اَیَا اَرْضَ مُدٍّ قَدْ دَفَاکِ مُدَمَّرُ

القصائد الاحمدیہ, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَأَمَّا الَّذِي مَا جَاءَ مِثْلَ أَئِمَّةٍ فَلَيْسَ لِذَالِكَ شَرْطُ نَسَبٍ فَابْشِرُوا
مگر جو شخص اماموں میں سے نہیں ہے۔ اس کے لئے نسب کی ضرورت نہیں۔ پس خوشی کرو۔
وَمَا جِئْتُ إِلَّا مِثْلَ مَطَرٍ وَّ دِيمَةٍ دَرُورٍ وَأَرْوَيْتُ الْبِلَادَ وَاعْمُرُ
اور میں مثل بارش کے آیا ہوں جو زور سے اور آہستگی سے برستی ہے۔ اور اس کا پانی جاری رہتا ہے اور میں نے شہروں کو سیراب کر دیا اور آباد کر رہاہوں ۔
وَكَمْ مِّنْ أُناسٍ بَايَعُونِي بِصِدْقِهِمْ وَمَا خَالَفُوا قَوْلِي وَمَا هُمْ تَذَكَّرُوا
اور بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے مجھ سے بیعت کی۔ اور نہ انہوں نے میری بات کی مخالفت کی اور نہ وہ خبیث النفس ہو گئے ۔
فَقَرَّبْتُ قُرْبَانًا يُنَجِّى رِقَابَهُمْ وَيَعْلَمُ رَبِّي مَا نَحَرْتُ وَانْحَرُ
پس میں نے ایسی قربانی کی جس سے ان کی گردنوں کو میں نے چھڑا دیا۔ اور میرا خدا جانتا ہے کہ میں نے کیا قربانی کی اور کیا کر رہا ہوں ۔
وَلِى عِزَّةٌ فِي حَضْرَةِ اللَّهِ خَالِقِي فَطُوبَى لِقَوْمٍ طَاوَعُونِي وَاتَّرُوا
اور مجھے جناب الہی میں، جو میرا خالق ہے ایک عزت ہے۔ پس خوشی ہو اس قوم کے لئے جنہوں نے میری اطاعت کی اور مجھے اختیار کیا۔
أتَى الْعِلْمُ بِالْمُتَقَدِّمِينَ وَبَعْدَهُمْ تَلَافي جَمِيعَ الْفَائِتَاتِ مُؤَخَّرُ
علم متقدمین کے ذریعہ سے آیا اور بعد ان کے جو کچھ ان کے زمانوں میں رہ گیا تھا اس کے پیچھے آنے والے نے تلافی کی۔
وَمَا أَنَا إِلَّا مِثْلَ مَالِ تِجَارَةٍ فَمَنْ رَدَّنِي كِبْرًا أَبِيدُوا وَ خُسِّرُوا
اور میں ایک مال تجارت کے مانند ہوں ۔ پس جن لوگوں نے مجھے رڈ کیا وہ تباہی اور خسارہ میں رہے۔
وَمَا هَلَكَ الأَشْرَارُ إِلَّا لِبُخْلِهِمْ وَمَا فَهِمُوا أَقْوَالَنَا وَتَنَمَّرُوا
اور شریر لوگ تو محض اپنے بخل سے ہلاک ہوئے۔ اور ہماری باتوں کو انہوں نے نہ سمجھا اور پلنگی ظاہر کی۔
قُلُوبٌ تُضَاهِي اَجْمَةً مَوْحُوشَةً فَمِنْ شَكْلِ اِنْسٍ وَحُشُهَا تَتَنَفَّرُ
بعض دل ایسے ہیں کہ اس بن سے مشابہ ہیں جس میں جنگلی جانور رہتے ہیں۔ پس انسانوں کی شکل دیکھ کر اس کے وحشی متنظر ہوتے ہیں۔
كَبِيرُ أَنَاسٍ شَرُّهُمْ فِي زَمَانِنَا وَاَعْقَلُهُمْ شَيْطَانُ قَوْمٍ وَأَمْكَـرُ
بڑا بزرگ ہمارے زمانہ میں وہ ہے جو بڑا شریر ہے اور بڑا عقلمند وہ ہے جو تمام قوم میں سے ایک شیطان ہے اور سب سے بڑا مکر کرنے والا۔

فَمَنْ يَتَّقِى مِنْهُمْ وَمَنْ كَانَ خَائِفًا أَقَلِّبُ طَرْفِى كُلَّ آنٍ وَّانْظُرُ
پس کون ان میں سے ڈرتا ہے اور کون خائف ہے۔ میں اپنی آنکھ ہر ایک طرف پھیر رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔
وَمَنْ كَانَ فِيْهِمْ ذُوْ صَلَاحٍ كَنَادِرٍ فَكَانَ غَرِيبًا بَيْنَهُمْ لَا يُوَقِّرُ
اور جو شخص ان میں کچھ صلاحیت رکھتا ہوگا ۔ پس وہ ان میں ایک غریب ہوگا اس کی کوئی عزت نہیں ہوتی ۔
وَجَاءَ كَرَهْطٍ حَوْلَهُمْ عَامَةُ الْوَرى شَطَائِبُ شَتَّى مِثْلَ عُمُيِ فَانْكَرُوا
اور عام لوگ ایک گروہ کی طرح ان کے پاس آگئے ۔ متفرق گروہ جو اندھوں کی طرح تھے ۔ پس انکار کیا۔
اَنَاخُوُا بِوَادٍ مَا رَأَى وَجْهَ خُضْرَةٍ وَهَلْ عِنْدَ أَرْضٍ جَدْبَةٍ مَّا يُخَفِّرُ
ایسے جنگل میں فروکش ہوئے جس میں سبزی کا نام ونشان نہ تھا۔ اور کیا زمین بے نبات میں کوئی سبزہ پیدا ہو سکتا ہے؟
فَأَبْكِي عَلَى تِلْكَ الثَّلَثَةِ بَعْدَهُمْ عَلَى زُمْرَةٍ يَقْفُونَهُمْ أَتَحَسَّرُ
میں ان تینوں یعنی ثناء اللہ اور مہر علی اور علی حائری پر روتا ہوں۔ اور نیز اس گروہ پر جوان کے پیرو ہیں، حسرت کرتا ہوں۔
وَمَا إِنْ أَرَى فِيهِمْ مَّخَافَةَ رَبِّهِمْ شُعُوبُ لِنَامٍ بِالْمَلَاهِي تَمَوَّرُوا
پس
اور میں ان میں ان کے رب کا کچھ خوف نہیں دیکھتا۔ بد بخت گر وہ لہو ولعب کے ساتھ ناز کر رہے ہیں۔
وَمَا قُمْتُ فِي هَذَا الْمَقَامِ بِمُنْيَتِى وَيَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَيَشْعُرُ
اور میں اس مقام میں اپنی خواہش سے کھڑا نہیں ہوا۔ اور میرا خدا میرے دل کے بھید کو جانتا ہے۔
وَكُنتُ امْرَءً أَبْغِيُّ الْخُمُولَ مِنَ الصَّبَا مَتى يَاتِنِي مِنْ زَائِرِينَ أُصَدِّرُ
اور میں ایک آدمی تھا کہ بچپن سے گوشہ گزینی کو دوست رکھتا تھا۔ جب کوئی ملنے والا میرے پاس آتا تو میں کنارہ کش ہو جاتا۔
فَأَخْرَجَنِي مِنْ حُجْرَتِى حُكْمُ مَالِكِى فَقُمْتُ وَلَمْ أُعْرِضُ وَلَمْ اَتَعَذَّرُ
پس مجھے حجرہ میں سے میرے مالک کے حکم نے نکالا۔ پس میں اٹھا۔ اور نہ میں نے اعراض کیا اور نہ تاخیر کی ۔
وَإِنِّي مِنَ الْمَوْلَى الْكَرِيمِ وَإِنَّهُ يُحَافِظُنِي فِي كُلِّ دَشْتٍ وَيَغْفِرُ
اور میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ اور خدا ہر ایک جنگل میں میری محافظت اور رہنمائی کرتا ہے۔

فَكِيدُوا جَمِيعَ الْكَيْدِ يَا أَيُّهَا الْعِدَا فَيَعْصِمُنِي رَبِّي وَهَذَا مُقَدَّرُ
پس ہر ایک قسم کا مکر مجھ سے کرو اسے دشمنو! پس میرا خدا مجھے بچائے گا اور یہی مقدر رہے۔
مَضَى وَقْتُ ضَرْبِ الْمُرْهِفَاتِ وَ دَفْوُهَا وَإِنَّا بِبُرْهَانٍ مِّنَ اللَّهِ نَنْحَرُ
وہ وقت گذر گیا جب کہ تلواریں چلائی جاتی تھیں۔ اور ہم خدا کی برہان سے منکروں کو ذبح کرتے ہیں۔
وَلِلَّهِ سُلْطَانٌ وَحُكُمْ وَشَوْكَةٌ وَنَحْنُ كَمَاةَ بِالْإِشَارَةِ نَحْضُرُ
اور خدا کے لئے تسلط اور حکم اور شوکت ہے۔ اور ہم وہ سوار ہیں جو اشارہ پر حاضر ہوتے ہیں۔
إِذَا مَا رَأَيْنَا حَائِرًا أَجْهَلَ الْوَرَى طَوَيْنَا كِتَابَ الْبَحْثِ وَالآى أَظْهَرُ
اور جب میں نے علی حائری کو جو سب سے جاہل تر ہے دیکھا تو کہا: نشان جو ہم پیش کرتے ہیں وہ ظاہر ہیں، پھر بحث کی کیا حاجت؟
وَمَا كُنْتُ بِالصَّمْتِ الْمُخَجِّلِ رَاضِياً وَلَكِنُ رَأَيْتُ الْقَوْمَ لَمْ يَتَبَصَّرُ
اور میں شرمندہ کرنے والی خاموشی پر راضی نہ تھا۔ مگر میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ کچھ سوچتے نہیں ۔
اخَاطِبُ جَهْرًا لَا أَقُولُ كَخَافِتٍ فَإِنِّي مِنَ الرَّحْمَنِ أُوْحَى وَأَخْبَرُ
میں کھلے کھلے مخاطب کرتا ہوں نہ پوشیدہ قول سے۔ کیونکہ میں خدا کی طرف سے وحی پاتا اور خبر دیا جاتا ہوں۔
اَيَا عَابِدَ الْحَسْنَيْنِ إِيَّاكَ وَاللَّظى وَمَالَكَ تَخْتَارُ السَّعِيرَ وَ تَشْعُرُ
اے حسین اور حسن کی عبادت کرنے والے ! دوزخ کی آگ سے پر ہیز کر۔ تجھے کیا ہو گیا کہ دوزخ کو اختیار کرتا ہے اور جانتا ہے۔
وَأَنْتَ امْرَءٌ مِّنْ أَهْلِ سَبٌ وَإِنَّنَا رِجَالٌ لِإِظْهَارِ الْحَقَائِقِ نُؤْمَرُ
اور تو وہ آدمی ہے کہ گالیاں دیتا ہے اور ہم لوگ ۔ وہ آدمی ہیں جو حقیقتوں کے ظاہر کرنے کے لئے حکم دیئے جاتے ہیں۔
سَبَبْتَ وَإِنَّ السَّبَّ مِنْ سُنَنِ دِينِكُمْ لِكُلِّ أُناسٍ سُنَّةٌ لَّا تُغَيَّرُ
تو نے گالیاں دیں اور گالیاں دینا تمہارا طریق ہے۔ اور ہر ایک آدمی کے لئے ایک طریق ہے جو نہیں بدلتا۔
تَرى سُقُمَ نَفْسِي مَا تَرَى آيَ رَبِّنَا كَانَّكَ غُولٌ فَاقِدُ الْعَيْنِ أَعْوَرُ
تو میرے نفس کا عیب دیکھتا ہے اور خدا کے نشان نہیں دیکھتا۔ گویا تو ایک دیو ہے آنکھ کھوئی والا یک چشم ۔

وَمَا أَفْلَحَ الْعُمَرَانِ مِنْ ضَرْبِ لَعْنِكُمْ فَمِثْلِي لِهَذَا اللَّعْنِ أَحْرَى وَاجْدَرُ
اور حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہا نے تمہارے سے مخلصی نہیں پائی۔ پس میرے جیسا آدمی اس لعنت کے لئے لائق تر ہے۔
رُوَيْدَكَ دَأْبَ اللَّعْنِ هَذَا وَصِيَّتِي وَبَعْضُ الْوَصَايَا مِنْ مَّنَايَا تُذَكَّرُ
لعنت کرنے کی عادت کو چھوڑ دے۔ یہ میری وصیت ہے۔ اور بعض وصیتیں موتوں کے وقت یاد آئیں گی۔
وَيَأْتِي زَمَانٌ يَسْتَبِينُ خِفَاءُنَا فَمَالَكَ لَا تَخْشَى وَلَا تَتَبَصَّرُ
اور وہ زمانہ آتا ہے کہ ہماری پوشیدگی ظاہر ہو جائے گی۔ پس تجھے کیا ہو گیا کہ نہ تو ڈرتا ہے اور نہ حق کو پہچانتا ہے۔
وَلَا تَذْكُرُوا الْأَخْبَارَ عِنْدِي فَإِنَّهَا كَجَلْدَةٍ بَيْتِ الْعَنْكَبُوتِ تُكَسَّرُ
اور میرے پاس محض خبروں کا کچھ ذکر مت کرو۔ کہ وہ منکبوت کے گھر کی طرح توڑی جاسکتی ہیں۔
وَأَنَّى لَا خُبَارٍ مُّقَامٌ وَمَوْقَفٌ لَدَى شَأْنِ فُرْقَانِ عَظِيمٍ مُعَزَّرُ
اور خبریں بمقابلہ اس کتاب کے کہاں ٹھہر سکتی ہیں۔ جو خدا کا بزرگ کلام قرآن شریف ہے۔
فَلَا تَقْفُ أَمْرَ السْتَ تَعْرِفُ سِرَّهُ فَتُسْأَلُ بَعْدَ الْمَوْتِ يَا مُتَهَوِّرُ
پس ایسے امر کی پیروی مت کر جس کا بھید تجھے معلوم نہیں ۔ پس موت کے بعد اے دلیری کرنے والے! تو ضرور پوچھا جائے گا۔
وَلَسْتُ بِتَوَّاقٍ إِلى مَجْمَعِ الْعِدَا وَلَكِنْ مَتَى يَسْتَحْضِرُ الْقَوْمُ أَحْضُرُ
اور میں خواہ نخواہ دشمنوں کے مجمع کی طرف توجہ شوق نہیں رکھتا۔ مگر جب مخالف لوگ مجھے بلاتے ہیں تو میں حاضر ہو جاتا ہوں۔
وَلِلَّهِ فِي أَمْرِي عَجَائِبُ لُطْفِهِ أَشَاهِدُهَا فِي كُلِّ وَقْتٍ وَّانْظُرُ
اور خدا کو میرے کام میں اپنی مہربانی کے عجائبات ہیں۔ میں ان کو ہر ایک بات میں مشاہدہ کرتا ہوں ۔
عَجِبْتُ لِخَتُمِ اللهِ كَيْفَ أَضَلُّكُمْ فَمَا أَنْ أَرَى فِيكُمْ رَشِيدًا يُفَكِّرُ
میں خدا کی مہر پر تعجب کرتا ہوں کیوں کہ تم کو گمراہ کر دیا۔ پس میں تم میں کوئی ایسا رشید نہیں دیکھتا جو فکر کرتا ہو۔
وَهَلْ مِنْ دَلِيلٍ عِنْدَكُمْ تُؤْثِرُونَهُ فَإِنْ كَانَ فَأْتُوْنَا فَإِنَّا نُفَكِّرُ
اور کیا کوئی دلیل تمہارے پاس ہے جس کو تم نے اختیار کر رکھا ہے؟ ۔ پس اگر ہو تو پیش کرو کہ ہم اس میں سوچیں گے۔

سَيَجْزِي الْمُهَيْمِنُ كَاذِبَاً تَارِكَ الْهُدَى كِلَانَا أَمَامَ اللَّهِ لَا نَتَسَتَرُ
خدا تعالیٰ جھوٹے کو سزا دے گا جو ہدایت کو چھوڑتا ہے۔ ہم دونوں گروہ خدا کے سامنے ہیں جو اس سے پوشیدہ نہیں ہو سکتے۔
ا تَعْصُونَ بَغْيًا مَنْ أَتَى مِنْ مَّلِيُكِكُمْ وَقَدْ تَمَّتِ الْأَخْبَارُ وَالاكُ تَبْهَرُ
کیا تم محض بغاوت کے رُو سے اس شخص کی نافرمانی کرتے ہو جو تمہارے بادشاہ کی طرف سے آیا ہے اور خبریں پوری ہوگئیں اور نشان چمک اٹھے۔
وَقَدْ قِيلَ مِنْكُمْ يَأْتِيَنَّ إِمَامُكُمْ وَذَلِكَ فِي الْقُرْآنِ نَبَا مُكَرَّرُ
اور تم سن چکے ہو کہ تمہارا امام تم میں سے ہی آئے گا۔ اور یہ خبر تو قرآن میں کئی مرتبہ آ چکی ہے۔
أَتَانِي كِتَابٌ مِّنْ كَذُوبٍ يُزَوِّرُ كِتَابٌ خَبِيتٌ كَالْعَقَارِب يَأْبَرُ
مجھے ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے ۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن ۔
فَقُلْتُ لَكِ الْوَيْلاتُ يَا أَرْضَ جَوْلَرَ لُعِنْـتِ بِمَلْعُوْنٍ فَأَنْتِ تُدَمَّـرُ
پس میں نے کہا کہ اے گولڑہ کی زمین ! تجھ پر لعنت ۔ تو ملعون کے سبب سے ملعون ہوگئی ۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی۔
تَكَلَّمَ هذَا النِّكْسُ كَالزَّمْعِ شَاتِماً وَكُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ التَخَاصُمِ يُسْبَرُ
اس فرومایہ نے کمینہ لوگوں کی طرح گالی کے ساتھ بات کی ہے۔ اور ہر ایک آدمی خصومت کے وقت آزمایا جاتا ہے۔
ا تَزْعَمُ يَا شَيْخَ الضَّلَالَةِ انَّنِي تَقَوَّلْتُ فَاعْلَمُ أَنَّ ذَيْلِى مُطَهَّرُ
کیا تو اے گمراہی کے شیخ یہ گمان کرتا ہے کہ میں نے یہ جھوٹ بنالیا ہے؟ پس جان کہ میرا دامن جھوٹ سے پاک ہے۔
اتُنكِرُ حَقًّا جَاءَ مِنْ خَالِقِ السَّمَا سَيُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ مَا أَنْتَ تُنْكِرُ
کیا تو اس حق سے انکار کرتا ہے جو آسمان سے آیا۔ خدا عنقریب تیرے پر ظاہر کرے گا جس چیز کا تو نے انکار کیا ہے۔
إِذَا مَا رَأَيْنَا أَنَّ قَلْبَكَ قَدْ غَسَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ وَالْقَلْبُ يَضْجَرُ
جب ہم نے دیکھا کہ تیرا دل سیاہ ہو گیا۔ تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور دل بے قرار تھا۔
أَخَذْتُمْ طَرِيقَ الشِّرْكِ مَرْكَزَ دِينِكُمْ أَهْذَا هُوَ الْإِسْلَامُ يَا مُتَكَبِّرُ
تم نے شرک کے طریق کو اپنے دین کا مرکز بنالیا۔ کیا یہی اسلام ہے؟ اسے متکبر !

وَمَا أَنَا إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرَى فَفِرُّوا إِلَيَّ وَ جَانِبُوا الْبَغْيَ وَاحْذَرُوا
اور میں مخلوق کے لئے خدا کا نائب ہوں ۔ پس میری طرف بھاگو اور نا فرمانی چھوڑ دو اور ڈرو۔
وَإِنَّ قَضَاءَ اللَّهِ يَأْتِي مِنَ السَّمَا وَمَا كَانَ أَنْ تُطوى وَيُلْغَى وَيُحْجَرُ
اور خدا کی تقدیر آسمان سے آئے گی۔ اور ممکن نہیں ہوگا کہ موقوف رکھی جائے اور باطل کی جائے اور روک دی جائے۔
نَطَقتَ بِكِذَبٍ أَيُّهَا الْغُولُ شَقْوَةً خَفِ اللَّهَ يَاصَيْدَ الرَّدَى كَيْفَ تَجْسُرُ
اے دیو! تو نے بدبختی کی وجہ سے جھوٹ بولا ۔ اے موت کے شکار ! خدا سے ڈر۔ کیوں دلیری کرتا ہے۔
اتَقْصِدُ عِرْضِي بِالا كَاذِيبِ وَالْجَفَا وَأَنْتَ مِنَ الدَّيَّانِ لَا تَتَسَتَرُ
کیا جھوٹی باتوں کے ساتھ میری آبرو کا قصد کرتا ہے؟ اور تو سزا دینے والے سے پوشیدہ نہیں ہے۔
وَإِنْ تَضْرِبَنَّ عَلَى الصَّلَاتِ زُجَاجَةً فَلَا الصَّخْرُ بَلْ إِنَّ الزُّجَاجَةَ تُكْسَرُ
اور اگر تو شیشہ کو پتھر پر مارے۔ تو پتھر نہیں بلکہ شیشہ ہی ٹوٹے گا۔
تَعَالَى مَقَامِي فَاخْتَفَى مِنْ عُيُونِكُمْ وَكُلُّ رَفِيعٍ لَا مَحَالَةَ يُسْتَرُ
میرا مقام بلند تھا پس تمہاری آنکھوں سے پوشیدہ ہو گیا ۔ اور ہر ایک ڈور اور بلند بالضرور پوشیدہ ہو جاتا ہے۔
وَفِي حِزْبِكُمْ إِنَّا نَرَى بَعْضَ أَينَا فَإِنَّا دَعَوْنَا حِزْبَكُمْ فَتَأَخَّرُوا
ہم نے تمہارے گروہ میں بعض نشان اپنے پائے۔ کیونکہ ہم نے تمہارے گروہ کو بلایا اور وہ پیچھے ہٹ گئے ۔
تَبَصَّرُ خَصِيْمِي هَلْ تَرَى مِنْ مَّطَاعِنٍ عَلَى خُصُوصًا غَيْرَ قَوْمٍ تُطَهِّرُ
اے میرے دشمن ! تو سوچ لے کہ کیا ایسے بھی اعتراض ہیں جو خاص مجھ پر وارد ہوتے ہیں۔ اور دوسرے نبیوں پر وار نہیں ہوئے جن کو تو پاک سمجھتا ہے۔
وَأَرْسَلَنِي رَبِّي بِآيَاتِ فَضْلِهِ لِاعْمُرَ مَا هَدَّ اللَّامُ وَدَعْثَرُوا
اور خدا نے اپنے نشانوں کے ساتھ مجھے بھیجا۔ تا کہ میں اس عمارت کو بناؤں جو ٹیموں نے اس کو توڑا اور ویران کیا۔
وَفِي الدِّينِ أَسْرَارٌ وَسُبُلٌ خَفِيَّةٌ وَيُظْهِرُهَا رَبِّي لِعَبْدٍ يُخَيِّرُ
اور دین میں بھید ہیں اور پوشیدہ راہیں ہیں ۔ اومیرا رب وہ بھید اس بندہ پر ظاہر کرتا ہے جس کو چن لیتا ہے۔

وَكَمْ مِّنْ حَقَائِقَ لَا يُرَى كَيْفَ شَيْحُهَا كَنَجْمِ بَعِيدٍ نُورُهَا يَتَسَتَرُ
اور بہت سی حقیقتیں ہیں جو ان کی صورت نظر نہیں آتی ۔ اس ستارہ کی طرح جو دور تر ہے۔ باعث دوری ان حقائق کا نور چھپ جاتا ہے۔
فَيَأْتِي مِنَ اللَّهِ الْعَلِيمِ مُعَلِّمٌ وَيَهْدِي إِلَى أَسْرَارِهَا وَيُفَسِّرُ
پس خدا کی طرف سے ایک معلم آتا ہے۔ اور اس کے بھید ظاہر کرتا ہے اور بیان فرماتا ہے۔
وَ إِنْ كُنْتَ قَدْ آلَيْتَ أَنَّكَ تُنْكِرُ فَكِدِى لِمَا زَوَّرْتَ فَالْحَقُّ يَظْهَرُ
اور اگر تو نے قسم کھائی ہے کہ تو انکار کرتا رہے گا۔ پس تو جس طرح چاہے اپنی دوروغ بازی سے فریب کر اور حق ظاہر ہو کر رہے گا۔
وَسَوْفَ تَرَى أَنِّي صَدُوقٌ مُؤَيَّدٌ وَلَسْتُ بِفَضْلِ اللَّهِ مَا أَنْتَ تَسْطُرُ
اور عنقریب تو دیکھے گا کہ میں سچا ہوں اور مدد کیا گیا ہوں۔ اور میں خدا کے فضل سے ایسا نہیں جیسا کہ تو لکھتا ہے۔
وَيُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ اَمْرِى فَيَنْجَلِي وَإِنِّي ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ نَــرُ
اور خدا میری حقیقت تیرے پر ظاہر کرے گا۔ پس کھل جائے گا۔ کہ کیا میں تاریکی ہوں یا نور ہوں ۔
ارِيكَ وَ غَدَّارَ الزَّمَانِ اَبَا الْوَفَا يَدَ اللهِ فَالضَّوْضَاةُ يُخْفَى وَيُسْتَرُ
میں تجھے اور غد ارزمانہ ثناء اللہ کو خدا کا ہاتھ دکھلاؤں گا ۔ پس شور و فریا د سب موقوف ہو جائے گی۔
وَيَعْلَمُ رَبِّي مَنْ تَصَلَّفَ وَافْتَرى وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ بَرٌ مُّطَهَّرُ
اور خدا میرا جانتا ہے کہ شریر اور مفتری کون ہے۔ اور کون وہ ہے جو اس کے نزدیک نیک اور پاک ہے۔
ا تُطْفِئُ نُورًا قَدْ أُرِيدَ ظُهُورُهُ لَكَ الْبُهْرُ فِي الدَّارَيْنِ وَ النُّوْرُ يَبْهَرُ
کیا تو اس نور کو بجھانا چاہتا ہے جس کا ظاہر کرنا ارادہ کیا گیا ہے۔ تجھے دونوں جہانوں میں بدبختی ہے اور نور ظاہر ہوکر رہے گا۔
أَلَا إِنَّ وَقْتَ الدَّجُلِ وَالزُّوْرِ قَدْ مَضَى وَجَاءَ زَمَانٌ يُحْرِقُ الْكِذْبَ فَاصْبِرُوا
خبردار ہو۔ جھوٹ اور فریب کا وقت گزر گیا۔ اور وہ زمانے آگیا جو جھوٹے کو جلا دے گا۔ پس صبر کر۔
وَإِنْ كُنْتَ قَدْ جَاوَزْتَ حَدَّ تَوَرُّعٍ فَكَفِّرُ وَ كَذَّبُ أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
اور اگر تو پر ہیز گاری کی حد سے آگے گزر گیا ہے۔ پس مجھے کافر کہہ اور تکذیب کر۔ اے دلیر آدمی !

أَيَا أَيُّهَا الْمُؤْذِي خَفِ الْقَادِرَ الَّذِي يَشُبُّ رُؤُوسَ الْمُعْتَدِينَ وَيَقْهَرُ
اے دکھ دینے والے! اس قادر خدا سے خوف کر۔ جو تجاوز کرنے والوں کا سر توڑتا ہے اور ان پر قہر نازل کرتا ہے۔
إِذَا مَا تَلَى قَهُرُهُ يُهْلِكُ الْوَرى فَلَيْسَ بِوَاقٍ بَعْدَهُ يَا مُزَوِّرُ
جب اس کا قہر بھڑکتا ہے تو لوگوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔ پھر اس کے بعد اے مزور! کوئی بچانے والا نہیں ہوتا۔
وَلَسْتَ تُرَاعِى نَهْجَ رِفْقٍ وَلِيْنَةٍ كَدَابِ فَنَاءِ اللَّهِ تُؤْذِي وَتَأَبَرُ
اور تو نرمی کی راہ کی رعایت نہیں رکھتا۔ اور مولوی ثناء اللہ کی طرح نیش زنی کرتا ہے۔
أَلَا إِنَّ حُسْنَ النَّاسِ فِي حُسْنِ خُلُقِهِمْ وَمَنْ يَقْصِدِ التَّحْقِيرَ خُبْثًا يُحَقَّرُ
خبر دار ہو کہ لوگوں کی خوبی ان کے خلق کی خوبی میں ہے۔ اور جو شخص شرارت سے تحقیر کرتا ہے اس کی بھی تحقیر کی جاتی ہے۔
ا آخَيْتَ ذِبًا عَايِثًا اَوْ اَبَا الْوَفَا أَوَافَيْتَ مُدًّا أَوْ رَأَيْتَ امْرَتسَر
کیا تو نے کسی بھیڑیئے سے دوستی لگائی یا مولوی ثناء اللہ سے۔ کیا تو نے مد میں اپنا قدم ڈالا یا امرت سر میں؟
أَلَا إِنَّ أَهْلَ السَّبِّ يُدْرَى بِلَطْمَةٍ وَ مُجْرِمُ لَطْمِ بِالْهَرَاوَى يُكَسَّرُ
خبر دار ہو کہ گالی دینے والا طمانچہ سے متنبہ کیا جاتا ہے۔ اور جو طمانچہ مارنے کا مجرم ہو اس کو سونٹوں کے ساتھ کوٹا کرتے ہیں ۔
فَإِيَّاكَ وَالتَّوْهِينَ وَالسَّبَّ وَالْقَلَى اذَا مَا رَمَيْتَ الْحَجْرَ بِالْحَجْرِ تُنْذَرُ
پس تو تو ہین اور گالی اور دشمنی سے پر ہیز کر ۔ جب تو نے پتھر چلایا تو پتھر سے ہی ڈرایا جائے گا۔
وَأَعْلَمُ أَنَّ اللَّعْنَ وَالسَّبَّ دَابُكُمْ وَمَنْ اَكْثَرَ التَّكْفِيرَ يَوْمًا سَيُكْفَرُ
اور میں جانتا ہوں کہ لعنت بازی اور گالی تمہاری عادت ہے۔ اور جو شخص بار بار لوگوں کو کافر کہے گا ایک دن وہ بھی کا فرٹھیرا جائے گا۔
وَإِنَّا وَإِيَّاكُمْ أَمَامَ مَلِيكِنَا فَيَقْضِي قَضَايَانَا كَمَا هُوَ يَنْظُرُ
اور ہم اور تم خدا کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔ پس وہ ہمارے مقدمہ کو جیسا کہ دیکھ رہا ہے، فیصلہ کرے گا۔
فَإِنْ كُنْتُ كَذَّابًا كَمَا أَنْتَ تَزْعَمُ فَتُعْلَى وَإِنِّي فِي الْأَنَامِ أَحَقَّرُ
پس اگر میں جھوٹا ہوں جیسا کہ تو گمان کرتا ہے۔ پس تو اونچا کیا جائے گا اور میں لوگوں میں حقیر کیا جاوں گا۔

وَإِنْ كُنْتُ مِنْ قَوْمٍ أَتَوْامِنُ مَّلِيْكِهِمْ فَتُجْزى جَزَاءَ الْمُفْسِدِينَ وَتُبْتَرُ
اور اگر میں اُن لوگوں میں سے ہوں جو اپنے بادشاہ کی طرف سے آئے۔ پس تجھے وہ سزا ملے گی جو مفسدوں کو ملا کرتی ہے۔
وأَقْسَمُتُ بِاللهِ الَّذِي جَلَّ شَأْنُهُ سَيُكْرِ مُنِي رَبِّي وَشَأْنِي يُكَبِّرُ
اور میں خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کی شان بزرگ ہے۔ کہ عنقریب خدا میرا مجھے بزرگی دے گا اور میری شان بلند کی جائے گی ۔
شَعَرُنَا مَا لَ الْمُفْسِدِينَ وَمَنْ يَّعِشُ إِلى بُرْهَةٍ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ يَشْعُرُ
ہمیں انجام کار مفسدوں کا معلوم ہو گیا ہے اور جو شخص ۔ کچھ مدت تک زندہ رہے گا اسے بھی معلوم ہو جائے گا۔
وَفِي الْأَرْضِ أَحْنَاشُ وَسَبْعٌ وَشَرُّهُمْ رِجَالٌ اَهَا نُونِي وَسَبُّوا وَكَفَرُوا
اور زمین میں سانپ بھی ہیں اور درندے بھی مگر سب سے بدتر ۔ وہ لوگ ہیں جو میری توہین کرتے اور گالیاں دیتے اور کافر کہتے ہیں۔
مَنَعْنَا مِنَ الْكِذْبِ الْكَثِيرِ فَكَاثَرُوا وَشَرُّ خِصَالِ الْمَرْءِ كِذَّبٌ يُكَرِّرُ
ہم نے بہت جھوٹ سے ان کو منع کیا پس انہوں نے جھوٹ کثرت کے ساتھ بولنا شروع کیا۔ اور انسان کی بدترین خصلت وہ جھوٹ ہے جو بار بار بیان کرتا ہے۔
كَتَبْتَ فَوَيْلٌ لِلَا نَامِلِ وَالْقَلَمِ وَتَبَّتُ يَدْ تُغْوِي الْأَنَامِ وَتَهُذُرُ
تو نے اپنی کتاب لکھی پس ان انگلیوں پر واویلا ہے۔ اور ہلاک ہو گیا وہ ہاتھ جولوگوں کو گمراہ کرتا اور بکواس کرتا ہے۔
وَكَيْفَ الْفَرَاغَةُ لِلرِّسَالَةِ حُصِّلَتْ اَلَمْ يَكُ طَبُورٌ وَمَا أَنْتَ تَزْمُرُ
اور کیونکر رسالہ تالیف کرنے کیلئے فراغت پیدا ہوگئی۔ کیا طنبور اور دوسرے مزامیر تیرے پاس موجود نہ تھے؟
اوَانِسُ رِجْزَ الْكِذَبِ فِيهَا كَأَنَّهَا كَنِيفٌ وَقَدْ عَايَـتُ وَالْعَيْنُ تَقْذُرُ
میں جھوٹ کی پلیدی اس رسالہ میں دیکھتا ہوں گویا وہ پاخانہ ہے اور میں نے دیکھا اور آنکھوں نے کراہت کی ۔
زَمَانٌ يَسُحُ الشَّرَّ عَنْ كُلِّ فِيقَةٍ وَزَلَزَلَةٌ أَرْدَى الْأَنَاسَ وَصَرْصَرُ
یہ وہ زمانہ ہے کہ وقتا فوقتا شر کے بادل سے پانی نکال رہا ہے اور ایک زلزلہ ہے جس نے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور ہوا سخت اور تیز چل رہی ہے۔
فَفِي هَذِهِ الأَيَّامِ يُطْرَى ابْنُ مَرْيَمَ مَسِيحُ أَضَلَّ بِهِ النَّصَارَى وَ خَسَّرُوا
پس ان دنوں وہ مسیح تعریف کیا جاتا ہے۔ جس کے ساتھ نصاری نے مخلوق کو گمراہ کیا اور ہلاک کیا۔

كَذلِكَ فِي الْإِسْلَامِ عَاتَ تَشَيُّعُ اَبَادُوا كَثِيرًا كَاللُّصُوصِ وَدَمَّرُوا
اسی طرح اسلام میں شیعہ مذہب پھیل گیا ہے۔ چوروں کی طرح بہتوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔
نَرَى شِرْكَهُمُ مِثْلَ النَّصَارَى مُخَوِّفًا نَرَى الْجَاهِلِينَ تَشَيَّعُوا وَ تَنَصَّرُوا
ہم ان کے شرک کو نصلی کی طرح خوفناک دیکھتے ہیں۔ ہم جاہلوں کو دیکھتے ہیں کہ شیعہ ہوتے جاتے ہیں اور نصرانی بھی ۔
فَتُبُ وَاتَّقِ الْقَهَّارَ رَبَّكَ يَا عَلِي وَإِنْ كُنْتَ قَدْ أَزْمَعْتَ حَرْبِي فَاحْضُرُ
پس اے علی حائری ! تو خدا سے ڈر اور توبہ کر۔ اور اگر تو نے میرے مقابلہ کا قصد کر لیا ہے تو میں حاضر ہوں ۔
عَكَفْتُمْ عَلَى قَبْرِ الْحُسَينُ كَمُشْرِك فَلَا هُوَ نَجَّاكُمْ وَلَا هُوَ يَنْصُرُ
تم نے مشرکوں کی طرح حسین کی قبر کا اعتکاف کیا۔ پس وہ تمہیں چھڑا نہ سکا اور نہ مدد کر سکا۔
الا رُبَّ يَوْمٍ كَانَ شَاهِدَ عِجْزِكُمْ وَلَا سِيَّمَا يَوْمٌ إِذَا الصَّحُبُ خُيِّرُوا
خبر دار ہو کہ تمہارے عاجز رہنے کے لئے کئی دن گواہ ہیں۔ خصوصاً وہ دن جب کہ ابو بکر اور عمر اور عثمان خلیفے ہو گئے اور حضرت علی رہ گئے ۔
وَيَوْمَ فَعَلْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِغَدْرِكُمْ بِاَخِ الْحُسَيْنِ وَ وُلْدِهِ إِذْ أَحْصِرُوا
اور جب کہ تم نے وہ کام کیا جو کیا حسین کے بھائی مسلم کے ساتھ اور اس کی اولاد کے ساتھ اور وہ قید کئے گئے ۔
فَظَلَّ الأسارى يَلْعَنُونَ وَفَاتَكُمْ فَرَرْتُمْ وَأَهْلُ الْبَيْتِ أُوذُوا وَدُمِّرُوا
پس وہ قیدی یعنی اہلِ بیت تمہاری وفا پر لعنت کرتے تھے۔ تم بھاگ گئے اور اہل بیت دُکھ دیئے گئے اور قتل کئے گئے۔
هُنَاكَ تَرَاءَى عِجْزُ مَنْ تَحْسَبُونَهُ شَفِيعَ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ فَتَفَكَّرُوا
تب مجزا اور ضعف اس شخص کا یعنی حسین کا ظاہر ہو گیا۔ جس کو تم کہتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی قیامت کو وہی شفاعت کرے گا۔
زَعَمْتُمْ حُسَيْنًا أَنَّهُ سَيِّدُ الْوَرَى وَكُلُّ نَبِيِّ مِّنْهُ يَنْجُو وَيُغْفَرُ
تم گمان کرتے ہو کہ حسین تمام مخلوق کا سردار ہے۔ اور ہر ایک نبی اسی کی شفاعت سے نجات پائے گا اور بخشا جائے گا۔
فَإِنْ كَانَ هَذَا الشَّرْكُ فِي الدِّينِ جَائِزًا فَبِاللَّغْوِ رُسُلُ اللَّهِ فِي النَّاسِ بُعْثِرُوا
پس اگر یہ شرک دین میں جائز ہوتا۔ تو تمام پیغمبر محض لغوطور پر مبعوث شمار کئے جاتے ۔
الله لدله

وَذَلِكَ بُهْتَانٌ وَ تَوْهِينُ شَأْنِهِمُ لَكَ الْوَيْلُ يَاغُولُ الْفَلَا كَيْفَ تَجْسُرُ
اور یہ بہتان ہے اور انبیاء علیہم السلام کی کسر شان ہے۔ اے جنگلوں کے غول ! تجھ پر ویل! یہ تو کیا دلیری کر رہا ہے۔
طَلَبْتُمْ فَلَاحًا مِّنْ قَتِيلٍ بِخَيْبَةٍ فَخَيَّبَكُمُ رَبِّ غَيُورٌ مُّتَبِّرُ
تم نے اس کشتہ سے نجات چاہی کہ جو نومیدی سے مر گیا پس تم کو خدا نے جو غیور ہے ہر ایک مراد سے نومید کیا۔ وہ خدا جو ہلاک کرنے والا ہے۔
وَوَاللَّهِ لَيْسَتْ فِيهِ مِنّى زِيَادَةٌ وَعِنْدِى شَهَادَاتٌ مِّنَ اللَّهِ فَانظُرُوا
اور بخدا اسے مجھ سے کچھ زیادت نہیں۔ اور میرے پاس خدا کی گواہیاں ہیں ۔ پس تم دیکھ لو۔
وَإِنِّي قَتِيلُ الحِبِّ لَكِنْ حُسَيْنُكُمْ قَتِيلُ الْعِدَا فَالْفَرْقُ أَجْلَى وَأَظْهَرُ
اور میں خدا کا گشتہ ہوں لیکن تمہارا حسین دشمنوں کا گشتہ ہے۔ پس فرق کھلا کھلا اور ظاہر ہے۔
حَدَرْنَا سَفَائِنَكُمْ إِلَى اَسْفَلِ الثَّرَى وَأَوْثَانَكُمْ فِي كُلِّ وَقْتِ نُكَسِّرُ
ہم نے تمہاری کشتیاں تحت الثری کی طرف اتار دیں۔ اور تمہارے بت ہر وقت توڑ رہے ہیں۔
وَوَاللَّهِ إِنَّ الدَّهْرَ فِي كُلِّ وَقُتِهِ نَصِيحٌ لَكُمْ فِي نُصْحِهِ لَا يُقَصِّرُ
اور بخدا کہ زمانہ اپنے ہر ایک وقت میں تمہیں نصیحت کر رہا ہے اور نصیحت میں کچھ قصور نہیں کرتا۔
تَنَاهَى لِسَانُ النَّاسِ عَنْ دَابِ فُحْشِهِمْ وَ مِقْوَلُكُمْ يَجْرِي وَلَا يَتَحَسَّرُ
تمام لوگوں نے بدزبانی کی عادت چھوڑ دی۔ اور تمہاری زبان اب تک لعنت بازی پر جاری ہورہی ہے اور نہیں تھکتی۔
اَشَعُتُمُ طَرِيقَ اللَّعْنِ فِي اَهْلِ سُنَّةٍ فَاجْرَوْا طَرِيقَتَكُمْ فَإِنْ شِئْتُمُ انْظُرُوا
تم نے لعنت بازی کے طریقوں کو اہل سنت والجماعت میں شائع کر دیا۔ پس انہوں نے بھی یہ طریق جاری کر دیا۔ اگر چاہو تو دیکھ لو۔
فَيَا لَيْتَ مِتُّمْ قَبْلَ تِلْكَ الطَّرَائِقِ وَلَمْ يَكُ دِينُ اللَّهِ مِنْكُمْ يُخَسَّرُ
پس کاش ! تم ان تمام طریقوں سے پہلے ہی مر جاتے ۔ اور خدا کا دین تمہارے سبب سے تباہ نہ ہوتا۔
جَعَلْتُمُ حُسَيْنَا أَفْضَلَ الرُّسُلِ كُلِّهِمْ وَجُزْتُمْ حُدُودَ الصِّدْقِ وَاللَّهُ يَنظُرُ
تم نے حسین کو تمام انبیاء سے افضل ٹھہرادیا۔ اور سچائی کی حدوں سے آگے گزر گئے (اور اللہ دیکھ رہا ہے )۔

وَعِنْدَ النَّوَائِبِ وَالاذِى تَذْكُرُونَهُ كَأَنَّ حُسَيْنًا رَبُّكُمْ يَا مُزَوِّرُ
اور مصیبتوں اور دکھوں کے وقت تم اسی کو یاد کرتے ہو۔ گویا حسین تمہارا رب ہے۔اے بد بخت جھوٹ بولنے والے!
وَخَرَّتْ لَهُ أَحْبَارُكُمْ مِثْلَ سَاجِدٍ فَمَا جُرُمُ قَوْمٍ أَشْرَكُوا أَوْ تَنَصَّرُوا
اور تمہارے علماء سجدہ کرنے والوں کی طرح اس کے آگے گر گئے ۔ پس اب مشرکوں یا نصرانیوں کا کیا گناہ ہے۔
نَسِيتُمْ جَلَالَ اللَّهِ وَالْمَجْدَ وَالْعُلى وَمَاوِرُدُكُمْ إِلَّا حُسَيْنُ اَتُنْكِرُ
تم نے خدا کے جلال اور مجد کو بھلا دیا۔ اور تمہارا ورد صرف حسین ہے۔ کیا تو انکار کرتا ہے؟
فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ إِحْدَى الْمَصَائِبِ لَدَى نَفَحَاتِ الْمِسْكِ قَذْرٌ مُّقَنْطَرُ
پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے ۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے۔
وَإِنْ كَانَ هَذَا الشَّرْكُ فِى الدِّيْنِ جَائِزَا فَبِاللَّغْوِ رُسُلُ اللَّهِ فِي النَّاسِ بُعْثِرُوا
اور اگر شرک دین میں جائز ہے۔ پس خدا کے پیغمبر بیہودہ طور پر لوگوں میں بھیجے گئے ۔
وَأَيُّ صَلَاحٍ سَاقَ جُنُدُ نَبِيِّنَا إِلَى حَرْبِ حِزْبِ الْمُشْرِكِينَ فَدَمَّرُوا
اور کیا غرض تھی کہ ہمارے نبی کا لشکر مقابلہ کے لئے چلا گیا۔ مشرکوں کی لڑائی کے مقابل پر پس ان کو ہلاک کیا۔
وَشَدُّوا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَرٌّ بِمَوْطِنٍ فَصَارَ مِنَ الْقَتْلَى بَرَانٌ مُعَصْفَرُ
اور اپنی کوششوں سے خوب ان مشرکوں کو تباہ کیا لڑائی کے میدان میں ۔ یہاں تک کہ اُن گشتوں سے میدان جنگ سرخ ہو گیا۔
وَكَمْ مِّنْ زِرَاعَاتِ أَبِيدَتْ وَمِثْلُهَا بُيُوتُ مَتَاةٌ وَ طِرُفٌ مُّصَدِّرُ
اور بہت سی کھیتیاں تباہ کی گئیں اور گھر ویران کئے گئے اور وہ گھوڑے جو سب سے آگے نکل جاتے تھے مارے گئے ۔
وَاحْرِقَ مَالُ الْمُشْرِكِينَ وَحُصِّلَتْ مَغَانِمُ شَتَّى وَالْمَتَاعُ الْمُوَقَّرُ
اور مشرکوں کا گھر بار جلایا گیا۔ اور بہت سی غنیمتیں اور بہت سے متاع حاصل کئے گئے ۔
بِبَدْرٍ وَاحِدٍ قَامَ نَوْعُ قِيَامَةٍ وَكَانَ الصَّحَابَةُ كَالًا فَانِيْنِ كُسِّرُوا
بدر میں اور اُحد کی لڑائی میں ایک قیامت برپاتھی۔ اور اصحاب رضی اللہ عنہم شاخوں کی طرح توڑے گئے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی