پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 10

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حالتیں بدلتی رہتی ہیں اور صد با رنگ کے راحت اور رنج ہم دیکھتے ہیں ۔ ہزار ہا لوگ خدا
کے حکم سے مرتے ہیں اور ہزار ہا پیدا ہوتے ہیں۔ دعا ئیں قبول ہوتی ہیں۔ نشان ظاہر
ہوتے ہیں۔ زمین ہزار ہا قسم کے نباتات اور پھل اور پھول اس کے حکم سے پیدا کرتی ہے تو
کیا یہ سب کچھ خدا کی بادشاہت کے بغیر ہو رہا ہے بلکہ آسمانی اجرام تو ایک ہی صورت اور
منوال پر چلے آتے ہیں۔ اور ان میں تغییر تبدیل جس سے ایک مغیر مبدل کا پتہ ملتا ہو کچھ
محسوس نہیں ہوتی مگر زمین ہزار ہا تغیرات اور انقلابات اور تبدلات کا نشانہ ہو رہی ہے۔ ہر
روز کروڑ ہا انسان دنیا سے گذرتے ہیں اور کروڑہا پیدا ہوتے ہیں اور ہر ایک پہلو اور ہر ایک
طور سے ایک مقتدر صانع کا تصرف محسوس ہو رہا ہے تو کیا ابھی تک خدا کی بادشاہت زمین پر
نہیں اور انجیل نے اس پر کوئی دلیل پیش نہیں کی کہ کیوں ابھی تک خدا کی بادشاہت زمین پر
نہیں آئی۔ البتہ مسیح کا باغ میں اپنے بچ جانے کے لئے ساری رات دعا کرنا اور دُعا قبول
بھی ہو جانا جیسا کہ عبرانیاں ۵ آیت ۷ میں لکھا ہے۔ مگر پھر بھی خدا کا اس کے چھڑانے پر
قادر نہ ہونا یہ بزعم عیسائیاں ایک دلیل ہو سکتی ہے کہ اس زمانہ میں خدا کی بادشاہت زمین پر
نہیں تھی۔ مگر ہم نے اس سے بڑھ کر ابتلا د یکھے ہیں اور اُن سے نجات پائی ہے ہم کیونکر خدا
کی بادشاہت کا انکار کر سکتے ہیں۔ کیا وہ خون کا مقدمہ جو میرے قتل کرنے کے لئے مارٹن
کلارک کی طرف سے عدالت کپتان ڈگلس میں پیش ہوا تھا۔ وہ اوس مقدمہ سے کچھ خفیف
تھا جو محض مذہبی اختلاف کی وجہ سے نہ کسی خون کے اتہام سے یہودیوں کی طرف سے
عدالت پیلاطوس میں دائر کیا گیا تھا مگر چونکہ خدا از مین کا بھی بادشاہ ہے جیسا کہ آسمان کا اس
لئے اس نے اس مقدمہ کی پہلے سے مجھے خبر دیدی کہ یہ ابتلا آنے والا ہے اور پھر خبر دے
دی کہ میں تم کو بری کروں گا اور وہ خبر صد با انسانوں کو قبل از وقت سنائی گئی۔ اور آخر مجھے
بری کیا گیا۔ پس یہ خدا کی بادشاہت تھی جس نے اس مقدمہ سے مجھے بچا لیا جو مسلمانوں اور
ہندوؤں اور عیسائیوں کے اتفاق سے مجھ پر کھڑا کیا گیا تھا۔ ایسا ہی نہ ایک دفعہ بلکہ بیسیوں

دفعہ میں نے خدا کی بادشاہت کو زمین پر دیکھا اور مجھے خدا کی اس آیت پر ایمان لانا پڑا کہ
لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ یعنی زمین پر بھی خدا کی بادشاہت ہے اور آسمان پر بھی
اور پھر اس آیت پر ایمان لانا پڑا کہ اِنَّمَا أَمْرُةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ
فَيَكُونُ یعنی تمام زمین و آسمان اس کی اطاعت کر رہی ہیں ۔ جب ایک کام کو چاہتا ہے تو
کہتا ہے کہ ہو جا تو فی الفور وہ کام ہو جاتا ہے اور پھر فرماتا ہے وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ
وَلكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ یعنی خدا اپنے ارادہ پر غالب ہے مگر اکثر لوگ خدا
کے قہر اور جبروت سے بے خبر ہیں ۔
غرض یہ تو انجیل کی دُعا ہے جو انسانوں کو خدا کی رحمت سے نومید کرتی ہے اور اس کی
ربوبیت اور افاضہ اور جزا سزا سے عیسائیوں کو بے باک کرتی ہے اور اس کو زمین پر مدد دینے
کے قابل نہیں جانتی جب تک اس کی بادشاہت زمین پر نہ آوے لیکن اس کے مقابل پر جو
دُعا خدا نے مسلمانوں کو قرآن میں سکھلائی ہے وہ اس بات کو پیش کرتی ہے کہ زمین پر خدا
مسلوب السلطنت لوگوں کی طرح بے کار نہیں ہے بلکہ اس کا سلسلۂ ربوبیت اور رحمانیت اور
رحیمیت اور مجازات زمین پر جاری ہے اور وہ اپنے عابدوں کو مدد دینے کی طاقت رکھتا ہے
اور مجرموں کو اپنے غضب سے ہلاک کر سکتا ہے۔ وہ دعا یہ ہے۔
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ آمين
ترجمہ: وہ خدا ہی ہے جو تمام تعریفوں کا مستحق ہے یعنی اس کی بادشاہت میں کوئی
نقص نہیں اور اس کی خوبیوں کے لئے کوئی ایسی حالت منتظرہ باقی نہیں جو آج نہیں مگر کل
حاصل ہو گی اور اس کی بادشاہت کے لوازم میں سے کوئی چیز بے کار نہیں تمام عالموں کی
الحديد : ٣ تالیس : ۸۳ یوسف : ۲۲ ا الفاتحة : ۲ تا

پرورش کر رہا ہے۔ بغیر عوض اعمال کے رحمت کرتا ہے اور نیز بعوض اعمال رحمت کرتا ہے۔
جزا سز ا وقت مقررہ پر دیتا ہے۔ اُسی کی ہم عبادت کرتے ہیں اور اسی سے ہم مدد چاہتے ہیں
اور دعا کرتے ہیں کہ ہمیں تمام نعمتوں کی راہیں دکھلا اور غضب کی راہوں اور ضلالت کی
راہوں سے دور رکھ۔
یہ دُعا جو سورۃ فاتحہ میں ہے انجیل کی دُعا سے بالکل نقیض ہے کیونکہ انجیل میں زمین
پر خدا کی موجودہ بادشاہت ہونے سے انکار انکار کیا گیا ہے۔ پس انجیل کے رو سے نہ زمین پر
خدا کی ربوبیت کچھ کام کر رہی ہے نہ رحمانیت نہ رحیمیت نہ قدرت جزا سزا کیونکہ ابھی
زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں آئی۔ مگر سورۃ فاتحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین پر خدا کی
بادشاہت موجود ہے۔ اسی لئے سورۃ فاتحہ میں تمام لوازم بادشاہت کے بیان کئے گئے
ہیں۔ ظاہر ہے کہ بادشاہ میں یہ صفات ہونی چاہئیں کہ وہ لوگوں کی پرورش پر قدرت رکھتا
ہو۔ سوسورۃ فاتحہ میں رب العالمین کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کیا گیا ہے۔ پھر دوسری
صفت بادشاہ کی یہ چاہئے کہ جو کچھ اس کی رعایا کو اپنی آبادی کے لئے ضروری سامان کی
حاجت ہے وہ بغیر عوض ان کی خدمات کے خود رحم خسروانہ سے بجالا وے سوالرحمن کے
لفظ سے اس صفت کو ثابت کر دیا ہے۔ تیسری صفت بادشاہ میں یہ چاہئے کہ جن کاموں کو
اپنی کوشش سے رعایا انجام تک نہ پہنچا سکے ان کے انجام کے لئے مناسب طور پر مدد
دے۔سو الرحیم کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کیا ہے۔ چوتھی صفت بادشاہ میں یہ
چاہئے کہ جزا وسزا پر قادر ہوتا سیاست مدنی کے کام میں خلل نہ پڑے۔ سو مالک یوم
الدین کے لفظ سے اس صفت کو ظاہر کر دیا ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ سورۃ موصوفہ بالا نے تمام وہ
لوازم بادشاہت پیش کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ زمین پر خدا کی بادشاہت اور
بادشاہی تصرفات موجود ہیں ۔ سنو اور سمجھو کہ بڑی معرفت یہی ہے کہ زمین کا
ذرہ ذرہ بھی ایسا ہی خدا کے قبضہ اقتدار میں ہے جیسا کہ آسمان کا ذرہ ذرہ خدا کی

بادشاہت میں ہے۔ اور جیسا کہ آسمان پر ایک عظیم الشان تجلی ہے زمین پر بھی ایک عظیم
الشان محلی ہے بلکہ آسمان کی تحلبی تو ایک ایمانی امر ہے۔ عام انسان نہ آسمان پر گئے نہ اوس کا
مشاہدہ کیا مگر زمین پر جو خدا کی بادشاہت کی تجلی ہے وہ تو صریح ہر ایک شخص کو آنکھوں سے
نظر آ رہی ہے۔ ہر ایک انسان خواہ کیسا ہی دولت مند ہوا اپنی خواہش کے مخالف موت کا اہی
پیالہ پیتا ہے۔ پس دیکھو اس شاہ حقیقی کے حکم کی کیسی زمین پر تجلی ہے کہ جب حکم آ جاتا ہے تو
کوئی اپنی موت کو ایک سیکنڈ بھی روک نہیں سکتا ۔ ہر ایک خبیث اور نا قابل علاج مرض جب
دامن گیر ہوتی ہے تو کوئی طبیب ڈاکٹر اس کو ڈور نہیں کر سکتا۔ پس غور کرو یہ کیسی خدا کی
بادشاہت کی زمین پر تجلی ہے جو اس کے حکم رد نہیں ہو سکتے ۔ پھر کیونکر کہا جائے کہ زمین پر
خدا کی بادشاہت نہیں بلکہ آئندہ کسی زمانہ میں آئے گی ۔ دیکھو اسی زمانہ میں خدا کے آسمانی
حکم نے طاعون کے ساتھ زمین کو ہلا دیا تا اس کے مسیح موعود کے لئے ایک نشان ہو پس کون
ہے جو اس کی مرضی کے سوا اس کو دور کر سکے پس کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ابھی زمین پر خدا کی
بادشاہت نہیں ۔ ہاں ایک بدکار قیدیوں کی طرح اس کی زمین میں زندگی بسر کرتا ہے اور وہ
چاہتا ہے کہ کبھی نہ مرے لیکن خدا کی سچی بادشاہت اس کو ہلاک کر دیتی ہے اور وہ آخر پنجہ
ملک الموت میں گرفتار ہو جاتا ہے ۔ پھر کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تک خدا کی زمین پر
بادشاہت نہیں ۔ دیکھو زمین پر ہر روز خدا کے حکم سے ایک ساعت میں کروڑ با انسان مر
جاتے ہیں اور کروڑ ہا اوس کے ارادہ سے پیدا ہو جاتے ہیں اور کروڑ ہا اُس کی مرضی سے فقیر
سے امیر اور امیر سے فقیر ہو جاتے ہیں پھر کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تک زمین پر خدا کی
بادشاہت نہیں ۔ آسمانوں پر تو صرف فرشتے رہتے ہیں مگر زمین پر آدمی بھی ہیں اور فرشتے
بھی جو خدا کے کارکن ہیں اور اس کی سلطنت کے خادم ہیں جو انسانوں کے مختلف کاموں
کے محافظ چھوڑے گئے ہیں اور وہ ہر وقت خدا کی اطاعت کرتے ہیں اور اپنی رپورٹیں بھیجتے اور
رہتے ہیں ۔ پس کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں بلکہ خدا سب سے زیادہ

اپنی زمینی بادشاہت سے پہچانا گیا ہے کیونکہ ہر ایک شخص خیال کرتا ہے کہ آسمان کا راز مخفی
اور غیر مشہود ہے ۔ بلکہ حال کے زمانہ میں قریبا تمام عیسائی اور ان کے فلاسفر آسمانوں کے
وجود کے ہی قائل نہیں جن پر خدا کی بادشاہت کا انجیلوں میں سارا مدار رکھا گیا ہے مگر زمین تو
فی الواقع ایک کرہ ہمارے پاؤں کے نیچے ہے۔ اور ہزار ہا قضا و قدر کے امور اس پر ظاہر ہو
رہے ہیں جو خود سمجھ آتا ہے کہ یہ سب کچھ تغیر و تبدل اور حدوث اور فنا کسی خاص مالک
کے حکم سے ہو رہا ہے پھر کیونکر کہا جائے کہ زمین پر ابھی خدا کی بادشاہت نہیں ۔۔۔ ہمارے
خدائے عز و جل نے سورۃ فاتحہ میں نہ آسمان کا نام لیا نہ زمین کا۔ اور یہ کہہ کر حقیقت سے
ہمیں خبر دے دی کہ وہ رب العالمین ہے یعنی جہاں تک آبادیاں ہیں اور جہاں تک کسی قسم
کی مخلوق کا وجود موجود ہے۔ خواہ اجسام خواہ ارواح ان سب کا پیدا کرنے والا اور پرورش
کرنے والا خدا ہے جو ہر وقت ان کی پرورش کرتا ہے اور ان کے مناسب حال ان کا انتظام
کر رہا ہے ۔ اور تمام عالموں پر ہر وقت ہر دم اس کا سلسلۂ ربوبیت اور رحمانیت اور
رحیمیت اور جزا سزا کا جاری ہے۔ اور یادر ہے کہ سورۃ فاتحہ میں فقرہ مالک یوم الدین
سے صرف یہ مراد نہیں ہے کہ قیامت کو جزا سزا ہو گی بلکہ قرآن شریف میں بار بار اور صاف
صاف بیان کیا گیا ہے کہ قیامت تو مجازات گبری کا وقت ہے۔ مگر ایک قسم کی مجازات اسی
دنیا میں شروع ہے جس کی طرف آیت يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانَا اشارہ کرتی ہے۔
کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۲ تا ۴۲)
واضح ہو کہ قرآن شریف کی تعلیم کی رُو سے خدا جیسا کہ آسمان پر ہے زمین پر بھی
ہے جیسا کہ اوس نے فرمایا هُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ اللَّهُ وَ فِي الْأَرْضِ اله ـ ا یعنی زمین میں
وہی خدا ہے اور وہی آسمان میں خدا۔ اور فرمایا کہ کسی پوشیدہ مشورہ میں تین آدمی نہیں ہوتے
جن کے ساتھ چوتھا خدا نہیں ہوتا اور فرمایا کہ وہ غیر محدود ہے جیسا کہ اس آیت میں لکھا
الانفال: ۳۰ تا الزخرف : ۸۵

ہ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ، یعنی آنکھیں اس کے انتہا کو نہیں پا
سکتیں اور وہ آنکھوں کے انتہا تک پہنچتا ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا
ہے ۔ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - ا یعنی ہم انسان کی شاہ رگ سے بھی زیادہ
اس سے نزدیک ہیں۔ اور یہ بھی ایک جگہ فرمایا کہ خدا ہر ایک چیز پر محیط ہے اور یہ بھی فرمایا
که أنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ - ۳ یعنی خدا وہ ہے جو انسان اور اُس کے دل میں
حائل ہو جاتا ہے۔ اور یہ بھی فرمایا کہ اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ لایعنی خدا وہ ہے جو
زمین اور آسمان میں اسی کے چہرہ کی چمک ہے اور اس کے بغیر سب تاریکی ہے اور یہ بھی
فرمایا کہ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ - وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَالِ وَالْإِكْرَامِ قا یعنی ہر ایک
وجود ہلاک ہونے والا اور تغیر پذیر ہے اور وہ جو باقی رہنے والا ہے وہی خدا ہے یعنی ہر
ایک چیز فنا قبول کرتی ہے اور تغیر قبول کرتی ہے مگر انسانی فطرت اس بات کے ماننے کے
لئے مجبور ہے کہ اس تمام عالم ارضی اور سماوی میں ایک ایسی ذات بھی ہے کہ جب سب پر فنا
اور تغیّر وارد ہو اس پر تغیر اور فنا وارد نہیں ہوگی ۔ وہ اپنے حال پر باقی رہتا ہے وہی خدا ہے
لیکن چونکہ زمین پر گناہ اور معصیت اور ناپاک کام بھی ظاہر ہوتے ہیں اور خدا کو صرف
زمین تک محدود رکھنے والے آخر کار بت پرست اور مخلوق پرست ہو جاتے ہیں ۔ جیسا
کہ تمام ہندو ہو گئے ۔ اس لئے قرآن شریف میں ایک طرف تو یہ بیان کیا کہ خدا کا اپنی
مخلوق سے شدید تعلق ہے اور وہ ہر ایک جان کی جان ہے اور ہر ایک ہستی اُسی کے
سہارے سے ہے۔ پھر دوسری طرف اس غلطی سے محفوظ رکھنے کے لئے کہ تا اس کے
تعلق سے جو انسان کے ساتھ ہے کوئی شخص انسان کو اس کا عین ہی نہ سمجھ بیٹھے جیسا کہ
ویدانت والے سمجھتے ہیں۔ یہ بھی فرمادیا کہ وہ سب سے برتر اور تمام مخلوقات سے وراء الوراء
مقام پر ہے جس کو شریعت کی اصطلاح میں عرش کہتے ہیں۔ اور عرش کوئی مخلوق چیز نہیں ہے
الانعام : ۱۰۴ تاق : ۱۷ تا الانفال : ۲۵ تا النور : ۳۶ قا الرحمن: ۲۸،۲۷ لقار

صرف وراء الوراء مرتبہ کا نام ہے نہ یہ کہ کوئی ایسا تخت ہے جس پر خدا تعالیٰ کو انسان کی طرح
بیٹھا ہوا تصور کیا جائے بلکہ جو مخلوق سے بہت دور اور تنزہ اور تقدس کا مقام ہے اس کو عرش
کہتے ہیں ۔ جیسا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ سب کے ساتھ خالقیت اور
مخلوقیت کا تعلق قائم کر کے پھر عرش پر قائم ہو گیا یعنی تمام تعلقات کے بعد الگ کا الگ رہا
اور مخلوق کے ساتھ مخلوط نہیں ہوا۔
غرض خدا کا انسان کے ساتھ ہونا اور ہر ایک چیز پر محیط ہونا یہ خدا کی تشبیہی صفت
ہے۔ اور خدا نے قرآن شریف میں اس لئے اس صفت کا ذکر کیا ہے کہ تا وہ انسان پر اپنا
قرب ثابت کرے اور خدا کا تمام مخلوقات سے وراء الوراء ہونا اور سب سے برتر اور اعلیٰ اور
دور تر ہونا اور اس تنزّہ اور تقدس کے مقام پر ہونا جو مخلوقیت سے دور ہے جو عرش کے نام
سے پکارا جاتا ہے اس صفت کا نام تنزیہی صفت ہے اور خدا نے قرآن شریف میں اس لئے
اس صفت کا ذکر کیا تا وہ اس سے اپنی توحید اور اپنا وحدہ لاشریک ہونا اور مخلوق کی صفات
سے اپنی ذات کا منزہ ہونا ثابت کرے۔ دوسری قوموں نے خدا تعالیٰ کی ذات کی نسبت یا
تو تنزیہی صفت اختیار کی ہے یعنی نرگن کے نام سے پکارا ہے اور یا اس کو سرگن مان کر ایسی
تشبیہ قرار دی ہے کہ گویا وہ عین مخلوقات ہے اور ان دونوں صفات کو جمع نہیں کیا۔ مگر خدا
تعالیٰ نے قرآن شریف میں ان دونوں صفات کے آئینہ میں اپنا چہرہ دکھلایا ہے اور یہی
کمال توحید ہے۔
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ تا ۹۹)
مسلمانوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے جس پر خدا بیٹھا
ہوا ہے تمام قرآن شریف کو اوّل سے آخر تک پڑھو اوس میں ہرگز نہیں پاؤ گے کہ عرش بھی
کوئی چیز محدود اور مخلوق ہے۔ خدا نے بار بار قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ ہر ایک چیز جو کوئی
وجود رکھتی ہے اس کا میں ہی پیدا کرنے والا ہوں ۔ میں ہی زمین آسمان اور روحوں اور ان کی
تمام قوتوں کا خالق ہوں۔ میں اپنی ذات میں آپ قائم ہوں اور ہر ایک چیز میرے ساتھ

قائم ہے۔ ہر ایک ذرہ اور ہر ایک چیز جو موجود ہے وہ میری ہی پیدائش ہے مگر کہیں نہیں فرمایا
کہ عرش بھی کوئی جسمانی چیز ہے جس کا میں پیدا کرنے والا ہوں ۔۔۔ قرآن شریف میں لفظ
عرش کا جہاں جہاں استعمال ہوا ہے۔ اُس سے مراد خدا کی عظمت اور جبروت اور بلندی
ہے۔ اسی وجہ سے اس کو مخلوق چیزوں میں داخل نہیں کیا اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور جبروت
کے مظہر چار ہیں جو وید کے رُو سے چار دیوتے کہلاتے ہیں مگر قرآنی اصطلاح کی رُو سے
اون کا نام فرشتے بھی ہے۔ نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۳ تا ۴۵۶)
عرش سے مراد قرآن شریف میں وہ مقام ہے جو تشبیہی مرتبہ سے بالاتر اور ہر ایک
عالم سے برتر اور نہاں در نہاں اور تقدس اور تنزہ کا مقام ہے وہ کوئی ایسی جگہ نہیں کہ پتھر یا
اینٹ یا کسی اور چیز سے بنائی گئی ہو اور خدا اُس پر بیٹھا ہوا ہے۔ اسی لئے عرش کو غیر مخلوق
کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ جیسا کہ یہ فرماتا ہے کہ کبھی وہ مومن کے دل پر اپنی تجلی کرتا ہے ایسا
ہی وہ فرماتا ہے کہ عرش پر اُس کی تجلی ہوتی ہے اور صاف طور پر فرماتا ہے کہ ہر ایک چیز کو
میں نے اٹھایا ہوا ہے۔ یہ کہیں نہیں کہا کہ کسی چیز نے مجھے بھی اٹھایا ہوا ہے اور عرش جو ہر
ایک عالم سے برتر مقام ہے وہ اُس کی تنزیہی صفت کا مظہر ہے اور ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ
ازل سے اور قدیم سے خدا میں دو صفتیں ہیں۔ ایک صفت تشبیہی دوسری صفت تنزیہی اور
چونکہ خدا کے کلام میں دونوں صفات کا بیان کرنا ضروری تھا یعنی ایک تشبیبی صفت اور دوسری
تنزیہی صفت ۔ اس لئے خدا نے تشبیبی صفات کے اظہار کے لئے اپنے ہاتھ ، آنکھ، محبت،
غضب و غیره صفات قرآن شریف میں بیان فرمائے اور پھر جبکہ احتمال تشبیہ کا پیدا ہوا تو
بعض جگہ لَيْسَ كَمِثْلِہ کہہ دیا اور بعض جگہ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ کہہ دیا جیسا کہ سورة
رعد جزو نمبر 11 میں بھی یہ آیت ہے۔ اللہ الَّذِي رَفَعَ السَّمُوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ( ترجمہ ) تمہارا خدا وہ خدا ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے
الرعد : ٣

بلند کیا جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو اور پھر اُس نے عرش پر قرار پکڑا۔ اس آیت کے ظاہری معنی کی
رو سے اس جگہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پہلے خدا کا عرش پر قرار نہ تھا؟ اس کا یہی جواب ہے کہ
عرش کوئی جسمانی چیز نہیں ہے بلکہ وراء الوراء ہونے کی ایک حالت ہے جو اس کی صفت
ہے پس جبکہ خدا نے زمین و آسمان اور ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور ظلی طور پر اپنے نور سے سورج
چاند اور ستاروں کو نور بخشا اور انسان کو بھی استعارہ کے طور پر اپنی شکل پر پیدا کیا اور اپنے
اخلاق کریمہ اُس میں پھونک دیئے تو اس طور سے خدا نے اپنے لئے ایک تشبیہہ قائم کی مگر
چونکہ وہ ہر ایک تشبیہہ سے پاک ہے اس لئے عرش پر قرار پکڑنے سے اپنے تنزہ کا ذکر
کر دیا۔ خلاصہ یہ کہ وہ سب کچھ پیدا کر کے پھر مخلوق کا عین نہیں ہے بلکہ سب سے الگ اور
وراء الوراء مقام پر ہے۔ (چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۲۷۷،۲۷۶)
ایک اور اعتراض مخالف لوگ پیش کرتے ہیں ۔ اور وہ یہ کہ قرآن شریف کے بعض
مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔ جس سے
اشارة النص کے طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں چار فرشتے عرش کو اٹھاتے ہیں ۔ اور اب
اس جگہ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ تو اس بات سے پاک اور برتر ہے کہ کوئی اُس کے
عرش کو اٹھاوے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ابھی تم سن چکے ہو کہ عرش کوئی جسمانی چیز نہیں ہے
جو اٹھائی جائے یا اٹھانے کے لائق ہو بلکہ صرف تنزہ اور تقدس کے مقام کا نام عرش ہے۔
اسی لئے اس کو غیر مخلوق کہتے ہیں۔ ورنہ ایک مجسم چیز خدا کی خالقیت سے کیونکر باہر رہ سکتی
ہے۔ اور عرش کی نسبت جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ سب استعارات ہیں ۔ پس اسی سے ایک
عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ایسا اعتراض محض حماقت ہے۔ اب ہم فرشتوں کے اٹھانے کا اصل نکتہ
ناظرین کو سناتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے تنزہ کے مقام میں یعنی اس مقام میں
جبکہ اس کی صفت تنزہ اس کی تمام صفات کو روپوش کر کے اس کو وراء الوراء اور نہاں در نہاں
کر دیتی ہے جس مقام کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں عرش ہے تب خدا عقول انسانیہ

سے بالاتر ہو جاتا ہے اور عقل کو طاقت نہیں رہتی کہ اس کو دریافت کر سکے تب اس کی چار
صفتیں جن کو چار فرشتوں کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ جو دنیا میں ظاہر ہو چکی ہیں اس کے
پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہیں۔
(۱) اول ربوبیت جس کے ذریعہ سے وہ انسان کی روحانی اور جسمانی تکمیل کرتا
ہے چنانچہ روح اور جسم کا ظہور ربوبیت کے تقاضا سے ہے۔ اور اسی طرح خدا کا کلام نازل
ہونا اور اس کے خارق عادت نشان ظہور میں آنار بو بیت کے تقاضا سے ہے۔
(۲) دوم خدا کی رحمانیت جو ظہور میں آچکی ہے۔ یعنی جو کچھ اس نے بغیر پاداش
اعمال بے شمار نعمتیں انسان کے لئے میسر کی ہیں۔ یہ صفت بھی اس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر
کرتی ہے۔
(۳) تیسری خدا کی رحیمیت ہے اور وہ یہ کہ نیک عمل کرنے والوں کو اول تو
صفت رحمانیت کے تقاضا سے نیک اعمال کی طاقتیں بخشتا ہے اور پھر صفت رحیمیت کے
تقاضا سے نیک اعمال اُن سے ظہور میں لاتا ہے اور اس طرح پر ان کو آفات سے بچاتا
ہے۔ یہ صفت بھی اس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے۔
(۴) چوتھی صفت مَالِكِ يَوْمِ الدِّین ہے۔ یہ بھی اس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی
ہے کہ وہ نیکوں کو جزا اور بدوں کو سزا دیتا ہے۔
یہ چاروں صفتیں ہیں جو اس کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں یعنی اس کے پوشیدہ وجود
کا ان صفات کے ذریعہ سے اس دنیا میں پتہ لگتا ہے۔ اور یہ معرفت عالم آخرت میں دو چند
ہو جائے گی گویا بجائے چار کے آٹھ فرشتے ہو جائیں گے۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۹،۲۷۸)
توحید ایک نور ہے جو آفاقی و نفسی معبودوں کی نفی کے بعد دل میں پیدا ہوتا ہے اور
وجود کے ذرہ ذرہ میں سرایت کر جاتا ہے پس وہ بجز خدا اور اس کے رسول کے ذریعہ کے

محض اپنی طاقت سے کیونکر حاصل ہو سکتا ہے۔ انسان کا فقط یہ کام ہے کہ اپنی خودی پر
موت وارد کرے اور اس شیطانی نخوت کو چھوڑ دے کہ میں علوم میں پرورش یافتہ ہوں اور
ایک جاہل کی طرح اپنے تئیں تصور کرے اور دعا میں لگا رہے تب توحید کا نور خدا کی طرف
سے اس پر نازل ہوگا۔ اور ایک نئی زندگی اس کو بخشے گا۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۴۸)
پس چونکہ قدیم سے اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے خدا کا شناخت کرنا نبی کے
شناخت کرنے سے وابستہ ہے۔ اس لئے یہ خود غیر ممکن اور محال ہے کہ بجز ذریعہ نبی کے
توحید مل سکے۔ نبی خدا کی صورت دیکھنے کا آئینہ ہوتا ہے اسی آئینہ کے ذریعہ سے خدا
کا چہرہ نظر آتا ہے جب خدا تعالیٰ اپنے تئیں دنیا پر ظاہر کرنا چاہتا ہے تو نبی کو جو اس کی
قدرتوں کا مظہر ہے دنیا میں بھیجتا ہے اور اپنی وحی اس پر نازل کرتا ہے اور اپنی ربوبیت کی
طاقتیں اس کے ذریعہ سے دکھلاتا ہے۔ تب دنیا کو پتہ لگتا ہے کہ خدا موجود ہے۔ پس جن
لوگوں کا وجود ضروری طور پر خدا کے قدیم قانون از لی کے رو سے خدا شناسی کے لئے ذریعہ
مقرر ہو چکا ہے اُن پر ایمان لانا توحید کی ایک جزو ہے اور بجز اس ایمان کے توحید کامل نہیں
ہو سکتی کیونکہ ممکن نہیں کہ بغیر اُن آسمانی نشانوں اور قدرت نما عجائبات کے جو نبی دکھلاتے
ہیں اور معرفت تک پہنچاتے ہیں وہ خالص توحید جو چشمہ یقین کامل سے پیدا ہوتی ہے میسر
آ سکے۔ وہی ایک قوم ہے جو خدا نما ہے جن کے ذریعہ سے وہ خدا جس کا وجود دقیق در دقیق
اور مخفی در مخفی اور غیب الغیب ہے ظاہر ہوتا ہے۔ اور ہمیشہ سے وہ کنز مخفی جس کا نام خدا ہے
نبیوں کے ذریعہ سے ہی شناخت کیا گیا ہے۔ ورنہ وہ توحید جو خدا کے نزدیک توحید کہلاتی
ہے جس پر عملی رنگ کامل طور پر چڑھا ہوا ہوتا ہے اس کا حاصل ہونا بغیر ذریعہ نبی کے جیسا
کہ خلاف عقل ہے ویسا ہی خلاف تجارب سالکین ہے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۵ ، ۱۱۶)

یادر ہے کہ حقیقی توحید جس کا اقرار خدا ہم سے چاہتا ہے اور جس کے اقرار سے
نجات وابستہ ہے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں ہر ایک شریک سے خواہ بہت ہو خواہ
انسان ہو خواہ سورج ہو یا چاند ہو یا اپنا نفس یا اپنی تدبیر اور مکر فریب ہو منزہ سمجھنا اور اس کے
مقابل پر کوئی قادر تجویز نہ کرنا۔ کوئی رازق نہ ماننا۔ کوئی معز اور مذل خیال نہ کرنا۔ کوئی
ناصر اور مددگار قرار نہ دینا اور دوسرے یہ کہ اپنی محبت اُسی سے خاص کرنا۔ اپنی عبادت اُسی
سے خاص کرنا۔ اپنا تذلّل اُسی سے خاص کرنا۔ اپنی اُمیدیں اُسی سے خاص کرنا۔ اپنا
خوف اُسی سے خاص کرنا۔ پس کوئی توحید بغیر ان تین قسم کی تخصیص کے کامل نہیں ہو سکتی ۔
اول ذات کے لحاظ سے توحید یعنی یہ کہ اس کے وجود کے مقابل پر تمام موجودات کو معدوم
کی طرح سمجھنا اور تمام کو بالکۃ الذات اور باطلۃ الحقیقت خیال کرنا۔ دوم صفات کے لحاظ
سے توحید ۔ یعنی یہ کہ ربوبیت اور الوہیت کی صفات بجز ذات باری کسی میں قرار نہ دینا اور
جو بظاہر رب الانواع یا فیض رساں نظر آتے ہیں یہ اُسی کے ہاتھ کا ایک نظام یقین کرنا۔
تیسرے اپنی محبت اور صدق اور صفا کے لحاظ سے توحید ۔ یعنی محبت وغیرہ شعار عبودیت میں
دوسرے کو خدا تعالیٰ کا شریک نہ گرداننا اور اُسی میں کھوئے جانا۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۰،۳۴۹)
آج کل توحید اور ہستی الہی پر بہت زور آور حملے ہو رہے ہیں۔ عیسائیوں نے بھی
بہت کچھ زور مارا اور لکھا ہے۔ لیکن جو کچھ کہا اور لکھا وہ اسلام کے خدا کی بابت ہی لکھا ہے نہ
کہ ایک مردہ مصلوب اور عاجز خدا کی بابت ۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ
کی ہستی اور وجود پر قلم اٹھائے گا اس کو آخر کار اسی خدا کی طرف آنا پڑے گا جو اسلام نے
پیش کیا ہے۔ کیونکہ صحیفہ فطرت کے ایک ایک پتے میں اس کا پتہ ملتا ہے۔ اور بالطبع انسان
اُسی خدا کا نقش اپنے اندر رکھتا ہے۔ ( ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
حضرات عیسائی خوب یاد رکھیں کہ مسیح علیہ السلام کا نمونہ قیامت ہونا سرمو ثابت

·

آج 10 میں سے 10 باقی