سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 6

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
บ
سورة الفاتحة
ہمارے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی روحانی تا شیروں نے اس انتہائی جوش کی حالت میں آئندہ زمانوں کے لئے بہت سے اسرار کھول
کر ہمارے سامنے رکھ دیئے اور جن کا ابھی وقت نہیں آیا تھا۔اُن کے لئے یہ سامان پیدا کر دیئے کہ
ان
کا سمجھنا نسبتاً آسان ہو جائے کیونکہ ایک حد تک تفسیر ہو چکی ہے اور ایک حد تک باقی ہے۔بہر حال
اس وقت اس قرآن عظیم کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کی کتب میں پائی
جاتی ہے اگر ہم قرآن عظیم سے دین اور دنیا کی خیر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے
کہ ہم اس نعمت کی قدر کریں اگر ہم قرآن کریم کی ہدایتوں کی طرف متوجہ نہ ہوں گے اگر ہم قرآن کریم
کے احکام کی پابندی نہیں کریں گے اگر ہم قرآن کریم سے اس قسم کا عشق نہیں کریں گے تو ہمیں دین
اور دنیا کی بھلائی کس طرح مل سکتی ہے؟ ہمیں اس نعمت کی حتی المقدور قدر کرتے رہنا چاہیے تا کہ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی تاثیرات سے ہمیں بھی کتاب مکنون
کا حصہ ملتا ر ہے جو ہماری زندگی کی پریشانیوں کو دور کرنے والا اور اُلجھنوں کو سلجھانے والا ہو۔پس اگر
ہم مبین والے حصے کی جو دراصل ایک عظیم نعمت ہے جو ہمیں دی گئی ہے اس کی قدر نہ کریں اور اس سے
فائدہ نہ اُٹھا ئیں تو ہماری دعائیں قبول نہیں ہوں گی۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اس طرف
اشارہ کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جو کچھ تمہیں دیا ہے پہلے اُس کی قدر کرو یعنی اُسے
پورا پورا استعمال کرو اور اس سے کما حقہ، فائدہ اُٹھاؤ۔پھر میرے پاس آؤ اور کہو اے خدا! تو نے
ہماری فطرت میں ایک غیر محدود Urge ( خواہش ) ایک جذبہ اور ایک شوق رکھا ہے۔ہم پہلوں سے
جو حاصل کر سکتے تھے وہ ہم نے حاصل کیا اب ہم دعا کرتے ہیں کہ تو اپنے فضل سے ہم پر مزید
ترقیات کے دروازے کھول دے اور ہمیں قرآن عظیم کے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اور قربانیاں
دینے اور ایثار دکھانے کی توفیق عطا فر مالیکن اگر ہم پر جو عطا ہو چکی ہے جو کچھ ہمیں مل چکا ہے ہم اس کی
قدر نہ کریں اُس کا صحیح استعمال نہ کریں۔اُس سے پورا فائدہ نہ اُٹھا ئیں تو ہماری دعا رد کر دی جائے
گی۔اس
قسم کی دعا ہمارے منہ پر مار دی جائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو میں نے تمہیں دیا
ہے اس کی تو تم نے صحیح قدر نہیں کی اور اس سے تو تم نے پورا فائدہ نہیں اُٹھایا اب جس چیز کو مجھ سے
مانگ رہے ہو اس سے تم کیسے فائدہ حاصل کرو گے یا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کیسے کر سکو گے؟ پس

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۶۲
سورة الفاتحة
ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ پہلے جو کچھ مل چکا ہے اس کی قدر کرو اور اس سے حتی المقدور فائدہ اُٹھاؤ ، اپنی
قوت اور طاقت کے مطابق اپنی تدبیر کو انتہا تک پہنچا دو اور اس کے بعد میرے پاس آؤ اور مجھے سے
مانگو ، میں تمہیں نبی نعمتیں دوں گا، میں تم پر اپنے فضلوں کے دروازے کھولوں گا۔حضرت مسیح موعود
ووو
علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ ریاء اور نمائش کے زہر کا تریاق ہے کیونکہ
اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہم نے تمہیں جتنی قوتیں اور طاقتیں عطا کی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر صرف
اس کی رضا کے حصول کے لئے ہیں۔اُس کے اخلاق کا رنگ اپنے اوپر چڑھانے کے لئے ہیں۔پس
جب انسان اپنی تمام قوتوں اور طاقتوں اور دوسری ہر قسم کی نعمتوں کا استعمال اور ان سے فائدہ اُٹھانے
کی کوشش محض اس لئے کرے کہ خدا تعالیٰ کی رضا اس کو حاصل ہو تو پھر ریا نہیں ہو گا نمائش نہیں ہوگی،
کسی کو دکھانے کی خواہش نہیں ہوگی۔نمائش کے ذریعہ سے لوگوں کی واہ واہ حاصل کرنے کی خواہش
اور ارادہ نہیں ہو گا۔یہ مقام تو فنا کا مقام ہے جب غیر اللہ سے دل تہی ہو جاتا ہے تو اس میں صرف
اللہ تعالی کا خیال رہ جاتا ہے جو شخص ہر مخلوق شجر حجر وغیرہ کو استعمال میں لاکر فائدہ اُٹھا سکتا ہے ہر نعمت کو
جو آسمان سے آتی اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ذریعہ سے نازل ہوتی ہے اس کو محض اللہ تعالیٰ کے لئے
خرچ کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا ہے اور جو بھی میں
نے کرنا ہے وہ خدا تعالیٰ کے لئے کرنا ہے تو پھر انسان کے کسی بھی عمل میں ریاء کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔ایسے انسان کے کسی بھی کام میں حتی کہ اس کے دماغ کے کسی گوشہ میں بھی ریاء کا کوئی دخل ہی
نہیں ہوسکتا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ايَّاكَ نَعْبُدُ ریاء کی بیماریوں کا علاج
ہے کیونکہ انسان جب سب کچھ کرنے کے بعد یہ سمجھتا ہے کہ میں نے یہ اپنی کسی قوت پر اور نہ اپنی کسی
قابلیت پر بھروسہ کرنا ہے اور نہ ہی دوسری نعمتوں کو خدائی کا درجہ دینا ہے بلکہ سب کچھ کرنے کے بعد
یہ سمجھنا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا، سب کچھ کر لینے کے بعد اور تد بیر کو انتہا تک پہنچانے کے بعد بھی میں
نے اللہ تعالیٰ کے حضور ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہتے ہوئے جھکنا ہے اور یہ کہنا ہے کہ میں نے جو کچھ کرنا تھا وہ
میں نے کر لیا ہے جو کچھ میں کر سکتا تھایا جو میرے بس میں تھا وہ تو ہو چکا لیکن میں جانتا ہوں کہ اس کے
باوجود میں تیرے فضلوں کو حاصل نہیں کر سکتا جب تک تیرا ارادہ، تیری مدد، تیری نصرت میرے

۶۳
سورة الفاتحة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ارادے اور میری کوشش کے شامل حال نہ ہو۔پس اس صورت میں اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے دعائیہ الفاظ
انسانی تکبر اور غرور اور نخوت کے بھوت کی گردن پر ایک تیز چھری کا کام دیتے ہیں۔اس دعا کے ذریعہ
انسانی تکبر اور غرور اور نخوت کے بھوت کا سر کچل دیا جاتا ہے اور انسان تکبر اور غرور، نخوت اور خود بینی
کے زہر سے ہلاک ہونے سے بچ جاتا ہے کیونکہ انسان کے لئے اس دنیا میں اس زندگی میں ایک
ہی موت ہے اور وہ اللہ تعالی کے لئے فنا ہو جانے کی موت ہے یہ موت بھی ہے اور ایک لِقا بھی ہے۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں فنا اور اللہ تعالیٰ کے ذریعہ سے بقا اور زندگی کا حصول ہے۔پس اس وقت جو سب سے بڑی نعمت مجھے نظر آتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ بھی غور
کریں تو اسی نتیجہ پر پہنچیں گے کہ سب سے بڑی نعمت جو اس وقت اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قرآن کریم کی تفسیر کے خزانے ہیں کہ جن سے ہم جتنا بھی فائدہ
اُٹھا ئیں یہ خزانہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔اس لئے اس خزانے کی قدر کرنا ضروری ہے اور اپنے چھوٹے
بڑے ہر قسم کے مسائل کو اس کی روشنی میں سلجھانا ضروری ہے۔اگر ہم اپنی طرف سے اپنی زندگی کے
مسائل کو سلجھانا شروع کریں گے تو نا کام ہوں گے۔قرآن کریم کی ہدایت ہی کے ذریعہ انفرادی اور
اجتماعی مسائل کا صحیح حل تلاش کیا جا سکتا ہے اس کے بغیر ممکن نہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو
ہمارے لئے ایک کامل ہدایت نامہ بنایا اور پھر قرآن کریم کی اس کامل ہدایت اور حسین تعلیم کو سمجھنے
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ایک نہایت ہی اہم چیز یعنی آپ کی تفسیر
ہمارے ہاتھ میں دے دی اگر اس کے بعد بھی ہم غافل ہو جائیں تو ہم سے بڑھ کر بدقسمت انسان
کوئی نہیں ہوگا۔اس لئے میں بار بار جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ایک خزانہ ہے اس کے
دروازے کھولو، کتابیں پڑھو اور اُن پر غور کرو۔۔۔۔۔۔میں قرآن کریم کی تفسیر کے سمجھنے کے سلسلہ میں جو
کچھ کہنا چاہتا تھا وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی اعلیٰ درجہ کی قوت دی ہے اور یہ ہے فکر اور غور
کرنے کی قوت اور یہ اس لئے دی ہے کہ ہم قرآن اور اس قرآن عظیم کی جو تفسیر میں پہلے بزرگوں نے
کی ہیں اور اب اس زمانے میں جو بہترین تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے اور جس
کا دائرہ قیامت تک وسیع ہے اور پھر جو تفسیر آپ کے خلفاء کی کتابوں میں پائی جاتی ہے اس کو ایک
نعمت سمجھتے ہوئے اس کے سمجھنے سمجھانے کے لئے غور و فکر کریں اور ان حقائق سے پر کتابوں کو مہجور کر کے

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۶۴
