پانچویں پیشگوئی : یسعیاہ نبی نے بھی ایک عظیم الشان نبی کے ظہور کی خبر دی

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں, حصہ 2

باشندگان ملک کے مشورہ سے ہر ایک کام کیا کرے۔رسول کریم سالی یتیم کے مشوروں کا
ذکر قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت میں آتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَى نَجْوِيكُمْ صَدَقَةٌ ذَلِكَ
خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (المجادلہ : ۱۳) اے
مومنو! جب کبھی تم رسول سے مشورہ لیا کرو تو مشورہ لینے سے پہلے غربا اور مساکین میں
تقسیم کرنے کے لئے کچھ صدقہ پیش کیا کرو۔یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہوگا
لیکن اگر تمہارے پاس کچھ نہ ہو تو پھر اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔اس صورت میں تم
بغیر صدقہ پیش کرنے کے بھی مشورہ لے سکتے ہو۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ رسول کریم
صلی الہ تم سے لوگ کثرت سے مشورہ لیا کرتے تھے۔یہاں تک کہ اس بات کو دیکھتے
ہوئے کہ رسول کریم صلی یا یتیم کا اصل وقت تو تمام بنی نوع انسان کا ہے بعض لوگ اپنی
خاص ضرورتوں کے لئے آپ کے وقت کو نسبتاً زیادہ استعمال نہ کرنے لگ جائیں یہ
قانون مقرر کر دیا گیا کہ جو شخص آپ سے مشورہ لے وہ غریبوں اور مسکینوں کے لئے کچھ
صدقہ کی رقم بھی بیت المال میں ادا کیا کرے۔تا کہ آپ کا وقت جو افراد کے کاموں
میں لگے اس کا کچھ نہ کچھ ازالہ اس صدقہ کے ذریعہ سے ہو جائے۔جس شخص سے لوگ
اس کثرت سے مشورہ لیا کرتے تھے کہ اس کے مشورہ کو ایک مستقل ادارہ قرار دے دیا
گیا۔وہی شخص مشیر کہلانے کا مستحق ہوسکتا ہے۔پھر اس لئے بھی آپ مشیر کہلانے کے مستحق
ہیں کہ آپ نے حکومت کی بنیاد قومی مشوروں پر رکھی۔چنانچہ قرآن کریم میں جو آپ پر
نازل ہونے والی وحی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ
( شوری : ۳۹) مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ کوئی حکومتی کام نہ کریں جب تک کہ وہ ملک کے
45

نمائندوں سے مشورہ نہ لے لیا کریں۔اس کی تشریح میں رسول کریم صلی شی سیستم فرماتے ہیں لا
خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ لے اسلامی حکومت مشورہ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔جو حکومت بھی
باشندگان ملک کے مشورہ کے بغیر چلائی جائے گی وہ اسلامی نہیں کہلائے گی۔مگر اس کے
مقابلہ میں نہ مسیح نے کوئی مشورہ دنیا کو دیا نہ مشورہ کی اہمیت پر زور دیا۔پس یقینا محمد رسول
الله ال ای ایم ہی وہ شخص تھے جو مشیر کہلاتے ہیں۔تیسرا نام اس کا ” خدائے قادر “ رکھا ہے۔تو رات کی رو سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو
خدا تعالیٰ سے مشابہت حاصل تھی چنانچہ خروج باب ۷ آیت ا میں لکھا ہے ” پھر خداوند نے
موسیٰ سے کہا دیکھ میں نے تجھے فرعون کے لئے خدا سا بنایا۔اسی طرح خروج باب ۴ آیت
۱۶ میں اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرماتا ہے۔تو اس ( یعنی ہارون ) کے لئے خدا
کی جگہ ہو گا۔جس طرح مسیح بائبل کے محاورہ کے مطابق ابن اللہ کہلانے کے مستحق ہیں اسی
طرح بائبل کے لحاظ سے حضرت موسیٰ مظہر خدا تھے۔پس جب کبھی خدا کے لفظ سے کسی
انسان کی طرف اشارہ کیا جائے گا تو اس سے مراد یا موسیٰ علیہ السلام ہوں گے یا کوئی مثیل
موسیٰ ہوگا اور یہ میں اوپر بتا آیا ہوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے بعد ایک ایسے نبی
کے آنے کی خبر دی تھی جو ان جیسا ہوگا (استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ ) اور یہ بھی بتا چکا ہوں کہ
اس پیشگوئی کی تمام علامتیں محمد رسول اللہ صلین اسلام پر صادق آتی ہیں۔پس محمد رسول اللہ
نہ ہی خدا یا صحیح لفظوں میں یوں کہو کہ خدا کے مظہر کہلانے کے مستحق تھے۔چنانچہ آپ
کے متعلق قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ
کنز العمال كتاب الخلافة مع الامارة جلد ۵ مسند عمر حدیث ۱۳۶ ۱۴ صفحه ۶۴۸
الطبعة الاولى ۱۹۷۱ ء منشورات مكتبة التراث الاسلامي حلب)
46

رلی (الانفال :۱۸) جب بدر کے موقعہ پر تو نے کنکر اٹھا کر دشمن کی طرف پھینکے تو ان
کنکروں کو پھینکنے والا تیرا ہاتھ نہیں تھا بلکہ خدا کا ہاتھ تھا۔اسی طرح آپ کے متعلق قرآن
کریم میں آتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ (الفتح :(۱) جو تیری
بیعت کرتے ہیں وہ اللہ کی بیعت کرتے ہیں۔یعنی تو اللہ تعالیٰ کا مظہر ہے۔پس اس پیشگوئی
کے مطابق اگر کوئی شخص ہو سکتا ہے تو محمد رسول اللہ ا سی ایم ہی کی ذات ہو سکتی ہے۔پھر لفظ
قادر بھی آپ ہی کی ذات پر دلالت کرتا ہے کیونکہ آپ ہی تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں
اپنے سارے دشمنوں کو زیر کر لیا اور تمام مخالفتوں اور عداوتوں کا سر کچل دیا۔چوتھا نام ابدیت کا باپ بتایا گیا ہے۔یہ علامت بھی آپ پر ہی چسپاں ہوتی ہے
کیونکہ آپ ہی ہیں جنہوں نے یہ دعوی کیا کہ آپ
کی تعلیم قیامت تک کے لئے ہے اور یہ کہ
جس آنے والے مسیح کی خبر دی گئی ہے وہ بھی آپ کی امت کا ایک فرد ہوگا کوئی نیا شخص نہیں
ہوگا جس کی آمد کی وجہ سے آپ کی بادشاہت میں کوئی فرق یا اختلال واقعہ ہو
جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا
وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ انْ
كُنتُمْ صَدِقِيْنَ قُلْ لَّكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا
تَسْتَقْدِمُونَ (سبا: ۲۹-۳۱) یعنی ہم نے تجھے صرف اس لئے بھیجا ہے تا کہ تمام بنی
نوع انسان کو تو اس طرح جمع کرے کہ ان میں سے کوئی طبقہ اور کوئی زمانہ تیری تبلیغ سے باہر
نہ رہے اور تو تمام انسانوں کے لئے بشیر اور نذیر کے طور پر کام دے لیکن اکثر انسان تیری
اس حیثیت سے واقف نہیں ہیں۔پھر فرماتا ہے دشمن اعتراض کرتے ہیں کہ یہ وعدہ کہ تو
سب دنیا کی طرف اور ہمیشہ کے لئے ہے۔کس طرح پورا ہوگا۔اگر تم سچے ہو تو اس کی دلیل
47

دو۔اس کا جواب دیتا ہے کہ تو ان سے کہہ دے کہ تمہارے لئے ہم ایک مدت مقرر کر چکے
ہیں تم نہ اس مدت سے ایک ساعت پیچھے رہ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھو گے۔یعنی وہ وعدہ عین
وقت پر پورا ہو جائے گا۔یہ مدت وہی ہے جس کا ذکر سورہ سجدہ میں کیا گیا ہے۔سورہ سجدہ
میں اللہ فرماتا ہے۔يُدَيرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي
يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُةَ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ (السجدہ : ۶) اللہ تعالی اسلام کو دُنیا
میں قائم کرے گا۔پھر اسلام کا زور رفتہ رفتہ کم ہونا شروع ہوگا اور ایک دن میں جس کی لمبائی
ایک ہزار سال کے برابر ہوگی وہ خدا تعالیٰ کی طرف چڑھنا شروع ہوگا اور اس میں کمزوری
اور اضمحلال کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔اسلام کی ترقی کا زمانہ قرآن کریم سے بھی اور
احادیث سے بھی تین سو سال کا معلوم ہوتا ہے اس میں ہزار سال شامل کیا جائے تو یہ زمانہ
تیرہ سوسال کا ہو جاتا ہے۔پس سورہ سجدہ کی آیت کو ملا کر اس آیت کے یہ معنے بنتے ہیں کہ
رسول کریم صلی ا یتیم کا ہمیشہ کے لئے بشیر و نذیر ہونا اور تمام دنیا کی طرف ہونا تیرہ سوسال
کے بعد کلی طور پر ثابت ہو گا۔ان آیات میں اس بات کی خبر دی گئی ہے کہ تیرہ سو سال پر خدا
تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود کا نزول ہوگا اور مسیح موعود آپ کی امت میں سے ہوگا اور چونکہ
تمام انبیاء کا وہی آخری موعود ہے۔جب وہ آپ کی امت میں سے ہوگا تو اس سے یہ ثابت
ہوجائے گا کہ قیامت تک آپ کی شریعت قائم رہنے والی ہے اور آپ کی شریعت کو منسوخ
کرنے والا کوئی اور شخص نہیں آئے گا اور چونکہ اس کے زمانہ میں تبلیغ اسلام پر خاص طور پر
زور دیا جائے گا اور اسلام دنیا میں پھیل جائے گا۔اس لئے یہ امر اور بھی مستحکم ہو جائے گا کہ
اسلام کو مٹانے والی کوئی طاقت دنیا میں نہیں۔اور ہر قوم اور ہر علاقہ کے لوگ اس کے
مخاطب ہیں جو آہستہ آہستہ اس میں شامل ہو جائیں گے۔پس ابدیت کا باپ محمد رسول اللہ
48

صال الیہ یتیم
کے سوا اور کوئی نہیں۔پانچواں نام آپ کا سلامتی کا شہزادہ رکھا گیا ہے۔چونکہ شہزادہ بمعنی بادشاہ بھی آتا
ہے اس لئے ہم اس کے یہ معنی کر سکتے ہیں کہ وہ سلامتی کا بادشاہ ہوگا۔یہ پیشنگوئی بھی رسول
کریم صلی یا یہ ہم پر ہی چسپاں ہوتی ہے۔آپ جس مذہب کے بانی تھے اس کا نام خدا تعالیٰ
نے اسلام رکھا تھا یعنی سلامتی۔پس سلامتی کے شہزادے کے معنے ہوں گے اسلام کا بادشاہ
اور اس میں کیا شبہ ہے کہ اسلام کے بادشاہ محمد رسول اللہ صلی ہی تم ہی ہیں۔اسلام آپ ہی کی
لائی ہوئی تعلیم کا نام ہے۔اسلام کے تمام مسائل آپ ہی کی طرف لوٹتے ہیں اور آپ ہی
کے فیصلہ کے مطابق تمام اسلامی عالم میں عمل کیا جاتا ہے۔پس آپ تو سلامتی کے شہزادے
ہیں۔لیکن مسیح سلامتی کا شہزادہ کیونکر کہلا سکتا ہے؟ پھر کسی شخص کو اگر کسی چیز کا شہزادہ کہا
جائے تو اس کے ایک یہ بھی معنی ہوتے ہیں کہ وہ چیز اس میں کثرت سے پائی جاتی ہے اس
کو نہ حکومت ملی نہ اس نے عفو اور رافت سے کام لیا۔محض منہ سے کہہ دینا کہ اگر کوئی شخص
تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تم اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دو۔اس میں تو
کوئی خاص فضیلت نہیں۔عمل اصل چیز ہے اور یہ عمل صرف محمد رسول اللہ سیا ستم ہی کی
ذات سے ظاہر ہوا۔کیسے کیسے مظالم تھے جو مکہ والوں نے آپ پر اور آپ کی جماعت پر
کئے۔کتنے خون تھے جو آپ کے رشتے داروں اور آپ کے اتباع کے ان لوگوں نے
بہائے۔شاید رسول کریم صلی یا یہ ان کا جسم سر سے لے کر پیر تک گواہ تھا ان مظالم کا جو آپ کے
دشمنوں نے آپ کے خلاف روار کھے۔کیونکہ کبھی آپ پر سنگ باری کی گئی۔کبھی آپ پر
تیراندازی کی گئی۔کبھی آپ کے جسم کو اور ذرائع سے تکلیف پہنچانے کی کوشش کی گئی۔وطن
سے آپ کو بے وطن ہونا پڑا اور آپ کے صحابہ کو بھی۔پھر ماؤں نے بچوں کو چھوڑ دیا۔49

خاوندوں نے بیویوں کو چھوڑ دیا۔بھائیوں نے بھائیوں کو چھوڑ دیا۔اور مسلمان ایک مقہور
اور متروک جماعت ہو کر رہ گئے۔غریب اور کمزور مردوں کو دواونٹوں سے باندھ کر اور
متضاد جہتوں کی طرف چلا کر چیر دیا گیا۔عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار کر انہیں مارا
گیا۔غلاموں کو ننگا کر کے سخت پتھروں پر سے گھسیٹا گیا۔جلتی ہوئی ریت پر لٹا کر ان کے
سینوں پر ظالم کو دے اور اصرار کیا کہ تم کہو خدا ایک نہیں بلکہ خدا کے شریک بت بھی
ہیں۔جنگ میں مسلمان شہداء کی لاشیں چیر کر ان کے جگر اور دل نکال کر باہر پھینک دئے
گئے۔ان کے ناک اور کان کاٹ دئے گئے۔غرض زندوں اور مُردوں، مردوں اور
عورتوں، جوانوں اور بوڑھوں ہر ایک کو دکھ دیا گیا۔ہر ایک کی تذلیل کی گئی۔ہر ایک کے
ساتھ خلاف انسانیت مظالم کا ارتکاب کیا گیا۔یہ سب کچھ ہوا مگر جب خدا تعالیٰ کی نصرت
نے آخر مسلمانوں کو فتح دی اور رسول کریم ملانیا پی ایم ایک فاتح کی حیثیت سے مکہ میں داخل
ہوئے تو آپ نے اپنے دشمنوں کے سامنے صرف یہ اعلان کیا کہ لا تَثْرِیبَ عَلَيْكُمُ
الْيَوْمَ آج جب ہمیں خدا نے قوت اور طاقت دی ہے ہم اعلان کرتے ہیں کہ مکہ کے تمام
لوگوں کو معاف کیا جاتا ہے اور ان کے مظالم کی انہیں کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔یہی نہیں
کہ ان کو سزا نہیں دی گئی۔بلکہ ان کے جذبات کا اتنا احترام کیا گیا کہ جب اسلامی لشکر مکہ
میں داخل ہونے کے لئے بڑھ رہا تھا ایک اسلامی جرنیل نے یہ کہہ دیا آج ہم زور سے مکہ
میں داخل ہوں گے اور ان مظالم کا بدلہ لیں گے جو مکہ والوں نے محمد رسول اللہ سایہ تم اور
ان کے صحابہ پر کئے تھے۔اس پر آپ نے اس جرنیل کو معزول کر دیا اور فرمایا ان باتوں
سے مکہ والوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔کیا مسیح کی زندگی میں کوئی بھی ایسا واقعہ ہے۔کیا مسیح کے
حواریوں کی زندگی میں کوئی ایسا واقعہ ہے؟ کیا ساری مسیحی تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ
50

ہے؟ عیسائی بھی شروع میں مظلوم تھے۔عیسائی بھی شروع میں مغلوب تھے۔مگر جب انہیں
حکومت ملی کیا انہوں نے اپنے دشمنوں اور اپنے مخالفوں کے ساتھ نرمی اور رحم کا برتاؤ کیا؟
روما کی تاریخ نکال کر دیکھو اس کے اوراق ان مظالم کی یاد سے سرخ ہورہے ہیں جو
عیسائیوں نے فتح اور غلبہ کے وقت اپنے دشمنوں کے اوپر ڈھائے۔پھر مسیح سلامتی کا شہزادہ
کس طرح ہوا؟ اسے تو کسی کو سلامتی دینے کی توفیق ہی نہیں ملی۔جب اس کے اتباع کو
توفیق ملی تو انہوں نے سلامتی نہیں دی۔انہوں نے ہلاکت دی۔انہوں نے تباہی دی۔انہوں نے بربادی دی۔مگر محمد رسول اللہ صلی یا یہ تم کو خود اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ نے فتح اور
غلبہ بخشا اور آپ نے ان وسیع مظالم کے باوجود جن کے مقابلہ میں وہ مظالم جو یہود نے مسیح
پر کئے تھے بالکل زرد اور بے حقیقت ہو جاتے ہیں۔رحم و عفو اور چشم پوشی سے کام لیا۔پس
آپ ہی سلامتی کے شہزادے تھے اور آپ ہی یسعیاہ کی پیشگوئی کے مصداق تھے۔ساتویں علامت اس موعود کی دیکھی ہے کہ اس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ
انتہاء نہ ہوگی۔میں بتا چکا ہوں
کہ مسیح کو تو حکومت ملی ہی نہیں۔محمد رسول اللہ لا یہ ہی تھے
جن کو حکومت ملی اور جن کے صحابہ کی زندگیوں میں ہی ساری دنیا پر اسلام قابض ہو گیا اور
اس انصاف کے ساتھ انہوں نے حکومت کی کہ نہیں کہہ سکتے ان کا اقبال بڑا تھا یا ان کی سلامتی
بڑی تھی۔آٹھویں علامت دیکھی ہے کہ وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر
ابد تک بند و بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔مسیح داؤد کے تخت
پر کب بیٹھے تھے؟ شاید کہا جائے کہ ان کی بعثت کے تین سو سال کے بعد جب رومن حکومت
عیسائیت میں داخل ہوگئی تو مسیح کو داؤد کے تخت پر حکومت مل گئی۔لیکن یہ معنے درست نہیں
51

ہو سکتے کیونکہ وہاں تو لکھا ہے کہ اسے وہ حکومت ابد تک ملے گی۔لیکن مسیح کی حکومت تو محمد
رسل الله سایما ایلم کے زمانہ میں ختم ہوگئی اور مسلمانوں کا قبضہ اس ملک پر ہو گیا۔چنانچہ تیرہ سو
سال سے مسلمان اس ملک پر قابض ہیں۔کیا تین سوسال کی حکومت ابد کہلائے گی یا تیرہ سو
سال والی حکومت ابد کہلائے گی؟ یہ صاف بات ہے کہ تیرہ سوسال والی حکومت ہی ابد کہلائے
گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت انگریزی حکومت جو عیسائی حکومت ہے اس ملک پر
قابض ہے۔لیکن خدا کی قدرت ہے کہ انگریزوں کو اس ملک پر بادشاہ ہونے کے لحاظ سے
حکومت حاصل نہیں بلکہ منڈ یٹری پاور Mandatory Power) ہونے کے لحاظ
سے تصرف حاصل ہے اور عارضی طور پر تھوڑی مدت کے لئے کسی کا درمیان میں آجانا یہ
پیشگوئی کے خلاف ہوتا بھی نہیں۔محمد رسول اللہ صلی سایتم کی بادشاہت کیسی عدالت اور انصاف
والی تھی۔اس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ جب حضرت عمرؓ کے زمانہ میں عارضی طور پر
اسلامی لشکر رومی لشکر کی کثرت اور اس کے دباؤ کی وجہ سے پیچھے ہٹا اور مسلمانوں نے بیت
المقدس اور اس کے اردگرد کے علاقوں والوں کو بلا کر ان کے ٹیکس یہ کہتے ہوئے واپس کئے کہ
ٹیکس امن اور حفاظت کی غرض سے ہوتے ہیں۔چونکہ ہم لوگ اس ملک کو اب چھوڑ رہے ہیں
اور ہم آپ کو نہ امن دے سکتے ہیں نہ آپ کی حفاظت کر سکتے ہیں اس لئے آپ کا روپیہ آپ
کو واپس کیا جاتا ہے ہمارا اس روپیہ پر کوئی حق نہیں۔تو تاریخیں بتاتی ہیں کہ اس بات کو سن کر
یروشلم کے باشندے ایسے متاثر ہوئے کہ باوجود اس کے کہ ان کے ہم مذہبوں کی فوجیں
آگے بڑھ رہی تھیں اور ان کے مذہب کے مخالف لوگ ان کے ملک کو خالی کر رہے
تھے۔یروشلم کے باشندے روتے ہوئے شہر سے باہر اسلامی لشکر کو چھوڑنے کے لئے آئے
اور ساتھ دعائیں کرتے جاتے تھے کہ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو جلد واپس لائے کہ ہم نے آپ
52

جیسا انصاف اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا اس بات کا کہ
وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک ہندو بست کرے گا اور عدالت
اور صداقت سے اسے قیام بخشے گا۔“
(ہ) اسی طرح لکھا ہے اور خداوند اپنے تئیں مصریوں پر ظاہر کرے گا اور اس دن
مصری خداوند کو پہچانیں گے اور ذبیحے اور ہدیے گزاریں گے۔ہاں وے خداوند کے لئے
منتیں مانیں گے اور ادا کریں گے خداوند تو مصریوں کو بہت دن تک مارا کرے گا لیکن وہ
انہیں چنگا بھی کرے گا اور دے خداوند کی طرف رجوع ہوں گے اور وہ ان کی دعا سنے گا اور ا
نہیں صحت بخشے گا۔اس روز سے مصر سے اسور تک ایک شاہ راہ ہوگی اور اسواری مصر میں
آویں گے اور مصری اسور کو جائیں گے اور مصری اسوریوں کے ساتھ مل کے عبادت کریں
گے اور اس روز اسرائیل مصر اور اسور کا ثالث ہوگا اور زمین کے درمیان برکت کا باعث
ٹھہرے گا کہ رب الافواج اسے برکت بخشے گا اور فرماوے گا۔مبارک ہو مصر میری امت۔اسور میرے ہاتھ کی صفت اور اسرائیل میری میراث۔“
66
(یسعیاہ باب ۱۹ آیت ۲۱-۲۵)
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے آپ کو مصریوں پر ظاہر کرے گا اور
مصری خدا تعالیٰ کو پہچانیں گے اور وہ ذبیحے اور ہدیے گزاریں گے اور مصر اور شام کو آپس
میں ملا دیا جائے گا۔شامی مصر میں آئیں گے اور مصری شام میں جائیں گے اور مصری
شامیوں کے ساتھ مل کر عبادت کریں گے۔یہ پیشگوئی بھی بانی اسلام حضرت محمد رسول اللہ
لیم
کے ذریعہ سے پوری ہوئی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ عرصہ کے لئے مصری عیسائی
ہو گئے تھے۔لیکن وہ نہایت ہی قلیل عرصہ تھا۔اس کے بعد تیرہ سو سال سے مصر مسلمان چلا
53

آتا ہے۔یسعیاہ کی زبان سے خدا کہتا ہے ”مبارک ہو مصر میری امت۔“ مصریوں سے
پوچھو کہ وہ کس کی امت ہیں۔آیا محمد رسول اللہ لینی ایام کی یا مسیح کی۔پھر لکھا ہے ”مبارک ہو
اسور میرے ہاتھ کی صفت۔“ اسوریوں سے بھی پوچھو کہ وہ کس کی امت ہیں۔آیا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں یا مسیح کی امت۔پھر لکھا ہے ”مبارک ہواسرائیل میری
میراث “ ان علاقوں میں جا کر دیکھ لو اسرائیل کا علاقہ فلسطین کس کی میراث ہے۔اس
وقت زور دے کر وہاں یہود کو داخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یہودی توسیح کی امت
نہیں۔اس پیشگوئی کو تو مسیح پر چسپاں کیا جارہا ہے اور مسیحی اب بھی وہاں قلیل ہیں اور مسلمان
اب بھی زیادہ ہیں۔اگر یہودی اس ملک پر قابض بھی ہو گئے تو یہ کہا جائے گا کہ عارضی طور
پر مسلمانوں کے غلبہ میں اختلال واقع ہو گیا، مسیح کو تو پھر بھی کچھ فائدہ نہیں ہونے کا۔خواہ
مسلمان فلسطین پر حاکم رہیں خواہ یہودی مسیح کا دامن تو خالی ہی رہتا ہے اور وہ اس پیشگوئی
کا مستحق کسی صورت میں بھی نہیں ہوتا۔پھر اس پیشگوئی میں لکھا تھا کہ اسور اور مصر تک ایک
شاہراہ ہوگی۔یعنی یہ ملک آپس میں مل جائیں گے۔اسوری مصر میں آئیں گے اور مصری
اسور کو جائیں گے اور مصری اسوریوں کے ساتھ مل کر عبادت کریں گے۔کیا یہ مسیح کے ذریعہ
سے ہوا؟ عیسائی بے شک مصر پر قابض ہوئے اور اسور پر بھی قابض ہوئے اور ان ملکوں کی
کثرت ایک وقت میں عیسائی بھی ہوگئی۔لیکن کیا کبھی بھی وہ زمانہ آیا ہے جب مذکورہ بالا
آیتوں کا مضمون مصر اور اسور کی حالت پر صادق آیا ہو؟ ان آیتوں سے تو یہ معلوم ہوتا ہے
کہ ان دونوں ملکوں کی قومیت ایک ہو جائے گی اور ان کی زبان ایک ہو جائے گی مل کر
عبادت کرنے کے بھی یہی معنی ہیں اور ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے کا بھی یہی
مطلب ہے۔ورنہ ہر ملک کے لوگ دوسرے ملک میں آیا جایا ہی کرتے ہیں۔پیشگوئی کا
54

مفہوم یہی ہے کہ وہ اتنے متحد ہو جائیں گے کہ ان کی ایک قوم ہو جائے گی۔مگر دنیا جانتی ہے
کہ عیسائی حکومت کے زمانہ میں کبھی بھی مصر اور اسور ایک نہیں ہوئے۔روم کے ماتحت بے
شک یہ دونوں ملک تھے لیکن ہمیشہ مصر کا انتظام اور رنگ کا رہا اور اسور کا انتظام اور رنگ کا
رہا۔مصر میں ایک نیم آزاد بادشاہ حکومت کرتا تھا اور اسور میں ایک گورنر رہتا تھا۔بلکہ مصر کا
کلیسیا اسور کے کلیسیا سے بالکل مختلف تھا۔مصر میں عیسائیت نے اسکندریہ کے گر جا کے
ماتحت ایک نئی شکل اختیار کر لی تھی اور وہ فلسطین اور شامی گرجا کی شکل سے بالکل مختلف تھی۔پھر مصریوں کی عبادت قبطی زبان میں ہوتی تھی اور شامیوں کی عبادت بگڑی ہوئی مخلوط عبرانی
اور یونانی زبان میں۔ہاں اسلامی زمانہ میں یہ پیشگوئی حرف بحرف پوری ہوئی۔صدیوں
تک شام اور مصر ایک حکومت رہے دونوں ملکوں کی زبان ایک ہوگئی اور اب تک ایک
ہے۔جس کی وجہ سے دونوں کی عبادت اکٹھی ہوتی تھی اور اکٹھی ہوتی ہے۔دونوں ملکوں میں
ایک قوم ہونے کا احساس پیدا ہو گیا۔شامی علماء مصر میں جاتے تھے۔اور مصری علماء کی طرح
ہی معزز گنے جاتے تھے اور مصری علماء شام میں آتے تھے اور وہ شامی علماء کی طرح ہی معزز
گنے جاتے تھے۔اس زمانہ میں بھی کہ یورپین سیاست نے اسلامی ممالک کو ٹکڑے ٹکڑے
کر دیا ہے عرب لیگ میں مصر، شام اور فلسطین دوش بدوش مل کر کام کر رہے ہیں۔پس یہ
پیشگوئی محمد رسول اللہ ملا تھا یہی تم کے ذریعہ سے پوری ہوئی اور یہ پیشگوئی محمد رسول اللہ صلیش ایستم
اور ان کی قوم کے متعلق ہی تھی مسیح اور کلیسیا کی طرف اس کو منسوب کر نا صریح ظلم ہے۔(و) پھر یسعیاہ میں لکھا ہے۔” تو ایک نئے نام سے کہلایا جائے گا جو خداوند کا منہ تجھے
رکھ دے گا۔‘ ( باب ۶۲ آیت ۲) اسی طرح یسعیاہ باب ۶۵ میں لکھا ہے اور تم اپنا نام اپنے
پیچھے چھوڑو گے جو میرے برگزیدوں پر لعنت کا باعث ہوگا کیونکہ خداوند یہوداہ تم کو قتل کرے
55

گا اور اپنے بندوں کو دوسرے نام سے بلائے گا۔" ( آیت (۱۵) اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے
کہ آئندہ ایک نیا سلسلہ ایک نئے نام سے جاری کیا جائے گا اور اس نئے نام کو یہ خصوصیت
حاصل ہوگی کہ وہ نیا نام اس سلسلہ کے لوگ خود نہیں رکھیں گے بلکہ خدا تعالیٰ اپنے منہ سے ان
کا وہ نام تجویز کرے گا۔اس پیشگوئی کو بھی بائبل نویسوں نے کلیسیا پر لگایا ہے حالانکہ مسیحیوں
کو کوئی نام خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ملا۔ہاں اپنے طور پر مختلف مسیحی فرقوں نے اپنے اپنے
نام رکھ لئے ہیں۔ساری دنیا میں صرف ایک ہی قوم ہے جس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے نام ملا
ہے اور وہ مسلمان ہیں چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ سَلَمكُمُ الْمُسْلِمِينَ
مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا ( الج: ۷۹) خدا تعالیٰ نے ہی تم لوگوں کا نام مسلمان رکھا ہے پہلے انبیاء
کی پیشگوئیوں میں بھی اور اب اس قرآن کریم کے ذریعہ سے بھی۔دیکھو کس طرح یسعیاہ نبی
کی پیشگوئی کی طرف صاف اشارہ کیا گیا ہے کہ ہم نے پہلے سے ہی بتا دیا تھا کہ ہم تمہارا نام
خود رکھیں گے۔چنانچہ اب ہم نے خود سلامتی کے شہزادہ کی پیشگوئی کے مطابق تمہارا نام مسلم
رکھا ہے۔یہ پیشگوئی نہایت ہی عجیب اور لطیف ہے۔تمام دنیا کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے
کہ کسی نبی نے اس بات کا دعویٰ نہیں کیا کہ اس کی جماعت کا نام الہامی طور پر خدا تعالیٰ نے
رکھا ہے لیکن یسعیاہ کہتا ہے کہ پہلے دستوروں کے خلاف ایک نبی آئے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کی
جماعت کا نام خاص الہام سے رکھے گا۔چنانچہ محمد رسول
اللہ صلیہ السلام اس پیشگوئی کے مصداق
ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور اعلان فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے میری امت کا نام مسلم اور
میرے مذہب کا نام اسلام رکھا ہے۔56

آج 10 میں سے 10 باقی