لَکَ الْحَمْدُ یَا تُرْسِیْ وَ حِرْزِیْ وَ جَوْسَقِیْ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْقَصِيدَةُ الثَّانِيَةُ
دوسر اقصیده
لَكَ الْحَمْدُ يَا تُرْسِى وَحِرْزِى وَجَوْسَقِي بِحَمْدِكَ يُرُوى كُلُّ مَنْ كَانَ يَسْتَقِى
اے میری پناہ اور میرے قلعہ ! تیری تعریف ہو تیری تعریف سے ہر ایک شخص جو پانی چاہتا ہے سیراب ہو جاتا ہے۔
بِذِكْرِكَ يَجْرِي كُلُّ قَلْبِ قَدِ اعْتَقَى بِحُبِّكَ يَحْيَى كُلُّ مَيْتٍ مُمَزَّقِ
تیرے ذکر کیساتھ ہر ایک دل ٹھہرا ہوا جاری ہو جاتا ہے اور تیری محبت کے ساتھ ہر ایک مردہ زندہ ہو جاتا ہے۔
وَبِاسْمِكَ يُحْفَظُ كُلُّ نَفْسٍ مِنَ الرَّدَا وَفَضْلُكَ يُنْجِي كُلَّ مَنْ كَانَ يُزْبَقِ
اور تیرے نام کے ساتھ ہر ایک شخص ہلاکت سے بچتا ہے اور تیرا فضل ہر ایک قیدی کو رہائی بخشتا ہے۔
وَمَا الْخَيْرُ إِلا فِيكَ يَا خَالِقَ الْوَرى وَمَا الْكَهْفُ إِلا أَنْتَ يَا مُتَكَأَ التَّقِى
اور تمام نیکی تیری طرف سے ہے اے جہان آفرین! اور تو ہی پر ہیز گاروں کی پناہ ہے۔
وَتَعْنُوا لَكَ الَّا فُلَاكُ خَوْفًا وَهَيْبَةً وَتَجْرِي دُمُوعُ الرَّاسِيَاتِ وَتَشْبِقُ
اور تیرے آگے خوفزدہ ہو کر آسمان جھکے ہوئے ہیں اور پہاڑوں کے آنسو جاری اور رواں ہیں ۔
وَلَيْسَ لِقَلْبِي يَا حَفِيظِي وَمَلْجَأَى سِوَاكَ مُرِيحٌ عِنْدَ وَقْتِ التَّأَزَّقِ
اور میرے دل کیلئے اے میرے نگہبان اور پناہ! کوئی دوسرا آرام پہنچانے والا نہیں جب تنگی وارد ہو۔
يَمِيلُ الْوَرَى عِنْدَ الْكُرُوبِ إِلَى الْوَرى وَ اَنْتَ لَنَا كَهْفٌ كَبَيْتٍ مُسَرْدَقٍ
دکھ کے وقت خلقت خلقت کی طرف توجہ کرتی ہے اور تو ہمارے لئے ایسی پناہ ہے جیسے نہایت مضبوط گھر ۔

وَإِنَّكَ قَدْ أَنْزَلْتَ أَيْتِ صِدْقِنَا فَوَيْلٌ لِغُمْرِ لَا يَرَاهَا وَيَنْهَقُ
اور تو نے ہمارے صدق کے نشان اتارے ہیں۔ پس وہ نادان ہلاک شدہ ہے جو ان نشانوں کو نہیں دیکھتا اور بے معنی شور کرتا ہے۔
أَلَمْ يَرَ عِجْلًا مَاتَ فِي الْحَيِّ دَامِيًا أَهْذَا مِنَ الرَّحْمَنِ أَوْ فِعْلُ يُنْدَقِى
کیا اس گوسالہ کو اس نے نہیں دیکھا جو اپنے قبیلہ میں خون آلود ہو کر مر گیا۔ کیا یہ خدا کا فعل ہے یا میری بندوق کا کام ہے۔
أَرَى اللَّهُ ايَتَهُ بِتَدْمِيرِ مُفْسِدٍ وَتَعْرِفُهَا عَيْنٌ رَأَتُ بِالتَّعَمُّقِ
خدا نے اپنا نشان ایک مفسد کو ہلاک کر کے دکھلا دیا اور اس نشان کو وہ آنکھ پہچان سکتی ہے جو غور سے دیکھے۔
وَمَا كَانَ هَذَا أَوَّلُ الأَي لِلْعِدَا بَلِ الأَي قَدْ كَثُرَتْ فَامُعِنُ وَ حَقِّقِ
اور یہ دشمنوں کے لئے کوئی پہلا نشان نہیں بلکہ نشان بہت ہیں پس سوچ اور تحقیق کر۔
وَلِلهِ أيت لِتَائِيدِ دَعْوَتِي فَانِسُ بِعَيْنِ النَّاظِرِ الْمُتَعَمِّقِ
اور میری تائید دعوی میں خدا کے لئے نشان ہیں ۔ پس اس آنکھ سے دیکھ جو سوچنے والی اور غور کر کے دیکھا کرتی ہے۔
ا لَا رُبَّ يَوْمٍ قَدْ بَدَتْ فِيهِ ايْنَا وَلَا سِيَّمَا يَوْمٌ عَلَا فِيهِ مَنْطِقِى
خبردار ہو بہت سے ایسے دن ہیں جن میں ہماری نشانیاں ظاہر ہوئیں، بالخصوص وہ دن جس دن میری تقریر غالب آئی۔
إِذَا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ عَبْدُ كَرِيمِنَا وَكَانَ بِحُسْنِ اللَّحْنِ يَتْلُو وَيَبْعَقِ
اور جس وقت مولوی عبدالکریم صاحب کھڑے ہوئے اور حسن آواز سے پڑھتے اور ترجیع کے ساتھ آواز کرتے تھے۔
فَكُلُّ مِنَ الْحُفَّارِ عِنْدَ بَيَانِهِ كَمِثْلِ عُطَاشَى أَهْرَعُوا أَوْ كَاعْشُقِ
پس تمام حاضرین اس کے بیان کے وقت پیاسوں کی طرح یا عاشقوں کی طرح دوڑے۔
وَقَامُوا بِجَذْبَاتِ النِّشَاطِ كَأَنَّهُمْ تَعَاطَوْا سُلَا فَا مِنْ رَحِيقٍ مُزَهْزِقِ
اور نشاط کے جذبوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے گویا کہ انہوں نے وہ شراب لے لی جو اس شراب کی قسم میں سے تھی جو رقص آور ہو۔
وَ مَالَتْ خَوَاطِرُهُمُ إِلَيْهِ لَذَاذَةً كَمِثْلِ جِيَاعِ عِنْدَ خُبْرٍ مُرَقَّقِ
اور انکے دل اسکی طرف لذت کے ساتھ ایسے میل کر گئے جیسا کہ بھو کے نرم چپاتیوں کی طرف میل کرتے ہیں۔

فَأَخْرَجَ حَيْوَاتِ الْعِدَا مِنْ جُحُورِهَا وَاَنْزَلَ عُصْمًا مِنْ جِبَالِ التَّعَزُّقِ
پس اس نے دشمنوں کے سانپوں کو انکے سوراخوں سے باہر نکالا اور پہاڑی بکروں کو بخل کے پہاڑوں سے نیچے اتارا۔
وَكَانُوْا بِهَمْس يَحْمِدُونَ كَأَنَّهُ حَفِيفٌ طُيُورٍ أَوْ صَدَاءُ التَّمَطَّقِ
اور وہ نرم آواز سے تعریف کرتے تھے۔ گویا وہ پروں کی ہلکی آواز تھی جب جانور صف باندھ کر اڑتے ہیں یا زبان کے ساتھ بقیہ غذا کو چاٹنے کی آواز تھی۔
حَدَاهُمْ فَلَمْ يَتْرُكُ بِهَا قَلْبَ سَامِعٍ وَلَا أُذُنَا إِلا حَدَا مِثْلَ غَيْهَقِ
ان کو خوش آوازی سے جلایا اور کسی دل کو نہ چھوڑا اور نہ کسی کان کو مگر اونٹ کی طرح اس کو چلایا۔
كَأَنَّ قُلُوبَ النَّاسِ عِنْدَ كَلَامِهِ عَلَى قَلْبِهِ لُفَّتْ كَنَبْتٍ مُعَلَّقِ
گو یا لوگوں کے دل اس کے کلام کے وقت اس کے دل پر لیٹے گئے جیسا کہ ایک بوٹی درخت پر لپیٹی جاتی ہے۔
وَكَانَ كَسِمْطَى لُؤْلُةٍ وَ زَبَرُجَدٍ وَكَانَ الْمَعَانِي فِيهِ كَالدُّرَرِ تَبْرُقِ
اور موتی اور زبرجد کی دولڑیوں کی طرح وہ مضمون تھا اور معانی اس میں موتیوں کی طرح چمکتے تھے۔
إِلَيْهِ صَبَتْ رَغَبًا قُلُوبُ أُولِي النُّهَى إِذَا مَا رَأَوْا دُرَرًا وَسِمُطَ التَّزَيُّقِ
عقلمندوں کے دل اسکی طرف رغبت سے جھک گئے جس وقت انہوں نے موتی دیکھے اور زینت کی لڑی دیکھی ۔
وَمِنْ عَجَبٍ قَدْ أَخَذَ كُلٌّ نَصِيبَهُ وَفِي السِّمْطِ كَانَتْ دُرَرُهُ لَمْ تَفَرَّقِ
اور تعجب تو یہ ہے کہ ہر ایک نے اپنا حصہ لے لیا حالانکہ رشتہ کے موتی رشتہ میں موجود رہے اور اس سے الگ نہ ہوئے۔
إِذَا رُفِعَتْ اسْتَارُهَا فَكَأَنَّهَا عَذَارَى أَرَيْنَ الْوَجْهَ مِنْ تَحْتِ بُخْنَقِ
اور جب ان کے پردے اٹھائے گئے پیس گویا وہ باکرہ عورتیں تھیں جنہوں نے برقع میں سے منہ نکالا۔
فَظَلَّ الْعَذَارَى يَنْتَهِبْنَ بِجَلُوَةٍ بَعَاعَ قُلُوبِ الْمُبْصِرِينَ بِمَازَقِ
پس ان باکرہ عورتوں نے یہ شروع کیا کہ وہ عارفوں کے دلوں کے مال کو لڑائی میں لوٹتی تھیں ۔
فَشِبُرٌ مِّنَ الْايُوَانِ لَمْ يَبْقَ خَالِيًا لِمَا مَلَّا الْأَبْوَانَ عُشَّاقُ مَنطِقِى
پس میدان میں سے ایک بالشت جگہ خالی نہ رہی کیونکہ اس ایوان کو میرے سخن کے عاشقوں نے بھر دیا۔

وَكَانَ الْأَنَاسُ لِمَيْلِهِمْ نَحْوَ كَلِمَتِي بِأَقْطَارِهِ الْقُصُوى كَطَيْرٍ مُرَتِّقِ
اور لوگ بباعث اسکے کہ انکو میرے کلام کی طرف میل تھا اس ایوان کے کناروں میں ایسے تھے کہ جیسے ایک پرندہ ایک طرف پرواز کر کے جانا چاہے اور نہ جائے۔
وقُوفًا بِهِمُ صَحْبِى لِخِدْمَةِ دِينِهِمْ يَرَوْنَ عَجَائِبَ رَبِّهِمْ مِنْ تَعَمُّقِ
اور ان کے پاس میرے دوست کھڑے تھے جو خدا تعالیٰ کے عجائب کام دیکھ رہے تھے۔
وَكَمْ مِنْ عُيُونِ الْخَلْقِ فَاضَتْ دُمُوعُهَا إِذَا مَا رَأَوُا أَيْتِ رَبِّ مُوَفِّقِ
اور بہتوں کے آنسو جاری ہو گئے جبکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے نشان دیکھے۔
وَكَانُوا إِذَا سَمِعُوا كَلَامًا كَلُولُةٍ وَكَلِما تُفَرِّحُهُمْ كَمِسْةٍ مُّدَقَّقِ
اور لوگوں کی یہ حالت تھی کہ جس وقت وہ اس کلام گو ہر مثال کو سنتے تھے اور ان کلمات کو سنتے تھے جو مشک باریک کردہ کی طرح تھے۔
يَقُولُونُ كَرِّرُهَا وَاَرْوِ قُلُوبَنَا وَهُزّ عَلَيْنَا مِنْ عُذَيْقِكَ وَانْتِقِ
کہتے تھے دوبارہ پڑھ اور ہمارے دلوں کو سیراب کر اور اپنی کھجوروں کو ہمارے پر ہلا اور جھاڑ۔
هُنَالِكَ لَاحَتْ آيَةُ الْحَقِّ كَالضُّحَى فَهَلْ عِنْدَ أَمْرٍ وَاضِحٍ مِنْ مُبَرِّقِ
اس جگہ دن کی طرح نشان خدا کا ظاہر ہو گیا۔ پس کوئی ہے کہ ایک واضح امر کو آنکھ کھول کر دیکھے۔
وَإِنِّي سُقِيتُ الْمَاءَ مَاءَ الْمَعَارِفِ وَأُعْطِيتُ حِكَمًا عَافَهَا قَلْبُ أَحْمَقِ
اور میں معارف کا پانی پلایا گیا ہوں اور وہ حکمتیں بھی مجھے عطا کی گئی ہیں جو صرف احمق ان سے کراہت کرتا ہے۔
يَمَانِيَةٌ بَيْضَاءُ دُرَرٌ كَأَنَّهَا جَوَاهِرُ سَيْفٍ قَدْ فَدَاهَا لِمُوْبَقِ
وہ یمنی حکمتیں موتیوں کی مانند ہیں گویا وہ تلوار کے جو ہر ہیں جو کشتۂ حسن کا خون بہا ہیں۔
فَكَانَ بِكَلِمَاتِى يَجُرُّ قُلُوبَهُمْ إِلَيْهِ وَلَمْ يَسْحَرُ وَلَمْ يَتَمَلَّقِ
پس وہ میرے کلموں کے ساتھ انکے دلوں کو کھینچتا تھا اور نہ کوئی سحر تھا اور نہ کوئی دلجوئی تھی۔
وَأَضْحَى يَسُحُ الْمَاءَ مَاءَ فَصَاحَةٍ عَلَى كُلِّ قَلْبٍ مُسْتَعِدٌ مُجَعْفَقِ
اور اس نے شروع کیا کہ ہر ایک مستعد دل پر جو طیار ہو فصاحت کا پانی گراتا تھا۔

وَكُلٌّ آرَاءُ وُا مِنْ اَسَارِيرِ وَجْهِهِ سُرُورًا وَ ذَوْقًا مَا يُنَافِي التَّاقِ
اور ہر ایک نے اپنے چہرہ کے نقشوں سے وہ سرور ظاہر کیا جو تنگ دلی کے منافی تھا۔
وَمَنْ سَمِعَ قَوْلًا غَيْرَ مَا قَرَءَ فَاشْتَكَى كَمَا تَشْتَكِي إِبِلُ عَقِيبَ التَّبَرُّقِ
اور جس نے میرے قول کے سوا کوئی اور قول سنا۔ پس اس نے گلہ کیا جیسا کہ اونٹ بروق کی بوٹی کھا کر زحمت کی شکایت کرتا ہے۔
وَكَانُوا كَمَمْحُو بِعَالَمِ سَكَتَةٍ فَيَا عَجَبًا مِنْ مَّيْلِهِمْ كَالتَّعَشُقِ
اور وہ لوگ عالم سکتہ میں محو کی طرح تھے پس کیا عجیب انکی میں تھی جو عشق کے مانند ساتھ تھی ۔
وَكَمْ حِكَم كَانَتْ بِلَقِ كَلَامِنَا وَكَمْ دُرَرٍ كَانَتْ تَلُوْحُ وَتَبْرُقِ
اور بہت سی حکمتیں ہمارے کلام میں تھیں اور بہت سے موتی ستارہ کی طرح چمک رہے تھے۔
جَرَائِدُ أَقْوَامٍ تَصَدَّتْ لِذِكْرِهَا لِمَا رَغِبُوا فِي وَصْفِ قَوْلِي كَمِنْشَقِي
قوموں کے اخباروں نے اس کا ذکر کیا ہے کیونکہ انہوں نے بات کے چنے والوں کی طرح میرے قول کی طرف رغبت کی ہے۔
تَرَى زُمَرَ الْأَدَبَاءِ فِي أَخْبَارِهِمْ اَشَاعُوا كَلَامِي لِلْانَاسِ كَمُشْفِقِ
تو انکودیکھتا ہے کہ انہوں نے اپنے اخباروں میں میرے کلام کو لوگوں میں مشفق کی طرح شائع کیا۔
وَكَانَتْ مَضَامِينِي كَغِيدٍ بِلُطْفِهَا فَأَصْبَتْ بِحُسْنٍ ثُمَّ لَحْنٍ كَيَلْمُقِ
اور میرے مضامین نازک اندام عورتوں کی طرح تھے پس حسن کیسا تھ پھر اس آواز کیساتھ جو بطور قبا کے تھی دل اسکی طرف جھک گئے ۔
وَلَمَّا رَاهَا أَهْلُ رَأْي تَمَايَلَتْ عَلَيْهِ عُيُونُ قُلُوبِهِمْ بِالتَّوَمُّقِ
اور جب اس مضمون کو اہل الرائے لوگوں نے دیکھا تو انکے دلوں کی آنکھیں دوستی کی ساتھ اس طرف جھک گئیں ۔
وَمَرَّ عَلَى الْأَعْدَاءِ بَعْضُ رَشَاشِهَا فَنَفْيَانُهَا قَدْ غَسَلَ أَوْسَانَ خُنُبُقِ
اور بعض رشحات اُس کے دشمنوں پر گرے پس اسکے اڑنے والے قطروں نے متکبر بخیل کے میلوں کو دھو دیا۔
إِلَى هَذِهِ الأَيَّامِ لَمْ يُنْسَ ذِكْرُهَا وَكُلُّ لَطِيفٍ لَا مَحَالَةَ يُرْمَقِ
ان دنوں تک ان کا ذکر فراموش نہیں ہوا اور ہر ایک لطیف ناچار ہمیشہ دیکھا جاتا ہے اور نظریں اسکی طرف لگی رہتی ہیں۔

جَزَى اللَّهُ عَنِّى مُخْلِصِي حِيْنَ فَرَءَهَا فَصَارَتْ مَضَامِينُ الْعِدَا كَالْمُمَزَّقِ
میرے مخلص کو خدا جزائے خیر دے جبکہ اس نے وہ مضمون پڑھا۔ پس دشمنوں کے مضمون پارہ پارہ ہو گئے۔
وَكَانَ الْأَنَاسُ غَدَاةَ يَوْمِ قِيَامِهِ حِرَاصًا إِلَيْهِ كَمِثْلِ طِفْلٍ لِبَلْعَقِ
اور جس دن وہ پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اسکی طرف ایسے حریص تھے جیسا کہ ایک بچہ عمدہ کھجور کیلئے ۔
وَأَخْبَرَنِي مِنْ قَبْلُ رَبِّي بِوَحْيِهِ وَقَالَ سَيَعْلُو مَا كَتَبْتَ وَيَبْرُقِ
اور خدا نے پہلے سے بذریعہ وحی مجھے خبر دی اور کہا کہ جو کچھ تو نے لکھا ہے غالب رہے گا اور اسکی چمک ظاہر ہوگی۔
فَشَهِدَتْ جُنُورُ قُلُوبِهِمُ أَنَّهَا عَلَتْ وَفَاقَتْ وَرَاقَتْ كُلَّ قَلْبٍ كَصَمْلَقِ
پس انکے دلوں نے گواہی دی کہ وہ مضمون غالب رہا اور فائق ہوا اور ہر ایک سیدھے اور صاف دل کو اچھا معلوم ہوا۔
تَرَاءَى بِعَيْنِ النَّاسِ حُسْنُ نِكَاتِهَا وَكَلِمَاتُهَا كَأَنَّهَا بَيْضُ عَقْعَقِ
لوگوں کی نظر میں اس کے نکات اور کلمات ایسے دکھائی دیئے کہ گویا وہ عقیق کے انڈے ہیں۔
فَوَقَعَتْ مَضَامِينِي عَلَى كُلِّ مُنْكِرٍ كَعَضُبِ رَقِيقِ الشَّفْرَتَيْنِ مُشَقِّقِ
پس میرے مضامین منکروں پر ایسے پڑے جیسے کہ ایک تلوار پہلے کنارہ والی پھاڑنے والی ۔
وَكُلٌّ مِّنَ الْأَحْرَارِ الْقَوْا قُلُوبَهُمُ إِلَيْنَا بِصِدْقٍ غَيْرَ مَنْ كَانَ مُمْحَقِ
اور تمام آزاد طبعوں نے اپنے دل ہماری طرف پھینک دیئے صدق کے ساتھ بجز ایسے شخص کے جو خیر و برکت سے بے نصیب تھا۔
فَصِدْنَا بِكَلِمٍ كُلَّ صَيْدٍ مُعَظَّمٍ كَاسْدٍ وَّ نَمْرٍ غَيْرِ فَارٍ وَ خَرْنَقِ
پس ہم نے بڑے بڑے شکاروں کو شکار کر لیا مثل شیر اور چیتا کے اور چوہا اور خرگوش باہر رہ گیا۔
وَتَرَكُوا لِقَوْلِى رَأْيَهُمْ فَكَأَنَّهُمْ خُذُولٌ أَتَتْ تَرْعَى خَمِيلَةَ مَنْطِقِى
اور میرے قول کیلئے انہوں نے اپنے قول چھوڑ دیئے پس گویا کہ وہ منفرد ہر نیاں تھیں جو میرے سخن کے باغ میں چرنے لگیں۔
عَلَى الْمُنِ قَدْ دَارَ ذِكْرُ كَلَامِنَا وَقَدْ هَنَّؤُونَا كَالْحَبِيبِ الْمُشَوَّقِ
اور زبانوں پر ہمارے کلام کا ذکر وارد ہوا اور دوست آرزومند کی طرح ہمیں مبارکباد دی۔

وَسَرَّعُيُونَ النَّاظِرِينَ صَفَاءُهُ كَوَرْدِ طَرِيِّ الْجِسْمِ لَمْ يَتَشَقَّقِ
اور دیکھنے والوں کے دلوں کو اسکی صفائی نے خوش کیا مثل گلاب کے پھول کے جو تازہ ہو اور پھٹا ہوا نہ ہو۔
سعد
وَلَمَّا بَدَتْ رَوْضُ الْكَلَامِ تَضَعْضَعَتْ قُلُوبُ الْعِدَا وَ تَوَارَدُوا بِالتَّانُقِ
اور جب کلام کے باغ ظاہر ہوئے تو دشمنوں کے دل ہل گئے اور تعجب کرتے ہوئے ان باغوں میں داخل ہوئے۔
وَقَدْ جَدَّ شَيْخُ الْمُبْطِلِينَ لِمَنْعِهُمْ فَهَلْ عِنْدَ شَوْقٍ غَالِبٍ مِّنْ مُعَوِّقِ
اور شیخ بٹالوی نے انکے منع کرنیکے لئے کوشش کی مگر شائق کو کون روک سکتا ہے۔
تَسَلَّتُ عِمَايَاتُ الهُنُودِ بِسَمْعِهَا وَمَا قَلَّ بُخْلُ الشَّيْخِ فَانظُرُ وَ عَمِقِ
ہندوؤں کے کورانہ خیال اس مضمون سے دور ہو گئے اور شیخ بٹالوی کا نخل دور نہ ہوا پیس سوچ اور غور کر۔
فَفَاضَتْ دُمُوعِى مِنْ تَذَكَّرِ بُخْلِهِ اَهْذَا هُوَ الرَّجُلُ الَّذِي كَانَ يَتَّقِى
پس مجھے اس کے بخل کا خیال کر کے رونا آیا کیا یہ وہی شخص ہے جو پر ہزگاری دکھلاتا تھا۔
إِذَا قَامَ لِلإِسْمَاعِ شَيْخُ بَطَالَةٍ فَفَرَّتْ جُمُوعٌ كَارِهِينَ كَجَوْرَقِ
اور جب سنانے کے لئے شیخ بٹالوی اٹھا تو اکثر لوگ کراہت کر کے شتر مرغ کی طرح بھاگے۔
وَلَمَّا تَلَا الشَّيْخُ الْمُزَوِّرُ مَا تَلَا فَكَانَ الْإِنَاسُ يَرَوْنَهُ كَيْفَ يَنطِقُ
اور جب شیخ دروغ آرا نے پڑھا جو پڑھا پس لوگ اس کو دیکھتے تھے کہ کیونکر پڑھتا ہے۔
وَكَانَ يَعِتُ الْكَلِمَ مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ وَيَأْتِي بِالْفَاظِ كَصَخْرٍ مُدَمُلِقٍ
اور وہ کلموں کو بغیر حاجت کے بار بار پڑھتا تھا اور بڑے بھاری پتھر کی طرح الفاظ لاتا تھا۔
وَمَنْ سَمِعَ قَوْلِى قَبْلَهُ ظَنَّ أَنَّهُ لَدَى ثَمَرَاتِ الْعِذْقِ نَافِضُ عَسْبَقِ
اور جو شخص میرا قول اس سے پہلے سن چکا تھا وہ خیال کرتا کہ کھجور کے پھلوں کے ہوتے ہوئے ایک کڑوے درخت کا پھل توڑ رہا ہے۔
وَقَالَ أَرَى الْإِسْلَامَ كَالْجَوِّ خَالِيًا وَمَا إِنْ أَرَى الْآيَاتِ مِنْ صَالِحٍ تَقِى
اور کہا کہ میں اسلام کو پول کی طرح خالی دیکھتا ہوں اور کوئی صاحب کرامت اس میں پایا نہیں جاتا۔

فَصَالَ عَلَى الْإِسْلَامِ فِي جَمْعِ الْعِدًا وَقَدْ كَانَ يَعْلَمُ أَنَّهُ يَتَخَلَّقُ
پس دشمنوں کے مجمع میں اسلام پر حملہ کیا اور وہ خوب جانتا تھا کہ وہ جھوٹ بولتا تھا۔
وَحَمِدَ كُبَرَاءَ الْهُنُودِ وَدِيْنَهُمْ وَ دَاهَنَ مِنْ وَجْهِ النِّفَاقِ كَمُنْفِقٍ
اور ہندوؤں کے بزرگوں اور انکے دین کی تعریف کی اور محتاجوں کی طرح نفاق سے مداہنہ کیا۔
أَرَادَ لِيُخْزِيَ دِينَنَا مِنْ عَدَاوَتِي فَأَخْزَاهُ رَبِّ قَادِرٌ حَافِظُ الْحَقِّ
اسنے ارادہ کیا کہ میری عداوت سے دین کو رسوا کرے سو خدائے قادر حق کے محافظ نے اسکو ہی رسوا کر دیا۔
فَلَمَّا رَأَوُا سِيَرَ الْغُرَابِ بِنُطْقِهِ فَقَالُوا لَكَ الْوَيْلَاتُ إِنَّكَ تَنْعَقِ
پس جب لوگوں نے کوے کی سیرت اسکے نطق میں دیکھی تو انہوں نے کہا تجھ پر واویلا ! تو تو کاں کال کر رہا ہے۔
وَقَالُوا لَهُ يَا شَيْخُ ! وَقْتُكَ قَدْ مَضَى فَاحْسِنُ إِلَيْنَا بِالسُّكُوتِ وَأَطْرِقِ
اور لوگوں نے کہا کہ اے شیخ! تیرا وقت گزر گیا پس اپنی خاموشی سے ہم پر احسان کر ۔
وَلَمَّا أَصَرَّ عَلَى الْقِيَامِ وَمَا نَأَى فَقِيلَ عَلَى عَقِبَيْكَ إِنَّكَ تَدْمُقِ
پس جب اپنے قیام پر اصرار کیا اور دور نہ ہواپس کہا گیا کہ پیچھے ہٹ جا تو بے اجازت کھڑا ہوتا ہے۔
فَمَا طَاوَعَ الْأَحْرَارَ حُمُقًا وَمَا انْتَهَى فَقَالُوا إِذًا صَهُ ! صَهُ ! وَلَا تَكُ مُقْلِقِ
پس حماقت کی وجہ سے اُس نے اچھوں کی بات کو نہ مانا اور باز نہ آیا پس لوگوں نے کہا کہ چپ رہ چپ رہ! اور بے آرام نہ کر۔
فَلَمَّا أَبي فَنَفَاهُ صَدْرُ الْمُنْتَدَى بِزَجُرٍ يَلِيقُ بِذِي مَكَائِدَ أَفْسَقِ
پس جبکہ سرکشی کی تو میر مجلس نے اسکونکال دیا اور اسے جھڑ کی کے ساتھ نکالا جو فاسقوں کا علاج ہے۔
اهَانَ الْمُهَيْمِنُ مَنْ أَرَادَ اِهَانَتِي فَرَمِّقُ وَمِيْضَ الْحَقِّ إِنْ كُنتَ تَرْمُقِ
خدا نے اس شخص کو ذلیل کیا جو میری ذلت چاہتا تھا پس حق کی چمک کو دیکھ اگر دیکھ سکتا ہے۔
يَدُ اللَّهِ تَحْمِي نَفْسَ مَنْ هُوَ صَادِقٌ وَ إِنَّ الْمُزَوِّرَ يَضْمَحِلُّ وَيَزْهَقِ
خدا کا ہاتھ صادق کی حمایت کرتا ہے اور جھوٹا مضمحل ہو جاتا ہے اور ہلاک ہو جاتا ہے۔

وَتَبقَى رِجَالُ اللَّهِ عِنْدَ نَهَابِرٍ عَلَى النَّارِ تَفْنَى الْكَاذِبُونَ كَرِيبَقِ
اور خدا کے مرد مصیبتوں کے وقت باقی رہتے ہیں اور جھوٹے آگ پر پارہ کی طرح فنا ہو جاتے ہیں۔
إِذَا مَا بَدَتْ نَارٌ مِنَ اللَّهِ فِتْنَةً فَكُلُّ كَذُوبٍ لَا مَحَالَةَ يُحْرَقِ
جس وقت خدا کی آگ آشکارا ہوتی ہے پس ہر ایک جھوٹا جلایا جاتا ہے۔
وَمَنْ يُحْرِقُ الصِّدِّيقَ حِبَّ مُهَيْمِنٍ فَطُوبَى لِمَنْ يُصْلَى بِنَارِ التَّوَمُّقِ
اور صدیق کو جو خدا کا دوست ہے کوئی جلا نہیں سکتا پس مبارک وہ جو دوستی کی آگ سے جلتا ہے۔
وَمَنْ كَذَّبَ الصِّدِّيقَ خُبْشًا وَ فِرْيَةً فَيَسْفِيهِ اِعْصَارٌ وَيُخْزِى وَيَسْفَقِ
جو شخص خباثت اور جھوٹ کی راہ سے صدیق کی توہین کرے پس گرد باد کی ہوا اسے اڑا لے جاتی اور اسے رسوا کرتی ہے اور اسکے منہ پر طمانچہ مارتی ہے
وَمَهُمَا يَكُنْ حَقٌّ مِّنَ اللَّهِ وَاضِحٌ وَإِنْ رَدَّهَا زُمْرٌ مِّنَ النَّاسِ يَبْرُقِ
اور جس جگہ حق واضح ہوا گر چہ لوگ اس کو رد کریں تب بھی وہ چمک اٹھتا ہے۔
وَمَنْ كَانَ مُفْتَرِيًا يُضَاعُ بِسُرْعَةٍ وَيَهْلِكُ كَذَّابٌ بِسَمِّ التَّخَلُّقِ
اور مفتری جلد ہلاک کیا جاتا ہے اور کا ذب جھوٹ کے زہر سے مر جاتا ہے۔
تَرى قَوْلَهُ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ خَالِيًا كَنَبْتٍ خَبِيثِ الرِّيحِ مُرِّ سَنَعْبَقِ
تو اس کی بات کو ہر ایک نیکی سے خالی پائے گا جیسا کہ ایک پلید بوٹی بد بو والی کڑوی جس کا نام سنعبق ہے۔
فَيُقْطَعُ نَبْتٌ لَا مُرِيحٌ وُجُودُهُ وَكُلُّ نَخِيلٍ لَا مَحَالَةَ يَسْمَقِ
پس ایسی بوٹی کاٹ دی جاتی ہے جس کا وجود کچھ فائدہ نہیں دیتا اور ہر ایک کھجور کا درخت ضرور اپنی لمبائی تک پہنچ جاتا ہے۔
وَإِنِّي مِنَ الْمَوْلَى عُذَيْقٌ مُرَجَّبٌ فَيُعْرَقُ قَاطِعُ شَجْرَتِي كُلَّ مَعْرَقِ
اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے وہ کھجور ہوں جو بار کثرت میوہ کے اسکے نیچے ستون دیا گیا پیس جوشخص میرے درخت کو قطع کرنا چاہے اسکے بدن سے گوشت علیحدہ کیا جائیگا۔
حَسِبْتُمْ قِتَالَ الصَّادِقِينِ كَهَيِّنٍ وَإِنَّ سِهَامَ الصَّادِقِينَ سَيَخْزِقِ
تم نے صادقوں کی لڑائی کو آسان سمجھ لیا ہے اور صادقوں کے تیر آخر نشانہ پر لگا کرتے ہیں۔

تَقَدَّمْتَ عَبْدَ الحَقِّ فِي السَّبِّ وَالْهِجَا فَاقْرِيكَ مَا أَهْدَيْتَ لِي كَالْمُشَوِّقِ
اے عبدالحق تو نے گالیوں میں پیش قدمی کی پس میں تیری ویسی ہی دعوت کروں گا جیسا کہ تو نے اپنی آرزو سے تحفہ دیا۔
وَسَمَّيْتَنِي كَلْبًا وَقَدْ فُهْتَ شَاتِمًا وَجَاوَزْتَ حَدَّ الْأَمْرِ يَا أَيُّهَا الشَّقِى
اور میرا نام تو نے کتا رکھا اور گالیوں سے تو نے منہ کھولا اور اسے شقی! تو حد سے زیادہ گزر گیا۔
وَمَا الْكَلْبُ إِلا صُورَةٌ اَنْتَ رُوحُهَا فَمِثْلُكَ يَنْبَحُ كَالْكِلَابِ وَيَزْعَقِ
اور کتا ایک صورت ہے اور تو اسکی روح ہے پس تیرے جیسا آدمی کتے کی طرح بھونکتا ہے اور فریاد کرتا ہے۔
رَمَيْتُكَ إِذْ عَرَّضْتَ نَفْسَكَ رَمْيَةً وَمَنْ اَكْثَرَ التَّفْسِيقَ يَوْمًا يُفَسَّقِ
میں نے تجھے اس وقت گالی دی جبکہ تو نے اپنے نفس کو گالی کا نشانہ بنادیا اور جو بد کار کہنے میں حد سے زیادہ گذر جائے آخر وہ بدکار ٹھہرایا جاتا ہے۔
فَاسْقِيكَ مِمَّا قُلْتَ كَأْسًا رَوِيَّةً وَذَلِكَ دَيْنٌ لَازِمٌ كَيْفَ يُمُحَقِ
میں تیرے ہی قول سے تجھے لبالب پیالے پلاؤں گا اور یہ لازم الادا قرض ہے پس اس سے کم نہیں کیا جائیگا۔
فَذُقَ أَيُّهَا الْغَالِي طَعَامَ التَّبَادُلِ صَفِيفٌ شَوَاءٌ بِالْجَبِيزِ الْمُرَقَّقِ
پس اے غلو کرنے والے! بھاجی کا کھانا کھا بھنا ہوا گوشت ہے چپاتی کے ساتھ۔
لَطَمُنَاكَ تَنْبِيهَا فَالْغَيْتَ لَطْمَنَا فَلَيْتَ لَنَا النَّعْلَيْنِ مِنْ جِلْدِ عَوْهَقِ
ہم نے تنبیہ کیلئے تجھے طمانچہ مارا مگر تو نے طمانچہ کو کچھ نہ سمجھا پس کاش ہمارے پاس مضبوط اونٹ کے چمڑے کا جوتا ہوتا۔
وَتَسْمَعُ مِنِّى كُلَّ سَبِّ تُرِيدُهُ وَإِنْ تَرْفَقَنُ فِي الْقَوْلِ وَالصَّوْلِ اَرْفَقِ
اور جو گالی تو دینا چاہے گا وہ ہم سے سنے گا اور اگر تو بات اور حملہ میں نرمی کرے گا تو ہم بھی نرمی کریں گے۔
أَطَلْتَ لِسَانَكَ كَالْبَغَايَا وَقَاحَةً ظَلَمُتَكَ جَهْلًا يَا أَخَا الْغُولِ فَاتَّقِ
تو نے بدکار عورتوں کی طرح اپنی زبان دراز کی اور اے دیو! تو نے اپنے پر ظلم کیا۔
وَأَعْلَمُ أَنَّ جُمُوعَكُمْ اَيُّهَا الْغَوِى عَلَى حِرَاصٌ لَوْ تُسِرُّونَ مَوْبَقِى
اور اے گمراہ میں خوب جانتا ہوں کہ تمہارے گروہ میرے قتل کیلئے سخت حریص ہیں اگر میرے قتل کا موقع پاؤ۔

فَأَقْسَمْتُ جَهْدًا بِالَّذِي هُوَ رَبُّنَا سَأَصْلِى قُلُوبَ الْمُفْسِدِينَ وَاحْرِقِ
پس میں نے خدا تعالیٰ کی قسم کھائی ہے کہ عنقریب میں مفسدوں کے دل جلاؤں گا۔
اكُفُّ لِسَانِي كُلَّ كَفَّ فَإِنْ تَرُمُ بِخُبُثِ فَإِنِّي دَامِعٌ هَامَةَ الشَّقِى
میں جہاں تک ممکن ہے زبان کو بند رکھتا ہوں پس اگر تو خبث کا ارادہ کرے تو میں شقی کا سر توڑنے والا ہوں ۔
وَاشْرَاكَ مَاقُلْنَا وَقَدْ فَهُتَ بِالْهِجَا بِكَلِم أَسَالَتْنِي إِلَيْكَ فَأَغْلَقِ
اور میری بات تجھے غصہ میں لائی اور تو پہلے بدگوئی کر چکا ایسے کلموں کیساتھ جنہوں نے مجھے غصہ دلایا پس میں غصہ کرتا ہوں۔
وَلَا خَيْرَ فِي رِفْقٍ إِذَا لَمْ تَكُنْ بِهِ مَوَاضِعُ رِفْقٍ تَطْلُبُ الرِّفْقَ كَالْحَقِّ
اور اس نرمی میں بہتری نہیں جو نرمی کے محل پر نہ ہوا ایسا محل جو نرمی کو چاہتا ہے اور حق کی طرح اسکو مانگتا ہے۔
وَلَوْ قَبْلَ سَبِّ الْمُكْفِرِينَ سَبَبْتُهُمْ لَكُنتُ ظَلُومًا مُسْرِفًا غَيْرَ مُتَّقِى
اور اگر کا فرٹھہر انیوالوں کے گالی دینے سے پہلے میں گالی دیتا تو میں ظالم اور حد سے گذرنے والا اور نا پر ہیز گار ہوتا۔
وَلَكِنْ هَجَوْا قَبْلِي فَأَوْجَبَ لِي الْهِجَا هِجَاهُمْ فَمَا عُدْوَانُ عَبْدٍ مُّسَبِّقِ
مگر انہوں نے مجھ سے پہلے ہجو کی پس انکی ہجو نے مجھے ہجو پر برانگیختہ کیا پس اور اس شخص پر کیا الزام جس پر سبقت کی گئی۔
وَقَدْ كَفَّرُونِ وَفَسَّقُوْنِ وَإِنَّهُمْ كَذِتُبِ سَطَوْا أَوْ مِثْلَ سَيْفٍ مُّشَقِّقِ
انہوں نے مجھے کا فر ٹھہرایا اور فاسق ٹھہرایا اور انہوں نے بھیڑیے کی طرح حملہ کیا یا پھاڑنے والی تلوار کی طرح ۔
وَمَا كَانَ قَصْدِى أَنْ أُكَلَّمَ مِثْلَهُمْ وَلَكِنَّهُمْ قَدْ كَلَّفُونِي فَاقْلَقِ
اور میری نیت نہ تھی کہ ان کی طرح گفتگو کروں مگر مجھے انہوں نے تکلیف دی پس میں بے آرام کیا گیا۔
لَهُمْ صَوْلُ كَلْبِ وَالتَّحَوِّى كَحَيَّةٍ وَعَادَاتُ سِرْحَإِن وَقَلْبٌ كَخِرُنَقِ
انکا کتے کیطرح حملہ ہے اور سانپ کیطرح پیچ و تاب ہے اور بھیڑیئے کی طرح عادتیں ہیں اور خرگوش کا دل ہے۔
وَأَرْسَلَنِي رَبِّي لِكَفْاً سُيُولِهِمْ وَغَيْضِ مِيَاهِ قَدْ عَلَتْ مِنْ تَدَفُّقِ
اور میرے خدا نے مجھے بھیجا ہے تا میں اسلام کی طرف انکے سیلاب کو ہٹا دوں اور تا میں ان پانیوں کو خشک کروں جو گرتے گرتے زیادہ ہو گئے ہیں۔

وَإِنِّي مِنَ الْمَوْلَى وَعُلِّمْتُ سُبُلَهُ وَأُعْطِيتُ حِكْمًا مِنْ خَبِيرٍ مُوَفِّقِ
اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور حکیم توفیق دہندہ سے۔ دہندہ سے مجھے حکمتیں عطا ہوئی ہیں۔
فَنَجَّيْتُ مِنْ بِدَعِ الزَّمَانِ وَفِتَنِهِ أَنَاسًا أَطَاعُونِي وَزَادُوا تَعَلُّقِى
پس میں نے زمانہ کی بدعتوں اور فتنوں سے ان لوگوں کو نجات دی ہے جنہوں نے میری اطاعت کی اور میرا تعلق زیادہ کیا۔
ا لَمْ تَرَ كَيْفَ يَشُقُّ فُلْكِى حُبَابَهَا وَتَجْرِي عَلَى رَاسِ الْعِدَا كَالمُصَفَّقِ
کیا تو دیکھتا نہیں کہ میری کشتی فتنہ کے بھاری پانی کو کیونکر پھاڑ رہی ہے اور دشمنوں کے سروں پر ایسی چلتی ہے کہ ایک حال سے دوسرے حال تک پہنچاتی ہے۔
وَأُعْطِيتُ مِنْ عِلْمِ الهُدى وَتَافَقَتْ بِنَا شَمْسُ جَلُوَتِهِ فَصِرْتُ كَمَشْرِقِ
اور میں علم ہدایت دیا گیا اور اس کے جلوہ کا آفتاب مجھے پہنچا اور میری افق میں سے نکلا پس میں مشرق کی طرح ہو گیا۔
عش
وَلِي أَيَةٌ كُبرى فَمَنْ غَضَّ بَصَرَهُ عِنَادًا فَمَنْ يُعْطِيهِ عَيْنَ التَّاتَّقِ
اور میرے لئے نشان عظیم ہے پس جو شخص عناد سے اپنی آنکھ بند کرے اسکو محاسن پر غور کرنے کی کون آ نکھ بخشے ۔
اَلَمْ تَرَ فِتَنَ الدَّهْرِ كَيْفَ تَكَنَّفَتْ وَهَبَّتْ رِيَاحٌ لَا كَهَيْجَانِ سَوْهَقِ
کیا تو دیکھتا نہیں کہ زمانہ کے فتنے کیسے محیط ہو گئے اور ایسی ہوائیں چلیں جو تیز ہوا کا گردباد کیا ہوتا ہے۔
فَجِئْتُ مِنَ الرَّبِّ الَّذِي يَرْحَمُ الْوَرَى وَيُرْسِلُ غَيْمًا عِنْدَ قَحْطٍ مُعَزَقِ
پس میں اس رب کی طرف سے آیا جو خلقت پر رحم کرتا ہے اور بادل کو تنگ کر نیوالے قحط کے وقت بھیجتا ہے۔
أَنَا الضَّيْغَمُ الْبَطْلُ الَّذِي تَعْرِفُونَهُ ثِمَالُ الصَّدُوقِ مُبِيدُ أَهْلِ التَّخَلُّقِ
میں وہ شیر بہادر ہوں جس کو تم پہچانتے ہو پناہ راستباز کی اور دروغ گو کو ہلاک کرنے والا ۔
عَلَى مَوْطِنٍ يَخْشَى الْكَذُوبُ هَلَاكَهُ نَقُوْمُ بِصَمْصَامٍ حَدِيدٍ وَاذْلَقِ
اس میدان میں جو جھوٹا اپنی موت سے ڈرتا ہے ۔ ہم تیز تلوار کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔
فَمَنْ جَاءَ نَا فِي مَوْطِنِ الْحَرْبِ وَالْوَغَى يُدَاسُ وَيُسْحَقُ كَالدَّوَاءِ الْمُدَقَّقِ
پس جو شخص لڑائی کے میدان میں ہمارے پاس آیا پس وہ پیا جائے گا جیسا کہ دوا پیسی جاتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی