عِلْمِیْ مِنَ الرَّحْمٰنِ ذِی الْاٰلَاءِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عِلْمِي مِنَ الرَّحْمَنِ ذِي الْآلَاءِ بِاللَّهِ حُزْتُ الْفَضْلَ لَا بِدَهَاءِ
میرا علم خدائے رحمان کی طرف سے ہے جو نعمتوں والا ہے۔ میں نے خدا کے ذریعہ فضل الہی کو حاصل کیا ہے نہ کہ عقل کے ذریعہ۔
كَيْفَ الْوُصُولُ إِلَى مَدَارِجٍ شُكْرِهِ نُثْنِي عَلَيْهِ وَلَيْسَ حَوْلُ ثَنَاءِ
ہم اس کے شکر کی منزلوں تک کیسے پہنچ سکتے ہیں کہ ہم اس کی شنا کرتے ہیں اور ثنا کی طاقت نہیں ۔
اللَّهُ مَوْلَانَا وَكَافِلُ اَمْرِنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْدَ فَنَاءِ
خدا ہمارا مولی ہے اور ہمارے کام کا متکفل ہے اس دنیا میں بھی اور فنا کے بعد بھی۔
لَوْلَا عِنَايَتُهُ بِزَمَنِ تَطَلُّبِي كَادَتْ تُعَفِّينِي سُيُولُ بُكَاءِ
اگر میری جستجوئے پیہم کے دور میں اس کی عنایت نہ ہوتی تو قریب تھا کہ آہ وزاری کے سیلاب مجھے نابود کر دیتے۔
بُشْرَى لَنَا إِنَّا وَجَدْنَا مُونِسًا رَبَّا رَّحِيمًا كَاشِفَ الْغَمَّاءِ
ہمارے لئے خوشخبری ہے کہ ہم نے مونس و غم خوار پا لیا ہے جو رب رحیم ہے اور غم و مصیبت کا دور کرنے والا ہے۔
أُعْطِيتُ مِنْ الْفِ مَعَارِفَ لُبَّهَا أُنْزِلْتُ مِنْ حِبِّ بِدَارِ ضِيَاءِ
مجھے محبوب کی طرف سے معارف کا مغز عطا کیا گیا ہے اور میں اپنے محبوب کی طرف سے روشنی کی جگہ میں اتارا گیا ہوں۔
نَتْلُو ضِيَاءَ الْحَقِّ عِنْدَ وُضُوحِهِ لَسْنَا بِمُتَاعِ الدُّجى بِبَرَاءِ
ہم حق کی روشنی کی اس کے ظاہر ہوتے ہی پیروی کرتے ہیں۔ چاند طلوع ہو جانے کے بعد ہم تاریکی کے خریدار نہیں ۔
نَفْسِي نَأْتُ عَنْ كُلِّ مَاهُوَ مُظْلِمٌ فَأَنَخْتُ عِنْدَ مُنَوِّرِي وَجَنَائِي
میرا نفس ہر تار یک چیز سے دور ہے۔ پس میں نے اپنی مضبوط اونٹنی کو اپنے منور کرنے والے کے پاس بٹھا دیا۔

غَلَبَتْ عَلَى نَفْسِي مَحَبَّةُ وَجْهِهِ حَتَّى رَمَيْتُ النَّفْسَ بِالْإِلْغَاءِ
میرے نفس پر اس کی ذات کی محبت غالب ہوئی یہاں تک کہ میں نے نفس کو بیکار کر کے نکال پھینکا۔
لَمَّارَ أَيْتُ النَّفْسَ سَدَّتْ مُهْجَتِى اَلْقَيْتُهَا كَالْمَيِّتِ فِي الْبَيْدَاءِ
اور جب میں نے دیکھا کہ نفس میری روح کی راہ میں روک ہے تو میں نے اسے اس طرح پھینک دیا جیسے کہ مردار بیابان میں ( پڑا ہو ) ۔
اللَّهُ كَهْفُ الْأَرْضِ وَالْخَضُرَاءِ رَبِّ رَّحِيمٌ مَلْجَأَ الْأَشْيَاءِ
اللہ ہی پناہ ہے زمین اور آسمان کی ۔ وہ ربّ رحیم ہے اور سب چیزوں کی جائے پناہ۔
بَرِّ عَطُوفٌ مَأْمَنُ الْغُرَمَاءِ ذُو رَحْمَةٍ وَ تَبَرُّع وَعَطَاءِ
وہ حسن سلوک کرنے والا مہربان، مصیبت زدوں کے لئے جائے ام امن ہے۔ ہے۔ وہ رحمت واحسان اور بخشش والا ہے۔
احَدٌ قَدِيمٌ قَائِمٌ بِوُجُودِهِ لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَا الشَّرَكَاءِ
وہ یگانۂ قدیم اور بغیر سہارے کے بخود قائم دائم ہے۔ نہ اس نے کوئی بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی (اپنے) شریک۔
وَلَهُ التَّفَرُّدُ فِي الْمَحَامِدِ كُلِّهَا وَلَهُ عَلَاءُ فَوْقَ كُلِّ عَلَاءِ
اور اسے تمام صفات میں یگانگت حاصل ہے اور اسے ہر بلندی سے بڑھ کر بلندی حاصل ہے۔
الْعَاقِلُونَ بِعَالَمِينَ يَرَوْنَهُ وَالْعَارِفُونَ بِهِ رَأَ وُا أَشْيَاءِ
عقلمند لوگ تو کائنات کے ذریعہ اسے دیکھتے ہیں اور عارفوں نے اس کے ذریعہ اشیاء کو دیکھا ہے۔
هَذَا هُوَ الْمَعْبُودُ حَقًّا لِّلوَرى فَرْدٌ وَحِيدٌ مَّبْدَءُ الْأَضْوَاءِ
یہی مخلوقات کے لئے معبود برحق ہے وہ ایک لگا نہ ویکتا ہے اور سب روشنیوں کا مبدا ہے۔
هَذَا هُوَ الحِبُّ الَّذِي أَثَرُتُهُ رَبُّ الْوَرى عَيْنُ الْهُدَى مَوْلَائِي
یہی وہ محبوب ہے جسے میں نے ( سب پر ) ترجیح دی ہے۔ مخلوقات کا رب سرچشمہ ہدایت اور میرا مولا ہے۔
هَاجَتْ غَمَامَةُ حُبِّهِ فَكَأَنَّهَا رَكُبٌ عَلَى عُسْبُورَةِ الْحَدْوَاءِ
اس کی محبت کا بادل اٹھا پس گویا وہ بادل باد شمالی کی تیز رو اونٹنی پر سواروں کی طرح ہے۔

نَدْعُوهُ فِي وَقْتِ الْكُرُوبِ تَضَرُّعًا نَرْضَى بِهِ فِي شِدَّةٍ وَ رَخَاءِ
بے قراری کے وقت ہم اسے عاجزی سے پکارتے ہیں اور سختی اور نرمی میں اسی پر خوش ہیں۔
هَوْجَاءُ الفَتِهِ أَثَارَتْ جُرَّتِى فَفَدَى جَنَانِي صَوْلَةَ الْهَوْجَاءِ
اس کی الفت کے بگولے نے میری خاک اڑا دی۔ پس میرا دل اس بگولے پر فدا ہو گیا۔
اَعْطَى فَمَا بَقِيَتْ أَمَانِي بَعْدَهُ غَمَرَتْ آيَادِي الْفَيْضِ وَجْهَ رَجَائِي
اس نے مجھے اتنا دیا کہ اس کے بعد کوئی آرزو باقی نہ رہی ۔ اس کے فیض کے احسانات ( کی کثرت) میری امید کی انتہائی بلندی پر بھی چھا گئی ۔
إِنَّا غُمِسْنَا مِنْ عِنَايَةِ رَبِّنَا فِي النُّورِ بَعْدَ تَمَرُّقِ الْأَهْوَاءِ
ہوا و ہوس کے پارہ پارہ ہو جانے کے بعد ہم اپنے رب کی عنایت سے نور میں غوطہ زن کئے گئے ہیں۔
إِنَّ الْمَحَبَّةَ خُمِّرَتْ فِي مُهْجَتِى وَاَرَى الْوَدَادَ يَلُوحُ فِي أَهْبَائِي
یقیناً محبت میری روح میں خمیر کر دی گئی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ محبت میرے تمام ذرات وجود میں چمک رہی ہے۔
إِنِّي شَرِبْتُ كُنُوسَ مَوْتٍ لِّلْهُدَى فَوَجَدْتُ بَعْدَ الْمَوْتِ عَيْنَ بَقَاءِ
میں نے ہدایت کی خاطر موت کے پیالے پیئے۔ پس موت کے بعد میں نے بقا کا چشمہ پالیا۔
إِنِّي أُذِبْتُ مِنَ الْوَدَادِ وَنَارِهِ فَارَى الْغُرُوبَ تَسِيلُ مِنْ اِهْرَائِي
میں محبت اور اس کی آگ سے پگھلایا گیا ہوں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے آنسو گداز ہو جانے کی وجہ سے رواں ہیں۔
الدَّمُعُ يَجْرِي كَالسُّيُولِ صَبَابَةً وَالْقَلْبُ يُشْوَى مِنْ خَيَالِ لِقَاءِ
عشق کی وجہ سے آنسو سیلابوں کی طرح رواں ہیں اور دل ملاقات کے خیال سے پریاں ہے۔
وَارَى الْوَدَادَ أَنَارَ بَاطِنَ بَاطِنِي وَاَرَى التَّعَشُقَ لَاحَ فِي سِيمَائِي
اور میں دیکھتا ہوں کہ محبت نے میرے باطن کی گہرائی کو روشن کر دیا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ عشق میرے چہرے پر نمودار ہے۔
الْخَلْقُ يَبْغُونَ اللَّذَاذَةَ فِي الْهَوَى وَوَجَدْتُهَا فِي حُرْقَةٍ وَ صَلَاءِ
لوگ تو حرص و ہوا میں لذت تلاش کرتے ہیں اور میں نے اسے پایا ہے سوزش اور جلنے میں ۔

اللهُ مَقْصِدُ مُهْجَتِي وَأُرِيدُهُ فِي كُلِّ رَشْحِ الْقَلَمِ وَالْإِمْلَاءِ
اللہ میری جان کا مقصود ہے اور میں اسی کو چاہتا ہوں قلم کے ہر قطرہ ( روشنائی ) اور ہر املاء میں ۔
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اشْرَبُوا مِنْ قِرْبَتِي قَدْ مُلِيَّ مِنْ نُّورِ الْمُفِيضِ سِقَائِي
اے لوگو! میری مشک سے پیو کیونکہ فیاض حقیقی کے نور سے میری مشک پر کی گئی ہے۔
قَوْمٌ أَطَاعُونِي بِصِدْقِ طَوِيَّةٍ وَالْآخَرُونَ تَكَبَّرُوا لِغِطَاءِ
ایک قوم نے میری صدق نیت سے اطاعت کی ہے اور دوسروں نے نفس کے پردے کی وجہ سے تکبر کیا ہے۔
حَسَدُوا فَسَبُّوا حَاسِدِينَ وَلَمْ يَزَلُ حَسَدَتْ لِنَامٌ كُلَّ ذِي نُعْمَاءِ
انہوں نے حسد کیا سو حسد کرتے ہوئے گالیاں دیں اور ایسا ہی ہوتا رہا ہے کہ کمینوں نے ہر صاحب نعمت کا حسد کیا ہے۔
مَنْ أَنْكَرَ الْحَقَّ الْمُبِينَ فَإِنَّهُ كَلْبٌ وَعَقْبَ الْكَلْبِ سِرُبُ ضِرَاءِ
جس نے کھلے کھلے حق کا انکار کیا تو وہ کتا ہے اس حالت میں کہ اس کتے کے پیچھے شکاری کتوں کا ایک گروہ چلا آ رہا ہے۔
اذَوْا وَ سَبُّوْنِي وَقَالُوا كَافِرٌ فَالْيَوْمَ نَقْضِي دَيْنَهُمْ بِرِبَاءِ
انہوں نے مجھے ایذا دی اور گالیاں دیں اور کہا کہ یہ کافر ہے۔ آج ہم ان کا قرضہ مع سود ادا کر رہے ہیں۔
وَاللَّهِ نَحْنُ الْمُسْلِمُونَ بِفَضْلِهِ لكِنُ نَرَى جَهْلٌ عَلَى الْعُلَمَاءِ
خدا کی قسم ! ہم اس کے فضل سے مسلمان ہیں لیکن جہالت علماء کے سر پر سوار ہوگئی ہے۔
نَخْتَارُ أَثَارَ النَّبِيِّ وَأَمْرَهُ نَقْفُوْ كِتَابَ اللهِ لَا الْأَرَاءِ
ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار اور آپ کے حکم کو اختیار کر رہے ہیں۔ ہم کتاب اللہ کی پیروی کرتے ہیں نہ کہ دوسری آراء کی ۔
إِنَّا بُرَاء فِي مَنَاهِجِ دِينِهِ مِنْ كُلِّ زِندِيقٍ عَدُةٍ دَهَاءِ
ہم اس کے دین کی راہوں میں ہر زندیق اور عقل کے دشمن سے بیزار ہیں۔
إِنَّا نُطِيعُ مُحَمَّدًا خَيْرَ الْوَرَى نُورَ الْمُهَيْمِنِ دَافِعَ الظَّلَمَاءِ
ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ؟ کی پیروی کرتے ہیں جو مخلوق میں سب سے بہتر ہیں، خدائے ھیمن کا نور ہیں اور ظلمتوں کو دور کرنے والے ہیں۔

اَ فَنَحْنُ مِنْ قَوْمِ النَّصَارَى اَكْفَرُ وَيْلٌ لَّكُمْ وَلِهَذِهِ الْأَرَاءِ
تو کیا ہم قوم نصاری سے بھی زیادہ کافر ہیں ۔ تف ہے تم پر اور تمہاری ان آراء پر ۔
يَا شَيْخَ أَرْضِ الْخُبْثِ اَرْضِ بَطَالَةٍ كَفَرْتَنِي بِالْبُغْضِ وَالشَّحْنَاءِ
اے بٹالہ کی خبیث زمین کے شیخ ! تو نے کینہ اور بغض سے میری تکفیر کی ہے۔
اذَيْتَنِي فَاخْشَ الْعَوَاقِبَ بَعْدَهُ وَالنَّارُ قَدْ تَبْدُو مِنَ الْإِبْرَاءِ
تو نے مجھے ایذادی ہے پس اب تو اس کے بعد عواقب سے ڈر اور آگ سلگانے سے اکثر بھڑک ہی اٹھتی ہے۔
تَبَّتْ يَدَاكَ تَبِعْتَ كُلَّ مَفَاسِدٍ زَلَّتُ بِكَ الْقَدَمَانِ فِي الْأَنْحَاءِ
تیرے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں ۔ تو نے ہر قسم کے فساد کی پیروی کی مختلف اطراف میں تیرے قدموں نے لغزش کھائی۔
اَوْدَى شَبَابُكَ وَالنَّوَائِبُ اَخْرَفَتْ فَالْوَقْتُ وَقْتُ الْعَجْزِ لَا الْخُيَلَاءِ
تیری جوانی ضائع ہو گئی اور حوادث نے تیری عقل مار دی ہے۔ سو یہ وقت عاجزی کا ہے نہ کہ تکبر کا۔
تَبْغِى تَبَارِئُ وَالدَّوَائِرَ مِنْ هَوَى فَعَلَيْكَ يَسْقُطُ حَجْرُ كُلِّ بَلَاءِ
تو ہوائے نفس سے میری تباہی اور گردشیں چاہتا ہے سو تجھ پر ہر مصیبت کا پتھر پڑ رہا ہے اور پڑے گا۔
إِنِّي مِنَ الْمَوْلَى فَكَيْفَ اُتَبَّرُ فَاخْشَ الْغَيُورَ وَ لَا تَمُتُ بِجَفَاءِ
میں تو خدا کی جانب سے ہوں پس میں کس طرح ہلاک ہو سکتا ہوں۔ تو غیر رخدا سے ڈر اور (اپنے) ظلم سے ہلاک نہ ہو۔
افَتَضُرِبَنَّ عَلَى الصَّفَاتِ زُجَاجَةً لَا تَنْتَحِرُ وَاطْلُبُ طَرِيقَ بَقَاءِ
کیا تو پتھر پر شیشے کو مار رہا ہے؟ خودکشی نہ کر اور زندگی کی راہ تلاش کر ۔
اتُرُكُ سَبِيلَ شَرَارَةٍ وَخَبَاثَةٍ هَوِّنُ عَلَيْكَ وَلَا تَمُتُ بِعَنَاءِ
تو شر اور خباثت کا راستہ چھوڑ دے ۔ ہوش سے کام لے اور مشقت سے ہلاک نہ ہو۔
تُبُ أَيُّهَا الْغَالِي وَتَأْتِي سَاعَةٌ تُمْسِي تَعَضُّ يَمِينَكَ الشَّلَّاءِ
اے غلو کرنے والے! تو بہ کر۔ جب کہ وہ گھڑی آ رہی ہے کہ تو اپنے مفلوج دائیں ہاتھ کو دانتوں سے کاٹنے لگے گا۔

يَا لَيْتَ مَا وَلَدَتْ كَمِثْلِكَ حَامِلٌ خُفَاشَ ظُلُمَاتٍ عَدُوَّ ضِيَاءِ
کاش کہ کوئی ماں تیرے جیسا ظلمتوں کا چمگادڑ اور روشنی کا دشمن نہ جنتی ۔
تَسْعَى لِتَأْخُذَنِي الْحُكُومَةُ مُجْرِمًا وَيُلٌ لِّكُلِّ مُزَوِّرٍ وَشَاءِ
تو کوشش کر رہا ہے کہ حکومت مجھے مجرم سمجھ کر گرفتار کرے۔ ہر فریبی، چغل خور پر پھٹکار ہے۔
لَوْ كُنتُ أُعْطِيتُ الْوَلَاءَ لَعِفْتُهُ مَالِي وَ دُنْيَاكُمْ كَفَانِ كِسَائِي
اگر مجھے حکومت بھی دی جاتی تو میں اسے ناپسند کرتا۔ میرا تمہاری دنیا سے کیا تعلق ہے؟ میرے لئے تو میری کملی ہی کافی ہے۔
مِتْنَا بِمَوْتِ لا يَرَاهُ عَدُوُّنَا بَعُدَتْ جَنَازَ تُنَا مِنَ الْأَحْيَاءِ
ہم تو ایسی موت مر گئے ہیں جس کی حقیقت ہمارا دشمن نہیں جانتا اور ہمارا جنازہ زندوں ( کی نگاہوں ) سے دور پڑا ہوا ہے۔
تُغْرِى بِقَوْلٍ مُفْتَرى وَ تَخَرُّصِ حُكَامَنَا الظَّانِينَ كَالْجُهَلَاءِ
تو افتراء اور اٹکل سے اُکسا رہا ہے ہمارے ان حکام کو جو نا واقفوں کی طرح بدظن ہیں۔
يَااَيُّهَا الأَعْمَى اَتُنْكِرُ قَادِرًا يَحْمِي أَحِبَّتَهُ مِنَ الْإِبْوَاءِ
اے اندھے! کیا تو اس قادر کا انکار کرتا ہے جو اپنے پاس جگہ دے کر اپنے محبوں کی حمایت کرتا ہے۔
اَنَيسْتَ كَيْفَ حَمَا الْقَدِيرُ كَلِيمَهُ أَوَمَا سَمِعْتَ مَالَ شَمْسِ حِرَاءِ
کیا تو بھول گیا ہے کہ کس طرح قادر خدا نے اپنے کلیم موسیٰ کی حمایت کی۔ اور کیا تو نے غار حراء کے سورج کے انجام کو نہیں سنا۔
نَحْوَ السَّمَاءِ وَاَمْرِهَا لَا تَنْظُرَنُ فِي الْأَرْضِ دُسَّتُ عَيْنُكَ الْعَمْيَاءِ
تیری نگاہ آسمان اور اس کے حکم کی طرف ہرگز نہیں جائے گی کیونکہ تیری نابینا آنکھ تو زمین میں دھنسی ہوئی ہے۔
غَرَّتُكَ أَقْوَالٌ بِغَيْرِ بَصِيرَةٍ سُتِرَتْ عَلَيْكَ حَقِيقَةُ الْأَنْبَاءِ
تجھے عدم بصیرت کی وجہ سے بعض باتوں نے دھوکہ دیا ہے اور تجھ پر آئندہ کی خبروں کی حقیقت پوشیدہ ہوگئی ہے۔
اَدْخَلْتَ حِزْبَكَ فِي قَلِيبِ ضَلَالَةٍ أَفَهَذِهِ مِنْ سِيرَةِ الصَّلَحَاءِ
تو نے اپنے گروہ کو ضلالت کے کنوئیں میں ڈال دیا ہے۔ کیا نیکوں کی سیرت ایسی ہی ہوتی ہے؟

جَاوَزْتَ بِالتَّكْفِيرِ مِنْ حَدِّ التَّقَى اَشْفَقْتَ قَلْبِي أَوْ رَأَيْتَ خِفَائِي
تو تکفیر کر کے تقویٰ کی حد سے تجاوز کر گیا ہے کیا تو نے میرا دل پھاڑ کر دیکھا ہے یا میرے اندرونے کو دیکھ لیا ہے؟
كَمِّلُ بِخُبُثِكَ كُلَّ كَيْدٍ تَقْصِدُ وَاللَّهُ يَكْفِي الْعَبُدَ لِلْأَرْزَاءِ
ہر مکر جو تو کرنا چاہتا ہے اپنی خباثت سے کمال تک پہنچادے۔ اور اپنے بندے کو پناہ دینے کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔
تَأْتِيكَ آيَاتِي فَتَعْرِفُ وَجْهَهَا فَاصْبِرُ وَلَا تَتْرُكُ طَرِيقَ حَيَاءِ
میرے نشان تیرے پاس آئیں گے پس تو ان کی حقیقت کو پہچان لے گا۔ پس صبر کر اور حیا کا طریق نہ چھوڑ ۔
إِنِّي كَتَبْتُ الكُتُبَ مِثْلَ خَوَارِقِ انْظُرُ عِنْدَكَ مَا يَصُوبُ كَمَائِي
میں نے معجزات کے رنگ میں کتابیں لکھی ہیں۔ دیکھ کیا تیرے پاس ایسا پانی ہے جو میرے پانی کی طرح بر سے۔
إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ يَا خَصِيمِ كَقُدْرَتِي فَاكْتُبْ كَمِثْلِي قَاعِدًا بِحِذَائِي
اے میرے مخاصم ! اگر تو میری طرح قدرت رکھتا ہے تو میری طرح میرے سامنے بیٹھ کر لکھ۔
مَا كُنْتَ تَرْضَى أَنْ تُسَمَّى جَاهِلًا فَالْآنَ كَيْفَ فَعَدْتَ كَاللُّكْنَاءِ
تو تو جاہل کہلانے پر راضی نہ تھا سو اب تو ژولیدہ زبان عورت کی طرح کیسے بیٹھ گیا ہے۔
قَدْ قُلْتَ لِلسُّفَهَاءِ إِنَّ كِتَابَهُ عَفْصٌ يَهِيجُ الْقَاءَ مِنْ اِصْغَاءِ
تو نے بیوقوفوں سے کہا کہ اس کی کتاب بدمزہ ہے جس کے سننے سے گئے آتی ہے۔
مَا قُلْتَ كَالًا دَبَاءِ قُلْ لِّي بَعْدَمَا ظَهَرَتْ عَلَيْكَ رَسَائِلِي كَقُيَاءِ
مجھے بتا کہ تو نے ادیبوں کی طرح کیا کہا ہے اس کے بعد کہ تجھے میرے رسالے کئے کی طرح دکھائی دیئے۔
قَدْ قُلْتَ إِنِّي بَاسِلٌ مُتَوَكِّلٌ سَمَّيْتَنِي صَيْدًا مِّنَ الْخُيَلَاءِ
تو نے دعویٰ کیا ہے کہ میں دلاور ہوں اور علم میں مہارت رکھنے والا ہوں اور تکبر سے تو نے میرا نام شکار رکھا تھا۔
الْيَوْمَ مِنِّي قَدْ هَرَبْتَ كَارُنَبٍ خَوْفًا مِّنَ الْإِخْزَاءِ وَالْإِعْرَاءِ
آج تو تو میرے مقابلے میں خرگوش کی طرح بھاگا ہے۔ رُسوا اور ننگا ہونے کے خوف سے۔

فَكَرْ أَمَا هَذَا التَّخَوُّفُ آيَةً رُعْبًا مِّنَ الرَّحْمَنِ لِلْإِدْرَاءِ
سوچ کہ کیا تیرا یہ مرعوب ہو کر ڈرنا تجھے سمجھانے کے لئے خدائے رحمان کی طرف سے نشان نہیں ہے۔
كَيْفَ النِّضَالُ وَأَنْتَ تَهْرُبُ خَشْيَةً اُنْظُرُ إِلَى ذُلِّ مِنِ اسْتِعْلَاءِ
تو مجھ سے کس طرح مقابلہ کر سکتا ہے حالانکہ تو مجھ سے ڈر کر بھاگ رہا ہے۔ دیکھ اس ذلت کی طرف جو تکبر کرنے کی وجہ سے تجھے پہنچی ہے۔
إِنَّ الْمُهَيْمِنَ لا يُحِبُّ تَكَبُّرًا مِنْ خَلْقِهِ الضُّعَفَاءِ دُودِ فَنَاءِ
بے شک خدائے مھیمن تکبر کو پسند نہیں کرتا اپنی کمز ور مخلوق کی طرف سے جو فنا کا کیڑا ہے۔
عُفَرْتَ مِنْ سَهْمٍ اَصَابَكَ فَاجِئًا اَصْبَحْتَ كَالْامُوَاتِ فِي الْجَهْرَاءِ
تو خاک آلود کر دیا گیا ہے اس تیر سے جو اچانک تجھے آلگا ہے تو بیابان میں مردوں کی طرح ہو گیا ہے۔
أَلا نَ اَيْنَ فَرَرْتَ يَا ابْنَ تَصَلُّفٍ قَدْ كُنْتَ تَحْسَبُنَا مِنَ الْجُهَلَاءِ
اے لاف زن ! اب تو کہاں بھاگ گیا ہے؟ تو تو ہمیں جاہلوں میں سے خیال کیا کرتا تھا۔
يَامَنْ أَهَاجَ الْفِتَنَ قُمْ لِنِضَالِنَا كُنَّا نَعُدُّكَ نَوْجَةَ الْحَوَاءِ
اے وہ شخص جس نے فتنے بر پاکئے؟ ہمارے مقابلے کے لئے اٹھ ۔ ہم تو تجھے غبار والی زمین کا طوفان سمجھتے ہیں۔
نُطْقِي كَمَوْلِي الْاسِرَّةِ جَنَّةً قَوْلِى كَقِنُرِ النَّخْلِ فِي الْخَلْقَاءِ
میرا نطق اس باغ کی طرح ہے جس کی وادیوں میں دوسری بار بارش ہوئی ہو۔ اور میرا قول کھجور کے خوشے کی طرح ہے جوز رخیز زمین میں ہو۔
مُزّقت لكنُ لا بِضَرْبِ هَرَاوَةٍ بَلُ بِالسُّيُوفِ الْجَارِيَاتِ كَمَاءِ
تو پارہ پارہ کر دیا گیا ہے لیکن ڈنڈے کی ضرب سے نہیں بلکہ تلواروں سے جو آب رواں کی طرح ( تیز تھیں ۔
إِنْ كُنْتَ تَحْسُدُنِي فَإِنِّي بَاسِلٌ أُصْلِى فُؤَادَ الْحَاسِدِ الْخَطَّاءِ
اگر تو مجھ سے حسد کرتا ہے تو میں ایک دلاور آدمی ہوں حاسد خطا کار کے دل کو جلاتا ہوں ۔
كَذَّبْتَنِي كَفَّرُتَنِي حَقَّرْتَنِي وَاَرَدْتَ اَنْ تَطَأَنَّنِي كَعَفَاءِ
تو نے میری تکذیب کی مجھے کافر کہا اور مجھے حقیر سمجھا اور تو نے ارادہ کیا ہے کہ مجھے مٹی کی طرح ضرور پامال کر دے۔

هَذَا إِرَادَتُكَ الْقَدِيمَةُ مِنْ هَوى وَاللَّهُ كَهْفِي مُهْلِكُ الْأَعْدَاءِ
یہ حرص و ہوا کی وجہ سے تیرا پرانا ارادہ ہے اور اللہ میری پناہ ہے جو دشمنوں کو ہلاک کرنے والا ہے۔
إِنِّي لَشَرُّ النَّاسِ اِنْ لَّمْ يَأْتِنِي نَصْرٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ لِلاعْلَاءِ
میں بدترین مخلوق ہوں گا اگر خدائے رحمان کی مدد مجھے غالب کرنے کے لئے نہ آئے۔
مَا كَانَ أَمْرٌ فِي يَدَيْكَ وَإِنَّهُ رَبِّ قَدِيرٌ حَافِظُ الضُّعَفَاءِ
تیرے ہاتھ میں تو کوئی اختیار نہیں اور خدا کی یہ شان ہے کہ وہ رب قدیر اور کمزوروں کا محافظ ہے۔
الْكِبْرُ قَدْ الْقَاكَ فِي دَرْكِ اللَّظى إِنَّ التَّكَبُرَ أَرْدَءُ الْأَشْيَاءِ
تکبر نے تجھے دوزخ کے نچلے طبقہ میں ڈال دیا ہے۔ یقیناً تکبر ہر ایک چیز سے بدتر ہے۔
خَفْ قَهُرَ رَبِّ ذِي الْجَلَالِ إِلى مَتى تَقْفُو هَوَاكَ وَ تَنْزُونُ كَظِبَاءِ
خدائے ذوالجلال کے قہر سے ڈر ۔ کب تک تو اپنی خواہش کی پیروی کرے گا اور ہرنوں کی طرح چوکڑیاں بھرتا رہے گا۔
تَبْغِى زَوَالِي وَالْمُهَيْمِنُ حَافِظِي عَادَيْتَ رَبَّا قَادِرًا بِمِرَائِي
تو میر از وال چاہتا ہے جب کہ خدائے نگہبان میرا محافظ ہے مجھ سے جھگڑا کرنے میں تو نے رب قدیر کی دشمنی مول لے لی۔
إِنَّ الْمُقَرَّبَ لَا يُضَاعُ بِفِتْنَةٍ وَالاجُرُ يُكْتَبُ عِنْدَ كُلِّ بَلَاءِ
(خدا کا) مقرب کسی فتنے سے ضائع نہیں ہوتا۔ ہر مصیبت کے وقت اس کا اجر لکھا جاتا ہے۔
مَا خَابَ مَنْ خَافَ الْمُهَيْمِنَ رَبَّهُ إِنَّ الْمُهَيْمِنَ طَالِبُ الطَّلَبَاءِ
جو اپنے رب مھیمن سے ڈرے وہ نامراد نہیں ہوتا کیونکہ یقینا نگران خدا تو اپنے طالبوں کا طالب ہے۔
هَلْ تَطْمَعُ الدُّنْيَا مَذَلَّةَ صَادِقٍ هَيْهَاتَ ذَاكَ تَخَيُّلُ السُّفَهَاءِ
کیا دنیا صادق کی ذلت کی طمع رکھتی ہے؟ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ یہ تو بے وقوفوں کا خیال ہے۔
إِنَّ الْعَوَاقِبَ لِلَّذِي هُوَ صَالِحٌ وَالْكَرَّةُ الْأُولَى لِأَهْلِ جَفَاءِ
لڑائی کا انجام نیکو کار کے حق میں ہی نکلتا ہے البتہ پہلا حملہ اہلِ جفا کا ہوتا ہے۔

شَهِدَتْ عَلَيْهِ خَصِيمُ سُنَّةُ رَبِّنَا فِي الْأَنْبِيَاءِ وَ زُمْرَةِ الصَّلَحَاءِ
اے مخاصم ! اسی امر پر ہمارے رب کی سنت گواہ ہے جو انبیاء اور صلحاء کے گروہ میں (جاری) ہے۔
مُتْ بِالتَّغَيُّظِ وَاللَّظى يَا حَاسِدِى إِنَّا نَمُوتُ بِعِزَّةٍ قَعْسَاءِ
اے میرے حاسد ! تو غضب اور آگ کی لپیٹ سے مرجا، ہم تو قائم و دائم عزت کے ساتھ مریں گے۔
إِنَّا نَرَى كُلَّ الْعُلَى مِنْ رَّبِّنَا وَالْخَلْقُ يَأْتِينَا لِبَغْيِ ضِيَاءِ
ہم تو یہی پاتے ہیں کہ تمام بلندیاں ہمارے رب سے ہی ملتی ہیں اور مخلوق روشنی کی طلب میں ہمارے پاس آتی ہے۔
هُمْ يَذْكُرُونَكَ لَاعِنِينَ وَذِكْرُنَا فِي الصَّالِحَاتِ يُعَدُّ بَعْدَ فَنَاءِ
(اے حاسد ) لوگ تیرا ذ کر تو لعنت سے کریں گے اور نیک کاموں کے بارے میں ہمارا ذ کر فنا کے بعد بھی ہوتا رہے گا۔
هَلْ تَهْدِمَنَّ الْقَصْرَ قَصْرَ الهِنَا هَلْ تُحْرِقَنُ مَّا صَنَعَهُ بَنَائِي
کیا تو اس محل کو گرادے گا جو ہمارے معبود کا حل ہے؟ کیا تو اس چیز کو جلا ڈالے گا جسے میرے معمار (اللہ تعالیٰ ) نے بنایا ہے؟
يَرْجُونَ عَشْرَةَ جَدِّنَا حُسَدَانُنَا وَنَذُوقُ نَعْمَاءً عَلَى نَعْمَاءِ
ہمارے حاسد چاہتے ہیں کہ ہمارا نصیب جاتا رہے حالانکہ ہم نعمت پر نعمت چکھ رہے ہیں ۔
لَا تَحْسَبَنْ أَمْرِي كَامْرٍ غُمَّةٍ جَاءَتْ لَكَ الْآيَاتُ مِثْلَ ذُكَـاءِ
میرے کام کو مشتبہ کام کی طرح نہ جان۔ تیرے پاس تو سورج کی طرح روشن نشان آچکے ہیں۔
جَاءَتْ خِيَارُ النَّاسِ شَوْقًا بَعْدَمَا شَمُّوا رِيَاحَ الْمِسْكِ مِنْ تِلْقَائِي
نیک آدمی میرے پاس شوق سے آئے ہیں بعد اس کے کہ میری جانب سے انہوں نے کستوری کی خوشبو سونگھی ۔
طَارُوا إِلَى بِالْفَةٍ وَإِرَادَةٍ كَالطَّيْرِ إِذْ يَأْوِي إِلَى الدَّفَوَاءِ
لک
وہ میری طرف الفت اور ارادت سے پرواز کر کے آئے اس پرندے کی طرح جو بڑے درخت پر پناہ لیتا ہے۔
لَفَظَتْ إِلَى بِلَادُنَا أَكُبَادَهَا مَا بَقِيَ إِلا فَضْلَةُ الْفُضَلَاءِ
ہمارے ملک نے ہماری طرف اپنے جگر گوشوں کو پھینک دیا ہے اور اب فاضلوں میں سے صرف بچے کھچے ہی باقی رہ گئے ہیں۔

أَوْ مِنْ رِجَالِ اللَّهِ أُخْفِيَ سِرُّهُمْ يَأْتُونَنِي مِنْ بَعْدُ كَالشُّهَدَاءِ
یا وہ مردانِ خدا باقی رہ گئے ہیں جن کے حالات پوشیدہ ہیں اور وہ ان کے بعد میرے پاس گواہوں کی طرح آئیں گے۔
ظَهَرَتْ مِنَ الرَّحْمَنِ ايَاتُ الْهُدَى سَجَدَتْ لَهَا أُمَمٌ مِّنَ الْعُرَفَاءِ
خدائے رحمان کی طرف سے ہدایت کے نشان ظاہر ہو گئے اور ان نشانوں کی وجہ سے عارفوں کے گروہ (خدا کے حضور ) سجدہ ریز ہو گئے۔
أَمَّا اللَّامُ فَيُنْكِرُونَ شَقَاوَةً لَا يَهْتَدُونَ بِهَذِهِ الْأَضْوَاءِ
مگر بد بخت لوگ اپنی بدبختی کی وجہ سے انکار کر رہے ہیں وہ ان روشنیوں سے ہدایت نہیں پار ہے۔
هُمْ يَأْكُلُونَ الْجِيْفَ مِثْلَ كِلَابِنَا هُمْ يَشْرَهُونَ كَأَنْسُرِ الصَّحْرَاءِ
ہمارے کتوں کی طرح مردار کھا رہے ہیں وہ صحراء کے گدھوں کی طرح (مرادار کے ) حریص ہیں۔
خَشَّوُا وَ لَا تَخْشَى الرِّجَالُ شَجَاعَةً فِي نَائِبَاتِ الدَّهْرِ وَالْهَيْجَاءِ
انہوں نے ( مجھے ) ڈرایا حالانکہ بہادر مرد شجاعت کی وجہ سے زمانے کے حوادث اور لڑائی میں ڈرا نہیں کرتے ۔
لَمَّا رَأَيْتُ كَمَالَ لُطْفِ مُهَيْمِنِى ذَهَبَ الْبَلَاءُ فَمَا أُحِسُّ بَلَائِي
جب میں نے اپنے نگہبان خدا کی کمال مہربانی کو دیکھا تو مصیبت جاتی رہی سو میں اپنی کوئی مصیبت محسوس نہیں کرتا۔
مَا خَابَ مِثْلِى مُؤْمِنٌ بَلْ خَصْمُنَا قَدْ خَابَ بِالتَّكْفِيرِ وَالْإِفْتَاءِ
میرے جیسا مومن نامراد نہیں رہا بلکہ ہمارا دشمن تکفیر اور فتوئی بازی میں نامراد ہو گیا۔
الْغُمُرُ يُبْدِى نَاجِذَيْهِ تَغَيُّظًا اُنْظُرُ إِلى ذُو لَوْثَةٍ عَجْمَاءِ
جاہل آدمی غصے سے اپنے دانت دکھاتا ہے (تو) اس احمق چوپائے کی طرف نگاہ کر ۔
قَدْ اسْخَطَ الْمَوْلَى لِيُرْضِيَ غَيْرَهُ وَاللَّهُ كَانَ أَحَقَّ لِلارْضَاءِ
اس نے اپنے مولیٰ کو ناراض کر دیا تا کہ اس کے غیر کو خوش کرے اور خدا کا راضی کیا جا نا زیادہ سزاوار اور مناسب ہے۔
كَسَّرُتُ ظَرُفَ عُلُومِهِمْ كَزُجَاجَةٍ فَتَطَايَرُوا كَتَطَائِرِ الْوَقْعَاءِ
میں نے ان کے علوم کے برتن کو شیشے کی طرح توڑ دیا پس وہ غبار کے اڑنے کی طرح اڑ گئے ۔

قَدْ كَفَرُوا مَنْ قَالَ إِنِّي مُسْلِمٌ لِمَقَالَةِ ابْنِ بَطَالَةٍ وَ عُوَاءِ
انہوں نے کافر اس شخص کو کا فرقرار دیا جو کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔ ان کی یہ بات (شیخ) بٹالوی کے قول اور اس کے چیخنے چلانے کی وجہ سے ہے۔
خَوْفَ الْمُهَيْمِنِ ما أَرى فِي قَلْبِهِمْ فَارَتْ عُيُونُ تَمَرُّدٍ وَآبَاءِ
میں ان کے دلوں میں خدائے مھیمن کا خوف نہیں دیکھتا بلکہ (ان کے) سرکشی اور انکار کے چشموں نے جوش مارا ہے۔
قَدْ كُنتُ أَمُلُ أَنَّهُمْ يَخْشَوْنَهُ فَالْيَوْمَ قَدْ مَالُوا إِلَى الْأَهْوَاءِ
میں امید کرتا تھا کہ وہ اس سے ڈریں گے پر آج تو وہ حرص و ہوا کی طرف جھک گئے ہیں۔
نَضُّوا الثَّيَابَ ثِيَابَ تَقْوى كُلُّهُمُ مَا بَقِيَ الأَلِبُسَةُ الْإِغْوَاءِ
ان سب نے تقوی کے جامے اتار پھینکے اور ان پر بہکانے کے لباس کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔
هَلْ مِنْ عَفِيفٍ زَاهِدٍ فِي حِزْبِهِمْ أَوْ صَالِحٍ يَخْشَى زَمَانَ جَزَاءِ
کیا ان کے گروہ میں کوئی پرہیز گار اور زاہد باقی ہے؟ یا ایسا صالح جو یوم جزاء سے ڈرتا ہو؟
وَاللَّهِ مَا أَدْرِى تَقِيًّا خَائِفًا فِي فِرْقَةٍ قَامُوا لِهَدْمِ بِنَائِي
خدا کی قسم! میں نہیں پاتا کوئی ڈرنے والا پر ہیز گار اس گروہ میں جو میری عمارت کو ڈھانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔
مَا إِنْ أَرَى غَيْرَ الْعَمَائِمِ وَاللُّحَى اَوْ أَنُفًا زَاغَتُ مِنَ الْخُيَلَاءِ
میں پگڑیوں اور داڑھیوں یا ایسے ناکوں کے سوا جو تکبر سے ٹیڑھے ہو گئے ہیں اور کچھ نہیں دیکھتا۔
لَا ضَيْرَ إِنْ رَدُّوا كَلَامِی نَخْوَةٌ فَسَيَنْجَعَنُ فِي أَخَرِينَ نِدَائِي
کچھ مضائقہ نہیں اگر انہوں نے میرے کلام کو تکبر سے رڈ کر دیا ہے پس عنقریب دوسروں میں میری آواز ضرور اثر انداز ہوکر رہے گی۔
لَا تَنْظُرَنْ عَجَبًا إِلَى اِفْتَاءِ هِمْ غُسٌ تَلَا غُمَّا بِنَقْعِ عَمَاءِ
ان کے فتووں کو تعجب سے نہ دیکھ۔ ایک کمینہ اندھے پن کے غبار کی وجہ سے (دوسرے) کمینے کی پیروی کر رہا ہے۔
قَدْ صَارَ شَيْطَانٌ رَّحِيمٌ حِبَّهُمْ يُمْسِى وَيُضْحِى بَيْنَهُمْ لِلقَاءِ
شیطان رجیم ان کا محبوب بن گیا ہے وہ ان کے درمیان ملاقات کے لئے صبح شام آتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی