تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء برموقعہ جلسہ سالانہ

انوار خلافت, حصہ 5

۱۴۸ بند وبست کرو۔اس پر حضرت علی فوراً پانی کی ایک مشک لے کر گئے لیکن ہر چند انہوں نے
کوشش کی۔مفسدوں نے ان کو پانی پہنچانے یا اندر جانے کی اجازت نہ دی۔اس پر آپ نے
فرمایا کہ یہ کیا طریق ہے نہ مسلمان کا طریق ہے نہ کفار کا رومی اور ایرانی بھی اپنے دشمن کا کھانا
اور پینا بند نہیں کرتے۔تم لوگوں کو خوف خدا بھی اس حرکت سے نہیں روکتا۔انہوں نے کہا کہ
خواہ کچھ ہو اس کے پاس ایک قطرہ پانی نہیں پہنچنے دیں گے جس پر حضرت علی نے اپنی پگڑی
حضرت عثمان کے گھر میں پھینک دی۔تا ان کو معلوم ہو جائے کہ آپ نے تو بہت کوشش کی
لیکن لوگوں نے آپ تک ان
کو پہنچنے نہ دیا۔اسی طرح رسول کریم صلی اینم کی زوجہ مطہرہ
حضرت ام حبیبہ کو جب علم ہوا تو آپ بھی خلیفہ کی مدد کے لئے گھر سے تشریف لائیں لیکن ان
بدبختوں نے آپ سے وہ سلوک کیا کہ جو ہمیشہ کے لئے ان کے لئے باعث لعنت رہے
گا۔اول تو انہوں نے اس خچر کو بد کا دیا جس پر آپ سوار تھیں۔اور جب آپ نے کہا کہ
حضرت عثمان کے پاس بنوامیہ کے یتامی اور بیواؤں کے اموال کے کاغذات ہیں۔ان کی
وفات کے ساتھ ہی یتامی اور بیواؤں کے مال ضائع ہو جائیں گے۔اس کے لئے تو مجھے
جانے دو کہ کوئی انتظام کروں تو انہوں نے کہا کہ تو جھوٹ بولتی ہے (نعوذ باللہ من ذالک) اور
پھر تلوار مار کر آپ کی خچر کا تنگ توڑ دیا اور قریب تھا کہ وہ اس انبوہ میں گر کر شہید ہو جاتیں اور
بے پردہ ہوتیں کہ بعض سچے مسلمانوں نے آگے بڑھ کر آپ کو سنبھالا اور حفاظت سے آپ
کے گھر پہنچا دیا۔اس خبر کے پہنچتے ہی حضرت عائشہ حج کے لئے چل پڑیں اور جب بعض
لوگوں نے آپ کو روکا کہ آپ کے یہاں رہنے سے شاید فساد میں کچھ کمی ہو تو انہوں نے کہا کہ
اگر میرے بس میں ہوتا تو میں ہر طرح اس فساد کو روکتی۔لیکن کیا تم چاہتے ہو کہ میرے ساتھ
بھی وہی سلوک ہو جو آنحضرت سایہ اسلام کی دوسری بیوی ام حبیبہ کے ساتھ ہوا ہے اور اس
وقت میرے بچانے والا بھی کوئی نہ ہو۔خدا کی قسم میں اپنے آپ کو ایسے خطرہ میں نہ ڈالوں گی

۱۴۹ کہ میرے ننگ و ناموس پر حرف آئے۔ان باغیوں نے جب دیکھا کہ ان کی طرف سے فساد کی کوئی راہ نہیں نکلتی تو آپ کے گھر
پر پتھر مارنے شروع کئے تا کوئی ناراض ہو کر ان پر بھی حملہ کر دے تو ان کو عذ رمل جائے کہ ہم
پر حملہ کیا گیا تھا اس لئے ہم نے بھی حملہ کیا۔پتھروں کے پڑنے پر حضرت عثمان نے آواز دی
کہ اے لوگو! خدا سے ڈرود شمن تو تم میرے ہو۔اور اس گھر میں تو میرے سوا اور لوگ بھی ہیں
ان کو کیوں تکلیف دیتے ہو۔ان بد بختوں نے جواب دیا کہ ہم پتھر نہیں مارتے یہ پتھر خدا
تعالیٰ کی طرف سے تمہارے اعمال کے بدلے میں پڑ رہے ہیں۔آپ نے کہا کہ یہ جھوٹ
ہے تمہارے پتھر تو کبھی ہمیں لگتے ہیں اور کبھی نہیں لگتے اور خدا تعالیٰ کے پتھر تو خالی نہیں جایا
کرتے وہ تو نشانہ پر ٹھیک بیٹھتے ہیں۔فساد کو اس قدر بڑھتا ہوا دیکھ کر حضرت عثمان نے چاہا
کہ مدینہ کے لوگوں کو بیچ میں سے ہٹاؤں تا کہ میرے ساتھ یہ بھی تکلیف میں نہ پڑیں چنانچہ
آپ نے حکم دیا کہ اے اہل مدینہ ! میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہو اور
میرے مکان کے پاس نہ آیا کرو اور میں تم کو قسم دیتا ہوں کہ میری اس بات کو مان لو۔اس پر
وہ لوگ بادل نخواستہ اپنے گھروں کی طرف چلے گئے لیکن اس کے بعد چند نو جوانوں کو پہرہ
کے لئے انہوں نے مقرر کر دیا۔حضرت عثمان نے جب صحابہؓ کی اس محبت کو دیکھا اور سمجھ لیا
کہ اگر کوئی فساد ہوا تو صحابہ اور اہل مدینہ اپنی جانوں کو ہلاکت میں ڈال دیں گے لیکن
خاموش نہ رہیں گے تو انہوں نے اعلان کیا کہ حج کا موسم ہے لوگوں کو حسب معمول حج کے
لئے جانا چاہئے اور عبداللہ بن عباس کو جو ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے آپ کا دروازہ
نہیں چھوڑا تھا۔فرمایا کہ تم کو میں حج کا امیر مقرر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا اے امیر
المؤمنین ! خدا کی قسم یہ جہاد مجھے حج سے بہت زیادہ پیارا ہے مگر آپ نے ان کو مجبور کیا کہ فوراً
چلے جائیں اور حج کا انتظام کریں۔اس کے بعد اپنی وصیت لکھ کر حضرت زبیر کے پاس

۱۵۰ بھجوادی اور ان کو بھی رخصت کیا۔چونکہ حضرت ابوبکر کے چھوٹے لڑکے محمد ان باغیوں کے
فریب میں آئے ہوئے تھے۔ان کو ایک عورت نے کہلا بھیجا کہ شمع سے نصیحت حاصل کر ووہ
خود جلتی ہے اور دوسروں کو روشنی دیتی ہے پس ایسا نہ کرو کہ خود گنہگار ہو کر ان لوگوں کے لئے
خلافت کی مسند خالی کرو جو گنہ گار نہیں۔خوب یا درکھو کہ جس کام کے لئے تم کوشش کر رہے ہو وہ
کل دوسروں کے ہاتھ میں جائے گا۔اور اس وقت آج کا عمل تمہارے لئے باعث حسرت
ہوگا۔لیکن ان کو اس جوش کے وقت اس نصیحت کی قدر معلوم نہ ہوئی۔غرض ادھر تو حضرت عثمان اہل مدینہ کی حفاظت کے لئے ان کو باغیوں کا مقابلہ کرنے
سے روک رہے تھے اور ادھر آپ کے بعض خطوط سے مختلف علاقوں کے گورنروں کو مدینہ کے
حالات کا علم ہو گیا تھا اور وہ چاروں طرف سے لشکر جمع کر کے مدینہ کی طرف بڑھے چلے
آرہے تھے۔اسی طرح حج کے لئے جو لوگ جمع ہوئے تھے ان کو جب معلوم ہوا۔تو
انہوں نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ حج کے بعد مدینہ کی طرف سب لوگ جائیں اور ان باغیوں کی
سرکوبی کریں۔جب ان حالات کا علم با غیوں کو ہوا تو انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور فیصلہ کیا
کہ یہ غلطی جو ہم سے ہوئی ہے کہ ہم نے اس طرح خلیفہ کا مقابلہ کیا ہے اس سے پیچھے ہٹنے کا
اب
کوئی راستہ نہیں۔پس اب یہی صورت نجات کی ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ کوقتل کر دو۔جب انہوں نے یہ ارادہ کر کے حضرت عثمان کے مکان پر حملہ کیا تو صحابہ تلوار میں کھینچ کر
حضرت عثمان کے دروازہ پر جمع ہو گئے۔مگر حضرت عثمان نے ان کو منع کیا اور کہا کہ تم کو میں
اپنی مدد کے عہد سے آزاد کرتا ہوں تم اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ لیکن اس خطر ناک حالت میں
حضرت عثمان کو تنہا چھوڑ دینا انہوں نے گوارا نہ کیا اور واپس لوٹنے سے صاف انکار
کر دیا۔اس پر وہ اسی سالہ بوڑھا و جو ہمت میں بہادر جوانوں سے زیادہ تھا ہاتھ میں تلوار لے
کر اور ڈھال پکڑ کر اپنے گھر کا دروازہ کھول کر مردانہ وارصحابہ کو روکنے کے لئے اپنے خون

۱۵۱ کے پیاسے دشمنوں میں نکل آیا۔اور آپ کے اس طرح باہر نکل آنے کا یہ اثر ہوا کہ مصری جو
اس وقت حملہ کر رہے تھے الٹے پاؤں لوٹ گئے اور آپ کے سامنے کوئی نہ ٹھہرا۔آپ نے
صحابہ کو بہت روکا لیکن انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہم آپ کی بات نہ مانیں گے کیونکہ
آپ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔آخر حضرت عثمان ان کو اپنے گھر میں لے آئے اور پھر دروازہ
بند کر لیا۔اس وقت صحابہ نے ان سے کہا کہ اے امیر المؤمنین اگر آج آپ کے کہنے پر ہم
لوگ گھروں کو چلے جائیں تو خدا تعالیٰ کے سامنے کیا جواب دیں گے کہ تم میں حفاظت کی طاقت
تھی پھر تم نے حفاظت کیوں نہ کی۔اور ہم میں اتنی تو طاقت ہے کہ اس وقت تک کہ ہم سب
مر جائیں ان کو آپ تک نہ پہنچنے دیں ( ان صحابہ میں حضرت امام حسن بھی شامل تھے ) جب
مفسدوں نے دیکھا کہ ادھر تو صحابہ کسی طرح ان کو حضرت عثمان کے گھر میں داخل ہونے نہیں
دیتے اور ادھر مکہ کے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے بلکہ بعض بہادر اپنی سواریوں کو دوڑا کر
مدینہ میں پہنچ بھی گئے ہیں۔اور شام و بصرہ کی فوجیں بھی مدینہ کے بالکل قریب پہنچ گئی ہیں بلکہ
ایک دن کے فاصلہ پر رہ گئی ہیں تو وہ سخت گھبرائے اور کہا کہ یا آج ان کا کسی طرح فیصلہ
کر دو۔ورنہ ہلاکت کے لئے تیار ہو جاؤ۔چنانچہ چند آدمیوں نے یہ کام اپنے ذمہ لیا اور بے
خبری میں ایک طرف سے کود کر آپ کے قتل کے لئے گھر میں داخل ہوئے۔ان میں محمد بن
ابی بکر بھی تھے جنہوں نے سب سے آگے بڑھ کر آپ کی داڑھی پکڑی۔اس پر حضرت عثمان
نے فرمایا کہ اگر تیرا باپ ہوتا تو ایسانہ کرتا اور کچھ ایسی پر رعب نگاہوں سے دیکھا کہ ان کا تمام
بدن کانپنے لگ گیا اور وہ اسی وقت واپس لوٹ گئے۔باقی آدمیوں نے آپ کو پہلے مارنا شروع
کیا۔اس کے بعد تلوار مار کر آپ
کو قتل کر دیا۔آپ کی بیوی نے آپ کو بچانا چاہا لیکن ان کا ہاتھ
کٹ گیا جس وقت آپ کو قتل کیا گیا اس وقت آپ قرآن پڑھ رہے تھے اور آپ نے ان
قاتلوں کو دیکھ کر قرآن کی تلاوت نہیں چھوڑی بلکہ اسی میں مشغول رہے چنانچہ ایک خبیث نے

۱۵۲ پیر مار کر آپ کے آگے سے قرآن کریم کو پرے پھینک دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شقی دین
سے کیا تعلق رکھتے تھے۔آپ کے قتل کرنے کے بعد ایک شور پڑ گیا اور باغیوں نے اعلان
کر دیا کہ آپ کے گھر میں جو کچھ ہو لوٹ لو۔چنانچہ آپ کا سب مال واسباب لوٹ لیا
گیا۔لیکن اسی پر بس نہیں کی گئی بلکہ آپ کے گھر کے لوٹنے کے بعد وہ لوگ بیت المال کی
طرف گئے اور خزانہ میں جس قدر روپیہ تھا سب لوٹ لیا جس سے ان لوگوں کی اصل نیت
معلوم ہوتی ہے یا تو یہ لوگ حضرت عثمان پر الزام لگاتے تھے اور ان کے معزول کرنے کی
یہی وجہ بتاتے تھے کہ وہ خزانہ کے روپیہ کو بری طرح استعمال کرتے ہیں اور اپنے رشتہ
داروں کو دے دیتے ہیں۔یا خود سرکاری خزانہ کے قفل تو ڑ کر سب روپیہ لوٹ لیا اس سے
معلوم ہو گیا کہ ان کی اصل غرض دنیا تھی۔اور حضرت عثمان کا مقابلہ محض اپنے آپ کو آزاد
کرنے کے لئے تھا تا کہ جو چاہیں کریں اور کوئی شخص روک نہ ہو۔جب حضرت عثمان شہید
ہوئے تو اسلامی لشکر جو شام وبصرہ اور کوفہ سے آتے تھے ایک دن کے فاصلہ پر تھے ان کو
جب یہ خبر ملی تو وہ وہیں سے واپس لوٹ گئے تا ان کے جانے کی وجہ سے مدینہ میں کشت وخون
نہ ہو اور خلافت کا معاملہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیا۔ان باغیوں نے حضرت عثمان
کو شہید کرنے اور ان کا مال لوٹنے پر بس نہیں کی بلکہ ان کی لاش کو بھی پاؤں میں روندا اور دفن
نہ کرنے دیا۔آخر جب خطرہ ہوا کہ زیادہ پڑے رہنے سے جسم میں تغیر نہ پیدا ہو جائے۔تو
بعض صحابہ نے رات کے وقت پوشیدہ آپ
کو دفن کر دیا۔ایک دو دن تو خوب لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔لیکن جب جوش ٹھنڈا ہوا۔تو ان باغیوں کو پھر
اپنے انجام کا فکر ہوا۔اور ڈرے کہ اب کیا ہوگا۔چنانچہ بعض نے تو یہ سمجھ کر کہ حضرت معاویہ
ایک زبر دست آدمی ہیں اور ضرور اس قتل کا بدلہ لیں گے شام کا رخ کیا اور وہاں جا کر خود ہی
واویلا کرنا شروع کر دیا کہ حضرت عثمان شہید ہو گئے اور کوئی ان کا قصاص نہیں لیتا۔کچھ

۱۵۳ بھاگ کر مکہ کے راستے میں حضرت زبیر اور حضرت عائشہ سے جاملے اور کہا کہ کس قدر ظلم
ہے کہ خلیفہ اسلام شہید کیا جائے اور مسلمان خاموش رہیں کچھ بھاگ کر حضرت علی کے پاس
پہنچے اور کہا کہ اس وقت مصیبت کا وقت ہے۔اسلامی حکومت ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے آپ
بیعت لیں تا لوگوں کا خوف دور ہو۔اور امن وامان قائم ہو جو صحابہ مدینہ میں موجود تھے
انہوں نے بھی بالاتفاق یہی مشورہ دیا کہ اس وقت یہی مناسب ہے کہ آپ اس بوجھ کو اپنے
سر پر رکھیں کہ آپ کا یہ کام موجب ثواب و رضائے الہی ہوگا۔جب چاروں طرف سے آپ
کو مجبور کیا گیا تو کئی دفعہ انکار کرنے کے بعد آپ نے مجبوراً اس کام کو اپنے ذمہ لیا اور بیعت
لی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت علی کا یہ فعل بڑی حکمت پر مشتمل تھا۔اگر آپ اس وقت
بیعت نہ لیتے تو اسلام کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچتا جو آپ کی اور حضرت معاویہ کی
جنگ سے پہنچا۔کیونکہ اس صورت میں تمام اسلامی صوبوں کے آزاد ہو کر الگ الگ
بادشاہتوں کے قیام کا اندیشہ تھا۔اور جو بات چار سو سال بعد ہوئی وہ اسی وقت ہو جانی ممکن
ہی نہیں بلکہ یقینی تھی۔پس گو حضرت علی کا اس وقت بیعت لینا بعض مصالح کے ماتحت
مناسب نہ تھا۔اور اسی کی وجہ سے آپ پر بعض لوگوں نے شرارت سے اور بعض نے غلط نہی
سے یہ الزام لگایا کہ آپ نعوذ باللہ حضرت عثمان کے قتل میں شریک تھے اور یہ خطرہ آپ کے
سامنے بیعت لینے سے پہلے حضرت ابن عباس نے بیان بھی کر دیا تھا اور آپ اسے خوب
سمجھتے بھی تھے لیکن آپ نے اسلام کی خاطر اپنی شہرت و عزت کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ایک
بے نظیر قربانی کر کے اپنے آپ کو ہدف ملامت بنایا لیکن اسلام کو نقصان پہنچنے سے
بچالیا۔فجزاہ اللہ عنا عن جميع المسلمین۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں قاتلوں کے گروہ مختلف جہات میں پھیل گئے تھے اور اپنے
آپ کو الزام سے بچانے کے لئے دوسروں پر الزام لگاتے تھے جب ان کو معلوم ہوا کہ

۱۵۴ حضرت علی نے مسلمانوں سے بیعت لے لی ہے تو ان کو آپ پر الزام لگانے کا عمدہ موقعہ مل
گیا اور یہ بات درست بھی تھی کہ آپ کے اردگر د حضرت عثمان کے قاتلوں میں سے کچھ لوگ
جمع بھی ہو گئے تھے۔اس لئے ان کو الزام لگانے کا عمدہ موقعہ حاصل تھا چنانچہ ان میں سے جو
جماعت مکہ کی طرف گئی تھی اس نے حضرت عائشہؓ کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ حضرت
عثمان کے خون کا بدلہ لینے کے لئے جہاد کا اعلان کریں چنانچہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا
اور صحابہ کو اپنی مدد کے لئے طلب کیا۔حضرت طلحہ اور زبیر نے حضرت علی کی بیعت اس
شرط پر کر لی تھی کہ وہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے جلد سے جلد بدلہ لیں گے انہوں نے
جلدی کے جو معنی سمجھے تھے وہ حضرت علی کے نزدیک خلاف مصلحت تھی ان کا خیال تھا کہ
پہلے تمام صوبوں کا انتظام ہو جائے پھر قاتلوں کو سزا دینے کی طرف توجہ کی جائے۔کیونکہ اول
مقدم اسلام کی حفاظت ہے قاتلوں کے معاملہ میں دیر ہونے سے کوئی حرج نہیں۔اسی طرح
قاتلوں
کی تعیین میں بھی اختلاف تھا جو لوگ نہایت افسردہ شکلیں بنا کر سب سے پہلے حضرت
علی کے پاس پہنچ گئے تھے اور اسلام میں تفرقہ ہو جانے کا اندیشہ ظاہر کرتے تھے ان کی
نسبت حضرت علی کو بالطبع شبہ نہ ہوتا تھا کہ یہ لوگ فساد کے بانی ہیں دوسرے لوگ ان پر شبہ
کرتے تھے اس اختلاف کی وجہ سے طلحہ اور زبیر نے یہ سمجھا کہ حضرت علی اپنے عہد سے
پھرتے ہیں۔چونکہ انہوں نے ایک شرط پر بیعت کی تھی اور وہ شرط ان کے خیال میں حضرت
علی نے پوری نہ کی تھی اس لئے وہ شرعاً اپنے آپ کو بیعت سے آزاد خیال کرتے تھے جب
حضرت عائشہؓ کا اعلان ان
کو پہنچا تو وہ بھی ان کے ساتھ جاملے اور سب مل کر بصرہ کی طرف
چلے گئے۔بصرہ میں گورنر نے لوگوں کو آپ کے ساتھ ملنے سے باز رکھا لیکن جب لوگوں کو
معلوم ہوا کہ طلحہ اور زبیر نے صرف اکراہ سے اور ایک شرط سے مقید کر کے حضرت علی کی
بیعت کی ہے تو اکثر لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو گئے۔جب حضرت علی کو اس لشکر کا علم ہوا تو

آپ نے بھی ایک لشکر تیار کیا اور بصرہ کی طرف روانہ ہوئے۔بصرہ پہنچ کر آپ نے ایک آدمی
کو حضرت عائشہ اور طلحہ اور زبیر کی طرف بھیجا۔وہ آدمی پہلے حضرت عائشہ کی خدمت میں
حاضر ہوا۔اور دریافت کیا کہ آپ کا ارادہ کیا ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا ارادہ
صرف اصلاح ہے اس کے بعد اس شخص نے طلحہ اور زبیر کو بھی بلوا یا۔اور ان سے پوچھا کہ
آپ بھی اسی لئے جنگ پر آمادہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاں۔اس شخص نے جواب دیا
کہ اگر آپ کا منشاء اصلاح ہے تو اس کا یہ طریق نہیں جو آپ نے اختیار کیا ہے اس کا نتیجہ تو
فساد ہے اس وقت ملک کی ایسی حالت ہے کہ اگر ایک شخص کو آپ قتل کریں گے تو ہزار اس کی
تائید میں کھڑے ہو جائیں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے تو اور بھی زیادہ لوگ ان کی مدد کے
لئے کھڑے ہو جائیں گے۔پس اصلاح یہ ہے کہ پہلے ملک کو اتحاد کی رسی میں باندھا جائے
پھر شریروں کو سزا دی جائے ورنہ اس بدامنی میں کسی کو سزا دینا ملک میں اور فتنہ ڈلوانا
ہے۔حکومت پہلے قائم ہو جائے تو وہ سزا دے گی۔یہ بات سن کر انہوں نے کہا کہ اگر حضرت
علی کا یہی عندیہ ہے تو وہ آجائیں ہم ان کے ساتھ ملنے کو تیار ہیں۔اس پر اس شخص نے
حضرت علی کو اطلاع دی اور طرفین کے قائم مقام ایک دوسرے کو ملے اور فیصلہ ہو گیا کہ
جنگ کرنا درست نہیں صلح ہونی چاہئے۔جب یہ خبر سبائیوں کو ( یعنی جو عبد اللہ بن سبا کی جماعت کے لوگ اور قاتلین حضرت
عثمان تھے ) پہنچی تو ان کو سخت گھبراہٹ ہوئی۔اور خفیہ خفیہ ان کی ایک جماعت مشورہ کے
لئے اکٹھی ہوئی۔انہوں نے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا کہ مسلمانوں میں صلح ہو جانی ہمارے لئے
سخت مضر ہوگی۔کیونکہ اس وقت تک ہم حضرت عثمان کے قتل کی سزا سے بچ سکتے ہیں جب
تک کہ مسلمان آپس میں لڑتے رہیں گے۔اگر صلح ہوگئی اور امن ہو گیا تو ہمارا ٹھکانا کہیں
نہیں۔اس لئے جس طرح سے ہو صلح نہ ہونے دو۔اتنے میں حضرت علی بھی پہنچ گئے۔اور

ܪܙ آپ کے پہنچنے کے دوسرے دن آپ کی اور حضرت زبیر کی ملاقات ہوئی۔وقت ملاقات
حضرت علی نے فرمایا کہ آپ نے میرے لڑنے کے لئے تو لشکر تیار کیا ہے مگر کیا خدا کے حضور
میں پیش کرنے کے لئے کوئی عذر بھی تیار کیا ہے۔آپ لوگ کیوں اپنے ہاتھوں سے اس
اسلام کے تباہ کرنے کے درپے ہوئے ہیں جس کی خدمت سخت جانکاہیوں سے کی تھی۔کیا
میں آپ لوگوں کا بھائی نہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ پہلے تو ایک دوسرے کا خون حرام سمجھا جاتا تھا
لیکن اب حلال ہو گیا اگر کوئی نئی بات پیدا ہوئی ہوتی تو بھی بات تھی جب کوئی نئی بات پیدا
نہیں ہوئی تو پھر یہ مقابلہ کیوں ہے اس پر حضرت طلحہ نے کہا۔وہ بھی حضرت زبیر کے ساتھ
تھے کہا کہ آپ نے حضرت عثمان کے قتل پر لوگوں کو اکسایا ہے۔حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں
حضرت عثمان کے قتل میں شریک ہونے والوں پر لعنت کرتا ہوں پھر حضرت علی نے حضرت
زبیر سے کہا کہ کیا تم کو یاد نہیں کہ رسول کریم صلیا پی ایم نے فرمایا تھا کہ خدا کی قسم تو علی سے
جنگ کرے گا اور تو ظالم ہوگا۔یہ سن کر حضرت زبیر اپنے لشکر کی طرف واپس لوٹے اور قسم
کھائی کہ وہ حضرت علی سے ہر گز جنگ نہیں کریں گے اور اقرار کیا کہ انہوں نے اجتہاد میں
غلطی کی۔جب یہ خبر لشکر میں پھیلی تو سب کو اطمینان ہو گیا کہ اب جنگ نہ ہوگی بلکہ صلح
ہو جائے گی لیکن مفسدوں کو سخت گھبراہٹ ہونے لگی۔اور جب رات ہوئی تو انہوں نے صلح کو
روکنے کے لئے یہ تدبیر کی کہ ان میں سے جو حضرت علی کے ساتھ تھے انہوں نے حضرت
عائشہ اور حضرت طلحہ وزبیر کے لشکر پر رات کے وقت شب خون ماردیا۔اور جو ان کے لشکر
میں تھے انہوں نے حضرت علی کے لشکر پر شب خون ماردیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک شور
پڑ گیا۔اور ہر فریق نے خیال کیا کہ دوسرے فریق نے اس سے دھوکا کیا حالانکہ اصل میں
صرف سبائیوں کا ایک منصوبہ تھا۔جب جنگ شروع ہوگئی تو حضرت علی نے آواز دی کہ کوئی
شخص حضرت عائشہ کو اطلاع دے۔شاید ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اس فتنہ کو دور

۱۵۷ کر دے۔چنانچہ حضرت عائشہ کا اونٹ آگے کیا گیا لیکن نتیجہ اور بھی خطرناک نکلا مفسدوں نے
یہ دیکھ کر کہ ہماری تدبیر پھر الٹی پڑنے لگی۔حضرت عائشہ کے اونٹ پر تیر مارنے شروع
کئے۔حضرت عائشہ نے زور زور سے پکارنا شروع کیا کہ اے لوگو! جنگ کو ترک کرو۔اور خدا اور
یوم حساب
کو یاد کرو لیکن مفسد باز نہ آئے اور برابر آپ کے اونٹ پر تیر مارتے چلے گئے۔چونکہ
اہل بصرہ اس لشکر کے ساتھ تھے جو حضرت عائشہ کے ارد گرد جمع ہوا تھا۔ان کو یہ بات دیکھ کر سخت
طیش آیا اور ام المؤمنین کی یہ گستاخی دیکھ کر ان کے غصہ کی کوئی حد نہ رہی اور تلوار میں کھینچ کر لشکر
مخالف پر حملہ آور ہو گئے۔اور اب یہ حال ہو گیا کہ حضرت عائشہ کا اونٹ جنگ کا مرکز بن
گیا۔صحابہ اور بڑے بڑے بہادر اس کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ایک کے بعد ایک قتل ہونا شروع
ہوا لیکن اونٹ کی باگ انہوں نے نہ چھوڑی۔حضرت زبیر تو جنگ میں شامل ہی نہ ہوئے اور
ایک طرف نکل گئے مگر ایک شقی نے ان کے پیچھے سے جا کر اس حالت میں کہ وہ نماز پڑھ رہے
تھے ان کو شہید کر دیا۔حضرت طلحہ عین میدان جنگ میں ان مفسدوں کے ہاتھ سے مارے
گئے۔جب جنگ تیز ہوگئی تو یہ دیکھ کر کہ اس وقت تک جنگ ختم نہ ہوگی جب تک حضرت عائشہ
کو درمیان سے ہٹایا نہ جائے۔بعض لوگوں نے آپ کے اونٹ کے پاؤں کاٹ دیئے۔اور
ہودج اتار کر زمین پر رکھ دیا۔تب کہیں جا کر جنگ ختم ہوئی۔اس
واقعہ کو دیکھ کر حضرت علی کا چہرہ
مارے رنج کے سرخ ہو گیا لیکن یہ جو کچھ ہوا اس سے چارہ بھی نہ تھا جنگ کے ختم ہونے پر جب
مقتولین میں حضرت طلحہ کی نعش ملی تو حضرت علی نے سخت افسوس کیا۔ان تمام واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس لڑائی میں صحابہ کا ہرگز کوئی دخل نہ تھا بلکہ یہ
شرارت بھی قاتلان عثمان کی ہی تھی۔اور یہ کہ طلحہ اور زبیر حضرت علی کی بیعت ہی میں فوت ہوئے
کیونکہ انہوں نے اپنے ارادہ سے رجوع کر لیا تھا اور حضرت علی کا ساتھ دینے کا اقرار کر لیا تھا۔لیکن
بعض شریروں کے ہاتھوں سے مارے گئے چنانچہ حضرت علی نے ان کے قاتلوں پر لعنت بھی کی۔

۱۵۸ ادھر تو یہ جنگ ہورہی تھی۔ادھر عثمان کے قاتلوں کا گروہ جو معاویہ کے پاس چلا گیا
تھا۔اس نے وہاں ایک کہرام مچا دیا۔اور وہ حضرت عثمان کا بدلہ لینے پر آمادہ ہو گئے۔جب
حضرت علی کے لشکر سے ان کا لشکر ملا۔اور درمیان میں صلح کی بھی ایک راہ پیدا ہونے لگی تو
ایک جماعت فتنہ پردازوں کی حضرت علی کا ساتھ چھوڑ کر الگ ہو گئی۔اور اس نے یہ شور
شروع کر دیا کہ خلیفہ کا وجود ہی خلاف شریعت ہے احکام تو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہی
ہیں باقی رہا انتظام مملکت سو یہ ایک انجمن کے سپر د ہونا چاہئے۔کسی ایک شخص کے ہاتھ میں
نہیں ہونا چاہئے۔اور یہ لوگ خوارج کہلائے۔اب بھی جو لوگ ہمارے مخالف ہیں ان کا یہی
دعوی ہے اور ان کے وہی الفاظ ہیں جو خوارج کے تھے۔اور یہ بھی ہماری صداقت کا ایک
ثبوت ہے کہ ان لوگوں کو اس جماعت سے مشابہت حاصل ہے جسے کل مسلمان بالاتفاق
کراہت کی نگاہ سے دیکھتے چلے آئے ہیں اور ان کی غلطی کے معترف ہیں۔ابھی معاملات پوری طرح سمجھے نہ تھے کہ خوارج کے گروہ نے یہ مشورہ کیا کہ اس فتنہ کو اس
طرح دور کرو کہ جس قدر بڑے آدمی ہیں ان کو قتل کر دو۔چنانچہ ان کے دلیر یہ اقرار کر کے
نکلے کہ ان میں سے ایک حضرت علی کو، ایک حضرت معاویہؓ کو اور ایک عمر و بن العاص کو
ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں قتل کر دے گا۔جو حضرت معاویہؓ کی طرف گیا تھا اس نے تو
حضرت معاویہ پر حملہ کیا لیکن اس کی تلوار ٹھیک نہیں لگی اور حضرت معاویہؓ صرف معمولی زخمی
ہوئے۔وہ شخص پکڑا گیا اور بعد ازاں قتل کیا گیا۔جو عمر و بن العاص کو مارنے گیا تھا وہ بھی
ناکام رہا۔کیونکہ وہ بوجہ بیماری نماز کے لئے نہ آئے جو شخص ان
کو نماز پڑھانے کے لئے آیا تھا
اس نے اس کو مار دیا اور خود پکڑا گیا اور بعد ازاں مارا گیا۔جو شخص حضرت علی کو مارنے کے
لئے نکلا تھا اس نے جبکہ آپ صبح کی نماز کے لئے کھڑے ہونے لگے آپ پر حملہ کیا اور آپ
خطر ناک طور پر زخمی ہوئے آپ پر حملہ کرتے وقت اس شخص نے یہ الفاظ کہے کہ اے علی ! تیرا

۱۵۹ حق نہیں کہ تیری ہر بات مانی جایا کرے بلکہ یہ حق صرف اللہ کو ہے (اب بھی غیر مبائعین ہم
پر شرک کا الزام لگاتے ہیں )
ان سب واقعات کو معلوم کر کے آپ لوگوں نے معلوم کر لیا ہو گا کہ یہ سب فتنہ انہی لوگوں
کا اٹھایا ہوا تھا جو مدینہ میں نہیں آتے تھے۔اور حضرت عثمان سے واقفیت نہ رکھتے تھے آپ
کے حالات نہ جانتے تھے ، آپ کے اخلاص، آپ کے تقویٰ، اور آپ کی طہارت سے
ناواقف تھے آپ کی دیانت اور امانت سے بے خبر تھے۔چونکہ ان کو شریروں کی طرف سے
یہ بتایا گیا کہ خلیفہ خائن ہے، بددیانت ہے، فضول خرچ ہے، وغیرہ وغیرہ۔اس لئے وہ گھر
بیٹھے ہی ان باتوں کو درست مان گئے اور فتنہ کے پھیلانے کا موجب ہوئے۔لیکن اگر وہ مدینہ
میں آتے۔حضرت عثمان کی خدمت میں بیٹھتے آپ کے حالات اور خیالات سے واقف
ہوتے تو کبھی ایسا نہ ہوتا جیسا کہ ہوا۔میں نے ان حالات کو بہت مختصر کر دیا ہے ورنہ یہ اتنے لمبے اور ایسے درد ناک ہیں کہ سننے
والے کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پس یاد رکھو کہ یہ وہ فتنہ تھا جس نے مسلمانوں
کے ۷۲ فرقے نہیں بلکہ ۷۲ ہزار فرقے بنا دیئے۔مگر اس کی وجہ وہی ہے جو میں نے کئی دفعہ
بتائی ہے کہ وہ لوگ مدینہ میں نہ آتے تھے۔ان باتوں کو خوب ذہن نشین کر لو کیونکہ تمہاری
جماعت میں بھی ایسے فتنے ہوں گے جن کا علاج یہی ہے کہ تم بار بار قادیان آؤ اور صحیح صحیح
حالات سے واقفیت پیدا کرو۔میں نہیں جانتا کہ یہ فتنے کس زمانہ میں ہوں گے لیکن میں یہ
جانتا ہوں کہ ہوں گے ضرور لیکن اگر تم قادیان آؤ گے اور بار بار آؤ گے تو ان فتنوں کے دور
کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے۔پس تم اس بات کو خوب یا درکھو اور اپنی نسلوں در نسلوں کو یاد
کراؤ تا کہ اس زمانہ میں کامیاب ہو جاؤ۔صحابہ کی درد ناک تاریخ سے فائدہ اٹھاؤ اور وہ
باتیں جوان کے لئے مشکلات کا موجب ہوئی ہیں ان کے انسداد کی کوشش کرو۔فتنہ اور فساد

·

آج 10 میں سے 10 باقی