سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 13

۲۳۳
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سے وعدہ کرنا۔وغیرہ کئی چیزیں ہیں جن کا تعلق رمضان کے مہینے سے ہے۔سواگر رمضان کی عبادت
کما حقہ ہم نے ادا کرنی ہے تو یقینی بات ہے کہ چاہے ریل کا سفر ہو۔یا ہوائی جہاز کا ہم اس عبادت کو
سفر میں یا بیماری میں کما حقہ ادا نہیں کر سکتے۔ایک شخص بیماری کی وجہ سے مثلاً نوافل ادا نہیں کر سکتا۔اور نہ ہی رات کو دعا کرنے کا موقع پاتا ہے۔تو ایک طرح اس نے اس عبادت سے پوری طرح فائدہ
نہ اٹھایا صرف بھوکا پیاسا رہنا ہی تو روزے کا مقصد نہیں کہ صبح صبح کسی کو اس کے گھر والے اٹھا ئیں۔یا
سوئے سوئے اس کے منہ دودھ کا پیالہ یا ہارلکس کا ایک گلاس ڈالدیں اور پھر وہ لیٹ جائے۔اور سارا
دن سوتا ر ہے اور پھر شام کے وقت اس کو افطاری کے لئے اٹھادیا جائے۔یہ کوئی روزہ نہیں نہ یہ رمضان کی عبادت کہلائے گی بہر حال بہانہ بھی نہیں کرنا چاہیے۔کہ کسی طرح
روزے کو چھوڑ دیا جائے۔بیماری کے متعلق تو بہانہ بنانا آسان ہے اس لئے بڑی احتیاط کی ضرورت
ہوتی ہے یہ صرف ڈاکٹر ہی فیصلہ دے سکتا ہے۔کہ یہ بیماری ایسی ہے کہ جس کی وجہ سے روزہ چھوڑا
جائے۔بعض بیمار ایسے ہوتے ہیں کہ بظاہر چنگے بھلے معلوم ہوتے ہیں چلتے پھرتے بھی ہیں لیکن ڈاکٹر
یہ فیصلہ دے دیتا ہے کہ وہ روزہ نہ رکھیں۔مثلاً ایک شخص بلڈ پریشر کا بیمار ہے۔اور ڈاکٹر کے نزدیک
اس کا روزہ رکھنا اس کے لئے خطرناک ثابت ہو حالانکہ وہ چلتا پھرتا ہوگا۔باتیں بھی کرتا ہوگا۔اسی طرح بعض ایسی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں کہ ڈاکٹر یہ فیصلہ دے۔کہ اس بیماری میں روزہ رکھنا
مضر نہیں بلکہ مفید ہوگا۔پس ہمیں بہانہ بنا کر روزہ نہ چھوڑنا چاہیے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ سے تو کوئی چیز مخفی نہیں اور نہ کسی کی
حالت چھپی ہوئی ہے۔ہم اس کے ساتھ فریب یا چالا کی سے کام نہیں لے سکتے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۵۴ تا ۶۶ )
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر (بھی) روزوں کا رکھنا اُسی طرح فرض کیا گیا ہے جس طرح اُن
لوگوں پر فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں تاکہ تم (روحانی ترقیات کے لئے اللہ تعالیٰ کا فیض
حاصل کرو اور اسی طرح اخلاقی ترقیات کے لئے اس کی برکت سے ) اپنے اندر ایک طاقت پیدا کرو
( سوتم روزے رکھو) چند گنتی کے دن اور تم میں سے جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو ( اُسے ) اور دنوں
میں تعداد پوری کرنی ) ہوگی اور اُن لوگوں پر جو اس (یعنی روزہ) کی طاقت نہ رکھتے ہوں (بطور

۲۳۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
فدیہ) ایک مسکین کا کھانا دینا (بشرط استطاعت ) واجب ہے ( اس کے ایک معنی یہ بھی کئے گئے ہیں
کہ اُن لوگوں پر جو فدیہ کی طاقت رکھتے ہوں فدیہ دینا واجب ہے ) اور جو شخص پوری فرمانبرداری سے
کوئی نیک کام کرے گا تو یہ اُس کے لئے بہتر ہوگا اور اگر تم علم رکھتے ہو تو ( سمجھ سکتے ہو کہ) تمہارا
روزے رکھنا تمہارے لئے بہتر ہے۔رمضان کا مہینہ وہ (مہینہ) ہے جس میں ( قرآن کریم ) بار بار نازل کیا گیا ہے۔(وہ قرآن) جو
تمام انسانوں کے لئے ہدایت ( بنا کر بھیجا گیا) ہے ( یعنی پہلا الہام الہی جس کے مخاطب تمام بنی نوع
انسان ہیں ) اور جو کھلے دلائل اپنے اندر رکھتا ہے (ایسے دلائل ) جو ہدایت پیدا کرتے ہیں اور اس کے
ساتھ ہی ( قرآن میں ) الہی نشان بھی ہیں اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو اس حال میں )
دیکھے ( کہ نہ مریض ہو نہ مسافر ) اُسے چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر
میں ہوتو اس پر اور دنوں میں تعداد ( پوری کرنی واجب ہوگی اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور
تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا۔(اس لئے تم خود اپنے نفسوں کے لئے تنگی نہ چاہو بلکہ اللہ کی دی ہوئی
آسانی سے فائدہ اُٹھاؤ ) اور (یہ حکم اُس نے اس لئے دیا ہے کہ تم تنگی میں نہ پڑو اور ) تا کہ تم تعداد کو
پورا کر لو اور اس (بات) پر اللہ کی بڑائی کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی ہے اور تا کہ تم (اس کے )
شکر گزار بنو۔اور (اے رسول) جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو ( تو جواب دے کہ ) میں ( اُن
کے ) پاس (ہی) ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔سو چاہیے
کہ وہ ( دعا کرنے والے بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔تمہیں روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانے کی اجازت ہے۔وہ تمہارے لئے
ایک قسم کا لباس ہیں اور تم اُن کے لئے ایک ( قسم کا لباس ہو اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے نفسوں کی
حق تلفی کرتے تھے۔اس لئے اُس نے تم پر فضل سے توجہ کی اور تمہاری (اس حالت کی ) اصلاح کر
دی۔سواب تم ( بلا تامل ) اُن کے پاس جاؤ اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے مقدر کیا ہے اس کی جستجو
بھی کرو اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہیں صبح کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے اس
کے بعد ( صبح سے ) رات تک روزوں کی تعمیل کرو اور جب تم مساجد میں معتکف ہو تو اُن کے ( یعنی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۳۵
سورة البقرة
بیویوں کے ) پاس نہ جاؤ۔یہ اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں ہیں اس لئے تم اُن کے قریب ( بھی ) مت
جاؤ۔اللہ اسی طرح لوگوں کے لئے اپنے احکامات بیان کرتا ہے تا کہ وہ ( ہلاکتوں سے ) بچیں۔اس رکوع میں جو رمضان کے متعلق قرآن کریم میں بیان ہوا ہے ایک یہ آیت ہے وَإِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ -
دو
اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں انسان یا بشر کو مخاطب نہیں کیا بلکہ عباد“ کو مخاطب کیا ہے اور یہ سارا
مضمون اللہ کے ”عبد“ سے تعلق رکھتا ہے اس عبد سے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورۃ الذاریات کی اس
آیت میں بھی کیا ہے۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلا لِيَعْبُدُونِ (اللديت : ۵۷) فرمایا میں نے انسان کو عبد بننے کے
لئے پیدا کیا ہے اس لئے جو شخص حقیقت امیر اعبد بنا چاہتا ہے اور میری صفات کا مظہر بننے کی خواہش رکھتا
ہے اور اس کے لئے مجاہدہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے تو اسے یہ حقیقت یاد رکھنی چاہیے کہ میں اس کے
بہت قریب ہوں۔چنانچہ جب ہم عبد کی حقیقت یا عبد بننے کی حالت یا عبد بننے کی اہلیت کا تجزیہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ
نظر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک مادی وجود دیا اور اس کو بروئے کارلانے کیلئے مختلف قومی عطا
فرمائے۔ماڈی قومی اور ان کی پرورش کے لئے بہت کچھ چاہیے تھا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے
مادی قومی اور بالواسطہ روحانی قومی کی پرورش کے لئے اس کائنات کو بنایا۔اب کامل قومی (مادی لحاظ
سے ) عطا کرنا ، پھر اُن کی ساری حکمتوں کو اور سارے پہلوؤں کو ذہن میں رکھ کر اُن کے لئے ضرورت
کی ہر چیز کو پیدا کرنا یہ اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔(ویسے تمثیلاً ہم اپنی زبان میں یہی
کہہ سکتے ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی صفات تو بڑی مختلف ہیں۔ہمیں سمجھانے کے لئے ایسے الفاظ استعمال
کئے جاتے ہیں ) پس بار یک در باریک طاقتوں اور ان کی نشوو نما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی اس
کو پیدا کرنے کے لئے انتہائی قرب کی ضرورت تھی کیونکہ جو شخص دُور ہوتا ہے وہ کسی کی ضرورتوں کو
پہچانتا اور سمجھتا ہی نہیں اس لئے وہ مادی قومی کی نشو و نما کے لئے کچھ پیدا ہی نہیں کر سکتا یا اگر پیدا کر سکتا
ہے تو وہ ادھوری چیزیں ہوتی ہیں۔جس طرح مثلاً انسان کی نشو و نما کے لئے جس حد تک اس کی ذمہ داری

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳۶
سورة البقرة
ہے اس کے متعلق بھی ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ نقص پیدا ہو جاتا ہے یا بھول چوک ہو جاتی ہے۔ماں اور
مامتا کے باوجود اور باپ اپنے پیار کے باوجود تربیت اولاد میں غلطیاں کر جاتا ہے خواہ اولاد کی
جسمانی تربیت ہو یا اخلاقی اور روحانی تربیت ہو مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے لوگو! تمہارے عبد بننے
ہومگر
کے لئے جن طاقتوں اور جن صلاحیتوں کی ضرورت تھی وہ ساری کی ساری تمہیں دے دی گئی ہیں۔نہ
صرف یہ بلکہ اُن کی کامل نشو ونما کے لئے جس قسم کے مادی ذرائع کی ضرورت
تھی، وہ بھی پیدا کر دیئے
گئے ہیں۔پس ان طاقتوں اور صلاحیتوں کے علاوہ ان کی نشوونما کے لئے مادی ذرائع کا پیدا کر دینا
بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے بہت ہی قریب ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ماڈی قومی اور ان کی تربیت اور نشوونما کے لئے زمین و آسمان پیدا کئے۔چنانچہ
فرمایا : سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ١٣)
زمین و آسمان میں بے شمار چیزیں ہیں جو انسانی پیدائش سے بھی پہلے پیدا کی گئی ہیں۔یہ پیدائش
یعنی انسان کی قوتوں میں استعدادی کمال کا پایا جانا اور اُن کی نشوو نما کے لئے ہر ضروری چیز کا موجود
ہونا اللہ تعالیٰ کے قرب کی دلیل ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے عبد بننے کے لئے صرف مادی قومی کافی نہیں
تھے۔روحانی صلاحیتوں اور قوتوں کی بھی انسان کو ضرورت تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو روحانی
صلاحیتیں بھی عطا فرمائیں۔پس اللہ تعالیٰ کا عبد بننے کے لئے روحانی قوت اور استعداد کا پیدا کر دینا بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ
انسان کے بہت قریب ہے۔پھر جہاں تک روحانی قوتوں کا تعلق ہے انسان از خود اُن سے کام نہیں لے سکتا اس لئے روحانی
قوتوں کی کمال نشو و نما کے لئے ہر آن ہدایت باری تعالی کی ضرورت ہے۔غرض تخلیق کائنات کا یہ ایک لمبا سلسلہ ہے جس کی طرف پہلی آیت میں اشارہ ذکر کیا گیا ہے اور
پھر وضاحت کے ساتھ اس مضمون کے متعلق قرآن عظیم میں ایک لمبا سلسلہ چلتا ہے۔چنانچہ خالی ہی
نہیں فرمایا کہ آدم کو ایک ہدایت دے دی اور انسان کو کہا کہ تم اس کے مطابق روحانی ترقیات کرتے
چلے جاؤ بلکہ حضرت آدم علیہ السلام کے وقت انسان کو اپنی نشو و نما کے جس درجہ اور جس مقام پر پہنچنا تھا
اور اس کے لئے جس قسم کی آسمانی ہدایت کی ضرورت
تھی وہ ان کو دے دی گئی۔پھر اس کے بعد

۲۳۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
یکے بعد دیگرے انبیاء آئے۔انسان دنیوی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی ترقی کرتا چلا گیا۔پس جہاں تک آسمانی ہدایتوں کا تعلق تھا اور زمین کے اندر قوتوں کے پیدا کرنے کا سوال تھا اللہ تعالیٰ
انسانی زندگی کے ہر مرحلے اور ہر درجے میں مختلف ہدایتیں نازل کرتا اور قوتیں پیدا کرتارہا کیونکہ وہ
ہر آن اتنا باخبر اور قریب ہے کہ انسان کی ہر بدلی ہوئی حالت کا اُسے علم ہوتا ہے ویسے تو وہ علام الغیوب
ہے۔ہر چیز اس کے علم میں بھی ہے۔یہ اور چیز ہے۔میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس کی توجہ بھی
انسان کی طرف رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہر بدلی ہوئی حالت کے مطابق اس کی ضرورتوں
کے پورا کرنے کا سامان پیدا کیا اور پھر بالآخر قرآن کریم کی شکل میں اُس نے ایک کامل ہدایت
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمائی۔کیونکہ بعثت نبوی کے وقت انسان اپنے شعور
میں اس مقام تک پہنچ چکا تھا اور انسان اس قابل ہو گیا تھا کہ ایک کامل ہدایت اور مکمل شریعت کا بوجھ
اپنے کندھوں پر اُٹھا سکے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے لوگو! تم دیکھتے نہیں۔میں نے تمہارے لئے رمضان کے مہینے
میں ایک ایسی ہدایت نازل کی ہے جو ھدی لینا کس ہے جس میں سب بنی نوع انسان کے لئے ہدایت
کے سامان موجود ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ پہلی ہدایتیں محدود تھیں اور محدود ہونا بھی ایک نقص
ہے اس لئے جب ہم پہلی ہدایتوں کو ناقص کہتے ہیں تو اس معنی میں ناقص کہتے ہیں کہ وہ محدود تھیں بوجہ
اس کے کہ اس زمانے کی ضرورتیں محدود تھیں اور بوجہ اس کے کہ انسان اپنی مادی اور روحانی نشوونما
میں اپنے کمال کو نہیں پہنچا تھا۔اس لئے فرما یا اس قرآن عظیم کے ذریعہ وہ علم بیان کر دیئے گئے ہیں جن
کا ذکر پہلی ہدایتوں میں نہیں ہے۔یہ قرآن کریم ہی ہے جو ایک کامل ہدایت کی شکل میں نازل ہوا
ہے۔اس کے نزول سے پہلے انسان کے ذہنی، اخلاقی اور روحانی قومی اس قابل نہیں تھے کہ اُن کی
نشوونما کے لئے کامل ہدایت نازل ہوتی۔اس لئے اگر چہ بعض ہدایات کا انہیں اجمالاً علم دیا جاتارہا لیکن مکمل علم نہیں دیا گیا کیونکہ وہ اس کو
کماحقہ حاصل کرنے کے قابل نہیں تھے لیکن قرآن عظیم کے زمانے کا انسان اس قابل ہو گیا کہ وہ
بَيِّنَتِ مِنَ الْهُدى کا حامل بن سکے۔چنانچہ وہ جو پہلی ہدایتوں میں اجمال پایا جاتا تھا قرآن کریم
نے اس کی تفصیل بیان کی گویا انسان کو ایک ارفع مقام پر پہنچ جانے کی وجہ سے قرآن کریم کے ذریعہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳۸
سورة البقرة
ہدایت کی نئی اور پر حکمت باتیں بتائی گئیں یعنی وہ ہدایتیں جو مجملا پہلوں کو دی گئی تھیں وہ تفصیل کے
ساتھ سید نا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ بنی نوع انسان کو بتادی گئیں۔پھر قرآن کریم کی تیسری خوبی یہ ہے کہ یہ فرقان ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ قریہ قریہ
اور ملک ملک خدا کے رسول آئے۔اللہ تعالیٰ نے اُن کی ضرورتوں اور طاقتوں کے لحاظ سے انہیں آسمانی
ہدایت عطا فرمائی۔چنانچہ پہلے زمانہ میں رسولوں کی کثرت جہاں اللہ تعالیٰ کے قرب پر دلالت کرتی
ہے۔وہاں ضرورتوں اور استعدادوں میں اختلاف بھی ظاہر کرتی ہے ہر علاقہ بلکہ بعض دفعہ تو قریب
کے دو شہروں کی ضرورت کے اختلاف کو مد نظر رکھتے ہوئے رسول مبعوث ہوئے تا کہ خدا کی آواز ہر
جگہ پہنچ جائے۔یہ کام ایک عظیم اور قریب ہستی ہی کر سکتی ہے اور وہی اس کا خیال رکھ سکتی ہے یعنی ہر
زمانہ میں ہر علاقہ کی روحانی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کا انبیاء کو بھیجنا اس بات کی واضح
دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر اور اس کا علم زمان و مکان کی وسعتوں پر محیط ہے۔پس پہلے زمانہ میں انبیاء علیہم السلام نے اپنے اپنے ملک اور علاقہ کے حالات کے لحاظ سے اور
اپنے قومی کی نشوونما اور اس کے استحقاق کے لحاظ سے جن چیزوں کو حاصل کیا ، اُن میں اختلاف پایا
جاتا تھا۔چنانچہ بنی اسرائیل کے رسولوں کو جس ہدایت کی ضرورت تھی وہ اُن کو دی گئی۔ہندوستان اور
چین میں بسنے والوں کو جس ہدایت کی ضرورت تھی وہ ان کو دی گئی۔ہر دو قسم کی ہدایت خدا کے رسول
لے کر آئے مگر ان دونوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔مذہبی دُنیا میں دوسرا اختلاف ہمیں یہ نظر آتا ہے
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ہدایت نازل ہوئی۔اس کے ماننے والے مختلف الخیال ہو گئے
ہر ایک گروہ نے اپنے مطلب کا ایک حصہ لے لیا اور اس پر فخر کرنے لگ گئے یعنی ایک ہی نبی کی
امت جب بعد میں بگڑی تو اس نے آپس میں اختلاف کیا اور لوگ مختلف گروہوں میں بٹ گئے
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا قرآن کریم تمہارے لئے فرقان بن کر آیا ہے۔وہ تمام مذہبی اختلافات خواہ
پہلی قسم سے تعلق رکھتے ہوں یا دوسری قسم سے تعلق رکھتے ہوں یہ اُن کو دور کرنے والا ہے۔کیونکہ یہ
فرقان ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے دراصل عبد کا لفظ اس آیت کے مفہوم کے سمجھنے کی کنجی ہے۔اللہ تعالیٰ کی
صفات کا مظہر بننے کے لئے جس قسم کی ہدایت کی ضرورت تھی وہ ہدایت دے دی گئی یعنی انسان مختلف

۲۳۹
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
مدارج میں سے گزرا ہے اُسے تاریخ کے مختلف مراحل میں مختلف قسم کی ہدایتوں کی ضرورت تھی وہ
اسے دے دی گئیں اور اب اُسے ایک کامل ہدایت خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔اس ہدایت پر
چلنے کیلئے ، اس کو اپنانے کے لئے اس کی روشنی میں یہ حصہ رسدی اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر کامل بننے
کے لئے یعنی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مظہر صفات باری بننے کے لئے اللہ تعالیٰ کے فیض کی
ضرورت ہے دراصل انسان کا روحانی قویٰ کا مالک بن جانا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر جو قومی پیدا
کئے ہیں اُن کی کمال نشو و نما کے لئے صرف آسمانی ہدایتوں کا نازل ہونا ہی کافی نہیں ہے۔انسان اُن
سے اس وقت تک فائدہ نہیں اُٹھا سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اس کے شاملِ حال نہ ہو اور اللہ تعالیٰ
کے فضل کو انسان دعاؤں کے ذریعہ جذب کر سکتا ہے۔۔۔۔۔غرض تخلیق کائنات میں اللہ تعالیٰ کا یہی مقصد ہے جس کے پیش نظر اُس نے انسان کو دُنیا میں پیدا
کیا۔اس کی قوتوں کی کمال نشو و نما کے لئے زمین و آسمان پیدا کئے۔آسمان سے ہدایت نازل فرمائی۔زبان حال کی دعائیں قبول ہوئیں اور اس رنگ میں پوری ہو ئیں کہ انسانی زندگی کے ہر زمانے اور ہر
مرحلہ پر یہ بات واضح اور عیاں ہوگئی کہ یہ قرآن کریم ہی جو انسان کو دینی اور دنیوی ہر دو اعتبار سے صحیح
اور حقیقی راہ عمل دکھاتا ہے۔غرض یہ کہ جب انسان کو روحانی قومی بھی مل گئے اور ایک کامل آسمانی ہدایت بھی مل گئی تو اُسے اپنی زبان
سے یہ دعا بھی کرنی پڑے گی کہ اے خدا ہمیں صراط مستقیم بھی عطا فرما اور اس پر چلنے کی توفیق بھی بخش
ہمیں اپنی صفات کا عرفان بھی عطا فرما اور ہمارے لئے الہی صفات کا مظہر بننے کے سامان بھی پیدا
کر۔ایسی دعا اور التجا ایک ایسی ہستی ہی سے کی جاسکتی ہے جس کے متعلق یہ یقین ہو کہ وہ قریب اور
مجیب الدعوات ہے۔چنانچہ یہ بزرگ و برتر ہستی اللہ تعالی ہی کی ہے جس نے قرآن کریم میں فرمایا:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا
ہوں لفظ عبد قابل ذکر ہے چنانچہ انسان کی پچھلی تاریخ پر جب ہم غور کرتے ہیں تو تاریخ ہمیں یہ بتاتی
ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے بہت قریب ہے اور وہی تاریخ روحانی طور پر بھی اللہ تعالیٰ کے فرمان اور
انسانی فطرت کے مطابق بھی اور پھر عقلاً بھی یہ بتاتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنا عبد بننے کے
لئے پیدا کیا ہے اور اس کے لئے دُعا کی ضرورت ہے۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۴۵۰ تا ۴۶۰)
و دو

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۴۰
سورة البقرة
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے کہ قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے یہ ھدی ہے
یعنی احکام شریعت پر مشتمل نازل کی گئی ہے ہدایت کے معنی اس آسمانی شریعت کے ہوتے ہیں جو
اللہ تعالیٰ اپنے کسی محبوب نبی اور رسول کے ذریعہ دنیا میں نازل کرتا ہے تاکہ وہ اپنی استعداد کے
مطابق اس کی طرف رجوع کر سکیں اور اس کے انعامات کو حاصل کر سکیں اور اس کا قرب پاسکیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان فرمایا ہے یہ ایک ایسی شریعت آسمانی ہے کہ للناس جس کا تعلق کسی
ایک قوم یا کسی ایک ملک یا کسی ایک زمانہ کے ساتھ نہیں ہر زمان و مکان میں بسنے والے انسانوں سے
اس کا تعلق ہے یہ ان کے لئے ایک کامل اور مکمل شریعت ہے اور ہدایت کے دوسرے معانی کی رو
سے اللہ تعالیٰ یہاں یہ بھی بیان فرماتا ہے کہ یہ ایک ایسی شریعت ہے کہ جو شخص ابتدا میں بعض باتوں کو
سمجھتے ہوئے اس پر ایمان لاتا ہے اور اپنی سمجھ کے مطابق اس پر عمل کرتا ہے یہ کتاب اس کے دل پر
مزید روحانی ترقی کا شوق پیدا کرتی ہے اور مزید روحانی ترقی کی تڑپ کو پورا کرنے کے سامان بھی اس
میں پائے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر وقت ایسے انسان کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی روحانی راہ نمائی
کرتے ہوئے بلند سے بلند مقام تک اسے پہنچاتا چلا جاتا ہے اور ایسے انسان
کا اللہ تعالیٰ کے فضل
سے انجام بخیر ہو جاتا ہے اور وہ اس کی رضا کی جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔پھر فرمایا کہ یہ صرف ھدی للناس ہی نہیں بلکہ بنتِ مِنَ الْهُدی بھی ہے۔واضح دلائل اور حکمتیں بتا کر اپنی شریعت ( اپنے احکام کو ) منوانے والی کتاب ہے دنیا میں بہت
سے لوگ تو ایسے ہوتے ہیں جو دین العجائز کو اختیار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے حصہ وافر
پاتے ہیں لیکن بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے عقل اور فراست دی ہوتی ہے فکر اور
تدبر کے وہ عادی ہوتے ہیں اگر ان لوگوں کی تسلی کا سامان بھی اس کتاب میں نہ ہوتا۔تو وہ ٹھوکر کھا
جاتے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے ایسے ذہنوں کی ترقی کا سامان بھی اس میں کر دیا ہے یہ کتاب
حکمت اور دلائل کے ساتھ اپنے احکام کو منواتی ہے اور یہ کتاب ایسی ہے جو فرقان ہے یعنی حق اور
باطل میں تمیز کرنے والی ہے (جہاں تک اعتقادات کا سوال ہے ) اور عمل صالح اور ایسے عمل کے
مابین جو فساد سے پر ہو امتیاز کرنے والی ہے۔اس کی تعلیم ہمیں بتا دیتی ہے کہ یہ اعمال ایسے ہیں جو
خدا تعالیٰ کو محبوب ہیں اور یہ ایسے ہیں جن میں فساد پایا جاتا ہے اور فساد کو پسند کرنے والا اور فساد سے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۴۱
سورة البقرة
پیار کرنے والا شیطان ہی انہیں پسند کر سکتا ہے۔اگر تم اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس
قسم کے فساد والے اعمال سے تمہیں پر ہیز کرنا ہوگا یہ کتاب عمل صالح اور عمل غیر صالح (جسے عربی
زبان میں طالح بھی کہا جاتا ہے ) کے درمیان فرق کر کے دکھا دیتی ہے۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس قدر عظیم کتاب کو ہم نے رمضان کے مہینے میں نازل کرنا
شروع کیا تھا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ اور اسے (سارے کے سارے کو ) اپنے اپنے
وقت پر رمضان کے مہینے میں نازل کرتے رہے ہیں جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر
ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے جبرائیل علیہ السلام نزول فرماتے اور میرے ساتھ قرآن کریم کا
دور کیا کرتے۔اس رمضان میں جتنا حصہ قرآن کریم کا نازل ہو چکا ہوتا اس کا دور نزول کے ذریعے
جبرائیل علیہ السلام حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کرتے ایک دفعہ پھر دوسری دفعہ پھر تیسری دفعہ
نزول ہوتا رہتا تھا اور آخری سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا جبرائیل علیہ السلام نے میرے
ساتھ دو دفعہ قرآن کریم کا دور کیا ہے۔غرض اتنی عظیم کتاب کا اس مہینے میں بار بار نزول ہونا اور پھر اسی
مہینہ میں نزول ہونا بتاتا ہے کہ یہ ماہ بھی بہت سی برکتیں اپنے اندر رکھتا ہے پس فرمایا کہ یہ مہینہ وہ ہے
جس کے بارہ میں قرآن کریم کے احکام بھی پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کا قرآن کریم کے
ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے اور جو قرآنی برکتیں اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان کی ہیں جن کا اختصار کے
ساتھ ابھی میں نے ذکر کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اگر تم ان برکتوں کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو
رمضان کی عبادتوں سے پورا پورا فائدہ اٹھاؤ۔رمضان میں انسان رمضان کی عبادات یعنی روزہ وہ نوافل جو کثرت سے پڑھے جاتے ہیں اور
وہ دینی مشاغل جن میں انسان مصروف رہتا ہے مثلاً سخاوت ہے کمزور بھائیوں کا خیال رکھنا ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینہ میں اس طرف خاص توجہ فرماتے تھے۔غرض وہ تمام
عبادات جن کا تعلق رمضان سے ہے اگر تم بجا لاؤ گے تو تین باتیں تمہیں حاصل ہو جائیں گی تین
برکتوں کے تم وارث ہو گے اور وہ تین برکتیں یہ ہیں کہ تمہیں ہدایت ملے گی۔ہدایت تمہارے دلوں
میں بشاشت پیدا کرے گی اور یہ شوق پیدا کرے گی کہ ہدایت کے اس مقام پر ٹھہرنا تو ٹھیک نہیں
جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ استعداد دی ہے کہ ہم ہدایت کی سیڑھیوں پر درجہ بدرجہ بلند سے بلند تر

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۴۲
سورة البقرة
ہوتے چلے جائیں تو پھر ہمیں آگے چلنا چاہیے اور مزید رفعتوں کو حاصل کرنا چاہیے۔پس اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ قرآن کریم کے احکام اور اس شریعت کی برکت اور اس پر عمل پیرا ہونے کے نتیجہ میں تم اپنی
ہدایت میں ترقی کرتے چلے جاؤ گے۔رمضان میں یہ دروازے زیادہ فراخی کے ساتھ تمہارے اوپر
کھولے جائیں گے پھر تم میں سے جو زیادہ سمجھ دار اور فراست رکھتے ہیں اور ان کے دل میں یہ خیال
پیدا ہوتا ہے کہ ہم نے مانا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہے کامل اور مکمل
شریعت ہے اور ہم آنکھیں بند کر کے بھی اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اے خدا جب تو نے
ہمیں عقل اور فراست اور فکر اور تدبر کا مادہ عطا کیا ہے تو ہماری ان قوتوں اور استعدادوں
کو بھی تو تسکی
دے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر بھی رمضان کے مہینہ میں بینات حکمتیں جو قرآن کریم کے احکام کی
ہیں۔وہ بھی کھولتا ہے علم قرآن اس رنگ میں بھی عطا کیا جاتا ہے اور رمضان کے مہینہ میں خاص طور پر
عطا کیا جاتا ہے۔پھر چونکہ یہ فرقان ہے ایسے شخص کو جو خلوص نیت کے ساتھ رمضان کی عبادات بجالاتا ہے اور اس
کی عبادات مقبول ہو جاتی ہیں۔اللہ تعالی فرقان عطا کرتا ہے فرقان کا لفظ جب ہم انسان کے متعلق استعمال کرتے ہیں تو اس
کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے ایک نور عطا کرتا ہے اور اس نور کے استعمال کی توفیق عطا
کرتا ہے اور وہ نورا سے قرب الہی کی طرف لے جاتا ہے کیونکہ نور ہی نور کی طرف جا سکتا ہے۔اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ زمینوں اور آسمانوں کا نور اللہ ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کو رمضان کے مہینہ
میں بہتر نور اور کثرت سے نور عطا کرتا ہے اور قرب کی راہیں اس پر کھولتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ اتنی برکتوں والا مہینہ ہے جو تمہاری روحانی اور جسمانی ترقیات کے
سامان اپنے اندر رکھتا ہے اس لئے ہم تمہیں یہ کہتے ہیں کہ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُبُهُ
جسے اللہ تعالی زندگی اور صحت میں رمضان دکھائے اس کا فرض ہے کہ وہ رمضان سے فائدہ
اُٹھائے اس لئے جو شخص بھی رمضان میں زندہ ہو اور صحت مند ہو وہ رمضان کے روزے رکھے اور دیگر
عبادات بجالائے کیونکہ رمضان کی عبادت محض یہ نہیں کہ انسان بھوکا ر ہے بھوکا رہنے سے خدا کو یا خدا
کے بندوں کو کیا فائدہ، اگر یہ شخص اس بھوکا رہنے کی حکمت کو نہیں سمجھتا اور اس کے لوازم کو ادا نہیں کرتا۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۴۳
سورة البقرة
رمضان کے مہینہ میں ہم خاص طور پر قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں اور نوافل کی ادائیگی کی
طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص صحت میں رمضان
کا مہینہ پائے اس کے
لئے ضروری ہے کہ وہ رمضان کی برکتوں سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرے روزے بھی رکھے۔نوافل بھی ادا کرے غرباء کا خیال بھی رکھے خدا تعالیٰ کی راہ میں سخاوت کا مظاہرہ بھی کرے اپنے
بھائیوں کی غم خواری اور ان سے ہمدردی بھی کرے تمام بنی نوع انسان سے محبت کا سلوک کرے اور
اپنی زبان کو اور دوسرے جوارح کو ان اعمال سے بچائے رکھے جو خدا تعالیٰ کو ناراض کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کثرت تلاوت اور کثرت نوافل اور روزے رکھنے کے نتیجہ میں ہدایت کے بینات کے
اور نُورٌ مِنَ اللہ کے سامان پیدا کرے گا۔اللہ تعالیٰ یہاں بیان فرماتا ہے کہ جو شخص بیمار ہو یا سفر پر ہو وہ کسی اور وقت رمضان کے روزوں کی
گفتی کو پورا کرے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میرا ارادہ ہے کہ اس طرح میں اپنے بندوں کے لئے
سہولت کے سامان پیدا کروں مومن وہی ہوتا ہے جو اپنے ارادہ اور خواہش کو چھوڑ دیتا ہے اور خدا کے
ارادہ کو قبول کرتا ہے پس یہ مومن کی علامت ہے کہ وہ سفر میں اور بیماری میں اپنی شدید خواہش کے
باوجود اپنی اس ترپ کے باوجود کہ کاش میں بیمار نہ ہوتا یا سفر میں نہ ہو تا روزہ نہیں رکھتا کیونکہ وہ جانتا
ہے کہ نیکی اس بات میں نہیں کہ میں بھوکا رہوں بلکہ نیکی یہ ہے کہ میں اپنے ارادہ کو خدا تعالیٰ کے ارادہ
کے لئے چھوڑ دوں۔يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسُر میں ایک تو اس ارادہ کا اظہار کیا
گیا ہے دوسرے اس ارادہ کا اظہار کیا گیا ہے کہ میں نے رمضان کی عبادتیں تم پر اس لئے واجب کی
ہیں اور قرآن کریم کی شریعت تم پر اس لئے نازل کی ہے کہ تم پر میرے قرب کی وہ راہیں کھلیں جو
تمہاری روحانی خوشحالی کا باعث ہوں اور جو مشکلات تمہاری روحانی تشنگی کے نتیجہ میں پیدا ہوسکتی ہیں
ان سے تم محفوظ ہو جاؤ۔پس تمہیں اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ اس کے کئی معانی ہو سکتے ہیں لیکن ایک معنی یہ بھی ہیں کہ تا تمہاری زندگی کے یہ
چند روز جو تم اس دنیا میں گزارتے ہو اپنے کمال کو پہنچ جائیں کمال کے معنی عربی میں یہ ہوتے ہیں کہ
جس غرض کے لئے کوئی چیز پیدا کی گئی ہے وہ غرض پوری ہو جائے اور انسان کو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے خدا تعالیٰ کی بندگی اور عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ سارا انتظام

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۲۴۴
سورة البقرة
میں نے اس لئے کیا ہے کہ تا تم اس غرض کو پورا کر لو اور اپنے اس مقصد کو حاصل کر لو جس غرض کے لئے
تمہیں پیدا کیا گیا ہے اور جو مقصد تمہارے سامنے رکھا گیا ہے پھر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر تم واقعہ
میں خلوص نیت سے یہ عبادتیں بجا لاؤ گے تو میری طرف سے ہدایت اور بینات اور نور کو حاصل کر لو
گے لیکن شیطان خاموش نہیں رہے گا وہ کوشش کرے گا کہ تمہیں اس مقام سے گرا دے۔پس اپنی
ہدایت کو قائم رکھنے کے لئے اور ان نعماء کو زوال سے بچانے کے لئے جو اللہ تعالیٰ رمضان کے مہینہ
میں تمہیں عطا کرے ایک گرہم بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدْكُمْ کہ ہدایت
اور روشنی اور حکمت سیکھنے کے بعد تمہارے دل میں کبر نہیں پیدا ہونا چاہیے۔تمہیں یہ خیال نہیں ہونا
چاہیے کہ تم نے اپنی کسی خوبی کے نتیجہ میں اس مقام کو حاصل کیا ہے بلکہ جب بھی اللہ تعالیٰ کی کوئی نعمت
تم پر نازل ہو تكتبرُوا اللہ تم اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور اس کی عظمت کو بیان کرو اور اپنے نفس کو بھول
جاؤ اس طرح وہ نعمتیں جو تمہیں عطا کی جائیں گی انجام تک تمہارے ساتھ رہیں گی تمہارا انجام بخیر ہوگا
اور یہ طریق ہے شکر ادا کرنے کا۔لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اس کے بغیر تم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔اگر
اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے فضل سے کوئی ہدایت یا بینہ یا کوئی نور عطا کرتا ہے اور تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ تمہاری کسی
خوبی کے نتیجہ میں تمہیں ملا ہے تو تم شکر کس کا ادا کرو گے تم اپنے نفس کا ہی شکر ادا کرو گے نالیکن اگر تم
اس یقین پر قائم ہو کہ جو ہدایت بھی ہمیں ملتی ہے صراط مستقیم کی شناخت کے رنگ میں یا حکمتوں کے
نزول کے رنگ میں یا اُس نور کے رنگ میں جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اور انسان کے دل کو منور کر
دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو کھولتا ہے یہ سب کچھ تمہاری کسی خوبی کے نتیجہ میں نہیں بلکہ
محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں ہے اور اس سے اس کی عظمت اور اس کی کبریائی ثابت ہوتی ہے
پس اگر تم ہدایت پانے کے بعد خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کی کبریائی کا اعلان کرو گے اور خدا تعالیٰ کی
عظمت اور اس کی کبریائی کو اپنے دلوں میں محسوس کرو گے اور اپنے نفس کو اس کی راہ میں مٹا دو گے تب
تم شکر کرنے کے قابل ہو گے ورنہ تم شکر کے قابل نہیں ہو گے تمہارا شکر زبانوں پر تو ہوگا لیکن تمہارے
دل اور تمہارے اعمال اور تمہاری روح اور تمہارے جوارح خدا تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کر رہے ہوں
گے۔پس اگر تم خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننا چاہتے ہو تو جب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں کوئی
نعمت ملے تكبروا اللہ اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور عظمت کا اعلان کرو اور اپنے دل اور سینہ میں اس عظمت

·

آج 10 میں سے 10 باقی