تحصیل علم
انوار خلافت, حصہ 2
۸۲ ہوں گے۔پھر اسی طرح اعتقادات کے متعلق کہ خدا تعالیٰ کو ہم کیا سمجھیں عرش کیا ہے ، بہشت،
دوزخ ، فرشتے ، تقدیر وغیرہ وغیرہ کے متعلق کیا کیا اعتقاد رکھنے چاہئیں۔اس زمانہ میں جھوٹے
پیروں اور جاہل علماء نے بہت سی غلط اور بیہودہ باتیں پھیلا رکھی ہیں۔آج ہی صوفی غلام محمد
صاحب کا خط آیا ہے۔جس میں وہ اور وہاں کے دوسرے احمدی بھائی آپ سب لوگوں کو
السلام علیکم لکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ ایک شخص احمدی ہوا ہے۔اس
نے بتایا کہ میں ایک پیر کا مرید تھا پہلے میں نماز پڑھا کرتا تھا لیکن جب اس پیر کا مرید ہوا تو
اس نے کہا کہ تم یہ کیا لغوحرکت کرتے ہو۔خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ
الْوَرِيدِ ( ق : ۱۷) کہ ہم رگ جان سے بھی قریب تر ہیں۔پھر تم نماز کیسی اور کس کی پڑھتے
ہو۔تم تو ہندوؤں کے پتھر کے بتوں پر ہنستے ہو اور خود اینٹوں کی بنی ہوئی مسجد کے آگے
سجدے کرتے ہو۔غرض اس طرح اس نے نماز چھڑا دی۔تو ایسے لوگوں نے اس قسم کی باتیں
پھیلا کر دین کو بگاڑ دیا ہے۔بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو بیماری میں کہا جائے کہ علاج
کراؤ تو کہہ دیتے ہیں کہ جو خدا کی مرضی وہی ہو گا علاج سے کیا بنتا ہے۔یہ خیالات مسئلہ تقدیر
کے نہ سمجھنے کا نتیجہ ہیں۔پس میرا منشاء ہے کہ ایسے مسائل پر عمدگی کے ساتھ چھوٹے چھوٹے
رسائل لکھے جائیں اور زبانی بھی سمجھایا جائے۔میرا دل چاہتا ہے کہ اگلے جلسہ پر یا جب خدا
تعالی توفیق دے اور جس کو دے تقدیر اور تدبیر کے مسئلہ پر بحث کر کے بتایا جائے کہ ان
دونوں کا آپس میں کیا تعلق ہے۔کہاں تک تقدیر کو دخل ہے اور کہاں تک تدبیر کو۔اس وقت
وقت نہیں ورنہ میں بتا دیتا۔پھر ایک مسئلہ ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت ہے اس کے متعلق میرا ایک
لیکچر فیروز پور میں ہوا تھا جس کو میں ایک ٹریکٹ کی صورت میں چھپوا کر مفت شائع کر چکا
ہوں جواب بھی دفتر اخبار الفضل سے مل سکتا ہے اس میں میں نے خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت
میں دس دلائل دیئے ہیں۔ارادہ ہے کہ اسی طرح خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق
۸۳ ٹریکٹ لکھے جائیں جن میں موٹی موٹی دلیلیں لکھی جائیں۔اور بار یک باتوں میں نہ پڑا
جائے۔کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ جب ان پر کوئی اعتراض کر بیٹھتا ہے تو جواب نہیں
دے سکتے۔ان رسائل کو پڑھ کر انشاء اللہ وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ کسی کے سوال کے
جواب میں لا جواب نہ ہوں۔اسی طرح نبیوں کے ثبوت میں ان کے افعال میں ان کے
نشانات میں اور دعا، الہام، قیامت وغیرہ کے متعلق جو بہت ضروری باتیں ہیں ، پندرہ پندرہ یا
ہیں ہیں صفحات کے رسالے لکھے جائیں۔جن کو لوگ جلدی سے پڑھ لیا کریں۔اور جو مہینہ
میں دو تین چار بار پڑھنے سے حفظ ہو جائیں اور جب تک کوئی دوسرا ٹریکٹ نہ نکلے۔پہلے کو
اچھی طرح یاد کر لیا جایا کرے۔پس میں نے علم کے حاصل کرنے کے لئے چار تدبیریں بتائی ہیں۔اول یہ کہ ہر ماہ میں ایک یا دو دفعہ قادیان آؤ اور آ کر قرآن پڑھو۔دوم پہلا پارہ ترجمہ قرآن کا خریدو اور پڑھو۔سوم اسباق قرآن پڑھو۔چهارم مختلف رسائل کے ٹریکٹوں کو پڑھو اور حفظ کرو۔ان باتوں کے علاوہ میرا ایک اور بھی ارادہ ہے مگر وہ ابھی وقت ، آدمی اور بہت سا روپیہ
چاہتا ہے۔اگر میری زندگی میں خدا تعالیٰ نے اس کے متعلق اسباب پیدا کر دیئے تو میں اس
پر بھی ضرور عمل کراؤں گا۔جو یہ ہے کہ کچھ ایسے مدرس مقرر کئے جائیں جو اچھے عالم ہوں۔وہ
گاؤں یہ گاؤں اور شہر بہ شہر دورہ کرتے پھریں اور ایک جگہ پندرہ بیس دن ٹھہر کر وہاں کے
لوگوں کو پڑھائیں پھر دوسرے گاؤں میں چلے جائیں۔اس طرح وہ ہر سال اپنے اپنے
مقررہ علاقے میں دورہ کرتے رہیں ایسا کرنے سے انشاء اللہ بہت سے لوگ عالم بن جائیں
گے اور دین سے واقف ہو جائیں گے یہ دین کی ناواقفیت ہی ہے کہ لاکھوں آدمی دہر یہ بن
۸۴ گئے ہیں اور لاکھوں نے دوسرے مذاہب کو اختیار کر لیا ہے۔اور ایسے انسان جو سیدوں کے
گھر پیدا ہوئے تھے۔آج رسول کریم مالی یہ تم کو گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور اسلام
کو ایک جھوٹا مذہب قرار دیتے ہیں۔جب میں حج کرنے گیا تو میرے ساتھ جہاز میں دو تین
نوجوان بیٹھے ہوئے تھے جو ولایت پڑھنے کے لئے جارہے تھے وہ اسلام کی حمایت میں
بڑے زور اور جوش سے باتیں کرتے۔ایک کہتا اگر یوں ہو تو یوں ہو جائے۔دوسرا کہتا اگر
یوں ہو تو یوں ہوسکتا ہے۔میں نے ان کی کسی بات پر کہا کہ قرآن شریف میں تو یوں لکھا
ہے۔ایک نے مجھے ہنس کر کہا قرآن کو کون مانتا ہے میں نے کہا ادھر تو تم اسلام کی حمایت میں
بڑی بڑی باتیں کر رہے تھے اور ادھر کہتے ہو کہ قرآن کو کون مانتا ہے یہ کیا ؟ اس نے کہا میں
رسول اللہ کی تو عزت کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے ایک متحد قوم تیار کر دی اور دنیا کو بہت فائدہ
پہنچایا لیکن میں قرآن کی کوئی عزت نہیں کرتا۔میں نے کہا رسول کریم نے قرآن شریف خود تو
نہیں لکھا یہ تو خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔کہنے لگا یہ انہوں نے لوگوں کو منوانے کے لئے کہ دیا ہے
ور نہ خدا کیا اور اس کی کتاب کیا۔میں نے ان باتوں سے سمجھ لیا کہ اسے اسلام سے کوئی تعلق
نہیں ہے۔میں بہت دیر تک اسے سمجھا تا رہا لیکن خدا ہی جانتا ہے کہ اس پر کوئی اثر ہوا یا
نہیں۔مگر اتنا میں نے دیکھا کہ جس دن ہم نے جدا ہونا تھا اس سے ایک دن پہلے ایک ہندو
دہریہ نے جو اس کے ساتھ ہی کا تھا خدا تعالیٰ کی نسبت کوئی سخت لفظ کہا تو وہ اس کے پاس آکر
کہنے لگا خدا کی نسبت ایسا نہ کہو۔یہ الفاظ سن کر میرا دل دھڑکتا ہے جس سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ
متاثر ضرور ہوا۔غرض لوگ ناواقفی کی وجہ سے اسلام کو چھوڑ رہے ہیں۔اگر ان کو واقف کر دیا
جائے تو وہ سچے مسلمان بن سکتے ہیں۔وہ شخص جس کو ہیرے کی قدر ہی معلوم نہ ہو وہ اسے
پھینکتا ہے لیکن جسے معلوم ہو کہ یہ نہایت قیمتی چیز ہے وہ حتی الوسع کبھی اس کو ضائع نہیں ہونے
دیتا۔میں نے علم کے حاصل کرنے کی یہ تجاویز کی ہیں سوان کو کام میں لانے کی تم لوگ کوشش