پیش لفظ
امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ
پیش لفظ
امام جماعت احمد یہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر حمد صاحب خلیفتہ امسح الثالث رحمہ اللہ
تعالیٰ نے مورخہ 28 جولائی 1967ء کو وانڈ زورتھ ٹاؤن ہال لندن میں اپنے دورہ یورپ
کے دوران ایک روح پرور اور عظیم الشان خطاب فرمایا جس میں آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے دنیا
کو تاریخ انسانی کے دکھ وہ المیہ سے آگاہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
پیشگوئیوں کے مطابق عالمگیر تباہیوں اور جنگوں سے متنبہ فرمایا نیز اسلام کے عالمگیر غلبہ کی
بشارت بھی دی ہے۔آپ نے شدید انذار کے ساتھ یہ بھی بشارت دی کہ اگر انسان تو بہ
واستغفار کرے اور اپنے مالک کی طرف رجوع کرتے ہوئے اس کے احکام کو مانے تو آنے
والے عذابوں اور تباہیوں سے بچ بھی سکتا ہے۔پس ضرورت اس امر کی ہے کہ مامور من اللہ
امام الزمان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا کی امان میں آجائیں اور نوع انسانی عظیم
تباہیوں سے محفوظ رہے۔اس لیکچر میں حضور رحمہ اللہ نے اسلام احمدیت کے روشن اور لازوال مستقبل سے بھی
آگاہ کیا ہے۔منصوبہ بندی کمیٹی انڈیا کی طرف سے اس پیغام امن کا پیغام اور ایک حرف
انتباہ کو ایک مرتبہ پھر شائع کروایا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے نافع الناس
فرمائے۔آمین
خاکسار
ناظر نشر و اشاعت قادیان
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
اشهد ان لا اله الّا الله وحده لا شريك له
واشهد ان محمداً عبده ورسوله
اما بعد فاعوذ بالله من الشيطن الرجيم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
احمد یہ جماعت کے امام کی حیثیت میں مجھے ایک روحانی مقام پر فائز ہونے کی
عزت حاصل ہے۔اس حیثیت میں مجھ پر بعض ایسی ذمہ واریاں عائد ہوتی ہیں جن
کو میں آخری سانس تک نظر انداز نہیں کر سکتا۔میری ان ذمہ واریوں کا دائرہ تمام
بنی نوع انسان تک وسیع ہے اور اس عقد اخوت کے اعتبار سے مجھے ہر انسان سے
پیار ہے۔احباب کرام ! انسانیت اس وقت ایک خطر ناک تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے۔اس
سلسلہ میں میں آپ کیلئے اور اپنے تمام بھائیوں کیلئے ایک اہم پیغام لایا ہوں۔موقع کی مناسبت کے پیش نظر میں اسے مختصر بیان کرنے کی کوشش کرونگا۔
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
میرا یہ پیغام امن صلح اور انسانیت کیلئے اُمید کا پیغام ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ
آپ پورے غور کے ساتھ میری ان مختصر باتوں کو سنیں گے اور پھر ایک غیر متعصب
دل اور روشن دماغ کے ساتھ ان پر غور کریں گے۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ۱۸۳۵ ؛ انسانی تاریخ میں ایک نہایت ہی اہم سال تھا،
کیوں کہ اس سال شمالی ہند ایک غیر معروف اور گمنام گاؤں قادیان میں ایک ایسے گھرانہ
میں جو ایک وقت تک اس علاقہ کا شاہی گھرانہ رہنے کے باوجود شاہزادگی کی سب شان و
شوکت کھو بیٹھا تھا، ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ، جس کیلئے مقدر تھا کہ وہ نہ صرف
روحانی دنیا میں بلکہ ماڈی دنیا میں بھی ایک انقلاب عظیم پیدا کرے۔اس بچے کا نام اس
کے والدین نے مرزا غلام احمد رکھا اور بعد میں وہ مرزا غلام احمد قادیانی کے نام اور مسیح اور
مہدی کے خدائی القاب سے مشہور ہوا۔علیہ السلام۔مگر قبل اسکے کہ میں اس روحانی اور
ماڈی انقلاب عظیم پر روشنی ڈالوں ، میں آپ کی سوانح حیات نہایت مختصر الفاظ میں پیش
کرنا چاہتا ہوں۔تاریخی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی پیدائش ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ ء میں ہوئی اور جس
زمانہ میں آپ پیدا ہوئے وہ زمانہ نہایت جہالت کا زمانہ تھا اور لوگوں کی تعلیم کی طرف
بہت کم توجہ تھی، یہاں تک کہ اگر کسی کے نام کوئی خط آتا تو اسے پڑھوانے کیلئے اسے
بہت محنت اور مشقت برداشت کرنی پڑتی اور بعض دفعہ تو ایسا بھی ہوتا ، کہ ایک لمبا عرصہ
خط پڑھنے والا کوئی نہ ملتا۔
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
جہالت کے اس زمانہ میں آپ کے والد نے بعض معمولی پڑھے لکھے اساتذہ آپ کی
تعلیم پر مقرر کئے۔جنہوں نے آپ کو قرآن کریم پڑھنا سکھا یا۔مگر وہ اس قابل نہ تھے
کہ معارف قرآنی اور اسرار روحانی کی ابتدائی تعلیم بھی آپ کو دے سکتے۔اس کے علاوہ
ان اساتذہ نے عربی اور فارسی کی ابتدائی تعلیم آپ کو دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آپ کو عربی
اور فارسی پڑھنی آگئی۔اس سے زیادہ آپ نے اساتذہ سے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی۔سوائے طب کی بعض کتب کے جو آپ نے اپنے والد سے پڑھیں جو اس زمانہ میں ایک
مشہور طبیب تھے۔ی تھی وہ کل تعلیم جو آپ نے درسی طور پر حاصل کی ، اس میں شک نہیں کہ آپ کو مطالعہ کا
بہت شوق تھا اور آپ اپنے والد صاحب کے کتب خانہ کے مطالعہ میں بہت مشغول رہتے
تھے لیکن چونکہ اس زمانہ میں علم کی خاص قدر نہ تھی اور آپ کے والد کی خواہش تھی کہ وہ
دنیوی کاموں میں اپنے والد کا ہاتھ بٹائیں اور دنیا کمانے اور دنیا میں عزبت کے ساتھ
رہنے کا ڈھنگ سیکھیں، اس لئے آپ کے والد آپ کو کتب کے مطالعہ سے ہمیشہ روکتے
رہتے تھے اور فرماتے تھے کہ زیادہ پڑھنے سے تمہاری صحت پر برا اثر پڑے گا۔ظاہر ہے کہ اس قدر معمولی تعلیم کا مالک وہ عظیم کام ہرگز نہیں کر سکتا تھا جو اللہ تعالیٰ آپ
سے لینا چاہتا تھا، اس لئے خدا خود آپ کا معلم اور استاد بنا اور خود اس نے آپ کو معارف
قرآنی اور اسرار روحانی اور دنیوی علوم کے بنیادی اصول سکھائے اور اس کے ذہن کو
اپنے نور سے منور کیا اور اسے قلم کی بادشاہت اور بیان کا حسن اور شیرینی عطا کی اور اسکے
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
ہاتھ سے بیسیوں بے مثل کتب لکھوائیں اور بیسیوں شیریں تقاریر کروائیں، جو علم اور
معرفت کے خزانوں سے بھری ہوئی ہیں۔۱۸۳۵ به کا سال اس قدر اہم اور اس سال پیدا ہونے والا بچہ اس قدر عظیم تھا کہ
پہلے نوشتوں میں اس کی پیدائش کی خبر دی گئی تھی ، اس ضمن میں میں صرف ایک
پیشگوئی بتانا چاہتا ہوں اور وہ پیشگوئی حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی ہے جو آپ نے اس مولود کے متعلق
