تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء برموقعہ جلسہ سالانہ
انوار خلافت, حصہ 2
١١٢ پھیلائی جاتی ہے۔اور اس کو جھوٹا قرار دیتا ہے جو بدظنی پھیلاتا ہے۔اور جب تک کہ با قاعدہ
تحقیقات پر کسی شخص پر کوئی الزام ثابت نہ ہو اس کا پھیلانے والا اور لوگوں کو سنانے والا اسلام
کے نزدیک نہایت خبیث اور متفنی ہے۔پس تم لوگ تیار ہو جاؤ تا کہ تم بھی اس قسم کی کسی غلطی کا شکار نہ ہو جاؤ کیونکہ اب تمہاری
فتوحات کا زمانہ آرہا ہے اور یاد رکھو کہ فتوحات کے زمانہ میں ہی تمام فسادات کا بیج بویا جاتا
ہے۔جو اپنی فتح کے وقت اپنی شکست کی نسبت نہیں سوچتا اور اقبال کے وقت ادبار کا خیال
نہیں کرتا اور ترقی کے وقت تنزل کے اسباب
کو نہیں مٹاتا اس کی ہلاکت یقینی اور اس کی تباہی
لازمی ہے۔نبیوں کی جماعتیں بھی اس فساد سے خالی نہیں ہوتیں اور وہ بھی جب ترقی کرتی ہیں
اور ایسے لوگ ان میں داخل ہوتے ہیں جنہوں نے نبی کی صحبت نہیں پائی ہوتی اور ان کا ایمان
اتنا مضبوط نہیں ہوتا جتنا ان لوگوں کا ہوتا ہے جو بنی کی صحبت میں رہے ہوتے ہیں اور جن کی
تربیت بوجہ اس کے کہ وہ جماعت در جماعت آکر داخل ہوئے ہوتے ہیں نامکمل ہوتی ہے تو
ان میں بھی فساد شروع ہو جاتا ہے جو آخر کار ان کو مختلف جماعتوں میں تقسیم کر کے ان کے اتحاد
کو توڑ دیتا ہے یا ان کی جڑ کو ایسا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ آئندہ ان کی روحانی طاقتیں ضائع ہو جاتی
ہیں۔ہماری جماعت کی ترقی کا زمانہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت قریب آ گیا ہے اور وہ
دن دور نہیں جبکہ افواج در افواج لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔مختلف ملکوں۔جماعتوں کی جماعتیں داخل ہوں گی اور وہ زمانہ آتا ہے کہ گاؤں کے گاؤں اور شہر کے شہر
احمدی ہوں گے۔اور ابھی سے مختلف اطراف سے خوشخبری کی ہوائیں چل رہی ہیں۔اور جس
طرح خدا کی یہ سنت ہے کہ بارش سے پہلے ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے تا کہ غافل لوگ آگاہ
ہو جائیں اور اپنے مال و اسباب کو سنبھال لیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے ہماری ترقی کی
ہوائیں چلا دی ہیں پس ہوشیار ہو جاؤ۔آپ لوگوں میں سے خدا کے فضل سے بہت سے ایسے
۱۱۳ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے آپ کے مونہہ سے باتیں سنی
ہیں آپ سے ہم کلامی کا شرف حاصل کیا ہے۔ان کا فرض ہے کہ وہ آنے والوں کے لئے
ہدایت اور راہنمائی کا باعث ہوں۔کیونکہ کوئی ایک شخص بہتوں کو نہیں سکھا سکتا۔دیکھو اسی
جلسہ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنے لوگ آئے ہیں کہ ان سب تک مشکل سے میری آواز پہنچ
سکتی ہے مگر جب لاکھوں اور کروڑوں انسان آئے تو انہیں کون ایک شخص سنا سکے گا۔لیکن بتلاؤ
اگر ایک ہی سنانے والا ہو ا تو یہ کیسا دردناک نظارہ ہوگا کہ کچھ لوگ تو سن رہے ہوں گے اور
کچھ لوگ پکوڑے کھا رہے ہوں گے۔وہ سنیں گے کیا اور یہاں سے لے کر جائیں گے کیا۔وہ
اس اطاعت سے واقف نہ ہوں گے جو انبیاء لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتے ہیں۔وہ یہ
نہیں جانتے ہوں گے کہ ایک دفعہ رسول کریم ملی یہ پہلی تقریر فرما ر ہے تھے آپ نے لوگوں کو
فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔عبداللہ بن مسعودؓ ایک گلی میں چلے آرہے تھے آپ کی آواز انہوں نے
وہاں ہی سنی اور وہیں بیٹھ گئے۔کسی نے پوچھا آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں وہاں رسول
کریم مالی اسلم کی تقریر ہورہی ہے وہاں کیوں نہیں جاتے۔انہوں نے کہا میرے کان میں
رسول کریم صلی سیستم کی آواز آئی ہے کہ بیٹھ جاؤ پس میں یہیں بیٹھ گیا۔(ابو داؤد کتاب
الصلوة باب الامام يكلم الرجل في خطبته )
پھر ان کے سامنے یہ نظارہ نہ ہو گا کہ آنحضرت سال یا پریتم کی مجلس میں تین شخص آئے ایک کو
آگے جگہ مل گئی وہ وہاں جا کر بیٹھ گیا دوسرے کو آگے جگہ نہ ملی وہ جہاں کھڑا تھا وہیں بیٹھ
گیا۔تیسرے نے خیال کیا کہ یہاں آواز تو آتی نہیں پھر ٹھہرنے سے کیا فائدہ وہ واپس چلا
گیا۔آنحضرت صلی یہ تم نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ ایک نے تمہاری مجلس میں
قرب حاصل کرنے کے لئے کوشش کی اور محنت کی اور آگے ہو کر بیٹھ گیا خدا تعالیٰ نے بھی
اسے قریب کیا۔ایک اور آیا اس نے کہا اب مجلس میں آ گیا ہوں اگر اچھی جگہ نہیں ملی تو نہ سہی
۱۱۴ وہیں بیٹھ گیا اور اس نے واپس جانا مناسب نہ سمجھا خدا نے بھی اس سے چشم پوشی کی۔ایک اور
آیا اسے جگہ نہ ملی اور وہ واپس پھر گیا خدا تعالیٰ نے بھی اس سے مونہہ پھیر لیا ( بخاری کتاب
العلم باب من قعد حيث ينتهى به المجلس ومن رأى فرجة في الحلقة مجلس منها )
اس قسم کی باتیں نبیوں کی ہی صحبت میں رہ کر حاصل ہو سکتی ہیں۔لیکن انہوں نے اس قسم
کے نظارے نہ دیکھے ہوں گے پھر انہوں نے وہ محبت کی گھڑیاں نہ دیکھی ہوں گی جو آپ نے
دیکھی ہیں۔انہوں نے اطاعت اور فرمانبرداری کے وہ مزے نہ اٹھائے ہوں گے جو آپ
نے اٹھائے ہیں۔انہیں حضرت مسیح موعود سے وہ پیار نہ ہو گا جو آپ لوگوں کو ہے۔انہوں نے
وہ نشانات نہ دیکھے ہوں گے جو آپ لوگوں نے حضرت مسیح موعود کے ساتھ رہ کر دیکھے
ہیں۔انہیں حضرت مسیح موعود کا وہ پیار اور محبت سے دیکھنا اور باتیں کرنا نصیب نہ ہوگا جو آپ
لوگوں کو ہوا ہے۔ان کے دلوں میں اطاعت اور فرمانبرداری کا وہ جوش نہ ہو گا جو آپ لوگوں
کے دلوں میں ہے۔سوائے ان لوگوں کے جن کے سینے خدا تعالیٰ خاص طور پر خود کھول
دے۔اس میں شک نہیں کہ صحابہ کرام کے بعد بھی ایسے لوگ ہوئے ہیں جنہوں نے پہلوں
کی طرح ایمان اور یقین حاصل کر لیا تھا اور ان جیسی ہی صفات بھی پیدا کر لی تھیں۔مثلاً امام
مالک، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل، امام ابو حنیفہ، شیخ عبدالقادر جیلانی ، شہاب الدین
سہروردی معین الدین چشتی و غیر ہم۔ان لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کی اس لئے ان کے
دل پاک ہو گئے۔مگر جس کثرت سے صحابہ میں ایسے لوگ تھے اس کثرت سے بعد میں نہ
ہو سکے۔بلکہ بعد میں کثرت ان لوگوں
کی تھی جن میں بہت نقص موجود تھے اور قلت ان کی تھی
صحابہؓ جیسی صفات رکھتے تھے۔لیکن صحابہ کے وقت کثرت کامل ایمان والوں کی
تھی۔ہماری جماعت میں اس وقت خدا کے فضل سے کثرت ان لوگوں کی ہے جو حضرت مسیح
موعود کی صحبت میں رہے اور قلت ان کی ہے جو بعد میں آئے لیکن یہ کثرت ایسی ہے جو دن
۱۱۵ بدن کم ہوتی جارہی ہے۔میرا مطلب اس تقریر سے یہ نہیں کہ نبی کے بعد اعلیٰ درجہ کے لوگ
ہوتے ہی نہیں نہیں اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوتے ہیں اور ضرور ہوتے ہیں جیسا کہ ابھی میں نے
بعض آدمیوں کے نام لئے ہیں جنہوں نے صحابہؓ کے بعد بڑا درجہ حاصل کیا۔اپنی جماعت کے
متعلق بھی آج ہی ایک شخص نے مجھ سے سوال
کیا تھا کہ بعد میں آنے والے وہ درجہ پاسکتے ہیں
جو حضرت مسیح موعود کی صحبت پانے والوں نے پایا۔تو میں نے اسے جواب دیا کہ ہاں وہ درجہ
پاسکتے ہیں۔پس اس تقریر کا یہ مطلب نہیں کہ بعد میں آنے والے لوگوں کو مایوس کروں بلکہ میرا
مطلب تمہیں اور ان کو ہوشیار کرنا ہے۔تمہیں اس لئے کہ تائم آنے والوں
کی تعلیم کا فکر کرو اور
انہیں اس لئے تاوہ جان لیں کہ ان کے راستہ میں بہت سی مشکلات ہیں وہ ان پر غالب آنے کی
تذبیر کریں۔ورنہ یہ عقیدہ کہ نبی کی جماعت کے بعد کوئی ان کے درجہ کو پاہی نہیں سکتا ایک غلط
اور باطل عقیدہ ہے جو جھوٹی محبت سے پیدا ہوا ہے۔صحابہ کے بعد بڑے بڑے مخدوم بڑے
بڑے بزرگ اور بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے ہیں۔جن کی نسبت ہم ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ وہ
سب کے سب ہر ایک اس شخص سے روحانیت میں ادنی تھے جس نے رسول کریم ملا لیا ایم کی
صحبت خواہ ایک دن ہی پائی ہو۔اصل بات یہ ہے کہ وہ جو صحابہ میں اعلیٰ درجہ رکھتا ہے وہ ان
بعد میں آنے والوں سے اعلیٰ ہے۔لیکن وہ جو ان میں ادنی ہے اس سے بعد میں آنے والوں کا
اعلیٰ طبقہ اعلیٰ ہے۔ہاں سب صحابہ کو یہ ایک جزوی فضیلت حاصل ہے کہ انہوں نے
آنحضرت سال اسلام کا چہرہ مبارک دیکھا جس کے لئے اب اگر کوئی ساری دنیا کی سلطنت بھی
دینے کو تیار ہو جائے تو حاصل نہیں کر سکتا۔یہی بات حضرت مسیح موعود کے صحابہ کے متعلق ہے۔غرض وہ وقت آتا ہے کہ ایسے لوگ اس سلسلہ میں شامل ہوں گے جنہوں نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی صحبت نہ پائی ہوگی۔اور اس کثرت سے ہوں گے کہ ان کو ایک آدمی تقریر
نہیں سنا سکے گا اس لئے اس وقت بہت سے مدرسوں کی ضرورت ہوگی۔اور پھر اس بات کی
117 بھی ضرورت ہوگی کہ ایک شخص لاہور میں ایک امرتسر میں بیٹھا سنائے۔اور لوگوں کو دین سے واقف
کرے۔اور احکام شرع پر چلائے تا کہ تمام جماعت صحیح عقائد پر قائم رہے اور تفرقہ سے بچے۔کل میں نے آپ لوگوں
کو یہ بتایا تھا کہ علم ایک بہت اچھی چیز ہے اس کو حاصل کرنے
کے لئے کوشش کرو لیکن آج بتاتا ہوں کہ علم بغیر خشیت اور تقویٰ کے ایک لعنت ہے۔اور ایسا علم
بہت دفعہ حجاب اکبر ثابت ہوا ہے۔دیکھو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ایک عالم آدمی ہیں
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر وہ ایمان نہ لائے۔بلکہ انہوں نے کہہ دیا کہ میں نے ہی
مرزا کو بڑھایا تھا اور میں ہی گھٹاؤں گا۔گویا انہوں نے اپنے علم کے گھمنڈ پر سمجھا کہ کسی کو میں ہی
بڑھا سکتا ہوں اور میں ہی گھٹا سکتا ہوں۔رسول کریم ماینیا ایام کے زمانے سے پہلے ایک شخص
شرک کے خلاف تعلیم دیا کرتا تھا۔جب رسول کریم ساینا یہ نام مبعوث ہوئے تو کسی شخص نے اسے
اسلام کی تلقین کی۔اس نے جواب دیا کہ شرک کے مٹانے میں جو محنت اور کوشش میں نے کی
ہے وہ اور کسی نے نہیں کی پس اگر کوئی شخص دنیا میں نبی ہوتا تو وہ میں ہوتا یہ شخص نبی کیونکر بن
گیا۔گرو۔وہ شخص گو توحید کا علم رکھتا تھا لیکن بوجہ خشیت نہ ہونے کے اسلام لانے سے محروم
ہو گیا۔پس میں آپ لوگوں
کو یہی نہیں کہتا کہ علم سیکھو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ تقویٰ اور خشیت اللہ
را کرو۔کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو علم ایک عذاب ہے نہ کہ کوئی مفید چیز تم قرآن شریف پڑھو اور
خوب پڑھو کیونکہ بے علم انسان نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کیا کیا حکم دیئے ہیں لیکن یہ بھی یاد
رکھو کہ کئی انسان ایسے ہوتے ہیں جو قرآن شریف جانتے ہیں مگر خود گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں
کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور اس طرح کے ہو گئے ہیں جس طرح کہ یہود کے عالم تھے جن کا
ذکر قرآن شریف میں آتا ہے۔وہ جانتے ہیں کہ قرآن شریف وہی ہے جو رسول اللہ کے زمانہ
میں تھا۔مگر جانتے ہوئے نہیں جانتے۔وہ مولوی اور مفتی کہلاتے ہیں مگر ان کے اعمال میں
اسلام کا کوئی اثر نہیں پایا جاتا۔قرآن شریف کے معنوں کی ایسی ایسی تو جیہیں نکالتے اور ایسی
پیدا
۱۱۷ ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ ان کے دل بھی انہیں شرمندہ کرتے ہیں۔عالم کہلاتے ہیں مگر
عمل نہیں کرتے۔اس لئے گو انہوں نے علم پڑھا مگر ان کا علم ان کے کسی کام نہ آیا اور وہ
گمراہ کے گمراہ ہی رہے۔پس خشیت اللہ کی بہت ضرورت ہے۔اس کے پیدا کرنے کے طریق نبیوں کے زمانہ
میں بہت سے ہوتے ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ وہ انسان کو سانچے میں ڈھال دیتے ہیں اور
خود نمونہ بن کر لوگوں کو سکھلاتے ہیں۔یہ ایک ثابت شدہ بات ہے کہ ہر ایک کام جس طرح
کسی استاد کے بتانے اور تجربہ کر کے دکھانے سے آتا ہے اس طرح خود بخود کتابوں
میں سے پڑھ لینے سے نہیں آیا کرتا مثلاً اگر کوئی شخص ڈاکٹری کی کتابیں پڑھ لے لیکن اسے
تجربہ نہ ہو تو وہ لوگوں کا علاج کرنے کی بجائے ان کو مارے گا۔کیونکہ علاج وہی کر سکتا ہے
جس کو تجربہ بھی ہو اور جسے اس نے کسی استاد سے سیکھا ہو۔مگر جس نے کسی استاد کو دیکھا ہی نہ ہو
اس کے علاج سے بہت مرتے اور کم جیتے ہیں اور جو جیتے ہیں وہ بھی اس لئے نہیں کہ اس کی
دوائی اور علاج سے بلکہ اپنی طاقت اور قوت سے۔پس خشیت اللہ نبی کی صحبت سے جس طرح
حاصل ہوتی ہے اس طرح کسی اور طریق سے نہیں حاصل ہو سکتی۔پس تم میں سے تو بہت سے
ایسے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود کی صحبت سے اس کو سیکھا ہے۔اس لئے تم اس زمانہ کے
لئے ہوشیار ہو جاؤ جبکہ فتوحات پر فتوحات ہوں گی عنقریب ایک زمانہ آتا ہے جبکہ تمہارے
نام کے ساتھ لوگ رضی اللہ عنہ لگا ئیں گے۔آج اگر تمہاری قدر نہیں تو نہ سہی لیکن ایک وقت
آتا ہے جبکہ اس شخص کی پگڑی ، کرتہ اور جوتی تک کو لوگ متبرک سمجھیں گے جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے ساتھ رہا ہے۔بیشک حضرت مسیح موعود کو ہی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے لیکن یا درکھو صادقوں کے ساتھ رہنے والوں
کے کپڑوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود نے الوصیت میں لکھا ہے
۱۱۸ کہ ”ہمارا خدا وعدوں کا سچا اور وفادار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا۔جس کا
اس نے وعدہ فرمایا ہے اگر چہ یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں۔اور بہت بلائیں ہیں جن کے
نزول کا وقت ہے۔پر ضرور ہے کہ یہ دنیا قائم رہے جب تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں
جن کی خدا نے خبر دی۔میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا۔اور میں
خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا
مظہر ہوں گے۔“
الوصیت صفحہ ۸۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶)
پس وہ وقت جلد آنے والا ہے اس میں شک نہیں کہ آج تم لوگوں کی نظروں میں جاہل
ہو۔پر وہ دن جلدی ہی آنے والے ہیں جبکہ دنیا کہے گی کہ تمہارے زمانہ میں تم سے زیادہ
مہذب
کوئی نہیں گذرا تم نے خدا تعالیٰ کا حکم مانا ہے اس کے رسول کا حکم مانا ہے اور اس کے مسیح
کو قبول کیا ہے۔پس تم ہی دنیا میں ایک برگزیدہ قوم ہو۔تمہارے کپڑوں سے لوگ برکت
ڈھونڈیں گے اور تمہارے ناموں کی عزت کریں گے کیونکہ تمہارے نام عزت کے ساتھ آسمان
پر لکھے گئے ہیں۔پس کون ہے جو انہیں دنیا سے مٹا سکے۔لیکن یہ بات بھی یادرکھو کہ جس طرح تم
پر اس قدر انعام ہوئے ہیں اسی طرح تمہارے فرض بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔بے شک بعد
میں آنے والے تحریریں پڑھ سکتے ہیں حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں مگر اس
طرح وہ اعمال نہیں سیکھ سکتے۔اور نہ دوسرے لوگ انہیں سکھا سکتے ہیں جس طرح تم نے سیکھے
ہیں۔مگر وہی سکھا سکتے ہیں جو حضرت مسیح موعود کی صحبت میں پاک دل ہوئے۔صرف علم نہ
پہلوں کے کام آیا اور نہ پچھلوں کے کام آسکتا ہے۔مگر تمہیں خود علم کی ضرورت ہے قرآن
شریف عربی زبان میں ہے اس لئے جب تک عربی نہ آتی ہو اس کے پڑھنے میں لذت نہیں
آسکتی اور نہ اس کے احکام سے انسان واقف ہو سکتا ہے۔پس تم عربی سیکھو تا کہ قرآن شریف کو
سمجھ سکو۔ابھی میر حامد شاہ صاحب نے ایک نظم پڑھی ہے۔عجیب بات ہے کہ اس میں
119 انہوں نے ایک شعر ایسا بھی کہا ہے کہ اسی کے مضمون کے متعلق میں اس وقت تقریر کرنے کے
لئے کھڑا ہوا ہوں اور وہ یہ ہے کہ تم بار بار قادیان آؤ اور آکر قرآن سیکھو تا بعد میں آنے والوں کو
سکھا سکو۔اگر تم اس کے لئے تیار نہ ہوئے تو یاد رکھو کہ ایک عرصہ تک تو بے شک تمہیں عزت
حاصل ہوگی لیکن ایسا زمانہ آئے گا جبکہ تم خاک میں ملائے جاؤ گے۔اور تم سے آنے والے
لوگ جن میں خشیت اللہ نہ ہوگی وہی سلوک کریں گے جو صحابہ کے ساتھ ان لوگوں نے کیا جو
بعد میں آئے تھے کہ انہیں قتل کرا کر ان کی لاشوں پر تھوکا اور دفن نہ ہونے دیا۔دیکھو میں آدمی ہوں اور جو میرے بعد ہو گا وہ بھی آدمی ہی ہو گا جس کے زمانہ میں فتوحات
ہوں گی وہ اکیلا سب کو نہیں سکھا سکے گا۔تم ہی لوگ ان کے معلم بنو گے۔پس اس وقت تم خود
سیکھوتا ان کو سکھا سکو۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم لوگ دنیا کے لئے پروفیسر بنا دیئے
جاؤ۔اس لئے تمہارے لئے ضروری ہے اور بہت ضروری ہے کہ تم خود پڑھو تا آنے والوں
کے لئے استاد بن سکو۔اگر تم نے خود نہ پڑھا تو ان کو کیا پڑھاؤ گے۔ایک نادان اور جاہل
استاد کسی شاگرد کو کیا پڑھا سکتا ہے۔کہتے ہیں ایک استاد تھا اس نے چند خطوط پڑھے ہوئے
تھے جو کوئی خط لا کر دیتا اسے انہیں خطوں میں سے کوئی ایک سنادیتا۔ایک دن ایک شخص خط
لا یا اس وقت اس کے پاس اپنے پہلے خط موجود نہ تھے اس لئے نہ پڑھ سکا۔اور کہنے لگا کہ
میں طاق والے خط پڑھ سکتا ہوں۔پس تم بھی اس خط کے پڑھنے والے کی طرح نہ بنو۔آپ
لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنے اندر اخلاص اور خشیت پیدا کرو اور علم دین سیکھو اور اپنے
دلوں کو مینقل کرو تا کہ جو لوگ تم میں آئیں ان کو تعلیم دے سکو اور ان میں خشیت اللہ پیدا
کر سکو۔صحابہ کے وقت جوفتنہ ہوا تھا وہ اسی بات کا نتیجہ تھا کہ وہ لوگ مدینہ میں نہ آتے تھے۔اور انہوں نے قرآن شریف نہ پڑھا اور نہ سمجھا تھا۔اس لئے ان میں خشیت اللہ۔پیدا نہ
ہوئی۔جس کا انجام یہ ہوا کہ انہوں نے صحابہ کو قتل کر کے اپنے پاؤں تلے روندا ان کی لاشوں
۱۲۰ کی بے عزتی کی۔اور انہیں مکانوں میں بند کر دیا۔اگر وہ مدینہ آتے اور اہل مدینہ سے تعلق
رکھتے۔تو کبھی یہ فتنہ نہ ہوتا۔اور اگر ہوتا تو ایسی خطرناک صورت نہ اختیار کرتا۔اس فتنہ میں
سارے مدینہ سے صرف تین آدمی ایسے نکلے۔جن کو مفسد اور شریر لوگ اپنے ساتھ ملا سکے۔اور
ان کو بھی دھوکا اور فریب سے۔وہ ایک عمار بن یاسر تھے۔دوسرے محمد بن ابی بکر اور تیسرے
ایک انصاری تھے۔چونکہ تم لوگ بھی صحابہ کے مشابہ ہو اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تاریخ سے
بیان کروں کہ کس طرح مسلمان تباہ ہوئے۔اور کون سے اسباب ان کی ہلاکت کا باعث بنے پس
تم ہوشیار ہو جاؤ اور جو لوگ تم میں نئے آئمیں ان کے لئے تعلیم کا بندوبست کرو۔حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ کے وقت جو فتنہ اٹھا تھا۔وہ صحابہ سے نہیں اٹھا تھا۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ صحابہ نے
اٹھا یا تھا ان کو دھوکا لگا ہے۔اس میں شک نہیں کہ حضرت علی کے مقابلہ میں بہت سے صحابہ تھے
اور معاویہ کے مقابلہ میں بھی لیکن میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ کے بانی صحابہ نہیں تھے بلکہ وہی لوگ
تھے جو بعد میں آئے اور جنہیں آنحضرت سلی شما پیلم کی صحبت نصیب نہ ہوئی اور آپ کے پاس نہ
بیٹھے۔پس میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں اور فتنہ سے بچنے کا یہ طریق بتاتا ہوں کہ
کثرت سے قادیان آؤ۔اور بار بار آؤ تا کہ تمہارے ایمان تازہ رہیں۔اور تمہاری خشیت اللہ
بڑھتی رہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاول فرماتے تھے میں زمانہ طالب علمی میں ایک شخص کے پاس
ملنے کے لئے جایا کرتا تھا۔کچھ عرصہ نہ گیا پھر جو گیا تو کہنے لگے کیا تم کبھی قصائی کی دکان پر نہیں
گئے میں نے کہا قصائی کی دکان تو میرے راستہ میں پڑتی ہے ہر روز میں اس کے سامنے سے
گذرتا ہوں۔انہوں نے کہا کیا تم نے کبھی قصائی کو نہیں دیکھا کہ وہ کچھ دیر گوشت کاٹ کر ایک
چھری کو دوسری چھری پر پھیر لیتا ہے وہ ایسا اس لئے کرتا ہے کہ تا دونوں چھریاں تیز
ہو جائیں۔اسی طرح جب ایک نیک آدمی دوسرے نیک آدمی سے ملتا ہے تو ان پر جو کوئی بداثر
ہوتا ہے وہ دور ہو جاتا ہے۔پس تم لوگ بھی کثرت سے یہاں آؤ تا کہ نیک انسانوں سے ملو۔اور
۱۲۱ صاف وشفاف ہو جاؤ۔خدا تعالیٰ نے قادیان کو مرکز بنایا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے جو برکات اور
فیوض یہاں نازل ہوتے ہیں اور کسی جگہ نہیں ہیں۔پھر جس کثرت سے حضرت مسیح موعود کے صحابہ
یہاں موجود ہیں اور کسی جگہ نہیں ہیں۔اس لئے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ملنے سے انسان کا دل
جس طرح صیقل ہوتا ہے اور جس طرح اسے تزکیہ نفس حاصل ہوتا ہے۔اس طرح کسی جگہ کے
لوگوں کے ساتھ ملنے سے نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جولوگ قادیان
نہیں آتے مجھے ان کے ایمان کا خطرہ ہی رہتا ہے۔اب ہی دیکھ لو ان لوگوں
کو چھوڑ کر جو بھی یہاں
متکبرانہ آتے اور اسی نشہ میں چلے جاتے تھے باہر کے ایسے ہی لوگ غیر مبائعین ہیں جو یہاں نہیں
آتے تھے۔پس اسی وجہ سے ان کے دل زنگ آلود ہوتے گئے۔جس کا یہ نتیجہ نکلا کہ وہ مردہ دل
ہو گئے۔انہوں نے اپنے دل میں ایمان کا پودا تو لگایا تھا مگر اسے پانی نہ دیا۔اس لئے وہ سوکھ
گیا۔انہوں نے اپنے دل میں خشیت اللہ کا بیج تو بویا تھا مگر اس کی آبپاشی نہ کی۔اس لئے وہ
خشک ہو گیا۔تم ان لوگوں کے نمونہ سے عبرت پکڑو اور بار بار یہاں آؤ۔تا کہ حضرت مسیح موعود کی
صحبت یافتہ جماعت کے پاس بیٹھو۔حضرت مسیح موعود کے نشانات کو دیکھو اور اپنے دلوں کو صیقل
کرو۔میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگوں نے اس وقت تک کچھ نہیں سیکھا یا کچھ نہیں حاصل کیا آپ
نے بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ حاصل کیا ہے مگر اس کو قائم اور تازہ رکھنے کے لئے یہاں آؤ اور
بار بار آؤ۔بہت لوگ ایسے ہیں جو صرف جلسہ پر آتے ہیں اور پھر نہیں آتے۔میں کہتا ہوں انہیں
اس طرح آنے سے کیا فائدہ ہوا۔یہ فائدہ تو ہوا کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود " کا حکم مانا اور اس
حکم کی قدر کی۔مگر ایسے موقعہ پر انہیں کچھ سکھانے اور پڑھانے کا کہاں موقعہ مل سکتا ہے۔بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو جلسہ پر آتے اور پھر چلے جاتے ہیں ان کی بعض حرکات خلاف
شرع ہوتی ہیں۔لیکن ایسے وقت میں نہ کچھ بتایا جاسکتا ہے اور نہ بتانے کا کوئی موقعہ ملتا ہے۔اور پھر وہ جو یہاں نہیں آتے ان کے لئے بار بار دعا بھی نہیں ہوسکتی اور کس طرح ہو۔میں تو
۱۲۲ دیکھتا ہوں۔ماں بھی اپنے اس بچہ کو جو ہر وقت اس سے دور رہے بھول جاتی ہے اور جونز دیک
رہے اسے یاد رکھتی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ بھی ان لوگوں کو بھلا دیتا ہے جو اس کو یاد نہیں
رکھتے۔قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کافروں
کو کہتا ہے کہ تم میرے ملنے سے ناامید ہو گئے پس
میں نے بھی تم کو ترک کر دیا۔تو وہ شخص جو بار بار مجھے ملتا اور اپنے آپ کو شناخت کراتا ہے وہ
اپنے لئے دعا کے لئے بھی یاد دلاتا ہے۔بے شک میں تمام جماعت کے لئے ہمیشہ دعا کرتا
ہوں اور کرتا رہوں گا۔اور مجھے اپنی دعاؤں کے نیک نتائج نکلنے کی امید ہے۔ناامیدی میری
فطرت میں ہی نہیں ہے کیونکہ میری طبیعت خدا تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے جو نا امیدی کے الفاظ
کو سنا بھی گوارا نہیں کرتی۔مجھے اس شخص پر بہت غصہ آتا ہے جو خدا تعالیٰ کی نسبت کسی
ناامیدی کا اظہار کرے اس وقت میرے تمام بدن کو آگ لگ جاتی ہے۔نیز میں یہ بات بھی
کبھی نہیں سن سکتا کہ فلاں بات ہو نہیں سکتی۔مجھے ایسے لوگوں سے ہمیشہ نفرت رہی ہے اور
ہے جو اس قسم کے ہوتے ہیں۔خیر یہ ایک ضمنی بات تھی جو میں نے بیان کر دی ہے۔ہاں آپ لوگوں کو میں نے بتایا ہے کہ خدا سے دور رہنے والے لوگوں کا خدا سے قرب نہیں
ہوتا۔اسی طرح اس کے بندوں سے دور رہنے والا بھی ان کا مقرب نہیں بن سکتا۔وہ دعائیں
جو میں کرتا ہوں مجملی ہوتی ہیں۔اس لئے ان کا اثر اجمالی طور پر سب کو ہوگا مگر فرداً فرداً اسی
کے لئے دعا کی تحریک پیدا ہوتی ہے جو بار بار سامنے نظر آئے۔پس اس بات کو مد نظر رکھ کر بھی
یہاں آؤ۔پھر قادیان میں نہ صرف قرآن شریف علمی طور پر حاصل ہوتا ہے بلکہ عملی طور پر بھی
ملتا ہے۔یہاں خدا کے فضل سے پڑھانے والے ایسے موجود ہیں جو پڑھنے والے کے دل
میں داخل کر دیں۔اور یہ بات کسی اور جگہ حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ تفقہ فی الدین اور چیز ہے
اور علم اور چیز۔رسول اللہ سال عالم نے حضرت عباس کے لئے یہی دعا فرمائی کہ خدا تعالیٰ
تمہیں دین کے باریک رازوں سے واقف کرے تفقہ فی الدین حاصل ہو۔پس ہر ایک وہ
۱۲۳ شخص جو قرآن شریف پڑھ سکتا ہے وہ عالم ہو سکتا ہے مگر فقیہہ نہیں ہوسکتا۔جب تک کہ قرآن
کریم کے باریک رازوں سے بھی واقف نہ ہو۔ایسے انسان خدا کے فضل سے یہاں موجود
ہیں ان سے آپ یہ بات حاصل کریں۔اور وہ اس طرح کہ بار بار یہاں آئیں کیونکہ وہ وقت
عنقریب آنے والا ہے جبکہ آپ دنیا کے پڑھانے والے بنیں گے۔پس جلدی تعلیم حاصل
کرو تا کہ دوسروں کو پڑھا سکو۔خدا تعالیٰ کا جن مرکزوں کے ساتھ تعلق ہوتا ہے ان کے رہنے
والوں کے ساتھ بھی وہ اپنے خاص فضل کا سلوک کرتا ہے تو یہاں نہ صرف یہ کہ خود بہت سے
لوگ خدا کے فضل سے تفقہ فی الدین رکھتے ہیں۔بلکہ ہر ایک بات میں دوسروں کو بھی تسلی اور
تشفی کر سکتے ہیں خدا کے فضل سے پھر یہاں کی ایک ایک اینٹ ایک ایک مکان حضرت مسیح
موعود کی صداقت کی دلیل ہے کیونکہ یہ وہ شہر ہے جس کا نام بھی کوئی نہ جانتا تھا مگر اس میں پیدا
ہونے والے ایک شخص نے کہا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ تمہیں تمام جہان میں مشہور کر دوں
گا۔اور یہاں دور دور سے لوگ آئیں گے۔چنانچہ وہ مشہور ہو گیا اور دور دراز ملکوں سے لوگ
آئے جو آپ کی صداقت کا ایک کھلا کھلا ثبوت ہے۔ایک دفعہ ایک انگریز حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو امریکہ سے ملنے کے لئے آیا۔اس نے آپ سے پوچھا کہ کیا آپ نبی ہیں۔آپ
نے فرمایا ہاں میں نبی ہوں۔اس نے کہا اگر آپ نبی ہیں تو کوئی نشان دکھلائیے۔آپ نے
فرمایا آپ ہی میرے نشان ہیں۔اس نے کہا میں کس طرح ہوں۔فرمایا ایک وقت تھا کہ
یہاں مجھے کوئی نہ جانتا تھا اور میں ایک گمنامی کی حالت میں رہتا تھا۔لیکن آج آپ مجھے
امریکہ سے ملنے کے لئے آئے ہیں۔کیا یہ میری صداقت کا نشان نہیں ہے۔غرض آپ میں
سے ایک ایک شخص اور اس مسجد اور دوسرے مکانوں کی ایک ایک اینٹ آنے والوں کے لئے
نشان ہے کیونکہ اگر حضرت صاحب کے ذریعہ یہاں لوگ جمع نہ ہوتے۔تو کون یہ مسجد میں اور
یہ سکول اور یہ بورڈنگ بناتا۔حضرت مسیح موعود نے ایسے وقت میں اس کی خبر دی تھی جب کہ
کسی کے خیال میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ قادیان اس