عِلْمِیْ مِنَ الرَّحْمٰنِ ذِی الْاٰلَاءِ
القصائد الاحمدیہ, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
إِنَّا جُعِلْنَا كَالسُّيُوفِ فَنَدْمَعُ رَأْسَ اللَّامِ وَهَامَةَ الْأَعْدَاءِ
ہم کو تلواروں کی طرح بنا دیا گیا ہے پس ہم کمینوں کے سر اور دشمنوں کی کھوپڑی پھوڑ دیتے ہیں۔
وَمِنَ اللَّنَامِ أَرَى رُجَيْلًا فَاسِقًا غُوْلًا لَعِيْنًا نُّطْفَةَ السُّفَهَاءِ
اور کمینوں میں سے میں ایک مردک فاسق کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ ملعون چھلا وا اور بے وقوفوں کا تخم ہے۔
شَكُسٌ خَبِيْتٌ مُفْسِدٌ وَّ مُزَوِّرٌ نَحْسٌ يُسَمَّى السَّعْدَ فِي الْجُهَلَاءِ
وہ بد خلق ، بڑا مفسد اور درونگو ہے، منحوس ہے جو جاہلوں میں سعد کہلاتا ہے۔
مَا فَارَقَ الْكُفْرَ الَّذِي هُوَ ارْتُهُ ضَاهَى أَبَاهُ وَأُمَّهُ بِعَمَاءِ
اس نے اس کفر کو نہیں چھوڑا جو اس کی میراث ہے اور اندھے پن میں اپنے ماں باپ کے مشابہ ہو گیا ہے۔
قَدْ كَانَ مِنْ دُودِ الْهُنُودِ وَزَرْعِهِمْ مِنْ عَبْدَةِ الْأَصْنَامِ كَالْآبَاءِ
وہ کرم ہنود تھا اور انہی کی کھیتی میں سے تھا۔ آباء واجداد کی طرح بتوں کے پجاریوں میں سے تھا۔
فَالآنَ قَدْ غَلَبَتْ عَلَيْهِ شَفَاوَةٌ كَانَتْ مُبِيْدَةَ أُمِّهِ الْعَمْيَاءِ
اب اس پر شقاوت غالب آگئی ہے اور یہی شقاوت اس کی اندھی ماں کی ہلاکت کا موجب ہوئی تھی ۔
إِنِّي أَرَاهُ مُكَذِّبًا وَّ مُكَفِّرًا وَمُحَقِّرًا بِالسَّبِّ وَالْإِزْرَاءِ
میں اسے مکذب اور مکفر اور گالی گلوچ کے ساتھ حقارت کرنے والا اور عیب لگانے والا پاتا ہوں۔
يُؤْذِى فَمَا نَشُكُو وَمَا نَتَأَسَّفُ كَلْبٌ فَيَغْلِى قَلْبُهُ لِعُوَاءِ
وہ ایذا دیتا ہے سو نہ ہم شکوہ کرتے ہیں اور نہ افسوس۔ وہ ایک کتا ہے اس کا دل بھونکنے کے لئے جوش مار رہا ہے۔
كَحَلَ الْعِنَادُ جُفُونَهُ بِعَجَاجَةٍ فَالْآنَ مَنْ يَحْمِيهِ مِنْ أَقْدَاءِ
عناد نے اس کی پلکوں میں غبار کا سرمہ ڈال دیا ہے اب اس کو آنکھ میں تنکا پڑ جانے سے کون بچا سکتا ہے۔
يَالَا عِنِي إِنَّ الْمُهَيْمِنَ يَنْظُرُ خَفْ قَهُرَ رَبِّ قَادِرٍ مَّوْلَائِي
مجھے لعنت کرنے والے! بے شک نگران خداد دیکھ رہا ہے تو میرے مولی رب قادر کے قہر سے ڈر۔
الْحَقُّ لَا يُصْلَى بِنَارِ خَدِيعَةٍ أَنَّى مِنَ الْخُنَّاسِ خَسْرُ ذُكَاءِ
حق کو مکر و فریب کی آگ سے جلایا نہیں جا سکتا۔ چمگاڈر سے آفتاب کو نقصان کیسے پہنچ سکتا ہے؟
إِنِّي أَرَاكَ تَمِيسُ بِالْخُيَلَاءِ أَنَسِيتَ يَوْمَ الطَّعْنَةِ النَّجْلَاءِ
میں دیکھتا ہوں کہ تو تکبر سے مٹک مٹک کر چل رہا ہے کیا تو نے فراخ زخم کے لگنے کے دن کو بھلا دیا ہے؟
لَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَ نَفْسِكَ شَقْوَةً يُلْقِيكَ حُبُّ النَّفْسِ فِي الْخَوْقَاءِ
تو بد بختی سے اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی نہ کر نفس کی محبت تجھے کنوئیں میں ڈال دے گی۔
فَرَسٌ خَبِيتٌ خَفْ ذُرَى صَهَوَاتِهِ خَفْ أَنْ تُزِلُّكَ عَدْوُ ذِي عُدَوَاءِ
نفس ایک خبیث گھوڑا ہے اس کی پشت پر سوار ہونے سے ڈر۔ تو اس بات سے ڈر کہ تجھے ناہموار دوڑنے والے کی دوڑ گرانہ دے۔
إِنَّ السُّمُومَ لَشَرُّ مَا فِي الْعَالَمِ وَمِنَ السُّمُومِ عَدَاوَةُ الصَّلَحَاءِ
بے شک تمام عالم میں بدترین چیز زہر ہے اور صالحین کی عداوت بھی زہروں میں سے ایک زہر ہے۔
ا ذَيْتَنِي خُبْتًا فَلَسْتُ بِصَادِقٍ إِن لَّمْ تَمُتُ بِالْخِزْيِ يَابْنَ بِغَاءِ
تو نے خباثت سے مجھے ایذا دی ہے پس اے سرکش ! اگر تو رسوائی سے نہ مرا تو میں سچا نہیں ۔
اللَّهُ يُخْزِي حِزْبَكُمْ وَيُعِزُّنِي حَتَّى يَجِيءَ النَّاسُ تَحْتَ لِوَائِي
اللہ تمہارے گروہ کو رسوا کرے گا اور مجھے عزت دے گا یہاں تک کہ سب لوگ میرے جھنڈے تلے آجائیں گے۔
يَارَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا بِكَرَامَةٍ يَامَنُ يَرَى قَلْبِي وَلُبَّ لِحَائِي
اے ہمارے رب ! ہمارے درمیان از راہ کرم، فیصلہ فرمادے۔ اے وہ ذات جو میرے دل اور مغز پوست کو (یعنی اندرونے کو ) جانتی ہے۔
يَا مَنْ أَرَى أَبْوَابَه مَفْتُوحَةً لِلسَّائِلِينَ فَلَا تَرُدَّ دُعَائِي
اے وہ ذات جس کے دروازے میں سوالیوں کے لئے کھلے پاتا ہوں ۔ پس میری دعا کورڈ نہ فرما۔
آمین
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ۱ ۱ صفحه ۲۶۶ تا ۲۸۲)