قصیدہ
القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قصیده
بحضور سرور کائنات فخر موجودات حضرت خاتم النبیین
صلى الله عليه وسلم
يَاعَيْنَ فَيْضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ
يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ كَالظَّمْان
اے اللہ کے فیض و عرفان کے چشمے ! خلقت تیری طرف پیاسے
کی طرح دوڑ رہی ہے۔
يَا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّان
تَهْوِي إِلَيْكَ الزُّمَرُ بِالْكِيْزَانُ
اے انعام و احسان کرنے والے خدا کے فضل کے سمندر! لوگوں
کے گروہ کوزے لئے تیری طرف لپکے آرہے ہیں۔
يَا شَمْسَ مُلْكِ الْحُسْنِ وَالْإِحْسَانِ
نَوَّرْتَ وَجْهَ الْبَرِّ وَالْعُمْرَانِ
اے حسن و احسان کے ملک کے آفتاب! تو نے بیابانوں اور
آبادیوں کے چہرے کو منور کر دیا ہے۔
لد
قَوْمٌ رَأَوْكَ وَأُمَّةٌ قَدْ أُخْبِرَتْ
مِنْ ذَلِكَ الْبَدْرِ الَّذِي أَصْبَانِي
ایک قوم نے تو تجھے دیکھا ہے اور ایک امت نے خبر سنی ہے اس
بدر کی جس نے مجھے (اپنا) عاشق بنا دیا ہے۔
♡
يَبْكُونَ مِنْ ذِكْرِ الْجَمَالِ صَبَابَةً
وَتَأَلَّمًا مِنْ لَوْعَةِ الْهِجْرَانِ
وہ تیرے حسن کی یاد میں بوجہ عشق کے (بھی) روتے ہیں اور
جدائی کی جلن کے دُکھ اُٹھانے سے بھی۔
وَأَرَى الْقُلُوْبَ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُرْبَةً
وَأَرَى الْغُرُوبَ تُسِيْلُهَا الْعَيْنَانِ
اور میں دیکھتا ہوں کہ دل بیقراری سے گلے تک آگئے ہیں
اور میں دیکھتا ہوں آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔
يَامَنْ غَدَا فِي نُوْرِهِ وَضِيَائِهِ
كَالنَّيَّـرَيْنِ وَنَوَّرَ الْمَلَوَانِ
اے وہ ہستی جو اپنے نور اور روشنی میں مہر و ماہ کی طرح ہوگئی ہے
اور رات اور دن منو ر ہو گئے ہیں۔
نا بَدْرَنَا يَا آيَةَ الرَّحْمَنِ
أهْدَى الْهُدَاةِ وَأَشْجَعَ الشُّجْعَانُ
اے ہمارے کامل چاند ! اور اے رحمان کے نشان! سب
راہنماؤں کے راہنما اور سب بہادروں سے بہادر۔
إنِّي أَرَى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَلِلِ
شَأْنَا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ
بے شک میں تیرے درخشاں چہرے میں دیکھ رہا ہوں ۔ ایک
ایسی شان جو انسانی خصائل پر فوقیت رکھتی ہے۔
وَقَدِ اقْتَفَاكَ أُوْلُو النُّهَى وَبِصِدْقِهِمْ
وَدَعُوْا تَذَكَّرَ مَعْهَدِ الْأَوْطَانِ
بے شک دانشمندوں نے تیری پیروی کی ہے اور اپنے صدق کی
وجہ سے انہوں نے وطنوں کی یاد بھلا دی ہے۔
قد اثرُوْكَ وَفَارَقُوْا أَحْبَابَهُمْ
وَتَبَاعَدُوْا مِنْ حَلْقَةِ الْإِخْوَانِ
پس بے شک انہوں نے تجھے مقدم کر لیا اور اپنے دوستوں کو
چھوڑ دیا اور اپنے بھائیوں کے دائرہ سے دور ہو گئے۔
اله
قَدْ وَدَّعُوْا أَهْوَاءَهُمْ وَنُفُوْسَهُمْ
وَتَبَرَّءُ وَا مِنْ كُلِّ نَشْبِ فَان
انہوں نے اپنی خواہشوں اور نفسوں کو یکسر چھوڑ دیا اور ہر فانی مال
ومنال سے بیزار ہو گئے ۔
ظَهَرَتْ عَلَيْهِمْ بَيِّنَاتُ رَسُوْلِهِمْ
فَتَمَزَّقَ الْأَهْوَاءُ كَالْأَوْثَانِ
ان پر اپنے رسول کے روشن دلائل ظاہر ہوئے تو ان کی نفسانی
خواہشیں بتوں کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔
فِي وَقْتِ تَرْوِيقِ اللَّيَالِي نُورُوا
وَاللَّهُ نَجَّاهُمْ مِنَ الطَّوْفَـانِ
وہ راتوں کی تاریکی کے وقت منو ر ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں
طوفان سے نجات دے دی۔
قَدْ هَاضَهُمْ ظُلْمُ الْأَنَاسِ وَضَيْمُهُمْ
فَتَثَبَّتُوْا بِعِنَايَةِ الْـمَـنَّـانِ
بے شک لوگوں کے ظلم و ستم نے انہیں چور چور کر دیا۔ پھر بھی
خدائے محسن کی عنایت سے وہ ثابت قدم رہے۔
نَهَبَ اللَّامُ نُشُوْبَهُمْ وَعِقَارَهُمْ
فَتَهَـلَّـلُـوْا بِجَوَاهِرِ الْفُرْقَانِ
رذیل لوگوں نے ان کے مال اور جائیداد کولوٹ لیا مگر اس کے
عوض قرآن کے موتی پاکر ان کے چہرے چمک اُٹھے۔
كَسَحُوْا بُيُوتَ نُفُوسِهِمْ وَتَبَادَرُوا
لِتَمَتَّعِ الْإِيْقَانِ وَالْإِيْمَانِ
انہوں نے اپنے نفس کے گھروں کو خوب صاف کیا اور یقین و
ایمان کی دولت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے آگے بڑھے۔
قَامُوا بِاءِ قَدَامِ الرَّسُوْلِ بِغَزْهِمْ
كَالْعَاشِقِ الْمَشْغُوْفِ فِي الْمَيْدَانِ
وہ رسول کی پیش قدمی پر اپنی جنگ میں ایک عاشق شیدا کی طرح
میدان میں ڈٹ گئے ۔
فَدَمُ الرِّجَالِ لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ
تَحْتَ السُّيُوْفِ أُرِيقَ كَالْقُرْبَانِ
سوان جواں مردوں کا خون اپنی محبت میں ثابت قدمی کی وجہ
سے تلواروں کے نیچے قربانیوں کی طرح بہایا گیا۔
جَاءُوكَ مَنْهُوْنِيْنَ كَالْعُرْيَانِ
فَسَتَرْتَهُمْ بِمَلَاحِفِ الْإِيْمَانِ
وہ تیرے پاس لٹے پٹے برہنہ شخص کی مانند آئے تو تو نے انہیں
ایمان کی چادریں اوڑھا دیں۔
صَادَفْتَهُمْ قَوْمًا كَرَوْثٍ ذِلَّةً
فَجَعَلْتَهُمْ كَسَيْـكَةِ الْعِقْيَانِ
تو نے انہیں گوبر کی طرح ذلیل قوم پایا تو تو نے انہیں خالص
سونے کی ڈلی کی مانند بنا دیا۔
حَتَّى انْثَنَى بَرُّ كَمِثْلِ حَدِيقَةٍ
عَذْبِ الْمَوَارِدِ مُثْمِرِ الْأَغْصَانِ
یہاں تک کہ خشک ملک اس باغ کی مانند ہو گیا جس کے چشمے
شیریں ہوں اور جس کی ڈالیاں پھل دار ہوں۔
عَادَتْ بِلَادُ الْعُرْبِ نَحْوَ نَضَارَةٍ
بَعْدَ الْوَجِي وَالْمَحْلِ وَالْخُسْرَانِ
ملک عرب خشک سالی ۔ قحط اور تباہی کے بعد شاداب ہو گیا۔
الد
كَانَ الْحِجَازُ مُغَازِلَ الْغِزْلَان
فَجَعَلْتَهُمْ فَانِيْنَ فِي الرَّحْمَانِ
اہل حجاز آ ہو چشم عورتوں سے عشق بازی میں لگے ہوئے تھے۔ سوتو
نے انہیں خدائے رحمان ( کی محبت ) میں فانی بنا دیا۔
شَيْئَانِ كَانَ الْقَوْمُ عُمْيًا فِيْهِمَا
حَسْوُ الْعُقَارِ وَكَثْرَةُ النِّسْوَانِ
دو باتیں تھیں جن میں قوم اندھی ہو رہی تھی۔ یعنی مزے لے لیکر
شراب نوشی اور بہت سی عورتیں رکھنا ۔
أَمَّا النِّسَاءُ فَحُرِّمَتْ إِنْكَاحُهَا
زَوْجًا لَهُ التَّحْرِيمُ فِي الْقُرْآنِ
عورتوں سے متعلق تو یہ حکم ہوا کہ ان کا نا و یہ حکم ہوا کہ ان کا نکاح ایسے خاوند سے جس
کی حرمت قرآن میں آگئی، حرام کر دیا گیا۔
وَجَعَلْتَ دَسْكَرَةَ الْمُدَامِ مُخَرَّبًا
وَأَزَلْتَ حَانَتَهَا مِنَ الْبُلْدَانِ
اور تونے کے خانوں کو ویران کر دیا اور شہروں سے شراب کی
دکانیں ہٹا دیں۔
كُمْ شَارِبِ بِالرَّشْفِ دَنَّا طَافِحًا
فَجَعَلْتَهُ فِي الدِّيْنِ كَالنَّشْوَانِ
بہت سے تھے جو لبالب خم لنڈھاتے تھے سوٹو نے ان کو دین میں
متوالے بنا دیا۔
كَمْ مُحْدِثِ مُسْتَنْطِقِ الْعِيْدَانِ
قَدْ صَارَ مِنْكَ مُحَدَّثَ الرَّحْمَنِ
کتنے ہی بدعتی سارنگیاں بجانے والے تیرے طفیل خدائے
رحمان سے ہم کلام ہو گئے ۔
كَمْ مُسْتَهَامٍ لِلرَّشُوْفِ تَعَشُقًا
فَجَذَبْتَهُ جَذْبًا إِلَى الْفُرْقَانِ
بہتیرے معطر دہن عورتوں کے عشق میں سرگرداں تھے۔ سوتو نے
انہیں فرقان کی طرف کھینچ لیا۔
أَحْيَيْتَ أَمْوَاتَ الْقُرُوْنِ بِجَلْوَةٍ
مَاذَا يُـمَـا لُكَ بِهَذَا الشَّانِ
تو نے صدیوں کے مردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا کون
ہے جو اس شان میں تیرا مثیل ہو سکے؟
تَرَكُوا الْغَبُوْقَ وَبَدَّلُوْا مِنْ ذَوْقِهِ
ذَوْقَ الدُّعَاءِ بِلَيْلَةِ الْأَحْزَانِ
انہوں نے شام کی شراب چھوڑ دی اور اس کی لذت کو غم کی
راتوں میں دُعا کی لذت سے بدل دیا۔
كَانُوا بِرَنَّاتِ الْمَثَانِي قَبْلَهَا
قَدْ أُحْصِرُوا فِي شُحِهَا كَالْعَانِي
وہ اس سے پہلے دو تارے کی سُروں کی حرص میں قیدیوں کی
طرح گرفتار تھے۔
قَدْ كَانَ مَرْتَعُهُمْ أَغَانِي دَائِمًا
طَوْرًا بِغِيْدِ تَارَةً بِدِنَان
ان کے عیش و عشرت کا میدان ہمیشہ ہی راگ و رنگ تھا۔ کبھی تو نازک
اندام عورتوں سے شغل کرتے اور کبھی شراب کے مٹکوں سے۔
مَا كَانَ فِكْرِ غَيْرَ فِكْرِ غَوَانِي
أَوْشُرْبِ رَاحٍ أَوْ خَيَالِ جِفَان
انہیں حسین عورتوں کے سوا اور کوئی فکر نہ تھی یا پھر وہ شراب نوشی میں
مصروف رہتے یا شراب کے پیالوں کے تصور میں محو ہوتے۔