سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 15
۲۵۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
رکھنا میں تمہاری سہولت کے سامان پیدا کرنا چاہتا ہوں اگر مریض ہو ( طبیعت بہانہ جو نہ ہو ) انسان
واقعہ میں مریض ہو اور ڈاکٹر کہتا ہو کہ روزہ تمہاری صحت کو مستقل طور پر خراب کر دے گا یا تم اس
روزے کو برداشت نہیں کر سکتے یا تمہارے لئے مثلاً ہر دو یا تین گھنٹے کے بعد دوا کھانا ضروری ہے تو تم
روزے نہ رکھو پھر بعض ایسے مریض بھی ہوتے ہیں جن کو ڈاکٹر کہتا ہے کہ ہر دو گھنٹہ یا تین گھنٹہ کے بعد
تم کچھ کھاؤ ورنہ تم مرجاؤ گے ان کی کانسٹی ٹیوشن (Constitution) یعنی جسم کی بناوٹ ایسی ہوتی ہے
کہ ان کے معدہ میں غذا نہیں رہتی یہ مستقل نیم بیماری کی قسم ہے ان
کو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کھانے
کی ضرورت پڑتی ہے ایسے مریضوں کو ڈاکٹر کہے گا کہ اگر تم نے اپنی صحت کو برقرار رکھنا ہے اور خود
اپنے آپ کو جسمانی طور پر ہلاکت میں نہیں ڈالنا تو تمہیں ہر دو تین گھنٹہ کے بعد کچھ کھانا چاہیے پھر بعض
بیماریاں ایسی ہیں جن میں خون کی شکر کم ہو جاتی ہے اور اگر وہ شکر جسم کو نہ ملے تو انسان بے ہوش ہو جاتا
ہے اور بعض دفعہ موت واقع ہو جاتی ہے میں نے دیکھا ہے کہ ایسے لوگ بعض دفعہ آدھ آدھ گھنٹہ کے
بعد میٹھے کی طرف دوڑتے ہیں کیونکہ جسم میٹھا مانگ رہا ہوتا ہے وہ کہتا ہے کہ مجھے میٹھا دو ورنہ میں گیا
ایسے شخص کو خدا کہتا ہے کہ تم رمضان میں روزہ نہ رکھو اور اس لئے روزہ نہ رکھو کہ تمہارے لئے یہ سیدھا
راستہ ہم نے ہلاکت اور سختی اور تنگی پیدا کرنے کے لئے نہیں بنایا بلکہ سہولت اور آسانی کے لئے بنایا
ہے ہم اپنے پیار کی وجہ سے جو سہولتیں تمہیں دے رہے ہیں ان کو پیار اور شکر اور حمد کے ساتھ قبول کرو
اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تم نا شکر گزار ہو جاؤ گے۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۳۴ تا ۷ ۴۳)
قرآن کریم کی اپنی ایک عظمت ہے اور بڑی ہی عظمت ہے۔اس آیت میں جو میں نے ابھی
تلاوت کی ہے یہ بتایا گیا ہے کہ تین باتیں قرآن کریم کی عظمت کو ثابت کرنے والی ہیں۔ایک تو یہ کہ
هُدًى لِلنَّاسِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آیت کے اس ٹکڑا کی بہت سی تفسیریں کی ہیں۔ایک تفسیر آپ نے یہ کی ہے کہ ھدی للناس کا مطلب یہ ہے کہ جو ہدایت لوگ بھول چکے تھے اسے
دوبارہ پیش کرنے والا۔ہدایت تو حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے آنی شروع ہوئی اور بہت سی
ا
شریعتیں نازل ہوئیں لیکن وہ اُمتیں جن کی طرف مختلف اوقات میں شریعتیں نازل ہوئیں۔ایک
وقت گزرنے کے بعد ان کی زندگی میں روحانی طور پر دو تبدیلیاں آئیں۔ایک تو یہ کہ روحانی طور پر
ارتقاء کے کچھ مدارج وہ طے کر چکے تھے اور روحانی طور پر زیادہ بوجھ کو اُٹھانے کے قابل ہو چکے تھے
۲۵۸
سورة البقرة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اور دوسری تبدیلی یہ آئی کہ جو شریعت ان پر نازل ہوئی تھی اس کو بھی بہت حد تک وہ بھول گئے اور بہت
سی بدعات اس میں شامل ہو گئیں۔پس قرآن کریم نے وہ بنیادی صداقتیں جو پہلی شریعتوں کے اندر
پائی جاتی تھیں لیکن پہلی شریعتوں کے مخاطب انہیں بھول چکے تھے وہ ہدا یتیں پھر لوگوں کو سکھائیں اور
انسان کو ان سے متعارف کرایا۔یہ ھدی للناس کے ایک معنی ہیں۔وَبَيِّنَةٍ مِنَ الهُدی دوسری بات جو قرآن کریم کی عظمت کو ثابت کرتی ہے یہ ہے کہ پہلی
شریعتوں اور ہدایتوں میں جو باتیں اور جو صداقتیں مجمل طور پر پائی جاتی تھیں قرآن کریم نے ان کے
اجمال کو دور کیا اور پوری حقیقت کھول کر انسان کے سامنے رکھ دی اور تیسری بات یہ ہے کہ
وَالْفُرْقَانِ۔چونکہ پوری کتاب اور کامل ہدایت جو قرآن میں نازل کی گئی وہ پہلی شریعتوں اور
ہدایتوں میں نہیں تھی اس لئے وقت گذرنے پر ان کے اندر اختلاف پیدا ہوا اور چونکہ زمانہ زمانہ کی
ہدایت اور ملک ملک کی ہدایت میں فرق تھا اس لئے بنیادی طور پر جو مذہب اللہ تعالیٰ کی طرف سے
انسان کی طرف بھیجا گیا تھا اس کے اندر ایک اختلاف پیدا ہو گیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کچھ کہا،
آپ نے کہا کہ اگر کوئی تجھے تھپڑ لگاتا ہے تو تو کبھی اسے تھپڑ لگا اور حضرت عیسی علیہ السلام نے کچھ اور کہا،
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ لگاتا ہے تو تو دوسرا گال بھی آگے رکھ دے۔پس
ہدایت میں اور تعلیم میں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی تھی فرق پیدا ہو گیا اور اختلاف پیدا ہو گیا
لیکن یہ اختلاف تب پیدا ہوا جب یہود نے حضرت مسیح کے ماننے سے انکار کر دیا اور بدلے ہوئے
حالات کے مطابق ان کی اصلاح کے لئے جو حکم نازل ہوا تھا کہ نرمی اختیار کرو تمہارے اندر سختی زیادہ
پیدا ہو چکی ہے۔چونکہ انہوں نے حضرت مسیح کو نہیں مانا اس لئے ان کی اس تعلیم کو بھی نہیں مانا اور پہلی
تعلیم جو جزوی اور غیر مکمل تھی ، جو حقیقی تعلیم کا ایک حصہ تھی اس پر قائم رہے اور حقیقی تعلیم کا جو دوسرا حصہ
حضرت مسیج لے کر آئے تھے اس کو ماننے سے انکار کیا اور اس طرح اختلاف پیدا ہو گیا۔انہوں نے کہا
کہ تم خدا تعالیٰ کی طرف سے کیسے ہو سکتے ہو جب کہ پہلی شریعتوں سے اس قسم کے اختلاف کرنے
والے ہو حالانکہ انسانی فطرت بھی اپنی ترقی یافتہ حالت میں پہلی شریعتوں کے ساتھ پورے طور پر
اتفاق نہیں کر سکتی تھی۔اس واسطے تیسری بات قرآن کریم میں یہ پائی جاتی ہے کہ اس نے حق و باطل
میں کھلا فرق کر کے ان میں تمیز پیدا کر کے تمام پہلی ہدایتوں کے ماننے والوں میں جو اختلاف
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۵۹
سورة البقرة
پیدا ہو گئے تھے ان کو دور کرنے کا سامان پیدا کر دیا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم کی شکل
میں ایک کامل اور مکمل شریعت انسان کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ان تینوں باتوں کی تفسیر تو لمبی ہے
لیکن میں نے مختصرا ان کی طرف اشارے کر کے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔جب کامل شریعت آگئی اور اس نے فرقان ہونے کا دعوی کیا تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبُ اس کی ایک تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ
فرمائی ہے کہ جب خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے یہ پوچھیں کہ اس شریعت
پر ہم ایمان لے آئے ہیں اب ہمارے اور پہلوں کے درمیان قرآن کریم نے کیا فرق، کیا تمیز پیدا کی ہے،
ہم میں اور پہلی شریعتوں کے ماننے والوں میں شریعتِ اسلامیہ نے کیا امتیاز پیدا کیا ہے؟ تو اس کا
جواب یہ دیا فانی قریب کہ پہلوں کو دیکھو وہ میرے قرب سے محروم ہو چکے ہیں میرے دربار سے
دھتکارے ہوئے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ پر ایمان لا کر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر اور آپ کو
اُسوہ بنا کر اور قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر کے تمہارا یہ مقام ہے کہ تم ان کی طرح دُور اور مہجور نہیں ہو بلکہ
میرے مقرب ہو فانی قریب تم میں اور تمہارے غیر میں امتیاز یہ ہے کہ میں مسلمان کے قریب ہوں
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ اور جب وہ مجھ سے دعا مانگتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں اور اپنے
الہام کے ذریعے اس قبولیت کی بہتوں کو بشارت دیتا ہوں لیکن یہ شرط اپنی جگہ قائم ہے کہ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي
بشرطیکہ تم میرے حکم کو قبول کرو وَلْيُؤْمِنُوا ٹی اور اپنے ایمان پر حقیقی طور پر ثابت قدم رہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ دعا نتیجہ ہے ایک اور چیز کا اور وہ سلسلہ چلتا
ہے فضل سے۔اصل یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شناخت کرتا
ہے تو اس میں اور ایک غیر مسلم میں جو امتیاز پیدا کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب
کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کر کے وہ معرفت حاصل کرتا ہے یعنی خدا تعالی کی صحیح شناخت
کرتا ہے، اس کی عظمت اس کے دل میں بیٹھتی ہے اور اس کی کبریائی اور اس کے جلال سے وہ آشنا ہوتا
ہے اور اس کے نتیجہ میں ایک ہی وقت میں ایک ہی ہستی اللہ کے متعلق اس کے دل میں محبت اور
خوف پیدا ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۴۶ تا ۱۴۸)
۲۶۰
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے وہ قرآن جو تمام انسانوں کے لئے
ہدایت بنا کر بھیجا گیا ہے اور جو کھلے دلائل اپنے اندر رکھتا ہے ایسے دلائل جو ہدایت پیدا کرتے ہیں اور
اس کے ساتھ ہی قرآن میں الہی نشان بھی ہیں اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو دیکھے اسے
چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ ماہ رمضان کا بہت گہرا تعلق قرآن سے ہے۔جہاں تک
قرآن کے رمضان میں نازل ہونے کا تعلق ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ جبریل علیہ السلام رمضان
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر قرآن کا دور کیا کرتے تھے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ
ساری کی ساری آیات رمضان میں بھی نازل ہوئیں۔اس لحاظ سے یہ بیان بھی درست ہے کہ سارا
قرآن رمضان میں اُترا۔پھر اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تین بنیادی صفات کا ذکر کیا ہے۔پہلی صفت یہ بتائی
کہ قرآن هدى للناس ہے یعنی یہ نوع انسان کے لئے ہدایت کا موجب ہے۔النّاس کے لفظ میں
مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت كافة للناس کی طرف ہوئی ہے
یعنی مردوں اور عورتوں دونوں کی طرف۔اسی لئے قرآن کی ہر آیت دونوں کے لئے ہے اور ہر قرآنی
حکم میں مردوزن دونوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔بعض آیات ایسی ہیں جن کا تعلق صرف عورتوں سے ہے
اور انہی سے ہوسکتا تھا۔جیسے حمل اور دودھ پلانے سے متعلق آیات۔یہ استثنائی احکام ہیں ورنہ ہر
آیت النّاس کے لئے ہے اور اس میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں۔قرآن دونوں ہی کے لئے
ہدایت کا موجب ہے۔ہدایت کے حقیقی اور بنیادی معنے یہ ہیں کہ اسلامی تعلیم ان راہوں کی طرف
رہنمائی کرتی ہے جو خدا تک پہنچانے والی ہیں۔خدا غیر ذاتی نہیں بلکہ ذاتی خدا ہے یعنی ہر وہ شخص جو
اسلام پر عمل کرتا ہے وہ خدا سے ایک زندہ تعلق قائم کرتا ہے۔دوسری بنیادی صفت قرآن کی وَ بَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک محدود دائرہ میں
آزادی دے کر انسان کو قرآن کی شکل میں ایسی تعلیم دی ہے جو خدا تک پہنچانے والی ہے۔انسان کو
چونکہ آزادی دی گئی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کام کرے اس لئے وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَی کی رو سے
قرآن ہر بات کی دلیل دیتا ہے۔پر
۲۶۱
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
تیسری بنیادی صفت قرآن کی یہ بیان کی گئی ہے کہ یہ الفرقان ہے۔یہ قرآن پر عمل کرنے
والے اور عمل نہ کرنے والے کے درمیان ایک ما بہ الامتیاز پیدا کر دیتا ہے۔اسی لئے ایک بچے مخلص
احمدی کی زندگی دوسروں سے مختلف ہوتی ہے۔۱۹۷۶ ء میں جب میں ڈیٹن (امریکہ ) گیا اور وہاں
کے میئر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ڈیٹن کے شہریوں میں سے جو لوگ آپ کی جماعت میں
شامل ہوئے ہیں اور جن کی آپ نے تربیت کی ہے وہ دوسرے شہریوں سے مختلف انسان نظر آتے
ہیں۔ان میں سے کسی ایک کے خلاف آج تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور کسی بھی احمدی کے
خلاف کوئی کیس نہیں بنا۔سو یہ ہے ایک فرقان۔لیکن اصل فرقان وہ ہے جو خدا کی نگاہ میں فرقان ہو۔اس کے لئے خدا نے حکم دیا ہے کہ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُهُ کہ جو بھی اس مہینہ کو پائے وہ
روزے رکھے۔سورمضان کے روزے مومنوں میں مابہ الامتیاز پیدا کرنے کا ایک نہایت مؤثر ذریعہ
ہیں ان کی وجہ سے ایک مومن کی رسائی خدا تک ہوتی ہے اور اس کے ساتھ مومن کا ایک زندہ تعلق قائم
ہوتا ہے اور یہ زندہ تعلق ما بہ الامتیاز پیدا کرنے کا موجب بنتا ہے۔ایک مومن کے دل میں سوال پیدا ہو سکتا تھا کہ اللہ کی ہستی اور بندہ کی ہستی میں تو بڑا فرق ہے۔دونوں میں بڑا بعد ہے۔یہ فاصلہ کیسے پاتا جائے گا اور اللہ کے ساتھ بندہ کا تعلق کیسے قائم ہوگا ؟ اس
کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت میں فرمائی۔چنانچہ فرمایا: وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔یعنی یہ کہ (اے رسول!) جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو تو جواب دے کہ
میں ان کے پاس ہی ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔سو
چاہیے کہ وہ دعا کرنے والے بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔سوخدا کے ساتھ بندہ کے زندہ تعلق کی ایک زندہ علامت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے ایسے بندہ کی دعا
کو بطور خاص قبول کرتا ہے اور رمضان کے روزے رکھنے کے نتیجہ میں یہی وہ ما بہ الامتیاز ہے جو ایک
مومن کو عطا ہوتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں فرقان کا حامل قرار پاتا ہے۔یہ تو صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان میں روزے رکھنے والوں کی دعائیں زیادہ قبول کرتا ہے اور
روزے مابہ الامتیاز فرقان پیدا کرنے کا ایک نہایت مؤثر ذریعہ ہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۶۲
سورة البقرة
رمضان کے علاوہ عام دنوں میں وہ دعائیں قبول نہیں کرتا۔وہ ہر وقت دعائیں قبول کرتا ہے۔جب
بھی اس کا کوئی بندہ مضطر ہو کر اس کے حضور جھکتا اور اس سے دعا مانگتا ہے وہ اس کی دعا کو قبول کر کے
اس کے لئے ایک عید پیدا کر دکھاتا ہے۔اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ ایک عید تو وہ ہے جس کا درواز ہ ماہ رمضان میں کھلتا ہے اور ایک عید وہ
ہے جو عاجزانہ دعائیں کرنے والے ایک مومن کو ہر وقت حاصل ہوتی رہتی ہے۔أَجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ سے بڑھ کر ایک مومن کے لئے اور کیا عید ہوگی۔اصل بات یہ ہے کہ ہر احمدی کو
خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرنا چاہیے تا کہ قبولیت دعا کا حظ اسے حاصل ہو۔لیکن یہ یاد رکھنا چا۔کہ وہ خالق اور مالک ہے کبھی بندے کی مانتا ہے اور کبھی اپنی منواتا ہے اور دونوں ہی حالتیں مومن
کے لئے عید کی آئینہ دار ہوتی ہیں اس لئے کہ اس کی اصل عید رضائے الہی میں ہوتی ہے۔(خطبات ناصر جلد دہم صفحہ ۱۰۷ تا ۱۱۰)
ا
قرآن کریم کی یہ بھی شان ہے کہ وہ بنیادی اصول ایسی جگہ بیان کر دیتا ہے جہاں اس کے پہلے
مضمون کے ساتھ خاص تعلق ہو۔گو وہ مضمون ماقبل کے ساتھ بندھا ہوا تو نہ ہولیکن اس کا خاص تعلق
ہو۔رمضان کے ساتھ دعا کا ذکر کرد یا فرمایا: وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ -
اب دعا صرف رمضان کے مہینے میں ہی تو نہیں کرنی ہوتی لیکن رمضان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ نے
بہت سی عبادات کو اکٹھا کر کے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ انسان اگر چاہے تو خاص طور پر اپنے
رب کریم کی طرف زیادہ خشوع و خضوع اور ابتہال کے ساتھ متوجہ ہونے کے مواقع پاتا ہے اور اس
کے نتیجہ میں اُس کی دعائیں عام حالات کی نسبت زیادہ کثرت سے خدا تعالیٰ کے حضور مقبول ہو سکتی
ہیں اگر دل میں اخلاص ہو اور کوئی کجی اور فساد نہ ہو لیکن ویسے یہ ایک عام اصول ہے خدا تعالیٰ کے
ساتھ تو ہر آن اور ہر گھڑی ہر شئے کا تعلق ہے اور خدا سے زندہ تعلق قائم کرنا یہ ایک مسلمان کا فرض
ہے۔خدا تعالیٰ کی خدائی تو اپنا کام کر رہی ہے خواہ انسان اس کی طرف متوجہ ہو یا نہ ہو اس کے جسم میں
ہزار ہا تغیر اللہ تعالیٰ کے براہ راست حکم سے پیدا ہور ہے ہیں۔۔۔۔۔۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اگر میرے بندے میرے متعلق پوچھیں یعنی قرب الہی
دوو دو
۲۶۳
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
کے حصول کا خیال آئے کہ وہ کس طرح اپنے رب سے تعلقات پیدا کر سکتے ہیں تو ان سے کہہ دو میں تم
سے دور تو نہیں ہوں۔اُجیبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ۔میرے قرب کی علامت اور نشان یہ ہے کہ
میں دعاؤں کو سنتا ہوں اور دعا سننے کے بعد یہ اطلاع دیتا ہوں کہ میں نے دعا کو قبول کر لیا ہے۔ا جیب میں محض اجابت یعنی قبول کرنا ہی نہیں بلکہ بسا اوقات اس کی اطلاع دینا بھی شامل ہوتا
ہے۔یہ اطلاع یا تو عملاً ہوتی ہے اور یا لفظاً بھی۔رؤیا اور کشوف کے ذریعہ یا الہام کے ذریعہ بھی ہوتی
ہے۔دعا کرنے والے کے روحانی مقام اور ضرورت کے مطابق اللہ تعالیٰ کا سلوک ہوتا ہے یہ لبی
تفصیل ہے اس میں اس وقت جانے کا وقت نہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندوں کی دعا کے
نتیجہ میں پیار اور قبولیت کی کیفیت تب پیدا ہوگی جب وہ میرا حکم مانیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے
اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کریں گے اور میری نازل کردہ ہدایت پر قائم ہو جائیں گے تا کہ جس غرض
کے لئے میں نے انسان کو پیدا کیا ہے وہ غرض پوری ہو۔دعا کے سلسلہ میں یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ ہر انسان دعا اپنے لئے بھی کرتا ہے اور دوسرے فرد کے
لئے بھی کرتا ہے اس سلسلہ میں جیسا کہ پہلے اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے ترجمہ میں میں بتا چکا
،
ہوں خدا تعالیٰ بتاتا ہے انسان اپنے لئے بھی دعا کرتا ہے۔دوسرے فرد کے لئے بھی دعا کرتا ہے۔حدیث میں آتا ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تیری ویری لہ کہ اللہ تعالیٰ دعا
کرنے والے کو خواب کے ذریعہ اطلاع دیتا ہے اور دوسرا آدمی اس کے لئے دعا کر رہا ہو تو اسے بھی
اطلاع دیتا ہے کہ اس کے دوست یا بزرگ یا بھائی یا بیٹے یا خلیفہ وقت کے متعلق دعا قبول ہو گئی ہے
اور دعا اجتماعی بھی ہے۔اجتماعی دعا بعض حالات میں اور بعض زمانوں میں بہت ضروری ہو جاتی ہے
اور اگر انسان انفرادی دعائیں اجتماعی دعا پر قربان کر دے تو میری یہ ذاتی رائے ہے اور جو تاریخ میں
نے پڑھی ہے اس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ پھر اپنے لئے نہیں بھی دعا کر رہا ہوتا تب بھی اس کی دعا
قبول کر لی جاتی ہے کیونکہ وہ خدا کی مخلوق کے لئے دعائیں کر رہا ہوتا ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
کہ آپ نے عرب میں ایک عظیم روحانی انقلاب بپا کر دیا۔عرب وحشی اور درندہ صفت تھے عمل کرنا تو
در کنار ان کو حسن اخلاق کا علم ہی نہیں تھا۔کتوں اور سوروں کی طرح وحشیانہ زندگی گزار رہے تھے لیکن
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۶۴
سورة البقرة
د و
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قوم کی زندگی کے اندر ایک انقلاب عظیم بپا ہو
گیا۔آپ فرماتے ہیں تمہیں پتا ہے یہ انقلاب کیوں پیدا ہوا یہ ایک فانی فی اللہ کی راتوں کی عاجزانہ
دعاؤں کا نتیجہ تھا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب سے اتنی دعائیں کیں، پہلے عرب
کے لئے اور پھر سب بنی نوع انسان کے لئے ( کیونکہ اسلام کا پیغام ساری دنیا میں پہنچنا تھا ) کہ ایک
انقلاب عظیم بپا ہو گیا ایسا انقلاب جسے آج کی دنیا بھی سمجھنے سے قاصر ہے حالانکہ سائنس بہت ترقی
کر چکی ہے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۳۸۶۲۳۸۳)
قرآن کریم نے میں نے پچھلے چند ہفتوں میں ہی یہ بیان کیا ہے اب مختصر کروں گا۔ایک تو یہ
اعلان کیا۔میرے ساتھ تعلق پیدا کرنا چاہتے ہو تو مجھے پانے کے لئے تمہیں راکٹ میں بیٹھ کے چاند
پہ جانے کی ضرورت نہیں یا کسی اور ستارے یا ساتویں آسمان تک پہنچنے کی ضرورت نہیں۔إِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِي فَإِنِّي قَرِيبٌ میں تمہارے پاس ہوں لیکن پاس ہوتے ہوئے بھی دُور ہوں۔اُجیب
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جو مجھے اپنے پاس سمجھے گائیں تو پاس ہوں لیکن انسانوں میں سے جو مجھے اپنے
پاس سمجھے گا اور پاس سمجھنے کے نتیجہ میں اس کی روح پر میری عظمت اور کبریائی جو ہے وہ سایہ ڈال رہی
ہوگی اور میری عظمت اور کبریائی کی خشیت اس کے دل میں پیدا ہوگی اور میری صفات کو دیکھ کے وہ یہ
سمجھنے پر مجبور ہو جائے گا کہ خدا تعالیٰ سے مانگے بغیر میری زندگی ناکارہ ہے اور اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
اِذَا دَعَانِ وہ دعا کرے گا مجھ سے۔مجھے پکارے گا میں اس کی دعا کو قبول کرلوں گا۔اور دوسری طرف
یہ کہا۔اس میں تو ایک اصول بیان کیا نا کہ جو پکارے گا اس کی پکار کو میں قبول کروں گا۔دوسری طرف
یہ کہا کہ قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَو لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) اب ہماری خدا تعالیٰ کو یہ ضرورت تو
نہیں ہے کہ ہم مزدوری کریں اس کی اور فائدہ پہنچائیں اسے۔اس نے مکان بنانے ہیں ہم راج اس
کے جاکے راجگیری کریں اور مزدور اس کی مزدوری کریں تا کہ اس کو فائدہ پہنچے۔یہ تو نہیں ہمارا اللہ۔وہ
تو كُن فَيَكُونُ (البقرة : ۱۱۸) اس کی صفات کی بنیاد یہ ہے کہ ہر صفت کا جلوہ جو ہمارے وقت کا سیکنڈ
ہے اس سے شاید کروڑویں حصہ میں ظاہر ہوتا اور وہ چیز بن جاتی ہے۔تو قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّی کس
چیز کی پرواہ کا یہاں ذکر ہے۔اعمالِ صالحہ کہ تمہارے اعمال صالحہ کو میں کیوں قبول کروں۔اگر تم اس
حقیقت سے نا آشنا ہو کہ تمہیں دعا کے ذریعہ میری رحمت کو جذب کرنا چاہیے اس کے بغیر تمہارے
دو
۲۶۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
اعمال جو ہیں وہ مقبول اعمال نہیں بن سکتے۔آگے ہے فَقَدْ كَذَّ بتُم تم نے میری صفات کا انکار کر دیا۔تم نے میری ہدایت پر چلنے سے انکار کر دیا۔تمہارے اعمال جو تم بظاہر بے تحاشا پیسے خرچ کر کے علیحدہ
دوسری جگہ ذکر آیا اس کا ، مجھے خوش کرنا چاہتے ہو بالکل خوش نہیں کر سکتے۔تمہارے اعمال مجھے خوش
نہیں کر سکتے۔جب تک تم دعاؤں کے ذریعہ سے میری رحمت کو جذب کر کے اپنے اعمال صالحہ کو اعمال
مقبولہ نہ بنالو۔یہ دو باتیں سمجھانے کے لئے رکھ رہا ہوں میں ایک آپ کے دائیں طرف اور ایک
بائیں طرف۔پھر فرمایا۔اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : 1) حکم دیا ہے پھر۔یعنی محض بندہ پر یہ کہہ کے بندہ پر
یہ بات نہیں چھوڑی کہ دعا کرتا ہے یا نہیں۔ایک طرف یہ کہا میں تمہارے قریب ہوں۔مجھ سے ملنا
چاہتے ہو دعائیں کرو۔میں قبول کروں گا۔دوسری طرف یہ کہا کہ تم مجھ سے میرا پیار حاصل کرنا چاہتے
ہو اس لئے تم اعمال صالحہ بجالاتے ہو میری ہدایت کے مطابق جو قر آنی شریعت میں نازل ہوئی نہیں
قبول کروں گا جب تک کہ تم دعا کے ذریعہ سے میرے فضل اور میری رحمت کو حاصل کر کے وہ ہزاروں
لاکھوں رخنے اور سوراخ جو تمہارے اعمال میں ہوتے ہیں اور اس قابل نہیں چھوڑتے تمہارے اعمال
کو کہ قبول کئے جائیں ان پر دعا کے ذریعہ سے میری مغفرت کی چادر نہ ڈالو۔میں خود ہی چادر ڈالوں گا
ان پر اگر دعا تمہاری قبول ہو جائے گی اور تمہارے اعمال کو اس قابل سمجھ لوں گا کہ میں انہیں قبول
کرلوں لیکن یہ دونوں اپنی اپنی جگہ بیان ہیں، حکم نہیں۔حکم یہ ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم دعائیں
کرو۔میں دعاؤں کو قبول کروں گا۔(خطبات ناصر جلد نم صفحه ۲۰۰ تا ۲۰۲)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے بندے تجھ سے
میرے متعلق پوچھیں تو جواب دے کہ میں ان کے پاس ہی ہوں جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو
میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔چاہیے کہ دعا کرنے والے بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر
ایمان لائیں تا کامیابی کی راہیں ان پر کھلیں اور ان کی دعائیں قبول ہوں۔ماہِ رمضان دعاؤں کا مہینہ ہے خاص طور پر۔روزے کے علاوہ ہم نوافل پر بھی خصوصاً زور دیتے
ہیں اس ماہ میں تراویح ہوتی ہیں وہ نوافل ہیں۔اصل تو یہ تھا کہ علیحدہ علیحدہ ہر شخص رات کی تنہائی میں
اپنے رب کے حضور جھکتا اور اس سے دعائیں مانگتا لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جب آپ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۶۶
سورة البقرة
نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اپنے گھروں کی بجائے ( مجبوریوں کے نتیجہ میں ) مسجد نبوی میں آکر یا
مسجد نبوی کی برکت کے حصول کے لئے تراویح پڑھتے ہیں تو آپ نے ان سب کو اکٹھا کر کے اور
با جماعت یہ نوافل شروع کروا دیئے۔پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں تراویح باجماعت
شروع ہوئی۔انفرادی نوافل ( رات کے آخری حصہ میں پڑھنے میں ) اپنا ایک مزہ رکھتے ہیں لیکن
جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں بہت سے وہ لوگ جو انفرادی طور پر اس رنگ میں نوافل ادا نہیں
کر سکتے۔وہ لوگ جو قرآن کریم کا دور نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو قرآن کریم حفظ نہیں ، مسجد میں آکے ایک
حافظ کے پیچھے وہ نماز پڑھتے ہیں اور پورے قرآن کریم کا دور بھی ہو جاتا ہے اور دعائیں بھی کر لیتے
ہیں۔بہت سے دوست ہیں میں جانتا ہوں ، جو مثلاً شروع رات میں جو با جماعت تراویح پڑھی جاتی
ہیں اس میں بھی شامل ہو جاتے ہیں اور پھر آخری حصہ رات میں بھی اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوتے
ہیں۔رمضان مبارک میں شروع رات میں تو بہت سے نوجوان اور بچے اور بہت سی مستورات بھی
شامل ہو جاتی ہیں اس کے اپنے فوائد ہیں لیکن اصل چیز یہ ہے کہ دعاؤں کا عام دنوں کے مقابلہ میں
بہت زیادہ موقع ملتا ہے انسان
کو اور قبولیت دعا کے لئے انسان اپنے رب کو راضی کرنے کی خاطر اور
بہت ساری عبادتیں خاص طور پر اس ماہ میں دوسرے مہینوں کے مقابلہ میں زیادہ بجالاتا ہے۔مثلاً حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آیا ہے کہ آپ بڑے سخی تھے لیکن رمضان کے مہینہ
میں آپ کی سخاوت میں اتنی شدت پیدا ہو جاتی تھی کہ دوسرے مہینوں میں وہ شدت نہیں ہوا
کرتی تھی۔غرباء کا خیال رکھنا نیز مسکینوں کا ، جو نسبتاً غریب ہیں ان کو سہارا دینا دعاؤں کے ساتھ ،
ان کی دنیوی ضروریات کو پورا کر کے۔تو یہ مہینہ دعاؤں کا مہینہ ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
چیخنے کی ضرورت نہیں میں دُور تو نہیں ہوں کہ زور زور سے چیخ کے مجھے پکارو گے میں قریب ہوں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ علیحدہ بھی نماز پڑھ رہے ہو یعنی نوافل بالکل خاموشی
سے اور بے آواز بھی قرآن کریم نہ پڑھو اور بہت اونچی آواز سے بھی نہ پڑھو۔ویسے عام طور پر جس
طرح پڑھا جاتا ہے نوافل میں اس طرح نہیں بلکہ آواز نکالومنہ سے، سنتِ نبوی یہ ہے۔اس آیت میں ایک اہم چیز بھی ہمیں پتالگتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
دَعَانِ دعا کرنے والا جب مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔اسلام بنی نوع انسان کا
۲۶۷
سورة البقرة
تغییر حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث
مذہب ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت كافة للناس ہے، تمام انسانوں کے لئے ہے۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جتنی زبانیں بولی جاتی ہیں ان تمام زبانوں کے بولنے والوں کو مخاطب کر کے
خدا تعالیٰ نے کہا اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ تم دعا کرو تم مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں
گا۔جس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ دنیا کی ہر زبان میں خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر دعا کرنے کی
طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔اتنا عرصہ گزر گیا چودہ سوسال ہونے کو آئے ہیں۔اتنے لمبے زمانہ
میں بھی عربی زبان جو ہے وہ ساری دنیا کی زبان تو نہیں بن سکی۔یہ صحیح ہے کہ بعثت نبوی کے وقت عربی
ایک چھوٹے سے خطہ میں بولی جاتی تھی لیکن جس وقت اسلام کا اثر اور رسوخ پھیلا اس وقت مثلاً مصر
جو عربی بولنے والا نہیں تھا وہاں عربی بولی جانے لگی۔اسی طرح جو اس وقت مرا کو اور الجزائر وغیرہ ممالک
ہیں یہ افریقہ کے ممالک ہیں ان میں بھی اسلامی تمدن کے اثر کی وجہ سے عربی بولی جانے لگی۔اسی
طرح مشرق کی طرف بہت سے ممالک ہیں جن میں عربی زبان رائج ہوگئی لیکن ہر انسان تو عربی زبان
نہیں بول سکتا۔جس وقت قرآن کریم نازل ہوا اور یہ آیت اتری اس وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں چھوٹا ساخطہ تھا انسانوں کا جو عربی بولنے والا تھا۔کہا یہ گیا اس وقت کہ تم دعا کرو میں قبول
کروں گا اور مخاطب ہیں قرآن کریم کے تمام بنی نوع انسان۔اس آیت کے ٹکڑے سے ہمیں یہ معلوم
ہوتا ہے کہ ہر زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دعا کی جاسکتی ہے اور کی جانی چاہیے۔کی جاسکتی ہے کیونکہ
کہا گیا سب کو مخاطب کر کے پکارو مجھے، تو جو عربی جانتا نہیں وہ کیسے پکارے گا عربی میں وہ تو اپنی
زبان میں ہی پکارے گا اور دوسرے دعا کرنی چاہیے اس لئے بھی کہ اگر کسی کوٹوٹی پھوٹی عربی آتی بھی
ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کے اپنی ضرورتوں کو اس زبان میں ادا نہیں کر سکتا تو اللہ تعالیٰ تو
علام الغیوب ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن بندے کو تو تسلی تب ہوتی ہے جب وہ اپنی زبان میں اپنا
مافی الضمیر دوسرے کے سامنے بیان کر دے۔اس لئے جماعت احمدیہ کا مسلک یہ ہے کہ نماز میں بھی
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون عربی دعا ئیں اسی طرح عربی میں پڑھنی چاہئیں۔ہر مسلمان
کو وہ عربی عبارتیں یاد ہونی چاہئیں خواہ وہ بچہ ہو خواہ اس کے معنی اس نے ابھی سیکھے ہوں یا نہ سیکھے ہوں
لیکن نماز میں ان دعاؤں کے علاوہ جو ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ورثہ میں ملیں اور جن سے
ہماراعشق اور پیار کا تعلق ہے (اس لئے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے وہ دعائیں نکلتی تھیں
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۶۸
سورة البقرة
یہ ہمارا پیار کا تعلق ہے ) وہ پڑھ لینے کے بعد ہم اپنے رب کے حضور اپنی زبان میں دعا کرنے کو جائز
سمجھتے ہیں اور ضرورت کے وقت یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ ایک یوگوسلاوین عربی کی دعائیں پڑھنے کے
علاوہ اپنی زبان میں بھی دعا کرے۔ایک انگریز انگریزی میں بھی دعا کرے۔ایک البانین ، البانین
زبان میں بھی دعا کرے۔ایک افریقن جس کی زبان تحریر میں بھی ابھی نہیں آئی لیکن اہل افریقہ اسے
بولتے ہیں وہ اپنی زبان میں دعائیں کریں تا کہ وہ ایک قریبی تعلق محسوس کریں اپنے پیدا کرنے
والے رب کے ساتھ۔اجیبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جس زبان میں بھی دعا میرے سامنے کی جائے
گی اسے میں قبول کروں گا۔شرائط یہ ہیں کہ فَلْيَسْتَجِيبُوا ني - فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي دو معنی میں ہے۔قرآن کریم نے اور قرآن کریم کی تفسیر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قبولیت دعا کے لئے جو
شرائط بیان فرمائی ہیں وہ بھی ایک حکم ہے اس کو قبول کریں۔دعا کو دعا کی شرائط کے ساتھ کریں اور
دوسرے یہ کہ کسی قسم کا ظاہری یا باطنی شرک نہیں کرنا۔ایک شخص مشرک ہے اور وہ دعا کرتا ہے خدا سے
تو اس سے قبولیت کا وعدہ یہاں نہیں لیکن وہ خالق مالک بھی ہے وہ ان کی بھی بعض دفعہ سن لیتا ہے۔بڑا دیا لو ہے وہ۔لیکن کہا یہ گیا ہے کہ میرے پیار کو حاصل کرنا ہے اگر تو جو شرائط میں نے دعا کے لئے
قائم کی ہیں ان کے مطابق دعا کرو۔اور جو اسلام کے احکام ہیں قرآنی احکام ہیں ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارو۔وَلْيُؤْمِنُوا بِي
اور خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اس کے ساتھ ذاتی تعلق پیدا کر وجس کا ایک
ذریعہ عاجزانہ دعا ئیں بھی ہیں۔تو تمہیں کامیابی اور ہدایت مل جائے گی۔قرآن کریم نے محض یہ نہیں کہا کہ دعائیں کرو میں قبول کروں گا بلکہ قرآن کریم نے ایک عالم کا
عالم دعاؤں کا ہمارے سامنے کھول کے رکھ دیا ہے۔اس میں سے (جو ایک لمبا مضمون ہے) کچھ حصے
میں نے چنے ہیں آج کے خطبہ کے لئے۔اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ میں فرماتا ہے:۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( البقرة : ۲۰۲) یہاں دعاؤں کی بنیاد رکھی گئی۔یہاں یہ فرمایا گیا کہ دنیوی نعماء کے حصول کے لئے بھی دعائیں کریں اور اُخروی نعماء کے حصول کے
لئے بھی دعائیں کرو اور وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کا فقرہ ورلی زندگی اور اخروی زندگی کو باندھ دیتا ہے کیونکہ
اسی زندگی کی بنیاد پر اخروی زندگی کی جنتوں کا انحصار ہے تو بہت بڑا عالم ہمارے سامنے رکھ دیا گیا۔