سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 7
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۷۳
سورة الفاتحة
طرح کئی لوگ ایسے ہیں کہ جو ان کے پاس ہے اسے خرچ نہیں کرتے اور خدا کو کہتے ہیں کہ اور دے۔فقیر جس کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے اسے تو معلوم نہیں کہ اس کے گھر میں رات کی روٹی ہے یا نہیں۔نہ
اسے یہ علم ہے کہ اس کی تجوری یا تھیلی میں پانچ دس میں پچاس لاکھ روپیہ ہے۔جب نوٹ کینسل
(Cancel) ہوئے اور کہا گیا کہ پرانے نوٹ لاؤ تو بعض ایسے فقیروں کا ذکر بھی اخباروں میں آیا
(واللہ اعلم کہاں تک یہ درست ہے ) جن کے پاس لاکھوں روپیہ تھا اور پھر بھی وہ بھیک مانگ رہے
تھے اور دینے والا ان کو دے رہا تھا اور اس کے بھائی کے دل میں یہ جذبہ پیدا ہوتا تھا کہ بے چارہ!
اس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں۔پیسہ اس کے پاس نہیں کہیں رات کو بھوکا نہ سو جائے اس کو دے دولیکن
جو ہاتھ خدا تعالیٰ کے سامنے پھیلایا جاتا ہے وہ ایک ایسی ہستی کے سامنے پھیلایا جاتا ہے جس سے کوئی
چیز غائب نہیں۔خدا تعالیٰ کہتا ہے میں نے تجھے دیا اور تو نے میری راہ میں خرچ نہیں کیا۔اب میرے
999
سامنے ہاتھ کیوں پھیلا رہا ہے۔آگے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا مقام جو آج کے دن کا مقام ہے اسے حاصل
کر۔جو کچھ میں نے تجھے دیا قوت اور طاقت اور استعداد کے لحاظ سے، جو کچھ میں نے تجھے دیا ظاہری
سامانوں کے لحاظ سے اور مادی اشیاء کے لحاظ سے، جو کچھ میں نے تجھے دیا عقل اور فراست کے لحاظ
سے، جو کچھ میں نے تجھے دیا قرآن عظیم جیسی ہدایت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے لحاظ
سے۔یہ جو تجھے چیزیں ملیں پہلے ان سے انتہائی فائدہ اٹھا۔پھر میرے پاس آ۔میرے خزانے خالی
نہیں ہیں لیکن تیری ساری قوتیں میری راہ میں خرچ ہونے کے بعد میرے سامنے تیرا دست سوال
پھیلنا چاہیے۔پھر انسان خرچ کرنے کے بعد یعنی ” جو کچھ ہے پورے کا پورا خدا تعالیٰ کے حضور پیش
کر دینے کے بعد خدا سے کہتا ہے کہ جہاں تو نے مجھے اتنا کچھ دیا اور مجھے یہ تو فیق بھی دی کہ میں تیری
راہ میں سارا کچھ خرچ کر دوں وہاں تو نے مجھے یہ جذبہ اور جوش بھی دیا کہ میں کسی مقام سے تسلی نہ پکڑوں
کیونکہ تیرے قرب کے مقامات کی کوئی انتہا نہیں۔آگے بڑھنے کے لئے میرے رب مجھے اور دے۔پھر جب ايَّاكَ نَعْبُدُ کے بعد مخلصانہ دعا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کی ہوتی ہے تب خدا تعالیٰ اسے اور قوت دیتا
ہے اور تب خدا تعالیٰ اسے جو قوت دیتا ہے اسے لے کر وہ آگے بڑھتا ہے پھر ایک اعلیٰ مقام پر کھڑا ہوتا
ہے پھر کہتا ہے اے خدا! تو نے مجھے جو طاقتیں دیں وہ تیری راہ میں خرچ ہو گئیں اب مجھے اور دے
کیونکہ جو طاقتیں ملیں ان کے خرچ کرنے پر تو ایک جیسا ثواب ملتا رہے گا۔اگر مجھے مزید ثواب ملتا ہے
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۷۴
سورة الفاتحة
اور ترقی کی مزید راہیں کھلتی ہیں تو ضروری ہے کہ تو مجھے اور طاقتیں دے پھر ايَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے کہ
اے خدا! میری مدد کو آ میں یہاں کھڑا ہو گیا ہوں جو کچھ تو نے دیا تھا وہ اب استعمال کر چکا۔یہ سلسلہ
چند گھنٹوں کا بھی ہے چند گھنٹے انسان خدا کی راہ میں کام کرتا ہے۔پھر ہر نماز میں کہتا ہے۔پھر ہر نماز میں
کہتا ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔یعنی جو کچھ تو نے مجھے دیا میں نے وہ تیری راہ میں خرچ کر دیا۔کوئی یہ نہ سمجھے کہ اس دو گھنٹے کے وقفہ میں مثلاً جو آج کل ظہر اور عصر کے درمیان ہوتا ہے۔اس
میں خدا نے کچھ نہیں دیا کیونکہ خدا تعالیٰ کے بندے تو ہر وقت خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے اور اس سے
مزید حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔عصر کے وقت حقیقتا ( مبالغہ کے طور پر
نہیں ) بندے کا اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا
مقام ظہر کے مقابلہ میں آگے ہوتا ہے اور پھر کہتا ہے اے خدا! مغرب کے وقت تک مجھے اور آگے
لے جا۔یہ حرکت روحانی جو لازمی قرار دی گئی ہے ( یعنی نمازوں کی ادائیگی حرکت روحانی ہے ) اس میں
دو گھنٹے کا وقفہ ہے اور ہر نماز میں سورۃ فاتحہ کو پڑھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر نماز
میں ہمیں کہا گیا ہے کہ خدا سے یہ دعا کرو کہ جو تو نے ہمیں اس عرصے میں بھی دیا اسے بھی ہم نے تیری
راہ میں خرچ کر دیا تیرا ہی عطا کردہ ابدی ترقیات کا جو جذ بہ ہے اس کی وجہ سے ہم ایک جگہ کھڑے
نہیں رہ سکتے۔پھر مغرب کی نماز میں پھر عشاء کی نماز میں ( نوافل میں چھوڑ رہا ہوں) پھر
صبح کی نماز
میں نوافل کی توفیق ملتی ہے۔نوافل کی توفیق مغرب اور صبح کے درمیان اس لئے ملتی ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ
عشاء کے وقت کہنے کے بعد اس نے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی بھی دعا کی تھی۔تو یہ چھوٹے سے چھوٹا جو وقفہ
ہمارے سامنے ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے تسلسل کو قائم رکھنے اور جاری رکھنے کا آتا ہے۔نمازوں کے درمیان ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا یہ چھوٹے سے چھوٹا وقفہ ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ جمعہ خدا نے تمہارے لئے عید بنا دیا ہے یہ ایک دوسری اکائی ہے یعنی جمعہ سے جمعہ تک ہر روز
لازمی طور پر پانچ دفعہ توفیق دیتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ہر ہفتہ پینتیس دفعہ لازمی طور پر اس نے
اِيَّاكَ نَعْبُدُ بھی کہا اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بھی کہا پھر جمعہ آتا ہے اور اس کی عبادت کرتے ہیں۔پھر انياكَ نَعْبُدُ کہتے ہیں اور خدا سے کہتے ہیں اے خدا پچھلے جمعہ ہم نے کہا اِيَّاكَ نَعْبُدُ اور ہم
ވ ވ
نے کہا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ تو نے ہماری دعا کو قبول فرمایا۔(جمعہ کی نماز ایسی ہے کہ جس کے متعلق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں ایک گھڑی ایسی آتی ہے جو قبولیت دعا کی گھڑی ہے)
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۷۵
سورة الفاتحة
دو
میں اس گھڑی کو لیتا ہوں۔میں جماعت کی اجتماعی زندگی کے متعلق بات کر رہا ہوں۔کوئی ہم میں سے
کمزور ہے، کوئی بزرگ ہے۔اجتماعی زندگی کے لحاظ سے میں یہ لے رہا ہوں کہ جمعہ کو وہ دعا کی گھڑی
آئی تو بعض احمد یوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ( جو نہیں اٹھا سکے انہیں اللہ تعالیٰ فائدہ اٹھانے کی توفیق
دے ) اور اس گھڑی میں خدا تعالیٰ کے مومن بندے نے کہا ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - یعنی جو
قوتیں اور طاقتیں تو نے دیں ان کے مطابق میں نے تیری عبادت کی اور پرستش کی اور میں نے آگے
بڑھنا ہے اس واسطے مجھے اور قوتیں عطا کر میری قوتوں میں اور مضبوطی اور استحکام پیدا کر اور خدا نے
اس گھڑی میں وہ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا قبول کی اور اس کا ایک قدم اگلے جمعہ کو اور آگے بڑھ گیا۔پھر
اگلا جمعہ آیا، پھر اگلا جمعہ، پھر اگلا جمعہ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے انسان
کا انجام بخیر ہو جائے۔یہ ایک دوسری اکائی ہے جمعہ سے جمعہ آٹھ دن اور معنی میں ثواب کی اکائی ہے۔ہمارے لئے سارے
معنی برکت کے معنی ہیں پھر اس کے بعد سال آجاتا ہے کیونکہ جو اگلی عید ہے وہ ایک سال کے بعد آتی
ہے۔بعض عبادتوں کے لحاظ سے ایک وقت میں عید آ جاتی ہے اور دوسری عبادتوں کے لحاظ سے
دوسرے وقت میں۔اور ہمارے لئے جلسہ سالانہ ہے جو سال کے بعد آتا ہے آج کے جلسہ پر ہم نے
کہا ايَّاكَ نَعْبُدُ لیکن ساتھ ہی ہم نے کہا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ آئندہ جلسہ پر اے خدا ہم تیری رحمتوں
کے زیادہ وارث بننے والے ہوں بوجہ اس دعا کے جو تو نے ہمیں سکھلائی اور جو تو نے ہمارے منہ سے
بار بار کہلوائی۔ہم تجھ سے زیادہ طاقتیں حاصل کرنے کے بعد تیرے حضور زیادہ حسین قربانیاں پیش
کرنے والے ہوں۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ الحمد للہ کے مقابل اِيَّاكَ نَعْبُدُ کو رکھا گیا
و و
ہے۔اسی واسطے میں نے اس طرح اس حصہ سورۃ کو پڑھا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ۔جو کچھ ہمیں
اس کے عبد بننے میں ملا اس پر ہمارے دل اس کی حمد سے معمور ہیں اور ہم اس کے ممنون ہیں اور ہماری
زبانیں اس کی حمد کرتے ہوئے تھکتی نہیں ہمارے گلے خشک ہو جاتے ہیں لیکن ہمارے دل کی
دھڑکنیں اور روح کی امواج خدا تعالیٰ کی حمد کر رہی ہوتی ہیں اس اتنے بڑے اجتماع کی برکتیں
ہمارے دوسرے کاموں پر بھی اثر انداز ہوں گی اور ان کا ایک عکس پڑے گا روشنی پڑے گی۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۵۸۵ تا ۵۹۱)
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
ZY
سورة الفاتحة
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ ایک عجیب دعا بڑی حسین اور بڑی وسعتوں
اور بڑی گہرائیوں اور بڑی تاثیروں والی دعا سکھائی اور ہمیں بتایا کہ یہ دعا کرو کہ اے خدا عقل بھی
ہمیں یہی بتاتی ہے ہماری فطرت بھی اسی طرف راہ نمائی کرتی ہے کہ ہر مقصود پانے کے لئے ایک
سیدھی راہ ہوا کرتی ہے اور جو اس سیدھی راہ کو اختیار کرتا ہے وہی اپنے مقصود کو حاصل کرتا ہے اس لئے
ہمیں وہ سیدھی راہ دکھا جو ہمیں تجھ تک پہنچا دے تو ہمیں مل جائے تیرے ساتھ ہمارا تعلق قائم ہو جائے
تجھے ہم پالیں ، تیری رحمتوں کے ہم وراث بن جائیں اور بتایا کہ یہ راہ آج پہلی دفعہ انسان
کو نہیں بتائی
جارہی بلکہ حضرت آدم علیہ السلام سے نبوت کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور انبیاء سے تعلق رکھنے والے
بزرگ خدا کی راہ میں قربانی دینے والے، خدا کی محبت کو پانے والے پیدا ہوتے رہے پس جس طرح
پہلوں پر اصولی طور پر تیرے انعام نازل ہوئے تو ہمیں ایسی راہ دکھا کہ ہم بھی ان جیسے بن جائیں اور
اس قسم کے انعام ہمیں بھی تیری طرف سے ملیں۔۔۔۔۔۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ منعم علیہم گروہ کے علاوہ
ایک گروہ وہ بھی ہے جو منعم علیہم نہیں اور آگے وہ دو حصوں میں منقسم ہوتا ہے ایک گروہ وہ جو مغضوب
بن جاتے ہیں اور ایک جو راہ سے بھٹک جاتے ہیں مغضوب کے معنی قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ ہیں
کہ جو شخص انشراح صدر کے ساتھ کفر کو کفر سمجھتے ہوئے قبول کرتا ہے سب سے پہلا انشراح صدر اس
سلسلہ میں ابلیس کو ہوا تھا اس سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں تھی وہ اپنے اللہ کو پہچانتا تھا، اللہ سے وہ گفتگو کر
رہا تھا لیکن کہتا تھا کہ میں کفر کروں گا اور لوگوں کو بھٹکاؤں گا تیرا کہنا نہیں مانوں گا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ
اس کی سزا ملے گی خدا نے کہا تھا کہ میں تجھ سے اور تیرے ماننے والوں سے جہنم کو بھر دوں گا لیکن وہ
کفر پر قائم رہا غرض مغضوب اس کو کہتے ہیں جو نا فرمانی کی راہ سمجھتا ہے جو کفر کے راستہ کو کفر کا راستہ
سمجھتا ہے جو جانتا ہے کہ اگر میں نے یہ راہ اختیار کی تو اللہ تعالیٰ کا یقینی غضب مجھ پر نازل ہوگا لیکن کبھی
اس کا شیطانی نفس یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں نے اسی راہ کو اختیار کرنا ہے اللہ تعالیٰ مغضوب کے اس مضمون
کو بیان کرتے ہوئے سورہ نحل میں فرماتا ہے مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِةٍ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَ
W
قَلْبُهُ مُطْمَن بِالإِيمَانِ وَ لكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ
اللہ۔(النحل:١٠٧)
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
22
سورة الفاتحة
اس آیت میں بڑی وضاحت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ غضب اس گروہ یا فرد پر نازل
ہوتا ہے جو انشراح صدر سے کفر کے راستہ کو قبول کرتا ہے پس غضب کے نزول کے لئے جو وجہ بنتی ہے
وہ جان بوجھ کر خدا تعالیٰ کے غضب، اس کی ناراضگی اور اس قبر کے راستوں
کو اختیار کرنا ہے کہ اس
سے خدا ناراض ہو جائے لیکن پھر جرات کرتا ہے اور خدا کی ناراضگی ، اس کے غضب اور قہر کو مول لیتا
ہے۔اسی طرح سورۃ بقرہ کی آیات ۹۰ اور ۹۱ میں یہ مضمون بیان ہوا ہے میں چونکہ اختصار کرنا چاہتا
ہوں اس لئے نہ میں پوری آیات پڑھ رہا ہوں نہ میں ان کا ترجمہ کروں
گا نہ تفسیر بیان کروں گا میں اس
مطلب کے ٹکڑے لوں گا ، آیت ۹۰ میں ہے۔فَلَمَّا جَاءَ هُم مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِہ کہ ان کے پاس جب کافروں پر فتح اور کامرانی حاصل کرنے
کے سامان آگئے تو باوجود اس عرفان کے، باوجود اس کے سمجھ کے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت
کے سامان پیدا ہوئے ہیں، كَفَرُوا پہ انہوں نے اس کا انکار کر دیا اور آیت ۹۱ میں جو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ وہ اس بات پر بگڑتے ہیں کہ اللہ اپنی مرضی سے اپنے بندوں میں جس پر چاہتا ہے کلام نازل
کر دیتا ہے یہ کیا بات ہوئی ہم جس پر چاہیں اللہ کا فضل ہے (نعوذ باللہ ) کہ وہ اس پر کلام نازل کرے
غرض وہ جانتے تھے کہ کلام اللہ کا ہے وہ یقین رکھتے ہیں کہ جس پر یہ کلام نازل ہوا ہے اللہ تعالیٰ نے
اسی کو پسند کیا ہے اور اس کو اپنا محبوب بنانا چاہا ہے۔اپنے قرب سے نوازنا چاہا ہے اور اس پر اپنا کلام
نازل کیا ہے اور یہ جانتے بوجھتے انکار کرتے ہیں نتیجہ کیا ہوا؟ فَبَاءُوا بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبِ ایک غضب
کے بعد دوسرے کا وہ مورد بن گئے جَاءَهُمُ مَا عَرَفُوا كَفَرُوا بِہ کی وجہ سے ایک غضب مول لے لیا
اور اس بات سے ناراض ہوئے کہ خدا نے اپنی مرضی سے اپنی پسند سے اس شخص پر اپنا کلام کیوں
نازل کیا جسے اس نے مقرب بنانا چاہا ہماری مرضی چلنی چاہیے تھی وہ سمجھتے ہوئے کہ یہ کلام خدا کا ہے
اور جس پر نازل ہوا ہے وہ خدا کا مقرب بھی ہے انکار کر جاتے ہیں فَبَاءُوا بِغَضَبِ عَلَى غَضَبِ
ایسے لوگ غضب کے بعد غضب کے مورد ہو جاتے ہیں۔غرض غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں یہ
مضمون بیان ہوا ہے کہ اے خدا کبھی ایسا نہ ہو کہ ہم شیطان کی طرح تیری معرفت رکھنے کے باوجود
اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ تیری طرف لے جانے والی صراط مستقیم کون سی ہے پھر بھی اس راہ کو
چھوڑ دیں اور شیطان کی راہوں کو اختیار کر لیں اور یہ ہو نہیں سکتا جب تک تیر افضل اور تیری رحمت
تفسیر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
ZA
سورة الفاتحة
ہمارے شاملِ حال نہ ہو اس لئے تجھ سے یہ عاجزانہ دعا ہے کہ ہمیں مغضوب
کبھی نہ بنانا۔وَلَا الضَّانِينَ اور نہ کبھی ہمیں ضال بنانا۔خال سیدھے راہ سے بھٹکنے والے کو کہتے ہیں اور قرآن کریم
نے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ الَّذِيْنَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ( الكهف : ۱۰۵) پس ضالین
وہ ہیں جن کی تمام کوششیں ان راہوں کی تلاش میں رہتی ہیں جو اُخروی زندگی سے ورے ورے ختم
ہوتی جاتی ہے۔ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وہ اس ورلی زندگی کے کناروں سے نکل کر اُخروی
زندگی تک نہیں پہنچتیں۔راہ بھٹک جاتی ہے کوشش جو ہے وہ آگے چل ہی نہیں سکتی ایسے راستے وہ
اختیار کرتے ہیں جن کا صرف اس دنیا سے تعلق ہے حالانکہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ ساری چیزیں (خواہ وہ
قو تیں اور استعدادیں ہوں یا مادی سامان ہوں یا فطرت کے تقاضے ہوں ) اس لئے دی تھیں کہ اس
دنیا میں وہ ختم نہ ہوں نہ صرف اس دنیا سے ان کا تعلق ہو بلکہ ان کے نتیجہ میں انسان اس دنیا میں بھی
اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت کو حاصل کرے اور اس دنیا میں بھی وہ اس رضا کی جنت کو حاصل کرے لیکن
ایک گروہ انسانوں میں سے یا بعض افراد ایسے ہوتے ہیں کہ جو ان قوتوں کی انتہا اس دنیا کے ورے
ورے سمجھتے ہیں اسی طرح دنیا کے جو سامان ہیں ان کے متعلق سمجھتے ہیں کہ وہ بس دنیا میں ہی ہمارے
کام آئیں گے حالانکہ ایک عقلمند مومن یہ جانتا ہے کہ وہ بکرا جو خدا نے مجھے دیا ہے اور جو گوشت پوست
ہے اور اس کی زندگی بھی چھوٹی ہے ایک ایسی چیز ہے جو صرف اس دنیا میں ہمارے کام نہیں آسکتی بلکہ
اگر ہم چاہیں تو یہ اس دوسری دنیا میں بھی ہمارے کام آئے گی کیونکہ اگر ہم چاہیں تو تقویٰ کا ٹیگ لیبل
اس کے ساتھ لگا دیں تو بکرا یہاں رہ جائے گا لیکن وہ ٹیگ، وہ لیبل آسمانوں کے خدا کے پاس پہنچ
جائے گا۔لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمُ (الحج : ۳۸) تقویٰ
کے ساتھ لگا تو بکرا اللہ کے حضور پہنچ گیا اور تمہارے لئے دوسری زندگی میں بھی مفید ہو گا ( یہ زندگی تو
اس زندگی کے مقابلہ میں اتنی معمولی چیز ہے کہ ہم اس کا نام ہی نہیں لیں گے ) دوسری زندگی میں بھی وہ
کام آجائے گا آپ دفتر میں جاتے ہیں سو روپیہ آپ کو تنخواہ ملتی ہے اب
کوئی احمق ہی کہہ سکتا ہے کہ یہ
چاندی کے سکے یا کاغذ کے نوٹ صرف اس دنیا سے تعلق رکھتے ہیں قیصر کی چیز ہے اس کا ایک حصہ اس
کو دے دینا چاہیے لیکن چونکہ یہ خدا کی چیز نہیں اسے نہیں دینا چاہیے اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو وہ تباہ ہو
جائے گا اُسے یہ کہنا چاہیے کہ ہر چیز چونکہ خدا کی ہے اس لئے جس قدر چاہے وہ لے لے پھر جو بچ
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۷۹
سورة الفاتحة
جائے گا وہ میں استعمال کرلوں گا ایک مومن کی یہی نیت ہوتی ہے اس کی یہ نیت نہیں ہوتی کہ جو مجھ
سے بچ جائے گا وہ میں خدا کو دے دوں گا بلکہ اس کی نیت یہ ہوتی ہے کہ جو بچ جائے گا اس معنی میں وہ
کہے کہ میں نے اتنا لے لیا باقی تم استعمال کر لو تو پھر وہ میں استعمال کر لوں گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے صحابہ میں سے بعض کے ساتھ یہی سلوک کیا آپ نے فرمایا نہیں اتنا مال نہیں چاہیے واپس
لے جاؤ اور استعمال کرو اس نیک نیتی کے ساتھ جتنا دینا چاہا پیش کر دیا اور ہمیں یقین ہے کہ اس نے خدا
سے اسی کے مطابق ثواب حاصل کر لیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حالات کو دیکھتے ہوئے
اور اسلام کی اس وقت کی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے کہا سارے مال کی ضرورت نہیں واپس لے
جاؤ پھر یہ بتانے کے لئے کہ جب ایک مومن خدا کے حضور اپنا سارا مال پیش کرتا ہے تو اس کے دل میں
یہ بد نیتی نہیں ہوتی کہ سارا مال قبول نہیں کیا جائے گا اس لئے سارا مال پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں
حضرت ابوبکر نے جب اپنا سارا مال پیش کیا تو وہ سارا قبول کر لیا گیا اور بتایا گیا کہ ہر مومن کے دل کی
یہی کیفیت ہے لیکن کچھ مومن وہ ہوتے ہیں جو جواں ہمت ہوتے ہیں اور جو انتہائی بوجھ برداشت کر
سکتے ہیں (چنانچہ آپ نے ان میں سے ایک کا سارا مال لے لیا اور مثال
کو قائم کر دیا ) اور کچھ وہ ہوتے
ہیں کہ ان کی روح تو انتہائی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوتی ہے لیکن ان کا ماحول اور ان کا جسم اس
کے لئے تیار نہیں ہوتا ان کو فتنہ اور امتحان سے بچانے کے لئے ان کے مال کا ایک حصہ قبول کر لیا جاتا
ہے اور ایک حصہ واپس کر دیا جاتا ہے۔پس مومن کی مادی کوشش دنیا میں حدود سے ورے ختم نہیں ہو جاتی اور اس کے متعلق نہیں کہا جاسکتا
که ضَلَّ سَعْيُهُم في الحیوۃ الدنیا کیونکہ روپیہ وہ خرچ کرتے ہیں زندگی کا ہر لمحہ جو وہ گزارتے
ہیں اخلاق کا ہر مظاہرہ ان سے سرزد ہوتا ہے بچوں سے محبت اور پیار کا سلوک جو دنیا ان سے دیکھتی ہے
اس کے پیچھے یہی روح کام کر رہی ہوتی ہے کہ جس نے خدا کی رضا کے لئے اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ
ڈالا اس نے بھی ثواب حاصل کر لیا۔غرض مومن اپنے ہر دنیوی کام کو اُخروی جزا اور اُخروی نعماء کے
حصول کا ذریعہ بنالیتا ہے اور اس کے متعلق ہمیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
والے گروہ میں ہے لیکن بہت سے لوگ ہمیں ایسے بھی نظر آتے ہیں بہت سی قومیں ہمیں ایسی نظر آتی
ہیں جو راہ بھول گئے ہیں ان کو پتہ ہی نہیں کہ سیدھا راستہ کونسا ہے اس لئے وہ مغضوب علیہم کے گروہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۸۰
سورة الفاتحة
میں شامل نہیں کئے جاسکتے وہ ضال کے گروہ میں شامل ہو سکتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح کے ذرائع
تو اختیار کرے گا اور وہ انہیں سخت بھی محسوس ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے شروع ہی میں
سورۃ فاتحہ میں ان دو گروہوں کے (درمیان) ایک فرق کر دیا یعنی ایک کو مغضوب کہا ہے اور ایک کو
ضال کہا ہے یہ لوگ صراط مستقیم کو پہچانتے نہیں۔ضالین یہ سمجھتے ہیں کہ جس راستہ پر وہ ہیں بس وہی
ٹھیک ہے نہ وہ خدا کو پہچانیں نہ کوئی آسمانی تعلیم ایسی ہے جس کے اوپر ان کا پختہ یقین ہے کہ وہ سمجھتے
ہیں بس یہ دنیا پیدا ہوئی یا اگر ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ دنیا کو اللہ نے پیدا کیا ہے
مگر اتنی بڑی ہستی اور عاجزوں سے ایک زندہ تعلق قائم کیوں رکھے گی اس لئے اس کا ہمارے ساتھ
کوئی زندہ تعلق نہیں غرض اپنی حماقت اپنی بیوقوفی اپنی روایات ( ہزار قسم کی وجوہات ہوسکتی ہیں ان
سب وجوہات ) کے نتیجہ میں وہ راہ گم کر بیٹھتے ہیں اور اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ اگر یہ
جماعت مؤمنین جو احیائے اسلام کے لئے پیدا کی گئی ہے ضالین کے سامنے بھٹکتے ہوئے راہی کے
سامنے ہدایت پیش کرے گی تو ان سے بہت سے اسے قبول کر لیں گے کیونکہ ان کی یہ صفت بیان کی
گئی ہے وہ جان بوجھ کر انشراح صدر کے ساتھ ضلالت کی راہوں
کو اختیار نہیں کرتے بلکہ بھٹکے ہوئے
ہیں۔ان کو صراط مستقیم کا پتہ ہی نہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دعا کرتے رہو کہ کبھی ایسا نہ ہو کہ ہم میں سے کوئی فرد یا جماعت گمراہی
میں کفر میں پڑکر ایک حصہ ان کا مغضوب بن جائے اور ایک حصہ ان کا ضال بن جائے یعنی ہر شخص
دعا کرنے والا اپنے اور اپنوں کے لئے یہ دعا کرے کہ اے خدا میری فطرت میں شیطنت کو کبھی پیدا
نہ ہونے دینا کہ میں تیری راہ کو جانتے بوجھتے انشراح صدر کے ساتھ چھوڑ نے لگ جاؤں اور نہ ایسے
حالات پیدا کرنا کہ میں تیری راہ کو گم کردوں اور بھٹک جاؤں اور شیطان کی راہوں کو اختیار کرلوں۔غرض جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے متعدد جگہ تحریر فرمایا ہے سورۃ فاتحہ ایک عظیم دعا
ہے اس وقت میں صرف اس چھوٹے سے ٹکڑے کا مضمون بیان کر رہا ہوں اور اس سورۃ کا یہ ٹکڑا بھی
عظیم دعا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ میرے غضب سے بچنے کے لئے ہر قسم کی تدبیر اختیار کرنے
کے بعد میرے حضور آؤ اور دعائیں کرو اور ضلالت کی راہوں کو اختیار کرنے سے بچنے کے لئے ہر قسم
کی تدبیر اختیار کرو اور میرے پاس آؤ اور دعا کرو اگر خلوص نیت سے میرے حضور دعا کرو گے تو ضال
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
ΔΙ
سورة الفاتحة
ہونے سے بھی تجھے اے انسان بچایا جائے گا مغضوب ہونے سے بھی تجھے بچایا جائے گا اور صراط مستقیم
تجھے دکھائی جائے گی اس راہ پر چلنے کی تجھے تو فیق عطا کی جائے گی میرے قرب کو تو حاصل کر لے گا
میری رضا کی جنت میں تو داخل ہو جائے گا اور اس گروہ میں شامل ہو جائے گا جو منعم علیہم کا گروہ ہے جسکا
ذکر متعدد آیات قرآنیہ میں پایا جاتا ہے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۲۱۰ تا ۲۱۵)
قرآن کریم نے ہمیں صرف یہ دعا نہیں سکھائی کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے سیدھے راستہ کی طرف
ہدایت کرے۔اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں صراط مستقیم کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ راستہ جو کم سے کم
کوشش کے نتیجہ میں منزل مقصود تک پہنچانے والا ہو۔دُنیا کی ہر خواہش کے پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ
کا مقرر کردہ ایک راستہ ہے اور جب تک اُس راہ کا علم انسان کو نہ ہو وہ منزل مقصود تک نہیں پہنچتا یا
بہت تکالیف اُٹھانے کے بعد بہت چکر کاٹ کر اور تکلیف اُٹھا کر اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔ہمیں صرف یہ دعا نہیں سکھائی بلکہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کی قبولیت کے ساتھ جو ذمہ واری
ہم پر عائد ہوتی ہے اُس کے نبھانے کے لئے دعا ہمیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں پہلے
سکھائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ اے خدا! ہمیں تو فیق عطا کر
کہ جو طاقتیں تو نے صراط مستقیم پر چل کر منازل مقصودہ تک پہنچنے کے لئے عطا کی ہیں ہم ان کا صحیح اور
پورا استعمال کر سکیں۔اس تفسیر کی روشنی میں اتناكَ نَعْبُدُ کے یہ معنی ہیں۔پھر وَايَّاكَ نَسْتَعِينُ میں
اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دعا سکھائی کہ بتدریج ارتقا کا قانون اس مادی دنیا میں ہمیں نظر آتا ہے اور کسی
منزل کو بھی آخری منزل سمجھ کر تسلی پا جانے کی فطرت ہمیں تو نے دی نہیں اس لئے ہر منزل پر پہنچ کر اگلی
منزل کی تلاش دل میں پیدا ہوتی ہے اور تیری محبت کی جس منزل پر بھی ہم پہنچے ہوتے ہیں اُس سے
زیادہ کے حصول کی خواہش ہمارے دل میں مچلتی ہے اس لئے ہر منزل جس تک ہم پہنچیں (ان
طاقتوں اور کوششوں اور تدابیر کو انتہا تک پہنچا کر ان طاقتوں کے ذریعہ جو تو ہمیں دے چکا ہے یعنی اپنی
انتہائی کوشش کے نتیجہ میں ) وہ تیری پیدا کردہ فطرت کے مطابق ہماری آخری منزل نہیں بلکہ انگلی منزل
کی خواہش پیدا ہوتی ہے جس کے لئے پہلے سے زیادہ قوت اور طاقت کی ضرورت ہے اور جب
تیری توفیق سے اپنی طاقتوں کا صحیح اور پورا استعمال کر کے ہم ایک جگہ پہنچیں تو پھر ہماری دعا ہے کہ
اے ہمارے رب! ہمیں مزید طاقتیں عطا کر۔چنانچہ ايَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اس طرف اشارہ ہے اور
۸۲
سورة الفاتحة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اس طرح پر یہ صراط مستقیم جو ایک معنی میں منزل بہ منزل انسان کی خوشیوں کے سامان بھی پیدا کرتا ہے
اور دوسرے معنی میں ہر منزل اگلی منزل کی نشاندہی کرتی ہے اور اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو مزید
حاصل کرنے کی جو خواہش دل میں مچلتی ہے اُس کے لئے مزید طاقتوں کی ضرورت ہے جس کے لئے
ہمیں دعا سکھائی۔پس صرف یہ نہیں کہا کہ ہمیں صراط مستقیم کی طرف ہدایت دے بلکہ یہ بھی فرمایا کہ صراط مستقیم کی
ہدایت ملنے کے بعد بھی بعض بد قسمت راہ راست کے کنارہ پر گر کر مر جاتے ہیں اور ان کا جسم اور رُوح
سرگل جاتی ہے اور تعصب اُن میں پیدا ہو جاتا ہے۔آخر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی زندگی
میں ہمیں یہ نظارہ نظر آیا کہ بعض ایسے بد قسمت تھے جن کو یہ کامل اور مکمل ہدایت ملی یعنی قرآن عظیم کی
شریعت اور جن کو ایک بہترین اُسوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ملا اُنہوں نے اس کو ایک حد تک
پہچانا اور اس سے فائدہ حاصل کیا اور ایک وقت کے بعد وہ مرتد ہو گئے۔پس صراط مستقیم کے کنارے
پر ان کی رُوحانی یا بعض دفعہ رُوحانی اور جسمانی ہلاکت واقع ہوئی۔پس محض صراط مستقیم کا عرفان
حاصل کر لینا کافی نہیں یعنی اس ہدایت کا مل جانا کہ یہ سیدھا راستہ ہے بلکہ اس پر چلنا ضروری ہے
اور محض چلنا ضروری نہیں بلکہ ہر لمحہ اور ہر آن پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ راہ راست پر حرکت کرنا
ضروری ہے تب انسان کو آخری خوشیاں اور جو انتہائی لذتیں ہیں اور انتہائی خوشی ہے وہ ملتی ہے جس کا
نام اس دُنیا کی جنت بھی رکھا گیا ہے اور جس کی آخری شکل اس جہان سے گذرنے کے بعد دوسری
زندگی کے اندر انسان کے سامنے آئے گی لیکن وہاں بھی صراط مستقیم کی منازل کی انتہا نہیں ہوگی۔قرآن کریم نے بھی اور احادیث نے بھی قرآن کریم کی تفسیر کرتے ہوئے بڑی وضاحت کے ساتھ
ہمارے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ وہاں بھی اگر چہ امتحان نہیں ہو گا مگر عمل ہو گا۔امتحان کا مطلب ہے
کہ جہاں یہ خطرہ ہو کہ عمل درست بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے۔عمل اللہ تعالیٰ کی رحمت کو حاصل
بھی کر سکتا ہے یعنی عمل صالح بھی ہو سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھی بھڑکا سکتا ہے یعنی عمل غیر صالح
بھی ہو سکتا ہے۔پس یہاں عمل ہے اور امتحان ہے اور دوسری زندگی میں عمل تو ہے ( نکتا پن نہیں کہ پوستیوں کی
طرح افیم کھا کر بیٹھ گئے اور اونگھتے رہے ) عمل ہے مگر امتحان نہیں۔یہاں عمل ہے اور امتحان ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث
۸۳
سورة الفاتحة
وہاں
عمل ہے اور ترقیات کے دروازے کھلے ہیں۔وہاں پیچھے ہٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے آگے ہی آگے
بڑھنا ہے ہر روز زیادہ ترقیات ملتی ہیں اور ہر روز زیادہ عمل کی توفیق ملتی ہے۔پس یہ شکل ہے ایک
مومن کی زندگی کی۔پھر دنیا میں اُس کے اعمال بھی یہی رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں۔اور دوسری دُنیا میں
بھی اُس کے اعمال یہی رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں۔اس دنیا میں انسان مومن صالح ، خدا کا محبوب اور
مقرب دو قسم کا عمل کرتا ہے۔ایک عمل ہے اُس کا شکر ادا کرنے کے لئے اور ایک عمل ہے مزید شکر کے
سامان کے حصول کے لئے یعنی پہلے سے زیادہ ملے اور زیادہ وہ شکر ادا کرے۔ہمیں اتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً (البقرة : ۲۰۲) کی دعا سکھائی کہ ہمیں ایسے اعمال کی توفیق عطا کر کہ اس
دنیا کی حسنات بھی ہمیں ملیں ( مثلاً درخت لگے ہوئے ہوں اور گرمی کم ہو۔یہ دنیا کے حسنات میں سے
ہے ) اور ہمیں ایسے مقبول اعمال کی توفیق عطا کر کہ تیری جنتیں ہمیں یہاں سے جانے کے بعد حاصل
ہوں۔جنتوں کے ہم حقدار ٹھہریں وہاں جانے کے بعد ایک ہی زندگی ہے یہاں ہمارے سامنے دو
زندگیاں ہیں۔ایک اس دنیا کی زندگی اور ایک اُس دنیا کی زندگی اس لئے اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ہمیں سکھایا لیکن اُس دنیا میں ایک ہی زندگی ہے یعنی جنت کی زندگی اور اس
میں امتحان نہیں ہے لیکن ترقیات ہیں اس لئے وہ ایک ہی قسم کے اعمال ہیں۔وہ اعمال شکر بھی ہیں اور
مزید ترقیات کے حصول کے بھی ہیں یہاں فِي الدُّنْيَا حَسَنَةٌ کی جو دعا ہے وہ شکر کے لئے ہے اور
ناکامیوں سے بچنے کے لئے بھی ہے کہ جو تو نے دنیا کی نعمتوں کے حصول کے دروازے ہمارے لئے
کھولے ہیں۔ان سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور ہمیں توفیق دے کہ ان پر تیرا شکر ادا کرسکیں
اور کبھی محروم نہ رہ جائیں۔بہر حال یہ مومن کی زندگی کی تصویر ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ مومن
جب حقیقی مومن بن جاتا ہے تو اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ
استقامت اور صراط مستقیم قریباً ایک مفہوم میں استعمال ہو جاتے ہیں۔پس استقلال کے ساتھ اور
استقامت کے ساتھ کام کرتے چلے جانا یہ مومن کی زندگی کی ایک نمایاں علامت ہے۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۴۷۹ تا ۴۸۲)
اسلام ایک کامل مذہب ہے۔اسلام نے ہمیں ایک کامل دعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے الفاظ
میں سکھاتی ہے۔دراصل جس طرح ایک نگینہ کسی زیور میں جڑا ہوتا ہے اسی طرح یہ دعا بہترین دعا کی
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۸۴
سورة الفاتحة
شکل میں سورۃ فاتحہ میں بیان کی گئی ہے۔گوساری سورۃ فاتحہ ہی ایک نہایت اعلیٰ رنگ کی دعا ہے لیکن اس میں دعا کے لحاظ سے ایک بنیادی
نکتہ ہمیں یہ سوجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔انسان کو خلق کیا اسے بہت سی قو تیں اور
استعدادیں بخشیں اور اس کی زندگی کا یہ مقصد ٹھہرایا کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے حی و قیوم خدا کے ساتھ
زندہ تعلق قائم کرے لیکن چونکہ اس تعلق کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے بغیر ممکن
نہیں تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت سے سورہ فاتحہ کی شکل میں ایک کامل دعا سکھا دی
تا کہ ہم اس دعا کے ذریعہ خدا کے فضلوں کو جذب کرتے ہوئے اپنے مقصد حیات کو حاصل کر سکیں۔چنانچہ سورۃ فاتحہ کی اس آیہ کریمہ میں جس کی طرف میں نے ابھی اشارہ کیا ہے، اللہ تعالی اسی اصول
کی رہنمائی کرتا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی پیدا کیا ہے میری صفات کی جو تجلیات تمہیں اپنی زندگیوں
اور اپنے ماحول میں نظر آتی ہیں اگر تم ان کا غور سے مشاہدہ کرو گے تو اس نتیجہ پر پہنچو گے کہ ہر شے کے
حصول کے لئے ایک سیدھا اور مقررہ راستہ ہوتا ہے۔وسائل ہوتے ہیں جن کے بغیر انسان کسی چیز کو
حاصل نہیں کر سکتا سیدھی راہیں ہوتی ہیں جن پر چلے بغیر انسان منزل مقصود تک پہنچ نہیں سکتا۔پس اگر یہ درست ہے اور یقیناً یہی درست ہے تو بنیادی دعا جو ایک انسان کو مانگنی چاہیے وہ یہی
ہے کہ اے ہمارے خدا! ہمارا جو بھی نیک مقصد ہو اس کے حصول کے لئے جو سیدھی راہ ہے یعنی صراط
مستقیم وہ ہمیں دکھا اور چونکہ انسان کی پیدائش کی اصل غرض خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق کو قائم کرنا
ہے۔اس لئے یہ دعا یوں بنے گی کہ اے ہمارے خدا! ہمیں وہ سیدھا راستہ دکھا جس پر چل کر ہم تجھ
تک پہنچ سکیں اور تیرا قرب حاصل کر سکیں۔غرض جب تک اللہ تعالیٰ وہ راہ نہ دکھائے جب تک انسان محنت اور کوشش اور مجاہدہ کے ذریعہ اور دعا
اور تضرع کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو جذب نہ کرے جس کے نتیجہ میں اسے سیدھی راہ دکھائی جاتی
ہے اس وقت تک خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا اس کا مقرب بن جانا اس کا محبوب بن جانا ممکن ہی نہیں۔پس جہاں تک مقصدِ حیات کا تعلق ہے یہ دعا کامل اور مکمل ہے لیکن یہیں بس نہیں بہت ساری
ذیلی چیزیں ہیں جو حقیقتاً اسی مقصود کے حصول کے لئے ہیں مثلاً صحت کا قائم رہنا صحت کے قیام کے
ساتھ اصل مقصد تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور پیار کے حصول کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش اور