تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء برموقعہ جلسہ سالانہ

انوار خلافت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
۲۸ / دسمبر ۱۹۱۵ء بر موقع جلسه سالانه)
اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَفَلَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (سورة النصر )
میں نے آپ لوگوں کے سامنے جو یہاں تشریف لائے ہیں۔بعض باتیں بیان کرنے کا
ارادہ کیا تھا۔چنانچہ میں نے نوٹ کر لیا تھا کہ فلاں فلاں بات کہوں گا۔اور میرا منشاء تھا کہ جس
طرح پچھلے جلسہ پر یہ انتظام کیا گیا تھا کہ کچھ امور ایسے بیان کئے جائیں جو جماعت کی اصلاح
کے متعلق ہوں اور کچھ ایسے جو روحانیت سے تعلق رکھتے ہوں۔چنانچہ گزشتہ جلسہ پر میں نے
بتایا تھا کہ انسان کی روحانی ترقی کے سات درجے ہیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے حصول کے کیا
ذرائع ہیں۔اس دفعہ بھی میرا ارادہ تھا کہ ایک دن تو دوسری ضروری باتیں بیان کروں اور
دوسرے دن ذکر الہی اور عبادت الہی پر کچھ کہوں۔لیکن کہتے ہیں تدبیر کند بندہ تقدیر زند
خندہ۔یہ کسی نے تو اپنے رنگ میں کہا ہوگا مگر میں جو کل اپنے ارادہ کو پورا نہیں کر سکا تو معلوم ہوتا
ہے کہ یہی خدا تعالیٰ کا منشاء ہوگا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے سلسلوں کے کام اس کی منشاء اور ارادہ کے
ماتحت ہوتے ہیں۔کل جو میں تقریر کرنے لگا تو گو بہت اختصار سے کام لیا اور بہت حصہ مضمون
کا کاٹ کر بیان کیا۔مگر مغرب تک پھر بھی نہ بیان کر سکا اور ایک حصہ رہ ہی گیا جو میرے خیال

1+1 میں بہت ضروری ہے اور آج وقت بھی مل گیا ہے اس لئے اسی حصہ کو بیان کرتا ہوں۔وہ دوسرا حصہ جس کو میں اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس کے متعلق میں نے ایک مختصر
سی سورۃ پڑھی ہے۔جو گو عبارت کے لحاظ سے بہت مختصر ہے لیکن مضامین کے لحاظ سے بہت
وسیع باتیں اپنے اندر رکھتی ہے اور حکمت اور معرفت کے بڑے بڑے دریا اس کے اندر بہہ
رہے ہیں۔نیز اس سورۃ میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہ بات بتائی ہے کہ اگر وہ اس پر غور
وفکر اور عمل درآمد کرتے تو ان پر وہ ہلاکت اور تباہی کبھی نہ آتی جو آج آئی ہوئی ہے۔اور نہ
مسلمان پراگندہ ہوتے۔نہ ان کی حکومتیں جاتیں۔نہ اس قدر کشت و خون کی نوبت پہنچتی اور نہ
ان میں تفرقہ پڑتا۔اور اگر پڑتا تو اتنا جلدی اور اس عمدگی سے زائل ہو جا تا کہ اس کا نام
ونشان بھی باقی نہ رہتا لیکن افسوس کہ ان میں وہ تفرقہ پڑا جو باوجود گھٹانے کے بڑھا اور باوجود
دبانے کے اٹھا اور باوجو د مثانے کے ابھرا اور آخر اس حد تک پہنچ گیا کہ آج مسلمانوں میں
سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں فرقے موجود ہیں۔کیونکہ وہ بند جس نے مسلمانوں کو باندھا ہوا تھا
کاٹا گیا۔اور اس کے جوڑنے والا کوئی پیدا نہ ہوا۔بلکہ دن بدن وہ زیادہ سے زیادہ ہی ٹوٹتا
گیا۔حتی کہ تیرہ سو سال کے دراز عرصہ میں جب بالکل ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تو خدا تعالیٰ نے
اپنے پاس سے ایک شخص کو اس لئے بھیجا کہ وہ آکر اس کو جوڑے۔اس فرستادہ خدا سے پہلے
کے تمام مولویوں، گدی نشینوں ، بزرگوں اور اولیاؤں نے بڑی بڑی کوششیں کیں مگر اکارت
گئیں۔اور اسلام ایک نقطہ پر نہ آیا۔پر نہ آیا۔اور کس طرح آسکتا تھا جبکہ اس طریق سے نہ
لایا جاتا جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا تھا یعنی کسی مامور من اللہ کے ذریعے سے۔غرض اس سورۃ
میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم سانی پیلم کو ایک آنے والے فتنہ پر آگاہ فرمایا ہے اور اس سے
بچنے کا علاج بھی بتایا ہے۔اس سورۃ میں آنحضرت صلی یا پیام کوتاکید کی گئی ہے کہ آپ استغفار
کریں۔چونکہ استغفار کے معنی عام طور پر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے ہوتے ہیں۔اس

۱۰۲ لئے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ شخص جو دنیا کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے آیا تھا۔گمراہ
اور بے دین لوگوں کو باخدا بنانے آیا تھا۔گناہوں اور بدیوں میں گرفتار شدہ انسانوں کو پاک
وصاف کرنے آیا تھا۔اور جس کا درجہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے قُل اِن
كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : ۳۲) سب لوگوں کو کہہ
دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو۔اس کا یہ نتیجہ ہو گا کہ تم خدا تعالیٰ
کے محبوب اور پیارے بن جاؤ گے۔پھر وہ جس کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ
لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( الاحزاب : ۲۲) کہ اس رسول میں تمہارے لئے پورا
پورا نمونہ ہے۔اگر تم خدا کے حضور مقبول بننا چاہتے ہو۔اگر تم خدا سے تعلق پیدا کرنا پسند
کرتے ہو تو اس کا آسان طریق یہ ہے کہ اس رسول کے اقوال، افعال اور حرکات وسکنات کی
پیروی کرو۔کیا اس قسم کا انسان تھا کہ وہ بھی گناہ کرتا تھا اور اسے بھی استغفار کرنے کی
ضرورت تھی۔جس رسول کی یہ شان ہو کہ اس کا ہر ایک قول اور فعل خدا کو پسندیدہ ہو کس طرح
ہوسکتا ہے کہ اس کی نسبت یہ کہا جائے کہ تو اپنے گناہوں کی معافی مانگ۔اگر وہ بھی گناہ گار
ہوسکتا ہے تو خدا تعالیٰ نے اس کی اتباع کی دوسروں کو کیوں ہدایت فرمائی ہے۔ہم اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ ہر ایک قسم کی بدی اور گناہ سے پاک تھے۔یہی تو
وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اے لوگو! اگر تمہیں مجھ سے محبت کا دعویٰ ہے اور میرے محبوب
بننا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی طریق ہے کہ تم اس رسول کی اتباع کرو۔ورنہ ممکن نہیں کہ تم
میرے قرب کی کوئی راہ پا سکو۔پس آنحضرت سیلی می بینم کی طرف کسی گناہ کا منسوب کرنا تعلیم
قرآن کے بالکل خلاف ہے مگر کوئی کہہ سکتا ہے کہ پھر آپ کے متعلق یہ کیوں آیا ہے کہ تو
استغفار کر۔استغفار کر۔یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ انہی الفاظ کو مد نظر رکھ کر عیسائی
صاحبان بھی مسلمانوں پر ہمیشہ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ تمہارا رسول گناہ گار تھا۔کیونکہ قرآن

۱۰۳ اس
کو حکم دیتا ہے کہ تو استغفار کر لیکن ہمارے مسیح کی نسبت قرآن میں یہ کہیں نہیں آیا۔پس
معلوم ہوا کہ تمہارا رسول گناہ کرتا تھا۔اور بعض جگہ تو تمہارے رسول کی نسبت ذنب کا لفظ بھی آیا
ہے تو معلوم ہوا کہ تمہارا رسول گناہ گار تھا اور ہمارا مسیح گناہوں سے پاک۔اس سے ثابت ہو گیا
کہ مسیح کا درجہ اس سے بہت بلند ہے۔اس اعتراض کے جواب میں مسلمانوں کو بڑی دقت
پیش آئی ہے اور گوانہوں نے جواب دینے کی بڑی کوشش کی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ
السلام سے پہلے اس کا جواب دینے میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔یہی وجہ تھی کہ ہزارہا
مسلمانوں کی اولا د عیسائی ہوگئی اور تو اور سیدوں کی اولادوں نے بھی بپتسمہ لینا پسند کر لیا اور وہ
اب سٹیجوں پر کھڑے ہو کر آنحضرت سال یا پیلم کو گالیاں دیتے ہیں۔غرض ان الفاظ کی وجہ سے
نادانوں نے دھوکا کھایا۔اور بجائے اس کے کہ عیسائیوں کو جواب دیتے خود عیسائی بن
گئے۔قرآن شریف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ آنحضرت صلی شام کی نسبت ان
معنوں کے لحاظ سے استعمال نہیں کیا گیا جن معنوں میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔آپ
کے متعلق اور معنوں میں استعمال ہوا ہے اور یہ بات اس طرح معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت
میبینم کی نسبت ذنب کا لفظ قرآن شریف میں تین جگہ آیا ہے۔اول سورہ مومن میں جہاں
خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ
رَبَّكَ بِالْعَشِي وَالْإِبْكَارِ (المؤمن : ۵۶ ) دوم سورہ محمد میں یوں آیا ہے فَاعْلَمُ أَنَّهُ لا
إلهَ إِلَّا اللهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ، وَاللهُ يَعْلَمُ
مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوبِكُمْ ( محمد :۲۰) سوم سورہ فتح میں آیا ہے إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا
مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ
اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ
وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا (الفتح ۲ - ۳) اسی طرح بعض جگہ پر استغفار کا لفظ آپ کی
نسبت استعمال ہوا ہے جیسا کہ اسی سورۃ میں جو میں نے ابھی پڑھی ہے۔ان سب جگہوں پر اگر

۱۰۴ ہم غور کریں تو ایک ایسی عجیب بات معلوم ہوتی ہے جو سارے اعتراضوں کو حل کر دیتی ہے اور وہ یہ
کہ ان سب جگہوں میں آنحضرت سانیا اینم کے دشمنوں کے ہلاک ہونے اور آپ کی فتح کا ذکر
ہے۔پس اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی فتح اور آپ کے دشمنوں کی مغلوبیت کے
ساتھ گناہ کا کیا تعلق ہے۔اور یہی بات ہے جس کے بیان کرنے کے لئے میں نے یہ سورۃ پڑھی
ہے اور جس سے ہمیں اقوام کے تنزل و ترقی کے قواعد کا علم ہوتا ہے۔بعض لوگوں نے ان آیات کے
یہ معنی کئے ہیں کہ خدا تعالیٰ آپ
کو یہ فرماتا ہے کہ اب تمہاری فتح ہوگئی اور تمہارے دشمن مغلوب
ہو گئے۔اس لئے تمہارے دنیا سے رخصت ہونے کا وقت آگیا ہے پس تو تو بہ اور استغفار
کر۔کیونکہ تیری موت کے دن قریب آگئے ہیں اور گو یہ استدلال درست ہے لیکن ان معنوں پر بھی
وہ اعتراض قائم رہتا ہے۔کہ آپ نے کوئی گناہ کئے ہی ہیں اسی لئے تو بہ کا حکم ہوتا ہے۔میں نے جب ان آیات پر غور کیا تو خدا تعالیٰ نے مجھے ایک عجیب بات سمجھائی اور وہ یہ کہ
جب کسی قوم کو فتح حاصل ہوتی ہے اور مفتوح قوم کے ساتھ فاتح قوم کے تعلقات قائم ہوتے
ہیں تو ان میں جو بدیاں اور برائیاں ہوتی ہیں وہ فاتح قوم میں بھی آنی شروع ہو جاتی
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ فاتح قوم جن ملکوں سے گزرتی ہے ان کے عیش و عشرت کے جذبات
اپنے اندر لیتی جاتی ہے۔اور چونکہ عظیم الشان فتوحات کے بعد اس قدر آبادی کے ساتھ فاتح
قوم کا تعلق ہوتا ہے جو فاتح سے بھی تعداد میں زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کوفوراً تعلیم دینا اور
اپنی سطح پر لانا مشکل ہوتا ہے اور جب فاتح قوم کے افراد مفتوح قوم میں ملتے ہیں تو بجائے
اس
کو نفع پہنچانے کے خود اس کے بداثرات سے متاثر ہو جاتے ہیں جس کا نتیجہ رفتہ رفتہ نہایت
خطرناک ہوتا ہے۔جب اسلام کی فتوحات کا زمانہ آیا تو اسلام کے لئے بھی یہی مشکل در پیش
تھی گو اسلام ایک نبی کے ماتحت ترقی کر رہا تھا لیکن نبی با وجود نبی ہونے کے پھر انسان ہی
ہوتا ہے اور انسان کے تمام کام خواہ کسی حد تک وسیع ہوں محدود ہی ہوتے ہیں۔ایک استاد خواہ

۱۰۵ کتنا ہی لائق ہو اور ایک وقت میں تیس چالیس نہیں بلکہ سوسو اسولڑ کوں تک کو بھی پڑھا سکتا ہو
لیکن اگر اس کے پاس ہزار دو ہزارلٹر کے لے آئیں تو نہیں پڑھا سکے گا۔رسول بھی استاد ہی
ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں آنحضرت صلی عالی امن کی نسبت آیا ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
أيتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكّيهم (البقره: ۱۳۰) کہ اس رسول کا یہ
کام ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی آیتیں لوگوں کو سنائے۔کتاب کی تعلیم دے اور ان کو پاک
کرے۔غرض نبی ایک استاد ہوتا ہے اس کا کام تعلیم دینا ہوتا ہے۔اس لئے وہ تھوڑے
لوگوں کو ہی دے سکتا ہے کیونکہ لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کو سبق دینا اور پھر یاد بھی کروا دینا
کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔پس جب کسی کے سامنے لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کی
جماعت سبق لینے کے لئے کھڑی ہو تو ضرور ہوگا کہ اس کی تعلیم میں نقص رہ جائے اور پوری
طرح علم نہ حاصل کر سکے یا یہ ہوگا کہ بعض تو پڑھ جائیں گے اور بعض کی تعلیم ناقص رہ جائے
گی اور بعض بالکل جاہل کے جاہل ہی رہ جائیں گے اور کچھ تعلیم نہ حاصل کر سکیں گے۔پس
آنحضرت صلی یا سلیم کو جب فتوحات پر فتوحات ہونی شروع ہو ئیں اور بے شمار لوگ آپ کے
پاس آنے لگے تو ان کے دل میں جو بڑا ہی پاک دل تھا یہ گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ ان تھوڑے
سے لوگوں
کو تو میں اچھی طرح تعلیم دے لیتا قرآن سکھا سکتا تھا چنا نچہ حدیث میں آتا ہے کہ
آنحضرت سال پیام بڑی پابندی سے صحابہ کو قرآن سکھاتے تھے ) لیکن یہ جو لاکھوں انسان
اسلام میں داخل ہورہے ہیں ان کو میں کس طرح تعلیم دوں گا۔اور مجھ میں جو بوجہ بشریت
کے یہ کمزوری ہے کہ اتنے کثیر لوگوں کو تعلیم نہیں دے سکتا اس کا کیا علاج ہوگا۔اس کا جواب
سورۃ نصر میں خدا تعالیٰ نے یہ دیا کہ اس میں شک نہیں کہ جب فتح ہوگی اور نئے نئے لوگ
کثرت سے اسلام میں داخل ہوں گے تو ان میں بہت سی کمزوریاں ہوں گی۔اور یہ بھی سچ
ہے کہ وہ سب کے سب تجھ سے تعلیم نہیں پاسکتے مگر ان
کو تعلیم دلانے کا یہ علاج ہے کہ تو خدا

1+7 سے دعا مانگے کہ اے خدا! مجھ میں بشریت کے لحاظ سے یہ کمزوری ہے کہ اتنے لوگوں
کو تعلیم
نہیں دے سکتا تو میری اس کمزوری کو ڈھانپ دے اور وہ اس طرح کہ ان سب لوگوں کو خود
ہی تعلیم دے دے اور خود ہی ان کو پاک کردے۔پس یہی وہ بات ہے جس کے متعلق
آنحضرت سال یہ تم کو استغفار کرنے کا ارشاد ہوا ہے۔ذنب کے معنی ایک زائد چیز کے ہیں اور
غفر ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔اس سے خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی ہے یہ لن کو یہ بات سکھائی ہے کہ تم
یہ کہو کہ میں اس قدر لوگوں کو کچھ نہیں سکھا سکتا پس آپ ہی ان کو سکھائیے اور میری اس انسانی
کمزوری کو ڈھانپ دیجئے۔دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابتدائی زمانہ میں ایک ایک
سے اپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھا کر بیعت لیتے تھے پھر ترقی ہوئی تو لوگ ایک دوسرے کی پیٹھ پر
ہاتھ رکھ کر بیعت کرنے لگے۔پھر حضرت خلیفہ امسیح الاول کے زمانہ میں تو پگڑیاں پھیلا کر
بیعت ہوتی تھی اور اب بھی اسی طرح ہوتی ہے۔تو ایک آدمی ہر طرف نہیں پہنچ
سکتا۔آنحضرت صلی ایم کے زمانہ میں کوئی مسلمان یمن میں تھا کوئی شام میں کوئی عراق میں
تھا کوئی بحرین میں اور کوئی مسجد میں تھا۔اس لئے نہ آنحضرت صلی یا اس تم ہر ایک کے پاس پہنچ
سکتے تھے اور نہ وہ آپ تک آسکتے تھے۔جب حالت یہ تھی تو ضرور تھا کہ آپ
کی تعلیم میں نقص
رہ جاتا لیکن آپ کا دل کبھی یہ برداشت نہ کر سکتا تھا۔اس لئے آپ کو حکم ہوا کہ خدا سے دعا کرو
کہ اے خدا! اب یہ کام میرے بس کا نہیں اس لئے تو ہی اسے پورا کر۔کیونکہ شاگرد بہت
ہیں اور میں اکیلا مدرس ہوں مجھ سے ان
کی تعلیم کا پورا ہونا مشکل ہے۔آج کل تو سکولوں میں
یہ قاعدہ ہو گیا ہے کہ ایک استاد کے پاس چالیس یا پچاس سے زیادہ لڑ کے نہ ہوں اور اس سے
زیادہ لڑکوں کو جماعت میں داخل نہ کیا جائے۔اور اگر کیا جائے تو ایک اور استاد رکھا
جائے۔کیونکہ افسران تعلیم جانتے ہیں کہ اگر ایک جماعت میں بہت زیادہ لڑکے ہوں۔اور
ایک اکیلا استاد پڑھانے والا ہو تو لڑکوں کی تعلیم ناقص رہ جاتی ہے۔چنانچہ جن سکولوں میں

۱۰۷ بہت سے لڑکے ہوتے ہیں اور ایک استاد وہاں کے لڑکوں کی تعلیمی حالت بہت کمزور ہوتی
ہے۔کیونکہ زیادہ لڑکوں کی وجہ سے استاد ہر ایک کی طرف پوری پوری توجہ نہیں کر سکتا۔تو چونکہ
کے وقت لاکھوں انسان مسلمان ہو کر اسلام میں داخل ہوتے تھے۔اس لئے
آنحضرت سلی یا اسلام کو یہ خطرہ دامن گیر ہوا کہ مسلمان تعلیم میں ناقص نہ رہ جائیں۔خدا تعالیٰ
نے آپ کو اس کے متعلق یہ گر بتا دیا کہ خدا کے آگے گر جاؤ۔اور اسی کو کہو کہ آپ ہی اس کام کو
سنبھال لے۔میری طاقت سے تو اس کا سنبھالنا باہر ہے۔پس آنحضرت سال یا اسلام کے متعلق استغفار کا لفظ اسی لئے استعمال کیا گیا ہے کہ آپ کو اس
بات کی طرف متوجہ کیا جائے کہ اسلام میں کثرت سے داخل ہونے والے لوگوں کی تعلیم
و تربیت کے لئے آپ خدا تعالیٰ سے دعا کریں اور التجا کریں۔کہ اب لوگوں کے کثرت سے
آنے سے جو بدنتائج نکلیں گے ان سے آپ ہی بچائیے اور ان کو خود ہی دور کر دیجئے اور آپ
کا لاکھوں انسانوں کو ایک ہی وقت میں پوری تعلیم نہ دے سکنا کوئی گناہ نہیں بلکہ بشریت کا
تقاضا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کی نسبت ذنب کا لفظ تو استعمال ہوا ہے۔لیکن جناح کا لفظ
کبھی استعمال نہیں ہوا۔گناہ اسے کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی طاقت اور قوت کے
باوجود اس کے حکم کی فرمانبرداری نہ کی جائے۔اور وہ بات جس کی خدا تعالیٰ کی طرف سے
طاقت ہی نہ دی جائے اس کا نہ کر سکنا گناہ نہیں ہوتا بلکہ وہ بشری کمزوری کہلاتی ہے۔مثلاً ایک
شخص بیمار ہو جاتا ہے تو یہ اس کا گناہ نہیں بلکہ ایک کمزوری ہے جو بشریت کی وجہ سے اسے
لاحق ہے۔تو رسول کریم ملی ایام کا یہ گناہ نہ تھا کہ آپ اس قدر زیادہ لوگوں کو پڑھا نہ سکتے
تھے بلکہ خدا تعالیٰ نے ہی آپ کو ایسا بنا یا تھا۔اور آپ کے ساتھ یہ ایسی بات لگی ہوئی تھی۔جو
آپ کی طاقت سے بالا تھی۔اس لئے آپ کو بتایا گیا کہ آپ خدا تعالیٰ کے حضور کثرت طلباء
کی وجہ سے جو نقص تعلیم میں ہونا تھا اس کے دور کرنے کے لئے دعا کریں۔پس ان تمام آیات سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں رسول کریم صلی یا پی ایم کے گناہ کا اظہار نہیں

I+A ہے بلکہ ایک بشری کمزوری کے بدنتائج سے بچنے کی آپ گوراہ بتائی گئی ہے چنانچہ ہم دیکھتے
ہیں کہ باوجود اس کے کہ آپ کے وقت کثرت سے لوگ ایمان لے آئے مگر ابتلاؤں اور
فتنوں کے وقت ان کا ایمان خراب نہ ہوا۔اور وہ اس نعمت سے محروم نہ ہوئے۔چنانچہ
آنحضرت کے زمانہ میں جو لوگ ایمان لائے تھے آپ کے بعد گوان میں سے بھی کچھ مرتد
ہو گئے۔مگر جھٹ پٹ ہی واپس آگئے اور ان فتنہ وفسادوں میں شامل نہ ہوئے جو اسلام کو تباہ
کرنے کے لئے شریروں اور مفسدوں نے بر پاکئے تھے۔چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
کے زمانہ میں جو بہت بڑا فساد ہوا اس میں عراق، مصر، کوفہ اور بصرہ کے لوگ تو شامل ہو گئے جو
آنحضرت سلیم کی وفات کے بعد ایمان لائے تھے لیکن یمن، حجاز اور نجد کے لوگ شامل
نہ ہوئے۔یہ وہ ملک تھے جو آنحضرت ملا لیا پی ایم کے وقت میں فتح ہوئے تھے۔جانتے ہو اس
کی کیا وجہ ہے کہ وہ خفیہ منصوبے جو مسلمانوں کی تباہی کا موجب ہوئے ان میں وہ ممالک تو
شامل ہو گئے جو آپ کی وفات کے بعد فتح ہوئے۔مگر وہ ملک شامل نہ ہوئے جو آپ کے
زمانہ میں فتح ہوئے تھے۔اس کی یہی وجہ ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان
ملکوں کے لوگوں کی جو آپ کے زمانہ میں اسلام لائے تھے برائیاں اور بدیاں دور کر دی
تھیں۔لوگ تو کہتے ہیں کہ امیر معاویہ کا زور اور طاقت تھی کہ شام کے لوگ اس فتنہ میں شامل
نہ ہوئے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ بھی آنحضرت سیل یا پیام ہی کی کرامت تھی کہ وہ لوگ حضرت
عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف نہیں اٹھے تھے۔کیونکہ گو یہ ملک آپ کے زمانہ میں فتح نہ
ہوا۔لیکن آپ نے اس پر بھی چڑھائی کی تھی۔جس کا ذکر قرآن شریف کی سورہ تو بہ میں ان
تین صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے جو اس سفر میں شامل نہ ہوئے تھے آیا ہے۔پس شام کا اس فتنہ
میں شامل نہ ہونا امیر معاویہ کی دانائی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس لئے تھا کہ وہاں اسلام کا پیچ
رسول کریم صلی یہ نام کے وقت میں بویا گیا۔اور اس سرزمین میں آپ نے اپنا قدم مبارک ڈالا

1+9 تھا۔پس خدا تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں میں اس ملک کو بھی شامل کر لیا اتنے بڑے فتنہ میں اس
قدر صحابہ میں سے صرف تین صحابہ کے شامل ہونے کا پتہ لگتا ہے اور ان کی نسبت بھی ثابت
ہے کہ صرف غلط فہمیوں کی وجہ سے شامل ہو گئے تھے اور بعد میں تو بہ کر لی تھی۔تو یہ رسول کریم
ایم کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو کسی اور نبی کو حاصل نہیں ہوئی۔اس لئے جہاں آپ کی
فتح کا ذکر آیا ہے وہاں ساتھ ہی استغفار کا بھی حکم آیا ہے۔جو آپ کو اس طرف متوجہ کرنے
کے لئے تھا کہ دیکھنا ہم آپ کو بہت بڑی فتح اور عزت دینی چاہتے ہیں اور بے شمار لوگوں کو
آپ کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔پس یاد رکھو کہ جب تمہارے بہت سے شاگرد
ہو جا ئیں تو تم خدا کے حضور گر جانا اور کہنا کہ الہی اب کام انسانی طاقت سے بڑھتا جاتا ہے
آپ خود ہی ان نو واردوں کی اصلاح کر دیجئے۔ہم آپ کی دعا قبول کریں گے اور ان کی
اصلاح کر دی جائے گی اور ان کی کمزوریوں اور بدیوں کو دور کر کے ان کو پاک کر دیا جائے
گا۔لیکن ان سب باتوں کو ملانے سے جہاں ایک طرف یہ اعتراض مٹ جاتا ہے کہ آپ کسی
گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے وہاں دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس وقت ایک قوم
ترقی کرتی اور کثرت سے پھیلتی ہے وہی زمانہ اس کے تنزل اور انحطاط کا ہوتا ہے۔یہی وجہ
ہے کہ رسول کریم ما پیام کوخدا تعالیٰ نے فتح کے ساتھ ہی استغفار کا ارشادفرمایا ہے۔کیونکہ
کسی قوم کے بڑھنے اور ترقی کرنے کا جو وقت ہوتا ہے وہی وقت اس کے تنزل کے اسباب کو
بھی پیدا کرتا ہے۔اور جب کوئی قوم بڑھ جاتی ہے اسی وقت اس میں فساد اور فتنے بھی شروع
ہو جاتے ہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ قوم میں ایسے لوگ آجاتے ہیں جو نبی کی خدمت اور
صحبت میں نہیں رہے ہوتے اچھی طرح بد آلائشوں سے پاک وصاف نہیں ہوتے۔اور جنہیں
وہ مشکلات پیش نہیں آئی ہوتیں۔جو خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے بندوں کو پاک کرنے کے
لئے مقرر فرمائی ہوئی ہیں اس لئے وہ فتنہ و فساد پیدا کرتے ہیں اور قوم کو تباہی کے گھاٹ اتارنا

11۔چاہتے ہیں۔آپ لوگ اس مضمون کو غور سے سنیں اس کا کچھ حصہ علمی اور تاریخی ہے اس لئے
ممکن ہے کہ بعض کو مشکل معلوم ہو۔لیکن یہ وہ بات ہے۔اور میں کامل یقین سے کہتا ہوں۔یہ
وہ بات ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تو بیان فرمائی ہے لیکن آج تک کسی نے اسے
قرآن شریف سے سیکھ کر بیان نہیں کیا۔مجھے خدا تعالیٰ نے سکھائی ہے اور اس بات کا موقع دیا
ہے کہ آپ لوگوں کوسناؤں۔پس جو شخص اسے سنے گا اور پھر اس پر عمل کرے گا وہ کامیاب اور
بامراد ہو جائے گا۔اور جو نہیں سنے گا اور عمل نہیں کرے گا وہ یادر کھے کہ ایسے ایسے فتنے آنے
والے ہیں کہ جن کے ساتھ یہ فتنہ جو اس وقت برپا ہوا ہے کچھ مقابلہ ہی نہیں کر سکتا۔کیا یہ فتنہ تم
کو یاد نہیں ہے اور تم نے نہیں دیکھا کہ اس کے بانیوں نے کس قدر زور سے کیا مگر انہیں کیا
حاصل ہوا کچھ بھی نہیں۔آج یہ نظارہ دیکھ لو اور لاہور جا کر بھی دیکھ لو۔باوجود اس کے کہ بیعت
کے وقت وہ زیادہ تھے اور ہم تھوڑے لیکن خدا تعالیٰ نے ظاہر کر دیا ہے کہ ان کی کچھ بھی پیش
نہیں گئی پس یہ وہ فتنہ نہیں ہے جو جماعتوں کی تباہی اور ہلاکت کا موجب ہوا کرتا ہے۔وہ وہ
فتنہ ہوتا ہے جو سمندر کی لہروں کی طرح آتا ہے اور خس و خاشاک کی طرح قوموں کو بہا کر لے
جاتا ہے۔پس اس فتنہ سے خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے بغیر کوئی بچ نہیں سکتا۔ہم سے پہلے بہت
سی جماعتوں نے اس کے تلخ تجربے کئے ہیں۔پس مبارک ہے وہ جو ان کے تجربوں سے
فائدہ اٹھائے اور افسوس ہے اس پر جس نے پہلوں کے تجربہ سے فائدہ نہ اٹھایا اور چاہا کہ خود
تجربہ کرے۔دیکھو سنکھیا ایک زہر ہے اور اس کو ہر ایک زہر جانتا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ
بہت سے لوگوں نے جب اس کو کھایا تو مر گئے۔اس کے متعلق اب کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں
اسے اس وقت تک زہر نہیں کہوں گا جب تک کہ خود تجربہ کر کے نہ دیکھ لوں۔لیکن کیسا افسوس
ہوگا اس شخص پر جو خود تجربہ سنکھیا کھائے کیونکہ اس کا انجام سوائے اس کے کچھ نہیں ہوگا کہ

مرے۔تم لوگ بھی اس بات کا تجربہ کرنے کا خیال دل میں نہ لاؤ جس کا تجربہ تم سے پہلے
لوگ کر چکے ہیں کیونکہ ان تجربات کا نتیجہ ایسا خطرناک تھا کہ اگر جوان سنے تو بوڑھا ہو جائے
اور اگر سیدھی کمر والا سنے تو اس کی کمر ٹیڑھی ہو جائے۔اور اگر کالے بالوں والا سنے تو اس کے
بال سفید ہو جائیں وہ بہت تلخ اور کڑوے تجربے تھے اور از حد دل ہلا دینے والے واقعات
تھے وہ نہایت پاک روحوں کے شریروں اور بد باطنوں کے ہاتھ سے قتل کے نظارے
تھے۔وہ ایسے درد انگیز حالات تھے کہ جن کو سن کر مؤمن کا دل کانپ جاتا ہے۔اور وہ ایسے
روح فرسا منظر تھے کہ جن کو آنکھوں کے سامنے لانے سے کلیجہ پھٹنے لگتا ہے۔انہی کی سزا
میں مسلمانوں میں اس قدر فتنہ اور فساد پڑا کہ جس نے انہیں تباہ کر دیا۔حضرت عثمان کو جو
آدمی قتل کرنے آئے تھے ان کو آپ نے فرمایا کہ اگر تم میرے قتل کرنے میں کامیاب ہو گئے
تو یا د رکھنا کہ مسلمان جو اس وقت اس طرح پیوستہ ہیں جیسے دو کنگھیوں کے دندانے ہوتے
ہیں بالکل جدا ہو جائیں گے اور ایسے جدا ہوں گے کہ قیامت تک انہیں کوئی نہ اکٹھا کر سکے گا۔حضرت عبداللہ بن سلام نے بھی اس فتنہ کے بانیوں سے بیان کیا کہ میں نے بنی
اسرائیل کی بعض کتب میں دیکھا ہے کہ ایک نبی ہوگا اس کے بعد اس کے خلفاء ہوں گے اس
کے خلیفہ ثالث کے خلاف لوگ فساد کریں گے اگر وہ اس کے مارنے پر کامیاب ہو گئے تو اس
کی سزا ان کو یہ دی جائے گی کہ وہ ہمیشہ کے لئے پراگندہ کر دیئے جائیں گے اور پھر کوئی تدبیر
ان کو جمع نہ کر سکے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔یہ فتنہ اتنا پھیلا اتنا پھیلا کہ سوائے مسیح موعود علیہ
السلام کے کوئی اس کو روک نہ سکا۔اور مسلمان جو ٹوٹ چکے تھے انہیں کوئی نہ جوڑ سکا۔پس تم
لوگ یاد رکھو کہ آنے والا فتنہ بہت خطرناک ہے اس سے بچنے کے لئے بہت بہت تیاری
کرو۔پہلوں سے یہ غلطیاں ہوئیں کہ انہوں نے ایسے لوگوں کے متعلق حسن ظنی سے کام لیا
جو بدظنیاں پھیلانے والے تھے۔حالانکہ اسلام اس کی حمایت کرتا ہے جس کی نسبت بدظنی

آج 10 میں سے 10 باقی