پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اے
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
ملکیت ہے کیونکہ وہ سب چیزیں اسی نے پیدا کی ہیں اور پھر ہر ایک مخلوق کی طاقت اور کام
کی ایک حد مقرر کر دی ہے تا محدود چیزیں ایک محد و پر دلالت کریں جو خدا تعالیٰ ہے۔ سو ہم
دیکھتے ہیں کہ جیسا کہ اجسام اپنے اپنے حدود میں مقید ہیں اور اس حد سے باہر نہیں ہو سکتے ۔
اسی طرح ارواح بھی مقید ہیں اور اپنی مقررہ طاقتوں سے زیادہ کوئی طاقت پیدا نہیں کر
سکتے ۔ اب پہلے ہم اجسام کے محدود ہونے کے بارہ میں بعض مثالیں پیش کرتے ہیں۔ اور
وہ یہ ہے کہ مثلاً چاند ایک مہینہ میں اپنا دورہ ختم کر لیتا ہے یعنی انتیس ۲۹ یا تیس ۳۰ دن تک
مگر سورج تین سو چوسٹھ دن میں اپنے دورہ کو پورا کرتا ہے۔ اور سورج کو یہ طاقت نہیں ہے
کہ اپنے دورہ کو اس قدر کم کر دے جیسا کہ چاند کے دورہ کا مقدار ہے۔ اور نہ چاند کی یہ
طاقت ہے کہ اس قدر اپنے دورہ کے دن بڑھا دے کہ جس قدر سورج کے لئے دن مقرر
ہیں۔ اور اگر تمام دنیا اس بات کے لئے اتفاق بھی کر لے کہ ان دونوں نیروں کے دوروں
میں کچھ کمی بیشی کر دیں تو یہ ہرگز اُن کے لئے ممکن نہیں ہوگا اور نہ خود سورج اور چاند میں یہ
طاقت ہے کہ اپنے اپنے دوروں میں کچھ تغیر تبدل کر ڈالیں۔
پس وہ ذات جس نے ان ستاروں کو اپنی اپنی حد پر ٹھہرا رکھا ہے۔ یعنی جو ان کا
محمد داور حد باندھنے والا ہے وہی خدا ہے۔ ایسا ہی انسان کے جسم اور ہاتھی کے جسم میں بڑا
فرق ہے۔ اگر تمام ڈاکٹر اس بات کے لئے اکٹھے ہوں کہ انسان اپنی جسمانی طاقتوں اور
جسم کی ضخامت میں ہاتھی کے برابر ہو جاوے تو یہ اُن کے لئے غیر ممکن ہے۔ اور اگر یہ
چاہیں کہ ہاتھی محض انسان کے قد تک محدود ر ہے تو یہ بھی اُن کے لئے غیر ممکن ہے۔ پس اس
جگہ بھی ایک تحدید ہے یعنی حد باندھنا۔ جیسا کہ سورج اور چاند میں ایک تحدید ہے اور وہی
تحدید ایک محمد د یعنی حد باندھنے والے پر دلالت کرتی ہے یعنی اس ذات پر دلالت کرتی
ہے جس نے ہاتھی کو وہ مقدار بخشا اور انسان کے لئے وہ مقدار مقرر کیا۔ اور اگر غور کر کے
دیکھا جائے تو ان تمام جسمانی چیزوں میں عجیب طور سے خدا تعالیٰ کا ایک پوشیدہ تصرف نظر

آتا ہے اور عجیب طور پر اس کی حد بندی مشاہدہ ہوتی ہے۔ ان کیڑوں کی مقدار سے لے کر
جو بغیر دور بین کے دکھائی نہیں دے سکتے ان بڑی بڑی مچھلیوں کی مقدار تک جو ایک بڑے
جہاز کو بھی چھوٹے سے لقمہ کی طرح نگل سکتی ہیں حیوانی اجسام میں ایک جسام میں ایک عجیب نظارہ حد بندی
کا نظر آتا ہے۔ کوئی جانور اپنے جسم کی رو سے اپنی حد سے باہر نہیں جاسکتا ایسا ہی وہ تمام
ستارے جو آسمان پر نظر آتے ہیں اپنی اپنی حد سے باہر نہیں جا سکتے ۔ پس یہ حد بندی
دلالت کر رہی ہے کہ در پردہ کوئی حد باندھنے والا ہے۔ یہی معنی اس مذکورہ بالا آیت کے
ہیں کہ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا -
Π
اب واضح ہو کہ جیسا کہ یہ حد بندی اجسام میں پائی جاتی ہے۔ ایسا ہی یہ حد بندی
ارواح میں بھی ثابت ہے۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ جس قدر انسانی روح اپنے کمالات ظاہر کر سکتا
ہے۔ یا یوں کہو کہ جس قدر کمالات کی طرف ترقی کر سکتا ہے وہ کمالات ایک ہاتھی کی روح کو
با وجود مضخیم اور جسیم ہونے کے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح ہر ایک حیوان کی روح بلحاظ
اپنی قوتوں اور طاقتوں کے اپنے نوع کے دائرہ کے اندر محدود ہے اور وہی کمالات حاصل کر
سکتے ہیں کہ جو اس کے نوع کے لئے مقرر اور مقدر ہیں ۔ پس جس طرح اجسام کی حد بندی
اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اُن کا کوئی حد باندھنے والا اور خالق ہے اسی طرح ارواح کی
طاقتوں کی حد بندی اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ ان کا بھی کوئی خالق اور حد باندھنے
والا ہے۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۷ تا ۱۹)
اگر دل میں یہ وہم گزرتا ہو کہ خدا نے مختلف طبائع کیوں پیدا کیں اور کیوں سب کو
ایسی قوتیں عنایت نہ فرمائیں جن سے وہ معرفت کاملہ اور محبت کاملہ کے درجہ تک پہنچ
جاتے ۔ تو یہ سوال بھی خدا کے کاموں میں ایک فضول دخل ہے جو ہرگز جائز نہیں۔ ہر یک
عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ تمام مخلوقات کو ایک ہی درجہ پر رکھنا اور سب کو اعلیٰ کمالات کی قوتیں بخشنا
۳:
الفرقان : ٣

خدا پر حق واجب نہیں ۔ یہ تو صرف اس کا فضل ہے۔ اسے اختیار ہے جس پر چاہے کرے
اور جس پر چاہے نہ کرے۔ مثلاً تم کو خدا نے آدمی بنایا اور گدھے کو آدمی نہ بنایا۔ تم کو عقل
دی اور اس کو نہ دی یا تمہارے لئے علم حاصل ہوا اور اس کو نہ ہوا۔ یہ سب مالک کی مرضی کی
بات ہے کوئی ایسا حق نہیں کہ تمہارا تھا اور اُس کا نہ تھا۔ غرض جس حالت میں خدا کی مخلوقات
میں صریح تفاوت مراتب پایا جاتا ہے جس کے تسلیم کرنے سے کسی عاقل کو چارہ نہیں تو کیا
مالک با اختیار کے سامنے ایسی مخلوقات جن کا موجود ہونے میں بھی کوئی حق نہیں چہ جائیکہ بڑا
بننے میں کوئی حق ہو کچھ دم مار سکتی ہے۔ خدائے تعالیٰ کا بندوں کو خلعتِ وجود بخشنا ایک عطا
اور احسان ہے اور ظاہر ہے کہ معطی ومحسن اپنی عطا اور احسان میں کمی بیشی کا اختیار رکھتا ہے
اور اگر اس کو کم دینے کا اختیار نہ ہو تو پھر زیادہ دینے کا بھی اختیار نہ ہو۔ تو اس صورت میں وہ
مالکانه اختیارات کے نافذ کرنے سے بالکل قاصر رہ جائے اور خود ظاہر ہے کہ اگر مخلوق کا
خالق پر خواہ نخواہ کوئی حق قرار دیا جائے تو اس سے تسلسل لازم آتا ہے کیونکہ جس درجہ پر
خالق کسی مخلوق کو بنائے گا اسی درجہ پر وہ مخلوق کہہ سکتا ہے کہ میرا حق اس سے زیادہ ہے۔ اور
چونکہ خدائے تعالیٰ غیر متناہی مراتب پر بنا سکتا ہے۔ اور اس کی لا انتہا قدرت کے آگے
صرف آدمی بنانے پر فضیلت پیدائش ختم نہیں تو اس صورت میں سلسلۂ سوالات مخلوق کبھی
ختم نہ ہوگا اور ہر ایک مرتبہ پیدائش پر الی غیر النهایت اس کو اپنے حق کے مطالبہ کا
استحقاق حاصل ہوگا اور یہی تسلسل ہے۔
ہاں اگر یہ جستجو ہے کہ اس تفاوت مراتب رکھنے میں حکمت کیا ہے تو سمجھنا چاہئے کہ
اس بارہ میں قرآن شریف نے تین حکمتیں بیان فرمائی ہیں ۔ جو عند العقل نہایت بدیہی اور
روشن ہیں جن سے کوئی عاقل انکار نہیں کر سکتا۔ اور وہ بہ تفصیل ذیل ہیں ۔
اول یہ کہ تا مهمات دنیا یعنی امور معاشرت با حسن وجہ صورت پذیر ہوں جیسا فرمایا
ہے۔ وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ أَهُمْ

يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا
بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُم بَعْضًا سُخْرِيًّا وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا
يَجْمَعُونَ - الجزو نمبر ۲۵ ۔ یعنی کفار کہتے ہیں کہ یہ قرآن مکہ اور طائف کے بڑے
بڑے مال داروں اور رئیسوں میں سے کسی بھاری رئیس اور دولتمند پر کیوں نازل نہ ہوا تا
اس کی رئیسانہ شان کے شایان ہوتا۔ اور نیز اس کے رعب اور سیاست اور مال خرچ کرنے
سے جلد تر دین پھیل جاتا ۔ ایک غریب آدمی جس کے پاس دنیا کی جائیداد میں سے کچھ بھی
نہیں کیوں اس عہدہ سے ممتاز کیا گیا ؟ ( پھر آگے بطور جواب فرمایا ) أَهُمْ يَقْسِمُونَ
رَحْمَتَ رَبِّكَ ۔ کیا قسام ازل کی رحمتوں کا تقسیم کرنا ان کا اختیار ہے یعنی یہ خداوند حکیم مطلق کا
فعل ہے کہ بعضوں کی استعدادیں اور ہمتیں پست رکھیں اور وہ زخارف دنیا میں پھنسے
رہے۔ اور رئیس اور امیر اور دولتمند کہلانے پر پھولتے رہے اور اصل مقصود کو بھول گئے اور
بعض کو فضائل روحانیت اور کمالات قدسیہ عنایت فرمائے اور وہ اس محبوب حقیقی کی محبت میں
محو ہو کر مقرب بن گئے اور مقبولانِ حضرت احدیت ہو گئے ۔ ( پھر بعد اس کے اس حکمت
کی طرف اشارہ فرمایا کہ جو اس اختلاف استعدادات اور تباین خیالات میں مخفی ہے ) تمحن
قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمُ الخ ۔ یعنی ہم نے اس لئے بعض کو دولتمند اور بعض کو درویش
اور بعض کو لطیف طبع اور بعض کو کثیف طبع اور بعض طبیعتوں کو کسی پیشہ کی طرف مائل اور بعض کو
کسی پیشہ کی طرف مائل رکھا ہے تا اُن کو یہ آسانی پیدا ہو جائے کہ بعض کے لئے بعض کار
برار اور خادم ہوں اور صرف ایک پر بھار نہ پڑے۔ اور اس طور پر مہمات بنی آدم بآسانی
تمام چلتے رہیں۔ اور پھر فرمایا کہ اس سلسلہ میں دنیا کے مال و متاع کی نسبت خدا کی کتاب کا
وجود زیادہ تر نفع رساں ہے۔ یہ ایک لطیف اشارہ ہے جو ضرورت الہام کی طرف فرمایا۔
تفصیل اس کی یہ ہے کہ انسان مدنی الطبع ہے اور بجز ایک دوسرے کی مدد کے کوئی امر اس کا
الزخرف : ۳۲، ۳۳

انجام پذیر نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً ایک روٹی کو دیکھئے جس پر زندگانی کا مدار ہے۔ اس کے طیار
ہونے کے لئے کس قدر تمدن و تعاون درکار ہے۔ زراعت کے تردد سے لے کر اس وقت
تک کہ روٹی پک کر کھانے کے لائق ہو جائے بیسیوں پیشہ وروں کی اعانت کی ضرورت
ہے۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ عام امور معاشرت میں کس قدر تعاون اور باہمی مدد کی
ضرورت ہوگی۔ اسی ضرورت کے انصرام کے لئے حکیم مطلق نے بنی آدم کو مختلف طبیعتوں
اور استعدادوں پر پیدا کیا تاہر یک شخص اپنی استعداد اور میل طبع کے موافق کسی کام میں بہ
طیب خاطر مصروف ہو کوئی کھیتی کرے۔ کوئی آلات زراعت بناوے کوئی آٹا پیسے کوئی
پانی لاوے۔ کوئی روٹی پکاوے کوئی سوت کاتے ۔ کوئی کپڑا بنے ۔ کوئی دوکان کھولے۔کوئی
تجارت کا اسباب لاوے۔ کوئی نوکری کرے اور اس طرح پر ایک دوسرے کے معاون بن
جائیں۔ اور بعض کو بعض مدد پہنچاتے رہیں ۔ پس جب ایک دوسرے کی معاونت ضروری
ہوئی تو ان کا ایک دوسرے سے معاملہ پڑنا بھی ضروری ہو گیا۔ اور جب معاملہ اور معاوضہ
میں پڑ گئے اور اس پر غفلت بھی جو استغراق امور دنیا کا خاصہ ہے عائد حال ہو گئی تو اُن کے
لئے ایک ایسے قانون عدل کی ضرورت پڑی جو اُن کو ظلم اور تعدی اور بغض اور فساد اور
غفلت من اللہ سے روکتا ر ہے تا نظام عالم میں ابتری واقع نہ ہو ۔ کیونکہ معاش و معاد کا تمام
مدار انصاف اور خدا شناسی پر ہے۔ اور التزام انصاف و خدا ترسی ایک قانون پر موقوف ہے
جس میں دقائق معدلت و حقائق معرفت الہی بدرستی تمام درج ہوں اور سہوا یا عمداً کسی نوع
کا ظلم یا کسی نوع کی غلطی نہ پائی جاوے۔ اور ایسا قانون اسی کی طرف سے صادر ہو سکتا ہے
جس کی ذات سہو و خطا ظلم و تعدی سے بکلی پاک ہو۔ اور نیز اپنی ذات میں واجب الانقیاد
اور واجب التعظیم بھی ہو۔ کیونکہ گوگوئی قانون عمدہ ہو مگر قانون کا جاری کرنے والا اگر ایسا نہ
ہو جس کو باعتبار مرتبہ اپنے کے سب پر فوقیت اور حکمرانی کا حق ہو یا اگر ایسا نہ ہو جس کا وجود
لوگوں کی نظر میں ہر ایک طور کے ظلم و خبث اور خطا اور غلطی سے پاک ہو تو ایسا قانون اول تو

چل ہی نہیں سکتا۔ اور اگر کچھ دن چلے بھی تو چند ہی روز میں طرح طرح کے مفاسد پیدا ہو
جاتے ہیں۔ اور بجائے خیر کے شر کا موجب ہو جاتا ہے۔ ان تمام وجوہ سے کتاب الہی کی
حاجت ہوئی کیونکہ ساری نیک صفتیں اور ہر ایک طور کی کمالیت و خوبی صرف خدا ہی کی کتاب
میں پائی جاتی ہے وبس ۔
Π
دوم حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں یہ ہے کہ تا نیک اور پاک لوگوں کی خوبی ظاہر
ہو۔ کیونکہ ہر یک خوبی مقابلہ ہی سے معلوم ہوتی ہے۔ جیسے فرمایا ہے إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى
الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا - الجزو نمبر ۱۵۔ یعنی ہم نے ہر یک
چیز کو جو زمین پر ہے زمین کی زینت بنا دیا ہے۔ تا جو لوگ صالح آدمی ہیں بمقابلہ بڑے
آدمیوں کے اُن کی صلاحیت آشکارا ہو جائے۔ اور کثیف کے دیکھنے سے لطیف کی لطافت
کھل جائے۔ کیونکہ ضد کی حقیقت ضد ہی سے شناخت کی جاتی ہے اور نیکوں کا قدرومنزلت
بدوں ہی سے معلوم ہوتا ہے۔
سوم حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں انواع و اقسام کی قدرتوں کا ظاہر کرنا۔ اور
اپنی عظمت کی طرف توجہ دلانا ہے۔ جیسا فرما یا ما لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا - وَقَدْ
خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا - نمبر ۲۹ ۔ یعنی تم کو کیا ہو گیا کہ تم خدا کی عظمت کے قائل نہیں
ہوتے ۔ حالانکہ اُس نے اپنی عظمت ظاہر کرنے کے لئے تم کو مختلف صورتوں اور سیرتوں پر
پیدا کیا یعنی اختلاف استعدادات و طبائع اسی غرض سے حکیم مطلق نے کیا تا اُس کی عظمت و
قدرت شناخت کی جائے ۔ جیسا دوسری جگہ بھی فرمایا ہے ۔ وَاللهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّن مَّاءٍ
فَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَى
أَرْبَعٍ يَخْلُقُ اللهُ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير الجزو نمبر ۱۸ ۔ یعنی خدا نے ہر یک
جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ سو بعض جاندار پیٹ پر چلتے ہیں اور بعض دو پانوں پر بعض چار
الكهف : ٨ نوح : :۱۴، ۱۵ النور ۴۶

پانوں پر ۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ یہ بھی اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ خدا نے یہ مختلف چیزیں اس لئے بنائیں کہ تا مختلف قدرتیں اس کی ظاہر ہوں ۔
غرض اختلاف طبائع جو فطرت مخلوقات میں واقع ہے اس میں حکمتِ الہیہ انہیں امور ثلاثہ
میں منحصر ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے آیات ممدوحہ میں بیان کر دیا۔ فتدبر ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۰۳ تا ۲۰۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
پنڈت دیانند کی ستیارتھ پرکاش اردو کے صفحہ ۵۰۱ میں لکھا ہے کہ پرمیشر کسی کا گناہ
بخش نہیں سکتا ایسا کرے تو بے انصاف ٹھہرتا ہے پس اس نے مان لیا ہے کہ پر میشر محض ایک
حج کی طرح ہے مالکانہ حیثیت اس کو حاصل نہیں ۔ ایسا ہی پنڈت دیانند نے اپنی کتاب
ترجمہ شدہ کے صفحہ ۵۰۱ میں لکھا ہے کہ پرمیشر محدو د افعال کا ثمرہ غیر محدود نہیں دے سکتا پس
ظاہر ہے کہ اگر وہ مالکا نہ اختیار رکھتا ہے تو محدو د خدمت کے عوض میں غیر محدود ثمرہ دینے میں
اس کا کیا حرج ہے کیونکہ مالک کے کاموں کے ساتھ انصاف کو کچھ تعلق نہیں ۔ ہم بھی اگر کسی
مال کے مالک ہو کر سوالیوں کو کچھ دینا چاہیں تو کسی سوالی کا حق نہیں کہ یہ شکایت کرے کہ
فلاں شخص کو زیادہ دیا اور مجھے کم دیا۔ اسی طرح کسی بندہ کا خدا تعالیٰ کے مقابل پر حق نہیں کہ
اس سے انصاف کا مطالبہ کرے۔ کیونکہ جس حالت میں جو کچھ بندہ کا ہے وہ سب کچھ خدا کا
ہے۔ تو نہ تو یہ بندہ کا حق ہے کہ انصاف کی رو سے اس سے فیصلہ چاہے اور نہ خدا کی یہ شان
ہے کہ اپنی مخلوق کا یہ مرتبہ تسلیم کر لے کہ وہ لوگ اس سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے
لئے مجاز ہیں ۔ پس در حقیقت جو کچھ خدا تعالیٰ بندہ کو اس کی اعمال کی جزائیں دیتا ہے وہ اس
کا محض انعام اکرام ہے ورنہ اعمال کچھ چیز نہیں بغیر خدا کی تائید اور فضل کے اعمال کب ہو
سکتے ہیں۔ پھر ماسوا اس کے جب ہم خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو
ہمیں صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو کچھ اپنے بندوں کے لئے مہیا کیا ہے یا کرتا
ہے وہ دو قسم کی بخشش ہے۔

ایک تو اس کے وہ انعام اکرام ہیں جو انسانوں کے وجود سے بھی پہلے ہیں اور ایک
ذرہ انسانوں کے عمل کا اُن میں دخل نہیں جیسا کہ اوس نے انسانوں کے آرام کے لئے
سورج چاند ستارے زمین پانی ہوا آگ وغیرہ چیزیں پیدا کی ہیں اور کچھ شک نہیں کہ ان
چیزوں کو انسانوں کے وجود اور ان کے عملوں پر تقدم ہے اور انسان کا وجود ان کے وجود کے
بعد ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی وہ رحمت کی قسم ہے جس کو قرآنی اصطلاح کی رو سے رحمانیت کہتے
ہیں ۔ یعنی ایسی جو دو عطا جو بندہ کے اعمال کی پاداش میں نہیں بلکہ محض فضل کی راہ سے ہے۔
دوسری قسم رحمت کی وہ ہے جس کو قرآنی اصطلاح میں رحیمیت کہتے ہیں یعنے وہ
انعام اکرام جو بنام نہاد پاداش اعمال حسنہ انسان کو عطا ہوتا ہے۔ پس جس خدا نے اپنی
فیاضانہ مالکیت کا وہ نمونہ دکھلایا کہ عاجز بندوں کے لئے زمین و آسمان اور چاند سورج وغیرہ
بنا دیئے اس وقت میں جبکہ بندوں اور اُن کے اعمال کا نام ونشان نہ تھا کیا اس کی نسبت یہ
گمان کر سکتے ہیں کہ وہ بندوں کا مدیون ہو کر صرف اُن کے حقوق ادا کرتا ہے اس سے بڑھ
کر نہیں؟ کیا بندوں کا کوئی حق تھا کہ وہ اُن کے لئے زمین و آسمان بناتا اور ہزاروں چمکتے
