تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء برموقعہ جلسہ سالانہ

انوار خلافت, حصہ 6

17۔پھیلانے والوں پر کبھی حسن ظنی نہ کرنا۔اور ان کی کسی بات پر تحقیق کئے بغیر اعتبار نہ کر لینا۔کیا
اس وقت تم نے ایسے لوگوں سے نقصان نہیں اٹھایا ضرور اٹھایا ہے پس اب ہوشیار ہو جاؤ اور
جہاں
کوئی فتنہ دیکھوفوراً اس کا علاج کرو۔تو بہ اور استغفار پر بہت زور دینا۔دیکھو اس وقت
بھی کس طرح دھو کے دیئے جاتے ہیں۔ہمارے مخالفین میں سے ایک سرکردہ کا خط میر حامد
شاہ صاحب کے پاس موجود ہے جس میں وہ انہیں لکھتے ہیں کہ نور دین اسلام کا خطرناک دشمن
ہے اور انجمن پر حکومت کرنا چاہتا ہے۔شاہ صاحب تو چونکہ قادیان آنے جانے والے تھے
اس لئے ان پر اس خط کا کچھ اثر نہ ہوا۔لیکن اگر کوئی اور ہوتا جو قادیان نہ آیا کرتا تو وہ ضرور
حضرت مولوی صاحب کے متعلق بدظنی کرتا۔اور کہتا کہ قادیان میں واقعی اندھیر پڑا ہوا
ہے۔اسی طرح اور بہت سی باتیں ان لوگوں نے پھیلائی ہیں لیکن اس وقت تک خدا کے فضل
سے انہیں کچھ کامیابی نہیں ہوئی۔لیکن تم اس بات کے ذمہ دار ہو کہ شریر اور فتنہ انگیز لوگوں کو
کرید کرید کر نکالو اور ان کی شرارتوں کے روکنے کا انتظام کرو۔میں نے تمہیں خدا تعالیٰ سے علم
پا کر بتادیا ہے اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں جس نے اس طرح تمام صحیح واقعات کو یکجا جمع
کر کے تمہارے سامنے رکھ دیا ہے جن سے معلوم ہو جائے کہ پہلے خلیفوں کی خلافتیں اس
طرح تباہ ہوئی تھیں۔پس تم میری نصیحتوں
کو یادرکھو تم پر خدا کے بڑے فضل ہیں اور تم اس
کی برگزیدہ جماعت ہو۔اس لئے تمہارے لئے ضروری ہے کہ اپنے پیشروؤں سے نصیحت
پکڑو۔خدا تعالیٰ قرآن شریف میں لوگوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ پہلی جماعتیں جو ہلاک
ہوئی ہیں تم ان سے کیوں سبق نہیں لیتے۔تم بھی گزشتہ واقعات سے سبق لو۔میں نے جو
واقعات بتائے ہیں وہ بڑی زبردست اور معتبر تاریخوں کے واقعات ہیں جو بڑی تلاش اور
کوشش سے جمع کئے گئے ہیں اور ان کا تلاش کرنا میرا فرض تھا کیونکہ خدا تعالیٰ نے جبکہ مجھے
خلافت کے منصب پر کھڑا کیا ہے تو مجھ پر واجب تھا کہ دیکھوں پہلے خلیفوں کے وقت کیا ہوا

۱۶۱ تھا اس کے لئے میں نے نہایت کوشش کے ساتھ حالات کو جمع کیا ہے۔اس سے پہلے کسی نے
ان واقعات کو اس طرح ترتیب نہیں دیا۔پس آپ لوگ ان باتوں کو سمجھ کر ہوشیار ہو جائیں
اور تیار رہیں۔فتنے ہوں گے اور بڑے سخت ہوں گے ان کو دور کرنا تمہارا کام ہے۔خدا تعالیٰ
تمہاری مدد کرے اور تمہارے ساتھ ہو اور میری بھی مدد کرے اور مجھ سے بعد آنے والے
خلیفوں کی بھی کرے اور خاص طور پر کرے کیونکہ ان کی مشکلات مجھ سے بہت بڑھ کر اور
بہت زیادہ ہوں گی دوست کم ہوں گے اور دشمن زیادہ۔اس وقت حضرت مسیح موعود کے صحابہ
بہت کم ہوں گے۔مجھے حضرت علی کی یہ بات یادکر کے بہت ہی درد پیدا ہوتا ہے۔ان کو کسی
نے کہا کہ حضرت ابو بکر اور عمر کے عہد میں تو ایسے فتنے اور فساد نہ ہوتے تھے جیسے آپ کے
وقت میں ہورہے ہیں۔آپ نے اسے جواب دیا کہ اوکم بخت! حضرت ابوبکر اور عمر کے
ماتحت میرے جیسے شخص تھے اور میرے ماتحت تیرے جیسے لوگ ہیں۔غرض جوں جوں دن
گزرتے جائیں گے حضرت مسیح موعود کے صحبت یافتہ لوگ کم رہ جائیں گے۔اور آپ کے
تیار کرده انسان قلیل ہو جائیں گے۔پس قابل رحم حالت ہوگی اس خلیفہ کی کہ جس کے ماتحت
ایسے لوگ ہوں گے۔خدا تعالیٰ کا رحم اور فضل اس کے شامل ہو اور اس کی برکات اور اس کی
نصرت اس کے لئے نازل ہوں جسے ایسے مخالف حالات میں اسلام کی خدمت کرنی پڑے
گی۔اس وقت تو خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ حضرت مسیح موعود کے بہت سے صحابہ موجود
ہیں۔جن کے دل خشیت الہی اپنے اندر رکھتے ہیں۔لیکن یہ ہمیشہ نہیں رہیں گے۔اور بعد میں
آنے والے لوگ خلیفوں کے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں
کہ خدا آنے والے زمانہ میں اپنے فضل اور تائید سے ہماری جماعت کو کامیاب کرے اور
مجھے بھی ایسے فتنوں سے بچائے اور مجھ سے بعد میں آنے والوں کو بھی بچائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی