لَکَ الْحَمْدُ یَا تُرْسِیْ وَ حِرْزِیْ وَ جَوْسَقِیْ
القصائد الاحمدیہ, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كَبُكُمْ أَرَاكُمْ أَوْ كَاحَمْرَةِ الْفَلَا غَدًا طَلَقُ الْسِنِكُمْ كَزَوْجٍ تُطَلَّقُ
میں گونگوں کی طرح تمہیں دیکھتا ہوں یا جنگل کے گدھوں کی طرح اور تمہاری زبان کی روانگی ایسی کھوئی گئی جیسے عورت کو طلاق دی جاتی ہے۔
ا تَحْسِبُ أَنَّ الْقَوْلَ قَوْلُ الْآجَانِبِ وَقَدْ صُبَّ مِنْ عَيْنِي كَمَاءٍ مُدَغْفَقِ
کیا تو گمان کرتا ہے کہ یہ قول غیروں کا قول ہے حالانکہ یہ میرے چشمہ سے پانی ٹپکنے والے کی طرح گرایا گیا ہے۔
فَمَا هِيَ إِلا كَلِمَةٌ قِيلَ مِثْلُهَا فَقَالُوا أَعَانَ عَلَيْهِ قَوْمٌ كَمُشْفِقِ
لک
پس یہ تو ایسا کلمہ ہے کہ پہلے ایسا کہا گیا ہے اور لوگوں نے کہا کہ اس کی دوسروں نے مدد کی ہے۔
فَفَكِّرُ اَ تَعْلَمُ مُنْشِأَ لِى كَتَمْتُهُ فَيَمْلُوُ الْقَصَائِدَ لِي بِحُجْرِ التَّاً بَقِ
پس فکر کر، کیا ایسا منشی تجھے معلوم ہے جو میں نے چھپا رکھا ہے پس وہ میرے لئے پوشیدہ بیٹھ کر قصیدہ لکھتا ہے۔
ا تَنْحِتُ كِذبًا لَيْسَ عِنْدَكَ شَاهِدٌ عَلَيْهِ وَتَنْبَحُ كَالْكِلَابِ وَتَزْعَقِ
کیا تو ایسا جھوٹ تراشتا ہے کہ اس پر تیرے پاس کوئی گواہ نہیں اور کتوں کی طرح بھونکتا اور فریاد کرتا ہے۔
رَضِيتَ بِحَكَّاكَاتِ إِبْلِيسَ شِقْوَةً وَأَثَرْتَ سُبُلَ الْغَيِّ يَا يُّهَا الشَّقِى
شیطانی وساوس کے ساتھ تو راضی ہو گیا اور گمراہی کی راہیں اے شقی ! تو نے اختیار کیں۔
ا تُنْكِرُ آيَاتِي وَقَدْ شَاهَدتَهَا اَتُعْرِضُ عَنْ حَقٌّ مُّبِينٍ مُزَوَّقِ
کیا تو دیدہ و دانستہ میرے نشانوں سے اعراض کرتا ہے کیا تو کھلے کھلے اور آراستہ حق سے انکار کرتا ہے۔
وَقَدْ مَاتَ اتَمُ عَمُّكَ الْمُتَنَصِّرُ وَقَدْ حَقَّ أَنْ تُمْحَى لِحَاكُمْ وَتُحْلَقِ
اور آتھم تیرا چچا نصرانی مر گیا اور واجب ہوا کہ تمہاری داڑھیاں نابود کی جائیں اور منڈائی جائیں۔
رَأَيْتُمْ جَوَازِيكُمْ مِنَ اللهِ رَبِّنَا وَمُتُّمْ كَمَوْتِ الْمُفْسِدِ الْمُتَخَلِّقِ
لو تم نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنی سزائیں دیکھ لیں۔ اور تم اس طرح مر گئے جس طرح مفسد دروغ گو مرتا ہے۔
