عِلْمِیْ مِنَ الرَّحْمٰنِ ذِی الْاٰلَاءِ

القصائد الاحمدیہ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

أَعْمَى قُلُوْبَ الْحَاسِدِينَ شُرُورُهُمْ اَعْرَى بَوَاطِنَهُمْ لِبَاسُ رِيَاءِ
حاسدوں کے دلوں کو ان کی شرارتوں نے اندھا کر دیا ہے اور ان کے اندرونے کوریا کے لباس نے ننگا کر دیا ہے۔
أَذَوْا وَفِي سُبُلِ الْمُهَيْمِنِ لَا نَرَى شَيْئًا الدَّ لَنَا مِنَ الْإِيْدَاءِ ی
انہوں نے دکھ دیا اور خدائے مھیمن کی راہ میں ہم کسی شے کو دکھ پانے سے زیادہ لذیذ نہیں سمجھتے۔
مَا إِنْ أَرَى أَثْقَالَهُمْ كَجَدِيدَةٍ إِنِّي طَلِيحُ السَّفْرِ وَالْأَعْبَاءِ
میں ان کے بوجھوں کو کوئی نئے بوجھ نہیں پاتا میں سفروں اور بوجھوں کا عادی اور مشتاق ہوں ۔
نَفْسِي كَعُسْبُرَةٍ فَاحْنِقَ صُبْلُهَا مِنْ حَمْلِ إِبْذَاءِ الْوَرَى وَجَفَاءِ
میر انفس اونٹنی کی طرح ہے سو اس کی پشت لاغر کر دی گئی ہے مخلوق کے ظلم و ایذاء اٹھانے سے۔
هذَا وَرَبِّ الصَّادِقِينَ لَاجْتَنِي نِعْمَ الْجَنَى مِنْ نَّخْلَةِ الأَ لَاءِ
اس بات کو پلے باندھ لے۔ اور بچوں کے رب کی قسم ہے کہ میں نعمتوں کی کھجور سے اچھے میوے چلتا ہوں ۔
إِنَّ اللَّنَامَ يُحَقِّرُونَ وَذَمُّهُمُ مَا زَادَنِي إِلا مَقَامَ سَنَاءِ
کمینے لوگ تو میری تحقیر کرتے ہیں اور ان کی مذمت مجھے صرف رفعت کے مقام میں ہی بڑھاتی ہے۔
زَمَعُ الأَنَاسِ يُحَمْلِقُوْنَ كَثَعْلَبِ يُؤْذُونَنِي بِتَحَوُّبٍ وَمُوَاءِ
رذیل لوگ لومڑی کی طرح مجھے گھورتے ہیں اور مجھے لومڑی اور بلی کی آواز نکال کر دکھ دیتے ہیں۔
وَاللَّهِ لَيْسَ طَرِيقُهُمْ نَهْجَ الْهُدَى بَلْ مُنْيَةٌ نَّشَأَتُ مِنَ الْأَهْوَاءِ
اللہ کی قسم ! ان کا طریق ہدایت کا طریق نہیں بلکہ ایک ایسی آرزو ہے جو حرص و ہوا سے پیدا ہوئی ہے۔
أَعْرَضْتُ عَنْ هَذَيَانِهِمْ بِتَصَامُمٍ وَحَسِبْتُ أَنَّ الشَّرَّ تَحْتَ مِرَاءِ
میں نے ان کے ہذیان سے بہرہ بن کر اعراض کیا اور میں نے جان لیا کہ بحث مباحثہ کے نیچے شر (مخفی) ہے۔
حَسِبُوا تَفَضَّلَهُمْ لأَجْلِ تَصَبُّرِى فَعَلَوْا كَمِثْلِ الدُّخٌ مِنْ اغْضَائِي
میرے صبر کرنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو غالب سمجھ لیا۔ تو میری چشم پوشی کی وجہ سے انہوں نے دھوئیں کی طرح بلندی کا اظہار کیا۔

الدا
لک
مَا بَقِيَ فِيهِمْ عِفَّةٌ وَ زَهَادَةٌ لَا ذَرَّةٌ مِّنْ عِيْشَةٍ خَشْنَاءِ
ان میں کوئی عفت اور پر ہیز گاری باقی نہیں رہی اور نہ ہی مجاہدانہ زندگی کا کوئی ذرہ باقی ہے۔
قَعَدُوا عَلَى رَأْسِ الْمَوَائِدِ مِنْ هَوى فَرُّوا مِنَ الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ
وہ حرص و ہوا کی وجہ سے دستر خوانوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور تکا ہیں اور تکلیفوں اور سختیوں سے بھاگ نکلے ہیں۔
جَمَعُوا مِنَ الْأَوْبَاشِ حِزْبَ اَرَاذِلٍ فَكَأَنَّهُمْ كَالْخَشْي لِلاحْمَاءِ
انہوں نے اوباش لوگوں میں سے کمینوں کا ایک گروہ جمع کر لیا گویا کہ اوپلوں کی طرح ہیں جو حرارت حاصل کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔
لَمَّا كَتَبْتُ الْكُتُبَ عِنْدَ غُلُوِّهِمْ بِلَاغَةِ وَ عَذُوبَةٍ وَصَفَاءِ
اور جب میں نے ان کے غلو کے وقت کتابیں لکھیں جو بلاغت، شیرینی اور وضاحت سے پر تھیں ۔
قَالُوا قَرَأْنَا لَيْسَ قَوْلًا جَيِّدًا اَوْ قَوْلُ عَارِبَةٍ مِنَ الْأَدَبَاءِ
انہوں نے کہا ہم نے پڑھ لی ہیں ( یہ ) کوئی عمدہ بات نہیں ہیں۔ یہ ادیبوں میں سے کسی ماہر عرب کا قول ہے۔
عَرَبِّ أَقَامَ بِبَيْتِهِ مُتَسَتِّرًا اَمْلَى الْكِتَابَ بِبُكْرَةٍ وَمَسَاءِ
کوئی فصیح (ادیب) ہے جو اس گھر میں پوشیدہ طور پر ٹھہرا ہوا ہے اور وہی صبح و شام کتاب لکھواتا ہے۔
انْظُرُ إِلَى أَقْوَالِهِمْ وَتَنَاقُضِ سَلَبَ الْعِنَادُ اصَابَةَ الْأَرَاءِ
تو ان کی باتوں اور ( ان کے ) تضاد کو دیکھ ۔ دشمنی نے ان سے صحیح رائے سلب کر لی ہے۔
طَوْرًا إِلَى عَرَبِ عَزَوْهُ وَتَارَةً قَالُوا كَلَامٌ فَاسِدُ الْإِمْلَاءِ
کبھی تو نے میرے کلام کو کسی عرب کی طرف منسوب کیا اور کبھی یہ کہا کہ اس کلام کی املاء خراب ہے۔
هَذَا مِنَ الرَّحْمَنِ يَا حِزْبَ الْعِدَا لَا فِعْلُ شَامِيٌّ وَلَا رُفَقَائِي
اے دشمنوں کے گروہ! یہ تو خدائے رحمان کی طرف سے ہے نہ یہ کسی شامی کا فعل ہے نہ میرے رفیقوں کا۔
أَعْلَى الْمُهَيْمِنُ شَأْنَنَا وَعُلُوْمَنَا نَبْنِي مَنَازِلَنَا عَلَى الْجَوَازَاءِ
خدائے نگہبان نے ہماری شان اور علوم کو بلند کر دیا ہے اس لئے ہم اپنی منزلیں بُرج جوزا پر بنا رہے ہیں ۔

خَلُّوا مَقَامَ الْمَوْلَوِيَّةِ بَعْدَهُ وَتَسَتَرُوا فِي غَيْهَبِ الْخَوْقَاءِ
اب اس کے بعد مولویت کا مقام چھوڑ دو اور اندھے کنوئیں کی تاریکی میں چھپ جاؤ۔
قَدْ حُدِّدَتْ كَالْمُرْهَفَاتِ قَرِيحَتِي فَفَهِمْتُ مَالَا فَهِمَهُ أَعْدَائِي
میری طبیعت تلواروں کی طرح تیز کر دی گئی ہے پس میں وہ چیز سمجھا ہوں جس کو میرے دشمن نہیں سمجھے۔
هذَا كِتَابِي حَازَ كُلَّ بَلَاغَةٍ بَهَرَ الْعُقُولَ بِنَضْرَةٍ وَبَهَاءِ
یہ میری کتاب ہے جس نے ہر قسم کی بلاغت کو اپنے اندر جمع کر لیا ہے اور اس نے تازگی اور خوبی سے عقلوں کو حیران کر دیا ہے۔
اللَّهُ أَعْطَانِي حَدَائِقَ عِلْمِهِ لَوْلَا الْعِنَايَةُ كُنْتُ كَالسُّفَهَاءِ
اللہ نے مجھے اپنے علم کے باغ عطا فرمائے ہیں۔ اگر اللہ کی عنایت نہ ہوتی تو میں بھی بے وقوفوں کی طرح ہوتا ۔
إِنِّي دَعَوْتُ اللهَ رَبًّا مُحْسِنًا فَأَرَى عُيُونَ الْعِلْمِ بَعْدَ دُعَائِي
میں نے اپنے اللہ رب محسن سے درخواست کی تو میری دعا کے بعد اس نے ( مجھے ) علم کے چشمے دکھا دئیے۔
إِنَّ الْمُهَيْمِنَ لَا يُعِزُّ بِنَخْوَةٍ إِنْ رُمُتَ دَرَجَاتِ فَكُنْ كَعَفَاءِ
بے شک خدائے نگہبان تکبر پر عزت نہیں دیتا۔ اگر تو درجات حاصل کرنا چاہتا ہے تو خاک کی طرح ہو جا۔
وَاللهِ قَدْ فَرَّطْتَ فِي أَمْرِى هَوَى وَاَبَيْتَ كَالْمُسْتَعْجِـلِ الْخَطَّاءِ
خدا کی قسم ! تو نے ہوا و ہوس کی وجہ سے میرے معاملے میں کوتاہی کی ہے اور جلد باز خطا کار کی طرح انکار کر دیا ہے۔
الْحُرُّ لَا يَسْتَعْجِلَنُ بَلْ إِنَّهُ يَرْنُو بِامْعَانٍ وَكَشْفِ غِطَاءِ
تعصب سے آزاد (انسان) جلد بازی نہیں کیا کرتا وہ گہری نظر سے اور پردہ اٹھا کر دیکھتا ہے۔
يَخْشَى الْكِرَامُ دُعَاءَ اَهْلِ كَرَامَةٍ رُحْمًا عَلَى الْأَزْوَاجِ وَالْأَبْنَاءِ
شرفا اہل کرامت کی دعا سے اپنے بیوی بچوں پر رحم کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔
عِنْدِي دُعَاء خَاطِفٌ كَصَوَاعِقِ فَحَذَارِثُمٌ حَذَارِ مِنْ أَرْجَائِي
میری دعا ایسا تیر ہے جو بجلیوں کی طرح تیزی سے اپنے نشانے پر جا لگتا ہے ( پس مخالفانہ طور پر ) میرے قریب آنے سے بچو اور پھر بچو۔

وَاللَّهِ إِنِّي لَا أُرِيدُ إِمَامَةً هَذَا خَيَالُكَ مِنْ طَرِيقِ خَطَاءِ
خدا کی قسم ! میرا امام بنے کا خود کوئی ارادہ نہیں ۔ تیرا یہ خیال غلطی سے پیدا ہوا ہے۔
إِنَّا نُرِيدُ اللَّهَ رَاحَةَ رُوحِنَا لَا سُودَدًا وَرِيَاسَةً وَعَلَاءِ
بے شک ہم تو صرف اللہ کو چاہتے ہیں جو ہماری روح کی راحت ہے ۔ ہم کسی سرداری ریاست اور غلبہ کو نہیں چاہتے۔
إِنَّا تَوَكَّلْنَا عَلَى خَلاقِنَا مُعْطِي الْجَزِيلِ وَ وَاهِبِ النَّعْمَاءِ
ہم نے اپنے پیدا کرنے والے پر تو کل کیا ہے جو بہت دینے والا اور نعمت کا عطا کرنے والا ہے۔
مَنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ كَانَ مُكَرَّمًا لَا زَالَ أَهْلَ الْمَجُدِ وَالا لاءِ
جو خدا کا ہو گیا وہ بزرگ بن جاتا ہے اور وہ ہمیشہ بزرگی اور نعمتوں والا بنا رہتا ہے۔
إِنَّ الْعِدًا يُؤْذُونَنِي بِخَبَاثَةٍ يُؤْذُونَ بِالْبُهْتَانِ قَلْبَ بَرَاءِ
بے شک دشمن خباثت سے مجھے تکلیفیں دے رہے ہیں وہ بہتان لگا کر ایک بے گناہ انسان کے دل کو ایذا پہنچارہے ہیں۔
هُمْ يُذْعِرُوْنَ بِصَيْحَةٍ وَنَعُدُّهُمْ فِي زُمُرِ مَوْتَى لَا مِنَ الْأَحْيَاءِ
وہ شیخ و چلا کر ( ہمیں ) ڈراتے ہیں حالانکہ ہم انہیں مردوں کے زمرہ میں شمار کرتے ہیں نہ کہ زندوں میں ۔
كَيْفَ التَّخَوُّفٌ بَعْدَ قُرْبِ مُشَجِّعٍ مِنْ هَذِهِ الْأَصْوَاتِ وَالضَّوْضَاءِ
جرات عطا کرنے والے (خدا) کے قرب کے بعد ان آوازوں اور شور و غوغا سے ڈر کیسے پیدا ہو سکتا ہے؟
يَسْعَى الْخَبِيثُ لِيُطْفِئَنْ اَنْوَارَنَا وَالشَّمْسُ لَا تَخْفَى مِنَ الْإِخْفَاءِ
خبیث کوشش کرتا ہے کہ ہمارے انوار کو بجھا دے اور آفتاب تو چھپانے سے چھپ نہیں سکتا۔
إِنَّ الْمُهَيْمِنَ قَدْ اَ تَمَّ نَوَالَهُ فَضْلًا عَلَى فَصِرْتُ مِنْ نُحَلَاءِ
بے شک خدائے نگہبان نے اپنی بخشش کو کمال تک پہنچادیا ہے مجھ پر فضل کرتے ہوئے پس میں بخشش کرنے والوں میں سے ہو گیا۔
نُعْطِي الْعُلُوْمَ لِدَفْعِ مَتْرَبَةِ الْوَرى طَالَتْ آيَادِينَا عَلَى الْفُقَرَاءِ
مخلوق کی تنگ دستی دور کرنے کے لئے ہم علوم کا مال عطا کرتے ہیں اور محتاجوں پر ہمارے احسانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔

إِنْ شِئْتَ لَيْسَتْ اَرْضُنَا بِبَعِيدَةٍ مِنْ اَرْضِكَ الْمَنْحُوسَةِ الصَّيْدَاءِ
اگر تو بھی کچھ لینا چاہتا ہے تو ہماری زمین کچھ دور نہیں ہے تیری اس زمین سے جو منحوس سپاٹ اور سنگلاخ ہے۔
صَعْبٌ عَلَيْكَ زَمَانُ سُبُلِ مُحَاسِبٍ إِنْ مِتَّ يَا خَصْمِي عَلَى الشَّحْنَاءِ
حساب لینے والے (خدا) کے سوالوں کی گھڑی تجھ پر سخت ہوگی ۔ اے میرے دشمن ! اگر تو کینے میں مر گیا۔
مَا جِئْتُ مِنْ غَيْرِ الضُّرُورَةِ عَابِثًا قَدْ جِئْتُ مِثْلَ الْمُزْنِ فِي الرَّمْضَاءِ
میں بے ضرورت اور بے مقصد نہیں آیا بلکہ میں تپتی ہوئی زمین پر بارش برسانے والے بادل کی طرح آیا ہوں ۔
عَيْنٌ جَرَتْ لِعِطَاشِ قَوْمٍ اضْجِرُوا أَوْ مَاءُ نَقْعِ طَافِحٍ لِظِمَـاءِ
پیاس کے مارے بے گل لوگوں کے لئے ایک چشمہ جاری ہو گیا اور پیاسوں کے لئے بہت ساصاف پانی جاری ہو گیا ہے۔
إِنِّي بِأَفْضَالِ الْمُهَيْمِنِ صَادِقٌ قَدْ جِئْتُ عِنْدَ ضُرُورَةٍ وَ وَبَاءِ
بے شک میں خدائے نگہبان کے فضلوں سے صادق ہوں اور میں ضرورت اور وبا کے وقت آیا ہوں ۔
ثُمَّ اللَّامُ يُكَذِّبُونَ بِخُبُثِهِمْ لَا يَقْبَلُوْنَ جَوَائِزِى وَعَطَائِي
پھر بھی کمینے لوگ اپنے خُبث کی وجہ سے مجھے جھٹلاتے ہیں اور میری بخشش و عطا کو قبول نہیں کرتے۔
كَلِمُ اللَّامِ أَسِنَّةٌ مَذْرُوبَةٌ وَصُدُورُهُمْ كَالْحَرَّةِ الرَّجُلَاءِ
کمینوں کی باتیں تیز نیزے ہیں اور ان کے سینے سخت سنگلاخ زمین کی طرح ہیں ۔
مَنْ حَارَبَ الصِّدِّيقَ حَارَبَ رَبَّهُ وَنَبِيَّهُ وَ طَوَائِفَ الصَّلَحَاءِ
جو شخص صدیق سے لڑائی کرتا ہے وہ اپنے رب اور اس کے نبی اور صلحاء کے گروہوں سے جنگ کرتا ہے۔
وَاللَّهِ لَا أَدْرِي وُجُذْوَه كُشَاحَةٍ مِنْ غَيْرِ أَنَّ الْبُخْلَ فَارَ كَمَاءِ
اللہ کی قسم ! میں ان کی دشمنی کی وجوہ نہیں جانتا بجز اس کے کہ بخل نے ان میں پانی کی طرح جوش مارا ہے۔
مَا كُنتُ أَحْسَبُ أَنَّهُمْ بِعَدَاوَتِي يَذَرُونَ حُكْمَ شَرِيعَةٍ غَرَّاءِ
مجھے یہ خیال نہیں تھا کہ وہ میری عداوت میں روشن شریعت کے حکم کو بھی چھوڑ دیں گے۔
الدلد

عَادَيْتُهُمُ لِلَّهِ حِينَ تَلَاعَبُوا بِالدِّينِ صَوَّالِينَ مِنْ غُلَوَاءِ
میں خدا کی خاطر ان کا دشمن ہوا جب وہ دین سے کھیلنے لگے ۔ جب کہ وہ حد سے بڑھتے ہوئے حملہ کرنے لگے۔
ربِّيتُ مِنْ دَرِّ النَّبِيِّ وَعَيْنِهِ أُعْطِيتُ نُورًا مِّنْ سِرَاجٍ حِرَاءِ
میں بنی صلی اللہ علیہ وسلم کے دودھ اور آپ کے چشمے سے پلا ہوں اور غار حرا کے آفتاب سے مجھے نور عطا کیا گیا ہے۔
الشَّمْسُ أُمِّ وَالْهِلَالُ سَلِيلُهَا يَنمُ وَيَنْشَأُ مِنْ ضِيَاءِ ذُكَاءِ
سورج ماں ہے اور ہلال اس کا فرزند جو سورج کی روشنی سے نشو و نما پاتا ہے۔
إِنِّي طَلَعْتُ كَمِثْلِ بَدْرٍ فَانْظُرُوا لَا خَيْرَ فِي مَنْ كَانَ كَالْكَهُمَاءِ
بے شک میں بدر کی طرح طلوع ہوا۔ سو تم دیکھو۔ اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو کمزور نظر والی عورت کی طرح ہو۔
يَارَبِّ أَيِّدْنَا بِفَضْلِكَ وَانْتَقِمُ مِمَّنْ يَدُعُ الْحَقَّ كَالْغُثَاءِ
اے میرے رب ! ہماری تائید کر اپنے فضل سے اور انتقام لے اس شخص سے جو حق کو خس و خاشاک کی طرح دھتکارتا ہے۔
يَارَبِّ قَوْمِي غَلَّسُوا بِجَهَالَةٍ فَارْحَمُ وَأَنْزِلُهُمْ بِدَارِ ضِيَاءِ
اے میرے رب ! میری قوم جہالت سے اندھیرے میں چلی گئی ہے سو تو رحم کر اور انہیں روشنی کے گھر میں اتار۔
يَالَائِمِ إِنَّ الْعَوَاقِبَ لِلتَّقَى فَارْبَا مَالَ الْأَمْرِ كَالْعُقَلَاءِ
اے مجھے ملامت کرنے والے ! انجام متقیوں کے حق میں ہوا کرتا ہے پس تو دانشمندوں کی طرح مال کار کے بارہ میں غور و فکر کر۔
اللَّهُ أَيَّدَنِي وَصَافَى رَحْمَةً وَأَمَدَنِي بِالنِّعَمِ وَالَّا لَاءِ
اللہ نے میری تائید کی ہے اور اپنی رحمت سے دوست بنایا ہے اور مجھے قسم قسم کی نعمتوں سے مدد دی ہے۔
فَخَرَجْتُ مِنْ وَهُدِ الضَّلَالَةِ وَالشَّقَا وَدَخَلْتُ دَارَ الرُّشْدِ وَالْإِدْرَاءِ
پس میں بدبختی اور گمراہی کے گڑھے سے نکل گیا ہوں اور میں ہدایت اور تعلیم دینے کے گھر میں داخل ہو گیا ہوں ۔
وَاللَّهِ إِنَّ النَّاسَ سَقَطٌ كُلُّهُمْ إِلا الَّذِي أَعْطَاهُ نِعْمَ لِقَاءِ
اور اللہ کی قسم ! سب کے سب لوگ بریکا رکھے ہیں سوائے اس شخص کے جسے خدا نے اپنے دیدار کی نعمت دی ہو۔

إِنَّ الَّذِي أَرْوَى الْمُهَيْمِنُ قَلْبَهُ تَأْتِيهِ أَفْوَاجٌ كَمِثْلِ ظِمَاءِ
وہ شخص جس کے دل کو خدائے نگہبان نے سیراب کر دیا ہو اس کے پاس فوجوں کی فوجیں پیاسوں کی طرح آتی ہیں۔
رَبُّ السَّمَاءِ يُعِزُّهُ بِعِنَايَةٍ تَعْنُوا لَهُ أَعْنَاقُ أَهْلِ دَهَاءِ
آسمان کا مالک اپنی عنایت سے اسے عزت دیتا ہے اور عقلمندوں کی گردنیں اس کے آگے جھک جاتی ہیں۔
الارْضُ تُجْعَلُ مِثْلَ غِلْمَانٍ لَّهُ تَأْتِي لَهُ الْأَفْلَاكُ كَالْخُدَمَاءِ
زمین اس کے لئے غلاموں کی طرح بنادی جاتی ہے اور آسمان اس کے لئے خادموں کی طرح ہو جاتے ہیں۔
مَنْ ذَالَّذِي يُخْزِى عَزِيزَ جَنَابِهِ الْأَرْضُ لَا تُفْنِى شُمُوْسَ سَمَاءِ
وہ کون ہے جو جناب الہی کے پیارے کو ذلیل کرے آسمان کے سورجوں کو زمین فنانہیں کرسکتی۔
الْخَلْقُ دُودٌ كُلُّهُمْ إِلا الَّذِى زَكَاهُ فَضُلُ اللَّهِ مِنْ أَهْوَاءِ
خلقت ساری کی ساری کیڑے کی حیثیت رکھتی ہے سوائے اس شخص کے جسے اللہ کے فضل نے ہوا و ہوس سے پاک کر دیا ہو۔
فَانْهَضْ لَهُ إِنْ كُنْتَ تَعْرِفُ قَدْرَهُ وَاسْبِقُ بِبَذْلِ النَّفْسِ وَالْإِعْدَاءِ
پس تو اس شخص کی خاطر اٹھ اگر تو اس کی قدر پہچانتا ہے اور نفس کو قربان کرنے اور دوڑانے میں سبقت لے جا۔
إِنْ كُنْتَ تَقْصُدُ ذُلَّهُ فَتُحَقِّرُ وَسَتَخْسَنُ كَالْكَلْبِ يَوْمَ جَزَاءِ
اگر تو اس کی ذلت چاہتا ہے تو تو خود حقیر کیا جائے گا اور کتے کی طرح جزا کے دن راندہ درگاہ ہوگا۔
غَلَبَتْ عَلَيْكَ شَقَاوَةٌ فَتُحَقِّرُ مَنْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ كُرَمَاءِ
تجھ پر بدبختی غالب آگئی ہے سو تو حقیر جانتا ہے اس شخص کو جو اللہ کے نزدیک معززین میں سے ہے۔
صَعْبٌ عَلَيْكَ سِرَاجُنَا وَضِيَاءُ نَا تَمْشِي كَمَشْيِ اللَّصِّ فِي اللَّيْلَاءِ
ہمارا چراغ اور ہماری روشنی تجھ پر گراں ہے تو اندھیری رات میں چوروں کی طرح چل رہا ہے۔
تَهْذِى وَأَيْمُ اللَّهِ مَالَكَ حِيْلَةٌ يَوْمَ النُّشُورِ وَعِنْدَ وَقْتِ قَضَاءِ
تو بیہودہ گوئی کر رہا ہے اور بخدا قیامت کے دن اور فیصلے کے وقت تیرے لئے کوئی حیلہ نہ ہوگا۔

بَرْقٌ مِّنَ الْمَوْلَى نُرِيكَ وَمِيْضَهُ فَاصْبِرُ كَصَبَرِ الْعَاقِلِ الرَّنَّاءِ
یہ مولی کی طرف سے بجلی ہے جس کی چمک ہم تجھے دکھا ئیں گے پس تو غور سے دیکھنے والے عاقل کی طرح صبر کر۔
وَارَى تَغَيُّظَكُمْ يَفُورُ كَلُجَّةٍ مَوْجٌ كَمَوْجِ الْبَحْرِ أَوْ هَوْجَاءِ
اور میں دیکھتا ہوں کہ تمہارا غصہ گہرے پانی کی طرح جوش مار رہا ہے اس کی لہر سمندر کی لہر یا تند ہوا کی طرح ہے۔
وَاللَّهِ يَكْفِى مِنْ كُمَاةٍ نِضَالِنَا جَلَدٌ مِّنَ الْفِتْيَانِ لِلاعْدَاءِ
خدا کی قسم ! ہمارے جنگجو بہادروں میں سے ایک جواں مردد لیر ہی سب دشمنوں کے لئے کافی ہوگا۔
إِنَّا عَلى وَقْتِ النَّوَائِبِ نَصْبِرُ نُزْجِي الزَّمَانَ بِشِدَّةٍ وَ رَخَاءِ
بے شک مصیبتوں کا وقت آنے پر ہم صبر کرتے ہیں ہم تنگی اور فراخی کی حالت میں زمانہ گزار دیتے ہیں۔
فِتَنُ الزَّمَانِ وُلِدْنَ عِنْدَ ظُهُورِكُمْ وَالسَّيْلُ لَا يَخْلُو مِنَ الْغُثَاءِ
تمہارے ظاہر ہوتے ہی زمانہ کے فتنے پیدا ہو گئے اور فتنوں کا سیلاب خس و خاشاک سے خالی نہیں ہوتا۔
عِفْنَا لُقَيَّاكُمْ وَلاَ اَسْتَكْرِهُ لَوْ حَلَّ بَيْتِي عَاسِلُ الْبَيْدَاءِ
ہم تمہارے مقابلے سے کراہت کرتے ہیں حالانکہ میں نہیں کراہت کرتا اگرچہ میرے گھر میں جنگل کا بھیڑیا ہی اتر پڑے۔
اليومَ أَنْصَحُكُمْ وَكَيْفَ نَصَاحَتِي قَوْمٌ أَضَاعُوا الدِّينَ لِلشَّحْنَاءِ
آج میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں ۔ اور میری نصیحت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہے وہ قوم جس نے دین کو کینے کی وجہ سے ضائع کر دیا۔
قُلْنَا تَعَالَوْا لِلنِّضَالِ وَنَاضِلُوا فَتَكَنَّسُوا كَالظَّبي فِي الْأَفْلَاءِ
ہم نے کہا کہ مقابلے کے لئے آؤ اور مقابلہ کروپس وہ چھپ گئے جس طرح ہرن بیابانوں میں چھپ جاتا ہے۔
لَا يُبْصِرُونَ وَلَا يَرَوْنَ حَقِيقَةً وَتَهَا لَكُوا فِي بُخْلِهِمْ وَ رِيَاءِ
وہ بصیرت اختیار نہیں کرتے اور نہ حقیقت حال کو دیکھتے ہیں اور اپنے بخل اور ریاء میں مر چکے ہیں۔
لله
هَلْ فِي جَمَاعَتِهِمْ بَصِيرٌ يَنْظُرُ نَحْوِي كَمِثْلِ مُبَصِّرٍ رَّنَاءِ
کیا ان کی جماعت میں کوئی بصیرت مند ہے جو دیکھے۔ میری طرف ایک غور کرنے والے مبصر کی طرح۔

مَا نَاضَلُونِي ثُمَّ قَالُوا جَاهِلٌ انْظُرُ إِلَى إِبْدَائِهِمْ وَجَفَاءِ
انہوں نے مجھ سے مقابلہ تو نہ کیا اور کہہ دیا کہ جاہل ہے۔ ان کی ایذا اور ظلم کو دیکھ ۔
دَعْوَى الْكُمَاةِ يَلُوْحُ عِنْدَ تَقَابُلٍ حَدُّ الطَّبَاةِ يُنِيرُ فِي الْهَيْجَاءِ
بہادروں کا دعوای مقابلہ پر ہی ظاہر ہوتا ہے۔ تلواروں کی دھار جنگ میں ہی چمکتی ہے۔
رَجُلٌ بِبَطْنِ بَطَالَةَ بَطَّالَةٌ تَغْلِي عَدَاوَتُهُ كَرَعْدِ طَخَاءِ
ایک آدمی جو بٹالہ میں رہتا ہے بہت ہی نا کارہ ہے۔ اس کی عداوت بادل کی گرج کی طرح جوش مارتی ہے۔
لَا يَحْضُرُ الْمِضْمَارَ مِنْ خَوْفٍ عَرَا يَهْذِى كَنِسْوَانِ بِحُجْبِ خِفَاءِ
اس خوف کی وجہ سے جو اسے لاحق ہے وہ میدان میں نہیں آیا۔ وہ پوشیدگی کے پردوں میں عورتوں کی طرح بد زبانی کرتا ہے۔
قَدْ ثَرَ الدُّنْيَا وَجِيفَةَ دَشْتِهَا وَالْمَوْتُ خَيْرٌ مِّنْ حَيَاةِ غِطَاءِ
اس نے دنیا اور اس کے جنگل کے مردار کو پسند کر لیا۔ غافلا نہ و محجوبانہ زندگی سے تو مر جانا ہی بہتر ہے۔
يَا صَيدَ أَسْيَافِي إِلَى مَا تَأْبُرُ لَا تُنْجِيَنَّكَ سِيْرَةُ الْأَطْلَاءِ
اے میری تلوار کے شکار! تو کب تک اچھل کود کرے گا۔ ہرن کے بچوں کا کردار تجھے نجات نہیں دے گا۔
نَجَّسْتَ أَرْضَ بَطَالَةً مَّنْحُوسَةٍ اَرْضٌ مَحَرُبَةٌ مِنَ الْحِرْبَاءِ
تو نے بٹالہ کی منحوس زمین کو جو گر گٹوں کی آماجگاہ ہے نا پاک کر دیا ہے۔
إِنِّي أُرِيدُكَ فِي النِّضَالِ كَصَائِدٍ لَا يَرْكَنَنْ أَحَدٌ إِلَى ارْزَاءِ
میں تجھے مقابلے میں شکاری کی طرح چاہتا ہوں پس چاہیئے کہ کوئی تجھے پانہ دینے کی طرف مائل نہ ہو۔
صَدْرُ الْقَنَاةِ يَنُوشُ صَدْرَكَ ضَرْبُهُ وَيُرِيكَ مُرَّانِي بِحَارَ دِمَاءِ
نیزے کی امّی کا یہ حال ہے کہ اس کی ضرب تیرے سینے کو چھید دے گی۔ اور میرے لچکدار سخت نیزے تجھے خون کے دریا دکھا دیں گے۔
جَاشَتُ إِلَيْكَ النَّفْسُ مِنْ كَلِمَاتِنَا خَوْفًا فَكَيْفَ الْحَالُ عِنْدَ مِرَائِي
میرے کلمات سے خوف کے مارے تیری جان لبوں تک پہنچ گئی ہے تو مجھ سے مباحثہ کے وقت تیرا کیا حال ہوگا ؟

أُعْطِيتُ لُسُنًا كَاللَّقُوحٍ مُرَوِّيًا وَفَصِيلُهَا تَأْثِيرُهَا بِبَهَاءِ
میں ایسے محاورات زبان دیا گیا ہوں جو بہت دودھیل اونٹنی کی طرح سیراب کرنے والے ہیں اور اس کا بچہ اس کی خوبصورت تاثیر ہے۔
إِنْ شِئْتَ كِدْ كُلَّ الْمَكَائِدِ حَاسِدًا اَلْبَدْرُ لَا يَغْسُو بِلَغْيِ ضَرَاءِ
اگر تو چاہے تو ہر ایک مکر حسد کرتے ہوئے کر گذر۔ چودھویں کا چاند کسی اندھے کی لغو باتوں سے بے نور نہیں ہو جاتا۔
كَذَّبْتَ صِدِّيقًا وَجُرْتَ تَعَمُّدًا وَلَئِنْ سَطَا فَيُرِيكَ قَعْرَ عَفَاءِ
تو نے ایک صدیق کی تکذیب کی ہے اور عمد أنا انصافی کی ہے اور اگر وہ تجھ پر حملہ کر دے تو تجھے زمین کی گہرائی دکھا دے گا۔
مَا شَمَّ انْفِي مَرْغَمًا فِي مَشْهَدٍ وَأَثَرْتُ نَقْعَ الْمَوْتِ فِي الْأَعْدَاءِ
میری ناک نے کسی جنگ میں ذلت کی ہونہیں سونگھی اور میں نے دشمنوں میں موت کا غبار اڑا دیا ہے۔
وَاللَّهِ أَخْطَأْتُمْ لِنَكْبَةِ بَخْتِكُمْ بَارَيْتُمُ ابْنَ كَرِيهَةٍ فَجَاءِ
خدا کی قسم اتم نے اپنی بدبختی کی وجہ سے غلطی کی ہے کہ اس شخص سے لڑائی ٹھانی ہے جو لڑائی کا دھنی اور اچانک حملہ کرنے والا ہے۔
اِنّى بِحِقْدِكَ كُلَّ يَوْمٍ ارْفَعُ اَنْمِي عَلَى الشَّحْنَاءِ وَالْبَغْضَاءِ
میں تیرے کینے کی وجہ سے ہر روز بلند مرتبہ پارہا ہوں اور باوجود تمہارے بغض اور کینے کے ترقی کر رہا ہوں ۔
نِلْنَا ثُرَيَّاءَ السَّمَاءِ وَ سَمُكَهُ لِنَرُدَّ إِيمَانًا إِلَى الْغَبْرَاءِ
ہم نے آسمان کے ثریا اور اس کی بلندی کو پالیا ہے تا کہ ہم ایمان کو زمین کی طرف لوٹائیں ۔
انْظُرُ إِلَى الْفِتَنِ الَّتِي نِيرَانُهَا تُجْرِى دُمُوعًا بَلْ عُيُونَ دِمَاءِ
ان فتنوں کی طرف دیکھو جن کی آگیں آنسو جاری کرتی ہیں بلکہ خون کے چشمے ۔
فَا قَامَنِي الرَّحْمَنُ عِنْدَ دُخَانِهَا لِفَلَاحِ مُدَّلِجِينَ فِي اللَّيْلَاءِ
ان فتنوں کے دھوئیں کے وقت خدائے رحمان نے مجھے کھڑا کیا ہے تاریک رات میں چلنے والوں کو نجات بخشنے کے لئے۔
وَقَدِ اقْتَضَتُ زَفَرَاتُ مَرْضَى مَقْدَمِي فَحَضَرْتُ حَمَّالًا كُنُوسَ شِفَاءِ
مریضوں کی آہوں نے میری آمد کا تقاضا کیا تو میں ان کے لئے شفا کے پیالے اٹھائے ہوئے حاضر ہو گیا۔

لَمَّا أَتَيْتُ الْقَوْمَ سَبُّوْا كَالْعِدًا وَتَخَيَّرُوا سُبُلَ الشَّقَا بِآبَاءِ
جب میں قوم کے پاس آیا تو اس نے مجھے دشمنوں کی طرح گالیاں دیں اور انکار کی وجہ سے بدبختی کے رستے کو اختیار کر لیا۔
قَالُوا كَذُوبٌ كَيْذَبَانٌ كَذَّبَةٌ بَلُ كَافِرٌ وَ مُزَوِّرٌ وَمُرَائِي
انہوں نے کہا کہ یہ کا ذب ہے کذاب ہے اور مجسم جھوٹ ہے بلکہ کافر ہے، فریبی ہے اور ریا کار ہے۔
مَنْ مُخْبِرٌ مِّنْ ذِلَّتِي وَ مُصِيبَتِي مَوْلَايَ خَتَمَ الرُّسُلِ بَحْرَ عَطَاءِ
کوئی ہے جو میری ذلت اور مصیبت کی خبر دے میرے مولا خاتم الرسل کو جو بخشش کا سمندر ہیں ۔
يَا طَيِّبَ الْأَخْلَاقِ وَالْأَسْمَاءِ أَفَأَنْتَ تُبْعِدُنَا مِنَ الآلَاءِ
اے پاکیزہ اخلاق اور پاک ناموں والے نبی ! کیا تو ہمیں اپنی نعمتوں سے دور رکھے گا۔
اَنْتَ الَّذِي شَغَفَ الْجَنَانَ مَحَبَّةً اَنْتَ الَّذِي كَالرُّوحِ فِي حَوْبَائِي
تو وہ ہے جس کی محبت دل میں گھر کر گئی ہے۔ تو وہ ہے جو میرے بدن میں روح کی طرح ہے۔
اَنْتَ الَّذِي قَدْ جُذِبَ قَلْبِي نَحْوَهُ اَنْتَ الَّذِي قَدْ قَامَ لِلاِصْبَاءِ
تو وہ ہے کہ جس کی طرف میرا دل کھچا ہوا ہے۔ تو وہ ہے جو میری دلبری کے لئے کھڑا ہے۔
اَنْتَ الَّذِي بِوَدَادِهِ وَبِحُبِّهِ أَيَدْتُ بِالْإِلْهَامِ وَالْإِلْقَاءِ
تو وہ ہے کہ جس کی محبت اور دوستی کے باعث میں الہام اور القاء الہی سے تائید یافتہ ہوا۔
اَنْتَ الَّذِي أَعْطَي الشَّرِيعَةَ وَالْهُدَى نَجْى رِقَابَ النَّاسِ مِنْ أَعْبَاءِ
تو وہ ہے جس نے شریعت اور ہدایت دی ہے اور لوگوں کی گردنوں کو بوجھوں سے نجات دی ہے۔
هَيْئَاتَ كَيْفَ نَفِرُّ مِنْكَ كَمُفْسِدٍ رُوحِي فَدَتْكَ بِلَوْعَةٍ وَ وَفَاءِ
ہم تجھ سے مفسد کی طرح کیسے بھاگ سکتے ہیں کہ یہ ناممکن ہے۔ میری تو جان بھی آپ پر سوزشِ عشق اور وفاداری سے قربان ہے۔
امَنْتُ بِالْقُرْآنِ صُحُفِ الهِنَا وَبِكُلِّ مَا أَخْبَرْتَ مِنْ أَنْبَاءِ
میں اپنے معبود کے صحیفوں (یعنی) قرآن پر ایمان لایا ہوں اور ان تمام اخبار غیبیہ پر بھی جن کی تو نے خبر دی۔

يَا سَيِّدِي يَا مَوْئِلَ الضُّعَفَاءِ جِئْنَاكَ مَظْلُومِينَ مِنْ جُهَلَاءِ
اے میرے سردار ! اے ضعیفوں کی جائے پناہ ! ہم تیرے پاس جاہلوں (کے ظلم ) سے مظلوم ہو کر آئے ہیں۔
إِنَّ الْمَحَبَّةَ لَا تُضَاعُ وَتُشْتَرى إِنَّا نُحِبُّكَ يَا ذُكَاءَ سَخَاءِ
محبت ضائع نہیں ہوتی بلکہ اس کی قیمت پڑتی ہے۔ اے آفتاب سخاوت ! یقینا ہم تجھ سے محبت رکھتے ہیں۔
يَا شَمْسَنَا انْظُرُ رَحْمَةً وَتَحَبُّنا يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ لِلْارُ كَاءِ
اے ہمارے آفتاب ! رحمت اور مہربانی کی نگاہ ڈالئے۔ مخلوق آپ کی پناہ کے لئے دوڑی آ رہی ہے۔
اَنْتَ الَّذِي هُوَ عَيْنُ كُلِّ سَعَادَةٍ تَهْوِى إِلَيْكَ قُلُوْبُ أَهْلِ صَفَاءِ
تو ہی ہے جو ہر سعادت کا چشمہ ہے۔ اہل صفاء کے دل تیری طرف مائل ہو رہے ہیں۔
:
اَنْتَ الَّذِي هُوَ مَبْدَءُ الْأَنْوَارِ نَوَّرْتَ وَجْهَ الْمُدْنِ وَالْبَيْدَاءِ
تو ہی ہے جو مبدء انوار ہے تو نے شہروں اور بیابان کے چہرے کو منور کر دیا ہے۔
إِنِّي أَرَى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَلِّلِ شَانًا يَفُوقَ شُعُونَ وَجُهِ ذُكَاءِ
میں تیرے روشن چہرے میں دیکھ رہا ہوں ایسی شان جو آفتاب کے چہرے کی شانوں سے بھی بڑھ کر ہے۔
شَمْسُ الْهُدَى طَلَعَتْ لَنَا مِنْ مَّكَةٍ عَيْنُ النَّدَى نَبَعَتْ لَنَا بِحِرَاءِ
ہمارے لئے مکہ سے ہدایت کا آفتاب طلوع ہوا اور ہمارے لئے بخشش کا چشمہ غار حراء سے پھوٹا۔
ضَاهَتْ آيَاةُ الشَّمْسِ بَعْضَ ضِيَاءِ هِ فَإِذَا رَأَيْتُ فَهَاجَ مِنْهُ بُكَائِي
آفتاب کی روشنی آپ کی روشنی سے کچھ ہی مشابہت رکھتی ہے۔ جب میں نے ( آپ کو ) دیکھا تو اس سے میری گریہ وزاری میں جوش آ گیا۔
نسعى گفتيانٍ بِدِيْنِ مُحَمَّدٍ لَسْنَا كَرَجُلٍ فَاقِدِ الْأَعْضَاءِ
ہم جوانوں کی طرح دین محمد کے لئے کوشاں ہیں ۔ ہم ایسے آدمی کی طرح نہیں جو بے دست و پا ہو۔
أَعْلَى الْمُهَيْمِنُ هِمَمَنَا فِي دِينِهِ نَبْنِي مَنَازِ لَنَا عَلَى الْجَوْزَاءِ
خدائے نگہبان نے ہماری ہمتوں کو دین کے بارے میں بلند کر دیا ہے۔ ہم اپنی منزلیں بُرج جوزاء پر بنا رہے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی