سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 16
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۶۹
سورة البقرة
في الدُّنْيَا حَسَنَةً دنیا کی ساری نعمتیں جو خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے پیدا کی ہیں تم ان کے حصول
کے لئے دعائیں کرو۔صرف یہ کہہ کر کہ دعائیں مانگو خاموشی نہیں اختیار کی بلکہ کیا دعائیں مانگو اس کے
او پر بھی بڑی وسیع روشنی ڈالی گئی ہے۔فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے دو پہلو ہیں۔ایک ایسی نعمتیں ہیں ہماری
اس ورلی زندگی سے تعلق رکھنے والی جن کا تعلق خود ہمارے نفس کے ساتھ ہمارے وجود کے ساتھ
ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو بے شمار قو تیں اور استعداد میں عطا کی ہیں ان کے لئے دعائیں مانگو کہ
اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق پروان چڑھیں اور ان قوتوں کو اس لئے دیا گیا انسان کو کہ جو یہ کہا گیا تھا
کہ تمہاری خدمت پر ہر شے کو مامور کیا گیا ہے وہ ہر شئی سے خدمت لینے کے قابل ہو جائے۔وَسَخَّرَ
لَكُم مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية:۱۴) تمہیں ہر طاقت دے دی گئی تا تم ہر شے
سے خدمت لے سکو تو دعا مانگو کہ اس قدر عظیم نعمتیں جو تمہیں ملیں ، آنکھ ہے خدا تمہیں توفیق دے کہ آنکھ
سے بہترین اور اعلیٰ ترین اور پورے کا پورا فائدہ اٹھانے والے بنو تم۔یہ دعا خدا تعالیٰ سے مانگو۔بہت
سے آنکھوں والے ہیں جو آنکھیں رکھتے ہوئے بھی آنکھوں سے فائدہ نہیں اٹھا ر ہے اور اندھے کے
اندھے اس دنیا سے گزر جاتے ہیں۔قرآن کریم میں بہت جگہ ان کا ذکر آیا ہے۔کان ہیں جن سے
ایک تو تمہارا اپنا مشاہدہ تعلق رکھتا ہے ایک تو تمہارا اپنا حصول علم تعلق رکھتا ہے مثلاً کلاس میں بیٹھا ہوا
طالب علم اگر کان کھول کے نہ رکھے تو فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔تو رَبّ زِدْنِي عِلْمًا ( طه : ۱۱۵) کی دعا میں یہ
ساری چیزیں آگئیں۔تو یہ جتنی نعمتیں ہیں ان سب کے حصول کے لئے دعا کرو۔انسان یہ دعا کرے
اپنے رب سے کہ اے خدا! جو تُو نے مجھے تو تیں اور استعداد میں دی ہیں اپنے فضل سے مجھے یہ تو فیق
عطا کر کہ میں اپنی ہر قوت اور استعداد کی نشو و نما کروں اور اسے کمال تک پہنچاؤں اور ان سے بہترین
فائدہ تیری رضا کے حصول کے لئے میں حاصل کروں اور اپنے نفس کی اس کامل اور صحیح نشوونما کے بعد
جب خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو جائے انسان کے تو جو دنیا کی نعمتیں ہیں ان کو حاصل بھی کروں
اس رنگ میں جو تجھے پسند ہو اور استعمال بھی کروں اس طریق پر جو تیری رضا کے حصول میں ممد اور
معاون ہو۔بہت سارے لوگ ہیں جو غلط طریق سے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کر کے گناہگار بن
جاتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو صحیح طریق پر تو خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کرتے ہیں لیکن غلط
استعمال کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کو ناراض کر دیتے ہیں۔تو ایک نہ ختم ہونے والا سمندر ہے دعاؤں کا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۷۰
سورة البقرة
في الدُّنْيَا حَسَنَةً کے اس فقرے کے اندر جو خدا تعالیٰ نے بیان کر دیا۔وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً اور خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہیں جو میں نے نعماء عطا کیں جو رحمت اور فضل
موسلا دھار بارش کی طرح تم پر نازل ہوئے وہ تمہاری دُنیوی اور ور لی زندگی کے ساتھ ہی تو تعلق نہیں
رکھتے اُخروی زندگی کے ساتھ بھی ان کا تعلق ہے بلکہ اُخروی زندگی کے ساتھ ہی ان
کا صحیح تعلق ہے اور
یہ ساری چیزیں اسی لئے تمہیں دی گئی ہیں کہ تم اپنی آخرت کو سنوارو۔اس واسطے دعا کرو کہ اے خدا!
ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا اور یہ دنیا کی نعمتیں ہمیں اُخروی زندگی کی جنتوں کی راہوں پر چلا کر ان
جنتوں تک پہنچانے والی ہوں تجھے ناراض کر کے ہمیں جہنم کی طرف لے جانے والی نہ ہوں۔میں نے بتایا کہ یہ دُعا جو ہے اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِيهِ
ایک ایسی دعا ہے جس میں دُعا کا ایک عالم کا عالم کھولا گیا اور ہمیں اس چھوٹی سی آیت میں بہت کچھ
خدا تعالیٰ نے بتادیا کہ کیا مانگنا ہے کس طرح مانگنا ہے پھر اسی سے آگے ہم چلتے ہیں اس دروازے میں
داخل ہو کر۔سورہ تحریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( التحريم :٩) اے ہمارے
رب ہمارا نور ہمارے فائدے کے لئے کامل کر دے اور ہمیں معاف فرما تو ہر چیز پر قادر ہے۔اس
میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم کمزور انسان ہیں گناہ بھی سرزد ہوتے ہوں گے غلطیاں اور کوتاہیاں بھی
ہوں گی ہمارے گناہوں، غلطیوں اور کوتاہیوں کو اپنی مغفرت کی چادر سے ڈھانپ لے اور ہمیں
اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا اپنے دائرہ استعداد کی انتہائی روحانی رفعتوں تک اپنے فضل سے پہنچا دے اور ہم
تیرے حضور عاجزی سے متضرعانہ دعا کرتے ہیں کہ تو خود ( جو ہر چیز کے کرنے پر قادر ہے ) ہماری اس
بات میں مدد کر کہ جو تو نے ہمیں نور دیا وہ نور مکمل ہو جائے ہماری زندگی میں اور جن انتہاؤں تک پہنچنا
ہمارے لئے مقدر تھا ہمیں وہاں تک پہنچا ہماری غلطیاں کوتاہیاں روک نہ بن جائیں اور تیری رضا کی
انتہا کو ہم حاصل نہ کر سکیں۔پھر ایک اور وسیع
مضمون ہے دعاؤں کا۔وہ یہ کہ ہر نبی اپنی اُمت کو بشارتیں دیتا ہے۔سارے
قرآن کریم کو پڑھ لو کہیں اختصار سے ذکر ہے بعض جگہ تفصیل سے بھی ذکر آ گیا ہے۔تو ہر نبی اپنی
اُمت کے لئے یا ان کے لئے یا ان لوگوں کے لئے جو اس کا کہا مان کر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۷۱
سورة البقرة
ہیں بشیر ہے انہیں بشارتیں دینے والا ہے وعدے ہیں جو ان انبیاء کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے ان کی
اُمتوں سے کئے سب سے زیادہ وعدے بڑی وسعتوں والے بڑی گہرائیوں والے بڑی رفعتوں
والے بڑے عظیم وعدے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے امت محمدیہ کو دیئے گئے ہیں۔پچھلے ایک خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ نبی اپنی اُمت کے لئے صرف بشیر ہی نہیں ہوتا بلکہ نذیر بھی
ہوتا ہے کیونکہ ہر بشارت کے ساتھ شرائط ہیں اور نبی ہوشیار کرتا ہے اور تنبیہ کرتا ہے کہ اگر تم نے ان
شرائط کو پورا نہ کیا تو تمہارے حق میں جو بشارتیں دی گئی ہیں وہ پوری نہیں ہوں گی۔مثلاً آپ کو
سمجھانے کے لئے ایک آیت میں اس وقت لے لیتا ہوں وعدہ دیا گیا اُمتِ محمدیہ کو، اور یہ ایک عظیم
وعدہ ہے۔اعلان کیا گیا انتم الاعلون (ال عمران :۱۴۰) زندگی کے ہر شعبہ میں فوقیت ہمیشہ تمہیں
ہی حاصل رہے گی مگر ایک شرط لگائی اِن كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ اگر تم ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے
والے ہو گے۔یہ وہ نذیر والا حصہ آ گیا اِن کُنتُم مُؤْمِنین میں تو وعدے تو بے شمار ہیں اور انسان کی
کوتاہیاں اور کمزوریاں اور غفلتیں بھی کم نہیں۔اس واسطے دعاؤں کا سہارا لینا ضروری ہے۔اسی واسطے
کہا گیا قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) اس میدان میں ہمیں قرآن کریم
نے یہ دعا سکھائی ربِّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيِّمَةِ (ال عمران : ۱۹۵) که
اے ہمارے خدا ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں، آپ کے سمندر میں تو سارے پچھلے انبیاء
مدغم ہو جاتے ہیں کیونکہ نَصِيباً من الكتب ہی ان
کو ملا تھا یعنی قرآن کریم کا ایک حصہ اور قرآن کریم کی
برکتوں کا ایک حصہ ہی ان کو دیا گیا تھا، تو جو ) تیرے رسولوں کے ذریعے ہمیں وعدے ملے ہیں ہمیں
وہ سارا کچھ دے ایسے حالات پیدا کر دے ہمیں توفیق دے کہ ہم ان شرائط کو پورا کرنے والے بنیں
جن شرائط کی ادائیگی ان وعدوں کے ساتھ لگائی گئی ہے اور وہ تمام وعدے ہمارے ہماری نسلوں کی
زندگی میں پورے ہوں اور یہ نہ ہو کہ قیامت کے دن جب خدا کے حضور ہم سب اکٹھے ہوں تو کہا جائے
کہ بشارتیں
تو تمہیں بہت دی گئیں وعدے تو خدا تعالیٰ نے تم سے بہت عظیم کئے تھے لیکن اے نادانو !
تم نے اپنی غفلتوں، کوتاہیوں اور گناہوں کے نتیجہ میں اور خدا تعالیٰ کے احکام کی پرواہ نہ کرتے ہوئے
ان وعدوں سے حصہ نہ لیا اور اس طرح ہم قیامت کے دن ذلیل اور رسوا ہو کے رہ جائیں۔تو ایک یہ دعا ہے جو بڑی وسعتیں اپنے اندر رکھتی ہے کہ اے خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۷۲
سورة البقرة
ذریعہ تو نے بے انتہا بشارتیں ہمیں دیں، ہم سے وعدے کئے وعدہ کے لفظ کے ساتھ بھی قرآن کریم
نے امت محمدیہ کو بشارتیں دی ہیں ) ایسا کر اور ہمیں توفیق دے کہ ہم شرائط کو پورا کریں ہم تیری راہ
میں وہ قربانیاں دیں جن کا تو ہم سے مطالبہ کرتا ہے ہم تیرے پیار کے حصول کے لئے اپنے نفسوں پر
اس موت کو طاری کریں جو تیری محبت کو پیدا کرنے والی ہے اور ایک نئی زندگی جس کے نتیجہ میں تیری
طرف سے عطا ہوتی ہے اور وہ سارے وعدے ہماری زندگیوں میں بھی پورے ہوں جس طرح
ہمارے بزرگوں کی زندگیوں میں جنہوں نے تیری راہ میں قربانیاں دی تھیں وہ پورے ہوئے اور یہ نہ ہو
کہ ہم قیامت والے دن اپنی کوتاہیوں کے نتیجہ میں ذلیل و رسوا ہو کر رہ جائیں۔انسانی زندگی کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ اس زندگی میں ہدایت کے ساتھ گمراہی بھی لگی ہوئی ہے یعنی
ایک شخص ہدایت پالے تو ضروری نہیں ہوتا کہ مرتے دم تک وہ ہدایت پر قائم رہے۔عرب کا ایک حصہ
مرتد ہو گیا اور ہزاروں ارتداد کی حالت میں مر گئے۔اسلام نے دعا سکھائی اس سلسلے میں کہ خاتمہ بالخیر
کی دعا کیا کرو خا تمہ بالخیر کی دعا در اصل اس آیت میں ہے۔رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (ال عمران:۹)
اے ہمارے رب! تو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں
کو کج نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے
رحمت کے سامان عطا کر یعنی ہدایت دینا بھی خدا کا کام ہے۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ جسے خدا پسند
کرتا ہے اسی کو ہدایت کی راہ پر چلا دیتا ہے۔پھر ہدایت کے حصول کے بعد ٹھوکروں کے دروازے
کھلے ہیں۔ارتداد کا دروازہ۔اسلام سے باہر نکلنے کا دروازہ۔اسی طرح کھلا ہے جس طرح اس شخص کے لئے
اسلام میں داخل ہونے کا دروازہ کھولا گیا۔اس واسطے هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً اے خدا ! تیری
رحمت اور تیرے فضل کے بغیر ہم ہدایت پر قائم رہتے ہوئے خاتمہ بالخیر تک نہیں پہنچ سکتے۔تجھ سے
استدعا کرتے ہیں کہ جس طرح تو نے ہمارے لئے ظلمات سے نکل کر اپنی رضا کی روشنی میں داخل
ہونے کے سامان پیدا کر دیئے تیرے ہی فضل کے ساتھ ایسا ہو کہ مرتے دم تک ہم تیرے قدموں
میں پڑے رہیں۔تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کا جو تعلق ہے وہ ٹوٹنے نہ پائے کہ تیری رحمت
اور تیری عطا کے بغیر یہ نہیں ہو سکتا۔یہ بھی ایک بنیادی دعا ہے جو قرآن کریم نے ہمیں سکھائی ہے یہ
في الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً دونوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے کہ دنیا میں گمراہی اور ناراضگی
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۷۳
سورة البقرة
نہ ہو اور مرتے دم تک ہم ہدایت پر قائم رہیں اور ظالموں کے گروہ میں شامل نہ ہو جا ئیں لا تَجْعَلْنَا
مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (الاعراف: ۴۸) بھی کہا گیا ہے۔ایک ذمہ داری مسلمان کی یہ تھی کہ وہ اسلام کو دنیا میں پھیلائے ، اس کی تبلیغ کرے نمونہ بنے
دوسروں کے لئے کیونکہ بغیر نمونے کے دنیا توجہ نہیں کرتی۔تو یہ بھی بہت وسیع ذمہ داری ہے اور
ہر مسلمان کا تعلق اس ذمہ داری کے نتیجہ میں ہر غیر مسلم کے ساتھ ہے۔جہاں تک ممکن ہو۔یہ نہیں کہ
اس کا یہ فرض ہے کہ وہ مشرق و مغرب و شمال و جنوب کے ہر غیر مسلم کے پاس جا کے تبلیغ کرے لیکن
مجموعی طور پر امت مسلمہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ غیر مسلموں تک اسلام کے حسن کو اور اللہ تعالیٰ کے نور
کو پھیلانے والے ہوں اور اس کے لئے اُسوہ چاہیے اور اس کے لئے جذب چاہیے ایسا نمونہ جو
دوسروں کو اپنی طرف کھینچنے والا ہو۔یہ دعا سکھا دی۔یہ دعا ئیں قرآن کریم میں یا تو اس رنگ میں ہیں
کہ پہلے انبیاء کو وہ دعا سکھائی گئی اور قرآن کریم نے اس کا ذکر کیا اس غرض سے کہ ہم بھی اس سے فائدہ
اٹھانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ سورۃ ابراہیم میں فرماتا ہے۔فَاجْعَلْ أَفْهِدَةٌ مِنَ النَّاسِ تَهْوِ إِلَيْهِمُ (ابراہیم : ۳۸) لوگوں کے دل ان کی طرف جھکا
دے اس دعا کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ دل جیتنے کی توفیق ہمیشہ اُمت مسلمہ کے ہر گروہ کو عطا کرتا جیلا
جائے ، محبت کے ساتھ ، پیار کے ساتھ ، خدمت کے جذبہ کے ساتھ ، نیک نمونہ بن کر ایک ایسا اسوہ نظر
آئے ، ایک فرقان ، ایک تمیز پیدا کرنے والی بات ایک احمدی مسلمان میں غیر مسلم کو نظر آئے کہ وہ
مجبور ہو جائے اس طرف مائل ہونے پر اور اس کی طرف جھک کے اس سے پوچھنے پر کہ میرے اور
تیرے میں جو فرق ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ بس بات شروع ہو گئی تبلیغ کی وہ مسلمان اسے کہے گا۔میں تو
ایک عاجز انسان، میں تو ایک نالائق انسان ہوں۔مگر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے
والا انسان۔میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا انسان ، میں قرآن کریم کی اس تعلیم پر عمل
کرنے والا انسان ہوں کہ دنیا میں جو دُکھی ہیں ان کے دُکھوں کو دور کروں اور سکھ کے سامان جہاں
تک میری طاقت میں ہے میں پیدا کروں۔میں نے خدا کو پایا اور اس کے نور کو دیکھا اس کی آواز کو
سنا۔اس کی طاقت اور قدرت کے کرشمے میں نے اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کئے۔ان ساری چیزوں
نے میری زندگی میں تبدیلی پیدا کر دی ہے۔تم ایسا کرو گے تمہاری زندگی میں بھی یہ تبدیلی پیدا
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۷۴
سورة البقرة
ہو جائے گی۔تو فَاجْعَلْ أَفْهِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمُ یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے خدا ! ہمیں
توفیق عطا کر کہ ہم اس قابل ہوں کہ تیری خاطر اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ایک جہاں کے
دل جیتیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لاکر رکھ دیں۔پھر جو ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے۔اُمتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔وہ صرف ایک نسل سے تو
تعلق نہیں رکھتی نسلاً بعد نسل یہ ذمہ داری اٹھانی ہے قیامت تک یہ ذمہ داری اٹھانی ہے اس واسطے
آنے والی نسلوں کے لئے دعا کرنا ضروری ہے۔قرآن کریم کہتا ہے :-
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء (ابراہیم : ۴۱) کہ اے خدا مجھے بھی
عمدگی سے نماز ادا کرنے کی توفیق دے اور میری آنے والی نسل کو بھی۔میری ذریت کو بھی کہ ہم عمدگی
سے نماز ادا کریں یعنی اس طور پر نماز ادا کرنے والے ہوں کہ تو ہم سے راضی ہو جائے اور ہماری
وریت اس طور پر نماز ادا کرنے والی ہو کہ تو ان سے راضی ہو جائے۔مگر اپنی طاقت سے ہم یہ کر نہیں
سکتے ہماری اس دعا کو قبول کر ربنا وتقبل دعاء اور اس دعا کو قبول کر کہ ہم نماز ادا کرنے والے ہوں
عمدگی کے ساتھ اور ہماری ذریت اور ہماری ہر دعا کو قبول کر جو تیرے نور کو پھیلانے والی اور دنیا سے
اندھیروں کو دور کرنے والی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کو دنیا کے سامنے اس رنگ
میں پیش کرنے والی ہو کہ وہ مؤثر بن جائے اس دنیا کے لئے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت
اور آپ کی شان
کو ابھی پہچانتی نہیں۔باہمی تعلقات ہیں۔بھائی چارہ بنا دیا نا اُمتِ مسلمہ کو ایک خاندان بنادیا۔اور سورہ حشر آیت ۱۱
میں ہمیں یہ دعا سکھائی کہ ہمیں اور ہم سے پہلے آنے والے بھائیوں کو بخش دے۔جو پہلے بزرگ
گزرے ہیں (صرف اپنے زمانہ میں بسنے والے نہیں) بلکہ اس تعلق کو اگلے اور پچھلوں کے ساتھ
باندھا گیا ہے دراصل اور ہمارے دلوں میں مومنوں کا کینہ کبھی پیدا نہ ہو۔بڑی عجیب دعا ہے سارے
فتنوں کو دور کرنے والی۔بعض دفعہ انسان حق لے کر بعض دفعہ حق چھوڑ کر فتنہ دُور کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:-
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ( الممتحنة :۶ ) اے ہمارے رب ہمیں
مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور ہماری غلطیاں اور کمزوریاں اگر کوئی ہوں بھی تو ایسے رنگ کی نہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۷۵
سورة البقرة
ہوں کہ کفار کے لئے ٹھوکر اور گمراہی اور تجھ سے دور جانے کا ذریعہ بن جائیں۔ہمیں غیروں کے لئے
اچھا نمونہ قائم کرنے کی توفیق عطا کر۔انسان کا اپنا نفس ہے وَ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ ( بخاری کتاب الصوم) اپنے نفس کے لئے بھی
دعائیں کرنا ضروری ہے۔ورنہ انسان اللہ تعالیٰ کی نعماء کو حاصل نہیں کر سکتا۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا
صَبْرًا وَ شَيْتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة : ۲۵۱) اے ہمارے رب ہم پر
قوت برداشت نازل کر صبر عطا کر اور ہمیں ثبات قدم عطا کر اور منکر مخالف کے خلاف ہماری مدد کر۔صبر کے معنی عربی زبان اور قرآنی محاورہ میں بڑے وسیع ہیں۔صبر کے معنی ہیں عقلی قوانین اور شریعت
کے احکام کی روشنی میں اپنے نفس کو قابو میں رکھنا یہ ہے صبر اور مختلف شکلوں میں یہ ہماری زندگی میں
ابھرتا ہے۔مثلاً اگر کوئی مصیبت نازل ہو جائے تو اس پر بھی صبر کرتا ہے انسان میدانِ جنگ ہو تو
مومنانہ شجاعت کے مظاہرے کو عربی زبان اور قرآنی اصطلاح صبر کہتی ہے۔میدانِ جنگ میں اور
ثبات قدم۔اگر قضا و قدر کے امتحان و ابتلا میں مبتلا ہو کوئی شخص جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں
تمہیں آزماؤں گا۔تو ایسے امتحان کے وقت بشافت قلب سے اس ابتلاء کو برداشت کرنا یہ بھی صبر ہے
اور اپنی زبان کو قابو میں رکھنا یہ بھی صبر ہے۔بے موقع اور بے محل بات سے رکے رہنا۔زبان
کو قابو میں
رکھنا اس کو بھی صبر کہتے ہیں۔یعنی ہر پہلو سے جہاں نفس کو قابو میں رکھنا ہو عقل کے قانون کے ماتحت یا
شریعت کے احکام کے نتیجہ میں۔عربی زبان اور قرآن کریم کی اصطلاح اسے صبر کہتی ہے۔تو ربَّنا افرغ عَلَيْنَا صَبرًا میں یہ دعا ہوئی کہ اے خدا! ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے نفس کو اس
طرح قابو میں رکھیں
کہ کبھی بھی وہ بے قابو ہو کر تیری ناراضگی مول لینے والا نہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۹۳ تا ۳۰۴)
اس آیہ کریمہ میں روزہ کے متعلق ایک بڑے حسین پیرایہ میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں صوم ( روزہ) کسے کہتے ہیں۔اس آیت کی تفسیر یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے
پاس جانے کی اجازت ہے۔عرب کے دستور کے مطابق اور ان کے خیال کی رو سے روزے کے دنوں میں ایسا فعل رات کو بھی
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة البقرة
جائز نہیں خیال کیا جاتا تھا فرمایاوہ تمہارے لئے ایک قسم کا لباس ہیں۔یعنی تقویٰ کا ایک پیر بہن تم ان
کے ذریعہ حاصل کرتے ہو۔اسی طرح تم بھی ان کے لئے تقویٰ کا پیرہن ہو۔گویا تم ایک دوسرے کے
لئے تقویٰ اللہ کے بعض تقاضوں کے پورا کرنے کا ذریعہ بنتے ہو۔اس کے بعد فرمایا عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمُ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَم کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ تم اپنے
نفسوں کی حق تلفی کرتے تھے یہ حق تلفی کرنے کے معنی نئے ہیں۔کیونکہ پہلی بار غالباً حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ نے تفسیر صغیر میں یہ معنی بیان فرمائے ہیں۔ورنہ پہلے مفسر اس کا کچھ اور ہی ترجمہ و تفسیر کیا
کرتے تھے۔تو فرمایا مجھے معلوم ہے کہ تم اپنے نفسوں کی حق تلفی کرتے تھے اور جہاں تک تسکین نفس کی تمہیں
اجازت دی گئی ہے۔تم اس سے بھی پرہیز کرتے تھے۔یہ دیکھ کر اس نے اپنے فضل سے اپنا یہ حکم
تمہارے لئے کھول کر بیان کر دیا۔اور عفا عنكم اس طرح تمہاری حالت کی اصلاح کر دی اور
تمہاری عزت کے سامان کر دیئے۔یہاں خدا تعالیٰ نے ایک بنیادی اصول کی طرف بھی متوجہ کیا ہے۔اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی رضا کی
راہوں کی تعیین اگر بندہ اپنے طور پر کرنے لگے۔تو وہ اپنے حقوق بھی تلف کر جاتا ہے اور دوسروں کے
ا
حقوق کا تو کہنا ہی کیا۔اس لئے دین کے معاملہ میں یہ ضروری تھا کہ قرب کی راہوں اور شریعت کے
اصول کی تعیین آسمان سے وحی الہی کے ذریعہ کی جائے۔ورنہ انسان غلطیاں کرے گا۔اور اپنے بھی
اور دوسروں کے حقوق بھی تلف کر دے گا۔تو فرمایا قالن باشِرُوهُنَّ اس لئے ہم نے تمہارے حقوق کی حفاظت کے لئے اس شریعت کو
نازل کیا ہے اور تمہارے فائدے کے لئے ہی سب احکام اُتارے گئے ہیں۔پس اب تم بلاخوف
لَوْمَةَ لائِمٍ اپنی بیویوں کے پاس جاؤ۔وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ الله لكم اور جو کچھ اللہ تعالی نے
تمہارے لئے مقدر کیا ہے۔اس کی جستجو کرو۔وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ کے دو اور معنی بھی ہیں۔اوّل بغی کے معنی طلب کرنے کے ہوتے
ہیں اور کتاب ان فرائض کے مجموعہ کو کہتے ہیں جو وحی کے ذریعہ بطور شریعت انسان کو دیا جاتا ہے۔فرمایا کہ تم روزے اس نیت سے رکھو۔یا یہ کہ ہم نے روزوں
کو تم پر اس لئے فرض کیا ہے کہ تا تم یہ
۲۷۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سبق سیکھو کہ کتاب اللہ ( یعنی آسمانی شریعت) کو اور اس کے تمام احکام کو اپنا مطلوب بنانا ہے۔گویا
وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ کے معنی یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرائض تمہارے لئے مقرر کئے ہیں۔ان کو اپنا مطلوب اور مقصود بناؤ۔(اس کی قدرے زیادہ تفصیل میں آئندہ جا کر بیان کروں گا۔جہاں
روزہ کی حکمت بیان کی جائے گی )۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزے کے دو حصے ہیں۔ان دونوں کے درمیان اس بنیادی اصل کو
اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیا۔کہ ہم نے روزے کو اس لئے فرض کیا ہے تا تم یہ سمجھ لو اور خوب پہچان لو کہ
تمہاری ترقیات کے لئے یہ ضروری ہے کہ تم سب فرائض کو اپنی زندگی کا مقصود اور مطلوب ٹھہراؤ۔ابتغاء کا ایک اور مفہوم بھی چسپاں ہوسکتا ہے۔وہ مفہوم ہے تجاوز کر جانا۔یہ تجاوز کبھی برا ہوتا ہے کبھی اچھا یہ دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے تو یہاں فرمایا وَ ابْتَغُوا مَا كَتَبَ
اللهُ لَكُمْ کہ اگر تم مقام محمود کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو فرائض تک ہی نہ ٹھہر جانا بلکہ اس سے بھی آگے
بڑھنا اور نوافل کے ذریعہ مقام محمود کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔اسی لئے رمضان کے روزوں کے
ساتھ اللہ تعالیٰ نے بہت سے نوافل جیسا کہ میں بعد میں بتاؤں گا بیان فرما دیئے ہیں۔تو وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ الله للھ کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ تم فرائض کے علاوہ نوافل کی طرف بھی
متوجہ رہنا۔اس کے بغیر تمہیں مقام محمود حاصل نہیں ہوسکتا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہیں صبح کی سفید دھاری رات کی سیاہ دھاری
سے الگ نظر آنے لگے اس کے بعد صبح سے رات تک روزوں کی تعمیل کرو۔ماہ رمضان کے ساتھ جو فرض تعلق رکھتا ہے وہ ہے روزہ رکھنا۔اب یہاں ہمیں یہ بتایا کہ روزہ صبح
سے لے کر شام تک رکھنا ہوگا اور اس روزے کے وقت میں جہاں کھانے پینے سے رکنا ہو گا وہاں
جنسی تعلقات سے بھی احتراز ضروری ہوگا۔ہر مومن بالغ اور عاقل کے لئے ضروری ہے کہ وہ روزہ رکھے اگر وہ بغیر جائز عذر شرعی روزہ نہیں
رکھے گا تو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک گنہگار ٹھہرے گا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۶۸ تا ۷۰ )
میں نے فاسق فاجر کے متعلق کہا تھا کہ وَمَا دُعَاء الكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلل ( المؤمن :۵۱) قرآن کریم
نے اعلان کیا کہ جو مومن اور مسلم نہیں ناٹ مسلم Not Muslim) ہیں ان کی دعا اور چیخ و پکار
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۷۸
سورة البقرة
ضائع ہو جاتی ہے قبول نہیں کی جاتی۔مومن کے متعلق کیا کہا ؟ مومن کے متعلق یہ کہا وَ إِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ جو میرے بندے بن جائیں حقیقی معنی میں میرے ہو جا ئیں تو ان کے دل
میں تڑپ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور ہم سے ہم کلام ہو۔پس قرآن کریم نے یہ بھی فرمایا میں تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔قرآن کریم نے یہ
بھی فرمایا کہ میں تمہارے اپنے نفوس اور تمہارے رشتہ داروں سے بھی تمہارے زیادہ قریب ہوں۔أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ جو پکارے گا مجھے مومن اور مسلم اس کو میں جواب دوں گا اور ان کو بھی
چاہیے کہ وہ میرے حکم کو قبول کریں یعنی سچے مومن رہنے کی، سچے مسلمان بننے کی کوشش کرتے رہیں
اور ایمان پر مضبوطی سے قائم رہیں تا کہ قبولیت دعا کے نتیجہ میں ہدایت پر اور زیادہ پختہ ہو جا ئیں۔یہ
ہدایت کوئی ایسی ٹھوس چیز نہیں کہ جو بس ایک دفعہ مل گئی ایک جیسی ہر ایک کومل گئی اور ختم ہو گیا معاملہ بلکہ
اس ساری زندگی میں بھی ہدایت میں ، قرب الہی میں ، خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول میں اس کی رضا کی
جنتوں کا جو تخیل ہے کہ آدمی کو حاصل ہو جاتی ہیں اس کی رضا کی جنہیں وہ اس میں ٹھہرتی نہیں بلکہ
ہر آن ، ہر روز، ہر مہینے میں اس میں زیادتی ہونی چاہیئے اور جو سچا حقیقی مومن ہے ہوتی ہے زیادتی اور
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ مرنے کے بعد جس جنت کا وعدہ دیا گیا ہے اس میں عمل کوئی نہیں۔قرآن کریم
کی آیات اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر ہمیں بتارہی ہے کہ عمل میں وہاں لیکن امتحان
نہیں یعنی عمل ہے اس کی جزا ملے گی ، وہاں یہ خطرہ نہیں ہے کہ امتحان میں کوئی شخص فیل ہو جائے گا اور
جنت سے نکال دیا جائے گا۔یہ خطرہ نہیں ہے اطمینان کی زندگی ہے، خدا کا پیار جو ہے وہ ہر روز بڑھتا
چلا جائے گا۔یہاں تو یہ کہا گیا تھا جو دعا کرنے والا مجھے پکارے تو اس کی دعا قبول کرتا ہوں یہاں یہ نہیں کہا گیا
تھا کہ ہر مسلمان مومن کو ضرور مجھے پکارنا چاہئے۔ایک اصول بیان کیا۔سورہ مومن میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن: ۶۱) دعا ئیں کرو مجھ سے، پکارو مجھے۔وہاں حکم دیا ہے اور اتنا
زور دیا ہے دعا کرنے پر کہ مومن مسلمانوں کو کہا کہ تم یہ نہ سمجھنا کہ تم میرے حضور عمل کی دنیا میں کچھ
پیش کر رہے ہو۔نماز پڑھ رہے ہو، زکوۃ دے رہے ہو، دوسرے نیک اعمال بجالا رہے ہو مَا يَعْبَوا
بكُمُ رَبِّي لَولا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) اگر تم دعا نہیں کرو گے تمہارے دوسرے اعمال بھی قبول
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۲۷۹
سورة البقرة
نہیں کئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ تمہاری پر واہ کیا کرتا ہے۔تو وَمَا دُعَوُا الكَفِرِينَ الا فی ضَل کے مقابلے میں مومن کو یہ بشارت دی گئی کہ خدا تعالیٰ
دعائیں قبول کرے گا۔یہ انداری پہلو مومن کے سامنے رکھا گیا کہ اگر دعا نہیں کرو گے
خدا تعالیٰ تمہاری پرواہ نہیں کرے گا اور ان دو چیزوں کے بعد حکم دیا گیا اُدْعُوئی دعا کرو
مجھ سے، میں قبول کروں گا۔یہ پہلی بشارت ہے جو بشری لِلْمُؤْمِنِينَ - بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ کے
ماتحت ملی۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۵۱ تا ۱۵۳)
اللہ تعالیٰ کی ہستی کے متعلق جو بات اس وقت میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں
کی دعاؤں کو سنتا اور انہیں قبول کرتا ہے ، سورۃ المؤمن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكُمْ (المؤمن: ۶۱ ) ( مجھے پکارو میں تمہاری دعا سنوں گا ) اسی طرح سورۃ البقرہ میں اس نے فرمایا
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة : ۱۸۷) (جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا
قبول کرتا ہوں) لیکن دعا کی قبولیت کے بارہ میں یہ امر یا د رکھنا چاہئیے کہ جب دعا اس کی تمام شرائط
کے ساتھ کی جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی تمام حکمتوں کے ساتھ اسے قبول کرتا ہے۔یعنی ضروری نہیں کہ دعا
اسی طرح قبول ہو جس طرح بندہ مانگتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ اس کی دعا کو اس شکل میں قبول کرتا ہے جو دعا
کرنے والے کے حق میں بہتر ہو کیونکہ وہ جانتا ہے کہ دعا کرنے والے کے حق میں کیا بہتر ہے
اور کیا بہتر نہیں ہے۔پس دعا قبول ضرور ہوتی ہے لیکن ہوتی اس شکل میں ہے جو خدا تعالیٰ کے علم میں دعا کرنے
والے کے لئے بہتر ہو نہ کہ اس شکل میں جس میں بندہ اپنی نادانی سے اس کے پورا ہونے کی
خواہش رکھتا ہے۔پھر سورۃ النمل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمَنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ
السُّوءَ (القمل : (٦٣) یعنی بتاؤ کون کسی بے کس کی دعا کو سنتا ہے جب وہ خدا سے دعا کرتا ہے اور
اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہے۔وَيَكْشِفُ السُّوءَ میں اللہ تعالی نے ایک عجیب بشارت دی ہے
-
اور وہ یہ کہ تم دعا کرتے چلے جاؤ ایک دن وہ ضرور قبول ہوگی۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ انسان مضطر
ہونے کی حالت میں دعا مانگے اور وہ قبول نہ ہو۔مضطر کی دعا کی قبولیت ایک نہ ایک دن ظاہر
ہو کر رہتی ہے یعنی اس کی تکلیف بہر حال دور کر دی جاتی ہے۔پس السوء کا دعاؤں کے نتیجہ میں
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۸۰
سورة البقرة
دور کیا جانا مومنوں کے دل کا مستقل سہارا ہے۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۴۱، ۱۴۲)
آیت ۲۰۱، ۲۰۲ فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكرِكُمْ
أبَاءَكُمْ اَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا
لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَ فِي الْأَخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(٢٠٢
ترجمہ یہ ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ کہتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہمیں اس دنیا کے
آرام و آسائش دے اور آخرت کے متعلق ان کو نہ کوئی یقین ہوتا ہے اور نہ دعائیں ہوتی ہیں نہ اس
کے لئے کوشش ہوتی ہے۔ان کی ساری توجہ اور ان کے اعمال کا سارا دائرہ اس دنیا تک محدود رہتا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آخرت میں ان کا کچھ بھی حصہ نہیں ہوتا۔ایک تو لوگوں کا گروہ یہ ہے۔انسانوں کا ایک دوسرا گروہ ہے جو یہ دعا کرتا ہے۔فرمایا: ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو
کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اس دنیا کی زندگی میں بھی آرام و آسائش اور کامیابی و فلاح عطا
کر اور اُخروی زندگی میں بھی خوشحالی کے سامان ، کامیابی کے سامان اور اپنی رضا کے حصول کے سامان
پیدا کر۔اس طرح پر ہر دو جنتوں کا ہمیں وارث بنا، دنیوی جنت کا بھی اور اُخروی جنت کا بھی اور ہر دو
جہنم سے ہمیں محفوظ کر ، دنیوی جہنم سے بھی اور اُخروی جہنم کی آگ اور اس آگ کے عذاب سے بھی
ہمیں بچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ دوسری آیت وَمِنْهُمْ مَنْ
يَقُولُ رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً جو ہے، اس میں رَبَّنَا کا لفظ پورے پورے شعور کے ساتھ اور
اس کے معنی کو سمجھتے ہوئے بولا گیا ہے اور اس میں تو بہ کی طرف اشارہ ہے۔اس سے ہمیں یہ معلوم ہوا
کہ وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ ربنا اور مانگتے ہیں صرف اس دنیا کے آرام و آسائش کو ، نہ انہیں ربّ
کی معرفت حاصل ہوتی ہے نہ اس کے معنی کو وہ پہچانتے ہیں اور نہ اپنے زندگی کے مقصود کا انہیں
احساس ہوتا ہے اور نہ اس کے لئے وہ کوشاں ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے