سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 3
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
تجزیہ اعمال سے ان کو محفوظ رکھتا ہے۔۲۵
سورة الفاتحة
پھر آپ فرماتے ہیں صرف انسان ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے نطق عطا کیا۔جس طرح میں اس وقت
بول رہا ہوں اور جو بھی میرے خیالات ہیں وہ بیان کے ذریعے آپ تک پہنچارہا ہوں ، اس کو کہتے ہیں
نطق عطا کیا۔صرف انسان کو نطق عطا کیا اس معنی میں۔اشارے کرتے ہیں جانور بھی ایک دوسرے
کو۔مثلاً کو اکائیں کائیں کر کے دوسرے کو وں کو کہتا ہے خطرہ ہے، اڑ جاؤ یہاں سے۔لیکن وہ بولنا
نہیں ، وہ نطق نہیں ہے وہ تو رحمانیت کے اندر آ جاتی ہے چیز۔آپ فرماتے ہیں۔اس لئے ( یہ میں بیچ میں لے آیا ہوں ویسے مضمون سے تعلق نہیں رکھتا لیکن ایک بہت ہی لطیف
بات یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بیان کی ہے اور وہ یہ ہے کہ )
انسان کا دعا کرنا ( یہ اچھی طرح سمجھیں۔بعض لوگ دعا کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اصل میں تو چوبیس
گھنٹے انسان کو دعا میں گزارنے چاہئیں) اس کی انسانیت کا ایک خاصہ ہے جو اس کی فطرت میں رکھا
گیا ہے۔تو جو ہماری فطرت کہتی ہے کہ ہم ہر ضرورت ، حاجت، تکلیف یا ایک خواہش کے پورا ہونے کا
خیال جب آئے تو ہم ایک خالق اور مالک ، سب قدرتوں والے خدا کی طرف رجوع کریں۔آپ فرماتے ہیں۔رحیمیت کے ذریعہ سے استحقاق پیدا ہوتا ہے، جز انہیں ملتی یعنی ایسے سامان پیدا ہو گئے کہ پھر وہ
روحانیت میں ترقی کرے جنت میں جائے اور اس کو جزا ملے۔ثمرہ اعمالِ صالحہ حقیقتا پورے طور پر
وہاں ملتا ہے۔یہاں بھی مل جاتا ہے اس دنیا میں بھی۔اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا
ہے کہ دو جنتیں ہیں۔ایک کا تعلق چھوٹی سی ، محدودی، کم وسعت والی جنت جس کا تعلق ہماری زندگی
سے ہے اس ورلی زندگی سے اور ایک وہ جہاں اللہ تعالیٰ کا پیار پوری عظمتوں کے ساتھ ، انسان کی
صلاحیتوں اور استعدادوں کے مطابق ظاہر ہوگا اور ہر قسم کے خوف و ہراس سے محفوظ زندگی ، خوشحال
زندگی ، امن والی زندگی ، سلامتی والی زندگی، پیار والی زندگی ، دکھوں سے محفوظ زندگی اس کو عطا ہوگی اور
نہ ختم ہونے والی زندگی ہمیشہ ایک مقام پر نہ شہر نے والی زندگی، خدا تعالیٰ کے پیار میں ہمیشہ زیادتی
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۲۶
سورة الفاتحة
دیکھنے والی زندگی ، ایک وہ جنت ہے۔تو رحیمیت کا تعلق اخلاقی استعدادوں سے ہے اور جو اوپر کی منزل ہے سب سے اور جو مطلوب
ہے پیدائش انسان کا وہ روحانی طاقتیں ہیں۔روحانی طاقتیں دیں تا کہ انسانی روح جو قائم رہنے والی
ہے اپنے مقصود کو پالے یعنی خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق اس کا قائم ہو جائے اور اس کے پیار کو ہمیشہ پالینے
والی بنے۔اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فیضان اخص کہتے ہیں۔مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی یہ
صفت ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی صفت کا فیضان فیضان احص ہے اور یہ استحقاق کے بعد ثمرہ عطا
کرنے والی سند ہے۔جزا ملتی ہے اس سے اور استحقاق پیدا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کے رحم کے نتیجہ میں
خدا تعالیٰ کی رحیمیت جو ہے اس نے ایسے سامان پیدا کئے کہ انسان اپنے لئے خدا تعالیٰ کے پیار کے
حصول کا استحقاق حاصل کر لیتا ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے نتیجہ میں شمر مل جاتا ہے، خالی استحقاق
نہیں۔اب دیکھونا اس دنیا میں بہت سارے ایم۔اے، بی۔اے ہیں جن کو نوکری کوئی نہیں ملتی لیکن
نوکری کا حق ہے ان کا ملتی نہیں۔تو رحیمیت استحقاق پیدا کر دیتی ہے مالکیت یوم الدین اس کو وہ شمرہ
دے دیتی ہے وہ صفت فیضان اخص کی۔آپ فرماتے ہیں:۔اس کے دو پہلو ہیں۔وسیع اور کامل طور پر عالم معاد ( یعنی مرنے کے بعد جو زندگی ہے ) میں یہ
صفت متجلی ہوتی ہے، اس کا جلوہ ظاہر ہوتا ہے اور دوسرے اس عالم میں بھی ، یہ جو ہماری دنیا، اس عالم
