تَرَی نَصْرَ رَبِّی کَیْفَ یَاْتِیْ وَ یَظْھَرُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تَرَى نَصْرَ رَبِّي كَيْفَ يَأْتِي وَيَظْهَرُ وَيَسْعَى إِلَيْنَا كُلُّ مَنْ هُوَ يُبْصِرُ
میرے خدا کی مدد کو تو دیکھتا ہے کیونکر آرہی ہے اور ظاہر ہو رہی ہے اور ہر ایک جو آنکھیں رکھتا ہے ہماری طرف دوڑتا چلا آتا ہے۔
اَ تَعْلَمُ مُفْتَرِيًّا كَمِثْلِى مُؤَيَّدًا وَيَقْطَعُ رَبِّي كُلَّ مَا لَا يُثْمِرُ
کیا تو کوکسی ایسے مفتری کو جانتا ہے جو میری طرح مؤید بتائید الہی ہو اور میرے خدا کی یہ عادت ہے کہ ہر ایک شاخ جو کہ پھل نہیں لاتی وہ کاٹ دیتا ہے۔
تَقُولُونَ كَذَّابٌ وَقَدْ لَاحَ صِدْقُنَا بِآيِ تَجَلَّتْ لَيْسَ فِيهَا تَكَدُّرُ
تم کہتے ہو کہ یہ شخص جھوٹا ہے حالانکہ میرا اصدق ظاہر ہو چکا ان نشانوں کے ساتھ صدق ظاہر ہوا کہ جن میں کوئی کدورت نہیں۔
وَهَلْ يَسْتَوِي ضَوْءًا نَهَارٌ وَلَيْلَةٌ فَكَيْفَ كَذُوبٌ وَالصَّدُوقُ الْمُطَهَّرُ
اور کیا دن اور رات روشنی میں برابر ہو سکتے ہیں پس کیونکر ایک جھوٹا اور وہ سچا جو پاک کیا گیا ہے برابر ہو جائیں گے۔
فَفَكِّرُ وَ لَا تَعْجَلُ عَلَيْنَا تَعَصُّبًا وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَكَذَّبُ وَ زَوِّرُ
پس سوچ ۔ اور جلدی سے ہم پر حملہ مت کر اور اگر تو نہیں ڈراپس دروغ آرائی سے تکذیب کر۔
وَكَفِّرُ وَمَا التَّكْفِيرُ مِنْكَ بِبِدْعَةٍ كَمِثْلِكَ قَالَ السَّابِقُونَ فَدُمِّرُوا
اور مجھے کافر کہہ اور کافر کہنا تیری طرف سے کوئی بدعت نہیں تیری طرح پہلے منکر بھی کافر کہتے رہے ہیں اور آخر ہلاک کئے گئے ۔
وَهَذَا هُوَ الْوَقْتُ الَّذِى لَكَ نَافِعٌ فَتُبْ قَبْلَ وَقْتٍ فِيهِ تُدْعَى وَتُحْضَرُ
اور یہی وقت ہے جو تجھے نفع دے سکتا ہے پس اس وقت سے پہلے تو بہ کر جس میں تو بلایا جائے اور حاضر کیا جائے۔
وَقَدْ كَبَّدَتْ شَمْسُ الْهُدَى وَأُمُورُنَا اَنَارَتْ كَيَاقُوتٍ وَاَنْتَ تُعَفِّرُ
اور آفتاب ہدایت سمت الراس پر آ گیا اور ہمارے کام یا قوت کی طرح چمک اٹھے اور تو ان کو خاک آلود کرنا چاہتا ہے۔

وَلَوْ لَا ثَلْتُ فِيكَ تَغْلِى لَجِئَتِنِي فَمِنْهُنَّ جَهْلٌ ثُمَّ كِبْرٌ مُشَوَّرُ
اور اگر تین خصلتیں تجھ میں جوش نہ مارتیں تو تو میری طرف آجاتا ان میں سے ایک تو جہالت ہے اور دوسری تکبر جو جوش مارہا ہے۔
وَ أَخَرُ أَخْلَاقٍ يُبيدُكَ سَمُّهَا هُوَ الْخَوْفُ مِنْ قَوْمٍ بِحُمْقٍ تَنفَّرُوا
اور تیسر ا خلق جس کی زہر تجھ کو ہلاک کر رہی ہے وہ اس قوم سے خوف ہے جو بوجہ اپنی حماقت کے نفرت کرتے ہیں۔
وَمَنْ كَانَ يَخْشَى اللَّهَ لَا يَخْشَى الْوَرَى هُوَ الشَّجَرَةُ الطُّوبَى يَنُورُ وَ يُثْمِرُ
اور جو شخص خدا سے ڈرتا ہے وہ لوگوں سے نہیں ڈرتا وہ درخت طوبی ہے پھول لاتا اور پھل لاتا ہے۔
وَمَنْ كَانَ بِاللَّهِ الْمُهَيْمِنِ مُؤْمِنًا عَلَى نَائِبَاتِ الدَّهْرِ لَا يَتَفَكَّرُ
اور جو شخص خدائے مہیمن پر ایمان لاتا ہے وہ زمانہ کے حوادث سے کچھ متفکر نہیں ہوتا۔
سَلَامٌ عَلى قَوْمٍ رَأَوْا نَوْرَ دَوْحَتِي فَرَاقَ نَوَاظِرَهُمْ وَلِلْقَطْفِ شَمَّرُوا
اور اس قوم پر سلام جس نے میرے درخت کا محض ایک شگوفہ دیکھا اور وہ شگوفہ انکواچھا معلوم ہوا اور پھلوں کے توڑنے کیلئے تیار ہو گئے۔
فَأَيُّ غَبِيّ أَنْتَ يَا ابْنَ تَصَلُّفٍ تَرَى ثَمَرَاتِي كُلَّهَا ثُمَّ تُقْصِرُ
پس
اے لاف و گزاف کے بیٹے ! تو کیسا نبی ہے کہ میرے تمام پھلوں کو تو دیکھتا ہے اور پھر کوتا ہی کرتا ہے۔
سَيَهْدِيكَ رَبِّي بَعْدَ غَيّ وَشِقْوَةٍ وَذَلِكَ مِنْ وَحْيِ أَتَانِي فَأَخْبِرُ
عنقریب ۔ ریب خدا تجھے گمراہی کے بعد ہدایت دیگا اور یہ مجھے خدا تعالیٰ کی وحی سے معلوم ہوا ہے۔ پس میں خبر کرتا ہوں ۔
وَنَحْنُ عَلِمْنَا الْمُنْتَهَى مِنْ وَلِيِّنَا فَقَرَّتْ بِهِ عَيْنِي وَكُنتُ أُذَكِّرُ
اور تیرا انجام کام مجھے اپنے دوست خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا پس اس سے میری آنکھ کو ٹھنڈک پہنچی اور میں یاد دلاتا رہا۔
وَوَاللَّهِ لَا أَنْسى زَمَانَ تَعَلُّقِ وَلَيْسَ فُؤَادِي مِثْلَ أَرْضٍ تَحَجَّـرُ
اور بخدا میں تعلق کے زمانہ کو بھولتا نہیں اور میرا دل ایسا نہیں جیسا کہ زمین پتھریلی ہوتی ہے۔
ارَى غَيْظَ نَفْسِى لَا ثَبَاتَ لِعَليهِ كَمَوْجٍ مِنَ الرَّجَافِ يَعْلُو وَيَحْدُرُ
اور میں اپنے غصہ کو دیکھتا ہوں کہ اس کو کچھ ثبات نہیں وہ دریا کی اس موج کی طرح ہے جو ایک دم میں چڑھتی اور اُترتی ہے۔

إِذَا أَحْسَنَ الْإِنْسَانُ بَعْدَ إِسَاءَةٍ فَنَنْسَى الْإِسَاءَةَ وَالْمَحَاسِنَ نَذْكُرُ
جب انسان بدی کے بعد نیکی کرے پس ہم بدی کو بھلا دیتے ہیں اور نیکیوں کو یادرکھتے ہیں۔
وَإِنْ قُلْتُ مُرَّا فِي كَلَامٍ لَطَالَمَا رَأَيْتُ أَذًى مِنْكُمْ وَقَلْبِي مُكَسَّرُ
اور اگر میں نے کسی کلام میں کچھ تلخ کہا ہے تو میں ایک زمانہ دراز تم سے دُکھ اٹھاتا رہا اور دل میرا چور چور ہے۔
وَمَا جِئْتُكُمْ إِلَّا مِنَ اللهِ ذِي الْعُلى وَمَا قُلْتُ إِلَّا كُلَّمَا كُنتُ اؤْمَرُ
اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اپنی طرف سے نہیں اور میں نے وہی کہا ہے جو خدا نے فرمایا۔
وَإِنْ شَاءَ لَمْ ابْعَثْ مَقَامَ ابْنَ مَرْيَمَ وَلِلَّهِ فِي أَقْدَارِهِ مَا يُحَيِّرُ
اور اگر خدا چاہتا تو میں ابن مریم کی جگہ مبعوث نہ ہوتا اور خدا کے اپنی قضاء وقد ر میں ایسے ایسے امور ہیں جو حیران کر دیتے ہیں۔
وَلَا يُسْئَلُ الرَّحْمَنُ عَنْ اَمْرٍ قَضَى وَيُسْتَلُ قَوْمٌ ضَلَّ عَمَّا تَخَيَّرُوا
اور خدا اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا اور وہ قوم جو گمراہ ہو جائے وہ پوچھی جاتی ہے کہ کیوں ایسا کام کیا۔
گذلِكَ عَادَتُهُ جَرَتْ فِي قَضَائِهِ فَيَخْتَارُ مَا يُعْمِي عُيُونَا وَيَاطِرُ
اسی طرح اس کی عادت اپنے ارادہ میں جاری ہے پس وہ ایسے امور اختیار کرتا ہے جن سے آنکھیں اندھی ہو جاتی ہیں اور ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
وَمَا كَانَ لِي أَنْ أَتْرُكَ الْحَقَّ خِيفَةً جَوَادٌ لَنَا عِنْدَ الْوَغَى يَتَمَطَّرُ
اور میں ایسا نہیں ہوں کہ حق کو ڈر کر چھوڑ دوں ہمارا وہ گھوڑا ہے جو جنگ کے وقت جلدی سے چلتا ہے۔
وَقَالُوا إِذَا مَا الْحَرْبُ طَالَ زَمَانُهَا لَنَا الْفَتْحُ فَانْظُرُ كَيْفَ دُقُوا وَكُسِّرُوا
اور جب ایک لڑائی لمبی ہو گئی تو وہ کہنے لگے کہ فتح ہماری ہے۔ پس دیکھ کس طرح وہ پیسے گئے ۔
وَمَا انْ رَأَيْنَا فِي الْمَيَادِيْنِ فَتُحَهُمْ وَمَنْ غَرَّهُ حَوْلٌ رَأَيْنَاهُ يُدْبِرُ
اور ہم نے میدانوں میں ان کی فتح نہیں دیکھی اور جس کو کسی طاقت نے مغرور کیا ہم نے اس کو پیٹھ پھیرتے دیکھا۔
رَأَيْنَا عِنَايَةَ حِبِّنَا عِنْدَ عُسْرَةٍ وَكُلُّ صَدِيقٍ فِي الشَّدَائِدِ يُخْبَرُ
ہم نے اپنے دوست کی عنایت کو سختی کے وقت دیکھا اور ہر ایک دوست سختیوں کے وقت آزمایا جاتا ہے۔

أَرَى النَّفْسَ لَا تَدْرِي لُغُوبًا بِسُبُلِهِ وَمَا إِنْ أَرْهَا عِنْدَ خَوْفٍ تَأَخَّرُ
میں اپنے نفس کو دیکھتا ہوں کہ اس کی راہوں میں رکتا نہیں اور میں نہیں دیکھتا کہ وہ خوف کے وقت پیچھے ہٹے۔
وَإِنِّي نَسِيتُ الْهَمَّ وَالْغَمَّ وَالْبَلَا إِذَا جَاءَ فِي نَصْرٌ وَ وَحْيٌ يُبَشِّرُ
اور میں نے ھم اور غم اور بلا کو بھلا دیا جب اس کی مدد اور وحی بشارت دینے والی میرے پاس آئی۔
وَإِنَّا بِفَضْلِ الله نَطْوِى شِعَابَنَا عَلَى هَاجِرَاتٍ مِثْلَ رِيحٍ تَصَرْصِرُ
اور ہم خدا کے فضل سے اپنی راہ طے کر رہے ہیں ایسی اونٹینوں پر جو تیز ہوا کی طرح چلتی ہیں۔
لَهُنَّ قَوَائِمُ كَالْجِبَالِ كَأَنَّهَا سَفَائِنُ فِي بَحْرِ الْمَعَارِفِ تَمْخُرُ
ان اونٹنیوں کے پیر پہاڑوں کی طرح ہیں گویا کہ وہ کشتیاں ہیں جو معرفت کے دریا میں تیرتی ہیں۔
تَدَلَّتْ عَلَيْنَا الشَّمْسُ شَمْسُ الْمَعَارِفِ فَكُنَّا بِضَوءِ الشَّمْسِ نَمْشِي وَنَنظُرُ
معارف کا سورج ہماری طرف جھک گیا پس ہم سورج کی روشنی کے ساتھ چلتے اور دیکھتے ہیں۔
رَأَيْنَا مُرَادَاتٍ تَعَسَّرَنَيْلُهَا تَرَجَّزَ غَيْتُ بَعْدَ مَكْثٍ يُحَدِّرُ
ہم نے وہ مرادیں پائیں جن کا پانا مشکل تھا آہستہ آہستہ بادل نے ہماری طر حرکت کی بعد اس دیر کے جو ڈراتی تھی۔
عَلى هَذِهِ نِيفٌ وَعِشْرِينَ حِجَّةً إِذَا اخْتَارَنِي رَبِّي فَكُنتُ أَبَشَّرُ
اس بات پر بیس برس اور کئی سال اوپر گزر گئے جبکہ خدا نے مجھے چن لیا اور مجھے بشارت ملنے لگی ۔
فَقَالَ سَيَأْتِيكَ الْأَنَاسُ وَنُصْرَتِي وَمِنْ كُلِّ فَجٍّ يَأْتِيَنَّ وَتُنصَرُ
پس اس نے کہا کہ لوگ تیری طرف آئیں گے اور تیری مدد کرینگے اور ہر ایک راہ سے لوگ تیری طرف آئینگے اور تو مدد دیا جائیگا۔
فَتِلْكَ الْوُفُودُ النَّازِلُونَ بِدَارِنَا هُوَ الْوَعْدُ مِنْ رَّبِّي وَإِنْ شِئْتَ فَاذْكُرُ
پس یہ گروہ در گروہ لوگ جو ہمارے گھر میں اترتے ہیں یہ وہی وعدہ خدا کا ہے۔ اور اگر تو چاہے تو یاد کر۔
وَإِنْ كُنْتَ فِي رَيْبٍ وَلَا تُؤْمِنَنُ بِهِ وَتَحْسِبُ كِذَّبًا مَا أَقُولُ وَاسْطُرُ
اور اگر تو شک میں ہے اور اس پر ایمان نہیں لاتا اور تو میری بات اور تحریر کو جھوٹ سمجھتا ہے۔

فَإِنَّا كَتَبْنَا فِي الْبَرَاهِينِ كُلَّهُ أُمُورٌ عَلَيْهَا كُنتَ مِنْ قَبْلُ تَعْثِرُ
پس ہم نے یہ سب الہامات براہین احمدیہ میں لکھتے ہیں یہ وہ امور ہیں جن پر تو پہلے سے اطلاع رکھتا ہے۔
فَلَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَ نَفْسٍ مُيْدَةٍ وَلَا تَخْتَرِ الزَّوْرَاءَ عَمُدًا فَتَخْسَرُ
پس نفس ہلاک کرنے والے کا پیرومت بن اور ٹیڑھی راہ کو اختیا ر مت کر ۔ پس نقصان اٹھائیگا۔
ا تَعْلَمُ هَيْنًا عَشْرَةَ اللَّهِ ذِي العُلى وَإِنَّ حُسَامَ اللَّهِ بِالْمَسَ يَبْتُرُ
کیا تو خدا سے جنگ کرنا سہل سمجھتا ہے جو باز ہے اور خدا کی تلوار چھونے کے ساتھ ہی قتل کر دیتی ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ اَزْمَعْتَ النِّضَالَ تَهَوُّرًا فَنَأْتِي كَمَايَاتِي لِصَيْدٍ غَضَنُفَرُ
اور اگر تو نے لڑنے کا ہی قصد کر لیا ہے تو ہم اس طرح آئینگے جیسا کہ شکار کیلئے شیر آتا ہے۔
لَنَا عُسْرَةٌ فِي اللهِ مَوْرٌ مُعَبَّدٌ إِذَا مَا أُمِرُنَا مِنْهُ لَا نَتَأَخَّرُ
اور ہمارے لئے نا خوشحالی خدا کی راہ میں ایک مستعمل راہ ہے جب ہم کو حکم ہو جائے تو ہم تا خیر نہیں کرتے۔
انَتْرُكُ قَوْلَ الله خَوْفًا مِنَ الْوَرى اَنَخُشَى لِقَامَ الْحَيِّ جُبُنًا وَنَحْذَرُ
کیا لوگوں کے خوف سے خدا کے قول کو ہم ترک کر دیں کیا ہم بزدل ہو کر لئیم لوگوں کے قبیلہ سے ڈریں۔
يَرَى اللَّهُ بَادِيَهُمْ وَتَحْتَ أَدِيمِهِمْ وَلَوْ مِنْ عُيُونِ الْخَلْقِ يُخْفَى وَيُسْتَرُ
خدا ان کے باہر اور اندر کو خوب جانتا ہے اگر چہ لوگوں کی آنکھوں سے وہ حالات پوشیدہ کئے جائیں۔
فَلَا تَذْهَبَنُ عَيْنَاكَ نَحْوَ عَمَائِمٍ وَمَا تَحْتَهَا إِلَّا رُؤُوسُ تُزَوِّرُ
پس نہ ہو کہ تو ان کی پگڑیوں کو دیکھے ان کے نیچے ایسے سر ہیں جو فریب کر رہے ہیں۔
أَتَطْلُبُ دُنْيَاهُمْ وَتَبْلَى رِيَاضُهَا وَتَنْسَى رِيَاضًا لَيْسَ فِيهَا تَغَيُّرُ
کیا تو ان کی دنیا کو چاہتا ہے اور وہ باغ خراب و خستہ ہو جائیں گے کیا تو ان باغوں کو فراموش کرتا ہے جن میں تغیر نہیں آئیگا۔
وَأَنْتَ تَظُنُّ بِيَ الظُّنُونَ تَغَيُّظًا وَإِنِّي بَرِى مِنْ أُمُورٍ تُصَوِّرُ
اور تو اپنے غصہ سے کئی بدگمانیاں مجھ پہ کرتا ہے اور میں ان باتوں سے پاک ہوں جو تیرے تصور میں ہیں۔

نَزَلْتُ بِحُرِّ الدَّارِ دَارَ مُهَيْمِنٍ وَتَاللهِ إِنَّكَ لَا تَرَانِي وَتَهْذَرُ
میں اپنے خدا کے گھر کی وسط میں داخل ہوں اور بخدا تو مجھے دیکھتا نہیں اور یونہی بکواس کرتا ہے۔
أَنَا اللَّيْتُ لَا أَخْشَى الْحَمِيرَ وَصَوْتَهُمْ وَكَيْفَ وَهُمْ صَيْدِى وَلِلصَّيْدِ أَزْءَ رُ
میں شیر ہوں اور گدھوں کی آواز سے نہیں ڈرتا اور کیونکر ڈروں، وہ تو میرے شکار ہیں اور شکار کیلئے میں نعرے مارتا ہوں ۔
ا تُذْعِرُنِي بِالْفَانِيَاتِ جَهَالَةً وَإِنَّ أَذَى الدُّنْيَا يَمُرُّ وَيَطْمَرُ
کیا تو مجھے فانی چیزوں سے ڈراتا ہے۔ یہ تو جہالت ہے اور یہ تحقیق دنیا کا دکھ گذر جاتا ہے اور نا پدید ہو جاتا ہے۔
وَلَسْنَا عَلَى الْأَعْقَابِ مَوْتُ يَرُدُّنَا وَلَوْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ نُدْمَى وَنُنْحَرُ
اور ہم ایسے نہیں ہیں کہ کوئی موت ہمیں خدا کی راہ سے ہٹادے اور اگرچہ خدا کی راہ میں ہم مجروح ہو جائیں یا ذبح کئے جائیں۔
تَنَكَّرَ وَجْهُ الْجَاهِلِينَ تَغَيُّظًا إِذَا أُعْثِرُوا مِنْ مَوْتِ عِيسَى وَأُخْبِرُوا
جاہلوں کا منہ بگڑ گیا مارے غصہ کے جب ان کو حضرت عیسی کے مرنے کی خبر دی گئی۔
وَقَالُوا كَذُوبٌ كَافِرٌ يَتَّبِعُ الْهَوَى وَحَثُوا عَلَى قَتْلِى عَوَامًا وَعَيَّرُوا
اور انہوں نے کہا کہ چھوٹا کافر ہے، ہوائے نفسانی کی پیروی کرتا ہے اور میرے قتل کے لئے عوام کو اٹھایا اور سرزنش کی۔
فَضَاقَتْ عَلَيْنَا الْأَرْضُ مِنْ شَرِّ حِزْبِهِمْ وَلَوْلَا يَدُ الْمَوْلَى لَكُنَّا تُتَبَّرُ
پس انکے گروہ کی شرارت سے زمین ہم پر تنگ ہو گئی اور اگر خدا تعالیٰ کا ہاتھ نہ ہوتا تو ہم ہلاک ہو جاتے۔
فَلَمْ يُغْنِ عَنْهُمْ مَكْرُهُمْ حِيْنَ اَشْرَقَتْ شُمُوسُ عِنَايَاتِ الْقَدِيرِ فَأَدْبَرُوا
پس ان کے مکر نے ان کو کچھ فائدہ نہ دیا جبکہ خدا کی مہربانیوں کے آفتاب چمکے اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے ۔
رَجَعْنَا وَقَدْ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ رِمَاحُهُمْ قَضَى الأَمْرَ حِبُّ لَا يُبَارِيهِ مُنْكِرُ
ہم واپس آئے اور انکے نیزے انہیں کی طرف واپس کئے گئے اس دوست نے فیصلہ کر دیا جس کا کوئی منکر مقابلہ نہیں کر سکتا۔
مِنَ الطِّغْنِ وَالشَّحْنَاءِ يَهْدُونَ كُلُّهُمْ وَاَمْرِي مُبِينٌ وَاضِحٌ لَوْ تَفَكَّرُوا
کینہ اور دشمنی سے تمام وہ بکواس کر رہے ہیں اور میری بات روشن اور واضح ہے ۔ اگر وہ سوچیں ۔

وَأَصْلُ التَّنَازُعِ وَالتَّخَالُفِ بَيْنَنَا رَحِيمٌ قَلِيلٌ ثُمَّ بِاللَّغْوِ يُكْثَرُ
اور ہم میں اور ان میں جو اختلاف ہے دراصل وہ مختصر اور تھوڑا ہے پھر وہ لغو خیالات کے ساتھ اس کو بڑھا دیتے ہیں ۔
جَنَحْنَا لِسِلْمٍ شَائِقِيْنَ لِسِلْمِهِمْ وَجِئْنَا بِمُرَّانٍ إِذَا مَا تَشَكَّرُوا
ہم صلح کیلئے جھک گئے ان کی صلح کے شوق میں اور ہم نیزہ کے ساتھ نکلے جب وہ لڑنے کیلئے تیار ہوئے۔
ارَى اللهُ آيَاتٍ وَلَكِنْ نُفُوسُهُمْ نُفُوسٌ مُعَوَّجَةٌ كَنَارٍ تُسَعَرُ
خدا نے کئی نشان دکھائے مگر ان کے نفس ٹیڑھے نفس ہیں اور آگ کی طرح ہیں جو افروختہ ہوتی ہے۔
وَلَسْنَا نُحِبُّ تَضَافُنَا عِنْدَ سِلْمِهِمْ وَمَنْ جَاءَنَا سَلْمًا فَإِنَّا نُوَقِّرُ
اور اگر وہ صلح چاہتے ہیں تو ہم جنگ پسند نہیں کرتے اگر کوئی صلح کا طالب ہو کر آوے تو ہم اس کی عزت کرتے ہیں۔
وَمَنْ هَرَّنَا فَنَعَافُهُ بِجَزَائِهِ وَمَنْ جَاءَنَا سَلْمًا فَبِالسِّلْمِ نَحْضُرُ
اور جو ہم سے کراہت کرے ہم اس سے کراہت کرتے ہیں اور جو صلح کے ساتھ ہمارے پاس آئے پس ہم صلح کے ساتھ آتے ہیں۔
وَكَانَ عَدُوِّى بَعْضُهُمْ فِي مَسَاءِ هِمْ فَأَضْحَوْا بِإِيْمَانٍ وَ رُشُدٍ وَ أَبْصَرُوا
اور بعض ان کے اپنی شام کے وقت میرے دشمن تھے پھر دن چڑھتے ہی ایمان اور رشد انکو نصیب ہوا اور دیکھنے لگے۔
وَقَدْ زَادَنِي فِي الْعِلْمِ وَالْحِلْمِ جَهْلُهُمْ وَ سَكَنْتُ نَفْسِي عِنْدَ غَيْظِ يُكَرَّرُ
ان کے جہل نے میر اعلم اور حلم زیادہ کر دیا اور ان کے غصہ سے میرا جوش نفس تھم گیا وہ غصہ جو بار بار کیا جاتا ہے۔
وَاعْجَبَنِي غَيْظُ الْعِدَا وَجُنُونُهُمْ أَرَاهُمُ كَقَوْمٍ مِنْ غَبُوقٍ تَخَمَّرُوا
اور دشمنوں کے غصہ اور جنون نے مجھے تعجب میں ڈال دیا میں ان کو اس قوم کی طرح دیکھتا ہوں جو رات کو شراب پی کر چور ہوتے ہیں۔
تَبَصَّرُ عَدُوِّى ! هَلْ تَرَى مِنْ مُزَوِّرٍ يُؤَيِّدُهُ رَبِّي كَمِثْلِي وَيَنْصُرُ
اے میرے دشمن ! خوب غور سے نگاہ کر۔ کیا کوئی ایسا فریبی ہے جس کی میری طرح خدا تعالیٰ تائید اور مدد کرتا ہو۔
تَبَصَّرُ ! وَإِنَّ الْعُمْرَ لَيْسَ بِدَائِمِ كِلَانَا وَإِنْ طَالَ الزَّمَانُ سَيَنْدُرُ
آنکھ کھول کہ عمر ہمیشہ نہیں رہے گی اور ہر ایک ہم میں سے اگر چہ زمانہ لمبا ہو جائے ایک دن مریگا۔

فَمَالَكَ لَا تَخْشَى الْحَسِيبَ وَنَارَهُ وَمَالَكَ تَخْتَارُ الْجَهِيمَ وَ تُؤثِرُ
پس تجھے کیا ہو گیا کہ تو خدائی محاسب سے نہیں ڈرتا اور تجھے کیا ہو گیا کہ جہنم کو اختیار کر رہا ہے۔
اتَجْعَلُ تَكْفِيرِي لِكُفْرِكَ مُوجِبًا وَلَا تَتَّقِي يَوْمًا إِلَى الْقَبْرِ يَهْصِرُ
کیا تو میری تکفیر کو اپنے کفر کا موجب کرتا ہے اور اس دن سے نہیں ڈرتا جو قبر کی طرف کھینچے گا۔
إِذَا بُغْتَ فِي الدُّنْيَا مِنَ الْعَيْشِ بَارِدًا فَمَالَكَ لَا تَبْغِيُّ الْمَعَادَ وَتَنْتَرُ
اور جبکہ تو دنیا کی زندگی میں آرام چاہتا ہے پس تجھے کیا ہو گیا کہ آخرت کا آرام نہیں چاہتا اور سست ہو جاتا ہے۔
فَإِنْ كُنْتَ جَوْعَانَ الْهُدَى فَتَحَرَّنَا أَلَا إِنَّنَا نَقْرِى الضُّيُوفَ وَنَنْحَرُ
پس اگر تو ہدایت کا بھوکا ہے تو ہماری طرف قصد کر۔ ہم مہمانوں کی دعوت کرتے ہیں اور ان کیلئے ذبح کرتے ہیں۔
إِذَا أَشْرَقَتْ شَمْسُ الْهُدَى وَضِيَاءُهَا تَجَلَّى فَلَيْسَ الْفَخْرُ أَنْ صِرْتَ تُبْصِرُ
جب ہدایت کا سورج چمکا اور اس کی روشنی کھل گئی تو پھر یہ فخر کی بات نہیں کہ تو دیکھنے لگے۔
وَلَوْ كَانَ خَوْفُ اللَّهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ لَوَافَيْتَنِي وَالسَّيْلَ بِالصِّدْقِ تَعْبُرُ
اور اگر ذرہ کے موافق خدا کا خوف ہوتا تو تو میرے پاس آتا اور اپنے صدق کے ساتھ سیلاب کو اپنے نفس سے دور کرتا۔
بِلَمَّاعَةٍ قَفْرٍ رَضِيْتَ جَهَالَةً وَتَسْعَى لِفَانِيَةٍ وَفِي الدِّينِ تُقْصِرُ
زمین سراب جو سبزہ سے خالی ہے اس سے تو خوش ہو گیا اور فانی دنیا کیلئے تو دوڑ رہا ہے اور دین میں تو کوتاہی کرتا ہے۔
اثَرْتَ غُبَارًا لِلًا نَاسِ لِيَحْسَبُوا وُجُودِي مُضِلَّا لِلْوَرى وَلِيَكْفُرُوا
لک
تو نے لوگوں کے لئے ایک غبار اٹھایا تا وہ میرے وجود کو گمراہ کر نیوالا خیال کریں اور منکر ہو جائیں۔
فَالْهَمَ لِي رَبِّي قُلُوبًا لِيَرْجِعُوا إِلَيَّ فَصِرْنَا مَرْجَعَ الْخَلْقِ فَانْظُرُ
پس میرے خدا نے دلوں میں الہام کیا تا وہ میری طرف رجوع کریں پس ہم مرجع خلائق ہو گئے ۔ سو تو دیکھ لے۔
كَبَيْتٍ إِذَا طَافَ الْمُلَبُّونَ حَوْلَهُ اُزَارُ وَلِي تُؤْذَى النُّفُوسُ وَتُنْحَرُ
پس جس طرح خانہ کعبہ کا لوگ طواف کرتے ہیں۔ میں زیارت کیا جاتا ہوں اور میری جماعت کے لوگ میرے لئے دکھ دیئے جاتے اور ذبح کئے جاتے ہیں۔

تُرِيدُونَ تَوْهِينِي وَرَبِّي يُعِزُّنِى تُرِيدُونَ تَحْقِيرِي وَرَبِّي يُؤَقَّرُ
تم میری اہانت چاہتے ہو اور میرا خدا مجھے عزت دیتا ہے اور تم میری تحقیر چاہتے ہو اور میرا خدا میری بزرگی ظاہر کرتا ہے۔
اتَبْغِي بِمَكْرِكَ ذِلَّتِي وَهَلَاكَتِی فَذَلِكَ قَصْدٌ لَسْتَ فِيهِ مُظَفَّرُ
کیا تو اپنے مکر کے ساتھ میری ذلت اور ہلاکت چاہتا ہے پس یہ وہ قصد ہے جس میں تو کامیاب نہیں ہوگا۔
فَدَعُ أَيُّهَا الْمَجْنُونُ جُهُدًا مُضَيَّعًا كَمِثْلِى نَخِيلٌ بَاسِقٌ لَا يُبَعُكَـرُ
پس اے دیوانے ! اس بیہودہ کوشش کو جانے دے میرے جیسی بلند کھجور کاٹی نہیں جائے گی۔
اتَكْفُرُ بِاللهِ الْجَلِيلِ وَقَدْرِهِ اَتَحْسَبُ كَالشَّيْطَانِ أَنَّكَ أَقْدَرُ
کیا تو خدا اور اس کی قدرت سے انکار کرتا ہے کیا تو شیطان کی طرح سمجھتا ہے کہ تو زیادہ قادر ہے۔
تَسُبُّ وَمَا أَدْرِى عَلَى مَا تَسُبُّنِي اَتَطْلُبُ نَارًا ثَارَ جَدٌ مُدَّمَرُ
تو مجھے گالیاں دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کیوں دیتا ہے کیا میں نے تیرے کسی جد کا خون کیا ہے جس کا پاداش تو لینا چاہتا ہے۔
تَرَانِي بِفَضْلِ الله مَرْجِعَ عَالَمٍ وَهَلْ عِنْدَ قَفْرٍ مِنْ حَمَامٍ يُهَدِّرُ
تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلوق کا مرجع ہوں اور کیا ایک ویرانہ زمین میں کبوتر خوش آوازی سے گاتا ہے۔
وَ لَا يَسْتَوِي عَبْدٌ شَقِيٌّ وَمُقْبَلٌ لَحَاكَ الْحَسِيبُ تَرَى الْقَبُولَ وَتُنْكِرُ
اور ایک محروم اور مقبول دونوں برابر نہیں ہو سکتے خدا تجھے ملامت کرے تو قبولیت کو دیکھتا ہے اور پھر منکر ہوتا ہے۔
وَانتَ الَّذِي قَلَّبْتَ كُلَّ جَرِيمَةٍ عَلَى كَأَنِّي شَرُّ نَاسٍ وَأَفْجَرُ
اور تو تو وہ ہے جس نے تمام جرائم میرے پر الٹا دیئے گویا میں بدترین مخلوقات اور سب سے زیادہ بدکار ہوں ۔
فَمَالَكَ لَا تَخْشَى الْحَسِيبَ وَقَهْرَهُ وَاَيْنَ تُقَاةٌ تَدَّعِي يَا مُزَوِّرُ !
پس تجھے کیا ہو گیا کہ تو خدائے محاسب کے قہر سے نہیں ڈرتا اور تیری تقوی کہاں گئی جس کا تو دعوی کرتا تھا۔
وَإِنَّكَ إِنْ عَادَيْتَنِي لَا تَضُرَّنِي وَإِنْ صِرْتَ ذِنْبًا أَوْ بِغَيْظِ تَنَمَّرُ
اور اگر تو دشمنی کرے تو مجھے نقصان نہیں پہنچا سکے گا اگر چہ تو بھیڑیا ہو جائے یا چیتا بن جائے۔

وَمَا الدَّهْرُ إِلا تَارَتَانِ فَمِنْهُمَا لَكَ التَّارَةُ الْأُولَى بِأُخْرَى نُؤَزَّرُ
اور زمانہ کے لئے صرف دو نوبتیں ہیں سو پہلی نوبت تیری ہے اور دوسری ہماری جس میں ہمیں مدد دی جائیگی ۔
وَمَا النَّفْسُ يَا مِسْكِينُ ! إِلَّا وَدِيْعَةٌ وَلَا بُدَّ يَوْمًا أَنْ تُرَدَّ وَتُحْضَرُ
اور اے مسکین جان! تو ایک امانت ہے اور ایک دن ضرور ہے کہ تو واپس کیا جائے اور حاضر کیا جائے۔
اتَبْغِيُّ الْحَيَاةَ وَلَا تُرِيدُ ثِمَارَهَا وَمَاهِيَ إِلَّا لَعْنَةٌ لَوْ تُفَكِّرُ
کیا تو زندگی چاہتا ہے اور اس کے پھل نہیں چاہتا اور بغیر پھل کے زندگی ایک لعنت ہے اگر تو سوچے۔
اَغَرَّتْكَ دُنْيَاكَ الدَّنِيَّةُ زِيْنَةً حَذَارِ مِنَ الْمَوْتِ الَّذِي هُوَ يَبْدُرُ
کیا تیری ذلیل دنیا نے تجھے مغرور کر دیا۔ اس موت سے ڈر جو یکدفعہ تیرے پر وارد ہو گی ۔
تُرِيدُ هَوَانِي كُلَّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ وَتَبْغِي لِوَجْهِ مُشْرِقِ لَوْ يُغَبَّرُ
ہر ایک دن اور رات تو میری ذلت چاہتا ہے اور روشن منہ کیلئے تو چاہتا ہے کہ وہ غبار آلود ہو جائے۔
وَإِنَّا وَانْتُمْ لَا نَغِيبُ مِنَ الَّذِي يَرَى كُلَّمَا نَنْوِي وَمَا نَتَصَوَّرُ
اور ہم اور تم اس ذات سے پوشیدہ نہیں ہیں جو ہمارے وہ تمام خیالات دیکھتا ہے جو ہمارے دل میں ہیں ۔
وَمَا الْمَرْءُ إِلَّا كَالْحُبَابِ وُجُودُهُ فَإِنْ شِئْتَ نَمْ فَالْمَوْتُ كَالصُّبْحِ يُسْفِرُ
اور انسان تو محض مبلبلہ کی طرح اس کا وجود ہے پس اگر چاہے تو سو جا۔ پس موت صبح کی طرح ظاہر ہو جائیگی۔
لَدَى النَّخْلِ وَالرُّمَّانِ تَنْقِفُ حَنْظَلًا فَأَيُّ نَبِيِّ مِنْكَ فِي الدَّهْرِ أَكْبَرُ
تو کھجور اور انار کو چھوڑ کر حنظل کو توڑ رہا ہے پس تجھ سے زیادہ بد بخت اور کون ہوگا ؟
وَأَيْنَ ضِيَاءُ الصِّدْقِ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا وَكُلُّ صَدُوقٍ بِالْعَلَامَاتِ يَظْهَرُ
اور صدق کی روشنی کہاں ہے اگر تو صادق ہے اور ہر ایک صادق علامات سے ظاہر ہوتا ہے۔
اتُؤْذِي عِبَادَ اللهِ يَا عَابِدَ الْهَوَى وَلَا تَتَّقِي رَبًّا عَلِيمًا وَتَجْسُرُ
کیا تو خدا کے بندوں کو اے بندہ ہوا ! دُکھ دیتا ہے اور خدائے علیم سے نہیں ڈرتا اور دلیری کرتا ہے۔

اُولئِكَ قَوْمٌ قَدْ تَوَلَّى أُمُورَهُمْ قَدِيرٌ يُوَالِيْهِمْ وَيَهْدِى وَيَنْصُرُ
یہ ایک قوم ہے کہ ان کے کاموں کا متولی ایک قادر ہے جو اُن سے دوستی رکھتا ہے اور انہیں ہدایت کرتا ہے اور مدد دیتا ہے۔
وَتَاللهِ لِلا يامِ دَوْرٌ وَنَوْبَةٌ فَجِئْنَا بِأَيَّامِ الْهُدَى وَيُذَكِّرُ
اور بخدا دنوں کے لئے ایک دور اور نوبت ہے پس ہم ہدایت کے دنوں میں آئے اور ہدایت کی راہ یاد دلاتے ہیں۔
تَرى بِدُعَاتِ الْغَيِّ وَالنَقْعِ سَاطِعًا وَمَا أَنَا إِلَّا غَيْتُ فَضْلٍ فَأَمْطِرُ
تو گمراہی کی بدعات کو اردگرد بر انگیختہ دیکھتا ہے اور میں فضل کا مینہ ہوں جو برس رہا ہوں ۔
وَلَسْتُ بِفَةٌ كَاهِرٍ غَيْرَ انَّنِي إِذَاسْتَنْفَرَ الْأَعْدَاءُ بِالْكَهْرِ أَنْفِرُ
اور میں بد زبان اور ترش رو نہیں ہوں مگر جس وقت دشمن ترش روئی کے ساتھ مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں بھی نفرت کرتا ہوں۔
رَأَيْنَا الْاعَاصِيرَ الشَّدِيدَةَ وَالْأَذَى وَصِرْنَا كَوَحْشِ عِنْدَ قَوْمٍ يُكَفِّرُ
ہم نے سخت آندھیاں دیکھیں اور دُکھ دیکھا اور ہم کافر کہنے والوں کی نظر میں وحشی جانوروں کی طرح ٹھہرے۔
وَمَا نَحْذَرُ الْأَمْرُ الَّذِي هُوَ وَاقِعٌ مِنَ الله مَوْلَنَا وَلَوْ كَانَ خَنجَرُ
اور ہم اس امر سے نہیں ڈرتے کہ جو واقع ہو نیوالا ہے ہمارے خداوند کی طرف سے اور اگر چہ وہ تلوار ہو۔
كَفَى اللَّهُ عِلْمًا بِالْعِبَادِ وَسِرِّهِمْ فَلَا تَقْفُ ظَنَّا لَسْتَ فِيهِ تُبَصِّرُ
بندوں کے بھیدوں کا علم خاص خدا کو ہے پس تو ایسے ظن کی پیروی مت کر جس میں تجھے بصیرت نہیں ۔
وَمَا كُنْتَ فِي إِبْدَاءِ نَفْسِي مُقَصِّرًا تَمَنَّيْتَ عِنْدَ جِدَارِنَا لَوْ تَسَوَّرُ
تونے میرے ایذا دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کی تو نے میری دیوار کے پاس تمنا کی کہ تو دیوار سے جست کر کے چلا جاوے۔
وَوَاللَّهِ إِنْ أَجْعَلُ عَلَيْكَ مُسَلَّطًا فَإِنَّ يَدِي عَمَّا يُجَازِيكَ تُقْصِرُ
اور بخدا ! اگر میں تیرے پر مسلط کیا جاؤں تو میرا ہاتھ تجھے سزا دینے سے قاصر رہے گا۔
وَوَاللَّهِ لِي فِي بَاطِنِ الْقَلْبِ مُضْمَرٌ سَرِيرَةُ اشْفَاقٍ وَلَوْ أَنْتَ تُنْكِرُ
اور بخدا ! میرے دل میں پوشیدہ ہے خصلت ہمدردی کی اگر چہ تو انکار کرے۔

اتَتُنِي أُمُورٌ مِنْكَ قَدْ شَقَّ وَقُعُهَا عَلَيَّ وَلَا كَالسَّيْفِ بَلْ هِيَ أَبْهَرُ
بعض باتیں تیری میرے تک پہنچی ہیں جو میرے پر بہت گراں گزریں نہ تلوار کی طرح بلکہ کاٹنے میں اس سے بھی زیادہ۔
وَمَا كَانَ لِي أَنْ أَتْرُكَ الْحَقَّ خِيفَةً أَنَا الْمُنْذِرُ الْعُرْيَانُ لِلَّهِ انْذِرُ
اور میں وہ نہیں ہوں کہ جو حق کو ڈر کر چھوڑ دوں میں ایک برہنہ طور پر ڈرانے والا ہوں اور محض خدا کے لئے ڈراتا ہوں ۔
وَإِنْ كُنْتَ تُزْرِينَا فَنَبْغِي لَكَ الْهُدَى صَبَرْنَا وَإِنْ تُغْرِى الْعِدَا أَوْ تُهَتِّرُ
اور اگر تو ہماری عیب جوئی کرتا ہے تو ہم تیرے لئے ہدایت چاہتے ہیں اور ہم صبر کرتے ہیں اگر چہ تو دشمنوں کو ہم پر اکسا دے یا ہماری بے آبروئی کرے۔
وَإِنْ كُنْتَ مِنِّي تَشْتَكِي فِي مَقَالَةٍ فَمَا هُوَ الَّا دُونَ سَيْفِ تُشَهِّرُ
اور اگر تو مجھ سے کسی کلام کے بارے میں رنجیدہ ہے تو وہ اس تلوار سے کمتر ہے جو تو کھینچ رہا ہے۔
فَلَا تَجْزَعَنُ مِنْ كَلِمَةٍ قُلْتَ ضِعْفَهَا وَإِنَّكَ لِلايُذَاءِ بِالسُّوءِ تَجْهَرُ
پس ایسے کلمہ سے جزع مت کر جو اس سے دو چند تو کہہ چکا ہے اور تو ایزا کے لئے کھلے کھلے طور پر ستاتا ہے۔
أضِيفَ إِلَيْنَا مِنْ عَمَايَاتِ قَوْمِنَا فَسَادٌ وَكُفُرٌ وَافْتِرَاءٌ مُجَعْثَرُ
ہماری طرف قوم کی نابینائی سے منسوب کیا گیا، فساد اور کفر اور افتر اجو اکٹھا کیا گیا تھا۔
كَانَّا جَعَلْنَا عَادَةً كُلَّ لَيْلَةٍ نُرَقِّعُ ثَوْبَ الْاِفْتِرَاءِ وَنَنْشُرُ
گویا کہ ہم نے یہ عادت کر رکھی ہے کہ ہر ایک رات افتراء کا کپڑا پیوند کرتے ہیں اور پھر اس کو پھیلا دیتے ہیں اور شہرت دیدیتے ہیں۔
صَبَرْنَا عَلَى إِبْذَاءِ هِمْ وَعُوَاعِهِمْ وَكُلُّ خَفِي فِي الْعَوَاقِبِ يَظْهَرُ
ہم نے ان کے ایذاء اور بکواس پر صبر کیا اور ہر ایک پوشیدہ امر انجام کار ظاہر ہو جاتا ہے۔
عَجِبْتُ لَاعْدَائِي يَصُولُونَ كُلُّهُمْ وَلَوْ كَانَ مِنْهُمْ جَاهِلٌ أَوْ مُزَوِّرُ
مجھے دشمنوں سے تعجب آتا ہے کہ سب میرے پر حملہ کر رہے ہیں اگر چہ ان میں سے کوئی جاہل ہو یا دروغ کو آراستہ کر نیوالا ہو۔
وَهَلْ يَصْقِلُ الْإِيْمَانَ أَوْ يَكْشِفُ الْعَمَى أَقَاوِيلُ قَوْمٍ لَيْسَ مَعَهُمْ تَطَهَّرُ
اور کیا ایمان کو صیقل کر سکتے ہیں یا نا بینائی کو دور کر سکتے ہیں ایسی قوم کے اقوال جن کے ساتھ پاکیزگی نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی