سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 24

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۶۵
سورة البقرة
میں اس حسین تر دین میں بنی نوع انسان پر عظیم احسان کرنے کی طاقت رکھنے والے دین نے دین
کے معاملہ میں جبر کو جائز قرار نہیں دیا۔نہ مذہب کے معاملہ میں جائز قرار دیا نہ کسی مسلمان کے ذہن
میں یہ بات پیدا ہونے دی کہ اطاعت حقیقی جبر سے بھی کروائی جاسکتی ہے یعنی ہماری عقلوں کو بھی یہ
باور کروایا کھول کے بیان کیا ایک لحظہ کے لئے بھی کوئی عظمند سوچ نہیں سکتا کہ جبرا حقیقی اطاعت کروائی
جاسکتی ہے۔جبراً ظاہری اطاعت کا تو امکان ہے لیکن جبرا حقیقی اطاعت جب دل میں بشاشت پیدا
ہو جب سینوں میں شرح پیدا ہو فراخی اور وسعت پیدا ہو جب روح میں نور پیدا ہو جب انسان کے
وجود میں خدا تعالیٰ کا پیار سمندر کی لہروں کی طرح موجزن ہو جائے۔یہ جبر سے ہوسکتا ہے؟ تو ہمیں
جب کہا خدا نے کہ جب یہ ناممکن ہے کہ جبر اور اکراہ اور زور کے ساتھ اور طاقت کے ذریعہ سے کسی
کے دل میں تبدیلی پیدا کی جائے تو ہر وہ ازم یا ہر وہ مذہب جو اس کے برعکس خیال کرتا ہے وہ خدا کی
مرضی کے خلاف باتیں کر رہا ہے۔اسلام نے اس کی اجازت نہیں دی۔قف
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۱۱۵ تا ۱۲۷)
ایک وقت میں ایسے لوگ خود اسلام کے اندر پیدا ہو گئے جو اس غلط فہمی کا شکار ہو گئے کہ اسلام کو
اپنی اشاعت کے لئے تلوار کی طاقت اور زور کی ضرورت ہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ نہ تو اسلامی
دلائل کا علم رکھتے تھے اور نہ وہ کوئی ایسا روحانی مرتبہ رکھتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض
سے حصہ لے کر دنیا کو نشانات دکھانے کے قابل ہوتے۔غرض جہالت اور عدم قابلیت کے نتیجہ میں یہ
خیال پیدا ہو گیا کہ اسلام صرف تلوار کے زور سے پھیل سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى یعنی جو ہدایت ہے اور جو ضلالت ہے اس کے
درمیان ایک بین اور نمایاں فرق کر کے بتادیا گیا ہے اس مفہوم کو سورۃ بقرہ ہی میں ایک دوسری جگہ اس
طرح بیان کیا گیا ہے۔هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (البقرة: ۱۸۶) که جو علوم
دین ایسے تھے جن سے دُنیا واقف نہیں تھی قرآن کریم ان علوم کو لانے والا ہے چونکہ یہ ھدی للناس
ہے اور بَيِّنَتِ مِنَ الهُدی جن دینی ہدایات میں اجمال پایا جاتا تھا اور کچھ پہلو ضرورت زمانہ کی وجہ
سے پہلے نمایاں نہیں کئے گئے تھے قرآن کریم نے اس اجمال کی تفصیل بتائی اور اُن مشتبہ چیزوں کی
وضاحت کر دی اور پھر فرمایا یہ الفرقان ہے قرآن کریم حق اور باطل میں ایک امتیاز پیدا کرتا ہے کیونکہ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۶۶
سورة البقرة
قرآن کریم یا اسلامی شریعت میں اس قدر زبردست دلائل ہیں اور اسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
نشانات کا اتنا وسیع سمندر عطا کیا گیا ہے کہ ان دلائل اور ان آسمانی نشانات کے بعد اسلام کو اپنی
اشاعت کے لئے کسی مادی طاقت اور قوت کی ضرورت باقی نہیں رہتی ہاں جو لوگ دلائل سے غافل اور
آسمانی نشانات کے حصول کی اہلیت نہیں رکھتے وہ دھوکا کھاتے ہیں۔قرآن کریم نے دلیل کے ساتھ (چند باتیں میں نے بیان کی ہیں ورنہ قرآن کریم کے سارے
دلائل تو میں اس وقت بیان نہیں کر سکتا ) انسان کے سامنے یہ بات بڑی وضاحت اور زور سے رکھی کہ
اسلام کو ، قرآن کریم کو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا دین پھیلانے کے لئے کسی چیز کی ضرورت
نہیں ہے فرما یا لا اکراہ فی الدین۔دین کے بارہ میں جبر جائز نہیں لیکن انسان بھی کیا عجیب ہے اس
عظیم اعلان کے باوجود اور اس عظیم اعلان کے حق میں زبردست دلائل کے ہوتے ہوئے جبر کرنے کی
طرف مائل ہو جاتا ہے۔ہم ایک کہاوت سنا کرتے تھے کہ کسی آدمی کو موقع مل گیا اُس نے ایک غیر مسلم کو قابو کیا اور چھرا
نکال کر کہنے لگا پڑھ کلمہ۔وہ حیران کہ یہ کیا بات ہوئی کہ چھرے کے زور پر مجھے کہتا ہے پڑھ کلمہ۔خیر
اُس نے کوئی دلیل اپنی چاہی اور کہا مجھے سمجھاؤ تو سہی مگر اُس نے کہا یا تو کلمہ پڑھو یا میں چھرے سے
تمہاری گردن کا تھا ہوں۔چنانچہ جب اُس نے یہ دیکھا کہ یہ شخص سنجیدگی کے ساتھ چھری کی دھار
پر مجھے اسلام قبول کرنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے تو چونکہ اُس نے جان بچانی تھی اس لئے کہنے لگا اچھا تو
پھر پڑھاؤ کلمہ تو وہ آگے سے کہنے لگا اوہو! کلمہ تو مجھے بھی نہیں آتا۔تو بڑا خوش قسمت ہے تیری جان بچ
گئی ورنہ یا تو کلمہ پڑھتا یا میں تجھے مار دیتا۔پس جبر کے زور سے اسلام منوانے والے، اسلام کی
حقانیت کے روشن نشانات سے خود بے نیاز ہو جاتے ہیں۔یہ ایک بڑا پرانا اور مشہور قصہ ہے لیکن اس میں یہی بتایا گیا ہے کہ جس شخص کو اسلام کے حسن
واحسان
کا علم نہیں وہ چھرے یا تلوار یا طاقت یا ایٹم بم سے دل کے عقائد بدلنے کی کوشش کرے گا۔حالانکہ دین کے بارہ میں جبر سے کام لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کے کئی
تفسیری معنے لئے جاسکتے ہیں۔دین کے معنے اگر دل سے اطاعت کے لئے جاویں اور یہ لغت عربی کی
رو سے صحیح ہیں۔تو یہ واضح ہے کہ اطاعت میں جبر ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اطاعت کا تعلق اخلاص سے ہے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۶۷
سورة البقرة
اور اخلاص کا تعلق دل سے ہے اور دل کا کوئی تعلق طاقت کے ساتھ نہیں یعنی زبان سے تو ز بر دستی کہلوایا
جا سکتا ہے اگر کوئی بز دل قابو آ جائے لیکن دلی اخلاص کے ساتھ زبر دستی اطاعت نہیں کروائی جاسکتی۔اس کے لئے اخلاقی اور روحانی طاقتیں ہیں جن کی ضرورت پڑا کرتی ہے۔(خطبات ناصر جلد ششم ۳۵۸ تا ۳۶۱)
آیت ۲۶۵ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُم بِالْمَنِّ وَالْاَذْى
كَالَّذِي يُنْفِقُ مَالَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ
كَمَثَلِ صَفْوَانِ عَلَيْهِ تُرَابُ فَاَصَابَهُ وَابِل فَتَرَكَهُ صَلَدًا لَا يَقْدِرُونَ
عَلَى شَيْءٍ مِّمَّا كَسَبُوا وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ )
(۲۶۵)
اسی واسطے جب انسان بظاہر نیکی کر رہا ہو اور بظاہر تقویٰ کا مظاہرہ کر رہا ہو اس وقت بھی اگر حقیقی
تقویٰ نہیں ہے تو وہ نیکی نہیں رہتی مثلاً صدقہ ہے، صدقات دینا نیکی کا کام ہے (صدقہ کے مختلف معانی
ہیں میں اس وقت ان معانی میں نہیں جاؤں گا) بظاہر یہ نیک کام ہے لیکن اگر اس کے ساتھ تقویٰ نہیں،
اگر صدقات بجالانے والا متقی نہیں، اگر وہ تقویٰ کی راہوں کو اختیار نہیں کرتا اور تقویٰ کی شرائط کو پورا
نہیں کرتا تو صدقات نیکی نہیں رہتے۔لا تُبْطِلُوا صَدَ قُتِكُم بِالمَن والاذی اگر صدقات بھی ہیں اور من اور اڈی بھی ہے تو پھر وہ نیکی
نہیں رہیں گے اس لئے تقوی ضروری ہے۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۸۸)
آیت ۲۷۳ لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُ بهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۖ وَمَا
b
*
تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ ۖ وَمَا
تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ )
اے رسول ! لوگوں کو ہدایت کی راہ پر لانا تیرے ذمہ نہیں ہے یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے وہ جسے چاہتا ہے
ہدایت کی راہ پر لے آتا ہے۔قرآن کریم کی یہ بھی ایک عجیب شان ہے۔ہم اپنے ایک خاص مضمون

۳۶۸
سورة البقرة
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے لئے آیات قرآنیہ سے ایک ایک فقرہ اٹھاتے ہیں تو بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شاید تکرار ہے اور ایک ہی
بات کو دہرایا گیا ہے۔بات دہرائی نہیں جاتی بلکہ ایک نئے پیرا یہ میں ایک نئی بات بتائی جاتی ہے۔سورۃ بقرۃ کی آیت کے اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے رسول! ہدایت دینا تیرا کام نہیں
ہے یہ خدا کا کام ہے وہ جس کے اعمال قبول کرے گا اسے ہدایت یافتہ گروہ میں شامل کر دے گا۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۵،۲۲۴)
ز
آیت ۲۷۴ لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أَحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ
ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاء مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُم
بِسِيْهُمْ لَا يَسْتَلُونَ النَّاسَ الْحَافًا ۖ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللهَ
بِهِ عَلِيمٌ
تو قرآن کریم کی ایک آیت بڑی وضاحت سے بتارہی ہے کہ وقف زندگی بھی مجاہدہ کی ایک قسم
ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی آیت ۲۷۴ میں فرمایا کہ ہمارے احکام کے مطابق عمل کر کے
امت محمدیہ میں کچھ ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جنہیں دین کی خدمت میں لگایا گیا ہو گا۔اور مشاغل
دنیا سے انہیں روک دیا گیا ہو گا۔(اُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ) تو بتا یا کہ ان کو تمام ان مشاغل سے روک
دیا جائے گا کہ جو سبیل اللہ کے مشاغل نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہوں کے علاوہ دنیا کمانے اور
دنیا کی عزت حاصل کرنے کے تمام راستے ان پر بند کر دیئے جائیں گے۔تو جن لوگوں پر اُحْصِرُوا فِي سَبِیلِ اللہ کا اطلاق ہوتا ہے وہ بھی مجاہدین ہیں۔ایک قسم کا مجاہدہ اور
جہاد کرنے والے ہیں۔اس آیت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ وہ لوگ جن پر دشمن، مخالف ،منکر دنیا کی راہیں بند کر دیتا ہے۔آئے دن ہمارے سامنے ایسی مثالیں آتی رہتی ہیں کہ بعض لوگ بعض احمد یوں کو صرف احمدیت
کی وجہ سے نوکری نہیں دیتے یا امتحانوں میں اچھے نمبر نہیں دیتے کہ وہ ترقی نہ کر جائیں۔یا اگر تا جر ہیں
تو ان کی تجارت میں روک ڈالتے ہیں۔اگر زمیندار ہیں تو طرح طرح سے ان کو تنگ کرنے کی کوشش

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۶۹
سورة البقرة
کرتے ہیں۔خصوصاً جہاں نئے احمدی ہوں اور تعداد میں بھی تھوڑے ہوں وہاں اس قسم کا سلوک اکثر
کیا جاتا ہے۔ایسے لوگوں پر خدا کے لئے دنیا کی تمام راہیں اگر بند ہو جائیں تو قرآنی محاورہ کے
مطابق وہ اُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللہ کے گروہ میں شامل ہوتے ہیں۔b
(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۴۵،۴۴۴)
آیت ۲۸۷ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا
اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا
إصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا
ج
وقفة
وقفة
بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرُ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى
الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
(TAV
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں ہر دو پہلو بیان ہوئے ہیں۔ایک یہ کہ اللہ کسی پر طاقت سے
زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔یہاں طاقت سے مراد دائرہ استعداد ہی ہے جس پر میں متعدد بار روشنی ڈال چکا
ہوں۔پس کسی کا جتنا دائرۂ استعداد یا دائرہ صلاحیت یا دائرہ قوت و طاقت ہو، اس سے زیادہ بوجھ فرد،
گروه یا نوع پر نہیں ڈالا گیا۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ دائرہ استعداد میں جتنی بھی طاقت تھی ، اس پر پوراسو
فیصد بوجھ ڈال دیا گیا اور انسان کو اس کا مکلف بنا دیا گیا۔اللہ اس سے کم پر راضی نہیں ہوتا اور نہ وہ اس
کا مطالبہ کرتا ہے اور جو طاقت سے باہر ہے وہ اس کا بھی مطالبہ نہیں کرتا۔وہ اپنے کسی بندے پر اس
وجہ سے بھی خوش نہیں ہو گا کہ اس نے اپنے بھائیوں سے طاقت سے زیادہ مطالبہ کیا لیکن طاقت اور
اس دائرہ کے اندر ذمہ داریوں کا جو زیادہ سے زیادہ بوجھ ڈالا جاسکتا ہے، وہ ڈالتا ہے چونکہ قوت
وطاقت کی نشو نما ہوتی رہتی ہے اس لئے افراد کے بوجھ اور ان کی ذمہ داریاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ تیری وحی سے منہ پھیر لیتے ہیں وہ بھی دو قسم کے ہیں۔ایک تو مقر اور
ایک وہ جو ایمان کا دعویٰ کرنے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کو جان بوجھ کر یا غفلت کے نتیجے میں
نباہنے کی کوشش نہیں کرتے اور ان کا حال یہ ہے واعظی قلِيلا و اندی (النجم : ۵۴) کہ تھوڑا سا

٣٧٠
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
دیتے اور بقیہ کے متعلق بخل کرنے لگتے ہیں۔لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں جو بات بتائی گئی تھی
وہ یہاں کھول کر بتا دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تھوڑا دینے پر راضی نہیں بلکہ وہ طاقت کے مطابق پورا دینے
پر راضی اور خوش ہوتا اور اس کی جزا دیتا ہے۔باقی اس کی رحمت وسیع ہے وہ اپنے بندوں سے بعد میں
66
جزا سزا کے وقت جو چاہے سلوک کرے ( بعد میں سے یہ مراد ہے کہ اس زندگی کے بعد اُخروی جزا
کا وقت یا اسی زندگی میں جزا کا وقت یعنی ایک محدود کوشش کا نتیجہ نکلنے کا وقت ) وہ مالک ہے جو مرضی
ہو کرے اسکے متعلق ہم بات نہیں کیا کرتے لیکن جو خدا نے ہمیں کہا اور تعلیم دی ہے، ہم سے جو چاہتا
اور خواہش رکھتا ہے اور جس بات پر وہ کہتا ہے کہ میں راضی ہوتا ہوں۔وہ یہ ہے کہ جتنا دے سکتے ہواُتنا
دے دو تو میں راضی ہوں گا ورنہ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ بوجھ ڈالا ہے اور اس کو پسند نہیں کرتا کہ انسان
اپنی قوت اور طاقت کے مطابق کام نہ کرے بلکہ اس سے کم کرے۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کی لغوی بحث میں امام راغب نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے کہ
انسان کی طاقت سے جو زائد ہے، وہ اس کا مکلف نہیں لیکن اس دائرے کے اندر مکلف ہے۔سورہ نجم
میں یہی چیز کھول کر بیان کر دی گئی ہے کہ تھوڑا دینا اور بقیہ کے متعلق بخل کرنا۔اگر تمہاری قوتِ
استعدا دسوا کائی ہو اور تم خدا کی راہ میں خدا کے بتائے ہوئے طریق اور اسکی تعلیم کے مطابق اور اس کی
شریعت کے اصول کے لحاظ سے ننانوے اکائیاں دے دو اور ایک کے متعلق روگردانی اور بغاوت کا
طریق اختیار کرو تو تم باغی ہو۔اگر بھول جاؤ تو تم خدا تعالیٰ کے بعض فضلوں کو کھونے والے ہو سوائے
اس کے کہ پھر ایک اور کوشش کر و یعنی استغفار اور دعاؤں اور خدا کے سامنے عاجزانہ تڑپنے کی۔یہ ایک
اور کوشش ہے جو اس کمی کو پورا کرتی ہے پس کوشش بہر حال کرنی پڑے گی۔۔۔۔اللہ تعالیٰ سورہ نجم کی ان دو آیات کے بعد ان لوگوں سے مخاطب ہوکر فرماتا ہے جو کچھ دیتے اور
بقیہ کے متعلق بخل کرتے ہیں کہ کیا ان
کو علم نہیں ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اٹل قانون ہے۔جو پہلی الہامی
کتب میں بھی نظر آتا ہے۔یعنی اَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى۔وَزَر کے ایک معنے تو گناہ کے ہیں لیکن
میں جو تفسیر کر رہا ہوں وہاں گناہ کے معنی چسپاں نہیں ہوتے۔میری تفسیر کے مطابق بوجھ کے معنے ہیں
یعنی خدا تعالیٰ کا یہ اٹل قانون ہے کہ کوئی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی جس کی استعداد پچاس
اکائیاں ہے وہ اتنی اکائیوں
کا بوجھ نہیں اٹھاسکتی جو پچاس اور ساٹھ کے درمیان فرق ہے یا پچاس اور سو

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة البقرة
کے درمیان فرق ہے وہ تو دوسرے کا بوجھ ہے ( جس کی طاقت زیادہ ہے اور ) اس کے اوپر نہیں
پڑسکتا۔اس کی جان پر اتنا ہی بوجھ پڑے گا جتنا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کے مطابق
اٹھانے کے قابل ہے اس سے زیادہ نہیں لیکن اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ میں نے جو کوتاہی کی ، میں نے جو
غفلت کی ، میں نے جو کمزوری دکھائی اور جو قربانی مجھے پیش کرنی چاہیے تھی ، میں نے پیش نہیں کی تو کوئی
اور شخص اس کی خاطر اس کمی کو پورا کر دے گا۔یا ناممکن ہے اس واسطے کہ اس میں بھی تو اپنی استعداد
سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی اہلیت نہیں ہے اگر اس کی ذمہ داری اپنی اکائیاں ہے تو اسی اکائیوں پر اس
کی طاقت ختم ہوگی۔وہ دوسرے کی دس اکائیاں کہاں سے پوری کرے گا اگر اس کی طاقت سوا کائیاں
ہے تو سو اس نے دے دینی ہیں ایک سو دس وہ کہاں سے لائے گا۔پس اَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری یہ ایک اٹل قانون ہے۔اگر زید اپنی پوری طاقت کے مطابق
خدا کے حضور پیش نہ کرے تو زید کی طاقت کے اظہار یعنی محنت اور جانفشانی میں جو کمی رہ گئی ہے یہ کمی
کوئی دوسرا پوری نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا اپنا ایک دائرہ استعداد ہے اور اس دائر ک استعداد کی انتہا تک
اس کی ذمہ داری ہے۔دوسرے کی ذمہ داری وہ کیسے اُٹھائے گا۔اَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى۔دوسرے
کا بوجھ تو وہ اُٹھا ہی نہیں سکتا یہ ناممکن ہے کیونکہ یہ اٹل قانون ہے کہ انسان دوسرے کا بوجھ اور
ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔زید بکر کی ذمہ داریاں نہیں اُٹھا سکتا اور بکر زید کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا
سکتا۔ہر شخص کو اپنی ذمہ داریاں خود ہی ادا کرنی پڑیں گی اور ادا بھی اس طرح نہیں کرنی ہوں گی کہ کچھ
دیا اور بقیہ کے متعلق بخل کر دیا بلکہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنی طاقت کو انتہا تک پہنچا کر اس کا
آخری حصہ تک ادا کرنا پڑے گا کیونکہ دوسرا کوئی ہے ہی نہیں جو کمی کو پورا کر سکے۔عقلاً بھی کوئی دوسرا
اس کمی کو پورا نہیں کر سکتا۔یہ خدا کا اٹل قانون ہے کیونکہ جو دوسرا ہے اس کو جتنی طاقت دی گئی تھی اس
کے مطابق کام کرنے کی تو اس کی اپنی ذمہ داری تھی اور دوسرے کی ذمہ داری اُٹھانے کی اسے طاقت
ہی نہیں ملی۔اس کی طاقت کا کوئی حصہ ایسا نہیں رکھا گیا جس کے بارہ میں اسے کہا گیا ہو کہ تو دوسرے کی
ذمہ داری اٹھا لے۔وہ دوسرے کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا۔ہرگز نہیں اٹھا سکتا۔پس جو قوم اپنے
مقام کی انتہا کو پہنچنا چاہے، اس کے ہر فرد کی ایسی تربیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو انتہا تک
پہنچانے والا ہو۔فرض کرو ایک لاکھ کی کوئی قوم ہے اگر ان میں سے توے ہزا ر اپنے دائرہ استعداد
۱

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
خلیفة
۳۷۲
سورة البقرة
کے مطابق یعنی لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں جس قسم کے مکلف ہونے کا ذکر ہے اس کے
مطابق اپنی ذمہ داریوں کو اپنے دائرہ استعداد کی انتہا تک پہنچا دے اور دس ہزار نہ پہنچا ئیں تو جو کام
دس ہزار سے رہ گیا ہے، کسی اور کی طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ پورا کر سکے۔یہ بالکل ناممکن ہے خدا تعالیٰ
نے اس کو پورا کرنے کی طاقت ہی نہیں دی پس اگر یہ کی رہ گئی تو ایک لاکھ آدمی اپنے مقام کی انتہا کو
نہیں پہنچ سکے گا کیونکہ دس ہزار نے کمزوری دکھا دی۔( خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۲۳ تا ۲۶)
تمہاری وسعت کے مطابق تم پر بار ڈالا جائے گا اس میں کسی فلسفے کی ضرورت نہیں ہے۔شریعت
میں اتنی لچک ضرور ہونی چاہیے کہ ہر فرد کی طاقت کے مطابق اس کی ہدایتیں بدلتی چلی جائیں۔قرآن
کریم کے بہت سے احکام میں سے مثلاً روزہ کو لے لو۔ایک صحت مند بچہ ہے اور نظر آ رہا ہے کہ وہ
پہلوان بننے والا ہے لیکن دس سال کی عمر میں خدا تعالیٰ نے اُسے فرمایا کہ روزہ نہیں رکھنا کیونکہ ابھی تم
میں روزے کی طاقت پیدا نہیں ہوئی۔اب امریکہ میں جو نئے تجربے کئے گئے ہیں واللہ اعلم کب
تک ان
کو صحیح سمجھا جائے گا۔ان تجربات کی رُو سے اٹھارہ سال کی عمر تک انسان کھانے کے اعتبار سے
بچہ متصور ہوتا ہے چنانچہ انہوں نے غذا کا ایک فارمولا بنایا ہے اور وہ یہ ہے کہ اٹھارہ سال کی عمر تک کا
بچہ ( کھانے کے لحاظ سے وہ بچہ ہے ) جس وقت جس چیز کی جتنی مقدار میں خواہش کرے وہ اسے ملنی
چاہیے۔تب اس کی (جسمانی) صحیح نشو نما ہو سکتی ہے اسی واسطے اٹھارہ سال کی عمر سے کم کے بچوں کو
عادت ڈالنے کے لئے تو کچھ روزے رکھوانے چاہئیں لیکن ایک مہینہ کے لگا تار روزے نہیں رکھوانے
چاہئیں کیونکہ رمضان کے لئے وہ عمر بلوغت نہیں ہے رمضان کا تعلق انسان کی روح سے بھی ہے مثلاً
تنویر قلب ہوتی ہے۔رُوح میں روشنی اور بشاشت پیدا ہوتی ہے۔انسان پر اگر اللہ تعالیٰ کا فضل ہو
جائے تو وہ روحانی طور پر ترقی کر کے کہیں سے کہیں جا پہنچتا ہے۔۔۔۔۔۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَطَافُ رَهَقًا کہ اے انسان! خواہ تیری صحت کیسی ہو! خواہ تیری
عمر کتنی ہو! خواہ تیرا ماحول کیا ہو! تیری طاقت کے خلاف یا تیری طاقت سے بڑھ کر بوجھ تمہارے اوپر
خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۵۰۵ تا ۵۰۷)
نہیں ڈالا جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی