سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 8

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
محنت کی جاسکے اور دعائیں کی جائیں۔۸۵
سورة الفاتحة
ایسی دعائیں جو نسل کی طرح تڑپا دیتی اور خدا تعالیٰ کو پیاری ہیں ہمارے جسم اور ہماری روح کو
اس مشقت کے برداشت کرنے کی توفیق ملے۔چنانچہ قیام صحت کے لئے اللہ تعالی نے کچھ راہیں یعنی کچھ طریقے مقرر کئے ہیں۔کچھ وسائل پیدا
کئے ہیں ان راہوں کا علم حاصل کئے بغیر اور ان وسائل کے حصول کے بغیر ہم اپنی صحت کو قائم نہیں رکھ
سکتے۔ہم وہ محنت اور کوشش وہ تضرع اور دعا نہیں کر سکتے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل ہوتا
ہے جس میں اللہ تعالی کے حقوق کی ادائیگی کے علاوہ دو قسم کے اور حقوق بھی ہوتے ہیں۔ان کی ادائیگی
بھی ضروری ہے ایک تو حقوق العباد ہیں اور دوسرے حقوق النفس ہیں جب تک یہ حقوق ادا نہ ہوں۔انسان اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کرنے میں اور اس کے پیار کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔پس ہر وہ چیز جو ہم نے حاصل کرنی ہے ہمارا جو بھی مقصود و مطلوب ہے اور جس کے حصول کے لئے
ہم نے کوشش اور دعا کرنی ہے اس کے لئے پہلی اور بنیادی چیز یہی ہے کہ ہمیں صراط مستقیم مل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صراط مستقیم کو توحید کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔یہ ایک
حقیقت ہے اور بالکل سچی بات ہے اور ہماری عقل بھی اسے تسلیم کرتی ہے۔چنانچہ آپ نے قریباً
نو چیزوں سے توحید کا تعلق گنوایا ہے۔یہ تو ایک لمبا مضمون ہے۔اس وقت تو میں مختصراً چند باتیں کہنے
پر اکتفا کروں گا۔میں نے بتایا ہے کہ صراط مستقیم کا حصول اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے بغیر میسر نہیں
آ سکتا۔اس حقیقت کو سمجھنے کے لئے اور اپنا مقصود پانے کے لئے ہمیں اپنی کوشش اور محنت ، تضرع اور
دعا کو ذریعہ بنانا چاہیے۔یہی وہ صراط مستقیم ہے جس کے نتیجہ میں انسان
کو اللہ تعالیٰ کا قرب ملتا
اور انسان اس کے پیار اور اس کی رضا کو حاصل کر لیتا ہے اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اس زمانے میں ہم پر ایک اور بہت بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم تمام بنی نوع
انسان کو اس خدا کی طرف کھینچ کر لے آئیں جس نے ان کو پیدا کیا ہے گویا جماعت احمدیہ کا یہ بھی فرض
ہے کہ وہ تمام بنی نوع انسان کے دل میں اس بات کو جانشین کر دے کہ تمہاری زندگی کا وہ مقصد نہیں
ہے جو تم سمجھتے ہو بلکہ تمہاری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی طرف واپس لوٹو اور جس پیار کے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۸۶
سورة الفاتحة
حصول کے لئے اس کی رحمت نے تمہیں پیدا کیا ہے اس پیار کے حصول کی کوشش کرو۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۱۶۵ تا ۱۶۷)
اس سورۃ میں جو بڑے وسیع اور بڑے گہرے اور بڑے حسین مضامین اپنے اندر لئے ہوئے ہے
اس میں ایک آیت یہ بھی ہے۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اس جگہ اللہ تعالیٰ
نے یہ مضمون بیان کیا ہے کہ ہر چیز کے حصول کا ایک صحیح راستہ ہے اور اسی چیز کو حاصل کرنے کے لئے
بہت سے غلط راستوں پر بھی چلے جاتے ہیں مثلاً ایک موٹی مثال ہے ایک شخص اپنے اس علم کی وجہ سے
اور اس تجربہ کی وجہ سے جو علم اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا اور جس تجربہ کے حصول کی اللہ تعالیٰ نے اسے
توفیق دی تجارت میں مہارت حاصل کر چکا ہے اور وہ دولت کما رہا ہے وہ تمام تجارتی اصول سامنے رکھ
کے تجارتی معاملات کرتا ہے اور پھر دعائیں کرتا ہے اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو سنتا اور اس کی عقل اور
فراست کو روشن رکھتا ہے اور سیدھا راستہ اس کو دکھا دیتا ہے اور بڑا مالدار ہو جاتا ہے ایک دوسراشخص
مالدار ہونے کے لئے چوری کرتا ہے اور دنیا میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ مبالغہ نہیں ہوگا اگر یہ کہا جائے کہ
پچاس فیصدی چور یقیناً ایسے ہیں جو پکڑے نہیں جاتے اور چوری کے مال سے وہ فائدہ اُٹھا رہے ہیں تو
وہ بھی ایک راستہ تھا مال کے حصول کا جو اختیار کیا گیا اور کامیابی سے اختیار کیا گیا بظاہر دنیا دار جو ہے وہ
دنیوی نقطہ نگاہ سے جب دیکھتا ہے تو کہتا ہے یہ بھی مال دار ہے ایک شخص کہتا ہے کہ تم کہتے ہو سیدھا
راستہ اختیار کرو اپنے ملک کی حالت دیکھو کتنے ہیں جنہوں نے بلیک مارکیٹنگ کے نتیجے میں اور بددیانتی
کے نتیجہ میں مال کو جمع کر لیا ہے اور اب دنیا میں ان کی بڑی عزت ہے تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ
سیدھے راستے سے اگر تم وہ چیز حاصل کرو گے جو کرنا چاہتے ہو د نیوی مال تو ایک نعمت ہے نا، دنیا میں
ہزاروں نعمتیں ہیں اگر سیدھے راستے پہ چل کے تم اپنے مقصد کو حاصل کرو گے تو یہ تو ہوگا انعام اللہ کی
طرف سے اور اگر غلط راستہ اختیار کرو گے تو وہ انعام نہیں ہو گا اس کے ساتھ سزا لگی ہوئی ہے اس دنیا
میں بھی سز املتی ہے جب چور پکڑا جاتا ہے جب بددیانت پکڑا جاتا ہے جب بلیک مارکیٹ کرنے والا
پکڑا جاتا ہے اور یہ گرفت کئی قسم کی ہوتی ہے کبھی اللہ تعالیٰ آسمان سے گرفت نازل کرتا ہے مثلاً بڑا مال
کمالیا اور کھانا ہضم نہیں ہوتا کئی ایسے بھی ہم نے دیکھے ہیں بڑے امیر ہیں امارت پیسہ جو ہے مال جو
ہے اس کا ایک خرچ یہ ہے کہ زبان کا چسکا جو ہے وہ پورا کیا جائے لیکن وہ شخص کھا ہی نہیں سکتا پیسے رکھے

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۸۷
سورة الفاتحة
ہوئے ہیں اس کے ارد گر دلوگ کھا رہے ہیں اور وہ کہتا ہے کہ میں تو مصیبت میں پھنسا ہوں کھا ہی کچھ
نہیں سکتا ہضم نہیں ہوتا بیمار ہو جاتا ہوں جب بھی کوئی ثقیل چیز کھالوں پر ہیزی کھانا کھا رہے ہیں
لاکھوں روپیہ تجوری میں ہیں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے جسم میں، جلد میں ایسی بیماری پیدا ہو
جاتی ہے کہ وہ اچھا کپڑا پہن نہیں سکتے اب وہ دھوتی پہنی ہوئی ہے پھر رہے ہیں پیسہ بڑا ہے دل کرتا
ہے کہ پانچ سو روپیہ گز والا کپڑا خرید کے سوٹ بنائیں لیکن وہ پہن ہی نہیں سکتا۔اللہ تعالیٰ کی گرفت
میں آگئے ہیں ہزاروں مثالیں اس قسم کی دی جا سکتی ہیں بعض کو اس دنیا میں اللہ تعالیٰ پکڑ لیتا ہے بعض
کو اُخروی زندگی میں پکڑ لیتا ہے بعض کو میں اس لئے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تو مالک ہے کسی کو معاف کر
دے تو یہ بھی اس کی شان میں ہے اس کی صفات کی شان کے عین مطابق ہوگا لیکن بعض کے متعلق یقیناً
اس نے کہا ہے کہ میں گرفت کروں گا اس واسطے انسان کو مطمئن نہیں رہنا چاہیے تو یہاں یہ فرمایا کہ
ہر چیز کے حصول کے لئے ایک سیدھی راہ ہے یا ایک سے زائد بھی بعض دفعہ ہو سکتی ہیں اگر زیادہ وسعت
والا مضمون ہمارے ذہن میں ہو مثلاً قرب الہی کے ایک سے زائد رستے ہیں مثلاً جنت کے سات
دروازے ہیں جن کا مطلب ہے سات راہیں جنت کی طرف جارہی ہیں لیکن اس دنیا میں عام طور پر
ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اچھے مقاصد کے حصول کے لئے ایک سیدھی راہ ہے اس راہ پر اگر انسان چلے تو
اسے یہ مشاہدہ ہوتا ہے کہ صِرَاطَ الَّذِینَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ہر سیدھی راہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا انعام اس
کا منتظر ہوتا ہے اگر وہ سیدھی راہ پر نہیں چلتا تو ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اس کا انتظار کر رہی ہو
کیونکہ مغفرت کے اوپر انسان کی تو کوئی اجارہ داری نہیں ہے نالیکن ہوسکتا ہے کہ اس کا عذاب، اس کا
قہر، اس کا غضب، اس کا انتظار کر رہا ہو اس کو وعدہ یہ نہیں ہے کہ تمہیں انعام ملے گا انعام مل جائے تو
اور چیز ہے۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ اس سورۃ میں اس نے اپنی صفت ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ بیان فرمائی ہے کہ
مالک کی حیثیت سے وہ انسان سے معاملہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ کا ان سے تو یہ کوئی وعدہ نہیں بلکہ وعید بڑا
ہے کہ غلط راہوں کو اختیار کرو گے تو عام قانون سزا کا ہے استثنائی طور پر معافی کا ہے ٹھیک ہے مالک
ہے معاف کر دے لیکن اس نے ہمیں وعید یہ دیا ہے ہمیں کہا یہ ہے کہ اگر تم غلط راہوں کو اختیار کرو
گے۔غلط نتائج نکلیں گے۔۔۔۔۔تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ اچھے مقاصد کے
حصول کے لئے کچھ نیک راہیں معین کی گئی ہیں ان راہوں پر چلو تو کیا دیکھو گے آگے تمہیں کیا انعام

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
٨٨
سورة الفاتحة
ملے گا خالی یہ نہیں کہا انعام ملے گا ان لوگوں کا انعام ملے گا جو تم سے پہلے گزرے جنہوں نے ہم سے
انعام حاصل کئے اور تمہیں پتہ ہے کہ کس قسم کے انہوں نے انعام حاصل کئے ، انبیاء ہیں ، صدیق ہیں،
شہید ہیں، صالح ہیں انہوں نے اس دنیا میں بھی انعام حاصل کئے تم نہیں یہ کہہ سکتے کہ جو مثال
ہمارے سامنے رکھی جا رہی ہے وہ ہم سمجھ نہیں سکتے کیونکہ ان انعاموں
کا جن کا ذکر کیا جارہا ہے دوسری
زندگی میں ملنا ثابت ہے ان لوگوں کو اس دنیا میں بھی انعام ملا دنیا نے ان کو بے عزت کرنا چاہا لیکن
اللہ تعالیٰ نے ان کو بے عزت نہیں ہونے دیا ہر قسم کی عزت ان کو عطا کی سب سے زیادہ عزت تو
اللہ تعالی کی آنکھ میں رضا کی چمک جب بندہ دیکھ لیتا ہے تو اس سے زیادہ اس کو کسی اور عزت کی
ضرورت ہی نہیں رہتی، انبیاء ہیں ساری دنیا مخالفت کرتی ہے ایک شخص کھڑا ہوتا ہے خدا کی آواز پر
لبیک کہتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ سامنے ہوتا ہے کہ ساری دنیا نے میری مخالفت کرنی ہے اس کو
پستہ ہوتا ہے کہ دنیوی سامان میرے پاس نہیں ہیں کتنا بڑا توکل کا مقام ہے جو اسے حاصل ہوتا ہے
ساری دنیا پر اپنے رب کو وہ ترجیح دیتا ہے اس پر وہ تو گل رکھتا ہے پھر دنیا اپنا زور لگا لیتی ہے لیکن اس شخص
کو بے عزت اور نا کام نہیں کر سکتی بے عزباتی تو نا کامی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب
دعویٰ کیا کوئی بھی ساتھ نہیں تھا۔آدمی برداشت نہیں کر سکتا اس زمانے کے حالات جب اپنے ذہن
میں لاتا ہے آپ نے خود نثر اور نظم اردو اور عربی میں لکھا ہے کہ گھر والے پرواہ نہیں کرتے تھے وہ
جو برابر کا شریک تھا اس کو اپنے دستر خوان کے ٹکڑے بھیج دیتے تھے یہ عزت اس خدا کے برگزیدہ
کی تھی اپنے خاندان کے دل میں۔لیکن خدا نے جو وعدے دیئے وہ پورے کئے آپ نے فرمایا
اپنے زمانہ میں کہ کبھی تو دسترخوان کے ٹکڑے مجھے ملتے تھے اب ہزاروں خاندان ہیں جو میری وجہ
سے پل رہے ہیں انہیں روٹی مل رہی ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۹۱ تا ۱۹۶)

آج 10 میں سے 10 باقی