وَقَدْ قَطَعَ رَبِّي أَنْفَ الْجَمْعِ كُلِّهِمْ وَأَخْزَى الْعِدَا وَ اَبَادَ كُلًّا بِمَازِقِ
اور میرے خدا نے تمام مخالفوں کی ناک کاٹ دی اور دشمنوں کو رسوا کیا اور سب کو میدان میں ہلاک کر دیا۔
تَكَلَّفَ قَلْبَكَ صَدُّ ظُلُمَتِ الشِّقَا فَمَا اَنْ اَرَى فِيْكَ الْهِدَايَةَ تَشْرِقِ
تیرے دل پر انکار شقاوت محیط ہو گیا پس میں نہیں دیکھتا کہ ہدایت تجھ میں چمکے۔
وَقَدْ ضَاعَ مَا عُلِّمْتَ إِنْ كُنْتَ عَالِمًا كَزُبُرٍ إِذَا حُمِلَتْ عَلَى ظَهْرِ زِهْلَقِ
اگر تو عالم تھا تو تیر اسب علم برباد ہو گیا ان کتابوں کی طرح جبکہ گدھے پر لا دی جائیں۔
اَرَاكَ وَ مَنْ ضَاهَاكَ رَبْرَبَ جَهْلَةٍ تَلَا بَعْضُكُمْ بَعْضًا كَاحْمَقَ انْزَقِ
میں تجھے اور تیرے امثال کو جاہلوں کا ریوڑ دیکھتا ہوں۔ بعض بعض کے پیچھے لگے جیسے نادان شتاب کار۔
رَأَيْتُمْ عَوَاقِبَكُمْ بِتَرْكِ سَفِينَتِي وَضَاعَتْ خَلَايَاكُمْ وَمُتُّمْ كَمُغْرَقٍ
تم نے میرے سفینہ کے ترک سے اپنا انجام دیکھ لیا۔ اور تمہاری بڑی بڑی کشتیاں تباہ ہوگئیں اور تم غرق شدہ انسان کی طرح مر گئے۔
وَعِنْدِي عُيُونٌ جَارِيَاتٌ مِّنَ الْهُدَى هَنِيئًا لِرَجُلٍ قَدْ دَنَاهَا لِيَسْتَقِى
اور میرے پاس ہدایت کے چشمے جاری ہیں اُس آدمی کو وہ چشمے گوارا ہوں کہ اُن سے نزدیک ہوتا پانی پیئے۔
وَأُعْطِيتُ عِلْمًا يَمْلَأُ الْعَيْنَ قُرَّةً وَنُورًا عَلَى وَجْهِ الْمُخَالِفِ يَبْزُقِ
اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم دیا گیا ہوں جو آنکھ کوٹھنڈا کرتا ہے اور نور دیا گیا ہوں جو مخالف کے منہ پر تھوکتا ہے۔
وَ إِنِّي أَرَى الْعَادِينَ فِي تِيْهَةِ الشَّقَا وَمَنْ جَاءَنِي صِدْقًا فَقَدْ دَخَلَ جَوْسَقِي
اور میں ظالموں کو شقاوت کے جنگل میں دیکھتا ہوں اور جو صدق کے ساتھ میرے پاس آیا وہ میرے قلعہ میں داخل ہو گیا۔
وَلَوْ كُنتُ دَجَّالًا كَذُوبًا لَضَرَّنِي عَدَاوَةٌ مَنْ يَدْعُو عَلَى لِأَوْبَقِ
اور اگر میں دجال اور دروغ گو ہوتا تو مجھے اس شخص کی عداوت ضرر پہنچاتی جو مجھ پر میرے ہلاک ہونے کیلئے بددعا کرتا تھا۔
دَعَوْا ثُمَّ سَبُّوا ثُمَّ كَادُوا فَخُيِّبُوا لِمَا حَفِظَتُنِي عَيْنُ رَبِّ مُرَبِّقِ
انہوں نے بد دعائیں کیں پھر گالیاں دیں پھر مکر کیا پھر نا امید ہو گئے کیونکہ خدا تعالیٰ کی آنکھ نے مجھے بچالیا وہ خدا جو ہمیشہ اپنی نظر میں رکھتا ہے۔
يُنَازِعُ أَقْوَامٌ وَيَشْتَدُّ حَرْبُهُمْ فَيُعْلِى الْمُهَيْمِنُ كُلَّ مَنْ كَانَ أَصْدَقِ
قو میں جھگڑتی ہیں اور انکی لڑائی سخت ہوتی ہے پھر خدا تعالیٰ اس شخص کا غلبہ ظاہر کرتا ہے جو اسکے نزدیک صادق ہوتا ہے۔
فَلَيْتَ عُقُولَ الزُّمُرِ قَبْلَ افْتِضَاحِهَا يَصِلُنَ إِلَى حَقٌّ مُبِينٍ مُحَقَّقِ
پس کاش کہ مخالف جماعتوں کی عقلیں ان کی رسوائی سے پہلے کھلے کھلے حق کو پالیں ۔
وَمَا أَنَا إِلَّا مُنْذِرٌ عِنْدَ فِتْنَةٍ وَقَدْ جِئْتُ مِنْ رَبِّي كَرَاعٍ مُعَفِّقِ
اور میں فتنہ کے وقت ایک منذر ہو کر آیا ہوں اور میں اپنے رب کی طرف سے ایسا چرواہا ہوں جو بکریوں پر ا گندہ کو اپنی طرف لاتا ہے۔
وَلِي قِرْبَةٌ شُدَّ عَلَى عِصَامُهَا لِأُرْوِيَ أَقْوَامًا بِمَاءٍ أَغْدَقِ
اور میری ایک مشک ہے جس کا بند میرے پر مضبوط کیا گیا ہے تا کہ میں قوموں کو بہت سے پانی سے سیراب کروں ۔
فَمَنْ يَأْتِنِي صِدْقًا كَعَطْشَانَ سَاعِيًا يَجِدْ كَاهِلِي هَذَا ذَلُولًا لِمُسْتَقِى
پس جو شخص صدق کے ساتھ پیاسے کی طرح دوڑتا ہوا میرے پاس آئیگا میرے اس موہنڈے کو پانی کے طلب کر نیوالے کیلئے جھکا ہوا پائیگا۔
فَقُمْ شَاهِدًا لِلَّهِ إِنْ كُنْتَ خَاشِعًا وَأَكْرَمُ نَاسٍ عِنْدَهُ فَاتِكَ تَقِى
پس اگر تو خدا کیلئے خشوع رکھتا ہے تو اللہ گواہی کیلئے کھڑا ہو جا اور خدا کے نزدیک بزرگ آدمی وہی ہے جو د لیر اور نیک بخت ہے۔
وَقَدْ كُنتُ لِلَّهِ الَّذِي كَانَ مَلْجَأَى وَ ذَلِكَ سِرٌّ بَيْنَ رُوحِي وَمَزْعَقِى
اور میں اس خدا کیلئے ہو گیا جو میری پناہ ہے اور یہ بھید ہے مجھ میں اور میری فریادگاہ میں ۔
رأَيْتُ وُجُوهَا ثُمَّ ثَرْتُ وَجْهَهُ فَوَاهَا لَهُ وَلِوَجْهِهِ الْمُتَأَلِقِ
میں نے کئی منہ دیکھے پس اس کا منہ اختیار کر لیا۔ پس کیا اچھا وہ ہے اور کیا اچھا ہے اس کا منہ چمکنے والا ۔
أُحِبُّ بِرُوحِي فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى وَإِنِّي لَأَوَّلُ مَنْ نَوَى كُلَّ مُلْزَقِ
میں اپنی جان کے ساتھ اسکو دوست رکھتا ہوں جو دانہ اس کے جرم سے علیحدہ کر نیوالا ہے اورمیں وہ پہلا شخص ہوں جس نے ہر ایک پیوستہ کو پھینک دیا ہے۔
وَلِلَّهِ أَسْرَارٌ بِعَاشِقِ وَجْهِهِ فَسَلُ مَنْ يُشَاهِدُ بَعْضَ هَذَا التَّعَلُّقِ
اور خدا کو اسکے عاشق کے ساتھ بھید ہیں پس اس شخص سے پوچھ جو اس تعلق کو دیکھنے والا ہے۔
لِحِبِّي خَوَاصٌ فِي الْوِصَالِ وَفُرْقَةٍ فَفِي الْقُرْبِ يُحْيِينِي وَ فِي الْبُعْدِ يُوبِقِ
میرے دوست کیلئے وصال اور جدائی میں خواص ہیں پس وہ قرب میں زندہ کرتا ہے اور دوری میں ہلاک کرتا ہے۔
وَأُعْطِيتُ مِنْ حِبِّي قَمِيصَ خِلَافَةٍ قَمِيصَ رَسُولِ اللَّهِ أَبْيَضَ أَمْهَقِ
اور میں اپنے پیارے کی طرف سے قمیص خلافت دیا گیا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قمیص جو بہت سفید ہے۔
وَأُعْطِيتُ عَلَمَ الْفَتْحِ عَلَمَ مُحَمَّدٍ وَاعْطِيتُ سَيْفًا جَنَّ أَصْلَ التَّخَلُّقِ
اور میں فتح کا جھنڈا جو آنحضرت کا جھنڈا ہے دیا گیا ہوں اور میں وہ تلوار دیا گیا ہوں جس نے جڑ دروغ گوئی کی کاٹ دی۔
فَتِلْكَ عَلَامَاتٌ عَلَى صِدْقِ دَعْوَتِي فَإِنْ كُنْتَ تَطْلُبُهَا فَفَتِّشُ وَ عَمِّقِ
پس میرے صدق دعوی پر یہ علامتیں ہیں ۔ پس اگر تو ان علامتوں کو طلب کرتا ہے پس تفتیش کر اور سوچ۔
وَإِنَّ صِرَاطِى مِثْلَ جَسْرٍ عَلَى اللَّظى حِفَافَاهُ نَارٌ فَأْتِنِي أَيُّهَا التَّقِى
اور میری راہ دوزخ پر پیل ہے اور دونوں کنارے اسکے آگ ہے پس اے پر ہیز گار میرے پاس آجا۔
إِذَا مَا تَحَامَتْنِي الْآرَاذِلُ كُلُّهُمْ فَأَيْقَنُتُ أَنَّ شَرِيفَ قَوْمِي سَيَلْتَقِى
اور جب تمام رذیلوں نے مجھے چھوڑ دیا پیس میں نے یقین کیا کہ جو میری قوم کا شریف ہے وہ ضرور مجھ سے ملے گا۔
ارَى اللَّهَ يُخْزِي الْفَسِقِينَ وَيَصْطَفِي عِبَادًا لَهُ قُتِلُوا بِسَيْفِ التَّعَثُقِ
میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فاسقوں کو رسوا کر یگا اور اپنے بندوں کو جو عشق کی تلوار سے قتل کئے گئے چن لے گا۔
وَيَأْتِي زَمَانٌ إِنَّ رَبِّي بِفَضْلِهِ يَجُدُّ رُؤُوسَ الْمُفْسِدِينَ وَيَفْرُقِ
اور وہ زمانہ آتا ہے کہ میرا رب اپنے فضل سے مفسدوں کے سر کاٹے گا اور جدا کرے گا۔
وَقَدْ صُقِلَتْ كَلِمِی كَمِثْلِ سَجَنُجَلٍ فَتَرُنُو إِلَيْهَا مُقْلَةُ الْمُتَأَنِّقِ
اور میرے کلمے آئینہ کی طرح صاف کئے گئے ہیں پس تعجب کر نیوالے کی نظر اسکو کٹکی لگا کر دیکھتی ہے۔
ارَى غِيْدَ أَسْرَارٍ نَضَضْنَ لِرَمْقِنَا وَمِنْ غَيْرِنَا بَاعَدْنَ كَالْمُتَأَبِّقِ
میں دیکھتا ہوں کہ نرم اندام عورتیں اسرار کی ہمارے لئے ننگی ہو گئیں اور غیروں سے وہ چھپنے والیوں کی طرح دور ہو گئیں ۔
إِذَا مَا خَرَجْنَ مِنَ الْغَبِيطِ بِزِينَةٍ فَأَصْبَى رَشَاقَتُهُنَّ قَلْبَ مُرَبِّقِ
اور جبکہ وہ ہؤ دہ سے زینت کے ساتھ نکلیں پس ان کا حسن اندام دیکھنے والوں کا دل لے گیا۔ ہو
إِذَا مَا تَجَلَّى حُسْنُهُنَّ بِنُورِهِ فَرَحَلَتْ كَجَالِيَةٍ ظَلَامٌ يَغْسَقِ
اور جب اُن کا حسن اپنے ٹور کے ساتھ چپکا پس اندھیرا یوں چلا گیا جیسا کہ وہ لوگ جو اپنے گھروں سے آوارہ پھرتے ہیں۔
وَقَلَّ مِنَ الْأَخْدَانِ مَنْ كَانَ حُسْنُهُ كَحُسْنِ عَذَارَانَا وَخَدَّ أَبْرَقِ
اور معشوقوں میں سے بہت کم ہوگا جس کا حسن ہمارے ان باکرہ مضامین کی طرح ہوگا اور رخسار روشن ہوں گے۔
فَجُعِلَتْ بِهِ ذَاتُ الْكُسُورِ لَنَا السُّوَا وَ أَنَسْتُ وَهُدَ الْجَائِرِينَ كَصَمْلَقِ
پس ہمارے لئے انکے ساتھ نشیب وفراز کی راہ سیدھی کی گئی اور میں نے ظلم کر نیوالوں کے گڑھوں کو برابر زمین کی طرح دیکھا۔
وَلَيْسَ كَشَرْحِ الصَّدْرِ لِلْمَرْءِ نِعْمَةٌ وَمِنْ أَرْدَءِ الَّا وُقَاتِ وَقْتُ التَّأَزَّقِ
اور انسان کیلئے شرح صدر جیسی اور کوئی نعمت نہیں اور سب وقتوں سے زیادہ رڈی وقت تنگدلی کا وقت ہے۔
وَنَفْسٍ كَمَوْمَاةِ السِّبَاعِ مُبِيدَةٍ بِهَا الذِّئْبُ يَعْوِي كَالَاسِيرِ الْمُخَنَّقِ
اور بہت ایسے نفس ہیں کہ جنگل کے درندوں کیطرح ہلاک کر نیوالے۔ ان میں بھیڑ یا چیچنیں مارتا ہے جیسا کہ قیدی جس کا گلا گھونٹا گیا ہو ۔
فَمَا خِفْتُ صَوْلَتَهُمْ وَحَقَّرْتُ أَمْرَهُمْ بِمَا صَانَنِي رَبِّي بِعَيْنِ التَّوَمُّقِ
پس میں انکے حملہ سے نہیں ڈرا اور انکے کا روبار کو حقیر جانا کیونکہ خدا نے اپنی محبت کی آنکھ سے مجھے بچالیا۔
وَكَائِنُ تَرَى مِنْ مُفْسِدٍ هُوَ صَائِلٌ عَلَيَّ فَيَدْفَعُهُ الْحَفِيظُ وَيَغْفِـقِ
اور بہت مفسد تو دیکھے گا کہ وہ مجھ پر حملہ کر نیوالے ہیں پس خدا ایسے دشمن کو دفع کرتا اور اسکوتا زیا نہ مارتا ہے۔
تَجَلَّتْ مِنَ الرَّحْمَنِ اَنْوَارُ حُجَّتِى فَمَا الْخَوْفُ إِنْ تُعْرِضُ وَإِنْ تَتَعَزَّقِ