قریباً تیر و صد سال
قبل دی تھی اور وہ یہ ہے۔آپ نے فرمایا :-
ان لمهدينا ايتين لم تكونا منذ خلق السموت والارض تنكسف
القمر لاوّل ليلة من رمضان و تنكسف الشمس في النصف منه
ولم تكونا منذ خلق السموت والارض۔دار قطنی جلد اول صفحہ ۱۸۸ مؤلفہ حضرت علی بن عمر بن احمد الدار قطنی مطبوعہ مطبع انصاری)
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ امت مسلمہ میں بہت
سے جھوٹے دعویدار کھڑے ہوں گے جو یہ دعوی کریں گے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مہدی ہیں حالانکہ وہ مہدی نہ ہوں گے۔مہدویت کا سچا دعویدار وہ ہوگا جس کی صداقت کے ثبوت کیلئے آسمان دو نشان ظاہر
کرے گا یعنی چاند اور سورج اسکی سچائی پر گواہ ٹھہریں گے اس طرح کہ رمضان کے
مہینے میں چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات یعنی ۱۳ ماہ رمضان کو چاند گرہن
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
ہوگا اور اسی رمضان میں سورج گرہن ہونے کے درمیانے دن یعنی ۲۸ / رمضان کو
سورج گرہن ہوگا۔مہینوں میں سے ماہ رمضان کی تعیین اور چاند کیلئے پہلی رات کی
تعیین اور سورج کیلئے درمیانے دن کی تعیین غیر معمولی تعیین ہے جو انسانی طاقت اور
علم اور فہم سے بالا ہے۔چنانچہ جب وقت آیا تو ایک مدعی نے واقعی ظہور کیا اور دعویٰ کیا کہ میں مہدی ہوں
اور اس کے دعوی کے ثبوت کے طور پر دونوں نشان یعنی چاند اور سورج گرہن جس
طرح کہ پیشگوئی میں بتائے گئے تھے ظہور میں آئے۔پس یہ ایک غیر معمولی اور
معجزانہ پیشگوئی تھی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مہدی کیلئے کی تھی اور
جیسا کہ واقعات نے ثابت کیا کہ یہ پیشگوئی اپنے وقوعہ سے قریباً تیرہ صد سال قبل کی
گئی تھی۔یہ پیشگوئی انسانی عقل اور قیافہ اور علم سے بالا ہے۔پھر یہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ وہ عظیم بچہ جو ۱۸۳۵ء میں پیدا ہوا تھا اس نے
خدا تعالیٰ سے علم پاکر (۱۸۹ء میں دنیا میں یہ اعلان کیا کہ وہی موعود مہدی ہے اور اپنے
دعوی کی صداقت کے ثبوت کیلئے ہزاروں عقلی اور نقلی دلائل اور آسمانی تائیدات اور اپنی
پیشگوئیاں جس میں سے بہت سی اس کے زمانہ میں پوری ہو چکی تھیں اور بہت تھیں جن
کے پورا ہونے کا وقت ابھی بعد میں آنے والا تھا دنیا کے سامنے پیش کیں۔مگر وقت کے
علماء نے اس کے دعوئی کو جھٹلایا اور انکار کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی کہ مہدی کیلئے تو
آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کی معینہ تاریخوں میں چاند اور سورج کا گرہن
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
بطور علامت کے بیان کیا تھا کیوں کہ اس پیشگوئی کے مطابق چاند اور سورج کو گرہن نہیں
لگا اس سے ثابت ہوا کہ آپ اپنے دعویٰ میں سچے نہیں۔لیکن وہ قادر و توانا خدا جو اپنے
وعدہ کا سچا اور اپنے مخلص عباد کے ساتھ وفا اور پیار کا سلوک کرنے والا ہے اس نے عین
اپنے وعدہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ۱۸۹۴ء کے ماہ رمضان
میں معینہ تاریخوں میں چاند اور سورج کو گرہن کی حالت میں کر دیا اور دنیا پر یہ ثابت کر دیا
که محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا اور ہر دو جہاں کا رب بڑی عظمت اور جلال اور
قدرت کا مالک ہے۔نہ صرف ایک دفعہ بلکہ یہی نشان رمضان ہی کے مہینہ میں اور عین
معینہ تاریخوں پر ۱۸۹۵ء میں دوسری دنیا کو دکھایا۔تا مشرق اور مغرب اور پرانی اور نئی
دنیا کے بسنے والے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قدرت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
کے روحانی فرزند حضرت مرزا غلام احمد صاحب کی صداقت کے گواہ ٹھہر ہیں۔پس عظیم
ہے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) جس نے اپنے خدا سے علم پا کر یہ مجزانہ پیشگوئی فرمائی اور عظیم
ہے آپ کا وہ روحانی فرزند جس کے حق میں وہ پوری ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے زمانہ تک
اگر چہ کئی پیدا ہوئے جنہوں نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا، مگر ان میں سے حضرت مرزا
غلام احمد صاحب کے علاوہ کوئی بھی ایسا نہیں تھا جس کی مہدویت کی صداقت پر چاند اور
سورج گواہ بنے ہوں۔یہ ایک بات ہی اس بات کیلئے کافی ہے کہ آپ ٹھنڈے دل اور
گہرے فکر سے اس مدعی کے دعویٰ پر غور کریں جس کا پیغام میں آج آپ تک پہنچا رہا
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
ہوں اور جس کی عظمت اور صداقت پر چاند اور سورج بطور گواہ کھڑے ہیں۔سورج اور چاند کی شہادت تو میں بیان کر چکا، اب آئے زمین کی آواز سنیں وہ کیا کہتی ہے۔حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کی وجہ سے اور آپ کی
صداقت کے ثبوت میں زمین پر ایک حیرت انگیز اور محیر العقول مادی اور روحانی انقلاب
ہونا مقد رتھا۔درحقیقت تمام انقلابات اور تمام تاریخی تغییرات اسی ایک انقلاب کے سلسلہ کی مختلف
کڑیاں ہیں جو آپ کے دنیا میں مبعوث ہونے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور جو آپ کی
صداقت کے ثبوت کے طور پر بطور گواہ کے ہے۔مزید برآں یہ سب انقلابات اور انسانی
تاریخ کے سب اہم موڑ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کی پیشگوئیوں کے مطابق
ہیں۔چند مثالیں میں پیش کرتا ہوں۔آپ کے دعوئی کے وقت مہذب اور فاتح مغربی طاقتوں کے مقابلہ میں کسی مشرقی
طاقت کا کوئی وجود نہ تھا لیکن ۱۹۰۴ ء میں آپ نے دنیا کو یہ بتایا کہ عنقریب مہذب
اور فاتح مغربی طاقتوں کے رقیب کی حیثیت میں دنیا کے افق پر ایسی مشرقی طاقتیں
ابھر نے والی ہیں جن کی طاقت کا لوہا مغربی طاقتوں کو بھی ماننا پڑے گا۔چنانچہ جلد
ہی اسکے بعد جنگ روس و جاپان میں جاپان نے فتح پائی اور وہ ایک مشرقی طاقت
کے طور پر افق دنیا پر نمودار ہوا۔پھر دوسری جنگ عظیم میں جب جاپان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو چین ایک مشرقی
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
طاقت کی حیثیت سے اُفق دنیا پر اپنی پوری مشرقیت اور طاقت کے ساتھ نمودار ہوا
اور انسانی تاریخ میں ان ہر دو طاقتوں کے عروج کے ساتھ ایک نیا موڑ آیا ، جن کے
اثرات انسانی تاریخ میں اتنے وسیع اور اہم ہیں کہ کوئی شخص ان سے انکار نہیں کر
سکتا۔اور یہ جو کچھ ہوا الہی منشاء اور حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ السلام کی
پیشگوئیوں کے عین مطابق ہوا۔ہمارے زمانے کا دوسرا اہم واقعہ جس سے قریباً ساری دنیا کسی نہ کسی رنگ میں متاکثر
ہوئی ہے زار روس اور شاہی نظام کی کامل تباہی اور بربادی اور کمیونزم کا برسر اقتدار آنا
ہے۔روسی انقلاب کا عظیم سانحہ جس نے دنیا کی تاریخ کا رُخ ایک خاص سمت موڑ دیا
ہے بھی آپ کی پیشگوئی کے عین مطابق منصہ ظہور میں آیا۔آپ نے ۱۹۰۵ بو میں زارِ
روس اور شاہی خاندان اور شہنشاہیت کی کامل تباہی اور زبوں حالی کی خبر دی تھی۔اور یہ
حیرت انگیز اتفاق ہے کہ اسی سال اس پیشگوئی کے چند ماہ بعد ہی وہ سیاسی پارٹی معرضِ
وجود میں آئی جو قریباً بارہ تیرہ سال بعد شاہی خاندان اور شاہی نظام حکومت کی تباہی کا
باعث بنی اور اس کے بعد کمیونزم پہلے روس میں اور پھر دنیا کے دیگر مقامات میں برسر
اقتدار آیا۔یہ ایک ایسی کھلی ہوئی بات ہے جس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔زار روس کی تباہی اور کمیونزم کا غلبہ اور اقتدار تاریخ انسانیت کا نہایت دُکھ دہ المیہ اور
اہم ترین واقعہ ہے جس کے پڑھنے سے گو دل میں درد تو پیدا ہوتا ہے لیکن اسے نظر انداز
کرنا ممکن نہیں۔دنیا کا کوئی ملک بھی بشمول آپ کے ملک کے اس کے اثر سے بچ نہیں
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
سکا، لیکن ہمارے لئے ان تبدیلیوں پر حیران ہونے یا تشویش کرنے کی کوئی وجہ نہیں
کیوں کہ ان تغیرات کی سمت، رفتار اور شدت کے بارے میں ہمیں مسیح موعود علیہ السلام
نے پہلے ہی خبریں دے دی تھیں اور آئندہ اپنے وقت پر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ
کس طرح یہ تغییرات خدائی ارداے کی تکمیل میں ممد ہوئے۔ہمیں بتایا گیا تھا کہ مسیح
موعود اور مہدی معہود کے زمانہ میں دو طاقتیں ایسی اُبھریں گی کہ دنیا ان میں بٹ جائے
گی اور کوئی اور طاقت انکا مقابلہ نہ کر سکے گی ، پھر وہ ایک دوسرے کے خلاف جنگ
کر کے اپنی تباہی کا سامان پیدا کریں گی۔لیکن صرف اس ایک جنگ کے بارے میں ہی پیشگوئی نہیں تھی، بلکہ بانی سلسلہ
احمدیہ نے پانچ عالمگیر تہاریوں کی خبر دی ہے۔پہلی جنگ عظیم کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ دنیا سخت گھبرا جائے گی، مسافروں کے
لئے وہ وقت سخت تکلیف کا ہوگا ، ندیاں خون سے سرخ ہو جائیں گی، یہ آفت یکدم اور
اچانک آئے گی ، اس صدمہ سے جوان بوڑھے ہو جائیں گے، پہاڑ اپنی جگہوں سے اُڑا
دئے جائیں گے، بہت سے لوگ اس تباہی کی ہولناکیوں سے دیوانے ہو جائیں گے
، یہی زمانہ زار روس کی تباہی کا زمانہ ہوگا۔اس زمانے میں کمیونزم کا بیج دنیا میں بویا جائے
گا، جنگی بیڑے تیار رکھے جائیں گے اور خطرناک سمندری لڑائیاں لڑی جائیں
گی۔حکومتوں کا تختہ الٹ دیا جائے گا ،شہر قبرستان بن جائیں گے۔اس تباہی کے بعد ایک اور عالمگیر تباہی آئے گی جو اس سے وسیع پیمانے پر ہوگی اور
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
زیادہ خوفناک نتائج کی حامل ہوگی، وہ دنیا کا نقشہ ایک دفعہ پھر بدل دیگی اور قوموں کے
مقدر کو نئی شکل دے دیگی۔کمیونزم بہت زیادہ قوت حاصل کر لے گی اور اپنی مرضی
منوانے کی طاقت اس میں پیدا ہو جائے گی اور وہ وسیع و عریض رقبہ پر چھا جائے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا مشرقی یورپ کے بہت سے حصے کمیونسٹ ہو گئے اور چین کے ستر کروڑ
باشندے بھی اسی راستے چل پڑے اور ایشیا اور افریقہ کی اُبھرتی ہوئی قوموں میں
کمیونزم کا اثر ونفوذ بہت بڑھ گیا ہے۔دنیا دو متحارب گروہوں میں منقسم ہو گئی ہے جن
میں سے ہر ایک جدید ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس اور اس بات کے لئے تیار ہے کہ
انسانیت کو موت وتباہی کی بھڑکتی ہوئی جہنم میں دھکیل دے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک تیسری جنگ کی بھی خبر دی ہے جو پہلی دونوں
جنگوں سے زیادہ تباہ کن ہوگی۔دونوں مخالف گروہ ایسے اچا نک طور پر ایک دوسرے
سے ٹکرائیں گے کہ ہر شخص دم بخودرہ جائے گا۔آسمان سے موت اور تباہی کی بارش ہوگی
اور خوفناک شعلے زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔نئی تہذیب کا قصر عظیم زمین پر آ
رہیگا دونوں متحارب گروہ یعنی روس اور اسکے ساتھی اور امریکہ اور اس کے دوست ہر دو تباہ
ہو جائیں گے۔ان کی طاقت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی ، ان کی تہذیب و ثقافت بر باد
اور ان کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔بچ رہنے والے حیرت اور استعجاب سے دم بخو د اور
ششدر رہ جائیں گے۔روس کے باشندے نسبتاً جلد اس تباہی سے نجات پائیں گے اور بڑی وضاحت سے یہ
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس ملک کی آبادی پھر جلد ہی بڑھ جائے گی اور وہ اپنے خالق کی
طرف رجوع کریں گے اور ان میں کثرت سے اسلام پھیلے گا اور وہ قوم جوز مین سے خدا
کا نام اور آسمان سے اس کا وجود مٹانے کی شیخیاں بھگار رہی ہے، وہی قوم اپنی گمراہی کو
جان لے گی اور حلقہ بگوش اسلام ہو کر اللہ تعالیٰ کی توحید پر پختگی سے قائم ہو جائے گی۔شاید آپ اسے ایک افسانہ سمجھیں مگر وہ جو اس تیسری عالمگیر تباہی سے بچ نکلیں
گے اور زندہ رہیں گے، وہ دیکھیں گے کہ یہ خدا کی باتیں ہیں اور اس قادر وتوانا کی
باتیں ہمیشہ پوری ہی ہوتی ہیں۔کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔پس تیسری عالمگیر تباہی کی انتہاء اسلام کے عالمگیر غلبہ اور اقتدار کی ابتداء ہوگی اور
اس کے بعد بڑی سرعت کے ساتھ اسلام ساری دنیا میں پھیلنا شروع ہوگا اور لوگ
بڑی تعداد میں اسلام قبول کرلیں گے اور یہ جان لیں گے کہ صرف اسلام ہی ایک سچا
مذہب ہے اور یہ کہ انسان کی نجات صرف محمد رسول اللہ کے پیغام کے ذریعہ حاصل
ہوسکتی ہے۔اب ظاہر ہے کہ پہلے جاپان اور چین کا پیشگوئی کے مطابق مشرقی طاقت کے رنگ میں
افق پر ابھرنا، روس کے شاہی خاندان اور شاہی نظام کی تباہی ، اس کی بجائے کمیونزم کا
قیام اور سیاسی اقتدار اور پھر دنیا میں اسکا نفوذ بڑھنا، پہلی عالمگیر جنگ جس نے دنیا کا
نقشہ بدل دیا اور پھر دوسری عالمگیر جنگ جس نے دوبارہ دنیا کا نقشہ بدل دیا ایسے اہم
واقعات ہیں جو تاریخ انسانیت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