اَیَا اَرْضَ مُدٍّ قَدْ دَفَاکِ مُدَمَّرُ

القصائد الاحمدیہ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَمَا الْعِزُّ إِلا بِالتَّوَرُّعِ وَالتَّقَى وَبُعْدٍ مِّنَ الدُّنْيَا وَقَلْبٍ مُّطَهَّرُ
اور عزت تو پر ہیز گاری کے ساتھ ہوتی ہے۔ اور دنیا سے علیحدہ ہونے اور دل پاک کرنے میں ۔
وَ إِنَّ حَيَاةَ الْغَافِلِينَ لَذِلَّةٌ فَسَلُ ، قَلْبُهُ زَادَ الصَّفَا أَوْ تَكَدَّرُ
اور غفلت کی زندگی ایک ذلت ہے۔ پس اُس سے پوچھ کہ کیا پہلے کی نسبت اُس کا دل صاف ہے یا دنیا کی کدورت میں مشغول ہے۔
إِذَا نَحْنُ بَارَزْنَا فَأَيْنَ حُسَيْنُكُمْ وَإِنْ كُنْتَ تَحْمَدُهُ فَأَعْلِنُ وَاخْبِرُ
جب ہم میدان میں آئے تو تمہارا حسین کہاں ہوگا ۔ اور اگر تو اس کی تعریف کرتا ہے پس اُس کو خبر دے دے۔
اَ تَحْسَبُهُ حَيًّا وَ تَاللهِ إِنَّنِي اَرَاهُ كَمَنْ يُدْفَى وَيُفْنَى وَيُقْبَرُ
کیا تو اس کو زندہ سمجھتا ہے اور بخدا ! میں دیکھتا ہوں اُس کو مثل اُس شخص کے جو گشتہ ہے اور مر گیا اور قبر میں داخل ہو گیا۔
وَلَوْ شَاءَ رَبِّي كَانَ يَبْغِي هِدَايَتِي وَلَوْ شَاءَ رَبِّي كَانَ مِمَّنْ يُبَصَّرُ
اور اگر میرا خدا چاہتا تو وہ ہدایت قبول کرتا۔ اور اگر میرا خدا چاہتا تو وہ مجھے پہچان لیتا۔
وَمَا إِنْ قَنَطْنَا وَالرَّجَاءُ مُعَظَّمٌ كَذَلِكَ وَحْيُّ اللَّهِ يُدْرِى وَ يُخْبِرُ
اور ہم اُس کے ایمان سے نا امید نہیں ہوئے بلکہ اُمید بہت ہے۔ اسی طرح خدا کی وحی خبر دے رہی ہے۔
وَإِنَّ قَضَاءَ اللَّهِ مَا يُخْطِيءُ الْفَتَى لَهُ خَافِيَاتٌ لا يَرَاهَا مُفَكِّرُ
اور خدا کا حکم مر دراہ کو بھولتا نہیں۔ اُس کے لئے پوشیدہ راز ہیں کہ کوئی فکر کرنے والا ان کو دیکھ نہیں سکتا۔
سَيُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ مَقْسُومَ حِبِّكُمْ سَعِيدٌ فَلَا يُنْسِيهِ يَوْمٌ مُّقَدَّرُ
تجھ پر خدا تعالیٰ تیرے دوست محمد حسین کا مقسوم ظاہر کر دے گا۔ سعید ہے پس روز مقد راس کو فراموش نہیں کریگا۔
وَ يُحْيى بِأَيْدِى اللَّهِ وَاللهُ قَادِرٌ وَيَأْتِي زَمَانُ الرُّشْدِ وَالذَّنْبُ يُغْفَرُ
اور خدا کے ہاتھوں سے زندہ کیا جائیگا اور خدا قادر ہے۔ اور رشد کا زمانہ آئے گا اور گناہ بخش دیا جائے گا۔
فَيَسْقُونَهُ مَاءَ الطَّهَارَةِ وَالتَّقَى نَسِيمُ الصَّبَا تَأْتِي بِرَيَّا يُعَطَّرُ
پس پاکیزگی اور طہارت کا پانی اسے پلائیں گے۔ اور نسیم صبا خوشبو لائے گی اور معطر کر دے گی۔

وَ إِنَّ كَلَامِي صَادِقٌ قَوْلُ خَالِقِي وَمَنْ عَاشَ مِنْكُمُ بُرْهَةً فَسَيَنْظُرُ
اور میرا کلام سچا ہے اور میرے خدا کا قول ہے۔ اور جو شخص تم میں سے کچھ زمانہ زندہ رہے گا وہ دیکھ لے گا۔
ا تَعْجَبُ مِنْ هَذَا فَلَا تَعْجَبَنُ لَّهُ كَلَامٌ مِّنَ الْمَوْلَى وَ وَحْيٌ مُطَهَّرُ
کیا تو اس سے تعجب کرے گا پس کچھ تعجب نہ کر ۔ یہ خدا کا کلام ہے اور پاک وحی ہے۔
وَمَا قُلْتُهُ مِنْ عِنْدِ نَفْسِى كَرَاجِمٍ أُرِيتُ وَمِنْ أَمْرِ الْقَضَا أَتَحَيَّرُ
اور میں نے اپنے ہی دل سے اٹکل سے بات نہیں کی۔ بلکہ کشفی طور پر مجھے دکھلایا گیا اور میں اس سے حیران ہوں ۔
اَقَلْبُ حُسَيْنٍ يَهْتَدِى مَنْ يَظُنُّهُ عَجِيبٌ وَعْنَدِ اللَّهِ هَيْنٌ وَ أَيْسَرُ
کیا محمد حسین کا دل ہدایت پر آ جائے گا یہ کون گمان کر سکتا ہے؟۔ عجیب بات ہے اور خدا کے نزدیک سہل اور آسان ہے۔
فَلةُ أَشْخَاصِ بِهِ قَدْ رَأَيْتُهُمْ وَمِنْهُمُ الهِي بَخْشُ فَاسْمَعُ وَ ذَكِّرُ
لک
تین آدمی اس کے ساتھ اور ہیں۔ ایک اُن میں سے الہی بخش اکو نٹنٹ ملتانی ہے پس سُن اور سُنا دے۔
لَعَمْرُكَ ذُقْنَا دُونَ ذَنْبٍ رِمَاحَهُمْ فَمَا سَرَّنَا إِلا دُعَاءُ يُكَرَّرُ
تیری قسم! کہ ہم نے بغیر گناہ کے ان کے نیزوں کا مزہ چکھا۔ پس ہمیں یہی اچھا معلوم ہوا کہ اُن کے حق میں دعا کرتے ہیں۔
مَتَى ذُكِّرُوا يَغْتَمُّ قَلْبِي بِذِكْرِهِمْ بِمَا كَانَ وَقُتٌ بِالْمُلَا قَاةِ نُبْشِرُ
جب وہ ذکر کئے جاتے ہیں تو میرا دل غمناک ہو جاتا ہے۔ کیونکہ یاد آتا ہے کہ ایک دن ہم ملاقات سے خوش ہوتے تھے۔
ا أُرْضِعْتَ مِنْ غُولِ الْفَلَا يَا أَبَا الْوَفَا فَمَالَكَ لَا تَخْشَى وَلَا تَتَفَكَّرُ
کیا تجھے جھوٹ کا دودھ پلایا گیا ؟ اے شاء اللہ ! ۔ پس تجھے کیا ہو گیا کہ نہ ڈرتا ہے نہ فکر کرتا ہے۔
تَرَكْتُمُ سَبِيلَ الْحَقِّ وَالْخَوْفِ وَالْحَيَا وَجُزُتُمْ حُدُودَ الْعَدْلِ وَاللَّهُ يَنْظُرُ
تم نے حق کو چھوڑ دیا۔ اور عدل سے باہر ہو گئے اور اللہ دیکھتا ہے۔
وَكَيْفَ تَرى نَفْسٌ حَقِيقَةَ وَحْيِنَا يُصِرُّ عَلَى كِذَّبٍ وَّ بِالسُّوءِ يَجْهَرُ
ایسا آدمی ہماری وحی کی حقیقت کیا جانتا ہے۔ جو جھوٹ پر اصرار کرتا ہے اور کھلی بد گوئی کرتا ہے۔
له الله

وَإِنْ كُنْتُ كَذَّابًا كَمَا هُوَ زَعْمُكُمْ فَكِيدُوا جَمِيعًا لِي وَلَا تَسْتَأْخِرُوا
اور اگر میں تمہارے نزدیک جھوٹا ہوں ۔ تو میری بربادی کیلئے تم سب کوشش کرو اور پیچھے مت ہٹو ۔
وَ إِنَّ ضِيَائِي يَبْلُغُ الْاَرْضَ كُلَّهَا اَتُنْكِرُهَا فَاسْمَعُ وَإِنِّي مُذَكِّرُ
اور میری روشنی دنیا میں پھیل جائے گی۔ کیا تو انکار کرتا ہے؟ پس سن رکھ اور میں یاد دلاتا ہوں ۔
عَقَرْتَ بِمُدِّ صَحْبَتِي يَا أَبَا الْوَفَا بِسَبٌ وَ تَوْهِينِ فَرَبِّي سَيَقْهَرُ
اے ثناء اللہ ! تو نے مد میں ہمارے دوستوں کو رنج پہنچایا۔ گالی سے اور توہین سے ۔ پس میرا خدا عنقریب غالب ہو جائیگا ۔
جَلَا لَكَ رَبِّي اَبْتَغِي لَا جَلَالَتِي وَ أَنْتَ تَرَى قَلْبِي وَ عَزْمِی وَ تُبْصِرُ
اے میرے خداوند ! میں تیرا جلال چاہتا ہوں نہ اپنی بزرگی ۔ اور تو میرے دل کو اور میرے قصد کو دیکھ رہا ہے۔
إِلَيْكَ أَرُدُّ مَحَامِدِي رُدْتُ كُلَّهَا وَمَا أَنَا إِلا مِثْلُ ذَرْقٍ يُعَفَّرُ
میں تیری طرف ان تمام تعریفوں کو رڈ کرتا ہوں جن کا میں قصد کرتا ہوں۔ اور میں نہیں ہوں مگر ایک سرگین کی طرح جو خاک میں ملایا جاتا ہے۔
وَقَالُوا عَلَى الْحَسَنَيْنِ فَضَّلَ نَفْسَهُ اَقُوْلُ نَعَمْ وَاللَّهُ رَبِّي سَيُظْهِرُ
اور انہوں نے کہا کہ اس شخص نے امام حسن اور حسین سے اپنے تئیں اچھا سمجھا۔ میں کہتا ہوں کہ ہاں اور میرا خدا عنقریب ظاہر کر دے گا۔
وَلَوْ كُنْتُ كَذَّابًا لَمَا كُنتُ بَعْدَهُ كَمِثْلِ يَهُودِي وَ مَنْ يَتَنَصَّرُ
اور اگر میں جھوٹا ہوتا تو پھر اس کے بعد میں ایک یہودی اور مرتد نصرانی کی مانند بھی نہ ہوتا۔
وَلَكِنَّنِي مِنْ أَمْرِ رَبِّي خَلِيفَةٌ مَسِيحٌ سَمِعْتُمْ وَعْدَهُ فَتَفَكَّرُوا
مگر میں اپنے خدا کے حکم سے خلیفہ۔ اور مسیح موعود ہوں ۔ اب تم سوچ لو۔
فَمَا شَأْنُ مَوْعُودٍ وَمَا فِيهِ عِنْدَكُمْ مِنَ الْقَوْلِ قَوْلِ نَبِيِّنَا فَتَدَبَّرُوا
پس مسیح موعود کی کیا شان ہے اور تمہارے پاس اس کے باب میں ۔ بنی صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا قول ہے؟
حَدِيثٌ صَحِيحٌ عِنْدَكُمْ تَقْرَءُونَهُ فَلَا تَكْتُمُوا مَا تَعْلَمُونَ وَأَظْهِرُوا
تمہارے پاس ایک صحیح حدیث ہے جس کو تم پڑھتے ہو۔ پس جو کچھ تم جانتے ہو اس کو پوشیدہ مت کرو اور ظاہر کرو۔

وَمَنْ يَكْتُمَنَّ شَهَادَةً كَانَ عِنْدَهُ فَسَوْفَ يَرَى تَعْذِيبَ نَارٍ تُسَخَّرُ
اور جو شخص اس گواہی کو پوشیدہ کر دیگا جو اس کے پاس ہے۔ پس عنقریب وہ آگ کا عذاب دیکھے گا جو خوب بھڑکائی جائے گی ۔
فَلَا تَجْعَلُوا كِذبًا عَلَيْكُمْ عُقُوبَةً وَدَعُ يَا ثَنَاءَ اللَّهِ قَوْلًا تُزَوِّرُ
لک
پس تم جھوٹ کو اپنے لئے وبال کا ذریعہ مت ٹھہراؤ۔ اور اے ثناء اللہ ! تو جھوٹ بولنا چھوڑ دے۔
تَرَكْتَ طَرِيقَ كِرَامِ قَوْمٍ وَّ خُلُقَهُمْ هَجَوْتَ بِمُدٌ عَامِدًا لِّتُحَقِّرُ
تو نے شریفوں کے خُلق اور طریق کو چھوڑ دیا۔ اور تو نے موضع مد میں قصد اہماری ہجو کی تا تو تحقیر کرے۔
وَ شَتَانَ مَابَيْنَ الْكِرَامِ وَبَيْنَكُمْ وَإِنَّ الْفَتَى يَخْشَى الْحَسِيبَ وَيَحْذَرُ
اور کہاں شریف اور کہاں تم لوگ۔ اور نیک انسان خدا سے ڈرتا ہے اور بدی سے پر ہیز کرتا ہے۔
تَرَكْنَاكَ حَتَّى قِيلَ لَا يَعْرِفُ الْقِلَى فَجِئْتَ خَصِيمًا أَيُّهَا الْمُسْتَكْبِرُ
ہم نے تو تجھے چھوڑ دیا تھا یہاں تک کہ تم لوگ کہتے تھے کہ اب کیوں کچھ لکھتے نہیں ؟ ۔ پس تو خود مقابلہ کے لئے آیا ہے اے متکبر !
اَلَا أَيُّهَا اللَّعَانُ مَالَكَ تَهْجُرُ وَتَلْعَنُ مَنْ هُوَ مُرْسَلٌ وَ مُوَقَّرُ
اے لعنت کر نیوالے! تجھے کیا ہو گیا کہ بیہودہ بک رہا ہے۔ اور تو اُس پر لعنت کر رہا ہے جو خدا کا فرستادہ اور خدا کی طرف سے عزت یافتہ ہے۔
شَتَمْتَ وَمَا تَدْرِى حَقِيقَةَ بَاطِنِي وَكُلُّ امْرِءٍ مِّنْ قَوْلِهِ يُسْتَفْسَرُ
تو نے مجھے گالیاں دیں اور میرا حال تجھے معلوم نہیں۔ اور ہر ایک انسان اپنے قول سے پوچھا جائے گا۔
صَبَرْنَا على سبِّ بِهِ آذَيْتَنَا وَلَكِنْ عَلَى مَا تَفْتَرِي لَا نَصْبِرُ
ہم نے ان گالیوں پر تو صبر کیا جن کے ساتھ تو نے ہمارا دل دُکھایا لیکن وہ جو تو نے ہم پر افترا کیا اس پر ہم صبر نہیں کر سکتے ۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي صَادِقٌ لَسْتُ كَاذِبًا فَلَا تَهْلِكُوا مُسْتَعْجِلِينَ وَ فَكَّرُوا
اور خدا کی قسم ! کہ میں صادق ہوں کا ذب نہیں ہوں ۔ پس تم جلدی کر کے ہلاک مت ہوا اور خوب سوچ لو۔
وَلَوْ كُنتُ كَذَّابًا شَقِيًّا لَضَرَّنِي عَدَاوَةُ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ كَفَرُوا
اور اگر میں جھوٹا بد بخت ہوتا تو ضرور مجھے ان لوگوں سے نقصان پہنچتا جنہوں نے دشمنی سے مجھے جھٹلایا اور کا فرقرار دیا۔

وَشَاهَدتَ أَنَّ الْقَوْمَ كَيْفَ تَدَاكَثُوا عَلَى وَكَيْفَ رَمَوْا سِهَامًا وَ جَمَّرُوا
اور تو نے دیکھ لیا کہ قوم نے کیسے میرے پر بلوے کئے اور کیسے انہوں نے تیر چلائے اور کیسے وہ لڑائی پر جمے۔
رَمَوْا كُلَّ صَخْرٍ كَانَ فِي اذْيَالِهِمْ بِغَيْظِ فَلَمْ أَقْلَقُ وَلَمْ أَتَحَيَّرُ
جس قدر پتھر ان کے دامن میں تھے سب پھینک دیئے۔ اور یہ کام غصہ کے ساتھ کیا۔ پس میں نہ بیقرار ہوا اور نہ حیران ہوا۔
وَجُرِّحَ عِرْضِي مِنْ رِمَاحٍ اِهَانَةٍ وَأُلْقِيَ مِنْ سَبِّ إِلَى الْخَنْجَرُ
اور میری آبرواہانت کے نیزوں سے زخمی کی گئی اور دُشنام دہی سے میری طرف خنجر پھینکے گئے۔
وَقَالُوا كَذُوبٌ مُّفْئِدٌ غَيْرُ صَادِقٍ فَقُلْنَا اخْسَبُوا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ
اور انہوں نے کہا یہ جھوٹا دروغ گو ہے سچا نہیں ۔ ہم نے کہا کہ تم سب دفع ہو۔ آخر یہ خفی حقیقت ظاہر ہو جائے گی۔
وَسَبُّوا وَ أَذَوْنِي بِأَنْوَاعِ سَبِّهِمْ وَ سَمَّوْنِ دَجَّالًا وَسَمَّوْنِ أَبْتَرُ
اور مجھے گالیاں دیں اور طرح طرح کی گالیوں سے دُکھ دیا۔ اور میرا نام دجال رکھا اور میرا نام شر محض رکھا جس میں کوئی خیر نہیں ۔
وَ سَمَّوْنِ شَيْطَانًا وَ سَمَّوْنِ مُلْحِدًا وَ سَمَّوْنِ مَلْعُونَا وَ قَالُوا مُزَوِّرُ
اور میرا نام شیطان رکھا اور میرا نام ملحد رکھا۔ اور میرا نام لعنتی رکھا اور کہا کہ یہ ایک دروغ باف آدمی ہے۔
فَصِرْتُ كَانّى لِلرِّمَاحِ دَرِيَّةٌ وَأُوذِيْتُ حَتَّى قِيلَ عَبْدٌ مُّحَقَّرُ
پس میں ایسا ہو گیا کہ میں تیروں کا نشانہ ہوں ۔ اور میں دُکھ دیا گیا یہاں تک کہ لوگوں نے کہا کہ یہ نہایت حقیر انسان ہے۔
وَمَا غَادَرُوا كَيْدًا لِّدَوْسِي وَبَعْدَهُ عَلَى حَضُّوا زُمْعَ الْأَنَاسِ وَتَوَّرُوا
اور میرے کچلنے کیلئے کسی مکر کوا ٹھا نہ رکھا اور بعد اس کے۔ میرے پر کمپین لوگوں کو مشتعل کیا اور برانگیختہ کیا۔
وَلَكِنْ مَالُ الْأَمْرِ كَانَ هَوَانُهُمْ وَأُنْزِلَ لِي أَي تُنِيرُ وَتَبْهَرُ
مگر انجام کاران کی رسوائی ہوئی۔ اور میرے لئے وہ نشان ظاہر کئے گئے جو روشن اور غالب تھے۔
فَأَوْصِيكَ يَارِدْفَ الْحُسَيْنِ اَبَا الْوَفَا اَنِبُ وَاتَّقِ اللَّهَ الْمُحَاسِبَ وَاحْذَرُ
پس میں تجھے نصیحت کرتا ہوں اے محمد حسین کے پیچھے چلنے والے ۔ خدا کی طرف توبہ کر اور اُس مُحاسِب سے ڈر۔

وَلَا تُلْهِكَ الدُّنْيَا عَنِ الدِّينِ وَالْهَوَى وَ إِنَّ عَذَابَ اللَّهِ أَدْهَى وَأَكْبَرُ
اور تجھے دنیا اور ہوا و ہوس دین سے نہ روکے۔ اور خدا کا عذاب بہت سخت اور بڑا ہے۔
وَلَا تَحْسَبِ الدُّنْيَا كَنَاطِفِ نَاطِفِي اَتَدْرِي بِلَيْلِ مَسَرَّةٍ كَيْفَ تُصْبِحُ
اور دنیا کو شرینی کی طرح مت سمجھ جو شرینی بنانے والا تیار کرتا ہے۔ کیا تو خوشی کی رات کو جانتا ہے کہ کس طرح صبح کریگا۔
اَلَا تَتَّقِي الرَّحْمَنَ عِنْدَ تَصَنُّع وَمَنْ كَانَ الْقَى لَا اَبَالَكَ يَحْذَرُ
کیا تو خدا سے ڈرتا نہیں اور بناوٹ کرتا ہے۔ اور جو شخص پر ہیز گار ہو وہ ضرور ڈرتا ہے۔
ا لَا لَيْتَ شِعْرِى هَلْ تُشَاهِدُ بَعْدَنَا مَسِيحَا يَحُطُّ مِنَ السَّمَاءِ وَيُنْذِرُ
کاش مجھے سمجھ ہوتی ۔ کیا میرے بعد کوئی اور مسیح آسمان سے اُترے گا اور ڈرائے گا؟
وَلِلَّهِ دَرُّ مُذَكِّرٍ قَالَ إِنَّهُ يُعَافُ الْهُدَى شِكْسٌ زَنِيمٌ مُّدَعْثَرُ
اور اُس ڈرانے والے نے کیا اچھا کہا ہے۔ کہ ایک بدخو ویران شده کمینہ ہدایت سے نفرت رکھتا ہے۔
ذَكَرْتَ بِمُدٌ عِندَ بَحْثِكَ بِالْهَوى أَحَادِيثَ ، وَالْقُرْآنَ تُلْغِى وَ تَهْجُرُ
تو نے مقام مد میں بحث کرنے کے وقت کہا تھا کہ ہمارے پاس یہ احادیث ہیں اور قرآن کو تو محض نکما اور باطل ٹھہرایا جاتا ہے۔
نَبَذْتُمْ كَلَامَ اللهِ خَلْفَ ظُهُورِكُمْ تَرَكْتُمْ يَقِينَا لِلظُّنُونِ فَفَكِّرُوا
تم لوگوں نے کلام اللہ کو پس پشت ڈال دیا۔ اور تم نے ظن کی خاطر یقین کو چھوڑ دیا۔ اب سوچ لو۔
فَصَارَ كَآثَارٍ عَفَتْ وَتَغَيَّبَتْ مَدَارُ نَجَاةِ النَّاسِ يَا مُتَكَبِّرُ
پس قرآن ایسا ہو گیا جیسا کہ آثار محو شدہ اور چُھپ گیا۔ وہی تو مدار نجات تھا۔ اے متکبر !
وَإِنَّ شِفَاءَ النَّاسِ كَانَ بَيَانُهُ فَهَلْ بَعْدَهُ نَحْوَ الظُّنُونِ نُبَادِرُ
اور اُس کا بیان لوگوں کے لئے شفا تھی۔ پس کیا ہم قرآن چھوڑ کر ظنوں کی طرف دوڑیں؟
وَ فَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ مِنِّى تَأَلُّمًا إِذَا مَا سَمِعْتُ الْبَحْتَ يَا مُتَهَوِّرُ
پس اس خیال سے میرے آنسو جاری ہو گئے جب میں نے تیری بحث کو اے بیباک ! سنا ۔

كَذَبْتَ بِمُدٌ عَامِدًا فَتَمَايَلَتْ عَلَيْكَ شَطَايِبُ جَاهِلِينَ وَتَوَّرُوا
تو نے موضع محمد میں قصد اجھوٹ بولا ۔ پس جاہل لوگ تیری طرف جھک گئے اور شور ڈالا۔
وَ وَاللَّهِ فِي الْقُرْآنِ كُلُّ حَقِيقَةٍ وَ آيَاتُهُ مَقْطُوعَةٌ لَّا تَغَيَّرُ
اور بخدا! قرآن شریف میں ہر ایک حقیقت ہے۔ اور اُس کی آیتیں قطعی ہیں جو بدلتی نہیں۔
مَعِينٌ مَّعِينُ الْخُلْدِ نُورُ مُعِيُنِنَا هُدَاهُ نَمِيرُ الْمَاءِ لَا يَتَكَدَّرُ
وہ صاف پانی ہے، بہشت کا پانی ہمارے خدا کو ٹور۔ ہدایت اُس کی صاف زلال ہے مکہ رنہیں۔
ارى آيَهُ كَالْعِيدِ جَاءَتْ مِنَ السَّمَاءِ وَفِيهَا شِفَاءٌ لِلَّذِي يَتَدَبَّرُ
اُس کی آیتیں حسین ہیں جو آسمان سے اُتریں۔ اور ان آیتوں میں فکر کرنے والوں کے لئے شفا ہے۔
وَيُصْبِي قُلُوبَ النَّاسِ بِالنُّورِ وَالْهُدَى وَيُرْوِي الْعَطَاشِي بِالْمَعِينِ وَيَظْتَرُ
اور لوگوں کے دل اپنے نور کے ساتھ کھینچ رہا ہے۔ اور پیاسوں کو صاف پانی سے سیراب کر رہا ہے اور دائیوں کی طرح دُودھ پلاتا ہے۔
وَقَدْ كَانَ صُحُفٌ قَبْلَهُ مِثْلَ خَادِجٍ فَجَاءَ لِتَكْمِيلِ الْوَرَى لِيُغَزَّرُ
اور اس سے پہلی کتا میں اُس اُونٹنی کی طرح تھیں جو قبل از ولادت بچہ دیتی ہے پس قرآن لوگوں کے کامل کرنے کیلئے آیا تا ایک بار ہی تمام دودھ دو ہا جائے ۔
بِلَيْلٍ كَمَوْجِ البَحْرِ أَرْخَى سُدُولَهُ تَجَلَّى وَأَدْرَى كُلَّ مَنْ كَانَ يُبْصِرُ
ایسی رات میں آیا جو سمندری موج کی طرح اپنی چادر پھیلا رکھے تھی سواس نے آکر زمانہ کو روشن کردیا اور ہر ایک جود یکھ سکتا تھا اس کو دکھا دیا۔
أَيَا أَيُّهَا الْمُغْوِى اَتُنْكِرُ شَأْنَهُ وَمَا فِي يَدَيْنَا غَيْرُهُ يَا مُزَوِّرُ
اے گمراہ کر نیوالے! کیا تو قرآن کی شان سے انکار کرتا ہے۔ اور بحجز قرآن ہمارے ہاتھ میں کیا ہے؟ (اے جھوٹ گھڑنے والے!)۔
لِقَوْمٍ هَذَى لَا بَارَكَ اللهُ مُدَّهُمْ جَهُولٌ فَأَذَى حَقَّ كِذُبٍ فَأَبْشَرُوا
اس شخص نے ایک قوم کی خاطر کیلئے بکو اس کی ۔ خدا ان کے مد کو برکت نہ دے۔ پیشخص جاہل ہے اس نے درونگو ئی کا حق ادا کر دیا اس لئے وہ لوگ خوش ہو گئے ۔
لَهُ جَسَدٌ لَّا رُوحَ فِيْهِ وَلَا صَفَا كَقِدْرٍ يَجُوشُ وَلَيْسَ فِيهِ تَدَبُّرُ
یہ صرف ایک جسم ہے جس میں جان نہیں اور نہ صفا۔ اور ایک ہنڈیا کی طرح جوش مارتا ہے۔ کچھ تدبر نہیں کرتا۔

نَبَذْتُمْ هُدَى الْمَوْلَى وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ فَدَعْنِي أُبَيِّنُ كُلَّمَا كَانَ يُسْتَرُ
تم نے خدا تعالیٰ کی ہدایتوں کو پس پشت پھینک دیا۔ پس مجھے چھوڑ دے تا میں بیان کروں جو کچھ پوشیدہ کیا گیا ہے۔
وَ إِنِّي أَخَذْتُ الْعِلْمَ مِنْ مَّنْبَعِ الْهُدَى وَ اَجْرى عُيُونِي فَضْلُهُ الْمُتَكَفِّرُ
اور میں نے علم کو منبع ہدایت سے لیا ہے۔ اور اُس کے فضل نے میرے چشمے جاری کر دیئے ہیں۔
وَ أُعْطِيتُ مِنْ رَّبِّي عُلُومًا صَحِيحَةً وَاَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَاعْثَرُ
اور میں نے اپنے رب سے علوم صحیحہ پائے ہیں۔ اور جو کچھ تم نہیں جانتے وہ مجھے سکھلایا جاتا اور اطلاع دیا جاتا ہے۔
وَكَأْسٍ سَقَانِي رُوحُ رُوحِي كَأَنَّهَا رَحِيقٌ كَنَجْمِ نَاصِعِ اللَّوْنِ أَحْمَرُ
اور کئی پیالے میری جان کی جان نے مجھے ایسے پلائے ہیں۔ کہ گویا ستارہ کی طرح ایک شراب ہے خالص سرخ رنگ۔
فَلَا تُبْشِرُوا بِالنَّقْلِ يَا مَعْشَرَ الْعِدَا وَكَمْ مِنْ نُّقُولٍ قَدْ فَرَاهَا مُسَجِّرُ
پس اے مخالفو محض نقلوں کے ساتھ خوش مت ہو جاؤ۔ اور بہتیری نقلیں اور حدیثیں ہیں جو دھوکا باز نے بنائی ہیں ۔
هَلِ النَّقْلُ شَيْءٍ بَعْدَ إِيْحَاءِ رَبِّنَا فَأَى حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ
اور خدا تعالیٰ کی وحی کے بعد نقل کی کیا حقیقت ہے۔ پس ہم خدا تعالیٰ کی وحی کے بعد کس حدیث کو مان لیں ۔
وَقَدْ مُرِّقَ الْأَخْبَارُ كُلَّ مُمَزَّقٍ فَكُلُّ بِمَا هُوَ عِنْدَهُ يَسْتَبْشِرُ
اور حدیثیں تو ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔ اور ہر ایک گروہ اپنی حدیثوں سے خوش ہورہا ہے۔
اعِنْدَكَ بُرْهَانٌ قَوِيٌّ مُّنَقَّحٌ عَلَى فَضْلِ شَيْءٍ عَابَ أَوْ أَنْتَ تَهْذِرُ
کیا تیرے پاس مولوی محمد حسین کی فضیلت کی کوئی دلیل ہے۔ جو میرے کلام کا عیب نکالتا ہے؟ یا تو یوں ہی بکواس کر رہا ہے۔
اَ تَحْسَبُ مِنْ حُمْقٍ حُسَيْنَا مُحَقِّقًا وَفِي كَفِّهِ حَمَاوَ مَاءٌ مُّكَدَّرُ
کیا تو حق سے محمد حسین کو عالم سمجھتا ہے۔ اور اس کے ہاتھ میں مٹی سیاہ اور گندا پانی ہے۔
اَ تُخْبِرُنِي مِنْ نَّازِلٍ مَّا رَأَيْتَهُ وَتَذْكُرُ أَخْبَارًا دَفَاهَا التَّغَيُّرُ
کیا تو میرے پاس اس اُترنے والے کا ذکر کرتا ہے جس کو تو نے نہیں دیکھا۔ اور ایسی حدیثیں پیش کرتا ہے جن کا تحریف نے ستیا ناس کر دیا۔

وَ تَعْلَمُ أَنَّ الظَّنَّ لَيْسَ بِقَاطِعٍ وَأَنَّ الْيَقِينَ الْبَحْتَ يُرْوِي وَيُثْمِرُ
اور تو جانتا ہے کہ ظن کوئی قطعی دلیل نہیں۔ اور یقین وہ چیز ہے کہ سیراب کرتا اور پھل لاتا ہے۔
وَلَسْتُ كَمِثْلِكَ فِي الظُّنُون مُقَيَّدًا وَ إِنِّي أَرَى اللَّهَ الْقَدِيرَ وَ ابْصِرُ
اور میں تیری طرح ظنوں میں گرفتار نہیں ۔ میں اپنے قادر خدا کو دیکھ رہا ہوں اور مشاہدہ کر رہا ہوں ۔
أَخَذْنَا مِنَ الْحَيِّ الَّذِي لَيْسَ مِثْلُهُ وَ اَنْتُمْ عَنِ الْمَوْتَى رَوَيْتُمْ فَفَكَّرُوا
ہم نے اُس سے لیا کہ وہ حتی و قیوم اور واحد لا شریک ہے۔ اور تم لوگ مردوں سے روایت کرتے ہو۔
ارَبَّى بِفَضْلِ اللَّهِ فِي حَجْرِ لُطْفِهِ وَفِي كُلِّ مَيْدَانٍ أَعَانُ وَانْصَرُ
میں خدا کی کنار عاطفت میں پرورش پارہا ہوں ۔ اور ہر ایک میدان میں مدد دیا جاتا ہوں ۔
لک
وَقَدْ خَصَّنِي رَبِّي بِفَضْلٍ وَرَحْمَةٍ وَنَصْرِ وَ تَائِيدٍ وَ وَحْيِ يُكَرَّرُ
اور میرے رب نے اپنے فضل اور رحمت سے مجھے خاص کر دیا۔ اور نیز تائید اور نصرت اور متواتر وجی سے مجھے مخصوص فرمایا ہے۔
سَقَانِي مِنَ الْأَسْرَارِ كَأْسًا رَوِيَّةً هَدَانِي إِلَى نَهْجِ بِهِ الْحَقُّ يَبْهَرُ
مجھے وہ پیالہ پلایا جو سیراب کرنے والا ہے۔ اور اُس راہ کی مجھے ہدایت کی جس کے ساتھ حق چمکتا ہے۔
فَدَعُ أَيُّهَا الْمُغْوِى حُسَيْنًا وَذِكْرَهُ اَتَذْكُرُ لَيْلًا عِنْدَ شَمْسٍ تُنَوِّرُ
پس اے اغوا کر نیوالے! محمد حسین اور اُس کے ذکر کو چھوڑ دے۔ کیا تو سورج کے مقابل پر ایک رات کا ذکر کرے گا۔
وَ نَحْنُ كُمَاةُ اللهِ جِئْنَا بِأَمْرِهِ حَلَلْنَا بِلَادَ الشِّرْكِ وَاللَّهُ يَخْفُرُ
ہم خدا کے سوار ہیں۔ اُس کے حکم سے آئے ہیں۔ اور شرک کے شہروں میں ہم داخل ہوئے ہیں اور خدا ر ہنمائی کر رہا ہے۔
أَقُولُ وَلَا أَخْشَى فَإِنِّي مَسِيحُهُ وَلَوْ عِنْدَ هَذَا الْقَوْلِ بِالسَّيْفِ انْحَرُ
میں بے دھڑک کہتا ہوں کہ میں خدا کا مسیح موعود ہوں ۔ اگر چہ میں اس قول پر تلوار سے قتل بھی کیا جاؤں ۔
وَقَدْ جَاءَ فِي الْقُرْآنِ ذِكْرُ فَضَائِلِي وَذِكْرُ ظُهُورِى عِنْدَ فِتَنِ تُشَوَّرُ
اور میرے فضائل کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔ اور میرے ظہور کا ذکر بھی پُر آشوب زمانہ میں ہونا لکھا ہے۔

وَمَا أَنَا إِلا مُرْسَلٌ عِنْدَ فِتْنَةٍ فَرُدّ قَضَاءَ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ
اور میں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں ۔ پس خدا کے حکم کو تو بدل دے اگر تجھے قدرت ہے۔
تَخَيَّرَنِي الرَّحْمَانُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ لَهُ الْحُكْمُ يَقْضِي مَا يَشَاءُ وَيَأْمُرُ
خدا نے مجھے اپنی مخلوقات میں سے چن لیا ہے۔ حکم اسی کا حکم ہے جو چاہے کرے۔
وَ وَاللَّهِ مَا أَفْرِى وَإِنِّي لَصَادِقٌ وَإِنَّ سَنَا صِدْقِي يَلُوحُ وَيَبْهَرُ
اور بخدا میں مفتری نہیں ۔ میں سچا ہوں ۔ اور میری سچائی کی روشنی چمک رہی ہے۔
تَرَاءَتْ لَنَا كَالشَّمْسِ صَفْوَةُ اَمْرِنَا وَ اَرْوَتْ حَدَائِقَنَاعُيُونُ تُنَفِّرُ
آفتاب کی طرح ہمارے امر کی صفائی ظاہر ہوگئی ۔ اور ہمارے باغوں کو ان چشموں نے سیراب کیا جو تر و تازہ کر دیتے ہیں۔
تَكَدَّرَ مَاءُ السَّابِقِينَ وَعَيْنُنَا إِلى أَخِرِ الأَيَّامِ لَا تَتَكَدَّرُ
دوسروں کے پانی جو امت میں سے تھے خشک ہو گئے مگر ہمارا چشمہ آخری دنوں تک کبھی خشک نہیں ہوگا۔
إِذَا مَا غَضِبُنَا يَغْضَبُ اللهُ صَائِلًا عَلَى مُعْتَدٍ يُؤْذِى وَ بِالسُّوءِ يَجْهَرُ
جب ہم غضبناک ہوں تو خدا اس شخص پر غضب کرتا ہے۔ جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور کھلی کھلی بدی پر آمادہ ہوتا ہے۔
وَيَأْتِي زَمَانٌ كَاسِرٌ كُلَّ ظَالِمٍ وَهَلْ يُهْلَكَنَّ الْيَوْمَ إِلَّا الْمُدَمَّـرُ
اور وہ زمانہ آ رہا ہے کہ ہر ایک ظالم کو توڑے گا ۔ اور کوئی ہلاک نہ ہوگا مگر وہی جو پہلے سے ہلاک ہو چکا۔
وَ إِنِّي لَشَرُّ النَّاسِ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُمْ جَزَاءَ اِهَانَتِهِمْ صَغَارٌ يُصَخِّرُ
اور میں بدتر انسانوں کا ہوں گا۔ اگر اہانت کرنے والے اپنی اہانت نہیں دیکھیں گے۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي مَا ادَّعَيْتُ تَعَلَّيًا وَابْغِي حَيَانًا مَّا يَلِيهَا التَّكَبُّرُ
اور بخدا! میں نے تعلی کی راہ سے دعوی نہیں کیا۔ اور میں ایسی زندگی چاہتا ہوں جس پر تکبر کا سایہ ہی نہ ہو۔
وَقَدْ سَرَّنِى اَنْ لَّا يُشَارَ بِاِصْبَعٍ إِلَى وَالْقَى مِثْلَ عَظْمٍ يُعَفَّرُ
اور میری یہ خوشی رہی کہ میری طرف انگلی کے ساتھ اشارہ نہ کیا جاوے اور میں ایسا پھینک دیا جاؤں جیسا کہ ایک ہڈی خاک آلودہ۔

فَلَمَّا أَجَزْنَا سَاحَةَ الْكِبْرِ كُلَّهَا أَتَانِي مِنَ الرَّحْمَنِ وَحْيٌ يُكَبِّرُ
پس جبکہ ہم تکبر کے میدان سے بہت دور نکل گئے اور سب میدان طے کر لیا۔ تب خدا کی وحی میرے پاس آئی جس نے مجھے بڑا بنا دیا۔
إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ اَنَّنِي دُعِيْتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسُرُ
جب یہ کہا گیا کہ تو خدا کی طرف سے بھیجا گیا۔ تو میں نے خیال کیا کہ میں ایسے امر کی طرف بلایا گیا کہ جولوگوں پر بھاری ہوگا۔
وَلَوْ أَنَّ قَوْمِي أَنَسُونِي كَطَالِبِ دَعَوْتُ لِيُعْطَوْا عَيْنَ عَقْلٍ وَبُصِّرُوا
اور اگر میرے پاس میری قوم طالب کی طرح آتی۔ تو میں دعا کرتا کہ ان کو عقل دی جائے اور بینائی بخشی جائے ۔
وَلَكِنَّهُمْ عَابُوا وَ أَذَوُا وَزَوَّرُوا وَحَثُوا عَلَيَّ الْجَاهِلِينَ وَ تَوَّرُوا
مگر انہوں نے عیب جوئی کی اور دُکھ دیا اور دروغ آرائی کی۔ اور جاہلوں کو میرے پر برانگیختہ کیا۔
وَعَيَّرَنِي الْوَاشُونَ مِنْ غَيْرِ خُبْرَةٍ وَنَاشُوا ثِيَابِي مِنْ جُنُونٍ وَّ اعْذَرُوا
اور نکتہ چینوں نے بغیر آزمائش اور آگاہی کے مجھے سرزنش کی۔ اور جنون سے میرے کپڑے پکڑ لئے اور اس کام میں سراسر مبالغہ کیا۔
عَجِبْتُ لَهُمْ فِي حَرْبِنَا كَيْفَ خَالَطُوا وَلَمْ يَبْقَ ضِعُنٌ بَيْنَهُمْ وَتَنَمُّرُ
میں نے ان سے تعجب کیا کہ ہماری لڑائی میں وہ کیسے باہم مل گئے ۔ اور ان کے درمیان باہم کوئی درندگی اور کینہ نہ رہا۔
وَ قَضَّوْا مَطَاعِنَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ اَصْدَرُوا إِلَيْنَا الْأَسِنَّةَ وَالْخَنَاجِرَ شَهَّرُوا
ایک مدت تک تو ایک دوسرے پر طعن کرتے رہے۔ پھر ہماری طرف انہوں نے نیزے پھیر دیئے اور تلواریں کھینچیں ۔
فَقُلْتُ لَهُمْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَالَكُمْ أَثَرُتُمُ غُبَارًا مِّنْ كَلَامٍ تُزَوَّرُ
پس میں نے اُن سے کہا کہ اے لوگو! تمہیں کیا ہو گیا۔ تم نے ایک جھوٹی بات سے اس قدر غبار انگیزی کی ۔
عَلَى الْحُمُقِ جَيَّاشُونَ مِنْ غَيْرِ فِطْنَةٍ كَمَا زَلَّتِ الصَّفْوَاءُ حِينَ تُكَوَّرُ
محض حماقت سے جوش کرنے والے بغیر دانائی کے۔ جیسا کہ ایک صاف پتھر نیچے پھینکنے سے جلد تر نیچے کو پھسل جاتا ہے۔
فَمَا بَرِحَتْ اَقْدَامُنَا مَوْطِنَ الْوَغَى وَمَا ضَعُفَتْ حَتَّى أَعَانَ الْمُطَفِّرُ
پس ہمارے قدم جنگ گاہ سے الگ نہ ہوئے ۔ اور نہ ہم تھکے یہاں تک کہ خدا نے ہمیں فتح دی ۔

وَكُنْتُ أَرَى الَّا سُلَامَ مِثْلَ حَدِيقَةٍ مُبَعَدَةٍ مِّنْ عَيْنِ مَاءٍ يُنَفِّرُ
اور میں اسلام کو اس باغ کی طرح دیکھتا تھا۔ جو اس چشمہ سے دور ہو جوتر و تازہ کرتا ہے۔
فَمَا زِلْتُ اسْقِيْهَا وَ اسْقِي بِلَادَهَا مِنَ الْمُزْنِ حَتَّى عَادَ حِبْرٌ مُّدَعْثَرُ
پس میں اس باغ کو پانی دیتارہا اور اسکی زمینوں کو آسمانی بارش کا پانی دیا یہاں تک کہ اسکی خوبصورتی ویران شده عود کر آئی۔
وَجَاشَتُ إِلَى النَّفْسُ مِنْ فِتْنَةِ الْعِدَا فَأَنْزَلَ رَبِّي حَرُبَةً لَّا تُكَسَّرُ
اور میرا دل دشمنوں کے فتنہ سے نکلنے لگا۔ پس نازل کیا میرے رب نے ایک حربہ جو توڑا نہیں جائیگا۔
فَأَصْبَحْتُ اَسْتَقْرِى الرِّجَالَ رِجَالَهُمْ لِأُفْحِـمَ قَوْمًا جَابِرِينَ وَ انْذِرُ
پس میں نے صبح کی اور اُن لوگوں کی تلاش میں لگ گیا۔ تا میں ظالموں پر اتمام حجت کروں ۔
وَقَدْ كَانَ بَابُ اللَّهُ مَرْكَزَ حَرْبِهِمْ كَلَامٌ مُّضِلَّ لَا حُسَامٌ مُشَهَّرُ
اور ان کا طرز جنگ صرف زبانی خصومت تھی یعنی محض گمراہ کر نیوالی باتوں کو پیش کرتے اور مذہب کیلئے تلوار کی لڑائی تھی۔
فَوَافَيْتُ مَجْمَعَ لُدِّهِم وَقَتَلْتُهُمْ بِضَرْبٍ وَلَمْ أَكْسَلُ وَلَمْ أَتَحَسَّرُ
پس میں لڑنے والوں کے مجمع میں آیا اور ایک ہی ضرب سے انہیں قتل کر دیا اور نہ میں سست ہوا اور نہ ماندہ ہوا۔
وَإِنِّي أَنَا الْمَوْعُودُ وَالْقَائِمُ الَّذِي بِهِ تُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ عَدْلًا وَ تُشْمِرُ
اور میں مسیح موعود اور وہ امام قائم ہوں جو زمین کو عدل سے بھرے گا اور ویران جنگلوں کو پھل دار کریگا۔
بِنَفْسِي تَجَلَّتْ طَلْعَةُ اللهِ لِلْوَرى فَيَا طَالِبِي رُشُدٍ عَلَى بَابِيَ احْضُرُوا
میرے ساتھ صورت خدا کی خلقت پر ظاہر ہوگی ۔ پس اے ہدایت کے طالبو! میرے دروازے پر حاضر ہو جاؤ۔
خُذُوا حَضَّكُمْ مِّنِّي فَإِنِّي اِمَامُكُمْ أُذَكِّرُكُمْ أَيَّامَكُمْ وَأُبَشِّرُ
اپنا حصہ مجھے سے لے لو کہ میں تمہارا امام ہوں ۔ تمہیں تمہارے دن یاد دلاتا ہوں اور بشارت دیتا ہوں ۔
وَقَدْ جِئْتُكُمْ يَا قَوْمِ عِنْدَ ضَرُورَةٍ فَهَلْ مِنْ رَشِيدٍ عَاقِل يَتَدَبَّرُ
اور اے میری قوم! میں ضرورت کے وقت تمہارے پاس آیا ہوں۔ پس کیا کوئی تم میں رشید اور عقلمند ہے جو اس بات کو سوچے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی