سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 13
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالث
۵۱۷
سورة ال عمران
دخل ہے ) لیکن اصل اسی کا فیصلہ ہے کہ میں نے کچھ انسان کو دینا ہے اور بیچ میں سے بہت کچھ خود کھا
لینا ہے اور اس طرح انسان کے ہاتھ میں شفا کی ایک چیز آجاتی ہے چنانچہ پھر یہ کہنا کہ صرف آراء کے
او پر نہیں چھوڑنی بات۔اگر صرف رائے پر چھوڑنی ہو بات، تو کثرت رائے کی پابندی ضروری
ہو جائے مگر ابھی تو شہر ہی نہیں بنا ابھی تو اس میں شفا ہی نہیں پیدا ہوئی کثرت رائے پر کیسے چھوڑا جا سکتا
ہے؟ پھر کہا کہ عزم اپنے تمام پہلوؤں کے ساتھ ہر قسم کی Enzymes (انزائمز ) مثال کے طور
پراس Nectar (نیکٹر ) میں، اُس پھول کے جزو میں تم شامل کرو اور پھر عزم جو ہے اسکے اندر دعا کا
حصہ بھی آجاتا ہے کیونکہ عزم کے دو معنے ہیں ایک تو یہ عزم کرنا کہ یہ کام ہم نے ضرور کرتا ہے یہ بھی لغوی
طور پر عزم کے معنے میں ہے کہ پھر اس کام کی سرانجام دہی کے لئے انتہائی کوشش کرنا۔اور جد في
الأمر “جو عربی میں اس کو کہا گیا ہے اسکے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بتایا
ہے کہ تد بیر دعا ہے اور دعا تدبیر ہے تو دعا کا پہلو بھی اسکے اندر آجاتا ہے۔پس کہا کہ تم اپنا عزم اس
رائے کے بیچ میں شامل کرو اور انتہائی دعاؤں کے ساتھ ایک ایسی چیز ایک ایسا شہر بناؤ ایک ایسا فیصلہ
کرو جو اسلام کے استحکام کے لئے ضروری ہے اور جو کمزور ایمان والوں کے لئے شفا ہے اور جو
Prophylactic ( پرافیلیکٹک ) کے طور پر بیماریوں سے محفوظ رکھنے والا ہے تربیت ،علاج
اور اصلاح دونوں چیزیں اس کے اندر آجاتی ہیں۔پس تربیت تو Prophylactic ( پر افیلیکلک )
یعنی بیماریوں سے بچانے کا کام ہے اور یہ ساری چیزیں اسکے اندر آ جاتی ہیں۔غرض فرمایا کہ جماعت تیار کرو اور پھر ان سے مشورہ لو اور یہ آگے جو مشورہ کا ہے اس کی مثال دے دی
کہ اس کی مثال ایسی ہے جیسے شہد کی مکھی شہد بنا رہی ہو۔آراء لو پھر اپنے عزم کو اپنی ہمت کو اپنی کوشش
کو اپنی دعاؤں کو اس کے اندر شامل کرو اس مقام پر انسانی تدبیرا اپنی انتہا کو پہنچ جائے گی لوگ اکٹھے
ہوئے انہوں نے مشورہ دیا رسول یا نائب رسول نے اپنے عزم کی Enzymes ( انزائمز ) اس میں
شامل کیں دعائیں بیچ میں شامل کیں اور تدبیر کو انتہا تک پہنچادیا اور جس وقت تد بیر انتہا کو پہنچ گئی تو اللہ
تعالیٰ نے فرمایا فتوكل على الله تدبیر پر بھروسہ نہیں کرنا۔یہ صحیح ہے کہ ہماری ہدایت کے مطابق تم
نے اپنی تدبیر کو اس کی انتہا تک پہنچادیا لیکن یہ بھی درست ہے کہ محض تدبیر پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا
کیونکہ جتنی بے وفائیاں دنیا کی تدابیر نے انسان سے کی ہیں ان کا کوئی شمار نہیں تدبیر پر کیسے بھروسہ کیا
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۵۱۸
سورة ال عمران
جاسکتا ہے؟ ہم نے حکم دیا تھا تد بیر کو انتہا تک پہنچاؤ تم نے تدبیر کو انتہا تک پہنچادیا اب ہم تمہیں کہتے
ہیں کہ اپنی تدبیر کو انتہا تک پہنچانے کے بعد بھی تم نے تدبیر پر بھروسہ نہیں کرنا فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ الله
تعالیٰ پر بھروسہ کرنا ہے۔پھر ایک اور دعا بھروسہ کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ پر توکل جو ہے اس کے ساتھ
دوسری دعا جو ہے وہ شروع ہو جاتی ہے اور جو آراء لی تھیں اور کثرت رائے کے حق میں یا خلاف جو
بھی شکل شہد کی بنی وہ بن گئی۔پس یہاں محض یہ نہیں کہا کہ اے رسول ! تمہارا عزم شامل ہو گیا۔تم نے
اللہ تعالیٰ کی تدبیر کو انتہا تک پہنچادینے کے بعد تدبیر پر بھروسہ نہیں کرنا اللہ پر توکل کرنا ہے۔مومنوں
کو یہ کہا کہ تم یہ نہ سمجھنا تمہاری آراء کے ساتھ نا ئب نبوت کا عزم اور ہمت اور کوشش اور دعامل جانے
سے تم کامیاب ہو جاؤ گے۔تم بھی یہ یاد رکھو اسکے باوجود تم بھی کامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ تم کو اللہ پر
بھروسہ رکھنا پڑے گا اور دوسری آیت میں فرمایا وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ایک حکم دیا تھا نہی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی وساطت سے آپ کے نائبین کو اور دوسرا حکم دیا جماعت مسلمین کو
وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ میں اس طرف اشارہ ہے اور اس میں جماعت مؤمنین کو مخاطب
کر کے یہ کہا کہ یہ بات نہ بھولنا کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کو آ جائے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں نا کام
نہیں کر سکتی اور اگر اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہیں سہارا نہ دے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں کامیاب نہیں
کر سکتی۔خطبات ناصر جلد سوم صفحہ ۷۸ تا ۸۶)
کہ جو مومن ہیں وہ جب بھی خود کو عاجز پائیں اور اور پر توکل کا موقعہ سمجھیں تو وہ اللہ تعالیٰ کے سوا
کسی پر توکل نہیں کیا کرتے۔وَ عَلَى
اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ کے دو حصے ہیں۔ایک یہ
کہ غیر اللہ پر توکل نہیں کرنا یعنی اپنے علم
پر بھروسہ نہیں رکھنا۔اپنے اموال پر بھروسہ نہیں کرنا۔اپنے جتھے اور برادری پر بھروسہ نہیں کرنا۔اپنی
قوت بازو پر بھروسہ نہیں کرنا۔رشوت پر بھروسہ نہیں کرنا۔جھوٹ پر بھروسہ نہیں کرنا۔دھوکہ دہی پر
بھروسہ نہیں کرنا کہ اس سے ہمارے کام بن جائیں گے۔تو انہیں کرنے والا ایک حصہ ہے اور دوسرا یہ
کہ یہ یقین رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہمارا کارساز ہے اور اتنی قوت اور طاقت رکھتا ہے کہ ہمارے سارے کام
کر سکتا ہے۔ہم عاجز ہیں لیکن خدا عاجز نہیں ہے۔دنیا میں دنیا دار جب دنیا والوں پر بھروسہ کرتے
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۵۱۹
سورة ال عمران
ہیں وہ ایک عاجز پر بھروسہ کر رہا ہوتا ہے۔جتنا عاجز ایک انسان ہے اتنا ہی عاجز دوسرا انسان ہے لیکن
جب خدا کا بندہ اپنی عادت سے مجبور ہو کر یا اپنی سمجھ اور عقل اور ایمان کے تقاضا سے ہر چیز میں خود کو
عاجز سمجھتا اور پاتا ہے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے تو وہ ایک ایسی ذات پر توکل کرتا ہے جس میں کام
کرنے کی ساری طاقتیں ہیں۔تو توکل کا ایک پہلو یہ ہے کہ غیر اللہ کو اس قابل نہیں سمجھنا کہ وہ ہماری ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں
اور خود اپنے آپ کو بھی اس قابل نہیں سمجھنا اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو واقعی قادر سمجھنا اور واقعی اس
بات کا اہل سمجھنا اسے صفات کا مالک سمجھنا کہ وہ ہماری ہر ضرورت کو پورا کر دے گا۔اگر ہمیں مال کی
ضرورت ہے تو یہ نہیں سمجھنا کہ دنیا والے ہمیں رزق دے دیں گے لیکن یہ ضرور سمجھنا ہے کہ ہمارا خدا
رازق ہے اور ایسے رستوں سے بھی رزق دے دیتا ہے کہ انسان کی عقل میں بھی وہ نہیں ہوتا۔یرزق
مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ( البقرة : ٣٦)
خطابات ناصر جلد اوّل صفحه ۲۵۴)
مجاہدہ کی ایک شکل ہمیں قرآن مجید سے یہ بھی معلوم ہوتی ہے۔وَلَبِنْ قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ
متُم لَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللهِ وَرَحْمَةٌ یہاں صرف قتل کئے جانے کا ذکر ہے۔ضروری نہیں کہ جنگ میں قتل
ہو۔اگر آپ تاریخ اسلام پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا۔کہ مسلمان صرف میدان جنگ میں ہی
شہید نہیں کئے گئے۔بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجموعی طور پر ہزاروں لاکھوں مسلمان ایسا ہے جسے میدان
جنگ میں نہیں بلکہ امن کی حالت میں کافروں نے بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔جیسا کہ ہماری
تاریخ میں صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کو کابل میں پکڑا گیا۔وہ بے گناہ، بے بس اور کمزور
تھے۔حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔حکومت نے خدا تعالیٰ کے فرمان کے خلاف، اللہ تعالیٰ کی
ناراضگی کو مول لیتے ہوئے ان کو پکڑا اور قتل کر دیا۔اور بڑی بے دردی سے قتل کیا۔تو ایک شکل مجاہدہ یا
جہاد فی سبیل اللہ کی یہ ہے کہ انسان ایسے وقت میں اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور کمزوری نہیں دکھاتا۔صداقت سے منہ نہیں موڑتا۔دشمن کہتے ہیں کہ تم تو بہ کر لو تو ہم تمہیں چھوڑ دیں گے وہ کہتا ہے کہ کس چیز
سے تو بہ ؟؟ تو بہ کر کے حق کو چھوڑ دوں !! صداقت سے منہ پھیروں !!! اور باطل کی طرف آجاؤں !!!!
ایسا مجھ سے نہیں ہو سکتا! مرنا آج بھی ہے اور کل بھی۔تمہارا جی چاہتا ہے تو ماردو لیکن میں صداقت کو
نہیں چھوڑ سکتا۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۴۶ ، ۴۴۷)
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۲۰
سورة ال عمران
ایک اور خرابی جو د نیوی سہاروں میں پائی جاتی ہے اور کہیں نہیں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ دنیا میں
بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب دوسرے لوگ ان کو اپنا سہارا بنا لیں ان کے ساتھ لگ جائیں
ان کی خدمات کریں ان کی خوشامد کریں وغیرہ وغیرہ تو ان کو کچھ دنیوی فیض تو ان سے حاصل ہو جاتے
ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ان کے دل میں ان کی محبت پیدا ہو اور جب تک محبت پیدا نہ ہو وہ ان کی
پوری شفقت اور ان کے انعاموں میں سے پورا حصہ حاصل نہیں کر سکتے لیکن یہاں یہ بات نہیں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَلِینَ یعنی جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں وہ اس کے محبوب
بن جاتے ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جائے اس کا کوئی دکھ باقی نہیں رہتا اس لئے فرمایا
إن يَنْصُرْكُمُ اللهُ فَلا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ اگر اللہ تعالى
تمہاری مدد اور نصرت کرنا چاہے تو کوئی اور طاقت یا ہستی تم پر غالب نہیں آسکتی لیکن اگر وہ تمہاری مدد اور
نصرت چھوڑ دے تو خدا کو چھوڑ کر اور کون تمہاری مدد کرے گا اس لئے تمہیں چاہیے کہ اس پر کامل توکل
کر کے اس کے محبوب بن جاؤ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ جب تم اس کے محبوب بن جاؤ گے تو
اس کی نصرت کو تم حاصل کر لو گے اور تم ایسا نہیں کرو گے تو اس کی نصرت سے تم محروم ہو جاؤ گے اگر تم
اس کے محبوب بن جاؤ گے تو تمہیں اس کی نصرت ملے گی اور تمہاری زندگی کا مقصد تمہیں حاصل ہو
جائے گا۔اس وقت سب سے بڑی تڑپ ایک احمدی کے دل میں یہ ہے کہ اسلام ساری دنیا میں
غالب آئے اس کی یہ تڑپ اور خواہش پوری ہو جائے گی۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۹۲)
b
آیت ۱۶۳ تا ۱۶۵ اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللهِ وَ
ماونهُ جَهَنَّمُ ، وَبِئْسَ الْمَصِيرُ هُمْ دَرَجتْ عِندَ اللهِ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا
*
يَعْمَلُونَ لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ
انْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَ
إن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلِلٍ مُّبِينٍ
(۱۲۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ وَ مَأْونَهُ جَهَنَّمُ وَ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
دو
۵۲۱
سورة ال عمران
بِئْسَ الْمَصِيرُ کہ وہ شخص جو اللہ کی رضا کے پیچھے چلتا ہے یعنی جو خدا چاہتا ہے وہ کرتا ہے کوئی ایسا کام
نہیں کرتا کہ سمجھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوگا، ہر وہ کام سمجھتا ہے کہ اللہ خوش ہوگا اللہ کو خوش
کرنے کے لئے وہ کام کرتا ہے۔پھر میں سارے حصے نہیں لے رہا اس کے بعض چیزیں لے رہا ہوں
آپ کو بات سمجھانے کے لئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُم دَرَجتْ عِندَ اللہ وہ جماعت وہ اُمت مسلمہ جو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر خدا
کی خواہش کے مطابق اس کی ہدایت کی اتباع میں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں، اعمال صالحہ
بجالانے والے ہیں۔هُمْ دَرَجتُ عِندَ اللهِ وہ ایک جیسے درجات رکھنے والے نہیں وہ مختلف درجات
رکھنے والے لوگ نہیں اور وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ اور یہ جو چھوٹا درجے کا مومن خدا کا پیارا لیکن
درجے میں بڑا کم اس سے ذرا اوپر، اس سے ذرا اوپر سب سے اوپر یہ جو ہے یہ اس لئے نہیں ہے کہ
ویسے ہی فیصلہ کر لیا بغیر کسی حکمت اور دلیل کے بلکہ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ہر
شخص نے اپنے اعمال
کے مطابق ثواب حاصل کرنا اور ایک مقام کو، ایک رفعت کو حاصل کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا
يَعْمَلُونَ ہے اور وہ عالم الغیب ہے وہ ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق، اس کے خلوص کے مطابق، اس
کی نیت کے مطابق ، ثواب دے گا اور اسی کے مطابق اس کا ایک درجہ ہوگا۔سارے ایک درجہ کے
نہیں ہیں بلکہ ترجیحات ہیں کچھ لوگ خدا کو بہت پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، کچھ لوگ اس
سے کم پیارے لیکن سارے کے سارے ہی خدا کے پیار کی جنتوں میں جانے والے ہیں پھر فرمایا کہ
اے وہ لوگوں جو ہمارے اس رسول پر ایمان لائے اور جس کے نتیجہ میں تم نے اپنے عقائد کو درست کیا اور
اعمال صالحہ بجالائے اور وہ درجے درجے میں تقسیم ہوئے لیکن میری رضا کی جنتوں میں تم داخل ہوئے۔لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنین ایسے مومنوں جنہوں نے اس طرح میرے پیار کو حاصل کیا ہے تم پر
خدا کا احسان ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ہدایت پانے کی خدا کا پیار حاصل کرنے کی خدا کی رضا کی جنتوں
میں جانے کی توفیق عطا کی۔تمہارا احسان نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے اور نہ خدا تعالیٰ پر ہے۔ایک جگہ
فرمایا خدا نے لا تمنوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ (الحجرات : ۱۸ - احسان نہ جتاؤ مجھ پر کہ ہم مسلمان ہو گئے
اور مسلمان ہونے کے بعد جن قربانیوں کا اور جس شر کا اور جس تکلیف کو برداشت کرنے کا اور جس قسم
کا جگراتا کرنے کا اور دن کے اوقات میں روزے رکھنے کا اور بھوکے رہنے کے متعلق کئے گئے تھے یہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۲۲
سورة ال عمران
ج
ہم نے کسی پر احسان کیا لَقَدْ مَنَّ الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ اور وہاں کہا لَا تَمُثُوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللهُ
يمن عَلَيْكُمْ (الحجرات : ١٨) -
خدا کا احسان ہے تم پر اگر تم اس دعوی میں بچے ہو کہ تم واقعہ میں مومن اور خدا کے پیار کو حاصل
کرنے والے ہو تو خدا کا احسان ہے اپنے زور سے تم ایسا نہیں کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ ہدایت نہ نازل
ہوتی اور اگر اتنی عظیم تعلیم نہ آتی اگر اتنی بشارتیں ساتھ نہ لاتی اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ وعدے نہ دیئے
جاتے کہ تیری اُمت کے وہ لوگ جو تیری اتباع کریں گے وہ میری محبت کو میرے پیار کو، حاصل کر لیں
گے۔تو پھر کہاں سے تم پاتے یہ سب چیزیں فرما یا لَقَدْ مَنَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ خدا تعالیٰ نے ان
مومنوں پر احسان کیا اِذْ بَعَثَ فِيهِمْ کہ جب ان میں ایک رسول بھیجا ہے جو انہی میں سے ہے یتلوا
عَلَيْهِمْ الته وہی چار مقاصد آ گئے جو خدا تعالیٰ کی آیات ان کے اوپر پڑھتا ہے وہ کھول کے ان کے
سامنے بیان کرتا ہے اور سمجھا تا ان لوگوں کی طبیعتوں پر اثر پیدا کرتا ہے خیر کل جو ہے اس کو وہ قبول کرو
اور اس سے استفادہ کرے اور خالی یہ نہیں کہتا، کرو، بلکہ بتاتا ہے اگر ایسا کرو گے تمہیں فائدہ ہے
وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَللٍ مُّبِينٍ اس میں ایک اور چیز بڑی زائد آگئی کہ وہ باتیں
بتاتا ہے جو تمہیں پہلے پتا نہیں تھیں۔اگر چہ تم یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں تھے پہلے لیکن جب نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ پر شریعت قرآنیہ نازل ہوئی ایک عظیم کتاب اور بحر بے کنار جس کا
کوئی کنارہ نہیں ہے اتنے علوم اس میں بھرے ہوئے ہیں آگے ہی، کہ ہر ایک نے اپنی ہمت کے
مطابق غوطے لگائے ہر ایک نے اپنی صلاحیت کے مطابق، اس سمندر کی تہہ سے بڑے قیمتی موتی اور
جواہرات نکالے خدا کا احسان ہے اگر یہ نہ ہوتا تو تم خدا کے پیار کو حاصل نہ کر سکتے ، اس کی ترتیب میں
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی دعا میں ترتیب یہ رکھی تھی تو ایسا رسول آئے جو ان کو تیری آیات
پڑھ کر سنائے پہلے آیات و يُعَلِّمُهُمُ الْكِتب پھر
کتاب کا ذکر وَالْحِكْمَةَ پھر حکمت کا ذکر اور اس کے
بعد چوتھی بات حضرت ابراہیم کی دعا میں تزکیہ نفس کا ذکر لیکن جو قبولیت دعائے ابراہیمی ہے اس میں
اس ترتیب کو بدل دیا گیا اور اس میں یہ کیا گیا کہ آیات پڑھ کے سنائے اور ان کا تزکیہ کرے۔پھر
کتاب سکھائے اور حکمت سکھائے اور اس میں علاوہ اور بہت سارے مضمون کے جن سے قرآن بھرا
پڑا ہے ایک حکمت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو ترتیب اختیار کی اس وقت کی ہدایت،
۵۲۳
سورة ال عمران
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
آسمانی ہدایت اسی ترتیب کو چاہتی تھی اس وقت کی آسمانی ہدایت کیونکہ تزکیہ نفس پر ساری کوشش ختم ہو
گئی ابدی ترقیات کا وعدہ نہیں تھا ان کو الکتاب کامل کتاب اُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتب ایک حصہ دیا گیا
تھا۔اس واسطے ان کی روحانی ترقیات اور دوسری خیر جوان ہدائتوں کے ذریعے سے ان کو ملتی تھی وہ
ایک جگہ پر ختم ہو جاتی تھی ابدی طور پر نہ ختم ہونے والی ترقیات ہمیشہ بڑھتے رہنے والا ہر آن بڑھتے
رہنے والا اللہ تعالیٰ کا پیار یہ وعدہ ان ہدایتوں ان شریعتوں میں نہیں دیا گیا تھا۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۳۴ تا ۴۳۷)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں میں سے ایک ایسا رسول بھیج کر جو انہیں اس کے نشان
پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے یقیناً ان پر احسان کیا ہے،
اور وہ اس سے پہلے یقینا کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں اس گمراہی میں
سے نکالا اور اللہ تعالیٰ نے احسان کیا ان پر کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ بڑی ہی آسمانی نعمتیں لے کر آئے اور ایک گروہ انسانوں میں سے ایسا پیدا
ہوا جنہوں نے قبول کیا اور فائدہ اٹھایا برکات سماوی سے حصہ لیا اور خدا کی نگاہ میں وہ پاک ہوئے اور
اللہ تعالیٰ کے نشان ان کی زندگیوں میں اور ان سے ظاہر ہوئے تو ( لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ )
میں نے بتایا کہ ہر انسان پر آپ کا احسان ہے لیکن اس آیت میں ذکر ہے صرف مومنوں کا اور دو
احسان (بڑے ہی پیارے ہیں وہ ) جو اللہ تعالیٰ کے پیار کا اظہار کرتے ہیں مومنوں پر ہوئے ، ان کا
اس میں ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک تو اللہ تعالیٰ نے یہ احسان کیا جماعت مومنین پر کہ ان میں ایک اتنا عظیم
رسول مبعوث ہوا جس کے طفیل ساری کی ساری اور پوری کی پوری آسمانی نعمتیں حاصل کی جاسکتی ہیں
اور دوسرا یہ فضل ہوا مومنوں پر کہ جو ادھوری نعمتیں پہلوں پر نازل ہوئی تھیں اور اللہ تعالیٰ کے نسبتاً کم
فضل کے وہ وارث ہوئے تھے اس کے مقابلہ میں اب ایک ایسا گروہ پیدا ہوا جنہیں کامل نعمتیں
حاصل ہوئیں اور خدا تعالیٰ کے وہ اس قدر پیارے ہوئے کہ اس سے پہلے بنی آدم میں کوئی قوم اتنی
پیاری اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں نہیں ہوئی۔تو ایک تو احسان ہے بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرا یہ
احسان ہے کہ آپ عظیم تعلیم لے کر آئے۔اس کو یہاں اللہ تعالیٰ نے چار شعبوں میں تقسیم کر کے بیان
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۲۴
سورة ال عمران
66
کیا۔يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِہ وہ آیات پڑھ کر سناتا ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے یہ بات بڑی واضح
ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آیات کا لفظ یا آيَةٌ “ کا لفظ جو اس کا مفرد ہے، مختلف
معانی میں استعمال کیا ہے۔آیۃ کے ایک معنی قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ ہیں کہ جلوہ صفت باری کا ،
وہ جس کے نتیجہ میں مادی کائنات میں کوئی چیز پیدا ہوئی یا کسی چیز میں کوئی تبدیلی پیدا ہوئی یعنی صفاتِ
باری کے وہ جلوے جن جلوؤں نے کائنات کو پیدا کیا۔بے شمار مخلوق ہے اس قدر کہ انسانی عقل میں وہ
آنہیں سکتی۔انسان اس کا تصور نہیں کر سکتا۔اس کے متعلق انسان کو مخاطب کر کے فرمایا قرآن کریم میں
کہ اے انسان! ہر چیز تیرے لئے پیدا کی گئی ، اس قسم کا اعلان حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
پہلے کسی نبی کی زبان سے نہیں کروایا گیا۔اس لئے کہ ایک تو ان کے مخاطب صرف ایک جماعت تھی یا
ایک قوم تھی ، ایک چھوٹا سا زمانہ تھا لیکن حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخاطب نوع انسانی تھی اور
ہر نسل تھی جو آپ کی بعثت کے بعد قیامت تک اس دنیا میں پیدا ہونے والی تھی ابنائے آدم کی۔تو فضل
ہے نا اللہ تعالی کا۔جو اس کی معرفت رکھے گا وہ حمد باری تعالیٰ کرے گا، جو اس کی معرفت رکھے گا وہ
علوم کے میدان میں ترقی کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو ایک تو ایسا عظیم رسول ( يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايته ( جو نعماء لے کے آیا ان میں سے پہلی نعمت
آیات ہیں اور آیات میں سے صفات باری کے وہ جلوے ہیں جو اس کا ئنات پر ظاہر ہوئے جس
نے کائنات پیدا کی ، جس نے کائنات میں وسعت پیدا کی یہ بھی قرآن کریم میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ
وسعت پیدا کر رہا ہے اس کا ئنات میں ) جس نے کائنات کی ہر مخلوق کی صفات میں وسعت پیدا کی۔جو علم قرآن کریم پر غور کرنے سے ہمیں حاصل ہوتا ہے یہ ہے کہ گندم کا دانہ جو دوسو سال پہلے پیدا ہوا تھا
اس کی وہ صفات نہیں تھیں جو صفات اس دانے کی ہیں جو آج پیدا ہورہا ہے۔ہر وقت ہر آن خدا تعالیٰ
کی صفات کے جلوے اپنی مخلوق کے ہر حصے پر ظاہر ہورہے ہیں۔تو ایک تو آیات کے یہ معنی ہیں اور دوسرے آیات کے معنی ہیں دعاؤں کا سننا اور قبول کرنا۔عظیم
انسان ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جنہوں نے بار بار ہمارے ذہن میں اور ہمارے دل میں یہ ڈالا
کہ مایوس نہیں ہونا۔دعا کرو خدا قبول کرے گا۔یہ درست ہے کہ خدا تعالیٰ خالق اور مالک ہے قبول
اس وقت کرے گا جب وہ چاہے گا لیکن یہ دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔کسی کی دعا ایک سیکنڈ میں قبول
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۲۵
سورة ال عمران
ہو جاتی ہے۔میرا اپنا تجربہ ہے۔ابھی منہ سے الفاظ نہیں نکلتے کہ دعا قبول ہو جاتی ہے اور کوئی دعا قبول
ہوتی ہے سال بعد دو سال بعد، تین سال بعد، چار سال بعد، جو دعا میں نے سپین کے ملک کے لئے کی
کہ اللہ تعالیٰ اسے اسلام کی روشنی سے منور کرے، وہ قریباً نو ساڑھے نو سال بعد قبول ہوئی۔مجھے بتادیا
گیا تھا کہ جلدی قبول نہیں ہوگی ، اپنے وقت پر پوری ہوگی۔کتنا بڑا احسان ہے۔جو شخص یہ یقین رکھتا ہو
اور خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت کے بعد اس مقام پر کھڑا ہو کہ وہ قادر مطلق جس کے آگے کوئی چیز
انہونی نہیں وہ میری دعا قبول کرے گا اگر چاہے گا۔مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنی ہے دعا
میں۔دعا کو شرائط کے ساتھ کرنا ہے خدا تعالیٰ سے کبھی نا امید نہیں ہونا۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دعا
کی قبولیت کا نشان امت محمدیہ کے ہاتھ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پکڑا دیا۔تیسرے معنی آیت کے ہیں، نشانات کا ظاہر ہونا۔مثلاً خدا تعالیٰ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں بے شمار نشانات ظاہر کئے۔نشانات یعنی اپنی قدرت کا نشان ( بغیر دعا کے نشان ہے یہ )
خدا تعالیٰ خود اپنے بندوں کی مدد کے لئے آتا ہے جب مدد کی ضرورت ہو۔فراخی رزق کے لئے سامان
پیدا کرتا ہے جب انہیں دشواری ہو، کھانے پینے کی چیزیں نہ مل رہی ہوں۔اس وقت آسمان میں
بادلوں کو حکم دیتا ہے موقع کے اوپر صحیح مقدار میں جاکے بارش برساؤ تا کہ میرے جو بندے ہیں، بھو کے
نہ رہیں۔اسے ہم نشان کہتے ہیں۔معجزات یعنی انہونی باتیں بظاہر وحی کے ذریعے ان کی بشارت دی
جاتی ہے اور وہ کام ہو جاتا ہے بالکل ناممکن کام لیکن بشارت دی جاتی ہے، کام ہو جاتے ہیں۔تیسرے معنی آیات کے یہ ہیں یعنی معجزات اور معجزات کے ساتھ ہی میں چوتھے معنی کو بریکٹ
کر دیتا ہوں اور وہ مبشرات ہیں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑی بشارتیں دیں ہیں مومنوں کو، جو
ایک علیحدہ شعبہ ہے، روحانی زندگی کا۔یہ دونوں میں نے معجزات اور مبشرات اس لئے اکٹھے کئے کہ
مثلاً وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ اَذِلَّةُ (ال عمران : ۱۲۴) ایک تو یہ معجزہ تھا کہ تین سو تیرہ غریب
بھوکے، کمزور ہوئے ، ہوئے بھوک سے مانگی ہوئی تلواریں پھر زنگ آلود نیزے کند تلوار میں لے کر
ایک عظیم لشکر ( جس کی تعداد تین گنے سے بھی زیادہ تھی) کے مقابلہ میں آئے۔سواریاں دشمن کے
پاس تھیں، زر ہیں ان کے پاس تھیں، اچھی تلواریں ان کے پاس تھیں۔ہر طرح اچھے ہتھیاروں سے
وہ لیس تھے اور اللہ تعالیٰ نے عظیم معجزہ دکھا دیا اس معجزے میں دعا بھی شامل تھی لیکن اگر کوئی دعا نہ ہوتی
تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۵۲۶
سورة ال عمران
تو بھی خدا تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھانا تھا کیونکہ یہ وعدہ دیا گیا تھا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
غالب آئیں گے اپنے مخالفوں پر۔بشارت پہلے سے موجود تھی۔اور پانچویں آیات کے معنی ہیں وہ آیات قرآنی جن آیات میں شریعت اور ہدایت کا ذکر ہے مثلاً
یہ کہ نماز پڑھو، ذکر الہی میں مشغول رہو تو یہ جو آیات ہیں کئی سوجن میں احکام باری تعالی ہیں،
اوامر و نواہی، ان کو بھی قرآن کریم نے آیت کہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری چیز آپ یہ لے کے آئے ویزکیھم میں بہت سارا ابہام لوگوں نے پیدا کر لیا۔ابہام کوئی
نہیں۔آپ ایسی تعلیم لے کے آئے جو طہارت اور پاکیزگی پیدا کرنے والی ہے۔طہارت اور
پاکیزگی کا معیار تسلیم کرنا یا مقرر کرنا یہ انسان کا کام نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اس واسطے صحیح معنی
ہیں اور سچے طور پر مز کی پاک کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے۔آپ ایسی تعلیم لے کے آئے۔يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ يه
چار چیزیں ہیں۔اس کے نتیجہ میں اور شریعت کے اوپر جو عمل کرنا ہے اس کے نتیجے میں امت محمدیہ میں
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کے اور اُمت مسلمہ کے مومنین کی جو جماعت صدیوں میں پیدا
ہوئی اور گزری ان کے لئے یہ ممکن کر دیا کہ خدا کی نگاہ میں وہ پاک اور مطہر ہو جائیں اور سارے
وعدے ان کے حق میں پورے ہوں جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک مظہر اور مزکی کے لئے
دیئے ہیں۔مثلاً ان میں سے ایک یہ ہے کہ خدا ہمکلام ہوگا۔لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :)
قرآن کریم میں ایک وعدہ یہ دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کے مخفی معانی جن کا ضرورت زمانہ یا خطہ ارض
کی ضرورت مطالبہ کر رہی ہے۔وہ نئے نئے علوم پاک لوگوں کو سکھائے جائیں گے۔قرآن کریم نے
یہ وعدے کئے ہیں۔بہت سارے وعدے ہیں۔تفصیل میں جانا مشکل ہے۔اس حقیقت کو قرآن
کریم نے ایک جگہ اس طرح بیان کیا کہ وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُه اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور
اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی مَازَ کی مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ ابدا ا تم میں سے کوئی بھی بھی پاک اور مظہر اللہ تعالیٰ
کی نگاہ میں نہ ٹھہر سکتا۔وَلَكِنَّ اللهَ يُزَكّي مَنْ يَشَاءُ ( النور : ۲۲) لیکن خدا تعالیٰ جسے پسند کر لیتا ہے،
اس کے اعمال کے نتیجہ میں، اس کے دل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے نتیجہ میں ، اس
عرفان کے نتیجہ میں جو وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا حاصل کر سکا، خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے نتیجہ میں،
تفسیر حضرت خلیفة مسح الثالث
۵۲۷
سورة ال عمران
اسے وہ مزکی قرار دیتا ہے۔واللہ سمیع دعاؤں کو سنے والا ہے اس واسطے جو مظہر بننا چاہے اس کے
لئے ضروری ہے کہ جو مز کی بنانے والا ہے اس سے یہ دعا کرے کہ اے خدا! ایسے اعمال صالحہ
بجالانے کی ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم تیری نگاہ میں پاک اور مطہر بن جائیں اور علیم ( النور : ۲۲) کہہ
کر یہ بتایا کہ انسانوں نے جو جائزے لئے اور ار بعد لگا یا اور فیصلے کئے وہ تمہیں نہیں بنائیں گے مزکی،
خدائے علیم جس کی نگاہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں جب اس کی نگاہ میں تم مز کی قرار دیئے جاؤ گے تو حقیقتاً
تمہارے حق میں وہ بشارتیں پوری ہوں گی جو خدا تعالیٰ نے پاک اور مطہر لوگوں کو دی ہیں۔تزکیہ کے
لفظ کے متعلق بڑا اچھا نوٹ مفردات راغب ( جو قرآن کریم کی لغت ہے ) میں امام راغب نے دیا
ہے وہ کہتے ہیں
کہ تزکیہ یہ ہے کہ آنْ يَتَحَرَّى الْإِنْسَانُ مَا فِيْهِ تُظهِيرُہ کہ انسان اپنی طرف سے
ایسے اعمال بجالانے کی کوشش کرے جن میں اس کے لئے پاکیزگی ہو جنہیں وہ اپنے لئے پاکیزہ
سمجھے۔اور وہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں فاعل اللہ ہوتا ہے۔اس لئے جو آیت میں نے پڑھی ولکن
اللهَ يُزَكّي مَنْ يَشَاءُ اس کے متعلق وہ کہتے ہیں کبھی فاعل تزکیہ عطا کرنے کا اللہ تعالیٰ ہوتا ہے لگون؟
فَاعِلٌ لِذلِك في الحقيقة کیونکہ حقیقی معنی میں خدا تعالی ہی کسی کو پاک اور مطہر بنا سکتا ہے اسی واسطے
کہتے ہیں وَلكِنَّ اللهَ يُربِّي مَنْ يَشَاءُ کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ صرف اللہ تعالی پاکیزگی عطا کر سکتا
ہے۔وہ کہتے ہیں کبھی فاعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں جو پہلی آیت میں نے پڑھی ہے اس
میں بھی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ امام راغب
کہتے ہیں کہ جہاں یہ ذکر ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاک اور مطہر بناتے ہیں اس کے یہ
معنی نہیں ہیں کہ جو حقیقی پاکیزگی خدا تعالیٰ عطا فرماتا ہے وہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عطا کرتے
ہیں۔معنی اس کے یہ ہیں کہ آپ پاکیزگی ان تک پہنچانے کا واسطہ بنتے ہیں کیونکہ آپ ایسی تعلیم
لائے ، ایسا نمونہ پیش کیا اور ایسی آیات لوگوں کے سامنے رکھیں۔اس لئے بطور فاعل آپ ان آیتوں
میں آجاتے ہیں واسطہ ہونے کی وجہ سے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے پاک بنایا یہاں یہ مطلب
ہے کہ آپ کے واسطہ سے اور آپ کے طفیل لوگ پاکیزگی اور طہارت حاصل کرتے ہیں اور کبھی احکام
اوامر و نواہی کے متعلق آتا ہے قرآن کریم میں کہ یہ کام جو ہیں، عبادات جو ہیں، احکام بجالانا جو ہے،
یہ پاکیزگی پیدا کرتے ہیں۔امام راغب کہتے ہیں یہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ جب وہ اعمال مقبول
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۵۲۸
سورة ال عمران
ہو جائیں تو ان کے ذریعہ سے انسان طہارت اور پاکیزگی خدا تعالیٰ سے حاصل کرتا ہے۔حقیقی ، مز کی
جو ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ہے لیکن مختلف معانی میں بھی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہا
گیا ہے کہ آپ پاک کرتے ہیں، کبھی احکام کے متعلق یعنی قرآن کریم کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ تعلیم
پاک کرتی ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ حکم دیا ہے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ (النجم : ٣٣)
اپنے آپ کو پاک مت ٹھہرایا کرو۔خوف اور خطرے کا مقام ہے کہ انسان اپنے آپ کو پاک قرار
دے۔اسی لئے خود کو پاکباز ٹھہرانے کی مذمت کی گئی ہے۔مفردات راغب میں بھی یہ لکھا ہے۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ اس کے انہوں نے دو پہلو لئے ہیں کہ ایسا کرنا مذموم ہے اور یہ کہ ایسا نہیں کرنا
چاہیے۔دونوں چیزیں اس کے اندر آجاتی ہیں۔تو دو عظیم رحمتیں ، رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ ، اُمتِ مسلمہ
کے لئے نوع انسانی کے لئے عموماً اور جماعت مومنین کے لئے خصوصاً لے کر آئے جنہوں نے ان
سے فائدہ اٹھایا۔تیسری عظیم چیز آپ لے کے آئے الکتاب۔قرآن کریم کو قرآن کریم میں الکتاب کہا گیا ہے اور
الکتاب کے شروع میں ہی ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة :٣) کی آیت
الکتاب کے صحیح اور پورے معنی بتا رہی ہے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ میں جو خدائے عالم الغیب
ہوں ، اس کتاب کو اتارنے والا ہوں تو اس کا سورس Source ) اور منبع جو ہے وہ عالم الغیب خدا
کی ذات ہے یہ وہ کتاب ہے جس نے خدا تعالیٰ کے علم سے خلعت وجود پہنا۔اس لئے یہ کتاب
ہر ایک غلطی اور شک وشبہ سے پاک ہے اور اس لئے یہ کتاب کامل متقیوں کے لئے بھی ہدایت
ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ انسانی فطرت تدریجی ترقی کرتی ہے، جسمانی نشوونما میں بھی ، اخلاقی
نشوونما میں بھی اور روحانی نشونما میں بھی۔تو ایک متقی جو ہدایت کی راہوں پر چل کے خواہ کتنا ہی
بلند ہو جائے ، مزید بلندیوں کے دروازے اس پر اس عظیم کتاب کے ذریعہ سے کھولے جاتے ہیں
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک فقرے میں اس سارے مفہوم کو بڑی خوبصورتی سے ادا کیا
ہے۔آپ فرماتے ہیں۔یہ وہ کتاب ہے جو خدا تعالیٰ کے علم سے ظہور پذیر ہوئی ہے اور چونکہ اس کا علم جہل
اور نسیان سے پاک ہے اس لئے یہ کتاب ہر ایک شک وشبہ سے خالی ہے اور چونکہ
"