سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 12

تغییر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
الثالثة
۲۲۱
سورة البقرة
ہیں غلبہ اسلام کے لئے یہ حربہ ہاتھ میں لو اس کام کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔قرآن کریم کا
حربہ ہاتھ میں لو اللہ تعالیٰ تمہیں تمام ادیان باطلہ پر غالب کر دے گا کیونکہ یہ فرقان بھی ہے نا۔وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى جو لوگ اللہ ( سید نا حضرت اقدس علیہ السلام کا ترجمہ ہے بعض لفظی
تبدیلیوں کے ساتھ ) اور اس کے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ہیں یہ پوچھنا
چاہیں اگر کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا عنایات رکھتا ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں سے،
جو ہم سے مخصوص ہوں اور غیروں میں نہ پائی جاتی ہوں۔( وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِی کے یہ معنی آپ نے
کئے ہیں ) تو ان کو کہہ دے میں نزدیک ہوں یعنی تم میں اور تمہارے غیروں میں یہ فرق ہے کہ تم
میرے مخصوص اور قریب ہو اور دوسرے مہجور اور دُور ہیں۔جب کوئی دعا کرنے والوں میں سے جو تم
میں سے دعا کرے، دعا کرتے ہیں تو میں اس کا جواب دیتا ہوں یعنی میں اس کا ہم کلام ہو جاتا ہوں
اور اس سے باتیں کرتا ہوں اور اس کی دعا کو پایہ قبولیت میں جگہ دیتا ہوں۔(خطبات ناصر جلد نم صفحه ۱۵۹ تا ۱۶۷)
ان دو آیات میں جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے رکھنے کے
فوائد اور جن طریقوں سے وہ فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ان کے متعلق ہمیں ایک حسین رنگ میں تو
دی ہے۔تعدی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شَهْرُ رَمَضَانَ اس مہینے کا نام اسلام سے قبل ناتق تھا اسلام نے اس مہینے کو
رمضان
کا نام دیا ہے اور اس نام کے اندر اتنے وسیع معانی ہمیں نظر آتے ہیں کہ دل انہیں معلوم کر کے
خدا تعالیٰ کے کمال قدرت کو دیکھ کر اس کی حمد کے جذبہ سے بھر جاتا ہے۔رمضان کا لفظ رمض سے نکلا ہے اور جب ہم رمض کے مختلف معانی پر غور کرتے ہیں تو اس کے
بہت سے معنی ایسے ہیں جن کا ماہ رمضان سے تعلق واضح ہو جاتا ہے۔چنانچہ جب عربی میں ارمَضَ
الشيئ کہا جائے تو اس کے معنی ہوتے ہیں اخرقۂ اسے جلا دیا۔اس لفظ میں سوزش کا تصور پایا جاتا
ہے۔اگر کہا جائے آرمضَ الرّجُلَ تو اس کے معنی ہوتے ہیں اَو جَعَہ اس کو دکھ پہنچایا۔تکلیف دی۔جب ہم ان دو معانی پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ماہ رمضان سے تعلق ہے۔اس
طرح پر کہ وہ لوگ جو دین اسلام کے منکر ہیں یا اسلام میں تو داخل ہیں لیکن ان کے اندر روحانی

۲۲۲
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کمزوری ہے۔وہ اس مہینہ کو محض دکھ اور درد ، بھوک اور پیاس اور بے خوابی کا مہینہ سمجھتے ہیں۔انہیں
اس میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا اور نہ ہی اس کی برکات سے وہ کوئی حصہ لیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے جو
نیک اور مومن بندے ہیں وہ اس مہینہ کی تکلیف کو تکلیف نہیں سمجھتے۔رَمَضَ النَّصْل کے ایک معنی یہ
بھی ہیں کہ تیر کے پھل کو ، یا نیزے کے پھل کو یا چھری کے پھل کو پتھر پر رگڑ کر تیز کیا۔مطلب یہ ہوا
کہ اللہ تعالیٰ کے مومن بندے اس مہینہ کے اندر اپنے سہام اللیل یعنی رات کے تیروں کو جو دعاؤں کی
صورت میں آسمان کی طرف چلا رہے ہوتے ہیں تیز کرتے ہیں اس طرح ان تیروں کا اثر اس ماہ میں
بڑھ جاتا ہے۔اور ان کی کاٹ تیز ہو جاتی ہے۔اور جن اغراض کیلئے ان تیروں کو استعمال کیا جاتا ہے
وہ اغراض اس ماہ میں بطریق احسن حاصل ہو جاتی ہیں۔پھر لغت میں ترمَّضَ الصَّيْدَ کا محاورہ بھی لکھا ہے۔یعنی جنونی شکاری شدت گرما کی پرواہ نہ
کرتے ہوئے۔گرمی کے وقت اپنے شکار کی تلاش میں نکلا۔گویا اللہ تعالی کا مومن بندہ بھوک اور
پیاس اور دوسری سختیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے مطلوب کی تلاش میں نکلتا ہے۔گرمی کی شدت یا
تکلیف، یا بھوک اور پیاس، یا بے خوابی وغیرہ اس کے راستہ میں روک نہیں بن سکتیں۔اور وہ جو کچھ
تلاش کرتا ہے اس کا مفہوم بھی ہمیں اسی لفظ سے ہی سمجھ میں آ سکتا ہے کہ اس کا مطلوب ہرن اور تیتر کا
شکار نہیں ہوتا چنانچہ الرّمضُ کے ایک اور معنی عربی میں الْمَطْرُ يَأْتِ قَبْلَ الخَرِيفِ فَيَجِدُ الْأَرْضُ
حَارَّةً مُختَرِقَةٌ (اقرب ) ہیں یعنی وہ بارش جو گرمی کی شدت کے بعد اور موسم خزاں سے پہلے آسمان
سے نازل ہوتی ہے۔اور جب وہ نازل ہوتی ہے تو زمین پوری طرح تپی ہوئی اور جلی ہوئی ہوتی ہے
لیکن جب وہ بارش نازل ہوتی ہے تو اس تپش کو دور کر دیتی ہے۔اس جلن کو مٹا دیتی ہے اور سکون کے
حالات پیدا کر دیتی ہے۔تو یہاں سے واضح ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ کا ایک مومن بندہ رمضان کے مہینے میں جنونی شکاری کی طرح
بھوک اور پیاس اور دوسری تکالیف کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے جس مطلوب کی تلاش میں نکلتا ہے
وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بارش ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ اس رحمت کی بارش کے بغیر میرے دل کی جلن دور
نہیں ہوسکتی میرے اندر جو آگ لگی ہوئی ہے وہ بجھ نہیں سکتی جب تک کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
الثالثة
۲۲۳
سورة البقرة
بارش نازل نہ ہو پس یہ تمام مفہوم لفظ رمضان کے اندر ہی پایا جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ
ایک ایسا مہینہ ہے کہ میرے بندوں کو چاہیے کہ وہ راتوں کے تیروں ( دعاؤں) کو تیز کریں اور جنونی
شکاری کے جنوں سے بھی زیادہ جنوں رکھتے ہوئے میری رحمت کی تلاش میں نکل پڑیں تب میری
رحمت کی تسکین بخش بارش ان پر نازل ہوگی اور میرے قرب کی راہیں ان پر کھولی جائیں گی۔شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي انْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ -
فرمایا یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو بہت ہی برکتوں والا
ہے۔کیونکہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل کیا گیا یا جس کے بارے میں قرآن کریم نے تعلیم
دی یا جس میں قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوا۔اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کے اندر تین باتیں بیان کی گئی ہیں :
اوّل یہ کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں نزول قرآن کریم کی ابتداء ہوئی۔احادیث اور دوسری کتب
( تاریخ ) سے پتہ چلتا ہے کہ رمضان کے آخری حصہ میں قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوا تھا۔تو مہینے کا
انتخاب اور پھر رمضان کے آخری حصہ کا انتخاب جو خدائے تعالیٰ نے کیا وہ بغیر کسی حکمت اور وجہ کے
نہیں ہوسکتا۔دوسرے اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرآن کے یہ معنی بھی ہیں کہ اس کے بارے میں قرآن کریم نے تاکیدی اور
تفصیلی احکام نازل کئے ہیں اور جب اللہ تعالی قرآن کریم میں کوئی حکم تاکید کے ساتھ نازل فرماتا ہے
تو اس لئے نازل فرماتا ہے کہ اس حکم کو بجالا کر بندہ اپنے رب کی بہت سی برکتوں کو حاصل کر سکے۔تیسرے معنی اس کے یہ ہیں کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں کہ بار بار سارا قرآن کریم نازل ہوتا رہا۔کیونکہ احادیث میں یہ امر بڑی وضاحت سے بیان ہوا ہے کہ ہر رمضان کی پہلی رات سے آخری
رات تک حضرت جبریل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نزول فرماتے اور اس وقت تک جتنا
قرآن کریم نازل ہو چکا ہوتا۔آپ سے مل کر اس کا دور کرتے۔اس طرح وہ نازل شدہ قرآن آپ پر
پھر ایک دفعہ بذریعہ وحی نازل ہوتا اور ہر سال ایسا ہوتا تھا۔بخاری میں یہ حدیث یوں درج ہے۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَكَانَ أَجْوَدَ
مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِيْنَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَكَانَ يَلْقَاهُ في كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ

تغییر حضرت
خلیفہ امسیح الثالث
۲۲۴
سورة البقرة
الْقُرْآنَ۔( بخاری باب كَيْفَ كَانَ بَدهُ الْوَحْي إلى رَسُولِ اللهِ )
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں سے زیادہ بھی تھے۔آپ کی جود وسخا کو کوئی شخص نہیں پہنچ
سکتا تھا نہ پہنچا اور نہ ہی آئندہ بھی پہنچے گا۔لیکن آپ کی یہ سخاوت رمضان شریف کے مہینہ میں اور بھی
بڑھ جاتی۔اور وہ اس لئے کہ رمضان میں جبریل علیہ السلام نازل ہوتے فَيُدَارِسُهُ الْقُرآن اور
آپ سے مل کر قرآن مجید کا دور کرتے۔ان دنوں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آسمان سے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو بارش کی طرح اترتے
دیکھتے تو آپ کی سخاوت اور جو دو کرم میں بھی ایک تیزی پیدا ہو جاتی اور آپ ان ہواؤں کی نسبت بھی
جو موسلا دھار بارش لاتی ہیں زیادہ سخی نظر آتے۔أنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ فرما کر گویا یوں کہا کہ اے میرے بندو! دیکھو یہ رمضان وہ ہے کہ جب
قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوا تو اسی مہینہ میں شروع ہوا۔دوسرے گیارہ مہینے بھی تو تھے ان میں بھی
نازل کیا جا سکتا تھا مگر خدا تعالیٰ نے اپنی بالغ حکمت اور اپنے کامل علم کی بناء پر نزول قرآن کریم کے
لئے اسی مہینہ کو چنا اور اسی میں اس کے نزول کی ابتدا ہوئی۔پھر کتنی تاکید کے ساتھ، کتنی حکمتیں بیان کرنے کے بعد اور کتنے دلائل دے کر اللہ تعالیٰ نے تمہیں
یہ
حکم دیا کہ رمضان کے مہینے میں روزے رکھو اور عبادات پر زوردو تا الہی فضلوں کے تم وارث بنو۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری نگاہ میں اس مہینے کی اتنی قدر ہے کہ میں ہر سال اس مہینہ میں
جبرئیل کو بھیجتا ہوں تا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر قرآن کریم کا دور کرے۔پس ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تم خود اندازہ کر سکتے ہو کہ کتنی برکتیں ہیں جن کا تعلق اس مہینہ
سے ہے اور تمہیں کس قدر کوشش کرنی چاہیے کہ تم ان برکات سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کر سکو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن جو رمضان کے مہینہ میں اترنا شروع ہوا اور پھر بار بار اس میں نازل
ہوتا رہا۔یہ کوئی معمولی کتاب نہیں جس کے لئے اس مہینہ کو چنا گیا ہے۔بلکہ ھڈی لِلنَّاسِ یہ وہ پہلی
کامل شریعت ہے جو تمام بنی نوع انسان کے لئے بطور ہدایت بھیجی گئی ہے۔ہدایت کے ایک معنی اس الہی شریعت کے ہیں جو انبیاء اللہ اپنے ساتھ لے کر دنیا کی طرف آتے
ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کتاب رمضان کے مہینہ میں اُتری ہے۔ھدی للناس یہ تمام بنی نوع

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۲۵
سورة البقرة
انسان کو قیامت تک بحیثیت ایک شریعت کا ملہ فائدہ اور برکت پہنچاتی رہے گی۔ایک معنی ہدایت کے یہ بھی ہیں کہ یہ کتاب بنی نوع انسان پر ٹھونسی نہیں گئی بلکہ اس میں انسانی
صلاحیتوں اور استعدادوں کے مطابق لوگوں کو عبادات اور اعمال صالحہ بجالانے کا طریق بتایا گیا ہے۔مطلب یہ ہوا کہ یہ شریعت جو انسان کے لئے نازل کی گئی ہے وہ اس کی استعدادوں، صلاحیتوں اور
قابلیتوں کو مد نظر رکھ کر نازل کی گئی ہے۔اور قیامت تک انسان میں جو جونئی سے نئی قابلیتیں پیدا
ہوتی رہیں گی وہ بھی ہم سے پوشیدہ نہیں۔کیونکہ ہم عالم الغیب ہیں۔اس لئے آج کے انسان سے
لے کر اس آخری انسان تک جو اس دنیا میں پیدا ہو گا۔اور ملک عرب سے لے کر تمام ان ملکوں کی
اقوام تک جو اکناف عالم میں آج موجود نہیں یا آئندہ پیدا ہوں گی ان سب کی صلاحیتوں اور
استعدادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ عظیم الشان کتاب بنی نوع انسان کے ہاتھ میں دی ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ وہ قرآن ہے۔اتنا عظیم الشان قرآن کہ جس کا تعلق ہم نے ماہ رمضان
کے ساتھ بڑی مضبوطی سے قائم کر دیا ہے۔پھر ھدی للناس میں یہ بھی فرمایا کہ قرآن کریم صرف انسانی صلاحیتوں اور استعدادوں کے
مطابق ہی نہیں بلکہ اس میں ایک یہ بھی خوبی پائی جاتی ہے کہ بندے کی ہدایت کو درجہ بدرجہ بڑھاتا چلا
جاتا ہے کیونکہ جس طرح ایک طالب علم پہلی جماعت کا نصاب ختم کرنے کے بعد اس قابل ہو جاتا ہے
کہ وہ دوسری جماعت میں بیٹھے اور دوسری جماعت کا نصاب ختم کرنے کے بعد وہ اس قابل ہو جاتا
ہے کہ تیسری جماعت میں بیٹھے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے جو نیک بندے ہیں جب وہ ہدایت کے ایک
درجہ پر پہنچتے ہیں اور الہی احکام کو بجالاتے ہوئے اپنے آپ کو اس قابل بنا لیتے ہیں کہ اس درجہ کی
ہدایات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں تو اللہ تعالیٰ ان کے درجہ کو اور بلند کر دیتا ہے اور ہدایت کی
نئی راہیں ان پر کھولتا ہے۔تو ہدایت کے معنوں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مزید ہدایت کی جو خواہش
یا استعداد پیدا ہو جاتی ہے اس کے مطابق مزید ہدایت کے سامان بھی اس میں موجود ہیں۔پس فرمایا کہ یہ کوئی معمولی کتاب نہیں بلکہ ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ صرف ایک دفعہ ہدایت دے
کر پھر پیچھے ہٹ کر کھڑی نہیں ہو جاتی بلکہ ہمیشہ تمہیں اس کی ضرورت رہتی ہے۔جتنی جتنی تم ایمان اور
عرفان میں ترقی کرتے جاتے ہو۔قرآن کریم تمہیں اس سے آگے ہی راستہ دکھاتا چلا جاتا ہے اور کہتا

۲۲۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
ہے کہ تمہاری انتہائی منزل ابھی نہیں آئی۔آؤ میں تمہیں اس سے بھی آگے لے جاؤں۔پھر وہ تمہارا
ہاتھ پکڑتا ہے اور انگلی ہدایات کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور اپنے قرب کی نئی راہیں تم پر کھولتا ہے۔تو فرمایا کہ اتنی عظیم الشان کتاب کو ہم نے رمضان شریف میں نازل فرمایا ہے۔ھدی للناس
میں ایک بڑا ز بر دست دعوئی پیش کیا گیا ہے۔فرمایا کہ اب یہی ایک کتاب ہے جس پر عمل کر کے تمہارا
انجام بخیر ہوسکتا ہے اور تم جنّت موعودہ کو پاسکتے ہو۔دنیا کی دوسری تعلیمیں فلسفیانہ ہوں یا مذہبی، ان کے اندر کچھ ایسی باتیں تو ضرور پائی جاتی ہیں کہ
جن پر عمل کر کے ہم اس دنیا میں ترقی کر سکتے ہیں لیکن یہاں
فرمایا کہ قرآن کریم کے علاوہ دنیا میں
ایسی کوئی کتاب موجود نہیں جو انسان کی ضرورتوں کو اس طور پر پورا کر سکے کہ اس کی اُخروی زندگی بھی
اس کیلئے جنت بن جائے۔یہ صرف قرآن کریم ہی ہے جس کے ذریعہ انسان کا انجام بخیر ہوتا ہے اور
اس کو جنت نصیب ہوتی ہے۔پھر فرمایا وَ بَيِّنةٍ مِنَ الْهُدی یعنی جب قیامت تک تمام بنی نوع انسان کے لئے یہ قرآن مجید
ہدایت ہے۔اور دوسری جگہ ہمیں اسلامی تعلیم میں یہ بھی ملتا ہے کہ انسان اس دنیا میں نسلاً بعد نسل ہر
لحاظ سے ترقی کرتا چلا جائے گا۔اس کا علم بھی، اس کی عقل بھی اور اس کا انداز فکر بھی ترقی کی راہ پر چلتا
چلا جائے گا۔تو آخر ایسا زمانہ آجائے گا کہ جب انسان یا انسانوں میں سے اکثر حصہ محض دین العجائز پر
قانع نہیں رہے گا بلکہ وہ کہے گا کہ ہم نے مان لیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور کہ اس پر ہمیں عمل بھی کرنا
ہے لیکن ہمیں تسلی نہیں جب تک کہ ہمیں اس حکم کی حکمتیں نہ بتائی جائیں اور دلائل نہ سمجھائے جائیں
وغیرہ وغیرہ گویا اس میں ایک پیشگوئی بھی مضمر تھی۔تو فرماتا ہے کہ اس تعلیم میں جہاں جہاں دعویٰ پیش کیا گیا ہے اس کے عقلی دلائل بھی پیش کر دیئے
گئے ہیں جہاں کہیں حکم دیا گیا ہے ساتھ ہی اس کی حکمتیں بھی بیان کر دی گئی ہیں۔انسانی دماغ خواہ
ترقی کی کتنی منازل طے کرتا چلا جائے خواہ کتنے ہی بلند مقام پر پہنچ جائے۔بہر حال وہ قرآن کریم کا
محتاج رہے گا۔وَالْفُرْقَانِ اور اس قرآن میں ایسے نشانات اور دلائل رکھے گئے ہیں جو حق اور باطل کے درمیان
امتیاز قائم کر دیتے ہیں حتی کہ کوئی اشتباہ باقی نہیں رہتا جیسا کہ خود انہی آیات میں اللہ تعالیٰ نے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۲۷
سورة البقرة
قبولیت دعا کا ذکر کیا ہے یہ ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے سامنے باطل ٹھہر ہی نہیں سکتا۔الغرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رمضان میں روزے اس لئے فرض کئے گئے ہیں کہ تم سہام اللیل
( دعاؤں) کے پھلوں کو تیز کرو اور اپنے مطلوب ( رضاء الہی) کی تلاش میں نکلو۔پیاس اور بھوک کو
برداشت کرو۔اور بے خوابی کو خدا تعالیٰ کا فضل سمجھو۔کیونکہ یہ ایسا برکتوں والا مہینہ ہے کہ جس میں
قرآن کریم جیسا کلام الہی نازل کیا گیا ہے۔اس لئے فمن شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُهُ تم میں سے
جو شخص بھی بلوغت۔صحت اور حضر میں یہ ماہ پائے وہ اس کے روزے رکھے۔شھد کے ایک معنی ہیں عَايَنَهُ وَاطَّلَعَ عَلَيْهِ کہ اس کا معائنہ کیا اور اس پر اطلاع پائے۔یعنی ہم
نے جو اس روزہ کی حکمتیں بیان کی ہیں۔اگر تم ان کا اچھی طرح مطالعہ کرو اور ان پر اطلاع پاؤ تو پھر
تمہیں اس ماہ کے روزے پوری طرح اور مقرر کردہ شرائط کے مطابق رکھنے چاہئیں بلکہ تم خود بخو داس
کے روزے رکھو گے سوائے اس کے کہ کوئی روحانی کمزوری تم میں موجود ہو۔آگے فرما یا يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ کہ اللہ تعالی تمہارے لئے آسانی چاہتا
ہے
تنگی نہیں چاہتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جو تنگیاں تمہیں نظر آتی ہیں کہ صبح سے شام تک کھانا پینا
چھوڑ نا جس کی وجہ سے بھوک اور پیاس لگتی ہے۔پھر سخت گرمی کے موسم میں اور سخت سردی کے موسم
میں کچھ اور تکالیف پیش آتی ہیں۔فرمایا یہ جو تکالیف تمہیں پیش آتی ہیں یہ محض عارضی اور وقتی ہیں۔اتنا پیارا خدا اتنا پیارا رب جس نے قرآن کریم جیسی اعلیٰ تعلیم تم پر نازل کی اور بے شمار دنیوی
نعمتوں سے تمہیں محض اپنے فضل سے نوازا، وہ ہر گز پسند نہیں کرے گا کہ وہ تمہیں ان تکالیف میں اس
لئے مبتلا کرے کہ تا تمہیں دکھ پہنچائے نہیں بلکہ وہ تو تمہارے لئے آسانی پیدا کرنا چاہتا ہے کیونکہ اگر
تم ان خفیف سی وقتی تکالیف کو برداشت کر لو گے تو ان کے بدلے میں وہ تمہیں وہ انعام اور اکرام بخشے
گا کہ انہیں پا کر تمہیں یہ دکھ، دکھ ہی نظر نہ آئے گا۔پھر فرما یا ولِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ اس کے ایک معنی تو یہ ہیں
کہ ہم نے تم پر روزے فرض کئے تو یہ حکم بھی دیا کہ سارے رمضان کے روزے رکھو تا کہ تم اس کی گفتی
کو پورا کرو۔اگر صرف یہ حکم ہوتا کہ روزے رکھو تو کوئی بیس دن کے روزے رکھتا۔کوئی دس دن کے،
کوئی رمضان کے مہینے میں رکھتا کوئی دوسرے مہینوں میں۔پس ہم نے رمضان میں روزے رکھنے کا اس لئے حکم دیا تا کہ اُمتِ مسلمہ ساری کی ساری اس

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۲۲۸
سورة البقرة
سارے مہینے میں روزے رکھے اور ان اجتماعی برکات سے فائدہ اٹھائے جو اجتماعی عبادات سے تعلق
رکھتی ہیں۔دوسرے اس کے معنی یہ ہیں اور یہ زیادہ لطیف ہیں کہ جو زندگی تمہیں دی گئی ہے اسے تم پورا کرو۔اس کا کمال تمہیں حاصل ہو۔اس میں اشارہ ہمیں بتایا کہ اگر کسی شخص کے پاس مثلاً سوروپیہ ہے۔اگر
اس میں سے ہیں رو پے گم ہو جائیں یا چوری ہو جائیں اور باقی وہ خرچ کرے تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس
نے تمام سو روپیہ خرچ کیا ہے کیونکہ اس کے پاس خرچ کرنے کے لئے تو صرف اتنی روپے رہ گئے تھے
سو کا سور و پیہ وہی خرچ کرتا ہے جس کے پاس وہ سو کا سور و پیہ موجود بھی ہو۔فرماتا ہے کہ تم میں سے ہر ایک کو ہم نے ایک پیمانہ کے مطابق عمر دی ہے اور ہم نے تم پر دینی
فرائض اس لئے واجب کئے ہیں تا کہ تم اپنی عمر کو پوری طرح گزار سکو اور اس کا کوئی لمحہ ضائع نہ ہو۔ایک شخص کی عمر سوسال ہو اس میں سے ۲۰ سال اس نے دنیا کی لہو ولعب میں ضائع کر دئے ہوں تو
حقیقتاً اس نے سو سال کی زندگی نہیں گزاری کیونکہ میں سال اس نے مردہ ہونے کی حالت میں
گزارے ہیں۔سو سال کی عمر پانے والا سو سال کی زندگی اسی صورت میں صحیح طور پر گزارتا ہے جس
صورت میں کہ اس نے ساری زندگی اپنے اللہ کی اطاعت میں گزاری ہو۔جس شخص نے اپنی زندگی
کے چند لمحات یا زیادہ وقت اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے پہلو تہی کرتے ہوئے ، اس سے منہ موڑتے
ہوئے ، نیک نیتی اور اخلاص کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزارا ہو اس کی عمر کا وہ حصہ ضائع ہو گیا۔اور
نہیں کہہ سکتے کہ اس نے اپنی پوری عمر جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی تھی وہ حقیقتاً اس نے اس دنیا میں
گزاری کیونکہ یہاں کی پیدائش کا ایک مقصد ہے اور جو حصہ عمر اس مقصد کے خلاف خرچ ہوتا ہے وہ
عمر ضائع جاتی ہے۔پس فرمایا کہ اگر تم ماہ رمضان کی برکات سے پوری طرح فائدہ اٹھانا چاہتے ہو اور اس کے لئے
اپنی عمر کو خرچ کرتے ہو تو دیگر برکات کے علاوہ تمہیں ایک یہ برکت بھی حاصل ہوگی کہ تمہیں اللہ تعالیٰ
عمر
دوسری نیکیاں کرنے کی بھی توفیق دے گا اور اس مہینہ کے بعد جو گیارہ ماہ اور تمہاری زندگی میں آنے
والے ہیں وہ بھی حقیقی معنی میں تم خدا کی راہ پر خرچ کرنے والے ہو گے۔تو جو شخص رمضان شریف کو نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ گزارتا ہے تو بقیہ سال کے گیارہ مہینوں

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
خلیفہ
۲۲۹
سورة البقرة
میں بھی وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کی توفیق پاتا ہے اور اس طرح اس کی ساری زندگی نیکیوں میں
گزرتی ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنی ساری عمر اس مقصد کے لئے گزاری جس کیلئے اسے پیدا
کیا گیا تھا۔ولتكبروا اللهَ عَلَى مَا هَدْكُمْ الله تعالی فرماتا ہے کہ اس مہینہ میں میں تم پر اتنی روحانی نعمتیں اور
برکتیں نازل کروں گا کہ تم اپنے آپ
کو مجبور پاؤ گے کہ اللہ تعالی کی کبریائی کا اعلان کرتے پھرو اور پھر تم
قربانی کے ہر موقع کو تکلیف اور دکھ نہیں سمجھو گے بلکہ فضل الہی جانو گے وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور يفضل تم
پر اس لئے بھی نازل ہوں گے کہ تمہارے دل اس کے شکر سے بھر جائیں اور جس مومن کا دل اس کے
شکر سے بھر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور دور اس کے لئے شروع ہو
جاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهیم : ۸) یعنی میرا شکر کرو گے تو
میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔ا
پس جب اللہ تعالی کا انعام نازل ہوا اس لئے کہ اس نے ہماری حقیر سی کوشش کو قبول فرمالیا تو اس
کے نتیجہ میں ہمارے دل میں شکر کے جذبات پیدا ہوئے فرمایا لازید نکھ کہ میں تمہیں اور نیکیوں کی
توفیق بخشوں گا۔پھر اس کی وجہ سے اور شکر کے جذبات پیدا ہوں گے۔گویا اس طرح ایک لامتناہی
سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اسی تسلسل اور مخلصانہ نیت کی وجہ سے اُخروی زندگی محدود اعمال کے باوجود
ابدی زندگی ہو جائے گی۔پھر فرمایا۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ کہ جب میں نے اپنے بندوں کو یہ بتایا کہ تم پر
بڑے انعامات نازل ہوں گے بڑا فضل نازل ہوگا اور تم خدا کے مقرب بن جاؤ گے تو اس پر میرے
بندے کہیں گے کہ ہمارا رب تو محض کبریائی ہے۔محض پاکیزگی ہے۔رفیع الدرجات ہے۔تمام
صفاتِ حسنہ سے متصف ہے کمال تام اسی کو حاصل ہے اور وہ اتنا ارفع اور اعلیٰ ہے کہ اس کی
رفعتوں تک ہمارا تخیل بھی نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی اس کی رفعتوں کی کوئی انتہا ہے۔لیکن جب ہم اپنے کو
دیکھتے ہیں تو اپنے کو خطا کار، گنہگار اور نہایت ضعیف پاتے ہیں۔اس طرح ہمارے درمیان اور
ہمارے رب کے درمیان لامتناہی فاصلے پائے جاتے ہیں۔کیا ہماری حقیر کوششوں کے نتیجہ میں ہمیں
اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوسکتا ہے؟

تغییر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سورة البقرة
فرمایا۔جب میرے بندے تجھ سے اس معاملہ کے متعلق سوال کریں تو تم انہیں کہہ دو کہ بے شک
تم کمزور بھی ہو۔تم گنہگار بھی ہو۔تم خطار کار بھی ہو۔میں تمام بلندیوں کا مالک اور تمام رفعتیں میری
طرف ہی منسوب ہوتی ہیں لیکن میری ایک اور صفت بھی ہے اور وہ یہ کہ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ
جبيعًا ( الزمر : (۵۴) کہ اگر میں چاہوں تو ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہونے کی وجہ سے اپنے بندوں کے تمام
گناہوں کو بخش بھی دیا کرتا ہوں اور جب گناہ میری مغفرت کی چادر کے نیچے چھپ جائیں تو پھر
میرے اور تمہارے درمیان جو گناہوں کے فاصلے ہوں گے وہ مٹ جائیں گے اور میں خود آسمانوں
سے اتروں گا اور تمہارے قریب آجاؤں گا اور تمہیں اپنا مقرب بنالوں گا۔أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
دَعَانِ اور اس کی علامت یہ ہوگی کہ تم دعا کرو گے تو میں اسے قبول کرلوں گا تا کہ دنیا یہ نہ کہہ سکے کہ
تمہارا یہ دعویٰ کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کا جو قرب حاصل ہے وہ اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کی برکت سے
حاصل ہوا ہے یہ محض تمہارے منہ کی باتیں ہیں۔اس قرب کی دلیل مہیا کرنے کیلئے میں تمہاری
دعاؤں کو قبول کروں گا تا کہ دنیا یقین کرلے کہ تمہارا یہ دعویٰ کہ تم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہو۔واقعی سچا ہے۔اگر تم گریہ وزاری اور عجز و انکسار اور تذلل کے ساتھ میرے سامنے جھکتے رہو گے تو دنیا
أَجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے نظارے بھی دیکھتی چلی جائے گی۔دعا اور قبولیت دعا کے متعلق ہمیں یہ یا درکھنا بھی ضروری ہے کہ ہمارا رب ہماری دعائیں قبول تو کرتا
ہے لیکن اپنے فضل اور اپنی مرضی سے۔بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ گو یا خدا تعالیٰ ہمارا غلام ہے
نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ) اس کا فرض ہے کہ ہماری دعا کو اس رنگ میں قبول کرے جس رنگ میں کہ ہم
چاہتے ہیں۔لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے کیونکہ وہ تو تمام طاقتوں کا مالک ہے اور وہ محض اپنے فضل سے
نہ کہ ہماری کسی خوبی کی وجہ سے ہمارے لئے قرب کی راہیں کھولتا ہے اور ہماری دعاؤں کو قبول کرتا
ہے۔چونکہ وہ علام الغیوب ہے۔ہم نہیں جانتے مگر وہ جانتا ہے کہ جو دعا ہم اپنے لئے جس رنگ میں
مانگ رہے ہیں وہ ہمارے لئے اچھی بھی ہے یا نہیں۔تب بعض دفعہ وہ ہماری دعاؤں کو قبول کرتے
ہوئے ہمارے لئے خیر کی راہیں اس طرح کھول دیتا ہے کہ جو ہم نے مانگا تھا وہ نہیں دیتا اور جو ہم نے
نہیں مانگا تھا وہ ہمیں دے دیتا ہے۔پھر وہ ہمارے اخلاص اور محبت کے دعویٰ کی آزمائش بھی کرتا ہے کہ کیا ہم اپنے دعوی میں سچے بھی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۳۱
سورة البقرة
ال
ہیں یا نہیں۔پھر بسا اوقات ہماری دعا اور قبولیت دعا کے درمیان بڑا زمانہ گزرتا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ میں اس کے متعلق ایک بڑا لطیف نوٹ دیا ہے۔فرمایا:-
غرض ایسا ہوتا ہے کہ دعا اور اس کی قبولیت کے درمیانی اوقات میں بسا اوقات ابتلاء
پر ابتلاء آتے ہیں اور ایسے ابتلاء بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ دیتے ہیں مگر مستقل مزاج،
سعید الفطرت ان ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور
فراست کی نظر سے دیکھتا ہے تو اس کے بعد نصرت آتی ہے اور ان ابتلاؤں کے آنے میں پھر
یہ ہوتا ہے کہ دعا کے لئے جوش بڑھتا ہے“۔پھر فرما یا فَلْيَسْتَجِيبُوا ني کہ دعا کا نشان دیکھ کر مومن بندوں کو یقین کر لینا چاہیے کہ میں نے جو
احکام بھی ان کے لئے آسمان سے نازل کئے ہیں وہ ان کی بہتری کے لئے ہی ہیں۔وَلْيُؤْمِنُوانی
چاهے کہ وہ میری توحید پر ایمان لائیں اور میری صفات کی معرفت حاصل کریں اور مخلق باخلاق اللہ
کی طرف وہ متوجہ ہوں اور اس کی توفیق انہیں صرف اسی صورت میں مل سکتی ہے۔لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
کہ وہ ہدایت پر استقامت سے قائم ہو جائیں۔رشد کے معنی ہیں نیکیوں پر دوام اور یہ بڑی ضروری چیز ہے جو شخص چند روزہ نیکیوں کے بعد پھر
اپنی زندگی کا ایک حصہ اللہ تعالیٰ کی بغاوت میں گزارتا ہے وہ اس کے فضلوں
کو کبھی حاصل نہیں کر سکتا۔اس کے فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے رشد کی ضرورت ہے اور رشد کے معنی عربی زبان میں یہ ہیں کہ
ہدایت پا گیا اور اس پر قائم رہا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہارے لئے ہدایت کے سامان بھی مہیا فرمائے ہیں اور پھر تم
ماہ رمضان میں قبولیت دعا کے نمونے بھی دیکھتے ہو لیکن اگر تم مستقل طور پر میری اطاعت کو اختیار نہیں
کرو گے تو میرے فضل بھی تم پر مستقل طور پر نازل نہیں ہوں گے اور نہ ہی تمہارا انجام بخیر ہو گا۔انجام
بھی تم
بخیر اسی کا ہوتا ہے جو اپنی زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا جو اپنی گردن پر رکھے۔الغرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان دو چھوٹی سی آیات میں جو حکمت اور ہدایت کی باتیں بتائی ہیں اس
سے جو نتیجے نکلتے ہیں ان میں سے اول تو یہ ہے کہ رمضان شریف کا قرآن مجید کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے
اس لئے رمضان شریف میں تلاوت قرآن مجید بڑی کثرت سے کرنی چاہیے۔ہمارے بعض بزرگ تو

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۳۲
سورة البقرة
ایسے بھی گزرے ہیں جنہوں نے اپنی ساری عمریں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے جمع
کرنے میں گزار دیں۔لیکن جب رمضان آتا تو وہ حدیث کا سارا کام بستوں میں لپیٹ دیتے اور کہتے
کہ اب یہ قرآن مجید پڑھنے کا مہینہ ہے۔حتی کہ ان میں سے کئی ایک تو ایک ایک دن میں قرآن کریم
کا دور ختم کرتے یعنی رمضان شریف کے ایک مہینے کے اندر وہ تھیں دفعہ قرآن کریم کو پڑھتے۔دوسری بات یہ کہ جب قرآن ھدی لن کیس ہے۔اور اس میں بینات ہدایت بھی درج ہیں اور
پھر وہ الفرقان بھی ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم تلاوت کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیات پر غور کریں اور
فکر اور تدبر سے کام لیں اور ساتھ ہی دعا بھی کریں کہ اے اللہ ! ہمیں علم قرآن عطا کر اور اس کے حقیقی
معنی سمجھا۔تیسری بات جو بیان ہوئی ہے۔وہ فلیصمہ ہے۔کہ اس مہینے کے روزے رکھے۔یہ ایک حکم
ہے۔کسی کو سمجھ آئے یا نہ آئے اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔کیونکہ مسلمان کا اتنا تو ایمان ضرور ہوتا ہے
کہ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے۔اور اس میں روزے رکھنے کا حکم ہے۔اس لئے
روزے رکھنے چاہئیں۔چوتھی بات یہ کہ جو شخص سفر پر ہو یا بیمار ہو تو وہ اتنے دن کے روزے بعد میں رکھے۔یہاں یہ نہیں
فرمایا کہ جو سفر پر ہو یا بیمار ہو اور وہ روزے نہ رکھ سکے تب وہ ان روزوں کو پورا کرے۔تو ان الفاظ
سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص غلطی سے بیماری میں روزہ رکھ لیتا ہے یا سفر میں روزہ رکھ لیتا ہے تو
قرآن کریم کی اس آیت پر تبھی وہ کار بند رہ سکتا ہے کہ ان روزوں کے باوجود کسی اور وقت میں
روزے رکھے۔کیونکہ قرآن کریم نے تو یہ کہا ہی نہیں کہ روزے چھوٹیں تب اور وقت میں روزے
رکھو۔قرآن کریم نے تو صرف یہ فرمایا ہے کہ جو دن رمضان کے ایسے آئیں جن میں تم بیمار ہو یا سفر میں
ہو تو ان دنوں کے روزے تم نے دوسرے دنوں میں رکھنے ہیں۔مگر بہا نہ بھو بھی نہیں بننا چاہیے بات یہ
ہے کہ سفر کے متعلق بعض لوگ کہہ دیتے ہیں ”جی آج کل دے سفردا کی اے۔بڑا آرام ہے ریل وچ
بیٹھے ایتھوں اوتھے پہنچ گئے، لیکن اگر روزہ رکھنا عبادت ہے۔تو عبادت خواہ جونسی بھی ہو۔اسے ہم
نے اس کی پوری شرائط کے مطابق ادا کرنا ہے۔مثلاً قرآن کریم کا پڑھنا، نوافل ادا کرنا، رات کو
جا گنا، دن کو بھو کے اور پیاسے رہنا۔پھر بُری عادتوں کو چھوڑنا اور کئی نیکیوں کے کرنے کا اپنے ربّ

·

آج 10 میں سے 10 باقی