سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۱)

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
آیت اتا۷
سورة الفاتحة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفاتحة
بیان فرموده
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
b
(۵
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ لى صِرَاطَ الَّذِينَ
اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ )
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد آیات میں یہ بیان کیا ہے کہ اس عالمین کی پیدائش بلا وجہ اور
بغیر مقصد کے نہیں۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں قرآن کریم کے شروع میں ہی اس بنیادی
اصول کی طرف یہ کہہ کر توجہ دلائی تھی کہ الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ العلمین کہ اس عالمین کی ربوبیت ہوئی
ہے۔رب کے معنے ہیں پیدا کر کے درجہ بدرجہ مدارج ارتقا طے کرواتا چلا جانے والا یعنی وہ پیدا کرتا
ہے اور وہ خود درجہ بدرجہ مختلف مدارج میں سے گزار کے اس کی جو استعداد ہے اس کو اپنے مخصوص
دائرہ استعداد کمال تک پہنچاتا ہے۔مثلاً گندم کا بیج ہے ہمارے ہزاروں زمیندار بھائی یہاں بیٹھے ہیں
وہ گندم کا پیچ اپنے کھیتوں میں ڈال کے جلسہ سننے کے لئے آ جاتے ہیں۔اب یہ بھی نہیں کہ خدا کے حکم
کے بغیر گندم کا بیج گندم کی فصل کی شکل اختیار کر کے گندم پیدا کرتا ہے۔اس
کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ میں
اپنے بعض بندوں کا تیرے ذریعہ سے پیٹ بھرنا چاہتا ہوں اس لئے تو ایک کی بجائے ستر یا سویا دوسو

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
یا استعداد کے مطابق سات سو تک یا اس سے بھی بڑھ کر جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے۔بڑھنا ہے
لیکن خدا تعالیٰ کا یہ حکم مختلف دوروں میں سے اس بیچ کو گذارتا ہے پہلے اس کی جڑیں نکلتی ہیں اور زمین
کے اندر پھیلنی شروع ہو جاتی ہیں اور جو نئے نئے زمیندار بنتے ہیں ان کو پہلے دن بڑی گھبراہٹ ہوتی
ہے کہ پتہ نہیں اس سے روئیدگی باہر آئے گی یا نہیں اور ہر دوسرے تیسرے دن جب تک وہ باہر نہیں
آ جاتا جا کے اس مٹی کو کرید کے جسے پنجابی میں پھولنا کہتے ہیں وہ دیکھتے ہیں کہ نیچے جڑیں بن رہی ہیں
یا نہیں۔پھر وہ کچھ دنوں کے بعد باہر نکل آتی ہیں۔جس طرح زرد رنگ کا نحیف کمزور بچہ ہوتا ہے وہ
اس کی شکل ہوتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمین سے اور پانی سے وہ اپنی غذا کو لیتا ہے اور بڑھتا
ہے۔پہلے پتے نکالتا ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ پتے جب زمین اور سورج کی شعاعوں سے اپنی
طاقت حاصل کر لیتے ہیں تو اس سٹاک کو جس میں بعد میں گندم کے دانے لگتے ہیں۔اس کو یہ طاقت
دیتا ہے اور وہ بڑھنی شروع ہو جاتی ہے۔پھر سٹہ نکل آتا ہے اس کو ، اور پھر پتے اور اس کا جو سٹاک ہے
تنا چھوٹا ساوہ اپنی ساری طاقت بیچ کی طرف منتقل کر کے بڑھاپے کی چادر اوڑھ لیتا ہے اور اس کی کمر
بعض دفعہ دہری ہو جاتی ہے چہرہ زرد ہو جاتا ہے اور کوئی جان اُن میں نہیں رہتی۔خون سب خشک ہو
جاتا ہے اور دانے موٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔پس ایک لمبا سلسلہ درجہ بدرجہ ترقی کرنے کا ہر
چیز میں ہمیں نظر آتا ہے یہ ایک مثال میں نے دی ہے۔قرآن کریم نے ہمیں فرمایا کہ اس عالمین میں بنیادی طور پر تدریجی ترقی کا اصول قائم کیا گیا ہے۔اس تدریجی ترقی کا اصول کس لئے قائم کیا گیا ہے اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تدریجی ترقی کا
اصول اس مقصد کے حصول کے لئے ہے جس مقصد کے حصول کے لئے اس عالمین کو پیدا کیا گیا یعنی
عالمین کو پیدا کیا گیا ایک خاص مقصد کے لئے اور اس تدریجی ترقی اور تدریجی ارتقا کا اصول قائم کیا گیا
ہے تا کہ وہ مقصد حاصل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ سورۃ عنکبوت میں فرماتا ہے خَلَقَ اللهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ (العنكبوت: (۴۵) که
اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اس طرح اللہ تعالیٰ سورۃ روم
قف
میں فرماتا ہے۔اَو لَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنْفُسِهِمُ مَا خَلَقَ اللهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا
بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى وَ إِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ بِلِقَائِ رَبِّهِمْ لَكَفِرُونَ (الروم :۹) کیا وہ سوچتے

تفسیر حضرت
خلیفة امسیح الثالث
سورة الفاتحة
نہیں اور فکر اور غور نہیں کرتے اپنے نفسوں میں کہ اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں اور زمین کو ایک خاص
مقصد کے لئے اور ایک مقررہ وقت کے لئے پیدا کیا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سورۃ احقاف میں
فرماتا ہے۔مَا خَلَقَ اللهُ السَّيوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُّسَمًّى (الاحقاف: ۴)
کہ اللہ تعالیٰ نے ان آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے اندر اور ان کے درمیان پایا جاتا ہے بلا وجہ
اور حکمت کے بغیر پیدا نہیں کیا اور نہ کوئی مدت مقرر کرنے کے بغیر پیدا کیا ہے۔اسی طرح اور بہت
سے مقامات پر قرآن کریم نے بڑے زور کے ساتھ اس دعویٰ کو انسان کے سامنے پیش کیا ہے کہ اس
کائنات کی پیدائش ایک خاص مقصد کے حصول کے پیش نظر کی گئی ہے۔یہ چاند، یہ ستارے، یہ
سورج، اب جب ہمارا علم بڑھ گیا ہے تو ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بے شمار سورج ہمارے
نظام شمسی کی طرح اس عالمین میں پائے جاتے ہیں۔پھر آسمانوں کے متعلق تو بڑا تھوڑا علم ہے۔کم از کم
تھوڑا بہت علم ہم نے حاصل کر لیا ہے کہ بعض ستارے زیادہ روشن ہیں اور بعض کم اور بعض ستارے ہم
سے قریب ہیں اور بعض بہت دور یعنی یہ محض فلسفیانہ رنگ میں نہیں بلکہ دور بینوں سے ہم نے یہ پستہ لیا
اور ہم نے شعاعوں کے متعلق یہ بھی پتہ کر لیا کہ کتنے لائٹ ایرز میں، یعنی کتنے ایسے سالوں میں کہ جس
میں شعاعوں کی ایک سال کی رفتار جو ہے (اسے لائٹ ایرز (Light years) کہتے ہیں) وہ
روشنی یہاں تک پہنچی وغیرہ وغیرہ اور اس سے جو علم حاصل ہوا جس سے ہمیں فائدہ پہنچ رہا ہے وہ یہ ہے
کہ جس طرح چاند اور سورج کی روشنی ہماری فصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے اندر بعض خاص
خصوصیتیں پیدا کرتی ہے اسی طرح ستاروں کی روشنی بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ
آج گندم کا دانہ جس میں مثلاً تعداد تو نہیں یاد، کسی کو پتہ بھی نہیں، گنا بھی نہیں جاسکتا ہے لیکن مثال
دے دیتے ہیں، جس کی پرورش میں ایک ہزار ستاروں نے دودھ پلایا۔وہ اس دانہ سے مختلف ہے۔جو آج سے پانچ ہزار سال پہلے پیدا ہوا تھا اور جس کی پرورش میں صرف نو سوستاروں کی روشنی کا حصہ
تھا۔عقلاً اس میں اختلاف ہونا چاہیے تھا کیونکہ زیادہ ستاروں کی روشنی پرورش کا باعث بنی تو اللہ تعالیٰ
یہ فرماتا ہے کہ یہ جو میں نے ستارے بنائے، پھر زمین بنائی اور پھر میں نے بے شمار چیزیں بنادیں
مختلف انواع کے کچھ حیوان ہیں۔کچھ نباتات سے تعلق رکھنے والی ہیں۔کچھ معد نیات سے تعلق رکھنے
والی ہیں وغیرہ وغیرہ اور پھر ہر چیز میں میری جس جس صفت کا جلوہ ہوا ہے چونکہ میری ہر صفت اور اس

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
کے جلوے غیر محدود ہیں۔اس چیز کے جو خواص ہیں وہ غیر محدود ہیں۔تو اتنا بڑا کارخانہ اپنی وسعتوں
کے لحاظ سے بھی اور اپنی گہرائیوں کے لحاظ سے بھی بے فائدہ اور بلا مقصد نہیں ہے، کوئی بات میرے
سامنے تھی، کوئی مقصد میرے پیش نظر تھا جس کے لئے میں نے اس کا رخانہ عالم کو بنایا۔دوسری صداقت جو قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ پیدائش عالمین کا جو بھی
مقصد ہے اس کا تعلق انسان سے ہے یعنی انسان نے اس مقصد کو پورا کرنا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ( البقرة : ۳۱) کہ اللہ تعالیٰ نے
پیدائش عالم کے وقت ملائکہ سے یہ کہا کہ میں ایک ایسی نوع پیدا کرنے لگا ہوں جو میرے خلیفہ اور
میرے نائب ہو کر زندگی گزاریں گے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ایک ایسی
نسل ، ایسی نوع انسانی پیدا کرنے لگا ہوں جن میں یہ استعداد اور قوت رکھی جائے گی کہ وہ میری
صفات کا مظہر بن سکیں کوئی خلیفہ اور نائب ایسا نہیں جو اس کی صفات کا مظہر نہ بنے۔تو اس آیت میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ زمین اور آسمان اور جو اس کے درمیان ہے اس کی پیدائش
کا مقصد انسان سے تعلق رکھتا ہے اور انسان
کو یہ کہا کہ تم غور کرو کہ اگر پیدائش عالمین کا مقصد تم سے
تعلق نہ رکھتا تو پیدائش کی ہر چیز کو تمہاری خدمت میں نہ لگایا جاتا۔اگر وہ مقصد جو اس عالمین کی
پیدائش کا ہے مثلاً ہمارے سورج سے تعلق رکھتا تو ہم غلاموں کی طرح اس سورج کی خدمت کر رہے
ہوتے جس طرح خدا چاہتا کہ ہم خدمت کریں لیکن ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ نہ صرف یہ سورج بلکہ دنیا میں
جو بے شمار سورج پائے جاتے ہیں سارے کے سارے انسان کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور نہ
صرف یہ عالمین بلکہ جو ان کا سہارا ہیں یعنی ملائکہ اور ان کی قوتیں وہ بھی انسان کی خدمت میں لگی ہوئی
ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے بار بار اس طرف متوجہ کیا کہ ہم نے جس چیز کو بھی پیدا کیا تمہاری خدمت میں لگا
دیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ
عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا
کتب منير (القمن: ۲۱) کیا تم لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ
بھی ہے اسے تمہاری خدمت پر لگایا ہوا ہے اور اس رنگ میں لگایا ہوا ہے کہ اپنی اس خلق کو تمہاری
خدمت پر لگانے کے نتیجہ میں تمہارے لئے جن نعمتوں کے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں انہیں تم شمار

تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
نہیں کر سکتے ، انہیں تم گنتی میں نہیں لا سکتے۔وَ اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً اور تم پر اپنی
نعمتیں ظاہری ہوں یا باطنی پانی کی طرح بہادی ہیں جس طرح سمندر کے پانی کے قطرے نہیں گنے جا
سکتے (شائد وہ گنے جائیں لیکن ) اس سے زیادہ بڑھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مہر بانیوں اور
اس کے احسانوں
کا شمار نہیں ہے۔اس سے تمہیں یہ سبق لینا چاہیے اس سے یہ حقیقت تم پر واضح ہونی
چاہیے کہ پیدائش عالم کا مقصد انسان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اس کے باوجو دلوگوں میں سے وہ ہیں جو
اللہ تعالیٰ کے بارہ میں بات شروع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یا تو خدا ہے ہی نہیں اور اگر ہے تو اس کو
ہمارے ساتھ کیا غرض ؟ اور اس بحث میں ان کے پاس نہ کوئی دلیل ہوتی ہے وَلا ھڈی۔نہ
صحف سابقہ میں سے کسی آسمانی صحیفے کا ان کے پاس کوئی استدلال ہوتا ہے وَلا کتبِ منیر اور نہ
قرآن کریم سے کوئی استدلال وہ ایسا کر سکتے ہیں۔تو عقل ، پہلی کتابیں جو ان میں سے سچائیاں قائم رہ
گئی ہیں اور دنیا کو روشن کرنے کے لئے جو کتاب منیر قرآن کریم میں نازل ہوئی ہیں ان میں سے کوئی
پختہ دلیل نکال کر وہ اپنے موقف کی تائید میں بیان نہیں کر سکتے اور اس بات سے وہ انکار کرتے ہیں کہ
یہ دنیا کسی مقصد کے پیش نظر پیدا کی گئی ہے اور آخرت پر جو شخص ایمان نہیں لاتا ( اور دنیا میں ایسے
انسانوں کی بڑی کثرت ہے ) اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پیدائش انسانی کی کوئی غرض
نہیں۔ساری دنیا کو، کائنات کو ، موجودات کو جو پیدا کیا گیا ہے یہ بے مقصد ہے۔انسان اس دنیا میں
آیا ہے اور مرجائے گا اور ختم ہو جائے گا یہ قصہ ہے۔اسی طرح سورہ جاثیہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا
مِنْهُ إِنَّ فِي ذلِكَ لَآيَةٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ - قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ
اللهِ لِيَجْزِى قَوْماً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ثُمَّ إِلى
رَبَّكُمْ تُرْجَعُونَ (الجاثية : ۱۴ تا ۱۶)
کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اُس نے تمہاری خدمت پر لگا
رکھا ہے اور جو فکر کرنے والی اور تدبر کرنے والی اور غور کرنے والی قوم ہے ان کے لئے اس میں ایک
بڑا نشان ہے اور وہ معلوم کر سکتے ہیں کہ اس کائنات کی پیدائش اور انسان کی پیدائش کے پیچھے کوئی
مقصد ہے۔اس لئے قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا تو مومنوں سے کہہ دے کہ تم اللہ تعالیٰ کی جزا کی اُمید رکھو

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة الفاتحة۔کیونکہ ایک مقصد کے پیش نظر تمہیں پیدا کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اپنی استعداد کے مطابق
صفات باری کے مظہر بنو اور جو شخص اپنی استعداد کے مطابق صفات باری کا مظہر بن جاتا ہے وہ
منبع مسرت اور خوشیوں کے سرچشمہ سے پرسکون اور خوشحال زندگی حاصل کرتا ہے جس پر کبھی فنا نہیں
آتی ہے۔اس لئے تم اللہ کی سزا سے ڈرو کیونکہ اللہ تعالی کی گرفت کے یہ معنے ہوں گے کہ جو مقصد تم
سے وابستہ کیا گیا تھا اس میں تم ناکام ہوئے اور جو خوشیاں تمہارے لئے مقدر کی گئی تھیں ان سے تم
محروم ہوئے اور خدا تعالیٰ سے دوری کے نتیجہ میں جو عذاب مقدر کیا گیا تھا اس کے تم حق دار ٹھہرے۔خود ہی نہیں بلکہ جو سزا سے نہیں ڈرتے اور اپنے رب کو نہیں پہچانتے ان کو بھی معاف کریں اور ایسے
سامان پیدا کریں کہ ان کی توجہ محبت اور پیار کے ساتھ ان کے رب کی طرف پھیری جا سکے اور خودسزا
دینے کی طرف متوجہ نہ ہوں اور نہ خدا سے یہ کہیں کہ جلد انہیں سزا دے بلکہ کوشش یہ کریں کہ ایسے
لوگ بلکہ ساری دنیا ہی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جائے۔مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ
فَعَلَيْهَا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو تم اچھی طرح سمجھا دو کہ ہمارا جو یہ مطالبہ ہے کہ ہماری ہدایت
کے مطابق ہمارے ارشادات کی روشنی میں مناسب حال نیک اعمال بجالایا کرو فلنفیسہ اس میں تمہارا
فائدہ ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں تم اس مقصد کو حاصل کر سکتے ہو جو تمہاری زندگی کا مقصد ہے۔تو دوسری بات قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس مقصد کے لئے کائنات
اور موجودات کی پیدائش ہوئی ہے اس کا تعلق انسان سے ہے اور اس کا یہ تعلق انسان سے ہے کہ وہ
اپنی قوتوں اور استعدادوں کے دائرہ کے اندر مظہر صفات باری بن سکے اور اللہ تعالیٰ نے ایسی ہدایتوں
کے سامان پیدا کئے ہیں کہ جو شخص اپنی زندگی کے مقصد کے حصول کی کوشش کرے وہ اس میں
کامیاب بھی ہو جائے۔اسی لئے جو بنی نوع انسان کے مختلف ادوار ہیں اپنے اپنے دائرہ میں جو اس
وقت کے انسان کو اس کے کمال تک پہنچانے کے لئے ضرورت
تھی اس کے مطابق خدا تعالیٰ نے اس
زمانہ کے نبی اُس قوم کے نبی کو ہدایت دے دی اور اس آیت استخلاف میں جو ابھی میں نے پڑھی اس
میں جو کہا گیا ہے کہ میں اپنا ایک خلیفہ بنانا چاہتا ہوں اس سے ہمیں یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ اگر چہ عام طور پر
اس کا ئنات کو پیدا کرنے سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ ہے کہ ایک ایسی نوع پیدا ہو کہ جو مظہر صفات باری
بن سکے۔لیکن اصل غرض یہ ہے کہ ایک ایسا وجود پیدا ہو جائے کہ جو اللہ کا مظہر اتم ہو یعنی تمام صفات

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
2
سورة الفاتحة
باری کا وہ کامل مظہر ہو۔صرف اللہ کی اس صفت کا وہ مظہر نہ ہو کہ وہ ذوانتقام ہے۔خدا تعالیٰ بدلہ
لیتا ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نمایاں طور پر خدا کی اس صفت کا مظہر بنے اور انتقام لینے پر
آپ نے زور دیا، یا وہ اللہ کی صرف اس صفت کا مظہر نہ بنے کہ وہ غفور ہے معاف کر دیتا ہے۔جیسے
حضرت مسیح علیہ السلام صرف اس صفت کا نمایاں طور پر مظہر بنے اور صفات کا بھی بنے لیکن نمایاں طور
پر اس صفت کا مظہر بنے اور یہ کہا کہ اگلا آدمی خواہ بدیوں میں ترقی کرتا چلا جائے تم اس کو معاف
کرتے چلے جاؤ اور یہ نہیں بتایا کہ سوچ لیا کرو کہ تمہارے معافی دینے کے ساتھ کہیں وہ اپنی بدیوں
میں تو ترقی کر کے اللہ تعالیٰ سے اور بھی بعد تو نہیں حاصل کر لیتا۔تو ان آیات سے خصوصاً اس آیت سے کہ میں اپنا ایک نائب اور خلیفہ بنانا چاہتا ہوں اس بات
کا پتہ لگتا ہے کہ کائنات کی پیدائش کا اصل اور حقیقی مقصد یہ تھا کہ ایک ایسا انسان وجود پذیر ہو جو اللہ
(اور اللہ کے معنے ہیں متجمع جمیع صفات کا ملہ حسنہ۔وہ ذات جو تمام کامل اور اچھی صفات کی جامع ہے )
کا مظہر اتم بن جائے یعنی اس کے اندر بھی ظلی طور پر تمام صفات الہیہ جمع ہو جا ئیں۔تو اس سے ہمیں تین چیزوں کا پتہ لگا ایک یہ کہ مقصد کا تعلق انسان سے ہے۔دوسرے یہ کہ یہ مقصد
یہ ہے کہ بنی نوع انسان اس لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ پیدائش عالم کا یہ مقصد حاصل ہو سکے کہ ایک
ایسی نوع پیدا ہو جائے جو صفات باری کی مظہر بنے کی قوت اور استعدادا اپنے اندر رکھ سکتی ہو اور ہمیں یہ
پتہ لگا کہ اصل اور حقیقی مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا انسان کامل پیدا ہو جو اللہ تعالیٰ کا مظہر اتم ہو یعنی اللہ تعالیٰ
کی تمام صفات کا مظہر ہو تمام صفات کا جو مظہر ہو گا اصولی طور پر وہ اللہ کا مظہر ہوگا۔وہ إِنَّ بَطْشَ رَبَّكَ
لشديد (البروج : ۱۳) کی صفت کا بھی مظہر ہو گا جب گرفت کرے گا تو اس کی گرفت بھی بڑی سخت ہو
گی اس میں بھی وہ اللہ تعالیٰ کی صفت کا مظہر ہوگا اور وَ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷)
کی ایک صفت باری ہے۔جب وہ رحمت کرنے پر آئے گا تو اس میں بھی وہ کامل طور پر اللہ کی اس
صفت کا مظہر ہو گا۔جب وہ معاف کرے گا تو لا تثریب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف:۹۳) کا ایسا نعرہ
لگائے گا کہ انسانی تاریخ اس کی مثال نہیں پیش کر سکے گی۔جب وہ عزیز ہونے کی صفت کا مظہر بنے
گا تو سارا عرب جب اکٹھا ہو جائے گا تو وہ قدرت الہی جو اس میں جلوہ گر ہوگی ہوا کے ذروں کی
طرح اسے اڑا کے رکھ دے گی۔پس تمام صفات کا وہ مظہر ہو گا۔اس مقصد کے حصول کے لئے ایک

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
سورة الفاتحة
ایسے ہی انسان کامل کی ضرورت تھی۔(خطابات ناصر جلد اوّل صفحہ ۳۰۵ تا ۳۱۲)
الحمد للہ۔اللہ جس پر قرآن کریم کی رو سے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت سے ہم ایمان لاتے
ہیں وہ تمام تعریفوں کا مستحق ہے کسی چیز یا کسی وجود کی تعریف بنیادی طور پر دو وجوہ سے کی جاتی یا کی جا
سکتی ہے۔ایک تو اس کے ذاتی حسن کی وجہ سے اور دوسری اس کے احسان کی قوتوں اور احسان کی صفات
کی وجہ سے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ حسن حقیقی صرف اس کی ذات میں پایا جاتا ہے
سورۃ فاتحہ کو ہی لیں سورۃ فاتحہ میں یہ تعلیم بیان ہوئی ہے اور جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے وضاحت سے روشنی ڈالی ہے۔وہ ایک نہایت ہی حسین تعلیم ہے لیکن سورۃ فاتحہ میں جو حسن انسان
کو نظر آتا ہے وہ اس سورۃ کا ذاتی حسن نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے کچھ جلووں نے سورۃ فاتحہ کی
شکل اختیار کی ہے۔اسی طرح گلاب جو اچھا پرورش یافتہ ہو وہ نہایت خوبصورت شکل میں ہمارے
سامنے آتا ہے لیکن گلاب کی خوبصورتی اور اس کی دل کشی اور اس کا حسن اس کا اپنا حسن نہیں ہے بلکہ
اللہ تعالیٰ کی بعض اور صفات گلاب کی شکل میں مجسم ہوئی ہیں اور اتنا عظیم حسن گلاب کے اندر پایا جاتا
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سورۃ فاتحہ گلاب کی شکل میں دکھائی گئی۔غرض نہ تو سورۃ فاتحہ کا حسن جو ہمارے دلوں کو موہ لیتا ہے اس کا اپنا حسن ہے اور نہ گلاب کے پھول
جو ایک نہایت ہی خوبصورت پھول ہے) کا حسن اس کا اپنا حسن ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے
جلوے ہیں جو ایک جگہ ہمیں سورۃ فاتحہ کی خوبصورت شکل میں نظر آتے ہیں اور دوسری جگہ وہی اللہ تعالیٰ
کے جلوے گلاب کی شکل میں ہمیں نظر آتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ فاتحہ
اور گلاب کی مماثلت کو خاصی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔میں اس وقت اس تفصیل میں جانے کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ میں مختصراً جو مضمون بیان کر رہا ہوں
اس کے ساتھ اس کا تعلق نہیں ہے۔بہر حال حسن جہاں بھی اس دنیا میں ہمیں نظر آتا ہے وہ اس چیز کا
ذاتی حسن نہیں جس میں وہ اس مادی دنیا میں ہمیں نظر آتا ہے۔دنیا کی مخلوق میں (اور دنیا ساری
مخلوق ہے اس میں کوئی استثنا نہیں ) خواہ ہماری نظر کسی جگہ پر پہنچے یا ہماری نظراب تک پہنچی ہو یا ابھی
تک ہماری نظر نہ پہنچی ہو یا کبھی بھی ہماری نظر نہ پہنچ سکے اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔جو بھی خوبصورتی
اور دل کشی اور حسن انسان کو نظر آتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفات یا اللہ تعالیٰ کی کسی ایک صفت کا کوئی

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
جلوہ ہے جس نے وہ رنگ اختیار کر لیا ہے مثلاً سورج ہے اس نے ایک جہاں کو روشن کیا ہوا ہے۔پھر
وہ صرف زمین کو ہی روشن نہیں کرتا بلکہ اس نے بعض اور سیاروں کو بھی روشن کیا ہوا ہے۔چاند کو لے لو
وہ سورج سے روشنی لیتا اور پھر اس کو آگے پہنچاتا ہے لیکن یہ روشنی جو سورج میں انسان کو دکھائی دیتی
ہے یہ سورج کی اپنی روشنی نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہی نور ہے جو اس دنیا کو جو سورج کی دنیا ہے منور کر
رہا ہے اور سورج کے پردہ میں منور کر رہا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ہستی انسانی آنکھ کو ظاہراً نظر نہیں آ
سکتی۔اس مادی دنیا میں اسباب کے پردوں میں اس کی صفات انسان کے سامنے آتی ہیں اور اس
طرح پر وہ نیک اور پاک اور عقل مند لوگوں کو اپنا چہرہ دکھاتا ہے۔غرض جہاں بھی کوئی خوبی یا حسن پایا جائے وہ اس چیز کا نہیں ہے جس میں وہ پایا جاتا ہے بلکہ وہ
اللہ تعالیٰ کا حسن ہے وہ اللہ تعالیٰ کی خوبصورتی ہے اور اس وجہ سے انسان جو غور کرتا اور صحیح لائنوں پر
اور صحیح طریقوں پر فکر اور تدبر کرتا اور دعاؤں سے حقیقتہ الاشیاء سمجھتا ہے یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ
الحمد لله یعنی سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں کوئی اور وجود یا ہستی یا شے یا کره یا انسان یا درخت
یا کوئی اور شکل جس میں کوئی حسن پایا جاتا ہے ان کے اندر حقیقتا کوئی حسن نہیں پایا جاتا بلکہ یہ حسن
اللہ تعالیٰ کا حسن ہے یہ ایک جلوہ ہے خدا کا جو اس شکل میں ہمارے سامنے آ گیا۔دوسری وجہ تعریف کی احسان بنتا ہے۔آپ نے اپنی زندگی میں بیسیوں یا شایدسینکڑوں دفعہ سنا
ہوگا کہ بڑا اچھا ہے فلاں شخص وہ مخلوق کا بڑا ہمدرد ہے یا بڑا اچھا ہے فلاں شخص اور پھر انسان اس کی
بڑی لمبی چوڑی تعریف کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس نے فلاں موقعہ پر مجھ پر احسان کیا تھا یا بڑا اچھا ہے
لاں شخص۔اس کا اپنی بیوی کے ساتھ بڑا اچھا سلوک ہے یا بڑا اچھا ہے فلاں شخص کیونکہ وہ اپنے
بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں اسلام کا خادم بنانے کی کوشش کر رہا ہے یا بڑا اچھا ہے یہ درخت
کیونکہ اس کے پھل بڑے میٹھے ہیں یا بڑا اچھا ہے زمینی ذرات کا یہ مجموعہ۔دیکھو یہ کس طرح چمکتا
ہے کتنا قیمتی ہیرا بن گیا ہے اور اس سے ہم ہزار قسم کے فائدے اٹھاتے ہیں آگے یہ ہیرا خود ایک
محسن ہے بلکہ ہر چیز دوسرے پر احسان کرنے والی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کسی چیز کو لغو
پیدا نہیں کیا اس لئے ہر مخلوق محسن کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے لیکن اس میں احسان کی قوت
اس کے کسی ذاتی ہنر کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احسان کا کوئی جلوہ وہ شکل

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة الفاتحة
اختیار کر گیا۔میٹھے پھل دینے والا آم کا درخت یا وٹامن (Vitamin) سے بھرا ہوا کھٹے آم کا
درخت (اس کے اپنے فائدے ہیں) اپنی جگہ پر احسان پر احسان کر رہا ہے ہر چیز انسان پر یا تو
بلا واسطه احسان کر رہی ہے یا بالواسطہ احسان کر رہی ہے مثلاً لوسن یا برسیم گھوڑے پر احسان کر رہا
ہے کیونکہ یہ گھوڑے کی بڑی اچھی خوراک ہے اور جس وقت گھوڑا مضبوط ہو جاتا ہے تو پھر وہ انسان
پر احسان کر رہا ہے کہ وہ اس کی سواری کے کام آتا ہے اور اس کی زینت بنتا ہے یہ ساری احسان کی
ہی شکل ہے جو اس کے سامنے آئی لیکن حقیقتا نہ گھوڑے میں احسان کی طاقت ہے نہ لوسن یا برسیم میں
احسان کی طاقت ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی کسی صفت کا جلوہ ہے جو ان کے اندر ہمیں نظر آتا ہے اگر
اللہ تعالیٰ یہ نہ چاہتا کہ کوئی ایسا چارہ ہو جو گھوڑے کو صحت مند اور خوبصورت بنائے تو کوئی چارہ دنیا
میں ایسا پیدا نہ ہوتا۔اگر اللہ یہی چاہتا ہے کہ گھوڑے کو لاغر ہی رکھا جائے اور اسے بدصورت ہی بنایا
جائے اور اس میں کوئی اور فائدہ اس کے مدنظر ہوتا یعنی فائدہ تو ہوتا لیکن وہ کسی اور رنگ میں ہوتا اس
شکل میں نہ ہوتا تو اس رنگ کا احسان ہمیں نہ گھوڑے میں نظر آتا نہ گھوڑے کے چارہ میں کوئی ایسا
احسان نظر آتا جو گھوڑے پر ہو رہا ہے غرض ہر چیز میں اور جہاں بھی اللہ تعالیٰ کا حسن نظر آتا ہے
وہاں اللہ تعالیٰ کے احسان کے جلوے بھی ہمیں نظر آتے ہیں اور وہ جلوے اللہ کے ہیں۔ان چیزوں
کے جلوے نہیں ہیں۔پس چونکہ حسن کا منبع اور سرچشمہ اور حقیقی مالک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور چونکہ احسان کا حقیقی
سرچشمہ اور احسان کی صفات کا حقیقی حقدار اور اپنے اندر ان صفات کو جمع کرنے والا اللہ تعالی ہی کا
وجود ہے اس لئے ہم یہ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ سب جگہ جہاں حسن نظر آتا ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی کا
حسن ہے جو ہمیں نظر آتا ہے اور ہر جگہ جہاں ہمیں احسان کے جلوے نظر آتے ہیں وہاں
اللہ تعالیٰ کی
احسانی صفات کے ہی جلوے ہیں اور کوئی چیز نہیں۔جب ہم اس حقیقت کو سمجھتے ہیں تو بے اختیار نہ
صرف ہماری زبان سے بلکہ ہمارے وجود کے ذرہ ذرہ سے یہ نکلتا ہے الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ۔الْحَمْدُ لِلَّهِ - اَلْحَمْدُ لِلهِ
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۰۱۰ تا ۱۰۱۲)
زندہ خدا کی زندہ طاقتوں کا مشاہدہ اس پاک وجود کی صفات کے جلووں کے ذریعہ سے ہوتا ہے جو
صفات باری انسان سے تعلق رکھتی ہیں ان کا کامل علم اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں دیا ہے۔ان

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
صفات میں سے چار امہات الصفات ہیں یعنی بنیادی صفات باری ہیں جن کا ذکر سورۃ فاتحہ میں آتا
ہے۔رب رحمن رحیم ، اور ملك يوم الدين ان صفات میں سے رحمن اور رحیم کے
متعلق اس وقت میں مختصراً کچھ کہنا چاہتا ہوں۔صفت رحمن کے جلوے ہمیں دو قسم کے (اصولی طور پر نظر آتے ہیں ایک وہ احکام و قوانین ہیں
جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہماری پیدائش سے بھی پہلے اس عالمین میں اس لئے جاری ہوئے کہ انسان
کو اس کے نتیجہ میں فائدہ پہنچے مثلاً اللہ تعالیٰ نے ہماری بقا کے لئے ہماری پیدائش سے بھی پہلے اور
ہمارے کسی عمل کے نتیجہ کے طور پر نہیں بلکہ محض رحمانیت کی صفت کے اظہار کے لئے ہوا کو پیدا کیا
تا کہ ہم سانس لیں اور زندہ رہیں ہماری غذائی احتیاجوں اور ہمارے جسمانی نظام کی ضرورتوں کو پورا
کرنے کے لئے سورج بنادیا اور اس کا ایک خاص تعلق زمین سے قائم کیا۔سورج اور زمین
کا باہمی تعلق
دن اور رات کو پیدا کرتا ہے اور ہمارے آرام اور ہمارے کام کے سامان اس کے نتیجہ میں پیدا ہوتے
ہیں اگر بارہ مہینے رات ہی رہتی تو انسان اس قسم کی دنیوی ترقیات حاصل نہ کر سکتا جو وہ کر چکا ہے، کر رہا
ہے اور کرتا چلا جائے گا اس لئے بھی کہ روشنی کے ذریعہ بہت سے کام کئے جاتے ہیں۔ہماری ترقی میں
روشنی یا سورج کی کرنوں کا بڑا دخل ہے مثلاً سائنس کی ترقی میں اس طرح کہ سورج کی کرنوں کے اثر
کے نتیجہ میں ہماری زمین میں بہت سی خاصیتیں پیدا ہوتی ہیں جس کے نتیجہ میں زراعت کا علم ترقی کرتا
ہے اور زراعتی علم نے ترقی کی ہے اور آئندہ بھی ترقی کرتا رہے گا اور پھر اگر سردی زیادہ ہو جاتی ہمیشہ
اندھیرا رہنے کے باعث تو انسان کے لئے کام کرنا بڑا مشکل ہو جاتا اگر بارہ مہینے سورج ہی نکلا رہتا تو
زمین جل کے کوئلہ ہو جاتی اس معنی میں کہ اس کی بہت سی خصوصیات مرجاتیں اور انسان اس سے فائدہ
نہ اٹھاتا اور آرام کرنا بھی اس کے لئے مشکل ہو جاتا اور یہ زمین انسانی رہائش کے قابل نہ رہتی اور
بے آباد ہوتی پس بے شمار ایسی چیزیں اور ایسی خاصیتیں اور ایسے ستارے جو ہم سے دور ہیں اور ایسے
سامان جو اس دنیا میں ہیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے تاکہ انسان جسمانی اور روحانی لحاظ سے ترقی کر سکے
کیونکہ دن کے بعد جو رات آتی ہے وہ قرب الہی ، مقام محمود کے حصول کے سامان بھی پیدا کرتی ہے
اگر دن ہی ہوتا بارہ مہینے کا تو انسان کے لئے روحانی طور پر مقام محمود تک پہنچنا مشکل ہو جاتا بہر حال یہ
ایسی چیزیں ہیں کہ ہماری پیدائش سے پہلے نسل انسانی کی پیدائش سے بھی پہلے رحمن خدا نے اپنے کامل

تفسیر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۱۲
سورة الفاتحة
علم اور کامل رحمت کے نتیجہ میں انسان کے لئے پیدا کی ہیں۔ایک دوسری قسم کے رحمانیت کے جلوے ہیں جو روز بروز لحظہ بہ لحظہ، گھڑی یہ گھڑی ہمیں نظر آتے
ہیں۔ان کی طرف میں بعد میں جاؤں گا پہلے میں رحیمیت کو لیتا ہوں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا کی
صفت رحیمیت ہماری تدبیر میں برکت ڈالتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے لطیف
پیرا یہ میں ہمیں بتایا ہے کہ دعا بھی ایک تدبیر ہی ہے اور جب مادی تدبیر ہم انتہا کو پہنچا دیتے ہیں اور ہم
کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مادی تدبیر کے لحاظ سے جو احکام جاری کئے جو قانون وضع کئے تھے وہ تدبیر
تو ہم نے کمال کو پہنچا دی لیکن یہ ایک مومن کا دل کہتا ہے کہ اب بھی مجھے میرے رب رحیم کی ضرورت
ہے اور وہ دعا کرتا ہے کہ اے میرے رحیم خدا میری تدبیر کے بہتر نتائج نکال پس ایک مومن کے لئے
کوئی تدبیر مکمل نہیں ہوتی جب تک دعا اس کا جز ولازم نہیں ہوتا۔پس رحیمیت کے ساتھ عاجزانہ پر سوز دعاؤں کا بڑا گہرا تعلق ہے اگر یہ نہ ہو تو انسان مشرک بن
جائے اگر وہ یہ سمجھے کہ مادی تدبیر کافی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کی کوئی ضرورت نہیں تو وہ مشرک
بن گیا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ تو بتایا ہے کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں دنیا میں کہ اگر چہ وہ ہم
پر ایمان نہیں لاتے اور نہ ہی ہماری معرفت رکھتے ہیں لیکن دنیا کمانے کے لئے جو دنیوی تدابیر وہ
اختیار کرتے ہیں ان میں ہم انہیں کامیاب کر دیتے ہیں اور اس ورلی زندگی کا آرام و آسائش انہیں
حاصل ہو جاتا ہے کیونکہ سعی اور کوشش میں بھی دعا مخفی ہوتی ہے لیکن خدا کا ایک مومن بندہ صرف اس
بات پر راضی نہیں ہو سکتا کہ اس نے تدبیر کی اور خدا تعالیٰ کی رحیمیت نے اس کی تدبیر کوصرف اس دنیا
میں کامیاب کر دیا اور اُخروی دنیا میں اس کے لئے اس کے نتیجہ میں کوئی ثواب مقدر نہیں کیا کیونکہ ایک
مومن جانتا ہے کہ چونکہ اُخروی زندگی یقینی ہے اس لئے ایک تسلسل زندگی کا ہے موت تو ایک پردہ ہے
گرا رہتا ہے پھر اُٹھ جاتا ہے پھر انسان دوسری دنیا میں داخل ہو جاتا ہے جب تک اسے یہ یقین نہ ہو
کہ میری زندگی کا تسلسل خدا کی رحمت کے سائے میں رہے گا اسے حقیقی آرام نہیں حاصل ہو سکتا۔پس دعا تد بیر کا ایک لازمی حصہ ہے بلکہ یہ بھی ایک تدبیر ہی ہے۔ایک تدبیر ہم مادی ذرائع سے
کرتے ہیں اور ایک تدبیر ہم دعا کے ذریعہ سے کرتے ہیں جب اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اشیاء میں اس
کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق ہم کوئی تدبیر کرتے ہیں تو اس کا فضل مومن کے شامل حال اس

آج 10 میں سے 10 باقی