قصیدہ

القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كَانُوْا كَمَشْغُوْفِ الْفَسَادِ بِجَهْلِهِمْ
رَاضِيْنَ بِالْأَوْسَانِ وَالْأَدْرَانِ
وہ اپنے اکھڑ پن کی وجہ سے شیفتہ تھے اور میل کچیل اور ناپا کی پر
خوش تھے۔
عَيْبَانِ كَانَ شِعَارَهُمْ مِنْ جَهْلِهِمْ
حُمْقُ الْحِمَارِ وَوَتُبَةُ السِّرْحَانِ
ان کی جہالت کی وجہ سے دو عیب ان کے لازم حال تھے یعنی
گدھے کی اڑ اور بھیڑیے کا حملہ ۔
فَطَلَعْتَ يَا شَمْسَ الْهُدَى نُصْحَالُّهُمْ
لِتُضِيْتَهُمْ مِنْ وَجْهِكَ النَّوْرَانِي
سواے آفتاب ہدایت ! تو نے ان کی خیر خواہی کے لئے طلوع کیا
تا اپنے نورانی چہرہ سے تو انہیں منور کر دے۔

أرْسِلْتَ مِنْ رَّبِّ كَرِيمٍ مُحْسِنٍ
فِي الْفِتْنَةِ الصَّمَّاءِ وَالطَّغْيَانِ
تو رب کریم محسن کی طرف سے خوفناک فتنے اور طغیان و سرکشی
کے وقت بھیجا گیا۔
لد۔
يَا لَلْفَتَى مَا حُسْنُهُ وَجَمَالُهُ
رَيَّاهُ يُصْبِي الْقَلْبَ كَالرَّيْحَانِ
واہ! کیا ہی جوان مرد ہے! کیسے حسن و جمال والا ہے جس کی
خوشبو دل کو ریحان کی طرح موہ لیتی ہے۔
وَجْهُ الْمُهَيْمِنِ ظَاهِرٌ فِي وَجْهِهِ
وَشُتُوْنُهُ لَمَعَتْ بِهَذَا الشَّانِ
آپ کے چہرہ میں خدا کا چہرہ نمایاں ہے اور خدا کی صفات
آپ کی ) اس شان سے جلوہ گر ہو گئیں ۔

فَلِذَا يُحَبُّ وَيَسْتَحِقُّ جَمَالُهُ
شَغَفَابِهِ مِنْ زُمْرَةِ الْأَخْدَانِ
سواسی لئے تو آپ سے محبت کی جاتی ہے اور آپ کا ہی جمال اس لائق ہے کہ
دوستوں کے گروہ میں سے صرف آپ ہی سے بے پناہ محبت کی جائے۔
سُجُحُ كَرِيمٌ بَاذِلٌ خِلُّ التَّقَى
خرْقَ وَفَاقَ طَوَائِفَ الْفِتْيَانِ
آپ خوش خلق ، معز ز خی، تقویٰ کے سچے دوست ، فیاض اور
جواں مردوں کے گروہوں پر فوقیت رکھنے والے ہیں۔
ママ
فَاقَ الْوَرَى بِكَمَالِهِ وَجَمَالِهِ
وَجَلَالِهِ وَجَنَانِهِ الرَّيَّانِ
آپ ساری خلقت سے اپنے کمال اور اپنے جمال اور اپنے
جلال اور اپنے شاداب دل کے ساتھ فوقیت لے گئے ہیں۔

لده
لَا شَدَّ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرَى
ريقُ الْكِرَامِ وَنُخْبَةُ الْأَعْيَانِ
بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم خیر الورای، معززین میں سے برگزیدہ
اور سرداروں میں سے منتخب وجود ہیں۔
تَمَّتْ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلِّ مَزِّيَّةٍ
خُتِمَتْ بِهِ نَعْمَاءُ كُلِّ زَمَانٍ
ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپ پر کمال کو پہنچ گئیں اور ہر زمانہ کی
نعمتیں آپ پر ختم ہوگئی ہیں۔
وَاللَّهِ إِنَّ مُحَمَّدًا كَرِدَافَةٍ
وَبِهِ الْوَصُوْلُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانِ
بخدا! بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( خدا کے ) نائب کے طور پر
ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ دربار شاہی میں رسائی ہو سکتی ہے۔

لد ٧
هُوَفَخْرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَمُقَدَّسٍ
وَبِهِ يُبَاهِيَ الْعَسْكَرُ الرُّوْحَانِي
آپ ہر ایک مطہر اور مقدس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ پر ہی
ناز کرتا ہے۔
هُوَ خَيْرُ كُلِّ مُقَرَّبٍ مُّتَقَدِّمٍ
وَالْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَا بِزَمَانِ
آپ ہر مقرب اور ( راہ سلوک میں ) آگے بڑھنے والے سے
افضل ہیں اور فضیلت کا رہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔
وَالطَّلُّ قَدْ يَبْدُو أَمَامَ الْوَابِلِ
فَالطَّلُّ طَلٌّ لَيْسَ كَالتَّهْتَانِ
اور ہلکا مینہ (یعنی پھوار ) کبھی موسلا دھار بارش سے پہلے ہوتا
ہے۔ ہلکا مینہ ہلکا مینہ ہی ہے موسلا دھار بارش کی طرح نہیں۔

بَطَلٌ وَحِيْدٌ لَا تَطِيْشُ سِهَامُهُ
ذُوْ مُصْمِيَاتِ مُّوْبِقُ الشَّيْطَانِ
آپ یگانہ پہلوان ہیں جس کے تیر خطا نہیں جاتے۔ آپ ٹھیک نشانے پر
لگنے والے تیروں کے مالک ( اور ) شیطان کو ہلاک کرنے والے ہیں ۔
هُوَ جَنَّةٌ إِنِّي أَرَى أَثْمَارَة
وَقُطُوْفَةً قَدْ ذُلِلَتْ لِجَنَانِي
آپ ایک باغ ہیں۔ بے شک میں دیکھتا ہوں کہ اس کے پھل
اور اس کے خوشے میرے دل کے لئے جھکا دیئے گئے ہیں۔
أَلْفَيْتُهُ بَحْرَ الْحَقَائِقِ وَالْهُدَى
وَرَأَيْتُهُ كَالدُّرَ فِي اللَّمَعَانِ
میں نے آپ کو حقائق اور ہدایت کا سمندر پایا اور چمک دمک
میں آپ کو موتی کی طرح پایا۔

ولد
قَدْ مَاتَ عِيسَى مُطْرِقًا وَنَبِيُّنَا
حَى وَرَبِّي إِنَّهُ وَافَانِي
عیسی تو سر جھکائے وفات پاگئے اور ہمارے نبی زندہ ہیں اور
مجھے رب کی قسم ! آپ نے مجھ سے ملاقات بھی کی ہے۔
وَاللَّهِ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ جَمَالَهُ
بِعُيُونِ جِسْمِي قَاعِدًا بِمَكَانِي
بخدا! میں نے آپ کے جمال کو اپنی جسمانی آنکھوں سے اپنی
جگہ پر بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔
هَا إِنْ تَظَنَّيْتَ ابْنَ مَرْيَمَ عَائِشَا
فَعَلَيْكَ إِثْبَاتًا مِنَ الْبُرْهَـانِ
دیکھ! اگر تو بھی ابن مریم کو زندہ گمان کرتا ہے۔ تو دلیل سے
ثابت کرنا تجھ پر لازم ہے۔

أَفَأَنْتَ لَا قَيْتَ الْمَسِيحَ بِيَقْظَةٍ
أَوْ جَاءَ كَ الْأَنْبَاءُ مِنْ يَقْظَانِ
کیا تو مسیح سے بیداری میں مل چکا ہے یا کسی جیتے جاگتے سے
تمہیں ایسی خبریں ملی ہیں۔
انْظُرْ إِلَى الْقُرْآنِ كَيْفَ يُبَيِّنُ
أَفَأَنْتَ تُعْرِضُ عَنْ هُدَى الرَّحْمَنِ
قرآن کو دیکھ کہ وہ کیسے واضح طور پر بیان کرتا ہے۔ کیا خدائے
رحمان کی ہدایت سے منہ پھیرتا ہے؟
فَاعْلَمْ بِأَنَّ الْعَيْشَ لَيْسَ بِثَابِتٍ
بَلْ مَاتَ عِيسَى مِثْلَ عَبْدٍ فَان
جان لے کہ زندگی تو ثابت نہیں بلکہ عیسی ایک فانی بندہ کی طرح
مر چکے ہیں۔

وَنَبِيُّنَا حَى وَإِنِّي شَاهِدٌ
وَقَدِ اقْتَطَفْتُ قَطَائِفَ اللُّقْيَانِ
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور بے شک میں گواہ
ہوں اور میں نے آپ کی ملاقات کے ثمرات حاصل کئے ہیں۔
وَرَأَيْتُ فِي رَيْعَانِ عُمْرِي وَجْهَهُ
ثُمَّ النَّبِيُّ بِيَقْظَتِي لَا قَانِي
میں نے تو (اپنے) عنفوانِ شباب میں ہی آپ کا چہرہ مبارک
دیکھا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری بیداری میں بھی مجھے ملے۔
إِنِّي لَقَدْ أُحْيِيْتُ مِنْ إِحْيَائِهِ
وَاهَا لِإِعْجَازٍ فَمَا أَحْيَانِي
بے شک میں آپ کے زندہ کرنے سے ہی زندہ ہوا ہوں۔
سبحان اللہ ! کیا اعجاز ہے اور مجھے کیا خوب زندہ کیا ہے۔

يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا
في هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثِ ثَانٍ
اے میرے رب ! اپنے نبی پر ہمیشہ درود بھیجتا رہ۔ اس دنیا میں
بھی اور دوسری دنیا میں بھی ۔
يَا سَيِّدِي قَدْ جِئْتُ بَابَكَ لَاهِفًا
وَالْقَوْمُ بِالاكْفَارِ قَدْ آذَانِي
اے میرے آقا ! میں تیرے دروازے پر مظلوم و مضطر فریادی کی
حالت میں آیا ہوں جبکہ قوم نے (مجھے) کافر کہہ کر ایذا دی ہے۔
يَفْرِى سِهَامُكَ قَلْبَ كُلِّ مُحَارِبٍ
وَيَشُجُ عَزْمُكَ هَامَةَ الثَّعْبَانِ
تیرے تیر ہر جنگجو کے دل کو چھید دیتے ہیں اور تیرا عزم اثر رہا
کے سر کو کچل دیتا ہے۔

لِلَّهِ دُرِّكَ يَا إِمَامَ الْعَالَم
أنتَ السَّبُوْقُ وَسَيِّدُ الشَّجْعَـانِ
آفرین تجھ پر اے دنیا کے امام ! تو سب پر سبقت لے گیا ہے اور
بہادروں کا سردار ہے۔
انْظُرْ إِلَيَّ بِرَحْمَةٍ وَتَحَنُّي
يَا سَيِّدِي أَنَا أَحْفَرُ الْغِلْمَانِ
تو مجھ پر رحمت اور شفقت کی نظر کر۔ اے میرے آقا! میں ایک
حقیر ترین غلام ہوں ۔
يَاحِةٍ إِنَّكَ قَدْ دَخَلْتَ مَحَبَّةً
فِي مُهْجَتِي وَمَدَارِكِيْ وَجَنَانِي
اے میرے آقا ! تو از راہ محبت میری جان، میرے حواس اور
میرے دل میں داخل ہو گیا ہے۔

مِنْ ذِكْرِ وَجْهِكَ يَا حَدِيْقَةَ بَهْجَتِي
لَمْ أَخْلُ فِي لَحْظٍ وَلَا فِي أَن
اے میری خوشی کے باغ! تیرے چہرے کی یاد سے میں ایک
لحظہ اور آن کے لئے بھی خالی نہیں رہا۔
جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا
يَا لَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ الطَّيَرَانِ
میرا جسم تو شوق غالب سے تیری طرف اُڑنا چاہتا ہے۔ اے
کاش ! مجھ میں اُڑنے کی طاقت ہوتی۔
(آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۹۰ تا ۵۹۴)

آج 10 میں سے 10 باقی