سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱)
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
۸۹
سورة البقرة
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة البقرة
آیت ا تا ۱۷ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔b
ق
ج
8
المن ذلِكَ الْكِتُبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِيْنَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ
بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا
أنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ أُولَبِكَ عَلَى
هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءِ
عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ۔خَتَمَ اللهُ عَلى قُلُوبِهِم
وَ عَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ هُ
يُخْدِعُونَ اللهَ وَ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَ مَا
يَشْعُرُونَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيم
بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا
نَحْنُ
حنُ مُصْلِحُونَ۔اَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلكِن لَّا يَشْعُرُونَ وَإِذَا۔قِيْلَ لَهُمُ امِنُوا كَمَا أَمَنَ النَّاسُ قَالُوا اَنْوَ مِنْ كَمَا أمَنَ السُّفَهَاءُ اَلَا
اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلكِنْ لاَ يَعْلَمُونَ وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا أَمَنَا
رووور
1
و لا
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۹۰
لا
سورة البقرة
۱۵
وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ ، قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ اللَّهُ
يَسْتَهْزِئَ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ أُولبِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوا
الصَّللَةَ بِالْهُدى فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ۔قرآن کریم نے دعوی کیا ہے کہ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ یہ قرآن ایک کامل اور مکمل شریعت ہے
اور اس دعوی کے دلائل قرآن کریم نے یہ دیئے کہ لَا رَيْبَ فِيهِ - ریب کے چار معنی جو یہاں چسپاں
ہوتے ہیں ان کی رو سے یہاں ہمارے سامنے چار دلائل بیان کئے گئے ہیں اس بات کے ثابت
کرنے کے لئے کہ واقعہ میں یہ قرآن، یہ کتاب ہر لحاظ سے
مکمل کامل اور اکمل اور اتم ہے۔ریب کے ایک معنی کی رو سے قرآن کریم کی تعریف یہ نکلتی ہے کہ انسان کی روحانی اور جسمانی اور
معاشرتی اور اخلاقی اور اقتصادی اور سیاسی ضرورتوں کو پورا کرنے والی صرف یہی ایک کامل کتاب
ہے اور یہی ایک کامل کتاب ہے جو فطرت انسانی کے سب حقیقی تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔کیونکہ یہ
اپنے ذاتی کمالات اور فضائل اور بے نظیر تعلیمات کے ساتھ اپنی ضرورت اور صداقت کو ثابت
کرتی ہے۔اگر میں اس دلیل کو پھر ایک دعوی قرار دے کر اس کے دلائل بیان کرنے لگوں تو اس
ایک دلیل پر ہی بڑا وقت خرچ ہو جاتا ہے قرآن کریم کو ایک حد تک سمجھنے والے بھی یہ جانتے ہیں کہ
قرآن کریم کے دلائل اور فضائل اور بے نظیر تعلیمات اس قسم کی ہیں کہ جو تمام پہلی کتب پر اس کو
افضل ثابت کرتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جب بنی اسرائیل کی الہامی کتب کے متعلق یہ سوال کیا
گیا کہ ان کے ہوتے ہوئے قرآن کریم کی کیا ضرورت تھی ؟ تو آپ نے یہ جواب دیا کہ سارے
قرآن کریم کا نام نہ لو وہ تو بہت وسیع کتاب ہے بڑے علوم اس کے اندر پائے جاتے ہیں۔اس کے
شروع میں سورۃ فاتحہ ہے اور سورۃ فاتحہ میں جو معارف اور حقانی دلائل بیان ہوئے ہیں ان معارف اور
دلائل کے مقابلہ پر اپنی تمام روحانی کتب سے اگر تم وہ دلائل اور معارف نکال کر دکھا دو تو ہم
سمجھیں گے کہ تمہاری کتابیں قرآن کریم کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔اس دعوت مقابلہ پر ایک لمبا زمانہ
گذر چکا ہے اور کیتھولک ازم میں کئی پوپ یکے بعد دیگرے پیدا ہوئے اور کیتھولک چرچ کی سر براہی
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۹۱
سورة البقرة
انہیں حاصل ہوئی۔اسی طرح دوسرے فرقے تھے عیسائیوں کے ان میں سے کسی ایک کے سر براہ کو
بھی یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ سورہ فاتحہ کے مقابلہ میں اپنی کتب سماوی سے اس قسم کے دلائل نکال کر پیش
کر سکے۔جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ تھا کہ ہم اس سورۃ سے نکال کر
تمہارے سامنے رکھیں گے۔پس لا رَيْبَ فِيهِ کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ کتاب جو اپنے ذاتی کمالات اور فضائل اور بے نظیر
تعلیمات کے ساتھ اپنی ضرورت اور صداقت کو ثابت کر سکتی ہے اور جب آپ سے سوال کیا گیا کہ
قرآن کریم کی ضرورت کیا ہے تو اس کا جو جواب دیا گیا اور اس جواب میں جس دعوت فیصلہ کی طرف
بلایا گیا اس کو آج تک عیسائی فرقوں کے سر براہوں نے قبول نہیں کیا اور اس سے واضح۔ثابت ہوا کہ وہ سورہ فاتحہ کے مضامین کے مقابلہ میں اپنی کتب سماوی کے مضامین کو پیش نہیں کر
سکتے۔طور پر
الكتب كامل کتاب ہونے کی دوسری دلیل لا رَيْبَ فِیهِ میں اللہ تعالیٰ نے یہ دی ہے کہ قرآنی
تعلیم انسان کو ظن اور گمان کے بے آب و گیاہ ویرانوں سے اٹھا کر دلائل اور آیات بینات کے ساتھ
یقین کی رفعتوں تک پہنچاتی ہے اور یہ خوبی ہمیشہ اس میں قائم رہے گی۔کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے محفوظ
کیا ہوا ہے۔ریب کے ایک معنی کے لحاظ سے یہ مفہوم بھی پایا جاتا ہے کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کی
حفاظت میں ہے۔شیطانی دجل اس میں راہ نہیں پاسکتا۔اس لئے اس کا جو اثر انسان کی روح پر آج
پڑ رہا ہے وہی اثر اس کا قیامت تک انسان کی روح پر پڑتا چلا جائے گا۔اس لئے یہ الکتب ایک
کامل کتاب ہے۔لاریب فیہ کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ کوئی ایسی ہدایت اور صداقت جو ایک کامل کتاب
میں ہونی چاہیے وہ اس سے باہر نہیں رہی اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے متعدد مقامات پر غیر ادیان کو فیصلہ کی طرف بلایا ہے۔مثلاً آپ نے فرمایا کہ ہستی باری تعالیٰ کے
متعلق کوئی ایسی سچی اور حقیقی دلیل تم اپنی کتابوں سے نکال کر دکھا دو جو میں قرآن کریم سے نکال کر نہ
دکھا سکوں۔پس ہر وہ صداقت جس کا کوئی دوسری کتاب دعوی کر سکتی ہے وہ اس کے اندر پائی جاتی ہے
اور بہت سی ایسی صداقتیں بھی اس میں پائی جاتی ہیں جو دوسری کتابوں میں نہیں پائی جاتیں اس لئے یہ
کتاب ایک کامل کتاب ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۹۲
سورة البقرة
لا رَيْبَ فِيهِ کے چوتھے معنی کی رو سے یہاں یہ دلیل دی گئی ہے کہ اس پر عمل کر کے تو دیکھو تم ہر قسم
کے مصائب اور آفات سے محفوظ ہو جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آ جاؤ گے پھر دنیا کا کوئی دجل یا دنیا
کی کوئی طاقت یا دنیا کی کوئی سازش تمہارا حقیقی اور واقعی نقصان نہیں کر سکتی۔نقصان تو اس وقت ہوتا
ہے جب کوئی چیز حقیقتا ضائع ہو جائے لیکن اگر کسی کے پانچ روپے گم ہو جائیں اور اس کا والد اس کو
کہے کہ پانچ روپے تو تمہارے پانچ روپے کے بدلہ میں میں دیتا ہوں اور یہ دس روپے اس تشویش کے
بدلہ میں ہیں جو تم کو اُٹھانی پڑی ہے اور اس طرح اسے پندرہ روپے مل جائیں تو دنیا کا کوئی عظمند یہ نہیں
کہے گا کہ اس
کا پانچ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ اس کے بدلہ میں اس کو پندرہ روپے مل گئے ہوں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ دعویٰ کیا کہ تم اس پر عمل کر کے کسی نقصان یا مصیبت میں نہیں پڑو گے۔یہ نہیں کہا کہ تمہیں کوئی دکھ نہیں دے سکے گا کیونکہ ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینی
پڑتی ہیں لیکن حقیقی مومن اس چیز کو جسے دنیا تکلیف سمجھتی ہے اپنے لئے راحت سمجھتا ہے اور اس کا خدا
اور اس کا رب اور وہ جو اس کا مالک ہے اور جس کی خاطر وہ یہ تکالیف برداشت کر رہا ہوتا ہے اس کے
سرور کے، اس کی مسرت کے اور اس کے آرام کے ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ دیکھ
دینے والے نے مجھے تھوڑا دکھ دیا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ اگر وہ اس سے زیادہ دکھ دیتا تو میرے ربّ
کا مجھے اس سے بھی زیادہ پیار حاصل ہو جاتا۔تو چونکہ یہ ایسی کتاب ہے جس پر عمل کرنے والا حقیقی
مومن کبھی بھی گھاٹے میں نہیں رہتا اور اس کے مقابلہ میں جو دوسری کتب ہیں ان کا یہ حال نہیں اس
لئے یہ ثابت ہوا کہ یہی کتاب الکتب ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے سورہ نساء میں فرمایا کہ
ياأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَى مِن رَّبِّكُمْ فَا مِنُوا خَيْرًا لَكُمْ - (النساء : ۱۷)
اے تمام بنی نوع انسان سنو کہ ایک کامل رسول کامل صداقت لے کر تمہارے رب کی طرف سے
تمہارے پاس پہنچ چکا ہے۔تمہارا رب جس نے تمہیں ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا تھا نشو ونما اور
ارتقاء کے مختلف مدارج میں سے تمہیں گزارتا ہوا وہ اس مقام پر تمہیں لے آیا ہے کہ اپنی کامل جنتوں
میں تمہیں داخل کرے۔سن لو کہ یہ رسول آگیا فَا مِنوا جو وہ کہتا ہے اس پر ایمان لاؤ زبان سے بھی،
دل سے بھی اور اپنے جوارح سے بھی تم اسے مانو اور اس کی تعلیم پر عمل کرو۔اگر تم اس کامل رسول پر
ایمان لاؤ گے اور جو اکمل شریعت ہے اس کے مطابق تم اپنی زندگیاں گزارو گے تو تم خیر امت بن جاؤ
جو
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۹۳
سورة البقرة
گے اور جب تم خیر امت بنو گے اور صرف اس وقت جب تم خیر امت بنو گے تو تم اس قابل ہو گے کہ
تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچا سکو تمہارے ذریعہ سے تمام اقوام اور ہر زمانہ کے لوگ دینی اور دنیوی
فوائد حاصل کریں گے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۶۴۹ تا ۶۵۲)
ایک کامل اور مکمل ہدایت نامہ جس کے بغیر ہم حقیقی معنی میں نہ دنیوی ارتقائی منازل طے کر سکتے
ہیں نہ روحانی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں وہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔الکتب اور
لا رَيْبَ فِيْهِ اس کی صفات ہیں لیکن ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ایک ہدایت نامہ
نہایت حسین تعلیم ایک ایسی شریعت جو زمین کی پستیوں سے اُٹھا کر آسمانوں کی بلندیوں تک پہنچانے
والی ہے تمہارے ہاتھ میں دی جا رہی ہے لیکن یہ نہ بھولنا کہ یہ شریعت صرف ان لوگوں کو کامیابی تک
پہنچانے والی ہے جو مضبوطی کے ساتھ تقویٰ کو اختیار کرتے ہیں اگر کوئی شخص بڑی نمازیں پڑھنے والا
ہو، اگر کوئی شخص بظاہر اپنے مال کو مستحقین میں بڑا ہی خرچ کرنے والا ہو، اگر کسی شخص ( کی ) زبان
نہایت ہی میٹھی ہو ، اگر کوئی بظاہر انتہائی ہمدردی اور خیر خواہی کرنے والا ہولیکن اگر اس کے یہ اعمال
تقویٰ کی بنیادوں پر قائم نہیں کئے جاتے تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور قبول نہیں ہو سکتے۔اس لئے باوجود
اس کے کہ مکمل ہدایت نامہ ہے پوری طرح اس پر عمل کر کے بھی اگر تقویٰ سے خالی ہو کا میابی کو تم نہیں
پا سکتے کامیابی کو وہی پائیں گے جو تقویٰ کو مضبوطی سے پکڑتے ہوئے اسلامی احکام کی پابندی
سدو
کریں گے۔دوسری جگہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ
المُتَّقِينَ (المائدہ :۲۸) جو شخص تقویٰ کی باریک راہوں کو اختیار کرے گا اس کے اعمال قبولیت کا درجہ
حاصل کریں گے ورنہ وہ رڈ کر دیئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ ان پر کسی ثواب کا فیصلہ نہیں کرے گا تو
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ وہی لوگ اس ہدایت سے فائدہ اٹھائیں گے اور اٹھانے والے
ہوں گے جو اتقاء کی صفت میں استحکام اختیار کریں گے جن کا تقویٰ بڑی مضبوط بنیادوں کے اوپر قائم
ہوگا ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو قبول نہیں کرے گا۔تقویٰ بھی جیسا کہ ہر دوسری چیز اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ہی حاصل ہو سکتا ہے جیسا کہ سورۃ فتح ۲۷ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْزَمَهُمْ كَلِمَةَ
التَّقوی کے تقویٰ کے طریق پر ان کے قدم کو خود اس نے مضبوط کر دیا ہے۔انسان اپنی کوشش سے اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۹۴
سورة البقرة
اپنی جدو جہد سے تقویٰ کی راہوں پر مضبوطی سے قدم نہیں مارسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تقویٰ کے یہ معنی کئے ہیں۔آپ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم میں فرماتے ہیں
اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی تمام
امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے یعنی ان کے دقیق در دقیق پہلوؤں پر تا بمقدور کار
بند ہو جائے“۔(براہین احمدیہ جلد پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۱۰)
قرآن کریم نے تقویٰ کے اس معنی کو مختلف مقامات پر بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَلكِنَّ اللهَ حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَه فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ
وَالْعِصْيَانَ أوليكَ هُمُ الرَّشِدُونَ۔(الحجرات : ۸) یہاں بھی تقوی کے معنی ایک نہایت حسین
پیرا یہ میں بیان کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے اپنے فضل سے ایمان کی محبت تمہارے
دلوں میں پیدا کی وَ زَيَّنَة فِي قُلُوبِكُمْ اور تمہارے دلوں کو اس نے اپنے فضل سے اس حقیقت تک
پہنچا دیا کہ حقیقی روحانی خوبصورتی تقوی کے بغیر ممکن نہیں اور نہ روحانی بدصورتی سے تقویٰ کے بغیر بچا
جا سکتا ہے۔تو ایک طرف تقویٰ ہر حکم الہی کی بجا آوری میں بشاشت پیدا کرتا ہے اور دوسری طرف ہراس چیز
سے نفرت پیدا کرتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے باہر نکالنے والی اور اس کی ناراضگی کو مول لینے
والی ہو۔یہاں تقویٰ کے متعلق ہی ایک لطیف مضمون بیان ہوا ہے جس کی تفصیل میں تو میں اس وقت
نہیں جاؤں گا بہر حال یہ اشارہ کافی ہے۔اسی وجہ سے سورہ بقرہ کے شروع میں ہی فرمایا تھا ھدی
للْمُتَّقِينَ اور سورہ بقرہ میں ایک دوسری جگہ آگے جا کے آیت ۱۹۰ میں یہ فرمایا وَ لكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى -
وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔کامل نیک وہ ہے جو تقویٰ کی تمام راہوں کو اختیار کرتا ہے یہاں اللہ تعالیٰ
نے یہ فرمایا کہ البر کامل نیک وہ شخص نہیں جو اپنے اوقات کو نمازوں میں زیادہ خرچ کرتا ہے اپنے
اموال کو خدا کی مخلوق کی محبت میں اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے یا حج کرتا
ہے یا رمضان کے روزے رکھتا ہے بلکہ کامل نیک وہ ہے جو تقویٰ کی راہوں کا خیال رکھتا ہے جو شخص
تقویٰ کی راہوں کا خیال رکھتا ہے باقی اعمال صالحہ یا اقوال پاکیزہ جو ہیں وہ اسی طرح اس سے نکلتے
ہیں جس طرح ایک جڑ سے کسی درخت کی شاخیں نکلتی ہیں جس کی مثال دی گئی ہے تقویٰ کے سلسلہ میں
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۹۵
سورة البقرة
ہی اور اس کے متعلق آگے جا کر میں کچھ بیان کروں گا۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کامل نیک (آل پر ) وہ ہے جو تقویٰ کی تمام راہوں پر گامزن ہے اور
فرما یا اتقوا اللہ کہ بنیادی حکم تمہیں یہ دیا جاتا ہے کہ تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اگر تم تقویٰ اختیار کرو گے
تو تمام نیکیاں بھی بجالاؤ گے اور تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ایسی کامیابی کہ جس کی نظیر دنیا میں نہیں ، تقویٰ
کے بغیر تم نہیں پاسکتے۔حقیقت یہی ہے کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایام الصلح
(ایاما
میں فرمایا ہے۔تقویٰ ہر ایک بدی سے بچنے کے لئے قوت بخشتی ہے اور ہر ایک نیکی کی طرف دوڑنے
کے لئے حرکت دیتی ہے۔ایام الصلح روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۴۲)
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ جب تک انسان تقومی کی راہوں کو اختیار نہ
کرے روح کے ان خواص اور قویٰ کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں مل سکتا جس کو پا
کر روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔یہ بھی وہی مضمون ہے جو ھدًی لِلْمُتَّقِينَ میں بیان کیا
گیا ہے کہ تقویٰ کے بغیر روح کے ان خواص اور قومی کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں
مل سکتا حالانکہ قرآن کریم تو وہاں موجود ہے جس کو پا کر روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔اس مضمون کو کہ تقویٰ کا تعلق تمام ہی نیکیوں سے ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف
پیرایوں میں بیان کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ ” تقویٰ ہر ایک
قسم کے فتنہ سے محفوظ رہنے کے لئے حصن حصین ہے“۔(ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۳۴۲)
تقویٰ ایک ایسا قلعہ ہے کہ جب اس کے اندر نیک اقوال اور صالح اعمال داخل ہو جائیں تو وہ
شیطان کے ہر حملہ سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر کوئی عمل بظاہر کتنا ہی پاکیزہ اور صالح کیوں نظرنہ
آتا ہوا گر وہ اس قلعہ میں داخل نہیں تو شیطان کی زد میں ہے، کسی وقت وہ اس پر کامیاب حملہ کر سکتا ہے
کیونکہ اگر تقویٰ نہیں تو کبر پیدا ہو سکتا ہے، ریاء پیدا ہو سکتا ہے، جب پیدا ہو سکتا ہے اگر تقویٰ ہے تو ان
میں سے کوئی بدی پیدا نہیں ہو سکتی یعنی شیطان کا میاب وار نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ قرآن کریم میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ابھی جو فقرہ میں نے پڑھا ہے وہ معنوی لحاظ سے اسی کا ترجمہ ہے۔اللہ تعالیٰ سورہ دخان : ۵۲ میں
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۹۶
سورة البقرة
فرماتا ہے: اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامِ آمِيْنِ کہ متقی یقینا ایک امن والے اور محفوظ مقام میں ہیں تو یہی وہ
حصن حصین ہے۔یہی "امین" کے معنی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئے ہیں کہ
محفوظ اور امن میں وہی ہے جو تقویٰ پر مضبوطی سے قائم ہوتا ہے جو تقویٰ پر قائم نہیں وہ امن میں نہیں
وہ خطرہ میں ہے وہ حفاظت میں نہیں خوف کی حالت میں ہے اور ایسا شخص مقام امین میں نہیں ہے بلکہ
اس مقام پر ہے جسے دوسرے لفظوں میں جہنم کہا جاتا ہے۔پس قرآن کریم نے ہی تقویٰ کے معنوں کو
بیان کرتے ہوئے معنوی لحاظ سے حصن حصین کا تخیل پیش کیا ہے کہ سوائے تقویٰ کی راہوں پر چل کر
کوئی شخص امن میں نہیں رہ سکتا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اس مضبوط قلعہ میں داخلہ ہونے کا سوائے تقویٰ
کے دروازے کے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی مضمون کو ایک دوسری جگہ اس طرح بیان فرمایا ہے۔ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے
ہر نیکی خواہ وہ قولی ہو یا فعلی وہ تقویٰ کی جڑ سے نکلتی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم نے جو
سینکڑوں احکام دیئے ہیں جب ہم ان پر عمل کرتے ہیں اور اس رنگ میں عمل کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ
کی جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ بنیں اور اللہ تعالیٰ کی جنت کے درختوں کی شاخیں ہو جائیں اور ان
درختوں کے لئے پانی کا کام دیں تو یہ اس وقت ہوتا ہے جب یہ شاخیں تقوی کی جڑ سے نکلیں۔۔۔۔۔۔پس ہر ایک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے۔جو شخص تقویٰ کی جڑ تو نہیں رکھتا لیکن بظاہر ہزار قسم کی
نیکیاں بجالاتا ہے اسے فائدہ ہی کیا کیونکہ اس سے وہ شاخیں نہیں پھوٹ سکتیں جو خدائے رحمن
تک پہنچتی ہیں نہ وہ پھل لگ سکتے ہیں جو پھل کہ دوسری صورت میں ان شاخوں کو لگا کرتے ہیں
اور روحانی سیری کا موجب بنتے ہیں۔اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
قرآن کریم کی تفسیر کرتے ہوئے ایک دوسری جگہ یوں بیان فرمایا ہے کہ
66
حقیقی تقویٰ اپنے ساتھ ایک نور رکھتی ہے۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۷)
ہر وہ پاک اعتقاد یا عمل صالح جونور کے ہالہ میں لپٹا ہوا نہیں وہ رڈ ہونے کے قابل ہے اور
رڈ کر دیا جاتا ہے لیکن جب انسان کا قول اور فعل تقویٰ کے نور کے ہالہ میں لپٹا ہو تو اللہ تعالیٰ کو
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۹۷
سورة البقرة
وہ بڑا ہی پیارا اور محبوب ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی تشریح بھی کی
ہے آپ ہی کے الفاظ میں اس مضمون سے متعلق ایک چھوٹا سا اقتباس میں نے لیا ہے جو یہاں
بیان کرتا ہوں آئینہ کمالات اسلام میں ہی آپ فرماتے ہیں:
اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِرُ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمُ (الانفال :٣٠)
وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِه (الحدید: ۲۹) یعنی اے ایمان لانے والو! اگر تم متقی ہونے
پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے اتقاء کی صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ
تم میں اور تمہارے غیروں میں فرق رکھ دے گا (ایک فرقان تمہیں عطا کرے گا) وہ فرق یہ
ہے کہ تم کو ایک نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم اپنی تمام راہوں میں چلو گے یعنی وہ نور
تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قومی اور حواس میں آجائے گا تمہاری عقل میں بھی نور ہوگا
اور تمہاری ایک انکل کی بات میں بھی نور ہوگا اور تمہاری آنکھوں میں نور ہوگا اور تمہارے
کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور ہو
گا اور جن راہوں پر تم چلو گے وہ راہ نورانی ہو جائیں گی۔غرض جتنی تمہاری راہیں، تمہارے
قومی کی راہیں تمہارے حواس کی راہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سراپا نور میں
ہی چلو گئے۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۸،۱۷۷)
تو اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرُ
عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ به یه اسی حقیقت کو بیان کرنے کے لئے فرمایا ہے کہ ہر
وہ عمل جو تقویٰ کی جڑ سے نہیں نکلا، جو تقویٰ کے قلعہ میں محفوظ نہیں، جو تقویٰ کے نور کے ہالہ میں روحانی
زنیت نہیں رکھتا وہ رڈ کر دیا جاتا ہے اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ تقویٰ عطا کرتا ہے اس کی ساری زندگی کو،
اس کے سارے افعال کو ، اس کے سارے اقوال کو اس کی ساری حرکات اور سکنات کو وہ نور عطا کرتا
ہے جس نور سے ایسا متقی غیروں سے علیحدہ ہوتا اور ایک خصوصیت اپنے اندر رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی مضمون کو ایک اور رنگ میں بھی بیان فرمایا ہے آپ
فرماتے ہیں کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زنیت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔دراصل روحانی
۹۸
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
خوبصورتی نام ہے ( اور خوبصورت سے ہماری مراد ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں خوبصورت ہو )
خوبصورت افعال اور خوبصورت اعمال کا یعنی جب تک ہمارے اقوال اور ہمارے اعمال اللہ تعالیٰ کی
نگاہ میں روحانی خوبصورتی پانے والے نہ ہوں دعوئی خواہ کوئی انسان کتنا ہی کرتا رہے وہ خوبصورت
نہیں ہوا کرتے۔قرآن کریم نے جو یہ فرما یا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِد (الاعراف: ۳۲) تو یہاں
بھی اسی طرف ہمیں متوجہ کیا گیا ہے۔مسجد تذلل اور عبادت کے مقام کو کہتے ہیں اور زینت سے یہاں
مراد دل کی صفائی اور پاکیزگی اور دل کا تقویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے یہاں حکم دیا ہے کہ جب بھی میرے
حضور تذلل سے جھکنا چاہو اور میری اطاعت اور میری عبادت کرنا چاہو اس کے لئے ضروری ہے کہ
پہلے تم اپنے دلوں کو پاکیزہ کرو اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتے ہوئے مجھے تک پہنچنے کی کوشش کرو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ضمیمہ براہین احمدیہ (حصہ ) پنجم میں فرماتے ہیں۔انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقوی کی تمام باریک راہوں پر قدم مارنا ہے تقویٰ کی
باریک راہیں، روحانی خوبصورتی کے لطیف نقوش اور خوشنما خط و خال ہیں اور ظاہر ہے کہ
خدا تعالیٰ کی امانتوں اور ایمانی عہدوں کی حتی الوسع رعایت کرنا اور سر سے پیر تک جتنے قومی اور
اعضا ہیں جن میں ظاہری طور پر آنکھیں اور کان اور ہاتھ اور پیر اور دوسرے اعضاء ہیں باطنی طور
پر دل اور دوسری قو تیں اور اخلاق ہیں، ان کو جہاں تک طاقت ہو ٹھیک ٹھیک محل ضرورت پر
استعمال کرنا اور نا جائز مواضع سے روکنا اور ان کے پوشیدہ جملوں سے متنبہ رہنا اور اسی کے مقابل
پر حقوق العباد کا بھی لحاظ رکھنا یہ وہ طریق ہے کہ انسان کی تمام روحانی خوبصورتی اس سے وابستہ ہے
اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے چنانچہ لِباسُ التَّقْوى
قرآن شریف کا لفظ ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت
تقوی سے ہی پیدا ہوتی ہے“۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۱۰،۲۰۹)
تو تقویٰ ایک ایسا حکم ہے جس کا براہ راست اور نہایت ہی گہرا اور ضروری تعلق تمام دوسرے
احکام سے ہے، خواہ وہ احکام ہمارے اقوال سے تعلق رکھتے ہوں یا اعتقادات سے تعلق رکھتے ہوں یا
اعمال سے تعلق رکھتے ہوں ، خواہ وہ احکام مثبت ہوں کہ کرنے کا حکم دیا گیا ہو، خواہ وہ احکام منفی ہوں
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
الثالثة
۹۹
سورة البقرة
کہ برائیوں سے روکا گیا ہو۔ہر حکم کی بجا آوری اس رنگ میں کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ہمارا وہ فعل
مقبول اور محبوب ہو جائے ممکن نہیں جب تک تقویٰ کی بنیاد پر اس کی عمارت نہ ہو، جب تک تقویٰ کی
جڑ سے اس کی شاخیں نہ پھوٹیں، جب تک تقویٰ کے نور کے ہالہ میں وہ لپٹا ہوا نہ ہو، جب تک تقوی کی
روحانی زینت اسے خوبصورت نہ کر رہی ہو ہمارے رب کی نگاہ میں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے تقویٰ پر
دوسرے احکام کے مقابلہ میں بہت ہی زور دیا ہے اور اس لئے بھی زور دیا ہے کہ اس حکم کو نہ سمجھنے کی
وجہ سے بعض لوگ خود کو بڑا بزرگ سمجھنے یا کہنے لگ جاتے ہیں یا کسی دوسرے کو بڑا بزرگ سمجھنے یا کہنے
لگ جاتے ہیں۔حالانکہ اس بنیادی حقیقت کے مد نظر ہی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ حکم دیا ہے کہ
فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُم هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳) جب تقویٰ کا تعلق دل سے ہے، جب تقویٰ :
کا تعلق نیت سے ہے، جب تقویٰ کا تعلق اس پوشیدہ تعلق سے ہے جو ایک بندے کا خدا سے ہوتا ہے تو
پھر بندوں کو تو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود فیصلہ کریں اور حکم نہیں۔یہ کام اللہ تعالیٰ کا ہے هُوَ اَعْلَمُ
بِمَنِ اتَّقُی انسان کو عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے بنیادی فضل اللہ تعالیٰ سے یہ چاہنا چاہیے کہ
اے ہمارے رب! ہمیں تقویٰ دے، اے ہمارے رب! ہمیں تقویٰ اختیار کرنے کی طاقت اور
استعداد دے، اے ہمارے رب، ہمارے اعمال کو تقویٰ کے قلعہ میں محفوظ کر لے۔اے ہمارے ربّ!
ہمارے اعمال کو تقویٰ کے نور میں لے لے اور منور کر دے اور اے ہمارے رب ! تقویٰ کی روحانی
خوبصورتی ہمارے اعمال پر چڑھا وہ تجھے مقبول ہو جا ئیں اور تو ہم سے راضی ہو جائے۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۶۴ تا ۷۲)
سورۃ بقرہ میں پہلے قرآن کریم کو ایک عظیم ، ایک کامل ، ایک مکمل کتاب کی شکل میں ہمارے
سامنے رکھا اور یہ اعلان کیا کہ یہ عظیم کتاب ہر قسم کے شکوک وشبہات اور نقائص سے مبرا اور پاک
ہے اور اس کے بعد اُمت مسلمہ کو بیدار اور چوکس کیا یہ کہہ کر کہ تم کو ہر وقت تین محاذوں پر، تین
فرنٹیرز پر ہوشیاری کے ساتھ شیطان کے حملوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور اس کے لئے تمہیں ہر وقت
تیار رہنا چاہیے۔ایک محاذ جس کی طرف ہمیں متوجہ کیا وہ اندرونی محاذ ہے تربیت کا محاذ تربیت کے محاذ کے دو پہلو
ہیں۔ایک تربیت یافتہ کو تربیت کے اعلیٰ مقام پر قائم رکھنے کی کوشش کرنا اور یہ کوشش کرنا کہ وہ مزید
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
امسح
سورة البقرة
ترقیات روحانی راہوں پر کرتا چلا جائے۔تربیت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہ جو امت مسلمہ میں نئے نئے
شامل ہوں بیعت کر کے یا ولادت کے نتیجہ میں، ان کو اسلام کے رنگ میں صحیح طور پر رنگنا اور سچا مسلمان
بنانے کی کوشش کرنا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ کتاب هدی لِلْمُتَّقِينَ ہے اس میں اس طرف اشارہ کیا کہ تقویٰ کے
بلند مقام پر پہنچنے کے باوجود انسان
کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی ضرورت رہتی ہے اور اس ضرورت کو یہ
قرآن پورا کر رہا ہے۔متقیوں کے لئے ہدایت کا سامان اس کے اندر پایا جاتا ہے۔اللہ تعالی نے
اسی مضمون کو دعائیہ الفاظ میں دوسری جگہ اس طرح بیان کیا ہے کہ رَبَّنَا لَا تُزِعُ قُلُوبَنَا بَعْدَ
اذْهَدَيْتَنَا ( ال عمران:۹) کہ ہدایت تیرے فضل سے ہمیں حاصل ہو جائے پھر بھی یہ خطرہ لاحق
رہے گا کہ ہمارے دلوں میں کسی قسم کی کجی نہ پیدا ہو جائے۔پس ہم تیرے حضور عاجزانہ دعا کے ذریعہ
جھکتے ہیں اور یہ التجا کرتے ہیں کہ جب ہمیں ہدایت حاصل ہو جائے ، صراط مستقیم ہمیں مل جائے ،
ہمارے دل سیدھے ہو جا ئیں ، تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کوئی کبھی نہ پیدا ہو۔۔۔۔۔۔بهر حال هدى لِلْمُتَّقِينَ میں اللہ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں ایک تو یہ فرمایا کہ ہدایت پا جانے کے
بعد بھی تمہیں ہدایت پر قائم رہنے کے لئے ایک ہدایت کی ضرورت ہے اور وہ قرآن کریم میں پائی
جاتی ہے اور دوسرے اللہ تعالیٰ نے اشارہ یہ فرمایا کہ قرآن کریم ہدایت کا سامان اپنے اندر رکھتا ہے
( دوسری جگہ بڑی وضاحت سے اسے بیان کیا ہے ) اور اشارہ بتایا گیا ہے کہ جو ہدایت یافتہ نہ ہوں
بڑے ہوں، شعور رکھنے والے ہوں لیکن ابھی ان پر اسلام کی حقیقت واضح نہ ہوئی ہو یا بچپن سے
بڑے ہو رہے ہوں اور ابھی اس قسم کا شعور ان میں پیدا نہ ہوا ہو جو بھی صورت ہو نئے سرے سے
ہدایت دینے کے سامان قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں اور قرآن کریم نے بڑا زور دیا ہے کہ تربیت
کے اس پہلو کو بھی ہمیشہ مد نظر رکھو اور اس میں بھی غفلت سے کام نہ لو۔دوسرا محاذ جہاں ہمیں چوکس رہنا چاہیے اور اس کی طرف سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے
ہمیں متوجہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کے مضمون کے متعلق آیات بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَانْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ کہ ایک دوسری جماعت یا