اَلَا اَیُّھَا الوَاشِیْ اِلَامَ تُکَذِّبُ
القصائد الاحمدیہ, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تَصُولُ عَلَيَّ لِهَتُكِ عِرْضِي وَ اَعْتَلِى وَ اَعْطَانِيَ الرَّحْمَنُ مَا كُنتُ أَطْلُبُ
تو تو میری ہتک عزت کے لیے مجھ پر حملہ کرتا ہے اور میں بلند ہوتا ہوں اور مجھے رحمان نے وہ کچھ دیا ہے جو میں طلب کرتا ہوں ۔
تَرى عِزَّتِي يَوْمًا فَيَوْمًا فَتَنْشَوِى وَتَهْذِي كَأَنَّكَ بِالْهَرَاوِي تُضْرَبُ
تو میری عزت کو دن بدن ترقی پر پاتا ہے سو تو جلتا بھنتا ہے اور بکواس کرتا ہے جیسے کہ تجھے لاٹھیوں سے مارا جا رہا ہے۔
أَرى أَنَّ نَشْرِى فِيْكَ كَالرُّمْحِ لَاعِجٌ وَيُلَاعِجَنَّكَ شَأْنُنَا الْمُتَرَقَّبُ
میں دیکھتا ہوں کہ میری ترقی تجھ میں نیزے کی طرح درد پیدا کرنے والی ہے اور ضرور دردناک کرے گی تجھے ہماری وہ حالت جس کا انتظار ہے۔
وَ لَوْ لَمْ يَكُنْ فِي الْقَلْبِ غَيْرُ تَغَيُّظٍ فَلَا الْقَلْبُ إِلَّا جَمْرَةٌ تَتَلَهَّبُ
اور اگر دل میں سوائے غصہ کے اور کچھ نہ ہو تو پھر دل نہ ہوا بھڑکتی ہوئی چنگاری ہی ہوئی۔
وَلَا تَحْسَبَنُ قَلْبِي إِلَى الضّغْنِ مَائِلًا تَعَاشِيبُ أَرْضِ خُلَّةٌ وَ تَحَبُّبُ
تو میرے دل کو کینے کی طرف مائل خیال نہ کر۔ میری زمین کے گھاس تو دوستی اور محبت ہیں۔
كَمِثْلِكَ عَادٍ مَّارَاً يُتُ وَلَاعِنَا أَقَوْلُكَ قَوْلٌ أَوْسِنَانٌ مُّذَرَّبُ
تیرے جیسا دشمن اور لعنت کرنے والا میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ کیا تیرا کوئی قول ہے یا کہ تیز کیا ہوا نیزہ ؟
أَرَدْتَ وَبَالِي لَكِنِ اللَّهُ صَانَنِي تَنَدَّمُ فَقَدْ فَاتَ الَّذِي كُنْتَ تَطْلُبُ
تو نے میر اوبال چاہا لیکن اللہ نے مجھے محفوظ رکھا۔ پشیمان ہو کہ جو کچھ تو طلب کرتا تھا وہ ہونے سے رہ گیا ہے۔
وَ لَسْتَ عَلَى مُصَيْطِرًا وَ مُحَاسِبًا وَمَا يُعْطِيَنَّ الرَّبُّ أَفَأَنتَ تَسْلُبُ
تو مجھ پر کوئی داروغہ اور محاسب نہیں ہے۔ جو کچھ مجھے (میرا) رب دے رہا ہے کیا تو (اسے) چھین سکتا ہے؟
تَرَفَّقُ فَإِنَّ الرِّفْقَ لِلنَّاسِ جَوْهَرٌ وَمَا يَتْرُكَنُ سَيْفٌ فَبِالرِّفْقِ يُجْلَبُ
نرمی اختیار کر کیونکہ نرمی لوگوں کی خوبی ہے اور جو کام تلوار سے نہ ہو سکے وہ نرمی سے حاصل ہو سکتا ہے۔
وَلَا تَشْرَبَنُ جَهْلًا أَجَاجَ عَدَاوَةٍ وَ وَاللَّهِ إِنَّ السِّلْمَ أَحْلَى وَ أَعْذَبُ
اور نادانی سے عداوت کا کھاری پانی نہ پی اور خدا کی قسم اصلح بہت شیریں اور بہت میٹھی ہے۔
وَ مَنْ كَانَ لَا يَتَأَدَّبَنُ مِنْ نَّاصِحٍ فَلَهُ دَوَاهِي الدَّهْرِ نِعْمَ الْمُؤَدِّبُ
اور جو ناصح سے ادب حاصل نہیں کرتا تو اس کے لیے حوادث زمانہ اچھے مودب ہیں۔
أَيَا لَاعِنِي مَا كُنتَ بِدُعَا مِّنَ الْهَوَى لِكُلِّ مِّنَ الْعُلَمَاءِ رَأَى وَ مَذْهَبُ
اے مجھے لعنت کرنے والے ! تو ہوائے نفس میں کوئی نیا شخص نہیں ہے۔ عالموں میں سے ہر ایک کے لیے رائے اور مذہب ہے۔
عَلَى لِرَبِّي نِعْمَةٌ بَعْدَ نِعْمَةٍ فَلَا زِلْتُ فِي نُعْمَائِهِ اَتَقَلَّبُ
مجھ پر میرے خدا کی نعمت پر نعمت ہے۔ میں ہمیشہ اس کی نعمتوں میں لوٹ پوٹ رہتا ہوں۔
لک
وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ شَمُسٌ مُّنِيرَةٌ وَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ بَدْرٌ وَ كَوْكَبُ
اور بے شک رسول اللہ ﷺ تو روشنی دینے والے سورج ہیں اور رسول اللہ ﷺ کے بعد چودھویں کا چاند اور ستارے ہیں۔
جَرَتْ عَادَةُ اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا يُرِى وَجْهَ نُوْرٍ بَعْدَ نُورٍ يَذْهَبُ
اللہ تعالیٰ جو ہمارا رب ہے اس کی یہ عادت جاری ہے کہ وہ ایک نور کے جانے کے بعد دوسرے نور کا چہرہ دکھا دیتا ہے۔
كَذلِكَ فِي الدُّنْيَا نَرَى قَانُونَهُ نُجُومُ السَّمَا تَبْدُو إِذَا الشَّمْسُ تَغْرُبُ
اسی طرح دنیا میں ہم اس کا قانون پاتے ہیں کہ جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو آسمان کے ستارے ظاہر ہو جاتے ہیں۔
خَفِ اللَّهَ يَا مَنْ بَارَزَ اللَّهَ مِنْ هَوَى وَ إِنَّ الْفَتَى عِنْدَ التَّجَاسُرِ يَرْهَبُ
اللہ سے ڈر۔اے شخص! جس نے ہوائے نفسانی سے خدا کا مقابلہ کیا اور بے شک جواں مرد ایسی دیدہ دلیری دکھاتے ہوئے خوف کھاتا ہے۔
وَ لَا تَطْلُبَنُ رَيْحَانَ دُنْيَاكَ خِيَّةً وَ شَوْكُ الْفَيَافِي مِنْهُ أَشْهَى وَ أَطْيَبُ
تو اپنی دنیا کی خوشبو و کمینگی سے طلب مت کر حالانکہ جنگلوں کے کانٹے بھی اس کی نسبت زیادہ مرغوب اور اچھے ہیں۔
يَزِيدُ الشَّقِيَّ شَقَاوَةً طُولُ اَمْنِهِ وَيُرْخِي الْمُهَيْمِنُ حَبْلَهُ ثُمَّ يَجْذِبُ
بد بخت کا لمبے عرصہ تک بے خوف رہنا اسے بدبختی میں بڑھا دیتا ہے اور خدائے مہیمن اس کی رسی کو ڈھیلا کرتا ہے اور پھر اسے کھینچ لیتا ہے۔
إِذَا مَا قَصَدْتُ إِشَاعَةَ الْحَقِّ فِي الْوَرَى صَدَدْتَ وَ تُبْدِي كُلَّ خُبْثٍ وَ تَثْلُبُ
اور جب میں نے مخلوق میں حق کی اشاعت کا ارادہ کیا تو روک بنا اس حال میں کہ تو خباثت ظاہر کر رہا اور عیب لگا رہا ہے۔
وَ أَنْتَ تَرَى الْإِسْلَامَ قَفْرًا كَأَنَّهُ مَقَابِرُ أَمْوَاتٍ وَ أَرْضٌ سَبْسَبُ
اور تو اسلام کو چٹیل میدان خیال کر رہا ہے گویا کہ وہ قبرستان ہے اور ایک بے آب و گیاہ زمین ہے۔
تَصُولُ الْعِدَا مِنْ جَهْلِهِمْ وَعِنَادِهِمْ عَلَى صُحُفِ مَوْلَانَا وَكُلٌّ يُكَذِّبُ
دشمن اپنی نادانی اور عناد سے حملہ کر رہے ہیں ہمارے مولا کے صحیفوں پر ۔ اور ہر ایک (دشمن ) انہیں جھٹلا رہا ہے۔
لک
یک
وَهَدَى كَسِمُطَى لُؤْلُةٍ وَ زَبَرُجَدٍ بِهِ الطَّفُلُ يَلْهُو مِنْ عِنَادٍ وَ يَجْدِبُ
اور قرآن تو ایک ہدایت ہے۔ (خوبصورتی میں ) موتیوں اور زبرجد کی دولڑیوں کی طرح ہے۔ پر طفلانہ ذہن بوجہ عناد اس سے کھیلتا اور اس پر عیب لگاتا ہے۔
وَ مِنْ كُلِّ طَرْفِ تَمُطُرَنَّ سِهَامُهُمْ فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ يَوْمٌ عَصَبْصَبُ
اور ہر طرف سے ان کے تیر برس رہے ہیں ۔ سو یہ اسلام پر ایک سخت دن ہے۔
نرى هذه مِن كُلِّ قَوْمٍ بِعَيْنِنَا فَتَشْرِفُ عَيْنُ الرُّوحِ وَالْقَلْبُ يَشْجَبُ
یہ بات ہم ہر قوم کی طرف سے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ سو روح کی آنکھ آنسو بہا رہی ہے اور دل گڑھ رہا ہے۔
فَقُمْتُ فَعَادَانِي عِدَايَ وَمَعْشَرِى فَلِي مِنْ جَمِيعِ النَّاسِ لَعْنٌ مُرَكَّبُ
سو میں ( جواب کے لئے) اٹھا تو دشمنی کرنے لگے مجھ سے میرے دشمن بھی اور میرا خاندان بھی۔ پس مجھے ایسے تمام لوگوں کی طرف سے اکٹھی لعنت پہنچی۔
وَ لَمْ يَبْقَ إِلَّا حَضْرَةُ الْوِتْرِ مَلْجَةٌ وَ مِنْ بَابِ خَلَّاقِ الْوَرَى أَيْنَ اَذْهَبُ
اور خدائے واحد کی ذات کے سوا کوئی جائے پناہ نہ رہی اور مخلوق کے پیدا کرنے والے کے دروازے سے میں جا بھی کہاں سکتا ہوں ۔
فَإِنَّ مَلَاذِى مُسْتَعَانُ يُحِبُّنِي وَيَسْقِينِ مِنْ كَأْسِ الْوِصَالِ فَأَشْرَبُ
سو یقیناً میری پناہت وہ وجود ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے (اور) وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھے وصال کا پیالہ پلاتا ہے۔ سو میں پیتا ہوں ۔
غَيُورٌ فَيَأْخُذُ رَأْسَ خَصْمِي إِذَا اعْتَدى غَفُورٌ فَيَغْفِرُ زَلَّتِي حِيْنَ أُذُنِبُ
وہ غیرت مند ہے وہ میرے دشمن کو سر سے پکڑ لیتا ہے جب وہ حد سے بڑھتا ہے وہ بخشنہار ہے وہ میری لغزش کو ڈھانپ دیتا ہے جب میں قصور کرتا ہوں ۔ وہ سرسے
وَ إِنِّي بَرِى مِنْ رَيَاحِينَ غَيْرِهِ وَعَذَابٌ شَوْلٍ مِّنْهُ عَذْبٌ وَّ طَيِّبُ
میں اس کے غیر کی طرف سے آنے والی) خوشبوؤں سے بھی بیزار ہوں اور اسکی طرف سے کانٹے کی تکلیف بھی (میرے نزدیک ) شیریں اور عمدہ ہے۔
يُحِبُّ التَّذَلُّلَ وَالتَّوَاضُعَ رَبُّنَا وَمَنْ يَنْزِلَنْ عَنْ فَرْسٍ كِبْرٍ يَّرْكَبُ
ہمارا رب تو عاجزی اور انکساری کو پسند کرتا ہے۔ جو تکبر کے گھوڑے سے نیچے اتر آئے وہی شاہ سوار بن جاتا ہے۔
وَلِلصَّابِرِينَ يُوَسِعُ اللَّهُ رَحْمَهُ وَيَفْتَحُ أَبْوَابَ الْجَدَا وَ يُقَرِّبُ
علي
اور صبر کرنے والوں کے لئے خدا اپنے رحم کو وسیع کرتا ہے اور عطا کے دروازے کھول دیتا اور قرب بخشتا ہے۔
تَعَرَّفْتُهُ حَتَّى أَتَتْنِي مَعَارِفٌ وَإِنَّ الْفَتَى فِي سَؤْلِهِ لَا يَلْغَبُ
میں نے پے در پے اس سے معرفت مانگی یہاں تک کہ میرے پاس معارف آگئے اور یقیناً با ہمت انسان سوال کرنے میں نہیں تھکتا ۔
رَأَيْنَاهُ مِنْ نُّوْرِالنَّبِيِّ الْمُصْطَفَى وَلَوْلَاهُ مَا تُبْنَا وَلَا نَتَقَرَّبُ
ہم نے اس (خدا) کو نبی مصطفی ﷺ کے نور کے ذریعہ پالیا۔ اگر وہ نبی نہ ہوتا تو نہ ہم رجوع الی اللہ ) کرتے اور نہ ہم ( خدا کے ) مقرب بنتے ۔
لَهُ دَرَجَاتٌ فِي الْمَحَبَّةِ تَامَّةٌ لَهُ لَمَعَاتٌ زَالَ مِنْهَا الْغَيْهَبُ
اس نبی کو محبت الہی میں کامل درجات حاصل ہیں ۔ اس کو ایسی شعاعیں ملی ہیں جن کے ذریعہ تاریکی دور ہو گئی ہے۔
ذُكَاءٌ مُّنِيرٌ قَدْ اَنَارَ قُلُوبَنَا وَلَهُ إِلَى يَوْمِ النُّشُورِ مُعَقِّبُ
وہ روشنی کرنے والا آفتاب ہے اس نے ہمارے دلوں کو روشن کر دیا ہے اور اسکا قیامت کے دن تک کوئی نہ کوئی جانشین ہوتار ہیگا۔
وَ فِي اللَّيْلِ بَعْدَ الشَّمْسِ قَمَرٌ مُّنَوَّرٌ كَمَا فِي الزَّمَانِ نُشَاهِدَنُ وَ نُجَرِّبُ
اور رات کو سورج کے بعد روشن چاند ہوتا ہے جیسا کہ ہم زمانہ میں مشاہدہ کرتے اور تجربہ رکھتے ہیں۔
وَلِلَّهِ الْطَافُ عَلَى مَنْ أَحَبَّهُ فَوَابِلُهُ فِي كُلِّ قَرْنٍ يَسْكَبُ
اور خدا کی اس شخص پر مہربانیاں ہیں جو آپ سے محبت کرے پس آپ کی موسلا دھار بارش ہر صدی میں برسا کرتی ہے۔
وَ شِيْمَتُهُ قَدْ أُفْرِدَتْ فِي فَضَائِلٍ وَقَدْ فَاقَ أَحْلَامَ الْوَرَى أَ فَتَعْجَبُ
اور آپ کا خُلق فضائل میں یکتا ہو گیا ایسے حال میں کہ آپ اپنے اخلاق میں مخلوق کی عقلوں (کے اندازے) پر بھی فوقیت لے گئے۔ پس کیا تو حیران ہورہا ہے۔
وَ رَعَى واتى الصَّحْبَ لَبَنَا سَائِعًا وَ لَيْسَ كَرَاعِي الْغَنَمِ يَرْعَى وَ يَحْلِبُ
وہ چوپان بنا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو خوشگوار شیریں دودھ عطا کیا۔ وہ بکریوں کے چوپان کی طرح نہیں جو بکریاں چرا تا اور دودھ دھو لیتا ہے۔
وَلَيْسَ التقى فِي الدِّينِ إِلَّا اتَّبَاعُهُ وَكُلُّ بَعِيدٍ مِّنْ هُدَاهُ يُقَرَّبُ
اور دین میں تقویٰ صرف آپ کی اتباع کا نام ہے اور ہر وہ جو ہدایت سے دور ہے آپ کی راہنمائی سے ہی (خدا کا ) قرب پاتا ہے۔
وَلَوْ كَانَ مَاءٌ مِّثْلَ عَسْلٍ بِطَعْمِهِ فَوَاللَّهِ بَحْرُ الْمُصْطَفَى مِنْهُ أَعْذَبُ
اور اگر پانی اپنے مزے میں شہد کی طرح بھی (میٹھا ) ہو تو خدا کی قسم ! مصطفے کا سمندر تو اس سے بھی زیادہ شیریں ہے۔
مَدَحْتُكَ يَا مَحْبُوبُ مِنْ صِدْقٍ مُهْجَتِي وَ لَوْلَاكَ مَا كُنَّا إِلَى الشِّعْرِ نَرْغَبُ
اے محبوب! میں نے اپنے صدق دل سے تیری مدح کی ہے اور اگر تو نہ ہوتا تو ہم شعر کی طرف راغب نہ ہوتے ۔
وَإِنَّا لَجِئْنَا فِي عَطَائِكَ رَاغِبًا وَمَنْ جَاءَ بَابَكَ سَائِلًا لَّا يُقَرَّبُ
اور ہم تیری عطا میں رغبت کرتے ہوئے آئے ہیں اور جو تیرے دروازے پر سائل بن کر آئے وہ ملامت نہیں کیا جا تا ( محروم نہیں رہتا ) ۔
وَ وَاللَّهِ حُبُّكَ لِلنَّجَاةِ لِمُؤْمِنٍ دَلِيلٌ وَعُنْوَانٌ فَكَيْفَ نُخَيَّبُ
اور خدا کی قسم ! تیری محبت مومن کی نجات کے لئے ایک راہنما اور علامت ہے تو پھر ہم کس طرح نامراد رہ سکتے ہیں ۔
وَأَثَرْتُ حُبَّكَ بَعْدَ حُبِّ مُهَيْمِنِى وَتُصْبِي جَنَانِي مِنْ سَنَاكَ وَ تَجْلِبُ
اور (اے نبی) میں نے تیری محبت کو اپنے خدائے حکیمن کی محبت کے بعد اختیار کرلیا ہے اور اسے نبی) تو میرے دل کو اپنے نور کے ذریعہ گرویدہ اور جذب کر رہا ہے۔
و نَسْتَصْغِرُ الدُّنْيَا وَخَضْرَانَهَا مَعًا فَلَا نَجْتَنِي مِنْهَا وَ لَا نُسْتَخْلَبُ
اور ہم دنیا اور اس کی رونق و خوبصورتی کو ایک ساتھ ہی حقیر سمجھتے ہیں سو ہم اس کا کوئی پھل نہیں توڑتے اور نہ ہی اس کے کانٹوں سے مجروح ہونا چاہتے ہیں۔
اَلَا أَيُّهَا الشَّيْخُ الَّذِى اَكْفَرْتَنِي وَإِنِّي بِزَعْمِكَ كَافِرٌ ثُمَّ هَيْدَبُ
سُن لے اے شیخ کہ جس نے مجھے کافر کہا ہے ! اور میں تیرے خیال میں کا فر بھی ہوں پھر عاجز بھی ۔
فَتِلْكَ بِعَوْنِ اللَّهِ مِنِّي قَصِيدَةٌ مُحَبَّرَةٌ وَنَظِيرَهُ مِنْكَ أَطْلُبُ
سو اللہ کی مدد سے میری طرف سے یہ قصیدہ لکھا ہوا موجود ہے اور میں اس نظم کی نظیر تجھ سے طلب کرتا ہوں ۔
وَهَذِى ثَلث قَدْ نَظَمُنَا وَهِدْيَةٌ بِبَحْرٍ خَفِيفِ لِلْأَحِبَّاءِ أَنْسَبُ
اور یہ تین قصیدے ہم نے نظم کئے ہیں اور یہ لوگوں کے لئے راہنمائی ہیں۔ ہلکے پھلکے بحر میں جو دوستوں کے لئے بہت مناسب حال ہے۔
فَإِنْ كُنْتَ ذَا عِلْمٍ فَاتِ نَظِيرَهَا وَإِنْ تَعْجَزَنُ جَهْلًا فَكِبُرُكَ أَعْجَبُ
پس اگر تو صاحب علم ہے تو اس کی نظیر لا۔ اور اگر تو جہالت کی وجہ سے عاجز آ جائے تو تیرا تکبر بہت حیران کن ہے۔
(کرامات الصادقین۔ روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۹۶ تا ۱۰۵)