پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 11

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں اور نہ عیسائی جی اُٹھے بلکہ مردہ اور سب مردوں سے اول درجہ پر اور تنگ و تاریک
قبروں میں پڑے ہوئے اور شرک کے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں۔ نہ ایمانی رُوح اُن
میں ہے نہ ایمانی روح کی برکت ۔ بلکہ ادنیٰ سے ادنی درجہ توحید کا جو مخلوق پرستی سے پر ہیز
کرنا ہے وہ بھی اُن کو نصیب نہیں ہوا اور ایک اپنے جیسے عاجز اور نا تو ان کو خالق سمجھ کر اس کی
پرستش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ توحید کے تین درجے ہیں ۔ سب سے ادنی درجہ یہ ہے کہ
اپنے جیسی مخلوق کی پرستش نہ کریں۔ نہ پتھر کی ۔ نہ آگ کی ۔ نہ آدمی کی ۔ نہ کسی ستارہ کی۔
دوسرا درجہ یہ ہے کہ اسباب پر بھی ایسے نہ گریں کہ گویا ایک قسم کا اُن کور بوبیت کے کارخانہ
میں مستقل دخیل قرار دیں۔ بلکہ ہمیشہ مسبب پر نظر رہے نہ اسباب پر۔ تیسرا (۳) درجہ توحید
کا یہ ہے کہ تجلیات الہیہ کا کامل مشاہدہ کر کے ہر ایک غیر کے وجود کو کالعدم قرار دیں اور ایسا
ہی اپنے وجود کو بھی ۔ غرض ہر ایک چیز نظر میں فانی دکھائی دے بجز اللہ تعالیٰ کی ذات کامل
الصفات کے۔ یہی روحانی زندگی ہے کہ یہ مراتب ثلاثہ توحید کے حاصل ہو جا ئیں ۔اب
غور کر کے دیکھ لو کہ روحانی زندگی کے تمام جاودانی چشمے محض حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کی طفیل دنیا میں آئے ہیں۔ یہی اُمت ہے کہ اگر چہ نبی تو نہیں مگر نبیوں کی مانند خدا تعالیٰ
سے ہم کلام ہو جاتی ہے۔ اور اگر چہ رسول نہیں مگر رسولوں کی مانند خدا تعالیٰ کے روشن نشان
اس کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں اور روحانی زندگی کے دریا اس میں بہتے ہیں اور کوئی نہیں کہ
اس کا مقابلہ کر سکے ۔ کوئی ہے کہ جو برکات اور نشانوں کے دکھلانے کے لئے مقابل میں کھڑا
ہو کر ہمارے اس دعوی کا جواب دے!!!
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۳ - ۲۲۴)
افسوس ہے کہ مجھے وہ لفظ نہیں ملے جس میں غیر اللہ کی طرف رجوع کرنے کی
برائیاں بیان کر سکوں ۔ لوگوں کے پاس جا کر منت خوشامد کرتے ہیں ۔ یہ بات خدا تعالیٰ کی
غیرت کو جوش میں لاتی ہے کیونکہ یہ تو لوگوں کی نماز ہے پس وہ اس سے ہٹتا اور اسے دُور

پھینک دیتا ہے میں موٹے الفاظ میں اس کو بیان کرتا ہوں ۔ گو یہ امر اس طرح پر نہیں ہے مگر
سمجھ میں خوب آ سکتا ہے کہ جیسے ایک مرد غیور کی غیرت تقاضا نہیں کرتی کہ وہ اپنی بیوی کو
کسی غیر کے ساتھ تعلق پیدا کرتے ہوئے دیکھ سکے اور جس طرح پر وہ مرد ایسی حالت میں
اس نابکار عورت کو واجب القتل سمجھتا بلکہ بسا اوقات ایسی وارد تیں ہو جاتی ہیں ایسا ہی
جوش اور غیرت الوہیت کا ہے۔ عبودیت اور دعا خاص اُسی ذات کے مد مقابل ہیں ۔ وہ
پسند نہیں کر سکتا کہ کسی اور کو معبود قرار دیا جاوے یا پکارا جاوے۔ پس خوب یاد رکھو! اور پھر
یا درکھو! کہ غیر اللہ کی طرف جھکنا خدا سے کاٹنا ہے نماز اور توحید کچھ ہی کہو کیونکہ توحید کے عملی
اقرار کا نام ہی نماز ہے، اس وقت بے برکت اور بے سود ہوتی ہے جب اس میں نیستی اور
تذلیل کی روح اور حنیف دل نہ ہو!!!
الحکم مورخہ ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ صفحه ۶ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۰۶، ۱۰۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
شرک کی کئی قسم ہیں ایک تو وہ موٹا اور صریح شرک ہے جس میں ہندو عیسائی یہود اور
دوسرے بت پرست لوگ گرفتار ہیں ۔ جس میں کسی انسان یا پتھر یا اور بے جان چیزوں یا
قوتوں یا خیالی دیویوں اور دیوتاؤں کو خدا بنا لیا گیا ہے۔ اگر چہ یہ شرک ابھی تک دنیا میں
موجود ہے لیکن یہ زمانہ روشنی اور تعلیم کا کچھ ایسا زمانہ ہے کہ عقلیں اس قسم کے شرک کو نفرت
کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئی ہیں ۔ یہ جدا امر ہے کہ وہ قومی مذہب کی حیثیت سے بظاہر ان بے
ہودگیوں کا اقرار کریں لیکن دراصل بالطبع لوگ ان سے متنفر ہوتے جاتے ہیں۔ مگر ایک اور
قسم کا شرک ہے جو خفی طور پر زہر کی طرح اثر کر رہا ہے اور وہ اس زمانہ میں بہت بڑھتا جاتا
ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر بھروسہ اور اعتماد بالکل نہیں رہا۔
ہم یہ ہرگز نہیں کہتے اور نہ ہمارا یہ مذہب ہے کہ اسباب کی رعایت بالکل نہ کی
جاوے کیونکہ خدا تعالیٰ نے رعایت اسباب کی ترغیب دی ہے اور اس حد تک جہاں تک یہ
رعایت ضروری ہے۔ اگر رعایت اسباب نہ کی جاوے تو انسانی قوتوں کی بے حرمتی کرنا اور

خدا تعالیٰ کے ایک عظیم الشان فعل کی توہین کرنا ہے۔ کیونکہ ایسی حالت میں جبکہ بالکل
رعایت اسباب کی نہ کی جاوے ضروری ہوگا کہ تمام قوتوں کو جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی
ہیں بالکل بے کار چھوڑ دیا جاوے اور ان سے کام نہ لیا جاوے اور ان سے کام نہ لینا اور ان
کو بے کار چھوڑ دینا خدا تعالیٰ کے فعل کو لغو اور عبث قرار دینا ہے۔ جو بہت بڑا گناہ ہے۔ پس
ہمارا یہ منشا اور مذہب ہرگز نہیں کہ اسباب کی رعایت بالکل ہی نہ کی جاوے بلکہ رعایت
اسباب اپنی حد تک ضروری ہے آخرت کے لئے بھی اسباب ہی ہیں ۔ خدا تعالیٰ کے احکام
کی بجا آوری اور بدیوں سے بچنا اور دوسری نیکیوں کو اختیار کرنا اس لئے ہے کہ اس عالم اور
دوسرے عالم میں سکھ ملے تو گویا یہ نیکیاں اسباب کے قائم مقام ہیں۔
اسی طرح پر یہ بھی خدا تعالیٰ نے منع نہیں کیا کہ دنیوی ضرورتوں کے پورا کرنے کے
لئے اسباب کو اختیار کیا جاوے۔ نوکری والا نوکری کرے۔ زمیندار اپنی زمینداری کے
کاموں میں رہے۔ مزدور مزدوریاں کریں تا وہ اپنے عیال واطفال اور دوسرے متعلقین
اور اپنے نفس کے حقوق کو ادا کر سکیں۔ پس ایک جائز حد تک یہ سب درست ہے اور اس کو منع
نہیں کیا جاتا ۔ لیکن جب انسان حد سے تجاوز کر کے اسباب ہی پر پورا بھروسہ کرے اور
سارا دارو مدار اسباب پر ہی جا ٹھہرے تو یہ وہ شرک ہے جو انسان کو اس کے اصل مقصد سے
دور پھینک دیتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر فلاں سبب نہ ہوتا تو میں بھوکا مر جاتا۔ یا
اگر یہ جائیداد یا فلاں کام نہ ہوتا تو میرا برا حال ہو جاتا۔ فلاں دوست نہ ہوتا تو تکلیف
ہوتی ۔ یہ امور اس قسم کے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان کو ہرگز پسند نہیں کرتا کہ جائیداد یا اور اور
اسباب و احباب پر اس قدر بھروسہ کیا جاوے کہ خدا تعالیٰ سے بکلی دُور جا پڑے۔ یہ
خطر ناک شرک ہے جو قرآن شریف کی تعلیم کے صریح خلاف ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ۔ اور فرمایا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (۳)
الذاريات : ۲۳ الطلاق : ۴

اور فرمایا وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ اور فرمایا
وَهُوَ يَتَوَلَّى الصُّلِحِينَ ۳ قرآن شریف اس قسم کی آیتوں سے بھرا پڑا ہے کہ وہ متقیوں
کا متولی اور متکفل ہوتا ہے تو پھر جب انسان اسباب پر تکیہ اور توکل کرتا ہے تو گو یا خدا تعالیٰ
کی ان صفات کا انکار کرنا ہے اور ان اسباب کو ان صفات سے حصہ دینا ہے۔ اور ایک اور
خدا اپنے لئے ان اسباب کا تجویز کرتا ہے۔ چونکہ وہ ایک پہلو کی طرف جھکتا ہے۔ اس سے
شرک کی طرف گویا قدم اٹھاتا ہے۔ جو لوگ حکام کی طرف مجھکے ہوئے ہیں اور اُن سے
انعام یا خطاب پاتے ہیں اُن کے دل میں ان کی عظمت خدا کی سی عظمت داخل ہو جاتی ہے
وہ ان کے پرستار ہو جاتے ہیں اور یہی ایک امر ہے جو توحید کا استیصال کرتا ہے اور انسان کو
اس کے اصل مرکز سے ہٹا کر ڈور پھینک دیتا ہے۔ پس انبیاء علیہم السلام یہ تعلیم دیتے ہیں کہ
اسباب اور توحید میں تناقض نہ ہونے پاوے بلکہ ہر ایک اپنے اپنے مقام پر رہے۔ اور مال
کار توحید پر جا ٹھہرے ۔ وہ انسان کو یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ ساری عزتیں سارے آرام اور
حاجات براری کا متکفل خدا ہی ہے۔ پس اگر اس کے مقابل میں کسی اور کو بھی قائم کیا
جاوے تو صاف ظاہر ہے کہ دو ضدّوں کے تقابل سے ایک ہلاک ہو جاتی ہے۔ اس لئے
مقدم ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید ہو۔ رعایت اسباب کی جاوے۔ اسباب کو خدا نہ بنایا
جاوے۔ اسی توحید سے ایک محبت خدا تعالیٰ سے پیدا ہوتی ہے جبکہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ نفع
و نقصان اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ محسن حقیقی وہی ہے۔ ذرہ ذرہ اُسی سے ہے۔ کوئی دوسرا
درمیان نہیں آتا۔ جب انسان اس پاک حالت کو حاصل کرلے تو وہ موحد کہلاتا ہے۔ غرض
ایک حالت توحید کی یہ ہے کہ انسان پتھروں یا انسانوں یا اور کسی چیز کو خدا نہ بناوے بلکہ
ان کو خدا بنانے سے بیزاری اور نفرت ظاہر کرے اور دوسری حالت یہ ہے کہ رعایت
اسباب سے نہ گذرے۔ تیسری قسم یہ ہے کہ اپنے نفس اور وجود کے اغراض کو بھی درمیان
الطلاق: ۳، ۴ الاعراف: ۱۹۷

الله
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
سے اٹھا دیا جاوے اور اس کی نفی کی جاوے۔ بسا اوقات انسان کے زیر نظر اپنی خوبی اور
طاقت بھی ہوتی ہے کہ فلاں نیکی میں نے اپنی طاقت سے کی ہے۔ انسان اپنی طاقت پر
ایسا بھروسہ کرتا ہے کہ ہر کام کو اپنی ہی قوت سے منسوب کرتا ہے۔ انسان موحد تب ہوتا
ہے کہ جب اپنی طاقتوں کی بھی نفی کر دے۔
الحکم مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶ ۵ تا ۱۵۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
عیسائی صاحبوں کا یہ اعتقاد ہے کہ جو لوگ تثلیث کا عقیدہ اور یسوع کا کفارہ نہیں
مانتے وہ ہمیشہ کے جہنم میں ڈالے جائیں گے۔ غیر محدود خدا کو تین اقنوم میں یا چار اقنوم
میں محدود کرنا اور پھر ہر ایک اقنوم کو کامل بھی سمجھنا اور ترکیب کا محتاج بھی اور پھر خدا پر یہ روا
رکھنا کہ وہ ابتدا میں کلمہ تھا۔ پھر وہی کلمہ جو خدا تھا مریم کے پیٹ میں پڑا اور اس کے خون
سے مجسم ہوا اور معمولی راہ سے پیدا ہوا اور سارے دکھ خسرہ چیچک دانتوں کی تکلیف جو
انسان کو ہوتی ہیں سب اٹھائے ۔ آخر کو جوان ہو کر پکڑا گیا اور صلیب پر چڑھایا گیا۔ یہ
نهایت گندہ شرک ہے جس میں انسان کو خدا ٹھہرایا گیا ہے خدا اس سے پاک ہے کہ وہ کسی
کے پیٹ میں پڑے اور مجسم ہو اور دشمنوں کے ہاتھ میں گرفتار ہو۔ انسانی فطرت اس کو
قبول نہیں کر سکتی کہ خدا پر ایسے دُکھ کی مار اور یہ مصیبتیں پڑیں اور وہ جو تمام عظمتوں کا مالک
اور تمام عزتوں کا سرچشمہ ہے اپنے لئے یہ تمام ذلتیں روا رکھے۔ عیسائی اس بات کو مانتے
ہیں کہ خدا کی اس رسوائی کا یہ پہلا ہی موقعہ ہے اور اس سے پہلے اس قسم کی ذلتیں خدا نے
کبھی نہیں اٹھائیں ۔ کبھی یہ امر وقوع میں نہیں آیا کہ خدا بھی انسان کی طرح کسی عورت کے
رحم میں نطفہ میں مخلوط ہو کر قرار پکڑ گیا ہو۔ جب سے کہ لوگوں نے خدا کا نام سنا کبھی ایسا نہیں
ہوا کہ وہ بھی انسان کی طرح کسی عورت کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔ یہ تمام وہ باتیں ہیں جن
کا عیسائیوں کو خود اقرار ہے اور اس بات کا بھی اقرار ہے کہ گو پہلے یہ تین اقنوم تین جسم علیحدہ
علیحدہ نہیں رکھتے تھے مگر اب اس خاص زمانہ سے جس کو اب ۱۸۹۶ برس جاتا ہے تینوں

المولد
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
اقنوم کے لئے تین علیحدہ علیحدہ جسم مقرر ہو گئے ۔ باپ کی وہ شکل ہے جو آدم کی کیونکہ اس
نے آدم کو اپنی شکل پر بنایا دیکھو توریت پیدائش بابا آیت ۲۷ ۔ اور بیٹا یسوع کی شکل
پر مجسم ہوا دیکھو یوحنا باب ۱ آیت ا ، اور روح القدس کبوتر کی شکل پر متشکل ہوا۔ دیکھومتی
باب ۳ آیت ۶ یہ تینوں مجسم خدا عیسائیوں کے زعم میں ہمیشہ کے لئے مجسم اور ہمیشہ
کے لئے علیحدہ علیحدہ وجود رکھتے ہیں ۔ اور ؟ ۔ اور پھر بھی یہ تینوں مل کر ایک خدا ہے لیکن اگر کوئی بتلا
سکتا ہے تو ہمیں بتلاوے کہ باوجود اس دائمی جسم اور تغیر کے یہ تینوں ایک کیونکر ہیں۔ بھلا
ہمیں کوئی ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عمادالدین اور پادری ٹھاکر داس کو باوجود ان کے
علیحدہ علیحدہ جسم کے ایک کر کے تو دکھلاوے ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ اگر تینوں کو کوٹ کر
بھی بعض کا گوشت بعض کے ساتھ ملا دیا جاوے پھر بھی جن کو خدا نے تین بنا یا تھا ہرگز ایک
نہیں ہو سکیں گے۔ پھر جبکہ اس فانی جسم کے حیوان با وجود امکان تحلیل اور تفرق جسم کے
ایک نہیں ہو سکتے پھر ایسے تین مجسم جن میں بموجب عقیدہ عیسائیاں تحلیل اور تفریق جائز
نہیں کیونکر ایک ہو سکتے ہیں؟
یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ عیسائیوں کے یہ تین خدا بطور تین ممبر کمیٹی کے ہیں اور بزعم
ان کے تینوں کی اتفاق رائے سے ہر ایک حکم نافذ ہوتا ہے یا کثرت رائے پر فیصلہ ہو جاتا
ہے۔ گویا خدا کا کارخانہ بھی جمہوری سلطنت ہے اور گویا اُن کے گاڈ صاحب کو بھی شخصی
سلطنت کی لیاقت نہیں ۔ تمام مدار کونسل پر ہے۔ غرض عیسائیوں کا یہ مرکب خدا ہے جس نے
دیکھنا ہو دیکھ لے۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۳۴ تا ۳۶)
عیسائی مذہب توحید سے تہی دست اور محروم ہے بلکہ ان لوگوں نے سچے خدا سے منہ
پھیر کر ایک نیا خدا اپنے لئے بنایا ہے جو ایک اسرائیلی عورت کا بیٹا ہے مگر کیا یہ نیا خدا ان کا
قادر ہے۔ جیسا کہ اصلی خدا قادر ہے؟ اس بات کے فیصلہ کے لئے خود اس کی سرگذشت گواہ
ہے کیونکہ اگر وہ قادر ہوتا تو یہودیوں کے ہاتھ سے ماریں نہ کھاتا۔ رومی سلطنت کی حوالات

میں نہ دیا جاتا اور صلیب پر کھینچا نہ جاتا۔ اور جب یہودیوں نے کہا تھا کہ صلیب پر سے خود
بخود اتر آ ہم ابھی ایمان لے آئیں گے۔ اُس وقت اُتر آ تا لیکن اس نے کسی موقعہ پر اپنی
قدرت نہیں دکھلائی۔ رہے اُس کے معجزات سو واضح ہو کہ اُس کے معجزات دوسرے اکثر
نبیوں کی نسبت بہت ہی کم ہیں مثلاً اگر کوئی عیسائی ایلیا نبی کے معجزات سے جو بائیبل میں
مفصل مذکور ہیں جن میں سے مردوں کا زندہ کرنا بھی ہے مسیح ابن مریم کے معجزات کا مقابلہ
کرے تو اس کو ضرور اقرار کرنا پڑے گا کہ ایلیا نبی کے معجزات شان اور شوکت اور کثرت
میں مسیح ابن مریم کے معجزات سے بہت بڑھ کر ہیں۔ ہاں انجیلوں میں بار بار اس معجزہ کا
ذکر ہے کہ یسوع مسیح مصروعوں یعنی مرگی زدہ لوگوں میں سے جن نکالا کرتا تھا اور یہ بڑا معجزہ
اس کا شمار کیا گیا ہے جو حقین کے نزدیک ایک ہنسی کی جگہ ہے۔ آج کل کی تحقیقات سے
ثابت ہے کہ مرضِ صرع ضعف دماغ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے یا بعض اوقات کوئی رسولی
دماغ میں پیدا ہو جاتی ہے اور بعض دفعہ کسی اور مرض کا یہ عرض ہوتی ہے لیکن ان تمام محققین
نے کہیں نہیں لکھا کہ اس مرض کا سبب جن بھی ہوا کرتے ہیں ۔۔
مسیح کے کسی معجزہ یا طرز ولادت میں کوئی ایسا عجوبہ نہیں کہ وہ اس کی خدائی پر دلالت
کرے۔ اسی امر کی طرف اشارہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے مسیح کی ولادت کے ذکر کے
ساتھ یحیی کی ولادت کا ذکر کر دیا تا معلوم ہو کہ جیسا کہ یحیی کی خارق عادت ولادت ان کو
انسان ہونے سے باہر نہیں لے جاتی ۔ ایسا ہی مسیح ابن مریم کی ولادت اس کو خدا نہیں بناتی
۔۔۔۔ وہ ہرگز کسی بات پر قادر نہیں تھا۔ صرف ایک عاجز انسان تھا۔ اور انسانی ضعف اور
لاعلمی اپنے اندر رکھتا تھا۔ اور انجیل سے ظاہر ہے کہ اس کو غیب کا علم ہرگز نہیں تھا کیونکہ وہ
ایک انجیر کے درخت کی طرف پھل کھانے گیا ۔ اور اُس کو معلوم نہ ہوا کہ اُس پر کوئی پھل
نہیں ہے اور وہ خود اقرار کرتا ہے کہ قیامت کی خبر مجھے معلوم نہیں۔ پس اگر وہ خدا ہوتا تو
ضرور قیامت کا علم اوس کو ہونا چاہئے تھا۔ اسی طرح کوئی صفت الوہیت اوس میں موجود نہیں

تھی اور کوئی ایسی بات اس میں نہیں تھی کہ دوسروں میں نہ پائی جائے ۔ عیسائیوں کو اقرار ہے
کہ وہ مر بھی گیا۔ پس کیسا بد قسمت وہ فرقہ ہے جس کا خدا مر جائے ۔ یہ کہنا کہ پھر وہ زندہ ہو
گیا تھا کوئی تسلی کی بات نہیں ۔ جس نے مرکز ثابت کر دیا کہ وہ مر بھی سکتا ہے اُس کی زندگی کا
کیا اعتبار ؟
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۷۸ تا ۳۸۲)
ایسا خدا کس کام کا جو ایک انسان کی طرح جو بڑھا ہو کر بعض قومی اُس کے بیکار ہو
جاتے ہیں۔ امتداد زمانہ کی وجہ سے بعض قومی اُس کے بھی بیکار ہو گئے ۔ اور نیز ایسا خدا کس ۔
کام کا کہ جب تک ٹکٹکی سے باندھ کر اُس کو کوڑے نہ لگیں اور اس کے منہ پر نہ تھوکا جائے
اور چند روز اُس کو حوالات میں نہ رکھا جائے اور آخر اس کو صلیب پر نہ کھینچا جائے تب تک
وہ اپنے بندوں کے گناہ نہیں بخش سکتا۔ ہم تو ایسے خدا سے سخت بیزار ہیں جس پر ایک ذلیل
قوم یہودیوں کی جو اپنی حکومت بھی کھو بیٹھی تھی غالب آ گئی ۔ ہم اس خدا کو سچا خدا جانتے
ہیں جس نے ایک مکہ کے غریب بے کس کو اپنا نبی بنا کر اپنی قدرت اور غلبہ کا جلوہ اُسی زمانہ
میں تمام جہان کو دکھا دیا۔ یہاں تک کہ جب شاہ ایران نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
گرفتاری کے لئے اپنے سپاہی بھیجے تو اُس قادر خدا نے اپنے رسول کو فرمایا کہ سپاہیوں کو کہہ
دے کہ آج رات میرے خدا نے تمہارے خدا وند کو قتل کر دیا ہے۔ اب دیکھنا چاہئے کہ
ایک طرف ایک شخص خدائی کا دعوی کرتا ہے اور اخیر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گورنمنٹ رومی کا ایک
سپاہی اس کو گرفتار کر کے ایک دو گھنٹہ میں جیل خانہ میں ڈال دیتا ہے اور تمام رات کی
دعا ئیں بھی قبول نہیں ہوتیں۔ اور دوسری طرف وہ مرد ہے کہ صرف رسالت کا دعویٰ کرتا
ہے اور خدا اس کے مقابلہ پر بادشاہوں کو ہلاک کرتا کرتا ہے۔ یہ
طالب حق کے لئے
نہایت نافع ہے کہ یار غالب شوکہ تا غالب شوی ، ہم ایسے مذہب کو کیا کریں جو مردہ
مذہب ہے۔ ہم ایسی کتاب سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو مردہ کتاب ہے۔ اور ہمیں ایسا خدا
تو زبردست کا ساتھی بن تا تو بھی غالب بن جائے ۔
مقوله طال

کیا فیض پہنچا سکتا ہے جو مردہ خدا ہے۔ چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۵۳)
جس بات کی طرف وہ بلا ۔ وہ بلاتے ہیں وہ نہایت ذ اوہ نہایت ذلیل خیال اور قابل شرم عقیدہ ہے۔
کیا یہ بات عند العقل قبول کرنے کے لائق ہے کہ ایک عاجز مخلوق جو تمام لوازم انسانیت کے
اپنے اندر رکھتا ہے خدا کہلاوے؟ کیا عقل اس بات کو مان سکتی ہے کہ مخلوق اپنے خالق کو
کوڑے مارے اور خدا کے بندے اپنے قادر خدا کے منہ پر تھوکیں اور اُس کو پکڑیں اور
اُس کو سولی دیں اور وہ خدا ہو کر اُن کے مقابلہ سے عاجز ہو؟ کیا یہ بات کسی کو سمجھ آ سکتی ہے
کہ ایک شخص خدا کہلا کر تمام رات دُعا کرے اور پھر اُس کی دعا قبول نہ ہو؟ کیا کوئی دل اس
بات پر اطمینان پکڑ سکتا ہے کہ خدا بھی عاجز بچوں کی طرح نو مہینے تک پیٹ میں رہے۔ اور
خون حیض کھاوے وے اور آخر چیختا ہوا عورتوں کی شرمگاہ سے پیدا ہو؟ کیا کوئی عقلمند اس بات کو
قبول کر سکتا ہے کہ خدا بے شمار اور بے ابتدا زمانہ کے بعد مجسم ہو جائے۔ اور ایک ٹکڑا اس کا
انسان کی صورت بنے اور دوسرا کبوتر کی اور یہ جسم ہمیشہ کے لئے اُن کے گلے کا ہار ہو
جائے۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحہ ۸۶، ۸۷)
کس قدر ظاہر ہے نور اس مبدء الانوار کا بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا
چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہو گیا کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمال یار کا
اُس بہار حسن کا دل میں ہمارے جوش ہے مت کرو کچھ ذکر ہم سے ترک یا تا تار کا
ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف جس طرف دیکھیں وہی راہ ہے ترے دیدار کا
چشمہ خورشید میں موجیں تری مشہود ہیں ہر ستارے میں تماشہ ہے تری چمکار کا
تو نے خود روحوں پر اپنے ہاتھ سے چھڑ کا نمک اُس سے ہے شورِ محبت عاشقانِ زار کا
کیا عجب تو نے ہر اک ذرہ میں رکھیں ہیں خواص کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا
تیری قدرت کا کوئی بھی انتہا پاتا نہیں کس سے کھل سکتا ہے پیچ اس عقدہ دشوار کا
خوب رویوں میں ملاحت ہے ترے اس حسن کی ہر گل و گلشن میں ہے رنگ اس تری گلزار کا

چشم مست ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا
آنکھ کے اندھوں کو حائل ہو گئے سو سو حجاب ورنہ تھا قبلہ ترا رُخ کافر و دیندار کا
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑ اغم اغیار کا
تیرے ملنے کے لئے ہم مل گئے ہیں خاک میں تا مگر درماں ہو کچھ اس ہجر کے آزار کا
ایک دم بھی کل نہیں پڑتی مجھے تیرے سوا جان گھٹی جاتی ہے جیسے دل گھٹے بیمار کا
شور کیسا ہے تیرے کوچہ میں لے جلدی خبر
خوں نہ ہو جائے کسی دیوانہ مجنوں وار کا
سرمه چشم آریہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۵۲)
جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہو گیا آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا
شکر اللہ مل گیا ہم کو وہ لعلِ بے بدل کیا ہوا گر قوم کا دل سنگ خارا ہو گیا
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۹)
حمد و ثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہم سر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ غیر اُس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اِک دل کا یارجانی
دل میں میرے یہی ہے سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہے پاک پاک قدرت عظمت ہے اس کی عظمت لرزاں ہیں اہل قربت کروبیوں پہ ہیت
ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت ہم سب ہیں اُس کی صنعت اُس سے کرو محبت
غیروں سے کرنا اُلفت کب چاہے اُس کی غیرت
یہ روز کر مبارک
سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي

جو کچھ ہمیں ہے راحت سب اُس کی جود و منت اُس سے ہے دل کی بیعت دل میں ہے اس کی عظمت
بہتر ہے اس کی طاعت طاعت میں ہے سعادت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا ہم کو وہی پیارا دلبر وہی ہمارا
اُس بن نہیں گزارا غیر اس کے جھوٹ سارا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یا رب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایمان تو ہر زماں نگہباں
تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم رحماں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
کیونکر ہو شکر تیرا، تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا
جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا
یہ روز کر مبارک
سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
محمود کی آمین ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۲۰،۳۱۹)
جگر کا ٹکڑا مبارک احمد جو پاک شکل اور پاک خو تھا وہ آج ہم سے جدا ہوا ہے ہمارے دل کو حزیں بنا کر
کہا کہ آئی ہے نیند مجھ کو یہی تھا آخر کا قول لیکن کچھ ایسے سوئے کہ پھر نہ جاگے تھکے بھی ہم پھر جگا جگا کر
برس تھے آٹھ اور کچھ مہینے کہ جب خدا نے اسے بلایا بلانے والا ہے سب سے پیارا اُسی پر اے دل تو جاں فدا کر
لوح مزار مرزا مبارک احمد صاحب در ثمین اردو صفحه ۱۰۰ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ )
وہ دیکھتا ہے غیروں سے کیوں دل لگاتے ہو جو کچھ بتوں میں پاتے ہو اُس میں وہ کیا نہیں
سورج پر غور کر کے نہ پائی وہ روشنی جب چاند کو بھی دیکھا تو اس یار سا نہیں
کر

واحد ہے لاشریک ہے اور لازوال ہے سب موت کا شکار ہیں اُس کو فنا نہیں
سب خیر ہے اسی میں کہ اس سے لگاؤ دل ڈھونڈو اُسی کو یارو! بُتوں میں وفا نہیں
اس جائے پر عذاب سے کیوں دل لگاتے ہو دوزخ ہے یہ مقام یہ بستاں سرا نہیں
تشحید الا ذبان ماه دسمبر ۱۹۰۸ صفحه ۴۸۵- در ثمین صفحه ۱۵۲)
مجھے سب زور و قدرت ہے خدایا تجھے پایا ہر اک مطلب کو پایا
ہر اک عاشق نے ہے اِک بُت بنایا ہمارے دل میں
دلبر سمایا
وہی آرام جاں اور دل کو بھایا وہی جس کو کہیں رَبُّ البرایا
ہوا ظاہر وہ مجھ پر بالا یادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِى
مجھے اس یار سے پیوند جاں ہے وہی جنت وہی دار الاماں ہے
بیاں اس کا کروں طاقت کہاں ہے محبت کا تو اک دریا رواں ہے
یہ کیا احساں ہیں تیرے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
تری نعمت کی کچھ قلت نہیں ہے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے
شمار فضل اور رحمت نہیں ہے
مجھے اب شکر کی طاقت نہیں ہے
یہ کیا احساں ترے ہیں میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِئُ
ترے کوچہ میں کن راہوں سے آؤں وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں
محبت ہے کہ جس سے کھینچا جاؤں خدائی ہے خودی جس سے جلاؤں
محبت چیز کیا ، کس کو بتاؤں وفا کیا راز ہے کس کو سناؤں

·

آج 10 میں سے 10 باقی