خدا کی طرف سے میری محبت کے نور ظاہر ہو گئے ہیں پس کچھ خوف کی جگہ نہیں اگر تو کنارہ کرے یا نخل کرے۔
سَيَنْصُرُنِي رَبِّي وَيُعْلِى عِمَارَتِي فَهُدُّوا وَرُضُوا مِنْ أَكُفِّ وَاسْرُقِ
عنقریب خدا مجھے مدد دیگا اور میری عمارت کو بلند کر یگا پس اگر ممکن ہے تو اس عمارت کو ہتھیلیوں اور پنڈلیوں سے مسمار کر دو۔
تَبَصَّرُ خَصِيمِي هَلْ تَرَى مِنْ عَلَامَةٍ بِهَا يُعْرَفُ الكَذَّابُ عِنْدَ الْمُحَقِّقِ
اے میرے دشمن ! خوب دیکھ۔ کیا تو کوئی علامت پاتا ہے جس سے جھوٹا پہچانا جاتا ہے۔
إِذَا مَا نَقُولُ هَلُمَّ لَا تَنْبَرِئُ لَنَا وَفِي بَيْتِكَ الْمَنْحُوسِ تَهْذِى وَتَرْتَقِى
جب کہیں آ! تو ہمارے مقابل پر آتا نہیں اور اپنے منحوس گھر میں بکتا اور اوپر چڑھتا ہے۔
دَعَوْتَ فَا كُثَرْتَ الدُّعَاءَ لِنَكْبَتِي فَوَاللَّهِ زِدْنَا بَعْدَهُ فِي التَّفَنُّقِ
تو نے بددعا کی اور میری ادبار کیلئے بہت بد دعا کی بس بخدا ہم بعد اس کے تنعم میں زیادہ ہوئے۔
عَرَضْنَا عَلَيْكُمْ رَحْمَةً اَمْرَ رَبِّنَا فَلَمْ تَحْفِلُوا كِبْرًا وَقَدْ كُنتُ اَشْفَقِ
ہم نے مہربانی سے اپنے رب کا امر تمہارے پیش کیا پس تم نے کچھ پرواہ نہ کی اور میں ڈرتا تھا۔
ہیں۔
وَقُلْتُ لَكُمْ تُوبُوا وَلَا تَتْرُكُوا الْحَيَا فَزِدْتُمْ عِبَادًا وَاعْتَدَيْتُمْ كَافُسُقِ
اور میں نے کہا کہ تو بہ کرو اور حیا کو مت چھوڑو۔ پس تم عناد کی رو سے بڑھ گئے اور حد سے زیادہ گذر گئے جیسا کہ فاسق ہوتے ہیں
وَإِنِّي حَبَسْتُ النَّفْسَ عِنْدَ فُضُولِكُمْ صَبُورًا عَلَى سَبِّ وَشَتُم مُحَرِّقِ
اور میں نے تمہاری بکو اس کے وقت اپنے تئیں روکا اور تمہاری گالیوں پر صبر کیا۔
وَوَاللَّهِ لَا يُخْزَى الصَّدُوقُ بِقَوْلِكُمْ اَيَرْهَقُ قَتْرٌ وَجْهَ مَنْ كَانَ أَصْدَقِ
اور بخدا! صادق تمہاری بات کے ساتھ رسوا نہیں کیا جائیگا۔ کیا صادق کے منہ پر غبار آ سکتی ہے۔
فَتُوبُوا إِلَى الرَّبِّ الْوَرَى وَاسْتَغْفِرُوا وَلَا تَشْتَرُوا بِالْحَقِّ عَيْشَا مُرَمَّقٍ
پس خدا کی طرف تو بہ کرو اور گناہ کی معافی چاہو اور تھوڑے عیش کیلئے حق کو مت چھوڑو۔
(حجة الله روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۲۴ تا ۲۴۸)