پیش لفظ
اللہ تعالیٰ, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے بغیر جسمانی زبان کے۔ اسی طرح نیستی سے ہستی کرنا۔ اس کا کام ہے جیسا کہ تم دیکھتے
ہو کہ خواب کے نظارہ میں بغیر کسی مادہ کے ایک عالم پیدا کر دیتا ہے اور ہر ایک فانی اور
معدوم کو موجود دکھلا دیتا ہے۔ پس اسی طرح اس کی تمام قدرتیں ہیں ۔ نادان ہے وہ جو اس
کی قدرتوں سے انکار کرے۔ اندھا ہے وہ جو اس کی عمیق طاقتوں سے بے خبر ہے۔ وہ
سب کچھ کرتا ہے اور کر سکتا ہے بغیر ان امور کے جو اُس کی شان کے مخالف ہیں یا اس کے
مواعید کے برخلاف ہیں ۔ اور وہ واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور افعال میں اور
قدرتوں میں اور اس تک پہنچنے کے لئے تمام دروازے بند ہیں مگر ایک دروازہ جو فرقان مجید
نے کھولا ہے۔
( رساله الوصیت - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۹ تا ۳۱۱)
الْحَمْدُ لِلَّهِ - تمام محامد اس ذات معبود برحق مستجمع جمیع صفات کا ملہ کو ثابت ہیں
جس کا نام اللہ ہے ۔ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ قرآن شریف کی اصطلاح میں اللہ
اس ذات کامل کا نام ہے کہ جو معبود برحق اور مستجمع جمیع صفات کا ملہ اور تمام رذائل سے
منزہ اور واحد لاشریک اور مبدء جمیع فیوض ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ نے اپنے کلام پاک
قرآن شریف میں اپنے نام اللہ کو تمام دوسرے اسماء وصفات کا موصوف ٹھہرایا ہے اور
کسی جگہ کسی دوسرے اسم کو یہ رتبہ نہیں دیا۔ پس اللہ کے اسم کو بوجہ موصوفیت تامہ ان
تمام صفتوں پر دلالت ہے جن کا وہ موصوف ہے ۔ اور چونکہ وہ جمیع اسماء اور صفات کا
موصوف ہے اس لئے اس کا مفہوم یہ ہوا کہ وہ جمیع صفات کا ملہ پر مشتمل ہے۔ پس خلاصہ
مطلب الْحَمْدُ لِله کا یہ نکلا کہ تمام اقسام حمد کے کیا باعتبار ظاہر - بار ظاہر کے اور کیا باعتبار باطن کے
اور کیا باعتبار ذاتی کمالات کے اور کیا باعتبار قدرتی عجائبات کے اللہ سے مخصوص ہیں ۔
اور اس میں کوئی دوسرا شریک نہیں ۔ اور نیز جس قدر محامد صحیحہ اور کمالات تامہ کو عقل کسی
عاقل کی سوچ سکتی ہے یا فکر کسی متفکر کا ذہن میں لا سکتا ہے وہ سب خوبیاں اللہ تعالیٰ میں
موجود ہیں اور کوئی ایسی خوبی نہیں کہ عقل اس خوبی کے امکان پر شہادت دے مگر اللہ
تعالی بد قسمت انسان کی طرح اُس خوبی سے محروم ہو بلکہ کسی عاقل کی عقل ایسی خوبی پیش
ہی نہیں کر سکتی کہ جو خدا میں نہ پائی جائے جہاں تک انسان زیادہ سے زیادہ خو بیاں سوچ
سکتا ہے وہ سب اس میں موجود ہیں اور اس کے اور اس کو اپنی ذات ذات اور صفات اور محامد میں من کل
الوجوہ کمال حاصل ہے اور رذائل سے بکلی منزہ ہے۔ اب دیکھو یہ ایسی صداقت ہے
جس سے سچا اور جھوٹا مذہب ظاہر ہو جاتا ہے کیونکہ تمام مذہبوں پر غور کرنے سے معلوم
ہوگا کہ بجز اسلام دنیا میں کوئی بھی ایسا مذہب نہیں ہے کہ جو خدائے تعالیٰ کو جمیع رذائل
سے منزہ اور تمام محامد کاملہ سے متصف سمجھتا ہو ۔ عام ہندو اپنے دیوتاؤں کو کارخانہ
ربوبیت میں شریک سمجھتے ہیں اور خدا کے کاموں میں ان کو مستقل طور پر دخیل قرار دیتے
ہیں بلکہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ خدا کے ارادوں کو بدلنے والے اور اس کی تقدیروں کو زیرو
زبر کرنے والے ہیں اور نیز ہندو لوگ کئی انسانوں اور دوسرے جانوروں کی نسبت بلکہ
بعض نا پاک اور نجاست خوار حیوانات یعنی خنزیز وغیرہ کی نسبت یہ خیال کرتے ہیں کہ کسی
زمانہ میں اُن کا پرمیشر ایسی ایسی جونوں میں تولد پاکر ان تمام آلائشوں اور آلودگیوں
سے ملوث ہوتا رہا ہے کہ جو ان چیزوں کے عائد حال ہیں اور نیز انہیں چیزوں کی طرح
بھوک اور پیاس اور درد اور دکھ اور خوف اور غم اور بیماری اور موت اور ذلت اور رسوائی
اور عاجزی اور ناتوانی کی آفات میں گرفتار ہوتا رہا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ تمام
اعتقادات خدائے تعالیٰ کی خوبیوں میں بٹہ لگاتے ہیں اور اس کے ازلی و ابدی جاہ و
جلال کو گھٹاتے ہیں ۔ اور آریہ سماج والے جو اُن کے مہذب بھائی نکلے ہیں جن کا یہ گمان
ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک وید کی لکیر پر چلتے ہیں وہ خدائے تعالیٰ کو خالقیت سے ہی جواب
دیتے ہیں اور تمام روحوں کو اُس کی ذات کامل کی طرح غیر مخلوق اور واجب الوجود اور
موجود بوجود حقیقی قرار دیتے ہیں ۔ حالانکہ عقلِ سلیم خدائے تعالیٰ کی نسبت صریح یہ نقص
سمجھتی ہے کہ وہ دنیا کا مالک کہلا کر پھر کسی چیز کا رب اور خالق نہ ہو اور دنیا کی زندگی اس
وجودر
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
کے سہارے سے نہیں بلکہ اپنے ذاتی وجوب کے رُو سے ہو۔ اور جب عقل سلیم کے آگے
یہ دونوں سوال پیش کئے جائیں کہ آیا خداوند قادر مطلق کے محامد تامہ کے لئے یہ بات
اصلح اور انسب ہے کہ وہ آپ ہی اپنی قدرت کاملہ سے تمام موجودات کو منصہ ظہور میں لا کر
ان سب کا رب اور خالق ہو اور تمام کا ئنات کا سلسلہ اسی کی ربوبیت تک ختم ہوتا ہو اور
خالقیت کی صفت اور قدرت اُس کی ذات کامل میں موجود ہو اور پیدائش اور موت کے
نقصان سے پاک ہو یا یہ باتیں اُس کی شان کے لائق ہیں کہ جس قدر مخلوقات اس کے
قبضہ تصرف میں ہیں یہ چیزیں اس کی مخلوق نہیں ہیں اور نہ اس کے سہارے سے اپنا
د رکھتی ہیں اور نہ اپنے وجہ اپنے وجود اور بقا میں اس اس کی محتاج ہیں اور نہ وہ اُن کا خالق اور رب
ہے اور نہ خالقیت کی صفت اور قدرت اُس میں پائی جاتی ہے اور نہ پیدائش اور موت
کے نقصان سے پاک ہے تو ہر گز عقل یہ فتویٰ نہیں دیتی کہ وہ جو دنیا کا مالک ہے وہ دنیا کا
پیدا کنندہ نہیں اور ہزاروں پر حکمت صفتیں کہ جوڑوحوں اور جسموں میں پائی جاتی ہیں وہ
خود بخود ہیں اور ان کا بنانے والا کوئی نہیں اور خدا جو ان سب چیزوں کا مالک کہلاتا ہے
وہ فرضی طور پر مالک ہے ۔ اور نہ یہ فتویٰ دیتی ہے کہ اُس کو پیدا کرنے سے عاجز سمجھا
جاوے یا نا طاقت اور ناقص ٹھہرایا جاوے یا پلیدی اور نجاست خواری کی نالائق اور فتیح
عادت کو اس کی طرف منسوب کیا جائے یا موت اور درد اور دکھ اور بے علمی اور جہالت کو
اُس پر روا رکھا جائے بلکہ صاف یہ شہادت دیتی ہے کہ خدائے تعالیٰ ان تمام رذیلتوں
اور نقصانوں سے پاک ہونا چاہئے اور اُس میں کمالِ تام کمال تام چاہئے ۔ اور کمال تام قدرت
تام سے مشروط ہے اور ج روط ہے اور جب خدائے تعالیٰ میں قدرت تام نہ رہی اور نہ وہ کی اور نہ وہ کسی دوسری
چیز کو پیدا کر سکا اور نہ اپنی ذات کو ہر یک قسم کے نقصان اور عیب سے بچا سکا تو اُس
میں کمال تام بھی نہ رہا۔ اور جب کمال تام نہ رہا تو محامد کا ملہ سے وہ بے نصیب رہا۔
یہ ہندؤں اور آریوں کا حال ہے اور جو کچھ عیسائی لوگ خدائے تعالیٰ کا جلال ظاہر
کر رہے ہیں وہ ایک ایسا امر ہے کہ صرف ایک ہی سوال سے دانا انسان سمجھ سکتا ہے یعنی اگر
کسی دانا سے پوچھا جائے کہ کیا اس ذات کامل اور قدیم اور غنی اور بے نیاز کی نسبت جائز
ہے کہ باوجود اس کے کہ وہ اپنے تمام عظیم الشان کاموں میں جو قدیم سے وہ کرتا رہا ہے
آپ ہی کافی ہو آپ ہی بغیر حاجت کسی باپ یا بیٹے کے تمام دنیا کو پیدا کیا ہو اور آپ ہی
تمام روحوں اور جسموں کو وہ قوتیں بخشی ہوں جن کی انہیں حاجت ہے اور آپ ہی تمام
کائنات کا حافظ اور قیوم اور مدبر ہو بلکہ ان کے وجود سے پہلے جو کچھ اُن کو زندگی کے لئے
درکار تھا وہ سب اپنی صفت رحمانیت سے ظہور میں لایا اور بغیر انتظار عمل کسی عامل کے سورج
اور چاند اور بے شمار ستارے اور زمین اور ہزار ہا عمتیں جو زمین پر پائی جاتی ہیں محض اپنے
فضل و کرم سے انسانوں کے لئے پیدا کی ہوں اور ان سب کاموں میں کسی بیٹے کا محتاج نہ
ہوا ہو لیکن پھر وہی کامل خدا آخری زمانہ میں اپنا تمام جلال اور اقتدار کالعدم کر کے مغفرت
اور نجات دینے کے لئے بیٹے کا محتاج ہو جائے اور پھر بیٹا بھی ایسا ناقص بیٹا جس کو باپ
سے کچھ بھی مناسبت نہیں جس نے باپ کی طرح نہ کوئی گوشہ آسمان کا اور نہ کوئی قطعہ زمین کا
پیدا کیا جس سے اس کی الوہیت ثابت ہو بلکہ مرقس کے ۸ باب ۱۲ آیت میں اس کی
عاجزانہ حالت کو اس طرح بیان کیا ہے کہ اُس نے اپنے دل سے آہ کھینچ کر کہا کہ اس زمانہ
کے لوگ کیوں نشان چاہتے ہیں۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اس زمانہ کے لوگوں کو کوئی
نشان دیا نہ جائے گا اور اس کے مصلوب ہونے کے وقت بھی یہودیوں نے کہا کہ اگر وہ اب
ہمارے رو برو زندہ ہو جائے تو ہم ایمان لائیں گے۔ لیکن اس نے اُن کو زندہ ہو کر نہ
دکھلایا۔ اور اپنی خدائی اور قدرت کاملہ کا ایک ذرہ ثبوت نہ دیا۔ اور اگر بعض معجزات بھی
دکھلائے تو وہ دکھلائے کہ اُس سے پہلے اور نبی بکثرت دکھلا چکے تھے۔ بلکہ اُسی زمانہ میں
ایک حوض کے پانی سے بھی ایسے ہی عجائبات ظہور میں آتے تھے (دیکھو باب پنجم انجیل
یوحنا ) غرض وہ اپنے خدا ہونے کا کوئی نشان دکھلا نہ سکا۔ جیسا کہ آیت مذکورہ بالا میں خود اس
کا اقرار موجود ہے بلکہ ایک ضعیفہ عاجزہ کے پیٹ سے تولد پاکر ( بقول عیسائیوں ) وہ ذلت
اور رسوائی اور ناتوانی اور خواری عمر بھر دیکھی کہ جو انسانوں میں سے وہ انسان دیکھتے ہیں کہ
جو بد قسمت اور بے نصیب کہلاتے ہیں۔ اور پھر مدت تک ظلمت خانہ رحم میں قید رہ کر اور
اُس ناپاک راہ سے کہ جو پیشاب کی بدر رو ہے پیدا ہو کر ہر ایک قسم کی آلودہ حالت کو اپنے
او پر وارد کر لیا اور بشری آلودگیوں اور نقصانوں میں سے کوئی ایسی آلودگی باقی نہ رہی جس
بے
سے وہ بیٹا باپ کا بد نام کنندہ ملوث نہ ہوا اور کا ہوا اور پھر اس نے اپنی جہالت اور بے علمی اور ۔
قدرتی اور نیز اپنے نیک نہ ہونے کا اپنی کتاب میں آپ ہی اقرار کر لیا۔ اور پھر در صورتیکہ
وہ عاجز بنده که خواہ نخواہ خدا کا بیٹا قرار دیا گیا بعض بزرگ نبیوں سے فضائل علمی اور عملی میں
کم بھی تھا اور اُس کی تعلیم بھی ایک ناقص تعلیم تھی کہ جو موسیٰ کی شریعت کی ایک فرع تھی تو پھر
کیونکر جائز ہے کہ خداوند قادر مطلق اور ازلی اور ابدی پر یہ بہتان باندھا جاوے کہ وہ ہمیشہ
اپنی ذات میں کامل اور غنی اور قادر مطلق رہ کر آخر کار ایسے ناقص بیٹے کا محتاج ہو گیا اور
اپنے سارے جلال اور بزرگی کو بیکبارگی کھو دیا۔ میں ہرگز باور نہیں کرتا کہ کوئی دانا اس ذات
کامل کی نسبت کہ جو تجمع جمیع صفات کا ملہ ہے ایسی ایسی ذلتیں جائز رکھے۔
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۳۵ تا ۴۴۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
یہ بات بغیر کسی بحث کے قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ سچا اور کامل خدا جس پر
ایمان لانا ہر ایک بندہ کا فرض ہے وہ رب العالمین ہے اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک
محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا ر موں کا رب ہے
اور تمام زمانوں کا رب ہے اور تمام مکانوں کا رب ہے۔ اور تمام ملکوں کا وہی رب ہے اور
تمام فیضوں کا وہی سرچشمہ ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت اُسی سے ہے اور اُسی
سے تمام موجودات پرورش پاتی ہیں اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔
خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے۔
یہ اس لئے ہوا کہ تاکسی قوم کو شکایت کرنے کا موقعہ نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں
فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ کیا۔ یا فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے
ہدایت پاویں مگر ہم کو نہ ملی۔ یا فلاں زمانہ میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے ساتھ
ظاہر ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔ پس اس نے عام فیض دکھلا کر ان تمام اعتراضات کو
دفع کر دیا اور اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے جسمانی اور روحانی فیضوں
سے محروم نہیں رکھا۔ اور نہ کسی زمانہ کو بے نصیب ٹھہرایا۔
پیغام صلح - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۴۲)
اے خدا اے کارساز و عیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار
کس طرح تیرا کروں اے ذوالمنن شکر و سپاس وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار
یہ سراسر فضل و احساں ہے کہ میں آیا پسند ورنہ درگہ میں تری کچھ کم نہ تھے خدمت گذار
دوستی کا دم جو بھرتے تھے وہ سب دشمن ہوئے پر نہ چھوڑ ا ساتھ تو نے اے میرے حاجت برار
اے مرے یاریگا نہ اے مری جاں کی پنہ بس ہے تو میرے لئے مجھ کو نہیں تجھ بن بکار
میں تو مرکز خاک ہوتا گر نہ ہوتا تیرا لطف پھر خدا جانے کہاں یہ پھینک دی جاتی غبار
اے فدا ہو تیری رہ میں میرا جسم و جان و دل میں نہیں پاتا کہ تجھ سا کوئی کرتا ہو پیار
ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثلِ طفلِ شیر خوار
نسلِ انساں میں نہیں دیکھی وفا جو تجھ میں ہے تیرے بن دیکھا نہیں کوئی بھی یارِ غمگسار
لوگ کہتے ہیں کہ نالائق نہیں ہوتا قبول میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگہ میں بار
اس قدر مجھ پر ہوئیں تیری عنایات و کرم جن کا مشکل ہے کہ تا روز قیامت ہو شمار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحہ ۱۲۷)
خدا تعالیٰ نے عاجز انسانوں کو اپنی کامل معرفت کا علم دینے کے لئے اپنی صفات کو
قرآن شریف میں دو رنگ پر ظاہر کیا ہے۔ (۱) اول اس طور پر بیان کیا ہے جس سے اس کی
صفات استعارہ کے طریق پر مخلوق کی صفات کی ہم شکل ہیں ۔ جیسا کہ وہ کریم رحیم ہے۔
محسن ہے اور وہ غضب بھی رکھتا ہے اور اُس میں محبت بھی ہے اور اس کے ہاتھ بھی ہیں اور
اس کی آنکھیں بھی ہیں اور اس کی ساقین بھی ہیں اور اُس کے کان بھی ہیں اور نیز یہ کہ قدیم
سے سلسلہ مخلوق کا اس کے ساتھ چلا آیا ہے مگر کسی چیز کو اس کے مقابل پر قدامت شخصی نہیں
ہاں قدامت نوعی ہے اور وہ بھی خدا کی صفت خلق کے لئے ایک لازمی امر نہیں کیونکہ جیسا کہ
لق یعنی پیدا کرنا اس کی صفات میں سے ہے ایسا ہی کبھی اور کسی زمانہ میں تجلی وحدت اور
تجر داس کی صفات میں سے ہے اور کسی صفت کے لئے تعطل دائمی جائز نہیں ہاں تعطل
میعادی جائز ہے۔
غرض چونکہ خدا نے انسان کو پیدا کر کے اپنی ان تشبیہی صفات کو اُس پر ظاہر کیا جن
صفات کے ساتھ انسان بظاہر شراکت رکھتا ہے۔ جیسے خالق ہونا کیونکہ انسان بھی اپنی حد
تک بعض چیزوں کا خالق یعنی موجد ہے۔ ایسا ہی انسان کو کریم بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ
اپنی حد تک کرم کی صفت بھی اپنے اندر رکھتا اور اسی طرح انسان کو رحیم بھی کہہ سکتے ہیں
کیونکہ وہ اپنی حد تک قوت رحم بھی اپنے اندر رکھتا ہے اور قوت غضب بھی اس میں
ہے۔ اور ایسا ہی آنکھ کان وغیرہ سب انسان میں موجود ہیں۔ پس ان تشبیبی صفات سے کسی
کے دل میں شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ گویا انسان ان صفات میں خدا سے مشابہہ ہے اور خدا
انسان سے مشابہہ ہے اس لئے خدا نے ان صفات کے مقابل پر قرآن شریف میں اپنی
تنزیہی صفات کا بھی ذکر کر دیا یعنی ایسی صفات کا ذکر کیا جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کو
اپنی ذات اور صفات میں کچھ بھی شراکت انسان کے ساتھ نہیں اور نہ انسان کو اس کے ساتھ
کچھ مشارکت ہے۔ نہ اس کا خلق یعنی پیدا کرنا انسان کی خلق کی طرح ہے۔ نہ اس کا رحم
انسان کے رحم کی طرح ہے۔ نہ اس کا غضب انسان کے غضب کی طرح ہے۔ نہ اس کی
محبت انسان کی محبت کی طرح ہے۔ نہ وہ انسان کی طرح کسی مکان کا محتاج ہے۔
اور یہ ذکر یعنی خدا کا اپنی صفات میں انسان سے بالکل علیحدہ ہونا قرآن شریف کی کئی
آیات میں تصریح کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ایک یہ آیت ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْء
وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ] یعنی کوئی چیز اپنی ذات اور صفات میں خدا کی شریک نہیں اور وہ
ج
سنے والا اور دیکھنے والا ہے۔ اور پھر ایک جگہ فرمایا ۔ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ : لَا
تَأْخُذُهُ سِنَةً وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا
بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ )
ترجمه حقیقی وجود اور حقیقی بقا اور تمام صفات حقیقیہ خاص خدا کے لئے ہیں اور کوئی ان میں
اس کا شریک نہیں ۔ وہی بذاتہ زندہ ہے اور باقی تمام زندے اُس کے ذریعے سے ہیں۔
