تحصیل علم

انوار خلافت

تحصیل علم
تیسری بات جو میں بیان
کرنا چاہتا ہوں۔وہ علم کا حصول ہے۔علم اور جہالت میں بہت بڑا
فرق ہے۔جس طرح ایک اندھے اور سو جا کھے میں فرق ہے۔اسی طرح عالم اور جاہل میں فرق
ہے۔جس طرح ایک اندھا نہیں جانتا کہ میں نجاست میں ہاتھ ڈال رہا ہوں یا کسی لذیذ اور مزیدار
کھانے میں۔سانپ پکڑ رہا ہوں یا کوئی نہایت نرم اور ملائم چیز۔اسی طرح جہالت کی وجہ سے
انسان بہت بری بری حرکتیں کرتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ میں کیا کر رہا ہوں۔اس لئے تباہ ہو جاتا
ہے۔دیکھو وہ لوگ جنہوں نے جہالت کی وجہ سے خدا تعالیٰ کو نہ سمجھا وہ خدا اور انسان میں فرق نہ
کر سکے۔پھر کیا تم ان لوگوں
کو نہیں دیکھتے جو خود پتھر تراشتے ہیں اور خود ہی ان کے آگے گرتے اور
سجدہ کرتے ہیں۔پھر ایسے بھی فرقے ہیں جو جہالت میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ عورتوں کو ننگا
کر کے ان کی شرمگاہوں کی پرستش کرتے ہیں اور اس کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں۔پھر ایسے بھی
ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی اپنی ماں سے زنا کرلے تو وہ سیدھا بہشت میں چلا جاتا ہے۔البتہ اس
میں وہ ایک شرط بتاتے ہیں کہ انسان ایسا کر کے پھر اس کو مخفی رکھے اور کسی کو اس کا پتہ نہ لگنے
دے۔شاید تم کو یہ سن کر تعجب ہوگا کہ کیا ایسے انسان بھی دنیا میں ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی تعجب کی بات
نہیں۔لاہور، امرتسر اور دہلی وغیرہ شہروں میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں۔پھر ایسے لوگ بھی ہیں
جو قبروں سے مردوں کی لاشیں نکال کر کھانا بہت ثواب کا کام سمجھتے ہیں۔غرض جہالت انسان کو
بہت دور پھینک دیتی ہے اور جاہل انسان نہ خدا کو پا سکتا ہے اور نہ دنیا حاصل کر سکتا ہے نہ تمدن میں
بڑھ سکتا ہے نہ تجارت میں فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔پس علم کو حاصل کرنا اور جہالت سے نکلنا بہت
ضروری ہے۔ہماری جماعت تو خدا تعالیٰ کی پیاری جماعت ہے اور آنحضرت سائی یتیم ہی کی
جماعت کے مشابہ ہے کیونکہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اس قوم کے وارث ہو
-

اے جن کے اہل قوم شر اور فساد میں سب سے بڑھے ہوئے تھے۔ڈاکہ، چوری، راہزنی میں مشہور عام
تھے فسق و فجور میں لاثانی تھے۔انسان
کا قتل کر دینا ان کے لئے کوئی بات ہی نہ تھی۔ماؤں سے
شادی کر لیتے تھے۔علم و تہذیب سے بالکل نا آشنا تھے۔غرضکہ ہر ایک قسم کی خرابی اور جہالت
میں گرفتار تھے لیکن ان میں سے نکل کر ان لوگوں نے ایسا پلٹا کھایا کہ یا تو جاہل تھے یا تمام دنیا
کے استاد بن گئے اور ایسے استاد بنے کہ اس زمانہ کے جو عالم تھے ان سے اقرار کرایا کہ ہم جاہل
ہیں۔اور یا تو فسق و فجور میں مبتلا تھے یا خدا رسیدہ اور خدا نما ہو گئے۔اور یہ وہ قوم تھی جو تھوڑے
سے عرصہ میں بجلی کی طرح کوند کر جہاں گرتی وہاں کی سب چیزوں کو بھسم کر دیتی۔اور ایسی مہذب
بنی کہ تمام دنیا کے مہذبوں کو اس کے سامنے زانوئے ادب خم کرنا پڑا۔پھر ان میں وہ قدرت اور
روشنی پیدا ہوگئی کہ بہت دور دور کی چیزوں تک ان کی نظر پہنچتی۔اور خدا تعالیٰ کی معرفت کے باریک
در بار یک راز پا گئی۔اور ایک ایسی قوم بن گئی کہ دنیا کی کوئی قوم اس سے مقابلہ نہ کرسکی۔کیا یہ تجب
کی بات نہیں کہ اونٹوں کے چرانے والا ایک شخص عظیم الشان بادشاہ بن گیا اور صرف دنیاوی بادشاہ
نہیں بلکہ روحانی بھی۔یہ حضرت عمرؓ تھے جو ابتدائے عمر میں اونٹ چرایا کرتے تھے۔ایک دفعہ
آپ حج کو گئے۔تو راستہ میں ایک مقام پر کھڑے ہو گئے۔دھوپ بہت سخت تھی جس سے لوگوں
کو بہت تکلیف ہوئی لیکن کوئی یہ کہنے کی جرأت نہ کرتا کہ آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں۔آخر ایک
صحابی کو جو حضرت عمرؓ کے بڑے دوست تھے اور جن سے آپ فتنہ کے متعلق پوچھا کرتے تھے
لوگوں نے کہا کہ آپ ان سے پوچھیں کہ یہاں کیوں کھڑے ہیں۔انہوں نے حضرت عمرؓ سے
عرض کیا کہ آگے چلئے یہاں کیوں کھڑے ہو گئے ہیں۔فرمایا کہ میں یہاں اس لئے کھڑا ہوا ہوں
کہ ایک دفعہ میں اونٹ چرانے کی وجہ سے تھک کر اس درخت کے نیچے لیٹ گیا تھا میرا باپ آیا
اور اس نے مجھے مارا کہ کیا تجھے اس لئے بھیجا تھا کہ وہاں جا کر سورہنا۔تو ایک وقت میں میری یہ
حالت تھی لیکن میں نے رسول کریم مالیہ و سلم کو قبول کیا تو خدا تعالیٰ نے مجھے یہ درجہ دیا کہ آج

۷۲ اگر لاکھوں آدمیوں کو کہوں تو وہ میری جگہ جان دینے کے لئے تیار ہیں۔(طبقات ابن سعد
جلد ۳ صفحه ۱۹۱ مطبوعہ لندن ۱۳۲۱ھ) اس واقعہ سے اور نیز اس قسم کے اور بہت سے واقعات
سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کس حالت میں تھے اور رسول کریم کی اتباع سے ان کی کیا حالت
ہوگئی۔اور انہوں نے وہ درجہ اور علم پایا جو کسی کو حاصل نہ تھا۔یہ قصہ میں نے اس لئے سنایا ہے کہ
دیکھو ایک اونٹ چرانے والے کو دین اور دنیا کے وہ وہ علم سکھائے گئے جو کی کو سمجھ نہیں آسکتے۔ایک
طرف اونٹ یا بکریاں چرانے کی حالت کو دیکھو کہ کیسی علم سے دور معلوم ہوتی ہے۔اور دوسری
طرف اس بات پر غور کرو کہ اب بھی جبکہ یورپ کے لوگ ملک داری کے قوانین سے نہایت واقف
اور آگاہ ہیں حضرت عمرؓ کے بنائے ہوئے قانون کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ایک اونٹ
کا چرواہا اور سلطنت کیا تعلق رکھتے ہیں لیکن دیکھو کہ انہوں نے وہ کچھ کیا کہ آج دنیا ان کے آگے
سرجھکاتی اور ان کی سیاست دانی کی تعریف کرتی ہے۔پھر دیکھو حضرت ابوبکر“ ایک معمولی تاجر
تھے۔لیکن اب دنیا حیران ہے کہ ان
کو یہ فہم یہ عقل اور یہ فکر کہاں سے مل گیا۔میں بتا تا ہوں کہ ان کو
قرآن شریف سے سب کچھ ملا۔انہوں نے قرآن شریف پر غور کیا اس لئے ان
کو وہ کچھ آ گیا جو تمام
دنیا کو نہ آتا تھا کیونکہ قرآن شریف ایک ایسا ہتھیار ہے کہ جب اس کے ساتھ دل کو صیقل کیا جائے تو
ایسا صاف ہو جاتا ہے کہ تمام دنیا کے علوم اس میں نظر آجاتے ہیں اور انسان پر ایک ایسا دروازہ کھل
جاتا ہے کہ پھر کسی کے رو کے وہ علوم جو اس کے دل پر نازل کئے جاتے ہیں نہیں رک سکتے۔پس ہر
ایک انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ قرآن کو پڑھنے اور غور کرنے کی کوشش کرے۔دیکھو دنیا کے
علوم کے لئے کس قدر محنت اور روپیہ خرچ کیا جاتا ہے۔آپ لوگ خوب جانتے ہیں کہ بچوں کی
پڑھائی کے لئے کس قدر روپیہ خرچ کر کے ان کو اس محنت اور مشقت پر لگایا جاتا ہے۔جب دنیا
کے علم کے لئے اس قدر کوشش کی جاتی ہے۔تو دین کے علم کے لئے کتنی کوشش کی ضرورت ہے۔خدا
تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ عالم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے۔جیسا کہ فرما یا قُلْ هَلْ

۷۳ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (الزمر: ۱۰) کہہ دے کہ کیا وہ لوگ جو علم
رکھتے ہیں ان کے برابر ہو سکتے ہیں جو علم سے بے بہرہ ہیں یعنی یہ دونوں ہرگز برابر نہیں
ہو سکتے۔اور آنحضرت سال پیتم فرماتے ہیں کہ عالم جو عابد ہو وہ جاہل عابد سے بڑھ کر ہوتا ہے جیسا
که فرما یا فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِى على اذنا كُر ( ترمذی ابواب
العلم باب ما جاء فی
فضل الفقہ علی العبادۃ) یعنی عالم ( جو عابد بھی ہو) کو عابد (جو عالم نہ ہو ) پر اسی قدر فضیلت ہے جس قدر
کہ مجھے تم میں سے ادنیٰ سے ادنی انسان پر فضیلت ہے۔ہماری جماعت جس نے خدا تعالیٰ کے ایک نبی کے ہاتھ پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا
ہے میں اس سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسے قرآن شریف کے پڑھنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے یا
نہیں۔اس وقت دنیا کے علوم سیکھنے میں جو قو میں لگی ہوئی ہیں ان کو دیکھو وہ کس طرح رات دن ان
علوم کے سیکھنے میں صرف کرتی ہیں بعض لوگوں کا میں نے حال پڑھا ہے کہ انہوں نے بعض زبانیں
بڑی بڑی عمروں میں سیکھی ہیں چنانچہ ایک انگریز کی نسبت لکھتے ہیں کہ اس نے ستر سال کی عمر میں
لاطینی زبان سیکھنے کی طرف توجہ کی اور خوب اچھی طرح سے اسے سیکھ لیا پھر آپ لوگ جو دین کی
خدمت کے لئے اور قرب الہی کے حاصل کرنے کے لئے کمر بستہ ہوئے ہیں آپ کو اس قانون کے
سیکھنے کی طرف کس قدر توجہ کرنی چاہئے۔مگر غور تو کرو کہ تم میں سے کتنے ہیں جنہوں نے اتنی عمر میں
قرآن شریف کے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔قرآن شریف تو وہ کتاب ہے جس میں ایسی ایسی باتیں
ہیں کہ اگر ہم ان سے واقف ہو جائیں تو اس دنیا میں بھی سکھ پاسکتے ہیں اور اگلے جہان میں بھی آرام
سے رہ سکتے ہیں۔پس کیسا غافل ہے وہ انسان جو اپنے پاس خدا تعالیٰ کی کتاب کے ہوتے ہوئے
اس کو نہ پڑھے۔دنیا میں اگر کسی کے نام چھوٹی سے چھوٹی عدالت کا سمن آئے تو اس کو بڑی توجہ سے
پڑھتا ہے اور جو خود نہ پڑھ سکتا ہو وہ ادھر ادھر گھبرایا ہوا پھرتا ہے کہ کوئی پڑھا ہوا ملے تو اس سے
پڑھاؤں اور سنوں کہ اس میں کیا لکھا ہے۔اور جب تک پڑھانہ لے اسے صبر نہیں آتا۔پھر اگر کسی کا

۷۴ خط آئے تو ان پڑھ چار چار پانچ پانچ دفعہ پڑھاتے پھرتے ہیں۔اور پھر بھی ان کی تسلی نہیں
ہوتی۔لیکن تعجب ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے خط آیا ہے ( کتاب کے معنی خط کے بھی ہیں ) اس کو
پڑھنے یا پڑھوا کر سنے کی طرف کسی کو توجہ نہیں ہوتی۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ قرآن شریف ایسا
خط اور آنحضرت مایا تا کہ تم ایسا کیا اور خدا تعالیٰ جیسا خط بھیجنے والا لیکن دنیا اور غافل دنیا نے اس کی
کچھ قدر نہ کی۔ایک سات روپیہ کا پٹھی رساں اگر خط لاتا ہے تو پڑھتے پڑھاتے پھرتے ہیں لیکن
خاتم الانبیاء کی لائی ہوئی کتاب کو نہیں پڑھتے۔ایک پیسہ کے کارڈ کی عزت کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ
کی بھیجی ہوئی کتاب کی نہیں کرتے۔کیا قرآن شریف کی قدر ایک پیسہ کے کارڈ کے برابر بھی نہیں
ہے پھر کیوں اس کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔بے شک تم دنیا کے کام کرو۔لیکن تمہارا یہ بھی کام ہے
که قرآن شریف کے سیکھنے کی کوشش کرو۔قرآن شریف میں وہ حکمت اور وہ معرفت ہے کہ اگر
انسان اس پر غور کرے تو حیران ہو جائے۔میں تو قرآن شریف کی ایک ایک زیر اورز بر پر حیران ہو
ہو جاتا ہوں۔قرآن شریف میں بظاہر ایک لفظ ہوتا ہے لیکن بڑے بڑے مضامین ادا کرتا
ہے۔قرآن شریف کوئی ایسی کتاب نہیں ہے کہ انسان اس کی طرف سے مونہہ موڑ لے اور توجہ نہ
کرے۔خصوصاً ہماری جماعت کا فرض ہے کہ قرآن شریف کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔اس کے
سیکھنے کے بہت سے طریق ہیں۔ہماری جماعت پر خدا تعالیٰ کے بڑے فضل ہیں کہ سینکڑوں آدمی
ایسے ہیں جو قرآن شریف کے معنی جانتے ہیں اور دوسروں کو پڑھا سکتے ہیں۔غیر احمدیوں نے تو
قرآن شریف کو بالکل بھلا دیا ہے اس لئے وہ کچھ نہیں جانتے بلکہ ان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ قرآن
شریف کے معنی بلا مددتفاسیر کے کرنے کفر سمجھتے ہیں۔چنانچہ ایک شخص نے مجھے ایک واقعہ سنایا ایک
احمدی کچھ لوگوں کو قرآن سنا یا کرتا تھا۔ایک دن خطبہ میں اس نے قرآن شریف پڑھ کر مطلب بیان
کیا۔تو ایک شخص کہنے لگا کہ یہ باتیں تو بڑی اچھی کرتا ہے لیکن ہے کافر۔اس کا کیا حق ہے کہ قرآن
شریف کے معنی کرے اسے تو چاہئے تھا کہ بیضاوی دیکھتا۔تفسیر کبیر پڑھتا۔یہ قرآن شریف کے معنی

۷۵ اپنے پاس سے کیوں کر رہا ہے۔یہ ہے غیر احمدیوں کی حالت۔یہی ہیں وہ لوگ جن کی نسبت قرآن
شریف میں آیا ہے۔وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
(الفرقان : ۳۱)۔کہ رسول کریم صلا تم خدا تعالیٰ سے کہیں گے کہ اے میرے رب ! اس میری
امت نے اس قرآن کو چھوڑ دیا۔ان کے عزیزوں کے خط آتے تو بڑے شوق اور محبت سے
پڑھاتے تھے۔لیکن قرآن جس میں تجھ تک پہنچنے کی راہیں تھیں اور تجھ سے تعلق پیدا کرنے کے
طریق تھے اس کو انہوں نے نہ پڑھا باوجودیکہ پڑھانے والے ان کو پڑھاتے تھے مگر انہوں نے
کوئی توجہ نہ کی اور نہ پڑھا۔پس وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک قرآن شریف نہیں پڑھا اور اگر پڑھا
ہے تو با معنی نہیں پڑھا وہ ہوشیار ہو جائیں اور پڑھنے کی فکر میں لگ جائیں کیونکہ بے علمی کی مرض
بہت بری ہے۔ایک بے علم شخص نماز پڑھتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں۔اسی طرح
ایک جاہل انسان روزہ رکھتا ہے۔اور سارا دن بھوکا رہتا ہے لیکن بے علمی کی وجہ سے بعض ایسی باتیں
کر بیٹھتا ہے کہ جن سے روزہ کا پورا پورا ثواب اسے حاصل نہیں ہوتا۔اسی طرح ایک شخص زکوۃ دیتا
ہے۔مگر کئی ایسی باتیں ترک کر دیتا ہے جن کی وجہ سے وہ پورے ثواب سے محروم ہو جاتا ہے۔ایسے
آدمیوں کو اپنے اپنے اخلاص کا ثواب تو ملے گا۔لیکن کیا ان کو ایسا ہی ثواب مل سکتا ہے جیسا ایک ایسے
شخص کو ملے گا جو اپنے علم کی بناء پر اپنی عبادت کو تمام شرائط کے ساتھ بجالاتا ہے ہرگز نہیں۔اس
لئے ضروری ہے کہ ہر ایک انسان علم حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ پورے ثواب کا مستحق ہو
سکے۔اور جب تک علم نہ ہو یہ بات حاصل نہیں ہو سکتی۔میں نے دیکھا ہے ہماری جماعت کے بعض
لوگ جو بڑے بڑے علماء بنتے ہیں اور پاک ممبر کہلاتے ہیں ان میں سے ایک شخص ایسی حالت میں
جرابوں پر مسح کر کے نماز پڑھتا تھا جبکہ اس کی جراب ایسی پھٹی ہوئی تھی کہ اس کی ایڑیاں بالکل سنگی
ہوگئی تھیں اور وہ غریب بھی نہ تھا بلکہ اس وقت ایک معقول تنخواہ پر ملازم تھا۔اس کی کیا وجہ تھی یہی کہ
وہ نہیں جانتا تھا کہ جرابوں پر مسح کرنے کی کیا شرائط ہیں۔تو دین کے متعلق علم حاصل کرنا نہایت

۷۶ ضروری ہے۔ممکن ہے کہ تم میں سے بہت سے لوگ یہ کہہ دیں کہ ہمیں دین کی واقفیت ہے۔غیر
احمدی ہمیں مولوی کہتے ہیں اور ہم سے مسائل پوچھتے ہیں اور عالم سمجھتے ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں ان
کے سمجھنے سے کیا ہوتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی نظروں میں تم عالم نہیں ہو۔کوئی تمہیں ہزار عالم کہے اگر
خدا کی نظر میں تم اس کے دین کے عالم نہیں ہوتو کچھ نہیں ہو۔خوب یا درکھو کہ جب تک تم خدا تعالیٰ
کے لئے علم نہ سیکھو اور اس کی نظر میں عالم نہ ٹھہر واس وقت تک ان انعامات کے مستحق نہیں ہو سکتے جو
اپنے علوم حاصل کرنے والوں کو خدا تعالیٰ دیا کرتا ہے۔صحابہ پڑھے ہوئے لوگ نہ تھے بلکہ بعض تو
ان میں سے اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتے تھے۔لیکن دین کی ان میں ایسی محبت تھی کہ رسول کریم سی سی پہ ستم
سے باتیں سن کر نہایت احتیاط سے یاد کر لیتے تھے اور جو خود نہ سنتے وہ دوسروں سے پوچھ کر حفظ
کر لیتے۔اس بات
کی کوئی پرواہ نہ کرتے کہ اپنے سے چھوٹا بات بتا رہا ہے یا بڑا۔اگر کسی چھوٹے کی
نسبت بھی سنتے کہ اس کو فلاں بات یاد ہے تو اس تک پہنچتے اور اس سے سن کر یاد کر لیتے۔وہ جب
تک رسول کریم کی بات سن نہ لیتے انہیں چین نہ آتا تھا۔لیکن ان کے لئے جو مشکلات تھیں وہ
ہمارے لئے نہیں ہیں۔خدا تعالیٰ کی ہزار ہزار رحمتیں ہوں محدثوں پر کہ انہوں نے ہمارے لئے
بہت سی مشکلوں کو آسان کر دیا ہے۔حدیثیں چھپی ہوئی موجود ہیں جن کو ہر ایک شخص خرید سکتا
ہے۔قرآن شریف کا تو خدا تعالیٰ حافظ تھا اسے کون مٹا سکتا تھا وہ موجود ہے اور اب تو چھپنے کی وجہ
سے اس کا خریدنا نہایت آسان ہو گیا ہے آٹھ آٹھ آنہ کومل سکتا ہے۔کیا اب بھی یہ مہنگا ہے یا اس کے
خریدنے میں کوئی مشکل در پیش ہے ہر گز نہیں۔پس آپ لوگوں کو میں نصیحت کرتا ہوں اور میرا فرض
ہے کہ تمہیں نصیحت کروں کیونکہ میں اگر نہ کروں تو گنہ گار ہوں گا کہ آپ لوگ قرآن شریف
پڑھیں۔حدیث کی کتابوں کو پڑھیں۔حدیثوں کے ترجمے ہو گئے ہیں۔وہ لوگ جو عربی نہیں پڑھ
سکتے وہ ترجمہ دیکھ کر پڑھ لیا کریں۔پھر حضرت مسیح موعود کی اردو کتابیں ہیں ان کو پڑھیں۔آج ہم
میں جو یہ اتنا بڑا جھگڑا پیدا ہو گیا ہے تو اس کی یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں نے حضرت صاحب کی

22 کتابوں کے پڑھنے کی طرف توجہ نہیں کی اور ان کا پڑھنا ضروری نہیں سمجھا۔اور اگر پڑھا تو اس
وقت پڑھا جبکہ ان کے دل میں یہ بیٹھ چکا تھا کہ اگر ہم نے غیر احمدیوں میں حضرت صاحب کا ذکر کیا
تو وہ ناراض ہوجائیں گے اور چندہ نہیں دیں گے۔اگر یہی لوگ پہلے پڑھتے تو کبھی گمراہ نہ
ہوتے۔پس حضرت مسیح موعود کی کتب کا پڑھنا بھی نہایت ضروری ہے۔اگر وہ لوگ بھی حضرت
صاحب کی کتابیں پڑھتے تو کبھی گمراہ نہ ہوتے۔آپ لوگوں کے لئے علم پڑھنے کے کئی ذرائع ہیں۔اول یہ کہ جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے
ہر مہینہ میں ایک یا دو یا تین دفعہ یہاں آئیں اور قرآن شریف پڑھیں۔اور یہ مت خیال
کریں کہ اس طرح تو بہت عرصہ میں جا کر قرآن کریم ختم ہو سکے گا کیونکہ آنحضرت سلائی یتیم
فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی نیک کام کا ارادہ کر لے اور اس کے کرنے سے پہلے مرجائے تو خدا
تعالیٰ اس کا اجر اسی طرح دیتا ہے جس طرح گویا اس نے وہ کام کر ہی لیا۔پس تم میں سے اگر
کوئی یہ ارادہ کرلے گا۔اور خدانخواستہ فوت ہو جائے گا تو اس کو ویسا ہی ثواب ملے گا جیسا اس
شخص کو ملے گا جس نے قرآن کریم بھی ختم کر لیا۔تم خدا کے لئے وقت نکالو اور یہاں آکر اس
کے احکام سیکھو۔اگر کوئی ملازم ہیں تو چھٹی لے کر آئیں اور علم دین کو پڑھیں۔اور جو ان پڑھ
ہیں وہ پڑھنا سیکھیں اور اگر نہیں پڑھ سکتے یعنی حافظہ کمزور ہے تو دوسروں کی زبانی
سنیں۔صحابہ میں سے ایسے لوگ بھی تھے جو بہت کچھ زبانی یا در کھتے تھے۔اور بلا اس کے کہ
ان
کو لکھنا پڑھنا آئے دین کے پورے عالم تھے اور یہ مشکل بات نہیں حافظ روشن علی صاحب
نے سب علم زبانی سن کر ہی حاصل کیا ہے اور بہت بڑے عالم ہیں۔انہوں نے اسی طرح علم
پڑھا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الاول کتاب پڑھتے جاتے اور وہ سنتے جاتے۔اسی طرح
انہوں نے سارا علم پڑھا ہے۔پس خواہ کوئی کتنی عمر کا ہو اور اس کو لکھنا پڑھنا بھی نہ آتا ہو تب
بھی اگر وہ کوشش کرے تو علم دین سیکھ سکتا ہے۔میں نے ان مشکلات کے دور کرنے کے لئے

۷۸ جو قرآن شریف پڑھنے والوں کو پیش آتی ہیں کچھ تدابیر کی ہیں۔جو امید ہے انشاء اللہ مفید
ثابت ہونگی۔پہلی یہ تدبیر کی ہے کہ قرآن شریف کے پہلے پارہ کا اردو میں ترجمہ کروا کے چھپنے
کے لئے بھیج دیا ہے جو انشاء اللہ کل تک تیار ہو کر آجائے گا ( آ گیا تھا ) اس ترجمہ کے ذریعہ
انشاء اللہ قرآن کریم کے تیسویں حصہ کے سمجھنے کے قابل تو انشاء اللہ ہماری جماعت کے لوگ
ہو جائیں گے۔دوسری تدبیر میں نے یہ کی ہے کہ قرآن شریف کے متعلق ایسے سبق تیار
کرائے ہیں کہ جن کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی۔وہ بھی کل پرسوں تک تیار ہو جائیں گے
اور جو پرسوں تک ٹھہریں گے وہ لے سکیں گے اور جو نہیں ٹھہریں گے وہ منگوا سکتے ہیں۔جو
لوگ ان اسباق کو پڑھنا چاہیں وہ اپنے نام اور پتے دفتر ترقی اسلام میں لکھا دیں۔ان اسباق
میں یہ انتظام کیا گیا ہے کہ ہر لفظ کے معنی علیحدہ علیحدہ لکھ دیئے ہیں۔مثلاً بسم اللہ لکھ کر اس کی
یوں تشریح کر دی ہے کہ ب کے معنی ساتھ۔اسم کے معنی نام اور اللہ ایک ایسی ذات کا نام
ہے جو تمام نقصوں سے پاک اور تمام خوبیوں کی جامع ہے۔اسم ذات ہے۔امید ہے کہ اگر کوئی ان اسباق کو چار پانچ پارے تک پڑھ لے گا۔تو سارا قرآن پڑھ
سکے گا۔ان اسباق کو نمونے کے طور پر پہلے میں نے خود لکھا اور پھر شیخ عبدالرحمن صاحب مصری
کو دیا۔انہوں نے فی الحال سورۃ فاتحہ کے سبق لکھے ہیں۔ان اسباق کے ساتھ یہ بھی تجویز کی
ہے کہ پڑھنے والوں کے ہوشیار کرنے کے لئے ان کے ساتھ سوالات بھی لکھے گئے ہیں جن کا
جواب لکھ کر بھیجنا ہر ایک طالب علم کا فرض ہوگا۔مثلاً بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ کا سبق
ختم ہونے کے بعد ایسے سوال دے دیئے گئے ہیں کہ رحمن کے کیا معنی ہیں ان کے کیا معنی
ہیں۔اور ان سوالوں کے جواب دینے کے لئے یہ شرط ہے کہ سبق دیکھنے کے بغیر ان کا جواب
دیا جائے۔جواب کے پرچے تمام طالب علموں کو یہاں بھیجنے ہوں گے اور یہاں ایک استاد
ان کو درست کر دے گا۔اور انہیں لکھ دے گا کہ تم نے فلاں فلاں غلطی کی ہے جو درست کر دی

۷۹ ہے۔اس طرح ہماری ساری جماعت کے لوگ جہاں جہاں بھی ہوں گے وہیں قرآن شریف
سیکھ لیں گے۔ہمارا کام ہے کہ چیز تیار کر کے قوم کو دے دیں آگے جس کو خدا تعالیٰ توفیق
دے وہ فائدہ اٹھائے۔ہم کسی کو زبردستی نہیں سکھا سکتے اس لئے جس کا دل چاہتا ہے خدا تعالیٰ
کی باتوں کو سیکھے آنحضرت ملا لیا پیام کی باتوں سے واقف ہوا اور حضرت مرزا صاحب کی باتوں
سے آگاہ ہو ہم اپنی طرف سے ایسے لوگوں کے لئے آسانی بہم پہنچانے کی حتی الوسع کوشش
کریں گے تے۔قرآن شریف کا ایک تو وہ ترجمہ ہو گا جس میں نوٹ اور ترجمہ ہوگا لیکن یہ علیحدہ
ہوگا جس میں الگ الگ الفاظ کے معنی لکھے جائیں گے۔اس سے آئندہ انشاء اللہ بہت
آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔موجودہ صورت میں قرآن شریف کے با ترجمہ پڑھنے میں بہت
سی مشکلات ہیں۔مثلاً آن ایک لفظ ہے جس کے معنی خاص کے ہیں۔یہ جس لفظ پر آئے اس
کے معنوں کو خاص کر دیتا ہے یہ حرف قرآن کریم میں سینکڑوں جگہ پر آتا ہے لیکن چونکہ یہ
حرف جب آتا ہے دوسرے حرف سے مل کر آتا ہے۔اس لئے عربی زبان سے ناواقف
انسان ہر جگہ استاد کا محتاج ہوتا ہے لیکن اگر کسی کو ان کے معنی الگ بتا دیئے جائیں تو اس
ایک حرف سے اسے گویا سینکڑوں مقامات آسان ہو جائیں گے۔اب یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص
مثلاق در کے معنی جانتا ہے۔مگر جب القادِرُ آ جائے تو وہ کوئی اور لفظ سمجھنے لگ جاتا ہے۔پس
جب اسے ان کے معنی معلوم ہوں گے تو جہاں بھی اور جس لفظ پر بھی یہ آئے گا۔اس کے معنی
وہ خود کر لے گا۔اور اس طرح ایک لفظ کے معنی جاننے سے اسے سینکڑوں الفاظ آجائیں گے۔دوسری تجویز یہ ہے کہ جیسا میں نے ۱۲ / اپریل ۱۹۱۴ء کے جلسہ میں بتایا تھا۔خاص
خاص مسائل پر چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ لکھے جائیں تا کہ عام لوگ ان کو پڑھ کر مسائل دین
سے پوری طرح واقف ہو جائیں تا ایسا نہ ہو کہ بعض پاک ممبر کہلانے والوں کی طرح ان کی
جرابیں ایڑیوں سے پھٹی ہوئی ہوں اور انہیں کوئی پرواہ نہ ہو۔انہی پاک ممبر کہلانے والوں

۸۰ میں سے میں نے ایک کو دیکھا ہے کہ ایک ٹانگ پر بوجھ ڈالے اور دوسری کو ڈھیلا چھوڑے
نماز پڑھا کرتا تھا۔اور ایک دیوار سے ٹیک لگا کر پڑھتا تھا وجہ یہ کہ اس نے حضرت صاحب کو
اس طرح پڑھتے دیکھا تھا۔حالانکہ آپ بیمار تھے اور بعض دفعہ یک لخت آپ کو دوران سرکا
دورہ ہو جاتا تھا۔جس سے گرنے کا خطرہ ہوتا تھا اس لئے آپ ایسے وقت میں کبھی سہارا لے لیا
کرتے تھے۔ان لوگوں نے تکبر اور بڑائی کی وجہ سے باوجود حضرت مسیح موعود کی صحبت
پانے کے کچھ نہ سیکھا۔ان میں سے ایسے بھی تھے کہ حضرت صاحب کے سامنے بیٹھے ہوئے
اپنی لات پر مکیاں مار رہے ہوتے۔اور آہا ہا ہا ہا کرتے۔کوئی ادب اور کوئی تہذیب ان کو نہ
ہوتی۔میں ان کو دیکھ کر تعجب ہی کیا کرتا تھا کہ یہ کس طرح کے لوگ ہیں۔غرض وہ خالی آئے
اور خالی ہی چلے گئے۔لیکن تم ڈرو کہ خدا تعالیٰ کی گرفت بہت سخت ہوتی ہے۔وہ لوگ جو خدا
تعالیٰ کے احکام کی قدر نہیں کرتے اور ان کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔خدا تعالیٰ بھی
ان کو نہیں چاہتا کہ اپنے قرب میں جگہ دے۔پس میں نے قرآن شریف کے پڑھنے کے
لئے یہ تجویزیں کی ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ اور کچھ حاصل کرلو۔غرض جماعت کو علم دین
سکھانے کی دوسری تدبیر ایسے ٹریکٹوں کا شائع کرنا ہے جن میں مختلف ضروری مسائل ہوں۔فی الحال ایک رسالہ مسئلہ زکوۃ پر لکھا گیا ہے جو کل چھپ جائے گا۔(چھپ گیا ہے ) اس کا
آپ لوگ خوب مطالعہ کریں اور ان احکام پر عمل کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔زکوۃ کے متعلق
کئی قسم کی غلط باتیں مشہور ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ صرف رجب کے مہینہ میں زکوۃ دی جاسکتی
ہے۔بعض
کچھ اور کہتے ہیں اور پھر کئی قسم کے بہانے اور ذریعے زکوۃ نہ دینے کے نکالے
جاتے ہیں۔حضرت خلیفہ مسیح الاول فرماتے تھے کہ ایک شخص بڑا مالدار تھاوہ جب زکوۃ دیتا
تو اس طرح کرتا کہ ایک گھڑے میں روپے ڈال کر اوپر تھوڑے سے گندم کے دانے ڈال
دیتا اور ایک غریب طالب علم کو بلا کر کہتا کہ میں نے یہ مال تمہیں دے دیا ہے تم اسے قبول

کرو۔وہ کہتا میں نے قبول کیا۔پھر وہ اسے کہتا اس بوجھ کو کہاں اٹھا کر لے جاؤ گے۔اس کو
میرے پاس ہی بیچ دو اور دو تین روپے لے لو۔اس طرح وہ اس کو دو تین روپے دے کر سارا
مال گھر میں ہی رکھ لیتا۔وہ آدمی خوب سمجھتا کہ اس گڑھے میں روپے ہیں لیکن اس ڈر سے کچھ
نہ کہہ سکتا کہ اگر میں نے کچھ کہا تو ان دو تین روپوؤں سے بھی جاؤں گا۔تو اس قسم کے حیلے
تراشے جاتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ جاہل لوگ نہیں جانتے کہ زکوۃ دینے کی کیا
شرائط ہیں۔آنحضرت سالی ایم نے تو یہاں تک فرما دیا ہے کہ جو شخص کسی کو صدقہ کا مال دے
وہ اس سے نہ خریدے۔معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی ایام کو معلوم تھا کہ ایک ایسا زمانہ بھی
آئے گا کہ لوگ رو پوؤں پر گیہوں رکھ کر دھوکا دیں گے اور خود ہی خرید لیں گے۔اس لئے
فرما دیا کہ کوئی صدقہ کا مال دے کر پھر نہ خریدے۔اگر یہ بات انہیں معلوم ہو تو کیوں ایسا
کریں۔یہ زکوۃ کا رسالہ بارہ صفحات کا ہے۔اس کو اگر آپ لوگ اچھی طرح پڑھ لیں اور یاد
کر لیں تو کوئی مولوی ان مسائل کے متعلق آپ سے گفتگو کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔یہ
ٹریکٹ بہت محنت اور تحقیق سے تیار کیا گیا ہے۔جلسہ کے قریب میں نے علماء کی ایک کمیٹی
میں بیٹھ کر اور کتب حدیث وفقہ سامنے رکھ کر اس کو تیار کروایا ہے۔پڑھنے والے کو معلوم نہیں
ہوسکتا کہ فیج اعوج کے زمانہ میں کسی مسئلہ کے متعلق تحقیق کرنے میں کس قدر مشکلات پیدا
ہوگئی ہیں۔جنہوں نے یہ کام کیا ہے وہی اس کی مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں۔کئی مسائل ایسے ہیں
کہ آئمہ نے ابتداء احادیث کے مرتب نہ ہونے کی وجہ سے ان میں قیاس سے کام لیا ہے
لیکن ہمارے پاس احادیث نہایت مرتب صورت میں موجود ہیں پس ہمیں ان مسائل پر از
سر نو غور اور تحقیق کی ضرورت ہوئی۔اسی طرح اور بہت سی مشکلات تھیں جن کو دور کر کے یہ رسالہ
تیار کیا گیا ہے جو خدا کے فضل سے بہت عمدہ تیار ہوا ہے۔یہ رسالہ بارہ صفحات کا ہے۔اسی طرح
کے اور بھی چھوٹے چھوٹے رسائل مختلف مسائل مثلاً وراثت ، طلاق ، صدقہ ، نکاح وغیرہ کے متعلق

آج 10 میں سے 10 باقی