دُمُوْعِیْ تَفِیْضُ بِذِکْرِ فِتَنٍ اَنْظُرُ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قَصِيدَةٌ لَطِيفَةٌ لِمُؤَلَّفِ هَذِهِ الرِّسَالَةِ فِي بَيَانِ مَفَاسِدِ الزَّمَانِ وَضُرُورَةِ رَجُلٍ
يَهْدِي إِلَى طُرُقِ الرَّحْمَنِ
وَنَعْتِ سَيِّدِ الْأَنْبِيَاءِ وَفَخْرِ الْإِنْسِ وَالْجَانِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اس رسالہ کے مؤلف کا لطیف قصیدہ جو زمانہ کے مفاسد خدائے رحمان کی راہوں کی طرف رہنمائی کرنے والے
ایک شخص کی ضرورت اور حضرت سید الانبیاء فخر انس و جان صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح کے بیان میں ہے۔
دُمُوعِى تَفِيضُ بِذِكْرِ فِتَنِ أَنْظُرُ وَإِنِّي أَرَى فِتَنَا كَقَطْرٍ يَمْطُرُ
ان فتنوں کے ذکر سے جنہیں میں دیکھ رہا ہوں، میرے آنسو بہہ رہے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ فتنے اس بارش کی طرح ہیں جو برس رہی ہو۔
تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ مُبِيدَةٌ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَ الْغَيُّ يَكْثُرُ
ئند اور مہلک ہوائیں چل رہی ہیں۔ لوگوں کی نیکی کم ہوگئی ہے اور گمراہی بڑھ رہی ہے۔
وَقَدْ زُلْزِلَتْ اَرْضُ الْهُدَى زِلْزَالَهَا وَقَدْ كُذِرَتْ عَيْنُ التَّقَى وَ تَكَدَّرُ
اور ہدایت کی زمین پر سخت زلزلہ آ گیا ہے اور تقویٰ کا چشمہ مکد رہو گیا ہے اور گدلا ہوتا جارہا ہے۔
وَ مَا كَانَ صَرُخٌ يَصْعَدَنَّ إِلَى الْعُلى وَمَا مِنْ دُعَاءِ يُسْمَعَنَّ وَيُنْصَرُ
اور کوئی چیخ نہیں جو بلندی (آسمانوں) کی طرف چڑھتی ہو اور نہ کوئی دعاسنی جاتی ہے اور نہ نصرت پاتی ہے۔
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبِّرُ
جب طغیانی پر آ گیا مہلک فسق اپنے سیلاب کے ساتھ تو میں نے آرزو کی ۔ کاش تباہ گن و با ( نازل ) ہوتی ۔
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى أَحَبُّ وَ أَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُخَسِرُ
کیونکہ لوگوں کا ہلاک ہو جانا عقلمندوں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ اور بہتر ہے گھاٹے میں ڈالنے والی گمراہی سے۔
عَلَى جُدُرِ الْإِسْلَامِ نَزَلَتْ حَوَادِثٌ وَذَاكَ بِسَيِّئَاتٍ تُذَاعُ وَ تُنْشَرُ
اسلام کی دیواروں پر حوادث نازل ہو چکے ہیں اور یہ ان برائیوں کی وجہ سے ہیں جو عام ہورہی ہیں اور پھیلائی جارہی ہیں۔
وَفِي كُلِّ طَرْفِ نَارُ فِتَن تَاجَجَتْ وَفِي كُلِّ ذَنْبٍ قَدْ تَرَاءَى التَّقَعُرُ
ہر طرف فتنوں کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر گناہ میں گہرائی دکھائی دے رہی ہے۔
وَ مِنْ كُلِّ جِهَةٍ كُلُّ ذِئْبٍ وَنَمْرَةٍ يَعِيتُ بِوَتُبِ وَالْعَقَارِبُ تَأْبَرُ
اور ہر طرف سے ہر بھیڑیا اور چیتا حملے کے ذریعہ تباہی ڈال رہا ہے اور بچھو کاٹ رہے ہیں۔
وَ عَيْنُ هِدَايَاتِ الْكِتَابِ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِينُ وَالْأَرَامُ يَمْشِي وَيَعْبُرُ
اور کتاب اللہ کی ہدایتوں کا چشمہ گدلا ہو گیا ہے۔ اس چشمے میں جنگلی گائیں اور ہرن چل اور گذر رہے ہیں۔
تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ عَاصِفٍ وَاَرْخَى سُدُولَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُّكَدِّرُ
گمراہیاں تند ہوا کی طرح نظر آ رہی ہیں اور تاریکی پیدا کرنے والی رات نے گمراہی کے پردے لڑکا دیتے ہیں۔
وَلِلدِّينِ أَطْلَالُ أَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَ دَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ
اور دین کے صرف کھنڈرات باقی رہ گئے ہیں جنہیں میں افسردہ شخص کی طرح دیکھ رہا ہوں اور میرے آنسو اس کے محلات کی یاد میں بہ رہے ہیں۔
أَرَى الْعَصْرَ مِنْ نَّوْمِ الْبَطَالَةِ نَائِمًا وَكُلُّ جَهُولٍ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ
میں زمانہ کو باطل پرستی کی نیند میں سویا ہوا دیکھ رہا ہوں اور ہر جاہل اپنی خواہشوں میں اترا رہا ہے۔
وَ لَيْلًا كَعَيْنِ الظَّبي غَابَتْ نُجُومُهُ وَ دَاءً لِشِدَّتِهِ عَنِ الْمَوْتِ يُخْبِرُ
اور میں ہرن کی آنکھ جیسی سیاہ رات کو دیکھ رہا ہوں کہ اس کے ستارے غائب ہو گئے ہیں۔ اور اس بیماری کو دیکھ رہا ہوں جو اپنی شدت کی وجہ سے موت کی خبر دے رہی ہے۔
نَسُوا نَهْجَ دِينِ اللهِ خُبْشًا وَ غَفْلَةً وَأَفْعَالُهُمْ بَغَى وَ فِسْقٌ وَ مَيْسِرُ
انہوں نے دینِ الہی کا راستہ خبث اور غفلت سے بھلا دیا ہے اور ان کے افعال بغاوت، فسق اور جوا بازی ہیں ۔
وَ مَا هَمُّهُمْ إِلَّا لِحَظِ نُفُوسِهِمْ وَمَا جَهْدُهُمْ إِلَّا لِعَيْشِ يُوَفَّرُ
اور ان کا سارا فکر صرف حظ نفوس کے لئے ہے اور ان کی ساری کوشش صرف عیش و عشرت کے لئے ہے جو بڑھائی جارہی ہے۔
وَقَدْ ضَيَّعُوا بِالْجَهْلِ لَبَنَا سَائِعًا وَلَمْ يَبْقَ فِي الْأَقْدَاحِ إِلَّا مَاضِرُ
اور انہوں نے نادانی سے خوشگوار دودھ ضائع کر دیا ہے اور پیالوں میں صرف کھٹا دودھ باقی رہ گیا ہے۔
وَ رَكُبُ الْمَنَايَا قَدْ دَنَاهُمْ بِسَيْفِهِمْ وَهُمْ خَيْلُ شُرِّ مَا دَنَاهُمْ تَحَسُّرُ
اور موتوں کا قافلہ اپنی تلوار کے ساتھ ان کے قریب آ گیا ہے اور یہ لوگ حرص کے شاہسوار ہیں (اس پر ) افسوس ان کے قریب بھی نہیں پھٹکا۔
تَصِيدُهُمُ الدُّنْيَا بِعَظْمَةِ مَكْرِهَا فَيَاعَجَبًا مِنْهَا وَمِمَّا تَمُكُرُ
اپنے عظیم مکر سے دنیا ان کا شکار کر رہی ہے پس اس دنیا پر تعجب ہے اور اس کے مکر پر بھی جو وہ کر رہی ہے۔
تُذَكِّرُ إِفْلَاسًا وَجُوعًا وَ فَاقَةً فَتَدْعُو إِلَى الْأَثَامِ مِمَّا تُذَكِّرُ
وہ انہیں افلاس، بھوک اور فاقہ یاد دلاتی ہے پھر ان باتوں کو یاد دلانے سے انہیں گناہوں کی طرف دعوت دیتی ہے۔
تُرِيدُ لِتُهْلِكَ فِي التَّغَافِلِ اَهْلَهَا وَقَدْ عُقِرَتْ هِمَمُ الرِّئَامِ وَ تُعْقَرُ
وہ چاہتی ہے کہ اہل دنیا کو غفلت میں ہی ہلاک کر دے اور کمینوں کی ہمتیں پست ہو چکی ہیں اور ان کی کونچیں کاٹی جارہی ہے۔
وَ الْهَتْ عَنِ الدِّينِ الْقَوِيمِ قُلُوبَهُمْ فَمَالُوْا إِلَى لُمَعَاتِهَا وَتَخَيَّرُوا
اور دنیا نے ان کے دلوں کو سچے دین سے غافل کر دیا ہے پس وہ اس کی چمک دمک پر لٹو ہو کر اسی کے ہو رہے ہیں۔
تَقُودُ إِلى نَارِ اللَّظى وَجَنَاتُهَا وَ لَمَعَاتُهَا تُصْبِي الْقُلُوبَ وَ تَخْتِرُ
اس کے رخسار شعلوں والی آگ کی طرف کھینچ کے لے جاتے ہیں اور اس کی چمک دمک دلوں کو مائل کرتی اور دھوکہ دیتی ہے۔
وَ تَدْعُو إِلَيْهَا كُلَّ مَنْ كَانَ هَالِكًا فَكُلٌّ مِّنَ الْأَحْدَاثِ يَدْنُو وَ يَخْطِرُ
اور اپنی طرف ہر اس شخص کو جو ہلاک ہونے والا ہو دعوت دیتی ہے۔ پس نو جوانوں میں سے ہر ایک اس کے قریب ہو رہا ہے اور جھوم رہا ہے۔
تَمِيسُ كَبِكْرٍ فِي نِقَابِ الْمَكَائِدِ وَتُبْدِي وَمِيضًا كَاذِبًا وَ تُزَوِّرُ
وہ (دنیا) کنواری کی طرح مٹک کر چلتی ہے مکروں کے نقاب میں۔ اور جھوٹی چمک دمک ظاہر کرتی ہے اور دھوکہ دیتی ہے۔
وَ دَقَّتْ مَكَائِدُهَا فَلَمْ يُدْرَ سِرُّهَا لِمَا نَسَجَتُهَا مِنْ فُنُونٍ تُكَوِّرُ
اور اس کے مکر باریک ہیں اور اس کا بھید نہیں جانا جا سکتا اس لئے کہ اس نے ان کا حال ایسی حیلہ سازیوں سے بنا ہے جنہیں وہ چھپارہی ہے۔
وَ تَبْدُو كَتُرْسٍ فِي زَمَانٍ بِكَيْدِهَا وَفِي سَاعَةٍ أُخْرَى حُسَامٌ مُشَهَّرُ
اور کبھی تو وہ اپنے فریب سے ڈھال کی طرح سامنے آتی ہے اور دوسری ہی گھڑی وہ کھچی ہوئی تلوار ہوتی ہے۔
وَ عَيْنٌ لَّهَا تُصْبِي الْوَرى فَتَانَةٌ وَلِقَتْلِ أَهْلِ الْفِسْقِ كَشْحٌ مُّخَصَّرُ
اور اس کی فتنہ پرداز آنکھ مخلوق کو اپنی طرف مائل کرتی ہے اور فاسقوں فاجروں کے قتل کے لئے وہ دنیا پتلی کمر ( والی حسینہ ) ہے۔
عَجِبْتُ لِمَنْظَرِ ذَاتِ شَيْبٍ عَجُوزَةٍ اَنِيقٌ لِعَيْنِ النَّاظِرِينَ وَ أَزْهَرُ
لک
مجھے حیرت ہے اس عاجز بڑھیا کے منظر پر جو دیکھنے والوں کی نگاہ میں خوبصورت اور روشن جمال ہے۔
لَزِمُتُ اصْطِبَارًا إِذْ رَأَيْتُ جَمَالَهَا فَقُلْتُ إِلهِي أَنْتَ كَهْفِي وَمَأْزَرُ
میں نے صبر کو لازم کر لیا جب میں نے اس کے جمال پر اطلاح پائی۔ میں نے کہا میرے خدا! تو ہی میرا ملجاء اور ماؤی ہے۔
فَصَيَّرَهَا رَبِّي لِنَفْسِي سُرِّيَّةً كَجَارِيَةٍ تُلْقَى بِطَوْعٍ وَتُهْجَرُ
سوا سے میرے رب نے اسے میرے لئے لونڈی بنادیا۔ ایسی لونڈی کی طرح جس سے وصال اور جدائی خود اپنی مرضی سے اختیار کی جاتی ہے۔
وَذَلِكَ فَضْلٌ مِنْ كَرِيمٍ وَ مُحْسِنٍ وَيُعْطِي الْمُهَيْمِنُ مَنْ يَشَاءُ وَ يَحْجُرُ
اور کریم اور محسن خدا کی طرف سے یہ ایک فضل ہے اور نگران خدا دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور روک لیتا ہے۔
وَ قَدْ ضَاقَتِ الدُّنْيَا عَلَى عُشَّاقِهَا وَيَبْغُونَهَا عِشْقًا وَحُبًّا فَتُدْبِرُ
اور دنیا اپنے عاشقوں پر تنگ ہو گئی ہے وہ اسے عشق اور محبت سے چاہتے ہیں تو وہ پیٹھ پھیر لیتی ہے۔
تَزَاحَمَتِ الطَّلَّابُ حَوْلَ لُحُومِهَا كَمِثْلِ كِلَابِ وَالْمَنَايَا تَسْخَرُ
( اسکے ) طالب اس کے گوشت کے گرد ہجوم کر رہے ہیں کتوں کی مانند اور موتیں (ان پر ) ہنس رہی ہیں ۔
وَ إِنَّ هَوَاهَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ فَخَفْ حُبَّهَا يَا أَيُّهَا الْمُتَبَصِرُ
اس کا عشق ہر ایک خطا کی جڑ ( منبع ) ہے پس اس کی محبت سے ڈر۔اے بصیرت رکھنے والے!
وَقَدْ مَضَغَتْ أَنْيَابُهَا كُلَّ طَالِبٍ وَأَنْتَ أَثَارَتُهُمْ فَسَوْفَ تُكَسَّرُ
بے شک اس کی کچلیوں نے ہر طالب کو چبا ڈالا ہے اور تو ان کا بقیہ ہے پس تو بھی جلد توڑ دیا جائے گا۔
عَلَى كُلِّ قَلْبٍ قَدْ اَحَاطَ ظَلَامُهَا سِوى قَلْبِ مَسْعُودٍ حَمَاهُ الْمُيَسِّرُ
ہر دل پر اس کی تاریکی نے احاطہ کر رکھا ہے سوائے خوش نصیب کے دل کے کہ جس کی حفاظت آسانی پیدا کرنے والے خدانے کی ہو۔
إِذَا مَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ كِلَابَهَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ وَ الْقَلْبُ يَضْجَرُ
جب میں نے مسلمانوں کو اس (دنیا) کے کتے پایا تو آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے اس حال میں کہ دل گھبرا رہا تھا۔
عَلَى فِسْقِهِمْ لَمَّا اطَّلَعْتُ وَ كَسُلِهِمْ بَكَيْتُ وَلَمْ اَصْبِرُ وَ لَا أَتَصَبَّرُ
جب میں نے ان کے فسق اور ستی پر اطلاع پائی تو میں رو پڑا اور صبر نہ کر سکا اور نہ صبر کی تاب رکھتا ہوں۔
اكَبُّوا عَلَى الدُّنْيَا وَمَالُوا إِلَى الْهَوَى وَقَدْ حَلَّ بَيْتَ الدِّينِ ذِئْبٌ مُدَمِّرُ
وہ دنیا پر جھک گئے اور حرص و ہوا کی طرف مائل ہو گئے اس حال میں کہ دین کے گھر میں ایک تباہ کن بھیڑ یا اتر پڑا ہے۔
ارى ظُلُمَاتٍ لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَهَا وَ ذُقْتُ كُنُوسَ الْمَوْتِ لَوْلَا انَوَّرُ
میں تاریکیاں دیکھ رہا ہوں ۔ کاش میں ان سے پہلے مر چکا ہوتا ! اور میں موت کے پیالے چکھتا اگر میں منور نہ ہورہا ہوتا۔
فَسَادٌ كَطُوفَانٍ مُّبِيدٍ وَ اِنَّنِي أَرَاهُ كَمَوْجِ الْبَحْرِ أَوْ هُوَ أَكْثَرُ
مہلک طوفان کی طرح ایک فساد برپا ہے اور بے شک میں اسے سمندر کی لہر کی طرح پاتا ہوں یا وہ اس سے بھی بڑا ہے۔
أرى كُلَّ مَفْتُونِ عَلَى الْمَوْتِ مُشْرِفًا وَكُلُّ ضَعِيفٍ لَّا مَحَالَةَ يَعْثَرُ
میں دیکھ رہا ہوں کہ ہر مبتلائے فتنہ موت کے کنارے پہنچ چکا ہے اور ہر ایک کمزور بالضرور ٹھو کر کھاتا ہے۔
فَأَنْقَضَ ظَهْرِي ضُعْفُهُمْ وَوَبَالُهُمْ وَ مِنْ دُونِ رَبِّي مَنْ يُدَاوِي وَ يَنْصُرُ
پس ان کے ضعف اور وبال نے میری کمر توڑ دی ہے اور میرے رب کے سوا کون علاج کرے گا اور مدد دے گا ؟
فَيَارَبِّ أَصْلِحُ حَالَ أُمَّةِ سَيِّدِى وَعِنْدَكَ هَيْنٌ عِنْدَنَا مُتَعَسِّرُ
اے میرے رب ! میرے آقا کی امت کے حال کی اصلاح کر دے اور یہ تیرے لئے آسان ہے (اور ) ہمارے لئے مشکل ہے۔
وَ لَيْسَ بِرَاقٍ قَبْلَ أَنْ تَأْخُذَنُ يَدًا وَ لَيْسَ بِسَاقٍ قَبْلَ كَأْسٍ تُقَدِّرُ
اور کوئی بلندی پر نہیں جا سکتا پیشتر اس کے کہ تو اس کا ہاتھ پکڑے اور کوئی کسی کو کچھ ) پلا نہیں سکتا پیشتر اس پیالے کے جو تو مقدر کر دے۔
وَقَدْ نُشِرَتْ ذَرَّاتُنَا مِنْ مَّصَائِبٍ وَمِتْنَا فَلَا تَذْكُرُ ذُنُوبًا تَنْظُرُ
اور ہمارے ذرات مصائب کی وجہ سے منتشر کر دیئے گئے ہیں اور ہم مر چکے ہیں ۔ پس ان گناہوں کو جو تو دیکھ رہا ہے نہ بیان کر۔
وَلَا تُخْرِجَنُ سَيْفًا طَوِيلًا لِقَتْلِنَا وَ تُبْ وَاعْفُونَ يَارَبَّ قَوْمٍ صُغَرُوا
اور ہمارے قتل کے لئے لمبی تلوار نہ نکال اور رجوع برحمت ہوا اور معاف کر دے۔ اے ان لوگوں کے رب! جو ذلیل کئے گئے ۔
وَإِنْ تُهْلِكَنُ يَارَبَّنَا بِذُنُوبِنَا فَتَفْنَى بِمَوْتِ الْخِزْيِ وَالْخَصْمُ يُبْطِرُ
اور اگر تو اے ہمارے رب ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کرے گا تو ہم فنا ہو جائیں گے رسوائی کی موت سے اور دشمن فخر کرے گا۔
وَلَا أَبْرَحُ الْمِضْمَارَ حَتَّى تُعِيُنَنِي وَلَا بُدَّ لِي أَنْ أَهْلِكَنُ أَوْ أَظَفَّرُ
اور میں میدان سے نہیں ہٹوں گا یہاں تک کہ تو مجھے مدد دے اور ضروری ہے میرے لئے کہ میں ہلاک ہو جاؤں یا کامیاب کیا جاؤں۔
وَ إِنِّي أَرى أَنَّ الذُّنُوبَ كَبِيرَةٌ وَأَعْرِفُ مَعَهُ أَنَّ فَضْلَكَ أَكْبَرُ
اور میں دیکھ رہا ہوں کہ گناہ عظیم تر ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی جانتا ہوں کہ تیرا فضل عظیم ترین ہے۔
الهِي اَغِثْنَا وَاسْقِنَا وَاحْمِ عِرْضَنَا بِسُلْطَانِكَ الْأَجْلَى وَ إِنَّكَ أَقْدَرُ
اے میرے اللہ ہماری فریاد رسی کر اور ہمیں سیراب کر اور ہماری عزت کی حفاظت کر اپنی بہت بڑی قوت سے۔ بے شک تو بڑی قدرت والا ہے۔
يَئِسُنَا مِنَ الْمَخْلُوقِ وَانْقَطَعَ الرَّجَا وَجِئْنَاكَ يَا مَنْ يَعْلَمَنْ مَا يُضْمَرُ
ہم مخلوق سے مایوس ہو گئے اور امید منقطع ہوگئی ہے اور ہم تیرے پاس آئے ہیں ۔ اے وہ ہستی جو جانتی ہے اس امر کو جو دلوں میں پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔
تَعَالَيْتَ يَا مَنْ لَّا تُحَاطُ كَمَالُهُ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَّيْسَ يُحْصَى وَ يُحْصَرُ
تیری شان بلند ہے اے وہ ہستی جس کے کمال کا احاطہ نہیں ہو سکتا ۔ تیری تعریف ایسی تعریف ہے جس کا شمار روا حاطہ نہیں ہو سکتا۔
تَصَدَّقَ بِأَلْطَافٍ كَمَا أَنْتَ اَهْلُهَا وَ أَدْرِكْ عِبَادًا لَّكَ كَمَا أَنْتَ أَقْدَرُ
مہربانیوں سے نواز ۔ جیسا کہ تیری شایان شان ہے اور دستگیری کر اپنے بندوں کی جیسا کہ تو بڑی قدرت رکھنے والا ہے۔
فَخُذْ بِيَدِي يَارَبِّ فِي كُلِّ مَوْطِنٍ وَأَيِّدْ غَرِيبًا يُلْعَنَنُ وَيُكَفِّرُ
اے میرے رب ! ہر معرکہ میں میرا ہاتھ پکڑ اور اس بے یارو مددگار کی تائید فرما جو لعنت اور تکفیر کیا جا رہا ہے۔
اَتَيْتُكَ مِسْكِيْنا وَ عَوْنُكَ اَعْظَمُ وَجِئْتُكَ عَطْشَانًا وَّ بَحْرُكَ اَزْخَرُ
میں مسکین ہو کر تیرے حضور آیا ہوں اور تیری مد دسب سے بڑی ہے اور میں پیاسا ہو کر تیرے پاس آیا ہوں اور تیرا سمندر بہت موجزن ہے۔
قَدِ انْدَرَسَتْ آثَارُ دِيْنِ مُحَمَّدٍ فَأَشْكُوا إِلَيْكَ وَ أَنْتَ تَبْنِي وَ تَعْمُرُ
دین محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نشان مٹ چکے ہیں۔ پس میں تیرے حضور شکایت کرتا ہوں، تو ہی تعمیر کرتا اور آباد کرتا ہے۔
أرى كُلَّ يَوْمٍ فِتْنَةٌ قَدْ مُدِّدَتْ وَمِتْنَا وَ أَمْوَاتُ الْأَعَادِي بُعْثِرُوا
میں ہر روز ایک فتنہ دیکھتا ہوں جو پھیلایا گیا ہے اور ہم تو مر گئے ہیں اور دشمنوں کے مردے جی اٹھے ہیں۔
وَ قَدْ أَزْمَعُوا أَنْ يُزْعِجُوا سُبُلَ الْهُدَى وَكَمْ مِنْ أَرَاذِلَ مِنْ شَقَاهُمْ تَنَصَّرُوا
اور انہوں نے عزم کر لیا ہے کہ ہدایت کے راستوں کو جڑ سے اکھیڑ دیں اور بہت سے کمینے اپنی بدبختی سے عیسائی ہو گئے ہیں۔
أرى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقَّرُ
میں دین سے ہر بے بہرہ کو اپنی دنیا کے لئے رونے والا پاتا ہوں۔ پس کون ہے وہ جو روئے اس دین کے لئے جس کی تحقیر کی جارہی ہے۔
فَيَا نَاصِرَ الْإِسْلَامِ يَارَبَّ أَحْمَدَا اَغِثْنِي بِتَائِيدٍ فَإِنِّي مُدْخَرُ
اے اسلام کے ناصر ! اے احمد کے رب! تائید کے ساتھ میری فریاد رسی کر ۔ میں تو ذلیل کیا گیا ہوں ۔
اَ يَا رَبَّ مَنْ أَعْطَيْتَهُ كُلَّ دَرَجَةٍ وَشَانًا بِرُؤْيَتِهِ الْوَرى تَتَحَيَّرُ
اے اس رسول کے رب جسے تو نے ہر درجہ دیا ہے اور ایسی شان جسے دیکھ کر مخلوق حیران ہو رہی ہے۔
وَ مَا زِلْتَ ذَا لُطْفٍ وَعَطْفٍ وَ رَحْمَةٍ وَمَا كُنتُ مَحْرُوْمًا وَكُنتُ أَوَقَرُ
اور تو ہمیشہ لطف مہربانی اور رحمت کرنے والا رہا ہے اور میں کبھی بھی محروم نہیں رہا اور عزت ہی پاتا رہا ہوں ۔
فَلَا تَجْعَلَنِي مُضْغَةً لِمُحَارِبِى وَ أَنْتَ وَحِيدِي كُلَّ خَطْرٍ تَغْفِرُ
سو مجھے لقمہ نہ بنادینا مجھ سے لڑنے والے کا۔ تو میر ایگا نہ خدا ہے ۔ تو ہر ایک خطا بخش دیتا ہے۔
وَ أَنْتَ الْمُهَيْمِنُ مَرْجِعُ الْخَلْقِ كُلِّهِمْ وَ أَنْتَ الْحَفِيظُ تُعِينُنِي وَتُعَزِّرُ
اور تو نگہبان خدا ہی تمام مخلوق کا مرجع ہے اور تو ہی محافظ ہے۔ تو میری مدد کرتا ہے اور ( مجھے ) عظمت دیتا ہے۔
وَمَا غَيْرُ بَابِ الرَّبِّ إِلَّا مَذَلَّةٌ وَمَا غَيْرُ نُورِ الرَّبِّ إِلَّا تَكَدُّرُ
اور رب کے دروازے کے سوا تو صرف ذلت ہی ذلت ہے اور رب کے نور کے سوا تو صرف ظلمت ہی ظلم ظلمت ہے۔
وَ عُلِّمْتُ مِنْكَ حَقَائِقَ الدِّينِ وَالْهُدَى وَتَهْدِى بِفَضْلِكَ مَنْ تَرَى وَ تُنَوِّرُ
اور مجھے تیری طرف سے سکھائے گئے ہیں دین و ہدایت کے حقائق ۔ اور تو اپنے فضل سے ہدایت دیتا ہے جسے قابل دیکھتا ہے اور منور کرتا ہے۔
إِذَا مَا بَدَا لِي أَنَّ عِلْمِي غَامِضٌ فَأَيُقَنُتُ أَنِّي عَنْ قَرِيبٍ سَأَكْفَرُ
جب مجھے معلوم ہوا کہ میر اعلم تو بہت گہرا ہے تو میں نے یقین کر لیا کہ میں جلد ہی کا فرقرار دیا جاؤں گا۔
فَسَلَّمْتُ بَعْدَ الْإِهْتَدَاءِ بِفَضْلِهِ سَلَامَ الْوَدَاعِ عَلَى الَّذِي يَسْتَنْكِرُ
پس میں نے اس کے فضل سے ہدایت پانے کے بعد الوداعی سلام کہ دیا۔ سلام اس شخص کو جو ( مجھے نہیں پہچانتا۔
وَ إِنَّ الْهِدَايَةَ يَرْجِعَنْ نَحْوَ طَالِبٍ وَمَنْ غَضَّ عَيْنَى رُؤْيَةٍ أَيْنَ يُبْصِرُ
اور یقیناً ہدایت طالب ہدایت کیطرف لوٹتی ہے۔ جس نے اپنے دیکھنے کی دونوں آنکھیں بند کر لیں وہ کہاں دیکھے گا۔
وَ وَاللَّهِ لَا يَشْقَى الَّذِي هُوَ يَطْلُبُ وَمَنْ جَدَّ فِي تَحْصِيلِ هَدْيِ سَيُنْصَرُ
اور خدا کی قسم او شخص جو طالب (ہدایت) ہو بے نصیب نہیں ہوتا اور جو شخص ہدایت پانے کی کوشش کرتا ہے اس کی مدد ضرور کی جاتی ہے۔
وَ مَنْ كَانَ اَكْبَرُ هَمِّهِ جَلْبَ لَذَّةٍ وَحَظِّ مِنَ الدُّنْيَا فَكَيْفَ يُطَهَّرُ
اور جس کا بڑا مقصد لذت اور دنیا کی خوش نصیبی کا حصول ہو تو وہ کیسے پاک کیا جائے گا۔
ا مُكْفِرِ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُّمِ وَ خَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُوا
اے مجھے کافر قرار دینے والے! اس تحکم کو قدرے چھوڑ دے اور ڈر اس رب کے قہر سے جس نے 'لا تقف کہا سوتم لوگ بھی ڈرو۔
وَ إِنَّ ضِيَاءَ الدِّينِ قَدْ حَانَ وَقْتُهُ فَتَعْرِفُ شَجَرَتَنَا بِمَا هِيَ تُثْمِرُ
اور یقیناً دین کی روشنی کا وقت آ پہنچا ہے۔ تو پہچان لے گا ہمارے درخت کو ان پھلوں سے جو وہ دے گا۔
اولد
وَ يَا حَسَرَاتٍ مُّوْبِقَاتٍ عَلَى الَّذِي يُكَذِّبُنِي مِنْ غَيْرِ عِلْمٍ وَ يُكْفِرُ
اور بہت سی ہلاکت خیز حسرتیں ہیں ایسے شخص پر جو بغیر علم کے میری تکذیب اور تکفیر کرتا ہے۔
وَمَا جِئْتُ قَوْمِي مِنْ دِيَارِ بَعِيدَةٍ وَقَدْ عَرَفُونِي قَبْلَهُ ثُمَّ انْكَرُوا
اور میں اپنی قوم کے پاس دور کے ملکوں سے نہیں آیا حالانکہ وہ تو مجھے پہلے سے ہی جانتے تھے پھر ( بھی ) انہوں نے انکار کر دیا۔
وَ أَعْرَضَ عَنِّي كُلُّ مَنْ كَانَ صَاحِبِي وَأُفْرِدْتُ إِفْرَادَ الَّذِي هُوَ يُقْبَرُ
اور مجھ سے ہر اس شخص نے جو میرا ساتھی تھا نہ پھیر لیا اور میں اس شخص کی طرح اکیلا چھوڑ دیا گیا ہوں جو قبر میں اکیلا داخل کیا جاتا ہے۔
تَمَنَّيْتُ أَنْ يَخْفى تَطَاوُلُ قَوْلِهِمْ وَهَلْ يَخْتَفِي مَا فِي الْمَجَالِسِ يُذْكَرُ
میں نے خواہش کی کہ ان کی باتوں کی زیادتی مخفی رہے۔ اور کیا مخفی رہ سکتی ہیں وہ باتیں جو مجلسوں میں بیان کی جائیں؟
وَ يَعْوِي عَدُوّى مِثْلَ ذِئْبٍ مِّنْ طَوَّى وَلَيْسَ لَهُ عِلْمٌ بِمَا هُوَ اذْكُرُ
اور میرا دشمن بھیڑیے کی طرح دنیا کی بھوک کے مارے چلا رہا ہے اور اسے علم نہیں ہے ان باتوں کا جو میں بیان کر رہا ہوں ۔
وَ مَا رُزِقَتْ عَيْنَاهُ مِنْ نَيِّرِ الْعُلى فَأَخْلَدَ نَحْوَ الْأَرْضِ جَهْلًا وَيُنْكِرُ
اور نہیں عطا کیا گیا اس کی آنکھوں کو کچھ بھی آسمانی آفتاب سے۔ سو وہ اپنی نادانی سے زمین سے جالگا اور انکار کر رہا ہے۔
أولَئِكَ قَوْمٌ ضَيَّعُوا اَمْرَ دِينِهِمْ وَخَانُوا الْعُهُودَ وَ زَيَّنُوا مَا زَوَّرُوا
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دین کے معاملہ کو ضائع کر دیا اور اپنے عہدوں میں خیانت کی اور اس چیز کو جو انہوں نے فریب سے گھڑی تھی آراستہ کر کے پیش کیا۔
وَيَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِي عِنْدَهُ مُتَحَضِرُ
اور میرا رب میرے دل کے بھید کو اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر خفی چیز اس کے سامنے حاضر ہے۔
وَ لَوْ كُنتُ مَرْدُودَ الْمَلِيْكِ لَضَرَّنِي عَدَاوَةُ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ كَفَرُوا
اور اگر میں راندہ درگاہ الہی ہوتا تو ضرور ضرر پہنچاتی مجھے عداوت ان لوگوں کی جنہوں نے مجھے جھٹلایا اور تکفیر کی ۔
وَ هَمُوا بِتَكْفِيرِى وَقَامُوا لِلَعْنَتِى وَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ الْمُهَيْمِنَ يَنْظُرُ
اور انہوں نے میری تکفیر کا قصد کیا اور مجھے لعنت کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے نہ جانا کہ یقیناً خدائے نگہبان سب کچھ کچھ دیکھ دیکھ رہا رہا ہے۔
إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ اَنَّنِي دُعِيْتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسَرُ
جب کہا گیا کہ تو رسول ہے تو میں نے خیال کیا کہ میں ایک ایسے امر کی طرف بلایا گیا ہوں جو مخلوق پر گراں گزرے گا۔
وَ كُنتُ عَلَى نُورٍ فَزَاغُوا مِنَ الْعَمَى وَ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ رَجُلٌ يُبْصِرُ
اور میں تو نور پر قائم تھا سو وہ اندھے پن سے ٹیڑھے ہو گئے اور کیا برابر ہو سکتا ہے اندھا اور وہ شخص جو دیکھ رہا ہے۔
وَمَا دِينُنَا إِلَّا هِدَايَةُ أَحْمَدَ فَيَا لَيْتَ شِعْرِى مَا يَظُنُّ الْمُكَفِّرُ
اور نہیں ہے ہمارا کوئی دین سوائے احمد کی ہدایت کے ۔ کاش میں جانتا کہ کیا ہے وہ بات جسے مکفر ( دین و ہدایت ) گمان کر رہا ہے۔
وَ قَدْ كُنْتُ أَنْسى كُلَّ جَوْرِ مُعَيِّرِى وَلَكِنَّهُ جَوْرٌ كَبِيرٌ مُكَوَّرُ
اور میں ہر ظلم بھلا دیتا رہا ہوں اپنے عیب لگانے والے کا۔لیکن یہ تو ایک کئی گنا بڑا ظلم ہے۔
وَكَمْ مِنْ دَلَائِلَ قَدْ كَتَبْتُ لِطَالِبِ يُفَكِّرُ فِيهَا لَوْ ذَعِيٌّ مُدَبِّرُ
اور بہت سے دلائل ہیں جو میں نے طالب حق کے لئے لکھے ہیں ایک مدبر عالم ان میں سوچ سے کام لے گا۔
الَا أَيُّهَا الْمُتَكَبِّرُ الْمُتَشَدِّدُ تُرِيدُ هَوَانِي وَالْكَرِيمُ يُعَزِّرُ
اے متکبر تشد دکرنے والے ! تو میری ذلت چاہتا ہے حالانکہ کریم خدا مجھے عظمت دے رہا ہے۔
وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
اور جب میں نے کہا میں مسلمان ہوں ۔ تو نے کہا کا فر ہے۔ تو کہاں چلا گیا تقوی ؟ اے دلیری کرنے والے !
وَ بَعْدَ بَيَانِي أَيْنَ تَذْهَبُ مُنْكِرًا اَتَعْلَمُ يَا مِسْكِينُ مَا هُوَ مُضْمَرُ
اور میرے بیان کے بعد تو انکار کرتا ہوا کہاں جائے گا ؟ اے مسکین ! کیا تو جانتا ہے اس امر کو جو پوشیدہ ہے؟
فَلَا تَتَجَرَّعُ أَيُّهَا الضَّالُ فِي الْهَوَى بِأَيْدِيكَ كَأْسَ الْمَوْتِ مَالَكَ تَحْضُرُ
اے حرص و ہوا میں گمراہ ! تو گھونٹ گھونٹ مت پی اپنے ہاتھوں سے موت کا پیالہ جو تیرے لئے آ رہا ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَسْتَ مُؤْمِنًا وَيَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ
اور اگر تو ڈرتا نہیں تو ( مجھے ) کہتارہ کہ تو مومن نہیں اور ایک زمانہ آئے گا کہ تجھ سے ضرور پوچھا جائے گا اور تجھے پتہ لگ جائے گا۔
وَكُلُّ سَعِيدٍ يَعْرِفُ الْحَقَّ قَلْبُهُ وَأَمَّا الشَّقِيُّ فَيَعْلَمَنُ حِيْنَ يَخْسَرُ
اور ہر ایک سعید کا دل حق پہچان لیتا ہے اور جو بد بخت ہے سو وہ اس وقت جانے گا جب وہ خسارے میں پڑے گا۔
وَ إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ
اور بے شک میں نے نفس کو مخلوق کو اور خواہشات کو چھوڑ دیا ہے سواب نہ گالی مجھے تکلیف دیتی ہے اور نہ مدح مجھے فخر دلاتی ہے۔
وَ كَمْ مِنْ عَدُوٌّ بَعْدَ مَا أَكْمَلَ الاذى أَتَانِي فَلَمْ أَصْعَرُ وَمَا كُنتُ أَصْعَرُ
اور بہت سے دشمن ہیں کہ پورا دکھ دے لینے کے بعد میرے پاس آئے پس میں نے بے رُخی نہ کی اور نہ ہی میں پہلے بے رُخی کیا کرتا تھا۔
أحِنُّ إِلَى مَن لَّا يَحِنُّ مَحَبَّةً وَأَدْعُو لِمَنْ يَدْعُو عَلَى وَ يَهْذِرُ
میں تو محبت کی وجہ سے اس کی طرف بھی مائل ہوتا ہوں جو میری طرف مائل نہیں ہوتا اور میں اس کیلئے بھی دعا کرتا ہوں جو مجھ پر بددعا کرتا ہے اور بکواس کرتا ہے۔
خُذِ الرِّفْقَ إِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ الْمَحَاسِنِ وَيَكْسِرُ رَبِّي رَأْسَ مَنْ يَتَكَبَّرُ
تو نرمی اختیار کر کہ نرمی تمام خوبیوں کی جڑ ہے اور میرا رب اس شخص کا جو تکبر کرتا ہے سر توڑ دیتا ہے۔
عَجِبْتُ لِأَعْمَى لَا يُدَاوِى عُيُونَهُ وَ مِنْ كُلِّ ذِي الْأَبْصَارِ يَلْوِى وَ يَسْخَرُ
میں اس اندھے پر تعجب کرتا ہوں جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کرتا اور ہر آنکھوں والے سے منہ پھیرتا اور ہنسی کرتا ہے۔
اَ تَنْسى نَجَاسَاتٍ رَّضِيْتَ بِأَكْلِهَا وَتَذْمُّ مَا هُوَ مُسْتَطَابٌ وَأَطْهَرُ
کیا تو بھول گیا ہے ان نجاستوں کو جن کے کھانے پر تو راضی ہو گیا ہے؟ اور مذمت کر رہا ہے اس کی جو عمدہ اور بہت پاک ہے۔
تُسَمِّينَ جَهْلًا يَا ابْنَ أَوِي ثَعْلَبًا وَ مَا أَنَا إِلَّا اللَّيْتُ لَوْ تَتَفَكَّرُ
اے گیدڑ ؟ تو نادانی سے میرا نام لومڑی رکھتا ہے حالانکہ میں تو ایک شیر ہوں اگر تو غور کرے۔
تَفِيضُ عُيُونُ الْعَارِفِينَ بِقَوْلِنَا وَلَكِنْ غَبِيٌّ يَضْحَكَنُ وَيُحَقِّرُ
ہماری باتوں سے عارفوں کی آنکھیں بہہ پڑتی ہیں لیکن نبی ہنستا ہے اور تحقیر کرتا ہے۔
تُعَيِّرُنِي ظُلْمًا وَكِبْرًا وَنَخْوَةً وَ هَيْهَاتَ أَهْلُ الْحَقَّ كَيْفَ يُعَيَّرُ
تو مجھے ظلم تکبر اور نخوت سے عیب لگاتا ہے اور یہ بات دور از عقل ہے۔ اہل حق پر کیسے عیب لگایا جا سکتا ہے۔
صَبَرْنَا عَلَى ظُلْمِ الْخَلَائِقِ كُلِّهَا وَتُبْنَا إِلَى الرَّبِّ الَّذِي هُوَ أَقْدَرُ
ہم نے ساری مخلوق کے ظلم پر صبر کیا اور اس رب کی طرف متوجہ ہو گئے جو سب سے زیادہ قدرت رکھتا ہے۔
تَرَكْنَا الْقِلَى وَاللَّهُ كَافٍ لِصَادِقٍ وَ إِنَّ الصُّدُوقَ بِفَضْلِهِ يُتَخَيَّرُ
ہم نے بغض و عداوت کو چھوڑ دیا اور اللہ صادق کے لئے کافی ہے اور بے شک صادق اس کے فضل سے مقبول ہوتا ہے۔
وَ لَيْسَ الْفَتَى مَنْ يَقْتُلُ النَّاسَ سَيْفُهُ وَلَكِنَّهُ مَنْ يُظْلَمَنَّ وَيَصْبِرُ
اور جواں مرد وہ نہیں جس کی تلوار لوگوں کو قتل کرے لیکن جواں مرد وہ ہے جو مظلوم ہو اور صبر کرے۔
أَرَى الظُّلُمَ يُبْقِي فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمَهُ وَأَمَّا عَلَامَاتُ الْأَذَى فَتُغَيَّرُ
میں ظلم کو ایسا دیکھتا ہوں کہ وہ ظالموں کی ناکوں پر اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے لیکن تکلیفوں کے نشانات (مظلوم سے ) مٹ جاتے ہیں۔
أتُكْفِرُنِي يَا أَيُّهَا الْمُسْتَعْجِلُ وَ اَنَّ عَلَامَاتٍ تَرَى إِذْ تُكْفِرُ
اے جلد باز ! کیا تو میری تکفیر کرتا ہے اور ( مجھ میں ) کون سی باتیں تو پاتا ہے جب تکفیر کرتا ہے۔
وَ إِنَّ اِمَامِي سَيِّدُ الرُّسُلِ أَحْمَدُ رَضِيْنَاهُ مَتُبُوعًا وَ رَبِّي يَنْظُرُ
یقیناً میرا پیشوا تو رسولوں کا سردار احمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ہم نے اس کو متبوع کے طور پر پسند کر لیا ہے اور میرا رب دیکھ رہا ہے۔
وَ لَا شَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا شَمْسُ الْهُدَى إِلَيْهِ رَغِبْنَا مُؤْمِنِينَ فَنَشْكُرُ
بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہدایت کے آفتاب ہیں ہم نے اس کی طرف مومن ہو کر رغبت کی پس ہم شکر کرتے ہیں۔
له دَرَجَاتٌ فَوْقَ كُلِّ مَدَارِجٍ لَهُ لَمَعَاتٌ لَا يَلِيْهَا تَصَوُّرُ
یک
آپ کے درجات تمام درجات سے بلند تر ہیں ۔ آپ کی ایسی تجلیات ہیں کہ وہ تصور میں ر میں نہیں آسکتیں ۔
أَ بَعْدَ نَبِيِّ اللَّهِ شَيْءٌ يَرُوقُنِي أَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ وَجْهٌ مُّنَوَّرُ
کیا نبی اللہ کے بعد کوئی چیز مجھے اچھی لگ سکتی ہے کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی اور منور چہرہ بھی ہے؟
عَلَيْكَ سَلَامُ اللهِ يَا مَرُجِعَ الْوَرَى لِكُلِّ ظَلَامٍ نُورُ وَجُهِكَ نَيْرُ
تجھ پر اللہ کا سلام ہے اے مرجع خلائق !۔ ہر تاریکی کے لئے تیرے چہرے کا نور ایک آفتاب ہے۔