ہوئے اجرام آسمان پر اور ہزار ہا آرام اور راحت کی چیزیں زمین پر مہیا کرتا۔ پس اُس
فیاض مطلق کو محض ایک حج کی طرح فقط انصاف کرنے والا قرار دینا اور اس کے مالکانہ مرتبہ
اور شان سے انکار کرنا کس قدر کفرانِ نعمت ہے۔
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶ تا ۲۸)
یادر ہے کہ مالک ایک ایسا لفظ ہے جس کے مقابل پر تمام حقوق مسلوب ہو جاتے
ہیں۔ اور کامل طور پر اطلاق اس لفظ کا صرف خدا پر ہی آتا ہے کیونکہ کامل مالک وہی ہے جو
شخص کسی کو اپنی جان وغیرہ کا مالک ٹھہراتا ہے تو وہ اقرار کرتا ہے کہ اپنی جان اور مال وغیرہ
پر میرا کوئی حق نہیں اور میرا کچھ بھی نہیں سب مالک کا ہے اس صورت میں اپنے مالک کو یہ
کہنا اس کے لئے نا جائز ہو جاتا ہے کہ فلاں مالی یا جانی معاملہ میں میرے ساتھ انصاف کر

کیونکہ انصاف حق کو چاہتا ہے اور وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہو چکا ہے۔ اسی طرح انسان
نے جو اپنے مالک حقیقی کے کے مقام مقابل پر اپنا نام بندہ رکھا یا اور اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ رَاجِعُ -
کا اقرار کیا۔ یعنی ہمارا مال ، جان ، بدن ، اولا د سب خدا کی ملک ہے تو اس اقرار کے بعد اس
کا کوئی حق نہ رہا جس کا وہ خدا سے مطالبہ کرے اسی وجہ سے وہ لوگ جو در حقیقت عارف
ہیں باوجود صد با مجاہدات اور عبادات اور خیرات کے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کے رحم پر چھوڑتے
ہیں اور اپنے اعمال کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتے اور کوئی دعوی نہیں کرتے کہ ہمارا کوئی حق ہے یا ہم
کوئی حق بجالائے ہیں کیونکہ در حقیقت نیک وہی ہے جس کی توفیق سے کوئی انسان نیکی کر
سکتا ہے اور وہ صرف خدا ہے۔ پس انسان کسی اپنی ذاتی لیاقت اور ہنر کی وجہ سے خدا تعالیٰ
سے انصاف کا مطالبہ ہرگز نہیں کر سکتا۔ قرآن شریف کی رو سے خدا کے کام سب مالکانہ ہیں
جس طرح کبھی وہ گناہ کی سزا دیتا ہے۔ ایسا ہی وہ کبھی گناہ کو بخش بھی دیتا ہے۔ یعنی دونوں
پہلوؤں پر اس کی قدرت نافذ ہے۔ جیسا کہ مقتضائے مالکیت ہونا چاہئے اور اگر وہ ہمیشہ
گناہ کی سزا دے تو پھر انسان کا کیا ٹھکانہ ہے بلکہ اکثر وہ گناہ بخش دیتا ہے اور تنبیہ کی غرض
سے کسی گناہ کی سزا بھی دیتا ہے تا غافل انسان متنبہ ہو کر اس کی طرف متوجہ ہو جیسا کہ قرآن
شریف میں یہ آیت ہے ۔ وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا
عَن كَثِير ) دیکھو سورۃ الشوریٰ ( ترجمہ ) اور جو کچھ تمہیں کچھ مصیبت پہنچتی ہے پس تمہاری
بداعمالی کے سبب سے ہے اور خدا بہت سے گناہ بخش دیتا ہے اور کسی گناہ کی سزا دیتا ہے۔
اور پھر اسی سورۃ میں یہ آیت بھی ہے وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ
السَّيِّاتِ یعنی تمہارا خدا وہ خدا ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی بدیاں
اُن کو معاف کر دیتا ہے۔ کسی کو یہ دھوکا نہ لگے کہ قرآن شریف میں یہ آیت بھی ہے۔ وَمَن
يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَة لا یعنی جو شخص ایک ذرہ بھی شرارت کرے گا وہ اس کی سزا
ت
البقره: ۱۵۷ الشورای : ۳۱ الشورای : ۲۶ الزلزال : ۹

پائے گا۔ پس یادر ہے کہ اس میں اور دوسری آیات میں کچھ تناقض نہیں ۔ کیونکہ اس شر سے
وہ شہر مراد ہے جس پر انسان اصرار کرے اور اس کے ارتکاب سے باز نہ آوے اور توبہ نہ
کرے۔ اسی غرض سے اس جگہ شر کا لفظ استعمال کیا ہے۔ نہ ذنب کا تا معلوم ہو کہ اس جگہ
کوئی شرارت کا فعل مراد ہے جس سے شریر آدمی باز آنا نہیں چاہتا۔ ورنہ سارا قرآن
شریف اس بارہ میں بھرا پڑا ہے کہ ندامت اور توبہ اور ترک اصرار اور استغفار سے گناہ بخشے
جاتے ہیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن
شریف میں فرمایا ہے اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ لا یعنی اللہ تعالیٰ تو به
کرنے والوں سے پیار کرتا ہے اور نیز ان لوگوں سے پیار کرتا ہے کہ جو اس بات پر زور
لگاتے ہیں کہ کسی طرح گناہ سے پاک ہو جائیں۔ غرض ہر ایک بدی کی سزا دینا خدا کے
اخلاق عفو اور درگزر کے برخلاف ہے کیونکہ وہ مالک ہے نہ صرف ایک مجسٹریٹ کی طرح
جیسا کہ اُس نے قرآن شریف کی پہلی سورۃ میں ہی اپنا نام مالک رکھا ہے۔ اور فرمایا کہ
مُلِكِ يَوْمِ الدین - ۳ یعنی خدا جزا سزا دینے کا مالک ہے۔ اور ظاہر ہے کہ کوئی مالک مالک
نہیں کہلا سکتا جب تک دونوں پہلوؤں پر اس کو اختیار نہ ہو۔ یعنی چاہے تو پکڑے اور چاہے
تو چھوڑ دے۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳، ۲۴)
پھر ہم اصل بحث کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ آریوں کے اصول کی رُو سے
کا نام مالک ٹھہر نہیں سکتا کیونکہ جو کچھ اس کے پاس ہے وہ قدرت نہیں رکھتا
کہ بغیر کسی کے حق واجب کے اس کو بطور ا کرام انعام کچھ دے سکے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جو
شخص کسی مال کا مالک ہوتا ہے وہ اختیار رکھتا ہے کہ جس قدر اپنے پاس سے چاہے کسی کو
دے دے۔ مگر پر میشر کی نسبت آریوں کا یہ اصول ہے کہ نہ وہ گناہ بخش سکتا ہے اور نہ جو دو
عطا کے طور پر کسی کو وہ کچھ دے سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرے تو اس سے بے انصافی لازم
البقرة : ٢٢٣ الفاتحة : ۴ ۲۲۳

M
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
آتی ہے۔ لہٰذا تناسخ کے ماننے والے کسی طرح کہہ نہیں سکتے کہ پرمیشر مخلوقات کا مالک
ہے۔ یہ تو ہم کئی دفعہ لکھ چکے ہیں کہ مالک کی نسبت انصاف کی پابندی کی شرط لگانا بالکل بے
جا ہے۔ ہاں ہم مالک کی صفات حسنہ میں سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ رحیم ہے وہ جواد ہے وہ
فیاض ہے وہ گنہ بخشنے والا ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنے زرخرید غلاموں اور گھوڑوں اور
گائیوں کی نسبت منصف مزاج ہے کیونکہ انصاف کا لفظ وہاں بولا جاتا ہے جبکہ دونوں
طرف ایک قسم کی آزادی حاصل ہو مثلاً ہم مجازی سلاطین کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ وہ
منصف ہیں اور رعایا کے ساتھ انصاف کا سلوک کرتے ہیں اور جب تک رعایا اُن کی
اطاعت کرے اُن پر بھی انصاف کا قانون یہ واجب کرتا ہے کہ وہ بھی رعایا کی اطاعت اور
خراج گذاری کے عوض میں اُن کے مال و جان کی پوری نگہبانی کریں اور ضرورتوں کے
وقت اپنے مال میں سے اُن کی مدد کریں ۔ پس ایک پہلو سے سلاطین رعایا پر حکم چلاتے ہیں
اور دوسرے رے پہلو سے رعیت سلاطین پر حکم چلاتی ہے۔ اور جب ہے۔ اور جب تک یہ دونوں پہلو اعتدال
سے چلتے ہیں تب تک اس ملک میں امن رہتا ہے اور جب کوئی بے اعتدالی رعایا کی طرف
سے یا بادشاہوں کی طرف سے ظہور میں آتی ہے تبھی ملک میں سے امن اُٹھ جاتا ہے۔ اس
سے ظاہر ہے کہ ہم بادشاہوں کو حقیقی طور پر مالک نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کو رعایا کے ساتھ اور
رعایا کو ان کے ساتھ انصاف کا پابند رہنا پڑتا ہے۔ مگر ہم خدا کو اُس کی مالکیت کے لحاظ سے
رحیم تو کہہ سکتے ہیں مگر منصف نہیں کہہ سکتے ۔ کوئی شخص مملوک ہو کر مالک سے انصاف کا
مطالبہ نہیں کر سکتا۔ ہاں تضرع اور انکسار سے رحم کی درخواست کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے خدا
تعالیٰ نے تمام قرآن شریف میں اپنا نام منصف نہیں رکھا کیونکہ انصاف دوطرفہ برابری اور
مساوات کو چاہتا ہے۔ ہاں اس طرح پر خدا تعالیٰ منصف ہے کہ بندوں کے باہمی حقوق
میں انصاف کرتا ہے لیکن اس طرح منصف نہیں کہ کوئی بندہ شریک کی طرح اس سے کوئی
حق طلب کر سکے کہ کیونکہ بندہ خدا کی ملک ہے اور اس کو اختیار ہے کہ اپنی ملک کے ساتھ

جس طرح چاہے معاملہ کرے۔ جس کو چاہے بادشاہ بنا وے۔ اور جس کو چاہے فقیر بنا
وے۔ اور جس کو چاہے چھوٹی عمر میں وفات دے اور جس کو چاہے لمبی عمر عطا کرے۔ اور
ہم بھی تو جب کسی مال کے مالک ہوتے ہیں تو اس کی نسبت پوری آزادی رکھتے ہیں ہاں
خدا رحیم ہے بلکہ اَرْحَمُ الرَّاحِمین ہے وہ اپنے رحم کے تقاضا سے نہ کسی انصاف کی پابندی
سے اپنی مخلوقات کی پرورش کرتا ہے۔ کیونکہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ مالک کا مفہوم منصف
کے مفہوم سے بالکل ضد پڑا ہوا ہے۔ جبکہ ہم اس کے پیدا کردہ ہیں تو ہمیں کیا حق پہنچتا ہے
کہ ہم اس سے انصاف کا مطالبہ کریں۔ ہاں نہایت عاجزی سے اس کے رحم کی ضرور
درخواست کرتے ہیں اور اس بندہ کی نہایت بدذاتی ہے جو خدا سے اُس کے کاروبار کے
متعلق جو اس بندہ کی نسبت خدا تعالیٰ کرتا ہے انصاف کا مطالبہ کرے۔ جبکہ انسانی فطرت
کا سب تار و پود خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور تمام قومی روحانی جسمانی اُسی کی عطا کردہ
ہیں اور اُسی کی توفیق اور تائید سے ہر ایک اچھا عمل ظہور میں آ سکتا ہے تو اپنے اعمال پر
بھروسہ کر کے اُس سے انصاف کا مطالبہ کرنا سخت بے ایمانی اور جہالت ہے۔ اور ایسی تعلیم
کو ہم وڈیا کی تعلیم نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ تعلیم سچے گیان سے بالکل محروم اور سراسر حماقت سے
بھری ہوئی تعلیم ہے سو ہمیں خدا تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں جو قرآن شریف ہے یہی
سکھایا ہے کہ بندہ کے مقابل پر خدا کا نام منصف رکھنا نہ صرف گناہ بلکہ کفر صریح ہے۔
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲ تا ۳۴)
یہ وسوسہ کہ عدل اور رحم دونوں خدا تعالیٰ کی ذات میں جمع نہیں ہو سکتے کیونکہ عدل کا
تقاضا ہے کہ سزادی جائے اور رحم کا تقاضا ہے کہ در گذر کی جائے یہ ایک ایسا دھوکا ہے کہ جس
میں قلت تدبر سے کو نہ اندیش عیسائی گرفتار ہیں ۔ وہ غور نہیں کرتے کہ خدا تعالیٰ کا عدل بھی تو ۔
ایک رحم ہے۔ وجہ یہ کہ وہ سراسر انسانوں کے فائدہ کے لئے ہے۔ مثلاً اگر خدا تعالیٰ ایک
خونی کی نسبت باعتبار اپنے عدل کے حکم فرماتا ہے کہ وہ مارا جائے۔ تو اس سے اس کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی