سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 23
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۵۳
سورة البقرة
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس جگہ کسی آیت کا حوالہ نہیں دیا۔ابھی میں نے جو کہا
تھا نا کہ کسی آیت کا حوالہ آپ دیں کہ وہ ہے کسی نہ کسی آیت کی تفسیر۔پہلے میرے دماغ میں یہ بات
نہیں تھی تب آپ سے باتیں کرتے ہوئے یہ آیت آگئی سامنے، وہی مثال اس کی کہ وَلا يُحيطون
بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاء۔اس کی تفسیر کرتے ہوئے آپ نے وہ لکھا ہے کہ کوئی دہریہ، کوئی
کمیونسٹ، کوئی بت پرست کوئی بد مذہب علم کے میدان میں ترقی کرتے ہوئے جب ترقی کرتا ہے تو
خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق ترقی کرتا ہے اس کی منشا کے بغیر ترقی نہیں کرتا اور انسان اللہ تعالیٰ کی مرضی
کے سوا اُس کے علم کے کسی حصہ کو بھی پا نہیں سکتا۔اور اس سے اگلا ٹکڑا آیت کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا علم
آسمانوں پر بھی اور زمین پر بھی حاوی ہے۔کائنات کا اس کے علم نے احاطہ کیا ہوا ہے وہ اس کا پیدا
کرنے والا ہے اس کے اندر جو کچھ بھی خواص پائے جاتے ہیں، جو کچھ خواص میں کمی ہوتی ہے، جو
بڑھوتی ہوتی ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اس کے امر سے یا اس کے خلق سے وہ چیز ہورہی
ہے۔وہ اس سے پوشیدہ اور چھپی ہوئی نہیں۔وہ انسانوں کی طرح نہیں کہ آج یاد کر لیا یاسن لیا اور کل کو
بھول گیا خدا نہ کرے آپ میں سے بعض بھول ہی جائیں کہ میں آپ کو کیا نصیحت یہاں کر کے
گیا ہوں کہ قرآن کریم کا علم حاصل کرتے رہنا ہے اسے بھولنا نہیں۔درووو
(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۶۸ ۵ تا ۵۷۰ )
پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ مخلوق کے ساتھ شدید تعلق رکھنے کے باوجود یعنی ہر ایک جان کی
جان، ہر ہستی کا سہارا اور ہر بستی کو قائم رکھنے کے باوجود وہ الگ ہے۔وہ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ہے۔اَلْحَيُّ
کے معنے نیست سے ہست کرنے اور القیوم کے معنی اس کو قائم رکھنے والی ہستی کے ہوتے ہیں۔وہ
الحی ہے انسان کو زندگی دیتا ہے۔وہ القیوم ہے اس کی زندگی کو قائم رکھتا ہے اور اس میں ایک پہلو تو
اللہ کی ذات سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا اس کی مخلوق سے۔القیوم کی رو سے وہ سہارا بنتا ہے ہر ایک
چیز کا ، تب وہ قائم رہتی ہے لیکن اس تعلق کے باوجود وہ کیس كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری:۱۲) بھی ہے اور
اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (الاعراف: ۵۵) بھی ہے۔وہ سب سے برتر اور تمام مخلوق سے وراء الوراء بھی ہے
اور تقدس کے مقام پر جلوہ گر ہے اور اس طرح الگ کا الگ بھی رہا، وہ انسان کے ساتھ مل بھی گیا۔اس
نے انسان کے ساتھ تعلق بھی قائم کیا۔انسان نے اس کے پیار کی باتیں بھی سنیں۔انسان نے اس کی
۳۵۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالثة
قدرت کے زبردست ہاتھ کے کرشمے بھی دیکھے۔گویا وہ دور ہونے کے باوجود انسان کے قریب بھی
آگیا۔انسان کیا ہے؟ خدا کی ایک عاجز مخلوق ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے عاجز بندے
سے شدید تعلق بھی قائم کر لیا۔وہ اپنے بندے کی جان کی جان بھی بن گیا اور اس کی ہستی کا سہارا بھی بن
گیا۔اس کے باوجود وہ الگ کا الگ بھی رہا اور مخلوق کے ساتھ مخلوط نہیں ہوا اور اس کا ئنات میں سب
کچھ پیدا کر کے پھر بھی وہ مخلوق کا عین نہیں بلکہ وہ اپنی ذات میں اکیلا اور حقیقی تقدس اور توحید کے
مقام پرجلوہ افروز ہے۔خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۱۰ تا ۲۱۱)
ج
على آیت ۷ ۲۵ تا ۲۵۸ لاَ إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ
فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرُوَةِ الْوُثْقَى لَا
انْفِصَامَ لَهَا وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ اَللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ
الظلمتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا اَولِيَهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ
النُّورِ إِلَى الظُّلمتِ أَوَلَيكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ۔لا
۲۵۸
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دین کے معاملہ میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں کیونکہ ہدایت اور گمراہی کا باہمی
فرق خوب ظاہر ہو چکا ہے۔پس سمجھ لو کہ جو شخص اپنی مرضی سے نیکی سے روکنے والے کی بات ماننے
سے انکار کرے اور اللہ پر ایمان رکھے تو اس نے ایک نہایت مضبوط قابل اعتماد چیز کو جو بھی ٹوٹنے کی
نہیں مضبوطی سے پکڑ لیا اور اللہ بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔اللہ ان لوگوں کا دوست ہے جو
ایمان لاتے ہیں۔وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے
دوست نیکی سے روکنے والے ہیں وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں۔وہ
لوگ آگ میں پڑنے والے ہیں وہ اس میں رہیں گے۔پھر فرمایا۔لا إكراه في الدِّينِ دین میں کوئی
جبر نہیں۔دین کے معنی لغت عربی نے یہ کئے ہیں الطاعَةُ وَالْجَزاءُ اطاعت کرنا یا اعمال پر جزا کا دیا
جانا۔وَاسْتَعِيرُ لِلشَّرِيعَةِ اور استعارہ اسے شریعت اور مذہب کے لئے بولا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے
اطاعت کے معنی کو اس آیت میں ظاہر کیا ہے وَ اَخْلَصُوا دِینَهُم لِلهِ کہ انہوں نے اپنی اطاعت خدا
۳۵۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے لئے جو انہوں نے اطاعت کی ، خدا کے حکم کو مانا اس میں انہوں نے اخلاص کا ثبوت دیا۔مخلص ہوکر
اطاعت کی اور مفردات راغب میں ہے کہ اس کے معنے جو الطاعة اطاعت کے ہیں۔فَإِنْ ذلِكَ لا
يَكُونُ فِي الْحَقِيقَةِ إِلَّا بِالإخلاص که حقیقی اطاعت اخلاص کے بغیر ممکن نہیں اور اخلاص جو ہے
وہ جبر کے نتیجہ میں پیدا نہیں ہوتا۔والا خلاص لا يتأتى فِيْهِ الْإِكْرَاه جبر کے نتیجہ میں اخلاص نہیں
پیدا ہوتا اور نہ ہو سکتا ہے اور اخلاص نہ ہونے کی وجہ سے حقیقی اطاعت نہیں ہوتی اور حقیقی اطاعت نہ
ہونے کی وجہ سے کوئی جزا سزا کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔۔دین کے معنی اطاعت اور جزا یا شریعت کے ہیں لیکن یہاں دین کا لفظ نہیں بلکہ الدین کا لفظ ہے
یعنی وہ اطاعت جس کا مطالبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد شریعتِ
اسلامیہ میں کرتا ہے۔وہ اطاعت جو اللہ تعالیٰ کی محبت سے اس کے عرفان سے اس کی معرفت حاصل
کرنے کے بعد دلوں میں پھوٹتی اور جوارح سے ظاہر ہوتی ہے۔یہ وہ اطاعت ہے جس کا مطالبہ اسلام
کرتا ہے اور یہ وہ اطاعت ہے جس پر اللہ تعالیٰ وہ انعامات عطا فرماتا ہے جس پر ان جنتوں کا خدا تعالیٰ
نے وعدہ دیا گیا ہے، جس کی بشارتیں قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ہیں اور اگر اس کے معنی
شریعت کے ہوں تو الدین کے معنے ہوں گے کامل شریعت جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے نوع انسانی
کے ہاتھ میں دیا گیا۔یہاں یہ بات بڑی وضاحت سے بیان کر دی گئی ہے کہ اطاعت حقیقی کا امکان ہی نہیں جبر کے ذریعہ
سے۔کیونکہ اس کی بنیاد اخلاص پر، اس کی بنیاد خدا تعالیٰ کے پیار پر، اس کی بنیاد خدا تعالیٰ کی معرفت
کے حصول پر، اس کی بنیاد حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی بن کر خدا تعالیٰ کی محبت کے حصول
پر ہے اور جبر کے ساتھ اگر کسی سے ایمان کا اعلان کروایا جائے یا جبر کے ساتھ اگر کسی سے نیکیاں
کروائی جائیں یا جبر کے ساتھ کوئی شخص یہ کہے کہ میرا دل بھی تصدیق کرتا ہے کہ اسلام ایک صداقت
اور بنی نوع انسان کے شرف کے لئے آیا ہے تو اس کے نتیجہ میں وہ جو علام الغیوب ہے وہ ہستی تو کوئی
جزا اس کے اوپر نہیں اس کو دے سکتی۔تو اس اطاعت و جزا کو میں نے ایک مفہوم میں بریکٹ کر دیا ہے
کہ اطاعت کے ساتھ جزا کا تعلق ہے خالص اطاعت موعودہ جزا کی بشارت دیتی ہے یعنی جو مقبول
اعمال ہیں اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی رضا کی جنتوں میں داخل کرتا ، ان سے پیار
۳۵۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کرتا، ان کا دوست بن جاتا ہے، ان کو جیسا کہ اگلی آیت میں ہے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف
لے آتا ہے۔ان راہوں کو منور کرتا ہے جو انہیں خدا تعالیٰ کے پیار کی طرف لے جانے والی ہیں۔جو
اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں ہیں وہ ان پر کھولی جاتی ہیں، ان پر چلنے کی انہیں تو فیق عطا کی جاتی ہے۔یہ چیزیں جبر سے نہیں ہوتیں اور نہ اس قسم کی کوئی جزا یا ثواب مل سکتا ہے جو جبر کروائے جائیں۔یہاں خدا تعالیٰ نے ایک دلیل بڑی واضح کر کے دے دی قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى ضلالت
اور گمراہی کا فرق کھول کر بیان کر دیا۔ہر شخص جو اپنی فطرتی قوتوں
کی صحیح نشو نما کرنے والا ہے اگر
اسے صحیح غور و فکر کی توفیق ملے تو وہ اس نتیجہ پر پہنچے گا بغیر کسی جبر کے کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا
ہوا دین اس
کی بھلائی اور خیر کے لئے ہے لیکن جو شخص ہوائے نفس کے بندھنوں میں خود کو باندھ لے
اور شیطان کا غلام ہو جائے تو ظاہری اور مادی سختیاں اور جبر و تشدد جو ہے وہ شیطان کی رسیاں ہیں جو
انسان کے لئے تیار کی ہیں، گمراہ کرنے کے لئے انسان کو ، ان
کو تو نہیں کاٹا کرتیں۔لا اکراہ فی الدین کے جو اکراہ کے معنی ہیں کہ دوسرے کو مجبور کرنا حالانکہ وہ کراہت محسوس کرتے
ہیں دین اسلام سے لیکن مجبور کرنا کہ اس کے برعکس تم اپنی محبت کا اعلان کرو اس پر بعض اور آیات
قرآنی بھی روشنی ڈالتی ہیں سورۃ محل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ اِيْمَانِةِ إِلَّا مَنْ أَكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَبِنٌ بِالْإِيمَانِ وَلَكِنْ مَنْ
شَرَحَ بِالكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبْ مِنَ اللهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (النحل : ۱۰۷) جو لوگ بھی
اپنے ایمان لانے کے بعد اللہ تعالیٰ کا انکار کریں سوائے ان کے جنہیں کفر پر مجبور کیا گیا ہو لیکن ان
کے دل ایمان پر مطمئن ہوں وہ گرفت میں نہ آئیں گے (جن کا دل مطمئن ہے ) ہاں وہ جنہوں نے
اپنا سینہ کفر کیلئے کھول دیا ہو ان پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے بڑا بھاری
عذاب مقدر ہے اور پھر فرماتا ہے اس کے بعد اور ایسا اس سبب سے ہوگا، اگلی آیت میں ہے کہ انہوں
نے اس ورلی زندگی سے محبت کر کے اسے آخرت پر مقدم کر لیا اور نیز اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ کفر
اختیار کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا تو ایک شخص کفر کی راہوں کو اختیار کرتا ہے۔ایک شخص دنیا
سے اندھی محبت رکھتا ہے اور دنیا کو اپنے پیارے رب کے لئے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ایک شخص
مطمين بالكفر ہے اور شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدرًا اس کا اس کے اوپر اطلاق ہوتا ہے اس کے متعلق
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۵۷
سورة البقرة
خدا یہ اعلان کرتا ہے کہ عَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللهِ خدا کا غضب ایسے لوگوں کے اوپر نازل ہوتا ہے اور
ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے عذاب عظیم مقدر کیا یعنی جو شخص اپنی مرضی سے دنیا سے پیار کرنے والا کفر کی
راہوں کو اختیار کرنے والا اور کفر پر شرح صدر رکھنے والا ہے یہ تصویر کھینچ دی نا اس آیت نے اب اگر
کوئی شخص جبرا اس کے منہ سے یہ کہلوائے کہ میں ایمان لایا یا اگر کوئی جبرا اس شخص سے نماز پڑھوائے تو
وہ تو اسے یہ کہے گا جبر کرنے والا کہ خدا تجھے جنت میں لے کر جائے گالیکن خدا کی وحی اور خدا کا کلام
اسے یہ سنا رہا ہوگا فَعَلَيْهِم غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیم کہ یہ جو کہتے ہیں کرتے رہیں
لیکن میرا فیصلہ یہ ہے کہ تیرے اوپر میر ا غضب نازل ہوگا اور تیرے لئے میں نے عذاب عظیم تیار کر
رکھا ہے۔اس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ لا اکراہ فی الدین کے اور قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَی کے معنی
کیا ہیں اور ان کی حقیقت کیا ہے کہ جب دل میں ایمان نہیں تو جبر جو صرف ظاہر پر کیا جا سکتا ہے وہ
بے نتیجہ ہے اور کسی کا یہ خیال کرنا کہ اس سے کوئی اچھا نتیجہ اسلام کے حق میں یا اس شخص کے لئے جس
پر جبر کیا گیا ہے نکل آئے گا قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق نہیں ہے۔ایک اور جگہ سورہ مومنون میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آیت تو میں نے ایک لی ہے جو میں اب
پڑھوں گا لیکن اس کے علاوہ کچھ آیتیں آئی ہیں ان کا میں ترجمہ صرف سناؤں گا آپ کو تا کہ مضمون
آپ کے ذہن میں آجائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَم يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ بَلْ جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ
أَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَرِهُونَ (المؤمنون : ۷۱، ۷۲) کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو جنون ہے ( مگر ایسی بات
نہیں) بلکہ وہ ان کے پاس حق لے کر آیا ہے اور ان میں سے اکثر لوگ حق کو نا پسند کرتے ہیں۔اگر حق
ان کی خواہشات کی اتباع کرتا تو آسمان اور زمین اور جوان کے اندر بستے ہیں تباہ ہو جاتے۔حقیقت یہ
ہے کہ ہم ان کے پاس ان کی عزت کا سامان لے کر آئے ہیں اور وہ اپنی عزت کے سامان سے اعراض
کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجرم یقیناً جہنم کے عذاب میں مدتوں مبتلا رہیں گے۔ان کے عذاب
میں وقفہ نہیں ڈالا جائے گا اور وہ اس میں مایوس ہو جائیں گے اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود
اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے اور وہ پکاریں گے کہ اے مالک ( جو دوزخ کے داروغہ کا نام ہے )
تیرے رب کو چاہیے کہ ہمیں موت دے دے۔(آگے سے مالک ان کو جواب دے گا اور ) کہے گا تم
دیر تک اس میں رہو گے۔لَقَدْ جِثْنَكُمْ بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَرِهُونَ (الزخرف :٩):
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۵۸
سورة البقرة
اور خدا ان سے کہتا ہے ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے لیکن تم میں سے اکثر حق سے نفرت اور
کراہت کرتے تھے۔وہ شخص جو دل سے یہ نفرت اور کراہت کرنے والا ہے حق سے، زبان سے کچھ
کہلوالینا اس سے نہ اس کی بہتری کے لئے ہے نہ اسلام کی بہتری کے لئے ہے۔یہ دو آیات میں نے اس لئے آپ کے سامنے رکھی ہیں کہ لا اكراه فی الدین میں ایک کراہت کو
دور کرنے کا جبر ذکر کیا ہے تو اور دونوں جگہ ایک جگہ وَ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَرِهُونَ اور دوسری جگہ مَنْ
شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدرًا یعنی حق سے کراہت کرنے والے اور کفر کے لئے شرح صدر رکھنے والے اور
مطمئن، ان کے دل مطمئن ہیں کفر پر اور شرح صدر ہے ان کا کفر پر اور حق سے وہ کراہت رکھنے
والے ہیں۔یہ ہے ان کی کیفیت ان آیات میں بتائی گئی۔ان کے متعلق کہا گیا ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي
الدین دین کے معاملہ میں ایسے لوگوں کو جبراً تم مسلمان نہیں بنا سکتے جبر ا تم نیکیاں نہیں کروا سکتے کیونکہ
قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى دلائل کے ساتھ اور بینات کے ساتھ حقیقت کو واضح کر دیا گیا اور کھول کر
بیان کر دیا گیا ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ سورۃ یونس میں فرماتا ہے :-
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا ( يونس : ۱۰۰ ) اگر جبر کرنا ہوتا اگر جبر کو جائز
رکھنا ہوتا تو انسان پر کیوں چھوڑا جاتا جبر، خدا تعالیٰ خود جبر کرتا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ (یونس: ۱۰۰ ) اور اگر اللہ تعالیٰ ہدایت کے معاملہ میں اپنی ہی مشیت کو نافذ کرتا تو جس قدر
لوگ زمین پر موجود ہیں وہ سب کے سب ایمان لے آتے۔پس جب خدا تعالیٰ مجبور نہیں کرتا تو کیا تو
لوگوں کو ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم مخاطب ہیں ) مجبور کرے گا وہ مومن بن جائیں یعنی جن کے دلوں میں حق
سے اتنی کراہت جو کفر کے لئے اس قدر شرح صدر رکھتے ہیں وہ زبر دستی تو ان کے دل نہیں بدلے
جاسکتے نہ مَنْ شَرَحَ بِالكُفْرِ صَدْرًا کی جو کیفیت ہے وہ دور کی جاسکتی ہے۔نہ یہ جبراًاکراہ سے
کراہت دور نہیں کی جاسکتی۔اس کو دور کرنے کے لئے بینات اور دلائل ہیں جو خدا تعالیٰ نے بڑی
کثرت کے ساتھ اسلام کے حق میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے۔دلائل قرآنی جو ہیں وہ اتنی
وسعت ہے ان میں کہ قیامت تک خدا تعالیٰ کے اس کلام سے ایک کے بعد دوسرا، ایک کے بعد دوسرا،
روشن ستارہ نکلتا چلا آتا ہے انسان کی ہدایت کے لئے۔اور علوم کے میدانوں میں، عقلی علوم کے
میدانوں میں روحانی علوم کے میدانوں میں ایک روشنی جو ہے وہ پیدا ہوتی چلی جارہی ہے اور قرآن
۳۵۹
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کریم کی ہر نئی تفسیر جو ہر نئے زمانہ کی ضروریات کو پورا کرنے والی ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو
ثابت کرنے والی اور آیت کی شان کو قائم رکھنے والی ہے اور خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اور آسمانی نشانات
جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دنیا پر ظاہر ہوئے اسی طرح یہ سلسلہ قیامت تک
ممتد ہے اور خدا تعالیٰ کے نیک بندے اُمت محمدیہ میں ایک ایک وقت میں بعض دفعہ لاکھوں کی تعداد
میں مختلف خطوں میں پیدا ہوئے جنہوں نے خدا تعالیٰ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ
کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور آپ کی صداقت اور شان کو ظاہر کرنے کے لئے معجزات دکھائے انسان
کو۔اور یہ سلسلہ جو ہے وہ میں نے جیسا کہ بتایا قیامت تک ممتد ہے لیکن اس قدر دلائل سننے کے بعد
اس قدر نشانات دیکھنے کے بعد بھی جس کا دل حق سے کراہت رکھتا اور جس کا سینہ بشاشت سے کفر کو
قبول کرتا ہے اس پر جبر کر کے تو نہیں منوایا جاسکتا۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا یہاں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ جو نیکی ہے اس کا بدلہ تو خدا تعالیٰ نے
دینا ہے اگر میں یا آپ کسی پر جبر کر کے اس سے نیکی کے کام کروائیں تو وہ میرے سامنے ہاتھ
پھیلائے گا نا کہ مجھے بدلہ دوستم نے جو مجھ سے یہ کام کروائے ہیں مجھے خدا کی رضا کی جنتوں
کا پروانہ لکھ
کے دو۔تو کون ایسا انسان ہے جو کسی دوسرے انسان کو ایسے پروانے لکھ کے دینا شروع کر دے اور
خدا تعالیٰ ان کو مان بھی لے۔بدلہ تو خدا نے دینا ہے اور خدا ظاہری اعلان
کو دیکھ کر تو بدلہ نہیں دیتا۔خدا تعالیٰ تو ، بعض بد بخت ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن کے اعمال انسان کی نگاہ میں بڑے پیارے اور
مخلصانہ ہوتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ انہیں قبول نہیں کرتا بوجہ کسی ایسی خباثت کے جو ان اعمال کے پیچھے
پوشیدہ ہوتی ہے اور ان کے منہ پر مار دیئے جاتے ہیں ان کے اعمال نامے۔حدیثوں میں کثرت سے
اس کا ذکر ہے تو جس نے بدلہ دینا ہے اور جو علام الغیوب ہے اور جس پر کوئی زبردستی کر کے اس کے
قانون اس کی خواہش اور منشاء کے خلاف کچھ کروا نہیں سکتا۔اس سے کیسے جزا دلوائی جاسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ
نے تو مَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِن وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (الكهف : ۳۰) کا اعلان کیا۔خدا تعالیٰ نے تو یہ کہا کہ
اپنی مرضی سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ اور مجھے سے اگر پیار حاصل کرنا چاہتے ہو تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کرو، اپنی مرضی سے لا إِكْرَاةَ في الدايين تم پر کوئی زبر دستی
نہیں ہے۔مسلمان ہونے کے بعد بھی کوئی زبردستی نہیں کیونکہ اگر مسلمان ہونے کے بعد کوئی زبر دستی
۳۶۰
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ہوتی تو اسلام کے اندر نہ فاسق کوئی ہوتا نہ منافق کوئی ہوتا۔اپنی مرضی سے اخلاص کے ساتھ حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت جو کامل محبت کا تقاضا کرتی ہے جس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کا
پیار ملتا ہے اس کی معرفت ملتی جس کے نتیجہ میں خدا کا عرفان حاصل ہوتا خدا کے لئے دل میں محبت کا
ایک سمندر موجزن ہو جاتا ہے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ اس قابل سمجھتا ہے اس پاک بندے کو جو اس
پاک کی خاطر خود کو پاک بناتا ہے کہ اس سے وہ پیار کرے اپنی رضا کی جنتوں میں اسے داخل کرے تو
لا إكراه في الدِّينِ -
پہلوں نے بھی باوجود اس کے کہ بہت سی غلط قسم کی روایتیں بھی ان کے پاس پہنچ چکی تھیں لیکن جو
حقیقت تھی وہ بھی انہوں نے کھول کے بیان کر دی۔ان میں سے چند حوالے اس وقت میں پڑھ کے
سناؤں گا آپ دوستوں کو۔ہمارے ایک مشہور بزرگ مفسر قرآن ہیں امام رازی۔یہ ساتویں صدی
ہجری کے ہیں۔ان کی وفات ہوئی یعنی چھٹی کہنا چاہیے زیادہ زندگی انہوں نے گذاری چھٹی میں ، ۶۰۶
ہجری میں۔لا اکراه فی الدین کے نیچے وہ لکھتے ہیں بعض حوالے دے کر پہلوں کے کہ خدا تعالیٰ نے
لا إِكْرَاةَ في الدِّینِ کی تفسیر کرتے ہوئے :-
خدا تعالیٰ نے ایمان
کی بنیاد جبر و اکراہ پر نہیں رکھی بلکہ ہر انسان کی طاقت اور اختیار پر رکھی ہے۔توحید کے متعلق فیصلہ کن اور واضح بیان دینے کے بعد فرمایا کہ ان دلائل کی توضیح کے بعد کافروں کے
لئے کفر پر قائم رہنے کا کوئی عذر باقی نہیں رہا۔سوائے اس کے کہ اس کو ایمان پر مجبور کر دیا جائے ( یعنی
جتنے دلائل دیئے جانے چاہیے تھے وہ دے دیئے گئے۔حق آگیا نا، جاء الحق اور معجزات بھی دکھائے
گئے اور کوئی وجہ نہیں کہ یہ ایمان نہ لائیں۔اب جو وہ ایمان نہیں لاتے تو ایک ہی صورت رہ جاتی ہے
باقی کہ ان کو مجبور کیا جائے کہ وہ ایمان لائیں لیکن وہ کہتے ہیں) اور کسی پر جبر واکراہ دنیا میں جو
دار الابتلا اور دار الامتحان ہے جائز نہیں کیونکہ دین میں جبر و اکراہ کا مطلب یہ ہوگا کہ ابتلا اور امتحان کا
مقصد باطل ہو گیا۔اسی فرمان کی طرح دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ( آیت کا میں ترجمہ کروں گا) کہ
جو چاہے ایمان لائے جو چاہے کفر اختیار کرے اور ایک دوسری سورۃ میں فرمایا کہ اگر تمہارا رب جبر
کرنا چاہتا تو زمین کے تمام لوگ ایمان لے آتے لیکن خدا نے ایسا نہیں کیا۔پھر کیا تو لوگوں کو مجبور
کرے گا کہ وہ ایمان لے آئیں اور پھر ایک اور جگہ فرمایا کہ شاید کہ تو تباہ کر دے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ
۳۶۱
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالثة
نَّفْسَكَ (الشعراء: ۴) شاید کہ تو تباہ کر دے اپنی جان کو اس فکر سے کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔اگر ہم
انہیں مجبور کرنا چاہتے تو ہم ان پر آسمان سے کوئی ایسا نشان نازل فرما دیتے کہ اس کے سامنے ان کی
گردنیں جھکنے پر مجبور ہو جاتیں اور اس معنی کی تائید اس فرمان سے بھی ہوتی ہے کہ ہدایت گمراہی سے
الگ ہو چکی ہے (جو اسی آیت میں لا اکراہ فی الدین کے آگے ہے قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ اس
کی طرف اس کے معنی کر رہے ہیں ) اور اس معنی کی تائید اس فرمان سے بھی ہوتی ہے کہ اس کے بعد
ہے (لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کے بعد ہے ) کہ ہدایت گمراہی سے الگ ہو چکی ہے یعنی اس کے دلائل
ظاہر ہو چکے ہیں اور اس کے بعد ان کو ایمان کی طرف لانے کے لئے کوئی طریق باقی نہیں رہا۔( یعنی
ہر وہ طریق جو کسی کو کنونس (Convince) کرنے کے لئے جو کسی کو سمجھانے کے لئے جو کسی پر ہدایت
کھولنے کے لئے ممکن تھا وہ طریق اختیار کیا گیا وہ دلائل دے دیئے گئے معجزات دکھا دیئے گئے ) اور
یہ جائز نہیں ، کوئی طریق باقی نہیں رہا سوائے جبر کے اور یہ جائز نہیں کیونکہ یہ ذمہ داری کے خلاف ہے
کہ ہر آدمی پر جو ذمہ واری ہے کہ اپنی مرضی سے کرے یہ اس کے خلاف ہے جو بنیادی۔پہلے میں
نے بتایا تھا کہ یہ جو انسان کی پیدائش کا منصوبہ باری ہے اس کے خلاف ہے)۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ : " لا إِكْرَاهَ فِی الدِّینِ کا بعض کے نزدیک یہ مطلب بھی ہے جو شخص جنگ کے
بعد دین میں داخل ہوا ہو اس کے متعلق یہ نہ کہو کہ وہ مجبور ہوکر دین میں داخل ہوا ہے۔اسلام جب آیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظاہری دنیوی کمزور حالت میں رہے لمبا عرصہ مکی
زندگی میں، تیرہ سال پھر مدینے ہجرت کر کے تشریف لے گئے۔پھر وہاں حملہ آور ہوئے رؤسائے مکہ
اور انہوں نے سارے عرب کو اپنے ساتھ ملایا اور یہ فیصلہ کیا کہ اسلام کو دنیا سے مٹادیں گے اس وقت تو
وہی چند مسلمان تھے جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو چکے تھے، تو دفاعی جنگیں اسلام کو
لڑنی پڑیں۔دفاعی جنگیں بھی لڑیں لیکن جنگ کی بعض شکلیں معجزانہ صورتیں بھی اختیار کر جاتی ہیں عقلمند
آدمی کے لئے مثلاً بدر میں تین سو کچھ صحابہ کا نہتے ، نہ کپڑے ٹھیک نہ ہر ایک کے پاس جوتا بھی تھا اور
اس کے مقابلے میں بڑے کتر وفر کے ساتھ رو و سائے مکہ حملہ آور ہوئے تھے لیکن ان کا سر وہاں کٹ
گیا اور شکست کھائی اور وہ واپس آئے اس وقت بہتوں نے سمجھا ہو گا کہ اتنی کوشش جو کی ہے جب تک
اس چھوٹی سی جماعت کے پیچھے کوئی زبر دست خدائی ہاتھ نہ ہو اس وقت تک یہ چیز نہیں ہے، یہ نظارہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۶۲
سورة البقرة
نہیں ہماری آنکھیں دیکھ سکتیں تو وہ ایمان لے آئے تو لا إِكْرَاهَ فِی الدِّینِ کا بعض لوگوں نے اس کی یہ
تفسیر کی ہے کہ جنگ کے بعد اس قسم کی دلی تبدیلی پیدا ہو جانے کے نتیجہ میں اگر کافر کچھ ، مومن بھی
ہو جائیں تو یہ نہ کہو کہ جنگ کی وجہ سے مجبور ہو گئے وہ۔جنگ کی وجہ سے مجبور نہیں ہوئے جنگ تو دفاعی
کی گئی تھی جنگ میں تو کمزوری کی حالت میں جب وہ جنگ کی گئی تھی۔ظاہری حالات میں اس جنگ
میں جیتنا نا ممکنات میں سے تھا لیکن اس جنگ نے بعض عقلمندوں کو ایک نشان دکھا یا خدا کا اور اس نشان
میں انہیں خدا تعالیٰ کا ہاتھ نظر آیا۔اس ہاتھ کو انہوں نے پکڑا اور وہ اسلام کی طرف آگئے۔تو ایسوں کو
یہ نہ کہو کہ تم دل سے ایمان نہیں لائے مجبور ہو گئے ہو۔اس کی طرف اشارہ ہے اس آیت میں۔کیونکہ
جب وہ جنگ کے بعد دین میں داخل ہونے کے لئے راضی ہو گئے دل سے اور اس کا اسلام صحیح ہوا تو وہ
مجبور نہیں کہلائیں گے۔مطلب یہ ہوا کہ تم ایسے لوگوں کوا کراہ و جبر کی طرف منسوب نہ کرو۔اس کی مثال دوسری جگہ یہ ملتی ہے ( یہ امام رازی ابھی فرمارہے ہیں ) جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جو شخص تمہیں سلام کہے تم اسے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں صرف ظاہر سے اسلام کا اعلان کر رہا ہے۔علامہ آلوسی ہیں۔ان کی ایک تفسیر ہے روح المعانی۔وہ اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں۔انہوں نے یہ، ان کی
وفات ہوئی ہے ۱۲۷۰ء میں تو مختلف روایتیں جو ان تک پہنچیں مختلف تفاسیر ان کا ذکر کر کے وہ کہتے
ہیں : اس آیت کی ایک تفسیر یہ کی گئی ہے کہ دین کے متعلق خدا کی طرف سے کسی قسم کا جبر نہیں بلکہ اس کا
سارا دارو مداراختیاراور رضا پر ہے۔اگر ایسا نہ ہو تو پھر ابتلا اور امتحان کا وجود ہی بے فائدہ ہو جائے اور
یہ آیت ویسی ہی ہے جیسے دوسری جگہ فرمایا کہ جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے“۔اور تفسیر المنار محمد عبدہ کی ہے وہ درس دیتے تھے ان کے شاگرد نے لکھی ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ ”ابن
جریر نے بہت سی روایات جمع کی ہیں جن میں ہے کہ جاہلیت میں عورتیں نذرمانا کرتی
تھیں۔( جاہلیت کے زمانہ میں یہودی مذہب اور عیسائی وہاں بستے تھے۔مدینے میں بھی تھے تو یہ
مدینے کی بات ہے ) جاہلیت میں عورتیں نذر مانا کرتی تھیں کہ ہم اپنے بچوں کو یہودی بنادیں گے
تا کہ وہ زندہ رہیں۔( جن عورتوں کے بچے مر جاتے تھے وہ حب اٹھرا کھانے کی بجائے نذر مانتی
تھیں کہ یہودی بنادیں گے تاکہ وہ زندہ رہیں)۔پھر مسلمانوں کو اسلام نصیب ہوا تو انہوں نے ارادہ
کیا کہ وہ اپنے ان بچوں کو جو اہل کتاب کے دین پر ہیں مجبور کریں کہ وہ اسلام لے آئیں“۔( جو بچے
66
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۶۳
سورة البقرة
یہودیوں نے لے لئے تھے ) اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ابن جریر یہ کہتے ہیں بہت سی روایات جمع کی ہیں اور یہ ان کا آپس میں پھر جھگڑا ہو گیا نا۔جواصل
ماں باپ تھے وہ کہتے تھے کہ پہلے اسلام تھا ہی نہیں۔ہم نے یہودی مذہب کو اپنے سے بہتر سمجھا اور نذر
مانی۔اب یہودی مذہب سے زیادہ اچھا ایک کامل اور مکمل مذہب ہمیں مل گیا ہے اسلام کی شکل میں
اب تمہارے پاس کیوں رہنے دیں اپنی اولاد کو۔یہ اختلاف ان میں پیدا ہو گیا اور اس اختلاف کا فیصلہ
کیا۔یعنی اس آیت کے نزول کی وجہ جو ہے وہ یہ بیان کرتی ہیں روایات۔اور سعید بن جبیر کی روایت
میں ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کے اترنے پر فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے تمہارے
لوگوں کو اختیار دیا ہے اگر وہ چاہیں وہ بچے جو یہودی لے چکے تھے یا عیسائی خاندان لے چکے تھے اگر
وہ چاہیں تو تمہیں ترجیح دیں اور تم میں داخل ہو جائیں۔اگر وہ چاہیں تو وہ ان
کو ترجیح دیں اور ان میں
داخل رہیں۔اس کے بعد وہ اپنی تفسیر جو انہوں نے کی وہ کہتے ہیں۔" میں کہتا ہوں کہ یہ حکم۔بڑا ان
کے دماغ نے یہاں کام کیا ہے۔میں کہتا ہوں کہ یہ حکم اس دین کا ہے جس کے متعلق اس کے دشمن“،
اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو اپنے کو اس دین کا دوست خیال کرتے ہیں۔میں کہتا ہوں۔میں
پڑھتا ہوں دوبارہ۔میں کہتا ہوں کہ یہ حکم ہے اس دین کا جس کے متعلق اس کے دشمن اس زعم میں
مبتلا ہیں کہ وہ طاقت اور تلوار کے ساتھ کھڑا ہوا اور وہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا (طاقت کے بل
ہوتے ) اس حال میں کہ طاقت اور وہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا اس حال میں کہ طاقت اس کے
دائیں ہوتی اور جو اسے قبول کرتا وہ نجات پا جاتا اور جو اسے قبول نہ کرتا تو تلوار اس کا فیصلہ کر دیتی“۔کہتے ہیں یہ اُس مذہب نے فیصلہ دیا ہے جس کی روایتیں ہیں۔”ہم پوچھتے ہیں کہ کیا یہ تلوار اس
وقت بھی کام کر رہی تھی جب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں چھپ چھپ کر نماز ادا کیا کرتے
اور جب کہ اسلام لانے پر مسلمان کو قسم قسم کے عذاب دیئے جاتے اور کوئی نہ تھا جو ظالموں کو ظلم سے
رو کے حتی کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ہجرت پر مجبور ہو گئے۔یا کیا وہ کہتے
ہیں کہ جبر و اکراہ مدینہ میں استعمال کیا گیا بعد اس کے کہ اسلام سر بلند اور غالب ہو چکا تھا اور یہ آیت تو
اس غلبہ کے ابتدائی دور میں نازل ہو چکی تھی۔آیت کا نزولِ زمانہ جو ہے وہ امام بخاری کے نزدیک
۳ھ میں غزوہ احد ہے اور یہ اس سے پہلے آیت نازل ہو چکی تھی۔تو بالکل ابتدائی زمانہ میں تھی اس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۶۴
سورة البقرة
وقت کب عروج ہوا تھا؟ وہ تو جنگ احزاب میں بھی پیٹ پر پتھر باندھ کے پھرتے تھے اور جانوں کی
فکر لگی ہوئی تھی اور منافق جو تھے وہ ریشہ دوانیوں میں تھے اور یہود جو تھے وہ اپنا فتنہ تیز کرنے کی
کوشش میں تھے۔اس وقت تو بڑی کمزوری کی حالت تھی ۳ھ میں اور مکہ کے کفار ہمیشہ مسلمانوں سے
جنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔بنو نضیر نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی اور دو دفعہ آپ کو ہلاک
کرنے کی تدبیر کی۔یہ وہ زمانہ ہے اس آیت کے بعد یہ واقعات ہوئے ہیں حالانکہ وہ مدینہ میں آپ
کی پناہ میں رہ رہے تھے۔آخر حضور نے ان کا محاصرہ کیا اور وہ ہار کر مدینہ سے نکل گئے اور جن
مسلمانوں نے اجازت مانگی تھی جب یعنی ان کی شرارتوں کی وجہ سے ان کو مدینہ چھوڑنا پڑا تو مسلمانوں
نے جب وہ جانے لگے تو مسلمانوں نے اجازت مانگی ہم اپنے بچے جو ہیں وہ ان کے پاس نہیں رہنے
دیتے اور جن مسلمانوں نے اجازت مانگی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو جو یہودی ہو چکے تھے مجبور کر کے
مسلمان بنا ئیں انہیں اس کی اجازت نہ فرمائی۔یہ اُستاد امام شیخ محمد عبدہ نے لکھا ہے اپنی تفسیر میں فرمایا کہ دراصل وہی پہلا دن تھا جس میں
مسلمانوں کو کسی قدر جبر و اکراہ کا خیال آیا۔یہ محمد عبدہ نے لکھا ہے اپنی تفسیر میں دراصل وہی پہلا دن
تھا جس میں مسلمانوں کو کسی قدر جبر و اکراہ کا خیال آیا اور اسی دن یہ فرمان نازل ہوا کہ دین میں
جبر و اکراہ جائز نہیں۔استاد امام شیخ محمد عبدہ نے فرمایا کہ عام مذاہب میں خصوصاً عیسائیوں میں یہ دستور تھا کہ وہ لوگوں کو
جبرا اپنے مذہب میں داخل کرتے اور یہ مسئلہ در اصل دین کی نسبت سیاست سے زیادہ تعلق رکھتا ہے
کیونکہ ایمان جو دین کا اصل اور جو ہر ہے اس کے معنی ہیں نفس کا جھک جانا اور فرمانبردار ہوجانا۔اور
نا ممکن ہے کہ یہ جھکنا اور یہ فرمانبرداری جبر اور زبردستی سے پیدا ہو۔یہ صرف وضاحت اور دلیل سے ہی
پیدا ہوسکتی ہے۔اس لئے جب اکراہ و جبر کی نفی فرمائی تو فرما یا قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيْ کہ ظاہر
ہو چکا ہے کہ اس دین میں ہدایت فلاح اور نور کی طرف پیش قدمی ہے اور جو مذاہب اس کے خلاف
ہیں وہ گمراہی اور بے راہ روی میں مبتلا ہیں۔یہ چند ایک مثالیں میں نے اس وقت دینی تھیں۔اسلام نے بڑی وضاحت سے دلائل دے کر سمجھا
کر حقیقت کھول کر پوری طرح واضح کر دیا ہے کہ اس عظیم دین میں اس کامل دین میں اس مکمل دین