اَیَا اَرْضَ مُدٍّ قَدْ دَفَاکِ مُدَمَّرُ
القصائد الاحمدیہ, حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
هَمَتْ مِثْلَ جَرْيَانِ الْعُيُونِ دِمَاءُ هُمْ تَسَوَّرَ دِعْصَ الرَّمْلِ مَا كَانَ يَقْطُرُ
اور چشموں کی طرح ان کے خون رواں ہو گئے ۔ اور ان کا خون ریت کے تو دہ کے اوپر چڑھ گیا۔
وَكَانَ بِحُرِّ الرَّمْلِ مَوْقِفُهُمْ فَهُمْ عَلَى رِسُلِهِمْ بَارَوْا عِدَاهُمْ وَجَمَّرُوا
اور خالص ریت میں ان کے کھڑے ہونے کی جگہ تھی پس انہوں نے بڑے وقار اور آرام سے دشمنوں کا مقابلہ کیا اور لڑائی پر جمے رہے۔
وَقَامُوا لِبَذْلِ نُفُوسِهِمْ مِنْ صِدْقِهِمْ عَلَى مَوْطِنٍ فِيهِ الْمَنِيَّةُ يَزْعَرُ
اور اپنے صدق سے جان قربان کرنے کے لئے ایسی جگہ کھڑے ہو گئے ۔ جس میں موت شیر کی طرح غراتی تھی۔
وَصُبَّتْ عَلَى رَأْسِ النَّبِيِّ مُصِيبَةٌ وَدَقُوا عَلَيْهِ مِنَ السُّيُوفِ الْمِغْفَرُ
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ایک مصیبت نازل ہوئی۔ اور دشمنوں نے اس کے خود کو تلواروں سے اس کے سر میں دھنسا دیا۔
عَلَى مِثْلِهَا لَمْ نَطَّلِعُ فِي مُكَلَّمٍ وَإِنْ كَانَ عِيسَى أَوْ مِنَ الرُّسُلِ أَخَرُ
ان تمام مصیبتوں کے لئے دوسرے نبی میں نظیر نہیں پائی جاتی ۔ خواہ عیسی ہو یا کوئی اور نبی ہو۔
فَفَكِّرُ أَهْذَا كُلُّهُ كَانَ بَاطِلًا وَمَا كَانَ شِرْكُ النَّاسِ شَيْئًا يُغَيَّرُ
پس سوچ کیا یہ تمام کارروائی باطل تھی ؟ اور شرک کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس کو بدلایا جائے۔
ا لَا لَائِمِي عَارَ النِّسَاءِ اَبَالُوَفَا اِلَامَ كَفِتُيَانِ الْوَغَى تَتَنَمَّرُ
اے عورتوں کے عارشاء اللہ ۔ کب تک مردانِ جنگ کی طرح پلنگی دکھلائے گا۔
أَرَدْتُ الْهَوَى مِنْ بَعْدِ سِتِّينَ حِجَّةً؟ وَذَلِكَ رَأْي لَا يَرَاهُ الْمُفَكِّرُ
کیا میں نے ساٹھ برس کی عمر کے بعد ہوا پرستی کو اختیار کیا۔ یہ تو کسی عقلمند کی رائے نہ ہوگی ۔
اَرَيْنَاكَ آيَاتٍ فَلَا عُذْرَ بَعْدَهَا وَإِنْ خِلْتَهَا تُخْفَى عَلَى النَّاسِ تُظْهَرُ
ہم تجھے کئی ایک نشان دکھلاتے ہیں اور اس کے بعد کوئی عذر باقی نہ رہے گا اور اگر تو خیال کرے کہ وہ پوشیدہ رہے گا تو وہ ہرگز پوشیدہ نہ رہے گا۔
أَرَدْتَ بِمُدٌ ذِلَّتِي فَرَأَيْتَهَا وَمَنْ لَّا يُوَقِّرُ صَادِقًا لَا يُوَقِّرُ
تو نے مقام مد میں میری ذلت کو چاہا پیس خود ذلت اٹھائی۔ اور جو شخص صادق کی بے عزتی کرتا ہے وہ خود بے عزت ہو جائے گا۔
وَكَائِنُ مِنَ الآيَاتِ قَدْ مَرَّ ذِكْرُهَا رَأَيْتُمْ فَأَعْرَضْتُمْ وَقُلْتُمْ تُزَوِّرُ
اور بہت سے نشان ہیں جن کا ہم ذکر کر چکے ہیں ۔ تم نے وہ نشان دیکھے اور انکار کیا اور کہا کہ جھوٹ بولتا ہے۔
فَعَنَّ لَنَا بَعْدَ التَّجَارِبِ حِيْلَةٌ لِنَكْتُبَ أَشْعَارًا بِهَا الآيَ تَشْعُرُ
پس ہمارے لئے بہت تجارب کے بعد ایک حیلہ ظاہر ہوا۔ تاہم یہ چند شعر لکھیں جن سے تمہیں یہ نشان معلوم ہو جائیں۔
فَهَذَا هُوَ التَّبْكِيتُ مِنْ فَاطِرِ السَّمَا وَهَذَا هُوَ الْإِفْحَامُ مِنِّى فَفَكَّرُوا
پس اسی ذریعہ سے تمہارا منہ خدا بند کرنا چاہتا ہے۔ اور یہی میری طرف سے اتمام حجت ہے۔
أَثَارَتْ سَنَابِكُ طِرْفِنَا نَقْعَ فَوُجِكُمْ فَهَلْ مَنْ كَمِي لِلْوَغَى يَتَبَخْتَرُ
ہمارے گھوڑوں کے سموں نے تمہاری خاک اڑا دی۔ پس کیا تم میں کوئی سوار ہے جو میدان میں آوے؟
اتُثْبِتُ عَظُمَةَ آيَتِي بِتَقَاعُسٍ وَقَدْ جِئْتَ مُدًّا سَاعِيًا لِّتُحَقِّرُ
اب تو پیچھے ہٹنے سے میرے نشان کو ثابت کر دے گا ؟ اور تو مد میں دوڑتا ہوا آیا تھا تا میری تحقیر کرے۔
فَإِنْ تُعْرِضَنَّ الْآنَ يَابْنَ تَصَلُّفٍ فَهَذَا عَلَى بَطْنِ الْمُكَذِّبِ خَنْجَرُ
پس اگر اب تو نے مقابلہ سے منہ پھیر لیا۔ پس یہ طور تو مکذب کے پیٹ پر ایک تلوار ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ تَخْتَارُ الْهَزِيمَةَ عَامِدًا وَتَهْوِي بِوَهْدِ الذُّلِّ عِجْرًا وَ تَحْدُرُ
اور اگر تو عمداً شکست کو اختیار کرے گا۔ اور ذلت کے گڑھے میں عاجزی سے گر پڑے گا۔
فَفِيهَا نَكَالُ الْعَلَمِينَ وَلَعْنَةٌ وَفِيهَا فَضِيحَتُكُمْ أَلَا تَتَذَكَّرُ
پس اس میں دین و دنیا کا وبال اور لعنت ہے۔ اور اس میں تمہاری رسوائی ہے۔ کیا تم خیال نہیں کرتے؟
وَمَا لَكَ لَا تَسْطِيعُ إِنْ كُنْتَ صَادِقاً لِأَهْلِ صَلَاحٍ كُلُّ أَمْرٍ مُيَسَّرُ
اور اگر تو سچا ہے تو کیوں اب تجھے مقابلہ کی قدرت نہیں ہوتی ؟ اور صادق کے لئے ہر ایک کام آسان کیا جاتا ہے۔
وَكُنْتَ إِذَا خُيِّرُتَ لِلْبَحْثِ وَالْوَغَا سَطَوْتَ عَلَيْنَا شَاتِمًا لِتُوَقِّرُ
اور جب تو مقام مد میں بحث کے لئے انتخاب کیا گیا۔ تو نے ہم پر حملہ کیا تا اس طرح تیری عزت ہو۔
يستعمل لفظ كَائِن كما يُستعمل كأين في لسان العرب منه
لَعَمْرِي لَقَدْ شَجَّتْ قَفَاكَ رِسَالَتِي وَإِنْ مِتَّ لَا يَأْتِيكَ عَوْنٌ مُّعَزَّرُ
اور مجھے قسم ہے کہ میرے رسالہ نے تیرا سر توڑ دیا۔ اور اب اگر تو مر بھی جائے تو تجھے وہ مدد نہیں پہنچنے کی جو تجھے عزت دے۔
وَكَيْفَ وَانْتُمْ قَدْ تَرَكْتُمْ مُعِينَكُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ مَوْلَى وَمَنْ هُوَ يَنْصُرُ
اور تمہیں مدد کیونکر پہنچتی۔ تم تو خدا کو چھوڑ بیٹھے۔ اور تمہارا اب کوئی مولا نہیں جو تمہیں مدد دے۔
افِيكُمْ كَمِيٌّ ذُونِضَالٍ شَمَرْدَلٌ فَإِنْ كَانَ فَلْيَحْضُرُ وَلَا يَتَأَخَّرُ
کیا تم میں کوئی سوار لڑنے والا بہادر موجود ہے؟ پس اگر ہو تو چاہیے کہ حاضر ہو جائے اور توقف نہ کرے۔
وَجِئْنَاكَ يَا صَيْدَ الرَّدَى بِهَدِيَّةٍ وَنُهْدِى إِلَيْكَ الْمُرْهِفَاتِ وَنَعْقِرُ
اور اے وبال کے شکار ! ہم تیرے پاس ایک ہدیہ لے کر آئے ہیں۔ اور ہم تیز تلواروں کا یعنی لا جواب قصیدہ کا تجھے ہدیہ دیتے ہیں۔
فَأَبْشِرُ وَبَشِّرُ كُلَّ غُولٍ يَسُبُّنِي سَيَأْتِيكَ مِنِّي بِالتَّحَائِفِ سَرُوَرُ
پس خوش ہو اور ہر ایک غول جو مجھے گالی دیا کرتا تھا اس کو بشارت دے۔ عنقریب میری طرف سے سید محمد سرور تحفہ لے کر تیرے پاس آئیں گے۔
الله
وَإِنِّي أَنَا الْبَازِي الْمُطِلُّ عَلَى الْعِدَا وَإِنِّي مُعَانٌ مِّنْ مُّعِينٍ يُكَبَّرُ
اور میں وہ باز ہوں جو دشمنوں پر جاپڑتا ہے۔ اور میں خدا تعالیٰ سے مدد دیا گیا ہوں ۔
اَثِرُ كُلَّ شَرْقِيِّ الْبِلَادِ وَغَرْبِهَا وَكُلَّ اَدِيبٍ كَانَ كَالْبَقٌ يَطْمِـرُ
تو مشرق مغرب کو میرے مقابل پر برانگیختہ کر۔ اور ہر ایک ادیب کو بلا لو جو مچھر کی طرح کودتا تھا۔
وَمَنْ كَانَ يَحْكِي نَاقَةً مُشْمَعِلَّةً صَغَارٌ يَمُرُّ الْقَوْمَ فَاسْعَوْاوَ دَبِّرُوا
اور اس شخص کو بُلا لو جو تیز رو اونٹنی کے مشابہ ہو۔ قوم کو بڑی خواری پیش آئی ہے۔ دوڑ و اور کچھ تدبیر کرو۔
وَإِنِّي لَعَمْرِ اللهِ لَسْتُ بِجَائِرٍ وَإِنْ كُنْتَ تَأْتِي بِالصَّوَابِ فَادْبِرُ
اور میں، بخدا ظالم نہیں ہوں ۔ اگر تمہارا جواب درست ہوگا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا۔
وَإِنْ كُنْتَ لَا تُصْغِي إِلَيْنَا تَغَافُلاَ تَهُدُّ وَتُلْغِي كُلَّمَا كُنْتَ تَعْمُرُ
اور اگر تو نے ہمارے اس قول کی طرف توجہ نہ کی۔ تو تو اس عمارت کو ڈھاوے گا اور بیکار کر دے گا جو تو نے بنائی تھی ۔
الَسْتَ تَرى يَرْمِي الْقَنَا مَنْ عِنْدَكُمْ جَهُولٌ وَلَا يَدْرِي الْعُلُوْمَ وَأَكْفَرُ
کیا تو نہیں دیکھتا کہ وہ شخص تم پر نیزے چلا رہا ہے۔ کہ جو تمہارے نزدیک جاہل۔ بے علم ( اور کافر ہے )
فَأَيْنَ ضَرَتْ مِنْكُمْ عَلَامَةُ صِدْقِكُمْ وَأَيْنَ اخْتَفَى عِلْمٌ بِهِ كُنتَ تُكْفِرُ
پس کہاں کود کر تمہاری سچائی کی علامت چلی گئی ۔ اور کہاں وہ علم چلا گیا جس کے ساتھ تو کافر بناتا تھا۔
وَأَيْنَ التَّصَلُّفُ بِالْفَضَائِلِ وَالنُّهَى وَأَيْنَ بِهَذَا الْوَقْتِ قَوْمٌ وَ مَعْشَرُ
اور کہاں وہ لاف زنی جو فضیلت اور عقل کی کی جاتی تھی۔ اور کہاں ہے اس وقت تیری قوم اور تیرا گر وہ ؟
وَأَيْنَ عَفَتْ مِنْكُمْ طَلَاقَةُ السُنِ سِلَاطٍ عَلَيْنَا مِثْلَ سَيْفِ يُشَهَّرُ
اور کہاں نابود ہوگئی زبانوں کی چالا کی۔ وہ زبانیں جو ہم پر تلوار کی طرح کھینچی گئی تھیں۔
وَفِي خَمْسَةٍ قَدْ تَمَّ نَظْمُ قَصِيدَتِي بَلِ الْوَقْتُ خَالِصَةً أَقَلُّ وَأَقْصَرُ
اور میرا قصیدہ پانچ دن میں ختم ہوا ۔ بلکہ اصل وقت اس سے بھی کمتر ہے یعنی تین دن ۔
فَفَكِّرُ بِجُهْدِكَ خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً وَنَادِ حُسَيْنَا أَوْ ظَفَرُ أَوْ أَصْغَرُ
پس تو پندرہ راتیں کوشش کرتا رہ اور محمد حسین کو اور قاضی ظفر الدین اور اصغر علی کو بلا لے۔
وَهَذَا مِنَ الايْتِ يَا أَكْبَرَ الْعِدَا فَهَلْ اَنْتَ تَنْسِجُ مِثْلَهَا يَا مُخَسَّرُ
اور یہ خدا کا نشان ہے۔ اے بڑے دشمن ! ۔ پس کیا تو اس کی مانند بنالے گا ؟
عَلَى مَوْطِنٍ يَخْشَى الْجَبَانُ نُجَمِّرُ فَإِنْ كُنْتَ فِي شَيْءٍ فَبَادِرُ وَ نَبْدِرُ
جہاں بزدل بھاگ جاتے ہیں ہم جم کر کھڑے ہیں۔ پس اگر تو کچھ چیز ہے تو مقابلہ پر آ پھر ہم دیکھ لیں گے۔
اَتَسْتُرُ بَغْيًا بَرْقَ أَيْتِ رَبِّنَا سَيُظْهِرُ رَبِّي كُلَّمَا كُنْتَ تَسْتُرُ
کیا تو بغاوت کر کے ہمارے ( رب کے ) نشانوں کی چمک کو پوشیدہ کرنا چاہتا ہے۔ پس میرا خدا وہ سب ظاہر کر دے گا جس کو تو چھپاتا ہے۔
تُرِيدُونَ ذِلَّتَنَا وَنَحْنُ هَوَانَكُمْ وَلِلَّهِ حُكُمْ نَافِةٌ فَسَيَأْمُرُ
تم ہماری ذلت چاہتے ہو اور ہم تمہاری ۔ اور خدا کے لئے حکم نافذ ہے۔ وہ فیصلہ کر دے گا۔
تَرَكْتُمُ كَلَامَ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ حُجَّةٍ وَإِنَّ كَلَامَ اللَّهِ أَهْدَى وَأَظْهَرُ
تم نے خدا کے کلام کو بے دلیل ترک کر دیا۔ اور خدا کا کلام اصل ہدایت اور ظاہر تر ہے۔
وَيَسَّرَهُ الْمَوْلَى لِيَذَّكَّرَ الْوَرى فَلَاشَكَ أَنَّ الذِّكْرَاجُلَى وَأَيْسَرُ
اور خدا نے اس کو سہل کیا تا لوگ یاد کریں۔ پس کچھ شک نہیں کہ قرآن روشن اور آسان تر ہے۔
وَفِيهِ تَجَلَّتْ بَيِّنَتْ مِّنَ الْهُدَى وَسَمَّاهُ فُرْقَانَا عَلِيمٌ مُقَدِّرُ
اور اس میں کھلی کھلی ہدایتیں موجود ہیں ۔ اور خدا نے اس کا نام فرقان رکھا ہے۔
وَسَمَّاهُ تِبْيَانًا وَ قَوْلًا مُّفَصَّلًا فَأَيَّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ
اور اس کا نام تبیان اور قول مفصل رکھا۔ پس کس حدیث کو ہم اس کے بعد اختیار کریں۔
فَدَعْ ذِكْرَ بَحْثٍ فِيهِ ظُلْمٌ وَفِرْيَةٌ وَفَكِّرُ بِنُورِ الْقَلْبِ فِيمَا نُكَرِّرُ
پس ایسی بحث کو چھوڑ دے جس میں جھوٹ ہے ۔ اور نور دل کے ساتھ ہماری باتوں میں غور کر۔
لَنَا الْفَضْلُ فِي الدُّنْيَا وَانْفُكَ رَاغِمٌ وَكُلُّ صَدُوقٍ لَّا مَحَالَةَ يُظْهَرُ
ہمیں دنیا میں بزرگی دی گئی اور تو ذلت میں ہے۔ اور ہر ایک راستباز انجام کار غالب کیا جاتا ہے۔
عَلَوْنَا بِسَيْفِ اللَّهِ خَصُمًا اَبَا الْوَفَا فَنُمْلِي ثَنَاءَ اللَّهِ شُكْرًا وَنَسْطُرُ
ہم نے (خدا کی تلوار سے ) اپنے دشمن ابوالوفا کو مار لیا۔ پس ہم خدا کی تعریف از روئے شکر کے لکھتے ہیں ۔
اَيَزعَمُ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا فَوَيْلٌ لَهُ يُغْوِي الْأَنَاسَ وَيَهْذَرُ
وہ گمان کرتا ہے کہ میں نے عمداً جھوٹ بنالیا۔ پس اس پر واویلا کہ لوگوں کو گمراہ اور بکواس کر رہا ہے۔
ارى بَاطِلًا قَدْ تَلَّمَ الْحَقُّ جُدْرَهُ فَأَضْحَى الْهُدَى مِثْلَ الضُّحَى يُتَبَصَّرُ
میں دیکھتا ہوں کہ سچائی نے باطل کی دیواروں میں سوراخ کر دیا۔ پس ہدایت روز روشن کی طرح نمایاں ہوگئی ۔
وَإِنَّى طَبَعْتُ الْيَوْمَ نَظْمَ قَصِيدَتِي وَكَانَ إِلَى نِصْفٍ تَمَشَّى نُوَّمُبَرُ
اور آج میں نے اپنے اس قصیدہ کی نظم کو چھاپ دیا۔ اور نومبر کا مہینہ قریباً نصف گذر چکا تھا۔
كَذَالِكَ مِنْ شَعْبَانَ نِصْفٌ كَمِثْلِهِ فَيَا رَبِّ بَارِكُهَا لِمَنْ يَتَذَكَّرُ
اسی طرح شعبان کا بھی نصف تھا۔ پس اے میرے رب ! ان کے لئے اس کو مبارک کر جو ہدایت پر آنا چاہے۔
رَمَيْتُ لِاغْتَالَنُ وَمَا كُنتُ رَامِيًا وَلَكِنْ رَّمَاهُ اللَّهُ رَبِّي لِيُظْهِرُ
میں نے اس رسالہ کو تیر کی طرح چلا یا تا یک دفعہ دشمن کا کام تمام کروں ۔ اور دراصل میں نے اس کو نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا تا مجھے غلبہ دے۔
وَهَذَا لِعَهْدٍ قَدْ تَقَرَّرَبَيْنَنَا بِمُدِّ فَلَمْ نَنْكُثُ وَلَمْ نَتَغَيَّرُ
اور یہ قصیدہ ہم نے اس عہد کے لحاظ سے لکھا ہے جو موضع مد میں کیا گیا تھا۔ پس ہم نے عہد شکنی نہیں کی اور نہ ہم بدل گئے۔
نَرَى بَرَكَاتِ نَزَّلُوْهَا مِنَ السَّمَا لَنَا كَاللُّوَاقِحِ وَالْكَلَامُ يُنَضَّرُ
ہم ایسی برکات دیکھ رہے ہیں جو آسمان سے ہمارے لئے اتری ہیں۔ ان اونٹنیوں کی طرح جو حمل دار ہوتی ہیں۔ اور کلام تازہ کی گئی ہے۔
وَوَ اللَّهِ إِنَّ قَصِيدَتِي مِنْ مُّؤَيِّدِي فَنُثْنِي عَلَى رَبِّ كَرِيمٍ وَ نَشْكُرُ
اور بخدا! میرا قصیدہ میرے اسی خدا کی طرف سے ہے ( جو میری تائید فرمارہا ہے ) ۔ پس ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اور شکر کرتے ہیں۔
وَيَارَبِّ إِنْ أَرْسَلْتَنِي مِنْ عِنَايَةٍ فَأَيِّدُ وَ كَمِّلُ كُلَّ مَا قُلْتُ وَانْصُرُ
اور اے میرے رب ! اگر تو نے اپنی عنایت سے مجھے بھیجا ا ہے۔ ہے۔ پس پس تائید تائید کر کر اور اور ہر ایک طریق جو میں نے سوچا ہے اس کو کامل کر ۔
۔
(اعجاز احمدی روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵۰ تا ۲۰۱)