سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 14
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۲۹
سورة ال عمران
خدا تعالیٰ کا علم انسانوں کی تکمیل کے لئے اپنے اندر ایک کامل طاقت رکھتا ہے اس لئے یہ
کتاب متقین کے لئے ایک کامل ہدایت ہے اور ان کو اس مقام تک پہنچاتی ہے جو انسانی
فطرت کی ترقیات کے لئے آخری مقام ہے (جہاں تک پہلے کوئی نہیں پہنچا )
(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۳۶)
تو یہ تیسری عظیم چیز جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے وہ الکتاب ہے جیسا کہ فرمایا
وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب والحكمة -
اور چوتھی چیز جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے وہ ہے حکمت۔اور حکمت کے معنی ہیں حقیقت
کتاب اور حقیقت رسالت یعنی قرآن کریم کی اصطلاح کی رو سے جو اس کتاب کی حقیقت ہے اور
جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی عظمت ہے اس کے دلائل پیش کرنا حکمت کے معنی میں
شامل ہے۔خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۲۱۸ تا ۲۲۶)
ص
آیت ١۷۶ اِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطنُ يُخَوِّفُ اَوْلِيَاءَةَ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَ
خَافُونِ اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ ®
شیطان اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے۔جو لوگ شیطان کے دوست بن جاتے ہیں اور خدا کے دوست
نہیں رہتے ان کے دل میں شیطان خوف پیدا کرتا ہے کہتا ہے دیکھو! دولت چلی گئی تو پھر پتہ نہیں
تمہیں ملے یا نہ ملے اور وہ بیوقوف یہ نہیں سمجھتا کہ پہلے جو دولت آئی تھی وہ شیطان نے تو نہیں دی تھی
بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس دولت کو پیدا کیا۔اور ان طاقتوں کو بھی پیدا کیا جن کی بدولت اسے وہ دولت ملی۔اس کا اپنا تو کچھ نہیں۔اسی طرح جو شخص صاحب اقتدار بن جاتا ہے سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو پھر وہ
کہتا ہے اگر میں انصاف کروں تو شاید میرا اقتدار جاتا رہے کیونکہ صاحب اقتدارلوگوں سے بے انصافی
کے تقاضے بھی کئے جاتے ہیں۔ان سے ظلم کے تقاضے بھی کئے جاتے ہیں۔آخر شیطان کو قیامت تک
جو مہلت دی گئی ہے تو اس کا یہی مطلب تھا کہ شیطان کو قیامت تک دوست ملتے رہیں گے جن کو وہ
ڈراتا اور خوف دلاتا رہے گا۔چنانچہ مطالبہ ہوتا ہے کہ فلاں حصہ ملک پر یا فلاں جماعت پر یا فلاں گروہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۳۰
پر ظلم کر دور نہ ایجی ٹیشن ہوگی ، ورنہ اقتدار تمہارے ہاتھ سے جاتارہے گا۔سورة ال عمران
خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۳۹۶، ۳۹۷)
آیت ۱۸۱ ۱۸۲ وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا اللَّهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ
b
b
هُوَ خَيْرًا لَّهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيْطَوَقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَ
لِلهِ مِيرَاتُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ لَقَدْ سَمِعَ اللهُ
قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا وَ
قَتْلَهُمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقِّ وَ نَقُولُ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ۔(DAY)
اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے
انہیں سب کچھ دیتا ہے لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی اس دین میں سے مالی قربانیاں پیش نہیں کرتے بلکہ بخل
سے کام لیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا اپنے اموال کو خدا کی راہ میں خرچ نہ کرنا دنیوی فوائد پر منتج ہو
گا اور اسی میں ان کی بھلائی ہے اگر وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کریں گے تو انہیں نقصان
ہو گا ان کا خدا کی راہ میں اموال خرچ کرنا ان کے لئے خیر کا موجب نہیں ہوگا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ
خیال درست نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ (شَرٌّ لَّهُم ( ایسا کرنا ان کے لئے بہتر نہیں بلکہ ان کے لئے
ہلاکت اور برائی کا باعث بنے گا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو وہ مول لینے والے ہوں گے اس بخل کے دو
قسم کے نتائج نکلیں گے ایک اس دنیا میں اور ایک اس دنیا میں جو شخص بخل سے کام لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ
کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ نہیں کرتا وہ اس دنیا میں جہنم میں پھینکا
جائے گا اور وہاں اسے ایک نشان دیا جائے گا جس سے سارے جہنمی سمجھ لیں گے کہ وہ اس لئے اس
جہنم میں آیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال خرچ نہیں کیا کرتا تھا سیطو قُون ان کے گلے
میں ایک طوق ڈالا جائے گا اور وہ طوق تمثیلی زبان میں ان اموال کا ہوگا جو اس دنیا میں خدا کی راہ میں
خرچ نہ کر کے وہ بچایا کرتے تھے اور اس طوق کی وجہ سے ہر وہ شخص جو جہنم میں پھینکا جائے گا جان
لے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے اور خدا کو راضی کرنے کے
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۳۱
سورة ال عمران
لئے اپنے اموال اس کے سامنے پیش کرو مگر انہوں نے اس کی آواز نہ سنی اور اس کے رسول کی آواز پر
لبیک نہ کہا اور دنیا کے اموال کو اُخروی بھلائی پر ترجیح دی اور نتیجہ اس کا یہ ہے کہ آج یہ جہنم میں ہیں اور
ذلت کا عذاب انہیں دیا جا رہا ہے جہنم کے عذاب میں تو سارے شریک ہیں لیکن یہ طوق بتا رہا ہوگا کہ
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اموال کی تو حفاظت کیا کرتے تھے لیکن اپنی جانوں کی حفاظت نہیں کیا کرتے
تھے اپنی ارواح کی حفاظت نہیں کیا کرتے تھے۔ایک نتیجہ اس بخل کا اس دنیا میں نکلے گا اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمواتِ
وَالْأَرْضِ آسمانوں اور زمین کی ہر شے اللہ کی میراث ہے اور میراث کے ایک معنی لغت نے یہ بھی کئے
ہیں کہ ایسی چیز جو بغیر کسی تکلیف کے حاصل ہو جائے پس اللہ تعالیٰ جو خالق ہے ربّ ہے اور جس کی
قدرت میں اور طاقت میں ہر چیز ہے جس کے کن کہنے سے ساری خلق معرض وجود میں آئی ہے کسی
چیز کے پیدا کرنے یا اس کے حاصل کرنے میں اسے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور جب ہر چیز اللہ ہی
کی میراث اور ملکیت ہے تو جو شخص بھی اللہ کو ناراض کرے گا وہ اس دنیا میں اموال کی برکت سے محروم
ہو جائے گا یا کوئی اور دکھ اس کو پہنچایا جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایک مثال دی اور وہ یہود کی مثال ہے کہ جب مسلمانوں کو یہ کہا جاتا ہے کہ خدا کی
راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرو تو یہود میں سے بعض کہتے ہیں کہ اچھا اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اللہ ہوا
فقیر اور ہم ہوئے بڑے امیر ہمارے اموال کی خدا کو ضرورت پڑ گئی ہے اس لئے وہ ہم سے مانگ
رہا ہے اسی پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا چونکہ بخل کے ساتھ ذات باری کا استہزا بھی شامل ہو گیا ہے اس
لئے انہیں عذاب حریق یعنی ایک جلن والا عذاب دیا جائے گا اور ان لوگوں کو جنہوں نے اس قسم کے
فقرے مسلمانوں کو ورغلانے اور بہکانے کے لئے کہے تھے اسی دنیا سے جلن کا عذاب شروع ہو گیا
تھا۔اسلام ترقی کرتا چلا گیا اور وہ لوگ جو غریب تھے اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو قبول کرتے
ہوئے ساری دنیا کے اموال ان کے قدموں پر لا رکھے اور جو مخالف بھی خدا تعالیٰ کے ان فضلوں اور
انعاموں کو دیکھتا تھا وہ اس بات کا مشاہدہ کرتا تھا کہ سچا ہے وہ جس نے کہا تھا کہ لِلَّهِ مِیرَاثُ السَّبُوتِ
وَالْأَرْضِ اور جو شخص مخالفت کو چھوڑنے کے لئے بھی تیار نہیں تھا اس کے دل میں ایک جلن پیدا ہوتی تھی
یہ دیکھ کر کہ یہ لوگ غریب تھے ہمارے محتاج تھے ہم ہی ان کی ضرورتیں پوری کرتے تھے اور ہمارے
۵۳۲
سورة ال عمران
تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
بغیر ان کی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکتی تھیں (ان دنوں جو یہود عرب میں آباد تھے وہ عربوں کو قرض دیا
کرتے تھے ) غرض انکے دلوں میں یہ دیکھ کر جلن پیدا ہوتی تھی کہ یہ بہت تھوڑے عرصہ میں یعنی چند
سال کے اندر اندر اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو قبول کر کے اس قسم کے
نتائج نکالے ہیں کہ ساری دنیا کی دولت ان کے قدموں پر لا ڈالی ہے۔دو
خطبات ناصر جلد ۲ صفحه ۳۳۸ تا ۳۴۰)
آیت ۱۹۰،۱۸۹ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا آتَوُا وَ يُحِبُّونَ أَن
يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلَا تَحْسَبَنَّهُم بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۚ وَ لَهُمْ
عَذَابٌ اَلِيم وَلِلّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُه
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یقین رکھو کہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ نہیں ہیں جو اپنے کئے پر
اتراتے ہیں۔یہ کئے پر اترانے والے دنیا دار بھی ہوتے ہیں اور مذہب کے نام پر اترانے والے بھی
ہوتے ہیں۔مذہبی گروہ اپنے جتھے پر اترانے لگ جاتے ہیں اپنے مال و دولت پر اترانے لگ جاتے
ہیں، اپنی طاقت پر اترانے لگ جاتے ہیں، اپنی تنظیم پر اترانے لگ جاتے ہیں، اپنی فوجوں پر
اترانے لگ جاتے ہیں۔ہزاروں وجوہ ہیں اترانے کی۔کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی فوج کو اتنا مضبوط کر
لیا، ہم نے اپنے نظام اقتصادیات کو ایسا بنالیا، ہماری زراعت ایسی ہوگئی ، ہم نے پانی کا یہ انتظام کر
لیا، ہم نے ایٹم بم بنا لیا۔(پہلے تو یہ مذہبی گروہ نے ہی بنایا تھا یعنی عیسائی دنیا نے جو کہ کیپٹلسٹ
کہ
(Capitalist) کہلاتے ہیں ) جو لوگ اپنے کئے پر اتراتے ہیں اور صرف اپنی ذات یا اپنے جتھے یا
اپنی قوم یا اپنے ملک پر بھروسہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کا زندہ تعلق نہیں ہوتا کہ جس کی
طاقت پر وہ بھروسہ کرنے والے ہوں اور پھر انہوں نے جو کام نہیں کیا ہوتا وہ سمجھتے ہیں کہ اس پر بھی
ان کی تعریف کی جائے حالانکہ انہوں نے کام نہیں کیا ہوتا لا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا آتَوا وَ
يُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِنَ الْعَذَابِ یہ نہ سمجھو کہ وہ خدا کے
عذاب سے محفوظ ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہے لیکن وہ گروہ اور وہ جماعت جو اللہ کا نام لے کر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو بلند کرنے کے لئے اور اسلامی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۵۳۳
سورة ال عمران
کے لئے اپنی کمزوریوں کے باوجود کھڑی ہو جاتی ہے۔وہ جو کچھ خدا کے حضور پیش کرتے ہیں ان کے
او پر بھی وہ اتراتے نہیں اور فخر نہیں کرتے اور جو کام انہوں نے نہیں کیا ہوتا اس کے متعلق تو شیخی مارنے
کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ لوگ خدا تعالیٰ کے قہر کے عذاب سے محفوظ ہیں لیکن ان کا مد مقابل
اللہ تعالیٰ کی گرفت میں ہے اور قرآن کریم کی بشارتوں کے مطابق جو مسلمانوں کے حق میں دی گئی ہیں
اور قرآن کریم کے اندار کے مطابق جو معاندین اسلام کے متعلق دیا گیا ہے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ
اپنے پر بھروسہ کرنے والے اور جو طاقت نہیں ہے اس کا بھی اعلان کرنے والے کامیاب نہیں ہوا
کرتے۔اخبار میں پڑھنے والے اور دنیا کے حالات کا علم رکھنے والے دوست جانتے ہیں کہ آجکل
سیاسی لیڈر وہ تعلیاں مارتے رہتے ہیں کہ آدمی حیران ہوتا ہے مثلاً ہٹلر نے اپنے وقت وہ شور مچایا تھا
کہ بس اس کے پاس ایسی طاقت ہے اور ایسے مخفی ہتھیار ہیں کہ وہ ساری دنیا کو کھا جائے گا حالانکہ وہ
ہتھیار نکلے نہیں۔وہ يُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا کے آیت کے ٹکڑے کے نیچے آ گیا نا کہ وہ
دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا تھا کہ وہ ایسے ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں جو دنیا کو زیر کرنے کے لئے
کافی ہیں اور ان کا مد مقابل کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔دنیا جو کرتی ہے اور دنیا جو نہیں کرتی اس کا یہاں
ذکر ہے جو وہ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ جو ان کی طاقت ہے اس پر وہ فخر کرنے لگتے ہیں اور تکبر سے کام
لیتے ہیں اور اپنے مفاد کی خاطر انسانوں کے حقوق کو پامال کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں وَيُحِبُّونَ
أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا اور دوسروں کو ڈرانے کے لئے وہ بڑے مبالغہ آمیز بیانات دیتے ہیں یا
بعض دفعہ اپنے ملک کو خوش کرنے کے لئے بھی سیاسی لیڈر ایسا کرتے ہیں۔فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ
مِنَ الْعَذَابِ یہ لوگ ناکامی کے عذاب سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور جولوگ خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرنے
والے ہیں اور خدا تعالیٰ کی جماعت ہیں وہی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کامیاب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ تمام قدرتوں اور طاقتوں کا مالک ہے وہ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر ہے جس چیز کو چاہے اسے
کر دیا کرتا ہے اور کوئی اسے نا کام کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔کائنات میں اسی کا حکم چلتا ہے اور
اس کے منشا کے مطابق ہر کام ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے یہ چاہا کہ اسلام کے غلبہ کے لئے اس زمانہ میں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا محبوب ترین روحانی فرزند مهدی پیدا ہو تو مہدی پیدا ہو گیا۔اس نے
چاہا کہ اس مہدی کی اس ظاہری اور ماڈی دنیا میں اس قدر مخالفت ہو کہ اس کی کامیابی کا کوئی امکان
۵۳۴
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ظاہری آنکھ کو نظر نہ آئے تو وہ مخالفت پیدا ہو گئی اور پھر اس نے یہ چاہا کہ اس کے باوجود جو کچھ ظاہری
آنکھ نے دیکھا تھا وہ نہیں ہوگا اور مہدی نا کام نہیں ہوگا۔مہدی کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا
ہے جیسا کہ خلافت راشدہ کے زمانہ میں مختلف میدانوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی
جھنڈے تھے۔کسری کے مقابلہ میں مسلمان فوجوں کے جو سپہ سالار تھے ان کے ہاتھوں میں جو
جھنڈے تھے یا قیصر کے مقابلہ میں شام کے میدانوں میں مسلمانوں کے سپہ سالاروں کے ہاتھوں میں
جو جھنڈے تھے وہ ان کے اپنے تو نہیں تھے اور نہ خلفائے وقت کے تھے بلکہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تھے۔اسی طرح آج اسی معنی میں محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جھنڈا مہدی کے ہاتھ میں
ہے۔خدا نے یہ چاہا کہ دنیا کی طاقتوں کو اس کے خلاف کھڑا کرے اور دنیا کو یہ بتائے کہ اگر تم
سارے اکٹھے ہو کر بھی میری اس سکیم اور میرے اس منصو بہ کو نا کام کرنے کی کوشش کرو گے تو تم ناکام
ہی ہو گے۔خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۴۱۱۳۴۰۹)
آیت ۱۹۱ تا ۱۹۶ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ
لايت لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى
جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا
بَاطِلاً سُبُحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ
اَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى
لِلإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا رَبَّنَا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا
سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَ اتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا
(۱۹۴
191
(190)
تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ
اني لَا أَضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى بَعْضُكُم مِّنْ
ج
بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أَوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَ
قتِلُوا لَا كَفَرَنَ عَنْهُمْ سَيَأْتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۳۵
سورة ال عمران
الاَنْهرُ : ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللهِ وَاللهُ عِنْدَهُ حُسنُ الثَّوَابِ۔(194)
آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں عقلمندوں کے لئے
یقیناً کئی نشانات ہیں۔وہ عظمند جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں اور
آسمانوں اور زمین کی پیدائش کے بارہ میں غور و فکر سے کام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !
تو نے اس عالم کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا۔تو ایسے بے مقصد کام کرنے سے پاک ہے۔پس تو ہمیں
ا ،
آگ کے عذاب سے بچا اور ہماری زندگی کو بے مقصد بننے سے بچالے۔اے ہمارے رب جسے تو
آگ میں داخل کرے گا اسے تو تو نے یقیناً ذلیل کر دیا اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا۔اے
ہمارے رب ہم نے یقیناً ایک ایسے پکارنے والے کی آواز جو ایمان دینے کے لئے بلاتا ہے اور کہتا
ہے کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ، سنی ہے پس ہم ایمان لے آئے اس لئے اے ہمارے ربّ! تو
ہمارے قصور معاف کر اور ہماری بدیاں ہم سے مٹادے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ ملا کر وفات دے۔اور اے ہمارے رب! ہمیں وہ کچھ دے جس کا تو نے اپنے رسولوں کی زبان پر ہم سے وعدہ کیا ہے
اور قیامت کے دن ہمیں ذلیل نہ کرنا تو اپنے وعدہ کے خلاف ہر گز نہیں کرتا۔( ہم سے گناہ ہو جاتے
ہیں ہمیں گناہوں سے بچا ) چنانچہ ان کے رب نے یہ کہتے ہوئے ان کی دعا سن لی کہ میں تم میں سے
کسی عمل کرنے والے کے عمل کو خواہ مرد ہو یا عورت ضائع نہیں کروں گا۔تم ایک دوسرے سے تعلق
رکھنے والے ہو۔پس جنہوں نے ہجرت کی اور انہیں ان کے گھروں سے نکالا گیا اور میری راہ میں
تکالیف دی گئیں اور انہوں نے جب دفاعی جنگیں کیں اور اپنی جانیں خدا کی راہ میں قربان کیں اور
مارے گئے۔میں ان کی بدیوں کے اثر کو ان کے جسم سے یقیناً مٹا دوں گا اور میں انہیں یقیناً ایسے
باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔یہ انعام اللہ تعالیٰ کی طرف سے بدلہ کے
طور پر ملے گا اور اللہ تعالیٰ تو وہ ہے جس کے پاس بہترین جزا ہے۔ان آیات میں ایک لمبا مضمون بیان ہوا ہے لیکن میں نے اس مضمون کا ایک حصہ آج کے خطبہ کے
لئے منتخب کیا ہے۔ویسے اس کی بھی شاید تفصیل میں میں نہ جا سکوں کیونکہ صبح سے پیٹ میں تکلیف کی
وجہ سے مجھے ضعف کی شکایت ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۳۶
سورة ال عمران
پہلی بات ان آیات سے ہمیں یہ پتالگتی ہے کہ آسمان اور زمین کی پیدائش یعنی کائنات کی ہر شے
ایک آیت ایک نشان ہے۔ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں پتا بتاتی ہے حقائق کا۔جو ہمیں پتا دیتی ہے اللہ
تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات اور اس کی عظمت اور اس کے جلال اور اس کی قدرت کا۔ہر چیز ہماری
راہنمائی کر رہی ہے ہمارے پیدا کرنے والے رب کی طرف اور صرف مادی اشیاء ہی نہیں بلکہ اس
کائنات کو ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے دو حصوں میں تقسیم کیا۔ایک تو مادی اشیاء ہیں جن کو آسمانوں اور
زمینوں کی پیدائش سے تعبیر کیا گیا ہے اور دوسرے زمانہ ہے اور اس کو وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ سے
تعبیر کیا گیا ہے۔زمانہ اپنے اثرات دکھاتا ہے ان جہانوں میں اور زمانہ سے پیدا ہونے والا ہر اثر ہمیں کوئی سبق
دے رہا ہے۔ہمیں کچھ سکھاتا ہے ہماری رہنمائی اور رہبری کرنے والا ہے تو یہاں یہ فرمایا کہ یہ
کائنات جو ہے اس کے ہر دو حصے مادی حصہ بھی اور زمانہ بھی جو اپنی ذات میں ایک حقیقت ہے۔زمانے کے اثرات مادی دنیا پر ہوتے ہیں مثلاً ان کا بڑا اور چھوٹا ہونا ہماری فصلوں پر اثر انداز ہوتا
ہے۔بعض ایسے پودے ہیں جن کے لئے دنوں کا چھوٹا رہنا ضروری ہے۔بعض ایسے پودے ہیں جن
کے لئے چھوٹے دنوں کا اور لمبی راتوں کا ہونا ضروری ہے۔بعض ایسے پودے ہیں جن کے لئے لمبے
دنوں کا اور چھوٹی راتوں کا ہونا ضروری ہے۔بعض ایسے پودے ہیں جن کیلئے سورج کی روشنی اور
اندھیرے کی ایک جیسی لمبائی کا ہونا ضروری ہے۔تو یہ زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔زمانہ ہر آن حرکت
میں ہے اور فاصلے کی نسبتوں کو قائم کرنے والا ہے۔کس قدر تیزی سے کوئی چیز چل رہی ہے یا کتنی دور
ہے کوئی چیز۔اس وقت اختصار کے ساتھ زمانہ کے متعلق اس حقیقت کو بیان کر دینا کافی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انسان کو ہم نے دو طاقتیں دی ہیں ایک ذکر کی اور ایک تفکر کی اور جو عقل مند
ہیں خالص اور صحیح عقل رکھنے والے عقل اور کب میں یہ فرق ہے۔عقل میں جب ہوائے نفس شامل
ہو جائے اور وہ خالص نہ رہے تب بھی عربی زبان اسے عقل ہی کہتی ہے مثلاً آج کی مہذب دنیا جو دنیا
میں ڈوب گئی اور خدا کو بھول گئی وہ بھی عربی زبان کے لحاظ سے عقلمند کہلائیں گے اگر چہ ان کی عقل میں
ان کی ادنی خواہشات اور میلان نفس کی بھی بڑی ملاوٹ آگئی اور انہوں نے اپنی تسلی کے لئے گراوٹوں
میں لذتیں محسوس کرنی شروع کر دیں اور اس کا جواز پیدا کرلیا اور اس حد تک چلے گئے یہ عقلمند کہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۳۷
سورة ال عمران
انگلستان کی ملکہ کو سڈومی (Sodomy) بل پر دستخط کرنے پر بھی مجبور ہونا پڑا۔اس حد تک گراوٹ
اور عقلمند بھی ہیں عربی زبان ان کے لئے عقل کا لفظ استعمال کرے گی لیکن عربی زبان ان کے لئے
اُولُوا الالباب کا لفظ نہیں استعمال کرے گی۔اس واسطے کہ لب کے معنے ہیں خالص عقل جو اپنی صفائی
میں اور پیورٹی (Purity) میں انتہا کو پہنچ چکی ہو اس کو عربی زبان میں کب کہتے ہیں تو یہاں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو خالص عقل دی تھی۔اس نے اس کو اپنی نالائقیوں کی وجہ سے اور گری
ہوئی خواہشات کے نتیجہ میں ناخالص بنا دیا اور گدلا کر دیا لیکن وہ لوگ جنہوں نے خالص عقل کو قائم
رکھا وہ اپنی ان دو طاقتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ایک ذکر سے ایک تفکر سے۔ذکر وہ کرتے ہیں ہر
حالت میں يَذْكُرُونَ الله قيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمُ اور وہ تفکر بھی کرتے ہیں تفکر بھی وہ ہر حالت
اوروة
میں کرتے ہیں۔اس آیت سے یہی واضح ہوتا ہے عربی میں (جیسا کہ مفسرین نے اس کی وضاحت کی
ہے ) ذکر اور تفکر میں فرق ہے وہ کہتے ہیں کہ انسان دو چیزوں سے مرکب ہے۔بدن اور روح سے۔بدن سے تعلق رکھنے والی عبودیت کو ذکر کہتے ہیں اور قلب اور روح سے تعلق رکھنے والی عبودیت کو تفکر
کہتے ہیں اور کامل ذکر وہ ہے جو انسان کے تمام جوارح اور اعضا سے تعلق رکھتا ہے یعنی اللہ تعالی نے
جو ہمیں حکم دیا نماز پڑھنے کا اور نماز کے اندر قیام بھی ہے اور رکوع بھی ہے اور سجدہ بھی ہے اور قعدہ بھی
ہے اور زبان کا ذکر بھی۔یہ جسم کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔روزہ ہے اس کا ہمارے بدن کے ساتھ تعلق
ہے۔ہم اپنے جسم کو بھوکا رکھتے ہیں اور حج جو ہے اس کے جو ظاہری ارکان حج ہیں وہ ہمارے جسم سے
تعلق رکھنے والے ہیں۔جس عبودیت کا تعلق بدن سے ہے اس کا نام ذکر ہے يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيِّمًا و
قُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ اور جس عبودیت کا تعلق قلب اور روح کے ساتھ ہے اس کے متعلق کہا
يَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ اور عبودیت کے ہر دو حصے ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے
ہیں یعنی جو ظاہری طور پر مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر نماز میں دعا
کرتے ہوئے رقت نہ پیدا ہو تو وہ مصنوعی طور پر رقت کی حالت پیدا کرے۔آہستہ آہستہ اس کا دل
بھی اس طرف حقیقی رقت کی طرف مائل ہو جائے گا اور جو قلب کی اور روح کی عبودیت ہے اس کے
نتیجہ میں جسم جو ہے وہ بھی دل اور روح کے ساتھ خدا تعالیٰ کے سامنے جھکتا ہے اور اخلاص کے نتیجہ میں
انسان
کا جسم بھی اعمالِ صالحہ بجالاتا ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۳۸
سورة ال عمران
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ روایت منسوب ہوتی ہے تَفَكُرُ سَاعَةٍ خَيْرٌ مِّنْ
عِبَادَةِ سِنینَ سَنَةٌ کہ ایک گھڑی کا تفکر ساٹھ سال کی عبادت ظاہری سے زیادہ بہتر ہے۔ظاہر ہے
کہ عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَةً یہاں اس عبادت کا ذکر ہے جس میں تفکر نہیں۔قلب اور روح کا حصہ
نہیں۔یعنی جس عبادت میں ہمارا دل شامل نہیں ہوا صرف ظاہر ہے، جس عبادت میں ہماری روح
چھل کے آستانہ الہی یہ نہیں یہ بھی محض نمائش ہے اور ریا ہے آپ کو سمجھانے کے لئے ستین سَنَةٌ
کہہ دیا۔یعنی بلوغت کی ساری عمر کی کھو کھلی عبادت سے بھی زیادہ ہے کیونکہ وہ چھلکا ہے وہ تو کھوکھلی چیز
ہے اس کے اندر تو کوئی حقیقت نہیں ، کوئی اخلاص نہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے کوئی پیار اور محبت نہیں، اس
محبت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ پر قربان ہونے کی کوئی خواہش نہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے ہر چیز کو چھوڑ دینے
کا کوئی عزم نہیں۔وہ عبادت تو خدا تعالیٰ قبول نہیں کرے گا۔ان آیات کے بعد دعا کی تعلیم دی اور اس میں یہ ہمیں بتایا گیا کہ دعا کی قبولیت کے لئے کوئی وسیلہ
ہونا چاہیے۔یعنی کوئی ایسی شکل ہونی چاہیے کہ دعا قبول ہو جائے۔ایسی دعا جو استحقاق پیدا کر رہی ہو
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قبولیت کا اور یہاں جو پہلے بیان ہوا ہے وہ یہی ہے کہ ذکر اور فکر ہر دو سے تعلق
رکھنے والی عبودیت کے جو تقاضے ہیں جب وہ پورے کئے جائیں تب دعا قبول ہوتی ہے۔اگر ایک
شخص ساری رات جاگ کے دعا کرے اور ہر رات جاگ رہا ہوا اپنی زندگی میں لیکن عمل نہ کرے
خدا تعالیٰ کے احکام پر اس کی دعا قبول نہیں ہوگی۔دعا کی قبولیت کے لئے شرائط بیان کی گئی ہیں ان آیات میں اور یہی چیز میں اس وقت آپ کے
سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں۔بیان کی گئی ہیں یہ شرائط شروع میں بھی اور پھر آخر میں بھی۔پہلے تو یہ کہا
کہ ذکر کرنے والے اور تفکر کرنے والے جو ہیں وہ جسم کے لحاظ سے، بدن کے لحاظ سے بھی عبودیت
کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور قلب و روح کے لحاظ سے بھی عبودیت کے تقاضوں کو پورا کرنے
والے ہیں اور یہاں جو ذکر اور فکر تھا اس کی روح یہ ہے کہ ہر وقت خدا کے ذکر میں مشغول رہنا اور
خدا تعالیٰ کی جو مصنوعات ہیں جو خلق ہے اس سے دل کا ، ذہن کا ، روح کا صحیح استدلال قائم کرنا کیونکہ
ہر چیز خدا تعالیٰ کی طرف پوائنٹ (Point) کر رہی ہے۔ایک نشان ہے جس طرح سڑکوں پرنشان
ہوتا ہے۔یہ راستہ جاتا ہے لاہور کی طرف۔خدا تعالیٰ کی مخلوقات میں سے ہر شے جو ہے وہ نشان
دو
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۳۹
سورة ال عمران
ہے کہ یہ راستہ جاتا ہے خدا کو پہچاننے عرفان اور معرفتِ الہی کی طرف اور ذکر کرنا تفکر فی مصنوعات
کرنا ربوبیت خداوندی کا اعتراف کرنا یہ شرائط قبولیت دعا ہیں۔ذکر اللہ میں ہمیشہ مشغول رہنا۔دل
اور دماغ اور روح کے ساتھ تفکر کرنا یعنی معرفت حاصل کر کے اور معرفت اور اس عرفان کا احساس دل
اور روح میں بیدار رہنا۔معرفت یہ نہیں ہے کہ کوئی چیز ملی اور جیب میں رکھ لی معرفت تو ایک احساس
ہے جو روح میں پیدا ہوتا ہے جو احساس ہمیں یہ بتاتا ہے کہ خدا تعالی بڑی عظمتوں والا خدا تعالیٰ
بڑے جلال والا ، خدا تعالیٰ بڑے حسن والا نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہے۔ہر چیز پر وہ قادر ہے۔کوئی چیز
اس کے سامنے ان ہونی نہیں۔وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی دنیا کی طاقت اس کے منصوبوں کو نا کام
نہیں کر سکتی۔وہ تمام صفات باری جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنی بیان کی ہیں ان سب کو اپنے
ذہن میں، اپنے دل میں، اپنے مائنڈ (Mind) میں، قلب میں حاضر رکھنا اور روح کا اس احساس
سے لذت حاصل کرنا یہ ہیں شرائط قبولیت دعا۔تو ربوبیت خداوندی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی حمدوثنا میں مشغول رہنا اور اس یقین پر قائم
ہونا کہ خدا تعالیٰ کا کوئی فعل عبث اور باطل نہیں ہے۔بے حکمت نہیں ہے۔مصلحتوں سے خالی نہیں
ہے۔ہر چیز جو اس نے پیدا کی وہ کسی مصلحت کے نتیجہ میں پیدا کی اور انسان کو بھی اس نے کسی مصلحت
کے لئے پیدا کیا جس کا ذکر قرآن کریم نے یہ کہہ کے کیا ہے کہ میں نے اس لئے پیدا کیا ہے اے
انسان تجھے کہ تو خدا تعالیٰ کا عبد بننے کی کوشش کرے اور اپنی تمام طاقتوں پر اس کا رنگ چڑہا کے اس
کے حسن میں سے حصہ لے جو تیرے دل نے اور تیری روح نے خدا کے وجود میں دیکھا اور مشاہدہ کیا
اور پھر شرط لگائی ہجرت کی اور مجبور کر کے وطن سے بے وطن کئے جانے کی۔اس کے ایک ظاہری معنی
ہیں ایک صوفیا نے معنی کئے ہیں اور انہوں نے یہ معنی کئے ہیں کہ اپنے نفس سے دوری یعنی اپنے نفس کی
خواہشات کو پورا نہ کرنا اپنے نفس کا ایک وطن ہے اس کی عادتیں ہیں جہاں وہ خوشی محسوس کرتا ہے۔ان
کو چھوڑ نا خدا کے لئے بے نفس ہو جانا جن چیزوں سے محبت اور پیار ہے ان کو ترک کر دینا۔خدا تعالیٰ
کے لئے ایڈا کو برداشت کرنا اور ایذا کو ایذا نہ سمجھنا اور جو شیطانی وساوس کی یلغار ہو انسان پر اس کے
خلاف جنگ لڑنا ، دفاعی جنگیں کرنا۔پس صوفیا اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ شیطانی وسوسوں کے خلاف جنگ کرنا کامیابی کے ساتھ اور
تفسیر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۵۴۰
سورة ال عمران
شیطان کو کسی صورت میں یہ اجازت نہ دینا کہ وہ جسے خدا نے اپنا بندہ بنانے کے لئے پیدا کیا ہے۔اسے شیطان اپنا بندہ بنادے اور خدا کی راہ میں قربان ہو جانا شہادت پانا اور ہر چیز قربان کر کے بھی
خدا تعالیٰ کی ناراضگی مول نہ لینے کے سامان پیدا کرنا۔یعنی یہ نہ برداشت کرنا کہ خدا ناراض
ہو جائے۔دنیا جائے ، رشتہ دار جائیں، تعلقات ٹوٹیں اپنے بیگانے ہوجائیں، جو ہو سو ہولیکن انسان
خدا تعالیٰ کے لئے اپنے نفس پر ایک موت وارد کرے۔صوفیا اس کو شہادت کہتے ہیں اور ظاہری طور پر
بھی پھر بسا اوقات بعض لوگوں کو خدا کے حضور جان پیش کرنی پڑ جاتی ہے۔تو یہ دس شرائط یہاں قبولیت دعا کی بیان ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں دعا کی
قبولیت کا حق (اسی کے کہنے پر) پیدا کر لیتی ہے ورنہ انسان کا کوئی حق نہیں خدا پر۔لیکن خدا کہتا ہے
ا
اگر یہ دس باتیں تم اپنے اندر پیدا کرو گے تو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لکھ۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارا دن خدا کو بھولے رہو۔ساری راتیں اپنی غفلت میں بسر کرو اور
پانچ منٹ خدا کے حضور دعا کرو اور سمجھو کہ خدا پر قرض ہو گیا کہ خدا تمہاری دعاؤں کو قبول کرے۔اسے
تمہاری حاجت نہیں تمہیں خدا کی حاجت ہے۔سارے کا سارا خدا کا ہو جانا جسمانی لحاظ سے بھی قلبی
اور روحانی لحاظ سے بھی اور جیسا کہ ابھی میں نے بتایا ذکر اللہ میں مشغول رہنا قلب و روح کا
مصنوعات باری میں تفکر کرنے کے بعد صحیح نتائج نکالنا، ربوبیت خداوندی کا اعتراف کرتے ہوئے
حمد وثنا میں مشغول رہنا، اللہ تعالیٰ کو ہر ایسی چیز سے پاک سمجھنا جو اس کی طرف عبث اور باطل چیز کو
منسوب کرنے والی ہو ، تا اس کی راہ میں ہجرت کرنا، بے وطنی کو قبول کرنا ، ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی
ایذا کو برداشت کرنا، شیطانی حملوں کا کامیاب مقابلہ کرنا اور فنا کی حالت اپنے پر طاری کر لینا۔خدا کہتا ہے میں ایسے بندوں کی دعا ئیں اپنے فضل سے سنتا ہوں اور قبول کرتا ہوں۔کسی کو یہ حق نہیں
پہنچتا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی بات منوائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خدا کے فضل سے
ہی انسان جنت میں جاتا ہے اپنے کسی عمل سے نہیں۔یہاں بھی خدا تعالیٰ نے جب دعا قبول کر کے
ثواب دینے کا ذکر ہوا ہے تو وَ لَادْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ فرمایا کہ میرے فضل سے
جنتیں مل گئیں خدا کی رضا کی۔یہ نہیں کہا تم نے دس شرائط پوری کیں اس لئے اس نے جنت میں بھیج
دیا۔یہ کہا ہے ثوابًا مِّنْ عِنْدِ اللہ یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ثواب ہے۔تمہارے اپنے عمل کا نتیجہ