سورة الفاتحة
نہ چھوڑ دیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے ذریعہ قرآن کریم کے حقائق سمجھ کر
ان پر عمل پیرا رہنے پر ہماری نجات منحصر ہے اسی میں ہماری اپنی خوشحالی اور ہماری اگلی نسلوں کا
آرام اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو بار بار
ވ ވ
پڑھنا اور ان سے فائدہ اُٹھا نا ايَّاكَ نَعْبُدُ کے ماتحت آتا ہے کیونکہ یہ ایک عطا ہے۔اللہ تعالیٰ
کا ہم پر یہ فضل ہے تم اس سے فائدہ اُٹھاؤ اور جب فائدہ اُٹھانے کی پوری تدبیر کر لو اور جب
ان تفسیروں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے اپنی تمام قوتوں اور طاقتوں اور سامانوں کے استعمال
پر اپنا پورا زور لگا چکو تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے پھر میرے حضور آؤ اور مجھ سے مانگو اور کہو کہ اے ہمارے
رب ! تو نے ہم پر بڑی نعمتیں نازل کیں اور تو نے سب سے بڑی نعمت قرآن عظیم کی شکل میں عطا کی
اور پھر ان کی تفسیر کرنے کے لئے تو نے دنیا میں اپنے مطہرین کا گروہ بھیجا، انہوں نے تفسیریں لکھیں،
پھر تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور ہمیں اُن پر ایمان لانے کی توفیق بخشی ، ہم نے
آپ کی کتابوں کو پڑھا اپنی طرف سے ان
کو سمجھنے کی مقدور بھر کوشش کی ، اپنی طرف سے یہ کوشش بھی
کی کہ جن ہدایتوں پر وہ مشتمل ہیں اُن پر عمل پیرار ہیں لیکن ہماری یہ ساری کوششیں بے کار ہیں۔اگر
تیرا دست قدرت یاوری نہ کرے، ہم فائدہ تو تب ہی حاصل کر سکتے ہیں جب کہ تیری مدد ہمارے
شامل حال ہو، جب تیری نصرت کے ہم مستحق ٹھہریں۔پس ايَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تیرے پاس مدد و
نصرت لینے کے لئے آئے ہیں۔اس یقین کے ساتھ کہ تیری مدد کے بغیر ہماری کسی کوشش یا تدبیر کا
کوئی نتیجہ کہیں نکل سکتا ہے اور نہ اسباب کے کسی استعمال کا فائدہ پہنچ سکتا ہے نہ کسی فکر اور غور اور تدبر کا
نہ خشوع کا کیونکہ خشوع و خضوع میں بھی بعض دفعہ شیطان کا دخل آ جانے سے بناوٹ آ جاتی ہے۔انسان خودرو ر ہا ہوتا ہے اور دراصل وہ شیطانی آنسو ہوتے ہیں، اُسے خود بھی پتہ نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ اپنی
حفاظت میں رکھتے تو امان ہے ورنہ امان کہیں بھی نہیں ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم عبادت
کے تقاضے کو پورا کر لو گے تو پھر میں تمہارے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہنے کی رو سے تم نے جو مجھ سے مدد مانگی
ہے اور نصرت طلب کی ہے وہ میں تمہیں عطا کروں گا میں تمہاری مدد کے لئے آ جاؤں گا لیکن میری مدد
تم
کے حصول سے قبل تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں عبادت کے جن نقاضوں کا ذکر
ہے تم ان تقاضوں کو پورا کرنے والے بنو کیونکہ جو شخص خدا دا د قوتوں اور طاقتوں اور اس کی عطا کردہ
و

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
دوسری نعمتوں سے لا پرواہی برتتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے حضور شوخی اور گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے۔پس
ادب کا طریق اور عاجزی کی راہ یہی ہے کہ ہم اس کی عطا کردہ قوتوں یا صلاحیتوں یا دوسرے مادی
اسباب اور روحانی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں لیکن اُن کو بت بھی
نہ بنائیں یہ سمجھنا تو حماقت ہے کہ کوئی شخص اپنی قوت، اپنی قابلیت یا اپنی عقل وفراست یا اپنے
فکر و تدبر کے نتیجہ میں کامیاب ہو جاتا ہے۔نہیں ہرگز نہیں۔یہ ساری چیزیں دھری کی دھری رہ جاتی
ہیں اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو روحانی نعمتیں بخشی ہیں ان کے صحیح
استعمال کے باوجود ہم روحانی رفعتیں حاصل نہیں کر سکتے جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو
کیونکہ روحانی رفعتیں یا روحانی بلندیاں جن ستونوں کے سہاروں پر کھڑی ہیں وہ انسان کے بنائے
ہوئے ستون اور سہارے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے ستون اور سہارے ہیں۔ان سہاروں کے بغیر انسان رفعتوں اور بلندیوں پر کھڑا رہ ہی نہیں سکتا جو شخص اپنے آپ
کو بڑا بلند سمجھنے
لگتا ہے مگر خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کا سہارا نہیں لیتا وہ بلندیوں سے گرتا ہے اور اس کے
پر نچے اُڑ جاتے ہیں اور اس کا درخت وجود ذرہ ذرہ ہو کر رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ کی بنیادی
نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت قرآن عظیم ہے اور اس کی خصوصا وہ تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کو جو نماز کی ہر رکعت میں پڑھنے کا حکم دیا ہے اس کا مقصد یہ ہے
کہ یہ بات ہر وقت تمہارے سامنے رہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو مختلف نعمتیں عطا کی ہیں مثلاً مختلف
قوتوں یا قابلیتوں کی شکل میں مختلف اسباب کی شکل میں یا قرآن کریم کی مختلف تفاسیر کی شکل میں یا
زبان کی شکل میں یا خشوع و خضوع کی شکل میں یا فکر و تدبر کی شکل میں یہ ساری خدا داد قو تیں اور
قابلیتیں اور یہ سارے ساز و سامان اور یہ سارے خداداد ملاکات خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول میں خرچ ہونے
چاہئیں۔جب اس طرح عبادت کی جائے اور دنیوی اعمال بجالائے جائیں تو پھر تم ايَّاكَ نَسْتَعِينُ
کہنے کے مستحق ٹھہرتے ہو پھر تمہیں میرے حضور دعا کرنی چاہیے اور مجھ سے ہی مانگتے رہنا چاہیے اور
یہ دعا بھی کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ دعاؤں کو قبول فرمائے اور مزید رفعتوں کے حصول کے
دروازے کھول دے۔پس اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت تو قرآن کریم ہے اور

تفسیر حضرت
خلیفۃ المسح الثالث
۶۶
سورة الفاتحة
پھر اس کو سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم نعمت ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفاسیر کی
شکل میں عطا کی ہے۔اس لئے اس کی قدر اسی طرح ہو سکتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب کے ہمیشہ پڑھتے پڑھاتے رہنے کا تسلی بخش انتظام ہوتار ہے۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے تمہیں جب یہ کہا کہ میرے حضور جھکو اور یہ کہو کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی
یہ کہ جو نعمتیں تو نے ہمیں عطا کی ہیں ہم ان کی قدر کرتے اور ان
کو صحیح استعمال کرتے اور تیری رضا کے
حصول کی کوششوں میں انہیں لگاتے ہیں اور اسی طرح ایک دوسری نعمت عظمی شرف انسانی کے قیام کی
صورت میں رونما ہوئی ہے یعنی ہم نے تمام بنی نوع انسان کی بحیثیت انسان عزت اور شرف اور
احترام کو قائم کرنا ہے اور ایک دوسرے سے معاملہ کرتے ہوئے انسان کی عزت نفس اور اس کے
انسانی شرف کا خیال رکھنا ہے اور ہمیشہ یہ یا درکھنا ہے کہ جس سے میں مخاطب ہوں یا جس سے میں کوئی
معاملہ کر رہا ہوں یا جو اپنی ضرورت کے پورا کر وانے یا اپنے حق کے حصول کے لئے میرے پاس آیا ہے
وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بحیثیت انسان میری طرح ہی عزت اور شرف رکھتا ہے یہاں تک کہ عزت نفس
اور شرف انسانی کے اعتبار سے فخر انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ویسے ہی انسانی شرف کے
مالک ہیں جیسے ایک دوسرے آدمی کا انسانی شرف قائم کیا گیا ہے۔آپ یہ یادرکھیں کہ شرف انسانی
کے لحاظ سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی دوسرے انسان میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن
جب اللہ تعالیٰ نے اس شرف انسانی کی بنیاد پر اخلاقی رفعتوں اور روحانی بلندیوں کے سامان پیدا کئے
اور خدا تعالیٰ کے پاک بندوں میں ایک حرکت پیدا ہوئی اور انہوں نے انتہائی سے انتہائی بلند ہونے
کی کوشش کی تو اس بلند پروازی میں سیدنا حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آگے نکل گئے
اور ایسے بلند ترین مقام کو حاصل کیا کہ اس سے زیادہ تو کیا اس جتنا بھی کسی کے لئے پانا نہ پہلوں کے
لئے ممکن ہوا اور نہ پچھلوں کے لئے بھی ممکن ہوگا بعض فلسفی اعتراض کر دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کیوں
پابندی لگا دی؟ پابندی کا یہاں سوال نہیں ہے روحانی انعامات کے حصول میں کوئی روک نہیں ہے لیکن
ہمارے علام الغیوب خدا نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ نہ پہلے اور نہ بعد میں آنے والے اخلاقی اور روحانی
لحاظ سے اس بلند ترین مقام کو پہنچ سکیں گے جس بلند ترین مقام پر آپ پہنچے تھے۔انسان کی تمام قوتیں
جن کی شرف انسانی کے قائم ہونے کے بعد ابتدا ہوئی ہے ان کے لحاظ سے اس دوڑ میں تو آپ ہی

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
آگے نکلے لیکن مقابلے میں جہاں سے دوڑ Start ( سٹارٹ ) یعنی شروع ہوتی ہے آپ نے دیکھا
ہوگا دس پندرہ آدمی قطار میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور پھر دوڑ شروع ہوتی ہے، اگر قطار میں سارے
Competitor ( مقابلہ میں حصہ لینے والوں) کو کھڑا کر دیا جائے تو بحیثیت انسان سب برابر ہیں۔اس لحاظ سے قطار میں کھڑے ہونے کی حیثیت میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی دوسرے
انسان میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن جب روحانی میدان میں دوڑ شروع ہوگئی تو دوسرے آپ کی گرد کو
بھی نہیں پہنچ سکے۔۔۔۔۔۔۔پس یہ دوسری بنیادی نعمت عظمی ہے جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی ہے اور ايَّاكَ نَعْبُدُ کے
تقاضے میں یہ تھا کہ میں نے جو نعمتیں دی ہیں ان
کا صحیح اور پورا استعمال کر وجس کو ہم دوسرے الفاظ میں
یہ کہتے ہیں کہ تدبیر کو انتہا تک پہنچاؤ۔ایسا کرنے کے بعد پھر میرے پاس آؤ تب میں تمہاری دعا
قبول کروں گا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۹۰۸ تا ۹۲۳)
سورۂ فاتحہ میں ایک حقیقت یہ بیان کی گئی ہے کہ انسان کی سب سے بڑی سعادت یہ ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی صفات کی پیروی کرے اور بندہ اپنے رب کا عبد اُسی وقت بنتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی
صفات کا رنگ اُس پر چڑھ جائے اور اُس کے رنگ میں وہ رنگین ہو جائے اور چونکہ انسان اپنی طاقت
یا اپنے کسی حیلہ یا تدبیر کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے رنگ میں خود کو رنگین نہیں کر سکتا اس لئے
سورۂ فاتحہ میں ہمیں یہ دعا سکھلائی اِيَّاكَ نَعْبُدُ۔اِس میں دُعا کا پہلو ہے اور اس میں ہمیں یہ بتایا گیا
کہ جب تم اللہ تعالیٰ کی، جو تمام عیوب اور نقائص سے منزہ ہے اور تمام صفات حسنہ کا جامع ہے، اُس کی
صفات کی معرفت حاصل کرو گے تو اس کی عظمت اور جلال تم پر ظاہر ہو گا اور جب اُس کی عظمت اور
جلال اور اُس کی صفات کی عظمت اور جلال کا عرفان تمہیں حاصل ہوگا تو صرف اُس صورت میں ہی تم
اُس کی صفات کی پیروی کر سکتے ہو اور اُس کی عظمت اور جلال کا جلوہ انسان کو یہ سبق دیتا ہے کہ وہ فی ذاتہ
کوئی حقیقت اور حیثیت نہیں رکھتا اور ریا کاری جو تمام نیکیوں کو کھا جانے والا گناہ ہے اُس سے انسان
اُس عظمت کے جلوہ کے نتیجہ میں محفوظ ہو جاتا ہے اور اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے پر
چڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔دوسری بدی جو اس سعادت عظمیٰ سے انسان کو محروم رکھتی ہے اور وہ بہت
بڑی بدی ہے بلکہ تمام بدیوں کی بسا اوقات وہی جڑا اور موجب بن جاتی ہے۔وہ بدی تکبر کی بدی ہے۔

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۶۸
سورة الفاتحة
انسان یہ سمجھتا ہے کہ مجھ میں وہ طاقت، وہ قوت وہ استعداد ہے کہ میں اپنی قوتوں اور طاقتوں اور
استعدادوں کے نتیجہ میں کچھ بن سکتا ہوں لیکن اِيَّاكَ نَسْتَعِین کی دُعا تکبر کی جڑ کو کاٹنے والی ہے اس
دو
طرح پر کہ ايَّاكَ نَسْتَعِينُ ہمیں ان نعمتوں اور اُن احسانوں کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ
نے بغیر کسی عمل کے ہم پر کئے۔اس کی رحمانیت کے جلوے جو بغیر استحقاق کے ذی ارواح پر نازل
ہوتے ہیں اُن سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ جب تک
وہ نعمتیں ہمارے
کسی عمل کے بغیر ہمیں حاصل نہ ہو تیں
ہم کسی قسم کی ذاتی کوشش اور جدو جہد کرنے کے قابل ہی نہیں تھے۔مثلاً رحمانیت نے انسان کے لئے
روشنی اور اندھیرے کا انتظام کیا ہے۔ایک نظام بنایا ہے اس دُنیا میں جہاں انسان کی قوتیں اپنی
جدوجہد میں مصروف ہوتی ہیں اور جہاں ہماری قوتیں تھک کر رات کے اندھیروں میں سکون کی تلاش
کرتی ہیں اور کوفت کو دور کر کے وہ آرام کی حالت اپنی طاقت کو از سر نو زیادہ سے زیادہ کوشش کے
لئے تیار کر دیتی ہیں۔بادلوں کا برسنا، زمین کی یہ ساری قوتیں جو ہماری جسمانی غذا کا سامان پیدا کرتی
ہیں اور ہماری بیماریوں کے علاج کے لئے مختلف جڑی بوٹیاں پیدا کرتی ہیں۔یہ چیزیں انسان کی
پیدائش سے پہلے یہاں تھیں۔کوئی احمق کھڑا ہو کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ میں نے نیکیاں کیں اس لئے
اللہ تعالیٰ نے سورج بنایا اور آسمان بنایا اور یہ پانی بنایا اور یہ زمین بنائی۔تم تو تھے ہی نہیں جب یہ سب
کچھ بنایا گیا۔اس لئے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دُعا اور یہ دُعائیہ فقرہ ہمیں یہ دعا سکھلانے والا ہے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں بتایا ہے یہ رحمانیت کے مقابلہ پر رکھا گیا ہے اور رحمانیت کے
جلووں کا احساس اور اُن کا عرفان اور اُن کی معرفت انسان کو اس حقیقت سے آشنا کرتی ہے کہ وہ خود
اپنی کوشش اور اپنی جد و جہد سے کچھ کر ہی نہیں سکتا کیونکہ جن چیزوں پر اُس کی کوشش کی بنیاد ہے وہ
اُس کی پیدائش سے بھی پہلے پیدا کر دی گئی تھیں۔پس جو نعمتیں اُس کی پیدائش سے بھی پہلے پیدا کردی
گئیں اور جن کے بغیر اُس کی کوئی کوشش ممکن ہی نہیں۔جب یہ معرفت انسان کو حاصل ہو جاتی ہے
تو پھر اُس کے اندر تکبر کا کوئی سوراخ باقی نہیں رہتا جو اُس کے وجود کے اندر، جو اُس کی شخصیت کے
اندر داخل ہو اور اُس کی تمام نیکیوں کو اور تمام نیکی کی کوششوں کو جڑ سے اکھیڑ دے۔پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ ریا
سے انسان کو بچاتا ہے اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تکبر سے انسان کو بچاتا ہے لیکن تیسری چیز جو کہ انسان کی
روحانی رفعتوں کے لئے ضروری وہ اس معرفت کے علاوہ ایک اور چیز ہے۔ہمیں یہ معرفت حاصل
و و

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۶۹
سورة الفاتحة
ہوئی کہ خدا تعالیٰ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور کوئی نقص اور کمی اُس میں نہیں ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ
نے اسلامی تعلیم میں یہ بتایا ہے خصوصاً سورہ فاتحہ میں اس پر روشنی ڈالی کہ انسان کی سب سے بڑی
سعادت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی پیروی کرے اور تخلق باخلاق اللہ ہو اور اُس کے رنگ میں
وہ رنگین ہونے کی کوشش کرے اور اس عرفان کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے
جلال کے جلوے ظاہر ہوتے ہیں جو انسان کو یہ بتاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں اُس کے پاس
کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو انسان شو (show) کر سکے اور جس پر بنیادرکھ کر ریا کاری کر سکے۔پھر اللہ تعالیٰ
نے اُس پر اپنی رحمانیت کے جلوے ظاہر کئے اور رحمانیت کے جلووں نے اُس کو یہ بتایا کہ تجھے اللہ تعالیٰ
کی طرف سے بے شمار، بے حد و حساب ایسی نعمتیں ملی ہیں جن میں تیرے عمل کا کوئی دخل نہیں ہے۔تیری پیدائش سے بھی پہلے وہ نعمتیں تیرے لئے پیدا کر دی گئیں اور یہ اس لئے کیا گیا تھا کہ ان کے بغیر
تیری قو تیں اور تیری استعداد میں جو خود خدا داد ہیں وہ اپنا کام نہیں کر سکتی تھیں تو تیری ہر حرکت خدا تعالیٰ
کی صفت رحمانیت کی محتاج ہے۔تو تکبر کس بات پر ؟ انسان ایک انگلی نہیں ہلا سکتا اگر رحمانیت کا جلوہ
اس سے قبل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ یہی ظاہر کرنے کے لئے بہت سے بچوں کو پیدائش کے وقت اپنی
رحمانیت کے جلووں سے محروم کر دیتا ہے۔بعض دفعہ بڑا تندرست، بڑا خوبصورت بچہ پیدا ہوتا ہے اور
ہوا جو رحمانیت کا جلوہ ہے جو انسان کی پیدائش سے پہلے اُس کے لئے بنائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کو
کہتا ہے کہ تو اس پر وہ اثر نہ کر جو عام انسانوں پر تو کرتی ہے۔وہ سانس نہیں لے سکتا۔ہمارے ہی گھر
میں ، میری بڑی بیٹی کے ہاں پہلا بچہ جب پیدا ہوا تو اُس نے سانس نہیں لیا اور اتنا خوبصورت اور اتنا
تندرست اور خوب موٹا تازہ بچہ میں نے اپنی ساری عمر میں کبھی نہیں دیکھا۔خدا کی شان تھی کہ عین اُس
وقت جب وہ اپنی ماں کے پیٹ سے اس دُنیا میں آیا تو رحمانیت کے جلوے اُس بچے کے لئے بند کر
دیئے گئے اور یہ میری اُس بچی کو اور دوسری کو سبق دینے کے لئے ہوا کہ جب تک تمہارے عمل سے
پہلے کی نعمتیں نہ ملیں اُس وقت تک تمہارا اپنا کام شروع ہی نہیں ہو سکتا۔سانس ہم اپنی ماں کے پیٹ
سے تو لے
کر نہیں آتے۔پھر پانی ہے۔غذا ئیں ہیں۔آب و ہوا ہے۔گرمی اور سردی کا ایک متوازن
نظام ہے جسے زمین میں مختلف شکلوں میں خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔اس کی تفصیل میں تو میں اس
وقت نہیں جاسکتا وہ بڑی عجیب مختلف مؤثرات اور تاثیریں ہیں جن کے نتیجہ میں انسان کے جسم اور اس

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة الفاتحة
کے اخلاق بنتے ہیں۔بہر حال اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دُعا کو ٹھیک طرح سمجھ لینا اور اس کے مطابق اپنی
زندگی کو ڈھالنا یہ چیز تکبر کو بالکل مٹادیتی ہے کیونکہ انسان کو پتہ ہے کہ میں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔کسی
میدان میں بھی میری کوئی حرکت آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک اس حرکت سے پہلے خدا تعالی کی
رحمانیت کے جلوے موجود نہ ہوں لیکن خدا تعالیٰ کی عظمت و جلال بھی ہو اور رحمانیت کی صفت کو بھی
انسان پہنچانے تو پھر بھی خود اپنے لئے اپنی کوشش سے راہ راست اور صراط مستقیم تلاش نہیں کر سکتا۔اس
میں بھی اُسے خدا تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے۔جس کے بغیر وہ راہ راست پر چل نہیں سکتا۔راستہ پر تو
وہ چلنا شروع کر دے گا لیکن وہ صرف ”صراط “ ہو گا صراط مستقیم نہیں ہو گا۔راستہ پر اس لئے چلے گا
66
کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے اس پر ظاہر ہوئے اور صفت رحمانیت کے جلوے ظاہر ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا تعلق رحمانیت
سے ہے اور نیکوں کی کوششوں
کو نقص سے پاک کرنا اور اچھے نتائج نکالنا یہ رحمانیت کا کام ہے۔انسان
خواہ کتنا ہی جہاد خدا کی راہ میں کر رہا ہو اور محاسبہ نفس کر رہا ہو اس کے اعمال میں تھوڑا یا بہت نقص رہ
جاتا ہے اور عام قانون یہ ہے کہ تھوڑا یا بہت نقص رہ جائے تو انسان منزلِ مقصود تک پہنچ نہیں سکتا مثلاً
ایک موٹی مثال میں اس وقت دیتا ہوں جسے بچے بھی سمجھ جائیں گے کہ ایک شخص نے سو قدم چل کر
وہاں پہنچنا ہے جہاں اُس کا مقصود اُ سے حاصل ہو سکتا ہے۔اگر وہ نانو سے قدم چلے اور سواں قدم نہ
چلے تو وہ منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتا۔تو صرف ایک قدم کی کمی ہے نانوے قدم اُس نے اُٹھائے
ہیں لیکن ایک قدم نہیں اُٹھا سکا اس لئے وہ اپنے مقصود کو نہیں پاسکتا۔پس ہر انسان کی کوشش اور
عملِ صالح میں کوئی نہ کوئی کمی اور غفلت رہ جاتی ہے۔اس وقت رحمانیت آتی ہے اور انسان کی انگلی
پکڑتی ہے اور کہتی ہے جو قدم تو نے نہیں اُٹھا یا وہ میں تمہیں اُٹھا دیتا ہوں اور اُس کے عمل صالح کی
کفیل ہو جاتی ہے۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں یہی دُعا سکھائی ہے کہ وہ سیدھا راستہ ہمیں دیکھا جو منزل مقصود تک
پہنچانے والا ہو۔جس کا مطلب ہے کہ سارے قدم اور ساری کوششیں انتہا تک پہنچانے والی ہمیں
نصیب ہوں۔اس کے بغیر تو کوئی دو قدم سیدھا چل کر، کوئی نہیں قدم سیدھا چل کر ، شاید کوئی ننانوے قدم
سیدھا چل کر بھی اپنے عمل کے نتیجہ سے محروم ہو جاتا ہے پس یہاں بتائی گئی تین دعاؤں کے نتیجہ میں انسان

تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
اے
سورة الفاتحة
کو ایک طرف ان تمام نقائص اور کمزوریوں سے محفوظ رکھنے کا سامان پیدا کیا گیا جو اس کی کوششوں کو
بے نتیجہ اور بغیر شمر کے بنادیتی ہیں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی انگلی پکڑ کر انتہائی کامیابی تک پہنچانے
کے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں سامان پیدا کر دئیے۔یہ مضمون بیان کرنے کے بعد آخر میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کچھ تفصیل اور فروعی ذمہ داریوں کی طرف ہمیں توجہ دلائی ہے۔وہ چند ہدایات میں پڑھ دیتا ہوں۔یہ ان باتوں کا ایک قسم کا خلاصہ ہے جو باتیں میں نے بیان کی ہیں۔(ترجمہ) اس آیت میں یہ اشارہ بھی ہے کہ کسی بندہ کے لئے ممکن نہیں کہ اُس وَحْدَهُ لا شَرِيكَ
سے تو فیق پانے کے بغیر عبادت کا حق ادا کرے اور عبادت کی فروع میں یہ بھی ہے ( میں نے
بتایا تھا کہ آپ نے یہاں عبادت کی فروع بتائی ہیں ) کہ تم اُس شخص سے بھی جو تم سے دشمنی
رکھتا ہو ایسی ہی محبت کرو جس طرح اپنے آپ سے اور اپنے بیٹوں سے کرتے ہو اور یہ کہ تم
دوسروں کی لغزشوں سے درگزر کرنے والے اور ان کی خطاؤں سے چشم پوشی کرنے والے بنو اور
نیک دل اور پاک نفس ہو کر پرہیز گاروں والی صاف اور پاکیزہ زندگی گزارو اور تم بری عادتوں
سے پاک ہو کر باوفا اور باصفا زندگی بسر کرو اور یہ کہ خلق اللہ کے لئے بلا تکلف اور تصنع بعض
نباتات کی مانند نفع رساں وجود بن جاؤ اور یہ کہ تم اپنے کبر سے اپنے کسی چھوٹے بھائی کو دُکھ
نہ دو اور نہ کسی بات سے اس (کے دل ) کو زخمی کرو بلکہ تم پر واجب ہے کہ اپنے ناراض بھائی
کو خاکساری سے جواب دو اور اسے مخاطب کرنے میں اس کی تحقیر نہ کرو اور مرنے سے پہلے
مرجاؤ اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کر لو اور جو کوئی ( ملنے کے لئے ) تمہارے پاس آئے
اس کی عزت کرو خواہ وہ پرانے بوسیدہ کپڑوں میں ہو نہ کہ نئے جوڑوں اور عمدہ لباس میں اور
تم ہر شخص کو السلام علیکم کہو خواہ تم اسے پہچانتے ہو یا نہ پہچانتے ہو اور (لوگوں کی ) غم خواری
کے لئے ہر دم تیار کھڑے رہو۔(اجاز مسیح - روحانی خزائن جلد نمبر ۱۸ صفحه ۱۲۸، ۱۶۹)
پس میں نے مختصر آ ہی تین اصولی باتیں بیان کی تھیں۔ایک یہ کہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم
ہر آن یہ کوشش کرتے رہیں کہ تخلق باخلاق اللہ کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے رنگ
سے ہمارا وجود رنگین ہو اور ریا کاری ہماری زندگی میں داخل نہ ہو۔دوسرے یہ کہ ہم یہ دُعا کرتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ اپنے اُن رحمانیت کے جلووں سے ہمیں نوازے جن کی ہمیں ذاتی جدوجہد کے لئے

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۷۲
سورة الفاتحة
ضرورت ہے۔تیسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اُسی کی عطا کردہ قوتوں اور
استعدادوں کو اُس کے قرب اور اُس کی رضا کے حصول پر لگائیں تو وہ خود ہماری رہنمائی کرے ہمیں
صراط مستقیم دکھائے اور اُس پر چلنے کی اور انتہا تک پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے اور اُس کی فروع وہ ہیں
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی چند سطروں میں آئیں ہیں اور میں نے بیان کی ہیں۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۶۰۹ تا ۶۱۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی تفسیر میں یہ مضمون
بیان کیا ہے اور بڑا حسین نکتہ نکالا ہے کہ خدا کے کسی بندے کو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہنے کا حق تبھی حاصل ہوتا
اور
ہے جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہنے کی اہلیت وہ اپنے اندر پیدا کر لے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے معنی ہیں کہ اے
ہمارے رب ! تو نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا اور تو نے ہمیں روحانی قوتیں عطا کرنے کے
بعد ایسی تمام مادی اشیاء بھی عطا کیں جن کی ضرورت ان قوتوں کی نشوو نما کے لئے تھی اور ہم نے تیری
توفیق سے تیری عطا کردہ قوتوں کو انتہائی طور پر استعمال کر کے تیرے حضور اپنی پیشکش کی۔جب تک
ان قوتوں سے انسان فائدہ نہ اٹھائے جو اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہیں، اس وقت تک وہ حقیقی معنی میں
ايَّاكَ نَعْبُدُ نہیں کہہ سکتا۔جب اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ سب قوتوں سے انتہائی فائدہ حاصل کر لے
تب وہ کہہ سکتا ہے کہ تو نے اپنا بندہ اور عبد بننے کے لئے جو طاقتیں ہمیں دی تھیں ہم نے ان کا صحیح اور
انتہائی استعمال کر لیا اور چونکہ تو نے ہمارے اندر آگے ہی آگے بڑھنے کا جذبہ اور جوش پیدا کیا
ہے۔اس لئے اس مقام پر ہمارے دل تسلی نہیں پکڑتے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہم یہیں کھڑے رہیں۔اس لئے جو قو تیں تو نے ہمیں عطا کیں ان کے مطابق ہم نے اپنی طرف سے اپنی بساط کے مطابق
کوشش کی، اب آگے بڑھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہماری قوت میں اضافہ ہو، اس واسطے
إيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تیری مدد مانگتے ہیں تجھ سے استعانت چاہتے ہیں کہ تو ہمیں مزید طاقت دے تا کہ
تیری راہ میں ہم آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں۔کئی فقیر آپ کو نظر آئیں گے یا بعض ہنگامی حالات میں ان کی یہ حالت آپ کے سامنے آئے گی
کہ دس دس ہزار، ہیں ہیں ہزار، پچاس پچاس ہزار روپیہ ان کے پاس جمع بھی ہے اور گلیوں اور
بازاروں میں اپنے دوسرے بھائیوں کے سامنے مانگنے والا ہاتھ انہوں نے آگے بھی کیا ہوا ہے اسی

·

آج 10 میں سے 10 باقی