پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے جو ان تمام وقتوں کو جانتا ہے۔ پھر فرمایا کہ هُوَ الرَّحْمنُ یعنی وہ جانداروں کی ہستی اور
ان کے اعمال سے پہلے محض اپنے لطف سے نہ کسی غرض سے اور نہ کسی عمل کی پاداش میں اُن
کے لئے سامان راحت میسر کرتا ہے جیسا کہ آفتاب اور زمین اور دوسری تمام چیزوں کو
ہمارے وجود اور ہمارے اعمال کے وجود سے پہلے ہمارے لئے بنا دیا۔ اس عطیہ کا نام خدا
کی کتاب میں رحمانیت ہے اور اس کام کے لحاظ سے خدا تعالیٰ رحمن کہلاتا ہے اور پھر
فرمایا کہ الرَّحِیمُ یعنی وہ خدا نیک عملوں کی نیک تر جزا دیتا ہے اور کسی کی محنت کو ضائع نہیں
کرتا اور اس کام کے لحاظ سے رحیم کہلاتا ہے اور یہ صفت رحیمیت کے نام سے موسوم ہے۔
اور پھر فرما یا مالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ یعنی وہ خدا ہر ایک کی جزا اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔ اس کا
کوئی ایسا کار پرداز نہیں جس کو اس نے زمین و آسمان کی حکومت سونپ دی ہو اور آپ الگ
ہو بیٹھا ہو۔ اور آپ کچھ نہ کرتا ہو۔ وہی کار پرداز سب کچھ جزاء کچھ جزا سزا دیتا ہو یا آئندہ دینے
والا ہو۔ اور پھر فرمایا الْمَلِكُ القُدُّوسُ یعنی وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب
نہیں۔ یہ ظاہر ہے کہ انسانی بادشاہت عیب سے خالی نہیں ۔ اگر مثلاً تمام رعیت جلا وطن ہو
کر دوسرے ملک کی طرف بھاگ جاوے تو پھر بادشاہی قائم نہیں رہ سکتی ۔ یا اگر مثلاً تمام
رعیت قحط زدہ ہو جائے تو پھر خراج شاہی کہاں سے آئے۔ اور اگر رعیت کے لوگ اس
سے بحث شروع کر دیں کہ تجھ میں ہم سے زیادہ کیا ہے تو وہ کونسی لیاقت اپنی ثابت کرے۔
پس خدا تعالیٰ کی بادشاہی ایسی نہیں ہے۔ وہ ایک دم میں تمام ملک کو فنا کر کے اور مخلوقات
پیدا کر سکتا ہے۔ اگر وہ ایسا خالق اور قادر نہ ہوتا تو پھر بحر ظلم کے اس کی بادشاہت چل نہ سکتی
کیونکہ وہ دنیا کو ایک مرتبہ معافی اور نجات دے کر پھر دوسری دنیا کہاں سے لاتا۔ کیا نجات
یافتہ لوگوں کو دنیا میں بھیجنے کے لئے پھر پکڑتا اور ظلم کی راہ سے اپنی معافی اور نجات دہی کو
واپس لیتا ؟ تو اس صورت میں اس کی خدائی میں فرق آتا۔ اور دنیا کے بادشاہوں کی طرح
داغدار بادشاہ ہوتا۔ جو دنیا کے لئے قانون بناتے ہیں۔ بات بات میں بگڑتے ہیں اور اپنی

الد
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
خود غرضی کے وقتوں پر جب دیکھتے ہیں کہ ظلم کے بغیر چارہ نہیں تو ظلم کو شیر مادر سمجھ لیتے ہیں
مثلاً قانون شاہی جائز رکھتا ہے کہ ایک جہاز کو بچانے کے لئے ایک کشتی کے سواروں کو تباہی
میں ڈال دیا جائے اور ہلاک کیا جائے مگر خدا کو تو یہ اضطرار پیش نہیں آنا چاہئے ۔ پس اگر خدا
پورا قادر اور عدم سے پیدا کرنے والا نہ ہوتا تو یا تو وہ کمزور راجوں کی طرح قدرت کی جگہ ظلم
سے کام لیتا اور یا عادل بن کر خدائی ہی کو الوداع کہتا۔ بلکہ خدا کا جہاز تمام قدرتوں کے
ساتھ سچے انصاف پر چل رہا ہے۔ پھر فرمایا السَّلَامُ یعنی وہ خدا جو تمام عیبوں اور مصائب
اور سختیوں سے محفوظ ہے بلکہ سلامتی دینے والا ہے۔ اس کے معنی بھی ظاہر ہیں کیونکہ اگر وہ
آپ ہی مصیبتوں میں پڑتا ۔ لوگوں کے ہاتھ سے مارا جاتا اور اپنے ارادوں میں ناکام رہتا
تو پھر اس بدنمونہ کو دیکھ کر کس طرح دل تسلّی پکڑتے کہ ایسا خدا ہمیں ضرور مصیبتوں سے
چُھڑاوے گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ باطل معبودوں کے بارہ میں فرماتا ہے۔ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ
مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِنْ يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا
يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ضَعْفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ - مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ
عزيز - سورہ حج ۔ جن لوگوں کو تم خدا بنائے بیٹھے ہو وہ تو ایسے ہیں کہ اگر سب مل کر ایک
مکھی پیدا کرنا چاہیں تو کبھی پیدا نہ کر سکیں۔ اگر چہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں بلکہ اگر مکھی
ان کی چیز چھین کر لے جائے تو انہیں طاقت نہیں ہو گی کہ وہ کھی سے چیز واپس لے سکیں۔
اُن کے پرستار عقل کے کمزور اور وہ طاقت کے کمزور ہیں ۔ کیا خدا ایسے ہوا کرتے ہیں؟ خدا
تو وہ ہے کہ سب قوتوں والوں سے زیادہ قوت والا اور سب پر غالب آنے والا ہے۔ نہ اس
کو کوئی پکڑ سکے اور نہ مار سکے۔ ایسی غلطیوں میں جو لوگ پڑتے ہیں وہ خدا کی قدر نہیں
پہچانتے اور نہیں جانتے خدا کیسا ہونا چاہئے اور پھر فرمایا کہ خدا امن کا بخشنے والا اور اپنے
کمالات اور توحید پر دلائل قائم کرنے والا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سچے خدا
الحج: ۷۴۷۳

کا ماننے والا کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہو سکتا اور نہ خدا کے سامنے شرمندہ ہو گا۔ کیونکہ اس
کے پاس زبردست دلائل ہوتے ہیں لیکن بناوٹی خدا کا ماننے والا بڑی مصیبت میں ہوتا
ہے۔ وہ بجائے دلائل بیان کرنے کے ہر ایک بے ہودہ بات کو راز میں داخل کرتا ہے تا ہنسی
نہ ہو۔ ۔اور ثابت شدہ غلطیوں کو چھپانا چاہتا۔
ہے۔
اور پھر فرمایا کہ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبَرُ یعنی وہ سب کا محافظ
ہے اور سب پر غالب اور بگڑے ہوئے کاموں کا بنانے والا ہے اور اس کی ذات نہایت ہی
مستغنی ہے۔ اور فرما یا هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى ۔ یعنی وہ
ایسا خدا ہے کہ جسموں کا بھی پیدا کرنے والا اور روحوں کا بھی پیدا کرنے والا ۔ رحم میں
تصویر کھینچنے والا ہے۔ تمام نیک نام جہاں تک خیال میں آ سکیں سب اُسی کے نام ہیں اور
پھر فرما یا يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ جِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ یعنی آسمان
کے لوگ بھی اس کے نام کو پاکی سے یاد کرتے ہیں اور زمین کے لوگ بھی ۔ اس آیت میں
اشارہ فرمایا کہ آسمانی اجرام میں آبادی ہے اور وہ لوگ بھی پابند خدا کی ہدایتوں کے ہیں اور
پھر فرمایا۔ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ یعنی خدا بڑا قادر ہے۔ یہ پرستاروں کے لئے تسلی ہے
کیونکہ اگر خدا عاجز ہو اور قادر نہ ہو تو ایسے خدا سے کیا اُمید رکھیں اور پھر فرمایا ۔ رَبّ
الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ - أَجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذًا دَعَانِ
یعنی وہی خدا ہے جو تمام عالموں کا پرورش کرنے والا ۔ رحمن رحیم اور جزا کے دن کا آپ
مالک ہے۔ اس اختیار کو کسی کے ہاتھ میں نہیں دیا۔ ہر ایک پکارنے والے کی پکار کو سننے والا
اور جواب دینے والا یعنی دعاؤں کا قبول کرنے والا ۔ اور پھر فرمایا۔ الْحَيُّ الْقَيُّومُ یعنی
ہمیشہ رہنے والا اور تمام جانوں کی جان اور سب کے وجود کا سہارا۔ یہ اس لئے کہا کہ وہ ازلی
ابدی نہ ہو تو اس زندگی کے بارے میں بھی دھڑکا رہے گا کہ شاید ہم سے پہلے فوت نہ ہو
جائے اور پھر فرمایا کہ وہ خدا کیلا خدا ہے۔ نہ وہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کا بیٹا اور نہ کوئی اُس

کے برابر اور نہ کوئی اس کا ہم جنس ۔
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۲ تا ۳۷۶)
خدا تعالیٰ کی چار اعلیٰ درجہ کی صفتیں ہیں جو اُم الصفات ہیں اور ہر ایک صفت
ہماری بشریت سے ایک امر مانگتی ہے۔ اور وہ چار چار صفتیں یہ ہیں۔ ربوبیت ، رحمانیت ،
رحیمیت ، مالکیت یوم الدین۔
(1) ربوبیت ۔ اپنے فیضان کے لئے عدم محض یا مشابہ بالعدم کو چاہتی ہے اور تمام
انواع مخلوق کی جاندار ہوں یا غیر جاندار اسی سے پیرایہ وجود پہنتے ہیں ۔
(۲) رحمانیت اپنے فیضان کے لئے صرف عدم کو ہی چاہتی ہے یعنی اس عدم
محض کو جس کے وقت میں وجود کا کوئی اثر اور ظہور نہ ہو اور صرف جانداروں سے تعلق رکھتی
ہے اور چیزوں سے نہیں ۔
(۳) رحیمیت اپنے فیضان کے لئے موجود ذوالعقل کے منہ سے نیستی اور عدم کا
اقرار چاہتی ہے اور صرف نوع انسان سے تعلق رکھتی ہے۔
(۴) مالکیت یوم الدین اپنے فیضان کے لئے فقیرانہ تضرع اور الحاح کو چاہتی
ہے اور صرف ان انسانوں سے تعلق رکھتی ہے جو گداؤں کی طرح حضرت احدیت کے
آستانہ پر گرتے ہیں اور فیض پانے کے لئے دامن افلاس پھیلاتے ہیں اور سچ مچ اپنے تئیں
تہی دست پا کر خدا تعالیٰ کی مالکیت پر ایمان لاتے ہیں۔
یہ چارا لہی صفتیں ہیں جو دنیا میں کام کر رہی ہیں اور ان میں سے جو رحیمیت کی صفت
ہے وہ دعا کی تحریک کرتی ہے اور مالکیت کی صفت خوف اور قلق کی آگ سے گداز کر کے سچا
خشوع اور خضوع پیدا کرتی ہے کیونکہ اس صفت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالی مالک جزا
ہے کسی کا حق نہیں جو دعوے سے کچھ طلب کرے اور مغفرت اور نجات محض فضل پر ہے۔
ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۲ ، ۲۴۳)

سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی چار صفتیں بیان فرمائیں ۔ یعنی رب العالمین'۔
رحمن - رحیم ۔ مالک یوم الدین اور ان چہار چہار صفتوں میں سے رب العالم سے رب العالمین کو
سب سے مقدم رکھا اور پھر بعد اس کے صفت رحمن کو ذکر کیا۔ پھر صفت رحیم کو بیان فرمایا۔
پھر سب سے اخیر صفت مالک یوم الدین کو لائے ۔ پس سمجھنا چاہئے کہ یہ ترتیب خدائے
تعالیٰ نے کیوں اختیار کی ۔ اس میں نکتہ یہ ہے کہ ان صفات اربعہ کی ترتیب طبعی یہی ہے اور
اپنی واقعی صورت میں اسی ترتیب سے یہ صفتیں ظہور پذیر ہوتی ہیں۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ
دنیا پر خدا کا چار طور پر فیضان پایا جاتا ہے جو غور کرنے سے ہر یک عاقل اس کو سمجھ سکتا ہے۔
پہلا فیضان فیضانِ اعم ہے۔ یہ وہ فیضانِ مطلق ہے کہ جو بلا تمیز ذی روح وغیر ذی روح
افلاک سے لے کر خاک تک تمام چیزوں پر عَلَی الاتصال جاری ہے اور ہر یک چیز کا عدم
سے صورت وجود پکڑنا اور پھر وجود کا حد کمال تک پہنچنا اسی فیضان کے ذریعہ سے ہے۔ اور
کوئی چیز جاندار ہو یا غیر جاندار اس سے باہر نہیں ۔ اسی سے وجود تمام ارواح واجسام ظہور
پذیر ہوا اور ہوتا ہے اور ہر یک چیز نے پرورش پائی اور پاتی ہے۔ یہی فیضان تمام کا ئنات
کی جان ہے۔ اگر ایک لمحہ منقطع ہو جائے تو تمام عالم نابود ہو جائے اور اگر نہ ہوتا تو مخلوقات
میں سے کچھ بھی نہ ہوتا۔ اس کا نام قرآن شریف میں ربوبیت ہے اور اسی کے رو سے خدا کا
نام رَبُّ الْعَلَمِینَ ہے جیسا کہ اس نے دوسری جگہ بھی فرمایا ہے ۔ وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ ]
الجز و نمبر ۸ یعنی خدا هر یک چیز کا رب ہے اور کوئی چیز عالم کی چیزوں میں سے اس کی
ربوبیت میں سے باہر نہیں ۔ سوخدا نے سورۃ فاتحہ میں سب صفات فیضانی میں سے پہلے
صفت رب العالمین کو بیان فرمایا ۔ اور کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ یہ اس لئے کہا کہ
سب فیضانی صفتوں میں سے تو تقدم طبعی صفت ربوبیت کو حاصل ہے۔ ہے۔ یعنی ظہور کے رو سے
یہی صفت مقدم الظہور اور تمام صفات فیضانی سے اہم ہے۔ کیونکہ ہر یک چیز پر خواہ جاندار ہو
الانعام : ۱۶۵

خواہ غیر جاندار مشتمل ہے۔
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
پھر دوسرا قسم فیضان کا جو دوسرے مرتبہ پر واقعہ ہے فیضان عام ہے۔ اس میں اور
فیضانِ ائم میں یہ فرق ہے کہ فیضان اعم تو ایک عام ربوبیت ہے جس کے ذریعہ سے کل
کائنات کا ظہور اور وجود ہے اور یہ فیضان جس کا نام فیضان عام ہے۔ یہ ایک خاص عنایت
از لیہ ہے جو جانداروں کے حال پر مبذول ہے۔ یعنی ذی روح چیزوں کی طرف حضرت
باری کی جو ایک خاص توجہ ہے۔ اس کا نام فیضان عام ہے اور اس فیضان کی یہ تعریف ہے
کہ یہ بلا استحقاق اور بغیر اس کے کہ کسی کا کچھ حق ہو سب ذی روحوں پر حسب حاجت ان
کے جاری ہے۔ کسی کے عمل کا پاداش نہیں اور اسی فیضان کی برکت سے ہر یک جاندار جیتا،
جاگتا ، کھاتا، پیتا اور آفات سے محفوظ اور ضروریات سے متمتع نظر آتا ہے۔ اور ہر یک ذی
روح کے لئے تمام اسباب زندگی کے جو اس کے لئے یا اُس کے نوع کے بقا کے لئے
مطلوب ہیں میسر نظر آتے ہیں اور یہ سب آثار اسی فیضان کے ہیں کہ جو کچھ روحوں کو
جسمانی تربیت کے لئے درکار ہے۔ سب کچھ دیا گیا ہے۔ اور ایسا ہی جن روحوں کو علاوہ
جسمانی تربیت کے روحانی تربیت کی بھی ضرورت ہے یعنی روحانی ترقی کی استعداد رکھتے
ہیں۔ اُن کے لئے قدیم سے عین ضرورتوں کے وقتوں میں کلام الہی نازل ہوتا رہا ہے۔
غرض اسی فیضان رحمانیت کے ذریعہ سے انسان اپنی کروڑ ہا ضروریات پر کامیاب ہے۔
سکونت کے لئے سطح زمین ، روشنی کے لئے چاند اور سورج ، دم لینے کے لئے ہوا، پینے کے
لئے پانی، کھانے کے لئے انواع اقسام کے رزق اور علاج امراض کے لئے لاکھوں طرح
کی ادویہ ۔ اور پوشاک کے لئے طرح طرح کی پوشیدنی چیزیں اور ہدایت پانے کے لئے
صحف ربانی موجود ہیں۔ اور کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ یہ تمام چیزیں میرے عملوں کی
برکت سے پیدا ہوگئی ہیں اور میں نے ہی کسی پہلے جنم میں کوئی نیک عمل کیا تھا جس کی پاداش
میں یہ بے شمار نعمتیں خدا نے بنی آدم کو عنایت کیں ۔ پس ثابت ہے کہ یہ فیضان جو ہزار ہا

طور پر ذی روحوں کے آرام کے لئے ظہور پذیر ہو رہا ہے یہ عطیہ بلا استحقاق ہے جو کسی عمل
کے عوض میں نہیں فقط ربانی رحمت کا ایک جوش ہے تاہر یک جاندار اپنے فطرتی مطلوب کو
پہنچ جائے اور جو کچھ اس کی فطرت میں حاجتیں ڈالی گئیں وہ پوری ہو جائیں۔ پس اس
فیضان میں عنایت از لیہ کا کام یہ ہے کہ انسان اور جم انسان اور جمیع حیوانات کی ضروریات کا تعہد کرے
اور ان کی بائسیت اور نا باکسیت کی خبر رکھے تا وہ ضائع نہ ہو جائیں اور ان کی استعداد یں
حیز کتمان میں نہ رہیں ۔ اور اس صفت فیضانی کا خدائے تعالیٰ کی ذات میں پایا جانا قانون
قدرت کے ملاحظہ سے نہایت بدیہی طور پر ثابت ہو رہا ہے کیونکہ کسی عاقل کو اس میں کلام
نہیں کہ جو کچھ چاند اور سورج اور زمین اور عنا صر وغیرہ ضروریات دنیا میں پائی جاتی ہیں جن
پر تمام ذی روحوں کی زندگی کا مدار ہے اسی فیضان کے اثر سے ظہور پذیر ہیں اور ہر یک
متنفس بلا تمیز انسان و حیوان و مومن و کافرونیک و بد حسب حاجت اپنے ان فیوض مذکورہ بالا
سے مستفیض ہو رہا ہے اور کوئی ذی روح اس سے محروم نہیں ۔ اور اس فیضان کا نام قرآن
شریف میں رحمانیت ہے اور اسی کے رُو سے خدا کا نام سورہ فاتحہ میں بعد صفت رب
العالمین رحمن آیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ۔ اسی صفت کی
طرف قرآن شریف کے کئی ایک اور مقامات میں بھی اشارہ فرمایا گیا ہے۔ چنانچہ منجملہ ان
کے یہ ہے:۔ وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا
وَزَادَهُمْ نُفُورًا - تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوْجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا
مُنِيرًا - وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا -
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا
سلامًا - یعنی جب کافروں اور بے دینوں اور دہریوں کو کہا جاتا ہے کہ تم رحمن کو سجدہ کرو تو
وہ رحمن کے نام سے متنفر ہو کر بطور انکار سوال کرتے ہیں کہ رحمن کیا چیز ہے؟ ( پھر بطور
الفرقان : ۶۱ :۶۱ تا ۶۴

جواب فرمایا ) رحمن وہ ذات کثیر البرکت اور مصدر خیرات دائمی ہے جس نے آسمان میں
برج بنائے ۔ برجوں : جوں میں آفتاب اور چاند کو رکھا جو کہ عامہ مخلوقا جو کہ عامہ مخلوقات کو بغیر تفریق کافر و مومن
کے روشنی پہنچاتے ہیں ۔ اُسی رحمن نے تمہارے لئے یعنی تمام بنی آدم کے لئے دن اور
رات بنائے جو کہ ایک دوسرے کے بعد دورہ کرتے رہتے ہیں تا جو شخص طالب معرفت ہو
وہ ان دقائق حکمت سے فائدہ اٹھاوے اور جہل اور غفلت کے پردہ سے خلاصی پاوے
اور جو شخص شکر نعمت کرنے پر مستعد ہو وہ شکر کرے۔ رحمن کے حقیقی پرستار وہ لوگ ہیں کہ جو
زمین پر بُردباری سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ اُن سے سخت کلامی سے پیش آئیں تو
سلامتی اور رحمت کے لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں یعنی بجائے سختی کے نرمی اور
بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں اور تشبہ باخلاق رحمانی کرتے ہیں کیونکہ رحمٰن بھی بغیر تفریق
نیک و بد کے اپنے سب بندوں کو سورج اور چاند اور زمین اور دوسری بے شمار نعمتوں سے
فائدہ پہنچاتا ہے۔ پس ان آیات میں خدائے تعالیٰ نے اچھی طرح کھول دیا کہ رحمن کا لفظ
ان معنوں کر کے خدا پر بولا جاتا ہے کہ اس کی رحمت وسیع عام طور پر ہر ایک بڑے بھلے پر
محیط ہو رہی ہے۔ جیسا ایک جگہ اور بھی اسی رحمت عام کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ عذابی
أصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ " یعنی میں اپنا عذاب جس کو اعذاب جس کو لائق اس
کے دیکھتا ہوں پہنچاتا ہوں اور میری رحمت نے ہر یک چیز کو گھیر رکھا ہے اور پھر ایک اور
موقع پر فرمایا قُلْ مَنْ يَكْلَؤُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَنِ ا یعنی ان کافروں اور
نافرمانوں کو کہہ کہ اگر خدا میں صفت رحمانیت کی نہ ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ تم اس کے عذاب
سے محفوظ رہ سکتے ۔ یعنی اسی کی رحمانیت کا اثر ہے کہ وہ کافروں اور بے ایمانوں کو مہلت دیتا
ہے اور جلد تر نہیں پکڑتا ۔ پھر ایک اور جگہ اسی رحمانیت کی طرف اشارہ فرمایا ہے أَوَلَمْ يَرَوْا
إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَاتٍ وَيَقْبِضْنَ ط مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ الجزو نمبر
الاعراف: ۱۵۷ الانبياء : ۴۳ الملک : ۲۰

۲۹۔ یعنی کیا ان لوگوں نے اپنے سروں پر پرندوں کو اُڑتے ہوئے نہیں دیکھا کہ کبھی وہ بازو
کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور اور کبھی ب سمیٹ لیتے ہیں ۔ رحمٰن ہی ہے کہ اُن کو گرنے سے سے تھام تھا۔ رکھتا
ہے۔ یعنی فیضانِ رحمانیت ایسا تمام ذی روحوں پر محیط ہو رہا ہے کہ پرندے بھی جو ایک پیسہ
کے دو تین مل سکتے ہیں وہ بھی اس فیضان کے وسیع دریا میں خوشی اور سرور سے تیر رہے ہیں ۔
اور چونکہ ربوبیت کے بعد اسی فیضان کا مرتبہ ہے اس جہت سے اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں
رب العالمین کی صفت بیان فرما کر پھر اس کے رحمن ہونے کی صفت بیان فرمائی تا ترتیب
طبعی ان کی ملحوظ رہے۔
تیسری قسم فیضان کی فیضانِ خاص ہے۔ اس میں اور فیضان عام میں یہ فرق ہے کہ
فیضان عام میں مستفیض پر لازم نہیں کہ حصولِ فیض کے لئے اپنی حالت کو نیک بناوے اور
اپنے نفس کو حجب ظلمانیہ سے باہر نکالے یا کسی قسم کا مجاہدہ اور کوشش کرے۔ بلکہ اس فیضان
میں جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں خدائے تعالیٰ آپ ہی ہر ایک ذی روح کو اُس کی
ضروریات جن کا وہ حسب فطرت محتاج ہے عنایت فرماتا ہے اور بن مانگے اور بغیر کسی
کوشش کے مہیا کر دیتا ہے لیکن فیضان خاص میں جہد اور کوشش اور تزکیہ قلب اور دُعا اور
تضرع اور توجہ الی اللہ اور دوسرا ہر طرح کا مجاہدہ جیسا کہ موقع ہو شرط ہے۔ اور اس فیضان کو
وہی پاتا ہے جو ڈھونڈتا ہے۔ اور اُسی پر وارد ہوتا ہے جو اس کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور اس
فیضان کا وجود بھی ملاحظہ قانون قدرت سے ثابت ہے کیونکہ یہ بات نہایت بد یہی ہے کہ خدا
کی راہ میں سعی کرنے والے اور غافل رہنے والے دونوں برابر نہیں ہو سکتے ۔ بلا شبہ جولوگ
دل کی سچائی سے خدا کی راہ میں کوشش کرتے ہیں ۔ اور ہر یک تاریکی اور فساد سے کنارہ کش
ہو جاتے ہیں ایک خاص رحمت ان کے شامل حال ہو جاتی ہے ۔ اس فیضان کے رو سے
خدائے تعالیٰ کا نام قرآن شریف میں رحیم ہے اور یہ مرتبہ صفت رحیمیت کا بوجہ خاص ہونے
اور مشروط بشرائط ہونے کے مرتبہ صفت رحمانیت سے مؤخر ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ کی

طرف سے اوّل صفت رحمانیت ظہور میں آئی ہے۔ پھر بعد اس کے صفت رحیمیت ظہور
پذیر ہوئی۔ پس اسی ترتیب طبعی کے لحاظ سے سورۃ فاتحہ میں صفت رحیمیت کو صفت رحمانیت
کے بعد میں ذکر فرمایا اور کہا الرحمن الرحیم ۔ اور صفت رحیمیت کے بیان میں کئی
مقامات قرآن شریف میں ذکر موجود ہے۔ جیسا ایک جگہ فرمایا ہے۔ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ
رَحِيمًا یعنی خدا کی رحیمیت صرف ایمان داروں سے خاص ہے جس سے کافر کو یعنی بے
ایمان اور سرکش کو حصہ نہیں ۔
اس جگہ دیکھنا چاہئے کہ خدا نے کیسی صفت رحیمیت کو مومن کے ساتھ خاص کر دیا۔
لیکن رحمانیت کو کسی جگہ مومنین کے ساتھ خاص نہیں کیا اور کسی جگہ یہ نہیں فرمایا کہ گان
بِالْمُؤْمِنِينَ رَحْمَانًا ۔ بلکہ جو مومنین سے رحمت خاص متعلق ہے۔ ہر جگہ اس کو رحیمیت کی
صفت سے ذکر کیا ہے۔ پھر دوسری جگہ فرمایا ہے إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ
الْمُحْسِنِينَ ( یعنی رحیمیت الہی انہیں لوگوں سے قریب ہے جو نیکو کار ہیں پھر ایک اور
جگہ فرمایا ہے إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجْهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَبِكَ
يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ یعنی جو لوگ ایمان لائے اور خدا کے لئے
وطنوں سے یا نفس پرستیوں سے جدائی اختیار کی اور خدا کی راہ میں کوشش کی وہ خدا کی
رحیمیت کے امیدوار ہیں اور خدا غفور اور رحیم ہے۔ یعنی اس کا فیضان رحیمیت ضرور اُن
لوگوں کے شامل حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے مستحق ہیں۔ کوئی ایسا نہیں جس نے اس کو
طلب کیا اور نہ پایا۔
M
عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد ای خواجه در دنیست و گرنه طبیب هست ]
چوتھا قسم فیضان کا فیضانِ اخص ہے۔ یہ وہ فیضان ہے کہ جو صرف محنت اور سعی پر
الاحزاب: ۴۴ تا الاعراف: ۵۷ البقرة : ۲۱۹
کون عاشق بنا کہ محبوب نے اس کے حال پر توجہ نہ کی ہو۔ حضرت درد ہی نہیں ورنہ طبیب تو موجود ہے۔

مترتب نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے ظہور اور بروز کے لئے اول شرط یہ ہے کہ یہ عالم اسباب کہ جو
ایک تنگ و تاریک جگہ ہے بکلی معدوم اور منہدم ہو جائے اور قدرت کاملہ حضرت احدیث
کے بغیر آمیزش اسباب معتادہ کے برہنہ طور پر اپنا کامل چمکا را دکھلاوے۔ کیونکہ اس آخری
فیضان میں کہ جو تمام فیوض کا خاتمہ ہے جو کچھ پہلے فیضانوں کی نسبت عند العقل زیادتی اور
کمالیت متصور ہو سکتی ہے وہ یہی ہے کہ یہ فیضان نہایت منکشف اور صاف طور پر ہو اور کوئی
اشتباہ اور خفا اور نقص باقی نہ رہے۔ یعنی نہ مفیض کے بالا رادہ فیضان میں کوئی شبہ رہ جائے
اور نہ فیضان کے حقیقی فیضان اور رحمت خالصہ اور کاملہ ہونے میں کچھ جائے کلام ہو بلکہ جس
مالک قدیم کی طرف سے فیض ہوا ہے اس کی فیاضی اور جزا دہی روز روشن کی طرح کھل
جائے۔ اور شخص فیضیاب کو بطور حق الیقین یہ امر مشہود اور محسوس ہو کہ حقیقت میں وہ مالک
الملک ہی اپنے ارادہ اور توجہ اور قدرت خاص سے ایک نعمت عظمی اور لذت گبرای اُس کو
عطا کر رہا ہے اور حقیقت میں اس کو اپنے اعمال صالحہ کی ایک کامل اور دائمی جزا کہ جو نہایت
اصفی اور نہایت اعلیٰ اور نہایت مرغوب اور نہایت محبوب ہے مل رہی ہے۔ کسی قسم کا امتحان
اور ابتلا نہیں ہے اور ایسے فیضان اکمل اور اتم اور ابقی اور اعلیٰ اور اجلی سے متمتع ہونا اس بات
پر موقوف ہے کہ بندہ اس عالم ناقص اور مکڈر اور کثیف اور تنگ اور منقبض اور نا پائیدار اور
مشتبہ الحال سے دوسرے عالم کی طرف انتقال کرے۔ کیونکہ یہ فیضان تجلیات عظمی کا مظہر
ہے جن میں شرط ہے کہ محسن حقیقی کا جمال بطور عریاں اور بمرتبہ حق الیقین مشہود ہو اور کوئی
مرتبہ شہود اور ظہور اور یقین کا باقی نہ رہ جائے اور کوئی پردہ اسباب معتادہ کا درمیان نہ ہو۔ اور
هر یک دقیقه معرفت تامہ کا مُكَمِّنِ قُوَّت سے حَیّزِ فعل میں آ جائے اور نیز فیضان بھی ایسا
ہو کہ وہ ہر یک
بہ ہر ۔
منکشف اور م ، اور معلوم الحقیقت ہو کہ اُس کی نسبت آپ خدا نے یہ ظاہر کر دیا ہو کہ وہ :
امتحان اور ابتلا کی کدورت سے پاک ہے اور نیز اس فیضان میں وہ اعلیٰ اور اکمل درجہ کی
لذتیں ہوں جن کی پاک اور کامل کیفیت انسان کے دل اور روح اور ظاہر اور باطن اور جسم

امه له
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
اور جان اور ہر یک روحانی اور بدنی قوت پر ایسا اکمل اور ابھی احاطہ رکھتی ہو کہ جس پر عقلاً اور
خیالا اور وہماً زیادت متصور نہ ہو۔ اور یہ عالم کہ جو ناقص الحقیقت اور مکدر الصورت اور
بالكة الذات اور مشتبہ الکیفیت اور ضیق الظرف ہے ان تجلیات عظمی اور انوار اصفی اور
عطیات دائمی کی برداشت نہیں کر سکتا اور وہ اَشعَه تَامَّه كَامِلہ دَائِمہ اس میں سما نہیں سکتے ۔
بلکہ اس کے ظہور کے لئے ایک دوسرا عالم درکار ہے جو اسباب معتادہ کی ظلمت سے بگلی
پاک اور منزہ اور ذات واحد قہار کی اقتدار کامل اور خالص کا مظہر ہے۔ ہاں اس فیضانِ
اخص سے ان کامل انسانوں کو اسی زندگی میں کچھ حظ پہنچتا ہے کہ جو سچائی کی راہ پر کامل طور
پر قدم مارتے ہیں۔ اور اپنے نفس کے ارادوں اور خواہشوں سے الگ ہو کر بگی خدا کی
طرف جھک جاتے ہیں ۔ کیونکہ مرنے سے پہلے مرتے ہیں اور اگرچہ بظاہر صورت اس عالم
میں ہیں لیکن درحقیقت وہ دوسرے عالم میں سکونت رکھتے ہیں ۔ پس چونکہ وہ اپنے دل کو
اس دنیا کے اسباب سے منقطع کر لیتے ہیں اور عادات بشریت کو توڑ کر اور بیکبارگی غیر اللہ
سے منہ پھیر کر وہ طریق جو خارق عادت ہے اختیار کر لیتے ہیں اس لئے خداوند کریم بھی اُن
کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتا ہے اور بطور خارق عادت ان پر اپنے وہ انوار خاصہ ظاہر کرتا ہے
کہ جو دوسروں پر بجرموت کے ظاہر نہیں ہو سکتے ۔ غرض بباعث امور متذکرہ بالا وہ اس عالم
میں بھی فیضانِ اخص کے نور سے کچھ حصہ پالیتے ہیں ۔ اور یہ فیضان ہر یک فیض سے خاص
تر اور خاتمہ تمام فیضانوں کا ہے اور اس کو پانے والا سعادت سعادت عظمی کو پہنچ جاتا ہے اور خوشحالی
دائمی کو پالیتا ہے کہ جو تمام خوشیوں کا سرچشمہ ہے اور جو شخص اس سے محروم رہا وہ ہمیشہ کے
دوزخ میں پڑا۔ اس فیضان کے رو سے خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں اپنا نام مَالِكِ
يَوْمِ الدین بیان فرمایا ہے۔ دین کے لفظ پر الف لام لانے سے یہ غرض ہے کہ تا یہ معنے
ظاہر ہوں کہ جزا سے مراد وہ کامل جزا ہے جس کی تفصیل فرقان مجید میں مندرج ہے۔ اور وہ
کامل جزا بحر مجتبی مالکیت تامہ کے کہ جو بدم بنیان اسباب کو مستلزم ہے ظہور میں نہیں آ سکتی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی