پانچویں پیشگوئی : یسعیاہ نبی نے بھی ایک عظیم الشان نبی کے ظہور کی خبر دی

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

یا نچویں پیشگوئی
یسعیاہ نبی نے بھی ایک عظیم الشان نبی کے ظہور کی خبر دی
یسعیاہ کی کتاب بھی رسول کریم سایش ایتم کی پیشگوئیوں سے بھری پڑی ہے اور اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک عظیم الشان نبی اور آنے والا ہے جو دنیا کے لئے سلامتی اور امن
لائے گا۔لیکن جیسا کہ سنت الہی ہے پیشگوئیوں میں ایک رنگ اخفاء کا بھی پایا جاتا
ہے۔چنانچہ یسعیاہ کی پیشگوئیوں میں بھی یروشلم اور صیہون وغیرہ کے نام آئے ہیں جس کی
وجہ سے مسیحی مصنفوں نے دھوکا کھایا ہے کہ یہ پیشگوئیاں مسیح کے متعلق ہیں۔حالانکہ یروشلم
یا بنواسرائیل یا صیہون کے الفاظ اپنی ذات میں تو پیشگوئی کا کوئی حصہ نہیں۔اگر یہ پیشگوئی
کی تفصیلات مسیح پر چسپاں نہیں ہوتیں تو صرف یروشلم اور صیہون کے الفاظ سے کیا دھوکا لگ
سکتا ہے۔اس صورت میں ہمیں یہی ماننا پڑے گا کہ یروشلم اور صیہون اور بنی اسرائیل سے
مراد صرف یہ ہے کہ میرے مقدس مقامات اور میری پیاری قوم نہ کہ حقیقی طور پر یروشلم اور
صیہون اور بنی اسرائیل۔(الف) اس سلسلہ میں سب سے پہلی پیشگوئی میں یسعیاہ باب ۴ سے نقل
کرتا ہوں لکھا ہے:۔اس دن سات عورتیں ایک مرد کو پکڑ کے کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں
گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی۔تو ہم سب سے صرف اتنا کر کہ ہم تیرے نام کی
کہلاویں تا کہ ہماری شرمندگی مئے۔اس دن خداوند کی شان ، شوکت اور حشمت
33

ہوگی اور زمین کا پھل ان کے لئے جو بنی اسرائیل میں سے بچ نکلے لذیذ اور خوشنما
ہوگا اور ایسا ہوگا کہ ہر ایک جو صیہون میں چھوٹا ہوا ہوگا اور یروشلم میں باقی رہے
گا۔بلکہ ہر ایک جس کا نام یروشلم کے زندوں میں لکھا ہوگا مقدس کہلائے گا۔“
(آیت ۱ تا ۳)
اس پیشگوئی میں اگر صیہون اور یروشلم کو استعارہ قرار دیا جائے تو جو مفہوم اس پیشگوئی
کا نکلتا ہے وہ سوائے محمد رسول اللہ ایسی پی ایم کے اور کسی پر صادق نہیں آتا۔ان آیتوں میں یہ
پیشگوئی کی گئی ہے کہ آنے والے موعود کے ساتھ شوکت اور حشمت ہوگی اور اس کو دنیا کی
غنیمتیں ملیں گی اور اس کی قوم کے لوگ مقدس کہلائیں گے اور اس کے زمانہ میں کثرت
ازدواج کی ضرورت ہوگی۔کیا یہ باتیں مسیح اور اس کے حواریوں پر چسپاں ہوتی ہیں؟ کیا
مسیح کا زمانہ شوکت اور حشمت والا تھا یا محمد رسول اللہ لا یتیم کا زمانہ شوکت اور حشمت والا
تھا؟ کیا دنیا کی غنیمتیں مسیح اور اس کے حواریوں کوملیں یا محمد رسول اللہ لا یا ایم اور انکےصحا بہ کو
ملیں ؟ کیا مسیح کے زمانہ میں کثرت ازدواج کی ضرورت پیش آئی یا محمد رسول اللہ
لا الہ سلم کے زمانہ میں اس کی ضرورت پیش آئی ؟ مسیح نے تو کثرت ازدواج کو نا پسند کیا ہے
لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثرت ازدواج کومناسب حالات میں جائز بلکہ
پسندیدہ کہا ہے۔آپ ہی کے زمانہ میں لڑائیاں ہوئیں اور لڑائیوں میں جوان آدمی مارے
گئے اور عورتیں یا بیوہ ہوگئیں یا جوان عورتوں کے لئے رشتے میسر نہ آئے۔پس آپ نے
اپنی قوم کو حکم دیا کہ ایسی صورت میں مردوں کا فرض ہے کہ ایک سے زیادہ عورتوں سے
شادیاں کریں تا کہ قوم میں بدکاری اور آوارہ گردی پیدا نہ ہو۔(ب) یسعیاہ نبی اپنی کتاب کے باب ۵ میں پیشگوئی فرماتے ہیں:۔34

وہ قوموں کے لئے دور سے ایک جھنڈا کھڑا کرتا ہے اور انہیں زمین کی
اشیاء سے سیٹی بجا کے بلاتا ہے اور دیکھ وے دوڑ کے جلد آتے ہیں۔کوئی ان میں
نہ تھک جاتا اور نہ پھسل پڑتا ہے۔وے نہیں اونگھتے اور نہیں سوتے۔ان کا کمر بند
کھلتا نہیں ہے اور نہ ان کی جوتیوں کا تسمہ ٹوٹتا ہے۔ان کے تیر تیز ہیں اور ان کی
ساری کمانیں کشیدہ ہیں۔ان کے گھوڑوں کے سم چقماق کے پتھر کی مانند
ٹھہرتے اور ان کے پہیے گرد باد کی مانند۔وے شیرنی کی مانند گر جتے ہیں۔ہاں
وے جو ان شیروں کی مانند گر جتے ہیں وے غراتے اور شکار پکڑتے اور اسے
بے روک ٹوک لے جاتے ہیں اور کوئی بچانے والا نہیں اور اس دن ان پر ایسا
شور مچائیں گے جیسا سمندر کا شور ہوتا ہے اور یہ زمین کی طرف تاکیں گے اور کیا
دیکھتے ہیں کہ اندھیرا اور تنگ حالی ہے اور روشنی اس کی بدیوں سے تاریک
ہو جاتی ہے۔“
( آیت ۲۶ تا ۳۰)
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک زمانہ میں تمام قوموں کے لئے فلسطین
سے دور کسی جگہ پر ایک جھنڈا کھڑا کرے گا اور اس جھنڈے والا دنیا کی مختلف قوموں کو
بلائے گا اور وہ جلدی سے دوڑ کر اس کے پاس جمع ہو جائیں گی۔وہ لوگ بڑی بڑی قربانیاں
کرنے والے ہوں گے اور غفلت اور ستی سے محفوظ ہوں گے۔انہیں لڑائیاں کرنی پڑیں
گی۔ان کے گھوڑوں کے سموں سے آگ نکلے گی اور جب وہ حملہ کرنے کے لئے چلیں گے
تو ہوا میں گر داڑے گی۔وہ اپنے شکار پر غالب آجائیں گے اور ان کے شکار کو کوئی بچانے
والا نہیں ہوگا۔وہ ایسا کیوں کریں گے؟ اس لئے کہ وہ دیکھیں گے کہ زمین میں تاریکی اور
35

ظلمت پھیلی ہوئی ہے اور لوگ ایک عظیم الشان انقلاب کے محتاج ہیں۔یہ پیشگوئی کلی طور پر رسول کریم مالی یہ تم پر نہ صرف چسپاں ہوتی ہے بلکہ قرآن کریم
میں اس کا ذکر بھی موجود ہے۔رسول کریم مایا یہ تم اس پیشگوئی کے مطابق فلسطین سے دور
یعنی مکہ میں ظاہر ہوئے اور آپ کا جھنڈا مدینہ میں کھڑا کیا گیا۔آپ ہی تھے جنہوں نے
قرآنی الفاظ میں یہ اعلان کیا يَأْيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ
جميعًا (الاعراف : ۱۵۹) اے انسانو! میں تمام لوگوں کی طرف خدا کی طرف سے رسول بنا
کر بھیجا گیا ہوں۔آپ ہی کی آواز پر چاروں طرف سے لوگ دوڑ نے لگ گئے اور جلد جلد
آپ کے گرد جمع ہو گئے۔مسیح کی زندگی میں تو ایک شخص بھی غیر قوموں میں سے اس پر ایمان
نہیں لایا تھا۔اس کے سارے کے سارے حواری چالیس پچاس میل کے حلقہ کے اندر
رہنے والے تھے مگر رسول
کریم صلی ایتم کی آواز پر یمن کے رہنے والے اور مجد کے رہنے
والے یہودیوں میں سے بھی اور ایرانیوں میں سے بھی اور عیسائیوں میں سے بھی ایمان
لائے اور آپ کے گرد جمع ہو گئے اور اس پیشگوئی کے مطابق انہوں نے ایسی قربانیاں اور
ان تھک کوششیں کیں کہ دشمن سے دشمن بھی ان کی قربانیوں کی تعریف کئے بغیر نہیں رہتا اور
خدا تعالیٰ نے بھی اپنے کلام میں ان کی نسبت فرمایا ہے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ
(التوبة: ۱۰۰) انہوں نے ایسی قربانیاں کیں کہ خدا ان سے راضی ہو گیا اور وہ خدا سے راضی
ہو گئے اور پھر قرآن کریم میں ان کا یوں ذکر بھی آتا ہے کہ مِنْهُم مَّنْ قَطَى نَحْبَهُ
وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب : (۲۴) کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنے عہد پورے
کر دیئے ہیں اور کچھ وہ ہیں جو اپنے عہد کے پورا کرنے کے انتظار میں ہیں۔پھر ان کو
جنگیں بھی پیش آئیں اور تیروں اور کمانوں سے انہوں نے کام لیا۔ان کے گھوڑے چقماق
36

کی طرح ہو گئے اور ان کے پیسے گرد باد کی مانند جس کی طرف خود قرآن کریم میں اشارہ کیا
گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْعَدِیتِ ضَبْحًا فَالْمُوْرِيتِ قَدْحًا فَالْمُغِيرَتِ
صُبْحًا فَأَثَرْنَ بِهِ نَفْعًا فَوَسَطنَ بِهِ جَمعا (العادیت : ۲-۶) یعنی ہم قسم کھاتے
ہیں ان گھوڑ سواروں کی جو تیزی سے دشمن پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھتے ہیں ایسی تیزی
سے کہ ان کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے آگ نکلنے لگتی ہے اور ان کے حملہ سے گردوغبار کا ایک
طوفان اٹھ پڑتا ہے اور وہ ایسی شان اور طاقت کے ساتھ اپنے دشمن کی صفوں میں گھس کر
اسے مغلوب کر لیتے ہیں۔کس طرح لفظ بلفظ اس پیشگوئی کی طرف قرآن کریم نے اشارہ کیا
ہے۔پھر یہ جو اس پیشگوئی میں کہا ہے کہ :-
وہ زمین کی طرف تاکیں گے اور کیا دیکھتے ہیں کہ اندھیرا اور تنگ حالی
ہے اور روشنی اس کی بدلیوں سے تاریک ہو جاتی ہے۔“
اسی کی طرف قرآن کریم میں ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي
الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ( روم : ۴۲) تمام دنیا میں خشکی اور تری میں فساد اور خرابی پیدا ہوگئی ہے اور
خدا تعالیٰ کے ایک مامور کے ظاہر ہونے کی ضرورت ہے۔اسی طرح فرماتا ہے۔قد انْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًارّ سُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِ اللَّهِ مُبَيِّنَتٍ
لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّوْرِ (الطلاق:۱۲،۱۱)
یہ خدا کا رسول اس لئے آیا ہے کہ دنیا سب کی سب تاریکی میں پڑی ہے اور وہ اس کو
تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے۔(ج) یسعیاہ باب ۸ میں لکھا ہے:۔37

وو
رب الافواج جو کہے تم اس کی تقدیس کرو اور اس سے ڈرتے رہو اور اس
کی ہی دہشت رکھو۔وہ تمہارے لئے ایک مقدس ہوگا۔پر اسرائیل کے دونوں
گھرانوں کے لئے ٹکر کا پتھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان اور یروشلم کے باشندوں
کے لئے پھندا اور دام ہووے گا۔بہت لوگ ان سے ٹھو کر کھائیں گے اور گریں
گے اور ٹوٹ جائیں گے اور دام میں پھنسیں گے اور پکڑے جائیں گے شہادت
نامہ بند کر لو اور میرے شاگردوں کے لئے شریعت پر مہر کرو۔میں بھی خداوند کی
راہ دیکھوں گا جواب یعقوب کے گھرانے سے اپنا منہ چھپاتا ہے میں اس کا
انتظار
کروں گا۔“
(آیت ۱۳ تا ۱۷)
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایک مقدس ظاہر ہوگا۔لیکن وہ بنی اسرائیل
کے دونوں گھرانوں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوگا اور یروشلم کے باشندوں کے لئے پھندا
اور دام بنے گا۔اگر وہ اس کا مقابلہ کریں گے تو وہ شکست کھا ئیں گے اور پکڑے جائیں
گے۔اس کے زمانے میں یہودی شریعت ختم کر دی جائے گی اور یعقوب کے گھرانے سے
خدا تعالیٰ منہ پھیر لے گا۔انجیل نویں اس پیشگوئی کے متعلق خاموش ہیں اور شاید وہ اسرائیل کے دونوں
گھرانوں سے وہ دو گھرانے مراد لیتے ہیں جن میں سے ایک نے سلیمان کے بیٹے کا ساتھ
دیا تھا اور دوسرے نے ان سے بغاوت کر کے الگ حکومت قائم کر لی تھی۔لیکن یہ درست
نہیں ہوسکتا۔اس پیشگوئی میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ خدا کا ایک مقدس کھڑا ہوگا اور اس کے
زمانہ میں باتیں ہوں گی۔یا تو اس مقدس سے مراد مسیح ہے اور یا پھر مسیح کے بعد کوئی اور آنے
38

والا شخص ہے۔کیونکہ یسعیاہ اور مسیح کے درمیان کوئی ایسا با عظمت انسان نہیں گذرا جس کے
ساتھ بنو اسرائیل نے ٹکر کھائی ہو۔صرف حضرت مسیح ہی ایسے تھے جن سے بنو اسرائیل نے
ٹکر کھائی۔مگر کیا مسیح سے ٹکر کھا کر بنو اسرائیل پکڑے گئے تھے یا ان کے شاگردوں کے
لئے شریعت پر مہر کر دی گئی؟ مسیح تو صاف کہتا ہے کہ :-
یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا۔میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں۔کیونکہ میں تم سے سچ کہتا
66
ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا
ہرگز نہ مٹے گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو۔(متی باب ۵ آیت ۱۸،۱۷)
بلکہ مسیح اپنے بعد کے زمانے کے لئے بھی کہتا ہے کہ :۔کیا براتی جب تک کہ دولہا ان کے ساتھ ہے روزہ رکھ سکتے ہیں۔وے
جب تک کہ دولہا ان کے ساتھ ہے روزہ نہیں رکھ سکتے۔لیکن وے دن آدیں گے
جب دولہا ان سے جدا کیا جائے گا ، تب انہی دنوں میں وے روزہ رکھیں گے۔“
(مرقس باب ۲ آیت ۲۰،۱۹)
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کے فیصلہ کے مطابق حضرت مسیح علیہ
السلام کے بعد بھی آپ کے حواریوں پر موسوی تعلیم پر عمل کرنالازم ہوگا۔اگر یہ نہ ہوتا تو مسیح
یہ کہتا کہ میں نے تو ہمیشہ کے لئے روزے منسوخ کر دئے ہیں مگر وہ خود روزے رکھتا ہے اور
اپنے حواریوں کے متعلق خبر دیتا ہے کہ گو آج کل ان میں کمزوری پائی جاتی ہے۔لیکن آئندہ
زمانہ میں وہ روزے رکھنے لگ جائیں گے۔پس شریعت پر مہر کرنے کے یہ معنے نہیں کہ شریعت کو بالکل اڑادیا گیا۔بلکہ اس
39

پیشگوئی کے یہی معنے ہیں کہ اس مقدس کے زمانہ میں موسوی شریعت منسوخ کر دی جائے گی
اور ایک نئی شریعت قائم کر دی جائے گی اگر یہ نہ ہوتا تو یہ کیوں کہا جاتا کہ یعقوب کے
گھرانے سے خدا اپنا منہ پھیر لے گا۔کیا مسیح یعقوب کے گھرانے سے نہیں تھا؟ اگر مسیح
یعقوب کے گھرانے میں سے نہیں تھا تو وہ داؤد کی نسل میں سے نہیں تھا اور اگر وہ داؤد کی نسل
میں سے نہیں تھا تو پھر مسیح کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں ان کا بھی وہ مستحق نہیں تھا۔(د) یسعیاہ باب ۹ میں لکھا ہے :۔”ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اس
کے کاندھے پر ہوگی اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے۔عجیب ہمشیر،خدائے قادر
، ابدیت کا باپ، سلامتی کا شہزادہ، اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ
انتہا نہ ہوگی۔وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک
بندوبست کرے گا۔اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔رب
66
(آیت ۷،۶)
الافواج کی غیوری یہ کرے گی۔“
اس پیشگوئی میں ایک موعود کی خبر دی گئی ہے جو بادشاہ ہوگا اور جس کے پانچ نام ہوں
گے۔(۱) عجیب (۲) مشیر (۳) خدائے قادر (۴) ابدیت کا باپ (۵) سلامتی کا
شہزادہ۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔اور وہ داؤد کے تخت پر
ہمیشہ کے لئے بیٹھے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔اناجیل کے حاشیہ
نویسوں نے اس باب کے شروع میں لکھا ہے کہ اس میں مسیح کی پیدائش کی خبر ہے۔لیکن ان
علامتوں میں سے جو اس پیشگوئی میں بیان کی گئی ہیں کوئی ایک بھی تو حضرت مسیح پر صادق
نہیں آتی۔وہ کب بادشاہ ہوئے۔کب ان کو عجیب ،مشیر ، خدائے قادر ، ابدیت کا باپ اور
40

سلامتی کا شہزادہ کہا گیا؟ عجیب تو شاید ان کی پیدائش کے لحاظ سے ان کو کہا بھی جاسکے گو
ایسا کہا نہیں گیا۔کیونکہ جو انکو نہیں مانتے تھے وہ تو ان کی پیدائش کو ناجائز قرار دیتے تھے۔کیا وہ انہیں عجیب نہیں قرار دے سکتے تھے اور جو مانتے تھے وہ ان کی پیدائش کے
متعلق مختلف شبہات میں تھے۔کوئی انہیں داؤد کی اولا دقرار دیتا تھا اور کوئی روح القدس
کی۔دوسرا نام مشیر بتایا گیا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو مشیر ہونے کا کبھی موقعہ نہیں ملا۔ساری انجیل میں دیکھ لوکسی ایک جگہ بھی انہوں نے اپنی قوم سے مشورہ نہیں لیا۔اور نہ انہوں
نے اپنی قوم کو کوئی مشورہ دیا۔پھر وہ مشیر کس طرح کہلائے۔تیسرا نام خدائے قادر بتلایا گیا
ہے۔مسیح تو ساری عمر ابن اللہ کہلاتے رہے۔وہ خدائے قادر کس طرح کہلا سکتے تھے اور پھر
مسیح تو انا جیل کے بیان کے مطابق پھانسی دے کر مار دیا گیا تھا ایسا انسان قادر کس طرح
کہلا سکتا ہے۔اناجیل میں صاف آتا ہے کہ جب حضرت مسیح صلیب پر لٹکائے گئے تو
یہودیوں نے ان کو طعنہ دیا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو صلیب پر سے اتر آ۔چنانچہ لکھا ہے۔یو
نہیں سردار کاہنوں نے بھی فقیہوں اور بزرگوں کے ساتھ ٹھٹھا مار کے کہا۔اس نے اوروں کو
بچا یا مگر آپ کو نہیں بچا سکتا۔اگر اسرائیل کا بادشاہ ہے تو اب صلیب پر سے اتر آوے تو ہم
اس پر ایمان لاویں گے۔“
متی باب ۲۷ آیت ۴۲،۴۰)
حتی کہ وہ چور بھی جو حضرت مسیح کے ساتھ صلیب دئے گئے تھے ان کے متعلق لکھا ہے
کہ وہ بھی اسے طعنے مارتے تھے۔(متی باب ۲۷ آیت ۴۴)
پس حضرت مسیح پر یہ حوالہ چسپاں نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس کی قدرت نہ کبھی ظاہر ہوئی نہ
لوگوں نے اس کی قدرت کا کبھی اقرار کیا۔اس کے دشمن بھی اس کی قدرتوں کا انکار کیا کرتے
تھے اور اس کے دوست بھی اس کی قدرتوں کے منکر تھے اگر ایسا نہ ہوتا تو مسیح کے حواری اس کو
41

چھوڑ کر بھاگ کیوں جاتے۔جیسا کہ لکھا ہے " تب سب شاگردا سے چھوڑ کر بھاگ گئے۔“
(متی باب ۲۶ آیت ۵۶) کیا کبھی کوئی شخص قادر کو بھی چھوڑ اکرتا ہے؟ چوتھا نام ابدیت کا
باپ ہے۔یہ نام بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہوسکتا۔کیونکہ جیسا کہ اوپر ثابت کیا جاچکا ہے
وہ خود اپنے بعد ایک مامور کے آنے کی خبر دیتے ہیں۔پانچواں نام سلامتی کا شہزادہ ہے۔یہ
نام بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہو سکتا کیونکہ انہیں کبھی بادشاہت نصیب ہی نہیں ہوئی کہ ان
کے ذریعہ سے دنیا کو سلامتی ملی ہو وہ تو خود یہود سے دکھ پاتے رہے، آخر پکڑے گئے اور
صلیب پر لٹکائے گئے۔پس انہیں سلامتی کا شہزادہ کسی صورت میں بھی نہیں کہا جاسکتا۔پھر لکھا ہے۔اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔“ یہ بات بھی
حضرت مسیح میں نہیں پائی جاتی نہ ان کو سلطنت ملی نہ اس کا اقبال اور سلامتی انہوں نے
دیکھی۔اسی طرح لکھا ہے۔وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت میں آج سے لے کر ابد
تک ہندو بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔“ یہ بات بھی
حضرت مسیح کو نصیب نہیں ہوئی۔یہ سب کی سب علامتیں رسول کریم صلی ہی ہم میں ہی پائی
جاتی ہیں۔آپ کے کندھے پر سلطنت رکھی گئی اور گو آپ نہیں چاہتے تھے کہ آپ بادشاہ
ہوں لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دئے کہ آپ بادشاہ بننے پر مجبور
ہو گئے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ حضرت مسیح تو باوجود اس کے کہ ان کے پاس نہ کوئی حکومت
تھی نہ طاقت پھر بھی بادشاہ کہلانے کے شوقین تھے جیسا کہ متی باب ۲۱ میں لکھا ہے:۔مسیح گدھے پر سوار ہو کر یروشلم میں داخل ہوا تا کہ جو نبی نے کہا تھا پورا
ہو کہ صیہون کی بیٹی سے کہو کہ دیکھ تیرا بادشاہ فروتنی سے گدھی پر بلکہ گدھی کے بچہ
پرسوار ہو کر تجھ پاس آتا ہے۔“
42
(آیت ۵،۴)

اسی طرح متی باب ۲۷ آیت ۱۱ میں لکھا ہے :-
یسوع حاکم کے رو برو کھڑا تھا اور حاکم نے اس سے پوچھا کیا تو یہودیوں
کا بادشاہ ہے؟ یسوع نے اس سے کہا ہاں تو ٹھیک کہتا ہے۔“
لوقا باب ۲۳ میں لکھا ہے۔” اور ساری جماعت اٹھ کے اسے پیلاطوس کے پاس لے گئی اور اس پر
نالش کرنی شروع کی کہ اسے ہم نے قوم کو بہکاتے اور قیصر کو محصول دینے سے منع
کرتے اور اپنے تئیں مسیح بادشاہ کہتے پایا۔تب پیلاطوس نے اس سے پوچھا، کیا
تو یہودیوں کا بادشاہ ہے؟ اس نے اس کے جواب میں کہا وہی ہے جو تو کہتا
( آیت اتا۶ )
یوحنا باب ۱۸ آیت ۷ ۳ میں لکھا ہے۔تب پیلاطوس نے اسے کہا سو کیا تو بادشاہ ہے؟ یسوع نے جواب دیا کہ
جیسا آپ فرماتے ہیں میں بادشاہ ہوں۔“
لیکن رسول کریم صلای بیستم با وجود حکومت اور طاقت حاصل ہونے کے بادشاہ کہلانے
سے سخت نفرت رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ قیصر و کسری والا رنگ ہم میں نہیں ہونا چاہیئے۔ان کو جب خدا تعالیٰ اقتدار بخشتا ہے تو وہ بنی نوع انسان کو غلام بنانے کی کوشش کرتے
ہیں۔لیکن ہمیں خدا تعالیٰ نے خدمت خلق کے لئے پیدا کیا ہے۔پھر لکھا تھا کہ اس کا نام ”عجیب ہو گا۔حضرت مسیح خود تسلیم کرتے ہیں کہ یہ عجیب نام
پانے والا وہ موعود ہے جو ان کے بعد آئے گا چنانچہ انگورستان کی مثال میں حضرت مسیح کہتے
ہیں۔ایک مالک نے انگورستان لگایا اور باغبانوں کے حوالے کر دیا۔پھر مالک نے
43

نوکروں کو اس کا پھل لانے کے لئے باغبانوں کے پاس بھیجا۔مگر باغبانوں نے باری باری
تمام نوکروں کو مارا پیٹا یا پتھراؤ کیا۔اس کے بعد اور بڑے بڑے نو کر بھیجے گئے مگر ان کے
ساتھ بھی وہی سلوک ہوا۔پھر اس نے اپنے بیٹے کو بھیجا مگر بیٹے کو بھی انہوں نے مار ڈالا۔“
اس کے بعد مسیح نے لوگوں سے سوال کیا کہ وہ باغبان جنہوں نے یہ معاملہ کیا بتاؤ ان کے
ساتھ کیا سلوک کرے گا ؟ لوگوں نے کہا ” ان بدوں کو بری طرح مار ڈالے گا اور انگورستان
کو اور باغبانوں کو سونپے گا جو اسے موسم میں میوہ پہنچاویں۔یسوع نے انہیں کہا کیا تم نے
نوشتوں میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راج گیروں نے ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا یہ
خدا کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب۔اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی
بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور ایک قوم کو جو اس کو میوہ لا وے دی جائے گی۔جواس
پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا پر جس پر وہ گرے گا اسے پیس ڈالے گا۔“
متی باب ۲۱ آیت ۳۳ تا ۴۵)
اس تمثیل کے بیان کرتے وقت حضرت مسیح نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ بیٹے کو
صلیب دینے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور مامور ظاہر ہوگا جو کونے کا
پتھر کہلائے گا اور وہ مسیح اور تمام باقی لوگوں کی نظروں میں عجیب ہوگا۔پس جب مسیح خود کہتا
ہے کہ عجیب وہ شخص کہلائے گا جو بیٹے کو صلیب دیئے جانے کے بعد آئے گا۔تو یقیناً محمد
رسول اللہ صلی سیا سیتم ہی عجیب ہیں جو مسیح کے صلیب پانے کے بعد ظاہر ہوئے۔دوسرا نام آنے والے کا مشیر رکھا گیا ہے۔یہ نام بھی صرف رسول کریم صلی ا یہ تم پر
ہی چسپاں ہوتا ہے کیونکہ آپ ہی تھے جن سے ساری قوم مشورہ لیا کرتی تھی اور جنہوں
نے اپنی قوم میں مشورے کا رواج ڈالا اور حکومت کے لئے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ
44

آج 10 میں سے 10 باقی