سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 5
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۹
سورة الفاتحة
ہے اور بڑی حیران بھی ہوتی ہے کہ ہمیں اس ملک میں اپنے آرام اور سکھ بھی عام لوگوں جتنے نصیب
نہیں ہیں ہم ایک غریب قوم ہیں مگر خدا تعالیٰ کی رضا کو ہر حال میں دنیوی مرضیات پر ترجیح دیتے
ہیں۔ہمارا زمیندار اگر ہفتہ میں ایک دفعہ مزیدار سالن کے ساتھ روٹی کھا سکتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں
وہ بھی نہیں کھاتا میں اس لذت کو کھوتا ہوں آخر وہ کیا چیز ہے جو اس جذبہ کے پیچھے کام کر رہی ہے۔دنیا
حیران ہے بعض دفعہ وہ ہمیں بیوقوف بھی سمجھتی ہے۔کیونکہ وہ خدا اور اُس کے حسن سے بے بہرہ ہے اور
یہ امر ہمارے لئے غم اور افسوس کا باعث ہے کہ لوگ خدا کی صفات سے کیوں غافل ہیں۔پس ہمارے پروگرام بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے ہیں اور ہمیں اس کی طرف توجہ دینی
چاہیے۔بعض جاہل اور کم علم لوگ مجھے بھی لکھ دیتے ہیں کہ اپنے ملک میں تو کچھ نہیں کرتے اور غیر ملکوں
میں توجہ دیتے ہیں۔ہم تو پیدا ہی اس لئے ہوئے ہیں کہ غیروں کی خدمت کریں۔اگر غیروں سے
تمہاری مراد باہر کے ممالک ہیں تو وہ بھی مستثنی نہیں ہو سکتے۔ہمیں پیدا ہی اس لئے کیا گیا ہے کہ ہر وہ
جگہ جس میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے جلوے نظر آتے ہیں وہاں ہم پہنچیں اور اللہ تعالیٰ کی
ربوبیت کے جلوؤں کے ساتھ اپنی استعداد کے مطابق اپنی ربوبیت کے تھوڑے بہت جلوے بھی
شامل کر دیں۔پھر خدا تعالیٰ چونکہ بڑا مہربان ہے وہ کہتا ہے میرے بندوں نے سب کچھ کیا ہے حالانکہ کیا اُس
نے خود ہوتا ہے لیکن وہ اپنی رحمت سے ہمارے لئے برکتوں کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔میں نے کل
آپ کو بتایا تھا پندرہ مہینے میں طبی مراکز اور سکولوں کی آمد پنتالیس لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔فالحمد لله على ذلك۔پھر اسی آمد میں سے ہم نے خرچ کیا گو ابتدائی خرچ تو اس پیسے میں سے ہوا تھا
جو جماعت نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں دیا تھا لیکن بعد میں اصل سرمایہ واپس آگیا اور آمد میں
سے خرچ کیا گیا۔دنیا کہتی ہے جماعت احمدیہ نے خرچ کیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ
کے فضل کا نتیجہ ہے۔ایک ملک کے ہائی کمشنر ( مصلحت میں ملک کا نام نہیں لوں گا ) نے کہا جس رنگ میں
جماعت احمد یہ کام کر رہی ہے ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ اگلے آٹھ سال میں ہمارے ملک کی
۸۰ فیصد آبادی احمدی ہو چکی ہوگی اور اس نے یہ بھی کہا کہ میں نے تو اپنے بیٹے کو کہہ دیا کہ ابھی سے
احمدیت میں داخل ہو جاؤ آٹھ سال کے بعد احمدی ہوئے تو کوئی مزہ نہیں ہوگا۔ایک پاکستانی دوست
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة الفاتحة
نائیجیریا میں تھے۔وہاں سے اُن کا کسی اور ملک میں تبادلہ ہوا تو وہ ایک احمدی دوست سے کہنے لگے
کہ خاموشی کے ساتھ مگر نہایت تندہی کے ساتھ جماعت احمدیہ نائیجیریا میں تبلیغ اسلام کا کام کر رہی
ہے۔اب دیکھو وہ خود احمدی نہیں ہے لیکن اس کا تاثر یہ تھا کہ جماعت احمد یہ ترقی کر رہی ہے۔تاہم
جماعت احمدیہ نہ تو خاموشی سے کام کر رہی ہے اور نہ دنیا کی واہ واہ اس کے مد نظر ہے۔ہم نے لا نُرِيدُ
مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا (الدھر:۱۰) کی رُو سے دُنیا سے یہ نہیں کہنا کہ وہ ہمارا شکر ادا کرے۔پس یہ ہے ہمارا علم اور یہ ہے ہمارا لائحہ عمل۔ہم دنیا سے نہ شکر گزاری کے متمنی ہیں اور نہ کسی سے
کوئی بدلہ مانگتے ہیں۔ہم تو خدا تعالیٰ کے بندے بن کر بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے میدانِ
جہاد میں برسر پیکار ہیں۔خدا نے فرمایا کہ میں جن و انس اور انسان اور غیر انسان کا رب ہوں۔ہم
اپنے ملک سے باہر نکلے اور ہم نے کہا کہ اپنے رب کی اس صفت کا صحیح مظاہرہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب
ہم دنیا کے کونے کونے میں پہنچ کر اپنے رب سے کہیں کہ ہمیں جتنی طاقت ہے اتنے ہم پھیلے اور تیری
ربوبیت کے جلوؤں میں اپنی حقیری کوشش ہم نے بھی شامل کر دی۔اے خدا تو اپنے فضل سے ہماری
حقیر کوششوں کو قبول فرما اور ان کے بہترین نتائج پیدا کر۔پس یہ ہے ہمارا پروگرام اور یہ ہے ہماری کوششوں کا منتہائے مقصود۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں
رحمان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے کسی چیز کا اجر نہیں مانگتا یہ رحمانیت کے معنی اور
مفہوم کا بنیادی تصور ہے۔یعنی بغیر کسی عوض کے خدمت کرنا اور مخلوق خدا پر رحم کرنا۔جو شخص خدا تعالیٰ کا
سچا عاشق ہے اور اس کے جلوؤں کو دیکھتا ہے اور اس کی صفات کی معرفت رکھتا ہے اور اس کا یہ بھی فرض
ہے کہ وہ اس صفت سے متصف ہو اور بنی نوع انسان کی خدمت بغیر کسی اجر کے کرتا رہے۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔گالیاں سن کر دُعا
رو
اب گالی دینا کوئی خدمت تو نہیں جس کے بدلے میں کسی کو دُعا دی جائے کہ گویا کسی کی
خدمت کا بدلہ اُتارا جا رہا ہے۔بلکہ وہ تو خدمت کی ایک بھیانک شکل میں نفی ہے مگر گندہ دہانی
کرنے والا شخص جس کی گندہ دہانی اپنی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہو وہ بھی یہ یادر کھے کہ وہ ہمارے
احسان سے بچ نہیں سکتا۔وہ اپنی محفلوں کو ہمیں گالیاں دے کر سجاتا ہے۔ہم اپنی راتوں کو ان
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۱
سورة الفاتحة
کے لئے دعائیں کر کے منور رکھتے ہیں۔ہمارا خدا رحمان ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کی صفت رحمانیت کے مظہر کے طور پر اس کے جلوؤں
میں اپنی طرف سے تھوڑی سی چاشنی ملا دیں۔تاکہ اس کی رحمتوں کے ہم بھی وارث بن جائیں۔یہ
ضروری ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو باتیں بیان فرمائی ہیں۔خصوصاً اس ضمن میں وہ بڑی
ضروری ہیں۔کئی لوگ ایسے موقع پر غصے میں آ جاتے ہیں۔ویسے تو یہ انسانی فطرت ہے۔غصہ میں آنا
نہ بُرا ہے اور نہ قابلِ اعتراض ہے۔تاہم غصے کو نہ دبانا یہ بُری بات ہے۔میں نے بتایا تھا کہ ایبٹ آباد میں ہمارے مکان بن رہے تھے۔بعض لوگوں نے ان کو آگ لگادی
جس سے ہمیں پچیس ہزار روپے کا نقصان ہو گیا۔ہمارے بعض احمد یوں نے بڑے غصے کا اظہار
کیا۔میں نے اُن سے کہا تم بڑے عجیب لوگ ہو۔تم یہ بنیادی بات بھول جاتے ہو کہ جماعت احمدیہ کو
اللہ تعالیٰ نے اتنا بلند مقام عطا فرمایا ہے اور اس کے اندر اتنی طاقت اور وسعت پیدا کر دی ہے کہ یہ
ہیں پچیس ہزار روپے کی رقم اس کے لئے ایسی ہے جیسے ایک مضبوط جسم پر ایک مکھی آکر بیٹھ جائے۔کیا
وہ مضبوط جسم اس مکھی کے بوجھ تلے دب جایا کرتا ہے۔نہیں ! ہرگز نہیں!! ہم ان کی ان حرکتوں کے نتیجہ
میں ان کے دشمن نہیں بنتے۔بلکہ ہمارے دل میں اُن کے لئے رحم کی موجیں اور زیادہ شدت اختیار کر
جاتی ہیں کہ قرآن کریم ایک حسین تعلیم تھی یہ اس سے غفلت برتنے والے ہیں اور اس کے کمالات سے
بے خبر ہیں۔قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ کوئی شخص اگر تم پر احسان نہ بھی کرے تب بھی تم اس پر احسان کرو۔یہ وہ لوگ ہیں جن پر ہم احسان کرتے ہیں وہ ہمیں مٹانے کے درپے ہیں۔ہم ان سے جزا اور شہ
رشکر کا
مطالبہ نہیں کرتے مگر وہ ہمیں مٹانے کے درپے ہیں۔وہ قرآن کریم کی تعلیم کو بھول جاتے ہیں۔ہم ان
کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور وہ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں اور نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔قرآن کریم نے ایک جگہ کہا ہے کہ یہ لوگ استہزاء کر رہے ہیں اور اے رسول! تو ان کی ان
حرکتوں پر تعجب کر رہا ہے۔خدا نے ان کے لئے ایک عزت کا سامان آسمان سے بھیجا۔اور وہ اپنی
عزیت اور شرف کے سامان کو پہچانتے ہی نہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حقیقت کو بھی بطور
مظہر اتم کے دنیا پر ظاہر فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی نصیحت فرمائی ہے کہ اپنے اپنے
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۲
سورة الفاتحة
دائرہ استعداد میں کمال کو پہنچانی چاہیے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو ٹھیک کام کرنے والے ہیں
ان کے کام کی تکمیل میں اُن کی مدد کرنا ضروری ہے۔صفت رحمانیت کے زیادہ ظاہری جلوے وہاں عیاں ہوں گے جہاں یہ جلوہ ظاہر ہورہا ہے۔اس کا
جماعت سے تعلق نہیں اور رحیمیت کا جلوہ تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى (المائدة: (۳) کے ماتحت ظہور پذیر
ہوگا۔کوشش کرو کہ جو نیک کوشش میں مصروف ہے وہ اپنے مطلوب کو حاصل کر لے۔یعنی اپنی زبان میں
احمدیت کی زبان میں یا اسلام کی زبان میں بات کریں تو کوشش کرو کہ تمہاری نوجوان نسل جو اس لئے
پیدا کی گئی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے ان کی تربیت درست ہو اور وہ جو کوشش کر رہے
ہیں اس میں تم ان کے مددگار بنو اور ان کا ہاتھ بٹاؤ۔ان کے ساتھ چلو۔ان کی رہنمائی کرو اور ان سے
پیار کرو اور ایسا پیار کہ اس دُنیا میں اس سے زیادہ پیارا نہیں کہیں نظر نہ آئے۔وہ سمجھ جائیں اور یہ حقیقت
پہچان جائیں کہ وہ کس غرض کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔یادرکھو اپنے مطلوب کو حاصل کرنے کا ایک ہی
ذریعہ ہے۔اپنی کوشش اور اپنے بھائی کی مدد اور اس کا ساتھ دینا۔اس طرح کرنے سے ہم صفت رحیمیت
کے مظہر بن جائیں گے اور جماعت کو ایک بنیان مرصوص یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بنا دیں
گے۔اس لئے نہیں کہ اس سے میں نے یا آپ نے کوئی ذاتی فائدہ اُٹھانا ہے بلکہ اس لئے کہ ہم میں
سے ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرے اور وہ اس عظیم ہستی کی عظیم فوج کا ایک سپاہی بن
جائے۔جس کے ذریعہ سے دنیا کے گھر گھر میں اللہ تعالیٰ کے نور کے چراغ روشن ہوئے ہیں اور جن
مکانوں کے او پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا لوائے حمد لہرایا جانا ہے۔پھر جماعت کو مالکیت یوم الدین کا بھی مظہر بننا ہے۔ہم اس کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ساری
جماعت مل کر کوشش کرتی ہے۔اسے ہر وقت سامنے رکھنا چاہیے۔کوئی فیصلہ نفس کے جوش سے نہیں کرنا
چاہیے ہر فیصلہ اللہ تعالیٰ کی منشاء اور اسلامی تعلیم کے مطابق ہونا چاہیے اور اس فیصلہ سے فضائی فیصلہ
مراد نہیں ہے۔اس فیصلہ سے ثالثی فیصلہ مراد نہیں ہے۔بلکہ ہر کام کے کرنے سے پہلے جو فیصلہ کیا جاتا
ہے وہ فیصلہ مراد ہے۔صبح سے لے کر شام تک آپ کا جو وقت گذرتا ہے۔اس میں آپ اس قسم کے
سینکڑوں فیصلے کرتے ہیں۔مثلاً آپ نے بچوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔ان میں سے ہر ایک
سے بوجہ طبیعتوں کے اختلاف کے علیحدہ علیحدہ سلوک کرنا ہے۔آپ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اگر مثلاً
تفسیر حضرت
خلیفۃ المسح الثالث
۵۳
سورة الفاتحة
کسی کی بیوی غفلت کر جائے تو غصہ میں نہیں آنا۔پچھلے دنوں مجھے بڑا ڈکھ پہنچا جماعت کے ایک کارکن
کی بیوی آپا مریم صدیقہ اور منصورہ بیگم کے پاس آئی اور بتایا کہ اُس کے خاوند نے اسے اتنی بے رحمی
سے مارا ہے کہ اس کا سارا جسم نیلا ہوا ہوا ہے۔تم خدا کی طرف اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
اور اس کے محبوب مہدی کی طرف منسوب ہوتے ہو۔تمہارے کان میں تو یہ آواز پڑ رہی ہے کہ
مالکیت یوم الدین کی صفت کے مظہر ہو لیکن اپنے نفس کے جوش سے ظلم اور وحشت کا مظاہرہ کرتے
ہو۔احباب جماعت ایسے لوگوں کے لئے دُعا بھی کریں۔پس مالکیت یوم الدین کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ نفس کے سارے جوش ٹھنڈے ہو جائیں۔سوچو
اور غور کرو۔بعض دفعہ جوش آ بھی جاتا ہے۔اس قسم کی کیفیت فطرتی لازمہ ہے۔مثلاً کہیں
جلسہ ہو رہا ہے۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔ایک وقت میں
غیر ملکوں میں اسلام کے خلاف سخت گندے اعتراض کر دئیے جاتے تھے۔دنیا کے ایک حصے
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی گئی اور گندہ اعتراض کیا گیا اور دنیا کے دوسرے حصہ میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی معہود علیہ السلام کو گالیاں دی گئیں اور گندے اعتراضات کر دیئے
گئے۔جہاں بھی یہ اعتراض ہو وہاں ہمارے نفس جوش میں نہیں آنے چاہئیں۔خدا تعالیٰ کے ایک
بندے کی روح میں وہ رد عمل پیدا ہونا چاہیے کہ خود خدا کہے کہ میرا بندہ میرا محبوب ہے یہ غلط قدم نہیں
اٹھاتا۔گالیوں میں گالیاں ملا کر گند اور عفونت کی آواز کو ہم نے بلند نہیں کرنا بلکہ گالیوں کے گندے
شعلوں کو اپنے آنسوؤں اور دعاؤں سے بجھانے کی کوشش کرنی ہے۔اس کے لئے ہم پیدا کئے گئے
ہیں۔یہی ہماری زندگی ہے۔یہی ہماری روح ہے اور یہی ہمارا شعار ہے۔اس کے بغیر تو کوئی زندگی
نہیں ہے۔اگر ہم نے قرآن کریم کو چھوڑ دینا ہے۔اگر ہم نے اس سے کوئی پیار نہیں کرنا۔اگر ہمارے
دل میں مہدی معہود کے لئے کوئی پیار نہیں تو کیا کرنا ہے زندہ رہ کر۔اگر خدا سے دور ہی رہنا ہے تو پھر
زندگی کا کوئی مزہ نہیں ہے۔مزہ تو اس میں ہے کہ خدا کہے کہ تکلیفیں برداشت کرو۔ہم ان تکلیفوں کو
برداشت کریں اور ہمیں پتہ یہ لگے کہ ان میں خدا نے ہمارے لئے سرور پیدا کر دیا ہے۔ایک دفعہ
خدا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کسی نے سوال کیا کہ جن لوگوں کو آپ خدا کے پیارے اور محبوب کہتے
ہیں اُن پر دُکھ کیوں آتے ہیں ان پر ابتلاء کیوں نازل ہوتے ہیں۔آپ چونکہ خود صاحب تجربہ تھے
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۵۴
سورة الفاتحة
آپ نے مسکرا کر دیکھا اور فرمایا تم ان سے جا کر پوچھو ان ابتلاؤں اور امتحانوں کو ( جودشمن کی نگاہ میں
دُکھ اور تکلیف کا موجب ہیں ) دکھ اور تکلیف سمجھتے ہیں یا ان میں نہایت لذت اور سرور پاتے ہیں۔جب وہ اسے تکلیف ہی محسوس نہیں کرتے تو تم اسے تکلیف کیوں کہتے ہو۔پس یہ خدا کی چار صفات ہیں جو اصول کے طور پر سورۃ فاتحہ میں بیان ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے
انسان کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ ان چار صفات کا مظہر بنے اور اپنی زندگیوں پر ان کا رنگ
چڑھائے۔اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک عملی نمونہ پیش کرنے کے لئے اپنے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو خلق کیا اُن کی اُنگلی پکڑی۔ان کا ساتھی اور دوست بنا۔ان سے پیار کرنے والا بنا۔اُن کو اپنا محبوب
بنایا۔خود اُن کا محبوب بھی بنا اور اس طرح گویا ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ اس عالمین کی یا ان افلاک
کی جو غرض تخلیقی تھی وہ پوری ہو جائے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے اپنا عمدہ
نمونہ پیش کیا اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کا
مظہر بنانے کے لئے تمہارے سامنے جو نمونہ رکھا ہے۔اس میں کوئی خامی کوئی کمزوری اور کوئی نقص
نہیں ہے۔جو صفات باری کا مظہر اتم اور مظہر اکمل ہے اور وہ ایک کامل اور مکمل اُسوہ حسنہ بن کر تمہارے
سامنے آیا۔اس اُسوہ حسنہ کے مطابق جو تمہیں قومی دیئے گئے۔تعبد ابدی کے لئے اور اللہ تعالیٰ کی
صفات کا مظہر بننے کے لئے ان کی نشو و نما کو کمال تک پہنچاؤ۔خدا تعالیٰ کی صفات کے حسن و احسان
کے جو جلوے خدا کی صفات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات میں نظر آتے ہیں وہ حسن و احسان
کے جلوے تمہاری زندگیوں میں بھی نظر آئیں۔تم رب بھی بنو خدا کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق
سے اپنے اپنے دائرہ استعداد کے اندر اندر اور اس طرح رحمان بھی بنور حیم بھی بنو اور مالک یوم الدین
بھی بنو اور خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے جو دائرہ مقرر کیا ہے اس کے اندر رہو گے تو میری رضا کی
جنتوں میں میری رضا کے ماحول میں رہو گے۔باہر نکلو گے تو جہنم میں جا پڑو گے۔اس لئے باہر نہ
نکلنا۔اپنے اپنے دائرہ میں اپنی زندگی گزارو۔آپ کے سارے پروگرام، آپ کے سارے کام اور
سارے فیصلے اور ساری تمنائیں اور دعائیں اور آپ کی زندگی کے سارے پہلو اسی حقیقت کے غماز
ہونے چاہئیں حتی کہ آپ کے آخری لمحات میں بھی یہ حقیقت نظر انداز نہیں ہونی چاہیے جب کہ انسان
موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہوتا ہے اور خدائے رحمان سے کہتا ہے یا خدائے رحیم سے
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
سورة الفاتحة
کہتا ہے کہ اے خدا اس قسم کی ہزاروں موتیں بھی آئیں تیری رحمت اور تیرے فضل اور تیرے پیار
کے مقابلہ میں یہ موتیں ہمیں کیسے ڈرا سکتی ہیں موت ہمارا منتہا نہیں۔تیری رضا ہمارا منتہائے مقصود ہے
اور تیرے فضل اور رحم پر منحصر ہے۔خطابات ناصر جلد اول صفحه ۵۸۱ تا ۶۰۲)
ہماری دعائیں سورۃ فاتحہ سے شروع ہوتی ہیں۔سورۃ فاتحہ جو کہ پہلی سورۃ ہے اس میں اتنی
زبر دست دُعائیں ہیں اور اتنی وسیع دُعائیں ہیں کہ ان کی وسعتوں میں تو اس مختصر سے وقت میں میں
نہیں جا سکتا لیکن اس وقت کی دُعا بہر حال سورۃ فاتحہ سے ہی شروع کرتا ہوں۔اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی چار بنیادی صفات کا ذکر ہے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اُمہات الصفات کہا ہے۔یعنی ہمارا اللہ رب العالمین ہے۔ہمارا اللہ رحمن ہے۔ہمارا اللہ رحیم
ہے۔ہمارا اللہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے اور ہمیں یہ حکم ہے کہ تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ کہ اللہ تعالیٰ کی تمام
صفات کا رنگ اپنے پر چڑھاؤ۔اور پھر سورۃ فاتحہ میں یہ ذکر ہے کہ یہ جو اللہ تعالیٰ کی بنیادی صفات ہیں
ان صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ۔ان صفات کے جلووں کے نتیجہ میں انسان کو بہت سی طاقتیں اور
استعداد یں حاصل ہوتی ہے۔اس لئے اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ خدا سے یہ دُعا
کرو کہ اے خدا جو قو تیں اور استعداد میں تو نے دی ہیں انہیں احسن اور بہتر رنگ میں استعمال کرنے
اور ان استعدادوں سے پورے طور پر فائدہ اُٹھانے کی ہمیں توفیق عطا کر پھر چونکہ انسان ہمیشہ کی
ترقیات کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس لئے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی اے خدا جو کچھ تو نے دیا ہے اس سے
جب ہم پورا فائدہ اُٹھا لیں تو وہ ہماری آخری منزل تو نہیں ہے اس کے بعد مزید منزلوں نے آنا ہے۔پس ان کے لئے جن استعدادوں اور قوتوں کی ہمیں ضرورت ہو وہ ہمیں عطا کر اور اپنے صراط مستقیم پر
ہمیں قائم کر دے اور اپنی رضا کی جنتوں میں داخل کرلے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۸۸٬۸۷)
خدا تعالیٰ کا اپنے بندوں سے تو یہ سلوک نہیں ہوتا وہ تو صرف پاس ہی نہیں کرتا ، وہ صرف رحیم ہی
نہیں ہے، صرف استحقاق ہی پیدا نہیں کرتا بلکہ وہ ملِكِ يَوْمِ الدین بھی ہے۔ہر چیز اس کے ہاتھ
میں ہے۔وہ جب استحقاق پیدا کرتا ہے تو ساتھ یہ بھی کہتا ہے، یہ لو اور دنیا حیران ہے اور ہم اپنے
پیارے ربّ کے پیارے جلوؤں کو دیکھ کر خوشی سے اپنی زندگی کے دن گزار رہے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا کہ میں تمہیں دُنیا کی طرح اجر نہیں دوں گا بلکہ میرا اجر تو اجر عظیم
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة الفاتحة
ہے۔( عظیم عربی لغت کے لحاظ سے اس عظمت کو کہتے ہیں جس سے بڑھ کر کوئی عظمت نہ ہو ) چنانچہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو اجر میں نے دینا ہے، اس سے بڑھ کر اجر تمہیں کہیں اور نہیں مل سکتا پس یہ
عظیم اجر ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے اور یہ عظیم اجر ہے جسے ہم عملا اللہ تعالیٰ سے وصول کر
رہے ہیں اور جس پر ہم خوش ہیں۔(خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۴۵۴)
اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر چونکہ حقیقی پرستش نہیں کی جاسکتی اس لئے عبادت کا حق ادا کرنے کے لئے
یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم اس کے حضور عاجزانہ دعاؤں سے جھکیں کہ اپنی کوشش سے ہم اس حق کو ادا
نہیں کر سکتے اس لئے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ فرمایا
اور ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ اگر تم صحیح طریق پر عبادت کرنا چاہتے ہو تو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ یہ دعا کرتے
رہا کرو کہ اے خدا ! عبادت کی خواہش تو ہم رکھتے ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اپنی قوت اور طاقت
سے ہم اس فرض کو پورا نہیں کر سکیں گے جب تک تیری مدد ہمارے شامل حال نہ ہو اس لئے تو ہم پر رحم
کر اور ہماری مد دکو آ اور ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم تیری عبادت کو کما حقہ پورا کر سکیں۔اس سورۃ میں انعام کی طرف بھی اصولاً اور بڑے حسین پیرایہ میں متوجہ کیا ہے آج حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اپنے اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے کی وجہ سے
ہمارے دل میں جو سب سے بڑی تڑپ پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان اپنے رب کو پہچانیں اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کو مانتے ہوئے آپ پر درود بھیجنے لگیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں
کے وارث ہوں اگر اور جب ہماری عبادت قبول ہو جائے اور خدا ہمیں کہے کہ میں جیسا کہ تیری
خواہش تھی تمہاری مدد کو آیا اور میں نے تمہیں تو فیق عطا کی کہ تم صحیح معنی میں میرے عبادت گزار
بندے بن جاؤ اب میں تمہیں انعام دینا چاہتا ہوں بتاؤ کیا لینا چاہتے ہو؟ تو ہم میں سے ہر احمدی کی یہ ندا
ہو کہ اے میرے رب تو نے ہم پر بڑا احسان کیا کہ ہمیں عبادت کی توفیق عطا کی تو نے ہم بڑا احسان
کیا کہ تو نے ہماری ان عبادتوں کو قبول کیا اور تو ہم پر بڑا احسان کر رہا ہے کہ ان عبادتوں کو قبول کرنے
کے بعد ہمیں اپنے فضلوں اور انعاموں سے نوازنا چاہتا ہے۔ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ
اس دنیا میں بسنے والے تمام ہمارے انسان بھائی تمہیں پہچاننے لگیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جو تعلیم دنیا کی بہتری کے لئے لائے تھے وہ اپنی گردنیں اس تعلیم کے جوئے کے نیچے رکھ دیں اور ابدی
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۷
سورة الفاتحة
جنتوں کے ہماری طرح وہ بھی وارث ہوں۔پرستش کا دعوی کرنا اور یہ کہنا کہ ہم عبادت کر رہے ہیں آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہے کیونکہ عبادت
صرف نمازیں پڑھنے کا نام نہیں قیام رکوع اور سجود کو ظاہری شکل میں بجالانے کا نام ہی عبادت نہیں ہے
خالی زکوۃ دے دینا بھی عبادت نہیں محض روزے رکھنا بھی عبادت نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک روح ہے
جس کی ضرورت ہے اگر ہماری نماز ، اگر ہمارے روزے، اگر ہماری زکوۃ اور اگر ہماری دوسری عبادات
زندہ ہیں تو وہ قبول ہوں گی اگر مردہ ہیں تو جو مردوں سے سلوک کیا جاتا ہے وہی ان سے کیا جائے گا پرستش
کرنے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے پس روح کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم اپنے رب سے
دعائیں مانگتے ہیں وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ہم غیر اللہ کے وجود کو مٹائیں اور غیر اللہ میں پہلا وجود
ہمارے اپنے نفس کا ہوتا ہے اگر ہم اپنے ہی ہاتھ سے اپنی نفسانی خواہشات کی گردن پر چھری پھیر کر
انہیں اپنے رب کے قدموں میں نہ لا ڈالیں تو ہماری عبادت کیسے قبول ہوگی اللہ کہے گا کہ آدھے تم میری
طرف جھکے اور آدھے تم اپنے نفسوں کی پرستش میں مصروف رہے اس
قسم کی عبادتوں کو میں پسند نہیں کرتا
حقیقی عبادت جیسا کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اس کی کریں اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
یہ ارشاد ہے جو میں اس وقت پڑھ دیتا ہوں اور جس پر میں آج اپنے مختصر سے خطبہ کو ختم کروں گا۔آپ
فرماتے ہیں۔۔انسان خدا کی پرستش کا دعوی کرتا ہے۔مگر کیا پرستش صرف بہت سے سجدوں اور رکوع اور
قیام سے ہو سکتی ہے یا بہت مرتبہ تسبیح کے دانے پھیر نے والے پرستار الہی کہلا سکتے ہیں بلکہ
پرستش اس سے ہو سکتی ہے جس کو خدا کی محبت اس درجہ پر اپنی طرف کھینچے کہ اس کا اپنا وجود
درمیان سے اٹھ جائے اول خدا کی ہستی پر پورا یقین ہو۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۴)
اس طرف ہمیں خاص توجہ دینی چاہئے نام تو ہم اللہ کا لیتے رہتے ہیں اس کے نشان بھی بڑی
کثرت سے ہماری جماعت دیکھتی ہے مگر وہ یقین کامل جو اس کی کامل ہستی اور اس کی قدرت اور
اس کی دوسری صفات حسنہ پر ہونا چاہئے بعض دفعہ بعض احمدیوں کے دل میں بھی ان کے متعلق
کمزوری پیدا ہو جاتی ہے اس متاع حسین اور بڑی قیمتی متاع کی حفاظت ہر وقت ہر احمدی کو کرتے
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
رہنا چاہیے۔آپ فرماتے ہیں۔۵۸
سورة الفاتحة
”اول خدا کی ہستی پر پورا یقین ہو اور پھر خدا کے حسن و احسان پر پوری اطلاع ہو اور
پھر اس سے محبت کا تعلق ایسا ہو کہ سوزش محبت ہر وقت سینہ میں موجود ہو اور یہ حالت ہر ایک
دم چہرہ پر ظاہر ہو اور خدا کی عظمت دل میں ایسی ہو کہ تمام دنیا اس کی ہستی کے آگے مردہ
متصور ہو اور ہر ایک خوف اس کی ذات سے وابستہ ہو اور اس کی درد میں لذت ہو اور اسی کی
خلوت میں راحت ہو اور اس کی بغیر دل کو کسی کے ساتھ قرار نہ ہو اگر ایسی حالت ہو جائے تو
اس کا نام پرستش ہے مگر یہ حالت بجز خدا تعالیٰ کی خاص مدد کے کیونکر پیدا ہو اسی لئے
خدا تعالیٰ نے یہ دعا سکھلائی اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی ہم تیری پرستش تو کرتے
ہیں مگر کہاں حق پرستش ادا کر سکتے ہیں جب تک تیری طرف سے خاص مدد نہ ہو خدا کو اپنا
حقیقی محبوب قرار دے کر اس کی پرستش کرنا یہی ولایت ہے جس سے آگے کوئی درجہ نہیں مگر
یہ درجہ بغیر اس کی مدد کے حاصل نہیں ہو سکتا اس کے حاصل ہونے کی یہ نشانی ہے کہ خدا کی
عظمت دل میں بیٹھ جائے خدا کی محبت دل میں بیٹھ جائے اور دل اسی پر توکل کرے اور اسی
کو پسند کرے اور ہر ایک چیز پر اسی کو اختیار کرے اور اپنی زندگی کا مقصد اس کی یاد کو سمجھے
اور اگر ابراہیم کی طرح اپنے ہاتھ سے اپنی عزیز اولاد کے ذبح کرنے کا حکم ہو یا اپنے تئیں
آگ میں ڈالنے کے لئے اشارہ ہو تو ایسے سخت احکام کو بھی محبت کے جوش سے بجالائے اور
رضا جوئی اپنے آقائے کریم میں اس حد تک کوشش کرے کہ اس کی اطاعت میں کوئی کسر
باقی نہ رہے یہ بہت تنگ دروازہ ہے اور یہ شربت بہت تلخ شربت ہے تھوڑے لوگ ہیں جو
اس دروازہ میں سے داخل ہوتے ہیں اور اس شربت کو پیتے ہیں زنا سے بچنا کوئی بڑی بات
نہیں اور کسی کو ناحق قتل نہ کرنا بڑا کام نہیں اور جھوٹی گواہی نہ دینا کوئی بڑا ہنر نہیں مگر ہر ایک
چیز پر خدا کو اختیار کر لینا اور اس کے لئے سچی محبت اور سچے جوش سے دنیا کی تمام تلخیوں کو
اختیار کرنا بلکہ اپنے ہاتھ سے تلخیاں پیدا کر لینا یہ وہ مرتبہ ہے کہ بجز صدیقوں کے کسی کو
حاصل نہیں ہوسکتا۔یہی وہ عبادت ہے جس کے ادا کرنے کے لئے انسان مامور ہے اور جو
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۵۹
سورة الفاتحة
نص یہ عبادت بجالاتا ہے تب تو اس کے اس فعل پر خدا کی طرف سے بھی ایک فعل مترتب
ہوتا ہے جس کا نام انعام ہے۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵۰۵۴)
66
ވ
خطبات ناصر، جلد دوم صفحه ۱۶۲ تا ۱۶۶)
سورۂ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے الفاظ میں ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ مجھ سے مدد
مانگنے سے قبل میری پہلی عطایا کی قدر کرو۔میں نے تمہیں قو تیں، قابلیتیں اور استعدادیں عطا کی
ہیں۔تمہارے اندر رفعتوں کے حصول کا مادہ ودیعت کیا ہے۔تمہارے لئے اپنے قرب کی راہوں کو
آسان کیا ہے۔میں نے تمہیں اپنا مقرب بنانے کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے ان رفعتوں کے حصول
اور ان سیدھی راہوں پر چلنے کے لئے میں نے جو سامان پیدا کئے ہیں تمہارا فرض ہے کہ تم ان کی قدر
کرو اور اپنی تدبیر میں پوری طرح انہماک اور جدو جہد کے ساتھ مشغول رہو۔۔۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں اور استعدادوں کو بھی اور اسی طرح انسان کو ملنے والی دوسری ہر
قسم کی نعمتوں کو بھی صحیح اور پورے طور پر استعمال میں لانا نہایت ضروری ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے
إيَّاكَ نَسْتَعینُ کے الفاظ میں ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ جب تم ہر عطائے الہی کو فضل الہی کے
حصول کا ذریعہ بنانے کی کوشش کر لو گے اور اپنی تدبیر کو انتہا تک پہنچا دو گے تو پھر میرے پاس آنا اور
نہایت عاجزانہ اور منکسرانہ طور پر میرے حضور یہ عرض کرنا کہ اے خدا! تو نے اپنے فضل سے مجھے یہ
قوتیں عطا کیں اور ان کی نشو و نما کے لئے ہر قسم کے سامان پیدا کئے۔میں نے اپنی قوت کے مطابق
اپنی طاقت کے مطابق اور اپنی استعداد کے مطابق تیرے عطا کردہ سامانوں کو تیری رضا کے حصول
کے لئے استعمال کیا لیکن نہ تو میرا بھروسہ اپنی ان قوتوں اور طاقتوں اور استعدادوں پر ہے جو تو نے
مجھے عطا کی ہیں اور نہ میرا تکیہ اُن اسباب پر ہے جو تو نے میرے لئے پیدا کئے ہیں۔یہ قوتیں اور
طاقتیں بے نتیجہ اور یہ استعدادیں بے کار ہو جاتی ہیں اور یہ اسباب بے سود ہو کر رہ جاتے ہیں اگر تیرا
فضل شامل حال نہ ہو اس لئے تو اپنا فضل فرما اور اپنی رحمت سے ہماری کوششوں میں برکت ڈال تا کہ
ہمیں اپنی زندگی کا مقصد حاصل ہو جائے۔پس ايَّاكَ نَعْبُدُ میں ہمیں یہ سبق دیا گیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں اور دوسری نعما
کماحقہ استعمال کریں۔اُن سے پورا پورا فائدہ اُٹھائیں، تدبیر کریں اور پھر اس کو انتہا تک پہنچائیں
وو
تفسیر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۶۰
سورة الفاتحة
اور پھر اپنی کوششوں پر تکیہ نہ کرتے ہوئے اُسی سے دعا کرتے رہیں اور اس کے حضور جھکے رہیں
کیونکہ دین و دنیا کی کوئی بھی بھلائی اور بہتری اُس کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو نعمتیں عطا کی ہیں ان میں سے سب سے بڑی نعمت قرآن عظیم ہے۔یہ ایک
مکمل ہدایت نامہ اور کامل شریعت ہے یہ سر چشمہ ہے ہر خیر کا، یہ منبع ہے ہر برکت کا اور یہ ذریعہ ہے ہر
فیض کے پانے کا۔لاریب یہ ایک عظیم کتاب ہے جس کی عظمتوں
کی کوئی انتہا نہیں۔اس عظیم کتاب
کے دو پہلو ہیں ایک یہ کہ یہ کتاب مبین ہے یعنی اس کے وہ عمیق اسرار جو ہم سے پہلوں نے اللہ تعالیٰ
کے فضل سے حاصل کئے اور ہم تک پہنچائے۔جب تک اُن کے لئے ان اسرار اور ان رموز اور ان
نئی سے نئی حکمتوں ، دلائل عقلیہ اور فلسفہ یا اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا کی نئی راہوں کی نشاندہی
نہیں ہوئی تھی یہ ساری چیزیں قرآن کریم کے دوسرے حصے یعنی کتاب مکنون کا حصہ تھیں لیکن جب
ہمارے اسلاف میں سے نامور بزرگوں نے قرآن کریم کے بعض حقائق کو ہمارے سامنے پیش کیا،
اس کے اسرار اور رموز سے پردہ اُٹھایا، عقلی اور نقلی دلائل سے اس کی صداقتوں کو ثابت کیا تو ان کی اس
تشریح و توضیح کے نتیجہ میں ہمارے لئے یہ کتاب مبین بن گئی کیونکہ اس کے رموز و اسرار پر سے پردہ ہم
سے پہلے آنے والوں نے اُٹھایا تھا لیکن جس طرح گلاب کے پھول کی پتیاں ایک کے بعد دوسری کھلتی
ہیں اور خود نمائی اور حسن و خوبصورتی کو دوبالا کرتی چلی جاتی ہیں۔اسی طرح قرآن عظیم کی علم و عرفان کی
باتیں گلاب کے پھول کی پتیوں کے مشابہ ہیں۔جب اس کے پر حکمت کلمات پر سے پردہ اُٹھتا ہے تو
ہمیں نیچے اور پتیاں نظر آتی ہیں۔ایک نیا زمانہ آتا ہے ایک نئی نسل پیدا ہوتی ہے وہ قرآن مبین سے
یعنی جو پہلے تفسیر ہو چکی ہے اس سے فائدہ اُٹھاتی ہے۔پھر لوگ دعائیں کرتے ہیں اللہ تعالیٰ فضل کرتا
ہے ان کیلئے نئی پتیاں کھلتی ہیں اسرار روحانی سے پردہ اُٹھاتے جاتے ہیں انہیں نئے طریقوں
کا علم ہوتا
ہے نئے علوم کا پتہ لگتا ہے۔قرآن کریم کا ایک پہلو تو مبین ہے اور اس پہلو میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر نسل اضافہ کرتی چلی
آئی ہے اور ہر نسل ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے کتاب مکنون اور اس کی حکمتوں کی وارث بھی بنتی رہی
ہے۔ہر نسل کو نئے سے نئے علوم حسب ضرورت اور بتقاضائے حالات دیئے جاتے رہے ہیں کیونکہ
اللہ تعالیٰ بڑا رحم کرنے والا ہے۔اس نے کسی چیز کو بے سہارا نہیں چھوڑا۔