پیش لفظ
امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ, حصہ 2
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
یہ سب واقعات اسی طرح ظہور میں آئے جس طرح کہ ان کی پہلے سے خبر دی گئی تھی۔یا درکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے مقصد کو پورا کر کے ۲۶ مئی ۱۹۰۸
کو اپنے خدا کے حضور حاضر ہو گئے۔ان تمام پیشگوئیوں کی اس سے قبل ہی وسیع پیمانے
پر اشاعت ہو چکی تھی۔اس لئے یہ بات یقینی ہے کہ اسلام کے عالمگیر غلبہ کے متعلق جو
پیش خبریاں دی گئیں اور نبوت کی گئی ہے وہ ضرور اپنے وقت پر پوری ہوں گی کیونکہ یہ
پیش خبریاں ایک ہی سلسلہ کی مختلف کڑیاں ہیں۔یہ بھی یادر ہے کہ اسلام کے غلبہ اور اسلامی صبح صادق کے طلوع کے آثار ظاہر ہورہے
ہیں گو ابھی دھندلے ہیں لیکن اب بھی ان کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔اسلام کا سورج اپنی
پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا اور دنیا کو منور کرے گا، لیکن پہلے اس سے کہ یہ
واقع ہوضروری ہے کہ دُنیا ایک اور عالمگیر تباہی میں سے گزرے ایک ایسی خونی تباہی جو
بنی نوع انسان
کو جھنجھوڑ کر رکھ دیگی ، لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ ایک انداری پیشگوئی
ہے اور انذاری پیشگوئیاں تو بہ اور استغفار سے التواء میں ڈالی جاسکتی ہیں بلکہ ٹل بھی سکتی
ہیں اگر انسان اپنے رب کی طرف رجوع کرے اور تو بہ کرے اور اپنے اطوار دُرست کر
لے، وہ اب بھی خدائی غضب سے بچ سکتا ہے اگر وہ دولت اور طاقت اور عظمت کے
جھوٹے خداؤں کی پرستش چھوڑ دے اور اپنے رب سے حقیقی تعلق قائم کرے، فسق و
فجور سے باز آ جائے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے لگے اور بنی نوع انسان کی سچی
خیر خواہی اختیار کرلے مگر اسکا انحصار تو اُن قوموں پر ہے جو اس وقت طاقت اور دولت
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
۱۳
اور قومی عظمت کے نشہ میں مست ہیں کہ آیا وہ اس مستی کو چھوڑ کر روحانی لذت اور سرور
کے خواہاں ہیں یا نہیں؟ اگر دنیا نے دنیا کی مستیاں اور خرمستیاں نہ چھوڑیں تو پھر یہ
انذاری پیشگوئیاں ضرور پوری ہوں گی اور دنیا کی کوئی طاقت اور کوئی مصنوعی خدا دنیا کو
موعودہ ہولناک تباہیوں سے بچا نہ سکے گا۔پس اپنے پر اور اپنی نسلوں پر رحم کریں اور خدائے رحیم و کریم کی آواز کو نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ
پر رحم کرے اور صداقت کو قبول کرنے اور اس سے فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا کرے۔اب میں مختصراً اس روحانی انقلاب کا ذکر کرتا ہوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ دنیا میں رونما ہونا تھا۔مگر یہ نہ بھولنا چاہئے کہ آپ کی بعثت
کے زمانہ میں اسلام انتہائی کس مپرسی اور تنزل کی حالت میں تھا۔علم مسلمان کے پاس نہ
تھا۔دولت سے وہ محروم تھے ، صنعت و حرفت میں انکا کوئی مقام نہ تھا، تجارت ان کے
ہاتھ سے نکل چکی تھی ، سیاسی اقتدار وہ کھو چکے تھے اور حقیقی معنی میں تو دنیا کے کسی حصہ میں
وہ صاحب اختیار حاکم نہ رہے تھے۔اخلاقی حالت بھی ابتر تھی اور شکست خوردہ ذہنیت
ان میں پیدا ہو چکی تھی اور پھر ابھرنے اور زندہ قوموں کی صف میں کھڑے ہونے کی
کوئی امنگ باقی نہ رہی تھی۔اسلام کی مخالفت کا یہ حال تھا کہ دنیا کی سب طاقتیں اسلام
پر حملہ آور ہورہی تھیں اور اسلام کو سر چھپانے کیلئے کہیں جگہ نہ مل رہی تھی۔عیسائیت سب
میں پیش پیش تھی اور اسلام کی سب سے بڑی دشمن۔عیسائی مناد کثرت سے دنیا میں
پھیل گئے تھے ، عیسائی دنیا کی دولت اور سیاسی اقتدار ان مناد کی مدد کو ہر وقت تیار تھا اور
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
۱۴
ان کا پہلا اور بھر پور وار اسلام کے خلاف تھا اسے اپنی فتح کا اتنا یقین تھا کہ ایک وقت
ایسا بھی آیا کہ دنیا میں اعلان کیا گیا کہ :
۱) براعظم افریقہ عیسائیت کی جیب میں ہے۔(۲) ہندوستان میں دیکھنے کو بھی مسلمان نہ ملے گا، اور
۳) وقت آ گیا ہے کہ مکہ معظمہ پر عیسائیت کا جھنڈا لہرائے گا۔حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی اپنی حالت یہ تھی کہ ابھی گنتی کے چند غریب مسلمان
آپ کے گرد جمع ہوئے تھے۔کوئی جتھہ، کوئی دولت، کوئی سیاسی اقتدار آپ کے پاس نہ
تھا مگر وہ جس کے قبضہ قدرت میں ہر شے ہے آپ کے ساتھ تھا اور اسی خدا نے آپ
سے یہ کہا کہ دنیا میں یہ منادی کر دو کہ اسلام کی تازگی کے دن آگئے ہیں اور وہ دن دور
نہیں جب اسلام تمام ادیانِ عالم پر اپنے دلائل اور اپنی روحانی تاثیروں کی رو سے
غالب آئے گا۔آگے چلنے سے قبل ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے اور ہم
تمام مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح ناصری علیہ السلام خدا کے ایک برگزیدہ نبی
تھے اور انکی والدہ بھی نیکی میں ایک پاک نمونہ تھیں۔قرآن کریم نے ان دونوں کا
ذکر عزت سے کیا ہے۔مریم علیھا السلام
کو تو قرآن کریم نے پاکیزگی کی مثال کے
طور پر پیش کیا ہے اور قرآن کریم میں آپ کا ذکر انجیل کی نسبت زیادہ عزت کے
ساتھ کیا گیا ہے، لیکن قرآن کریم ان دونوں کو معبود ماننے کے کلیسیائی عقیدے کی
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
سختی سے تردید فرماتا ہے۔یہ بات اور عیسائی کلیسیا کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت سے انکار دو ایسے امور ہیں جو اسلام اور عیسائیت کے بنیادی اور اصولی
اختلاف ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
میں ہر دم اسی فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو
جائے۔میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجب
تنگی میں ہے۔اس سے بڑھ کر اور کون سا دلی درد کا مقام ہوگا کہ ایک عاجز
انسان کو خدا بنالیا گیا اور ایک مشتِ خاک کو رب العلمین سمجھا گیا، میں کبھی کا
اس غم میں فنا ہو جاتا اگر میرا مولیٰ اور میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید
کی فتح ہے، غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنے خدائی کے وجود
سے منقطع کئے جائیں گے، مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور
نیز اسکا بیٹا اب ضرور مرے گا۔خدائے قادر فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو
مریم اور اسکے بیٹے عیسی اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کر دوں ، سواب
اس نے چاہا ہے کہ ان دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ چکھا
دے، سو اب دونوں مریں گے کوئی انکو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام خراب
استعداد یں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔نئی زمین
ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس
کے تو بہ کا دروازہ بند ہوگا کیوں کہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو
جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے
بند ہیں اور ٹور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں، قریب ہے کہ سب
ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا
آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر
دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے
والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں
پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا ، اور نہ کوئی مصنوعی خدا، اور
خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دیگا۔لیکن نہ کسی تلوار سے
اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں
پر ایک نورا تارنے سے۔تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی“۔(تبلیغ رسالت، جلد ششم صفحه ۹۰۸)
ان زبردست پیشگوئیوں کے بعد تو دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا۔افریقہ کا وسیع براعظم
عیسائیت کے جھنڈے تلے جمع ہونے کی بجائے اسلام کے خنک اور سرور بخش سایہ تلے
جمع ہو رہا ہے۔ہندوستان میں یہ حالت ہے کہ احمدی نوجوانوں سے بات کرتے
ہوئے بھی بڑے بڑے پادری گھبراتے ہیں اور مکہ پر عیسائیت کا جھنڈا لہرانے کا خواب
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
شرمندہ تعبیر نہ ہوا اور نہ کبھی ہوگا۔انشاءاللہ
۱۷
غلبہ اسلام کے متعلق جو بشارتیں دی گئی تھیں اُن کے پورا ہونے کے آثار ظاہر ہور ہے
ہیں، مگر جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں ایک تیسری عالمگیر تباہی کی بھی خبر دی گئی ہے جس
کے بعد اسلام پوری شان کے ساتھ دنیا پر غالب ہوگا، مگر یہ بشارت بھی دی گئی ہے کہ
تو بہ اور اسلام کی بتائی ہوئی راہیں اختیار کرنے سے یہ تباہی مل بھی سکتی ہے۔اب یہ آپ
کے اختیار میں ہے کہ اپنے خدا کی معرفت حاصل کر کے اور اسکے ساتھ سچا تعلق پیدا
کر کے خود کو اور اپنی نسلوں کو اس تباہی سے بچالیں یا اس سے دوری کی راہیں اختیار
کر کے خود کو اور اپنی نسلوں کو ہلاکت میں ڈالیں۔ڈرانے والے عظیم انسان نے خدا اور
محمد کے نام پر (مندرجہ ذیل الفاظ میں ) آپ کو ڈرایا ہے اور اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔میری یہ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کو اپنا فرض پورا کرنے کی توفیق دے۔میں اپنی تقریر
اس عظیم شخص کے اپنے الفاظ پر ختم کرتا ہوں:
وو
یاد رہے کہ خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے پس یقیناً
سمجھو کہ جیسا کہ پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں زلزلے آئے ایسا ہی یورپ
میں بھی آئے اور نیز ایشیا کے مختلف مقامات میں آئیں گے اور بعض ان میں
قیامت کا نمونہ ہوں گے اور اس قدر موت ہوگی کہ خون کی نہریں چلیں گی۔اس موت سے پرند چرند بھی باہر نہیں ہوں گے اور زمین پر اس قدر سخت تباہی
آئے گی کہ اس روز سے کہ انسان پیدا ہوا ایسی تباہی کبھی نہیں آئی ہوگی اور
۱۸
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
اکثر مقامات زیروز بر ہو جائیں گے کہ گویا ان میں کبھی آبادی نہ تھی اور اس
کے ساتھ اور بھی آفات زمین و آسمان میں ہولناک صورت میں پیدا ہوں گی،
یہاں تک کہ ہر ایک عقلمند کی نظر میں وہ باتیں غیر معمولی ہو جائیں گی اور ہیئت
اور فلسفہ کی کتابوں کے کسی صفحہ میں ان
کا پتہ نہیں ملے گا ، تب انسانوں میں
اضطراب پیدا ہو گا کہ یہ کیا ہونے والا ہے اور بہتیرے نجات پائیں گے اور
بہتیرے ہلاک ہو جائیں گے، وہ دن نزدیک ہیں بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ
دروازے پر ہیں کہ دنیا ایک قیامت کا نظارہ دیکھے گی اور نہ صرف زلزلے
بلکہ اور بھی ڈرانے والی آفتیں ظاہر ہوں گی۔کچھ آسمان سے اور کچھ زمین
سے۔یہ اسلئے کہ نوع انسان نے اپنے خدا کی پرستش چھوڑ دی ہے اور تمام
دل اور تمام ہمت اور تمام خیالات سے دنیا پر ہی گر گئے ہیں۔اگر میں نہ آیا
ہوتا تو ان بلاؤں میں کچھ تاخیر ہو جاتی، پر میرے آنے کے ساتھ خدا کے
غضب کے وہ مخفی ارادے جو ایک بڑی مدت سے مخفی تھے ظاہر ہو گئے
جیسا کہ خدا نے فرمایا وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَكَ رَسُولًا اور تو به
کرنے والے امان پائیں گے اور وہ جو بلا سے پہلے ڈرتے ہیں ان پر رحم کیا
جائے گا کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم ان زلزلوں سے امن میں رہو گے یا تم اپنی
تدبیروں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہو؟ ہر گز نہیں۔انسانی کاموں کا اس دن
خاتمہ ہوگا۔یہ مت خیال کرو کہ امریکہ وغیرہ میں سخت زلزلے آئے اور تمہارا
۱۹
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ
ملک ان سے محفوظ ہے، میں تو دیکھتا ہوں کہ شاید ان سے زیادہ مصیبت کا منہ
دیکھو گے۔اے یورپ
تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں اور
اے جزائر کے رہنے والو کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا، میں
شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں۔وہ واحد و یگانہ
ایک مدت تک خاموش رہا اور اسکی آنکھوں کے سامنے مکر وہ کام کئے گئے اور
وہ چپ رہا، مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھائے گا،جس کے کان سننے
کے ہوں سنے کہ وہ وقت دور نہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے
سب کو جمع کروں، پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے ، میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے، نوح کا زمانہ تمہاری
آنکھوں کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم پشم خود دیکھ لو گے ،مگر
خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ
66
ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی ، اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ “
(حقیقۃ الوحی صفحه ۲۵۶ و ۲۵۷)
وآخر دعوانا عن الحمد لله رب العلمین