اور وہی اپنی ذات سے آپ قائم ہے اور باقی تمام چیزوں کا قیام اس کے سہارے سے ہے
اور جیسا کہ موت اس پر جائز نہیں ایسا ہی ادنی درجہ کا تعطل حواس بھی جو نیند اور اونگھ سے ہے
وہ بھی اس پر جائز نہیں مگر دوسروں پر جیسا کہ موت وارد ہو پر جیسا کہ موت وارد ہوتی ہے نیند اور اونگھ بھی وارد ہوتی
ہے۔ جو کچھ تم زمین میں دیکھتے ہو یا آسمان میں وہ سب اُسی کا ہے اور اُسی سے ظہور پذیر
اور قیام پذیر ہے۔ کون ہے جو بغیر اس کے حکم کے اس کے آگے شفاعت کر سکتا ہے۔ وہ
جانتا ہے جو لوگوں کے آگے ہے اور جو پیچھے ہے یعنی اس کا علم حاضر اور غائب پر محیط ہے۔
اور کوئی اس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتا لیکن جس قدر وہ چاہے۔ اس کی قدرت اور علم کا
تمام زمین و آسمان پر تسلط ہے۔ وہ سب کو اٹھا ۔ لط ہے۔ وہ سب کو اٹھائے ہوئے ہے۔ یہ ۔ یہ نہیں کہ کسی چیز نے اس کو
اُٹھا رکھا ہے۔ اور وہ آسمان وزمین اور ان کی تمام چیزوں کے اٹھانے سے تھکتا نہیں اور وہ
اس بات سے بزرگ تر ہے کہ ضعف و ناتوانی اور کم قدرتی اس کی طرف منسوب کی جائے۔
اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي
M
الشورى: ۱۲ البقرة: ۲۵۶
سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوى۔ ى عَلَى الْعَرْشِ ( ترجمہ ) تمہارا پروردگار وہ خدا ہے جس نے زمین و
آسمان کو چھ ۲ دن میں پیدا کیا۔ پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا یعنی اُس نے زمین و آسمان
اور جو کچھ اُن میں ہے پیدا کر کے اور تشبیہی صفات کا ظہور فرما کر پھر تنزیہی صفات کے ثابت
کرنے کے لئے مقام تنزہ اور تجرد کی طرف رخ کیا جو وراء الوراء مقام اور مخلوق کے قرب و
جوار سے دور تر ہے۔ وہی بلند تر مقام ہے جس کو عرش کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ تشریح
اس کی یہ ہے کہ پہلے تو تمام مخلوق حیز عدم میں تھی اور خدا تعالیٰ وراء الوراء مقام میں اپنی
تجلیات ظاہر کر رہا تھا جس کا نام عرش ہے۔ یعنی وہ مقام جو ہر ایک عالم سے بلند تر اور برتر
ہے اور اُسی کا ظہور اور پر تو تھا اور اس کی ذات کے سوا کچھ نہ تھا۔ پھر اس نے زمین و آسمان
اور جو کچھ اُن میں ہے پیدا کیا۔ اور جب مخلوق ظاہر ہوئی تو پھر اس نے اپنے تئیں مخفی کر لیا اور
چاہا کہ وہ ان مصنوعات کے ذریعہ سے شناخت کیا جائے ۔ مگر یہ بات یاد رکھنے کے لائق
ہے کہ دائمی طور پر تعطل صفات الہیہ کبھی نہیں ہوتا اور بجز خدا کے کسی چیز کے لئے قدامت
شخصی تو نہیں مگر قدامت نوعی ضروری ہے اور خدا کی کسی صفت کے لئے تعطل دائمی تو نہیں مگر
تعطل میعادی کا ہونا ضروری ہے۔ اور چونکہ صفت ایجاد اور صفت افنا باہم متضاد ہیں ۔ اس
لئے جب افنا کی صفت کا ایک کامل دور آ جاتا ہے تو صفت ایجاد ایک معیاد تک معطل رہتی
ہے۔ غرض ابتدا میں خدا کی صفت وحدت کا دور تھا۔ اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس دور نے کتنی
دفعہ ظہور کیا۔ بلکہ یہ دور قدیم اور غیر متناہی ہے۔ بہر حال صفت وحدت کے دور کو دوسری
صفات پر تقدم زمانی ہے۔ پس اسی بنا پر کہا جاتا ہے کہ ابتدا میں خدا اکیلا تھا اور اس کے
ساتھ کوئی نہ تھا اور پھر خدا نے زمین و آسمان کو اور جو کچھ اُن میں ہے پیدا کیا۔ اور اسی تعلق
کی وجہ سے اس نے اپنے یہ اسماء ظاہر کئے کہ وہ کریم اور رحیم ہے اور غفور اور توبہ قبول کرنے
والا ہے۔ مگر جو شخص گناہ پر اصرار کرے اور باز نہ آوے اس کو وہ بے سزا نہیں چھوڑتا اور
Π
الاعراف: ۵۵
اُس نے اپنا یہ اسم بھی ظاہر کیا کہ وہ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے اور اس کا غضب
صرف انہی لوگوں پر بھڑکتا ہے جو ظلم اور شرارت ) جو ظلم اور شرارت اور معصیت سے ، باز نہیں آتے ۔۔۔ اُس
کی تمام صفات اس کی ذات کے مناسب حال ہیں۔ انسان کی صفات کی مانند نہیں ۔ اور
اس کی آنکھ وغیرہ جسم اور جسمانی نہیں اور اس کی کسی صفت کو انسان کی کسی صفت سے
مشابہت نہیں ۔ مثلاً انسان اپنے غضب کے وقت پہلے غضب کی تکلیف آپ اُٹھاتا ہے اور
جوش و غضب میں فوراً اس کا سرور دُور ہو کر ایک جلن سی اس کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے اور
ایک مادہ سوداوی اُس کے دماغ میں چڑھ جاتا ہے اور ایک تغیر اس کی حالت میں پیدا ہو
جاتا ہے۔ مگر خدا ان تغیرات سے پاک ہے۔ اور اس کا غضب ان معنوں سے ہے کہ وہ اس
شخص سے جوش جو شرارت سے باز نہ آوے اپنا سایۂ حمایت اٹھا لیتا ہے اور اپنے قدیم قانون
قدرت کے موافق اس سے ایسا معاملہ کرتا ہے جیسا کہ ایک غضبناک انسان کرتا ہے۔ لہذا
استعارہ کے رنگ میں وہ معاملہ اس کا غضب کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی اس کی
محبت انسان کی محبت کی طرح نہیں کیونکہ انسان غلبہ محبت میں بھی دُکھ اٹھاتا ہے اور محبوب
کے علیحدہ اور جُدا ہونے سے اس کی جان کو تکلیف پہنچتی ہے مگر خدا ان تکالیف سے پاک
ہے۔ ایسا ہی اس کا قرب بھی انسان کے قرب کی طرح نہیں کیونکہ انسان جب ایک کے
قریب ہوتا ہے تو اپنے پہلے مرکز کو چھوڑ دیتا ہے۔ مگر وہ با وجود قریب ہونے کے دُور ہوتا ہے
اور باوجود ڈور ہونے کے قریب ہوتا ہے۔ غرض خدا تعالیٰ کی ہر ایک صفت انسانی صفات
سے الگ ہے اور صرف اشتراک لفظی ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ اسی لئے خدا تعالیٰ قرآن
شریف میں فرماتا ہے کہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ یعنی کوئی چیز اپنی ذات یا صفات میں خدا
تعالیٰ کے برابر نہیں۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۷۲ تا ۲۷۶)
خدا کبھی معطل نہیں ہوگا ۔ ہمیشہ خالق ، ہمیشہ رازق ، ہمیشہ رب ، ہمیشہ رحمان ،
الشورى: ۱۲
ہمیشہ رحیم ہے اور رہے گا۔ میرے نزدیک ایسے عظیم الشان جبروت والے کی نسبت
بحث کرنا گناہ میں داخل ہے۔ خدا نے کوئی چیز منوانی نہیں چاہی جس کا نمونہ یہاں
نہیں دیا۔
البدر مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۱ کالم نمبر ۱ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۷ ۶۳ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
یادر ہے کہ جس طرح ستارے ہمیشہ نوبت به نوبت طلوع کرتے رہتے ہیں اسی طرح خدا
کے صفات بھی طلوع کرتے رہتے ہیں۔ کبھی انسان خدا کے صفات جلالیہ اور استغنائے
ذاتی کے پرتوہ کے نیچے ہوتا ہے۔ اور کبھی صفات جمالیہ کا پرتوہ اس پر پڑتا ہے۔ اسی کی
طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنِ پس یہ سخت نادانی کا
خیال ہے کہ ایسا گمان کیا جائے کہ بعد اس کے کہ مجرم لوگ دوزخ میں ڈالے جائیں گے۔
پھر صفات کرم اور رحم ہمیشہ کے لئے معطل ہو جائیں گی اور کبھی ان کی تجلی نہیں ہوگی کیونکہ
صفات الہیہ کا تعطل ممتنع ہے بلکہ حقیقی صفت خدا تعالیٰ کی محبت اور رحم ہے اور وہی اُمم
الصفات ہے اور وہی کبھی انسانی اصلاح کے لئے صفات جلالیہ اور غضبیہ کے رنگ میں
جوش مارتی ہے اور جب اصلاح ہو جاتی ہے تو محبت اپنے رنگ میں ظاہر ہو جاتی ہے اور پھر
بطور موہبت ہمیشہ کے لئے رہتی ہے۔ خدا ایک چڑ چڑہ انسان کی طرح نہیں ہے جو خواہ نخواہ
عذاب دینے کا شائق ہو اور وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا بلکہ لوگ اپنے پر آپ ظلم کرتے ہیں۔ اس
کی محبت میں تمام نجات اور اس کو چھوڑنے میں تمام عذاب ہے۔
(چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۹، ۳۷۰)
جاننا چاہئے کہ جس خدا کی طرف ہمیں قرآن شریف نے بلایا ہے اُس کی اُس نے
یہ صفات لکھی ہیں ۔ هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَجٍ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ جِ هُوَ الرَّحْمَنُ
الرحمن: ٣٠
الرَّحِيمُ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ
الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبَر هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى
يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ أَجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ الْحَيُّ الْقَيُّوْمَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ
يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَد - قا یعنی وہ خدا جو واحد لاشریک ہے جس کے سوا کوئی بھی پرستش
اور فرمانبرداری کے لائق نہیں۔ یہ اس لئے فرمایا کہ اگر وہ لاشریک نہ ہو تو شائد اس کی
طاقت پر دشمن کی طاقت غالب آ جائے ۔ اس صورت میں خدائی معرض خطرہ میں رہے
گی۔ اور یہ جو فرمایا کہ اس کے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں اس سے یہ مطلب ہے کہ وہ
ایسا کامل خدا ہے جس کی صفات اور خوبیاں اور کمالات ایسے اعلیٰ اور بلند ہیں کہ اگر
موجودات میں سے بوجہ صفات کا ملہ کے ایک خدا انتخاب کرنا چاہیں یا دل میں عمدہ سے
عمدہ اور اعلیٰ سے اعلیٰ خدا کی صفات فرض کریں تو سب سے اعلیٰ جس سے بڑھ کر کوئی اعلیٰ
نہیں ہو سکتا وہی خدا ہے جس کی پرستش میں ادنی کو شریک کرنا ظلم ہے۔ پھر فرمایا کہ عالم
الغیب ہے یعنی اپنی ذات کو آپ ہی جانتا ہے اُس کی ذات پر کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔ ہم
آفتاب اور ماہتاب اور ہر ایک مخلوق کا سرا پا دیکھ سکتے ہیں مگر خدا کا سرا پا دیکھنے سے
قاصر ہیں ۔ پھر فرمایا کہ وہ عالم الشہادۃ ہے یعنی کوئی چیز اس کی نظر سے پردہ میں نہیں
ہے۔ یہ جائز نہیں کہ وہ خدا کہلا کر پھر علم اشیاء سے غافل ہو۔ وہ اس عالم کے ذرہ ذرہ پر
اپنی نظر رکھتا ہے لیکن انسان نہیں رکھ سکتا وہ جانتا ہے کہ کب اس نظام کو توڑ دے گا
اور قیامت برپا کر دے گا۔ اور اس کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کب ہوگا۔ سو وہی خدا
M
الحشر: ٢٣ الفاتحة: الحشر : ۲۴ الحشر: ۲۵ قا البقرة:٢١
A
ق
الفاتحة : ٢ تا ٤ البقرة: ۱۸۷ البقرة: ۲۵۶ الاخلاص : ۲ تا ۵