تَرَی نَصْرَ رَبِّی کَیْفَ یَاْتِیْ وَ یَظْھَرُ
القصائد الاحمدیہ, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
يَفِرُّونَ مِنِّي وَالظُّنُونُ تَعَفَّنَتْ وَمَا إِنْ أَرَى أَهْلَ النُّهَى يَسْتَنْفِرُ
مجھ سے وہ لوگ بھاگتے ہیں اور انکے ظن سڑ گئے اور میں عقلمند کو نہیں دیکھتا جو مجھ سے نفرت کرے۔
وَأُوذِيتُ مِنْ عُمْيِ وَلَكِنْ كَمِثْلِهِمْ تَعَامَى عِنَادًا مَنْ رَأَيْنَاهُ يَنْظُرُ
اور میں نے اندھوں سے دکھ اٹھایا مگر ان کی طرح وہ شخص بھی بناوٹ سے اندھا ہو گیا جس کو ہم جانتے ہیں کہ سوجا کھا ہے۔
تَرَى الَّا رُضَ وَالْأَمْوَالَ مَبْلَغَ هَمِّهِمْ وَزَرْعًا وَ دِينُ اللَّهِ نَبْتٌ مُشَرُ شَرُ
تو دیکھے گا کہ انکی انتہائی مراد زمین اور مال اور کھیتی ہے اور خدا کا دین اس بوٹی کی طرح ہو گیا ہے جس کو اوپر سے مویشی کھالیں ۔
وَتَدْرِي الْيَهُودَ وَمَا رَأَوْا فِي مَالِهِمْ كَذَالِكَ فِيهِمْ سُنَّةٌ لَا تُغَيَّرُ
اور تو یہود کو جانتا ہے اور یہ کہ ان کا کیا حال ہوا۔ اسی طرح اس قوم میں خدا کی سنت ہے جو بدلی نہیں جائے گی۔
ارى كُلَّ يَوْمٍ فِى الْفُجُوْرِ زِيَادَةَ يَقِلُّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْفِسْقُ يَكْثُرُ
میں ہر ایک روز بدکاریوں میں زیادتی دیکھتا ہوں صلاحیت کم ہے اور فسق بڑھتا جاتا ہے۔
ارى كُلَّهُمْ مُسْتَأْنِسِينَ بِظُلُمَةٍ وَفِسْقٍ وَعَنْ دَارِ الْعَفَافِ تَقَتَّرُوا
میں ان کو دیکھتا ہوں کہ ظلمت کے ساتھ مانوس ہو گئے ہیں اور فسق کے ساتھ مانوس ہیں اور عفت سے دور ہو رہے ہیں ۔
شَعَرْتُ لَهُمْ لَمَّا رَأَيْتُ مَزِيَّةً لَهُمْ فِي ضَلَالٍ وَاعْتِسَافٍ تَخَيَّرُوا
میں نے ان کیلئے نظم میں یہ باتیں لکھیں جبکہ میں نے ان میں گمراہی اور حد سے بڑھنے میں زیادتی دیکھی ۔
يُرِيدُونَ أَنْ أَعْمَى وَأُفْنَى وَابْتَرُ وَمَا هُوَ إِلا هَرُّ كَلْبٍ فَيُهْطَرُ
چاہتے ہیں کہ میں مٹا دیا جاؤں اور فنا کیا جاؤں اور کاٹ دیا جاؤں مگر یہ صرف ایک کتے کی آواز ہے جو آخر ہلاک کیا جاتا ہے۔
وَمَنْ كَانَ نَجْمًا كَيْفَ يَخْفَى بَرِيقُهُ وَمَنْ صَارَ بَدْرًا لَا مَحَالَةَ يَبْهَرُ
اور جو ستارہ ہو اس کی روشنی کیونکر چھپ سکے اور جو بدر بن گیا وہ غالب آ جائے گا۔
وَ إِنِّي بِبُرْهَانٍ قَوِيٌّ دَعَوْتُهُمْ وَإِنِّي مِنَ الرَّحْمَنِ حَكَمٌ مُعَذِّمِرُ
اور میں نے ایک قومی حجت کے ساتھ ان کو بلایا ہے اور میں خدا کی طرف سے اختلاف کا فیصلہ کر نیوالا آیا ہوں ۔
وَقَدْ جِئْتُ فِي بَدْرِ الْمِنِينَ لِيَعْلَمُوا كَمَالِي وَنُورِى ثُمَّ هُمْ لَمْ يَبْصُرُوا
اور میں ان کے پاس چودھویں صدی میں آیا جو صدیوں کی بدر ہے تا کہ وہ میرا کمال اور میرا انور جان لیں۔ پھر وہ نہیں دیکھتے۔
ا لَا لَيْتَ شِعْرِى هَلْ رَأَوْا مِنْ تَجَسُّسٍ مِنَ الْكِذْبِ فِي أَمْرِي فَكَيْفَ تَصَوَّرُوا
کاش! انہیں سمجھ ہوتی ۔ کیا انہوں نے تجسس کے بعد میرے کام میں کچھ جھوٹ ثابت کیا۔ پس کیونکر تصور کر لیا۔
وَإِنَّ الْوَرَى مِنْ كُلِّ فَجٍّ يَجِيتُنِي وَيَسْعَى إِلَيْنَا كُلُّ مَنْ كَانَ يُبْصِرُ
اور مخلوق ہر ایک راہ سے میرے پاس آ رہی ہے اور ہر ایک دیکھنے والا میری طرف دورڑ رہا ہے
وَكَمْ مِّنْ عِبَادٍ أَثَرُونِي بِصِدْقِهِمْ عَلَى النَّفْسِ حَتَّى خُوِّفُوا ثُمَّ دُمِّرُوا
بہت سے بندے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی جان پر مجھ کو اختیار کر لیا یہاں تک کہ ڈرائے گئے پھر قتل کئے گئے۔
وَمِنْ حِزْبِنَا عَبْدُ اللَّطِيفِ فَإِنَّهُ اَرى نُورَ صِدْقٍ مِنْهُ خَلْقٌ تَهَكَّرُوا
اور ہمارے گروہ میں سے مولوی عبداللطیف ہیں کیونکہ اس نے اپنے صدق کانور ایسا دکھلایا کہ اس کے صدق سے لوگ حیران ہو گئے۔
جَزَى اللهُ عَنَّا دَائِمًا ذَلِكَ الْفَتَى قَضَى نَحْبَهُ لِلَّهِ فَاذْكُرُ وَ فَكَّر
خدا ہم سے اس جوان کو بدلہ دے وہ اپنی جان خدا کی راہ میں دے چکا۔ پس سوچ اور فکر کر۔
عِبَادٌ يَكُونُ كَمُبْسِرَاتٍ وُجُودُهُمْ إِذَا مَا آتَوُا فَالْغَيْتُ يَأْتِي وَيَمُطُرُ
یہ وہ بندے ہیں کہ مون سون ہوا کی طرح ان کا وجود ہوتا ہے جب آتے ہیں پس ساتھ ہی بارش رحمت کی آتی ہے۔
أَتَعْلَمُ أَبْدَالًا سِوَاهُمْ فَإِنَّهُمْ رُمُوا بِالْحِجَارَةِ فَاسْتَقَامُوا وَاجْمَرُوا
کیا تو انکے سوا کوئی اور لوگ ابدال جانتا ہے کیونکہ وہ لوگ وہ لوگ ہیں جن پر پتھر چلائے گئے پس انہوں نے استقامت اختیار کی اور ان کی جمعیت باطنی بحال رہی۔
تَجَلَّى عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ رَبُّ مَا بَدَا فَفَرُّوا إِلَى النُّورِ الْقَدِيمِ وَأَبْدَرُوا
ان پر ان کا خدا متجلی ہوا جو تمام مخلوقات کا خدا ہے پس وہ نو ر قدیم کی طرف جلدی سے بھاگے۔
تَرَاهُمْ تَفِيضُ دُمُوعُهُمْ مِنْ صَبَابَةٍ وَفِي الْقَلْبِ نِيرَانٌ وَ رَأْسٌ مَغَبَّرُ
تو دیکھے گا انکو کہ انکے آنسو جاری ہیں غلبہ محبت الہی سے اور دل میں طرح طرح کی آگ ہے اور سر پر غبار ہے۔
اَنَارَتْ بِنُورِ الاِتِّقَاءِ وُجُوهُهُمْ فَتَعْرِفُهُمْ عَيْنَاكَ لَوْلَا التَّكَدُّرُ
تقوی کے نور کے ساتھ ان کے منہ روشن ہو گئے پس تیری آنکھیں انکو پہچان لیں گی اگر کدورت لاحق حال نہ ہو۔
يُمِيلُونَ قَلْبَ الْخَلْقِ نَحْوَ نُفُوسِهِمْ بِنَاظِرِةِ تَصْبُو إِلَيْهَا الْخَوَاطِرُ
لوگوں کے دل اپنی طرف مائل کر دیتے ہیں اس آنکھ کے ساتھ کہ اس کی طرف دل میل کرتے ہیں۔
كَأَنَّ حَيَاتَ الْقَوْمِ تَحْتَ حَيَاتِهِمْ بِهِمْ زَرْعُ دِيْنِ اللَّهِ يَبْدُو وَيَجْدُرُ
گویا قوم کی زندگی ان کی زندگی کے نیچے ہے ان کے ساتھ دین کا کھیت ظاہر ہوتا اور اپنا سبزہ نکالتا ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ تَبْغِى زَوْرَهُمْ زُرُ بِخُلَّةٍ وُجُوهٌ مِنَ الْأَغْيَارِ تُخْفَى وَتُسْتَرُ
پس اگر تو انکو دیکھنا چاہتا ہے تو دوستی کے ساتھ دیکھ وہ ایسے منہ ہیں جو غیروں سے چھپائے جاتے ہیں۔
كَذَلِكَ طَلَعَتْ شَمْسُنَا فِي سَتَارَةٍ فَقُلْتُ امْكُثِى حَتَّى أُنِيرَ وَأَبْهَرُ
اسی طرح ہمارا سورج پردہ میں چڑھا۔ پس میں نے سورج کو کہا کہ ٹھیر جا جب تک میں روشن ہو جاؤں دوسری روشنیوں پر غالب ہو جاؤں۔
وَلَسْنَا بِمَسْتُورٍ عَلَى عَيْنِ طَالِبٍ يَرَانَا الَّذِي يَأْتِي وَيَرْنُو وَيَنْظُرُ
اور ہم ڈھونڈنے والے کی آنکھ سے پوشیدہ نہیں ہیں ہمیں وہ شخص دیکھ لیگا جو آئیگا اور نظر کرنے میں طریق مداومت اختیار کریگا۔
وَلَا جَبْرَ إِنْ تَكْفُرُ وَإِنْ كُنْتَ مُؤْمِنًا فَحَسْبُكَ مَا قَالَ الْكِتَابُ الْمُطَهَّرُ
اور اگر تو انکار کرے تو تیرے پر کوئی جبر نہیں اور اگر تو ایمان لاوے تو ایمان کے لئے تجھے کتاب اللہ کافی ہے۔
وَوَاللَّهِ لَا انْسَى هُمُومًا لَقِيتُهَا بِتَكْفِيرِ قَوْمِي حِيْنَ اذَوْا وَكَفَرُوا
اور بخدا ! میں ان غموں کو نہیں بھولتا جو میں نے دیکھے باعث تکفیر قوم کے جبکہ انہوں نے مجھے دکھ دیا اور کا فرٹھیرایا۔
عَلَى صَادِقٍ فَأْسٌ مِنَ الظُّلْمِ وَالْآذِى فَكَيْفَ كَذُوبٌ مِنْ يَدِ اللَّهِ يُسْتَـرُ
صادق پر ظلم اور ایذاء کا تبر چل رہا ہے پس کیونکر جھوٹا خدا کے ہاتھ سے چھپ جائے گا۔
عَلَى مَوْتِ عِيسَى صَارَ قَوْمِي كَحَيَّةٍ وَكَمْ مِّنْ سُمُوْمٍ أَخْرَجُوهَا وَأَظْهَرُوا
عیسی کی موت پر میری قوم سانپ کی طرح ہو گئی اور بہت سی زہریں نکالیں اور ظاہر کیں۔
تُوُفِّيَ عِيسَى ثُمَّ بَعْدَ وَفَاتِهِ عَرَا الْمَوْتُ عَقْلَ جَمَاعَةٍ مَّا تَفَكَّرُوا
عیسی مر گیا اور بعد اس کے اس جماعت کی عقل پر موت آ گئی جنہوں نے فکر نہیں کیا۔
وَلَوْ أَنَّ اِنْسَانًا يَطِيرُ إِلَى السَّمَاءِ لَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ أَوْلَى وَأَجْدَرُ
اور اگر کوئی انسان آسمان کی طرف پرواز کر سکتا ہے تو اس بات کیلئے ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ لائق تھے۔
اتَتْرُكُ قَوْلَ اللهِ قَوْلًا مُصَرَّحًا وَإِنَّ كِتَابَ اللَّهِ أَهْدَى وَأَنْوَرُ
کیا خدا کے قول کو تو ترک کرتا ہے اور خدا کا کلام بہت ہدایت دینے والا اور بہت روشن ہے۔
فَدَعْ ذِكْرَ أَخْبَارٍ تُخَالِفُ قَوْلَهُ وَأَيُّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُسْتَأْثَرُ
پس ان اخبار کا ذ کر چھوڑ دے جو اس کے قول کے مخالف ہیں اور کونسی حدیث خدا کا کلام چھوڑ کر اختیار کرنے کے لائق ہے۔
وَدَعْ عَنْكَ كِبْرًا مُهْلِكًا وَاتَّقِ الرَّدَى وَإِنَّ تُقَاةَ الْمَرْءِ تُنْجِي وَتُشْمِرُ
اور تکبر ہلاک کرنے والے کو چھوڑ دئے یہ تحقیق انسان کی تقوی نجات دیتی اور پھل لاتی ہے۔
ا تُصْبِحُ كَالْخُفَّاشِ اَعْمَى وَمَا تَرَى وَأَمَّا لَدَى اللَّيْلِ الْبَهِيمِ فَتُبْصِرُ
کیا تو صبح کو اُلو کی طرح اندھا ہو جاتا ہے اور اندھیری رات میں دیکھنے لگتا ہے۔
إِذَا مَا وَجَدْتَ الْحَقَّ بَعْدَ ضَلَالَةٍ فَمَا الْبِرُّ إِلَّا تَرُكُ مَا كُنتَ تُؤْثِرُ
جب تو نے گمراہی کے بعد حق پالیا تو نیکی اسی میں ہے کہ جو کچھ پہلے تو نے اختیار کر رکھا تھا وہ چھوڑ دے۔
وَ لَا تَبْغِ حَرَزَاتِ النُّفُوسِ وَهَتَكَهُمْ وَهَلْ أَنْتَ إِلَّا دُودَةٌ يَا مُزَوِّرُ !
اور تو برگزیدہ انسانوں کی موت اور ہتک عزت کا خواہاں مت بن اور تو کیا چیز ہے صرف ایک کیڑا۔اے دروغ آراستہ کر نیوالے !
وَلَوْ أَنَّ قَوْمِي آنسُونِي لَا فَلَحُوا مِنَ الذُّلِّ فِي الدُّنْيَا وَفِي الدِّينِ عُزِّرُوا
اور اگر میری قوم مجھے دیکھ لیتی تو نجات پالیتی دنیا کی ذلت سے اور آخرت میں عزت دی جاتی ۔
وَلكِن قُلُوبٌ بِالْيَهُودِ تَشَابَهَتْ وَهَذَا هُوَ النَّبَأُ الَّذِي جَاءَ فَاذْكُرُوا
مگر بعض دل یہودیوں کی طرح ہو گئے اور یہ وہی خبر ہے جو آ چکی ہے۔ پس یاد کرو۔
فَصِرْتُ لَهُمْ عِيسَى إِذَا مَا تَهَوَّدُوا وَهَذَا كَفَى مِنِّى لِقَوْمٍ تَفَكَّرُوا
پس جب وہ یہودی بن گئے تو میں ان کے لئے عیسی بن گیا اور اس قدر بیان میری طرف سے کافی ہے ان کیلئے جو سوچتے ہیں ۔
وَقَدْ تَمَّ وَعُدُ نَبِيِّنَا فِي حَدِيثِهِ إِذَا جَاءَ هُمُ مِنْهُمْ إِمَامٌ يُذَكِّرُ
اور بہ تحقیق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ جو حدیث میں تھا پورا ہو گیا جبکہ مسلمانوں میں انہیں میں سے ایک امام آیا جو نصیحت کرتا اور یاد دلاتا ہے۔
اَبَارُوا عَوَامَ النَّاسِ مِنْ سَمٌ مَنْطِقٍ وَجَاءُوا بِبُهْتَان عَلَيْنَا وَ زَوَّرُوا
باتوں کے زہر سے لوگوں کو ہلاک کر دیا اور ہم پر بہتان لگائے اور جھوٹ بولا ۔
يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ خِيَانَةً يُخَالِفُ فِي الْحَالَاتِ بَيْتٌ وَّمِنْبَرُ
وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں اور روحانیت کے حالات کی رو سے ان کے گھر اور انکے منبر میں بڑا فرق ہے۔
ا لَا رُبَّ قَوَّالٍ يُسِرُّكَ قَوْلُهُ وَلَوْ تَنْظُرَنَّ الْوَجْهَ سَاءَكَ مَنْظَرُ
کئی بہت باتیں کر نیوالے ایسے ہیں کہ ان کی بات تجھے اچھی معلوم ہوگی مگر جب تو انکا منہ دیکھے گا تو تجھے وہ برا معلوم ہوگا۔
تَرَى الْعَيْنُ مَاهُوَ ظَاهِرٌ غَيْرُ كَاتِمٍ وَمَا تَنْظُرُ الْعَيْنَانِ مَا هُوَ يُسْتَرُ
آنکھ صرف اس کو دیکھتی ہے جو ظاہر ہے پوشیدہ نہیں اور پوشیدہ چیز کو آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں ۔
وَفِيهِمْ وَإِنْ قِيلَ اهْتَدَيْنَا غَوَايَةٌ وَكِبُرٌ بِهِ يَنْمُو الضَّلَالُ وَيُثْمِرُ
اور ان میں اگر چہ وہ کہیں کہ ہم ہدایت پاگئے ایک گمراہی ہے اور تکبر ہے جس کے ساتھ گمراہی نشو و نما پاتی اور پھل لاتی ہے۔
أنَاسٌ أَضَاعُوا دِينَهُمْ مِنْ رُعُونَةٍ وَ أَهْوَاءَ دُنْيَاهُمْ عَلَى الدِّينِ آثَرُوا
وہ ایسے لوگ ہیں کہ انہوں نے تکبر سے دین کو ضائع کیا اور دنیا کی خواہشوں کو دین پر اختیار کر لیا۔
تَأَلَّمَ قَلْبِي مِنْ أَعَاصِيرِ جَهْلِهِمْ فَفِي الصَّدْرِ حَزَّازُ وَفِي الْقَلْبِ خَنْجَرُ
ان کی جہالت کی آندھیوں سے میرا دل دردناک ہو گیا پس سینہ میں ایک سوزش اور خلش ہے اور دل میں تلوار ہے۔
لَهُمْ سَلَفٌ قَدْ أَخْطَلُّوا فِي بَيَانِهِمْ فَهُمْ أَثَرُوا آثَارَهُمْ وَتَخَيَّرُوا
ان کے ایسے بزرگ ہیں جنہوں نے اپنے بیان میں خطا کی پس انہوں نے ان کے آثار کو اختیار کر لیا۔
هَمَمْنَا بِخَيْرٍ ثُمَّ ذُقْنَا جَفَاءَهُمْ وَجِئْنَا بِعَدْلٍ ثُمَّ لِلظُّلْمِ شَمَّرُوا
ہم نے نیکی کا قصد کیا مگر ان سے ظلم دیکھا اور ہم عدل کے ساتھ آئے اور انہوں نے ظلم کرنا شروع کیا۔
وَجَدْنَا الْآفَاعِيُّ الْمُبِيْدَةَ دُونَهُمْ وَلَا مِثْلَهُمْ شَرُّ الْعَقَارِبِ تَأْبُرُ
ہم نے ہلاک کر نیوالے سانپ ان سے کم درجہ پر دیکھے اور نہ ان کی طرح بدترین عقارب نیش زنی کرتا ہے۔
وَمَانَحْنُ إِلَّا كَالْفَتِيلِ مَذَلَّةً بِأَعْيُنِهِمْ بَلْ مِنْهُ أَدْنَى وَأَحْقَرُ
اور ہم ایک ریشہ خرما کی طرح ان کی نظر میں ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ حقیر اور ذلیل ۔
فَنَشْكُرُ إِلَى اللَّهِ الْقَدِيرِ تَضَرُّعًا وَمَنْ مِثْلُهُ عِنْدَ الْمَصَائِبِ يَنْصُرُ
پس ہم خدائے قادر کی طرف تضرع کے ساتھ شکوہ لے جاتے ہیں اور اس کی طرح کون مصیبتوں کے وقت مدد کرتا ہے۔
رَمَى كُلُّ مَنْ عَادَى إِلَيَّ سِهَامَهُ فَأَصْبَحْتُ اَمْشِي كَالْوَحِيدِ وَ أَكُفَرُ
ہر ایک دشمن نے میری طرف اپنے تیر چلائے پس میں اکیلا رہ گیا اور کا فرقرار دیا گیا۔
حُسَيْنٌ دَفَاهُ الْقَوْمُ فِي دَشْتِ كَرْبَلاَ وَكَلَّمَنِي ظُلْمًا حُسَيْنُ أَخَرُ
ایک حسین وہ تھا جس کو دشمنوں نے کربلا میں قتل کیا اور ایک وہ حسین ہے جس نے مجھ کو محض ظلم سے مجروح کیا۔
اَيَا رَاشِقِي قَدْ كُنْتَ تَمْدَحُ مَنْطِقِى وَتُثْنِي عَلَيَّ بِالْفَةٍ وَتُوَقِّرُ
اے میرے پر تیر چلانے والے! ایک زمانہ وہ تھا جو تو میری باتوں کی تعریف کرتا تھا اور محبت کے ساتھ میری تعریف کرتا تھا اور میری عزت کرتا تھا
وَلِلَّهِ دَرُّكَ حِيْنَ فَرَّطْتَ مُخْلِصًا كِتَابِي وَصِرْتَ لِكُلَّ ضَالٌ مُخَفِّرُ
اور تو نے کیا خوب میری کتاب براہین احمدیہ کا اخلاص سے ریویو لکھا تھا اور ہر ایک گمراہ کیلئے رہنما ہو گیا تھا۔
وَأَنْتَ الَّذِي قَدْ قَالَ فِي تَقْرِيظِهِ كَمِثْلِ الْمُؤَلِّفِ لَيْسَ فِيْنَا غَضَفَرُ
اور تو وہی ہے جس نے اپنے ریویو میں لکھا تھا کہ اس مؤلف کی طرح ہم میں کوئی بھی دین کی راہ میں شیر نہیں ۔
عَرَفْتَ مَقَامِي ثُمَّ أَنْكَرْتَ مُدْبِرًا فَمَا الْجَهْلُ بَعْدَ الْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تَشْعُرُ
تو نے میرے مقام کو شناخت کیا پھر منکر ہو گیا پس یہ کیسا جہل ہے جو علم کے بعد دیدہ دانستہ وقوع میں آیا۔
كَمِثْلِكَ مَعَ عِلْمٍ بِحَالِي وَفِطْنَةٍ عَجِبْتُ لَهُ يَبْغِى الْهُدَى ثُمَّ يَأْطُرُ
تیرے جیسا آدمی میرے حال سے واقف اور دانا تعجب ہے کہ وہ ہدایت پر آ کر پھر راہ راست چھوڑ دے۔
قَطَعْتَ وِدَادًا قَدْ غَرَسْنَاهُ فِي الصَّبَا وَلَيْسَ فُؤَادِي فِي الْوَدَادِ يُقَصِّرُ
تو نے اس دوستی کو کاٹ دیا جس کا درخت ہم نے ایام کودکی میں لگایا تھا مگر میرے دل نے دوستی میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔
عَلَى غَيْرِ شَيْءٍ قُلْتَ مَا قُلْتَ عُجْلَةً وَوَاللهِ اِنّى صَادِقَ لَا أُزَوِّرُ
کسی بات پر تو نے نہیں کہا، جو کچھ کہا جلدی سے اور بخدا میں سچا ہوں میں نے جھوٹ نہیں بولا ۔
(ضمیمه براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۱۵ تا ۳۳۵)