دُمُوْعِیْ تَفِیْضُ بِذِکْرِ فِتَنٍ اَنْظُرُ

القصائد الاحمدیہ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَيَحْمَدُكَ اللهُ الْوَحِيدُ وَجُنُدُهُ وَيُثْنِي عَلَيْكَ الصُّبْحُ إِذْ هُوَ يَجْشُرُ
اور خدائے یکتا تیری تعریف کرتا ہے اور اس کا لشکر بھی۔ نیز صبح بھی تیری تعریف کرتی ہے جب وہ طلوع ہوتی ہے۔
مَدَحْتُ إِمَامَ الْأَنْبِيَاءِ وَإِنَّهُ لَا رُفَعُ مِنْ مَّدْحِي وَأَعْلَى وَ أَكْبَرُ
میں نے انبیاء کے امام کی مدح کی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ میری مدح سے بالا اور اعلیٰ اور اکبر ہے۔
دَعُوا كُلَّ فَخُرِ لِلنَّبِيِّ مُحَمَّدٍ اَمَامَ جَلَالَةِ شَانِهِ الشَّمْسُ أَحْقَرُ
ہر فخر کو رہنے دو نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی لئے ۔ آپ کی جلالت شان کے سامنے تو سورج بھی بہت حقیر ہے۔
وَصَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا أَيُّهَا الْوَرى وَذَرُوا لَهُ طُرُقَ التَّشَاجُرِ تُوجَرُوا
اور اسے تمام لوگو! اس پر درود وسلام بھیجو اور اس کی خاطر جھگڑے کی راہیں چھوڑ دو کہ اجر پاؤ۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي قَدْ تَبِعْتُ مُحَمَّدًا وَ فِي كُلِّ أَن مِنْ سَنَاهُ أَوَّرُ
اور خدا کی قسم ! یقیناً میں نے پیروی کی ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اور ہر لحظہ آپ کی روشنی سے ہی منور ہورہا ہوں ۔
وَ فَوَّضَنِي رَبِّي إِلَى رَوْضِ فَيُضِهِ وَإِنِّي بِهِ أَجْنِي الْجَنَى وَ أُنضَّرُ
مجھے میرے رب نے آپ کے فیض کے باغوں کے سپر د کر دیا ہے اور یقیناً میں آپ کے ذریعہ ہی پھل چھٹتا اور تر و تازہ کیا جاتا ہوں۔
وَلِدِينِهِ فِي جَذْرِ قَلْبِي لَوْعَةٌ وَإِنَّ بَيَانِي عَنْ جَنَانِي يُخْبِرُ
اور آپ کے دین کے لیے میرے دل کی گہرائی میں ایک تڑپ ہے۔ اور یقیناً میرا بیان میرے دل کی حالت کی خبر دے رہا ہے۔
وَرِثْتُ عُلُوْمَ الْمُصْطَفَى فَأَخَذْتُهَا وَكَيْفَ اَرُدُّ عَطَاءَ رَبِّي وَ أَفْجُرُ
میں مصطفے کے علوم کا وارث ہوا سو میں نے ان کو لے لیا اور میں اپنے رب کی عطا کو کیسے رد کروں اور گنہگار بنوں ۔
وَ كَيْفَ وَ لِلاِسْلَامِ قُمْتُ صَبَابَةً وَأَبْكِي لَهُ لَيْلًا نَّهَارًا وَأَضْجَرُ
اور یہ ہو کیسے سکتا ہے حالانکہ اسلام کی تائید کے لئے میں از راہ عشق کھڑا ہوں اور اسی کے لیے رات دن روتا ہوں اور کڑھتا ہوں ۔
وَ عِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ مِثْلَ نَارٍ مُّسَمَّرُ
اور میرے آنسو آنکھوں کے کونوں سے باہر آگئے اور میری چیخ و پکار بھڑکائی ہوئی آگ کی طرح ہے۔

تَضَوَّعَ إِيْمَانِی كَمِسْكِ خَالِصٌ وَ قَلْبِي مِنَ التَّوْحِيدِ بَيْتٌ مُعَطَّرُ
میرا ایمان خالص کستوری کی طرح مہک پڑا ہے اور میرا دل تو حید کی وجہ سے ایک معطر گھر بنا ہوا ہے۔
وَ فِي كُلِّ أَن يَأْتِيَنُ مِنْ خَالِقِي غِذَائِي نَمِيرُ الْمَاءِ لَا يَتَغَيَّرُ
اور ہر لحظہ میرے پاس آ رہی ہے میرے خالق کی طرف سے میری غذا جو ایسا خالص مصفا پانی ہے جو تغیر پذیر نہیں ہوتا۔
کو
تُضِيءُ الضَّلَامَ مَعَارِفِي عِنْدَ مَنْطِقِى وَقَوْلِى بِفَضْلِ اللَّهِ دُوٌّ مُّنَوَّرُ
میری گفتگو کے وقت میرے معارف ظلمت کو روشنی سے بدل دیتے ہیں اور میر اقول اللہ کے فضل سے روشن موتی ہے۔
إلى مَنْطِقِي يَرْنُو الْفَهِيمُ تَعَشُقًا وَيُزْعِجُ نُطْقِى كُلَّ وَهُم وَيَجْذَرُ
میری گفتگو کی طرف ہر فہیم عاشقانہ رنگ میں نظر جمائے رکھتا ہے اور میری گفتگو ہر وہم کو ہلا دیتی ہے اور اس کی جڑا کھاڑ دیتی ہے۔
سَنَا بَرْقِ الْهَامِي يُنِيرُ لَيَالِيًا وَكَشْفِي كَصُبُحٍ لَيْسَ فِيهِ تَكَدُّرُ
میرے الہام کی بجلی کی روشنی راتوں کو منور کر دیتی ہے اور میرا کشف صبح کی طرح ( روشن ہے ) اس میں کوئی کدورت نہیں ۔
وَ إِنَّ كَلَامِي مِثْلَ سَيْفٍ قَاطِعٌ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّخُورِ يُؤَثِرُ
میرا کلام تلوار کی طرح کاٹ دینے والا ہے اور میرا بیان چٹانوں میں بھی اثر پیدا کر دینے والا ہے۔
حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِي مِثْلَ نَهْرٍ يُفَجَّرُ
میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی قوت سے کھود ڈالا ہے سو میرا دل نہر کی طرح ہو گیا ہے جو کھود کر جاری کی جاتی ہے۔
وَادْعِيَتِي عِنْدَ الْوَغَى تَقْتُلُ الْعِدَا فَطُوبَى لِقَلْبٍ يَتَّقِيهَا وَيَحْذَرُ
اور میری دعائیں لڑائی کے وقت دشمنوں کو قتل کرتی ہیں ۔ پس خوشخبری ہے اس دل کے لئے جو ان سے ڈرے اور بچے۔
وَ أَذَانِي قَوْمِي بِسَبٌ وَ لَعْنَةٍ وَكَمْ مِنْ لِسَانٍ لَا يُضَاهِيْهِ خَنُجَرُ
اور میری قوم نے مجھے ایذا دی ہے گالی دینے اور لعنت سے۔ اور بہت سی زبانیں ایسی ہیں کہ خنجر بھی ان کی برابری نہیں کرتا۔
إِذَا مَا تَحَامَتْنِي مَشَاهِيرُ مِلَّتِي فَقُلْتُ اخْسَأُوُا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ
جب مجھ سے اجتناب کیا میری قوم کے سرکردہ لوگوں نے تو میں نے کہا دور ہو جاؤ۔ یقینا مخفی باتیں عنقریب ظاہر ہو جائیں گی۔

فَرِيقٌ مِّنَ الْإِخْوَانِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ يُكَذِّبُ كُلَّ قَوْلِى وَ يَزْ-
بھائیوں میں سے ایک گروہ تو میرا انکار نہیں کرتا اور ایک گروہ میرے ہر قول کو جھٹلاتا اور جھڑ کرتا ہے۔
وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرٍ أَرَدْتُهُ وَكُلُّ يُخَوِّفُنِي وَرَبِّي يُبَشِّرُ
اور انہوں نے ہر کام میں جس کا میں نے ارادہ کیا روک ڈالی ہے اور ہر ایک مجھے ڈراتا ہے حالانکہ میرا رب مجھے بشارت دے رہا ہے۔
فَأَقْسَمْتُ بِاللَّهِ الَّذِي جَلَّ شَأْنُهُ عَلَى أَنَّهُ يُخْزِى عَدُوِّى وَ يَشْزِرُ
سو میں نے اس اللہ کی قسم کھائی ہے جس کی شان بڑی ہے اس بات پر کہ وہ میرے دشمن کو رسوا کرے گا اور اس کو غضب کی نظر سے دیکھے گا۔
وَ مَا أَنَا عَنْ عَوْنِ الْمُعِيْنِ بِمُبْعَدٍ إِذَا اللَّيْلُ وَآرَانِي فَنُورٌ يُنَوِّرُ
اور میں مددگار خدا کی مدد سے دور نہیں ۔ جب رات مجھے ڈھانپتی ہے تو ایک نور مجھے منور کرتا رہتا ہے۔
وَ قَدْ قَادَنِي رَبِّي إِلَى الرُّشْدِ وَالْهُدَى وَوَقَرَنِي مِنْ عِنْدِهِ فَاوَقَرُ
اور مجھے راہنمائی کر کے میرے رب نے رشد و ہدایت تک پہنچا دیا ہے۔ اور اس نے مجھے اپنی جناب سے اعزاز بخشا ہے سو میں عزت پارہا ہوں ۔
وَ إِنَّ كَرِيمِي يُطْلِقُ الْكَفَّ بِالنَّدَى وَلِى مِنْ عَطَاءِ الرَّبِّ رِزْقٌ يُوَفَّرُ
اور میرا کریم خدا سخاوت میں فراخ دست ہے اور مجھے رب کی عطا سے وافر حصہ مل رہا ہے۔
وَ لَا زَالَ مَمْدُودًا عَلَى ظِلَالُهُ وَنَعْمَاءُ ، كَثُرَتْ عَلَيَّ وَ تَكْفُرُ
مجھ پر اس کا سایہ ہمیشہ چھایا رہا ہے اور اس کی نعمت مجھ پر بکثرت ہو رہی ہے اور بڑھ رہی ہے۔
ا كَانَ لَكُمْ عَجَبًا بِبَعْثِ مُجَدِّدٍ هَلُمَّ انْظُرُوا فِتَنَ الزَّمَانِ وَ فَكِّرُوا
کیا ایک مجد دکی بعثت سے تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ آؤ زمانہ کے فتنے دیکھو اور سوچو۔
امَامَكَ يَا مَغْرُورُ فِتَنٌ مُّحِيطَةٌ وَ اَنْتَ تَسُبُّ الْمُؤْمِنِينَ وَ تَهْجُرُ
اے مغرور! تیرے سامنے گھیر لینے والے فتنے موجود ہیں اور تو مومنوں کو گالیاں دے رہا اور بکواس کر رہا ہے۔
فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ يَوْمُ الْمَصَائِبِ يُكَفِّرُ مِثْلِي وَالرِّيَاضُ حَبَوْكَرُ
یہ اسلام پر مصیبتوں کا زمانہ ہے کہ میرے جیسے کی تکفیر کی جارہی ہے حالانکہ باغات ریگستان بن رہے ہیں۔

وَلِلْكُفْرِ ثَارٌ وَ لِلدِّينِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيشِ الْعَلَامَاتِ وَ انْظُرُوا
اور کفر کی بھی کچھ علامات ہیں اور اسی طرح دین کی بھی۔ پس کھڑے ہو جاؤ ان علامتوں کی تلاش کے لئے اور غور کرو۔
اَ تَحْسَبُ أَنَّ اللَّهَ يُخْلِفُ وَعْدَهُ اَتَنْسَى الْمَوَاعِيدَ الَّتِي هِيَ أَظْهَرُ
کیا تو خیال کرتا ہے کہ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف کرے گا ؟ کیا تو ان عذاب کی خبروں کو بھول رہا ہے جو کہ بہت ہی واضح ہیں۔
وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللَّهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تَحِدُّ وَ تُبْصِرُ
اور تیرے پاس اللہ کا وعدہ آ جائے گا اس طرف سے جسے تو نہیں جانتا ۔ سو اس کو تیز نگاہ پہچان لے گی اور دیکھ لے گی۔
وَقَدْ عَلِمَ الْأَعْدَاءُ أَنِّي مُؤَيَّدٌ وَلَكِنَّهُمْ مِّنْ حِقْدِهِمْ قَدْ أَنْكَرُوا
اور دشمنوں نے جان لیا ہے کہ میں تائید یافتہ ہوں لیکن انہوں نے اپنے کینے کی وجہ سے انکار کر دیا ہے۔
ا لَا أَيُّهَا الْإِخْوَانُ بَثُوا وَأَبْشِرُوا هَنِيًّا لَّكُمْ عِيدٌ جَدِيدٌ أَكْبَرُ
اے بھائیو! خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔ مبارک ہو تمہارے لئے بہت بڑی نئی عید ہے۔
وَ لَيْسَ لِعَضُبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرٌ وَ مَا يَصْنَعُونَ مِنَ الْحَدِيدِ فَيُكْسَرُ
اور حق کی تلوار کو زمانہ میں کوئی توڑنے والا نہیں اور جو کچھ وہ لوہے سے بنارہے ہیں وہ توڑ دیا جائے گا۔
وَ هَلُ جَائِزٌ سَبُّ الْمُؤَيَّدِ بَعْدَمَا اَتَتْ آيَةُ الْمَوْلَى وَ ظَهَرَ الْمُضْمَرُ
کیا (خدا کے ) تائید یافتہ کو گالی دینا جائز ہے بعد اس کے کہ مولی کا نشان آچکا ہو اور مخفی بات ظاہر ہو چکی ہو۔
وَ فِي يَدِ رَبِّي كُلُّ عِزّ وَ سُوْدَدٍ وَعَزِيزُهُ مِنْ كَيْدِكُمْ لَا يُحَقَّرُ
اور میرے رب کے ہاتھ میں ہی ہر عزت اور سردائی ہے اور جو اس کا پیارا ہے وہ تمہاری تدبیروں سے حقیر نہیں ہو سکتا۔
فَمَنْ ذَا يُعَادِينِي وَرَبِّي يُحِبُّنِي وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي وَرَبِّي مُعَزِّرُ
پس کون ہے جو مجھ سے عداوت رکھے جب کہ میرا رب مجھ سے محبت کر رہا ہے اور کون ہے جو مجھ پر پتھر پھینکے جب کہ میرا رب میرا مددگار ہے۔
لَنَا كُلَّ يَوْمٍ نُصْرَةٌ بَعْدَ نُصْرَةٍ وَيَأْتِي الْحَبِيبُ مَقَامَنَا وَ يُبَشِّرُ
ہمیں ہر روز نصرت کے بعد نصرت مل رہی ہے اور ہمارا حبیب ہمارے پاس آتا ہے اور بشارت دیتا ہے۔

وَ مَا أَنَا مِمَّنْ يَمْنَعُ السَّيْفُ قَصْدَهُ فَكَيْفَ يُخَوِّفُنِي بِشَتُم مُّكَفِّرُ
اور میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں کہ تلوار اس کے ارادے کو روک سکے۔ پس تکفیر کرنے والا کس طرح مجھے گالیوں سے خوف دلا سکتا ہے۔
يَسُبُّ وَيَعْلَمُ أَنَّهُ يَتْرُكُ التَّقَى عَلَى مِثْلِهِ الْوُعَاظِ يَبْكِي الْمِنْبَرُ
وہ گالی دیتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ تقویٰ چھوڑ رہا ہے۔ اس جیسے واعظوں پر ہی منبر روتا ہے۔
وَمَا إِنْ رَبَّيْنَا وَعْظَهُ غَيْرَ فِتْنَةٍ وَ مَا زَالَتِ الشَّحْنَاءُ تَنْمُو وَ تَكْثُرُ
اور ہم نے اس کے وعظ کوفتنہ کے سوا کچھ نہ پایا اور دشمنی بڑھتی گئی اور بڑھ رہی ہے۔
وَكَفَرَنِي حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيَصْلَى بِحُبِّ الْكُفْرِ نَارً ا يُسَعَّرُ
اور اس نے میری تکفیر کی یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ کفر کی محبت کی وجہ سے ضرور آگ میں داخل ہوگا۔
عَجِبْتُ لَهُ لَا يَتْرُ كَنَّ شُرُورَهُ وَذَكَرَهُ مِنْ كُلِّ نُصْحٍ مُذَكِّرُ
حیران ہوں کہ وہ اپنی شرارتوں کو نہیں چھوڑ رہا حالانکہ اسے ہر قسم کی نصیحت کی ہے نصیحت کرنے والے نے۔
وَ مِنْ عَجَبِ الأَيَّامِ أَنِّى كَافِرٌ بِأَعْيُنِ رَجُلٍ حَاسِدٍ بَلْ أَكْفَرُ
میں
اور یہ زمانہ کے حیران کن امور میں سے ہے کہ میں کافر ہوں ایک حاسد آدمی کی نگاہ میں بلکہ اکثر ہوں۔
وَ كَيْفَ أَخَافُ الْحَاسِدِينَ وَ سَبَّهُمْ وَيَرْحَمُنِي رَبِّي وَ يُؤْوِى وَيَنْصُرُ
اور میں حاسدوں اور ان کے گالی دینے سے کس طرح ڈرسکتا ہوں جب کہ میرا رب مجھ پر رحم کر رہا ہے اور مجھے ) پناہ دے رہا ہے اور مدد دے رہا ہے۔
أُحِبُّ مَصَائِبَ سُبُلِ رَبِّي وَإِنَّهَا لَا طِيَبُ لِي مِنْ كُلِّ عَيْشٍ وَ أَطْهَرُ
اپنے رب کی راہوں کے مصائب سے میں محبت رکھتا ہوں اور وہ میرے لئے ہر زندگی سے زیادہ خوشگوار اور پاکیزہ ہیں۔
ايَا أَيُّهَا الألوى كَسَبُعِ تَغَيُّظًا فَسَتَعْلَمَنُ فِي أَيِّ شَكْلٍ تُحْشَرُ
اے درندے کی طرح غصہ کی حالت میں سخت دشمنی کرنے والے ! تو عنقریب جان لے گا کہ تو کس شکل میں اٹھایا جائے گا۔
فَلَا تَقْفُ مَا لَا تَعْلَمَنْ اَسْرَارَهُ وَكَمْ مِّنْ عُلُومِ الْحَقِّ تُخْفَى وَ تُسْتَرُ
پس نہ پیچھے پڑاس بات کے جس کے بھید تو نہیں جانتا جب کہ کتنے ہی الہی علوم ہیں جو مخفی اور مستور رکھے جاتے ہیں ۔

وَ جَهْلُكَ اَعْجَبَنِي وَ طُولُ امْتِدَادِهِ وَ إِنَّ الْفَتَى بَعْدَ الْجَهَالَةِ يَشْعُرُ
اور تیری نادانی نے مجھے حیرانی میں ڈالا اور اس کے لمبے عرصہ تک بڑھ جانے نے بھی۔ حالانکہ یقیناً جوانمرد جہالت کے بعد شعور حاصل کر لیتا ہے۔
اَ تَقْبِرُ حَيًّا مِثْلَ مَيْتٍ خِيَانَةً وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّمَا أَنْتَ تَسْتُرُ
کیا تو زندہ (سچائی ) کو مردے کی طرح خیانت سے دفن کرتا ہے اور میرا رب خوب جانتا ہے ہر اس چیز کو جو تو چھپاتا ہے۔
الَامَ فَسَادُ الْقَلْبِ يَا تَارِكَ الْهُدَى إِلَامَ إِلَى سُبُلِ الشَّقَاوَةِ تَسْفِرُ
اے ہدایت کے تارک! کب تک دل کی خرابی ( باقی رہے گی اور تو کب تک بدبختی کی راہوں کی طرف چلتا رہے گا ؟
وَ وَاللَّهِ إِنِّي مُؤْمِنٌ غَيْرُ كَافِرٍ وَأَيْنَ التَّقَى لَوْ كَانَ مِثْلِي يُفَجَّرُ
اور خدا کی قسم ! یقیناً میں مومن ہوں کا فرنہیں۔ اور تقویٰ کہاں رہا اگر میرے جیسے آدمی کو فاجر ٹھہرایا گیا۔
فَيَا سَالِكِي سُبُلَ الشَّيَاطِينِ اتَّقُوا قَدِيرًا عَلِيمًا وَاحْذَرُوا وَ تَذَكَّرُوا
اے شیطانوں کی راہ پر چلنے والو! ڈر وقد بر علیم خدا سے اور بچو اور نصیحت حاصل کرو۔
وَ طُوبَى لِإِنْسَانٍ تَيَقَّظَ وَانْتَهَى وَخَافَ يَدَ الْمَوْلَى وَسَيْفًا يُتَعْجِرُ
اور خوشی ہے اس انسان کے لئے جو بیدار ہو اور رک گیا اور مولی کے ہاتھ سے ڈرا اور اس تلوار سے بھی جو خون بہاتی ہے۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي جِئْتُ مِنْهُ مُجَدِّدًا بِوَقْتِ أَضَلَّ النَّاسَ غُولٌ مُّسَجِّرُ
اور خدا کی قسم یقیناً میں اس کی طرف سے مجد دہو کر آیا ہوں ایسے وقت میں کہ قابو کر لینے والے دیو نے لوگوں کو گمراہ کر دیا تھا۔
وَ عَلَّمَنِي رَبِّي عُلُوْمَ كِتَابِهِ وَأُعْطِيتُ مِمَّا كَانَ يُخْفَى وَ يُسْتَرُ
مجھے میرے رب نے اپنی کتاب کے علوم سکھائے اور مجھے وہ علم دیا گیا جو خفی اور مستور تھا۔
وَ اَسْرَارُ قُرْآنٍ مَّجِيدٍ تَبَيَّنَتْ عَلَى وَ يَسَّرَ لِي عَلِيمٌ مُّيَسِّرُ
اور قرآن مجید کے بھید مجھ پر ظاہر ہو گئے ۔ آسانی پیدا کرنے والے خدائے علیم نے میرے لئے آسانی پیدا کر دی۔
كَانَ الْعَذَارَى بِالْوُجُوهِ الْمُنِيرَةِ خَرَجْنَ مِنَ الْكَهْفِ الَّذِي هُوَ مُقْعَرُ
گویا کہ کنواری عورتیں چمکتے ہوئے چہروں کے ساتھ نکل پڑیں اس غار سے جو گہری تھی ۔

أَلَا إِنَّمَا الْأَيَّامُ رَجَعَتْ إِلَى الْهُدى هَنِيئًا لَّكُمْ بَعْنِي فَبَشُوا وَ ابْشِرُوا
سن لو ! زمانہ ہدایت کی طرف لوٹ آیا۔ مبارک ہو تمہارے لئے میری بعثت ۔ تم خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔
وَقَدِ اصْطَفَانِي خَالِقِي وَاَعَزَّنِي وَأَيَّدَنِي وَاخْتَارَنِي فَتَدَبَّرُوا
اور میرے خالق نے مجھے برگزیدہ کیا ہے اور مجھے عزت دی اور میری تائید کی اور مجھے چن لیا سو تم غور کرو۔
وَ وَاللَّهِ مَا أَمْرِى عَلَيَّ بِغُمَّةٍ وَإِنِّي لَا عُرِفَ نُورَهُ لَا أُنْكِرُ
اور اللہ کی قسم! میرا معاملہ مجھ پر مشتبہ نہیں اور یقیناً میں اس کے نور کو خوب پہچانتا ہوں، میں نا آشنا ہیں۔
إِذَا قَلَّ دِينُ الْمَرْءِ قَلَّ اتِّقَاءُ هُ وَيَسْعَى إِلَى طُرُقِ الشَّقَا وَ يُزَوِّرُ
جب انسان کی دینداری کم ہو جائے تو اس کا تقوی بھی کم ہو جاتا ہے اور وہ بدبختی کی راہوں کی طرف دوڑ نے لگتا اور فریب سے کام لیتا ہے۔
وَ مَنْ ظَنَّ ظَنَّ السَّوْءِ بُخُلًا فَقَدْ هَوى وَكُلُّ حَسُودٍ عِنْدَ ظَنِّ يُتَبَّرُ
اور جس نے بخل کی وجہ سے بدظنی کی تو وہ نیچے گر گیا اور بہت حسد کرنے والا ہر شخص بدظنی کرنے پر ہلاک کیا جاتا ہے۔
وَلَا يَعْلَمَنُ أَنَّ الْمَنَايَا قَرِيبَةٌ إِذَا مَا تَجِيءُ الْوَقْتُ فَالْمَوْتُ يَحْضُرُ
اور وہ نہیں جانتا کہ موتیں تو قریب ہیں اور جب وقت آ جاتا ہے تو موت حاضر ہو جاتی ہے۔
وَهَلْ نَافِعٌ ورُدُ التَّنَدُّمِ بَعْدَ مَا دَنَا وَقُتُ قَارِعَةٍ وَ جَاءَ الْمُقَدَّرُ
اور کیا ندامت کا وظیفہ نفع دے سکتا ہے بعد اس کے کہ موت کا وقت قریب ہو اور امر مقد رآ جائے۔
ا لَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا وَقتَ مَوْتِكُمْ فَلَا تُلْهِكُمْ غُولٌ خَبِيْتٌ مُّخَسِرُ
اے لوگو! اپنی موت کے وقت کو یاد کروپس تمہیں خبیث نقصان رساں دیو غافل نہ کر دے۔
وَ قَدْ ذَابَتِ الصَّفْوَاءُ مِنْ بَيْتِ عُمُرِكُمْ وَمَا بَقِيَ إِلَّا جَمْرَةٌ أَوْ أَصْغَرُ
تمہاری عمر کے گھر کا بنیادی پتھر تو پکھل چکا ہے اور نہیں باقی رہ گئی مگر صرف ایک کنکری یا اس سے بھی کم تر ۔
وَ مِسَحُ الْحَمَامِ سَيَحْمِلَنُكَ عَلَى الْمَطَا وَ اَنْتَ بِأَمْوَالٍ وَخَيْلٍ تَفْخَرُ
اور موت کا گھوڑا جلد تجھے اپنی پیٹھ پر سوار کر لے گا اور تو اپنے مالوں اور گھوڑوں پر فخر کر رہا ہے۔
االد

ا لَا لَيْسَ غَيْرَ اللَّهِ شَيْءٌ مُّدَوَّمٌ وَكُلُّ جَلِيسٍ مَّا خَلَا اللَّهَ يَهْجُرُ
سنو! اللہ کے سوا کوئی شے ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر ہم نشیں سوائے اللہ کے جدا ہونے والا ہے۔
تَذَكَّرُ دِمَاءَ الْعَارِفِينَ بِسُبُلِهِ اَلَمْ يَأْنِ أَنْ تَخْشَى أَ أَنْتَ مُحَرَّرُ
خدا کی راہ میں عارفین کے بہنے والے خون کو یاد کر۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تو ڈرے؟ یا کیا تو آزاد ہے؟
وَ إِنَّ الْمَنَايَا سَابِحَاتٌ قَوِيَّةٌ أَثَرْنَ غُبَارًا عِنْدَ حُكْمٍ يَصْدِرُ
اور یقیناً موتیں تو تیز روگھوڑے ہیں جو غبار اڑاتے ہیں حکم صادر ہونے کے وقت ۔
وَاخِرُ دَعُونَا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّذِى هَدَانَا مَنَاهِجَ دِيْنِ حِزْبٍ طُهِّرُوا
اور ہماری آخری بات یہی ہے کہ تمام حمد اسی ذات کے لئے ہے جس نے ہمیں پاک گروہ کے دین کی راہوں کی راہنمائی کی۔
(حمامة البشرى - روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۲۶ تا ۳۳۵)

آج 10 میں سے 10 باقی