سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 2
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۱۳
سورة الفاتحة
رنگ میں ہوتا ہے کہ دنیا میں بھی وہ کامیاب ہوتا ہے اور اُخروی زندگی میں بھی لیکن جو لوگ ایسے ہیں
کہ جن کی ساری کوششیں اسی دنیا میں گم ہوگئیں اور ان کی ساری زندگیاں اسی دنیا کے لئے ہو گئیں
جنہوں نے اپنے پیدا کرنے والے رب کو بھلا دیا اور اس سے نہ کسی خیر کی امید چاہی اور نہ کوئی خیر
انہیں ملی اسی دنیا کی تدبیر کے نتیجہ میں صرف اس دنیا کی کامیابیاں انہیں رحیمیت کے طفیل حاصل ہو
جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رحیمیت کے اس قسم کے جلوے روز ہمیں نظر آتے ہیں پس بعض خدائے رحیم
سے محض دنیا کے فوائد حاصل کرتے ہیں۔(اس کے وعدہ کے مطابق ) بعض وہ بھی ہیں جو اپنے
خدائے رحیم سے اس دنیا کے فائدے بھی حاصل کرتے ہیں اور اُخروی زندگی کے فائدے بھی حاصل
کرتے ہیں کیونکہ وہ اس یقین کامل پر قائم ہوتے ہیں کہ جو کچھ ہم نے لینا ہے اپنے رب سے لینا ہے۔خدا تعالیٰ کی رحمانیت کے جلوے ایک دوسرے رنگ میں بھی ہمیں نظر آتے ہیں وہ اس طرح پر
کہ بعض دفعہ ہر تد بیر نا کام ہو جاتی ہے بعض دفعہ کوئی تدبیر سوجھتی ہی نہیں مثلاً ایک مریض ہے ڈاکٹر
کہتے ہیں کہ ہم صحیح تشخیص پہ پہنچے ہیں مثلاً کہتے ہیں کہ اس مریض کو کینسر کی بیماری ہے اور جتنی دوا میں
ہیں
کہ "
اس وقت تک انسان کو اس مرض کے علاج کے لئے معلوم ہیں وہ استعمال کرتے ہیں ایلو پیتھک بھی،
طب یونانی، ہومیو پیتھک بھی اور صدری نسخے بھی لیکن ہر قسم کی دوا دینے کے بعد بھی مریض کو افاقہ
نہیں ہوتا۔ایک ایسا مریض ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے دنیا کے چوٹی کے ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں اور نہیں سمجھ
سکتے کہ اس کو مرض کیا ہے؟ مرض کی تشخیص ہی نہیں ہو سکتی۔ابھی پچھلے دنوں ہمارے ایک احمدی دوست
چوہدری عبد الرحمن صاحب جو انگلستان میں ہیں ان کو بخار آنے لگا ( پہلے بھی اسی قسم کی بیماری میں وہ
مبتلا ہوئے تھے پھر آرام آ گیا اور اب پھر ان کو اسی بیماری کا حملہ ہوا ) ہسپتال میں رہے بڑا ترقی یافتہ
ملک ہے بڑے ماہر ڈاکٹر ہیں بڑے تجربہ کار معالج ہیں مہینہ ڈیڑھ مہینہ ہسپتال میں رکھا پتہ نہیں لگتا کہ
بیماری کیا ہے؟ اگر بیماری کا پتہ ہی نہ لگے تو علاج کیسے ہو؟ کیا دوا دینی چاہیے اس کا بھی پتہ نہیں لگ سکتا
اور اگر دوا کا پتہ نہ لگے تو مادی تدبیر نہیں کی جاسکتی اور رحیمیت کے جلوے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
رحیمیت کا جلوہ تو وہاں نظر آتا ہے جہاں تد بیر اپنے کمال کو پہنچے۔پس بعض دفعہ تد بیر ناکام ہو جاتی ہے ہر قسم کی تدبیر کی جاتی ہے اور اس کا نتیجہ کوئی نہیں نکلتا کئی
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
۱۴
سورة الفاتحة
دوست خط لکھتے ہیں کہ تجارت کرتے ہیں ہر قسم کے جتن کر دیکھے ہیں فائدہ نہیں ہوتا جس چیز میں ہاتھ
ڈالتے ہیں نقصان ہوتا ہے ہر قسم کی تدبیر کی ، احمدی تو تدبیر کا ایک لازمی حصہ چونکہ دعا کو بھی سمجھتا ہے
اس لئے وہ دعا جو تدبیر کا حصہ بنتی اور مادی تدبیر کی کامیابی کے لئے کی جاتی ہے اور خدا کی صفت
رحیمیت کو جوش میں لاتی ہے وہ بھی کی گئی اور ناکام ہو گئی۔پس انتہائی تدبیر کی کیونکہ مادی تد بیر بھی کی
اور اس کے بہتر نتائج کے لئے دعا کی صورت میں روحانی تدبیر بھی کی لیکن نتیجہ سوائے ناکامی کے کچھ نہ
نکلا ایسے دوست بہت پریشان ہوتے ہیں اور پریشانی کا باعث یہ بنتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحیمیت کی
صفت کیوں ہمارے حق میں جوش میں نہیں آتی پس بعض دوست پریشانیاں اٹھاتے ہیں ناکامیوں کا
منہ دیکھتے ہیں اور میں بھی ان کے لئے پریشان ہوتا ہوں۔پس اگر تد بیر ناکام ہو جائے یا اگر تذ بیر
سو جھے ہی نہ ہر دو صورتوں میں ہمیں خدائے رحمن کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہیے جس وقت مریض لاعلاج
قرار دے دیا جاتا ہے اور مادی تدبیر کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے کی گئی دعائیں بھی قبول نہیں
ہوتیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تقدیر مبرم ہے اس وقت اگر رحمان کی صفت رحمانیت کے آگے عاجزی
اختیار کی جائے اور اپنے رحمان خدا سے یہ کہا جائے کہ اے ہمارے رب ! تو رحیم بھی ہے، تو رحمن بھی
ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم تیری صفت رحیمیت کا دروازہ کھلوانے میں ناکام ہوئے ہیں اب ہم تیری
رحمن ہونے کی صفت کے حضور جھکتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ نہ ہمارا کوئی عمل نہ کوئی تدبیر جس
طرح تو نے سورج اور چاند کو نیز بے شمار ستاروں کو ہماری فلاح اور بہبود کے لئے پیدا کیا ہے اب بھی
اپنی رحمانیت کی صفت کا ایک جلوہ دکھا اور یہ کام کر دے۔تو جب رشتے دار مایوس ہو جاتے ہیں اور طبیب مریض کو لاعلاج قرار دیتا ہے اور وہ دعائیں جو تد بیر کا
ہی حصہ ہیں ، تدبیر بھی ہیں ، وہ بھی قبولیت حاصل نہیں کرتیں اس وقت اگر ہم رحمن خدا کا دروازہ کھٹکھٹائیں
تو بسا اوقات وہ ہمارے لئے کھولا جاتا ہے۔ہمارے رب نے جس طرح بے شمار چیزیں ہمارے اعمال
سے بھی پہلے ہمارے لئے پیدا کر دی تھیں اور ان کو ہماری خدمت میں لگا دیا تھا وہ خدائے رحمان اپنی
تمام قدرتوں اور طاقتوں کے ساتھ آج بھی اسی طرح زندہ ہے جس طرح آج سے پہلے تھا۔غرض جب رحیمیت کا دروازہ نہ کھلے تو ہمیں رحمانیت کے دروازے پہ جاکے کھڑے ہو جانا چاہیے
اور یہ عرض کرنا چاہیے کہ تدبیریں تو نے پیدا کیں، ان کے استعمال کا ہمیں حکم دیا ، تدبیروں کو کمال تک
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۵
سورة الفاتحة
پہنچانے کے لئے تدبیر کا ہی ایک حصہ بنا کر تدبیر کی کامیابی کے لئے دعا کا ہم کو حکم دیا ، ہم نے اپنے
جتن کئے ، ہم کامیاب نہیں ہوئے اس لئے تو ہمارے لئے اپنی صفت رحمانیت کو جوش میں لا اور ہماری
ضرورت کو پورا کر جس طرح بے شمار ضرور تھیں تو نے ہمارے بغیر کسی عمل اور استحقاق کے اس سے پہلے
پوری کر دیں۔۔۔۔۔رحیمیت کی صفت ہم پر یہ ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس کام کے لئے جو سامان پیدا
کہتے ہیں ان سامانوں کو بہترین رنگ میں ہم استعمال کریں اور ساتھ ہی روحانی تدبیر سے بھی کام لیں
اور اس طرح اپنی تدبیر کو کمال تک پہنچائیں کیونکہ اگر تد بیر اپنے کمال کو نہ پہنچے تو بے نتیجہ ثابت ہوتی
ہے پس تدبیر کو انتہا تک پہنچانا ضروری ہے عقلاً بھی اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی روشنی میں بھی جب انسان
اس دنیا میں تدبیر کو اپنے کمال تک پہنچاتا ہے تو اس کے نتیجہ میں صفت رحیمیت کا وہ جلوہ دیکھتا ہے اور
کامیاب ہو جاتا ہے دنیا دار انسان جو خدا پر یقین نہیں رکھتا وہ رحیمیت کا جلوہ تو دیکھتا ہے مگر وہ بدقسمت
اسے پہچانتا نہیں وہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے زور سے کامیاب ہوا وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس کے دائیں بائیں
آگے پیچھے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اس کی طرح ہی تدبیر کو اپنی انتہا ء تک پہنچایا مگر وہ کامیاب نہیں
ہوئے مثلاً سائنس دان ہیں ایک ایک مسئلہ کے حل کے لئے بعض دفعہ دو دو سو سائنسدان تحقیق میں
لگے ہوتے ہیں اور صرف ایک یا دو اس مسئلے کو حل کر پاتے ہیں اور باقی نا کام رہ جاتے ہیں حالانکہ
تدبیر بظاہر ایک جیسی تھی اب جو دو کامیاب ہوئے یا ایک کامیاب ہوا تو وہ سمجھتا ہے کہ میں اپنی تدبیر
سے کامیاب ہوا اور وہ یہ نہیں دیکھتا کہ ایک سو ننانوے دوسرے سائنسدان جو ہیں وہ اسی قسم کی تدبیر
کرنے کے باوجود نا کام کیسے ہو گئے؟
پس اللہ تعالیٰ بعض پر رحیمیت کا جلوہ ظاہر کر دیتا ہے یہ جلوہ تو وہ دیکھتے ہیں لیکن صرف دنیا کی آنکھ
رکھتے ہیں روحانی بینائی سے محروم ہیں اس لئے ان جلووں کے باوجود وہ خدائے رحیم کی معرفت سے
محروم رہ جاتے ہیں۔رحیمیت کے جلوے جماعت مومنین بھی ہر روز ہی دیکھتی ہے کیونکہ بعض کام ایسے ہیں کہ ان کے
لئے بیس منٹ کی تدبیر کرنی پڑتی ہے اور بعض کام ایسے ہیں جن کے لئے گھنٹہ کی تدبیر کرنی پڑتی ہے
اور بعض کام ایسے ہیں جن کے لئے دو گھنٹے کی تدبیر کرنی پڑتی ہے ہر کام کے لئے ایک وقت اللہ تعالیٰ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۶
سورة الفاتحة
نے مقرر کیا ہوا ہے اور بہت سی تدبیریں دن کے ایک حصہ میں ہی کمال کو پہنچ جاتی ہیں مثلاً عورت نے
گھر میں کھانا پکانا ہوتا ہے کوئی ایک گھنٹہ میں کھانا تیار کر لیتی ہے کوئی دو گھنٹہ میں اگر کوئی عورت یہ سمجھے
کہ میں نے تدبیر کر لی اور کھانا پک گیا اب مجھے اپنے رب کی رحمت کی ضرورت نہیں تو ایسی عورت کو
سبق دینے کے لئے اللہ تعالیٰ کبھی اس طرح بھی کرتا ہے کہ جس وقت بڑے شوق اور محنت سے وہ
سالن تیار کر چکی ہوتی ہے اور خوش ہوتی ہے کہ میرے بچوں کو ، میرے خاوند کو اچھی غذامل جائے گی تو
ایک بچہ دوڑ تا آتا ہے اور اس کی ٹھوکر سے ساری ہنڈیا چولہے کے اندر گر جاتی ہے اللہ تعالیٰ بتانا چاہتا
ہے کہ تیری تدبیر کافی نہیں میر افضل جب تک ساتھ نہ ہو انسان کامیاب نہیں ہوسکتا۔کا فر اور منکر کہتا ہے یہ حادثہ ہے مومن کہتا ہے اَسْتَغْفِرُ اللہ مجھ سے کوئی گناہ سرزد ہوا کہ اللہ تعالیٰ
کی رحمت میری تدبیر کے ساتھ شامل نہ ہوئی اس طرح اللہ تعالیٰ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ جب تک میری
رحیمیت کا جلوہ تمہاری تدبیر کے ساتھ نہیں ہو گا تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۶۸ تا ۱۷۴)
رحیمیت کی صفت تقاضا کرتی ہے کہ انسان اعمال کے نتیجہ کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑے اور اس
حقیقت کو پہچانے کہ تدبیر کرنا انسان کا کام ہے اور نتیجہ نکالنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے اس دنیا میں جو اسباب کی
دنیا ہے خدا تعالیٰ کی اس صفت کے جلوے بہت سے لوگوں کی نگاہ سے پوشیدہ رہتے ہیں کیونکہ اسباب
کے پردے میں وہ جلوے بہت حد تک مستور ہوتے ہیں لیکن ایک مومن بندہ یہ جانتا ہے کہ انسان
خواہ کتنی ہی تدبیر کیوں نہ کرے جو اسباب اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں ان کا بہترین استعمال کرے،
اپنی قوتوں اور استعدادوں کو ضائع نہ ہونے دے اور ان کا صحیح استعمال کرے اور دعا بھی کرے کہ یہ
بھی تدبیر ہی ہے پھر بھی دعا کو قبول کرنا اور اسباب
کا وہ نتیجہ نکالنا جو یہ شخص چاہتا ہے کہ نکلے جس نے
تدبیر کے ذریعے ان اسباب کو استعمال کیا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔محض تد بیر کرنے سے یقینی طور پر
وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو تد بیر کرنے والا چاہتا ہے نہ ساری دعائیں قبول ہوتیں ہیں۔ہماری اس زندگی میں
ہزاروں بار یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ تدبیر کو انسان اپنی انتہا تک پہنچا دیتا ہے دعاؤں میں کوئی کمی
نہیں رکھتا بظاہر لیکن دعا ئیں بھی رڈ کر دی جاتی ہیں اور تدابیر بھی بے نتیجہ ثابت ہوتی ہیں اور انسان
حیران اور پریشان ہوتا ہے کہ میں نے کیا کچھ تھا اور چاہتا کچھ تھا لیکن ہوا کچھ اور۔اور میری خواہش کے
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۷
سورة الفاتحة
مطابق میری
تدبیر کا نتیجہ نہیں نکلا بیبیوں خطوط مجھے آتے رہتے ہیں پوری کوشش کرتے ہیں اپنی سمجھ کے
مطابق لیکن جس قسم کی تجارت بھی کرتے ہیں اس میں ناکام ہو جاتے ہیں اور سرمایہ ضائع ہو جاتا ہے۔تو تد بیر کرنا انسان کے لئے ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو اسباب کی دنیا بنایا ہے اور
انسان کو بہت سی قوتیں اور استعداد میں عطا کی ہیں جس کے نتیجہ میں وہ تدبیر کر سکتا ہے اسی لئے وہ اس
قابل ہے کہ تدبیر کرے، وہ کام کرے، وہ محنت کرے، وہ سوچے، وہ اپنی عقل سے کام لے، وہ
کامیابی کے بہترین طریقے جو ہیں ان پر چلے لیکن یہ سب کچھ کرنے کے بعد اگر وہ یہ سمجھے کہ جس طرح
ایک اور ایک مل کے دو بن جاتے ہیں اسی طرح میری تدبیر اور دعا کا ضرور نتیجہ نکلے گا تو وہ غلطی پر ہوتا
ہے اور اپنی دنیا میں اس ٹھوس اور مادی دنیا میں ساری تدبیروں کو بے نتیجہ ہوتے ، ساری دعاؤں کو رڈ
ہوتے وہ دیکھتا ہے ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں متوجہ کیا ہے کہ خدائے رحمن کی طرف متوجہ ہو
جائیں یعنی اپنے پر ایک قسم کی موت وارد کر کے اس کے حضور جھکو ( اور یہ دعا عام دعاؤں کی قسم کی نہیں
ہوتی ) اور اس سے کہو اے ہمارے رحمن ربّ! تو نے ان گنت اور بے شمار نعمتیں ہمارے لئے پیدا
کیں اور ہمارے عمل کو اس میں کوئی دخل نہیں تھا کیونکہ وہ پیدائش سے بھی پہلے وجود میں آچکی تھیں ان
اسباب ان نعمتوں سے آج ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اٹھا نہیں سکتے ہم اگر تیری رحیمیت کا جلوہ
دیکھنے کے قابل نہیں تو اے رحمان خدا! ہمیں اپنی رحمانیت کا جلوہ دکھا۔ان دو کے علاوہ دو اُمہات الصفات ہیں جو سورۃ فاتحہ میں بیان ہوئی ہیں۔ایک پہلی صفت جو
ربوبیت کی صفت ہے اور ایک چوتھی صفت جو مالکیت یوم الدین کی صفت ہے۔یہ چار صفات ایسی ہیں جن کے جلووں کا تعلق پیدائش عالم سے لے کر جزا سزا کے دن تک پھیلا
ہوا ہے۔ربوبیت کی صفت جلوہ گر ہی اس وقت ہوتی ہے جب پیدائش شروع ہو جائے جب خالق خلق
کرتا ہے اور وہ تمام سامان پیدا کرتا ہے کہ اس کی مخلوق ان استعدادوں کو اپنے کمال تک پہنچا ئیں جو
اس نے ان کے اندر رکھی ہیں خصوصاً انسان کے اندر بڑی استعداد میں اور قوتیں اس نے رکھی ہیں اور
بڑی طاقتیں اس میں ودیعت کی ہیں تو ربوبیت کا جلوہ پیدائش کے وقت سے شروع ہو گیا۔کیونکہ ربّ
کے معنی ہیں خالق، پیدا کرنے والا۔جو بہت سی قوتیں اور استعدادیں بھی ہر چیز میں پیدا کرتا ہے اور
درجہ بدرجہ ان کو نشو و نما کرتے ہوئے اس چیز کو اپنے کمال تک پہنچا دیتا ہے دنیا کی ہر چیز جو ہے
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۸
سورة الفاتحة
وہ ربوبیت کے اس دور میں گزررہی ہے مثلاً ہیرا بنتا ہے شاید لاکھوں سال اس پہ گزرتے ہیں تب وہ
ہیرے کی شکل اختیار کرتا ہے درجہ بدرجہ اس میں تبدیلیاں ہوتی چلی جاتی ہیں اور وہی مٹی کے ذرات
جو آپ لوگوں کی جوتیوں کے تلوے کے نیچے حقیر اور بے قیمت ہوتے ہیں وہی ذرے ہیرے کی شکل
اختیار کر جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام نے رب کا تخیل جو ہمیں دیا ہے وہ یہ نہیں کہ اللہ نے پیدا کیا اور پھر آرام کرنے لگ گیا یا
دوسرے کاموں میں مشغول ہو گیا اور پیدائش کے ساتھ جو پہلے کر چکا ہے اس کا ہر وقت زندہ تعلق قائم
نہ رہا بلکہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت کی جو صفت ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ایک چھوٹے سے فقرے میں بڑی بنیادی چیز ہمیں بتائی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ ربوبیت کا فیضان
تمام کائنات کی جان ہے پھر فرماتے ہیں ایک لمحہ کے لئے یہ فیضان منقطع ہو جائے تو تمام عالم نابود ہو
جائے تو اس نے پیدا کیا، نشوونما کے سامان پیدا کئے اور ہر وقت ایک زندہ تعلق اپنی مخلوق کے ساتھ
اس نے قائم رکھا ہے اگر ربوبیت کا یہ تعلق ایک لحظہ کے لئے بھی منقطع ہو جائے مخلوق کے ساتھ تو وہ قائم
نہ رہے جس طرح وہ نیست سے ہست ہوئی تھی بہت سے نیست ہو جائے فنا ہو جائے فوری طور پر۔تو رب کا تعلق ہر وقت، ہر آن، ہر چیز سے ہے جس کو اُس نے پیدا کیا ہے۔یتعلق انسان کے ساتھ
بھی ہے اور انسان کو اس نے بڑی استعدادیں دیں اور اپنے قرب کے لئے اس نے اسے پیدا کیا اور
اپنی صفات کا مظہر بننے کی قابلیت اس کے اندر رکھی اور ہم دیکھتے ہیں کہ بنی نوع انسان کو بحیثیت ایک
نوع کے ایک بڑے ہی نچلے درجے سے آہستہ آہستہ اٹھا کر اس نے اس مقام پر پہنچایا کہ جہاں
انسان کامل کی پیدائش ممکن ہو سکتی تھی اور انسان کامل کی پیدائش کر دی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا
ہوئے اور ایک کامل کتاب آپ کے ذریعہ بنی نوع انسان کو ملی۔انسانی شعور اور انسانی عقل آپ کے
زمانے میں اپنے کمال کو پہنچا اور اس کمال کو قائم رکھنے کے لئے دنیا کی تدبیر، جس طرح اور تدبیریں
اس نے کیں ، قرآن کریم کی شکل میں انسان کو دی کہ اگر اسی پر انسان غور کرتا رہے اور اس کے احکام
کی پیروی کرے تو انسان کی عقل بھی اپنے معراج پر قائم رہے گی اور اس کی روحانیت بھی اپنی رفعتوں
سے نیچے نہیں گرے گی۔رب کی جور بوبیت ہے اس کے جلوے انسان سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور مٹی کے ذرات سے بھی
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۹
سورة الفاتحة
تعلق رکھتے ہیں، ہر مخلوق سے تعلق رکھتے ہیں اور اس خلق کا عالمین کی پیدائش کا خلاصہ اور لب جو تھا وہ
انسان کامل تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ذریعہ سے انسان کے لئے ایسے سامان پیدا
کر دیئے کہ اگر وہ چاہے تو اپنی عقل کے معیار کو بھی بلند تر مقام پر رکھ سکتا ہے اور روحانی رفعتوں کو بھی
زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکتا ہے۔جب تک ہم اللہ تعالیٰ کی اس صفت کو صحیح طور پر نہ پہچانیں ہم غافل ہو جائیں گے اگر ہم یہ سمجھیں
کہ اللہ تعالیٰ کبھی تو ہم سے تعلق رکھتا ہے کبھی ہم سے غافل ہو جاتا ہے تو پھر اس ٹوہ میں وہی
رہیں گے نا کہ جو اس کی (نعوذ باللہ ) غفلت کا زمانہ ہے اس میں ہم ایسی باتیں بھی کر جائیں جسے وہ
پسند نہیں کرتا ( العیاذ باللہ ) لیکن اس کا تعلق تو ہر آن اور ہر وقت ہم سے ہے دوسری مخلوق سے بھی ہے
لیکن انسان سے بھی ہے اور ربوبیت کا یہ تعلق ہی ایک زندہ تعلق ہے جو انسان سے ہے۔اس نے
انسان کے لئے اس بات کو ممکن بنا دیا ہوا اپنی جسمانی اور روحانی بقا کو حاصل کر سکے اور رفعتوں کو پاسکے
یہ
تو تھی وہ صفت کہ خلق کے ساتھ ہی اس کے جلوے ہر آن ہمیں نظر آنے لگیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنے بہترین اور عظیم جلووں کے لئے پیدا کیا ہے یہ دنیا جو ہے وہ مادی دنیا
ہے اور خدا تعالیٰ کے جو جلوے یہاں ہمیں نظر آتے ہیں وہ اسباب کے پردہ میں چھپے ہوئے ہیں اس
وجہ سے بہت ہیں اندھے آنکھوں کے اور دل کے جو خدائے رحیم کے جلوے دیکھ ہی نہیں سکتے سمجھتے
ہیں کہ جو کچھ ہم نے حاصل کرنا ہے اپنے زور ، طاقت ، مال، اثر ، رسوخ ، اقتدار یا علم سے حاصل کرنا
ہے یہ نہیں جانتے کہ جس خدا نے علم دیا ہے عقل دی ہے وہی خدا جب غضب میں آتا ہے تو عقل وعلم کو
جنون سے بدل دیتا ہے، نہیں سمجھتے کہ جس ہستی نے مال دیا ہے وہ ہستی اتنی قادر و توانا ہے کہ جب اس کا
غصہ انسان خرید لے تو وہ دولت کو فقیری میں بدل دیتا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میری صحت بڑی اچھی ہے
اور میں اکیلا ہی سو آدمیوں پر بھاری ہوں اور اپنے جسم کی صحت کے نتیجہ میں وہ تکبر اختیار کرتا ہے وہ
نہیں جانتا کہ ایک سکینڈ کے ہزارویں حصہ میں خدا کے قہر کا جلوہ اس پر فالج وارد کر سکتا ہے اور ساری
اس کی طاقتیں اور سارا اس کا تکبر اور گھمنڈ خاک میں مل جاتا ہے اور کچھ بھی باقی اس کا نہیں چھوڑتا لیکن
چونکہ یہ اسباب کی دنیا ہے انسان بعض دفعہ غفلت برتا ہے اور خدا تعالیٰ کی رحیمیت کے جلووں ، اس کی
رحمانیت کے جلوؤں
کو دیکھ نہیں سکتا۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ مادی دنیا ہے اسباب کی دنیا ہے
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة الفاتحة
خدا تعالیٰ سے اپنی پوری شان کے ساتھ اس مادی دنیا میں نظر ہی نہیں آسکتے۔وہ جلوے عدم کو چاہتے
ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی ایک صفت یہاں ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ بیان کی۔یہ صفت اس بات کا
تقاضا کرتی ہے کہ جس عالمین کو رب العالمین نے پیدا کیا تھا اس عالمین کو وہ اللہ جو تمام صفاتِ حسنہ
سے متصف اور قدرتوں کا مالک ہے ایک وقت میں فنا کر دے اور سارے حجاب دور ہو جائیں اور اس
کے عظیم جلوے انسان پر ظاہر ہونے لگیں اور اس کو نظر بھی آنے لگیں کوئی حجاب بیچ میں نہ رہے اس
کے قہر کے جلوے شقاوت عظمیٰ رکھنے والے دیکھیں اور اس کے پیار کے جلوے اور اس کے جمال کے
جلوے اور اس کے حسن اور احسان کے جلوے وہ دیکھیں جو سعادت عظمیٰ رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں کے یہ جلوے ہر قسم کے حجاب سے باہر نکل کے اس کے سامنے آئیں۔اس غرض کے لئے اس
نے جزا سزا کا دن رکھا ہے اور ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ اس دنیا کی بھول اور خطا اور نسیان اور غفلت
اور گناہ اور عصیان اور خدا سے دوری کی برداشت انسان کو ایک سکینڈ کے لئے بھی نہ کرنا چاہیے۔اعمال کا نتیجہ اس دن نکلے گا اور وہ نتیجہ کوئی معمولی نہیں وہ نتیجہ اس دن نکلے گا جو جزا سزا کا دن ہے
اور تمہارا رب جو رحمان اور رحیم ہے وہ مالک کی حیثیت سے تمہارے سامنے جلوہ گر ہو گا چونکہ وہ مالک
کی حیثیت سے جلوہ گر ہو گا تم میں سے کوئی شخص کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکے گا کہ اے ہمارے ربّ
ہمارا تجھ پر یہ حق ہے ہمیں دے کیونکہ جو مالک ہے ہر ایک چیز کا اس پر کسی کا کوئی حق نہیں ہوسکتا عقل
بھی اس
کو تسلیم نہیں کرتی اور نہ کر سکتی ہے اور چونکہ وہ مالک ہے اس لئے امید بھی دلا دی کہ اگر وہ چاہے
تو جتنا چاہے دے دے وہ جتنے گناہ چاہے معاف کر دے، وہ جتنا فضل کرنا چاہے فضل کرے لیکن
ایک دولت مند امیر جس کے کارخانے میں ایک ہزار مزدور کام کر رہا ہے یہ مزدور اس سے ڈرتے نہیں
کیونکہ کچھ حقوق ہیں ان کے کچھ ایسے حقوق ہیں جو مالک نے تسلیم کئے ہیں کچھ ایسے حقوق ہیں جو دنیا
تسلیم کرتی ہے اور حق دلواتی ہے کچھ ایسے حقوق ہیں جو حکومتیں دلواتی ہیں کچھ ایسے حقوق ہیں
جو حکومتوں
کا تختہ الٹ کے حاصل کر لئے جاتے ہیں یہ دنیا ایسی ہے لیکن وہاں تو اس طرح نہیں ہوگا
مالک کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا کوئی شخص کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتا نہ یہاں نہ وہاں لیکن وہاں تو اس
کے جلوے اس قدر عظمت اور جلال اور شان کے ساتھ ظاہر ہوں گے کہ کسی شخص کو یہ جرات ہی نہ ہو
سکے گی کہ وہ سمجھے کہ میرا کوئی حق ہے جو مجھے ملنا چاہیے۔حق کوئی نہیں کسی کا جس نے پیدا کیا سارے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۱
سورة الفاتحة
حقوق اسی کے ہیں جو ہمارا رب ہے جس کی رحمانیت کے ہم نے جلوے دیکھے ہیں جس کی رحیمیت کے
پیار کو ہم نے محسوس کیا ہے جب اس کے سامنے ہم جائیں گے تو ہماری روح پکار رہی ہوگی کہ اے
ہمارے رب
! ہمارا تجھ پر کوئی حق نہیں لیکن ہم تیرے فضل اور تیری رحمت کے بھکاری ہیں ہم اس کی
صدا دیتے ہیں کہ اپنے فضل اور رحمت سے ہمیں نواز۔ہماری غفلتوں کو نظر انداز کر دے تو مالک ہے
اگر ہم نے تیرا گناہ کیا اگر ہم نے کچھ خطائیں کی ہیں اگر ہم نے تیری دنیا میں وہ کیا جو تو نا پسند کرتا تھا تو
آج اس دنیا میں مالک کی حیثیت سے ہمیں معاف کر دے۔مالک کا جلوہ جو ہے وہ حقیقی معنی میں حقیقی
رنگ میں اس دنیا میں نظر نہیں آتا کیونکہ یہ پردے کی دنیا ہے اس لئے ضروری تھا کہ جزا سزا کا دن
مقر رکیا جاتا اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے کامل اور مکمل اور اصفی جلوے کسی قسم کی کدورت کے بغیر وہ ہم
پر ظاہر ہوتے ہیں اور پھر ہمیں وہ لذت اور سرور حاصل ہوتا ہے جو اس دنیا میں حاصل ہونا ممکن ہی نہیں
ہے کیونکہ یہاں ہے اسباب کی دنیا۔جلوے پردوں میں چھپے ہوئے ہیں۔۔۔۔ملِكِ يَوْمِ الدين کی صفت انتہا ہے ان چاروں امہات الصفات کی ، پیدا کیا ، ترقی دی، نشوونما
کے سامان پیدا کئے اس دنیا میں بے شمار، ان گنت جیسا کہ خود قرآن نے دعوی کیا ہے اور ایک عقلمند اس
کو صحیح سمجھنے پر مجبور ہو جاتا ہے، ان گنت نعمتیں اس نے عطا کیں اور جسمانی لحاظ سے اور ذہنی لحاظ سے
اور اخلاقی لحاظ سے اور روحانی لحاظ سے رفعتوں پر پہنچاتا چلا گیا لیکن بسبب انسان جو حقیقتاً اپنے ربّ
کی اور اس کی صفات کی معرفت حاصل کر لیتا ہے جب اس مقام پر پہنچا کہ اُس نے سمجھا کہ میں نے
انتہائی رفعت کو پا لیا اس وقت اُس کے سامنے اُس کا مالک آجاتا ہے یعنی خدا جو مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
ہے اور اُس کو یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اس کا سہارا تھا اُس نے سہارا دیا اور بلندیوں پر لے گیا اپنے
نفس کو دیکھتا ہوں تو خالی ہاتھ پاتا ہوں تب ایک انتہائی خوف اور قلق دل میں پیدا ہوتا ہے اور انسان
اپنے رب کے حضور جھکتا ہے اور کہتا ہے کہ اے خدا کسی نیکی کا کسی بزرگی کا کسی پاکیزگی کا میں دعویدار
نہیں ہوں لیکن اے میرے پیارے ! تو ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے اس واسطے مالک کی حیثیت سے مجھے
پر اپنی رحمت کو نازل کر اُس دن جس دن تو سب دنیا کو اکٹھا کرے گا اور تیرا فیصلہ حق کا فیصلہ ہوگا۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۷۸ تا ۱۸۵)
اسلام کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ربّ العالمین ہے۔جو چیز بھی اس نے اس عالمین میں پیدا کی اس کی
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۲
سورة الفاتحة
ربوبیت کی ذمہ داری اس کے اوپر ہے۔ہر چیز کو مناسب حال قو تیں عطا کیں اور ہر قوت کے مناسب
حال غذا یا دوسری ضروریات جو ان کی نشوونما کے لئے چاہئیں تھیں وہ مہیا کیں۔انسانوں کے لئے
خاص طور پر پیدائش نوع انسانی سے پتا نہیں کتنے کروڑ سال پہلے سے ایسی اشیاء کی پیدائش کا سامان
کیا جو انسان کو کئی کروڑ سال بعد چاہیے تھا۔تو جو صفت ربوبیت ہے اس کا تعلق مخلوق کی ہر شے سے
ہے۔رب کے معنی عربی میں ہیں پیدا کرنے والا اور صحیح نشوونما کے سامان پیدا کر کے کمال مقصود تک
پہنچانے والا۔مثلاً ( عام مثال میں لے لیتا ہوں سب کو سمجھانے کے لئے ) ایک اچھا دنبہ چاہیے ایک
صحت مند جسم کی صحت کو قائم رکھنے کے لئے تو دنبہ پیدا کیا اس نے اور اس کو صحت مند رکھنے کے لئے
جس چیز کی بھی ضرورت تھی وہ پیدا کر دی۔اس لئے کہ تمام اشیاء آخر کار انسان کی خدمت پر لگی ہوئی
ہیں۔تو اسلام کہتا ہے کھیلو اس لئے کہ کھیلنے کے نتیجہ میں تمہارے اجسام کی تمہارے جسموں کی نشوونما
اس طور پر ہو کہ تم وہ بوجھ برداشت کر سکو جو دوسری تمہاری صلاحیتوں کے نتیجہ میں تمہارے جسموں پر
پڑنے والے ہیں۔۔۔۔۔۔تو یہ جور بوبیت ہے اس میں ہر چیز کے لئے ایسے سامان پیدا کئے گئے ہیں کہ جو اس کی صحیح نشوونما
کریں انگلی صلاحیتوں کی، جو بعد میں بلندی کی طرف لے جانے والی ہیں۔تو جسمانی صحت کے بعد
ذہنی قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں اور صلاحیتیں ہیں تو اسلام کہتا ہے کہ ایسی کھیلیں کھیلو کہ تمہارے
جسم ذہنی طور پر صحیح اور بہترین نشو نما حاصل کر سکیں۔۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو چار بنیادی صفات اللہ تعالیٰ کی بیان کی ہیں، ان کے
متعلق جو روشنی ڈالی ہے اپنی تفسیر میں مختصر میں اس کو لیتا ہوں کیونکہ اصل جوڑ میرے دماغ نے انہی
کے ساتھ باندھا ہے ان باتوں کا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ( الفاظ میرے ہیں کیونکہ میں نے نقل نہیں کئے ، مفہوم نوٹ
کیا ہوا ہے ) فرماتے ہیں کہ اللہ رب العالمین ہے یعنی پیدا کرنا اور کمال مطلوب تک پہنچانا تمام عالموں
میں جاری وساری ہے۔اس میں انسان میں اور دوسری چیزوں میں فرق نہیں بلکہ حیوانات سے بھی
آگے چلتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں یہ ربوبیت باری تمام ارواح واجسام حیوانات میں، نباتات میں،
جمادات وغیرہ پر مشتمل ہے اسے آپ نے فیضانِ عام کا نام دیا اور یہ جو تقسیم کی ہے آپ نے ، نباتات
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۳
سورة الفاتحة
و جمادات کا ایک گروپ اور اجسام و حیوانات کا دوسرا اور ارواح کا تیسرا اس میں یہ شکل بنتی ہے کہ اس
سارے عالمین میں وہ اشیاء جن کا تعلق نباتات و جمادات سے ہے مثلاً کا نین ہمیشیم اس کے اندر نمک
آ جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔اور یہ جو نباتات ہیں کھیتیاں ہیں، یہ درخت ہیں، یہ جنگل والے درخت ہیں،
یہ پھل والے درخت ہیں یہ ساری چیزیں جو ہیں یہ نباتات میں آتی ہیں۔یہ ساری کی ساری چیزیں
حیوانات کی خدمت کر رہی ہیں، حیوانات و اجسام کی خدمت کر رہی ہیں اور جو حیوانات واجسام ہیں
یعنی حیوانات کے اجسام، وہ سارے کے سارے آگے انسان کی خدمت کر رہے ہیں، تو کچھ خدمت
نباتات و جمادات اجسام و حیوانات کی وساطت سے انسان کی کر رہے ہیں۔نباتات و جمادات کچھ
خدمت بالواسطہ نہیں، بلا واسطہ ارواح کی یعنی انسان کی جس کو خدا تعالیٰ نے قائم رہنے والی روح عطا
کی ہے اس کی کر رہے ہیں۔سَخَرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجالية: ۱۳) کہا
-
گیا ہے۔تو رب العالمین کی ربوبیت کا تعلق تمام اجسام سے ہے، ہر چیز جو مخلوق ہو اور ارواح سے بھی ہے
اور تمام اجسام جو ہیں وہ ایک جہت کی طرف جارہے ہیں۔پہلے وہ ملتے ہیں انسانی زندگی کے ساتھ۔پھر انسان کی جو ہے کوشش اور تگ و دو اور دوڑ یہ ہے کہ وہ اپنے ذہن میں روشنی پیدا کرے، اچھے
اخلاق کا مالک ہو، روحانی میدان میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرے اور اپنے لئے ایک ایسی
پیاری ، خوشحال ابدی زندگی پائے جو مرنے کے بعد ملتی ہے انسان کو۔تو ہم کھیل اس لئے کھیلتے ہیں کہ ہمارے لئے جنت میں جانا آسان ہو جائے۔ہم وہ بوجھ اٹھا سکیں
جن بوجھوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ جنت میں بھیجنے کے سامان پیدا کرتا ہے اپنے فضل سے۔یہ جسمانی
استعداد میں اور صلاحیتیں جو ہیں ان
کا تعلق ربوبیت رب العالمین سے ہے۔دوسرے ہیں ذہنی صلاحیتیں ، ان کا تعلق خدا تعالیٰ کی صفت رحمن سے ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ہر جاندار کو جس میں انسان بھی شامل ہے اس کے مناسب حال صورت اور سیرت بخشی۔جن قوتوں
اور طاقتوں کی ضرورت تھی یا جس قسم کی بناوٹ جسم اور اعضا کی حاجت تھی وہ سب اس کو عطا کر دیئے۔تو صفت رحمانیت کا تعلق سارے جانداروں سے ہے، حیوانات سے ہے اور تمام حیوانات کم یا
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۲۴
سورة الفاتحة
زیادہ ذہن رکھتے ہیں، فوری نتیجہ نکالا۔شکاری جانتے ہیں کہ ہرن جب شکاری کے سامنے جھاڑیوں
میں سے نکل کے آتا ہے تو اسے ایک سیکنڈ سے زیادہ وقت نہیں لگتا یہ نتیجہ نکالنے میں کہ یہاں مجھے خطرہ
ہے اور اس پھرتی سے وہ گھومتا اور پھر جھاڑیوں میں غائب ہو جاتا ہے۔اس کا تعلق ذہن سے ہی ہے نا۔اس کے گھٹنوں سے یا اس کے پیروں سے یا اس کے سینگوں سے تو نہیں اس کا تعلق۔لیکن سب سے زیادہ
ذہن اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کیا۔بہر حال رحمانیت کا تعلق جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فیضان عام فرمایا ، تمام حیوانات سے ہے کیونکہ اس کا تعلق ذہنی صلاحیتوں سے ہے۔آپ فرماتے
ہیں کہ انسان کو خدا تعالیٰ کی رحمانیت سے سب سے زیادہ حصہ ملا۔ہر چیز اس کی کامیابی کے لئے
قربان ہو رہی ہے۔اس واسطے انسان کو ایسا ذہن ملا کہ اس کا ئنات کی ہر چیز سے جو اس کی خدمت پر
مقرر کی گئی ہے فائدہ اٹھا سکے اور کام لے سکے۔رحمانیت کا تعلق ذہنی صلاحیتوں سے ہے۔رحیمیت کا تعلق اخلاقی استعدادوں سے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اسے فیض خاص کہتے ہیں اور اس کا تعلق صرف انسان سے ہے۔صرف انسان ہے جو با اخلاق یا بداخلاق ہے۔جب مثلاً شکاری پر ریچھ حملہ کرتا ہے (ایسے علاقوں میں
شکاری جاتے ہیں جہاں ریچھے رہتے ہیں، ان کے شکار کے لئے ) تو کبھی انسان ریچھ کا شکار کر لیتا ہے
کبھی ریچھ انسان کا شکار کر لیتا ہے۔تو جب ریچھ حملہ کرتا ہے انسان پر تو کوئی دنیا کا انسان اسے
بد اخلاق نہیں کہتا۔اسے خونخوار جانور تو کہتا ہے لیکن اخلاق کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔وہ اس کی
فطرت جو ہے، رحمانیت نے جو اس کو ایک دیا ہے کہ جہاں خطرہ ہے اس کا مقابلہ کر اپنی زندگی بچانے
کے لئے ، اس لئے وہ حملہ کرتا ہے لیکن اس کو ہم اچھے خلق والا یا بداخلاق نہیں کہہ سکتے۔جو مرغی آپ
ذبح کر کے کھا جاتے ہیں اسے نہیں کہہ سکتے کہ بڑی اچھی ، اخلاق والی دیکھو انسان پر قربان ہوگئی۔مرغی کا اخلاق کے ساتھ کیا تعلق؟ اخلاق کا تعلق صرف انسان سے ہے اور خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت
سے ہے اس لئے کہ اب یہاں قائم رہنے والی روح کا ایک بنیادی ہلکا ساتعلق ہو گیا پیدا۔یعنی ایک
ایسا فعل جس کے نتیجہ میں استحقاق پیدا ہو جاتا ہے خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کا۔ملتا نہیں لیکن حقدار
بن جاتا ہے یعنی اخلاقی نشود نما، روحانی نشو ونما کے لئے راہ ہموار کرتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ رحیمیت
کے معنی یہ ہیں کہ رحمن خدا لوگوں کی دعا اور تضرع اور اعمال صالحہ کو قبول فرما کر آفات اور بلاؤں اور