اَیَا اَرْضَ مُدٍّ قَدْ دَفَاکِ مُدَمَّرُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْقَصِيدَةُ الْإِعْجَازِيَةُ
قصیدہ اعجازیه
اَ يَا أَرْضَ مُدِّ قَدْ دَفَاكِ مُدَمَّرُ وَاَرْدَاكِ ضِلِّيلٌ وَ أَغْرَاكِ مُوْعِرُ
اے محمد کی زمین! ایک ہلاک شدہ نے تیری خستگی کی حالت میں تجھے ہلاک کیا۔ اور سخت گمراہ کر نیوالے نے تجھے مارا اور ایک غصہ دلا نیوالے نے تجھے برانگیختہ کیا۔
دَعَوْتِ كَذُوبًا مُفْسِدًا صَيْدِيَ الَّذِي كَحُوتِ غَدِيرِ أَخُذُهُ لَا يُعَذَّرُ
تو نے ایک جھوٹے مفسد میرے شکار کو بلا لیا۔ جس کا پکڑ نا ڈھاب کی مچھلی کی طرح بڑا کام نہیں ۔
وَجَاءَكِ صَحْبِي نَاصِحِينَ كَاخْوَةٍ يَقُولُونَ لَا تَبْغُوا هَوَى وَ تَصَبَّرُوا
اور میرے دوست تیرے پاس آئے جو بھائیوں کی طرح نصیحت کرتے تھے۔ اور کہتے تھے کہ ہوا و ہوس کی طرف میل مت کرو اور صبر کرو۔
فَظَلَّ أُسَارَاكُمُ اسَارَى تَعَصُّبٍ يُرِيدُونَ مَنْ يَعْوِي كَذِنُبٍ وَيَخْتِرُ
پس تم میں سے وہ لوگ جو تعصب کے قیدی تھے۔ انہوں نے چاہا کہ ایسا شخص تلاش کریں جو بھیڑیے کی طرح چینے اور فریب کرے۔
فَجَاءُوا بِذِئْبٍ بَعْدَ جُهْدٍ أَذَابَهُمْ وَنَعْنِي ثَنَاءَ اللَّهِ مِنْهُ وَنُظْهِرُ
پھر بہت کوشش کے بعد ایک بھیڑیے کو لائے ۔ اور مراد ہماری اس سے ثناء اللہ ہے اور ہم ظاہر کرتے ہیں۔
فَلَمَّا أَتَاهُمُ سَرَّهُمْ مِّنْ تَصَلُّفٍ وَقَالَ افْرَحُوا إِنِّي كَمِيٌّ مُّظَفَّرُ
پس جب اُن کے پاس آیا تو لاف زنی سے اُن کو خوش کر دیا۔ اور کہا تم خوش ہو جاؤ میں بہادر فتحیاب ہوں ۔
وَقَالَ اسْتُرُوا أَمْرِى وَإِنِّي أَرُودُهُمْ أَخَافُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَفِرُّوا وَ يُدْبِرُوا
اور کہا کہ میرے آنے کی بات پوشیدہ رکھو کہ میں اُن کو تلاش کر رہا ہوں۔ اور میں ڈرتا ہوں کہ وہ بھاگ نہ جائیں ۔

وَأَرْضَى اللَّقَامَ إِذْ دَنَا مِنْ اَرْضِهِمْ عَلَى النَّارِ مَشَّاهُمْ وَ قَدْ كَانَ يَبْطَرُ
اور لوگوں کو خوش کیا جب ان کی زمین سے نزدیک ہوا۔ ان لوگوں کو آگ پر چلایا اور بہت خوش ہوا۔
تَكَلَّمَ كَالْاخْلَافِ مِنْ غَيْرِ فِطْنَةٍ وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ كَانَ يَنْظُرُ
اُس نے کمینوں کی طرح بغیر دانائی کے کلام کیا۔ اور دیکھنے والوں سے تو خود سن لے گا۔
وَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ فَسَلُ يَا مُكَذِّبِي دَهَاقِينَ مُدِّ وَالْحَقِيقَةُ أَظْهَرُ
اور اگر تجھے شک ہے ۔ تو مد کے زمینداروں سے پوچھ لے۔
فَلَمَّا الْتَقَى الْجَمْعَانِ لِلْبَحْثِ وَالْوَغَا وَنُوْدِيَ بَيْنَ النَّاسِ وَالْخَلْقُ احْضِرُوا
پس جب دونوں فریق بحث کیلئے جمع ہو گئے ۔ اور لوگوں میں منادی کرائی گئی اور لوگ حاضر ہو گئے ۔
وَأَوْجَسَ خِيفَةَ شَرِّهِ بَعْضُ رُفَقَتِى لِمَا عَرَفُوا مِنْ خُبُثِ قَوْمٍ تَنَمَّرُوا
اور پوشیدہ طور پر میرے بعض رفیقوں کے دلوں میں خوف ہوا۔ کیونکہ قوم کی درندگی انہوں نے معلوم کر لی تھی۔
فَأُنْزِلَ مِنْ رَّبِّ السَّمَاءِ سَكِينَةٌ عَلَى صُحْبَتِي وَاللَّهُ قَدْ كَانَ يَنْصُرُ
پس میرے اصحاب پر آسمان سے تسلی نازل کی گئی۔ اور خدا مد د کر رہا تھا۔
وَأَعْطَاهُمُ الرَّحْمَنُ مِنْ قُوَّةِ الْوَغَى وَأَيَّدَهُمْ رُوحٌ أَمِينٌ فَأَبْشَرُوا
اور خدا نے ان کو قوت لڑائی کی دے دی۔ اور روح القدس نے ان کو مدد دی۔ پس وہ خوش ہو گئے ۔
وَكَانَ جِدَالٌ يَطْرُدُ الْقَوْمَ بِالضُّحَى إِلَى خِطَّةٍ أَوْمَى إِلَيْهَا الْمَعْشَرُ
اور لوگ قریب آٹھ بجے کے بحث دیکھنے لیئے روانہ ہوئے۔ اُس تکیہ کی طرف جس کی طرف گروہ نے اشارہ کیا تھا۔
تَحَرَّوْا لِهَذَا الْبَحْثِ اَرْضًا شَجِيْرَةً إِلَى الْجَانِبِ الْغَرْبِيِّ وَالْجُنُدُ جُمِّرُوا
اور بحث کیلئے ایک زمین اختیار کی گئی جس میں کئی ایک درخت تھے۔ اور وہ جگہ گاؤں سے باہر غربی طرف تھی اور ہمارے دوست وہاں ٹھہرائے گئے۔
وَكَانَ ثَنَاءُ اللهِ مَقْبُولُ قَوْمِهِ وَمِنَّا تَصَدَّى لِلتَخَاصُمِ سَرْوَرُ
اور ثناء اللہ اس کی قوم کی طرف سے مقبول تھا۔ اور ہماری طرف سے مولوی سید محمد سرور شاہ پیش ہوئے۔
لے ایڈیشن اول میں سہو کتابت سے ایک درخت تھا لکھا گیا ہے۔ (ناشر)

وَالغَضَفَرُ يَزْعَرُ
كَانَّ مَقَامَ الْبَحْثِ كَانَ كَاجْمَةٍ بِهِ الذَّئْبُ يَعْوِي وَال ی
گو یا مقام بحث ایک ایسے بن کی طرح تھا۔ جس میں ایک طرف بھیڑیا چیختا تھا اور ایک طرف شیر غراتا تھا۔
وَقَامَ ثَنَاءُ اللَّهِ يُغْوِى جُنُودَهُ وَيُغْوِى عَلَى صَحْبِى لِتَامًا وَ يَهْذُرُ
اور کھڑا ہو ا ثناء اللہ اپنی جماعت کو اغوا کر رہا تھا۔ اور میرے دوستوں پر برانگیختہ کرتا تھا۔
وَكَانَ طَوَى كَشُحًا عَلَى مُسْتَكِنَّةٍ وَمَارَادَ نَهْجَ الْحَقِّ بَلْ كَانَ يَهْجُرُ
اور اُس نے کینہ کو اپنے دل میں ٹھان لیا۔ اور حق جوئی نہ کی بلکہ بکواس کرتا رہا۔
سَعَى سَعْيَ فَتَانِ لِتَكْذِيبِ دَعْوَتِي وَكَانَ يُدَرِّي مَا تَجَلَّى وَيَمْكُرُ
اس نے فتنہ انگیز آدمی کی طرح میری دعوت کی تکذیب کی کوشش کی۔ اور وہ حق پوشی کر رہا تھا اور مکر کر رہا تھا۔
وَأَظْهَرَ مَكْرًا سَوَّلَتْ نَفْسُهُ لَهُ وَلَمْ يَرْضَ طُولَ الْبَحْثِ فَالْقَوْمُ سُجِّرُوا
اور ایک مکر اُس نے ظاہر کیا جو اُس کے دل میں پیدا ہوا۔ اور لمبی بحث سے انکار کیا اور قوم اُس کے فریب میں آگئی۔
فَشَقَّ عَلَى صَحْبِى طَرِيقٌ اَرَادَهُ وَقَدْ ظُنَّ أَنَّ الْحَقَّ يُخْفَى وَيُسْتَرُ
پس میرے دوستوں پر وہ طریق گراں گذرا جس کا اُس نے ارادہ کیا ۔ اور انہوں نے گمان کیا کہ اس سے حق پوشیدہ رہ جائے گا۔
رَعَوْا بُرُجَ بُهْتَانٍ تُشَادُ وَتُعْمَرُ فَقَالُوا لَحَاكَ اللهُ كَيْفَ ُتزَوِّرُ
انہوں نے بہتان کا قلعہ دیکھا جو بنایا جاتا تھا۔ پس انہوں نے کہا خدا کی ملامت تجھ پر تو کیسا جھوٹ بول رہا ہے۔
أَقَلُّ زَمَانِ الْبَحْثِ مِقْدَارُ سَاعَةٍ فَلَمْ يَقْبَلِ الْحَمُقَى وَصَحْبِى تَنَفَّرُوا
کم سے کم بحث کا زمانہ ایک ساعت چاہیئے ۔ پس احمقوں نے قبول نہ کیا اور میرے دوست اس مقدار سے منتظر ہوئے۔
رَضُوا بَعْدَ تَكْرَارٍ وَ بَحْثٍ بِثُلُثِهَا وَفِي الصَّدْرِ حُزَّازُ وَفِي الْقَلْبِ خَنُجَرُ
آخر اس بات پر کسی قدر تکرار اور بحث کے بعد راضی ہو گئے کہ ہیں میں منٹ تک بحث ہوا اور سینہ میں سوزش غضب تھی اور دل میں خنجر تھا۔
دَفَاهُمُ عَمَايَاتُ الْأَنَاسِ وَحُمْقُهُمْ رَأَوْا مُدَّ قَوْمٌ وَالْمُدَى قَدْ شَهَّرُوا
قوم کی جہالتوں نے اُن کو خستہ کر دیا۔ موضع مدد کو انہوں نے ایسی صورت میں دیکھا جو چھریاں نکالی ہوئی ہیں۔
لک

فَصَارُوا بِمُدَّ لِلرِّمَاحٍ دَرِيَّةً وَيَعْلَمُهَا أَحْمَدُ عَلِيُّ الْمُدَبِّرُ
پس میرے دوست مد میں نیزوں کے نشانے بن گئے اور اس بات کو احمد علی جو میر مجلس تھا، خوب جانتا تھا۔
وَكَانَ ثَنَاءُ اللهِ فِي كُلِّ سَاعَةٍ يُأَجِّجُ نِيرَانَ الْفَسَادِ وَ يُسْعِرُ
اور ثناء اللہ ہر ایک گھڑی۔ فساد کی آگ بھڑکا رہا تھا۔
أَرى مَنْطِقًا مَا يَنبَحُ الْكَلْبُ مِثْلَهُ وَفِي قَلْبِهِ كَانَ الْهَوَى يَتَزَخَّرُ
ایسی باتیں کیں کہ ایک کتا اس طرح آواز نہیں نکالے گا۔ اور اُس کے دل میں ہوا و ہوس جوش مار رہی تھی ۔
وَ إِنَّ لِسَانَ الْمَرْءِ مَا لَمْ يَكُن لَّهُ أَصَاةٌ عَلَى عَوْرَاتِهِ هُوَ مُشْعِرُ
اور انسان کی زبان جب تک اس کے ساتھ عقل نہ ہو اُس کے پوشیدہ عیبوں پر ایک دلیل ہے۔
يُكَلِّمُ حَتَّى يَعْلَمَ النَّاسُ كُلُّهُمْ جَهُولٌ فَلَا يَدْرِي وَلَا يَتَبَصَّرُ
ایسا انسان کلام کرتا ہے یہاں تک کہ سب لوگ جان لیتے ہیں ۔ کہ یہ جاہل آدمی ہے نہ عقل ہے نہ بصیرت ۔
وَلَوْلَا تَنَاءُ اللهِ مَازَالَ جَاهِلٌ يَشُدُّ وَلَا يَدْرِي مَقَامِي وَيَحْصُرُ
اور اگر ثناء اللہ نہ ہوتا تو ایک جاہل میرے بارے میں شک کرتا اور مجھے سوالوں سے تنگ کرتا۔
فَهَذَا عَلَيْنَا مِنَّةٌ مِّنْ أَبِي الْوَفَا اَرى كُلَّ مَحْجُوبٍ ضِيَائِي فَنَشْكُرُ
پس یہ مولوی ثناء اللہ کا ہم پر احسان ہے۔ کہ ہر ایک غافل کو ہماری روشنی سے اطلاع دی۔ سو ہم اُس کا شکر کرتے ہیں ۔
أَرَى الْمَوْتَ يَعْتَامُ الْمُكَفِّرَ بَعْدَهُ بِمَا ظَهَرَتْ أَيُّ السَّمَاءِ وَتَظْهَرُ
اب کا فر کہنے والا گویا مر جائے گا۔ کیونکہ ہمارے غلبہ سے خدا کا نشان ظاہر ہوا۔
وَلَمَّا اعْتَدَى الْأَمْرَ تُسَرِى بِمَكَائِدٍ وَأَغْرَى عَلَى صَحْبِى لِنَامًا وَكَفَرُوا
اور جب ثناء اللہ اپنے فریبوں سے حد سے گذر گیا۔ اور لوگوں کو میرے دوستوں پر برانگیختہ کیا
فَقَالُوا لِيُوسُفَ مَانَرَى الْخَيْرَهَهُنَا وَلَكِنَّهُ مِنْ قَوْمِهِ كَانَ يَحْذَرُ
پس اُنہوں نے منشی محمد یوسف کو کہا کہ اس قسم کی بحث اور میں منٹ مقرر کرنے میں ہمیں خیر نظر نہیں آتی مگر وہ اپنی قوم سے ڈرتا تھا۔

هُنَاكَ دَعَوْا رَبًّا كَرِيمًا مُؤَيّدًا وَقَالُوا حَلَلْنَا أَرْضَ رُجُرٍ فَنَصْبِرُ
تب انہوں نے خدا کی جناب میں دُعائیں کیں اور کہا کہ ہم پلید زمین میں داخل ہو گئے پس ہم صبر کرتے ہیں۔
فَمَا بَرِحُوْهَا وَالرِّمَاحُ تَنُوشُهُمْ وَلَا طَعْنَ رُمْحٍ مِثْلَ طَعْنٍ يُكَرَّرُ
پس وہ اس زمین سے الگ نہ ہوئے اور نیزے ان کو خستہ کر رہے تھے اور کوئی نیزہ اس طعنہ کی طرح نہیں جو بار بار کہا جاتا ہے۔
وَقَامَ ثَنَاءُ اللَّهِ فِي الْقَوْمِ وَاعِظًا فَصَارُوا بِوَعْظِ الْغُولِ قَوْمًا تَنَمَّرُوا
اور ثناء اللہ نے قوم میں وعظ کیا۔ پس ایک غول کے وعظ سے وہ پلنگ کی طرح ہو گئے ۔
وَذَكَرَهُمْ صَحْبِى مُكَافَاتَ كُفْرِهِمْ وَهَلْ يَنْفَعَنُ أَهْلَ الْهَوَى مَا يُذَكَّرُ
میرے دوستوں نے پاداش انکار یاد دلایا۔ مگر بھلا ہوا پرستوں کو کوئی وعظ فائدہ دے سکتا ہے؟
تَجَنَّى عَلَى أَبُو الْوَفَاءِ ابْنُ الْهَوَى لِيُبْعِدَ حَمُقَى مِنْ جَنَايَ وَيَزْجُرُ
ثناء اللہ نے میرے پر نکتہ چینی شروع کی، جو ہوا و ہوس کا بیٹا تھا۔ تا احمقوں کو میرے پھل سے محروم رکھے۔
وَخَاطَبَ مَنْ وَّافَاهُ فِي أَمْرِ دَعْوَتِي وَقَالَ يَمِينُ اللَّهِ مَكْرٌ تَخَيَّرُوا
اور ہر ایک جو اس کے پاس آیا اس کو اس نے مخاطب کیا۔ اور کہا کہ خدا کی قسم ! یہ تو ایک مکر ہے جو اختیار کیا گیا۔
وَ أَقْسَمَ بِاللَّهِ الْغَيُورِ مُكَذِّبًا فَيَا عَجَبًا مِّنْ مُّفْسِدٍ كَيْفَ يَجْسُرُ
اور اُس نے خدائے غیور کی قسم کھائی ۔ پس تعجب ہے مفسد سے۔ کیسی دلیری کر رہا ہے۔
فَطَائِفَةٌ قَدْ كَفَرُونِي بِوَعْظِهِ وَطَائِفَةٌ قَالُوا كَذُوبٌ يُزَوِّرُ
پس ایک گروہ نے اس کے وعظ سے مجھے کافر ٹھہرایا۔ اور ایک گروہ نے کہا کہ یہ شخص جھوٹ بیان کر رہا ہے۔
وَمَا مَسَّهُ نُورٌ مِّنَ الْعِلْمِ وَالْهُدَى فَيَا عَجَبًا مِّنْ بَقَةٍ يَسْتَنْسِرُ
حالانکہ ثناء اللہ و علم اور ہدایت سے ذرہ میں نہیں ۔ پس تعجب ہے اس مچھر پر کہ کرگس بننا چاہتا ہے۔
فَلَمَّا اعْتَدَى وَأَحَسَّ صَحْبِى أَنَّهُ يُصِرُّ عَلَى تَكْذِيبِهِ لَا يُقَصِّرُ
پس جب وہ حد سے بڑھ گیا اور میرے دوستوں نے معلوم کیا۔ کہ وہ تکذیب پر اصرار کر رہا ہے اور باز نہیں آتا۔

لله ولد
L
دَعَوْهُ لِيَبْتَهِلَنُ لِمَوْتِ مُزَوِّرٍ مُّضِلَّ فَلَمْ يَسْكُتُ وَلَمْ يَتَحَسَّرُ
اُس کو بلایا کہ جھوٹے کی موت کے لئے خدا کی جناب میں تضرع کرے۔ وہ جھوٹا جو گمراہ کرتا ہے، پس شاء اللہ اپنے شور سے چپ نہ ہوا اور نہ تھکا۔
وَ كَذَّبَ اعْجَازَ الْمَسِيحِ وِأيَهُ وَغَلَّطَهُ كِذَّبًا وَ كَانَ يُزَوِّرُ
اور کتاب اعجاز مسیح جو میری کتاب ہے اس کی اُس نے تکذیب کی اور اس کے نشانِ فصاحت کی تکذیب کی اور جھوٹ کی راہ سے اُس کو غلط ٹھہرایا اور جھوٹ بولا ۔
وَقِيلَ لِإِمْلَاءِ الْكِتَابِ كَمِثْلِهِ فَقَالَ كَاهْلِ الْعُجْبِ إِنَّي سَاسْطُرُ
پس اس کو کہا گیا کہ اعجاز مسیح کی طرح کوئی کتاب لکھ۔ پس اس نے خود نمائی سے کہا کہ میں لکھوں گا۔
وَ انْكَرَ آيَاتِي وَاَنْكَرَ دَعْوَتِي وَاَنْكَرَ الْهَامِي وَقَالَ مُزَوِّرُ
اور میرے نشانوں سے انکار کیا اور میری دعوت سے انکار کیا۔ اور میرے الہام سے انکار کیا اور کہا کہ ایک جھوٹا آدمی ہے۔
وَ كَذَّبَنِي بِالْبُخْلِ مِنْ كُلِّ صُورَةٍ وَخَطَّانِي فِي كُلِّ وَعْظِ أُذَكِّرُ
اور اُس نے ہر ایک صورت سے مجھے کا ذب ٹھہرایا۔ اور ہر ایک وعظ میں، جو میں نے کیا مجھے خطا کی طرف منسوب کیا۔
فَأَفْرِدْتُ إِفْرَادَ الْحُسَيْنِ بِكَرْبَلَا وَ فِي الْحَيِّ صِرْنَا مِثْلَ مَنْ كَانَ يُقْبَرُ
پس اُس جگہ میں اکیلا رہ گیا جیسا کہ حسین ارض کربلا میں اور اس قوم میں ہم ایسے ہو گئے جیسا کہ مردہ دفن کیا جاتا ہے۔
تَصَدَّى لِانْكَارِی وَ إِنْكَارِ أَيَتِی وَ كَانَ لِحِقْدٍ كَالْعَقَارِبِ يَأْبُرُ
میرے انکار اور میرے نشانوں کے انکار کیلئے پیش آیا۔ اور وہ کینہ سے کژدم کی طرح نیش زنی کرتا تھا۔
فَقَدْ سَرَّنِي فِي هَذِهِ الصُّوَرِ صُورَةٌ لِيَدْفَعَ رَبِّي كُلَّمَا كَانَ يَحْشُرُ
پس ان صورتوں میں مجھے ایک طریق اچھا معلوم ہوا۔ تا میرا خدا اس طوفان کو دور کر دے جو اُس نے اٹھایا ہے۔
فَأَلَّفْتُ هَذَا النَّظْمَ اَعْنِي قَصِيدَتِي لِيُخْزِيَ رَبِّي كُلَّ مَنْ كَانَ يَهْذِرُ
پس میں نے یہ نظم یعنی یہ قصیدہ اپنا تالیف کیا۔ تا میرا خدا اُن لوگوں کو رسوا کرے جو بکواس کرتے ہیں۔
وَهَذَا عَلَى إِصْرَارِهِ فِي سُؤَالِهِ فَكَيْفَ بِهَذَا السُّبُلِ اغْضِي وَأَنْهَرُ
اور یہ قصیدہ اس کے اصرار مقابلہ پر بنایا گیا ہے۔ پس میں باوجود اس قد رسوال کے کیونکر چشم پوشی کروں اور کیونکر سائل کو جھڑک دوں ۔
ے ایسا اس وقت کہا جب ثناء اللہ کو تکذیب میں انتہا تک دیکھا اور ایسی لاف زنی کرتے اس کو مشاہدہ بھی کر لیا۔ منہ
هَذَا الشِّعُرُ مِنْ وَحْيِ اللَّهِ تَعَالَى جَلَّ شَانُهُ -

وَلَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْجَوَابِ جَرِيمَةٌ فَنَهْدِى لَهُ كَالَا كُلِ مَا كَان يَبْذُرُ
اور اس جواب میں ہم پر کوئی گناہ نہیں ۔ اور ہم اُس کو ہدیہ کے طور پر اس چیز کا پھل دیتے ہیں جو اُس نے بویا تھا۔
فَإِنْ أَكُ كَذَّابًا فَيَأْتِي بِمِثْلِهَا وَإِنْ اَكُ مِنْ رَّبِّي فَيُغْشَى وَيُثْبَرُ
پس اگر میں جھوٹا ہوں تو ایسا قصیدہ بنالائے گا اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں پس اس کی سمجھ پر پردہ ڈال دیا جائے گا اور روکا جائے گا۔
وَهَذَا قَضَاءُ اللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ لِيُظْهِرَ أَيْتِهِ وَمَا كَانَ يُخْبِرُ
اور یہ خدا کا فیصلہ ہے ہم میں اور اُن میں تا اپنے نشانوں کو ظاہر کرے اور اس نشان کو ظاہر کرے جو پہلے سے خبر دے رکھی تھی۔
قَطَعْنَا بِهَذَا دَابِرَ الْقَوْمِ كُلِّهِمْ وَغَادَرَهُمُ رَبِّي كَغُصْنٍ تُجَدَّرُ
ہم نے اس نشان سے سب کا فیصلہ کر دیا ہے اور میرے رب نے اُن کو ان شاخوں کی طرح کر دیا جو کاٹ دی جاتی ہیں۔
ارَى أَرْضَ مُدَّ قَدْ أُرِيدَ تَبَارُهَا وَغَادَرَهُمْ رَبِّي كَغُصْنٍ تُجَدَّرُ
میں مد کی زمین دیکھتا ہوں کہ اُس کی تباہی نزدیک آ گئی۔ اور میرے رب نے اُن کو کئی ٹہنی کی طرح کر دیا۔ ا
اَ يَا مُحْسِنِي بِالْحُمُقِ وَالْجَهْلِ وَالرُّغَا رُوَيْدَكَ لَا تُبْطِلُ صَنِيعَكَ وَاحْذَرُ
اے میرے محسن ! اپنے جمق اور جہالت اور اونٹ کی طرح بولنے سے باز آ جا اور اپنے احسان کو باطل نہ کر۔
اَتَشْتِمُ بَعْدَ العَوْنِ وَالْمَنِّ وَالنَّدَى اَتَنْسى نَدَى مُدَّ وَ مَا كُنتَ تَنْصُرُ
کیا تو مدد اور حسان اور بخشش کے بعد گالیاں دے گا۔ کیا تو اس بخشش کو بھلا دے گا جو مد کے مقام میں تو نے کی اور بخشش کی۔
تَرَى كَيْفَ أَغْبَرَتِ السَّمَاءُ بِآيِهَا إِذَا الْقَوْمُ آذَوْنِي وَ عَابُوا وَ غَبَّرُوا
تو دیکھتا ہے کہ کس طرح آسمان نشانوں کی پُر زور بارش کرنے لگا۔ جب قوم نے مجھے دُکھ دیا اور عیب نکالے اور گرد اٹھائی۔
فَلَا تَتَخَيَّرُ سُبُلَ غَيٌّ وَ شَقْوَةٍ وَلَا تَبْخَلَنُ بَعْدَ النَّوَالِ وَ فَكَّرُ
اور گمراہی اور شقاوت کی راہ اختیار مت کر۔ اور عطا کے بعد بخل مت کر اور سوچ لے۔
لک
وَلَا تَأْكُلُوا لَحْمِي بِسَبٌ وَّ غِيْبَةٍ وَلَحْمِي بِوَجْهِ الْحِبِّ سَمٌ مُّدَمِّرُ
اور گالی اور غیبت کے ساتھ میرا گوشت مت کھاؤ۔ اور اُس دوست کے منہ کی قسم ! کہ میرا گوشت زہر ہلاک کرنے والا ہے۔

بِأَجْنِحَةِ الأَشْوَاقِ جِئْنَا فِنَاءَكُمْ بِمَا قُدِّمَتْ مِنْكُمْ عَطَايَا فَنَحْضُرُ
ہم شوق کے بازوؤں کے ساتھ تمہارے گھر آئے ہیں۔ کیونکہ تمہارے احسان ہم پر ہیں اسلئے ہم حاضر ہوئے ہیں۔
وَ إِنْ كُنْتَ قَدْ سَاءَ تُكَ اَمْرُ خِلَافَتِي فَسَلُ مُرْسِلِي مَا سَاءَ قَلْبَكَ وَاحْصُرُ
اور اگر تجھے میری خلافت بری معلوم ہوئی ہے۔ تو پھر میرے بھیجنے والے کو بہت اصرار سے پوچھ کہ کیوں ایسا کیا ؟
ا تُنْكِرُنِي وَاللهُ نَوَّرَ دَعْوَتِى أَتَلْعَنُ مَنْ هُوَ مِثْلَ بَدْرٍ مُّنَوَّرُ
کیا تو میرا انکار کرتا ہے اور خدا نے میری دعوت کو روشن کیا ہے۔ کیا تو ایسے شخص پر لعنت بھیجتا ہے کہ جو چاند کی طرح روشن ہے؟
يُصَدِّقُ أَمْرِي كُلُّ مَنْ كَانَ فِي السَّمَا فَمَا أَنْتَ يَا مِسْكِينُ إِنْ كُنْتَ تَكْفُرُ
میری تصدیق تو تمام آسمان والے کرتے ہیں۔ پس اے مسکین ! تو کیا چیز ہے اگر انکار کرے۔
وَ إِنِّي قَتِيلُ الْحِبِّ فَاخْشَوْا قَتِيلَهُ وَلَا تَحْسَبُونِي مِثْلَ نَعْشِ يُنَكَرُ
اور میں کشتہ دوست ہوں۔ پس تم کشتۂ دوست سے ڈرو۔ اور مجھے اس جنازہ کی طرح مت سمجھ لو جس کی ہیئت بدل دی گئی اور وہ شناخت نہ کیا جائے ۔
اطُوفُ لِمَرْضَاتِ الْحَبِيبِ كَهَائِمِ وَ اَسْعَى وَإِنَّى مُسْتَهَامٌ وَ مُغْبِرُ
میں دوست کی رضا کیلئے ایک سرگشتہ کی طرح گھوم رہا ہوں۔ اور میں دوڑ رہا ہوں اور اس میں سرگردان ہوں اور بہت دوڑنے سے غبار آلودہ ہوں ۔
أَذَابَتْ مَحَبَّتُهُ عِظَامِي جَمِيعَهَا وَهَبَّتْ عَلَى نَفْسِي رِيَاحٌ تُكَسِّرُ
اُس کی محبت نے میری ہڈیوں کو گلا دیا۔ اور میرے نفس پر اس کی تیز ہوا چلی جو توڑنے والی تھی۔
ذَرُوا حِرْصَ تَفْتِيُشِي فَإِنِّي مُغَيَّبٌ غُبَارٌ عِظَامِي قَدْ سَفَتُهَا صَرَاصِرُ
میری حقیقت شناسی کا خیال چھوڑ دو کہ میں تمہاری نظروں سے غائب ہوں ۔ اور میری ہڈیاں ایک ایسا غبار ہیں کہ جن کو تیز ہوائیں اڑا کر لے گئیں۔
إِذَا مَا انْقَضَى وَقْتِي فَلَا وَقْتَ بَعْدَهُ لَدَيْنَا مَعِينٌ لَّا يُحَاكِيْهِ أَخَرُ
جب میرا وقت گزر جائے گا تو بعد اُس کے کوئی وقت نہیں ۔ ہمارے پاس وہ صاف پانی ہے جو اُس کی نظیر نہیں ۔
دُعَائِي حُسَامٌ لا يُؤَخَّرُ وَقُعُهُ وَصَوْلِى عَلَى أَعْدَاءِ رَبِّي مُفَقِّرُ
میری دعا ایک تلوار ہے جو کوئی اُس کے وار کو روک نہیں سکتا ۔ اور میر احملہ میرے خدا کے دشمنوں پر ایک سخت تلوار ہے ۔

وَإِنِّي أُبَلِّغُ عَنْ مَّلِيْكِي رِسَالَةً وَإِنِّى عَلَى الْحَقِّ الْمُنِيرِ وَنَبِّرُ
اور میں اپنے بادشاہ کا پیغام پہنچارہا ہوں۔ اور روشن حق ہوں اور آفتاب ہوں ۔
تَصَدَّى لِنَصْرِ الدِّيْنِ فِي وَقْتِ عُسْرَةٍ نَذِيرٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ فَالْآنَ يُنذِرُ
دین کی مدد کے لئے خدا سے تنگی کے وقت ایک نذیر کھڑا ہوا پس اب وہ ڈرا رہا ہے۔
مَكِينُ أَمِينٌ مُقْبِلٌ عِنْدَ رَبِّهِ مُخَلِّصُ دِيْنِ الْحَقِّ مِمَّا يُحَسِّرُ
وہ خدا کے نزدیک مکین امین ہے۔ اور دین حق کو آفات کمزور کرنے والی سے خلاص کرنے والا ہے۔
وَمِنْ فِتَنِ يُخْشَى عَلَى الدِّينِ شَرُّهَا وَمِنْ مِّحَنٍ كَانَتْ كَصَخْرٍ تُكَسِّرُ
اور نیز ایسے فتنوں سے خلاصی بخشتا ہے جس کا خوف تھا۔ اور ایسی بلاؤں سے جو پتھر کی طرح توڑنے والی ہیں ۔
ارِيُّ آيَةً عُظمى وَجِئْتُ أَرُودُكُمْ فَهَلْ فَاتِكَ أَوْ ضَيْغَمْ أَوْ أَغْبَرُ
دیکھو! میں ایک عظیم نشان دکھلاتا ہوں۔ اور تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں۔ پس کیا کوئی دلیر ہے یا شیر ہے یا بھیڑیا ہے۔
وَقَالَ ثَنَاءُ اللهِ لِى أَنْتَ كَاذِبٌ فَقُلْتُ لَكَ الْوَيْلَاتُ أَنْتَ سَتُحْسَرُ
اور مجھے مولوی ثناء اللہ نے کہا کہ تو جھوٹا ہے۔ میں نے کہا تیرے پر واویلا ہے تو عنقریب ننگا کیا جائیگا۔
تَعَالَوْا جَمِيعًا وَانْحِتُوا أَقْلَامَكُمْ وَاَمْلُوا كَمِثْلِي أَوْ ذَرُونِي وَخَيِّرُوا
سب آجاؤ اور قلمیں طیار کرو۔ میری مانند لکھو یا مجھے چھوڑ واور مجھے با اختیار سمجھ لو۔
وَ أَعْطَيْتُ آيَاتٍ فَلَا تَقْبَلُوْنَهَا فَلَا تَلْطَخُوا اَرْضِي وَ بِالْمَوْتِ طَهِّرُوا
میں نے نشان دیئے اور تم ان کو قبول نہیں کرتے۔ پس میری زمین کو کسی نجاست سے آلودہ مت کرو اور مرنے سے پاک کر دو۔
وَ خَيْرُ خِصَالِ الْمَرْءِ خَوْفٌ وَتَوْبَةٌ فَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ الْكَرِيمِ وَأَبْشِرُوا
اور بہترین خصلت انسان کی خوف اور تو بہ ہے۔ پس خدا کی طرف تو بہ کرو اور خوش ہو جاؤ۔
سَئِمُنَا تَكَالِيفَ التَّطَاوُلِ مِنْ عِدًا تَمَادَتْ لَيَالِي الْجَوْرِ يَا رَبِّيَ انْصُرُ
ہم نے ظلم کی تکلیفیں دشمنوں سے اُٹھائیں۔ اور ظلم کی راتیں لمبی ہوگئیں ۔اے خدا ! مدد کر۔

وَجِئْنَاكَ كَالْمَوْتَى فَاحْيِ أُمُورَنَا نَخِرُّ اَمَامَكَ كَالْمَسَاكِينِ فَاغْفِرْ
اور ہم مردوں کی طرح تیرے پاس آئے ہیں پس ہمارے کاموں کو زندہ کر ہم تیرے آگے مسکینوں کی طرح گرتے ہیں پس ہمیں بخش دے۔
الهى فَدَتْكَ النَّفْسُ إِنَّكَ جَنَّتِي وَمَا أَنْ اَرى خُلْدًا كَمِثْلِكَ يُثْمِرُ
اے خدا ! میری جان تیرے پر قربان تو میری بہشت ہے۔ اور میں نے کوئی ایسی بہشت نہیں دیکھی کہ تیر ۔ کہ تیرے جیسا پھل لاوے۔
طُرِدْنَا لِوَجْهِكَ مِنْ مَّجَالِسِ قَوْمِنَا فَأَنْتَ لَنَا حِبُّ فَرِيدٌ وَ مُوثَرُ
اے میرے خدا! تیرے منہ کیلئے ہم اپنی قوم کی مجلسوں سے رڈ کر دیئے گئے ۔ پس تو ہمارا یگا نہ دوست ہے جو سب پر اختیار کیا گیا۔
الهِي بِوَجْهِكَ اَدْرِكِ الْعَبْدَ رَحْمَةً وَلَيْسَ لَنَا بَابٌ سِوَاكَ وَمَعْبَرُ
اے میرے خدا! اپنے منہ کے صدقہ اپنے بندہ کی خبر لے۔ اور ہمارے لئے تیرے سوا نہ کوئی دروازہ اور نہ کوئی جائے گذر ہے۔
إِلى أَيِّ بَابِ يَا إِلهِي تَرُدُّنِى وَمَنْ جِئْتُهُ بِالرِّفْقِ يَزْرِ وَيَصْعَرُ
اے میرے خدا! تو کس کے دروازہ کی طرف مجھے رڈ کرے گا۔ اور میں جس کے پاس نرمی کے ساتھ جاؤں وہ بد گوئی کرتا اور منہ پھیر لیتا ہے۔
صَبَرْنَا عَلَى جَوْرِ الْخَلَائِقِ كُلِّهِمْ وَلَكِنْ عَلَى هَجْرٍ سَطَا لَا نَصْبِرُ
ہم نے تمام دنیا کا ظلم برداشت کر لیا۔ مگر تیری جدائی کی ہمیں برداشت نہیں۔
تَعَالَ حَبِيبِي أَنْتَ رَوْحِي وَرَاحَتِي وَإِنْ كُنْتَ قَدْ أَنَستَ ذَنْبِي فَسَبِّرُ
آمیرے دوست ! تو میری راحت اور میرا آرام ہے۔ اور اگر تو نے میرا کوئی گناہ دیکھا ہے تو معاف کر۔
بِفَضْلِكَ إِنَّا قَدْ عُصِمُنَا مِنَ الْعِدَا وَإِنَّ جَمَالَكَ قَاتِلِي فَاتِ وَانْظُرُ
تیرے فضل سے ہم دشمنوں سے بچائے گئے ۔ مگر تیرے جمال نے ہمیں قتل کر دیا۔ پس آ اور دیکھ۔
وَفَرِّجُ كُرُوبِي يَا إِلهِي وَنَجِّنِي وَ مَزِّقٌ خَصِيمِي يَا نَصِيرِى وَ عَفْرُ
اور میرے غم ! اے میرے خدا! دور فرما۔ اور دشمن میرے کو اے میرے مددگار ! پارہ پارہ کر اور خاک میں ملا۔
وَجَدْنَا كَ رَحْمَانًا فَمَا الْهَم بَعْدَهُ رَأَيْنَاكَ يَاحِي بِعَيْنِ تُنَوَّرُ
ہم نے تجھے رحمان پایا۔ پس بعد اس کے کوئی غم نہ رہا۔ دیکھا ہم نے تجھ کو اُس آنکھ سے جو روشن کی جاتی ہے۔

أَنَا الْمُنْذِرُ الْعُرْيَانُ يَا مَعْشَرَ الْوَرى أُذَكِّرُكُمْ أَيَّامَ رَبِّي فَأَبْصِرُوا
اے لوگو! میں ایک گھلا نذیر آیا ہوں ۔ خدا کے دن تمہیں یاد دلاتا ہوں ۔
۔
بَلَاءٌ عَلَيْكُمْ وَالْعِلَاجُ إِنَابَةٌ وَبِالْحَقِّ أَنْذَرْنَا وَبِالْحَقِّ نُنْذِرُ
تم پر ایک بلا ہے اور اس کا علاج تو بہ کرنا اور ہر ایک گناہ سے پر ہیز کرنا ہے۔ ہم نے سچے طور پر متنبہ کر دیا اور کر رہے ہیں۔
دَعُوا حُبَّ دُنْيَاكُمْ وَحُبَّ تَعَصُّبٍ وَمَنْ يَشْرَبِ الصَّهْبَاءَ يُصْبِحُ مُسَكِّرُ
شخص
دنیا کی محبت اور تعصب کی محبت چھوڑ دو۔ اور جو شخص رات کو شراب پیئے گا وہ صبح خمار کی تکلیف اُٹھائے گا۔
وَكَمْ مِّنْ هُمُومٍ قَدْ رَأَيْنَا لِاجْلِكُمْ وَنَضْرَمُ فِي الْقَلْبِ اضْطِرَامًا وَّ نَضْجَرُ
اور بہت غم ہم نے تمہارے لئے اُٹھائے۔ اور اب بھی ہمارے دل میں تمہارے لئے آگ ہے جس کو ہم پوشیدہ رکھتے ہیں۔
اصِيحُ وَقَدْ فَاضَتْ دُمُوعِى تَأَلُّمًا وَقَلْبِي لَكُمْ فِي كُلِّ أَن يُوَفَّرُ
میں آواز مارتا ہوں اور میرے آنسو درد سے جاری ہیں۔ اور میرا دل ہر ایک دم تمہارے لئے گرم کیا جاتا ہے۔
فَسَلُ أَيُّهَا الْقَارِئُ أَخَاكَ اَبَا الْوَفَاَ لِمَا يَخْدَعُ الْحَمُقَى وَقَدْ جَاءَ مُنْذِرُ
پس اے قاری ! تو اپنے بھائی ثناء اللہ سے پوچھ۔ کیوں احمقوں کو فریب دے رہا ہے اور ڈرانے والا آ گیا۔
اَلَا رُبَّ خَصْمٍ قَدْ رَأَيْتُ جِدَالَهُ وَمَا إِنْ رَأَيْنَا مِثْلَهُ مَنْ يُزَوِّرُ
خبردار ہو! میں نے بہت بحث کرنے والے دیکھے ہیں ۔ مگر اُس جیسا فریبی میں نے کوئی نہیں دیکھا۔
عَجِبْتُ لِمَبْحَثِهِ إِلَى ثُلْثِ سَاعَةٍ أَكَانَ مَحَلُّ الْبَحْثِ أَوْ كَانَ مَيْسِرُ
مجھے تعجب آیا کہ اُس نے بحث کا زمانہ ہمیں منٹ مقرر کیا۔ کیا یہ بحث تھی یا کوئی قمار بازی تھی ؟
اَمُكْفِرِ مَهْلًا كُلَّمَا كُنْتَ تَذْكُرُ وَاَمْلِ كَمِثْلِي ثُمَّ أَنْتَ مُظَفَرُ
اے میرے کافر کہنے والے ! گذشتہ سب باتیں چھوڑ دے۔ اور میری مانند قصیدہ لکھ پھر تو فتحیاب ہے۔
رَضِيتُ بِأَنْ تَخْتَارَ فِي النَّمْقِ رُفَقَةً وَإِنَّا عَلَى إِمْلَاءِ هِمْ لَا نُعَيِّرُ
میں نے یہ بھی قبول کیا کہ اگر تو مقابلہ سے گرے تو اپنے رفیق بنالے۔ اور ہم اُن کے لکھنے میں کوئی سرزنش مجھے نہیں کریں گے۔

فَمَا الْخَوْفُ فِي هَذَا الْوَغَايَا اَبَا الْوَفَا لِيُمْلِ حُسَيْنُ أَوْ ظَفَرُ أَوْ أَصْغَرُ
پس اے ثناء اللہ ! اس لڑائی میں تجھے کیا خوف ہے۔ چاہیئے کہ محمد حسین اس کا جواب لکھے یا قاضی ظفر الدین یا اصغر علی ۔
وَ إِنِّي أَرَى فِي رَأْسِهِمْ دُودَ نَخْوَةٍ فَإِنْ شَاءَ رَبِّي يُخْرِجَنَّ وَيَجْذُرُ
اور میں ان کے سر میں تکبر کے کیڑے دیکھتا ہوں۔ اور اگر خدا چاہے تو وہ کیڑے نکال دے گا اور جڑ سے اکھاڑ دے گا۔
وَ إِنْ كَانَ شَأْنُ الْأَمْرِ ارْفَعَ عِنْدَكُمْ فَأَيْنَ بِهَذَا الْوَقْتِ مَنْ شَانَ جَوْلَرُ
پس اگر یہ کام ان لوگوں کے ہاتھ سے تیرے نزدیک بڑھ کر ہے۔ پس اس وقت مہر علی شاہ کہاں ہے جس نے گولڑہ کو بدنام کیا۔
امَيْتٌ بِقَبْرِ الْغَيِّ لَا يَنبَرِئْ لَنَا وَمَنْ كَانَ لَيْنَا لَا مَحَالَةَ يَزْرُ
کیا وہ مردہ ہے جواب باہر نہیں نکلے گا۔ اور شیر تو ضرور نعرہ مارتا ہے۔
وَ إِنْ كَانَ لَا يَسْطِيعُ اِبْطَالَ ايَتِى فَقُلْ خُذْ مَزَامِيرَ الضَّلَالَةِ وَازْمُرُ
اور اگر وہ میرے اس نشان کو باطل نہیں کر سکتا۔ پس کہہ طنبور وغیرہ بجایا کر۔ تجھے علم سے کیا کام ۔
أَغَلَّطَ إِعْجَازِي حُسَيْنٌ بِعِلْمِهِ وَهَيْئَاتَ مَا حَوْلُ الْجَهُوْلِ أَتَسْخَرُ
کیا میری کتاب اعجاز مسیح کی محمدحسین نے غلطیاں نکالیں۔ اور یہ کہاں ہو سکتا ہے اورمحمد حسین کی کیا طاقت ہے؟ کیا ہنسی کر رہا ہے؟
وَ إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ بِعِلْمٍ حُسَيْنُكُمْ فَمَالَكَ لَا تَدْعُوهُ وَالْخَصْمُ يَحْصُرُ
اور اگر تمہارا محمد حسین کچھ چیز ہے۔ پس تو اُس کو کیوں نہیں بلاتا اور دشمن سخت گرفت کر رہا ہے۔
وَنَحْسَبُه كَالْحُوْتِ فَأْتِ بِنَظْمِهِ مَتى حَلَّ بَحْرًا نَقْتَنِصُهُ وَنَأْسِرُ
اور ہم تو اس کو ایک مچھلی کی طرح سمجھتے ہیں۔ پس اس کی نظم پیش کر۔ جب وہ شعر کے بحروں میں سے کسی بحر میں داخل ہوگا تو ہم اس کو شکار کر لیں گے اور پکڑ لیں گے۔
وَ إِنْ يَأْتِنِي أَصْبَحُهُ كَأْسًا مِنَ الْهُدَى فَاحْضِرُهُ لِلْإِمْلَاءِ إِنْ كَانَ يَقْدِرُ
اگر وہ میرے پاس آئے گا تو اُسی صبح ہدایت کا پیالہ پلاؤں گا۔ پس اُس کو لکھنے کیلئے حاضر کر۔ اگر وہ لکھنے کیلئے طاقت رکھتا ہے۔
إِذَا مَا ابْتَلَاهُ اللهُ بِالْاَرْضِ سُخْطَةً بِلَائِلَ قَالُوا مُكْرَمٌ وَ مُعَزِّرُ
جب خدا نے بیزاری کے طور پر اس کو زمین لائلپور میں دی۔ تو مخالفوں نے کہا کہ اس کی بڑی عزت ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی