اِلَی الدُّنْیَا اَوٰی حِزْبُ الْاَجَانِیْ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

إلى الدُّنْيَا أولى حِزْبُ الْآجَانِيُّ وَحَسِبُوهَا جَنَّى حُلُوا الْمَجَانِي
ان لوگوں نے جو بہت ہی گناہوں میں مبتلا ہیں دنیا کو اپنا جائے پناہ قرار دیا ہے اور دنیا کو ایک شیرین اور سہل الحصول میوہ سمجھ لیا ہے۔
نَسُوا مِنْ جَهْلِهِمْ يَوْمَ الْمَعَادِ وَتَرَكُوا الدِّينَ مِنْ حُبِّ الدِّنَانِ
اپنی نادانی کے سبب سے معاد کے دن کو بھلا دیا ہے اور شراب کے خموں سے پیار کر کے دین کو چھوڑ دیا ہے۔
تَرَاهُمُ مَائِلِينَ إِلَى مُدَامٍ وَغِيدٍ وَ الْغَوَانِي وَالْآغَانِي
تو دیکھتا ہے کہ شراب کی طرف یہ لوگ جھک گئے اور ایسا ہی نازک اندام اور حسین عورتیں اور گیت ان کے دلوں کو کھینچتے ہیں۔
وَكَمْ مِّنْهُمْ اُسَارَى عَيْنِ عِيْنٍ وَمَشْغُوفِينَ بِالْبِيْضِ الْحِسَانِ
اور بہتیرے ان میں سے بڑی بڑی آنکھوں والی عورتوں کے قیدی ہیں اور بہتیرے سفید رنگ عورتوں کے فریفتہ ہیں۔
لَهُنَّ عَلَى بُعُولَتِهِنَّ حُكْمٌ تَرى كُلَّا كَمُنْطَلِقِ الْعِنَانِ
وہ عورتیں اپنے خاوندوں پر حکم کرتی ہیں اور سب مطلق العنان اور بے پردہ اور شرابخوار ہیں۔
دِمَاءُ الْعَاشِقِينَ لَهُنَّ شُغُلٌ بِعَيْنِ أَخْجَلَتُ ظَبْيَ الْقِنَانِ
اپنے عاشقوں کو قتل کرنا ان عورتوں کا کام ہے آل قتل ان کی آنکھ ہے جو پہاڑوں کے ہرنوں کو شرمندہ کرتی ہے۔
وَ مِنْ عَجَبِ جُفُونٌ فَاتِرَاتٌ أَرَيْنَ الْخَلْقَ أَفْعَالَ السِّنَـانِ
اور تعجب تو یہ ہے کہ وہ پلکیں جو سست اور نیم خواب ہیں لوگوں کو برچھیوں کا کام دکھلا رہی ہیں۔
بِنَاظِرَةٍ تَصِيدُ النَّاسَ لَمْحًا تَفُوقُ بِلَحْظِهَا رُمُـحَ الطَّعَانِ
وہ عورتیں اپنی آنکھ کی نیم نگاہ سے لوگوں کو شکار کرتی ہیں جن کے گوشتہ چشم کی ہلکی سی نظر نیزوں کے زخم پر فوقیت رکھتی ہے۔

وَ أَنَّى الآمُنُ مِنْ تِلْكَ الْبَلَايَا سِوَى اللَّهِ الَّذِي مَلِكُ الْآمَانِ
اور ان بلاؤں سے نجات پانا لوگوں کے لئے غیر ممکن ہے بجز اس کے کہ اس خدا کا رحم ہو جو امان بخشنے کا بادشاہ ہے۔
فَعُشَّاقُ الْغَوَانِي وَالْمَثَانِى اَضَاعُوا الدِّينَ مِنْ تِلْكَ الْآمَانِي
سو جو لوگ عورتوں اور سرودوں کے عاشق ہیں انہوں نے انہی آرزؤں کے پیچھے دین ضائع کیا ہے۔
يَصُدُّونَ الْوَرَى مِنْ كُلِّ خَيْرٍ وَيَغْتَاظُونَ مِنْ تَخْلِيصِ عَانِي
لوگوں کو وہ ہر ایک نیکی کے کام سے روکتے ہیں اور اس بات سے غصہ کرتے ہیں کہ کسی قیدی کو رہا کر دیا جائے۔
عَمَايَاتُ الرِّجَالِ تَزِيدُ مِنْهُمْ وَ فِتَنُ الدَّهْرِ تَنْمُو كُلَّ أَن
لوگوں میں ان کے سبب سے گمراہی پھیلتی جاتی ہے اور فتنے دم بدم بڑھتے جاتے ہیں۔
وَمَا مِنْ مَلْجَأَ مِنْ دُونِ رَبِّ كَرِيم قَادِرٍ كَهْفِ الزَّمَانِ
اور ان آفتوں سے بچنے کے لئے بجز اس خدا کے کوئی گریز گاہ نہیں جو کریم اور قادر اور زمانہ کی پناہ ہے۔
فَنَشْكُو هَارِبِينَ مِنَ الْبَلَايَا إِلَى اللَّهِ الْحَفِيظِ الْمُسْتَعَـانِ
سو ہم ان بلاؤں سے بھاگ کر اسی خدا کی طرف شکایت لے جاتے ہیں جو اپنے بندوں کا نگہبان اور بے قراروں کی مدد کرنے والا ہے۔
جَرَتْ حُزنًا عُيُونٌ مِّنْ عُيُونِي بِمَا شَاهَدْتُ فِتَنا كَالدُّخَـانِ
میری آنکھوں سے مارے غم کے چشمے بہ نکلے جبکہ میں نے ان فتنوں کا مشاہدہ کیا جو دھوئیں کی مانند اٹھ رہے ہیں۔
فَهَلْ وَجَدَتْ تَكَالَى مِثْلَ وَجُدِى أَذًى أَمْ هَلْ لَّهَا شَأْنٌ كَشَأْنِ
پس کیا وہ عورتیں جن کے لڑکے مر جائیں ایسا غم کرتی ہیں جو میں کرتا ہوں ؟ کیا دکھ کے وقت ان کا ایسا حال ہوتا ہے جو میرا حال ہے؟
وَكَمْ مِنْ ظَالِمٍ يَبْغِى فَسَادًا وَ قِسِيسِينَ أَصْلُ الْاِفْتِنَـانِ
بہتیرے ظالم یہی چاہتے ہیں جو دنیا میں فساد اور گناہ پھیلے اور توحید میں فتنہ اندازی کی جڑ پادری لوگ ہیں ۔
تَفَاحُشُهُمْ تَجَاوَزَ كُلَّ حَدٍ كَاَنَّ غِذَاءَ هُمْ فُحُشُ اللِّسَانِ
پادریوں کی بد گوئی حد سے بڑھ گئی ہے گو یا بد زبانی ان کی غذا ہے۔

فَكُنتُ أَطَالِعَنَّ كِتَابَ سَاتٍ وَتُمْطِرُ مُقْلَتِي مِثْلَ الرَّتَانِ
میں نے ایک ایسے شخص کی پادریوں میں سے کتاب دیکھی جس نے گالیاں دی ہیں سو میں اس کتاب کو دیکھتا تھا اور میری آنکھوں سے مینہ کی طرح آنسو جاری تھے۔
رَأَيْنَا فِيهِ كَلِمًا مُّحْفِظَاتٍ وَسَبَّ الْمُصْطَفَى بَحْرَ الْحَنَانِ
ہم نے اس کتاب میں وہ کلے دیکھے جو غصہ دلانے والے تھے اور دیکھا کہ اس شخص نے رسول اللہ کو گالیاں نکالی ہیں جو بچہ بخشائش کا دریا ہے۔
صَبَرْتُ عَلَيْهِ حَتَّى عِيْلَ صَبْرِى وَنَارُ الْغَيْظِ ثَارَتْ فِي جَنَانِي
میں نے اس بات پر صبر کیا یہاں تک کہ صبر کرتا کرتا ہار گیا اور غصہ کی آگ مجھ میں بھڑ کی۔
وَ تَأْتِي سَاعَةٌ إِنْ شَاءَ رَبِّي أَقِرُّ الْعَيْنَ بِالْخَصْمِ الْمُهَانِ
اور وہ گھڑی آتی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ کہ ہم دشمنوں کی رسوائی دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں گے۔
أَخَذْنَا السَّبَّ مِنْهُمْ مِثْلَ دَيْنٍ وَعِزَّتُنَا لَدَيْهِمْ كَالرِّهَانِ
ان کی گالیاں ہمارے ذمہ قرض کی طرح ہیں اور ہماری عزت ان کے پاس گرو کی طرح ہے۔
سَنَغْشَاهُمُ بِبُرْهَانٍ كَعَضُبٍ رَقِيقِ الشَّفْرَتَيْنِ اَخِ السِّنَانِ
ہم عنقریب دلیل کی تلوار سے ان کے سر پر پہنچیں گے جو بار یک کناروں والے نیزہ کا بھائی ہے۔
بِفَأْسٍ نَّخْتَلِى تِلْكَ الْخَلَاتَا وَ رُمْحٍ ذَابِلٍ وَ قَنَا الْبَيَانِ
ہم اس گھاس کو دلائل کے تبر کے ساتھ کاٹیں گے اور نیز برچھی بار یک نوک والی اور بیان کے نیزوں سے۔
بِجُمْجُمَةِ الْعِدَا قَدْ حَلَّ غُولٌ فَنُخْرِجُهُ بِآيَاتِ الْمَثَانِي
ان دشمنوں کی کھوپڑی میں ایک بھوت داخل ہو گیا ہے سو ہم اس کو سورۃ فاتحہ سے نکالیں گے۔
لَنَا دِينٌ وَدُنْيَا لِلنَّصَارَى وَمَقْتُ الضَّرَّتَيْنِ مِنَ الْعِيَانِ
ہمارے حصہ میں دین آیا اور نصاری کے حصہ میں دنیا سو یہ دوسوتوں کی دشمنی ہے جس کی حقیقت ہر ایک کے چشم دید ہے۔
سَئِمْنَا كُلَّ نَوْعِ الضَّيْمِ مِنْهُمْ وَلَكِنُ سَبُّهُمْ صَلَّى جَنَانِي
ہم نے ہر یک ظلم ان کا اٹھا لیا مگر ان کی گالیوں نے ہمارا دل جلایا۔

سَعَوْا أَنْ يَجْعَلُوا أَسُدًا نِعَاجًا وَلَيْتُ اللَّهِ لَيْثٌ لَا كَضَأْنِ
انہوں نے کوشش کی کہ تاکسی طرح شیروں کو بھیڑیں بنائیں اور شیر شیر ہی ہیں وہ بھیڑ کی طرح نہیں ہو سکتے ۔
وَ وَتُبَتُهُمْ كَسِرُ حَانٍ ضَرِيٌّ وَصُورَتُهُمْ كَذِى حُبِّ مُّقَانِي
اور ان لوگوں کا حملہ اسی بھیڑیے کی طرح ہے جو شکار کا طالب ہے اور صورت ان کی ایک ملنسار دوست کی طرح ہے۔
وَبَاطِنُهُمْ كَجَوْفِ الْعَيْرِ قَفْرٌ مِّنَ التَّقْوَى وَ بَطْنُ كَالْجِفَانِ
اور اندر ان کا گدھے کے پیٹ کی طرح تقویٰ سے خالی اور پیٹ ان پیالوں کی طرح ہے جو کھانے سے بھرے ہوئے ہوں ۔
أرى وَغُلًا جَهُولًا وَابْنَ وَغُلٍ يُرِى كَالْمُرْهَـفَـاتِ لَظَى اللِّسَانِ
میں ایک خسیس ابن خسیس جاہل کو دیکھتا ہوں جو تیز تلواروں کی طرح اپنی زبان کا شعلہ دکھاتا ہے۔
هَرِيرُ الْكَلْبِ لَا يَحْشُرُ بِنَبْحٍ عَلَى الْبَدْرِ الْمُطَهَّرِ مِنْ عُثَانِ
کتے کی آواز اس چاند پر خاک نہیں ڈال سکتی جس کو خدا نے گردوغبار اور دھوئیں سے پاک پیدا کیا ہے۔
ا لَا يَا أَيُّهَا اللَّحِرُ الشَّحِيحُ هَوَيْتَ كَذِي اللُّبَانَةِ فِي الْهَوَانِ
اے بخیل بد خلق اور حریص تو محتاجوں کی طرح ذلت کے گڑھے میں گر گیا۔
وَمَا تَدْرِي الْهُدَى وَحَمَلْتَ جَهْلاً اَنَاجِيلَ النَّصَارَى كَالْآتَانِ
اور تو نہیں جانتا کہ ہدایت کیا شے ہے اور محض جہل سے تو نے انجیلوں کو اٹھا لیا جیسا کہ ایک گدھی بھار اٹھاتی ہے۔
تُنَضْنِضُ مِثْلَ نَصْنَضَةِ الْآفَاعِى وَتَهْذِى مِثْلَ عَادَاتِ الْآدَانِي
اور تو اس طرح زبان ہلاتا ہے جیسے سانپ اور کمینوں اور سفلوں کی طرح بکواس کرتا ہے۔
هَلُمَّ إِلى كِتَابِ اللهِ صِدْقًا وَإِيْمَانًا بِتَصْدِيقِ الْجَنَانِ
خدا کی کتاب کی طرف صدق اور دلی ایمان سے آجا۔
شَغَفْتُمْ أَيُّهَا النُّوكَى بِشَوْلٍ وَاَعْرَضْتُمْ عَنِ الزَّهْرِ الْحِسَانِ
بے وقوفو! تم کانٹوں پر فریفتہ ہو گئے اور خوبصورت پھولوں سے کنارہ کیا۔

وَاثَرْتُمْ أَمَاعِزَ ذَاتَ صَخْرٍ عَلَى مُخْضَرَّةٍ قَاعٍ هِجَانِ
اور تم نے کنکریوں اور بڑی پتھروں والی زمین جو بہت سخت ہے اختیار کی اور ایسی زمین کو چھوڑا جو پر سبزہ اور نرم اور نہایت عمدہ اور قابل زراعت ہے۔
وَ مَا الْقُرْآنُ إِلَّا مِثْلَ دُرَرٍ فَرَائِدَ زَانَهَا حُسْنُ الْبَيَانِ
اور قرآن در حقیقت بہت عمدہ اور یکدانہ موتیوں کی طرح ہے جو حسن بیان سے اور بھی اس کی زینت اور خوبصورتی نکلی ہے۔
وَ مَا مَسَّتْ اَكُفُّ الْكَاشِحِيْنَا مَعَارِفَهُ الَّتِي مِثْلَ الْحَصَانِ
اور دشمنوں کی ہتھیلیاں ان معارف کو چھوئی بھی نہیں جو قرآن میں ایسے طور پر چھپے ہوئے ہیں جیسے پردہ نشین پار سا عورت چھپی ہوئی ہوتی ہے۔
بِهِ مَا شِئْتَ مِنْ عِلْمٍ وَعَقْلٍ وَ اَسْرَارٍ وَ أَبْكَارِ الْمَعَانِي
اس میں ہر یک وہ علم اور عقل ہے جس کا تو طالب ہے اور انواع اقسام اقسام کے بھید اور نئی صداقتیں اس میں بھری ہیں۔
يُسَبِّتُ كُلَّ مَنْ يَعْدُو بِضِغْنٍ يُبَكِّتُ كُلَّ كَذَّابٍ وَجَانِي
ہر یک یسے دشمن کا منہ بند کرتا ہے جو مخالفانہ طور پر دوڑ پڑتا ہے اور ہر مانہ طور پر دوڑ پڑتا ہے اور ہر ایک ایسے شخص پر اتمام حجت کرتا ہے جو دروغ گو اور گناہ گار ہے۔
رَأَيْنَا دَر مُزْنَتِهِ كَثِيرًا فَدَيْنَا رَبَّنَا ذَا الْاِمْتِنَــانِ
ہم نے اس کے مینہ کا پانی بہت ہی دیکھا ہے سو ہم اس خدا پر قربان ہیں جس نے ایسے احسان کئے۔
وَ مَا أَدْرَاكَ مَا الْقُرْآنُ فَيْضًا خَفِيرٌ جَالِبٌ نَحْوَ الْجِنَانِ
اور تو کچھ جانتا ہے کہ قرآن فیض کے رو سے کیا شے ہے وہ ایک راہبر ہے جو بہشت کی طرف کھینچتا ہے۔
لَهُ نُوْرَانِ نُورٌ مِنْ عُلُوْمٍ وَ نُورٌ مِنْ بَيَانٍ كَالْجُمَانِ
اس میں دونور ہیں ایک تو علوم کا نور اور دوسرے فصاحت اور بلاغت کا نور جو دانہ نقرہ کی طرح چمکتا ہے۔
كَلامٌ فَائِقٌ مَّا رَاقَ طَرْفِى جَمَالُ بَعْدَهُ وَالنَّيِّرَانِ
وہ ایک ایسا کلام ہے جو ہر یک کلام سے فوقیت لے گیا اور اس کے بعد مجھے کوئی جمال اچھا معلوم نہ ہوا اور آفتاب اور قمر بھی اچھے دکھائی نہ دیئے۔
آيَاةُ الشَّمْسِ عِنْدَ سَنَاهُ دَخْنٌ وَمَا لِلَّعْلِ وَ السِّبْتِ الْيَمَانِي
آفتاب کی روشنی اس کی چمک کے آگے ایک دھواں سا ہے اور عمل سے نرمی کے سرخ چمڑے کو نسبت ہی کیا ہے گو یمن کی ساخت ہو۔

وَ أَيْنَ يَكُونُ لِلْقُرْآنِ مِثْلٌ وَلَيْسَ لَهُ بِهَذَا الْفَضْلِ ثَانِي
اور قرآن کی مثال کوئی دوسری چیز کیوں کر ہو کیونکہ وہ تو اپنے فضائل میں بے مثل ہے۔
وَرِثْنَا الصُّحُفَ فَاقَتْ كُلَّ كُتُبِ وَ سَبَقَتْ كُلَّ اَسْفَارٍ بِشَأْنِ
ہم اس کتاب کے وارث بنائے گئے جو سب کتابوں پر فائق ہے ایسی کتاب جو اپنے کمالات میں تمام کتابوں پر سبقت لے گئی ہے۔
وَ جَاءَتْ بَعْدَ مَا خَرَّتْ خِيَامٌ وَخُرِّبَتِ الْبُيُوتُ مَعَ الْمَبَانِي
اور اس وقت آئی جب کہ سب پہلے خیمے منہ کے بل گر چکے تھے اور تمام گھر مع بنیاد کی جگہوں کے خراب ہو چکے تھے۔
مَحَتْ كُلَّ الطَّرَائِقِ غَيْرَ بِرٌ وَجَدَّتْ رَأْسَ بِدُعَاتِ الزَّمَانِ
ہر یک راہ کو بغیر نیکی کے راہ کے معدوم کر دیا اور ان تمام بدعتوں کا سرکاٹ دیا جو زمانہ میں شائع تھیں۔
كَأَنَّ سُيُوفَهَا كَانَتْ كَنَارٍ بِهَا حُرِقَتْ مَخَارِيقُ الْآدَانِي
گویا اس کی تلواریں ایک آگ کی طرح تھیں ان سے وہ تمام گر کے جل گئے جو سفلہ لوگوں کے ہاتھ میں تھے۔
إِذَا اسْتَدْعَى كِتَابُ اللهِ مِثلًا فَعَى الْقَوْمُ وَاسْتَتَرُوا كَفَانِي
جب کتاب اللہ نے اپنی مثل کا مطالبہ کیا تو قوم مقابلہ سے عاجز ہوگئی اور فنا شدہ چیز کی طرح چھپ گئی۔
وَ سُلِبَتْ جُرْعَةُ الْإِسْنَافِ مِنْهُمْ مِنَ الْهَوْلِ الَّذِي حَلَّ الْجَنَانِ
اور پیش قدمی کی ہمت ان سے مسلوب ہوگئی اور یہ ہیبت الہی تھی جو ان کے دل میں بیٹھ گئی ۔
فَمِنْ عَجَبِ اَكَبُوا مِثْلَ مَيْتٍ وَقَدْ مَرَنُوا عَلَى لُطْفِ الْبَيَانِ
سو یہ تعجب کی بات ہے کہ وہ مردہ کی طرح منہ کے بل جاپڑے حالانکہ وہ فصیح کلمات کی مشق اور عادت رکھتے تھے۔
وَ أَنْزَلَهُ مُهَيْمِنُنَا حُدَيًّا فَفَرُّوا كُلُّهُمْ كَالْمُسْتَهَانِ
اور خدا تعالیٰ نے اس کو بے مثیل اور طالب معارض نازل کیا پس کفار اس کی مثل بنانے پر قادر نہ ہو سکے اور سرگرداں ہو کر بھاگ گئے۔
وَصَارَتْ عُصُبُهُمْ فِرَقًا ثُبِينًا فَمِنْهُمْ مَنْ أَتَى بَعْدَ الْحَرَانِ
اور ان کی جماعتیں کئی فرقے رقے متفرق ہو گئے پس بعض ان میں سے تو سرکشی سے باز آ
گئے ۔

وَمِنْهُمْ مَّنْ تَلَبَّبَ مُسْتَشِيطًا لِحَرْبِ الصَّادِقِينَ وَلِلطَّعَانِ
اور بعض نے قرآن کے مقابلہ سے عاجز آ کر ہتھیار باندھے اور غضب میں آکر راستبازوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے تیار ہو گئے ۔
فَأَنْتُمْ قَدْ سَمِعْتُمْ مَا أُصِيبُوا بِضَعْضَعَةِ السُّيُوفِ مِنَ الْهَوَانِ
سوتم سن چکے ہو کہ ان کو کیا کیا سزائیں ملیں اور تلواروں کی سرکوبی سے کیسی ذلت اٹھائی۔
وَكَانَ جَزَاء سَلِّ السَّيْفِ سَيْفًا فَذَاقُوْا مَا أَذَاقُوْا كَالْجَبَانِ
اور تلوار کھیچنے کا بدلہ تلوار ہی تھی سو جو کچھ انہوں نے مسلمانوں کو چکھایا وہ آپ ہی بزدل ہو کر چکھنا پڑا یعنی تلوار کھینچنے والے تلوار ہی سے مارے گئے ۔
إِذَا دَارَتْ رَحَى البَلُوى عَلَيْهِمْ فَكَانُوا لُهْوَةً فَوْقَ الدِّهَانِ
اور جبکہ سختی کی چکی ان پر چلی سوایسے ہو گئے جیسا کہ آٹے کی ایک مٹھی چکی کے اس سرخ چمڑے پر ہوتی ہے جو چکی کے نیچے بچھایا جاتا ہے۔
فَطَفِقُوا يَهْرُبُونَ كَمِثْلِ جُيُنٍ فَأُخِذُوا ثُمَّ قُتِلُوا مِثْلَ ضَأْنِ
سوانہوں نے ایک نامرد کی طرح بھاگنا شروع کیا پس پکڑے گئے اور بھیڑوں کی طرح قتل کئے گئے ۔
إِذَا مَا شَاهَدُوا قَتُلَى كَقُنَنٍ فَرَفَعُوا طَاعَةً عَلَمَ الْآمَانِ
اور جبکہ انہوں نے اپنے مقتولوں کو ٹیلوں کی طرح دیکھا تب انہوں نے امان طلب کرنے کے لئے جھنڈیاں اٹھا ئیں ۔
سُرَاةُ الْحَيِّ جَاءُوا نَادِمِينَا فَرَحِمَ الْمُصْطَفَى بَحْرُ الْحَنَانِ
اور قبیلہ کے سردار شرمندہ ہو کر آئے پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دریائے بخشش ہے ان کا گناہ معاف کیا۔
وَأَمَّا الْجَاهِلُونَ فَمَا أَطَاعُوا فَأَعْدَمَهُمْ فُنُوسُ الْإِحْتِفَانِ
مگر جاہلوں نے ان کا حکم نہ مانا سو بیخ کنی کے تبروں نے ان کو معدوم کیا۔
سُقُوا كَأْسَ الْمَنَايَا ثُمَّ سِيقُوا إِلى نَارٍ تُلَوِّحُ وَجْهَ جَانِي
موت کے پیالے ان کو پلائے گئے اور پھر وہ اس آگ کی طرف کھینچے گئے جو مجرم کا منہ جلاتی تھی۔
فَهَذَا أَجْرُ جَهْلِ الْجَاهِلِينَا مِنَ الرَّحْمَانِ عِنْدَ الْإِسْتِنَانِ
سو یہ جاہلوں کے جہل کی سزا تھی ۔ یہ سزا خدا تعالیٰ کی طرف سے اس وقت ہوئی جب انہوں نے فسادوں اور ظلموں میں دوڑ نا اختیار کیا۔

وَمَا كَانَ الرَّحِيمُ مُذِلَّ قَوْمٍ وَلَكِنْ بَعْدَ ظُلْمٍ وَافْتِنَانِ
اور خدائے رحیم کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا مگر اس وقت جبکہ ظلم اور فتنہ اندازی اختیار کرے۔
وَ هَلْ حُدِّثْتَ مِنْ أَنْبَاءِ أُمَمٍ رأو قُبُحًا بِأَفْعَالٍ حِسَانِ
کیا ایسی قوموں کی تجھے کچھ خبر ہے جن کو نیکی کرتے کرتے بدی پیش آئے؟
وَكُلُّ النُّورِ فِي الْقُرْآنِ لَكِن يَمِيلُ الْهَالِكُونَ إِلَى الدُّخَانِ
اور تمام اور ہر یک قسم کے نور قرآن ہی میں ہیں مگر مرنے والے دھوئیں کی طرف دوڑتے ہیں۔
بِهِ نِلْنَا تُرَاثَ الْكَامِلِينَا بِهِ سِرْنَا إِلَى أَقْصَى الْمَعَانِي
ہم نے اس کے وسیلہ سے کاملوں کی وراثت پائی ہم نے اس کے وسیلہ سے حقیقتوں کے اخیر تک سیر کیا۔
فَقُمْ وَاطْلُبُ مَعَارِفَهُ بِجُهْدٍ وَخَفْ شَرَّ الْعَوَاقِبِ وَالْهَوَانِ
پس اٹھ اور کوشش کے ساتھ اس کے معارف طلب کر اور انجام بداور ذلت کی بدیوں سے خوف کر ۔
أَتَخْطُبُ عِزَّةَ الدُّنْيَا الدَّنِيَّةُ أَتَطْلُبُ عَيْشَهَا وَالْعَيْشُ فَانِي
کیا تو اس دنیا نا کارہ کی عزتوں کا طالب ہے کیا تو اس دنیا کے عیشوں کو ڈھونڈتا ہے اور اس کے تمام عیش فانی ہیں ۔
ا تَرْضَى يَا أُخِي بِالْخَانِ حُمْقًا وَتَنْسى وَقتَ تَبْدِيلِ الْمَكَانِ
اے بھائی! کیا تو سرائے میں رہنے میں اپنے حق سے راضی ہو گیا اور اس وقت کو بھلا دیا جو تبدیل مکانی کا وقت ہے۔
عَلى بُسْتَانِ هَذَا الدَّهْرِ فَأْسٌ فَكَمْ شَجَرٍ يُجَاحُ مِنَ الْإِهَانِ
اس دنیا کے باغ پر تبر رکھا ہے سو بہت سے درخت جڑھ سے اکھیڑے جارہے ہیں۔
وَ كَمْ عُنُقٍ تُكَبِّرُهَا الْمَنَايَا وَكَمْ كَفِ وَكَمْ حُسُنِ الْبَنَانِ
اور موتیں بہت سی گردنوں کو توڑ رہی ہیں اور بہت ہتھیلیاں اور بہت سے خوبصورت پوریں ٹوٹی چلی جاتی ہیں۔
تَرى فِي سَاعَةٍ سُرُرًا لِرَجُلٍ وَفِي الْأُخْرَى تَرَاهُ عَلَى الْأَرَانِ
اور تو یہ تماشا دیکھ رہا ہے کہ ایک گھڑی ایک مرد کے لئے کئی تخت بچھے ہوئے ہوتے ہیں اور پھر دوسری گھڑی میں وہی مرد تابوت مردہ پر پڑا ہوا ہوتا ہے۔

وَ إِنِّي نَاصِحٌ خِلَّ أَمِينٌ وَيَدْرِي نُورَ عِلْمِي مَنْ يَّرَانِي
اور میں ایک نصیحت دینے والا دوست اور امین ہوں اور جو شخص مجھے دیکھے وہ میرے نور علم کو معلوم کرلے گا۔
يُكَرَّمُ جَاهِلٌ قَبْلَ ابْتِلَاءِ وَقَدْرُ الْحِبُرِ بَعْدَ الْاِمْتِحَانِ
جاہل کی تعظیم آزمائش سے پہلے ہوتی ہے اور دانا آدمی کی تعظیم اس کے امتحان کے بعد کی جاتی ہے۔
وَكَفَرَنِي عَدُوٌّ الْحَقِّ حُمُقًا فَقُلْتُ اخْسَأَ يَرَانِي مَنْ هَدَانِي
اور ایک سچ کے دشمن نے مجھے کافر ٹھہرایا سو میں نے کہا دفع ہو جس نے مجھے ہدایت دی وہ مجھے دیکھ رہا ہے۔
صَوَارِمُهُ عَلَى مُسَلَّلَاتٌ وَإِنِّى نَحْوَ وَجُهِ الْحِبِّ رَانِي
اس دشمن کی تلواریں میرے پر کھینچی ہوئی ہیں اور میں اپنے پیارے اللہ کی طرف دیکھ رہا ہوں۔
وَ إِنِّي قَدْ وَصَلْتُ رِيَاضَ حِبِّى وَيَطْلُبُنِي خَصِيمِي فِي الْمَحَانِي
اور میں اپنے پیارے کے باغوں میں پہنچا ہوا ہوں اور دشمن مجھے جنگلوں میں تلاش کر رہا ہے۔
هَوَيْتُ الْحِبَّ حَتَّى صَارَ رُوحِي وَاَرْنَانِي جِنَانِي فِي جَنَانِي
نے اس پیارے سے محبت کی یہاں تک کہ وہ میری جان ہو گیا۔ اور میرا بہشت اس نے میرے دل میں ہی دکھا دیا۔
بِوَجْهِ الْحِبِّ لَسْتُ حَرِيْصَ مُلْكِ كَفَانِى مَا أَرَى نَفْسِي كَفَانِي
اس پیارے کی قسم ہے کہ میں کسی ملک کا حریص نہیں اور یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں اپنے نفس کو فنا کی حالت میں دیکھتا ہوں ۔
عُمُودَ الْخَشْبِ لَا أَبْغِي لِسَقْفِى وَ حِبِّى صَارَ لِي مِثْلَ الْبُوَانِ
میں لکڑی کے ستون اپنے چھت کے لئے نہیں چاہتا اور میرا پیارا میرے لئے ایسا ہو گیا ہے جیسا کہ ستون ۔
وَرِثْنَا الْمَجْدَ مِنْ ذِي الْمَجْدِ حَقًّا وَصُبِّغْنَا بِمَحْبُوبٍ مُّقَانِي
ہم نے بزرگی کو خدائے ذی الحجد سے پایا اور اس ملنے والے پیارے کے رنگ سے ہم رنگے گئے۔
دَخَلْتُ النَّارَ حَتَّى صِرْتُ نَارًا وَنَخْلِي فَاقَ أَفْكَارَ الْأَفَانِي
میں آگ میں داخل ہوا یہاں تک کہ میں آگ ہی ہو گیا اور میری کھجور گھاس پات کے فکروں سے بہت بلند بڑھ گئی ۔
میں

خُمُورِى مُنتَقَاةٌ غَيْرُ كَدْرٍ مُشَعْشَعَةٌ بِمَاءِ الْاِقْتِرَانِ
اور میری شراب ایک چنی ہوئی شراب اور مصفا ہے جس میں الہی محبت کا پانی ملایا گیا ہے۔
وَ لَسْتُ مُوَارِيَا عَنْ عَيْنِ رَبِّي وَإِنَّ اللَّهَ خَلاقِي يَرَانِي
اور میں اپنے رب کی آنکھ سے پوشیدہ نہیں ہوں اور خدا جو میرا پروردگار ہے مجھے دیکھ رہا ہے۔
يُدَهْدِءُ رَأْسَ كَذَّابٍ غَيُورٌ وَيُهْلِكُهُ كَصَيْدٍ مُّسْتَهَانِ
وہ جھوٹے کے سر کو خاک میں رولاتا ہے کیونکہ غیرتمند ہے اور اس کو اس شکار کی طرح ہلاک کرتا ہے جو سراسیمہ اور سرگرداں ہو۔
وَإِنَّا النَّاظِرُونَ إِلى قَدِيرٍ قَرِيبٍ قَادِرِ حِبِّ مُّدَانِي
اور ہم اس قدیر کی طرف دیکھ رہے ہیں جو قریب اور قادر ہے اور جو بندہ اور اس کے دل میں حائل ہو جاتا ہے۔
وَ إِنَّا الشَّارِبُونَ كُنُوسَ جِدٍ وَإِنَّا الْكَاسِرُونُ فُئُوسَ خَانِي
اور ہم پر حکمت باتوں کے پیالے پی رہے ہیں اور ہم فضول گو کے تبروں کو توڑ رہے ہیں۔
وَإِنَّا الْوَاصِلُونَ قُصُورَ مَجْدٍ وَإِنَّا الْفَاصِلُونَ مِنَ الْآدَانِي
اور ہم بزرگی کے محلوں تک پہنچ گئے ہیں اور ہم نے ادنی لوگوں سے جدائی اختیار کر لی ہے۔
وَ أَبْدَرَنَا مِنَ الرَّحْمَانِ بَدْرٌ فَنَحْنُ الْمُبْدِرُونَ وَلَا نُمَانِي
اور ہمارے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک چاند نکلا ہے سو ہم چاند کو پانے والے ہیں اور انتظار ہی کرنے والے نہیں ۔
وَنَحْنُ الْفَائِزُونَ كَمَالَ فَوْزِ وَنَحْنُ الْمُنْعَمُوْنَ وَلَا نُعَانِي
اور ہم کمال کامیابی تک پہنچ گئے ہیں اور ہم نعمتوں میں وقت بسر کرتے ہیں اور سختی نہیں اٹھاتے۔
وَ بَارَزْنَا الْعِدًا مُتَسَلِّحِينَا وَلَسْنَا قَاعِدِينَ كَمِثْلِ وَانِي
اور ہم مسلح ہو کر مخالفوں کے مقابل پر کھڑے ہو گئے ہیں ایک ست آدمی کی طرح بیٹھنے والے نہیں ہیں۔
وَ مَا جِئْنَا الْوَرَى فِي غَيْرِ وَقْتٍ وَ ذُو حِجْرٍ يَرَى وَقتَ الرَّثَانِ
اور ہم خلق اللہ کے پاس بے وقت نہیں آئے اور عقلمند جانتا ہے کہ بارش کا وقت کونسا ہے۔

كَخُذْرُوفٍ نُدَحْرِجُ رَأْسَ عَجْزِ وَتُبْنَا مِنْ مَّلَاعِبِ صَوْلَجَانِ
اور ہم پھر کی کی طرح اپنے عاجزانہ سر کو گردش دے رہے ہیں اور صولجان کی بازی گاہ سے ہم دست بردار ہیں۔
عَرِيفٌ فَرْسُ نَفْسِي عِنْدَ حَرْبٍ وَيَدْرِي السِّرَّ مِنْ شَرِّ الْبِطَانِ
میرے نفس کا گھوڑالڑائی کے وقت بڑی فراست رکھتا ہے اور تن کو مضبوط کھینچنے سے سمجھ جاتا ہے کہ مطلب کیا ہے۔
مِكَرٌ يَنْزِلَنَّ كَمِثْلِ بَرْقٍ وَلَا تَمُضِي عَلَيْهِ دَقِيقَتَانِ
بڑا حملہ آور ہے جو برق کی طرح اترتا ہے اور دو منٹ کا بھی توقف نہیں کرتا۔
وَ إِنَّا سَوْفَ نُوجَرُ مِنْ مَّلِكِ وَنُعْطى مِنْهُ أَجْرَ الْاِمْتِشَانِ
اور ہم عنقریب اپنے بادشاہ سے پاداش پائیں گے اور اس سپاہیا نہ خدمت کا اجر ہم کو دیا جائے گا۔
وَكَأْسٍ قَدْ شَرِبْنَا فِي وِهَادٍ وَأُخْرَى نَشْرَبَنُ فَوْقَ الْقِنَـانِ
کئی پیالے تو ہم نے نشیب میں پیئے اور کئی اور ہیں جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر پئیں گے۔
وَهَذَا كُلُّهُ مِنْ فَضْلِ رَبِّي مَلَاذِي عَاصِمِي مِمَّنْ جَفَانِي
اور یہ سب میرے رب کا فضل ہے جو میری پناہ ہے اور ظالم سے مجھے بچانے والا ہے۔
ارى أَشْجَارَ رَحْمَتِهِ عِظَامًا مُفَرِّحَةً كَزَرْعِ الْزَعْفَرَانِ
اس کی رحمت کے درختوں کو میں بڑے بڑے دیکھتا ہوں خوش کرنے والے جیسے زعفران کا کھیت ہوتا ہے۔
وَ قَوْمِي كَفَّرُونِي مِنْ عِنَادٍ وَالْحَادٍ وَ تَحْرِيفِ الْبَيَانِ
اور میری قوم نے مجھے عناد سے کافر ٹھہرایا اور الحاد اور تحریف سے کافر بنانے میں کوشش کی ۔
فَيَا لَمَّانِ لَا تَهْلِكُ عَجُولًا وَلَا تَهْجُرُ فَتَرْجِعَ كَالْمُهَانِ
پس اے مجھ پر لعنت کرنے والے جلدی سے ہلاک مت ہو اور مسلمانوں کو اپنے گروہ سے جدا نہ کر کہ اس میں تیری رسوائی ہے۔
وَ وَشُكُ الْبَيْنِ صَعْبٌ عِنْدَ حُرِّ وَإِنَّ الْحُرَّ كَالْحَانِي يُقَانِي
اور جلد جدا ہو جانا شریف آدمی کے نزدیک ایک سخت بات ہے اور شریف آدمی ایک مشفق مہر بان کی طرح ملتا ہے۔

وَلَا تَعْجَبُ لِقَوْلِى وَادِعَائِي وَقَدْ عُلِّمُتُ مِنْ أَخْفَى الْمَعَانِي
اور میرے قول اور میرے دعوی سے تعجب مت کر اور مجھے بہت پوشیدہ معنے بتلائے گئے ہیں۔
وَلِلرَّحْمنِ فِي كَلِم رُمُونٌ وَكَمْ قَوْلٍ أَسَرَّ كَمِثْلِ كَانِـي
اور خدا تعالیٰ اپنے کلمات میں کئی بھید رکھتا ہے اور کئی قول اس کے ایسے ہیں جیسے کوئی اشارہ کنایہ سے باتیں کرتا ہے۔
وَكَمْ كَلِمٍ مُّهَفْهَفَةٌ دِقَاقَ هَضِيمَ الْكَشْحِ كَالْعِيدِ الْحِسَانِ
اور بہت سے کلے نازک اور باریک ہیں بہت نازک جیسے نازک اندام اور خوبصورت عورتیں ہوتی ہیں۔
فَيَدْرِي الضَّامِرَاتِ ذَوُو الضُّمُورِ وَلَا يَدْرِي سَفِيةٌ كَالسِّمَانِ
پس بار یک باتوں کو وہ لوگ سمجھتے ہیں جو مرتاض اور دقیق الفکر ہیں اور ان باتوں کو وہ شخص نہیں جانتا جو موٹی عقل والا موٹی عورتوں کی طرح ہو۔
فَإِنْ تَبْغِي الدَّقَائِقَ مِثْلَ اِبْرٍ فَلِجُ فِي سَمِّهَا وَ دَعِ الْآمَانِي
پس اگر تو ایسے بار یک حقائق چاہتا ہے جیسے سوئیاں ۔ سوتو سوئی کے ناکہ میں داخل ہو جا اور تمام نفسانی جذبات چھوڑ دے۔
وَ إِنْ تَسْتَطْلِعَنْ أَنْبَاءَ مَوْتَى فَمُتْ كَالْمُحْرَقِينَ وَكُنْ كَفَانِي
اور اگر تو چاہتا ہے کہ مردوں کی خبریں تجھے معلوم ہوں ۔ سو تو ان مردوں کی طرح مرجا جو جلائے گئے اور نابود ہو گئے ۔
وَ بَذْلُ الْجُهْدِ قَانُونٌ قَدِيمٌ مَنى لِلطَّالِبِينَ قَضَاءُ مَانِي
اور کوشش کرنا قانونِ قدیم ہے جو مقدر حقیقی نے ڈھونڈ ۔ حقیقی نے ڈھونڈھنے والوں کے لئے بنایا ہے۔
وَ إِنِّي مُسْلِمٌ وَ السّلُمُ دِينِي فَلَا تُكْفِرُ وَ خَفْ رَبَّ الزَّمَانِ
اور میں مسلمان ہوں اور اسلام میرا دین ہے۔ سوتو کا فرمت ٹھہرا اور خدا تعالیٰ سے خوف کر۔
وَ إِنْ اَزْمَعْتَ تَكْفِيرِى وَعَذْلِى فَقُلْ مَا شِئْتَ مِنْ شَوْقِ الْجَنَانِ
اور اگر تو نے یہی قصد کیا ہے کہ مجھے کافر کہے اور ملامت کرے سوجو تیری مرضی ہو وہ شوق سے کہتا رہ۔
وَلَا نَخْشَى سِهَامَ اللَّاعِنِينَا وَلَا نَغْتَاظُ مِنْ تَكْفِيرِ خَانِي
اور ہم لعنت کرنے والوں کے تیروں سے نہیں ڈرتے اور ایک بے ہودہ گو کی تکفیر سے ہم غصہ نہیں کرتے۔

آج 10 میں سے 10 باقی