سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 2

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
1+1
سورة البقرة
دوسرا گروہ وہ ہے ( اس کامل کتاب کے نزول کے بعد ) کہ جن کے دل اور دماغ اور روح کی کیفیت یہ
ہے کہ تم انہیں انذاری پیشگوئیاں بتا کر انذار کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہوگا۔وہ اس کی طرف متوجہ
ہی نہیں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم نبی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں دنیا کی طرف
بھیج دیا ہے اور قیامت تک دنیا کی قسمت کو آپ کے پاک وجود کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے اور جوشخص
آپ کی طرف متوجہ نہیں ہوتا وہ اس دنیا میں بھی اور آنے والی دنیا میں بھی گھاٹے میں رہتا اور خسران
پانے والا ہے تو جب تک ان کے ذہنوں کی یہ کیفیت رہے کہ تمہارا ڈرانا نہ ڈرانا ان کے لئے برابر ہی
ہو تو اس وقت تک وہ ایمان کیسے لا سکتے ہیں اس لئے تم پر یہ فرض عائد کیا جاتا ہے کہ تم ان کے ذہنوں
کی اس کیفیت کو بدلنے کی کوشش کرو اس کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے بڑی تفصیل سے قرآن کریم میں
ہدایتیں دی ہیں ہمیں یہ کہا ہے کہ تمہارے دل میں ایسے لوگوں کے لئے رحم کا جذبہ اس شدت کا پیدا ہو
جائے کہ تم ہر وقت ان کے لئے دعائیں کرتے رہو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں اس کی
آواز پر لبیک نہیں کہہ رہے ایک جہنم اپنے لئے پیدا کر رہے ہیں اے خدا! تو اپنے ان بندوں کو اس
جہنم سے نجات دلا ان کی آنکھیں کھول ان کے دلوں کی اس کیفیت کو بدل دے۔اس کے متعلق جیسا کہ میں نے بتایا ہے بڑی تفصیل سے قرآن کریم نے ہدایتیں ہمیں دی ہیں۔جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶) کہہ کے عملی نمونہ دکھاؤ وغیرہ وغیرہ سینکڑوں ہدایتیں ہمیں دی
گئی ہیں اس محاذ پر بھی ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے۔۔۔۔۔۔-
تیسرا ایک اور محاذ ہے جس کا ذکر شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اور پھر مختلف صورتوں میں کافی
لمبی بحث بھی اس مسئلہ پر قرآن کریم نے کی ہے اور وہ ہے نفاق کا محاذ ،سورۃ بقرۃ کے شروع میں ہی نفاق
کے متعلق جب بحث ہوئی ہے تو بہت سی آیتوں میں زیادہ تفصیل سے بات کی گئی ہے کیونکہ نفاق ایک
ایسی بیماری ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو سزا ملتی ہے اتنی بڑی سزا کسی اور گناہ کے نتیجہ
میں نہیں ملتی۔قرآن کریم نے کہا ہے۔اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (النساء : ١٤٦)
یعنی جو سزا خدا کے حضور منافق کے لئے مقدر ہے وہ مشرک کے لئے بھی مقدر نہیں ، کافر کے لئے بھی
مقدر نہیں۔اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کی ان آیات میں جو نفاق اور منافقوں کے متعلق ہیں بڑی تفصیل سے ان

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۰۲
سورة البقرة۔کی عادتوں اور طریقوں پر بحث کی ہے قرآن کریم نے دوسری جگہ ان آیات کے مضامین کو اور
وضاحت کے ساتھ کھولا ہے ہمیں جس بنیادی چیز کی طرف متوجہ کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ منافق
مصلح کی شکل میں ہمارے سامنے آتا ہے یعنی اعلان یہ ہوتا ہے کہ میں جماعت میں اصلاح
کرنا چاہتا ہوں۔مقصد یہ ہوتا ہے کہ جماعت میں فساد پیدا کیا جائے اس واسطے بہت ہی زیادہ
ہشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اس کیلئے جو بنیادی تعلیم ہمیں دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ خلیفہ
وقت یا امام وقت یا اگر رسول زندہ ہو تو رسول کے ساتھ چمٹ جاؤ۔اس کے ساتھ لگے رہو
تب تم نفاق کے حملوں سے بچ جاؤ گے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے مخاطب تھے قرآن کریم
کے اور ابدی زندگی آپ کو عطا ہوئی تو سارا زور اس پر ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ چمٹوروحانی طور پر کیونکہ آپ قیامت تک کے لئے زندہ ہیں اس لئے حقیقت یہی ہے کہ
اب بھی یہی حکم ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ کے چمٹ جاؤ اور آپ کو اُسوہ
بناؤ منافق کے شر سے بچ جاؤ گے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب اللہ تعالیٰ دنیا
میں پیدا کرتا رہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سب سے بڑے نائب اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ محبوب روحانی فرزند کی شکل میں دنیا کی طرف
بھیجا اور پھر ایک سلسلہ خلافت دنیا میں قائم کیا۔اصل چیز تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اصلی زندگی تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے نفاق اور کفر سے بچنے کا اصل ذریعہ تومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے پیار اور محبت ہے اور پھر ان سے جن کے متعلق خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے
کہ ان کی اطاعت کرو اور ان سے پیار کا تعلق قائم کرو۔جوطریق منافق اختیار کرتا ہے اس پر قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔مثلاً ایک
طریق اس کا یہ بتایا ہے کہ وہ یہ اعتراض کرتا ہے کہ هُوَ اُذن کہ یہ تو کان ہیں لوگ آتے ہیں کان بھر
جاتے ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے (نعوذ باللہ ) اور غلط فیصلے ان سے ہو جاتے ہیں۔وہ دن
اور آج کا دن اور پھر قیامت تک یہی ہوتا رہے گا۔جو آپ کے عاجز اور نا چیز بندے آپ کے نام پر
خدا تعالیٰ کی طرف سے کھڑے کئے جاتے ہیں بطور نائب کے بطور خادم کے، بطور پیار کرنے والے
کے، بطور اس ذرہ ناچیز کے جسے خدا تعالیٰ اپنی دوانگلیوں میں لے اور اعلان کرے کہ اس ذرہ کے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۰۳
سورة البقرة
ذریعہ میں اپنی قدرت کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں ان پر یہ اعتراض ہوتے رہیں گے ہور ہے ہیں اور ہوتے
چلے جائیں گے۔تو یہ ایک بڑی واضح علامت اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے منافق کی، کہ کہتے ہیں کہ کان بھرنے والے
کان بھر دیتے ہیں اور یہ فیصلہ کر دیتا ہے بغیر سوچے سمجھے حالانکہ جسے اللہ تعالیٰ اس مقام پر کھڑا کرتا ہے
اسے فراست بھی عطا کرتا ہے اور وہ فراست بہر حال عام مومن کی فراست سے زیادہ ہی ہوتی ہے عام
مومن کی فراست سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا ہے۔مومن کو اللہ تعالیٰ نے بڑی فراست
دی ہوتی ہے تو جو مقام ایک مومن کا بتایا گیا ہے تم وہ مقام بھی خلیفہ وقت کو دینے کے لئے تیار نہیں اور
کہتے ہو هُوَ اذن خلیفہ وقت کی کیا حیثیت ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں؟ جب
تمہارے بڑوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں چھوڑا تو تم مجھے پر یا مجھ سے پہلوں پر یا بعد میں
آنے والوں پر اس طرح پر اعتراض کرو تو کیا حقیقت ہے اس اعتراض کی !
اللہ تعالیٰ نے وہاں یہ نہیں جواب دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُخن نہیں ہیں بلکہ ان کے اس
قول کو صحیح تسلیم کیا ہے کہ ہاں اُخن ہیں سنتے ہیں باتیں، مگر اس کے بعد جو فیصلہ کرتے ہیں وہ تمہاری خیر کا
ہوتا ہے اور تمہارے لئے شرکا فیصلہ نہیں ہوتا اور سنا ضروری ہے کیونکہ ہر جگہ کی ہر قسم کی بات پہنچنی چاہیے
ور نہ صحیح نتیجہ پر نہیں پہنچا جاسکتا یعنی ہر جگہ سے بات کا کانوں تک پہنچنے سے منافق کا یہ نتیجہ نکالنا کہ اس سے
ر پیدا ہوگا یہ احمقانہ بات ہے کیونکہ خدا کا کوئی بندہ بغیر سیح نتیجہ پر پہنچنے کے کوئی کام نہیں کرتا اللہ تعالیٰ
خود اس کی رہنمائی کرتا ہے اور صحیح نتیجہ پر وہ پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اُذن تو ہے لیکن اُذْنُ خَيْرٍ
لکھ تمہاری بھلائی کے لئے کان ہے جو فیصلہ کرے گا باتیں سننے کے بعد وہ تمہارے لئے بہتر ہوگا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۰ تا ۳۷)
قرآن عظیم کا یہ دعوی ہے۔ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ یہ ایک کامل کتاب ہے جس میں شک اور شبہ
نہیں۔کے بہت سے معانی کئے گئے ہیں۔ایک معنی یہ ہیں کہ اس کتاب میں کوئی ایسی بات نہیں جو
حقیقت سے بعید ہو اور شک اور شبہ والی نہیں۔ایک معنی یہ کئے گئے ہیں کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو صاحب فراست، غور کرنے والوں اور نیک
نیتی سے اس کا مطالعہ کرنے والوں کے دلوں میں شکوک و شبہات نہیں چھوڑتی اور اس راہ کو جو خدا تعالیٰ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۰۴
سورة البقرة
کی رضا کی طرف لے جانے والی ہے روشن کر کے خدا کے بندہ کے سامنے رکھ دیتی ہے۔قرآن کریم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ قرآن ہے۔بار بار پڑھی جانے والی کتاب۔بار بار پڑھی
جانے والی کتاب کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ ہر فرد پر جو اسلام پر ایمان لایا اسے اپنی زندگی کی راہوں کو
ہموار کرنے کے لئے قرآن کریم کا بار بار مطالعہ کرنا اور اس کو پڑھنا اور اس پر غور کرنا ضروری ہوگا۔اس کے ایک معنے یہ بھی ہیں کہ ہر آنے والی نسل اسے پڑھے گی اس طرح نوع انسانی قیامت تک
اس کتاب عظیم سے بے نیاز ہو کر اپنی زندگی کے مسائل کو حل نہیں کر سکے گی بلکہ ہر بعد میں آنے والی
نسل مجبور ہوگی کہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے قرآن کریم کی طرف رجوع کرے۔یہ ایک کامل کتاب اس معنی میں بھی ہے کہ انسانی زندگی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی طاقت اس
میں پائی جاتی ہے لیکن محض یہ اعلان نہ ہمیں کچھ فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ غیر مسلموں کو کوئی تسلی دے سکتا
ہے۔ان کے سامنے صرف یہ کہہ دینا کہ قرآن عظیم بڑی ہی عظیم کتاب ہے کیونکہ تمام مسائل کو یہ حل
کرتی ہے انہیں تسلی نہیں دے سکتا۔اس تسلی کے لئے ضروری ہے کہ ہم مثالیں دے کر اُن کو بتا ئیں کہ
یہ عظیم کتاب تمہارے ان مسائل کو حل کرنے کے قابل ہے اور حل کرتی ہے جنہیں تم حل نہیں کر سکے
اپنی زندگی میں۔اس کے لئے یعنی مثالیں دینے کے لئے قرآن کریم کی روح کو سمجھنا، سات سو سے
او پر جو احکام اس میں پائے جاتے ہیں ان پر غور کرنا اور اپنی زندگی ان راہوں پر ڈھالنا جو بیان کی گئی
ہیں اور اپنی گردن ان سات سو سے زائد اس زنجیر کے جو حلقے ہیں ان میں باندھ دینا اور جس طرح
ایک بکری مجبوراً قصائی کے سامنے اپنی گردن رکھ دیتی ہے اور کہتی ہے لے چھری چلالے اس طرح
برضاور غبت پوری بشاشت اور خوشی کے ساتھ خدا تعالیٰ کے احکام کو تسلیم کرنا اور خوشی اور بشاشت کے
ساتھ اپنی زندگی خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق گزارنا اور علی وجہ البصیرت اس بات کے قابل ہو جانا کہ
غیروں کے سامنے مثالیں دے کر آپ یہ کہیں کہ قرآن عظیم واقع ہی عظیم ہے کیونکہ تمہارے یہ دیکھو
من
ایک دو تین جتنی مثالیں اس وقت آپ دے سکیں دے کر ان کو بتا ئیں کہ تم ان مسائل کو حل نہیں
کر سکتے ، نہ کر سکے ہو لیکن قرآن کریم کی یہ تعلیم انہیں حل کر رہی ہے۔(خطبات ناصر جلد نم صفحہ ۱۸،۱۷)
ایمان کے مفہوم میں بنیادی طور پر یہ بات پائی جاتی ہے کہ کچھ پہلو غیب میں ہے جس پر ہم
ایمان لاتے ہیں اسی واسطے قرآن پاک کے شروع میں ہی يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کہا گیا ہے۔پس غیب

۱۰۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کی باتوں کو مان لینا یہ ایمان کا لازمی حصہ ہے۔اسکے بغیر ایمان ایمان ہے ہی نہیں۔مثلاً اس علم پر کہ
آج جمعہ ہے اور اس وقت دن کا ایک حصہ ہے کوئی ثواب نہیں کیونکہ یہ بات اتنی ظاہر ہے کہ نہ صرف
انسان بلکہ چمگادڑ کو بھی پتہ ہے اسی لئے جب دن غائب ہو جاتا ہے تو وہ اپنے کمین گاہوں سے باہر
نکل آتی ہے۔پس دن کے وقت اس کا چھپ جانا اور رات کو باہر نکل آنا یہ بتاتا ہے کہ دن اور رات
اتنی واضح چیز ہے کہ انسان کے علاوہ بہت سی دوسری مخلوقات کو بھی پتہ ہے۔سارے جاندار حیوانات
کو پتہ ہے۔پھر درختوں کو پتہ ہے کیونکہ ان کا دن اور رات کا رد عمل مختلف ہے۔انکار و عمل دن کے
وقت اور ہے اور رات کے وقت اور ہے مثلاً دن کے وقت درخت آکسیجن باہر نکالتے ہیں اور رات
کے وقت کھا رہے ہوتے ہیں تو دن اور رات کے رد عمل میں فرق ہے کہ جس قسم کی بھی حس اللہ تعالیٰ
کی طرف سے انہیں دی گئی ہے وہ اس میں تمیز کر رہی ہے لیکن سب مخلوقات میں سے صرف انسان کو
ثواب ملتا ہے ثواب علم پر
نہیں ملتا ایمان پر ملتا ہے اور ایمان کا لازمی حصہ غیب پر ایمان لانا ہے۔غیب پر ایمان عقلاً آگے دو حصوں میں منقسم ہو جاتا ہے۔ایک وہ غیب ہے جس کے حق میں قرائن
مرتبہ نہیں ہیں۔قرائن قویہ نہیں ہیں اور جس غیب کا میلان یقین کی نسبت شک کی طرف زیادہ ہے۔اسلام نے ہمیں اس غیب پر ایمان لانے کے لئے نہیں کہا جیسا کہ قرآن کریم کے بہت سے مقامات
سے یہ بات عیاں ہے۔ایک غیب وہ ہے جس کا میلان شک کی نسبت یقین کی طرف زیادہ ہے۔پس
قرائن قویہ مرتبہ جہاں پائے جائیں ایک مومن اس پر ایمان لاتا ہے۔مثلاً ایمان با اللہ ہے۔اس
ایمان کا ایک پہلو علم کی طرح عیاں ہے اور جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا تعلق ہے اس کا
ایک پہلوعیاں بھی ہے لیکن جو تصور اسلام نے ہمیں اللہ تعالیٰ کا دیا ہے اس کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کی
ذات اور صفات کی وسعتوں کے مقابلہ میں یہ عیاں پہلو اتنا بھی نہیں جتنا سمندر میں سے ایک قطرہ
اٹھا لیا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات اور اس کی صفات کے جلووں کی حد بندی نہیں کی جاسکتی
وہ ذات غیر محدود ہے اور کسی محدود کی غیر محدود کے ساتھ کوئی نسبت ہی نہیں۔پس اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات
کا ایک حصہ تو ہمارے سامنے آگیا لیکن بڑا حصہ ہم سے پوشیدہ ہے۔اس پر ہم ایمان بالغیب لاتے
ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے ان جلووں پر جو ہنوز پردہ غیب میں ہیں پھر
ایمان بالغیب کا تعلق ملائکہ اور حشر و نشر سے ہے۔وہ ایمان بالغیب کی ایک اور لائن ہے ایمان بالغیب

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
1+4
سورة البقرة
کے کچھ اور پہلو بھی ہیں جنہیں میں مثال کے طور پر بیان کر دیتا ہوں۔ایمان بالغیب کا تعلق
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور آپ کی شخصیت اور وجود پر ایمان لانے سے بھی ہے اس
پاک و مطهر وجود کا ایک حصہ ایک دور کے انسان پر ظاہر ہوتا اور ایک بڑا حصہ ہر دور کے انسان کی نظر
سے غائب رہتا ہے مثلاً ایک پہلو جو ہم آپ کی ذات کا لیں وہ محسن ہونے کا ہے ہر صدی کے
حالات واحوال کے اختلافات کی وجہ سے اس احسان عظیم کی بعض پوشیدہ باتیں سامنے آتی ہیں۔پہلی
صدی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس ایمان پر قائم ہونا کہ قیامت تک کے لئے آپ
ایک عظیم محسن کی حیثیت رکھتے ہیں آپ پر ایمان لانے کا ایک پہلو ہے پہلی صدی میں اس احسان عظیم
کے کچھ جلوے ظاہر ہوئے لیکن وہ جلوے تو ظاہر نہیں ہوئے جن کے نتیجہ میں ہم یہ کہہ سکیں کہ آپ
قیامت تک کیلئے دنیا کے محسن اعظم ہیں پہلی صدی کے بعد قیامت تک آپ کے احسان کے جو پہلو
انسان کے سامنے آنے تھے پہلی صدی کے لئے وہ جلوے پردہ غیب میں تو تھے لیکن ان پر ایمان
لانا ضروری تھا ورنہ ایمان بالرسول نہ ہوتا لیکن صرف یہ فقرہ کہ ہمارے محسن ہیں، حقیقی ایمان
نہیں حقیقی ایمان یہ ہے کہ ہمارے بھی محسن ہیں اور قیامت تک بنی نوع انسان کے بھی محسن ہیں اور
یہ ایمان بالغیب ہے جس کا تعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ہے مثلاً آج کی دنیا
انقلابات کی دنیا ہے ایسے انقلابات بھی آئے کہ جن کا ایک حصہ غلبہ اسلام کی مہم میں ممد ثابت ہوا
اور ہو رہا ہے لیکن ایک حصہ ایسا تھا جو نوع انسانی کے ایک بڑے حصہ کو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سے دور لے جانے والا تھا۔یہ جو مسائل آج کی دنیا کے لئے پیدا ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے
ہمارے محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم بھی دی اور ان حالات میں اپنا ایک اُسوہ بھی
ہمارے سامنے پیش کیا۔یہ باتیں پہلی صدیوں کے انسانوں کے لئے غیب کا حکم رکھتی ہیں اور آج کے
بعد قیامت تک جو مسائل نوع انسانی کے لئے پیدا ہوں گے ان کے حل کے لئے قرآنی تعلیم کے وہ
پہلو جن کا ان مسائل کے ساتھ تعلق ہے اور آپ کے اُسوہ کے وہ جلوے جن کا اس زمانہ کے انسان
کے ساتھ تعلق ہے آج ہمارے لئے غیب ہیں۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت تک کیلئے نوع انسانی کا محسن سمجھ کر ایمان لانا اس ایمان میں
غیب کا ایک بڑا حصہ ہے اور قرائن قویہ مرتجمہ کی وجہ سے ہم ایمان لاتے ہیں مثلاً پہلی صدی کے انسان

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
1+2
سورة البقرة
نے کہا کہ میرے اوپر احسان کیا اور یہ کہنے کے بعد احسان کیا کہ میں تمہارے لئے محسنِ اعظم ہوں
آپ نے جو کہا وہ ہماری زندگیوں میں پورا ہوا۔جو آئندہ کے متعلق کہا گیا ہے وہ پورا ہوگا۔اسی طرح
اور بیبیوں پہلو پیش کئے جاسکتے ہیں جو قرآئن کا حکم رکھتے ہیں جن کے نتیجہ میں ترجیح اس بات کو دی گئی
کہ ہم یقین کی طرف مائل ہو جا ئیں اور ایمان لے آئیں۔قرآن کریم نے اسی تسلسل میں یہ دعوی کیا کہ میں اب ہمیشہ کے لئے نوع انسانی کے ہر قسم کے
مسائل کو حل کروں گا اور ان کی روحانی ضروریات کو اور ان کی دنیاوی ضروریات کے بنیادی مسائل کو
حل کروں گا اور قرآنِ کریم نے ایک بڑا قوی قرینہ جو قائم کیا وہ یہ ہے کہ قرآن کو ہمیشہ مطہر بندے سمجھ
سکیں گے۔لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة) :۸۰) میں جہاں اس بات کا ذکر ہے کہ مظہرین پر
نئے سے نئے اسرار قرآنی کھولے جاتے ہیں وہاں یہ بھی تو ذکر ہو گیا نا! کہ قرآن کریم میں اسرار ورموز
چھپے ہوئے ہیں ورنہ مطہر کہنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔اگر ہر چیز قرآن کریم کی پہلی صدیوں میں
ظاہر ہوگئی تو پھر نہ قرآن کریم پر ایمان بالغیب کی ضرورت ہے نہ آئندہ کسی مطہر کی ضرورت ہے کیونکہ
قرآن کریم کے علوم میں کوئی اسرار ورموز اور بنیادی حقیقتیں جو آئندہ زمانہ سے تعلق رکھتی تھیں وہ باقی
نہیں رہیں تو قرآن کریم پر ایمان ایمان بالغیب سے بھی تعلق رکھتا یعنی کتاب مبین کے ساتھ ساتھ
ایک بڑا حصہ ایمان بالغیب کے ساتھ تعلق رکھتا ہے یعنی کتاب مکنون پر ایمان۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۱۷۰ تا ۱۷۳)
میرے دل میں یہ خواہش شدت سے پیدا کی گئی ہے کہ قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیتیں
جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ہر احمدی کو یاد ہونی چاہئیں اور ان کے معانی بھی آنے چاہئیں اور
جس حد تک ممکن ہو ان کی تفسیر بھی آنی چاہیے اور پھر ہمیشہ دماغ میں وہ مستحضر بھی رہنی چاہیے۔اس
سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ستر اسی صفحات کا ایک رسالہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تفاسیر کے متعلقہ اقتباسات پر
مشتمل ہوگا شائع بھی کر دیں گے۔مجھے آپ کی سعادت مندی اور جذبۂ اخلاص اور اس رحمت کو دیکھ
کر جو ہر آن اللہ تعالیٰ آپ پر نازل کر رہا ہے امید ہے کہ آپ میری روح کی گہرائی سے پیدا ہونے
والے اس مطالبہ پر لبیک کہتے ہوئے ان آیات کو زبانی یاد کرنے کا اہتمام کریں گے۔مرد بھی یاد

1+A
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کریں گے عورتیں بھی یاد کریں گی۔چھوٹے بڑے سب ان سترہ آیات کو از بر کرلیں گے پھر تین مہینے کے
ایک وسیع منصوبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم ہر ایک کے سامنے ان آیات کی تفسیر بھی لے آئیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں جو مضمون بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم افضل الرسل ہیں۔آپ انسان کامل ہیں۔آپ پر کامل شریعت نازل ہوئی آپ خاتم النبیین کے لقب سے سرفراز
ہوئے۔آپ نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو جلوہ اپنے وجود میں دکھایا اس کے نتیجہ میں یہ دنیا تین
گروہوں میں بٹ جائے گی ایک گروہ وہ ہے جو ایمان لائے گا۔فرمایا ان کی بنیادی خصوصیات یہ ہوں
گی کہ وہ اپنی تمام جسمانی اور ذہنی قوتوں اور صلاحیتوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے قربان کر
دیں گے۔اپنی اخلاقی اور روحانی قوتوں کو انوار الہیہ سے منور بنا کر اس سے ساری دنیا کو مستفید کرنے
کی کوشش میں لگے رہیں گے اور ان کی تیسری بنیادی خصوصیت یہ بتائی کہ اس دنیا میں آئندہ ظہور
پذیر ہونے والے واقعات پر مشتمل جو پیش خبریاں دی گئی ہیں اور بشارتیں دی گئی ہیں۔وہ ان پر اس
طرح ایمان لاتے ہیں گویا کہ یہ باتیں پوری ہو چکی ہیں۔انہیں اللہ تعالیٰ کی صفات، اس کی قوتوں اور
اس کی طاقتوں پر یقین ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کہ ہو چکی ہو اور اگر اس کے راستہ
میں کوئی روک پیدا ہو تو وہ اس روک کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی قربانی سے گریز نہیں
کرتے۔ان کو یہ پتہ ہے کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے ضرور ہوکر رہے گی۔اگر کوئی روک پیدا ہوئی
ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ اس میں ہماری کوئی آزمائش مقصود ہے لہذا ہمیں اس آزمائش میں پورا اتر نا چاہیے
تا کہ ہمیں ثواب اور اجر کے زیادہ مواقع عطا ہوں۔وہ اس یقین پر بھی قائم ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
ان کے لئے جسمانی اور روحانی ترقیات کے لامحدود دروازے کھول رکھے ہیں اور ان کی یہ بھی
خصوصیت ہے کہ روحانی رفعتوں کو حاصل کرتے ہوئے کسی ایک مقام پر جا کر رک نہیں جاتے یا اسی کو
کافی سمجھ کر وہیں بیٹھ نہیں جاتے بلکہ ان کی زندگی غیر محدود ترقیات کے حصول میں ایک غیر محدود
جد و جہد میں رواں دواں رہتی ہے۔غرض سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے اس ہدایت یافتہ گروہ کی بنیادی
خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک دوسرا گروہ منکرین اسلام کا گروہ ہے اور ان کے انکار کی
وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو صداقت حقہ کے قبول کرنے اور دلی بشاشت کے ساتھ قربانیاں دینے

1+9
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کی جو قابلیتیں اور قوتیں عطا کی تھیں یہ ان کو کھو بیٹھے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں روحانی اثر
کے قبول کرنے کی صلاحیت بخشی تھی جس سے یہ بہت کچھ سیکھ سکتے تھے لیکن ان کے دل پتھر ہو گئے اور
اپنی فطرتی حالت میں نہیں رہے جو رقت کی اور رجوع کی اور توبہ کی اور عاجزی کی حالت ہے اور چونکہ
ان کے دل پتھر ہونے کی وجہ سے اپنی فطری حالت پر نہیں رہے اس لئے فطرتی دینی اعمال بجالانے
کے قابل نہیں رہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے دل کی بہت سی دوسری امراض بتا ئیں اور ان کے علاج بھی
بتائے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے اندر ایک چیز یہ بھی نظر آتی ہے کہ ہم نے انہیں سننے کیلئے کان
دیئے تھے اور سماع سے ہماری مراد یہ تھی کہ جب صوتی لہریں ہوا کے دوش پر ان کے کانوں تک پہنچیں
تو پھر آگے ان کے اثرات ذہن پر پڑیں جس سے دل بھی متاثر ہوں کیونکہ قبول ہدایت کا ایک بڑا
ذریعہ دل ہی ہے۔انسان جب نیکی کی باتیں غور سے سنتا ہے تو اس کا ذہن تدبر سے کام لیتے ہوئے
ان کے اثرات کو دل کی طرف منتقل کر دیتا ہے جس کے نتیجہ میں دل کے اندر ایک ایسا انقلاب اور ایک
ایسا تغیر رونما ہوتا ہے کہ انسان قبول ہدایت کے لئے تیار ہو جاتا ہے لیکن انہوں نے اپنی بداعمالیوں
کے نتیجہ میں کانوں پر مہر لگا دی ہے۔کوئی آواز ان کے کانوں میں پڑتی ہی نہیں صوتی لہریں ان کے
کانوں سے ٹکراتی اور واپس ہو جاتی ہیں یا ایک کان میں گھستی ہیں اور دوسرے کان سے نکل جاتی
ہیں۔پھر ان کو آنکھیں اس لئے دی تھیں کہ وہ اس دنیا میں خدائے کی وقیوم کے قادرانہ تصرفات کا
مشاہدہ کرتے اور اس سے عبرت حاصل کرتے۔تاریخ عالم پر نگاہ ڈالتے مختلف آسمانی کتابوں کو غور
سے پڑھتے اور پھر فکر و تدبر سے کام لیتے تو انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں جب سے انبیاء علیہم السلام
کے ذریعہ رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں کے ساتھ یہ سلوک رہا ہے کہ
جب بھی انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہی اس کی طرف سے نازل ہونے والی ہدایت کو قبول کیا
اس کی بارگاہ پر جھک گئے اور اس کی راہ میں قربانیوں سے دریغ نہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے ان پر کس طرح
اپنے انعامات نازل کئے اور انہیں کس طرح اپنے فضلوں کا وارث بنا یا۔مگر جن لوگوں نے خدا تعالیٰ کی
اس آواز پر کان نہ دھرے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی ہدایت کو ٹھکرا دیا اور اس کی قدر نہ کی وہ
کس طرح اللہ تعالیٰ کے غضب کے بھنور میں پھنس کر ہلاکت سے دو چار ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان
منکرینِ اسلام کی تو یہ حالت ہے کہ گویا ان کی آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں حالانکہ فطرتی لحاظ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
11+
سورة البقرة
سے ان کی آنکھوں پر کوئی غلاف نہیں تھا۔یہ تو انہوں نے خودا پنی آنکھوں پر چڑھا لیا ہے۔ان کی اس
حالت گھوڑے یا گدھے کی مانند ہے جس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ چلتے وقت کسی چیز کے
خوف سے ڈر نہ جائے۔پس انہوں نے بھی اس خوف سے کہ کہیں روحانیت کی کوئی جھلک ان کی
آنکھوں میں نہ پڑ جائے ( جود نیوی عارضی مسرتوں سے ان کو دور لے جائے ) اپنی آنکھوں پر غلاف
چڑھالئے ہیں جس کی وجہ سے یہ حسن و احسان کے روحانی جلوے دیکھنے سے قاصر ہیں۔بہر حال سورۃ بقرہ کی ان ابتدائی سترہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے منکرین کا ذکر کر کے ان کی
جسمانی کیفیات اور ان کے روحانی امراض کی طرف متوجہ کرتے ہوئے سامان عبرت مہیا فرمایا۔پھر ان
کو جھنجھوڑ کر یہ انتباہ فرمایا کہ اگر تمہاری حالت یہی رہی تو تم حق کو ہرگز قبول نہیں کر سکتے۔تم
قبول حق کی توفیق صرف اسی صورت میں پاسکتے ہو کہ تمہاری روحانی اور اخلاقی کیفیت یہ نہ ہو کہ
ہمارے اس عظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ڈرانا یا نہ ڈرانا تمہارے لئے برابر ہو۔چاہیے کہ اس کا ڈرانا
تمہارے دلوں پر اثر انداز ہو۔جب تک تمہارے اندر یہ تبدیلی رونما نہیں ہوتی جب تک وہ مہریں جو
تم نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے قلوب اور اپنے کانوں پر لگالی ہیں ان کو تم توڑ نہ دو اور ہم نے آسمانی
مؤثرات کو قبول کر لینے کیلئے تمہارے دل میں جو کھڑکیاں بنا رکھی ہیں۔ان کو تم کھول نہ دو جب تک تم
ان غلافوں اور ان پردوں کو جنہیں تم نے اپنی آنکھوں پر ڈال لیا ہے جو اللہ تعالی کے نور سے
اپنے آپ کو چھپانے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کے نور کے جلووں سے اپنے آپ کو بچانے کیلئے خود ہی تم
نے اپنی آنکھوں پر پٹی کے طور پر باندھ رکھے ہیں تم ان کو ہٹا نہ دو، اس وقت تک تمہاری یہ حالت
مبدل بہ اسلام نہیں ہو سکتی اور اللہ تعالیٰ کی توجہ کو تم حاصل نہیں کر سکتے۔تم جب تک اپنی یہ حالت نہیں
بدلتے خدا تعالیٰ سے دُور و مہجور رہو گے۔دنیا کی جھوٹی اور عارضی لذت سے تم لطف اندوز تو ہو سکتے
ہو لیکن اگر تمہاری یہی حالت رہے تو تم اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے پیار کی حقیقی اور سچی لذت اور
ابدی سرور کو کبھی حاصل نہیں کر سکتے۔پس جب تک منکرین دین کی حالت نہیں بدلتی۔اس وقت تک
قرآن کریم کی تعلیم یا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔پھر اس
کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
ایک اور گروہ بھی دنیا میں پیدا ہوگا اور یہ ان لوگوں کا گروہ ہے جو کہتے تو یہ ہیں کہ ہم اللہ اور آخرت

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
!!!
سورة البقرة
پر ایمان لائے لیکن در حقیقت وہ ایمان نہیں لاتے۔ان کا یہ دعویٰ ایمان سراسر جھوٹا ہوتا ہے۔پہلے دو
گروہوں کا ذکر نسبتا مختصر الفاظ میں فرمایا کیونکہ اس متن اور مضمون میں ان دو گروہوں کے بارے میں
زیادہ کہنے کی ضرورت اس لئے بھی نہیں تھی کہ ان دونوں گروہوں کی خصوصیات اور کیفیات ظاہر و باہر
ہوتی ہیں مگر جس گروہ کا ذکر وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ کے الفاظ سے شروع ہوتا ہے اس کے متعلق نسبتاً
زیادہ باتیں بیان کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ یہ گروہ مار آستین بن کر اندر ہی اندر جماعت کے اجتماعی
جسم کو ڈستا رہتا ہے۔منکرینِ اسلام ظاہری طور پر باہر سے علی الاعلان حملہ آور ہوتا ہے اور مومن
بندے اپنے اپنے اخلاص کے مطابق اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے اس کے سامنے سینہ سپر رہتے ہیں
وہ ہر وقت چوکس اور بیدار رہ کر اس کے شب خون سے محفوظ رہتے ہیں کیونکہ ایک مومن جس طرح دن
کو بیدار اور باخبر رہتا ہے اسی طرح وہ شب بیدا ر بھی ہوتا ہے کیونکہ جولوگ رات کو سو جاتے ہیں دشمن
ان پر تو شب خون مارتا اور بے خبری میں ان کو شدید نقصان پہنچاتا ہے لیکن وہ جو دن کو بھی ہوشیار ہو اور
جو راتیں بھی خدا تعالیٰ کی حمد اور اس کی ثناء کرتے ہوئے گزارتا ہو شیطان اس پر شب خون مارنے کی
جرات نہیں کر سکتا۔اس لئے منکرین اسلام کی بعض بنیادی باتوں کے اظہار پر اکتفا فرماتے ہوئے یہ
سبق دیا کہ منکرین کی بیماریوں کی تشخیص کو میں نے آسان کر دیا ہے۔اس لئے میری ان ہدایتوں کی
روشنی میں اپنی دلی ہمدردی اور غم خواری سے ان کے علاج میں کوشاں رہنا تمہارا فرض ہے لیکن یہ جو
تیسرا گروہ ہے یہ ایک مومن کے لباس میں مگر ایک فتنہ گر کی حیثیت میں امت مسلمہ میں داخل ہوتا ہے اور
اندر ہی اندر مفسدانہ سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے اس لئے اس بات کی زیادہ ضرورت تھی کہ اللہ تعالیٰ
اس گروہ کی برائیوں اور بد خصلتوں کے متعلق زیادہ تفصیل سے بیان فرمائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے جو
با تیں اس گروہ کے متعلق ان چند آیات میں بیان فرمائی ہیں وہ بنیادی حیثیت کی حامل ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ اور مومنوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔مجھے پہلے بھی
کئی بار یہ خیال آیا ہے ابھی جب میں یہاں آرہا تھا تو مجھے پھر یہ خیال آیا کہ ہمارے رب نے کسی پیار
اور کس اعتماد کے ساتھ ہمارا ذکر فرمایا ہے۔فرماتا ہے کہ جس طرح یہ لوگ مجھے دھوکا نہیں دے سکتے
کیونکہ میں علام الغیوب ہوں، میرے علم نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے، مجھ سے کوئی چیز چھپی ہوئی
نہیں، مجھ پر
کبھی غفلت طاری نہیں ہوتی غرض اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی صفات کی مالک ہے کہ اسے کوئی
اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۱۲
سورة البقرة
دھوکا نہیں دے سکتا کیونکہ اس سے کوئی بات چھپی ہوئی نہیں ہے۔لاریب یہ خدا تعالیٰ کی بلندشان ہے
لیکن اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بھی فرمایا ہے کہ اسی طرح میرے مومن بندوں پر بھی منافقت کی کوئی چال
کارگر نہیں ہو سکتی۔منافق انہیں بھی کوئی دھوکا نہیں دے سکتے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندے کو کتنا
بڑا مقام عطا کیا ہے کہ اس کو بھی اپنے ساتھ۔(اس بات میں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے مومن بندوں کو
منافق دھوکا نہیں دے سکتے یہاں منافق کے دھوکے سے بچنے میں اللہ تعالیٰ نے مومن بندے کو بھی
اپنے ساتھ شامل کیا۔) یہ در حقیقت بڑے ہی پیار اور اعتماد کا اظہار ہے مگر اس کے ساتھ ہی ہم پر بڑی
بھاری ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کیونکہ بالواسطہ طور پر اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ
کا منشاء یہ ہے کہ اس کے مومن بندے بھی اس کی طرح ہر وقت چوکس اور بیدار رہیں اور اپنے دائرہ
عمل میں ہر چیز کا علم حاصل کریں۔انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی کوئی چیز ان سے پوشیدہ نہ
رہے۔اب مثلاً میر اعلم جو ہے اس کا ایک حصہ ایک لحاظ سے دراصل آپ کا ہی علم ہے کیونکہ مجھے
کراچی کی بیدار اور چوکس جماعت بھی اطلاع بھجوا رہی ہے، مجھے راولپنڈی کی بیدار اور چوکس
جماعت بھی اطلاع بھجوا رہی ہے، مجھے پشاور کی بیدار اور ہوشیار جماعت بھی اطلاع دے رہی ہے
غرض ہر جگہ سے جہاں بھی ہماری جماعت قائم ہے وہاں سے مجھے اطلاع مل رہی ہے اور چونکہ میرا اور
آپ کا وجود ایک ہی ہے۔اللہ کے فضل سے آپ میری آنکھیں ہیں جن کے ذریعہ سے میں دیکھتا اور
علم حاصل کرتا ہوں آپ میرے کان ہیں جن کے ذریعہ سے میں سنتا اور حالات کی روش کو محسوس کرتا
ہوں۔چنانچہ آپ کی فراست اور میری فراست در اصل ایک ہی تصویر کے دو رخ یا ایک ہی پیالے
کے مختلف اطراف ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح مجھے کوئی منافق دھوکا نہیں دے سکتا اس طرح میرے مومن
بندے کی بھی یہی شان ہے اسے بھی کوئی منافق دھوکا نہیں دے سکتا۔بڑے ہی پیارکا اظہار ہے لیکن
ساتھ ہی بڑا بے چین اور پریشان کر دینے والا بیان بھی ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے دعا ہونی چاہیے کہ
یہاں جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اترنے والے ثابت ہوں۔فرما یا ان منافقوں کی دوسری علامت یہ ہے کہ ان کے دل میں مرض پیدا ہو چکا ہے اور یہ خود اپنے
علاج کی طرف متوجہ نہیں ہوتے اس لئے خدا تعالیٰ کی صفات کا جو عام جلوہ ہے کہ جیسا کوئی بندہ ہوتا

·

آج 10 میں سے 10 باقی