کے دائرہ کے موافق یہ چاروں صفتیں جس میں مالک یوم الدین بھی ہے بجلی کر رہی ہیں اور انسان کو
زمین سے اٹھا کر آسمانی رفعتوں تک پہنچاتی ہیں اور خدا تعالیٰ کی رحمت کے سایہ میں لا بٹھاتی ہیں۔قرآن کریم میں ایک جگہ یہی جو ہے ایک حرکت انسان کی یا تنزل کی طرف یا روحانی طور پر رفعتوں کی
طرف اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہم نے تو اسے رفعت دینے کا ارادہ کیا تھا لیکن وہ زمین کا
کیڑا بن گیا۔تو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں زمین کا کیڑا بن جانے سے محفوظ رکھے اور جو اس کی خواہش
ہے کہ ہم اس کے پیار کو اپنے مقبول اعمال صالحہ کے نتیجہ میں حاصل کریں ، اس میں وہ ہمیں کامیاب
کرے۔آمین۔
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۲۷
سورة الفاتحة
اور یہ صفت جو ہے یہ فیض کا ثمرہ بخشتی ہے یعنی وہ مل جاتی ہے۔جنت مل جاتی ہے مالکیت یوم الدین
کے نتیجے میں اور اس کے لئے انسان
کو ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھنا نہیں بلکہ شروع کرنا ہے اپنے جسم کو
مضبوط کرنا خاص مقاصد کے لئے یعنی کھیلنا، کھانے کو ہضم کرنا، جسم میں صلاحیت پیدا کرنا لیکن مقصد
دنیا نہ ہو بلکہ دین ہو۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۹۸ تا ۴۰۵)
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں اپنی چار صفات کا ذکر فرمایا ہے۔اس میں ہمیں بتایا کہ وہ ربّ ہے۔اس نے ہمیں پیدا کیا اور ہماری پرورش کے لئے سامان مہیا فرمائے۔جن کے ذریعہ ہم درجہ بدرجہ
پرورش پاتے اور درجہ بدرجہ ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔وہ رحمن ہے۔ہمارے استحقاق کے بغیر اس نے ہمارے لئے ہماری تمام ضروریات مہیا
فرما ئیں۔وہ رحیم ہے۔جب ہم تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اس کی راہوں پر چلتے ہیں تو وہ ایسا
کرتا ہے کہ آئندہ کی تکلیفوں سے ہمیں بچا لیتا ہے۔وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے جب ہم اس کی کامل
اطاعت کرتے ہوئے اعمال صالحہ بجالاتے ہیں تو وہ مقام صالح جو ابدی سرور اور خوشحالی کا مقام ہے
ہمیں عطا کرتا ہے۔یہ چارصفات، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ اتم الصفات ہیں یعنی اللہ تعالیٰ
کی جو سیجی صفات ہیں ان کی بنیادی صفات یہ چار ہیں۔جب ہم غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ
چاروں صفات اس کے وجود، کرم اور رحمت پر دلالت کرتی ہیں اور اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ اس کا منشا
بھی ہے کہ وہ ہم سے رحم اور کرم کا سلوک کرے مگر کئی بد قسمت لوگ اپنی کوتاہیوں اور غفلتوں کی وجہ
سے اپنے آپ کو صفات الہی کے پرتو سے دور کرتے ہیں اور پھر دکھ اٹھاتے ہیں۔ہمیں ہر وقت خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی راہوں سے بھٹک نہ جائیں اور عاجزانہ راہوں سے
چاہئیں کہ ان چار صفات کے پر تو کے نیچے رہیں کیونکہ جو شخص ان چار صفات کے پرتو سے نکل جاتا
ہے تو وہ دکھ اٹھاتا ہے۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۳۴۱،۳۴۰)
توحید کے قیام کے لئے جیسا کہ میں نے کہا ہے دو ذمہ داریاں ہیں۔(۱) اپنے نفسوں میں توحید کو
قائم کرنا (۲) دنیا میں توحید کو قائم کرنا۔اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے تو بے شمار ہیں وہ گنے نہیں جا
سکتے۔اس کی صفات بھی بے شمار ہیں لیکن جن صفات کو اس نے ہماری زندگی میں ظاہر کیا ہے ان میں
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۸
سورة الفاتحة
سے چار اُمہات الصفات کہلاتی ہیں۔یعنی اس کا رب ہونا ، اس کارحمٰن ہونا، اس کا رحیم ہونا اور
اس كا مالك يوم الدين ہونا۔اگر ہم ان چار صفات کو پوری طرح سمجھنے لگیں ، اگر ہمیں یہ معلوم ہو
جائے اور اس حقیقت کا اظہار ہم پر ہو جائے کہ رب کے کیا معنی ہیں۔رحمن کی صفت کے جلوے کس
طرح ظاہر ہوتے ہیں۔رحیمیت اپنا ظہور کس طرح کرتی ہے اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ اپنے قادرانہ
تصرف کو دنیا کے سامنے کس طرح پیش کرتا ہے تو دوسری صفات کا سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔اس لئے
سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے ان چار امہات الصفات کو بیان کیا اور ان کی طرف توجہ دلائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کے مطابق ہم پر بڑا زور دیا
کہ ان صفات کو اپنے اندر پیدا کرو اور ان صفات کو اپنے اندر پیدا کرنے کا حکم اس بات کا مطالبہ کرتا
ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل کریں کیونکہ اگر ہم ان اُمہات الصفات کو جو تعداد میں
چار ہیں خود نہ سمجھیں اور ہماری عقل میں ان کی کیفیت اور ان کی ماہیت ( جس حد تک ہماری سمجھ ہے )
نہ آئے تو ہم اس کے مطابق اپنی زندگی میں وہ صفات کیسے پیدا کر سکتے ہیں۔صفات کو اپنے اندر پیدا
کرنے کیلئے ان صفات کی معرفت کا حصول ضروری ہے ورنہ ہم اپنی زندگیوں میں ان صفات کے
پیدا کرنے کی نتیجہ خیز اور ثمر آور کوشش نہیں کر سکتے۔رب العلمین کے معنی بڑے وسیع ہیں اس وقت میں اس صفت کے متعلق صرف ایک اصولی بات
بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ بات یہ ہے کہ رب العلمین کے معنی ہیں پیدا کرنے کے بعد تکمیل کا متکفل
ہو جانا یعنی جو فطری مطلوب تھا اس کو پورا کرنا۔اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو کسی خاص غرض کے لئے پیدا کیا
ہے۔انسان کو جس غرض کے لئے اس نے پیدا کیا ہے اور اس غرض کے حصول کے لئے اس کو جن قومی
کے ساتھ پیدا کیا ہے ان قومی کے تدریجی ارتقاء کے بعد ان کو کمال تک پہنچانے کی ذمہ داری اس نے
اپنے اوپر لی ہے۔اس معنی میں وہ رب العالمین ہے۔ذمہ داری اس معنی میں اس نے اپنے پر لی ہے کہ اس نے فرمایا کہ میں رحمن ہوں تمہاری تکمیل کے
لئے اور جس غرض کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے اس کے حصول کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ
میں تمہیں دوں گا۔انسان کو اللہ کا بندہ بننے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور حقیقی معنی میں ایک عبد ہونے
کے لئے جس جسمانی قوت یا روحانی طاقت و استعداد کی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ نے وہ طاقت اسے دی
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۹
سورة الفاتحة
اور اس کی نشوونما کے لئے جن اسباب مادیہ کی ضرورت تھی وہ اسباب مادیہ پیدا کئے۔اللہ تعالیٰ کی
رحمانیت کے جلوے ہم پر ظاہر ہوئے۔ہمارے لئے وہ جلوے اس وقت بھی ظاہر ہوئے کہ ابھی زمانہ
کروڑوں سال بعد ہماری پیدائش کا منتظر تھا مگر خدائے علام الغیوب کو چونکہ ہمارا پتہ تھا کہ اس طرح
ہم اس کی مشیت سے پیدا ہونے والے ہیں اس لئے کروڑوں اربوں سال پہلے جن چیزوں کی ہمیں
اس وقت پیدائش کے بعد ضرورت تھی اور جن کی پیدائش پر کروڑوں اربوں سال گزر جانے تھے وہ
کروڑوں اربوں سال پہلے پیدا کر دیں۔رحمانیت کے جلوؤں میں بڑا ہی حسن و احسان ہمیں نظر آتا ہے۔ہر چیز جو ہمیں ملی یہ زمین اور اس کا
جو فاصلہ سورج اور چاند سے ہے پیدا کی اور پھر زمین میں یہ قابلیت رکھی کہ وہ پانی کے بعد اس قسم کی
غذا پیدا کرتی ہے کہ جو ہمارے جسم کو متوازن غذائیت (Nutrition) دے سکے۔متوازن غذا
دے سکے اگر زمین میں مثلاً تیز اب جو ہماری غذا کا ایک حصہ ہے اتنا ہوتا جتنا اس وقت اس میں
سٹارچ (Starch) یعنی نشاستہ ہے تو یہ غذا ہم کھا کر زندہ نہ رہ سکتے۔غرض ہمارے جسموں کو جس
متوازن طبیب غذا کی ضرورت
تھی اللہ تعالیٰ نے اس زمین میں وہ خصوصیات پیدا کیں کہ وہ ایک خادم
کی حیثیت سے اس متوازن غذا کے ہمارے لئے سامان کرے۔پھر رحیمیت ہے رحیمیت کے معنی ہیں
کہ متضرعانہ دعاؤں اور اعمالِ صالحہ کو قبول کرتے ہوئے ان کا اچھا اور نیک بدلہ ہمیں دیتا ہے۔ہماری
متضرعانہ دعاؤں اور اعمال صالحہ میں بہت سے نقائص رہ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ پردہ پوشی کرتا ہے اور
جو نقص رہ جاتا ہے اس کو دُور کر دیتا ہے تا عملِ صالح ضائع نہ ہو۔غرض رحیمیت کے معنی میں پردہ پوشی کا
مفہوم بھی پایا جاتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا بڑی تفصیل کے ساتھ
ذکر کیا ہے اور رحیمیت کے معنی میں یہ بات بھی پائی جاتی ہے کہ عمل صالح کا نیک نتیجہ جس صورت میں
نکل سکتا تھا عمل وہاں تک نہیں پہنچا اس میں کچھ نقص رہ گیا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحیمیت اس نقص کو دور
کرتی ہے اور اس طرح چشم پوشی سے کام لے کر عمل صالح کا وہ نتیجہ نکال دیتی ہے جو اس کا بہتر نتیجہ
(شمره حسنہ) نکلنا چاہئے تھا۔غرض چشم پوشی کرنا اور نقص کو دور کرنا تا تفضیح اعمال نہ ہو۔اعمال صالح
ضائع نہ ہو جائیں۔رحیمیت کا کام ہے۔انسان اپنی انتہائی کوشش اور اپنی نہایت عاجزانہ دعاؤں
کے باوجود اس بات پر یقین نہیں کر سکتا اس بات پر تسلی نہیں پاسکتا کہ اس کے اعمال میں کوئی نقص نہیں
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
رہ گیا۔اگر خدا تعالیٰ کی رحیمیت کے جلووں میں اس نقص کو دور کرنے اور چشم پوشی کے جلوے شامل نہ
ہوتے تو ہمارے نیک اعمال کا نیک نتیجہ ہر گز نہ نکلتا۔غرض اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال کا نیک نتیجہ نکالتا
ہے اور اس نیک نتیجہ کے نکالنے میں جس حد تک چشم پوشی کی ضرورت ہوتی ہے وہ چشم پوشی کرتا ہے اور
جس حد تک ہمارے اعمال کے نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان نقائص کو دور کرتا ہے
اور ہمارے اعمال اور ہماری دعاؤں کا نیک نتیجہ نکال دیتا ہے۔پھر نیک نتیجہ رحیمیت کے جلووں میں صرف استحقاق پیدا کرتا ہے۔جس طرح ایک طالب علم ج
امتحان دیتا ہے تو اس کی کوششوں
کا نیک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ بی۔اے یا ایم۔اے پاس کر لیتا ہے۔یہ
ایک نتیجہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے دعائیں کرنے والے اور محنت کرنے والے طلباء کی کوششوں کا
نکالتا ہے۔لیکن بی۔اے پاس کر لینا یا ایم۔اے پاس کر لینا جو نتیجہ ہے یہ پورا بدلہ نہیں ہے بلکہ اس
نتیجہ سے بدلہ کا استحقاق پیدا ہوتا ہے یعنی بی۔اے پاس کرنے کے بعد جس قسم کی نوکری کسی کو مل سکتی
ہے اس قسم کی نوکری اسے مل جانی چاہئے۔ایم۔اے پاس کرنے کے بعد جس قسم کی نوکری اُسے مل
سکتی ہے وہ نوکری اُسے مل جانی چاہئے۔یہ نتیجہ ہے جو رحیمیت کے جلووں کے بعد کسی کے اعمال کا نکلتا
ہے یعنی ایک استحقاق پیدا ہو جاتا ہے لیکن دنیا میں استحقاق پیدا ہونے کے باوجود وہ بدلہ نہیں ملتا جس
کا وہ استحقاق مطالبہ کر رہا ہوتا ہے۔ہزاروں بی۔اے اور ایم۔اے مارے مارے پھر رہے ہیں اور
انہیں کوئی پوچھتا نہیں۔ابھی کراچی کے قیام کے دوران مجھے ایک احمدی دوست نے بتایا کہ میں سڑک
پر جا رہا تھا کہ اچانک میری نظر سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں پر پڑی۔وہ مزدور اِدھر اُدھر سے
مٹی اُٹھا کر سٹرک پر ڈال رہے تھے۔میں نے دیکھا کہ ان میں سے ایک مزور عام مزدوروں کی طرح
کا نہیں۔اس میں کوئی ایسی بات پائی جاتی تھی کہ اس نے میری توجہ کو جذب کر لیا۔یہ مزدور مجھے پڑھا
لکھا معلوم ہوتا تھا۔یہ ان کا تاثر تھا بہر حال انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے اپنی کار کھڑی کر لی اور
اس مزدور کے پاس گیا۔میں نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے بتایا کہ میں بی۔اے پاس
ہوں لیکن نوکری نہیں ملتی اس لئے میں نے سڑک کوٹنے یا سڑک پر مٹی ڈالنے کی مزدوری کر لی ہے۔پس اگر دنیا رحیمیت کے جلووں کے پر تو کے نیچے کسی طالب علم کو پاس کر دے ( یعنی کوئی مثلاً بی۔اے
پاس کر لے ) تو کر دے لیکن ضروری نہیں کہ دنیا مالکیت یوم الدین کا نتیجہ ظاہر کرنے کی طاقت بھی
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
۳۱
سورة الفاتحة
رکھتی ہو۔خیر اللہ تعالیٰ نے اس احمدی افسر کے ذریعہ اپنی مالکیت کا جلوہ دکھانا تھا چنانچہ اُنہوں نے اس
مزدور کو کہا کہ میں فلاں فیکٹری میں ہوں تم وہاں میرے پاس آجانا میں تمہارے لئے کوئی نوکری تلاش
کروں گا۔چنانچہ وہ مز دور دوسرے دن ان کے پاس گیا اُنہوں نے اس کے لئے کوئی جگہ معلوم کرنے
کی کوشش کی۔انہیں معلوم ہوا کہ اس وقت فیکٹری میں کوئی ایسی جگہ خالی نہیں جہاں کسی بی۔اے پاس
کو لگایا جائے۔اس لئے انہوں نے اس کو ایک ایسے مزدور کی جگہ دلوا دی جس کو فیکٹری دس روپے یومیہ
دیتی تھی۔ممکن ہے کہ وہ باہر تین چار روپیہ لے رہا ہو اور اس طرح اسے قریباً تین سو روپے ماہوار کی
نوکری مل گئی۔غرض اللہ تعالیٰ صرف رحیم نہیں یعنی یہ نہیں کہ جو شخص امتحان دے وہ صرف اس کا نتیجہ نکال دے اور
اسے پاس کر دے بلکہ وہ ملِكِ يَوْمِ الدین ہے۔ویسے تو بندہ بڑا ہی عاجز ہے۔اللہ تعالیٰ ہی اپنی رحمت
کے نتیجہ میں اس کی دعاؤں کو قبول کرتا اور اس کی کوششوں کو سراہتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ ایک استحقاق
پیدا کر دیتا ہے یعنی وہ کہتا ہے تمہارا میں نے یہ حق قائم کر دیا ہے پھر وہ اس سے وہ حق چھینتا نہیں بلکہ
جو حق رحیمیت کے جلوے نے قائم کر دیا تھا وہ حق اسے دیتا ہے اس کے سامان پیدا کرتا ہے۔ایک تو ہمیں یہ معرفت حاصل ہونی چاہئے کہ سوائے اللہ کے کوئی ذات ایسی نہیں جو تربیت کی
متکفل ہو جونشو و نما کو کمال تک پہنچانے کی ذمہ داری لیتی ہو۔ماں باپ بھی یہ ذمہ داری نہیں لے
سکتے۔کتنے ماں باپ ہیں جن کے بڑے ذہین بچے ہوتے ہیں لیکن وہ ان کی تربیت نہیں کر سکتے
دنیا کی کوئی مخلوق بھی یہ تربیت نہیں کر سکتی لیکن ہمیں انسان کی بات کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ نے اسے
اشرف المخلوقات کے مقام پر کھڑا کیا ہے۔کوئی انسان اس معنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر
ربوبیت نہیں کر سکتا۔انسان اگر یہ کہے کہ میں اپنے زور سے یہ کروں گا تو وہ نہیں کرسکتا۔بہتوں نے
دعوے کئے لیکن وہ اپنے دعوؤں کو سچا کر کے نہ دکھا سکے۔آپ روس کے کمیونزم کو لے لیں آپ
سوشلسٹ ممالک کے سوشلزم کو لے لیں آپ سرمایہ دارانہ حکومتوں کے دعاوی کو لے لیں کسی جگہ بھی
آپ کو یہ نظر نہیں آئے گا کہ ہر شخص کی اس معنی میں ربوبیت ہو رہی ہے۔بعض کی وہ ربوبیت کرتے
ہیں مثلاً فیورٹزم (Favouritism) ہے لیکن یہاں بعض کا سوال نہیں یہاں سوال یہ ہے کہ وہ ہر
مخلوق کی تربیت کے متکفل ہوں اور ایسا وہ نہیں کرتے بلکہ انہوں نے تو مزدور کی تنخواہ اور ڈیلی ویجز
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
سورة الفاتحة
(Daily Wages) کے ساتھ ایسا قانون باندھ دیا ہے کہ کم ہی مزدور ہیں جن کے حقوق انہیں
ملتے ہیں جن کی ربوبیت کے یہ لوگ متکفل کہلائے جا سکتے ہیں۔یعنی وہ کہتے ہیں کہ ہم تمہاری جسمانی
اور روحانی استعدادوں کی نشو و نما کریں گے اور اس کے لئے تمام سامان مہیا کرنے کے ہم ذمہ دار ہیں
لیکن وہ عملاً ایسا کر نہیں سکے۔غرض ربوبیت کی صفت کے اندر جو یہ ذمہ داری ہے یہ کہیں نہیں پائی
جاتی صرف خدا کے بندوں میں ہمیں یہ نظر آ سکتی ہے اور جو دوسری ذمہ داری ہم پر ہے اس کے
ماتحت ہمیں خدا کا بندہ بننا چاہئے۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کی توحید کو قائم کرنا چاہتے ہیں تو محض اس کی صفات کا
عرفان کافی نہیں بلکہ اپنے اندر ان صفات کو پیدا کرنا بھی ضروری ہے ورنہ تو یہ ایک فلسفہ ہے جس کا
حسن اور نہ احسان غیر کا دل موہ لینے کے قابل ہے جب تک وہ حسن اور احسان کا جذ بہ ہمارے اندر
پیدا نہ ہو اس وقت تک ہم دنیا میں تو حید کو قائم نہیں کر سکتے۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ ربوبیت کی صفت اپنے اندر پیدا کرے اور جس حد تک اللہ تعالیٰ
نے اسے توفیق اور طاقت عطا کی ہے وہ اپنے دائرہ میں پرورش کا متکفل ہو مثلاً اگر وہ خاندان کا بڑا فرد
ہے تو وہ اپنی استعداد کے مطابق پرورش کا متکفل ہو۔اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی استعداد سے زیادہ بوجھ
نہیں ڈالتا اور پھر جماعت کا ایک فرد ہونے کی حیثیت سے بھی وہ ربوبیت کی صفت اپنے اندر پیدا
کرے۔جماعت بحیثیت جماعت اپنے اندر ربوبیت کی صفت پیدا کرنے کیلئے۔اس لئے کوشش
کرے کہ وہ سمجھے کہ دنیا میں ہم نے تو حید باری کو قائم کرنا ہے اور جب تک ہم اپنے نظام میں، اپنے
کام میں اور اپنے عمل میں ربوبیت کی صفت پیدا نہیں کریں گے ہم دنیا میں توحید کو قائم نہیں کر سکتے۔غرض جس وقت تک ہر فرد جماعت بحیثیت ایک فرد جماعت، جماعت کے کام میں اپنی ذمہ داری کو نہ
نہا ہے اس وقت تک تو حید حقیقی دنیا میں قائم نہیں ہو سکتی۔پس ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ربوبیت کی صفت انفرادی حیثیت میں بھی اور
اجتماعی طور پر بھی اپنے اندر پیدا کریں۔پھر رحمانیت کے جلوے ہیں۔ہمارے پہلوں نے بڑی
خوبصورتی اور بڑے حسن کے ساتھ ان جلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہی کا واقعہ ہے کہ آپ نے ایک بچے کو روتے دیکھا تو دریافت کیا کہ یہ کیوں
روتا ہے۔اس بچے کی ماں نے بتایا کہ چونکہ دودھ پیتے بچے کا راشن منظور نہیں کیا جاتا اس لئے میں نے
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
٣٣
سورة الفاتحة
اس کا دودھ چھڑا دیا ہے۔اب بچہ گندم یا کھجوریں وغیرہ نہیں کھا سکتا لیکن چونکہ دودھ چھڑانے کے نتیجہ
میں اس کی جسمانی تربیت اور نشونما پر ایک بڑا اور گندہ اور مہلک اثر پڑتا ہے اور اس کا اثر پھر روحانی
تربیت پر بھی پڑے گا اس لئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خدائے رحمن کی صفت کو اپنے نظام میں جاری
فرمایا اور دودھ پیتے بچوں کے لئے راشن مقرر کر دیا۔ہم سینکڑوں نہیں ہزاروں مثالیں ایسی دے سکتے
ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیہم ہر وقت چوکس اور بیدار
رہتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے دنیا کو ان کی زندگی میں اور ان کے
نظام میں نظر آئیں تا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے حسن اور اس کے احسان سے دنیا متعارف
ہو جائے اور اس کی طرف کھینچی چلی آئے اور غیر اللہ کے سارے رشتے اس کے نتیجہ میں کٹ جائیں اور
صرف خدائے واحد و یگانہ کے ساتھ تعلق اطاعت اور تعلق عبودیت اور تعلق غلامی قائم ہو اور قائم رہے۔یہ ذہنیت ہماری جماعت میں پیدا ہونی چاہئے اگر یہ ذہنیت ہماری جماعت میں پیدا نہ ہو اور اگر
ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے جلوے دنیا کو نہ دکھا سکیں تو ہم اللہ تعالیٰ کی توحید
کو بھی دنیا میں قائم نہیں کر سکتے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے
اور آپ نے فرمایا کہ اس کے علاوہ میری اور کوئی غرض نہیں کہ میں توحید باری قائم کرنا چاہتا ہوں اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کرنا چاہتا ہوں۔رحیمیت کے جلوے بھی (جیسا کہ میں نے کہا ہے ) ہمیں دکھانے چاہئیں، مالکیت کے جلوے بھی
ہمیں دکھانے چاہئیں۔اگر آپ غور کریں تو آپ بھی میری طرح اسی نتیجہ پر پہنچیں گے کہ اگر ہم اپنی
زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کی ان چاروں امہات الصفات کے جلوے دکھانے میں کامیاب ہو جا ئیں تبھی
اور صرف اسی صورت میں ہم خدا تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔پس اللہ تعالیٰ کی توحید کے قیام کے سلسلہ میں ہماری ایک ذمہ داری تو یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی صفات
کی معرفت حاصل کر کے اپنی زندگی میں ان صفات کو قائم کر دیں اور دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دنیا
میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے اپنی زندگی میں دکھا کر دنیا کو اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کے
جلوے دکھانے کے بعد اس کی معرفت کے حصول کا ذریعہ بنیں تا کہ اللہ تعالیٰ کی توحید قائم ہو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے وہ عزت عطا کی ہے کہ انسان کا تصور بھی اس عظیم عزت کا
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴
سورة الفاتحة
احاطہ نہیں کر سکتا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے کا یہ مطلب ہے کہ ہم آپ
کے ہر قول اور ہر فعل کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔آپ کے ہر قول کو اللہ تعالیٰ کے کلام یعنی قرآن کریم
کی تفسیر سمجھیں اور آپ کے ہر فعل کو ایسا حسین سمجھیں کہ اس کو اپنے لئے اسوہ اور ایک قابل تقلید نمونہ
سمجھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال کو ، آپ کی
زندگی کے مختلف پہلووں کو اپنے لئے اُسوہ نہ سمجھیں اور اس کی بجائے کوئی اور نمونہ دنیا کے سامنے پیش
کریں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو نہ سمجھا اور نہ اُسے قائم
کرنے کی کوشش کی۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل کو جیسا کہ وہ حسین ہے اور
احسان کرنے والا ہے سمجھنے لگیں اور اپنی زندگی کیلئے اسے نمونہ بنا ئیں اور اس طرح پر دنیا میں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کرنے کی کوشش کریں تو دنیا بڑی جلد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے حسن و احسان کی گرویدہ ہو جائے گی۔کیونکہ اس وقت دنیا میں حقیقی معنی میں نہ کہیں حسن نظر آتا
ہے اور نہ کہیں کوئی محسن نظر آتا ہے۔محسن حقیقی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔جسمانی اور
دنیوی طور پر بھی اور روحانی اور اُخروی لحاظ سے بھی آپ ہی کی ذات محسن اعظم ہے اور آپ ہی
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو انسان نے اس رنگ میں اور اس شان میں اور اس حسن میں اور اس احسان
میں پہچانا اور اس سے تعلق رکھا۔اللہ تعالیٰ کی ذات اپنی ذات کے لحاظ سے بھی اور اپنی صفات کے لحاظ سے بھی بے مثال و مانند ہے
لیکن اس کے قریب تر اور اس کے مشابہ تر جووجود پیدا ہوا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود تھا اسی لئے
اللہ تعالیٰ نے کہا۔میری صفات کے مظہر اتم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو
اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہیں اگر ہم آپ کی زندگی کے ہر پہلو کو اپنے لئے اُسوہ اور نمونہ سمجھیں
اور بنا ئیں تو اپنی استعداد کے مطابق ہم بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوں گے اور ایک لحاظ سے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے کا موجب بنیں گے اور دوسرے لحاظ سے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کو دنیا میں قائم کرنے کا وسیلہ بنیں گے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۷۰ تا ۸۷۷)
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۳۵
سورة الفاتحة
جو قرآنِ کریم نے ہمیں بتایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات میں ہمیں حسنِ کامل اور
احسانِ کامل نظر آتا ہے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم
ہیں۔قریباً قریباً ساری خدائی صفات آپ کی زندگی میں جلوہ گر ہیں۔اس لئے ہم خدا تو نہیں کہہ سکتے
کیونکہ خدا کی مخلوق خدا نہیں بن سکتی لیکن خدا کی مخلوق جب خدا کے قریب تر پہنچ سکتی ہے اور حضرت محمد
کی ذات میں پہنچی ہے تو ہمیں آپ کی ذات میں خدا کی وہی شکل اور کیفیت نظر آتی ہے۔جو قرآن
کریم میں بیان ہوئی۔پس ایک تو جہاں تک انسان اپنے حسن کو دوبالا کر سکتا تھا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات میں وہ دوبالا ہو چکا ہے اور جہاں تک کوئی انسان خدا تعالیٰ کے احسان کی صفات کو اپنی زندگی
میں جلوہ گر کر سکتا تھا۔وہاں تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے احسان کی صفات جلوہ گر
ہیں۔گویا آپ حسن و احسان صفات باری کے مظہر اتم ہیں۔اللہ تعالیٰ کی صفت محسن سے کیا مراد ہے؟ اور
اللہ تعالیٰ کی صفتِ احسان سے کیا مراد ہے؟ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی کتب میں وضاحت فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
” خدا تعالیٰ کی صفات اپنے نفس میں حسنِ باری ہیں۔مثلاً یہ تصور کہ ایک ایسی ذات ہے
جس نے تمام عالمین کو پیدا کیا اور وہ اُن کی ربوبیت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔یہ ربوبیت کی
صفت ایک حسن ہے۔رحمانیت کی صفت ایک حسن ہے۔رحیمیت کی صفت ایک محسن ہے اور
مالکیت یوم الدین کی صفت ایک حُسن ہے لیکن جب یہی صفات جو اپنے نفس میں حُسنِ باری
تعالیٰ کو ظاہر کر رہی ہیں کسی فرد یا جماعت پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کو فائدہ پہنچاتی ہیں تو فرد یا
جماعت کے لئے احسان کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔خدا تعالیٰ کا رب ہونا اس کے حسن کی
علامت ہے اور خدا تعالیٰ کا اپنے رب ہونے کے لحاظ سے ہر کس و ناکس کی ربوبیت کرنا اُس
کے احسان کی علامت ہے گویا اللہ تعالیٰ کا ہر فرد بشر کی یا جماعت پیدا کر کے اُس کی ربوبیت
کے طور پر اس میں ایک انقلاب عظیم بپا کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کو ظاہر کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی صفات میں حسن بھی کامل اور اللہ تعالیٰ کی صفات میں احسان کے کامل جلوے
بھی نظر آتے ہیں اور یہی حال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا بھی ہے۔آپ کی زندگی میں بھی
حسن و احسان کے جلوے نظر آتے ہیں۔انسان ہونے کی جو حد ہے اُس میں ہم سب برابر ہیں لیکن
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۶
سورة الفاتحة
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حسن و احسانِ باری میں یکتا اور انسانِ کامل ہیں اس لئے وہ منفرد ہیں۔ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ اس بات میں ہم نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے لئے اسوہ حسنہ بنایا ہے۔تم
حسن و احسان باری تعالیٰ کے مظہر اتم تو نہیں بن سکتے لیکن تم اپنی استعداد اور طاقت کے مطابق مظہر محسن
اور احسان باری ضرور بن سکتے ہو۔اس لئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی پیروی
کرتے ہوئے تمہیں بھی اپنے اندر اپنی زندگیوں میں اپنے معاملات میں اپنے تعلقات میں اپنے پیار
میں اپنے غضب میں حسن و احسانِ باری کا اس رنگ میں مظہر بننے کی ضرورت ہے جس رنگ میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں حسن و احسانِ باری کو ظاہر کیا۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق جب ہم یہ کہتے ہیں کہ آپؐ صفات باری کے مظہر اتم ہیں تو ہمیں کچھ مزید بھی بتانا پڑے گا۔ور نہ تو یہ ایک فلسفہ بن جاتا ہے اور ہر آدمی اس حقیقت کو سمجھ نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اس پر بڑے حسین رنگ میں روشنی ڈالی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ سورہ حمد میں اللہ تعالیٰ کی جن بنیادی صفات کا ذکر ہوا ہے وہ چار ہیں۔ان کو
اصل الاصول صفات باری یا اُم الصفات سمجھنا چاہیے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات ان ہی چار صفات
کے ساتھ کسی نہ کسی شکل میں تعلق رکھتی ہیں۔اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی اُم الصفات ہیں
اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ( میں قرآن کریم کی زبان میں بات کر رہا ہوں ) قرآن کریم کا
یہ دعویٰ ہے کہ یہ صفات آپ کے اندر پائی جاتی تھیں۔تو پھر ہمیں تاریخ دیکھنی پڑے گی۔جس کو وقتی
طور پر ہم ایک حد تک نظر انداز بھی کر سکتے ہیں اور کچھ مثالیں بھی دے سکتے ہیں۔قرآن کریم کہتا ہے
کہ رب العالمین کی صفت کامل طور پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھی اور رحمانیت کی کامل صفت
آپ کے اندر پائی جاتی تھی اور اسی طرح رحیمیت کی اور مالکیت کی صفت بھی آپ کی ذات میں جلوہ گر
تھی اور چونکہ یہ چاروں صفات اللہ تعالیٰ کی ساری صفات کی اصل یا اُتم الصفات ہیں اس لئے ماننا
پڑے گا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود تمام صفات باری تعالیٰ کا مظہر اتم ہے۔یہ چار صفات جو سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بیان کی ہیں اور جن کے متعلق ہمیں بتایا گیا ہے
کہ وہ اصل الاصول اور اُم الصفات ہیں۔قرآن کریم نے یہ کہا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ۳۶) اللہ تعالی جو تمام صفاتِ حسنہ