پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 8

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الوہیت کو کچھ فائدہ نہیں بلکہ اس لئے چاہتا ہے کہ تا نوع انسان ایک دوسرے کو مار کرنا بود نہ
ہو جائیں سو یہ نوع انسان کے حق میں رحم ہے اور یہ تمام حقوق عباد خدا تعالیٰ نے اسی لئے
قائم کئے ہیں کہ تا امن قائم رہے اور ایک گروہ دوسرے گروہ پر ظلم کر کے دنیا میں فساد نہ
ڈالیں۔ سو وہ تمام حقوق اور سزائیں جو مال اور جان اور آبرو کے متعلق ہیں در حقیقت نوع
انسان کے لئے ایک رحم ہے ۔۔۔ پس عدل اور رحم میں کوئی جھگڑا نہیں گویا وہ دو ۲ نہریں ہیں
جو اپنی اپنی جگہ پر چل رہی ہیں۔ ایک نہر دوسرے کی ہرگز مزاحم نہیں ہے۔ دنیا کی سلطنتوں
میں بھی یہی دیکھتے ہیں کہ جرائم پیشہ کو سزا ملتی ہے لیکن جو لوگ اچھے کاموں سے گورنمنٹ کو
خوش کرتے ہیں وہ مورد انعام واکرام ہو جاتے ہیں ۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی اصل صفت رحم ہے اور عدل عقل اور قانون عطا
کرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور حقیقت میں وہ بھی ایک رحم ہے جو اور رنگ میں ظاہر ہوتا
ہے۔ جب کسی انسان کو عقل عطا ہوتی ہے اور بذریعہ عقل وہ خدا تعالیٰ کے حدود اور قوانین
سے واقف ہوتا ہے تب اس حالت میں وہ عدل کے مؤاخذہ کے نیچے آتا ہے۔ لیکن رحم
کے لئے عقل اور قانون کی شرط نہیں۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ نے رحم کر کے انسانوں کو سب سے
زیادہ فضیلت دینی چاہی اس لئے اس نے انسانوں کے لئے عدل کے قواعد اور حدود مرتب
کئے ۔ سو عدل اور رحم میں تناقض سمجھنا جہالت ہے۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۷۳، ۷۴)
یہ ایک نہایت باریک صداقت ہے کہ علم باری تعالیٰ جس کی کاملیت کی وجہ سے وہ
ذرہ ذرہ کے ظاہر و باطن پر اطلاع رکھتا ہے کیونکر اور کس طور سے ہے۔ اگر چہ اس کی اصل
کیفیت پر کوئی عقل محیط نہیں ہو سکتی مگر پھربھی اتنا کہنا سراسر سچائی پر مبنی ہے کہ وہ تمام علم کے
قسموں میں سے جو ذہن میں آ سکتے ہیں اشد واقوئی و اتم و اکمل قسم ہے۔ جب ہم اپنے
حصول علم کے طریقوں کو دیکھتے ہیں اور اس کے اقسام پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں اپنے سب

لد
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
معمولی علموں میں سے بڑا یقینی اور قطعی وہی علم معلوم ہوتا ہے جو ہم کو اپنی ہستی کی نسبت
ہے۔ کیونکہ ہم اور ایسا ہی ہر ایک انسان کسی حالت میں اپنی ہستی کو فراموش نہیں کر سکتا اور نہ
اس میں کوئی شک کر سکتا ہے سو جہاں تک ہماری عقل کی رسائی ہے ہم اس قسم کے علم کو اشدو
اقوئی واتم و اکمل پاتے ہیں اور یہ بات ہم سراسر خدائے تعالیٰ کی ذات کامل سے بعید دیکھتے
ہیں کہ جو اس درجہ اور اس قسم کے علم سے اس کا علم اپنے بندوں کے بارہ میں کمتر ہو۔ کیونکہ
یہ بڑے نقص کی بات ہے کہ جو اعلیٰ قسم علم کی ذہن میں آ سکتی ہے وہ خدائے تعالیٰ میں نہ
پائی جائے ۔ اور اعتراض ہو سکتا ہے کہ کس وجہ سے خدائے تعالیٰ کا علم اعلیٰ درجہ کے علم سے
متنزل رہا۔ آیا اس کے اپنے ہی ارادہ سے یا کسی قاسر کے قسر سے۔ اگر کہو کہ اس کے
اپنے ہی ارادہ سے تو یہ جائز نہیں کیونکہ کوئی شخص اپنے لئے بالا رادہ نقصان روا نہیں رکھتا تو
پھر کیونکر خدائے تعالیٰ جو بذات خود کمالات کو دوست رکھتا ہے ایسے ایسے نقصان اپنی نسبت
روار کھے اور اگر کہو کہ کسی قاسر کے قسر سے یہ نقصان اس کو پیش آیا تو چاہئے کہ ایسا قاسرا اپنی
طاقتوں اور قوتوں میں خدائے تعالیٰ پر غالب ہو۔ تا وہ زیادت قوت کی وجہ سے اس کو اس
کے ارادوں سے روک سکے اور یہ خود ممتنع اور محال ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ پر اور کوئی قاسر
نہیں جس کی مزاحمت سے اس کو کوئی مجبوری پیش آوے۔ پس ثابت ہوا کہ ضرور خدائے
تعالیٰ کا علم کامل تام ہے۔ اور پہلے ہم ابھی ثابت کر چکے ہیں کہ علم کی تمام قسموں میں سے
کامل و تام وہ علم ہے کہ جو ایسا ہو جیسے ایک انسان کو اپنی ہستی کی نسبت علم ہوتا ہے۔ سوماننا
پڑا کہ خدائے تعالیٰ کا علم اپنی مخلوقات کے بارہ میں اسی علم کی مانند اور اس کے مشابہ ہے گو
ہم اس کی اصل کیفیت پر محیط نہیں ہو سکتے لیکن ہم اپنی عقل سے جس کی رو سے ہم مکلف
ہیں یہ سمجھ سکتے ہیں کہ بڑا قطعی اور یقینی علم یہی ہے جو عالم اور معلوم میں کسی نوع کا بعد اور
حجاب نہ ہو سو وہ قسم علم کی یہی ہے۔ اور جس طرح ایک انسان کو اپنی ہستی پر مطلع ہونے کے
لئے کسی دوسرے وسائل کی ضرورت نہیں بلکہ جاندار ہونا اور اپنے تئیں جاندار سمجھنا دونوں

باتیں ایسی باہم قریب واقع ہیں کہ ان میں ایک بال کا فرق نہیں ۔ سو ایسا ہی جمیع موجودات
کے بارہ میں خدا تعالیٰ کا علم ہونا ضروری ہے۔ یعنی اس جگہ بھی عالم اور معلوم میں ایک ذرہ
فرق اور فاصلہ نہیں چاہئے ۔ اور یہ اعلیٰ درجہ علم کا جو باری تعالیٰ کو اپنے تحقق الوہیت کے
لئے اس کی ضرورت ہے اسی حالت میں اس کے لئے مسلم ہو سکتا ہے کہ جب پہلے اُس کی
نسبت یہ مان لیا جائے کہ اس میں اور اس کے معلومات میں اس قدر قرب اور تعلق واقع
ہے جس سے بڑھ کر تجویز کرنا ممکن ہی نہیں اور یہ کامل تعلق معلومات سے اسی صورت میں
اس کو ہو سکتا ہے کہ جب عالم کی سب چیزیں جو اس کی معلومات ہیں اس کے دست قدرت
سے نکلی ہوں اور اس کی پیدا کردہ اور مخلوق ہوں اور اُس کی ہستی سے اُن کی ہستی ہو۔ یعنی
جب ایسی صورت ہو کہ موجود حقیقی وہی ایک ہوا اور دوسرے سب وجود اس سے پیدا ہوئے
ہوں ۔ اور اس کے ساتھ قائم ہوں۔ یعنی پیدا ہو کر بھی اپنے وجود میں اس سے بے نیاز اور
اس سے الگ نہ ہوں بلکہ در حقیقت سب چیزوں کے پیدا ہونے کے بعد بھی زندہ حقیقی وہی
ہو۔ اور دوسری ہر ایک زندگی اسی سے پیدا ہوا ، زندگی اسی سے پیدا ہوئی ہو۔ اور اس کے ساتھ قائم لے ساتھ قائم ہو۔ اور بے قید
حقیقی وہی ایک ہو اور دوسری سب چیزیں کیا ارواح اور کیا اجسام اُس کی لگائی ہوئی قیدوں
میں مقید اور اس کے ہاتھ کے بندوں سے بندھے ہوئے اور اس کی مقرر کردہ حدوں میں
محدود ہوں اور وہ ہر چیز پر محیط ہو اور دوسری سب چیزیں اس کی ربوبیت کے نیچے احاطہ کی
گئی ہوں اور کوئی ایسی چیز نہ ہو جو اس کے ہاتھ سے نہ نکلی ہو۔ اور اس کی ربوبیت کا اس پر
احاطہ نہ ہو۔ یا اُس کے سہارے سے وہ چیز قائم نہ ہو۔ غرض اگر ایسی صورت ہو تب خدائے
تعالیٰ کا تعلق تام جو علم تام کے لئے شرط ہے اپنے معلومات سے ہوگا ۔ اسی تعلق تام کی
طرف اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ قرآن شریف میں اشارہ فرمایا جیسے وہ فرماتا ہے۔ وَنَحْنُ
أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ یعنی ہم انسان کی جان سے اس کی رگِ جان سے بھی
۱۷:

زیادہ تر نزدیک ہیں ایسا ہی اس نے قرآن شریف میں ایک دوسری جگہ فرمایا ہے۔ هُوَ الحَمى
الْقَيُّومُ " یعنی حقیقی حیات اسی کو ہے اور دوسری سب چیزیں اس سے پیدا اور اُس کے
ساتھ زندہ ہیں۔ یعنی در حقیقت سب جانوں کی جان اور سب طاقتوں کی طاقت وہی
ہے۔۔۔۔۔۔
اگر روح کو مخلوق اور حادث تسلیم نہ کیا جائے تو اس بات کے تسلیم کرنے کے لئے
کوئی وجہ نہیں کہ ایک بے تعلق شخص جو فرضی طور پر پرمیشر کے نام سے موسوم ہے رُوح کی
حقیقت سے کچھ اطلاع رکھتا ہے اور اس کا علم اس کی تہ تک پہنچا ہوا ہے کیونکہ جو شخص کسی چیز
کی نسبت پورا پورا علم رکھتا ہے تو البتہ اس کے بنانے پر بھی قادر ہوتا ہے اور اگر قادر نہیں ہو
سکتا تو اس کے علم میں ضرور کوئی نہ کوئی نقص ہوتا ہے اور اگر پورا علم نہ ہو تو قطع نظر بنانے سے
متشابہ چیزوں میں باہم امتیاز کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ سو اگر خدائے تعالی خالق الاشیاء
نہیں تو اس میں صرف یہی نقص نہیں ہے کہ اس صورت میں وہ ناقص العلم ٹھہرا بلکہ اس سے
یہ بھی لازم آتا ہے کہ وہ کروڑ ہا روحوں کے امتیاز اور تمیز اور شناخت میں روز بروز دھو کے بھی
کھایا کرے اور بسا اوقات زید کی روح کو بکر کی روح سمجھ بیٹھے کیونکہ ادھورے علم کو ایسے
دھو کے ضرور لگ جایا کرتے ہیں اور اگر کہو کہ نہیں لگتے تو اس پر کوئی دلیل پیش کرنی چاہئے۔
(سرمه چشم آریہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۲۱ تا ۲۲۶ حاشیه )
شائد کسی دل کو اس جگہ یہ وسوسہ پکڑے کہ اگر کسی شے پر پورا پورا علمی احاطہ ہونے
سے وہ شے مخلوق ہو جاتی ہے تو علم حق سبحانہ تعالیٰ جو اپنی ذات سے متعلق ہے وہ بھی بہر حال
کامل ہے۔ تو کیا خدائے تعالیٰ اپنی ذات کا آپ خالق ہے یا اپنی مثل بنانے پر قادر ہے؟
اس میں اعتراض کے پہلے ٹکڑے کا تو یہ جواب ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ اپنے وجود کا آپ
خالق ہو تو اس سے لازم آتا ہے کہ اپنے وجود سے پہلے موجود ہو۔ اور ظاہر ہے کہ کوئی شے
البقرة : ۲۵۶

اپنے وجود سے پہلے موجود نہیں ہو سکتی ۔ ورنہ تقدم الشئ على نفسه لازم آتا ہے۔ بلکہ
خدائے تعالیٰ جو اپنی ذات کا علم کامل رکھتا ہے تو اس جگہ عالم اور علم اور معلوم ایک ہی شے
ہے جس میں علیحدگی اور دوئی کی گنجائش نہیں تو پھر اس جگہ وہ الگ چیز کون سی ہے جس کو مخلوق
ٹھہرایا جائے سو ذاتی علم خدائے تعالیٰ کا جو اس کی ذات سے تعلق رکھتا ہے دوسری چیزوں پر
اس کا قیاس نہیں کر سکتے ۔ غرض علم ذاتی باری تعالیٰ میں جو اس کی ذات سے متعلق ہے عالم
اپنے معلوم سے کوئی الگ چیز نہیں ہے تا ایک خالق اور مخلوق قرار دیا جاوے۔ ہاں اس کے
وجود میں بجائے مخلوق کہنے کے یہ کہنا چاہئے کہ وہ وجود کسی دوسرے کی طرف سے مخلوق نہیں
بلکہ ازلی ابدی طور پر اپنی طرف سے آپ ہی ظہور پذیر ہے اور خدا ہونے کے بھی یہی معنے
ہیں کہ خود آئندہ ہے۔
دوسرا ٹکڑا اعتراض کا کہ تقریر مذکورہ بالا سے خدائے تعالیٰ کا اپنی مثل بنانے پر قادر
ہونا لازم آتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قدرت الہی صرف اُن چیزوں کی طرف رجوع
کرتی ہے جو اُس کی صفات از لیہ ابدیہ کی منافی اور مخالف نہ ہوں بے شک یہ بات تو صحیح اور
ہر طرح سے مدلل اور معقول ہے کہ جس چیز کا علم خدائے تعالیٰ کو کامل ہو اس چیز کو اگر چاہے
تو پیدا بھی کر سکتا ہے لیکن یہ بات ہر گز صحیح اور ضروری نہیں کہ جن باتوں کے کرنے پر وہ
قادر ہو ان سب باتوں کو بلالحاظ اپنی صفات کمالیہ کے کر کے بھی دکھاوے بلکہ وہ اپنی ہر
ایک قدرت کے اجراء اور نفاذ میں اپنی صفات کمالیہ کا ضرور لحاظ رکھتا ہے کہ آیا وہ امر جس کو
وہ اپنی قدرت سے کرنا چاہتا ہے اُس کی صفات کا ملہ سے منافی و مبائن تو نہیں ۔ مثلاً وہ قادر
ہے کہ ایک بڑے پر ہیز گار صالح کو دوزخ کی آگ میں جلاوے۔ لیکن اس کے رحم اور
عدل اور مجازات کی صفت اس بات کی منافی پڑی ہوئی ہے کہ وہ ایسا کرے۔ اس لئے وہ
ایسا کام کبھی نہیں کرتا۔ ایسا ہی اس کی قدرت اس طرف میں رجوع نہیں کرتی کہ وہ اپنے
تیں ہلاک کرے۔ کیونکہ یہ فعل اس کی صفت حیات ازلی ابدی کی منافی ہے۔ پس اسی

طرح سے سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے جیسا خدا بھی نہیں بناتا کیونکہ اُس کی صفت احدیت اور
بے مثل اور مانند ہونے کی جو ازلی ابدی طور پر اس میں پائی جاتی ہے اس طرف توجہ کرنے
سے اس کو روکتی ہے۔ پس ذرہ آنکھ کھول کر سمجھ لینا چاہئے کہ ایک کام کرنے سے عاجز ہونا
اور بات ہے لیکن باوجود قدرت کے بلحاظ صفات کمالیہ امر منافی صفات کی طرف توجہ نہ کرنا
یہ اور بات ہے۔
( سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۳۰ تا ۲۳۳ حاشیه )
اپنے ذاتی اقتدار اور اپنی ذاتی خاصیت سے عالم الغیب ہونا خدائے تعالیٰ کی
ذات کا ہی خاصہ ہے۔ قدیم سے اہلِ حق حضرت واجب الوجود کے علم غیب کی نسبت
وجوب ذاتی کا عقیدہ رکھتے ہیں اور دوسرے تمام ممکنات کی نسبت امتناع ذاتی اور امکان
بالواجب عزاسمہ کا عقیدہ ہے۔ یعنی یہ عقیدہ کہ خدائے تعالیٰ کی ذات کے لئے عالم
الغیب ہونا واجب ہے اور اس کے ہویت حقہ کی یہ ذاتی خاصیت ہے کہ عالم الغیب ہو ۔ مگر
ممکنات جو هَالِكَةُ الذات اور بَاطِلَةُ الْحَقِيقَت ہیں اس صفت میں اور ایسا ہی دوسری
صفات میں شراکت بحضرت باری عزّ اسْمُهُ جائز نہیں ۔ اور جیسا ذات کی رو سے شریک
الباری ممتنع ہے ایسا ہی صفات کی رو سے بھی ممتنع ہے۔ پس ممکنات کے لئے نظرًا عَلیٰ
ذاتهم عالم الغیب ہونا ممتنعات میں سے ہے۔ خواہ نبی ہوں یا محدث ہوں یا ولی ہوں ۔
ہاں الہام الہی سے اسرار غیبیہ کو معلوم کرنا یہ ہمیشہ خاص اور برگزیدہ کو حصہ ملتا رہا ہے۔ اور
اب بھی ملتا ہے جس کو ہم صرف تابعین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں پاتے ہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۵۳، ۴۵۴)
ہمارا زندہ حی و قیوم خدا ہم سے انسان کی طرح باتیں کرتا ہے۔ ہم ایک بات
پوچھتے اور دُعا کرتے ہیں تو وہ قدرت کے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ جواب دیتا ہے۔
اگر یہ سلسلہ ہزار مرتبہ تک بھی جاری رہے تب بھی وہ جواب دینے سے اعراض نہیں کرتا۔
وہ اپنے کلام میں عجیب در عجیب غیب کی باتیں ظاہر کرتا ہے اور خارق عادت قدرتوں کے

نظارے دکھلاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ یقین کر دیتا ہے کہ وہ وہی ہے جس کو خدا کہنا چاہئے۔
دعائیں قبول کرتا ہے اور قبول کرنے کی اطلاع دیتا ہے۔ وہ بڑی بڑی مشکلات حل کرتا ہے
اور جو مردوں کی طرح بیمار ہوں اُن کو بھی کثرت دُعا سے زندہ کر دیتا ہے اور یہ سب ارادے
اپنے قبل از وقت اپنے کلام سے بتلا دیتا ہے۔ خدا وہی خدا ہے جو ہمارا خدا ہے۔ وہ اپنے
کلام سے جو آئندہ کے واقعات پر مشتمل ہوتا ہے ہم پر ثابت کرتا ہے کہ زمین و آسمان کا
وہی خدا ہے۔ وہی ہے جس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے طاعون کی موت سے
بچاؤں گا اور نیز ان سب کو جو تیرے گھر میں نیکی اور پر ہیز گاری کے ساتھ زندگی بسر کرتے
ہیں بچاؤں گا ۔ اس زمانہ میں کون ہے جس نے میرے سوا ایسا الہام شائع کیا اور اپنے نفس
اور اپنی بیوی اور اپنے بچوں اور دوسرے نیک انسانوں کے لئے جو اس کی چار دیوار کے
اندر رہتے ہیں خدا کی ذمہ داری ظاہر کی۔ (نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۴۹،۴۴۸)
منجملہ انسان کی طبعی حالتوں کے جو اس کی فطرت کو لازم پڑی ہوئی ہیں ایک
برتر ہستی کی تلاش ہے جس کے لئے اندر ہی اندر انسان کے دل میں ایک کشش موجود ہے
اور اس تلاش کا اثر اسی وقت سے ہونے لگتا ہے جب کہ بچہ ماں کے پیٹ سے باہر آتا
ہے۔ کیونکہ بچہ پیدا ہوتے ہی پہلے روحانی خاصیت اپنی جو دکھاتا ہے وہ یہی ہے کہ ماں کی
طرف جھکا جاتا ہے اور طبعاً اپنی ماں کی محبت رکھتا ہے۔ اور پھر جیسے جیسے حواس اس کے کھلتے
جاتے ہیں اور شگوفہ فطرت اس کا کھلتا جاتا ہے یہ کشش محبت جو اس کے اندر چھپی ہوئی تھی
اپنا رنگ روپ نمایاں طور پر دکھاتی چلی جاتی ہے پھر تو یہ ہوتا ہے کہ بجز اپنی ماں کی گود کے
کسی جگہ آرام نہیں پاتا۔ اور پورا آرام اس کا اسی کے کنارِ عاطفت میں ہوتا ہے۔ اور اگر
ماں سے علیحدہ کر دیا جائے اور ڈور ڈال دیا جائے تو تمام عیش اس کا تلخ ہو جاتا ہے اور اگر چہ
اس کے آگے نعمتوں کا ایک ڈھیر ڈال دیا جاوے تب بھی وہ اپنی سچی خوشحالی ماں کی گود میں
ہی دیکھتا ہے اور اس کے بغیر کسی طرح آرام نہیں پاتا۔ سو وہ کشش محبت جو اس کو اپنی ماں

کی طرف پیدا ہوتی ہے وہ کیا چیز ہے؟
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
در حقیقت یہ وہی کشش ہے جو معبود حقیقی کے لئے بچہ کی فطرت میں رکھی گئی ہے بلکہ
ہر ایک جگہ جو انسان تعلق محبت پیدا کرتا ہے درحقیقت وہی کشش کام کر رہی ہے۔ اور ہر
ایک جگہ جو یہ عاشقانہ جوش دکھلاتا ہے در حقیقت اسی محبت کا وہ ایک عکس ہے۔ گویا دوسری
چیزوں کو اٹھا اٹھا کر ایک گم شدہ چیز کی تلاش کر رہا ہے۔ جس کا اب نام بھول گیا ہے سوانسان
کا مال یا اولا دیا بیوی سے محبت کرنا یا کسی خوش آواز کے گیت کی طرف اس کی روح کا کھینچے
جانا در حقیقت اسی گمشدہ محبوب کی تلاش ہے اور چونکہ انسان اس دقیق در دقیق ہستی کو جو
آگ کی طرح ہر ایک میں مخفی اور سب پر پوشیدہ ہے اپنی جسمانی آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا
اور نہ اپنی نا تمام عقل سے اس کو پاسکتا ہے۔ اس لئے اس کی معرفت کے بارے میں انسان
کو بڑی بڑی غلطیاں لگی ہیں اور سہو کاریوں سے اس کا حق دوسرے کو دیا گیا ہے۔خدا نے
قرآن شریف میں یہ خوب مثال دی ہے کہ دنیا ایک ایسے شیش محل کی طرح ہے جس کی زمین
کا فرش نہایت مصفی شیشوں سے کیا گیا ہے اور پھر ان شیشوں کے نیچے پانی چھوڑا گیا ہے جو
نہایت تیزی سے چل رہا ہے۔ اب ہر ایک نظر جوشیشوں پر پڑتی ہے وہ اپنی غلطی سے ان
شیشوں کو بھی پانی سمجھ لیتی ہے۔ اور پھر انسان ان شیشوں پر چلنے سے ایسا ڈرتا ہے جیسا کہ
پانی سے ڈرنا چاہئے حالانکہ وہ درحقیقت شیشے ہیں مگر صاف شفاف۔سو یہ بڑے بڑے
اجرام جو نظر آتے ہیں جیسے آفتاب و ماہتاب وغیرہ یہ وہی صاف شیشے ہیں جن کی غلطی سے
پرستش کی گئی اور ان کے نیچے ایک اعلیٰ طاقت کام کر رہی ہے جو ان شیشوں کے پردہ میں
پانی کی طرح بڑی تیزی سے چل رہی ہے اور مخلوق پرستوں کی نظر کی یہ غلطی ہے کہ انہی
شیشوں کی طرف کام کو منسوب کر رہے ہیں جو ان کے نیچے کی طاقت دکھلا رہی ہے۔ یہی تفسیر
اس آیت کریمہ کی ہے۔ إِنَّهُ صَرْحٌ تُمَرَّ دُ مِنْ قَوَارِيرَ -
النمل: ۴۵
Π

غرض چونکہ خدا تعالیٰ کی ذات با وجود نہایت روشن ہونے کے پھر بھی نہایت مخفی
ہوتی ہے اس لئے اس کی شناخت کے کے لئے صرف یہ نظام جسمانی جو ہماری نظروں کے
سامنے ہے کافی نہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایسے نظام پر مدار رکھنے والے باوجود یکہ اس ترتیب
ابلغ اور محکم کو جو صد با عجائبات پر مشتمل ہے نہایت غور کی نظر سے دیکھتے رہے بلکہ ہیئت اور
طبعی اور فلسفہ میں وہ مہارتیں پیدا کیں کہ گویا زمین و آسمان کے اندر دھنس گئے مگر پھر بھی
شکوک اور شبہات کی تاریکی سے نجات نہ پاسکے اور اکثر ان کے طرح طرح کی خطاؤں
میں مبتلا ہو گئے اور بے ہودہ اوہام میں پڑ کر کہیں کے کہیں چلے گئے اور اگر ان کو اس صانع
کے وجود کی طرف کچھ خیال بھی آیا تو بس اسی قدر کہ اس اعلیٰ اور عمدہ نظام کو دیکھ کر یہ ان کے
دل میں پڑا کہ اس عظیم الشان سلسلہ کا جو پر حکمت نظام اپنے ساتھ رکھتا ہے کوئی پیدا
کرنے والا ضرور چاہئے مگر ظاہر ہے کہ یہ خیال نا تمام اور یہ معرفت ناقص ہے کیونکہ یہ کہنا
کہ اس سلسلہ کے لئے ایک خدا کی ضرورت ہے اس دوسرے کلام سے ہرگز مساوی نہیں
کہ وہ خدا در حقیقت ہے بھی۔ غرض یہ اُن کی صرف قیاسی معرفت تھی جو دل کو اطمینان اور
سکینت نہیں بخش سکتی اور نہ شکوک کو بکلی دل پر سے اٹھا سکتی ہے اور نہ یہ ایسا پیالہ ہے جس
سے وہ پیاس معرفت تامہ کی سمجھ سکے جو انسان کی فطرت کو لگائی گئی ہے۔ بلکہ ایسی معرفت
نا قصہ نہایت پُر خطر ہوتی ہے۔ کیونکہ بہت شور ڈالنے کے بعد پھر آخر بیچ اور نتیجہ ندارد ہے۔
غرض جب تک خود خدا تعالیٰ اپنے موجود ہونے کو اپنے کلام سے ظاہر نہ کرے جیسا
کہ اُس نے اپنے کام سے ظاہر کیا تب تک صرف کام کا ملاحظہ تسلی بخش نہیں ہے۔ مثلاً اگر
ہم ایک ایسی کوٹھڑی کو دیکھیں جس میں یہ بات عجیب ہو کہ اندر سے کنڈیاں لگائی گئی ہیں تو
اس فعل سے ہم ضرور اول یہ خیال کریں گے کہ کوئی انسان اندر ہے جس نے اندر سے زنجیر کو
لگایا ہے۔ کیونکہ باہر سے اندر کی زنجیروں کو لگانا غیر ممکن ہے۔ لیکن جب ایک مدت تک
بلکہ برسوں تک با وجود بار بار آواز دینے کے اس انسان کی طرف سے کوئی آواز نہ آوے تو

آخر یہ رائے ہماری کہ کوئی اندر ہے بدل جائے گی اور یہ خیال کریں گے کہ اندر کوئی نہیں
بلکہ کسی حکمت عملی سے اندر کی کنڈیاں لگائی گئی ہیں۔ یہی حال ان فلاسفروں کا ہے جنہوں
نے صرف فعل کے مشاہدہ پر اپنی معرفت کو ختم کر دیا ہے یا بڑی غلطی ہے جو خدا کو ایک مردہ
کی طرح جس کو قبر سے نکالنا صرف انسان کا کام ہے۔ اگر خدا ایسا ہے جو صرف انسانی
کوشش نے اُس کا پتہ لگایا ہے تو ایسے خدا کی نسبت ہماری سب اُمید میں عبث ہیں۔ بلکہ خدا
تو وہی ہے جو جو : ہمیشہ ہ سے سے اور اور قدیم سے آپ اَنَا المَوْجُود کہہ کر لوگوں کو اپنی طرف بلاتا رہا
ہے۔ یہ بڑی گستاخی ہو گی کہ ہم ایسا خیال کریں کہ اس کی معرفت میں انسان کا احسان اس
پر ہے۔ اور اگر فلاسفر نہ ہوتے تو گویا وہ گم کا گم ہی رہتا۔ اور یہ کہنا کہ خدا کیونکر بول سکتا
ہے۔ کیا اس کی زبان ہے؟ یہ بھی ایک بڑی بے باکی ہے۔ کیا اُس نے جسمانی ہاتھوں کے
بغیر تمام آسمانی اجرام اور زمین کو نہیں بنایا۔ کیا وہ جسمانی آنکھوں کے بغیر تمام دنیا کو نہیں
دیکھتا۔ کیا وہ جسمانی کانوں کے بغیر ہماری آوازیں نہیں سنتا۔ پس کیا یہ ضروری نہ تھا کہ اسی
طرح وہ کلام بھی کرے۔ یہ بات بھی ہر گز صحیح نہیں ہے کہ خدا کا کلام کرنا آگے نہیں بلکہ پیچھے
رہ گیا ہے۔ ہم اس کے کلام اور مخاطبات پر کسی زمانہ تک مہر نہیں لگاتے۔ بے شک وہ اب
بھی ڈھونڈنے والوں کو الہامی چشمہ سے مالا مال کرنے کو طیار ہے جیسا کہ پہلے تھا۔ اور اب
بھی اس کے فیضان کے ایسے دروازے کھلے ہیں جیسے کہ پہلے تھے۔ ہاں ضرورتوں کے ختم
ہونے پر شریعتیں اور حدود ختم ہو گئیں اور تمام رسالتیں اور نبوتیں اپنے آخری نقطہ پر آ کر جو
ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود تھا کمال کو پہونچ گئیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۳ تا ۳۶۷)
حقیقی خدا دانی تمام اسی میں منحصر ہے کہ اُس زندہ خدا تک رسائی ہو جائے کہ جو
اپنے مقرب انسانوں سے نہایت صفائی سے ہم کلام ہوتا ہے اور اپنی پر شوکت اور لذیذ کلام
سے ان کو تسلی اور سکینت بخشتا ہے۔ اور جس طرح ایک انسان دوسرے انسان سے بولتا

ہے ایسا ہی یقینی طور پر جو بکلی شک و شبہ سے پاک ہے اُن سے باتیں کرتا ہے اُن کی بات
سنتا ہے اور اُس کا جواب دیتا ہے اور اُن کی دعاؤں کو سُن کر دُعا کے قبول کرنے سے ان کو
اطلاع بخشتا ہے اور ایک طرف لذیذ اور پر شوکت قول سے اور دوسری طرف معجزانہ فعل سے
اور اپنے قومی اور زبردست نشانوں سے اُن پر ثابت کر دیتا ہے کہ میں ہی خدا ہوں ۔ وہ اوّل
پیشگوئی کے طور پر ان سے اپنی حمایت اور نصرت اور خاص طور کی دستگیری کے وعدے کرتا
ہے اور پھر دوسری طرف اپنے وعدوں کی عظمت بڑھانے کے لئے ایک دنیا کو ان کے
مخالف کر دیتا ہے اور وہ لوگ اپنی تمام طاقت اور تمام مکر و فریب اور ہر ایک قسم کے منصوبوں
سے کوشش کرتے ہیں کہ خدا کے ان وعدوں کو ٹال دیں جو اس کے اُن مقبول بندوں کی
حمایت اور نصرت اور غلبہ کے بارے میں ہیں اور خدا ان تمام کوششوں کو برباد کرتا ہے ۔ وہ
شرارت کی تخم ریزی کرتے ہیں اور خدا اس کی جڑ باہر پھینکتا ہے۔ وہ آگ لگاتے ہیں اور
خدا اس کو بجھا دیتا ہے۔ وہ ناخنوں تک زور لگاتے ہیں ۔ آخر خدا ان کے منصوبوں کو اُنہی پر
اُلٹا کر مارتا ہے۔ خدا کے مقبول اور راستباز نہایت سید ھے اور سادہ طبع اور خدا تعالیٰ کے
سامنے اُن بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو ماں کی گود میں ہوں اور دنیا اُن سے دشمنی کرتی ہے
کیونکہ وہ دنیا میں سے نہیں ہوتے۔ اور طرح طرح کے مکر اور فریب اُن کی بیخ کنی کے لئے
کئے جاتے ہیں۔ قو میں اُن کے ایذا دینے کے لئے متفق ہو جاتی ہیں ۔ اور تمام نا اہل لوگ
ایک ہی کمان سے ان کی طرف تیر چلاتے ہیں اور طرح طرح کے افترا اور تہمتیں لگائی جاتی
ہیں تاکسی طرح وہ ہلاک ہو جائیں اور ان کا نشان نہ رہے مگر آخر خدائے تعالیٰ اپنی باتوں کو
پوری کر کے دکھلا دیتا ہے۔ اسی طرح اُن کی زندگی میں یہ معاملہ اُن سے جاری رہتا ہے کہ
ایک طرف وہ مکالمات صحیحہ واضحہ یقینیہ سے مشرف کئے جاتے ہیں اور امور غیبیہ جن کا علم
انسانوں کی طاقت سے باہر ہے اُن پر خدائے کریم وقد پر اپنے صریح کلام کے ذریعہ سے
منکشف کرتا رہتا ہے اور دوسری طرف معجزانہ افعال سے جو ان اقوال کو سچ کر کے دکھلاتے

ہیں اُن کے یقین کو نوز علی نور کیا جاتا ہے۔ اور جس قدر انسان کی طبیعت تقاضا کرتی ہے
کہ خدا کی یقینی شناخت کے لئے اس قدر معرفت چاہئے وہ معرفت قولی اور فعلی تجلی سے
پوری کی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک ذرہ کے برابر بھی تاریکی درمیان نہیں رہتی۔ یہ خدا
ہے جس کے ان قولی فعلی تجلیات کے بعد جو ہزاروں انعامات اپنے اندر رکھتی ہیں اپنے اندر رستی ہیں اور نہایت
قوی اثر دل پر کرتی ہیں انسان کو سچا اور زندہ ایمان نصیب ہوتا ہے اور ایک سچا اور پاک
تعلق خدا سے ہو کر نفسانی غلاظتیں دور ہو جاتی ہیں۔ اور تمام کمزوریاں دور ہو کر آسمانی
روشنی کی تیز شعاعوں سے اندرونی تاریکی الوداع ہوتی ہے اور ایک عجیب تبدیلی ظہور میں
آتی ہے۔
پس جو مذہب اس خدا کو جس کا ان صفات سے متصف ہونا ثابت ہے پیش نہیں کرتا
اور ایمان کو صرف گذشتہ قصوں کہانیوں اور ایسی باتوں تک محدود رکھتا ہے جو دیکھنے اور کہنے
میں نہیں آئی ہیں وہ مذہب ہر گز سچا مذہب نہیں ہے۔ اور ایسے فرضی خدا کی پیروی ایسی ہے
کہ جیسے ایک مردہ سے تو ہ سے توقع رکھنا کہ وہ زندوں جیسے کام کرے گا۔ ا۔ ے کام کرے گا۔ ایسے خدا کا ہونا نہ ہونا
برابر ہے جو ہمیشہ تازہ طور پر اپنے وجود کو آپ ثابت نہیں کرتا گویا وہ ایک بت ہے جو نہ بولتا
ہے اور نہ سُنتا ہے اور نہ سوال کا جواب دیتا ہے اور نہ اپنی قادرانہ قوت کو ایسے طور پر دکھا سکتا
ہے جو ایک پکار ہر یہ بھی اس میں شک نہ کر سکے ۔
وسوسه
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۱، ۳۲)
ہشتم ۔ انسان کو خدا کا ہم کلام تجویز کرنا ادب سے دُور ہے۔ فانی کوذات از لی
ابدی سے کیا نسبت ۔ اور مشتِ خاک کو نو رو جوب سے کیا مشابہت؟
جواب۔ یہ وہم بھی سراسر بے اصل اور پوچ ہے۔ اور اس کے قلع وقمع کے لئے
انسان کو اسی بات کا سمجھنا کافی ہے کہ جس کریم اور رحمن نے افراد کاملہ بنی آدم کے دل میں
اپنی معرفت کے لئے بے انتہا جوش ڈال دیا اور ایسا اپنی محبت اور اپنی اُنس اور اپنے شوق

·

آج 10 میں سے 10 باقی